دورہ افریقہ کے حالات نیز افریقہ کے ابتدائی مبلغین کی قربانیوں کا ذکر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اپنے دورۂ مغربی افریقہ کے تاثرات اور اس کے نتیجے میں جماعت احمدیہ کے لیے پیدا ہونے والے وسیع کاموں کا تذکرہ فرمایا۔ حضور نے افریقہ کے ابتدائی مبلغین مثلاً مولانا عبد الرحیم صاحب نیر، حکیم فضل الرحمٰن صاحب اور مولانا نذیر احمد صاحب علی کی عظیم قربانیوں اور اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ نیز آپ نے اساتذہ اور ڈاکٹروں کو خالص وقف کے جذبے کے تحت افریقہ میں خدمت کے لیے پیش ہونے کی تحریک فرمائی اور خطبے کے آخر میں بعض مرحومین کا جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان کیا۔

موضوعات: دورۂ افریقہ، ابتدائی مبلغین، قربانی اور اخلاص، وقف زندگی، جنازہ غائب

خطبات طاہر جلدے
125
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
دورہ افریقہ کے حالات نیز افریقہ کے
ابتدائی مبلغین کی قربانیوں کا ذکر
(خطبه جمعه فرموده ۱۴ مارچ ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
افریقہ کے دورے کی وجہ سے یہ آج میر اچھ جمعوں کے انقطاع کے بعد ساتواں جمعہ ہے جو
میں یہاں پڑھا رہا ہوں یعنی گزشتہ چھ جمعے میں انگلستان سے غیر حاضر رہا اور پانچ جمعے مجھے افریقہ میں
پڑھنے کی توفیق عطا ہوئی اور ایک ہالینڈ میں واپسی پر ۔ افریقہ کے دورے کے تاثرات کے متعلق اگر
میں خطبات کا سلسلہ شروع کروں تو ایک بہت سی لمبی داستان ہوگی اور بعید نہیں کہ آئندہ چند ماہ مسلسل
بھی اگر میں اس مضمون پر گفتگو کروں تو اس مضمون کو سمیٹنا مشکل ہوگا۔ پانچ ہفتے تقریباً مجھے افریقہ میں
دورے کی توفیق ملی ، چھ افریقن ممالک میں مغربی افریقہ کے ممالک میں جانے کا موقع ملا اور اس
کثرت سے وہاں پھرنے ،لوگوں سے ملنے، اجتماعات سے خطاب کرنے ، احمد یہ جماعت سے رابطہ
کرنے کا موقع ملا، غیر از جماعت دوستوں سے رابطہ کا موقع ملا، مسلمانوں سے، عیسائیوں سے،
پیگنز سے چھوٹے بڑے ہر قسم کے وہاں کے جو نمائندہ لوگ تھے ان سب سے ملاقات کا موقع ملا اور
سکولوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا، اپنے ہسپتالوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا ۔ وہاں کی حکومت کے
نمائندوں ، سیاست دانوں، دانشوروں سے ملنے ، ان کے ساتھ مجالس میں جانے کا موقع ملا تو ایک
ایک ملک کا دورہ اتنا بھر پور ہوا کرتا تھا کہ یوں محسوس ہوتا تھا کہ گھومتے ہوئے پہیے پر ایک انسان بیٹھ

خطبات طاہر جلدے
126
خطبه جمعه ۱/۴ مارچ ۱۹۸۸ء
کر تیزی سے نکل گیا ہے اور دنوں کا پتا ہی نہیں چلتا تھا کہ کس وقت آئے اور کس وقت نکل گئے ۔ اس
کے باوجود ایک عجیب متضاد کیفیت یہ بھی تھی کہ ایک طرف وقت کی تیزی کا احساس ایک طرف
تھوڑے وقت میں اتنا زیادہ خدا تعالیٰ نے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی کہ یوں محسوس ہوتا تھا کہ چند
دنوں میں مہینوں وہاں ٹھہرے ہیں یعنی وہاں ہم مہینوں ٹھہرے ہیں صرف چند دن نہیں ۔ تو بیک وقت
یہ متضاد کیفیات تھیں اور سفر کے بعد بھی یہ احساس ہوا گویا کہ چھ مہینے سال باہر گزار کے واپس آرہا
ہوں اور دوسری طرف دوروں کے وقت کے گزرنے کا احساس ہی نہیں تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ
ایک طرف سے دن داخل ہوئے اور دوسری طرف سے نکل بھی گئے ۔ جلسہ سالانہ کی کیفیات یاد آتی
تھیں۔ جلسہ سالانہ میں بھی یہی ہوا کرتا تھا۔ مدتوں مہینوں انتظار رہتا تھا، انتظامات ہوا کرتے تھے اور
جب پہلا دن جلسہ کا پروگرام کا شروع ہوتا تھا تو آخری دن تک پہنچنے میں وقت ہی کوئی نہیں لگتا
تھا۔ ادھر سے داخل ہوئے گویا وہاں رفتار تیز ہو گئی اچانک اور گھومتے ہوئے پلیٹ فارم پر کوئی ایک
آدمی چڑھ گیا اور اچانک پر لی طرف سے سر باہر نکالنے کا موقع ملتا ہے۔ ایسی کیفیت افریقہ کے
دورے میں بھی تجربے میں آئی اور اب جب میں نے کل مبارک احمد ساقی صاحب کے ساتھ بیٹھ کر جو
سفر کے وقت میرے ساتھ ایڈیشنل وکیل التبشیر کے طور پر تھے۔ ایک ایک ملک کے متعلق مختصر نوٹس
لکھوانے شروع کیے جو کام ہم نے کرنے ہیں تو پتا چلا کہ اس کے لیے بھی کئی گھنٹے کی مجلسیں اُن کے
ساتھ درکار ہونگی۔ محض اشارہ نوٹس لکھوانا کہ یہ یہ کام ہم وہاں وعدے کر کے آئے ہیں یا یہ منصوبے
ذہن میں ابھرے ہیں ۔ اُن کا Follow up کرنا ہے، کس طرح کرنا ہے۔ اُس کے لیے بھی کئی
گھنٹے درکار ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ دورہ ان معنوں میں تو بہر حال آپ جانتے ہی ہیں
کامیاب باب رہا کہ خدا کے فضل سے ہر پہلو سے دوستوں نے بڑی محبت کا سلوک کیا اور بڑے
تعاون کا سلوک کیا ۔ احمدیوں نے پیار کا اور حکومتوں نے اور دیگر غیر احمدی عناصر نے تعاون کا اور
بعض جگہ پیار کا بھی لیکن دورے کی کامیابی دراصل یہ نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے
جو کام ہیں وہ اصل کامیابی ہے۔ اس کے نتیجے میں جونئی کھڑکیاں خدا تعالیٰ نے کام کی کھولی ہیں اصل
کامیابی وہ ہے اور ان چند ہفتوں کے دورے کے نتیجے میں بہت سے مہینوں بلکہ شاید ایک سال کا بھی
کہا جائے تو مبالغہ نہیں ہو گا کہ ایک سال کا کام ہمارے سامنے ابھر آیا ہے اور ایک سال میں سوچتا
اور بڑے پیار اور

خطبات طاہر جلدے
127
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
ا
ہوں تو ایک سال بھی نہیں بلکہ آئندہ دسیوں بیسوں سال کے کام کے لیے خدا تعالیٰ نے رستے کھولے
ہیں اور اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں یہ اللہ تعالیٰ کی خاص تقدیر تھی کہ اگلی صدی میں داخل ہونے سے
پہلے کا آخری سال جو ہے اس میں خدا تعالیٰ نے اس دورے کی توفیق بخشی او شی اور یہ واقعہ ہے کہ افریقہ کو
اس دورے کی شدید ضرورت تھی اور آ رید ضرورت تھی اور آئندہ صدی کے لیے ہمیں بہت سے عظیم سے عظیم الشان منصوبے بنانے
تھے جن کی طرف نگاہ جا ہی نہیں سکتی تھی یہاں بیٹھے ہوئے۔ رپورٹوں کے ذریعے ایک ملک کے
حالات کا جائزہ لینا یا کتابوں کے ذریعے ایک ملک کے حالات کا تصور باندھنا یہ بالکل اور بات
ہے۔ اپنی آنکھوں سے دیکھنا ، اپنے کانوں سے اُن لوگوں کو سننا اُس کے نتیجے میں بالکل ایک نیا ملک
سامنے اُبھرتا ہے۔ نئے مسائل سامنے آتے ہیں نئی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔ تو اس پہلو سے اللہ تعالیٰ
کے فضل سے یہ دورہ اتنا مصروف بھی تھا اور اتنا آئندہ مصروف رکھنے والا دورہ ہے کہ آئندہ کئی مہینے
مسلما
مسلسل ان کاموں کو سمیٹنے پر لگیں گے۔
اس لیے پہلی بات تو یہ میں جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ اگر خط و کتابت میں کچھ
دیر ہو جائے بلکہ بعض صورتوں میں ہو سکتا ہے مجھے دستخطوں کا بھی موقع نہ ملے اور مجھے پرائیویٹ
سیکرٹری سے کہنا پڑے کہ کچھ عرصے کے لیے تم میری طرف سے دستخط کر کے ڈاک بھیجا کرو تو اُس پر
وہ بدظنی نہ کریں۔ اس دورے کے معاً بعد جو مجھے خط ملے ہیں اُس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگ
بے چین ہو گئے ہیں۔ بعض لوگوں نے شکوے شروع کر دیئے ہیں کہ ڈیڑھ مہینہ ہو گیا ہے آپ کے
دستخطوں کا کوئی خط نہیں آیا۔ کیا بات ہے ناراض ہیں کیا ہو گیا ہے۔ تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہرگز
ناراضگی کا کوئی سوال نہیں ہے۔ کسی قسم کی بے اعتنائی کا کوئی سوال نہیں بلکہ کام اس نوعیت کے ہیں کہ
اُن کو بہر حال فضیلت دینی ہو گی ذاتی جذبات کے مقابل پر ۔ انفرادی تعلق اپنی جگہ ہیں ساری
جماعت سے فردا فردا ایک تعلق ہے لیکن اس تعلق کے مجموعے کا نام جماعتی تعلق ہے۔ اُس مجموعے پر
افراد کو فضیلت نہیں دی جاسکتی ۔ اس لیے جو جماعتی کام ہیں انہیں بہر حال پہلے رکھنا ہوگا اور اس دوران
جس حد تک بھی انفرادی طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق ملتی ہے وہ کی جائیں گی انشاء اللہ۔ لیکن
اس بارے میں ہرگز بدظنی سے کام نہ لیں ۔ دوسرا یہ بھی میں مطمئن کروانا چاہتا ہوں کہ خطوط سارے
پڑھتا میں ہوں اور جو بعض ہیں طلبہ کے خطوط اس قسم کے جن میں سب میں مشترک مضمون ہوتا ہے دعا

خطبات طاہر جلدے
128
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
کا۔ اُن کی فہرستیں بن جاتی ہیں اور ساتھ خطوط بھی مہیا ہوتے ہیں تا کہ اگر کوئی بات دیکھنی ہو تو خود
دیکھ سکوں ۔ تو اُن کے سوا جتنے بھی ایسے خطوط ہیں جن کا کسی نہ کسی انفرادی نوعیت کے معاملے سے
تعلق ہے۔ وہ سارے اگر میں خود پڑھتا ہوں ۔ اس لیے یہ وہم نہ کریں کہ میں خط بھی نہیں پڑھ رہا اور
گویا کہ اندھیرے میں چلا گیا ہوں ۔ ہرگز ایسی کوئی بات نہیں ہے نہ ہو سکتی ہے ۔ یہ بھی بالعموم ایک
ایسی جماعتی ضرورت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ انفرادی ضرورت نہیں ہے مجھے بھی ضرورت
ہے اس کی کہ ساری دنیا کی جماعتوں کے حالات سے باخبر رہوں اور نظر رکھوں کہ کیا ہو رہا ہے۔ کس
قسم کے جذبات کیفیات میں سے مختلف دنیا کی جماعتیں گزر رہی ہیں، کونسے مسائل کا اُن کو سامنا
ہے۔ تو وہ محض خلاصوں سے تو نہیں پتا چل سکتا۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض ایسی نوعیت کے
خطوط ہیں جن کے خلاصے تیار ہو سکتے ہیں مثلاً طلبہ کی دعا کا مضمون ہے۔ بعض اور قسم کے مضامین ہیں
جن میں خلاصے تیار ہو سکتے ہیں ۔ اُن میں دفتر میری مدد کرتا ہے۔ یہاں کی خواتین انگلستان کی مدد
کرتی ہیں اور کئی ایسے خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے خدمت کرنے والے یعنی Honorary رضا
کارانہ خدمت کرنے والے ریٹائر ڈ احمدی ہیں جو بڑی محنت سے یہ کام کر رہے ہیں ۔ تو وہ میرا وقت
بچاتے ہیں اس لیے مجھے توفیق مل رہی ہے کہ میں اس سارے کام کو سمیٹ سکوں۔ لیکن جواب کے
وقت ضرور کمزوری واقع ہوگی اور اُس میں میں اُمید رکھتا ہوں کہ دوست اس کو نظر انداز فرمائیں گے۔
افریقہ کے متعلق بہت سی ایسی باتیں ہیں جو مجالس میں یا عام جلسوں میں بیان ہو نہیں
سکتیں۔ اُس کی وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے کچھ ایسے منصوبوں پر آگاہی فرمائی ہے، ایسے منصوبے روشن
فرمائے ہیں۔ جن کے متعلق ان کو عملدرآمد سے پہلے کھول کر دنیا کے سامنے لانا حکمت عملی کے خلاف
ہوگا ۔ قرآن کریم ہمیں تاکید فرماتا ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے فضلوں اور نظروں کے سامنے جب بڑھو
گے۔ تو اُس وقت حاسد کے حسد سے بچنے کی دعا بھی کرنا وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
( الفلق :۶ ۶) میں یہی مضمون بیان ہوا ہے۔ چنانچہ اُس کا صرف یہ مطلب نہیں ہے کہ جب حسد شروع ہو
جائے تو دعا کرنا ۔ مراد یہ ہے کہ حسد ہوگا ہم تمہیں متنبہ کرتے ہیں اور اُس حسد کے مقابلے کی
تمہیں براہ راست خود طا خود طاقت نہیں ہوگی ۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ تم نے کوشش نہیں کرنی ۔ جو لوگ یہ طاقت
مضمون سمجھتے ہیں اُن کو اس آیت کا بلکہ قرآن کریم میں دعا کے مضمون کا کچھ بھی علم نہیں کہ وہ ہے

خطبات طاہر جلدے
129
خطبه جمعه ۱/۴ مارچ ۱۹۸۸ء
کیا۔ دعا عمل کے بعد شروع ہوتی ہے عمل سے پہلے بھی شروع ہوتی ہے۔ لیکن عمل کے بغیر
الله
نہیں ہے۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ نے جب تو کل کا مضمون بیان فرمایا تو فرمایا تو کل یہ نہیں ہے کہ
اونٹ کو کھلا چھوڑ دو جنگل میں اور سمجھو کہ خدا تعالیٰ اُس کی حفاظت فرمائے گا۔ تو کل یہ ہے کہ اُس کا گھٹنا
ضرور باندھو اور پھر وہم میں مبتلا نہ ہو پھر اللہ تعالیٰ پر توکل کرو خدا تعالیٰ حفاظت فرمائے گا ۔ (ترندی
کتاب صفۃ القیامه حدیث نمبر:۲۴۴۱) تو دعا کے مضمون میں عمل داخل ہے یہ بات میں خوب اچھی طرح
کھولنا چاہتا ہوں ۔ عمل سے پہلے بھی دعا ہے۔ دعا کے نتیجے میں عمل کی توفیق ملتی ہے۔ عمل کے بعد بھی
دعا ہے۔ لیکن عمل کو نکال دیں بالکل عمداً ترک کر دیں تو دعا کوئی چیز نہیں ہے ۔ وہ ایک قسم کی انانیت
ہے۔ وہ ایک قسم کا خدائی کا دعویٰ ہے اور اپنا تکبر ہے کہ گویا ہم خدا کے قانون قدرت سے بالا
ہیں۔ ہماری خاطر خدا اپنے قانون کو نظر انداز کر دے گا ۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے بیٹھے رہیں تب بھی
خدا ہمارے لئے پورا کرے گا ۔ یہ مضمون شرک بھی ہے ، گستاخی بھی ہے، تکبر بھی ہے۔ اسی لیے انبیاء
عمل سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں رہتے تھے ۔ سب کچھ علم ہوتا ہے کہ خدا نے کرنا ہے۔ بعض باتیں
نا ممکن دکھائی دے رہی ہوتی ہیں۔ ہو ہی نہیں سکتیں ۔ لیکن اُس کے باوجود وہ کرتے رہتے ہیں اور دعا
کرتے رہتے ہیں۔ تو اس لیے جب یہ کہا جائے کہ حسد سے بچنے کے لیے دعا کرو تو یہ مضمون اس میں
داخل ہے کہ مقدور بھر کوشش ضرور کرو۔ یہ نہ خیال کرنا کہ لوگ شرارت نہیں کریں گے ۔ لوگ تمہارے
منصوبوں میں دخل اندازی کی کوشش نہیں کریں گے ۔ ایسے فتنے نہیں پیدا کریں گے جس سے تمہارے
عظیم الشان منصوبے ناکام بنائے جائیں ۔ وہ ضرور کریں گے لیکن اگر دعا کرتے رہو گے ساتھ یعنی
اپنی پوری کوششوں کے بعد دعا سے بھی کام لو گے تو پھر دشمن لا زما نا کام ہو گا یہ خوشخبری ہے اس مضمون
میں جو قرآن کریم کی آخری سے پہلی سورۃ میں بیان فرمایا گیا ہے۔
اس لیے میں اس بات سے باخبر ہوں اور منصوبوں کے سارے حصّے جماعت کے سامنے
نہیں کھول سکتا لیکن جماعت سے کام بہر حال لینا ہے اور جس کے ساتھ جس مضمون کا تعلق ہوگا اُس
سے رابطہ کیا جائے گا ۔ اگر وہ جماعتی طور پر ہو گا تو بعض جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ اگر انفرادی
طور پر ہوگا تو انفرادی طور پر اُن سے رابطہ کیا جائے گا ۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ خلیفہ اکیلا کام کرے بلکہ
ساری جماعت کا نام ہی خلافت ہے اصل میں ۔ خلافت ایک فرد کے ذریعے ظاہر ہو رہی ہے مگر امر

خطبات طاہر جلدے
130
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
واقعہ یہ ہے کہ ساری جماعت خلیفہ ہے خدا تعالیٰ کی اور اُس کی اجتماعیت کے نتیجے میں جو طاقت پیدا
ہوتی ہے اُس کا مظہر خلیفہ وقت ہوتا ہے۔ اس لیے جب میں کہتا ہوں ہم کام کریں گے یا میں کام
کروں گا تو ایک ہی بات ہے۔ میں نے کام کرنا ہے تو آپ نے کرنا ہے، آپ نے کرنا ہے تو میں نے
کرنا ہے۔ اس لحاظ سے ہمارے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے۔ ہماری مجموعی خدمت ، مجموعی اخلاص،
مجموعی تقویٰ کا نام خلافت ہے۔ اور اسی کا دوسرا نام جماعت ہے۔ تو کام تو بہر حال ہم سب نے مل
کے کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں مجھے پتا ہے۔ میرا تجربہ بتا رہا ہے کہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے
اخلاص کے ایک ایسے اعلیٰ مقام پر کھڑی ہے کہ ہمیشہ توقع سے بڑھ کر تعاون کرتی ہے۔ توقع سے بڑھ
کر خدمت کے میدانوں میں قدم مارتی ہے اور قربانی کے مظاہرے کرتی ہے بلکہ بعض جگہ روکنا پڑتا
ہے۔
صلى الله
عروسه
صلى
بارہا ایسا ہوتا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ طاقت سے بڑھ کر بوجھ اٹھایا جا رہا ہے۔ محض اخلاص
میں اور قربانی میں بھی تو مجھے حکماً رو کنا پڑتا ہے کہ آپ نے یہ کام نہیں کرنا اور یہ فعل بھی سنت پر مبنی
ہے کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو بھی بار اس طرح کرنا پڑا۔ بعض عشاق نے نیکی کے شوق
میں اپنی طاقتوں سے بڑھ بڑھ کہ نذریں باندھیں اور اپنے آپ کو خدمتوں کے لیے پیش کیا۔ حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ان کو فرمایا نہیں اتا نہیں کرنا، اتنا کرنا ہے۔ خود اپنے گھر میں اپنی ایک زوجہ
مبارکہ کو فرمایا یہ تم نے کیا رسی لڑکائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! میں عبادت کرتی
ہوں۔ یہاں تک کے بعض دفعہ ساری ساری رات جاگ کے عبادت کیا کرتی تھی ۔ مجھے خطرہ ہوتا
ہے کہ میں بے ہوش ہو کے گر نہ پڑوں ۔ اُس وقت میں اس رسی پر ہاتھ ڈالتی ہوں ۔ رسول اکرم
نے فرمایا ہر گز ایسا نہیں کرنا۔ خدا تعالیٰ کسی کو تکلیف مالا یطاق نہیں دیتا۔ یہ کوئی عبادت نہیں ہے
کہ زبر دستی خدا کو خوش کرو ۔ کم کر دو، اتنی عبادت کرو جتنی تمہیں بشاشت سے توفیق ہے ۔ اُس سے
اصلى الله
بڑھ کر تم نے عبادت نہیں کرنی (بخاری کتاب الجمعہ حدیث نمبر : ۱۰۸۲) ۔ تو یہ مضمون حضرت اقدس محمد
مصطفی نے ہی سکھایا ہے اور چونکہ آپ ہی کی یہ جماعت ہے اس لیے یہاں بھی ایسے مواقع پیش
آتے رہتے ہیں۔ تو اس بارے میں مجھے کوئی فکر نہیں ہے انشاء اللہ تعالیٰ جماعت ضرور لبیک کہے
گی۔ لیکن منصوبے کے بعض حصے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے مخفی رکھنے والے ہیں بعض ہیں جو ظاہر

خطبات طاہر جلدے
131
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
کرنے والے ہیں اور کھلم کھلا اُن پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔
آج کے خطبے کے لیے میں ڈاکٹروں اور اساتذہ کو مخاطب ہوتا ہوں۔ افریقہ میں خدمت
کے میدانوں میں آغاز تو بہر حال مبلغین نے کیا اور بہت عظیم الشان قربانیاں دیں لیکن رفتہ رفتہ ان
کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور ڈاکٹروں کا خدمت کا دور بھی شروع ہوا اور اس کے نتیجے میں بہت وسیع
پیمانے پر مغربی ممالک میں عوام الناس سے اور خواص سے بھی رابطوں کی توفیق ملی ۔ غلط فہمیاں دور
کرنے کی توفیق ملی اور براہ راست تو یہ ادارے تبلیغ کے ادارے نہیں تھے۔ لیکن ان کے نتیجے میں
مبلغین کو بہت زیادہ سہولتیں میسر آگئیں۔ جو لوگ پہلے نفرت کی وجہ سے بات نہیں سنتے تھے وہ زیر
احسان آکر اور نزدیک سے رابطہ رکھنے کے نتیجے میں دل کے لحاظ سے قریب آگئے اور جب دل قریب
آتے ہیں تو پھر ذہنوں کے لیے بات سمجھنا کوئی مشکل نہیں رہتا۔ تو ان اداروں نے بھی بہت عظیم
الشان خدمات سرانجام دی ہیں اور ابھی بھی ان خدمات کی ضرورت ہے بلکہ پہلے سے بڑھ کر ضرورت
ہے ۔اس دورے میں جو میں نے باتیں محسوس کی ہیں اُن میں سے ایک بات سامنے رکھنے کی
ضررورت ہے وہ یہ ہے کہ شروع میں جو احمدی اساتذہ گئے تھے اور احمدی ڈاکٹر ز گئے تھے اُن کو تو پتا ہی
نہیں تھا کہ افریقہ کے حالات کیا ہیں ۔ انہوں نے تو منفی پہلو سے افریقہ کے متعلق سنا ہوا تھا ۔ یہ
جانتے تھے کہ وہاں مصیبتیں ہوں گی ، اندھیرے ہوں گے، جانور ہوں گے ، کیڑے مکوڑے ہوں
گے۔ پانی کی تکلیف ہوگی ، خوراک کی تکلیف ہوگی۔ اس قسم کے خوفناک واقعات انہوں نے افریقہ
کے متعلق سنے تھے جو ہمارے دورے پر جانے سے پہلے بھی لوگ ہمارے سامنے بیان کرتے رہے
بلکہ اس سے بہت بڑھ کر۔ پھر انہوں نے ابتدائی مبلغین کی عظیم الشان قربانیوں کے حالات پڑھے
ہوئے تھے بعض نے اُن میں سے اور جانتے تھے کہ کس قدر شدید مشکلات میں سے گزر کر انہوں نے
وہاں دین کی خدمت کی ہے۔ اس لیے اُن کی خدمت میں کوئی لاگ نہیں تھی، کوئی نفس کی ملونی نہیں تھی
۔ وہ خالص اللہ گئے اور خالصہ اللہ انہوں نے شفا خانے بھی قائم کئے اور سکول بھی اور اُس کے نتیجے میں
اُسی نسبت سے بہت ہی برکتیں ملیں ۔ پھر بعد میں ایک ایسا دور آیا کہ یہ واقفین بھی جارہے تھے وہاں
لیکن ان کے علاوہ کچھ اور احمدی دوست بھی جانا شروع ہوئے کیونکہ انہوں نے سنا کہ افریقہ میں تو مالی
لحاظ سے بھی فوائد ہیں۔ پاکستان میں ڈاکٹر کو کوئی اتنا نہیں پوچھتا جتنا افریقہ میں پوچھا جاتا ہے اور اگر

خطبات طاہر جلدے
132
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
ہم وہاں جا کر پریکٹس کریں تو ہماری آمدن اپنے ملک کی نسبت بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ پھر آگے ایسے
رستے نکل سکتے ہیں کہ ہم آئندہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پھر انگلستان چلے جائیں یا کسی اور ملک چلے
جائیں۔ اُس کے لیے ایک قسم کا پلیٹ فارم میسر آجائے گا جس سے چھلانگ لگا کر اگلا قدم اُٹھایا جا
سکتا ہے یعنی اگلی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ اُن کے سامنے پیش نظر بات تھی اس میں کوئی گناہ نہیں
ہے ایک انسان کو اگر فائدہ نظر آتا ہے اور کوئی کسی کا نقصان اس میں نہیں ہے تو کوئی حرج نہیں ۔ اس
سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔ پھر اساتذہ نے سنا کہ وہاں تو حکومت نے قومیا لئے ہیں سکول اور بڑی بڑی
تنخواہیں مل رہی ہیں اور آنے جانے کے فرسٹ کلاس کے کرائے بھی ملیں گے دو دو تین تین سال کے
بعد پورے خاندان سمیت تو پاکستان میں اساتذہ کو کون پوچھتا ہے ۔ کیوں نہ وہاں جا کے قسمت
آزمائی کی جائے تو یہ لوگ بھی وہاں پہنچے بڑی کثرت کے ساتھ اور ان کے متعلق یہ کہنا چاہئے کہ چونکہ
احمدی تھے مخلص احمدی تھے ۔ نیتیں خواہ کچھ بھی تھیں وہاں پہنچ کر انہوں نے اچھے تعلقات قائم
کئے ، اچھے اثرات قائم کئے اور خدا کے فضل سے نیک نمونے دکھائے الا ماشاء اللہ اور ان کا بھی نیک
اثر پڑا لیکن بد قسمتی سے اُن ملکوں کے حالات پھر بدلنا شروع ہوئے اس قدر مظلوم قو میں ہیں کہ آپ
تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کس طرح دنیا نے اُن کے ساتھ دھو کے کیے ہیں ، اُن کو لوٹا ہے، جب امارت
آئی خدا کی طرف سے تو اُس وقت بھی اُن کو لوٹا گیا ۔ اب غربت میں بھی اُن کا پیچھا نہیں چھوڑ
رہے۔ یہ یوں لگتا ہے جس طرح جونکیں چمٹی ہوئی ہیں کسی جسم کے چاروں طرف سے۔ ہر طرف سے
خون چوسا جا رہا ہے اور نام یہ ہے کہ ہم خدمت کر رہے ہیں ۔ ہم تمہیں ایڈ دے رہے ہیں ۔ ہم
تمہارے لیے کاریں بنا بنا کے بھیج رہے ہیں یا فلاں قسم کی مصنوعات تمہیں مہیا کر رہیں ہیں یہ ہماراتم
پر احسان ہے اور اس احسان کے پردے میں کثرت کے ساتھ اُن کے اقتصادی حالات دن بدن تباہ
ہوتے چلے جارہے ہیں۔ یہ مضمون تو بہت وسیع ہے لیکن اس کے متعلق جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
جو کارروائیاں ہیں وہ انشاء اللہ کی جائیں گی ۔ کہنے کا مقصد اس وقت یہ ہے کہ جب یہ حالات بدلنے
شروع ہوئے تو وہ اساتذہ بھی ملک چھوڑ نے لگ گئے جو خدمت کی نیت سے گئے ہی نہیں تھے ، گئے
اس لیے تھے کہ اُن کے حالات کا تقاضا یہ تھا کہ وہاں اُن کے فوائد ہیں ان فوائد سے متمتع ہونے کی
خاطر وہ گئے تھے۔ وہ ڈاکٹر زبھی جو اس نیت سے گئے تھے۔ اُن کا دل بھی اُچاٹ ہونے لگا اور رفتہ

خطبات طاہر جلدے
133
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
رفتہ ان لوگوں نے اُن ملکوں کو چھوڑ کر دوسرے ملکوں کا رخ اختیار کیا۔ جس طرح فصلی پرندے خوراک
کے ساتھ ساتھ پھرتے ہیں ۔ جب ایک جگہ خوراک ختم ہو جائے تو پھر وہ وہاں تو نہیں بیٹھے
رہتے ۔ آزاد ہیں خدا تعالیٰ نے جہاں اُن کا رزق رکھا ہے وہاں چلے جاتے ہیں اور اُن پر کوئی شکوہ نہیں
اسی طرح ان پر بھی کوئی شکوہ نہیں۔ لیکن وہ واقفین زندگی جنہوں نے اپنی زندگیاں دین کی خاطر پیش
کی ہوئی تھیں وہ وہیں بیٹھے رہ گئے ۔ جو چیز نفع بخش ہے اُس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے
فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد:(۱۸) وہ زمیں میں ٹھہری رہتی ہے ۔ وہ اپنے فائدے کی خاطر
نہیں بدلتی وہ دوسروں کے فائدے کی خاطر پہنچی ہوتی ہے۔ اس آیت میں بڑے عظیم الشان مضامین ال
ہیں۔ اُن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ لوگ جو دوسروں کو نفع پہنچانے کی خاطر جایا کرتے ہیں۔ وہ اُن
کے حالات بدلنے سے وہاں سے بھاگ تو نہیں جایا کرتے ، پیچھے تو نہیں ہٹ جایا کرتے ۔ جو اپنا
فائدہ لینے کے لیے جاتے ہیں اُن کے حالات بدلتے رہتے ہیں۔ اُن کے سفر بھی اُسی نسبت سے
ہوتے رہتے ہیں۔ جہاں تک کسی قوم سے فائدہ میسر آیا وہاں تک ان سے وفا کی ۔ جب فائدہ ختم
ہو گیا تو انہوں نے آگے سفر کر لینا ہے جہاں بھی اُن کو موقع ملے گا وہاں چلے جائیں گے۔ تو ایسے لوگ
باقی رہ گئے جو فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ کے مصداق تھے۔ بعض معلمین بعض واقفین زندگی
ڈاکٹر بھی ، دوسرے بھی ، اساتذہ بھی وہ اب تک وہیں بیٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کوئی شکوے
نہیں کیے۔ شدید تکلیف میں وقت گزارا بلکہ بعض جگہ مجھے اس کی وجہ سے مبلغ انچارج سے
شدید ناراضگی کا بھی اظہار کرنا پڑا کہ تمہیں کیا حق تھا کہ ان کی مصیبت اور میرے درمیان پردہ بن کے
بیٹھے رہو۔ خدا تعالیٰ کے سامنے میں جوابدہ ہوں اتنی تکلیف میں یہ لوگ گزار رہے ہیں وقت اور تمہیں
کوئی جس نہیں ہوتی تم اپنی طرف سے اس کو اخلاص سمجھ رہے ہو، تقویٰ سمجھ رہے ہو کہ مرکز سے مطالبہ
نہیں کرنا لیکن بحیثیت امیر تمہارا فرض تھا کہ ان کی مشکلات ان کی مصیبتوں سے مجھے مطلع کرو تا کہ
وقت کے اوپر میں خدا کے حضور اپنی ذمہ داری ادا کروں کیونکہ آخری جوابدہی مجھے کرنی ہوگی۔ تو ایسے
بھی تھے جنہوں نے تقویٰ کے ساتھ زبانوں پر مہریں لگائیں ، ایسے بھی تھے جنہوں نے تقویٰ کا مفہوم
غلط سمجھ کر زبانوں پر مہریں لگائیں اور بڑی تکلیف میں وہاں وقت گزارے اور ابھی بھی وہ خدمت
کے میدانوں سے جی نہیں کترار ہے۔

خطبات طاہر جلدے
134
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
یہ وہ صورتحال ہے ایک پہلو سے جسے میں نے وہاں دیکھا اور میں سمجھتا ہوں کہ افریقہ کو ابھی
بہت زیادہ ضرورت ہے اساتذہ کی بھی اور اطباء کی بھی ، ڈاکٹروں وغیرہ کی بھی ۔ اب جو لوگ وہاں
جائیں وہ اپنے فائدے کی خاطر نہ جائیں بلکہ خالصہ وقف کی روح سے جائیں اور یہ عزم کر کے
جائیں کہ جو کچھ بھی ہو گا جو سر پہ گزرے گی گزر جائے گی لیکن ہم نے خدمت کی راہوں سے پیچھے قدم
نہیں ہٹانا۔ یعنی وقف کی روح کے ساتھ جو لوگ اپنے آپ کو پیش کرنا چاہتے ہیں اُن کو میں بلا رہا
ہوں اور اُن کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ افریقہ میں جو عظیم الشان تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں یہ پرانے واقفین
کی قربانیوں سے پیدا ہوئی ہیں۔ جو حیرت انگیز تبدیلیاں آج وہاں نظر آرہی ہیں۔ وہ ایسی عظیم الشان
ہیں کہ اُن کا تصور وہاں کی جماعتیں بھی نہیں کر سکتی تھیں کہ کتنی حیرت انگیز ملک کے اندر تبدیلی پیدا ہو
چکی ہے۔ بعض احمدی بڑے بڑے صاحب تجربہ اور اپنے ملکوں کی حکومتوں میں با اثر انہوں نے مجھے
بتایا کہ خود ہمیں بھی علم نہیں تھا کہ ہماری قوم احمدیت سے محبت اور تعاون میں اتنا آگے بڑھ چکی ہے اور
اتنا زیادہ وہ اس وقت تیار ہے کہ اُسے پیغام پہنچایا جائے ۔ چنانچہ ایک صاحب نے اُن کا نام لینا
مناسب نہیں اُن کے ملک کا نام بھی ظاہر کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آرہی
یہ ہو کیا رہا ہے کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہماری قوم کو کسی جماعت احمد یہ کے خلیفہ کی ایسی
خدمت کی توفیق ملے گی اور ایسے محبت کے اظہار کا موقع ملے گا، میرے تصور میں بھی یہ بات
نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ میں نے دیکھا ہے یہاں حکومت کے سربراہوں کے ساتھ تو
ہوتا دیکھا ہے اس کے سوا کسی اور کے ساتھ ایسا سلوک نہیں دیکھا اور یہ بھی انہوں نے بتایا کہ اس میں
ہماری جماعت کی کوششوں کا دخل نہیں ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے غیب سے ہو رہا ہے اور حیرت
انگیز طریق پر ہو رہا ہے۔ تو یہ جو ساری باتیں تھیں ان کے پیچھے ایک پس منظر ہے قربانیوں کا ۔ دعا
کرنے والے قربانیاں کرنے والے لوگ پہلے آئے ہیں اور بظاہر وہ اپنے وقت میں نمایاں طور پر
کامیاب دکھائی نہیں دیئے لیکن فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ کا یہ بھی ایک مطلب ہے کہ جو صالحات
باقیات ہوتی ہیں جو خدا کی خاطر نیکیاں جاری کی جاتی ہیں۔ لوگوں کے نفع کی خاطر جو لوگ محض اللہ کام
کرتے ہیں وہ چلے بھی جائیں دنیا سے رخصت بھی ہو چکے ہوں تو اُن کی نیکیاں باقی اور قائم رہ جاتی
ہیں اور اتنا مستقل وجود بن جاتی ہیں وہاں اس قوم کی زندگی میں کہ انہیں ہٹایا نہیں جا سکتا

خطبات طاہر جلدے
135
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ کا مطلب ہے وہ زمین کے ساتھ پیوستہ ہو جاتی ہیں ۔ اُس ملک کا حصہ
بن جاتی ہیں ، اُس کی خاک بن جاتی ہیں۔ اُس سے پھر آگے چیز میں نشو و نما پاتی ہیں۔ تو یہ منظر بھی میں
نے وہاں دیکھا اور ہر ملک میں یہی نظارے نظر آئے تو حقیقت یہ ہے کہ آئندہ بھی جو انقلاب برپا
ہوں گے وہ عظیم الشان روحانی قربانیاں کرنے والے فقیر منش بندوں کے ذریعے ہوں گے۔ جن کی
نیتیں خالص ہوں گی ۔ جو اس عہد کے ساتھ جائیں گے کہ اس ملک کے حالات خواہ کیسے بھی ہوں ہم
نے بہر حال وہاں خدمت کرنی ہے ۔ اُس کے نتیجے میں پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ ایک نیا برکتوں کا دور
شروع کرے گا۔
چنانچہ جوں جوں میں وہاں پھرتا رہا میرے دل پر ایک اور ہی قسم کی روئیداد میرے دل سے
گزرتی رہی ہے۔ کچھ نظارے آنکھیں دیکھ رہی تھیں کچھ دل محسوس کر رہا تھا ۔ ایک سفر میرا جسم اور
ظاہری آنکھیں کر رہی تھیں۔ ایک سفر میری روح اور میری باطنی آنکھیں کر رہی تھیں اور دیکھنے والوں
کو بھی معلوم نہیں ہو سکتا تھا کہ میں کیا محسوس کر رہا ہوں اور کیا سوچ رہا ہوں اس وقت یہ جو بھی واقعات
رونما ہورہے ہیں۔ میرے دل پر کیا اثر کر رہے ہیں ۔ اُن میں سے ایک سوچ یہی تھی جو میں نے بیان
کی ہے۔
بے انتہا خلوص کا اظہار ہوا ہے افریقہ کے ہر ملک میں اور آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ کس قسم
کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں اُس شخص کے دل میں جس کو نظر میں رکھ کر ۱۰، ۱۵ ہزار آدمی جذبات سے
بے قابو ہوئے ہوں ۔ اُس کا جو ارتکاز ہوتا ہے ایک دل میں وہ کیا کیفیت پیدا کرتا ہے کوئی دوسرا آدمی
سوچ بھی نہیں سکتا ۔ جس طرح لیز رہیم سے ایک قوت پیدا ہوتی ہے۔ وہی تجربہ جذبات کے ارتکاز
سے رونما ہوتا ہے۔ بے شمار شعاعیں پھیلی ہوئی جب ایک بار یک بیم کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور ایک
نکتہ پر اکٹھی ہو جاتی ہیں تو اتنی حیرت انگیز طاقت اُس میں پیدا ہوتی ہے کہ اُس کے نتیجے میں آج کل
کی دنیا میں لیز رہیم کے ذریعے آنے والے میزائل کو ہوا میں تباہ کرنے کے منصوبے تقریباً مکمل ہو
چکے ہیں۔ تجربہ ہو چکا ہے اس بات کا کہ اگر ہم لیز رہیم سے استفادہ کریں تو اتنی شدید قوت کی شعاعیں
پیدا ہوتی ہیں جو ہزاروں میل دور ہزار ہا میل کی رفتار سے چلنے والی میزائل کو آنا فا نا ہلاک کر دیں۔ تو
اس لیے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ سب جو اجتماعات تھے ان کا اُس وقت جس وقت میں اُن

خطبات طاہر جلدے
136
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
حالات سے گزر رہا تھا مرکز میں بنا ہوا تھا اور اُن کے جذبات ، اُن کی محبت ، اُن کے اخلاص کے اظہار
سے جوار تکاز ہوتا تھا میرے دل کے اوپر اُس سے کیا کیفیت ہوگی ۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے خاص
حوصلہ نہ ہو تو انسان اس کو برداشت ہی نہیں کر سکتا۔ لیکن اگر وہ میرے دل میں ہی رہتے اور وہیں مجتمع
ہوتے تو پھر میری جان کو خطرہ تھا ۔ اگر ان قوتوں کو آگے بڑھایا دیا جائے اور اُن کے ساتھ سفر اختیار
شروع کر دیا جائے تو پھر کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ چنانچہ میرا تجربہ مسلسل یہی رہا کہ جب بھی یہ لوگ اپنی
محبت اور عشق کا اظہار کرتے تھے اور پھر اظہار کا طریق بھی یہ کہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے
نعرے۔ نعرہ ہائے تکبیر اور اس قدر خوبصورت آوازوں میں پورے کے پورے ہزار ہا لوگ بیک
وقت ہم آہنگ ہو کر جو درود پڑھتے تھے اُس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کتنا غیر معمولی ارتعاش
طبیعت میں پیدا ہو جاتا ہو گا لیکن اُس کے ساتھ اُس کا علاج یہ تھا جو طبعی تھا خدا کی طرف سے تھا کہ
میں اپنے آپ کو ان باتوں کا مرکز سمجھتا ہی نہیں تھا۔ میرا ذہن اُسی وقت ماضی کی یادوں میں منتقل ہو
جایا کرتا تھا۔ ان سب کے تحائف میں اپنے پاس امانت سمجھتا تھا ۔ ان کی محبتوں کو لے کر میں ایک
روحانی سفر اختیار کرتا تھا اور ماضی میں اُن بزرگوں کی یادوں تک پہنچتا تھا جنہوں نے نا قابل بیان
اور عظیم الشان قربانیاں دیں۔ بعض دفعہ میں اُن یادوں سے مغلوب ہو کر روتا تھا لیکن دنیا سمجھ نہیں سکتی
تھی کہ کیا ہو رہا ہے میرے ساتھ اور کن کیفیات سے میں گزر رہا ہوں۔ آپ کو میں اُن کیفیات سے
گزارنا چاہتا ہوں ۔ اس لیے میں یہ ذکر چھیڑ رہا ہوں ۔ آپ کو میں اُن یادوں کی طرف منتقل کرنا چاہتا
ہوں کیونکہ اُس کے بغیر آپ میں دوبارہ قربانیوں کے عزم پیدا نہیں ہوں گے ۔ آپ کو وہ قوت نہیں
ملے گی جو قوت درکار ہے اس وقت دوبارہ افریقہ کی خدمت کے لیے۔
چنانچہ میرا ذہن اُن لوگوں کی طرف منتقل ہوتا رہا مجھے مختلف ملکوں میں مختلف لوگ یاد
آئے ، کوئی سرسری طور پر کچھ زیادہ گہرے طور پر بعض ایسے جہاں جا کر نگا ہیں رک جاتی ، ٹک جاتی
رہیں اور کچھ دیر گویا یادوں میں اُن کی معیت میں وقت گزارنے کی توفیق ملی۔ بعضوں کی پرانے مسکن
دیکھے ، وہ پرانے گھر ، دیکھے وہ راستے دیکھے جہاں سے وہ گزرا کرتے تھے۔ وہ ابتدائی سکول دیکھے جو
انہوں نے تعمیر کئے تھے۔ کئی دور کے مختلف لوگ ہیں اُن میں سے جو تازہ دور میں سے بعض مثالیں
ہیں۔ مولوی نور محمد نسیم سیفی ہیں، صوفی محمد الحق صاحب ، ابراہیم خلیل صاحب، بشارت احمد بشیر

خطبات طاہر جلدے
137
خطبه جمعه ۱/۴ مارچ ۱۹۸۸ء
صاحب، عطاء اللہ صاحب کلیم، محمد صدیق صاحب گورداسپوری محمد افضل صاحب قریشی ، ملک غلام
نبی صاحب وغیرہ وغیرہ۔ یہ بہت سے آئے اور سب کی تو یاد بھی میرے ذہن میں پوری طرح حاضر
نہیں ۔ مگر نمونہ سرسری طور پر کہیں کسی کا نام ذہن میں اُبھرتا رہا کہیں کسی کا نام ذہن میں اُبھرتا
رہا، کہیں یاد کروانے والوں نے یاد کروایا لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ بھی ایک قسم کا وسیلہ تھے
یادوں کی راہ میں منازل تھیں اور آخری سفر پھر ان عظیم بزرگوں کی طرف تھا جو آغاز میں افریقہ
میں خدمت کرنے کے لیے پہنچے تھے۔ اُن میں سے چند کا بالکل مختصر تذکرہ میں کرنا چاہتا ہوں تا کہ
ساری جماعت اُن کے لیے دعائیں بھی کرے اور یہ عہد کرے کہ ان کی قربانیوں کا جو پھل ہم آج کھا
رہے ہیں اُس کا بدلہ ہم مستقبل کی نسلوں کو آج کی قربانیوں سے دیں گے۔ جس طرح پھل دار درخت
لگانے والے بسا اوقات اپنے پھل دار لگائے ہوئے درخت سے محروم رہ جاتے ہیں اُس کے پھل
سے لیکن آئندہ نسلیں ان درختوں کا پھل کھاتی ہیں اور انہوں نے پہلی نسلوں کے لگائے ہوئے
درختوں کا پھل کھایا ہوا ہوتا ہے۔ اسی طرح ایک جاری سلسلہ ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے کائنات
میں ایک طرف سے احسان بھی ہوتا دوسری طرف اس احسان کو ادا کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جیسا کو
کہ میں نے بیان کیا ہے دعاؤں کے ذریعے بھی ہم ان بزرگوں کو ہمیشہ اپنی طرف سے رحمتوں اور
کے تھے پر بےشمار برکتوں کے تحفے بھیج سکتے ہیں یعنی خدا کے حضور گریہ وزاری کر سکتے ہیں کہ ان پر بے شمار رحمتیں نازل
فرمائے ، ان کی اولادوں پر برکتیں نازل فرمائے ، ان کی نیکیوں کو جاری رکھے اور ان جیسے اور کثرت
سے لوگ بلکہ ان سے بھی بڑھ کر قربانی کرنے والے عطا کرے۔
تو جو پہلی نسل کے لوگ تھے جن کی طرف بار بار ذہن منتقل ہوتا رہا ان میں سب سے پہلے
بزرگ حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نیر ہیں ۔ انہوں نے ۱۹۰۱ء میں بیعت کی تھی ۔ ۵ ار جولائی
۱۹۱۹ء کو اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے ساتھ یہ پہلے انگلستان تشریف
اور کچھ عرصہ یہاں قیام کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر آپ افریقہ کے لئے روانہ
ہوئے ۔ ۹ار فروری ۱۹۲۱ء کو فری ٹاؤن سیرالیون میں پہنچے اور یہ وہ پہلی جگہ ہے جہاں افریقہ میں
احمدیت کے کسی مبلغ نے قدم رکھے ہوں۔
لائے
سیرالیون میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے پہلے ایک دوست ۱۹۱۵ء میں خط و کتابت

خطبات طاہر جلدے
138
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
کے ذریعے احمدی ہو چکے تھے۔ ان کا نام امام موسیٰ گابا تھا اور انہوں نے ہی قادیان سے خط و کتابت
کے ذریعے احمدیت قبول کی۔ خط و کتابت تو ۱۹۱۵ء میں کی تھی لیکن ۱۹۱۶ء میں احمدیت کو قبول کیا۔
احمدیت بھی قبول کی اور پھر درخواست بھی دی کہ افریقہ میں مبلغ بھیجا جائے ۔
مولا نا نیر صاحب کو میں نے اپنے پچپن میں دیکھا ہوا ہے بڑے قریب سے اور آپ میں
سے بہت سے ایسے ہوں گے یا دنیا میں ایسے ہزار ہا سے بھی زیادہ، چالیس پچاس ہزار شاید ابھی تک
زندہ ہوں اس نسل کے لوگ جنہوں نے قادیان میں ان بزرگوں کو دیکھا ہے اور حضرت نیر صاحب کی
شخصیت بڑی دلچسپ تھی اور بہت ہی غیر معمولی اثر ڈالنے والی شخصیت تھی ۔ ویسے تو صحابہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہر ایک ہی ستاروں کی طرح روشن تھا اور خاص رنگ رکھتا تھا اپنے لیکن بعض
میں بعض انفرادی باتیں خصوصیت کے ساتھ پائی جاتی تھیں جو ایک امتیازی نشان بن جایا کرتی
تھیں۔ آپ کی شکل وصورت آپ کا حلیہ اس فرضی بزرگ سے قریب تر تھا جسے ہم خواجہ خضر کہتے ہیں۔
عوام الناس میں سبز پوش ایک بزرگ جس کی لمبی ریش اور عصا ہاتھ میں پکڑے ہوئے ایک بزرگ کا
تصور پایا جاتا ہے جس کو خواجہ خضر کہتے ہیں اور قرآن کریم میں حضرت موسی کے جس ساتھی کا ذکر ہے
وہ سمجھتے ہیں وہی خواجہ خضر تھے۔ تو ان کا جو تصور ہے وہ کم و بیش اسی قسم کا ذہن میں میں نے جو معلوم کیا
ہے پایا جاتا تھا اور حضرت نیر صاحب اس تصور کی ایک زندہ تصویر تھے اور پھر ان کی یاد میں یہ بات
تازہ ہو جاتی ہے کہ آپ غالباً جماعت میں پہلے تھے یا ابتدائی لوگوں میں سے تھے جنہوں نے سلائیڈز
دکھا کر بہت تبلیغ کی اور نئی نسلوں کی تربیت کی ۔ چنانچہ سلائیڈز کے لحاظ سے بچوں کا ان سے بہت
زیادہ تعارف ہوا۔ قادیان میں جہاں بھی حضرت نیر صاحب سلائیڈز کی مجلس لگایا کرتے تھے اس
زمانے میں تو وہ آجکل کی جو ایڈوانس مووی پکچرز ہیں اس کا پتا ہی نہیں لوگوں کو کتنا مزہ آتا ہو گا لیکن ان
سلائیڈ ز کا قادیان کے بچوں کو اتنا مزہ آتا تھا کہ میرا خیال ہے کہ آجکل لوگوں کو دوسری پکچرز کا اتنا آہی
نہیں سکتا۔ ہمہ تن ہم اس میں منہمک ہو جایا کرتے تھے اور حیرت سے دیکھا کرتے تھے یہ کتنا
عظیم الشان کام ہے جو ہو رہا ہے۔ نیر صاحب ہر سلائیڈ کے بعد کہتے تھے Next اور یہ جو Next کا
محاورہ ہے یہ ہمیں بہت ہی لطف دیتا تھا بچے خوب ہنسا کرتے تھے کیونکہ اس زمانے میں Next عام
طور پر لفظ اردو میں نہیں استعمال کیا جاتا تھا مگر یہ چونکہ زیادہ دیر انگریزی بولنے والے علاقوں میں تبلیغ

خطبات طاہر جلدے
139
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
کرتے رہے اس لئے طبعاً منہ سے Next کا لفظ جاری ہوا کرتا تھا۔ تو ہر Next کے بعد اچانک وہ
تصویر بدلتی تھی اور وہ تصویر یں تو بدلتی رہیں لیکن نیر صاحب کی تصویر کبھی نہیں بدلی۔ وہی بزرگ ، وہی
شخصیت، وہی بے حد پیار کرنے والی اور جماعت کے معاملات میں بہت ہی زیادہ صرفے سے کام
لینے والی شخصیت۔ اس حد تک کہ جہاں تک جماعتی اموال کا تعلق ہے انہیں خاصا کنجوس کہا جا سکتا تھا
لیکن اپنی ذات ۔ ماذات کے لحاظ سے نہیں جماعتی مصارف کے لحاظ سے۔ بے حد خیال رہتا تھا کہ ایک پیسہ بھی
کہیں غلط جگہ پہ خرچ نہ ہو جائے یا ضرورت سے زیادہ خرچ نہ ہو جائے۔
یہ تھے جو افریقہ تشریف لے گئے اور جاتے ہی کچھ ان کی شخصیت ، ان کی دعاؤں کا اثر کہ
بہت ہی جلدی جلدی اور بڑی بڑی کامیابیاں نصیب ہونی شروع ہوئیں اور بعض دفعہ تو تاریں ایسی
آتی تھیں کہ ہزار ہا دوستوں نے احمدیت کو قبول کر لیا ہے لیکن یہ ابتدائی دور زیادہ دیر جاری نہیں رہا۔
اس اجتماعی قبولیت کے نتیجے میں اجتماعی حسد بھی پیدا ہوا اور باہر سے لوگ پہنچنے شروع ہوئے شرارت
کرنے والے، احمدیت کے خلاف عناد دلوں میں بھرنے والے۔ کچھ شمال سے جو مالکی فرقہ کے علماء
تھے ان کے اوپر شمالی اثرات تھے انہوں نے مسلمانوں کو بھڑ کا نا شروع کیا بلکہ عیسائی چیفوں کو بھی بھڑکانا
شروع کیا اور اس کے بعد اذیت کا ایک بڑا سخت دور شروع ہوا ہے۔ اس دور میں سے براہ راست نیر
صاحب کے گزرنے کا تو مجھے علم نہیں لیکن اس اول دور کے مبلغین نے بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں وہاں
اور ان مبلغین سے بڑھ کر وہاں کے مقامی احمدیوں نے ۔ مقامی احمدیوں نے تو اتنی تکلیفیں اٹھائی ہیں
کہ آپ وہم بھی نہیں کر سکتے کہ افریقہ میں کبھی یہ واقعہ ہوا ہو گا لیکن افریقہ کے ہر ملک میں ایسی
داستانیں پھیلی پڑی ہیں جہاں ابتدائی احمدیوں نے بہت ہی درد ناک حالات دیکھے ہیں اور بلالی صبر
اور بلالی شان کا مظاہرہ کیا ہے۔ مگر اس کے سوا نیر صاحب نے ذاتی تکلیفیں جو غربت کی وجہ سے
جماعت کے پیسے کو نہ استعمال کرنے نتیجے میں اپنی ذات پر جماعت کے پیسے کو کنجوسی سے استعمال
کرنے کے نتیجے میں پیدا ہو سکتی ہیں وہ بہت تکلیفیں دیکھیں اور بعض دفعہ یہ بھی ہوا ہو گا کہ کوئی پیسہ ہی
نہیں تھا ان کے پاس خرچ کرنے کے لئے۔ چنانچہ ایک اقتباس میں سناتا ہوں چھوٹا سا جو الفضل
۹ رجون ۱۹۲۱ء میں شائع ہوا۔ نیر صاحب وہاں کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
برادران وہ جو گرمی میں برف اور شربت پی کر پیاس بجھاتے ہیں

خطبات طاہر جلدے
140
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
ان سے کہہ دیں کہ یہاں احمدی مبلغ کو کنوئیں کا پانی بھی میسر نہیں آتا اور اسے
بعض دفعہ پیاس بجھانے کی گولیاں کھانی پڑتی ہیں ۔“
66
واقعہ یہ ہے کہ ابھی بھی وہاں پانی کی بڑی تنگی ہے اور بعض دفعہ اتنا گندہ پانی ہوتا ہے کہ جو نیا
جانے والا ہے وہ اگر پی لے تو شدید بیماریوں کا شکار ہو جائے۔ تو اس زمانے میں بھی یہ تکلیف تھی بلکہ
بہت زیادہ تھی آج سے۔ یہ نہ سمجھیں کہ یہ آرام سے گئے ہیں اور ادھر انہوں نے آواز دی ادھر ہزار ہا
لوگ احمدی ہونے شروع ہو گئے گویا کہ کہانی کی کتاب پڑھ رہے ہیں آپ ۔ یہ انقلاب بڑی شدید
تکلیفوں میں سے گزر کر بر پا ہوا کرتے ہیں۔ چنانچہ پھر وہ لکھتے ہیں :
اور جو گھوڑوں ، بگھیوں ، موٹروں اور بیل گاڑیوں پر پھرتے ہیں ان
سے کہہ دیں کہ یہاں داعی اسلام کو گھنے جنگلوں سے پیدل گزرنا پڑتا ہے۔
66
اور وہاں۔ کے جنگل جس نے دیکھے آج کل تو بہت کم جگہ رہ گئی ہے گھنے جنگلوں کی مگر پرانے
زمانے میں تو اکثر جگہ ان ملکوں کی جنگل ہی تھا۔ وہاں تو پیدل گزرنا ہی ایک امتحان ہے اور نہایت
خطر ناک قسم کے جراثیم ، کیڑے مکوڑے، جنگلی جانور اور کانٹے اتنا خطر ناک گھنا جنگل ہوتا ہے کہ اس
کی زمین نے سالہا سال سے سورج کی روشنی نہیں دیکھی ہوتی اور وہاں گزرنے کے لئے کوئی ایسے
اوزار چاہئیں کہ انسان کاٹ کے بعض دفعہ رستے بنائے خود دور نہ گزر ہی نہیں سکتا نا ممکن ہے۔ ہے۔ ایک
دیوار کی طرح جنگل کھڑا ہوتا ہے سامنے۔ تو ان میں سے گزرنا پڑا ہے ان کو یہ نہ سمجھیں کہ بڑی آسانی
کے ساتھ یہ انقلاب بر پا ہوا ہے۔
وو
” وہ جو دودھ گھی وغیرہ سے تیار شدہ مٹھائیاں استعمال کرتے ہیں ان
کو بتلائیں کے خادم احمدیت کے لئے یہ چیزیں خواب ہیں کیوں ؟“
میں بتا رہا ہوں یہ لکھتے ہیں اس لئے نہیں کہ میں گویا اپنا احسان تم پر ظاہر کر رہا ہوں اس لئے
کہ محض اللہ کی خاطر اس کے رسول کی خاطر حفاظت اور اشاعت اسلام کی خاطر ایک احمدی مبلغ یہ سب
چیزیں برداشت کرتا ہے۔
تو بڑے بھاری عزم کی ضرورت تھی اس وقت بڑی غیر معمولی فدائیت اور عشق کی ضرورت
تھی اور اس عشق کے نمونے جماعت احمدیہ نے اس زمانے میں کثرت سے پیش کئے ہیں ۔ ان کا جیسا

خطبات طاہر جلدے
141
خطبه جمعه ۱/۴ مارچ ۱۹۸۸ء
کہ میں نے بیان کیا ہے ان کی تفصیلی داستانیں بیان کرنے کا تو ذکر نہیں سالہا سال پر قربانیاں پھیلی
پڑی ہیں۔
حکیم فضل الرحمان صاحب ہیں مثلاً دوسرے جن کی قربانیوں سے ہمیشہ ہی میرا دل بہت
متاثر رہا ہے اور ایک خاص شان کے وجود تھے۔ آپ کو افریقہ میں جب آپ مبلغ مقرر ہوئے تو تھیس
سال تک افریقہ میں خدمت کی توفیق ملی اور جس علاقے میں خصوصیت سے انہوں نے تبلیغ ہے وہاں
آج تک جماعت کا غیروں پر بہت ہی اچھا اثر ہے۔ بے حد محبت پائی جاتی ہے ان میں بہت زیادہ
احسان مندی کا جذبہ ہے اور نمایاں طور پر محسوس ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ جماعت کے ساتھ خاص
تعلق رکھتے ہیں اور یہ تعلق ایک دو دن میں پیدا ہونے والا تعلق نہیں ہے۔ بیسیوں سال کے اچھے
سلوک کے نتیجے میں قربانیوں کے نتیجے میں خدا تعالیٰ نے ان کے دلوں میں تبدیلی پیدا فرمائی ہے۔
حضرت مصلح موعود کی خلافت کے ابتدائی زمانے میں یہ غالباً ۱۹۲۳ء میں گئے تھے ۔ ۱۹۲۳ء میں آپ
نے حضرت مصلح موعود کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پیش کیا اور غا نا سب سے پہلے تشریف لے گئے۔
آٹھ سال متواتر تبلیغی جہاد میں مصروف رہنے کے بعد ۱۹۲۹ء میں کچھ عرصے کے لئے واپس آئے
شادی ہوئی ڈیڑھ برس شادی رچائی اور ۱۹۳۳ء میں پھر مغربی افریقہ بھیج دیا گیا جہاں مسلسل چودہ
سال رہے ہیں اور واپس پھر وطن کا منہ نہیں دیکھا نہ بیوی بچے وہاں جا سکتے تھے۔ مجھے یاد ہے حضرت
مصلح موعود نے ایک دفعہ خطبہ میں ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ جماعت کے پاس پیسے ہی نہیں تھے۔
بھجوانے کے پیسے مشکل سے ملے تھے کجا یہ کہ ان کو بلایا جائے بیوی بچوں سے ملنے کے لئے یا بیوی
بچوں کو وہاں بھیجا جائے ۔ چنانچہ ڈیڑھ سال کی شادی کے بعد چودہ سال گویا ساڑھے پندرہ سال
آپ رہے ہیں چونکہ شادی بھی افریقہ جانے کی وجہ سے لیٹ ہوئی تھی تو جب واپس پہنچے ہیں ۱۹۴۷ء
کے اواخر میں تو آپ بوڑھے ہو چکے تھے۔ ان کی بیگم صاحبہ ہمارے گھر میری والدہ کے پاس بہت آیا
کرتی تھیں، بہت پیار کا تعلق تھا مجھے یاد ہے ان کی مانگ بھی سفیدہ ہوگئی تھی ، بالوں میں سفیدی آگئی
تھی۔ جس جوان دلہن کو وہ چھوڑ کر گئے ہیں واپسی پہ خود بھی بوڑھے اور اس خاتون کو بھی بوڑھا دیکھا
اور بچے کس طرح بڑے ہوئے ہیں اس کا کچھ پتا نہیں۔ کوئی ذریعہ نہیں تھا معلوم کرنے کا۔ اس زمانے
میں خط و کتابت بھی تو بڑی دیر کے بعد ہوا کرتی تھی۔ نہ ہوائی جہاز اس طرح چلا کرتے تھے۔ سمندری

خطبات طاہر جلدے
142
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
جہاز بھی بڑا بڑا وقت لیا کرتے تھے۔ کوئی بیمار ہوا مرا جیا اس معاملے سے ہمارے مبلغین کا اس زمانے
میں کوئی تعلق نہیں تھا۔ خدا کی خاطر چلے جاتے اور بھول جایا کرتے تھے پیچھے دنیا کو۔ ان کے ساتھ بھی
یہی حالات گزرے۔ ان کے والد بہت بزرگ صحابی تھی حضرت حافظ نبی بخش صاحب وہ ان کے تبلیغ
کے زمانے میں ہی پیچھے دار فانی سے کوچ کر گئے اور کئی قسم کی تبدیلیاں ہوئی لیکن انہوں نے ایک دفعہ
مطالبہ نہیں کیا، ایک دفعہ شکوہ نہیں کیا۔ حضرت مصلح موعودؓ کو یہ نہیں لکھا کہ آپ نے مجھے کس حال میں
چھوڑ دیا ہے میں بھی آخر انسان ہوں میرا بھی دل ہے، میری بیوی بچے بھی ہیں اور اتنے تھوڑے
عرصے کے بعد اب مجھے بھیج دیا گیا ہے اور پوچھا ہی نہیں کہ دوبارہ واپس بلانا بھی ہے کہ نہیں ۔
ان حالات میں ان لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ اس لئے یہ خیال کر لینا کہ یہ جو واقعات
ہیں جو آج ہم نے دیکھے ہیں یہ اتفا قارو نما ہوئے ہیں یا بعد کی نسلوں کی وجہ سے یہ باتیں پیدا ہوئیں یہ
بالکل جھوٹ ہے۔ خدا یہ عظیم الشان تغیر پیدا کیا کرتا ہے انسان کے ذریعے نہیں ہوا کرتے اور اللہ
تعالیٰ دلوں پر نظر رکھتا ہے، تقویٰ پر نظر رکھتا ہے ، قربانیوں کی روح پر نظر رکھتا ہے۔ ایک دیوانہ خدا کی
راہ میں نکل کھڑا ہو جس کا دل پاک اور صاف ہو اور خدا کی رضا کی خاطر وہ سب کچھ لٹا دینے کے لئے
تیار ہو اس میں عظیم الشان انقلابی طاقتیں پیدا ہو جاتی ہیں اور لاکھوں کروڑوں اگر اس جذبے سے
عاری ہوں ، اس تقویٰ کے معیار سے عاری ہوں تو ان کی کوششوں سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔
صلى الله
صلى
حضرت اقدس محمد مصطفی ا وہ ایک تھے جنہوں نے ساری دنیا کو تبدیل کرنا تھا۔ ان کے
اندر یہ صفات پائی جاتی تھیں تبھی خدا نے ان کو چنا تھا۔ حضرت اقدس محمدمصطفی ﷺ کا انتخاب وھی تو علی
ہے لیکن بغیر وجہ کے نہیں ۔ ہے تو تحفہ ہی خدا کا لیکن اس تحفے کے اندر گہری حکمت پائی جاتی ہے۔ آپ
کے اندر وہ عظیم الشان تقوی، وہ عظیم الشان اخلاص ، وہ عظیم الشان اور بے نظیر فدائیت کی روح تھی
اندروہ
اپنے رب کی خاطر جس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کی نظر نے جانچا تھا کہ یہ شخص ساری دنیا میں انقلاب
بر پا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے اور وہی انقلاب ہے جو اب دوسری شکل میں احمدیت کی صورت میں
ظاہر ہونا شروع ہوا ہے۔ تو اس لئے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی مثال سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آج
صلى الله
اوسه
جبکہ مسلمان کروڑہا کی تعداد میں ایک ارب کی تعداد میں پہنچ گئے ہیں ان کی مجموعی طاقت وہ کام نہیں کر
سکتی جو رسول کریم ﷺ کی انفرادی طاقت نے کر دکھانے تھے اور کر کے دکھائے۔ سارے عرب میں

خطبات طاہر جلدے
143
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
صلى الله
جو حضرت رت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں عظیم الشان معجزہ گزرا ہے وہ رسول کریم ﷺ کا
تقویٰ اور آپ کا عشق الہی تھا۔
تو تو آج بھی یہی چیز ہے جو کام آئے گی۔ جماعت کی تعداد بڑھ گئی ہے لیکن تعداد کام نہیں
آئے گی تقوی کام آئے گا اور تقویٰ کی اجتماعی طاقت کو اگر آپ تول لیں یا ناپ لیں یا کسی پیمانے کے
او پر اس کو پرکھ لیں اس کا نام جماعت احمد یہ ہے وہ جتنا بڑھے گا جماعت احمد یہ بڑھے گی جتنا عظیم ہو گا
اتنی جماعت احمد یہ عظیم ہو گی اس لئے اس بات کو بھلا کر آپ دنیا میں کوئی بھی اچھا کام نہیں کر سکتے۔
چنانچہ یہ وہ لوگ ہیں جو اکیلے تھے لیکن ہزار ہا پر لاکھوں پر بھاری ہونے کی طاقت رکھتے تھے کیونکہ اللہ
کے عاشق تھے اور فدائی تھے اور خالصہ قربانی کے جذبے سے وہاں گئے تھے کوئی نفس کے فائدے کا
شائبہ بھی ان کے دلوں میں نہیں تھا بلکہ شدید ابتلاؤں کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا ان کو رد کیا
ان کو تحقیر کی نظر سے دیکھا ہے ان کی طرف پیٹھ پھیر کر چل پڑے ہیں کوئی پرواہ نہیں کی کہ خدا کی راہ
میں کیا کیا مصیبتیں ان پر اتر پڑتی ہیں ۔
پھر اس کے بعد حضرت الحاج مولانا نذیر احمد صاحب علی کا ذکر کرتا ہوں مختصراً۔ افریقہ میں
تیسرے مبلغ تھے یہ ۱۹۲۹ء میں گولڈ کوسٹ میں گئے ۔ پھر ۱۵ مئی ۱۹۳۳ ء کو قادیان واپس تشریف
لائے پھر تین سال کے بعد ۳۶ء میں دوسری مرتبہ گولڈ کوسٹ گئے پھر انکو وہیں سے ایک سال کے بعد
سیرالیون نئے مشن کے قیام کے لئے ۲۰ اکتوبر ۱۹۳۷ء کو روانہ کیا گیا جہاں آپ نے آ نے آٹھ سال میں
عظیم الشان خدمات سرانجام دی ہیں ۔ صوفی منش سادہ انسان بہت ہی فدائی اور بے نفس بزرگ
تھے۔ بہت زیادہ دعا گو خدا سے خاص محبت اور تعلق رکھنے والے انسان کوئی طبیعت میں ریا کاری
نہیں ، کوئی دکھاوا نہیں۔ خاموشی سے قربانیوں کو برداشت کرنے والے۔ ۱۹۴۵ء کے بعد ۵۱ء میں
واپس آئے اور پھر تین سال کے بعد ۱۹۵۴ء میں آپ کو بھجوا دیا گیا اور سیرالیون ہی میں آپ کی ۱۹ مئی
۱۹۵۵ء کو بقضاء الہی وفات ہوئی بو کے مقام پر آپ کی تدفین ہوئی ہے۔
ان کے متعلق میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بہت پہلے جانے سے ۱۹۴۵ء میں انہوں نے
قادیان میں افریقہ رخصت ہونے سے پہلے ایک بات کہی تھی اور وہ بات دل کی گہرائی سے اس طرح
نکلی تھی کہ اس کو خدا تعالیٰ نے قبول فرمایا اور ان کی وہ خواہش پوری ہوگئی جس کا ذکر انہوں نے ۱۹۴۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی