دین حق کا عالمی مزاج قائم کریں اور حبل اللّٰہ یعنی خلافت کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامنے کی نصیحت کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ اس سے مراد نبوت اور خلافت سے سچا اور براہِ راست تعلق ہے۔ آپ نے جماعت کو خبردار کیا کہ نسلی، قومی اور طبقاتی بنیادوں پر تفرقہ پھیلانے والی شیطانی سازشوں کو مسترد کر کے باہمی اخوت اور وحدت کو قائم رکھیں۔ نیز آپ نے اسلام کے عالمگیر اور فطری مزاج پر قائم رہنے کی تاکید کی اور آخر میں چند مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔

موضوعات: حبل اللہ، خلافت، اتحاد و یگانگت، عالمگیر اسلام، نماز جنازہ غائب

خطبات طاہر جلد 1
743
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
دین حق کا عالمی مزاج قائم کریں اور حبل اللہ یعنی خلافت
کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں
( خطبه جمعه فرموده ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الظفر نیو یارک امریکہ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا
نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ
مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِّنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ
لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ
وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ
هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا
مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَتُ وَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمُ
اور فرمایا:
( آل عمران : ۱۰۴_۱۰۶)
امریکہ سے روانگی سے پہلے یہ میرا آخری خطبہ ہے جو اس دورے میں میں یہاں دینے کے
لئے کھڑا ہوا ہوں۔ اس دوسرے کے تجربے کی روشنی میں جس نے مجھے بہت سی امریکہ کی احمدی

خطبات طاہر جلد ۶
744
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
جماعتوں کے اکثر ممبران سے ملنے کا موقع ملا۔ میں آپ کو بعض نصائح کرنی چاہتا ہوں اور میں امید
رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ ان نصیحتوں کو آپ مضبوطی سے پکڑ لیں گے اور اگر آپ ایسا کریں گے تو میں
آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت آپ کو یا اس پیارے دین کو جس کے ساتھ آپ چمٹے
ہوئے ہیں یعنی دین اسلام اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گی ۔ ان نصائح کا خلاصہ جو میں آج آپ
کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں ان آیات میں موجود ہے جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔ اس لئے تفصیلی
تبصرے سے پہلے میں ان آیات کا لفظی ترجمہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں ۔ لفظی مگر با محاورہ یعنی یہ
ترجمہ تفسیر صغیر سے لیا گیا ہے۔ فرمایا:۔
اور تم سب کے سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور پراگندہ مت
ہو اور اللہ کا احسان جو اس نے تم پر کیا ہے یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے
دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں میں محبت پیدا کر دی جس کے نتیجے میں تم اس
کے احسان سے بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ کے ایک گڑھے کے کنارے پر
تھے مگر اس نے تمہیں اس سے بچا لیا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے اپنی
آیات کو بیان فرماتا ہے تا کہ تم ہدایت پاؤ اور تم میں سے ایک ایسی جماعت ہونی
چاہئے جس کا کام صرف یہ ہو کہ وہ لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور نیک باتوں
کی تعلیم دے اور بدی سے روکے اور یہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے
ہیں اور تم ان لوگوں کی طرح نہ بنو جو کھلے کھلے نشانات آچکنے کے بعد پھر پراگندہ
ہو گئے اور انہوں نے باہم اختلاف پیدا کر لیا اور انہی لوگوں کے لئے اس
دن بڑا عذاب مقدر ہے۔
ان پاکیزہ نصائح کی روشنی میں جو قرآن کریم کے الفاظ میں آج میں نے آپ کی سامنے
پیش کی ہیں۔ میں ان میں سے بعض نصائح کو زیادہ کھول کر اور اپنے تجربے کی روشنی میں بعض پہلوؤں
سے اجاگر کر کے آج آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔ پہلی نصیحت یہ فرمائی گئی ہے کہ
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا اللہ کی رسی کو سب کے سب مضبوطی سے پکڑلو۔
حبل اللہ سے کیا مراد ہے؟ اس کے متعلق بارہا جماعت کے علماء کی طرف سے اور اس سے

خطبات طاہر جلد ۶
745
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
پہلے خود حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی طرف سے جماعت کے سامنے یہ
بات کھولی گئی ہے کہ حبل اللہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو خدا کی طرف سے پیغام لے کر آتے ہیں اور اول
طور پر حبل اللہ سے مراد اللہ کے نبی ہیں اور اللہ کے پیغمبر ہیں۔ وہی وہ رسی ہے جس کو مضبوطی سے
اجتماعی طور پر پکڑنے کی ان آیات میں نصیحت فرمائی گئی ہے۔ نبوت کے بعد یہ رسی خلافت کے نام
سے موسوم ہوتی ہے اور اسی پہلو سے خلفاء سے خلفاء کے ساتھ مضبوطی سے اپنا تعلق قائم کرنا جماعتی زندگی کے
لئے انتہائی ضروری ہے اور اس تعلق میں بیچ میں کوئی اور واسطہ بیان نہیں فرمایا گیا اور اس تعلق میں
واقعہ عملی زندگی میں بھی کوئی اور واسطہ ہمیں دکھائی نہیں دیتا۔ خلیفہ وقت اور احمدی مسلمان ان کے
درمیان ایک ایسا تعلق ہے جس میں کوئی نظام جماعت اور کوئی نظام جماعت کا نمائندہ حائل نہیں ہوتا
اور یہی وہ تعلق ہے جو سب سے پہلے نبی اپنے اور اپنے متبعین کے درمیان قائم فرماتا ہے اور اسی تعلق کو
جاری رکھنے کے لئے نظام خلافت ہے۔ یہ ایک روحانی تعلق ہے اگر اس بلا واسطہ تعلق کی نسبت سے
آپ اس مضمون کو سمجھیں گے اور اس تعلق کی حفاظت کریں گے تو آپ بہت سے خطرات اور خدشات
سے محفوظ رہیں گے۔
بالعموم جماعت میں جو رخنہ ڈالنے کی کوششیں کی جاتی ہیں ان میں خلیفہ وقت کو پہلے سامنے نہیں
رکھا جاتا بلکہ خلیفہ وقت کے نمائندوں پر حملہ کیا جاتا ہے۔ خلیفہ وقت کے نمائندوں کو اپنے تخریبی
Criticism یا الزامات کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ہمارا خلیفہ وقت سے تو تعلق ہے یہ
لوگ جو بیچ میں حائل ہیں انہوں نے صحیح نمائندگی نہیں کی ، یہ لوگ جو بیچ میں حائل ہیں ان کا کردار ایسا نہیں
کہ ان کے ہوتے ہوئے نظام جماعت سے وفا کی جائے۔ چنانچہ اکثر فتنوں کا آغاز اسی طریق پر ہوا ہے۔
قرآن کریم یہ مضمون بیان فرما رہا ہے کہ تمہارا بنیادوں سے تعلق ہے اور جن کا بنیادوں سے
تعلق ہو شاخوں کے خراب ہونے سے وہ تعلق ٹوٹ نہیں جایا کرتا۔ اس لئے جڑوں سے اپنا تعلق
مضبوط کرو۔ نبوت سب سے پہلے ہے جس کا تعلق نبوت کے ساتھ مضبوط ہے اس کو کوئی خطرہ نہیں ۔
نبوت کے بعد جو خلافت نبوت کی نمائندگی کر رہی ہے اگر کسی کا براہ راست اس خلافت سے تعلق ہے تو
اس کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہی وہ بنیادی نصیحت ہے جو اس آیت میں فرمائی گئی اور امر واقعہ یہ ہے کہ
اس سے بھی آگے ہماری سوچ کو خدا تعالیٰ کی طرف منتقل فرما دیا گیا جب یہ کہا گیا کہ حبل اللہ کو پکڑو۔

خطبات طاہر جلد ۶
746
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
حبل اپنی ذات میں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتی۔ جبل تو یعنی رسی کسی جگہ باندھی جاتی ہے اور
جس چیز سے وہ رسی باندھی گئی ہے اس چیز نے اس رسی میں کچھ صفات پیدا کرنی ہیں ۔ حبل اللہ کہہ کر
نبوت سے انسانوں کے تعلق کا فلسفہ بیان فرما دیا گیا۔ یہ فرمایا گیا کہ حقیقت میں اللہ ہی ہے جس کا
تعلق نبوت سے اللہ کے واسطے سے ہے اس کے تعلق کو بھی وہ خطرہ نہیں ہے۔ جس کو خدا سے نبوت کی
وجہ سے تعلق ہے وہ ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔ اس لئے اگر نبوت سے اپنا تعلق جوڑنا ہے تو اللہ کے
تعلق کو فوقیت دو اور اللہ کے تعلق کے نتیجے میں نبوت سے محبت کرو اور یہی مضمون پھر آگے خلافت میں
جاری ہوگا اور یہی مضمون پھر آگے خلافت کے نمائندوں میں جاری ہوگا ۔
ایک مسلمان بزرگ ہیں جن کے اوپر آج کے زمانے میں کسی کو فتوی لگانے کی جرات نہیں
لیکن اس عظیم بزرگ نے ایک ایسا شعر کہا جس شعر کے متعلق اس زمانے کے بہت سے علماء نے کفر کا
اتہام لگایا اور یہ کہا کہ یہ شعر کہنے والا سچا مومن نہیں ہو سکتا۔ بظاہر اس شعر میں ایک نہایت ہی خطرناک
بات کی گئی ہے جس سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ نبوت کی گستاخی ہو رہی ہے۔ وہ شعر یہ ہے:۔
پرواہ ہے۔
چه پرواه مصطفی دارم
پنچه
در
پنجه
خدا
دارم
من
(حواله )
اصلى الله
عروسه
کہ میرا پنجہ خدا کے ۔ خدا کے پنجے میں ہے، میرا ہاتھ خدا کے ہاتھ میں ہے۔ مجھے مصطفی ﷺ کی کیا
اصلى الله
یہ ظاہری طور پر ایک انتہائی شدید گستاخی ہے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی کیونکہ ظاہری
معنی یہ نظر آتے ہیں کہ کہنے والا یہ کہتا ہے کہ میرا براہ راست خدا سے تعلق ہے محمد مصطفی ﷺ سے ہو یا
صلى الله
علیم
ہویا
نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حالانکہ یہ مضمون نہیں ہے وہ ایک بہت ہی بڑے عارف باللہ تھے ۔
وہ یہ بتانا چاہتے تھے کہ وہ شخص جس کا خدا سے تعلق مضبوط ہومحمد ﷺ سے اس کا تعلق لا زما ہوگا اور اس
صلى الله
تعلق کو کوئی خطرہ نہیں ہے پھر جس کو محمدؐ سے تعلق ہے اور اس کی وجہ سے خدا سے محبت کرتا ہے اس کا
حمد کا تعلق بھی خطرے میں ہے کیونکہ وہ ایک انسان تھے اور ان کی عظمت رسالت میں تھی ، ان کی
عظمت نمائندگی میں تھی۔ اس لئے پنجه در پنجہ خدا دارم کا مطلب یہ ہے کہ میرا ہر تعلق اللہ کے واسطے

خطبات طاہر جلد 1
747
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
سے ہے۔ اس پہلو سے مجھے کوئی اور پر واہ نہیں رہی کہ میرے باقی تعلق کس نوعیت کے ہوں گے۔ اگر
خدا سے سچی محبت کرتا ہوں، وں ، اگر میرا تعلق خدا سے ا خدا سے مضبوط ہے تو لازمی نتیجہ اس کا یہ ہوگا کہ میرا محمد
میں
مصطفی سے بھی تعلق مضبوط ہوگا۔
یہی وہ مضمون ہے جو قرآن کریم کی اس آیت میں حبل اللہ کے الفاظ میں بیان فرمایا گیا۔
اللہ کی رسی کہہ کر رسالت کو عظمت دی گئی ہے فی ذاتہ رسالت کی کوئی عظمت نہیں اور اگر حقیقۂ رسالت
کی نمائندہ خلافت ہے تو خلافت کو اس رسالت کی نسبت سے عظمت ہے ورنہ فی الحقیقت خلافت تو
ایک نمائندگی کا نام ہے، یہ نمائندگی غیر اللہ کی بھی ہوسکتی ہے، ادنی کی بھی ہو سکتی ہے، اعلیٰ کی بھی ہو سکتی ہے۔
تو حبل اللہ کے مضمون کو ضرور یاد رکھیں کیونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے
تجربے میں دو قسم کے لوگ دیکھے ہیں ۔ کچھ وہ جو خلیفہ وقت کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور اس کا مزاج
معلوم کر کے ایسی باتیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ خلیفہ وقت خوش ہو ۔ ایسے لوگ اکثر خلیفہ وقت کو
خوش کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ خصوصا حضرت مصلح موعودؓ کے عظیم دور میں میں نے بڑے قریب
سے، بڑی بار یک نظر سے اس تعلق کا مطالعہ کیا اور میں نے معلوم کیا کہ بہت سے ایسے جماعت کے
عہدیداران ہیں جو خلیفہ وقت کا مزاج پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کو خوش کرنے کی کوشش کرتے
ہیں۔ کچھ اس کے برعکس اور یہ لوگ بھاری اکثریت میں تھے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
کو تھے۔ان تربیت یافتہ تھے خدا کو خوش کرنے کی نیت سے خلیفہ وقت کی اطاعت کرتے تھے۔ ان کا فیصلہ اس بات
پر منحصر تھا کہ میرے خلیفہ سے اس تعلق میں میرا خدا راضی ہوگا کہ نہیں ہوگا اور ہمیشہ ان کے فیصلے
درست ہوا کرتے تھے۔ کبھی بھی انہوں نے خلیفہ وقت کی ناراضگی مول نہیں لی کیونکہ حبل اللہ کے معنی
وہ جانتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ اللہ کی ذات سے سارے مضامین شروع ہوتے ہیں، جس کا تعلق اللہ
صلى الله
سے مضبوط ہوگا اس کے ہر فیصلے اسی نسبت سے مضبوط ہوں گے اور درست ہوں گے۔
چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ایک موقع پر مومن کی یہ تعریف فرمائی کہ مومن کی
فراست سے ڈرو کیونکہ مومن خدا کی آنکھ سے دیکھتا ہے ( ترندیى كتاب التفسير ، تفسير سورة الحجر حديث
نمبر ۳۰۵۲)۔ یہی وہ مضمون ہے جس کا سمجھنا جماعت کے لئے آج پہلے سے بھی زیادہ ضروری ہے ۔
کیونکہ آج جماعت ایسے دور میں داخل ہو رہی ہے جب کہ مختلف سمتوں سے اس کئی قسم کے خطرات

خطبات طاہر جلد 1
748
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
در پیش ہیں اور سب سے پہلے آپ کے ایمان پر حملہ ہوگا۔ اگر ایمان کو نقصان پہنچا اور حبل اللہ پر سے
آپ کا ہاتھ ڈھیلا پڑ گیا تو پھر باقی کچھ باقی نہیں رہے گا ۔ اس لئے حبل اللہ کے مضمون کو خوب اچھی
طرح سمجھ لینا نہایت ضروری ہے۔
ہر احمدی کا تعلق حضرت اقدس محمد مصطفی سے ہو یا آپ کے خلفاء سے یا حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یا آپ کے خلفاء سے اس کی بنیاد اللہ کے تعلق پر ہے۔ اگر اس کی
بنیاد اللہ کے تعلق پر نہیں ہے تو یہ تعلق مصنوعی اور جعلی اور بے معنی ہے۔ اگر اللہ کی محبت یہ تعلق پیدا کرتی
صلى الله
علی سام
جارہا
ہے اور اللہ کی محبت جتنا بڑھتی ہے اتناہی حضرت محمد مصطفی ﷺ سے تعلق بڑھتا چلا جا رہا ہے تو پھر یقینا
جانئے کہ ایسے شخص کو کسی قسم کا کوئی خطرہ در پیش نہیں ، نہ اس دنیا میں نہ اس دنیا میں اور یہ تعلق والے
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ہر فتنے سے محفوظ رہتے ہیں۔ جب بھی کوئی ایسی بات کی جاتی ہے جس
سے ان کے نزدیک ان کا خدا ناراض ہوسکتا ہے وہ جانتے ہیں کہ ایسی بات شیطان کی طرف سے آئی
ہے۔ جب بھی کوئی ایسی بات کی جاتی ہے جو خدا تعالیٰ کی واضح ہدایات کے منافی نتیجے پیدا کرنے والی
ہو خواہ وہ کیسا ہی بھیس بدل کر بات کی گئی ہو اللہ سے تعلق والے جانتے ہیں کہ یہ بات جھوٹی اور
شیطان کی طرف سے ہے۔ اس لئے ایسی جماعت میں جو اللہ کی رسی پر ہاتھ ڈال لے اور اس تعلق کو
کو
مضبوط کر لے کسی قسم کا کوئی رخنہ پیدا نہیں کیا جا سکتا ۔ فرمایا:۔
وَاذْكُرُ وا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ
قُلُوْبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا
یاد کرو اس وقت کو کہ جب خدا نے تم پر ایک عظیم الشان نعمت نازل فرمائی تم ایک دوسرے کے
دشمن تھے تمہارے دلوں کو آپس میں باندھ دیا اور اللہ کی نعمت کے نتیجے میں تم بھائی بھائی بن گئے ۔ اس
مضمون کو ایک اور آیت میں قرآن کریم نے اس رنگ میں بھی بیان فرمایا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو مخاطب
کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو اگر چاہتا کہ مومنوں کے دلوں کو باندھ دے تو تو ایسا نہیں کر سکتا تھا۔
لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ
وَلَكِنَّ اللهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ (انفال: ۶۴)
اگر تو وہ سب کچھ خرچ کر دیتا جو زمین میں ہے سب کا سب تب بھی تو مومنوں کے دلوں کو

