دورہ افریقہ کے حالات نیز افریقہ کے ابتدائی مبلغین کی قربانیوں کا ذکر

حصہ 2

خطبات طاہر جلدے
144
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
میں رخصت ہوتے وقت اپنے خطاب میں کیا۔ کہتے ہیں:
ہم میں سے اگر کوئی فوت ہو جائے تو آپ لوگ یہ سمجھیں کہ دنیا کا
کوئی دور دراز حصہ ہے جہاں تھوڑی سے زمین احمدیت کی ملکیت ہے یعنی وہ
حصہ جس پر ہماری قبر مشتمل ہے ۔ احمدی نوجوانوں کا فرض ہے کہ اس تک پہنچے
اور اس مقصد کو پورا کریں جس کی خاطر اس زمین پر ہم نے قبروں کی شکل میں
قبضہ کیا ہوگا۔ پس ہماری قبروں کی طرف سے یہ مطالبہ ہوگا کہ اپنے بچوں کو ایسے
رنگ میں ٹریننگ دیں کہ جس مقصد کے لئے ہماری جانیں فدا ہوئیں اسے وہ
پورا کرتے رہیں ۔“
یہ
ب جو ان کی خواہش تھی یہ اس طرح پوری ہوئی کہ جب ان کا وصال ہوا تو حضرت مصلح موعو
رض
نے اجازت دی کہ ان کی تدفین وہیں سیرالیون میں کی جائے اور بو (Bo) کے مقام پر یہ عظیم الشان
مجاہد احمد یت دفن ہے۔
میں جب وہاں گیا ہوں تو میری شدید خواہش تھی کہ وہاں جا کے دعا کروں لیکن وہاں کی
جماعت نے ایک مصلحت کی خاطر اس قبر کو لوگوں سے آج کل چھپایا ہوا ہے کیونکہ وہ ملک جہاں کسی
زمانے میں ان کو ذلیل و رسوا کرنے کی کوشش کی جاتی تھی منہ پتھپڑ مارے جاتے تھے گھسیٹا جاتا تھا ہر
قسم کی گندی گالیاں دی جاتی تھیں اس ملک میں وہ تو نہیں ہیں لیکن ان کی قبر کی اتنی عزت پیدا ہو چکی
ہے کہ علاقے سے دور دور سے لوگ اس قبر سے منتیں مانگنے کے لئے پہنچتے تھے اور شرک شروع ہو گیا تھا
اس لئے جماعت نے اس موحد کی قبر کو شرک کا مرکز تو نہیں بننے دینا تھا۔ چنانچہ انہوں نے عمداً اس قبر
کو لوگوں کی پہنچ سے الگ کر دیا ہے اور یہی خیال ان کے دل میں آیا کہ اگر میں وہاں چلا گیا تو ہو سکتا
ہے لوگوں کا پھر یہ سلسلہ شروع ہو جائے اور لوگ سمجھ نہیں سکیں گے کہ میں کیا کرنے گیا ہوں میں قبر
سے مانگنے نہیں گیا قبر والے کے لئے مانگنے گیا ہوں ۔
بہر حال جو بھی تھا یہ مجھے افسوس تو ہے خدا پھر توفیق دے گا تو جاؤں گا لیکن ان کا ذکر میں پھر
بعد میں کرتا ہوں ایک اور مبلغ بہت عظیم الشان خدمت کرنے والے فدائی مبلغین میں سے مولوی
الحاج نذیر احمد صاحب مبشر تھے جواب بھی زندہ ہیں اللہ کے فضل سے۔ پھر مولانا محمد صدیق صاحب

خطبات طاہر جلدے
145
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
امرتسری مرحوم نے بھی بہت عظیم الشان خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کو بھی حضرت مولانا نذیر احمد
صاحب علی کے ساتھ خدمت کی توفیق ملتی رہی ان کے تابع ان کے ساتھ۔
حضرت مصلح موعود کو مولا : موعود کو مولانا نذیر احمد صاحب علی سے بہت محبت تھی اور چونکہ خدان بت تھی اور چونکہ خدا تعالیٰ نے
غیر معمولی بصیرت عطا فرمائی تھی اس لئے انسانوں کی قدریں جانچنے کا غیر معمولی ملکہ تھا آپ کو۔
ا
چنانچہ آپ نے ان کا جس محبت سے ذکر کیا ہے اور شاید ہی کم کسی اور مبلغ کا اس محبت سے ذکر کیا ہو اور
پہلے آدمی ہیں مولانا نذیر احمد صاحب علی جن کو سارے مغربی افریقہ کا رئیس التبلیغ مقرر کیا گیا ہے یعنی
وہ صرف ایک ملک کے رئیس نہیں تھے حضرت مصلح موعودؓ نے ان کو سارے مغربی افریقہ کا رئیس بنا دیا
تھا اور ابھی بھی ان کی یہ حیثیت باقی ہے جو ہمیشہ باقی رہے گی ۔
جب مجھے پتا چلا وہ جگہ روکو پور جہاں خاص طور پر انہوں نے قیام کر کے بہت عظیم الشان
خدمات سرانجام دی ہیں اور ان کے نام کے ساتھ روکو پور کا لفظ اس طرح مل گیا ہے جس طرح ایک
ہی وجود کے دو نام ہوتے ہیں جو میں بھی بہت کام کیا ہے لیکن روکو پور کے ساتھ تو غیر معمولی تعلق تھا
اور ان کو آغاز میں انہوں نے وہاں جا کر مشن کھولا تھا۔ جب مجھے پتا چلا کے وہاں دورہ نہیں رکھا گیا
کیونکہ سڑک خراب ہے تو مجھے بڑی تکلیف ہوئی اور یہ بھی عجیب حسن اتفاق ہے کہ اس کا پتا ایک بی بی
سی کے نمائندہ سے ملا۔ اس نے سوالات میں یہ سوال کیا کہ آپ عجیب آدمی ہیں سیرالیون آرہے ہیں
اور روکو پور نہیں جا رہے۔ میں نے کہا کیوں کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا رو کو پور تو مولوی نذیر احمد
صاحب علی کی خدمات کا مقام ہے خاص ان کی ایسی یادیں وہاں وابستہ ہیں ، ایسی عظیم الشان خدمات
وہاں سر انجام دی ہیں کہ آپ آئیں گے اور روکو پور چھوڑ کر چلے جائیں گے میں نے کہا ہرگز نہیں۔
کا یاد دیا میں تو آپ کا بے حد ممنون ہوں کہ آپ نے مجھے یاد کرا دیا مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ اس دورے میں
انہوں نے رکھا نہیں ہوا۔ چنانچہ میں نے امیر صاحب سے پوچھا انہوں نے کہا جی ! آپ کی تکلیف کی
خاطر۔ میں نے کہا عجیب بات کرتے ہیں۔ مجھے تکلیف سے بچانے کی خاطر نہ کہیں مجھے تکلیف
پہنچانے کی خاطر شاید آپ نے یہ کیا ہو۔ میں تو سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہاں نہ جاؤں اور میرا دورہ
سیرالیون مکمل ہو۔ اس لئے اور تقریبیں ہٹانی پڑیں تب بھی آپ کو وہ دورہ بہر حال رکھنا ہوگا۔
چنانچہ ایک وہاں فری ٹاؤن کی جو بڑی مجلس انہوں نے رکھی ہوئی تھی خطاب عام اور اس

خطبات طاہر جلدے
146
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
میں سارے معززین کو بلایا ہوا تھا میں نے کہا اس کی کوئی حیثیت نہیں اس کے مقابل پر وہ آپ چھوڑ
وہ
دیں اور یہاں کا دورہ رکھ لیں۔ چنانچہ وہاں مجھے جانے کا موقع ملا۔ پہلے احمدی جوان کے ساتھ تھے
جنہوں نے بہت عظیم الشان خدمات سرانجام دی تھیں ان کی قبر پر دعا کی توفیق ملی۔ بڑے بہادر،
بڑے وفادار ان کو خدا نے ساتھی عطا فرمائے تھے۔ انہی کا گھر تھا جہاں ان کو پہلا کمرہ ملا ہے اس
کمرے میں جا کر ان کے لئے خصوصیت سے دعا کی توفیق ملی ۔
قبر پر
تو حقیقت یہ ہے کہ ان کی قبریں بھی آپ کو بلا رہی ہیں اور ان کی یادیں جو آج تک زندہ ہیں وہ
کبھی بھی مدفون نہیں ہوں گی ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ بعض علاقوں میں خاک کے ذرے ذرے میں وہ یادیں
پھر رہی ہیں ۔ وہ ہوائیں اڑاتی ہیں ذروں کو جہاں بھی وہ پہنچاتی ہیں وہاں یہ روحوں کو تازہ کرنے والی
زندگی بخش یادیں یہ آپ سب کو پھر بلا رہی ہیں ۔ آج افریقہ کی سرزمین ان احمدی خدمت کرنے والوں کو
پکار رہی ہے جو اپنے فائدے کے لئے نہیں بلکہ بنی نوع انسان کے فائدے کی خاطر حضرت اقدس محمد
مصطفی ﷺ کی علمی اورآپ کی تعلیم سے متاثر ہوکر خدا کی خاطر وہاں جانے کے لئے تیار ہوں اور یہ عہد
کریں کہ جو بھی تکلیف ہوگی اس کے باوجود وہ وہاں جا کر ان لوگوں کی خدمت کریں گے۔ چنانچہ وہاں جا
کر مجھے ایک شعر یاد آیا جو مجھے یوں محسوس ہوا کہ بعینہ اس صورتحال پر صادق آتا ہے۔ وہ شعر یہ تھا کہ:
کون ہوتا ہے حریف مئے مرد انگن عشق ؟
صلى
ه
ہے مکرر لب ساقی میں صلا ، میرے بعد (دیوان غالب صفحہ: ۱۰۷)
غالب کہتا ہے میں تو مر گیا لیکن اپنی زندگی میں اس عشق کی شراب کا مقابلہ میں کیا کرتا تھا جو بڑے
بڑے مردوں کی کمر توڑ دیا کرتا ہے۔ چنانچہ میرے مرنے کے بعد ساقی بار بار یہ اعلان کر رہا ہے کہ کون ہے آج
جو آئے اور اس شراب عشق کے مقابلے کے لئے اپنے آپ کو پیش کرے جو بڑے بڑے مردان میدان کی ہمتیں
توڑ دیا کرتی ہے۔ مجھے ان کی آواز ان کی اس قبر سے بھی سنائی دے رہی تھی جو مجھ سے اس وقت دور تھی لیکن ان
زندہ یادوں سے اسے بھی سنائی دے رہی تھی اور میں نے سوچا کہ یہی مضمون ہے جو جماعت تک میں پہنچاؤں گا۔
کون ہوتا ہے حریف مئے مرد انگن عشق؟
ہے مکرر لب ساقی میں صلا ، میرے بعد
وہ صلا تو ایک فرضی صلاتھی جو غالب کے ذہن میں آئی اور ویسے عشاق تھے یا نہیں تھے یہ سب فرضی

خطبات طاہر جلدے
147
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
قصے ہیں لیکن حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے غلاموں میں ایسے عشاق دور اول میں بھی پیدا ہوئے
اور دور ثانی میں بھی پیدا ہوئے جن کو کوئی شراب عشق مات نہیں دے سکتی تھیں۔ وہ شراب اگر زہر کے
پیالوں میں بھی بٹتی تب بھی وہ اسے منہ سے لگانے کے لئے تیار بیٹھے ہوئے تھے اور بڑی ہمت کے
ساتھ انہوں نے اس کے مقابلے کئے ۔
چنانچہ احمدیت میں میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کسی ساقی کے منہ پر مکرر کی صدا آئے اور اس کا
جواب لبیک صورت میں نہ پیدا ہو ۔ میں جانتا ہوں کہ جب بھی یہ آواز اٹھائی جائے گی کثرت سے
ساتھ جماعت کی طرف سے اللھم لبیک اللھم لبیک کی آواز میں آئی اللهم لبیک اللھم لبیک کی آوازیں آئیں گی کیونکہ وہ صدا دینے والے کو
نہیں دیکھیں گے وہ یہ دیکھیں گے کہ دراصل یہ آسمان کے خدا کی آواز ہے جو ایک حقیر بندے کے منہ
سے جاری ہوئی ہے۔ اس لئے یہ خدا کی عاشق جماعت ، فدائی جماعت ہو نہیں سکتا کہ اللہ کی طرف
سے آواز آئے اور وہ اسے سنے نہ، اس کے مقابل پر اس کے سننے کے بعد اللھم لبیک نہ کہیں۔ شاعری
میں تو ایسا ممکن ہے لیکن عملاً جماعت کی زندگی میں یہ نہیں ہو سکتا۔ میں جانتا ہوں کہ مجھے مکرر یہ صدا
دینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور اسی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے ساری دنیا میں جو لوگ بھی
افریقہ میں احمدیت اور اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہتے ہیں پیش کرنے کی
توفیق رکھتے ہیں وہ انشاء اللہ ضرور پیش کریں گے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ دوسرا وہ دور ہے
جو کام کو اپنے آخری نقطہ کے مقام تک پہنچا دے گا ۔ اب اس کے بعد تیسری منزل اور کوئی نہیں یہ
دوسری منزل آپ کے سامنے کھڑی ہے جو آخری فتح کی منزل ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اور
آپ دیکھ لیجئے کل اسی طرح ہو گا خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہ یہ جو دور اب نیا چلنا ہے قربانیوں کا
صلى الله اس کے بعد اب سارا افریقہ حضرت محمد مصطفی ع کی غلامی میں آجائے گا آپ کے قدموں پر نچھاور
ہوگا اور افریقہ سے پھر ساری دنیا کو تبلیغ اسلام کے لئے وہ دیوانے نکلیں گے وہ فدائی نکلیں گے جو کبھی
باہر سے افریقہ کو جایا کرتے تھے۔
عروسة
عظیم طاقتیں اس قوم میں میں نے دیکھی ہیں ۔ حیرت انگیز قربانی کی روحیں ان میں پائی
جاتی ہیں۔ ان کے اندر انکسار ہے ان کے اندر عشق ہے آنحضرت ﷺ کا اور اللہ تعالیٰ کی ذات کا اور
احمدیت کے عاشق زار ہیں وہ بالکل ۔ ان کی قربانیوں کے حالات آپ کو سناؤں تو آپ حیران رہ

خطبات طاہر جلدے
148
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
جائیں گے آپ سمجھتے ہیں صرف پاکستانی کا ہی کام ہے کہ وہ قربانیاں دے۔ بالکل غلط ہے ۔ نہ
ہندوستانی کا کام نہ پاکستانی کا کام ہے ساری دنیا کا کام ہے اور افریقہ میں یہ نمونے بڑی شان کے
ساتھ ظاہر ہو چکے ہیں اور ابھی بھی ہو رہے ہیں۔ میں تو ان لوگوں میں پھر کر حیران رہ گیا ہوں دیکھ کر
کہ اتنی عظیم الشان قوم ہے۔ بہت سی ایسی خوبیاں ان کو خدا نے عطا کی ہیں جس سے باہر کی دنیا محروم
ہے۔ پاکستان میں بھی وہ نہیں، ہندوستان میں بھی نہیں ، امریکہ میں بھی نہیں ، چین جاپان میں بھی نہیں
وہ صرف آپ کو افریقہ میں دکھائی دیں گی۔
اس لئے میں یہ سمجھتا ہوں کے خدا تعالیٰ کی تقدیر یہ ہے کہ وہ آواز جو قادیان سے بلند ہوئی
تھی جسے پہلا پلیٹ فارم ہندوستان کا مہیا کیا گیا تھا اس پر لبیک کہتے ہوئے جو قربانیاں اس خطے کے
بسنے والوں نے دیں ان کی قبولیت کے پھل کے طور پر افریقہ عطا ہوگا اور افریقہ خود وہ پھل بن جائے
گا جس سے کثرت کے ساتھ وہ بیج پیدا ہوں گے جو ساری دنیا میں وہ ثمر دار درخت لگا دیں گے جسے
ہم باغ احمد کہہ سکتے ہیں ۔ جس کی شاخیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھیں کہ کل عالم
پر محیط ہیں اور بنی نوع انسان اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تو یہ دو دور ہیں احمدیت کی ترقی کے۔ پہلا
افریقہ کے دلوں کی فتح ہے اور دوسرا اس کے ذریعے سے سب دنیا کے دلوں کی فتح ہے۔ جو میں نے
دیکھا ہے مجھے تو یہی دکھائی دیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ آنے والی نسلیں بھی اس بات پہ گواہی
دیں گی کہ جو میں نے دیکھا وہ سچ دیکھا تھا۔
پس خدا تعالیٰ کی تقدیر میں جو پھل ملا کرتے ہیں وہ صرف کھانے کے لئے نہیں ہوا کرتے
صلى الله
ہر پھل کے ساتھ بیج بھی رکھے جاتے ہیں۔ یہ مضمون ہے جسے ہمیں کبھی بھلا نا نہیں چاہئے ۔ جو پھل
آج جماعت افریقہ میں کھا رہی ہے ان پھلوں کے اندر پیچ مضمر ہیں اور وہ اس کثرت کے ساتھ ہیں کہ
اگر ہم ان کی نگہداشت کریں اور ان کو لگا کر ان کی آبیاری کریں تو پھر ساری دنیا تک آنحضرت ﷺ کی
برکتوں کے پھل پہنچانے کے لئے سامان مہیا ہو جائیں گے اور بہت بڑی وہاں جس کو پنیری کہتے ہیں
پتا نہیں اردو میں اس کا کیا نام ہے انگریزی میں Nursery کہتے ہیں افریقہ میں وہ پنیری لگانے یا
نرسری بنانے کے لئے بہت بڑی سرزمین موجود ہے اور بیج میسر آچکے ہیں کیونکہ وہ پھل میں نے خود
دیکھا ہے جو بیجوں سے لدا ہوا ہے۔

خطبات طاہر جلدے
149
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
تو اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے گا انشاء اللہ کہ ہم ان چیزوں سے استفادہ کریں اور پھر
ساری دنیا تک اسلام کا پیغام پہنچائیں ۔ وہ پیغام جب افریقہ کی شکل میں ابھرے گا اور افریقن قوم
اس پیغام کو لے کر نکل کھڑی ہو گی سب دنیا میں تو پھر آپ دیکھیں گے کتنے عظیم الشان انقلاب برپا
ہوتے ہیں اور ابھی سے اس کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ تو یہ میرا پیغام ہے۔ میں امید
رکھتا ہوں ، امید کیا مجھے یقین ہے ایک ذرہ بھی شک نہیں کہ یہ وہی جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا معجزہ ہے اور اس جماعت سے کبھی بھی کسی خلیفہ وقت کو مایوسی نہیں ہوسکتی۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
کچھ مرحومین کی نماز جنازہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ نماز جمعہ کے معاً بعد انشاء اللہ یہ
نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے گی۔
مکرم چوہدری عطاء اللہ خان صاحب ریٹائرڈ ٹیچر تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان حال ربوہ
۱۳ / دسمبر کو حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے ۔ بڑے مخلص فدائی آدمی تھے، بڑے منکسر
المزاج ، سادہ۔ اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے ۔
مکرمہ اقبال بیگم صاحبہ اہلیہ سردار محمد یوسف صاحب جو ایڈیٹر نور کے نام کے ساتھ مشہور تھے
اور جب تک وہ نور رسالہ ہمیشہ دنیا میں باقی رہےگا پرانے قیمتی مضامین سمیت آپ کا نام بھی باقی رہے گا
انشاء اللہ۔ ان کی بیگم صاحبہ کی وفات کی اطلاع ملی ہے ۲۰ فروری ۱۹۸۸ء کو لاہور میں وفات پاگئیں۔
محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ رشید احمد صاحب نائیک ۲۶ رفروری کو چنیوٹ ایک بس کے
حادثہ میں وفات پائی۔ انگلستان سے ہی ہمارے ایک دوست تشریف لے گئے تھے اور بڑا دردناک
واقعہ یہ ہے کہ ان کی خالہ تھیں ان کو ملنے کے لئے آئی تھیں تا کہ الوداع کہہ سکیں اور غالباً ملنے سے پہلے
اس حادثہ میں شہید ہوگئیں۔
مکرم محمد سلیمان صاحب کھاریاں ، مکرمہ نذیر بیگم صاحبہ اہلیہ ملک عبداللہ خان صاحب
سمبڑیال، مکرمہ بشری خانم صاحبہ، مبشر احمد صاحب جرمنی میں ہیں انہوں نے درخواست کی ہے ان کی
ہمشیرہ تھیں۔ مکرم سید منور حسین شاہ صاحب ہمارے ایک مخلص انگلستان کی جماعت کے دوست
ریحان محمود صاحب کے والد تھے اور ان کی دوسری شادی سید منور حسین شاہ صاحب کی چوہدری فتح محمد

خطبات طاہر جلدے
150
خطبه جمعه ۱/۴ مارچ ۱۹۸۸ء
صاحب سیال کی بیٹی امۃ الشافی سے ہوئی ۔ بہت ہی خدمت کی ہے انہوں نے میں مرحوم کے لئے دعا
کی درخواست کرتا ہوں ان کے لئے بھی کرتا ہوں ساتھ ہی بہت ہی عظیم الشان خدمت کی توفیق ملی
ہے ان کو ۔ بڑے صبر کے ساتھ، بڑی لمبی بیماری دیکھی اور بڑی وفاداری کا سلوک کیا ہے اور ان کے
اپنے سوتیلے بچوں سے بھی ایسا پیار کا نمونہ دکھایا ہے جو بعض دفعہ سگی ماؤں کو بھی اس کی توفیق نہیں ملتی ۔
یہ بھی دعا کی مستحق ہیں۔
مكرمه امة اللطيف صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر محمد احمد صاحب یہ حمید اللہ شاہ صاحب نے کینیڈا سے
اطلاع دی ہے ہمارے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کے بڑے صاحبزادے تھے ڈاکٹر محمد احمد ان کی اہلیہ
امة اللطيف صاحبہ ۲۷ جنوری کو وفات پاگئی ہیں۔
نماز جنازہ کے علاوہ ایک دعا کی درخواست بھی کرنی چاہتا ہوں ایک مریضہ کے لئے وہ
ہماری عزیزہ ہیں سعد یہ بیٹی جو میری بیوی کے مرحوم بھائی کی بیٹی ہیں ۔ امریکہ میں ان کو اچانک دمہ کی
تکلیف ہوئی جو اس قدر تیزی سے بڑھی کے پیشتر اس کے کہ ڈاکٹر وہاں پہنچ سکتا وہ اس کی وجہ سے
بیہوش ہو کے گری اور پھر کومہ میں چلی گئی ہیں اور ڈاکٹروں کے بیان کے مطابق تقریباً بیس منٹ تک
دل کی حرکت بھی بند رہی ہے اور سانس بھی بند رہا ہے لیکن اس کے باوجود جب ڈاکٹروں نے کوشش
کی تو دوبارہ دل کی حرکت جاری ہو گئی ۔ سانس کی مشین پر رکھا ہوا ہے اور ابھی تک وہ جہاں تک دنیا کا
سوال ہے ڈاکٹر تو مایوس ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ محض ایک کوشش ہے فرض کے طور پر اس سے زیادہ اس
میں کوئی امید نہیں لیکن اللہ تعالیٰ قادر اور توانا ہے اور میں نے دیکھا ہے پہلے کئی دفعہ ایسا ہو چکا ہے کہ
ڈاکٹروں نے جس مریض کو کلیۂ لا علاج قرار دیا ہے اسے بھی خدا نے زندہ فرما دیا اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں تو جو واقعات ایسی کثرت سے ظاہر ہوئے ہیں کہ آدمی حیران رہ
جاتا ہے کہ کیسے یہ واقعہ ہوا۔ ابھی بھی وہی خدا ہے جماعت کے ساتھ ابھی بھی میں نے دیکھا ہے کئی
دفعہ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں تو مایوسی کا ہمیں حکم نہیں ہے کسی قیمت پر بھی۔ ڈاکٹروں کے بیان
کے مطابق ایک قسم کا مردہ ہے جسے وہ کچھ عرصے کے لئے گھسیٹ رہے ہیں گویا کہ یعنی زندگی کے
بارڈر پر گھسیٹ رہے ہیں عملاً وہ دوسری طرف جا چکا یا لڑھکنے والا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
کی تقدیر جب تک آخری صورت میں ظاہر نہ ہو جائے ڈاکٹروں کی تقدیر کا کوئی اعتبار نہیں ہوا کرتا۔

خطبات طاہر جلدے
151
خطبه جمعه ۴ ۱ مارچ ۱۹۸۸ء
جب بھی خدا فیصلہ کرے اسی کی چلتی ہے۔
اس لئے جب تک خدا کی آخری تقدیر ظاہر نہیں ہوتی ہمیں دعا کا حکم ہے اور دعا کرتے
وقت پورے تو کل اور یقین سے دعا کرنی چاہئے یہ نہ سمجھیں کہ چلو دعا کرتے ہیں ورنہ اب کہاں ممکن
ہے اس طرح کی دعا نہیں کرنی اس یقین کے ساتھ کریں کہ خدا کے ہاتھ میں طاقت ہے جب چاہے
وہ تقدیر بدل دیتا ہے اور اسی لئے مجھے بھی جب میں نے دعا کی تو ایک ایسا جواب ملا جس کے بعد
انسان سمجھتا ہے کہ اب دعا کا وقت نہیں رہا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے میری توجہ اس طرف پھیری کہ دعا کے
لئے تو ہر وقت ہے۔ جب خدا یہ بھی ظاہر فرمادے کہ نہیں اس وقت بھی وقت رہتا ہے۔
تو اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ سب دوست بھی اس معاملے میں دعا کے ذریعے اس بچی
کی مدد فرمائیں گے۔ چھوٹی عمر ہے ابھی ایک ڈیڑھ سال ہوا ہے صرف شادی کو غالبا ڈیڑھ یا دوسال
اور بڑی نیک فطرت بچپن میں باپ کے سائے سے محروم رہی ۔ بڑی درد ناک زندگی کئی اس لحاظ سے
تو خاص دعاؤں کی مستحق ہے۔ یعنی یہ ان کی والدہ خاص طور پر مجھے ان کا خیال ہے بہت ہی ان کی
جذباتی لحاظ سے اس وقت شدید کرب میں سے گزر رہی ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی