دین حق کا عالمی مزاج قائم کریں اور حبل اللّٰہ یعنی خلافت کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۶
762
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
کی نمائندگی کا اس کو حق حاصل ہے تو پھر اپنے فیصلوں اور اپنی آراء کو اس کی رائے پر اور اس کے فیصلے پر
کبھی ترجیح نہ دیں۔ اگر آپ نے کبھی ترجیح دی تو حبل اللہ سے آپ کا ہاتھ چھٹ جائے گا اور قرآن
کریم کی آیت آر ، آپ کو حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں دے گی۔ آپ مشورہ دیتے ہیں اور مشورے
میں تقوی ضروری ہے اور بسا اوقات ایک نا تجربہ کار آدمی تقوی پر مبنی مشورہ بھی دیتا ہے اور وہ مشورہ
قابل قبول نہیں ہوتا۔
صلى الله
اس لئے آخری فیصلہ دین میں نبی اور نبی کے بعد خلیفہ کے ہاتھ میں رکھا گیا ہے اور قرآن
کریم نے یہ فرمایا ہے وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ اے محمد ﷺ! تو خدا کی رسی ہے لیکن بنی نوع
انسان کی تربیت کی خاطر ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ اس سے مشورہ ضرور کر لیکن مشورے پر چلنا فرض نہیں
ہے۔ فیصلہ تجھے کرنا ہوگا ۔ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى الله ( آل عمران : ۱۶۰) تو خدا کا نمائندہ
ہے اس لئے مشورہ سن اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر اور پھر جو کچھ تقویٰ کے ساتھ تو سمجھتا ہے
کہ خدا کی رضا اس میں ہے اس پر قائم ہو جا اور چونکہ ہم جانتے ہیں کہ تیرا فیصلہ ہمیشہ رضا کی خاطر ہو
گا اس لئے فَتَوَكَّلْ عَلَی اللہ پھر یقین کر کہ اگر ساری دنیا کی رائے کو بھی تو نے رد کر دیا تو جس
خدا کی خاطر تو نے رد کیا وہ خدا تیرا ساتھ دے گا اور تجھ سے وفا کرے گا اور تجھے نہیں چھوڑے گا اور ،
تجھے لازما کامیاب کرے گا ۔ یہ ہے تو کل علی اللہ کا مضمون ۔
پس آج کی شورٹی کے ساتھ بھی اس مضمون کا تعلق ہے۔ آپ جتنے بھی مشورے دیتے ہیں
اپنی انا کی خاطر نہیں دیتے، اپنی قومیت کی خاطر نہیں دیتے، اپنے رنگ اور نسل کی خاطر نہیں دیتے
محض اللہ کی خاطر دیتے ہیں اور اس لئے وہ جس کی بیعت آپ نے اللہ کی خاطر کی ہے اس کے فیصلے کو
خدا کی خاطر قبول کرنا آپ کے ایمان کا جز ہے، آپ کے ایمان کا جز ہی نہیں بلکہ آپ کے ایمان کی
بنیادی شرائط میں داخل ہیں۔ یہی وہ تربیت ہے جو حضرت مسیح موعود د علیہ السلام سے آپ کے صحابہ
رضوان اللہ علیھم نے پائی اور یہی وہ تربیت ہے جو خلفاء نے ہمیشہ جماعت کی کی اور اسی تربیت میں ہم
پل کر جوان ہوئے ہیں۔ میں کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس عظیم تربیت سے آپ کے قدم
ہٹنے دوں ، اس راہ سے آپ کو بھٹکنے دوں ۔ اس لئے میں خوب کھول کر بیان کرنا چاہتا ہوں کہ حبل اللہ
سے تعلق کا یہ مطلب ہے آپ میں سے جو خدا سے وفا کرتے ہیں وہ لازما خدا کے نمائندوں سے وفا
خطبات طاہر جلد ۶
763
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
کریں گے اور مجھے ان کے متعلق کوئی بھی خدشہ نہیں۔ خدا خودان کی حفاظت فرمائے گا اور جو بے وفائی
کے جذبے دل میں رکھتا ہے اور احمدیت کو قومی نفرتوں کے لئے ایک آلہ کار بنانا چاہتا ہے اس کی
کوششیں مردود ہوں گی میں یقیناً آپ کو بتاتا ہوں اور اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ خدا خود اس
جماعت کی حفاظت کرنے والا ہے، وہ نگران ہے اور وہ ہر ایسی کوشش کو نا مراد اور نا کام کر دے گا جو
جماعت میں تفرقہ پیدا کرنے والی ہے اور حبل اللہ پر ہاتھ ڈالنے والوں کے اجتماع کے خلاف کوشش
کی ہے۔ خدا نے خود یہ وعدہ فرمایا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے اور بڑے کھلے الفاظ
میں دنیا کی آئندہ ہونے والی سازشوں کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا کہ خدا تجھے محفوظ رکھے گا۔
چنانچہ 1905 ء میں جبکہ پہلی مرتبہ فری مینز (Free Masons) کے متعلق انگریزی
زبان میں ایک کتاب شائع ہوئی جس میں یہ بیان کیا گیا کہ ایک سیکرٹ سوسائٹی ہے جو دنیا کی
طاقتوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ اس وقت جب کہ فری میسنز (Free Masons) کے لفظ سے
ہندوستان کے شاید گنتی کے چند باشندے آگاہ ہوں اور ہندوستان کی بھاری اکثریت نے کبھی نام بھی
نہیں سنا تھا کہ فری میسن ہوتے کیا ہیں۔ 1901 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام
ہوا ” فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گئے۔ (تذکرہ صفحہ: ۳۳۶) یعنی خدا تعالیٰ تمہیں اور تمہارے
ماننے والوں کو فری میسنز کے تسلط سے محفوظ رکھے گا۔ کتنا عظیم الشان وعدہ ہے اور کتنا یقین کی چٹانوں
پر قائم کرنے والا وعدہ ہے۔
اس لئے خطرات سے آ سے آگاہ کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کو خوفزدہ کر رہا ہوں ۔ میں
او
جانتا ہوں کہ آپ جو خدا والے ہیں آپ کو کوئی خطرہ نہیں لیکن متنبہ کرنا پھر بھی ضروری ہے کیونکہ قرآن
کریم بار بار متنبہ فرماتا ہے۔ بعض دفعہتہ بہنہ ہونے کے نتیجے میں بعض لوگوں کو خدشہ پیدا ہو جاتا ہے،
بعض کمزور لوگ ٹھوکر کھا جاتے ہیں وہ منصب سے ہٹ جایا کرتے ہیں۔ اس لئے جماعت کو تنبیہ نہیں
ہے، ان کمزوروں کو بچانے کی خاطر ایک نصیحت ہے کہ تم با خبر رہو کس طرف سے لوگ تم پر حملہ کرتے ہیں
کس طرح تمہیں خطرات لاحق ہوتے ہیں اور علاج ایک ہے کہ اللہ کی رسی کو پکڑ لو اور اس رسی کو پکڑ لو
جس کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ اس رسی کے پکڑنے والوں پر کوئی مسلط نہیں کیا جائے گا۔
فری میسنری کیا ہے اس کی تفصیل کے متعلق ہمیں جاننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ ایک
خطبات طاہر جلد ۶
764
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
سمبل (Symbol) بن چکا ہے، خفیہ سازش کے ذریعے دنیا کی طاقتوں پر قبضہ کرنے کا۔ کہاں تک
یہ بات درست ہے کہاں تک یہ بات غلط ہے اس سے بحث نہیں لیکن آج دنیا فری میسنری کو ایک خفیہ
تنظیم کے طور پر جانتی ہے جو دنیا کی نظر سے اوجھل ہو کر طاقتوں کے سرچشمے پر قبضہ کرنے کی کوشش
کرتی ہے اور اس کوشش میں دنیا کے اکثر ممالک میں کامیاب ہو چکی ہے اور بارہا دنیا کے
اخبارات میں کتب میں ٹیلی ویژنز پر ، ریڈیو پر ایسے پروگرام آپ سنتے ہوں گے جن میں ان
معاملات کی تفصیل بیان کی جاتی ہے کہ کس طرح کتنے اہم لوگ فری میسنری کے ممبر بن گئے ۔ جب
یہ کہا جاتا ہے کہ یہ قبضہ ہے تو وہ انکار کرتے ہیں کہ نہیں ہم تو ایک نیک سوسائٹی کے ممبر ہیں لیکن واقعہ
نتیجہ یہی نکلتا ہے۔
تو اللہ تعالیٰ نے اس الہام کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یقین دلا دیا کہ
تو اور تیرے غلام ہر خفیہ تنظیم کی سازش سے محفوظ کئے جائیں گے کیونکہ خدا یہ فرماتا ہے اس نے یہ
فیصلہ کر لیا ہے کہ تمہیں غیر اللہ کے تسلط سے آزاد کرے گا۔ کیسے آپ آزادر ہیں گے؟ اس لئے کہ جب
خدا کی محبت آپ کے دلوں پر غالب آئے گی تو غیر اللہ کا رنگ اس پر چڑھ ہی نہیں سکتا ، آہی نہیں سکتا ۔
ایک دل میں دو محبتیں نہیں رہا کرتیں۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایک سینے میں دو دل ہم نے پیدا نہیں
گئے ۔ مراد یہ ہے کہ جو محبت ایک دفعہ دل پر غالب آجائے اس محبت کی طاقت ہے جو ہر غیر محبت کو
دھتکار دیا کرتی ہے ۔ یہ راز ہے ایک طاقت کے سرچشمے کا۔ اس لئے آپ خدا کی محبت کو مضبوطی سے
پکڑ لیں اور اس محبت کی خاطر اپنے سارے تعلق مضبوط کریں ، اس محبت کی بنا پر خلافت سے تعلق قائم
رکھیں تو یقیناً پھر آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ ہر دوسرا تعلق جس کی طرف آپ کو بلایا جائے گا اس کی آپ
کے نزدیک کوئی بھی اہمیت اور کوئی بھی قیمت نہیں ہوگی۔
پھر اسی طرح اور بھی کئی ذرائع سے رفتہ رفتہ رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ شوری
کے لئے جو تجاویز میں نے دیکھیں چند دن ہوئے میں حیران ہو گیا کہ کس طرح بعض لوگ لاعلمی سے
اور بعض لوگ غالباً عمداً ایسی تجویزیں رفتہ رفتہ داخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ
لوگ جو امریکن پرورش میں جوان ہوئے ہیں، یہاں پیدا ہوئے اور یہی بڑے ہوئے اور بعض
امریکن قدروں سے واقف ہیں وہ دھو کے میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور نیکی کے نام پر ان کو برائی کی طرف
خطبات طاہر جلد 1
765
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
منتقل کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً اگر یہ آواز اٹھے بار بار کہ جماعت احمد یہ کو امریکن مزاج کو سمجھنا چاہئے اور
امریکن مزاج کو سمجھنے کے ذریعے وہ تبلیغ کر سکتے ہیں ورنہ نا کام ہو جائیں گے۔ اس لئے امریکن مزاج
جاننے والے اوپر آنے چاہئیں یہ ظاہری نتیجہ ہے جس کو مخفی رکھا جاتا ہے۔ اگر جماعت احمد یہ امریکہ
کے مزاج سے ناواقف ہے خلیفہ وقت تو امریکہ کی پیداوار نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے آئندہ کبھی خدا تعالیٰ
اس ملک کو بھی اگر یہ تقویٰ کی آماجگاہ بن جائے خلافت کا مرکز بنا دے، کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا
مگر سر دست تو خدا تعالیٰ نے خلیفہ وہاں سے چنا ہے جو امریکہ کی پیداوار نہیں اور بظاہر اس کو امریکہ
کے مزاج کا کوئی علم نہیں ہونا چاہئے ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ کے مزاج سمجھنے کے لئے امریکن لوگ آگے آنے
چاہئیں ، جاپان کا مزاج پھر کیوں اہمیت نہیں رکھتا؟ جاپان کا مزاج بھی تو اہمیت رکھتا ہے، اس کو سمجھنے
کے لئے اور اس کو غالب کرنے کے لئے جاپانیوں کے ہاتھ میں لیڈر شپ چلی جانی چاہئے اور
نائیجریا کا مزاج سمجھنا چاہئے اور پھر غانا کا مزاج سمجھنا چاہئے اور سیرالیون کا مزاج سمجھنا چاہئے،
انگلستان کا سمجھنا چاہئے ، جرمنی کا سمجھنا چاہئے ، چین کا سمجھنا چاہئے ، کوریا کا سمجھنا چاہئے ، بے شمار دنیا
میں ممالک ہیں ۔ ایک سو چودہ (114) ممالک میں جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے قائم ہو چکی
ہے۔ کیا خلیفہ ایک سو چودہ ممالک میں پیدا ہو گا بیک وقت ؟ اور ایک سو چودہ کی ممالک کی تربیت
میں جوان ہو گا ؟ اگر نہیں تو پھر وہ کیسے دنیا کو اسلام کا پیغام ، دنیا کو اسلام کا پیغام پہنچائے گا یہ آواز اٹھ رہی ہے۔
حالانکہ قرآن کریم بتاتا ہے کہ ایک ہی مزاج ہے جس پر انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور اس
مزاج پر اسلام کو پیدا کیا گیا ہے۔ یہ دین فطرت ہے ۔ یہ دعویٰ ہے اسلام کا۔ اس دعوے کی بنا پر یہ
عالمگیر مذہب ہونے کا اہل ہے ۔ یہ آواز جو اٹھتی ہے کہ امریکہ کے لئے امریکہ کا مزاج سمجھنے والے
چاہئیں۔ یہ بظاہر ایک جدید آواز ہے لیکن قدیم ترین آواز ہے، ایک پرانے زمانے کی آواز ہے۔اس
زمانے کی آواز ہے جبکہ مذاہب قومی اور ملکی ہوا کرتے تھے۔ ابھی اسلام پیدا نہیں ہوا تھا۔ امریکہ میں
امریکہ کی طرف نبی آئے تھے ، یورپ کے ممالک میں یورپ کے ممالک کو مخاطب کرنے والے نبی
آئے تھے ، جاپان میں جاپان کو خطاب کرنے والے نبی آئے تھے اور Middle East میں
Middle East سے مخاطب کرنے والے نبی پیدا ہوئے ۔ ساری دنیا کے مزاج کو خدا نے ملحوظ رکھا
خطبات طاہر جلد ۶
766
خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
لیکن علاقائی نبی پیدا کئے کیونکہ علاقائی مزاج کو سمجھ کر پیغام دینے والا دنیا کو مخاطب نہیں ہو سکتا۔ ایک
ہی صورت تھی تمام دنیا کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کی ۔ ایک ایسے عالمی نبی کو پیدا کیا جاتا جو فطرت کا
مزاج سمجھتا ، اس فطرت کا مزاج سمجھتا جس پر خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے۔ جس پر ہر کالے کو پیدا کیا
ہے، جس پر ہر گورے کو پیدا کیا ہے، جس پر ہر سرخ کو پیدا کیا ہے، جس پر ہر زرد کو پیدا کیا ہے۔ مشرق
کو بھی پیدا کیا ہے ، مغرب کو بھی پیدا کیا ہے۔ چنانچہ اس نور کا جو محمدمصطفی ﷺ سے ذکر کرتے ہوئے
صلى الله
قرآن فرماتا ہے:۔ لا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ ( النور :(٣٦) یہ تو عالمی نور ہے نہ یہ مشرق کی جائیداد
ہے نہ مغرب کی جائیداد ہے۔ ہر ملک اور ہر قوم کی نمائندگی کرنے والا نبی ہے۔
صلى الله
عروسة
اسی لئے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ نے اپنے آخری خطاب میں جو حجۃ الوداع
کہلاتا ہے، بڑی شدت کے ساتھ، بڑی سختی کے ساتھ قبائلی تقسیموں کو رد فرمایا جاہلیت قرار دیا۔ انسان کو
ایک ہاتھ پر اکٹھا رہنے کی نصیحت فرمائی اور فرمایا کہ آج اس دن اور اس دن کی عزت کی قسم ! جس دن
میں بات کر رہا ہوں ( یعنی حج اکبر کا دن تھا اس مقام کی قسم ! جس مقام پر میں کھڑا ہوں ، اس دن کی
حرمت اس مقام کی حرمت میں تمہیں یاد دلاتا ہوں۔ میں ان سارے جاہلیت کے خیالات کو جو انسان
کو مختلف قوموں اور نظریوں میں تفریق کرنے والے ہیں اپنے پاؤں کے نیچے کچل رہا ہوں، ہمیشہ کے
لئے میں ان کو کچل چکا ہوں، کبھی کوئی تم میں سے ان کو زندہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ اگر تم سچے
مسلمان ہو، اگر تم میری اس آخری نصیحت کی کوئی بھی قدر کرتے ہو تو یہ تفریقیں تمہارے پاؤں کے
نیچے بھی ہمیشہ کچلی جانی چاہئے۔ یہ وہ دین ہے جو دین واحد ہے جس نے تمام دنیا کی قوموں کو ایک
صلى الله
علیم
ہاتھ پر اکٹھا کرنا ہے۔ یہ ہے محمد مصطفی ﷺ کا دین جو عالمی نبی تھے، ہر قوم کو پیغام دینے کے لئے خدا
کی طرف سے چنے گئے تھے۔
پس پہلے بھی جب میں اس دورے پر حاضر ہوا تھا اپنے ذاتی طور پر ، ایک مجلس میں یہ سوال
اٹھایا گیا کہ آپ ایسے آدمیوں کو بھیج دیتے ہیں جو امریکن مزاج نہیں سمجھتے۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ
حمد مصطفی ﷺ کا مزاج سمجھتے ہیں کہ نہیں ؟ مجھے صرف اس میں دلچسپی ہے۔ اگر محمدمصطفی ﷺ کا مزاج اصلى الله
صلى الله
سمجھنے والے غلام تمہارے سامنے حاضر ہوتے ہیں تو امریکن مزاج سمجھتے ہوں یا نہ سمجھتے ہوں، جاپانی
مزاج سمجھتے ہوں یا نہ سمجھتے ہوں ، افریقین مزاج سمجھتے ہوں یا نہ سمجھتے ہوں لازما وہ اس بات کے اہل
خطبات طاہر جلد ۶
767
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
ہیں کہ تمہاری تربیت کر سکیں۔ تمہارے مزاج اگر بگڑ جائیں گے تو اسلام کہاں کہاں تمہارے اس
بگڑے ہوئے مزاجوں کی پیروی کرتا پھرے گا۔ اگر تمہاری سوچیں ٹیڑھی ہو چکی ہوں گی اور مقامی
بن گئی ہوں گی تو کہاں کہاں اسلام ٹیڑھا ہو کر تمہاری سوچوں کی پیروی کرتا پھرے گا۔ تمہیں ان ٹیڑھی
سوچوں کو چھوڑنا ہوگا اور اس مرکزی بنیادی مزاج کی طرف آنا ہو گا جو محمد مصطفیٰ ﷺ کا مزاج ہے۔
اسی لئے قرآن کریم نے واضح طور پر سورۃ طہ میں فرمایا کہ جب دنیا کے تکبر توڑ دیئے
اصلى الله
جائیں گے، جب عظیم طاقتوں کو ملیا میٹ کر دیا جائے گا اور انہیں ہموار کر دیا جائے گا:۔
يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ ( : ۱۰۹)
صلى الله
(١٠٩:
تب دنیا اس بات کی اہل ہوگی کہ میرے محمد ہے ، اس داعی کی پیروی کر سکے جس میں کوئی علی سام
کبھی نہیں ۔ تم چاہتے ہو کہ اسلام تمہاری کجیوں کی پیروی کرے، تمہارے مطابق اپنا مزاج بدلنا شروع
کرے یہ نہیں ہو سکتا۔ کسی قوم کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ اسلام کے عالمی مزاج کو قومی مزاج
میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔
اسی طرح جاپانیوں نے ہر مذہب کا حلیہ بگاڑا ۔ آج بھی بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ جو مذہب
جاپان میں داخل ہوا ہم نے اس کو Japanised کر دیا یعنی بدھ ازم کو بھی Japanised بدھ
ازم کے طور پر اپنایا کنفیوشس ازم کو بھی Japanised کنفیوشس ازم کے طور پر اپنایا اور تا وازم
کو بھی Japanise تاؤ ازم کے طور پر اپنایا اور آج اسلام کو بھی Japanised اسلام کے طور
پر اپنا رہے ہیں۔
چنانچہ ایک جاپان کا مسلمان لیڈر مجھے ملا اور اس سے میں نے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ
اسلام کو آپ جس طرح Japanised کر رہے ہیں اس کی مثال دیں؟ کہتا مثلاً ہم نے وہاں
شراب حلال کردی سور حلال کر دیا۔ سب جاپانی مسلمانوں کو ہم کہتے ہیں کہ یہ پرانے زمانے کی باتیں
تھیں جاپانی مزاج کے مطابق ہم سؤر اور شراب کے بغیر رہ ہی نہیں سکتے اس لئے اسلام کو بدلنا ہوگا ۔
اس طرح تو اسلام دوبارہ ہزار ہا ملکوں اور قوموں میں تبدیل ہو جائے گا۔ وہ وحدت ملی کہاں رہی جس
کی طرف دنیا کو بلایا جا رہا تھا ؟ وہ ایک پیغام کہاں چلا گیا جس کی طرف سارے انسانوں کو دعوت دی