خطبات طاہر جلد ۶
749
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
نہیں باندھ سکتا تھا، اللہ ہی ہے جس نے ان کے دلوں کو باندھا ہے ۔ یہ بظاہر تو بات عجیب لگتی ہے کہ
صلى الله
عليسة
گویا یا حضرت محمد مصطفی کی صفات کے منافی بات کی جا رہی ہے۔ ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ آنحضور
صلى الله
وليس
کے اندر بے انتہا محبت پیدا کرنے کی طاقت موجود ہے اور آپ کی اس طاقت کے نتیجے میں مومن ایک
دوسرے کے ساتھ باندھے گئے لیکن یہ آیت بظاہر اس سے برعکس بات پیش کر رہی ہے کہ نہ صرف یہ
صلى الله
صلى الله
ہے کہ ان کو آپس میں اکٹھا کرنے کی طاقت نہیں تو دنیا کی تمام دوستیں اگر ان پر خرچ کر دیتا تب بھی ان
کو اکٹھا نہ کر سکتا اور پھر یہ کہ اللہ ہی ہے جس نے ان کے دلوں کو باندھا ہے۔ دراصل آنحضرت کیا ہے
اور آپ کے عشاق کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم الشان ، خراج تو نہیں کہنا چاہئے مگر محاورے میں
کہا جاتا ہے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان تعریف فرمائی ہے
آنحضرت ﷺ اور آپ کی جماعت کی کہ ان کا تعلق اللہ کے واسطے سے ہے۔ اللہ کی محبت کے نتیجے
میں اکٹھا ہوئے ہیں۔ دنیا کے لالچ کے نتیجے میں اکٹھا نہیں ہوئے۔ جو کچھ زمین ہے تو خرچ کر دیتا
سے یہ مراد ہے کہ یہ بندے جو تیرے گردا کٹھے ہوئے ہیں یہ خالصہ اللہ کی محبت میں اکٹھے ہوئے ہیں یہ
ان کو دنیا کی مال و دولت کی کچھ بھی پرواہ نہیں۔ اس لئے ساری دنیا کے خزانے بھی تو ان پر لٹا دیتا تو
کبھی یہ اس طرح اکٹھے نہیں ہو سکتے تھے چونکہ اللہ سے محبت کرنے والے خدا کے غلام ہیں اس لئے
خدا کی خاطر تیرے اردگر دا کٹھے ہو گئے ہیں ۔
اصلى الله ۔
اس سے ایک منفی مضمون بھی پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ محمد مصطفی یہ بھی ان خدا کے عشاق کو
صلى الله
کسی طرح خرید نہیں سکتے تھے دنیا کی دولت کے ذریعے تو غیر اللہ کو کیا طاقت ہے۔ محمد ﷺ کے کسی
دشمن کو کیا
صلى الله
ا طاقت ہے کہ وہ محمد ﷺ کے غلاموں کو دنیا کے لالچ میں خرید لے۔
بہت ہی عظیم الشان تعریف ہے۔ اس سے بڑھ کر کسی نبی اور اس کی جماعت کی ایسی
تعریف نہیں فرمائی گئی ، آپ دنیا کی کتابوں کا مطالعہ کر کے دیکھ لیجئے ۔ حیرت انگیز تعریف کا کلام ہے
کہ دیکھو ! محمد رسول اللہ ﷺ کے سارے غلام اللہ کی محبت کے نتیجے میں اس کے گردا کٹھے ہوئے ہیں
اس لئے نا ممکن ہے دنیا کی کسی طاقت کے لئے کہ وہ ان کی محبت پر ہاتھ ڈال سکے، ان کے تعلق کو توڑ
سکے، ان کے بھائی چارے کی محبت جو ایک دوسرے کو باندھے ہوئے اس پر کسی قسم کا حملہ کر سکے ۔ فرما
یا:۔

خطبات طاہر جلد ۶
750
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا
اس مضمون کے سوا جو کچھ بھی ہے وہ آگ ہی آگ ہے۔ فرمایا خدا کی محبت کے نتیجے میں اگر
تم اکٹھے ہو جاتے ہو بھائی بھائی بن جاتے ہو تو تم ہر خطرے سے محفوظ ہو جاتے ہو۔ اس کے سوا آگ
ہی آگ ہے، اس کے سوا جتنے بھی تعلق ہیں وہ آگ کی طرف لے جانے والے ہیں۔ پس یہ مضمون
ہے جو فرمایا: - وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا تم تو آگ
کے کنارے پر کھڑے تھے کہیں دنیا کی لالچ میں تم خریدے جا رہے تھے، تمہیں Exploit کیا جا رہا
تھا ، کہیں دنیا کی محبت کے ذریعے تم خریدے جا رہے تھے یا نفس کے شہوانی جذبات کے ذریعے تم
خریدے جارہے تھے۔ جتنے بھی تعلق تمہارے اللہ کے سوا تعلق تھے وہ تو تمہیں آگ میں لے جانے
والے تھے دیکھو خدا نے تم پر کتنا احسان فرمایا کہ سب سے پاکیزہ تعلق کے رشتے میں تمہیں باندھ دیا
اور ہر دوسرے خطرے سے محفوظ فرمالیا۔
كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ دیکھو اس طرح تمہارا
خدا تمہارے سامنے ان مضامین کو کھول کھول کر بیان فرماتا ہے۔ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ تا کہ تم
ہدایت پاؤ۔ کتنے عظیم الشان مضامین ہیں جو اس آیت کے کوزے میں بند ہیں اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے
کہ دیکھو یہ ہے میری شان، یہ ہے میرا تم سے تعلق ، اس طرح میں تمہیں بچاتا ہوں اور پھر اس طرح
تمہیں زندگی کے فلسفے سے آگاہ کرتا ہوں تا کہ تم ہدایت پاؤ۔
اتنے عظیم الشان مضامین کے سننے اور سمجھنے کے بعد اگر کوئی قوم پھر بھی آنکھیں بند کرے اور
آگ کی طرف بڑھے اس سے زیادہ بد قسمت قوم اور کوئی نہیں ہوسکتی ۔ جس قوم میں یہ صفات پیدا ہو
جائیں کہ اللہ کے تعلق کے نتیجے میں ان کے سارے تعلق قائم ہوں اور ہر اس تعلق کی عظمت ان کے
دل میں قائم ہو جائے جو اللہ کے تعلق کے نتیجے میں قائم ہوا ہے ان کی حمیت ان کی غیرت برداشت نہ
کر سکے کہ اس شخص پر ہاتھ ڈالے کسی کی زبان یا کسی کا ہاتھ اس شخص پر دراز ہو جس سے وہ خدا کی خاطر
محبت کرتا ہے۔ ایسی جماعت کو کون منتشر کر سکتا ہے؟ کیسے ممکن ہے کہ اس جماعت کا شیرازہ کوئی بکھیر
سکے اور ایسی جماعت کے اندر ایک ایسی عظیم الشان مقناط مقناطیسی طاقت پیدا ہو۔ پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ دوسروں کو
ہدایت کی طرف بلانے کی اہل بن جاتی ہے۔

خطبات طاہر جلد ۶
751
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
دعوت الی اللہ کا اس مضمون سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ برائیوں کو دور کرنے کے لئے جو آپ
نصیحت کرتے ہیں اس کا اس مضمون سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ جب تک آپ کے اندر یہ بنیادی صفات پیدا
نہ ہو جائیں کہ آپ خدا کے ہو جائیں اور خدا کے ہونے کے نتیجے میں آپ کے تعلق استوار ہوں اس وقت
تک آپ کی نصیحت میں وزن پیدا نہیں ہوگا ، اس وقت تک آپ کی نصیحت میں طاقت پیدا نہیں ہوگی ۔
زبان کی بات تو ہوگی لیکن دلوں کو تبدیل کرنے کی اس میں کوئی طاقت نہیں ہوگی کوئی اہلیت نہیں ہوگی۔
اسی لئے ایک ہی بات مختلف لوگ کہتے ہیں تو مختلف اثر پڑتے ہیں۔ اتنا فرق ہے کہ
حضرت خلیفة المسیح الاول کے متعلق روایت آتی ہے کہ ایک دوست کسی اپنے غیر احمدی دوست کو
قادیان لے کر آئے اور انہوں نے سوچا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سب سے عالم
سب سے متقی بزرگ حکیم نورالدین ہیں ، ان کے پاس میں ان کو لے کے جاتا ہوں۔ انہوں نے
نصیحت کی ، انہوں نے سمجھایا انہوں نے اس برائی کے خلاف وہ سارے مضامین بیان فرما دیئے جن کا
اس برائی سے تعلق ہے اور اس کے باوجود ان کے دل پر کوئی اثر نہ پڑا اور وہ اسی طرح کورے کے
کورے واپس آگئے ۔ واپس جانے سے پہلے ان کو خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام
کے پاس لمبا وقت تو نہیں ہو گا محض ملاقات کروادوں۔ چنانچہ ملاقات کی نیت سے وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ نے صرف چند فقرے نصیحت کے فرمائے اور باہر
نکل کر اس شخص نے کہا میری زندگی پر ایک انقلاب آچکا ہے۔ وہ ساری برائیاں دھل گئی ہیں جو پہلے میرے
دل میں تھیں۔ حالانکہ براہ راست ان برائیوں کے متعلق کوئی بھی نصیحت نہیں فرمائی۔ چند کلمات تھے۔
پس اگر خلیفہ بنے والا جس کے اندر خدا نے اہلیت دیکھی تھی اس میں اور ان خلفاء میں بھی
ایک خاص شان رکھنے والے بزرگ کا اپنے وقت میں اپنے اس امام کے ساتھ یہ مناسبت ہے یا
یوں کہنا چاہئے کہ یہ نسبت ہے۔ تو باقی آپ سوچ سکتے ہیں کہ درجہ بدرجہ یہ نسبتیں کتنی دراز ہو جاتی ہیں
اور کتنے مختلف درجات میں تقسیم ہو جاتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ نصیحت میں وزن تعلق باللہ سے پیدا
ہوتا ہے اور تعلق باللہ کے نتیجے میں جو نصیحت اثر کرتی ہے اس کا دلائل سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا۔ اپنی
ذات میں حیرت انگیز انقلابی طاقتیں پیدا ہو جاتی ہیں ایک ایسے شخص میں جس کا اللہ سے تعلق ہو۔
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد ایک لکھنے والے نے جب

خطبات طاہر جلده
752
خطبہ جمعہ ۱۳ ر تو میرے ۱۹۸ ء
آپ کے متعلق لکھا تو یہ لفظ استعمال کئے کہ اس کی انگلیوں کے ساتھ انقلاب کے تارا لجھے ہوئے تھے ۔
اس نے دور کی نظر سے دیکھا کہ اس شخص میں انقلابی کیفیات ہیں ۔ وہ نہیں جان سکا کہ وہ انقلابی
کیفیات یا انقلابی کیفیات کیوں پیدا ہوئیں لیکن قرآن کریم نے اس مضمون کو کھولا ہے اور یہ فرمایا ہے
کہ اللہ کے تعلق کے نتیجے میں تمام انقلابی طاقتیں پیدا ہوتی ہیں ۔
چنانچہ فرمایا کہ یہ وہ جماعت ہے جو تعلق باللہ پر قائم ہو ان میں سے ایسے لوگ پیدا ہوا کرتے
ہیں اور ایسے لوگ پیدا ہونے چائیں يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ ۔
وہ
بھلائی کی طرف لوگوں کو بلانا شروع کریں اور يَا مُرُونَ بِالْمَعْرُوف اور نیک کاموں کی ہدایت
کرنی شروع کریں ۔ کسی دلیل کا ذکر نہیں ہے، کسی استدلال کی بات نہیں ہو رہی ، ایک ہی ان کی صفت
بیان ہوئی ہے کہ ان کے سارے تعلق اللہ کی محبت پر قائم ہیں اور معا بعد فرمایا کہ ایسے لوگ اس بات
کے اہل ہو گئے ہیں کہ وہ لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور نیک بات کی نصیحت کریں ۔
چنانچہ ان کا محض نصیحت کرنا ہی اپنے اندر ایک غیر معمولی وزن رکھتا ہے۔ اس معاشرے میں جس
میں آپ زندگی بسر رہے ہیں اس پہلو سے بھی یہ آیت ایک غیر معمولی مقام رکھتی ہے اور اس آیت کے اتباع کے
نتیجے میں آپ ہزار ہا خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ یہاں تو قدم قدم پر صرف مومنوں کے لئے نہیں بلکہ غیر مومنوں
کے لئے بھی خطرات ہیں اور ان لوگوں کے لئے بھی خطرات ہیں جن کا یہ معاشرہ ہے اور اتنے زیادہ خطرات ہیں
کہ آپ ان کو شمار نہیں کر سکتے ۔ ہر قدم پر روحانی زندگی کے لئے اس ملک میں ایک چیلنج ہے اور آپ نے صرف
اپنی زندگی نہیں بچانی بلکہ غیروں کی زندگی بچانی ہے۔ غیروں کو ان خطرات سے محفوظ کرنا ہے۔ دلائل کے ذریعے
آپ ایسا نہیں کر سکیں گے۔ تعلق باللہ کو مضبوط کریں اور اس تعلق باللہ کے نتیجے میں خود ایک ہوں ، خود ایک
دوسرے سے محبت پیدا کریں ۔ یا یوں کہنا چاہئے کہ اس تعلق باللہ کے اظہار کے طور پر آپ ایک ہو جائیں اور خود
ایک طبعی قانون کے طور پر آپ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ باندھے جائیں تب آپ میں وہ عظمت پیدا ہوگی
جس کے نتیجے میں آپ کی نصیحتوں میں وہ عظمت پیدا ہو جائے گی، آپ کے کلام میں ایک وزن پیدا ہوگا۔ ایک
ایسی قوت ہوگی کہ دوسرا اس کا انکار نہیں کر سکتا۔ غالب نے اس مضمون کو سمجھے بغیر ایک موقع پر کہا کہ:۔
میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبہ دل
اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے (دیوان غالب صفحہ: ۲۹۶)

