اپنی ذات کے خلاؤں کو نیکیوں سے پُر کردیں اس سے مغربی معاشرہ آپ پر اثر انداز نہیں ہوگا اور آپ یقیناً غالب رہیں گے

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 1
702
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
غور کرنے کے بعد اسے دیکھنے کے بعد ہماری حیثیت تو کیا ہماری دنیا کی بھی کوئی حیثیت باقی نہیں
رہی۔ ریڈر ڈائجسٹ میں ایک اٹلس ہے اس میں آپ ساری کائنات کا نقشہ دیکھیں تو وہاں ایک
اشارہ نظر آئے گا Arrow۔ وہ ایک ایسے Spot کی طرف جو Spot بھی نظر نہیں آ رہا اور وہ
لکھتا یہ ہے وہ نقشے کے اوپر نوٹ دینے والا کہ ہمارا Solar System سورج اور سارے
سیارے یہاں کہیں واقع ہیں لیکن اس کا ئنات کے مقابل پر اتنے چھوٹے ہیں کہ نقطے سے بھی دکھائی
نہیں دیئے جاسکتے کیونکہ نقطہ جتنی جگہ لے گا وہ اس سے زیادہ ہو گی جتنی کائنات کے مقابل پر
ہمارےSolar System کو ملنی چاہئے ۔ وہ کہتے ہیں ہم یہاں کہیں ہوں گے۔ وہ جو خدا کی
ہستی میں سفر کرتا ہے جس پر خدا روشن ہوتا ہے۔ آپ تصور تو کریں اس کی دنیا سمٹ کر کیا رہ جاتی ہے؟
کچھ بھی اس کا وجود باقی نہیں رہتا اور پھر وہ مزید حاصل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کے وجود کے اندر
مزید سفر اختیار کرتا ہے مزید تلاش کرتا ہے وہ راہیں جن سے خدا راضی ہو جن سے خدا اس کے اوپر
عیاں ہو اور اس کے وجود کے اندر جذب ہونا شروع ہو جائے ۔
اس لئے یہ سفر تو لا متناہی سفر ہے۔ خلا بھرتے رہیں گے اور نئے خلا پیدا ہوتے رہیں گے
لیکن جو خلا خدا کے حسن اور پیار سے بھر رہے ہوں ان پر دنیا کی کوئی بدی غالب نہیں آسکتی ۔ یہ مضمون
ہے جس کے اوپر آپ کو کامل یقین رکھنا۔ خدا ہی ہے پھر جوان خلاؤں کو بھر سکتا ہے کیونکہ آپ کی
تمنائیں اس کی طرف ہو جاتی ہیں ۔ آپ کی توجہ اس کی طرف پھر جاتی ہے اور باقی ساری دنیا اس کے
مقابل پر بے معنی ہو کر دکھائی دینے لگتی ہے۔
اس طرح آپ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس سے دعائیں کرتے ہوئے امریکہ ہو
یا روس ہو یا دنیا کا کوئی خطہ ہو وہاں زندگی بسر کریں آپ کے اندر ایک حیرت انگیز عظمت کا احساس
بیدار ہوگا جو اس کامل انکسار کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔ کامل انکسار کے نتیجے میں ایک ایسی عظمت نصیب
ہوتی ہے جو خدا کے فضل کے نتیجے میں نصیب ہوتی ہے۔ انسان کو قوت محسوس ہوتی ہے، وہ جانتا ہے
کہ وہ غالب آنے والا ہے، وہ جانتا ہے کہ وہ قوی ہے اور ہو نہیں سکتا کہ غیر اللہ کبھی اس کے اوپر غالب
آسکے۔ تو یہ خوف سارے خود بخود مٹ جائیں گے، ان کی کوئی حیثیت ہی باقی نہیں رہے
گی ۔ آپ کے بچے بھی آپ سے بچپن ہی میں یہ عظمت کردار حاصل کریں گے، اس سوسائٹی میں