جا رہی تھی ؟ دنیا واپس لوٹ جائے گی ان قدیم زمانوں کی طرف جب ملکی نبی ملکی پیغام لے کر آیا
خطبات طاہر جلد ۶
768
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
کرتے تھے ہلکی مزاج کو ملحوظ رکھا کرتے تھے۔
اس لئے ان باتوں کو خوب سمجھیں اور اپنے پلے باندھ لیں یہ مضمون بہت وسیع اور بہت لمبا
ہے میں اب اس بات کو مختصر کرتا ہوں کیونکہ آج اس کے بعد شوری کی کاروائی بھی ہوئی ہے۔
اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے ، خدا آپ کو اپنی خالص محبت عطا کرے کیونکہ سب
ضمانتوں سے بڑھ کر، سب ضمانتوں کی جان خدا کی محبت ہے۔ یہ محبت آپ کے دل میں پیدا ہو گئی تو
مجھے آپ کے بارے میں کوئی خطرہ نہیں رہے گا میری ساری فکریں دور ہو جائیں گی۔ میں کامل
اطمینان رکھوں گا کہ میں آپ کو خدا کی حفاظت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں لیکن اگر آپ نے اس محبت کو
خطرہ پیدا ہونے دیا، اس محبت پر آنچ آنے دی تو میری ساری نصیحتیں ہوا میں بکھر جائیں گی ، میرے
سارے غم قائم رہیں گے، میں ہمیشہ آپ کے بارے میں فکروں میں مبتلا رہوں گا۔ خدا کی خاطر ایک
ہو جائیں، خدا سے اپنا پیار بڑھائیں، مجھ سے اگر پیار کرتے ہیں تو محض خدا کی خاطر کریں پھر آپ کو
کوئی دنیا کی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ پھر آپ کی جمعیت ہمیشہ قائم رہے گی ، پھر آپ پھولیں گے
اور پھلیں گے اور بڑھیں گے اور کوئی دنیا کی طاقت آپ کو سمیٹ نہیں سکے گی ، آپ کے پیغام میں وہ
عظمت پیدا ہو جائے گی جس میں خدا کی محبت غیر معمولی کشش پیدا کرتی ہے۔ آپ وہ آسمانی آواز ہو
جائیں گے جو زمینی طاقتوں کے مقابل پر غالب آئے گی اور زمین پر جھکنے والوں کو آپ اٹھا ئیں گے
اور آسمان کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
چند مرحومین کی نماز جنازہ غائب کی درخواست کی گئی ہے اور بہت سے ایسے اس میں کارکن
بھی شامل ہیں جو سلسلے کے کارکن تھے، بعض ان میں ایک وقت میں واقفین زندگی بھی رہے۔ بہر حال
ان سب کی نماز جنازہ غائب، جمعہ کے بعد عصر کی نماز ہوگی عصر کی نماز کے بعد پڑھائی جائے گی۔
پہلا نام ہے مکرم ملک عطاء الرحمان صاحب سابق مبلغ فرانس کا جو چند روز قبل جرمنی میں
وفات پاگئے ۔
دوسرے ڈاکٹر کیپٹن بشیر احمد صاحب ربوہ میں وفات پاگئے ہیں اور ان کے ایک بھائی جو
دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں مدت سے بہت ہی عمدگی اور اخلاص کے ساتھ کام کرتے رہے مکرم محمد احمد
خطبات طاہر جلد ۶
769
خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۷ء
صاحب وہ بھی تھوڑے ہی عرصہ پہلے وفات پاگئے ہیں ۔ اوپر تلے اس خاندان میں یہ دو موتیں ہوئی
ہیں اور اس کے علاوہ ان کے ایک اور عزیز محمد شفیع صاحب بھی جو قریبی رشتہ دار تھے وہ سیالکوٹ میں
وفات پاگئے۔ تو ان تینوں کی نماز جنازہ بھی عصر کے بعد ہوگی ۔
اس کے علاوہ ہمارے ایک بہت مخلص فدائی کارکن جو واقف زندگی تو نہیں تھے مگر جہاں بھی
رہے سلسلہ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے صوفی رحیم بخش صاحب۔ جو ہمارے وقف جدید کے
ایک پرانے ساتھی صوفی خدا بخش صاحب کے بھائی تھے۔ لنڈن میں کل اطلاع ملی ہے کہ ہارٹ اٹیک
سے وفات پاگئے ہیں۔
تو ان سب کی نماز جنازہ غائب عصر کی نماز کے معا بعد ہوگی