شفاعت کے مضمون کی لطیف تشریح

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں شفاعت کے حقیقی مفہوم اور اس کی شرائط بیان فرمائیں کہ شفاعت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے اذن پر موقوف ہے۔ آپ نے فرشتوں کے نظامِ کائنات پر مامور ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انسان بے لوث خدمتِ خلق اور نیکیوں کے ذریعے فرشتوں سے ہم آہنگی اور تعلق پیدا کر سکتا ہے۔ آخر میں آپ نے اسیرانِ راہِ مولا کی رہائی کے لیے تمام اسیروں کے ساتھ ہمدردی اور عملی بھلائی کرنے کی تحریک فرمائی اور بعض مرحومین کا ذکرِ خیر کر کے نمازِ جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان کیا۔

موضوعات: حقیقتِ شفاعت، نظامِ ملائکہ، قرآن کریم، خدمتِ خلق، اسیرانِ راہِ مولا، جنازہ غائب

خطبات طاہر جلد ۶
815
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
شفاعت کے مضمون کی لطیف تشریح
(خطبہ جمعہ فرموده ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :
وَكَمْ مِنْ مَّلَكٍ فِي السَّمَوتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا
مِنْ بَعْدِ أَنْ يَأْذَنَ اللهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَى (النجم : ۲۷)
قرآن کریم کی جس آیت کریمہ کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ یہ ہے کہ کتنے ہی
فرشتے آسمانوں میں ایسے ہیں کہ ان کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آتی یا کوئی بھی حقیقت نہیں رکھتی مگر
اس کے بعد کے خدا تعالیٰ ان کو شفاعت کی اجازت عطا فرمادے اس کے لئے جس کے لئے وہ چاہے
اور جس سے وہ راضی ہو۔
اس آیت میں جو شفاعت کا مضمون بیان ہوا۔ مون بیان ہوا ہے آج میں نے اس مضمون کو ایک خاص وجہ
سے اختیار کیا ہے۔ مختلف احباب جماعت جو دعاؤں کے خط لکھتے ہیں بعض کے مسائل اتنے الجھے
ہوئے ہوتے ہیں یا دنیا کی نظر میں ان کی بیماریاں ایسی بڑھ چکی ہوتی ہیں، ایسی شدت اختیار کر چکی
ہوتی ہیں کہ دنیا کے علم کے لحاظ سے وہ نا قابلِ شفا قرار دیئے جاتے ہیں اور بھی ایسے مسائل ہیں مثلاً
ایک عورت ہے جس کا بچہ ہو ہی نہیں سکتا دنیاوی علم کے مطابق یا ایک مرد ہے جس کو تولید کی طاقت ہی
نصیب نہیں ہوئی اسی قسم کے اور بہت سے معاملات ہیں جن میں چونکہ احمدی کو دعا کی عادت ہے، دعا
پر انحصار کی عادت ہے اور دعا سے ایک لا ینفک تعلق احمدی کو قائم ہو چکا ہے۔ اس لئے وہ ایسے معاملات

خطبات طاہر جلد ۶
816
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
میں بھی دعا کے لئے لکھتے ہیں۔ جب ان کو دعا کا مضمون سمجھایا جاتا ہے تو بعض دفعہ اپنی لاعلمی میں وہ
یہ کہہ دیتے ہیں کہ اچھا پھر ہماری شفاعت کر دیں کیونکہ شفاعت کے آگے تو کوئی چیز بھی ناممکن
نہیں ۔ اس کا طبعی جواب جو قدرة طبعا اور فوراً ذہن میں ابھرتا ہے وہ یہی ہے کہ :۔
مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ إِلَّا بِإِذْنِهِ (البقره: ۲۵۲) کہ اللہ کے سوا ، اللہ کی اجازت کے سوا وہ
ہے کون جو خدا کے حضور شفاعت کر سکے اور یہ اتنی عظیم الشان اور پُر ہیبت آیت ہے کہ اس کے اثر سے
انبیاء بھی الگ نہیں ، اس کے دائرہ اثر سے انبیاء بھی باہر نہیں۔ اسی مضمون کی یہ دوسری آیت ہے لیکن
اس آیت میں فرشتوں کا بطور خاص ذکر فرمایا گیا ہے۔ اس کی طرف میں دوبارہ آتا ہوں لیکن اس سے
پہلے میں یہ بتا دوں کہ جب میں ان کو یہ لکھتا ہوں کہ شفاعت تو صرف خدا کے اختیار میں ہے وہ جس کو
اجازت دے وہی شفاعت کر سکتا ہے اور میں عاجز اور کم حیثیت انسان اپنے آپ کو اس مقام پر نہیں
سمجھتا کہ اللہ تعالیٰ وہ منصب عطا فرمائے جس میں اس کا اور بندے کا شفاعت کا تعلق پیدا ہوتا ہے۔ تو
اس پر یہ سوال اُٹھتے ہیں کہ کیا وہی لوگ جو کسی نبی کی زندگی میں پیدا ہوئے اور نبی سے ان کا تعلق قائم
ہوا کیا صرف وہی ایسے خوش نصیب ہیں جن کو شفاعت نصیب ہو سکتی ہے اور وہ تمام زمانے جو انبیاء
کے بغیر ہیں یعنی انبیاء کے بغیر ان معنوں میں کہ اس وقت کوئی نبی جسمانی لحاظ سے زندہ موجود نہیں ۔
کیا وہ سارے شفاعت کے مضمون سے خالی زمانے ہیں اور شفاعت کا کوئی فائدہ ان
زمانوں میں نہیں پہنچ سکتا ؟ اس سوال کا جواب دینے کے لئے میں نے اس آیت کو اختیار کیا ہے اور ا
س پر کسی قدر تفصیل سے روشنی ڈالنا چاہتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسمانوں میں خدا کے ملائک ہیں اور ان کی بھی یہ حیثیت ہے ان کو بھی
خدا تعالیٰ نے ایسے مناصب عطا فرمائے ہیں کہ جب خدا ان کو اجازت دے ان بندوں کے لئے جن
کے لئے وہ چاہے اور جن سے وہ راضی ہو تو ان کو ان کے لئے شفاعت کی اجازت دے دیتا ہے۔
پس یہ کہنا کہ بنی نوع انسان پر کبھی بھی ایک ایسا دور آتا ہے جس میں ان کے لئے شفاعت
ہو ہی نہیں سکتی یہ غلط ہے۔ قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ شفاعت کا ایک جاری و ساری سلسلہ ہے یعنی نظام
ہے جو خدا تعالیٰ کی مرضی سے حرکت میں آجاتا ہے اور اس کی مرضی کے بغیر حرکت میں نہیں آتا اور ہر
وقت آسمان پر ایسے ملائک خدا کی طرف سے مامور ہیں جو شفاعت کے منصب پر بھی قائم کئے جاتے

خطبات طاہر جلد 1
817
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسے ملائک سے کیسا رابطہ ہو؟ کیونکر ان سے تعلق قائم ہو جس کے نتیجے
میں انسان کو بعض مواقع پر ان کی شفاعت نصیب ہو جائے۔
یہ شفاعت کا مضمون بہت ہی اہم ہے اور بہت ہی وسیع ہے۔ اس کے سارے پہلو تو آج
بیان نہیں ہو سکیں گے مگر چونکہ بعض سوال بار بار اٹھائے جاتے ہیں اس لئے ان سے تعلق رکھنے والے
بعض پہلو میں اس آیت کی روشنی میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
-
پہلی بات تو یہ قابل غور ہے کہ وہ فرشتے ہیں کون اور کیسے ان کا علم ہو اور کیا ان سے ذاتی
تعلق قائم ہو اور کیا بعض فرشتوں کو بعض دوسرے فرشتوں پر ترجیح دی جائے اور اس کے نتیجے میں جس
طرح عیسائیوں میں بعض Saints کے ساتھ تعلق قائم کر لیا جاتا ہے یا بگڑے ہوئے زمانے کے
بعض مسلمانوں میں بعض پیروں کے ساتھ محبت کا تعلق قائم کر لیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ ہر
مشکل کے وقت مشکل کشاء مشکل کشائی کریں گے۔ کیا نعوذ باللہ من ذالک اسی قسم کا مضمون بیان ہوا ہے؟
ہرگز نہیں بلکہ اس سے بالکل مختلف مضمون ہے اور ملائک کے متعلق قرآن کریم ہمیں فرماتا ہے کہ تمام
ملائک پر ایمان لانا ضروری ہے اور جس طرح تمام انبیاء پر ایمان لانا ضروری ہے اور ایک نبی اور
دوسرے نبی کے درمیان فرق نہیں کیا جاسکتا رسالت کے اعتبار سے وہی مضمون ملائک کے اوپر بھی
چسپاں ہوتا ہے اور کسی فرشتے کے ساتھ ایسی دوستی اور ایسا تعلق کہ کسی دوسرے فرشتے کے ساتھ تعلق
توڑنے پر منتج ہو جائے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ میرا تو فلاں فرشتہ ہے اور تمہارا فلاں فرشتہ ہے تمہارا فرشتہ
تمہاری مدد کرے گا اور میرا فرشتہ میری مدد کرے گا اور اس طرح کا ئنات میں شرک کا ایک لامتناہی
سلسلہ شروع ہو جائے ۔ اس لئے سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ تعلق کو سمجھا جائے پھر باقی مضمون خود
بخود واضح ہو جائے گا اور جو بظاہر ٹکراؤ کی اور شرک کی شکلیں ابھری ہوئی دکھائی دیتی ہیں وہ ساری
آنا فانا نظر سے غائب ہو جائیں گی یعنی بے حیثیت اور بے معنی شکلیں ہیں ان کا اس آیت سے کوئی
تعلق ہی نہیں ہے۔
ملائک کے مضمون کو قرآن کریم نے بڑی تفصیل سے مختلف آیات میں بیان فرمایا اور جو
ملائک کے کام بیان فرمائے گئے ان سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام کا ئنات کا ہر قانون بعض ملائک کے

خطبات طاہر جلد 1
818
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
تابع کارفرما ہے اور یہ کائنات از خود بغیر کسی نگران اور بغیر کسی طاقت دینے والے کے خود بخود نہیں چل
رہی ۔ چنانچہ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔
الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ
رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُوْنَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا
رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا
وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ (المؤمن : ۸)
یعنی خدا کے ایسے فرشتے ہیں جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ وَمَنْ حَوْلَهُ اور عرش کے
ارد گرد جو بھی اس کا ماحول ہے جو بھی عرش سے تعلق رکھنے والی چیزیں ہیں ان سب کو اٹھائے ہوئے
ہیں۔ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ اپنے رب کی تسبیح کرتے ہیں اس کی حمد کے ساتھ۔
اس آیت میں جو پہلا حصہ ہے يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ
نعوذ بالله من ذالک خدا تعالیٰ کسی تخت پر بیٹھا ہوا ہے جیسا کہ بعض دفعہ جاہلانہ تصور میں یہ ایسی
تصویر پیش کی جاتی ہے کہ عرش پہ بیٹھا ہوا ہے اور فرشتوں نے اس کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے ۔ خدا تعالیٰ تو
ساری کائنات کو اٹھانے والا اور اس کا پیدا کرنے والا اسی کی طاقت سے ہر چیز قائم ہے فرشتے اس کی طاقت
سے قائم ہیں۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خدا نعوذ باللہ من ذالک کسی جسمانی نوعیت کے عرش پر یا کسی
بھی نوعیت کے عرش پر اس طرح بیٹھا ہو کہ فرشتے اگر اس تخت کو چھوڑ دیں تو وہ نیچے گر پڑے۔ اول تو
اونچا اور نیچے کا جو تصور ہے حقیقی اس میں یہ بات کسی طرح بھی بجتی نہیں لیکن اس بات کو چھوڑ بھی دیں
اونچے اور نیچے کا جو بھی تصور ہو خدا کا عرش اٹھانے کا کچھ اور مطلب ہے، یہ مطلب بہر حال نہیں کہ خدا
کا انحصار، خدا کی شان کا انحصار کسی دوسری ذات پر ہے۔ اس لئے عرش سے مراد یہاں جیسا کہ عرش
عظیم کے لفظ سے بھی معلوم ہوتا ہے خدا کی کائنات ہے خدا تعالیٰ نے جو کچھ بھی پیدا کیا ہے من حیث
المجموع وہ ساری کی ساری خدا کی کائنات عرش کے لفظ کے تابع ہے۔ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ
کا مطلب یہ ہے کہ یہ نظام کا ئنات عظیم الشان اور لامتناہی جو تم دیکھ رہے ہو یہ تم دیکھ رہے ہو یہ تمام کا تمام خدا کے
مامور کردہ فرشتے چلا رہے ہیں از خود یہ نظام نہیں چل رہا۔ جس پہلو سے بھی تم دیکھو، جس بار یک نظر

خطبات طاہر جلد 1
819
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
سے بھی تم مطالعہ کرو ہر قانون کے پیچھے ایک اور قانون ، لطیف تر قانون اس قانون کا محرک اور موجب
بنا ہوا نظر آئے گا اور آخری باگ ڈور نظام کا ئنات کی خدا کے مقرر کردہ فرشتوں کے ہاتھ میں ہے۔
اس کی لا انتہا مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔ آپ جس علم کے بھی ماہر ہوں یا جس علم سے بھی
آپ کا تعلق ہو اس پر آپ غور کر کے دیکھیں تو ہمیشہ یہی جواب نظر آئے گا کہ کچھ طاقتیں پس پردہ کا
کارفرما ہیں جن کے نتیجے میں بعض چیزیں ہمیں متحرک یا از خود متحرک نظر آتی ہیں ۔
اب آپ کے جسم کے عضلات ہیں اور سارا جسم اور اس کی حرکت اور اس کی زندگی عضلات
کی حرکت اور زندگی پر بنی ہے اور بظاہر انسان یہی سمجھتا ہے کہ خون کی طاقت سے براہ راست عضلات
حرکت میں آگئے۔ یہ درست ہے کہ خون کی طاقت سے وہ حرکت میں آتے ہیں لیکن ہر عضلہ پر
اعصاب کی ایک نس مقرر ہے جس کی طاقت عضلہ اور خون کی طاقت کے مقابل پر بظاہر کوئی بھی
حیثیت نہیں رکھتی ۔ اتنی خفیف سی برقی رواس میں دوڑتی ہے اور اتنی معمولی سی کیمیائی تبدیلی اس کے
اندر پیدا ہوتی ہے کہ سارے اعصاب کی پوری طاقت کا مجموعہ بھی ایک عضلہ کی طاقت سے کم ہوتا ہے
اگر اسے بجلی کے پیمانوں پر اور قوت کے ظاہری پیمانوں پر نا پا جائے لیکن سارے جسم کی طاقت موجود
رہے اور عضلات کانسوں سے تعلق ٹوٹ جائے تو اسی کو ہم مفلوج کہتے ہیں بالکل بے معنی اور بے حقیقت
ہو کہ رہ جاتی ہیں وہ طاقتیں جو بظاہر از خود کارفرما نظر آتی ہیں اور اس تعلق کا جو مرکز ہے وہ دماغ یعنی
ظاہری دماغ نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس طرح اس مضمون پر روشنی ڈالی
ہے اس اعصابی نظام کا مرکز روح ہے اور اس کا اور دماغ کا ایک رشتہ ہے اور ہر حکم جو عضلات کو دیا
جاتا ہے وہ اس روح کے واسطے سے پہنچتا ہے۔
یہاں تک تو دنیا کے ماہرین کی نظر بھی پہنچنے لگ گئی ہے۔ اتنی بات کو تو اب جو اعصاب کے
ماہر ڈاکٹرز ہیں اور نیورولوجسٹ بڑے بڑے چوٹی کے سرجنز (Surgeons) وغیرہ بھی جیسا
کہ میں پہلے کئی دفعہ سوال و جواب کی مجالس میں بیان کر چکا ہوں وہ اس مضمون کو نہ صرف پہنچ چکے ہیں
بلکہ بڑے دھڑلے سے عام دنیا دار یا مادہ پرست علماء کے مقابل پر کھڑے ہو کر یہ اعلان کرنے لگ
گئے ہیں کہ دماغ اپنی ذات میں کوئی چیز نہیں ہے یہ تو ایک آلہ کار ہے اور اس کے پیچھے کوئی طاقت ہے
جسے ہم جیسے Brain کے مقابل پر Mind کہتے ہیں اس طرح دماغ کے مقابل پر اسے روح قرار دیا

خطبات طاہر جلد ۶
820
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
جاسکتا ہے اور مختلف دنیا کی زبانوں میں اسے مختلف نام دیئے جاتے ہیں۔
پس بالآخر کائنات کے ہر نظام کے ہر جزء کی تان روحانیت پر ٹوٹتی ہے اور اس سے اگلا قدم
فرشتوں کا ہے۔ ہر چیز پر فرشتے مامور ہیں اور ان فرشتوں کی اصل طاقت سے ساری کائنات رواں دواں
ہے اور ان کے نظام کے نیچے چل رہی ہے۔
پس فرشتوں سے تعلق کے لئے فرشتوں کے نظام کو سمجھنا ضروری ہے ورنہ نام بنام اس طرح
کا تعلق تو آپ فرشتوں سے کبھی بھی قائم نہیں کر سکتے جس طرح جہلاء بعض دفعہ ہمزاد کا تصور پیش
کرتے ہیں یا الہ دین کے چراغ کی کہانی میں ایک جن کا تصور پیش کیا گیا ہے جو چراغ کو مس کرنے
سے خود بخود ظاہر ہو جائے گا اور آپ کے سارے کام کرنے شروع کر دے گا۔
خدا کی کائنات کہانیوں پر بنی ہوئی نہیں ہے خدا کی کائنات گہرے حقائق پر مبنی ہے۔ ان
حقائق کو سمجھنے کے نتیجے میں آپ کی طاقتیں بڑھیں گے ان حقائق کو سمجھنے کے نتیجے میں آپ کے مسائل
حل ہوں گے ورنہ بغیر حقائق کو سمجھے بغیر حقائق کے عرفان کے آپ خدا کی کائنات سے کچھ بھی فائدہ
نہیں اٹھا سکتے۔ یہی کائنات ہے جو آج سے دس ہزار سال پہلے کے انسان کے سامنے بھی کھلی پڑی
تھی، یہی کائنات ہے جو آج کے انسان کے سامنے بھی کھلی پڑی ہے لیکن جن لوگوں نے اس کا ئنات
کے معارف کو سمجھنے کی کوشش کی اس کے پس منظر میں محرکات کو جاننے اور پہچاننے کی کوشش کی
انہوں نے اس سے بہت کچھ حاصل کیا اور دس ہزار سال پہلے کا انسان جس کا ئنات میں بستا تھا اور
آج کا انسان جس کا ئنات میں بستا ہے ظاہراً ایک ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان دونوں کے درمیان
زمین و آسمان کو فرق دکھائی دیتا ہے ۔ اسی طرح کل آنے والا انسان اسی کا ئنات سے ایسے ایسے
فائدے اٹھائے گا جو آج آپ کے وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتے ۔
پس فرشتوں کے نظام کی حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے ورنہ ان کی نہ دعاؤں سے آپ استفادہ کر
سکتے ہیں، نہ ان کے استغفار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نہ کوئی ان کی شفاعت کا اہل ہوسکتا ہے۔ شفاعت
کے اندر ملنے کا مضمون ہے تعلق قائم کرنے کا مضمون ہے دو چیزوں کو جوڑنے کا مضمون ہے اس لئے ان
کا تعلق تو خدا سے ہے ورنہ ان کے لئے شفاعت کی اجازت کا کبھی بھی کوئی سوال پیدا نہ ہوتا۔
سوال یہ ہے کہ ہمارا ان سے تعلق کیسے قائم ہو۔ اس تعلق کا راز اس بات میں ہے کہ دو انسان

خطبات طاہر جلد 1
821
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
جب ہم آہنگ ہو جاتے ہیں تو ان کے درمیان تعلق قائم ہو جاتا ہے اور Tuning Forks
جس طرح سائنس کی لیبارٹری میں جو چمٹے سے بنے ہوئے ہوتے ہیں دھاتوں کے اگر ان کی
Wavelength ایک ہو جائے ، ان کے اندر جو ایٹمز اور مالیکولیز کی ترتیب ہے وہ ایک ہی
قسم کے نظم و ضبط میں آجائے اور ایک جیسی Wavelength پیدا ہونی شروع ہو جائے
تو ایک ٹیوننگ فورک کو آپ بجا ئیں اور اس کے بعد اس پر ہاتھ رکھ کر اس کو بند کر دیں تو آپ حیران
ہوں گے دیکھ کر کہ دوسرا ٹیوننگ فورک خود بخود اسی طرح بجنے لگ گیا ہے یعنی جو نغمہ اس ٹیوننگ فورک
سے پیدا سے پیدا ہو ہورہا رہا تھا تھا جسے آپ نے نے خود خود متحرک کیا ہے دوسرا ٹیوننگ فورک بظاہرمردہ جو بظاہر مردہ دکھائی دیتا ہے اسے
کسی نے متحرک نہیں کیا اس ٹیوننگ فورک کی حرکت کے نتیجے میں خود بخود متحرک ہوا اور خود بخوداس
سے وہی نغمگی پیدا ہونی شروع ہو گئی جو متحرک ٹیوننگ فورک سے پیدا ہورہی تھی ۔
یہ تجربہ عام سائنس کی لیبارٹریوں میں بچوں کو بھی دکھایا جاتا ہے یہ بتانے کے لئے کہ ہم
آہنگی سے ہم کیسے کیسے استفادے کر سکتے ہیں۔ اگر مزاج ایک ہو جائیں تو آپ کو ایک دوسرے سے
محبت ہو جاتی ہے بعض دفعہ محبت کے دوسرے سارے محرکات موجود ہوتے ہیں لیکن مزاج کے بعض
حصوں کا اختلاف ان محبتوں کو بالآخر نفرتوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔ بڑے پیار سے کئے ہوئے رشتے دیتا
ٹوٹ جاتے ہیں اس لئے کہ مزاج میں ہم آہنگی نہیں۔
تو فرشتوں کی ذات اور ان کی گنہ اور ان کے محل اور ان کے مقام سے تو آپ نا آشنا ہیں
اور نہ اس طرح ان کو بلانا آپ کے لئے جائز قرار دیا گیا ہے چونکہ وہ شرک میں داخل ہو جاتا ہے لیکن
جن کاموں پر مامور ہیں اگر آپ ان کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں تو آپ کا فرشتوں کے ساتھ ایک
تعلق قائم ہو جائے گا۔ مثلاً جس طرح کا ئنات کو چلانے کے لئے فرشتے ہیں اس طرح روحانی اور
شرعی نظام کو چلانے کے لئے بھی خدا کے فرشتے مامور ہیں اور انسان کے ساتھ انسان کے تعلقات کو
قائم رکھنے اور ان کو چلانے اور ان کی حفاظت کے لئے بھی خدا تعالیٰ کے فرشتے مامور ہیں ۔
اس لئے آپ جس نیکی میں ترقی کرتے ہیں اس نیکی کے فرشتے کے ساتھ آپ کا ایک تعلق
قائم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ انسان اپنے دوستوں اور عزیزوں پر خرچ کرتا ہے مثلاً اپنا رزق ان کے
او پر خرچ کرتا ہے تو وہ فرشتے جو رزق کے نظام پر قائم ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کا ان سے تعلق

خطبات طاہر جلد ۶
822
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
پیدا ہوتا ہے کہ نہیں۔ اگر اس تعلق سے یہ مراد ہو تو ہر انسان اپنی احتیاج کے وقت کوئی نہ کوئی کام کرتا
ہے پھر تو ہر انسان کا خواہ وہ کافر ہو خواہ مومن ہو خواہ نیک ہو خواہ بد ہو تمام فرشتوں ۔ رشتوں سے تعلق قائم ہو جانا
چاہئے اور ان کے سارے مسائل حل ہو جانے چاہئیں ۔ اس لئے یہ مراد نہیں ہے مراد یہ ہے کہ وہ
حرکت ، وہ کام ، وہ عمل جو فرشتوں کے مزاج کے مطابق کیا جائے اور اسی طرح کی اپنے اندر خصلتیں
پیدا کی جائیں جو ان فرشتوں میں ہیں جو کسی نیکی پر مامور ہیں اس کے نتیجے میں تعلق پیدا ہوتا ہے ۔
ایک ماں اپنے بچے کے لئے قربانی کر رہی ہے فرشتہ اس نظام سے بھی تعلق رکھ رہا ہے اس پر بھی کوئی
فرشتہ مامور ہے جس کا بچے کی اس حاجت کے ساتھ تعلق ہے جو ماں پوری کر رہی ہے لیکن اس ماں
کے لئے اس فرشتے کے دل میں اگر دل کا لفظ فرشتوں کے لئے استعمال کیا جائے کوئی بھی حرکت پیدا
نہیں ہوگی ۔ لیکن ایک ماں اگر غیر کے بچے کے لئے ویسا ہی جذبہ دکھائے جیسا اپنے بچے کی تکلیف
کے وقت دکھا رہی تھی تو پھر فرشتے کے مزاج کے مطابق اس کا مزاج بن گیا۔ یہ مراد ہے ہم آہنگی سے
کیونکہ فرشتے کے تو کوئی بچے نہیں ہیں۔ وہ فرشتے جو بچوں کی بعض ضروریات پر مامور ہیں اور ہر قسم
کے انسان کی ہر عمر کی ضروریات مختلف ہوتی چلی جاتی ہیں ۔ اس لئے نظام کا ئنات بہت ہی وسیع ہے
اور بہت ہی باریک تر ہے، ان گنت فرشتے ہیں جو درجہ بدرجہ مختلف مقامات پر فائز ، مختلف آسمانوں جو فائز،
سے تعلق رکھنے والے اور مختلف دائرہ کار میں حرکت کرنے والے ہیں ان کی طاقتیں بھی مختلف ہیں
قرآن کریم سے اس مضمون پر بڑی روشنی پڑتی ہے۔
بہر حال اب ایک فرشتے کی تو کوئی اولاد نہیں ہے اس کو خدا نے جس کام پر مامور فرمایا ہے
وہ یہ ہے مثلاً جیسا کہ میں نے مثال دی تھی بعض بچوں کی کوئی ضرورت ہے اس کا تعلق کسی فرشتے سے
ہے مثلاً اس کے لئے دانت کے زمانے کی تکلیفوں کو دور کرنا اور اس میں آسانی پیدا کرنا ۔ اسی قسم کی
بے شمار مثالیں دی جاسکتی ۔ کوئی بھی ضرورت ہو غیر معین آپ سمجھ لیں اس میں جب آپ اپنی ذار اپنی ذات کی
خاطر وہ ضرورت پوری کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں اس فرشتے سے تعلق قائم نہیں ہوگا کیونکہ فرشتہ
جب آپ کی ضرورت پوری کرتا ہے تو اپنی ذات کی خاطر نہیں کرتا۔ خدا کی خاطر کرتا ہے جس نے اس
کو مامور فرمایا ہے اس لئے جب آپ ایسے انسان کو ایسے ضرورت مند کو محبت اور پیار کی نظر سے دیکھتے
ہیں جس کا براہ راست آپ سے رشتہ نہیں ہے اور اس کی اس ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کرتے

خطبات طاہر جلد ۶
823
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
ہیں تو اس پہلو سے اس دائرے میں اس فرشتے کے ساتھ آپ کا از خود تعلق قائم ہو جاتا ہے اور یہ
تعلق منشاء الہی کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ ذاتی طور پر آپ کو نہ کسی فرشتے کے نام کی ضرورت ہے کو کسی فرشتے کے نام کی ضرورت
اس معاملے میں ، نہ اس کے ساتھ خاص محبت بنانے کی ضرورت ہے، اس کا جذبات سے تعلق ہی کوئی
نہیں ۔ اس مضمون کا ہم آہنگی سے تعلق ہے گویا کہ خدا کی کائنات کے جو بھی مددگار بن جاتے ہیں خدا
صلى الله
ان کا مددگار ہو جاتا ہے، اس کا خلاصہ یہ ہے۔
چنانچہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو اپنی بھائی کی ضرورت یعنی بنی نوع انسان کی ضرورت
پوری کرنے پر لگارہتا ہے خدا اس کی ضرورتیں پوری کرنے پر لگا رہتا ہے۔ وہ کس طرح کرتا ہے؟
قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایک بہت وسیع نظام ہے اس میں بعض باشعور قو تیں مقرر فرمائی گئی ہیں ، وہ
باشعور طاقتیں اس نظام کی نگرانی کر رہی ہیں۔ آپ اگر کسی کے رزق کی ضرورت پوری کرنے کے
لئے خاص توجہ رکھتے ہیں ، غرباء سے خاص ہمدردی رکھتے ہیں تو جب آپ کو وہ ضرورت پیش آئے گی تو
باشعور فر شتے خود آپ کی ضرورت کا خیال رکھیں گے۔ خواہ آپ اپنے لئے وہ چیز حاصل کر سکیں، یا نہ
کر سکیں خواہ باشعور طور پر آپ کے دل میں دعا کی توجہ پیدا ہو یا نہ ہو۔ اگر آپ کا یہ مزاج ہے تو
قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ خدا کے فرشتے آپ کے لئے دعا شروع کر دیتے ہیں اور آپ کے لئے
استغفار شروع کر دیتے ہیں کیونکہ یہاں تعلق کا معاملہ ہو جاتا ہے۔ بچہ جس طرح ماں سے تعلق قائم
کرتا ہے ماں بچے سے تعلق قائم کرتی ہے ضروری نہیں کہ دونوں ہی بیک وقت کسی ضرورت کو پورا
کرنے کے لئے باشعور طور پر کوئی کام کریں ۔ بچہ بعض دفعہ لاشعوری طور پر ایک چیز کا محتاج ہوتا ہے
اس کو پتا ہی نہیں میں کس چیز کا محتاج ہوں اور ماں کا دل اس کے لئے حرکت میں آجاتا ہے، ماں کی
قوتیں اس کی خدمت پر مامور ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح بسا اوقات انسان کو خود اپنی ضرورت کا نہیں
پتا چلتا لیکن اگر اس کا تعلق اس فرشتے سے قائم ہو چکا ہے جو کسی ضرورت پر مامور ہے اور وہ اس لحاظ
سے اس فرشتے کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کر چکا ہے تو پھر اس معاملے میں اس کے ساتھ ایک خاص
سلوک ہوگا ۔
یہ مضمون آپ صلحاء کی زندگی میں کھلی کتاب کی طرح پڑھ سکتے ہیں ۔ اگر خود بخود ہر نیک کی
ہر ضرورت ہر معاملے میں خود بخود پوری ہونی چاہئے تو پھر ایسا کیوں نظر نہیں آتا اور کیوں یہ دکھائی دیتا

خطبات طاہر جلد ۶
824
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
ہے کہ بعض بزرگوں کی بعض ضرورتیں فوراً پوری ہوتی ہیں اور بعض بزرگوں کی بعض دوسری ضرورتیں
فوراً پوری ہوتی ہیں۔ بعض بزرگوں کو بعض امور میں خاص اعانت حاصل ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے اور بعض دوسرے بزرگوں کو اس مضمون میں کوئی اعانت نہیں ہوتی ۔ بعضوں کو غیر معمولی طور پر شفا
دی جاتی ہے، بعض لمبے عرصے تک بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں ان کو کوئی شفا نہیں دی جاتی لیکن ان
کے رزق کی ضمانت دی جاتی ہے۔ اس طرح اگر آپ صلحا کے واقعات ، صحابہ کے واقعات پڑھیں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے کے قریب کے واقعات تو بالکل ابھی تازہ موجود ہیں
ان پر آپ غور کریں تو تب آپ کو سمجھ آئے گی کہ کیوں مثلاً حضرت خلیفہ اسی الاول کو یہ اعجاز دیا المسیح گیا کہ
آپ کی ہر ضرورت بغیر کسی ظاہری سبب کے پیروی کی پوری کی جارہی ہے، ان کی پہلی زندگی پڑھیں
خلافت سے پہلے کی یا صحابیت سے پہلے کی تو پھر آپ کو مسئلہ سمجھ آئے گا کہ وہ ہمیشہ ساری زندگی لوگوں
کی ضرورتیں پوری کرنے پر مامور تھے۔ ساری زندگی ان کا مقصد اعلیٰ یہ معلوم ہوتا تھا کہ خدا کے
ضرورتمند بندوں کی حاجات پوری کریں۔ کوئی آتا ہے کہ مجھے اتنے قرض کی ضرورت ہے وہ اسی وقت
دے دیں گے بغیر پوچھے کہ آیا وہ کب واپس کرے گا، کیسے واپس کرے گا۔
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر شخص کو یہی طریق اختیار کرنا چاہئے ۔ اگر ہر شخص مصنوعی طور پر
یہ طریق اختیار کرے، کسی بھی نیکی کو اختیار کرے تو نظام عالم درہم برہم ہو جائے گا۔ ہر شخص کو پھر خدا
توفیق عطا فرماتا ہے بعض خاص قسم کی نیکیوں کی اور ان نیکیوں کے لئے ان کا مزاج بنایا جاتا ہے۔اس
لئے ایسے قرض دینے والے جب قرض دیتے ہیں تو اس نیت سے دیتے ہیں کہ اگر وہ نہیں دے گا تو
میں اُف نہیں کروں گا ، دوبارہ اس سے پوچھوں گا نہیں۔ چنانچہ وہ کتابت سے آزاد کئے جاتے ہیں
پھر ۔ وہ قرضے جس میں کتابت ضروری ہے یعنی تحریر ضروری ہے یہ تو ان قرضوں کی بات ہے
جہاں برابر کالین دین ہے اور لین دین کی نیت کے ساتھ ایک انسان قرض دے رہا ہے لیکن
حضرت خلیفہ المسیح الاول کے مزاج کا انسان جو اس لئے دیتا تھا، اس نیت سے دیتا تھا کہ میں نے
دوبارہ یاد بھی نہیں کروانا، مانگنا بھی نہیں ۔ اس کا لازما طبعا اس فرشتے سے جو ملاء اعلیٰ پر ان تمام
فرشتوں پر افسر اعلیٰ مقرر فرمایا گیا ہے جو حاجات پوری کرنے والے فرشتے ہیں ایک گہرا تعلق پیدا
ہو گیا یعنی حضرت خلیفہ المسیح الاول کا اور اس تعلق کے اظہار کے نتیجے میں آپ کے ساتھ خدا کے اذن

خطبات طاہر جلد ۶
825
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
کے ساتھ ان فرشتوں نے وہی معاملہ شروع کر دیا۔ آپ کو چیزیں پہنچائی جاتی تھیں، دی جاتی تھیں
بغیر مانگے بغیر کسی حساب کے بغیر کسی شمار کے اور آپ کو علم تھا کہ یہ لاز ما پوری ہوں گی۔
اب مریضوں کے ساتھ ڈاکٹروں کا ایک تعلق ہے اور اس تعلق میں فیس بھی آجاتی ہے۔
فیس دینے والے مریض کے ساتھ فیس لینے والے ڈاکٹر کا تعلق ہے جس میں فیس ایک اہم کردار ادا کر
رہی ہے یہ ایک عام معروف تعلق ہے۔ اب کوئی ڈاکٹر کہے کہ دیکھو! میں اتنے لوگوں کی شفا کا موجب
بنتا ہوں اس لئے شفا دینے والے فرشتوں کا مجھ سے خاص تعلق کیوں نہیں قائم ہو جاتا اور کیوں جب
میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھ سے غیر معمولی معاملہ نہیں کیا جاتا۔ وجہ یہ ہے کہ ہر ڈاکٹر کا تعلق فرشتوں والا
نہیں ہوا کرتا۔ بعض ڈاکٹر ایسے ہیں جن کا تعلق بالکل اور مضمون کا ہے اگر وہ فیس لیتے بھی ہیں تو اس
لئے نہیں کہ اگر فیس نہ ملتی تو ہم علاج نہ کرتے اور وہ اس بات سے بالا ہوتے ہیں کہ مریض سے ان کو
کیا فائدہ پہنچے گا۔ ان کی تمام تر توجہ اس بات کی طرف ہوتی ہے کہ مریض کو مجھ سے کیا فائدہ پہنچے گا اور
زیادہ سے زیادہ میں کیا فائدہ پہنچا سکتا ہوں ۔
**
اس پہلو سے جو ہمارے مخلص احمدی ڈاکٹر افریقہ میں گئے ہیں انہوں نے خدا کے خاص
سلوک کے بڑے عجیب عجیب نظارے دیکھیں ہیں کیونکہ ان کے جانے میں نیت صاف تھی اور پاک
تھی اور لکھی رہی تھی۔ وہ اس غرض سے گئے تھے کہ خدا کے بندوں کی شفا کے لئے خدا کی خاطر ہم یہ
سفر اختیار کر رہے ہیں اور وہاں جا کر انہوں نے مریضوں سے فیس کی خاطر تعلق نہیں جوڑا۔ فیس بھی
ملتی تھی جہاں سے مل سکتی تھی لیکن مشروط نہیں کیا اس بات کو بلکہ جس کو جو تو فیق تھی وہ دے گیا جس کو
نہیں توفیق تھی اس کا مفت بھی علاج کیا اور بعض ایسے ہمارے مخلص ڈاکٹر ہیں جنہوں نے اور
ضرورتیں بھی اپنی جیب سے پوری کیں اور پھر ان کے لئے دعا ئیں بھی کیں ۔ ان کے ہسپتالوں میں
جو شفا کا معیار تھا باوجود اس کے کہ ان ہسپتالوں میں ضرورت کی چیزیں موجود نہیں ہوا کرتی تھیں یعنی
بعض دفعہ تو جو جراحی کے آلے ہیں وہ بھی گند اور پرانی قسم کے اور Anaesthesia کا بھی کوئی
انتظام نہیں ، بے ہوش کرنے کا بھی ۔ بعض دفعہ بجلی بھی نہیں ہوتی تھی لالٹین کی بتی میں کھلی فضا میں
آپریشن کیا جاتا تھا ایک عام میز کے اوپر اور اس کے باوجود ان کی شفا کا معیار اتنا بلند ہوا کہ بعض
بڑے بڑے حکومت کے افسران جن کو ہر قسم کی اعلیٰ اعلاج کی سہولت مہیا تھی بہترین ہسپتالوں کو چھوڑ

خطبات طاہر جلد ۶
826
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
کر ان کے پاس پہنچتے رہے اور جب ان سے تعجب سے پوچھا گیا کہ آپ اتنے بڑے افسر آپ کو
بہترین سے بہترین شفا خانہ مہیا ہو سکتا ہے، مفت ہو سکتا ہے ان کو چھوڑ کر آپ یہاں کیوں آئیں ہیں
؟ تو یہ جواب دیتے رہے کہ یہ سب چیزیں وہاں ہیں جو آپ کہہ رہے ہیں لیکن شفا یہاں ہے اور ہم
نے جائزہ لیا ہے تو اللہ تعالیٰ کا خاص شفا کا سلوک ہے جو اس ہسپتال سے ہو رہا ہے اور ایسے چشم
دید گواہ صرف مسلمان نہیں بلکہ عیسائیوں میں سے بھی تھے Pagans میں بھی تھے۔
تو یہ وہ تعلق ہے فرشتوں کا جس کے متعلق قرآن کریم نے سب سے پہلے فرشتوں پر ایمان
لانے کی تاکید کر کے ذکر فرمایا ۔ جس چیز پر آپ ایمان لاتے ہیں اس کے ساتھ ایک تعلق قائم ہوتا
ہے۔ خدا کے تمام فرشتوں پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ تمام نظام کا ئنات سے چونکہ وہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہے ایک ذاتی تعلق پیدا کرو ۔ یہ مضمون اتنا عظیم الشان اور اتنا وسیع ہے کہ اگر اس
مضمون کو سمجھ کر انسان اپنی زندگی میں ایک انقلاب برپا کرے تو اس کو خلق آخر کہا جائے گا ایک نیا وجود
ابھرے گا آپ کے اندر سے بالکل ایک نئی کائنات آپ کے ارد گرد ظاہر ہو جائے گی لیکن اس مضمون کو
فی الحال چھوڑتے ہوئے اس مختصر حصے کی طرف میں واپس آتا ہوں کہ جو انسان جس قسم کی نیکیاں
اختیار کر رہا ہے اس کا از خود بعض فرشتوں سے تعلق قائم ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ اب اس فرشتے کا یہ کام
ہے کہ اپنے تعلق کے نتیجے میں وہ اس کے لئے دعا کرے اور اس کے لئے استغفار کرے۔
چنانچہ جس آیت کی میں نے تلاوت کی تھی اس میں فرمایا کہ وہ فرشتے جن کے اوپر
نظام کائنات کا انحصار ہے یعنی خدا کے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں وہ کیا کرتے ہیں
يَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا وہ لوگ جو ایمان لے آئے ہیں ان کے لئے استغفار میں
مصروف رہتے ہیں ربَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا
وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ کہ اے ہمارے رب! تیری رحمت تو ہر
چیز پر وسیع ہے جو نظام کا ئنات چلانے والے فرشتے ہیں ان سے بڑھ کر کوئی گواہ نہیں ہو سکتا اس بات
کا کہ خدا کی رحمت کا قانون اس کے ہر دوسرے قانون پر بالا اور حاوی ہے کیونکہ جو قانون ان کے
ہاتھ سے بروئے کار آتے ہیں ، ان کی قدرت کے تابع رہ کر وہ عمل دکھاتے ہیں ان قوانین میں وہ
فرشتے جانتے ہیں کہ خدا کی رحمت کا قانون ہر قانون کے اوپر حاوی ہے ۔ اس لئے سب سے پہلی

خطبات طاہر جلد 1
827
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
گواہی وہ خدا کے حضور یہ پیش کرتے ہیں کہ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً الى اے ہمارے
رب! تیری رحمت تو ہم جانتے ہیں کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہم سے کہ ہر چیز پر حاوی ہے۔
وَ عِلْمًا اور ہر کائنات کے ذرے ذرے کا علم بھی تجھ کو ہے یعنی ہم تجھے خبر نہیں دے رہے کوئی تو
بہتر جانتا ہے ہم سے فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا ۔ اس لئے ہم عرض کرتے ہیں کہ جو لوگ تو بہ
کرنے والے ہیں ان سے مغفرت کا سلوک فرما وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ اور وہ لوگ جو تیری راہ کی
پیروی کرتے ہیں تیری راہ کے پیچھے لگ جاتے ہیں ان پر رحم فرما ان سے مغفرت کا سلوک فرما
وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ اور ان کو جیم کے عذاب سے بچا۔ اسی طرح یہ دعا آگے ان کے
لئے جاری رہتی ہے۔
تو سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ میں اگر فرشتوں جیسی بات نہ پیدا ہو سکے وہ مزاج نہ
ہو سکے تو پھر عظیم الشان توقعات اپنی دعا کے لئے یا اس بات کی توقعات کے توقعات کہ فرشتے آپ کے لئے دعا
کریں گے یہ فرضی توقعات ہیں ۔
دوسرا یہ ہے کہ اگر ان معاملات میں آپ فرشتوں کے مقاصد سے ٹکرانے والی باتیں کر
رہے ہوں تو یہ وہم دل سے نکال دیں کہ ان مواقع پر فرشتوں کی مدد اور نصرت آپ کو حاصل ہوگی
جب آپ ضرورت مند ہو جائیں گے ۔ مثلاً ایک شخص دوسروں کے مال کھانے سے پر ہیز نہیں کرتا
ایک شخص دوسروں پر ظلم کرنے سے باز نہیں آتا۔ حرص کی نگاہ کو آزاد چھوڑ دیتا ہے اور ہر شخص کا مال
غصب کرنے کی تمنا دل میں رکھتا ہے۔ جب وہ خود پکڑا جاتا ہے جب وہ خود ایک ایسے ابتلا میں
پڑتا ہے جس کا اس مضمون سے تعلق ہے تو پھر وہ یہ توقع رکھے کہ اس کے لئے دعائیں قبول ہوں گی یا
اس کے لئے شفاعت کا مضمون جاری کیا جائے گا بہت بڑی حماقت ہے۔ اسی لئے فرشتوں نے اپنی
دعا میں تابوا کا لفظ پہلے رکھا ہے۔ فرشتوں سے تعلق تو بہ کو چاہتا ہے اور توبہ کے مضمون میں کوئی کلی
تو بہ مراد نہیں ہے یہاں اس وقت۔ مراد یہ ہے کہ ہر گناہ میں گناہ سے تعلق توڑ کر فرشتوں سے تعلق قائم
کرنے کے لئے بیچ میں توبہ کا دروازہ حائل ہے ۔ اس دروازے سے جب آپ گزرتے ہیں اور
دوسرے ممون ر مضمون میں داخل ہو جاتے ہیں دوسرے دائرے میں داخل ہو جاتے ہیں پھر وہاں سے آپ
کا فرشتوں سے تعلق شروع ہوتا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۶
828
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
اس لئے یہ بہت ہی اہم بات ہے۔ ہا ات ہے۔ ہاں اضطرار کا مضمون اس کے علاوہ ہے بعض اوقات
اضطراری حالت میں دعا ئیں سنی جاتی ہیں اس وقت اس کی بحث نہیں چل رہی ۔ یہاں فرشتوں کا
مضمون بیان ہو رہا ہے ۔ خدا تو مالک ہے خدا جس کی چاہے دعا سن لے، جس کو چاہے کسی مصیبت
سے نجات بخش دے خواہ اس کا تعلق کسی فرشتے سے ہو یا نہ ہو خدا اس سے آزاد ہے اسے آزاد ہے لیکن فرشتے آزاد
نہیں ہیں۔ وہ مامور ہیں ، وہ مسخر ہیں ایک کام کے اوپر ان کو تو خدا کا قانون جس حد تک اجازت دے
گا اسی حد تک وہ تعلق قائم کریں گے ۔ اس لئے اگر فرشتوں سے تعلق قائم کرنا ہے تو ان کے ہم آہنگ
آپ کو ہونا پڑے گا اور جس جس مضمون میں آپ ان سے ہم آہنگ ہوتے چلے جائیں گے، جس جس
صفت حسنہ میں آپ ان سے ہم آہنگ ہوتے چلے جائیں گے اس مضمون میں آپ کو خدان تعالیٰ
غیر معمولی قوتیں عطا کرنی شروع کرے گا۔
شفا کے متعلق جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا۔ یہی مضمون ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ نے جب معاملات کئے ہیں ان سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ اسی مضمون کے تابع
وہ معاملات کئے گئے ہیں ۔ حضرت خلیفہ المسیح الاول کی مثال دی تھی ان کا بھی شفا سے ایک گہرا
تعلق تھا جیسا کہ میں نے بیان کیا۔ وہ کس طرح اپنے مریضوں سے تعلق رکھتے تھے اس کی ایک مثال
میں آپ کو بتاتا ہوں ۔
ایک دفعہ مجھے ان کا یاد نہیں نام پوری طرح اس لئے نام کو چھوڑئیے ۔ ایک صحابی ( مکرم
چوہدری حاکم دین صاحب ) روایت کرتے ہیں کہ میرے گھر میں زچگی تھی یعنی وضع حمل کا وقت تھا
اور میری بیوی شدید تکلیف میں تھی اور مجھے یہ ڈر تھا کہ کہیں اس تکلیف سے مر نہ جائے میں میں حضرت
خلیفہ مسیح الاول کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اس کے لئے دوا بھی اور دعا بھی کریں اور
اس کے بعد گھر گیا تو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی طور پر اعجازی طور پر بچہ عطا فرمایا اور بیوی کی ساری
تکلیف رفع ہوگئی جس پیچیدگی کا ڈر تا وہ پیچیدگی بھی ختم ہو گئی۔ دوسرے دن صبح کے لئے وہ نماز کے
لئے گزر رہے تھے حضرت خلیفہ اسیح کے دروازے کے سامنے سے تو آپ نے ان کو آواز دی باہر
نکلے پہچانا اور کہا کہ کیا حال ہے بیوی کا انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے میں واپس گیا ہوں دیکھتے
دیکھتے بیوی ٹھیک ہو گئی اور اعجازی نشان ہے یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی دعا کا۔ آپ نے فرمایا

خطبات طاہر جلد 1
829
خطبه جمعه ۴/دسمبر۷ ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
مجھے تو بتا دیتا ہوتا میں تو ساری رات کھڑا اس کے لئے دعا کرتا ر لئے دعا کرتا رہا۔ (اصحاب احمد جلد ہی ( اصحاب احمد جلد ہشتم صفحه : ۷۶ )
یہ وہ ہے طبابت ، یہ وہ تعلق ہے مریض سے اس کی تکلیف کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں
لازما فرشتے ایسے وجود سے عاشقانہ تعلق رکھنے لگ جاتے ہیں اور پھر اس کی دعاؤں میں اعجاز پیدا ہو
جاتا ہے اس کی شفا کی کوششوں میں اعجاز پیدا ہو جاتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام طبیب نہیں تھے یعنی پیشہ کے لحاظ سے تو طبیب نہیں
تھے لیکن بچپن سے جوانی ، جوانی سے بڑھاپے تک آپ شوق کے ساتھ غریبوں کی خدمت کی خاطر
علاج فرمایا کرتے تھے اور جب بھی کوئی مریض ہو اس کے لئے آپ بے چین ہو جایا کرتے تھے ۔
آپ کی بے چینی خدا کے علم میں اس حد تک تھی کہ آپ کو اس معاملے میں شفاعت کی اجازت دی گئی
اور دو مرتبہ واضح طور پر خدا تعالیٰ نے آپ کے ساتھ شفاعت کا تعلق اس معاملے میں قائم فرمایا اور خدا
کے اذن سے جب آپ نے شفاعت کی ہے تو پھر جو مریض شفایاب ہوئے ہیں ان کے لئے دنیاوی ر جو میں شفاء
علم کے لحاظ سے کوئی بچنے کی گنجائش نہیں تھی۔ حضرت خلیفہ المسیح الاول کا بھی ایک تعلق تھا اور وہ تعلق
بھی نظر آ رہا تھا لوگوں کو ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا بھی اپنے مریضوں سے ایک تعلق تھا
اور وہ بھی لوگوں کو بظاہر نظر آ رہا تھا مگر خدا بہتر جانتا تھا کہ کس کا تعلق کس نوع کا ہے کتنا گہرا ہے کتنا اس
کی ذات میں پیوستہ ہو چکا ہے اس کی روح میں ڈوب چکا ہے اور اسی لئے درجہ بدرجہ ان سے سلوک
ہوتا تھا ۔ یہ وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرشتوں کو بھی اور نبیوں کو بھی جب تک اجازت نہ دے وہ شفاعت
نہیں کر سکتے کیونکہ ان کو خود نہیں پتا ہوتا کہ اس تعلق میں کتنی گہرائی ہے۔ اپنے ساتھ تعلق کو تو انسان
جان سکتا ہے ایک نبی بھی جان سکتا ہے اور ایک فرشتہ بھی جان سکتا ہے۔ چنانچہ انبیاء بھی جب شفاعت
کی کوشش کرتے ہیں بعض دفعہ اتنا جذبہ بڑھ جاتا ہے کہ بغیر اجازت کے غلطی سے لاعلمی میں عمداً
نہیں ان کے منہ سے لفظ شفاعت نکل جاتا ہے اور خدا تعالیٰ پھر اس کی درستگی بھی فرما دیتا ہے۔ اس
سے پتا چلتا ہے کہ ان کو اس بندے سے کتنا تعلق تھا جس کے لئے دعا کی جا رہی ہے اور دعا قبول نہ
ہونے کی شکل میں پھر شفاعت کی طرف رجحان پیدا ہوا ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ ان کا اپنا اس
معاملے میں خدا کی نظر میں کیا منصب ہے اور پھر یہ نہیں جانتے کہ جس بندے کے لئے شفاعت کی جا
رہی ہے خدا کی نظر میں وہ اس شفاعت کا اہل ہے یا نہیں ہے۔

خطبات طاہر جلد ۶
830
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
اس لئے دولا علمیاں ہیں جو انسان کو گھیرے ہوئے ہیں اور یہی دو لا علمیاں ان فرشتوں کو
بھی گھیرے ہوئے ہیں جن کا اس آیت میں ذکر ہے۔ وہ نہیں جانتے اور ان میں سے کوئی بھی یہ دعوی
نہیں کر سکتا کہ ہم اس منصب پر فائز ہیں کہ ہم شفاعت کریں اور نہ ان کو یہ علم ہے کہ وہ وجود جن کا ان
فرشتوں سے تعلق ہے اس تعلق کی گنہ کیا ہے اور اس تعلق کی آخری وابستگی کس شکل میں ہے ۔ مثلاً
ایک آدمی بنی نوع انسان کی محبت میں ان کی خدمت بھی کرتا ہے اور اس محبت میں نیکی کا رنگ پایا جاتا
ہے لیکن ایک اور آدمی ویسی ہی خدمت کر رہا ہے لیکن اس کی ہر خدمت میں دراصل خدا کا تعلق کارفرما
ہورہا ہوتا ہے اور بندے کا جو تعلق ہے وہ ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔
ان دونوں قسم کے بندوں سے خدا کا معاملہ مختلف ہوگا ۔اس لئے جو شخص فرشتوں سے تعلق
قائم کرتا ہے یعنی اپنی نیکیوں کے ذریعے ان خاص فرشتوں سے جوان نیکیوں پر مامور ہیں وہ تعلق قائم
کر لیتا ہے اس حد تک تو درست ہے لیکن فرشتے یہ بات نہیں جان سکتے کہ اس تعلق کی بنا ہے کیا ؟ کیا
خالصہ اللہ یہ کام کیا جا رہا تھایا اگر وہ ظاہری طور پر جانتے بھی ہیں کہ نیتیں نیک ہیں تو اس گہرائی کو نہیں یا
جانتے جو تعلق باللہ کے نتیجے میں نیکیوں میں پیدا ہو جاتی ہے۔ اس لئے وہ تو اس حد تک دیکھتے ہیں کہ
ہمارے معاملے میں یہ شخص ہم سے ہم آہنگ ہو گیا ہے ہمیں خدا نے غریبوں کی خدمت پر مامور فرمایا
ہے یہ غریبوں کی خدمت کر رہا ہے ، ہمیں خدا نے مامور فرمایا ہے مریضوں پر شفا دینے پر اور یہ
مریضوں کو شفا دے رہا ہے اور ذاتی تعلق نہیں بھی ہے تب بھی شفا دے رہا ہے، پیسے نہیں بھی وصول
کرتا تب بھی دے رہا ہے فرشتے اپنے دائرہ کار میں اتنا جانتے ہیں لیکن خدا جانتا ہے کہ کوئی در حقیقت
یہ بظاہر فرشتوں والے کام کس لئے کر رہا ہے۔
اس لئے دعا کی تو اجازت ہے کیونکہ دعا تو ہر شخص کو اجازت ہے۔ ایک فقیر کی صدا ہے نا جو
آئے گا لگا دے گا صدا ، صدا سے کون روک سکتا ہے؟ فرشتوں کا تو کوئی خاص حق نہیں ہے دعا پر ۔ ہر
وجود ہر کائنات کا ذرہ ذرہ خدا کے حضور دعا اور التجا کر سکتا ہے اور خدا ما لک ہے اسے رد کرتا جائے لیکن
شفاعت کو مضمون اس سے بالا ہے۔ شفاعت کے مضمون میں خدا کا وعدہ ہے کہ جن کو میں شفاعت کی
اجازت دوں وہ جس چیز کی شفاعت کریں گے میں اس کی اجازت دوں گا اور وہ ہو کر رہے گی ۔ یہ
بہت ہی عظیم الشان مضمون ہے اس کے لئے فرشتے اس بات کے نا اہل ہیں کہ وہ یہ بتاسکیں کہ ان

خطبات طاہر جلد 1
831
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
نیکیوں میں جو ہم آہنگی ہے وہ کس حد تک اللہ ہے اور کس حد تک کسی اور غرض کے لئے اور چونکہ فرشتے
خدا کے مقابل کے وجود نہیں ہیں اس لئے وہی نیکیاں انسان کے کام آسکتی ہیں جو اللہ ہوں اور ان کو
اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس لئے شفاعت سے پہلے یہ شرط لگائی گئی کہ کون ہے وہ ملک جو آسمانوں پر ہیں
ان کی شفاعت کام آسکے مگر اس صورت میں کہ أَنْ يَأْذَنَ اللهُ لِمَنْ يَشَاءُ کہ اللہ تعالیٰ اجازت
دے اس کے لئے جسے چاہے ۔ أَنْ يَأْذَنَ اللهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَی اس میں دو مفعول پیش نظر
رہنے چاہئیں۔ ایک مراد یہ ہو سکتی ہے کہ جن فرشتوں کو خدا چاہے اجازت دیتا ہے ہر فرشتے کا یہ حق
نہیں ہے کہ وہ سفارش کر سکے اور جن فرشتوں کو خاص رضا خدا کی حاصل ہوتی ہے ان کو اجازت دیتا
ہے اور دوسرا “ کا تعلق ان بندوں سے ہے جن کے لئے سفارش کی جاتی ہے۔
66
تو فرمایا کہ جن بندوں کے متعلق خدا چاہتا ہے ان کو اجازت دیتا ہے ان کے لئے اجازت
دیتا ہے یعنی مراد یہ ہے کہ تم یہ نہ سمجھ لینا کہ تمہارا فرشتوں سے تعلق قائم ہو گیا تم خود مختار ہو گئے ہو خدا
سے بے نیاز ہو گئے ہو۔ خدا تعالیٰ کی کائنات میں کسی قسم کا کوئی شرک نہیں ہے کوئی بھی خدا کا شریک
نہیں ہے کسی چیز میں۔ اس لئے تم بھی خدا کے سوا کسی طاقت پر انحصار نہیں کر سکتے خواہ وہ کتنی عظیم
الشان طاقت ہو۔ فرشتوں کو جب شفاعت کی اجازت ملے گی اس وقت ملے گی جب خدا چاہے گا کسی
بندے کے لئے کہ ہاں اس بندے کے لئے میں اجازت دیتا ہوں ۔ وَيَرْضَی اس میں رضا کا پہلو
بھی شامل ہے۔ تو معلوم یہ ہوا کہ رضائے الہی کی خاطر کام کرنے والوں کے لئے شفاعت کے دروازے
کھلنے کا زیادہ امکان ہے اور جو رضائے الہی کے لئے کام نہیں کرتے ان کے لئے کم امکان ہے۔
اب یہاں ایک اور مسئلہ بھی حل کرنا ضروری ہے بعض اوقات ایک شخص کے لئے شفاعت
قبول ہو جاتی ہے شفاعت کی اجازت دی جاتی ہے اور وہ شخص اگر غیر معمولی طور پر شفا پا تا بڑا ہوتا ہے
لیکن وہ نیک نہیں بنتا یا اس شفاعت کا بظاہر حقدار دکھائی نہیں دیتا۔ اس کا کیا حل ہے؟ اس کا حل یہ ہے
کہ “ کا لفظ اس کے لئے استعمال ہی نہیں۔ ایسے مواقع پر دراصل جس شخص کی خاطر وہ شفاعت
کی جاتی ہے بعض دفعہ وہ اور ہوتا ہے اور جس کے حق میں وہ قبول ہوتی ہے وہ اور ہوتا ہے۔ چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت نواب محمد علی خان کے بیٹے کی بیماری کے وقت جبکہ وہ
ہاتھ سے نکل چکا تھا اور ڈاکٹروں کی رائے میں اس کا بچنا ناممکن تھا اس وقت شفاعت کی ۔ کس کے

خطبات طاہر جلد 1
832
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
لئے ؟ نواب محمد علی خان کے تعلق کی وجہ سے نہ کہ اس بچے کے تعلق کی وجہ سے ۔ ابھی اس بچہ کا
براہ راست حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے کوئی تعلق محبت کا پیدا ہی نہیں ہو سکتا تھا۔ بعض اپنے
غلام بعض محبت کرنے والے پیار کرنے والے اتنے پیارے ہوتے ہیں کہ ان کی تکلیف جس کی وجہ سے
ہو وہ تکلیف دور کرنا مقصد ہوتا ہے وہ ذات جس کی وجہ سے وہ تکلیف ہے وہ براہ راست توجہ کا مرکز
نہیں ہوتی ۔ پس وہاں شفاعت میں لمن سے مراد حضرت نواب محمد علی خان صاحب بنتے ہیں نہ کہ وہ
بچہ جس کے لئے دعا کی گئی۔ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه : ۲۲۹)
اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بعض دوسری جگہ اپنی شفاعت کے مضمون کو
بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے یہ کہا اور یہ سوچا کہ خدا کے ایک فلاں نیک بندے نے اس
لئے یہ کام کیا تھا۔ اے خدا! اس لئے تو رحم فرما اور اس مصیبت کو ٹال دے۔ مثلاً جب عبدالکریم کے
لئے شفاعت فرمائی یا شفاعت کی اجازت فرمائی گئی اور آپ کو آپ نے پھر شفاعت کی اور وہ غیر
معمولی طور پر شفاعت پا گیا آج تک میڈیکل ہسٹری میں ایسا واقعہ نہیں دیکھا گیا کہ کسی کو کتے کے
کاٹے کا جنون پیدا ہو جائے اور ساری علامتیں ظاہر ہو جائیں اور اس کے بعد وہ بغیر کسی ظاہری وجہ
کے بغیر کسی دوائی کے از خود کلیہ شفا جائے ،لمبی عمر پائے اس کا کوئی بداثر نہ رہے اس کی اولاد پیدا ہو یہ خودکلیۂ
ایک ایسی بات تھی جو ناممکن تھی ۔ آپ نے شفاعت کی لیکن اس کے پس منظر میں آپ بتاتے ہیں کہ
میرے دل میں درد اس لئے پیدا ہوا تھا محض اس لڑکے کی خاطر نہیں ورنہ تو ہر دیوانے کتے کے کاٹے
ہوئے کے لئے درد پیدا ہو جانا چاہئے اس لئے پیدا ہوا کہ اس کے باپ نے بڑے اخلاص کے ساتھ
اس کو بہت دور سے بھجوایا تھا اور اس نیت کے ساتھ بھیجا تھا کہ خالصہ دین کی خدمت کے لئے علم سیکھے
اور میری صحبت میری تربیت میں بڑا ہو اور باہر جا کر خدا کے دین کی خدمت کرے۔ (حقیقۃ الوحی ،
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه : ۴۸۰ )
پس ” “ کا لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے اس کو سمجھے بغیر کئی دفعہ آپ ایسی الجھنوں میں مبتلا ہو
جائیں گے کہ سمجھ نہیں آئے گی کہ خدا نے تو کہا کہ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَى بظاہر دعا قبول ہوئی ہے
66
شفاعت قبول ہوئی ہے لیکن جس شخص کے حق میں ہوئی ہے وہ اہم نظر نہیں آرہا۔ وہاں آپ نے دل “
کا اشارہ نہیں سمجھا وہ شفاعت کسی اور کی خاطر قبول ہوئی ہوتی ہے اور وہ اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کا

خطبات طاہر جلد ۶
833
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
رحم کسی اور وجہ سے نازل ہو رہا ہوتا ہے۔ بعض دفعہ وہ مثلاً ایک خاص مضمون کے پیش نظر قبول ہوتی ہے،
صرف شفاعت میں ہی نہیں دعا میں ہی نہیں دعا میں بھی یہ مضمون چل رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے
زمانے میں مولانا محمد علی صاحب مرحوم و مغفور کو طاعون کا نہ صرف شبہ ہوا بلکہ ان کو یقین تھا کیونکہ
علامتیں ساری طاعون والی تھیں۔ گلٹی بھی نکل آئی بخار بھی اسی طرح کا تیز اور بظاہر ڈاکٹروں نے
مایوسی کا اظہار کیا۔ وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعا کی ہے اس میں اس اعجازی
نشان کو پیش نظر رکھ کے دعا کی ہے جو آپ کو عطا کیا گیا تھا۔ فرمایا اس طرح تو شماتة الاعداء ہوگی ۔
میرا ایک قریبی مجھ سے تعلق رکھنے والا یعنی صحابی کی حیثیت ہم یہ کہہ سکتے ہیں حضرت مولوی محمد علی
صاحب رضی اللہ عنہ اللہ بہتر جانتا ہے ان کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا یہ تو اس کا کام ہے ہمارا کام نہیں
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قریب رہے ، بڑی خدمت کی۔ اس پہلو سے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک تعلق بھی تھا لیکن آپ نے دعا کے وقت اس تعلق کی بات نہیں کی ، آپ نے
دعا کے وقت ایک اور مضمون کا حوالہ دیا ہے جس میں خدا نے آپ کو ایک اعجازی نشان عطا فر مایا اور
آپ کے قرب وجوار میں رہنے والوں کے متعلق وعدہ فرمایا کہ ان کو میں بچاؤں گا۔ جب اس حوالے کو
سے دعا کی تو اچانک بغیر بظاہر کسی ظاہری وجہ کے مولوی محمد علی صاحب اچھے ہو گئے ۔ (حقیقۃ الوحی ،
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۶۵)
اسی طرح ہر مضمون میں ” کی انگلی بعض دفعہ کسی اور انسان کی طرف اٹھ رہی ہوتی ہے
بعض دفعہ کسی اور مضمون کی طرف اٹھ رہی ہوتی ہے لیکن بہر حال شفاعت کا مضمون ان کے لئے
حرکت میں آتا ہے جن کا تعلق یا تو براہ راست خدا کے فرشتوں سے ایسا ہو کہ وہ تعلق غیر معمولی ہو
جائے اور اس کے اندر قانون قدرت سے ایک الگ بات پیدا ہو جائے ، عام قانون سے ایک الگ
بات پیدا ہو جائے یا اس سے محبت کرنے والا کوئی ایسا ہو، اس سے غیر معمولی تعلق رکھنے والا ایسا ہو جو
خود ان لوگوں میں شامل ہو جن کے اوپر خاص خدا کی رضا اور رحمت کی نظر پڑتی ہے۔ ایسے معاملات
اگر ہوں تو شفاعت آج بھی ہو سکتی ہے۔
اس لئے چونکہ یہ مضمون ہمیں سمجھ آ گیا کہ شفاعت بعض دفعہ جس وجود کے لئے ہو رہی ہے
اس کی خاطر نہیں ہوتی بلکہ کسی اور کی خاطر ہو رہی ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی دعاؤں

آج 10 میں سے 10 باقی