خطبات طاہر جلد ۶
753
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
میں بلاتا تو ہوں لیکن باتوں سے نہیں وہ آنے والے، باتوں سے ماننے والے وجود نہیں
ہیں۔ ہاں دل کے قصے ہیں اگر دل پر کچھ بن جائے اور خدا کرے کہ ایسی بن جائے کہ آئے بغیران
کے لئے چارہ نہ رہے۔ قرآن کریم نے یہ مضمون حل فرما دیا ہے۔ فرمایا تم اپنے دل کو خدا کی آماجگاہ بنا
لو۔ اپنے دلوں کو خدا کی تخت گاہ بنا لوتو دیکھو گے کہ غیروں کے لئے آئے بغیر چارہ نہیں رہے گا تم بلاؤ
گے تو ان کے لئے اس کے سوا کوئی رستہ نہیں ہو گا کہ تمہارے آواز پر لبیک کہتے ہوئے دوڑتے ہوئے
تمہاری طرف چلے آئیں۔
اصلى الله ۔ ان معنوں میں حضرت میں حضرت محمد مصطفی کا براہ راست دخا کا براہ راست دخل تھا۔ وہ آیت جو میں نے آپ کے
سامنے پڑھ کے سنائی تھی اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مومنوں کو اکٹھا کرنے میں تو نے کچھ نہیں کیا۔ وہ تو
جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا ایک بہت ہی گہرا اور بہت ہی عظیم مضمون ہے جو بیان فرمایا گیا ہے۔
صلى الله
علوسم
لیکن چونکہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا دل خدا کی تخت گاہ بن چکا تھا اس لئے آپ کے بلانے میں
ایک غیر معمولی طاقت پیدا ہوگئی تھی ۔ خدا کی تخت گاہ بن چکا تھا۔ اس لئے آپ کے بلانے میں ایک
غیر معمولی طاقت پیدا ہوگئی تھی اور آپ کی آواز میں ایک ایسی عظمت تھی اور ایسی کشش تھی کہ اللہ کی
کی خاطر لوگ کھچے چلے آتے تھے۔
پس یہ مضمون اور وہ مضمون ایک دوسرے سے متضاد اور متصادم نہیں ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ تو
نے اس دل کے ساتھ ان کو بلایا جو خدا کی محبت کی آماجگاہ تھا اور خدا کی محبت کے نتیجے میں یہ لوگ چلے
آئے۔ ان معنوں میں خدا کی محبت ہی ہے جس نے ان کے دلوں کو باندھا ہے اور اس کے سوا اور کوئی
طاقت نہیں۔
پھر فرمایا وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ صرف وہ نیکیوں کی طرف نہیں بلاتے بلکہ برائیوں
سے روکتے بھی ہیں اور یہ اس مضمون کا کسی شخص کے مسلمان ہونے سے تعلق نہیں ہے۔ تمام معاشرے
پر یا تمام معاشرے کا ایک مسلمان پر جو حق ہے وہ بیان فرمایا گیا ہے۔ اس لئے آپ کو اپنے گردو پیش کو
برائی سے بچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنے ماحول کو نیکی کی طرف بلانا چاہئے اور نیک نصیحت اور
جذبے کے ساتھ ایسا کرنا چاہئے ۔ اگر آپ اس طرح کام شروع کریں گے تو لا زما لوگ آپ کی آواز
پر لبیک کہیں گے اگر دلائل کے رستے اور منطق کی دقیق راہوں سے آپ دنیا کو اپنی طرف بلانے کی

خطبات طاہر جلد ۶
754
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
کوشش کریں گے تو اول تو ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں کہ وہ دلیل کو عمدگی سے پیش کر سکے اور
دوسرے محض دلیل کے ذریعے معاشرے تبدیل نہیں ہوا کرتے۔ لوگ سمجھتے بھی ہیں کہ ایک چیز بری
ہے مگر اسے چھوڑنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ لوگ جانتے ہیں کہ اچھی نصیحت کی جا رہی ہے لیکن اس
نصیحت کے اندر ایسی کشش نہیں پاتے کہ اپنی برائی کی کشش پر اس کو غالب آتا ہوا دیکھیں۔ سمجھتے
ہیں عقلاً جانتے ہیں کہ ہاں یہ چیز بری ہے، نصیحت اچھی ہے مگر برائی کے اندر ایک کشش ہے اور کشش
ثقل کی طرح ، ایک قانون کی طرح وہ کام کرتی ہے۔ اس لئے ناممکن ہے کہ نصیحتوں کے ذریعے جن
کے اندر کوئی اور وزن نہ ہو آپ لوگوں کو برائیوں سے الگ کر سکیں۔
چنانچہ اس مضمون کو دنیا کے ہر ادب میں بیان کیا گیا ہے ۔ تمام شعراء نے اس مضمون کو کسی
نہ کسی رنگ میں چھیڑا ہے اور اسی طرح بیان کیا ہے کہ ہاں ہمیں پتا تو ہے کہ یہ چیز اچھی نہیں بری ہے مگر
کیا کریں دل برائی کی طرف مائل ہو گیا ہے۔ جب یہ نفسیاتی کیفیت ہو انسان کی خواہ وہ دنیا کے کسی
خطے سے بھی تعلق رکھتا ہو تو محض دلائل اور نصائح سے آپ کیسے ان میں تبدیلی پیدا کر لیں گے ۔
ٹیلی ویژن پر آپ کئی قسم کی برائیوں کے خلاف مناظرے سنتے ہیں، مباحثات ملاحظہ کرتے ہیں لیکن
جو سوسائٹی ہے وہ وہیں کی وہیں رہتی ہے۔ اس پر تو ایسی مثال صادق آتی ہے جیسے پنجابی میں کہتے
ہیں۔ اردو میں بھی اس کا ترجمہ میں بیان کرتا ہوں پنجابی میں بھی محاورہ ہے غالبا اردو میں بھی ہوگا۔
سرپنچوں کا کہا سر آنکھوں پر لیکن پر نالہ وہیں رہے گا جہاں رہنا ہے۔ یعنی ہم نے اپنی چھت پر جس جگہ
پر نالہ لگایا ہوا ہے سرپنچوں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اس پر نالے کو یہاں نہیں ہونا چاہئے لوگوں کی تکلیف کا
موجب ہے۔ ان کا کہا سر آنکھوں پر لیکن پر نالہ جگہ نہیں بدلے گا یہ وہیں رہے گا۔
تو انسانی فطرت کا پرنالہ ہے ایک جو اپنی جگہ نہیں بدلتا۔ نصیحتوں کے سامنے سر جھکاتا ہے
ان کی تعظیم کرتا ہے ، کہتا ہیں ہاں ایک اچھی نصیحت کرنے والے نے ایک اچھی نصیحت کی تھی لیکن
پرنالہ وہیں رہتا ہے، وہیں سے بہتا ہے ۔ اس لئے اس کے مقابل پر کوئی طاقت ہونی چاہئے اور
قرآن کریم فرما رہا ہے کہ تمہارے تعلق باللہ کے نتیجے میں تمہاری ذات میں ایک کشش پیدا ہو گی وہ
کشش لوگوں کو کھینچے گی ، وہ کشش ان کی برائی سے محبت کے مقابل پر زیادہ قوی ہو جائے گی کیونکہ
کشش ثقل زمین کی طرف بلاتی ہے اور خدا کی محبت آسمان کی طرف بلاتی ہے اور خدا کی محبت زمین کی

خطبات طاہر جلد 1
755
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
محبت پر غالب آجاتی ہے اگر وہ سچی ہو۔ اس لئے لازما وہ لوگ خدا کی طرف کھینچے جائیں گے اگر ان کو
بلانے والے خدا کی طرف تھے، اگر ان کو بلانے والے خدا کی محبت اپنے دل میں رکھتے ہوں ۔
پس اس پہلو سے قرآن کریم فرماتا ہے ہاں ! اب تم تیار ہو گئے ہو کہ بنی نوع انسان کو نیکی کی
طرف بلاؤ اور برائیوں سے روکو کیونکہ تمہارا حبل اللہ سے تعلق قائم ہو چکا ہے کیونکہ تم اللہ کی محبت کے
نتیجے میں اس کے بندوں اور اس کے غلاموں سے محبت کرنے کے اہل ہو گئے ہو۔ یہ ہو جاتا ہے
ایسی سوسائٹیاں وجود میں آتی ہیں جیسا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے زمانے میں ایک عظیم
الشان خدا کی محبت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی محبت سے لوگ باندھے گئے تھے لیکن پھر اگلی نسلیں
آتی ہیں ، ان کو یہ باتیں ورثہ میں ملتی ہیں ، ان کے لئے یہ تاریخ ہو جاتی ہے۔ ان کو مخاطب کر کے فرمایا:
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَتُ کہ خبردار! یہ نہ سمجھنا
کہ یہ بندھن ہمیشہ مضبوط رہیں گے، خطرہ ہے کہ آئندہ نسلوں میں یہ بندھن کمزور ہو جائیں اور ان تعلقات
کو تم رسمی تعلقات سمجھ لو، تم یہ سمجھ لو کہ ماں باپ کے تعلق تھے جو ہمیں ورثے میں ہیں، ہم تمہیں متنبہ کرتے
ہیں کہ اس طرح یہ تعلق قائم رہنے کے نہیں یہ پھر ٹوٹ جائیں گے ۔اس لئے ایسے بد بخت انسان نہ بننا
جن کو خدا نے اپنی محبت عطا کی ہو اور اس محبت کے نتیجے میں ان کے دلوں کو باندھا ہو ان کو ایک نظام سے
وابستہ فرمایا ہو اور پھر وہ اس کی ناقدری کرتے ہوئے اس سے اپنا تعلق کمزور کر دیں اور سب کچھ دیکھنے
کے باوجود ، تمام کھلے کھلے نشانات کا مشاہدہ کرنے کے باوجود پھر وہ اس تعلق کو توڑ لیں۔
وَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ایک بہت بڑا عذاب مقدر ہے۔
پس نیک لوگوں کے متعلق تو آپ یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایک دفعہ خدا کی محبت ان کے دل
میں پیدا ہو جائے اور شیطان ان پر غالب آجائے ۔ اس لئے ان کا ذکر چل ہی نہیں رہا۔ یقیناً ان کی
آئندہ نسلوں کی بات ہو رہی ہے۔ یہ تو کبھی ہم نے نہیں دیکھا کہ کوئی قوم خدا کی محبت کی خاطر دنیا کی
محبتوں کو تج کر دے اور ان کو دھتکار دے یہاں تک کہ کسی میں اتنی طاقت بھی نہ ہو کہ ساری دنیا کی
دولتیں ان کے اوپر خرچ کر کے بھی ان کا ایک دل خرید سکے۔ کبھی ایسے لوگ بھی خدا سے دور جایا
کرتے ہیں ہرگز نہیں وہ تو کامل وفا سے خدا کی محبت کی خاطر جیتے اور خدا کی محبت کی خاطر مرتے ہیں
اور کبھی اس تعلق کو نہیں توڑا کرتے۔ یہ مضمون آئندہ نسلوں پر چسپاں ہوتا ہے۔ فرمایا ان لوگوں کی طرح

خطبات طاہر جلد ۶
756
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
نہ ہونا جن کے ماں باپ کو خدا نے اپنی محبت عطا کی تھی اور انہوں نے دیکھا اور بینات کا مشاہدہ کیا،
انہوں نے عظیم انقلابات دیکھے ۔ وہ جانتے تھے کہ ان کے والدین نے اس محبت کی خاطر بڑی بڑی
قربانیاں دی ہیں، نہ دنیا کی پرواہ کی ، نہ دنیا کی دوستی کی پرواہ کی ، نہ دنیا کی دشمنی کی پرواہ کی ، نہ دنیا کے
اموال کی پرواہ کی ۔ وہ خدا کے خاطر فقیر ہو گئے ۔ وہ جو پہلے معزز تھے اپنے علاقوں میں وہ خدا کی خاطر
ان علاقوں میں ذلیل بن گئے ۔ اس لئے انہوں نے اپنے اعمال سے ثابت کر دیا کہ وہ دل کے سچے
تھے۔ ان کے دل تھے جن کو خدا نے اپنی محبت کے لئے خاص کیا تھا اور ان کے دل تھے جن کو خدا کی
محبت نے ایک دوسرے سے باندھا تھا۔ ان کی نسلوں نے یہ سب کچھ مشاہدہ کیا ہے۔ یہ سب کچھ
دیکھنے کے بعد جب بینات ان کے سامنے آگئیں پھر اگر وہ ایسے بدنصیب ہوں کہ ان رستوں کو چھوڑ
دیں اور دنیا کے تعلق کو خدا کے تعلق پر غالب کر لیں اور دنیا کے تعلق ، نفسانی خواہشات یا ہوا و ہوس کے
نتیجے میں ایک دوسرے سے دور ہٹنے لگیں ، ایک دوسرے کو طعنہ وتشنیع کا نشانہ بنانے لگیں، ایک دوسرے
کو تحقیر کی نظر سے دیکھنے لگیں اور دشمن کو موقع دیں کہ ان کے درمیان داخل ہو اور ان کے اجتماع کو منتشر کر
دے۔ تو فرمایا یہ لوگ بہت ہی بد نصیب ہیں کیونکہ ان کے لئے ایک بہت ہی بڑا عذاب مقدر ہے۔
پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کی موجودہ نسل کے لئے ایک بہت ہی بڑی تنبیہ ہے ۔
ورثہ میں وہ سب رہتے تم پاؤ گے اگر ورثہ میں خدا کی محبت بھی تمہیں ملی ہو اور اگر خدا کی محبت تمہیں ورثہ
میں نہیں ملی اور حبل اللہ سے تعلق کمزور ہو گیا ہے تو بزرگوں کے ورثہ میں سے کچھ بھی تمہارے حصے
میں نہیں آئے گا بلکہ ان کا ورثہ پاؤ گے جو تمہارے بڑوں اور تمہارے بزرگوں کے دشمن تھے۔ جنہوں
نے اپنی زندگی میں ان کی مخالفت کر کے عذاب کمایا تھا۔ فرمایا تمہارے مقدر میں بھی ان کا ورثہ آئے گا
اپنا بزرگ والدین اور اپنی پہلی نسلوں کا ورثہ پانے والوں میں سے نہیں ہوگے۔
یہ وہ بڑی واضح اور عظیم اور کھلی کھلی نصیحت ہے جس کو بار بار جماعت کے سامنے لانے کی
ضرورت ہے اور خصوصا امریکہ کے اس دورے کے نتیجے میں میں نے محسوس کیا کہ جماعت کے
سامنے اسے پھر رکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کے دلوں میں بھی رخنے پیدا کرنے کے لئے شیطان کئی
طرح سے کوشش کرتا ہے اور کر رہا ہے۔ کئی طرح سے جماعت کے خلاف کوشش کی جارہی ہے پہلے
بھی کی جاتی تھی آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔ اس لئے یاد رکھیں کہ ہر وہ کوشش جو اللہ سے محبت کے اوپر

خطبات طاہر جلد ۶
757
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
اٹھانے
حملہ کرنے والی ہو اور اس محبت کے نتیجے میں ان لوگوں کی محبت پر حملہ کرے جو خدا کی خاطر آپ کو
پیارے ہیں ، اس نظام پر حملہ کریں جو خدا کی خاطر آپ کو پیارا ہے۔ وہ شیطان ہیں جو یہ آوازان
والے ہیں، ان کی آواز کو دھتکار دیں اور رد کر دیں۔ بعض دفعہ یہ شیطان واضح ہو کر حملہ کرتا ہے بعض
دفعہ چھپ کر حملہ کرتا ہے۔ بعض دفعہ براہ راست حملہ کرتا ہے، بعض دفعہ ایسے نمائندوں کے ذریعے حملہ
کرتا ہے جن کو آپ نیک دیکھتے ہیں، جن کو آپ اچھا پاتے ہیں ۔ دیکھتے ہیں کہ وہ لمبے سجدے کر رہے
ہیں ، وہ نمازوں میں آگے ہیں اور دین کے کاموں میں بظاہر پیش پیش ہیں اور اس نتیجے میں آپ دھوکا
کھا جاتے ہیں۔ قرآن کریم نے یہ نہیں فرمایا کہ کیا دیکھو، کس طرف سے بات آرہی ہے۔ قرآن کریم
نے فرمایا کہ میری محبت کو عزیز تر کر لو اور اپنے تعلق کو میرے تعلق کی بنا پر مضبوط کرو۔ اگر تم ایسا کرو گے
تو پھر تمہیں کوئی خطرہ نہیں۔
پس اگر ایک نیک آدمی کی طرف سے ایک ایسی آواز اٹھتی ہو جس کے نتیجے میں وہ لوگ جو
خدا کی خاطر آپ کو پیارے ہوں ان کے خلاف دل میں بغض پیدا ہوتا ہے تو وہ آواز نیک انسان کی
طرف سے نہیں شیطان کی طرف سے ہے۔ وہ نیک آدمی اگر بظاہر نیک ہے تو پھر وہ شیطان کا نمائندہ
بن چکا ہے، آلہ کار بن چکا ہے۔ اس کو علم نہیں کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ اس لئے ہر اس کوشش کو پہچانیں کہ وہ
اپنی ذات میں بد ہے یا اچھی ہے۔ اگر وہ تفرقہ پیدا کرنے والی کوشش ہے تو یقیناً خدا کی طرف سے
نہیں کیونکہ قرآن کریم نے ان آیات میں خوب کھول دیا ہے، بار بار کھول دیا ہے کہ خدا تو تفرقوں سے
نکال کر اجتماع کی طرف لانے والا ہے۔ وہ تو اندھیروں سے روشنی کی طرف لے کر آتا ہے۔ کیسے ممکن
ہے کہ خدا سے پیار کرنے والے کی آواز تمہیں دوبارہ ان اندھیروں میں دھکیل دے دوبارہ افتراق کا
نشانہ بنادے۔اس لئے کسی نوع کا افتراق ہو جو بات بالآخر آپ کو اپنے بھائیوں سے دور لے جانے
والی ہو، نظام جماعت سے دور لے جانے والی ہو وہ آواز خدا کی آواز نہیں ہے۔
اس ملک میں کئی قسم کے ایسے خطرات ہیں۔ بعض دفعہ آپ کو کہنے والے یہ کہیں گے کہ فلاں
آدمی امیر ہے اور اس کی زیادہ عزت ہے اور ہم غریب ہیں یا فلاں غریب ہے اس کی عزت نہیں ہے۔
اس لئے جماعت تقویٰ سے ہٹ گئی ہے، اس لئے جماعت سے تعلق کمزور ہو جانا چاہئے ، اس لئے
ایسے لوگوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانا چاہئے ۔ واقعہ یہ ہے کہ اگر یہ ایسی بات درست ہے تو وہ بد نصیب

خطبات طاہر جلد ۶
758
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
ہے جو کسی امیر کی محض اس کی امارت کی وجہ سے عزت کرتا ہے۔ لیکن وہ اس سے بھی زیادہ بد نصیب
ہے جو جماعت سے اس لئے تعلق توڑ لیتا ہے کہ جماعت کا کوئی شخص کسی امیر کی محض دولت کی خاطر
عورت کر رہا ہے۔ اس لئے وہ اس سے بڑھ کر بدنصیب کیوں بڑھ کر بد نصیب کیوں ہوتا ہے جس کی بدنصیبی کو وہ اپنی طعن و
تشنیع کا نشانہ بنارہا ہے۔ کیا دولتوں کی طرف رجحان کے نتیجے میں آپ کا تعلق خدا سے پیدا ہوا تھا۔ کیا کانشانہ بنا
آپ کا تعلق خدا سے اس لئے تھا کہ تمام مسلمان امیر لوگوں کو ذلیل کرتے ہیں اور غریبوں کو عزت
دیتے ہیں۔
یہ ایسی ثانوی چیزیں ہیں جن کا خدا سے تعلق سے کوئی بھی تعلق نہیں ۔ اس لئے خدا کا تعلق
بنیاد ہے۔ اگر کسی شخص کا تعلق خدا سے مضبوط ہے اور اسے کوئی یہ کہہ دے کہ فلاں شخص جو جماعت کا
نمائندہ ہے اس نے تمہیں ذلیل سمجھا تو کیا اس کے نتیجے میں وہ خدا سے تعلق توڑ لے گا ؟
امر واقعہ یہ ہے کہ سب سے زیادہ ذلیل دنیا میں ان لوگوں کو سمجھا گیا جن کا خدا سے سب
سے زیادہ تعلق تھا۔ دنیا میں اپنے وطن میں سب سے زیادہ ذلیل انبیاء کئے گئے ہیں اور سب سے
زیادہ تحقیر ان کی کی گئی ہے۔ کیا انہوں نے کبھی اس بنا پر کہ خدا کے بندوں نے ان پر ناجائز حملے کئے
ود
خدا سے اپنے تعلق کو کمزور کر لیا۔ اس لئے یہ درپنجۂ خد دارم“ کا معنی ہے کہ ہمار تو اپنے خا
تعلق ہے۔ اس لئے دنیا کا Behaviour یا خدا کی طرف بظاہر منسوب ہونے والے لوگوں کا جو
طرز عمل ہے وہ بھی اس تعلق میں ہمیں کمزور نہیں کر سکتا۔ ہمیں جس سے محبت یہ ہے خدا کی خاطر ہے
اور جب تک وہ خدا کی خاطر رہے گی ہماری اس محبت کو کوئی بھی خطرہ نہیں۔
: ” پنجه یہ خدا سے
اس مضمون کو آپ اچھی طرح سمجھیں تو پھر کوئی شخص آپ کو دھوکا نہیں دے سکتا۔ کوئی شخص آپ
کو یہ آکر کہتا ہے کہ ہم ایک ایسا اجلاس بلاتے ہیں جس میں صرف African Americans
شامل ہوں گے۔ پاکستانی شامل نہیں ہوں گے۔ ہر African American کو سمجھ جانا چاہئے
کہ یہ شیطان کی آواز ہے۔ یہ ایک ایسی آواز ہے جو انفرادی تفریق نہیں پیدا کر رہی بلکہ جماعت کو
دو نیم کرنا چاہتی ہے جو جماعت کے ایک طبقے کے ساتھ دوسرے طبقے میں فرق پیدا کرنا چاہتی ہے
اور یہی وہ رد عمل ہے جو یہاں کی جماعت نے ایک موقع پر دکھایا جبکہ ایسی آواز ابھی اٹھائی گئی۔ تمام
ایسے African Americans جو اپنے اخلاص اور محبت میں خالص ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ

خطبات طاہر جلد ۶
759
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
ایک بڑی بھاری تعداد ایسی ہے جو اپنی محبت اور اپنی اخلاص میں خالص ہیں۔ انہوں نے اس بات کو
تحقیر کی نظر سے دیکھا اور رد کر دیا اور ہر ایک نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم کسی ایسے اجلاس میں شریک نہیں ہوں
گے جو خدا کی جماعت کو دو نیم کرنے والا ہو اور جو خدا کی جماعت میں تفریق پیدا کرنے والا
ہو۔ اگر چہ بظاہر ان کی محبت کی خاطر یہ آواز اٹھائی گئی تھی۔ یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ شخص جس نے اس
آواز کو اٹھایا اس کے دل میں میں شیطان نے اثر کیا تھا اور براہ راست اس براہ راست اس کے دل سے یہ آواز اٹھی تھی یا
کسی شیطان نے اس کو اپنا آلہ کار بنایا تھا۔ مگر دونوں صورتوں میں اس کی ایک بدنصیبی ہے۔ وہ خدا
کے دشمن کا آلہ کار بن گیا خواہ لاعلمی میں بنا ، خواہ جان کر اور اس بات کو خوب پہچاننے کے بعد بنا مگر
دونوں صورتوں میں اس کی ایک بدنصیبی ہے اور میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ امریکہ کی جماعت پر
اس نوع میں بھی کئی قسم کے حملے پہلے ہو چکے ہیں۔ یہ حملے ہمیشہ ایک طرف پر نہیں ہوا کرتے۔ قرآن
کریم ہمیں دوسری طرح مطلع فرماتا ہے کہ شیطان تم پر اس طرح حملے کرتا ہے کہ خود چھپ جاتا ہے اور
تمہیں یہ بھی نہیں پتہ چلتا کہ کس طرف سے حملہ ہورہا ہے۔
آخری سورۃ قرآن کریم کی جو خصوصًا آخری زمانے کے فتنوں سے متنبہ فرماتی ہے اس میں
ایک خناس کا ذکر فرمایا۔ کہ اے خدا! ہمیں خناس کے شر سے بچا۔
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس : ٢-٧)
جو لوگوں کے دلوں میں انسانوں کے دلوں میں وسو سے پیدا کرتا ہے جنوں کے دل میں بھی
یعنی بڑے لوگوں کے دل میں بھی اور الناس یعنی چھوٹے لوگوں کے دلوں میں بھی اور خناس کا مطلب
یہ ہے کہ وہ شخص جو بات پھونک کر خود پیچھے ہٹ جائے اور چھپ جائے ،خودسا منے نہ آئے لیکن اس
کی بات سامنے آنی شروع ہو جائے۔
چنانچہ یہ جو حملے ہیں مختلف رنگ میں ہوتے ہیں ۔ کبھی بلند شکل میں پیدا ہوتے ہیں کبھی
چھوٹوں کی شکل میں پیدا ہوتے ہیں۔ کبھی محبت کے نام پر پیدا ہوتے ہیں، کبھی دشمنی کے نام پر پیدا
ہوتے ہیں اور یہ وسو سے اپنے رنگ بدلتے رہتے ہیں، نتیجہ ایک ہی ہے کہ وہ لوگ جو حبل اللہ کو مضبوطی
سے تھامے ہوئے ہیں ان کے درمیان میں رخنہ پڑ جائے اور ان کے درمیان افتراق پیدا ہو جائے
اور ان کے اوپر قبضہ کر لیا جائے۔

خطبات طاہر جلد 1
760
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
چنانچہ امریکہ ہی میں ایک ایسا دور تھا جبکہ امریکہ کی جماعت پر نیکی کے نام پر قبضہ کیا جانے
کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ بعض لوگ ایسے تھے جنہوں نے ایک دم جماعت کے کاموں میں آگے آنا
شروع کر دیا اور ان کا ایک گروہ تھا جن کا آپس میں تعلق تھا اور وہ ایک دوسرے کو بڑھاتے تھے اور
جب میں نے تحقیق کی تو اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ بعض ان کے ایجنٹ جماعتوں
میں پھرتے تھے اور ان کی تعریفیں کرتے تھے۔ کہتے تھے فلاں شخص بہت نیک ہے اور بہت اعلیٰ
خدمات کرنے والا ہے کیوں اس کو آگے نہیں لایا جا رہا ؟ کہیں یہ وجہ تو نہیں کہ پاکستانی لیڈرشپ کو یہ
خطرہ ہے کہ اس لیڈرشپ پر مقامی لوگ قابض ہو جائیں گے۔ اس لئے ہمیں اچھے لوگوں کو ووٹ دینا
چاہئے ۔ جو ہم میں سے نیک ہیں ان کا حق ہے کہ وہ آگے آئیں۔ اس طرح پرو پیگنڈا کر کے بعض
نہایت ہی اسلام کے خطر ناک لوگوں کو آگے لانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
جب میں 1978ء میں ایک عام احمدی کی حیثیت سے آیا یعنی خلافت کے منصب پر ابھی
خدا تعالیٰ نے مجھے فائر نہیں فرمایا تھا لیکن خدا تعالیٰ نے کچھ نہ کچھ بصیرت مجھے ایسی عطا فرمائی تھی جس
سے میں ان باتوں کو بھانپ لیتا تھا، پہچان لیتا تھا ۔ ان سب لوگوں سے میں نے تعلق قائم کیا، ایک
ذاتی دورہ تھا ، میں پھر رہا تھا اور جہاں جہاں بھی موقع ملا مقامی ، بیرونی ہر قسم کے احمدیوں سے بڑی
محبت سے ملا اور ان کو قریب سے دیکھا اور واپس جا کر میں نے بعض لوگوں کے متعلق یہ رپورٹ کی کہ
مجھے یہ نہایت خطرناک سازش دکھائی دے رہی ہے ۔ کچھ لوگ نیکی کے نام پر جماعت پر قبضہ کرنا
چاہتے ہیں اور دو طرح کے خطرات ہیں ۔
اول اگر وہ واقعہ نیک ہیں تو ان کو جماعت کے نظام کا علم کوئی نہیں ۔ ان کے اندر احمدیت
گہری طور پر جذب نہیں ہے، وہ بیرونی خیالات سے متاثر ہیں اور احمدیت اور اسلام کو اپنے رنگ میں
ڈھالنے کی کوشش کریں گے اور دوسرے مجھے یہ خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ ایک سازش کے نتیجے میں ایسا
ہو رہا ہے۔ چنانچہ ایسے لوگوں کو یہاں کے بعض مخلص احمد یوں نے نہایت سادگی سے ان کو نیک سمجھتے
ہوئے اوپر لانے کی کوشش کی اور چونکہ مرکز متنبہ ہو چکا تھا ان کی اس کوششوں کو رد کر دیا گیا اور ان کو وہ
عہدے نہیں دیئے گئے جن کے لئے ان کے نام پیش ہوئے تھے۔ نتیجہ کچھ لوگوں کے اندر تو یہ غصہ سلگتا
رہا کہ جماعت نے ہمیں چنا اور مرکز نے رد کر دیا، یہ کیا وجہ ہے؟ یہ کس قسم کی Democracy ہے

خطبات طاہر جلد 1
761
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
؟ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہاں دنیاوی کوئی Democracy نہیں ہے۔ نظام جماعت خدا کی
رسی سے شروع ہوتا ہے اور آسمان سے لٹکنے والی رسی ہے جو نظام جماعت کی نمائندگی کرتی ہے۔ زمین
سے اٹھنے والی کوئی رسی نہیں ہے جس کو آپ Democracy کہہ کر دنیا کے سامنے پیش کر سکیں ۔
اگر واقعہ آپ کا تعلق اللہ سے ہے تو آپ کی نظر اللہ پر رہے گی اور ان لوگوں کی رضا آپ کی رضا بن
جائے گی جو خدا کی رضا پر چلتے ہیں اور Democracy کا بالکل ایک مختلف سے مختلف تصور پیدا
ہوتا ہے۔ وہ جو خدا ۔ ۔ وہ جو خدا کے لئے کام کرنے والے ہیں جن کا خدا سے تعلق مضبوط ہے ان کی رضا آپ کی
اپنی رضا پر غالب آجاتی ہے اور ایسے شخص کو پھر کوئی خطرہ نہیں۔
چنانچہ اس مضمون کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں کچھ لوگوں کے دلوں میں اعتراض پیدا ہوئے لیکن
وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کو خدا نے ایک بڑا عظیم الشان دنیا کا کام سپر دفرمایا ہے جن کی تربیت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود فرمائی، جن کو تقویٰ پر قائم کیا ، ان کو اہل تقویٰ کی بصیرتیں
عطا فرمائیں، پھر خلافت کے زیر سایہ انہوں نے لمبی پرورش پائی۔ بچپن سے بڑے ہوتے تک،
بڑے ہو کر جوان ہوتے تک ، جوان ہو کر بوڑھے ہوتے تک اور مرتے دم تک کامل وفا سے وہ اسلام
کے ساتھ بڑی محبت کے ساتھ چمٹے رہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے تقویٰ پر قائم فرمایا ہے۔
ان کے فیصلے اپنی انا کے مطابق نہیں ہوتے ، ان کے فیصلے ہرگز اس بنا پر نہیں ہوتے کہ کوئی قوم کسی
دوسری قوم پر غالب آجائے ۔ ان کے فیصلے خالصہ اس بات پر قائم ہوتے ہیں کہ اللہ غیر اللہ پر غالب
آجائے اور اللہ کی محبت غیر اللہ کی محبت پر غالب آجائے۔
اس لئے کسی ایسے خطرے کو برداشت نہیں کر سکتے ، اس کے خلاف نبرد آزما ہونا ان کی
فطرت ثانیہ بن جاتی ہے، جس سے نظام جماعت پر حملہ ہو رہا ہو۔ اس بنا پر وہ فیصلے ہوتے ہیں لیکن
دنیا میں بہت سے نئے آنے والے مختلف جگہوں سے دین میں بعد میں شامل ہونے والے اس مضمون
کو گہرائی سے نہیں سمجھتے اس لئے وہ بعض دفعہ دشمن کے پرو پیگنڈے کا شکار ہو جاتے ہیں۔
بہر حال ایک یہ بھی دور تھا جب اس رنگ میں کوشش کی گئی اور بعض دفعہ پھر بھی ایسی
کوششیں کی جائیں گی لیکن آپ یا درکھیں اگر آپ خلیفہ تسبیح سے آپ کی بیعت بچی ہے، اگر خلیفہ المسح
پر آپ کا اعتماد ہے اور آپ جانتے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے ہے اور آج دنیا میں سب سے زیادہ خدا

آج 10 میں سے 10 باقی