خطبات طاہر جلد 1
سراٹھا کر چلنے والے بنیں گے۔
703
خطبه جمعه ۲۳ را کتوبر ۱۹۸۷ء
پس اس رنگ میں اگر آپ یہاں جینا سیکھ سکتے ہیں اور اس رنگ میں جینے کے لئے خدا
سے دعائیں مانگنا چاہتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں تو پھر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کوئی
خطرہ نہیں ۔ نہ آپ کو خطرہ ہے نہ آپ کی اولادوں کو خطرہ ہے اور آپ کی اولا دوں کو بھی بھی تبھی خطرہ ہو
گا جب پہلے آپ کو خطرہ ہوگا۔ پہلے اپنے خطرات کا مقابلہ کریں کامیابی کے ساتھ اور پھر اپنی اولاد کی
طرف خبر داری کے ساتھ ، ہوشیار نگاہیں ڈالیں اور جس طرح قرآن کریم نے اس مضمون کو بیان فرمایا
ہے اپنی نیکیوں کے ساتھ اولاد پر نظر کرتے ہوئے خدا پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھیں خدا کا یہ کلام
یقینا سچا ہے اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کا کردار یقیناً غالب ہے۔
صلى الله
عروسة
اس لئے اپنے خلاؤں کو محمد مصطفی اے کے کردار سے بھرنا شروع کریں اور یقین رکھیں کہ
آپ ہی ہیں جو دنیا پر غالب آئیں گے اور آپ کے نتیجے میں دنیا کی تقدیر بدلے گی ، دنیا آپ کی
تقدیر نہیں بدل سکتی ۔ اتنی ضرورت ہے اس ملک کو آپ کی کہ جب میں یہ سنتا ہوں تو مجھے ایک اور غم لگ
جاتا ہے یہ تو اسلام کے سفیر تھے جن سے میں یہ باتیں سنتا ہوں ۔ یہ تو اس لئے گئے تھے ان ملکوں میں
کہ ان ملکوں کے حالات بدلیں اور ان کی خرابیوں کو دور کریں ۔ یہ کیسے سفیر ہیں جو یہ خوف کھا رہے
ہیں کہ ان کی برائیاں ان پر غالب نہ آجائیں ۔ آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب ہونے والا انسان اور
اصلى الله
عليه
یہ فکر اس کو دامن گیر ہو کہ غیر اس پر غالب نہ آجائیں ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں آپ کو یہ چھوٹی اور
کمینی باتیں ہیں آپ بہت عظیم باتوں کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ آپ محسوس تو کریں کہ آپ ہیں
کون؟ ان معنوں میں انکسار کی شرط کے ساتھ اپنی اس عظمت کو سمجھیں کہ آپ حضرت محمد مصطفی ہے
کی طرف منسوب ہو رہے ہیں اور آپ کو ساری دنیا پر غالب آنے کے لئے پیدا کیا ہے۔ پہلے دور
میں آپ کو یہ کر کے دکھا دیا ہے، دوسرے دور میں آپ نے اس بات کو سچا ثابت کر کے دکھانا ہے۔
پس دعا کر کے ہمت کے ساتھ نیکیوں کا سفر اختیار کریں۔ میری بھی دعا ئیں آپ کے
ساتھ ہیں اور ہم سب کی دعا ئیں مل کر میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ خدا کی حفاظت کی فصیل ہمارے ارد
گرد کھڑی کر دیں گی جن کے اوپر کسی دشمن کو غالب آنے کی توفیق نہیں مل سکے گی۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:

خطبات طاہر جلد ۶
704
خطبه جمعه ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء
نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع ہوگی اور عصر میں میں دورکعتیں پڑھوں گا کیونکہ مسافر ہوں
اور وہ جو آپ میں سے مسافر ہیں وہ میرے ساتھ ہی سلام پھیریں گے ۔ باقی سب مقامی بغیر سلام
پھیرے کھڑے ہو کر باقی دورکعتیں پوری کریں اور پھر سلام پھیریں۔
آپ میں سے جو بڑے ہیں وہ تو جانتے ہی ہوں گے ان مسائل کو لیکن بسا اوقات اپنے
بچوں کو وہ مسائل نہیں بتاتے جن کا آپ کو خود علم ہے۔ یہ بھی ایک خلا ہے جسے ہمیں پورا کرنا چاہئے ۔
جو ہمیں علم ہے اپنے بچوں کو اس علم میں شریک کر کے ساتھ بڑھانا چاہئے ۔ اس لئے کئی دفعہ میں نے
دیکھا ہے کہ نئی جگہوں پر جائیں تو بچے ساتھ سلام پھیر دیتے ہیں یا بعض نئے احمدی، نو مسلم بھی تربیت
کے محتاج ہوتے ہیں ان کو احمدی بنانے والا آگے مزید باتیں نہیں بتاتا اور اپنے علم میں شریک
نہیں کرتا۔ اس لئے یہ دوبارہ بتانی پڑتی ہیں۔
نماز جمعہ اور عصر جمع ہوں گی اور عصر کی نماز کے معا بعد دو مرحومین کی نماز جنازہ غائب ہو
گی ۔ ایک مکرم محمد عبد الطیف صاحب ابن مکرم منشی محمد اسماعیل صاحب صحابی 22 اکتوبر کو دل کے حملے
سے وفات پاگئے ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ ڈاکٹر لئیق احمد صاحب واشنگٹن کے والد تھے ان کی طرف
سے درخواست ہے کہ ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے ۔ دوسرے ہمارے امریکہ ہی کے ایک
دوست شیخ بشیر الرحمان صاحب جو نیو یارک میں ہیں، ان کی والدہ انتقال فرما گئی ہیں اور ان کی طرف
سے درخواست آئی ہے کہ ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے۔
پس عصر کی نماز کے معا بعد ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی