شفاعت کے مضمون کی لطیف تشریح
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 1
834
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
میں اگر کسی خاص وجود کو پیش نظر رکھیں اپنی نیکیوں میں کسی خاص وجود کو پیش نظر رکھیں دعاؤں میں تو خیر
ہو بھی سکتا ہے میں نیکیوں کی بات کرنی چاہتا تھا۔ نیکیاں وہ ہم کر رہے ہوں گے یہ ممکن ہے کہ اس کا
فائدہ ان کو دوسرے کو پہنچ جائے۔ یہ ایک اور حکمت کا راز ہمیں اس آیت پر غور کرنے سے معلوم ہو اس
لئے بعض دفعہ ہر حالت میں نہیں مگر بعض دفعہ بعض نیکیوں کا ثواب مرحومین کو پہنتا ہے عمل کسی اور کا ہے
اور ثواب کسی اور کو پہنچ رہا ہے۔
اس پہلو پر غور کرتے ہوئے مجھے اسیرانِ راہ مولا کا خیال آیا۔ بہت دعائیں کی ہیں ان کے
لئے ساری جماعت دعائیں کر رہی ہے اور بہت دلوں میں درد ہے اور ساری دنیا کی جماعت کے
دلوں میں درد ہے اور ابھی تک ان کا ابتلا لمبا ہو رہا ہے۔ مجھے اس شفاعت کے مضمون پر غور کرتے
ہوئے خیال آیا کہ کیوں نہ ان کی خاطر ہم ہر دوسرے اسیر سے تعلق رکھنا شروع کر دیں۔ اسیران سے
خواہ وہ راہ مولا کے اسیر ہوں یا کسی قسم کے اسیر ہوں، اسیران کی بہبود کے لئے کچھ نہ کچھ نہ کچھ کریں تا کہ
خدا کے فرشتوں سے ہمارا تعلق قائم ہو جائے ۔ ان فرشتوں سے تعلق قائم ہو جائے جن کا اسیری کے
مضمون پر مامور فرمایا گیا ہے، جو اسیروں کی رستگاری کا موجب بنا کرتے ہیں اور خدا کے ہاں جو
مختلف قوانین جاری ہیں ان میں ایک یہ بھی قانون ہے کہ غلامی کو دور کرنے کے لئے خدا کے بعض
نظام جاری ہیں وہ بعض دفعہ ہزاروں سال کی حرکت کے بعد مکمل ہوتا ہے ان کا دور اور بعض دفعہ چھوٹی
حرکتوں میں ان کا دور معمل ہو جاتا ہے ؟ نا دور مکمل ہو جاتا ہے لیکن یہ بھی اپنی ذات میں بہت وسیع مضمون ہے۔ بہر حال یہ تو
قطعی بات ہے کہ اسیروں کی رستگاری کا جو نظام ہے وہ بھی ایک نظام ہے کوئی اتفاقی حادثات کا نتیجہ
نہیں ہے اور اس میں خدا کے بعض فرشتے ملاء اعلیٰ پر مامور ہیں ان کے تابع پر ان گنت فرشتے
دوسرے کام کر رہے ہیں ۔ تو ہم ان کے لئے دعا ئیں تو کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ہمارا ان
فرشتوں سے واقعۂ تعلق ہے؟ ہم تو ان سے دعا ئیں اپنی محبت کے نتیجے میں کر رہے ہیں جو ہر احمدی
کو دوسرے احمدی سے ہو چکی ہے اور یہ محبت اتنی بڑھ چکی ہے کہ ذی القربی کا مضمون اس میں
آجاتا ہے یعنی ہماری محبت اسی نوع کی ہو گئی ہے جیسے ماں کو بچے سے محبت ہوتی ہے۔ اس لئے ایک
نفسانی تمنا جو ہے وہ بھی تو داخل ہو گئی ۔ ہم مجبور ہیں اختیار ہی کوئی نہیں ہمیں ہم ان کے لئے غم کرنے
پر، ان کے لئے دعائیں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن خدا کے کتنے اور بندے ہیں لکھوکھہا بندے
خطبات طاہر جلد ۶
835
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
ہیں جو اسیری کے دکھ سہہ رہے ہیں ان میں مجرم بھی بہت ہوں گے کچھ معصوم بھی ہیں بلکہ بعض
ممالک میں تو لاکھوں معصوم بندے ہیں خدا کے ان بیچاروں کے لئے چونکہ وہ خدا کی خاطر اسیری
نہیں اجر کا بھی کوئی وعدہ نہیں بڑے ہی مظلوم لوگ ہیں ۔
جماعت احمد یہ کو اگر ساری دنیا میں اس طرف توجہ پیدا ہوا اور جیل خانوں میں جو لوگ جا سکتے
ہیں نظام کے تابع جو پروگرام بنائے جاسکتے ہیں وہاں اسیروں سے رابطے پیدا کئے جائیں، ان کے
دکھ معلوم کئے جائیں۔ میں جانتا ہوں کہ سمندر میں قطرے کے برابر کوشش ہو گی مگر ہمارے قطرے
کے دائرے میں ہمارے مسائل تو حل ہو جائیں گے، جو ہمارا مقصد ہے وہ تو پورا ہو جائے گا۔ ایک اور
مقصد بھی پورا ہوگا اس سے ہمارے اندر ایک جلا پیدا ہوگی ۔ ہماری انسانی قدریں پہلے سے زیادہ چمک
اٹھیں گی لیکن نیت یہ رکھیں کہ ہم اسیروں سے براہ راست تعلق قائم کریں تا کہ ان فرشتوں کی نظر میں
آجائیں جو اسیری کے کاموں پر مامور ہیں اور جس طرح ہم نے عمدا دنیا میں مشاہدہ کیا ہے کہ جس
خدمت کے کام پر کوئی خاص تعلق سے اپنے دائرہ خدمت کو وسیع کرتا ہے خدا کے فرشتوں کا لازما اس
سے تعلق ہوتا ہے اور اس کے حق میں معجزے دکھاتے ہیں ۔ اس طرح خدا تعالیٰ کے وہ فرشتے جو اس
کام پر مامور ہیں ہمارے ان بھائیوں کے لئے اعجاز دکھائیں اور اس حد تک آپ اس مضمون کو آگے
بڑھائیں کہ شفاعت کے مضمون میں یہ مضمون داخل ہو جائے اور آسمان پر خدا کے فرشتے اس کے
حضور شفاعت کریں ان راہِ مولا میں اسیری کے دکھ اٹھانے والوں کے اب دن آسان فرمادے۔ اللہ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔
آج کچھ بعض مرحومین کی نماز جنازہ غائب ہو گی ۔ پہلے تو ہمارے وکیل اعلیٰ مکرم چوہدری
حمید اللہ صاحب کی بیگم کی والدہ یعنی ان کی ساس مکرمہ عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ عبدالجبار خان صاحب
مرحوم کی اچانک وفات کی اطلاع ملی ہے۔ مرحومہ موصیہ تھیں ۔
پھر مکرمہ محمودہ بیگم صاحبہ مرحومہ موصیہ یہ بھی ہمارے سلسلے کے ایک کارکن سید منصور احمد بشیر
کی والدہ تھیں، ان کی وفات کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسی خاندان میں ایک دوسری وفات
کا سانحہ بھی ہوا ہے یعنی مکرم اقبال احمد صاحب بھٹی یہ سید منصور احمد بشیر کے بہنوئی تھے تو اوپر تلے یہ
خطبات طاہر جلد ۶
836
خطبه جمعه ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء
دونوں صدمے اکٹھے ان کو پہنچے ، یہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ۔
پھر سلسلے کے ایک اور پرانے مخلص خادم جو کسی زمانے میں افسر حفاظت ہوا کرتے تھے کیپٹن
با با شیر ولی صاحب آف در یامل ضلع چکوال ان کی بھی وفات کی اطلاع ملی ہے۔
پھر ایک ہمارے چوہدری محمد اسماعیل صاحب، مقبول احمد صاحب خالد کار کن دفتر وصیت
کے والد تھے ان کی وفات کی اطلاع ملی ہے اور آخر پر گلزار احمد صاحب طاہر بدوملی ضلع سیالکوٹ کے
چار ماہ قبل احمدی ہوئے تھے۔ پہلے شیعہ تھے اور شیعوں میں اپنے علم کی وجہ سے بڑا مقام رکھتے تھے ان
کا بیٹا پہلے احمدی ہوا ہے اور اس کی لمبی کوششوں اور دعاؤں کے نتیجے میں یہ چند ماہ پہلے احمدی ہوئے
اس لحاظ سے تو بہت نیک انجام کو پہنچے کہ وفات سے چند ماہ پہلے خدا تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی۔
تو چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب جمعہ اور عصر کی نماز کے معاً بعد ہو گی ۔