استغفار کی حقیقت

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے استغفار کی حقیقی ماہیت، اس کی روحانی اہمیت اور رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں اس کی خاص ضرورت کا مفصل بیان فرمایا ہے۔ قرآن کریم کی آیات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں آپ نے واضح کیا کہ سچا استغفار باطنی صدق اور اپنی کمزوریوں کے ادراک سے پیدا ہوتا ہے اور یہ ماضی کی خطاؤں کی بخشش کے ساتھ آئندہ گناہوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔ حضور نے عصمت کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ انسان کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہے جس کے دوام کے لیے انبیاء بھی کثرت سے استغفار کرتے ہیں۔ آخر میں آپ نے موت کے وقت کی بے فائدہ توبہ کے مقابلے میں بروقت توبہ و استغفار کی نصیحت کی اور دنیاوی و روحانی مشکلات میں اس کے فیوض بیان فرمائے۔

موضوعات: حقیقت استغفار، رمضان المبارک، صدق اور خود احتسابی، مفہوم عصمت، قرآن کریم کی تفسیر

خطبات طاہر جلدے
299
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
استغفار کی حقیقت
( خطبه جمعه فرموده ۶ رمئی ۱۹۸۸ ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں :
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتٍ وَعُيُونٍ آخِذِيْنَ مَا أَتْهُمْ رَبُّهُمْ
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُحْسِنِينَ كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ الَّيْلِ مَا
يَهْجَعُوْنَ وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الذاريات : ١٢-١٩)
پھر فرمایا :
گزشتہ خطبے میں نے ذکر کیا تھا کہ ہر چیز کے ایک موسم ہوا کرتے ہیں اور رمضان کے آنے
سے ہمارے لیے استغفار کے موسم آگئے ۔ موسموں میں بھی ایک سی حالت نہیں ہوا کرتی بلکہ آپ نے
دیکھا ہو گا بعض دفعہ خزاں سے بھی ایک نئی خزاں پھوٹتی ہے اور وہ موسم یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ہر
طرف ایک موت کا سا سماں پیدا ہو گیا ہے۔ اس طرح بہاروں سے بھی نئی بہاریں پھوٹتی ہیں اور بعض
دفعہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ بہار قابو میں نہیں رہی۔ پھول پھل سب بے قابو ہو جاتے ہیں ۔ نہ زمیندار
سے سنبھالے جاتے ہیں نہ دیکھنے والے اُن سے استفادہ کی پوری طاقت رکھتے ہیں اور ایسے ہی
موسموں میں آپ نے انگلستان میں بھی دیکھا ہوگا کہ بہت ۔ ا ہوگا کہ بہت سے زمیندارا۔ بندار ایسے وقت میں پھر عام دعوت
دے دیتے ہیں کہ جس کا بس چلتا ہے آئے اور آکے ہماری فصلوں سے جس حد تک استفادہ کر سکتا ہے
کرے۔ کچھ معمولی پھل وہ قیمت کے طور پر اپنے لیے بھی رکھتے ہیں لیکن ایسے دنوں میں سارے
یورپ میں رواج ہے قافلوں کے قافلے ایسے موقعوں پر پھلوں کے باغوں میں یا سبزی کے باغوں میں

خطبات طاہر جلدے
300
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
جا کر جس حد تک ان کو توفیق ملتی ہے استفادہ کرتے ہیں۔
رمضان کے یہ دن ؟ کے یہ دن جن میں اب اب ہم داخل ہو رہے ہیں ان کا ایسا ہی اسی مضمون سے تعلق ہے
اور رمضان کے استغفار کے موسم میں سے گویا ایک نیا استغفار کا موسم پھوٹنے والا ہے یعنی وہ آخری دہا کا
رمضان کا جو خاص بخشش کی طلب اور دعاؤں کا زمانہ ہے اس میں ہم داخل ہونے والے ہیں۔
یہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں بھی بِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
کا مضمون بیان ہوا ہے کہ خدا کے مومن پاکیزہ بندے یا پاکیزگی طلب کرنے والے بندے صبحوں میں
اپنے لیے استغفار کرتے ہیں۔ لیکن اس آیت میں وہ پہلا حصہ مضمون کا بیان ہوا ہے اُس کا خصوصیت
سے رمضان کے اس آخری عشرہ سے تعلق ہے۔ فرمایا اِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتٍ وَعُيُونٍ مقى وه
لوگ ہیں جو تسکین بخش سایہ دار باغوں میں ہوں گے جہاں چشمیں پھوٹ رہے ہوں گے
اخِذِينَ مَا أَن هُمْ رَبُّهُم الله تعالیٰ جو کچھ بھی اُن کو عطا فرمائے گا وہ اُسے قبول کر رہے
ہوں گے إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُحْسِنِينَ ۔ اس سے پہلے یہ لوگ محسن تھے۔ محسن تو ہمیشہ خدا
ہی رہتا ہے لیکن اس موقع پر بندوں کا ذکر محسن کے طور پر کرنا بھی خدا کے احسان کی ایک انتہاء ہے
اور تلطف کی انتہاء ہے۔ یہاں محسن کا لفظ ان معنوں میں تو استعمال نہیں ہو سکتا نہ کیا گیا ہے جن معنوں
میں ہم عام طور پر لفظ احسان استعمال کرتے ہیں کہ کسی طرح احسان کرنا مگر ایک طرف یہ فرمایا کہ ہم
اب اُن کو دے رہے ہیں اور وہ لینے والے ہیں۔ اس سے پہلے ایک وقت تھا کہ وہ حسن تھے اس طرز
بیان میں نہایت ہی درجہ تلطف پایا جاتا ہے اور اگلی آیت اس مضمون کو کھول دیتی ہے
كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ الَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ ۔ بہت تھوڑا وہ راتوں کو آرام کیا کرتے تھے اور
احسان کی یہ تعریف فرمائی گئی کہ وہ جو خدا کی عبادت میں اتنا بڑھتا ہے کہ اپنے آرام کو بھول جاتا ہے
اپنے آرام کو خدا کی خاطر ترک کر دیتا ہے اور راتوں کو بہت تھوڑا آرام کرتا ہے اور اُٹھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
اُسے محسن شمار فرماتا ہے۔ محسنین میں شمار فرماتا ہے۔ خدا پر تو جیسا کہ میں نے بیان کیا اور سب جانتے

خطبات طاہر جلدے
301
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
ہیں کسی احسان کرنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا لیکن اس لطیف رنگ میں خدا کی عبادت کرنے
والوں کا ذکر بھی احسان کا ایک معراج ہے اور بہت ہی لطیف اس میں احسان کے مزید اشارے کھلتے
ہیں۔ تو وہ موسم جس میں عام انسان بھی جس کو عام طور پر راتوں میں خدا کی عبادت کے لیے اُٹھنے کی
توفیق نہیں ملتی وہ بھی اب ایسے موسم میں داخل ہو رہے ہیں جہاں چند دن ایسے ہیں جن دنوں میں یا
صلى الله
عروس
یوں کہنا چاہئے کہ چند راتیں ایسی ہیں کہ جن راتوں میں وہ اس آیت کے مصداق بن سکتے
ہیں۔ چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ جو عام دنوں میں بھی بہت عبادت فرمایا کرتے تھے۔
رمضان میں اُس عبادت میں مزید اضافہ فرمادیا کرتے تھے اور جب آخری عشرہ میں داخل ہوتے تھے
عبادت
تو گویا عبادت کے لیے اس کے لیے اس طرح وقف ہو جاتے۔ ہو جاتے تھے کہ دیکھنے والے کو احساس ہوتا تھا کہ پہلی
میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ بظاہر تو یہ سوچنے کی گنجائش نظر نہیں آتی کہ عام عبادت پر رمضان میں کیسے
اضافہ فرماتے ہوں گے اور پھر رمضان کی عبادت میں مزید اضافہ لیکن دیکھنے والے پر یہی تاثر ہوتا تھا
کہ آپ نے اور بھی زیادہ عبادت کو بڑھا دیا ہے۔
پس یہ وہ دن آ رہے ہیں اور وہ راتیں آرہی ہیں جن میں خصوصیت کے ساتھ استغفار کے
موسم پوری شان کے ساتھ، پوری بہار کے ساتھ ہم پر ظاہر ہو رہے ہیں اور ان دنوں سے اور ان
راتوں سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔ قَلِيلًا مِّنَ الَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ کا مضمون چند دن میں انسان پر
صادق آجائے تو اللہ تعالیٰ کا فضل آئندہ اُس کے ساتھ وہی معاملہ کر سکتا ہے جو ان لوگوں کے ساتھ کرتا
ہے جن پر ہمیشہ یہ مضمون صادق آتا ہے۔ اس کے آخر پر پھر فرمایا بِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
ایک تو اس آیت میں یہ بھی ایک عجیب حسن ہے کہ وہ جن کی راتیں جاگ کے کٹتی ہیں اُن کی صبحیں
بھی اُن کے جسمانی آرام کے لیے نہیں آتیں گویا کہ راتیں تو جاگ کے کاٹیں اور صبح ہوئی تو پھر استغفار
شروع کر دیا۔ ان کی صبحوں کا تصور اُس شاعر کی صبحوں کی تصور سے کتنا مختلف ہے۔ جو کہتا ہے کہ:
عہد جوانی رو رو کا ٹا پیری میلی آنکھیں موند
یعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا

خطبات طاہر جلدے
302
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
تو یہ خدا کے بندے عجیب ہیں ۔ جن کا صبح کو بھی آرام کا تصور استغفار ہی ہے اور گویا استغفار
میں ان کو آرام جان ملتا ہے اور امر واقعہ یہی ہے کہ ایک مومن کو استغفار میں اُسی طرح آرام و جان
ملتا ہے جس طرح ایک تھکے ہوئے بدن کو نیند میں آرام ملتا ہے۔ اس مضمون کو مزید بیان کرنے کے
لیے میں اُسی آیت کی طرف دوبارہ متوجہ ہوتا ہوں جس کی تفسیر میں میں چند مضمون آپ کے سامنے
پیش کر رہا تھا۔
میں یہ بیان کر رہا تھا کہ طبیعت کا صدق اور فطرت کی سچائی ہے جو در حقیقت نئی صبح پیدا
کرنے کا موجب بنتی ہے اور اُسی کے نتیجے میں باقی صفات پر گہرا اثر پڑتا ہے یعنی صبر کے ساتھ بھی
صدق کا تعلق ہے، قنوت کے ساتھ بھی صدق کا تعلق ہے، انفاق فی سبیل اللہ کے ساتھ بھی صدق کا
تعلق ہے اور ان سب کے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں مومن کے لیے ہمیشہ
استغفار کی نئی نجیں پھوٹتی رہتی ہیں ۔
صدق کے مضمون سے متعلق بہت تفصیلی گفتگو ہو سکتی ہے لیکن وقت کی رعایت سے میں
ایک دو مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ یہاں قرآن کریم صدق کن معنوں میں استعمال کر رہا
ہے۔ اس مضمون پر آپ جتنا غور کرتے چلے جائیں خود آپ پر بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے صدق کے
اطلاق کے نئے نئے مواقع روشن ہوتے چلے جائیں گے اور آپ آسانی کے ساتھ ایک ایسے سفر میں
داخل ہو جائیں گے جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے شعور کی نئی صبحیں آپ کو عطا ہوتی چلی جائیں گی۔
ایک انسان کا صدق اُس کو دوسرے کو دیکھنے اور سمجھنے کی بھی توفیق بخشتا ہے اور اُس آئینے میں پھر اپنی
ذات کا مشاہدہ کرنے کی بھی توفیق بخشتا ہے ۔ جہاں تک صدق کے نتیجے میں دوسرے کی ذات کے
مشاہدے کا تعلق ہے یہ فی ذاتہ کافی نہیں اور اس کے نتیجے میں استغفار پیدا نہیں ہوتا لیکن جب
دوسرے کے آئینے میں انسان خود اپنے وجود کو دیکھنے لگتا ہے تب اُس کے نتیجے میں استغفار کا مضمون
ہوتا ہے۔ مثلاً آپ ایک مقرر کو دیکھیں جو آپ کو نصیحت کرتا ہے آپ اُس کے احوال سے خوب
باخبر ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ دوسروں کو نصیحت کر رہا ہے لیکن جتنی نصیحت دوسروں کو کر رہا ہے خود
اُس پر وہ مضمون صادق نہیں آتا۔ اگر آپ کا یہ مشاہدہ سچائی پر مبنی ہے تو کوئی گناہ نہیں۔ اگر یہ دشمنی اور
حسد پر مبنی ہے تو پھر صدق کا مضمون آپ پر کسی طرح بھی صادق نہیں آسکتا ۔

خطبات طاہر جلدے
303
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
پس میں صرف صدق کی بات کر رہا ہوں ہو سکتا ہے۔ ایک مشاہدہ کرنے والا پوری سچائی کے ساتھ
ایک نصیحت کرنے والے کو اس حال میں دیکھتا ہو کہ وہ نصیحت تو کرتا ہے لیکن خود اُس پر اُس نصیحت کا
اثر اس رنگ میں دکھائی نہیں دیتا جیسا وہ دوسرے سے توقع رکھتا ہے ۔ وہ نصیحت کرنے والا بھی
دوسروں کے حالات پر نظر رکھ کر ان کو نصیحت کر رہا ہے اور جہاں تک اُس کے مشاہدے کا تعلق ہے وہ
بھی سچا ہے۔ اس لیے ان دونوں کا جہاں تک آپس میں ایک دوسرے کو دیکھنے کا تعلق ہے اس کے نتیجے
میں استغفار پیدا نہیں ہو سکتا۔ لیکن وہ نصیحت کرنے والا جب اپنے دل میں ڈوب کر وہ مشاہدہ اپنی
ذات میں شروع کرتا ہے جو غیر نے اُس کی ذات میں مشاہدہ کیا تو پھر یہاں سے استغفار کا مضمون
شروع ہو جاتا ہے۔ وہ نصیحت کرنے والا دیکھتا ہے کہ خود مجھ میں کیا کمزوریاں ہیں اور کتنی خامیاں ہیں
اور کتنے خلاء ہیں ۔ اس سفر میں اُس کو کئی صبحیں عطا ہوتی ہیں اور بالآخر وہ ایک ایسے مقام تک پہنچ
جاتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ مجھ پر اُس سوئی کی مثال صادق آتی ہے جو دوسروں کے لیے تو کپڑا بن کر اُن
کے تن ڈھانپنے کا کام کرتی ہے، انتظام کرتی ہے۔ اُس کے لیے محنت کرتی ہے لیکن میں خود ننگا ہوں۔
یہی وہ مضمون ہے جس کو قرآن کریم نے شروع میں ہی حضرت آدم کے واقعہ کے اوپر چسپاں کر کے
بیان فرمایا۔ فرمایا آدم ان عارف باللہ لوگوں میں سے تھا جو اپنی ذات میں اپنی کمزوریوں کا مشاہدہ کرتا
تھا اور اُس نے خود اپنی کمزوریوں پر جب اطلاع پائی تو اپنے رب کے حضور اپنے آپ کو ننگا پا یا تب
اوراق الجنہ سے اُس نے اپنی کمزوریوں کو ڈھانپنے کی کوشش کی یہ اوراق الجنتہ ہیں جو استغفار
ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے پھر اُس کی مدد فرمائی اور اس کو وہ کلمات عطا فرمائے۔ جن کے نتیجے میں
واقعہ اس کی رسائی ان پتوں تک ہوئی جو اس کا بدن ڈھانپنے کی توفیق رکھتے تھے، طاقت رکھتے تھے۔
پس اس مضمون کا جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یعنی اس قسم کے صدق کا استغفار سے بہت
ہی گہرا تعلق ہے اور اسی کے نتیجے میں سچا استغفار عطا ہوتا ہے اور یہی قرآن کریم کی تعلیم ہے جس سے
قرآن کریم کی تعلیم کا آغاز ہوا ہے پھر وہ شخص جو دوسرے نصیحت کرنے والے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
جب وہ اپنے حال پہ نظر کرتا ہے تو اچانک اس کے اوپر بھی یہ نئی صبحیں طلوع ہونا شروع ہو جاتی
ہیں۔ وہ محسوس کرتا ہے اپنے بڑھتے ہوئے شعور کے ساتھ کہ میں اپنے گھر میں اپنی بیوی کو نصیحت کرتا
ہوں۔ اس سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس قسم کا معاملہ کرے، اس طرح میرے حقوق ادا کرے، اس

خطبات طاہر جلدے
304
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
طرح میرا خیال رکھے، اس طرح اپنی پاکیزگی کا خیال رکھے، اپنے جسم کو ڈھانے، اپنی نظر کو سنبھالے،
اپنی زبان کو ادب سکھائے۔ یہ ساری توقعات میں اپنی بیوی سے رکھتا ہوں لیکن بیوی کے مقابلے میں
اس کے حقوق کے معاملے میں میں ان چیزوں سے خود عاری ہوں تو وہی ننگے پن کا احساس اس کے دل
میں بھی پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ وہ محسوس کرتا ہے کہ میں اپنے بچوں کو نصیحت کرتا ہوں اور چونکہ یہ
نصیحت صدق پر مبنی ہوتی ہے اس لیے اس صدق کے نتیجے میں پھر وہ بجیں پیدا ہوتی ہیں جو نفس کے
ساتھ شناسائی عطا کرتی ہیں۔ چنانچہ وہ غور کرتا ہے کہ میں نے جب اپنے بچوں کو نصیحت کی تو میں اس
نصیحت میں جھوٹا نہیں تھا۔ واقعہ میرا دل چاہتا تھا کہ ان بچوں کی اصلاح ہو اور یہ اعلیٰ مراتب اور اعلیٰ
مقامات تک پہنچیں۔ لیکن اس کے باوجود میں خودان مراتب سے عاری ہوں نا صرف عاری ہوں بلکہ
اُن کی طرف سفر کرنے کے لیے چند قدم بھی میں نے نہیں اُٹھائے ۔ اس احساس کی بیداری سے پھر وہی
ننگا پن کا احساس زیادہ کھلتا چلا جاتا ہے۔ چنانچہ رات نے جو بدن ڈھانپ رکھا تھا صبح نے ان کمزوریوں
سے پردے اتار دیئے اور صبح کے نتیجے میں یعنی ان اسحار کے نتیجے میں جن کا قرآن کریم یہاں ذکر فرمارہا
ہے۔ اُن کو اپنی کمز دوریاں خوب گھل کر نظر آنا شروع ہوگئیں۔ پھر وہ استغفار کامضمون شروع ہوا، پھر وہ
ستاری کا مضمون شروع ہوا۔ جس نے ان ننگے بدنوں کو ڈھانپ دیا۔ یہ وہ مضمون ہے جو ساری زندگی ہر
انسان کے ساتھ چلتا ہے ۔ انبیاء کے ساتھ بھی چلتا ہے جو معصوم ہیں کیونکہ انبیاء علیھم ا انبیا علیہم السلام کا معیار
اپنے نفس کو جانچنے کا بہت زیادہ بلند ہوتا ہے اور بہت زیادہ لطیف ہوتا ہے۔ اس لیے وہ جس استغفار
میں داخل ہوتے ہیں ۔ عام بندے اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور جیسا کہ میں نے پچھلی دفعہ بھی ذکر کیا
تھا جہالت میں بعض لوگ ان کو مذاق اور طعن و تشنیع کا نشانہ بناتے ہیں یہ نبی بنے ہوئے ہیں
جو خود استغفار کر رہے ہیں ، آپ گناہ گار ہیں ، دوسروں کو کیا نصیحت کریں گے۔
چنانچہ عیسائی جہلا خصوصاً گزشتہ صدیوں میں آنحضرت ﷺ کے متعلق بڑی کثرت کے
سے محبت کرنے
صلى الله
ساتھ زبان طعن و تشنیع دراز کرتے رہے اور بڑے گہرے چر کے حضور اکرم علیا
والے کے دلوں کو لگاتے رہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی وجہ سے بعض دفعہ ان
لوگوں پر سختی کی ہے کیونکہ برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ آنحضرت ﷺ پر اس طرح بے باکانہ حملے
کیے جائیں مگر خود چونکہ گناہ گار دل رکھتے تھے اور خود چونکہ ان پر استغفار کی تھیں طلوع نہیں ہوئی

خطبات طاہر جلدے
305
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
تھیں ۔ اس لیے اس مضمون سے بے خبر اپنی جہالت میں آنحضرت ﷺ پر حملے کرتے رہے۔ یہی
بد نصیبی آج کے دور کے اُن علماء کی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام سے غافل
ہیں کیونکہ خود اپنے وجود سے غافل ہیں۔ اپنے نفس سے اُن کو شناسائی نہیں ہے۔ اس لیے اُن کے
لیے کوئی بھی صبح نہیں ۔ وہ ایک مسلسل رات میں زندگی گزارنے والے لوگ ہیں اور اسی جہالت کے
نتیجے میں وہ خدا کے پاک بندوں پر حملے کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات کی روشنی میں آپ کو استغفار کے بعض نئے مضمون سمجھانے کی
کوشش کی ہے۔ جو اقتباس میں نے شروع کیا تھا۔ اُس کے متعلق میں نے گزارش کی تھی کہ میں انشاء اللہ
دوبارہ اس مسئلے پر کچھ روشنی ڈالوں گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو میں اقتباس پڑھ رہا تھا۔ وہ اس عبارت سے
شروع ہوا تھا کہ
کوئی چور یا خونی، چوری یا خون کرتا ہے تو خدا اُس کے دل میں اُسی
وقت ڈال دیتا ہے کہ تو نے یہ کام بُرا کیا اچھا نہیں کیا۔ لیکن وہ ایسے القا کی ، کچھ
پرواہ نہیں رکھتا کیونکہ اُس کا نور قلب نہایت ضعیف ہوتا ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
جس سے کوئی بد عملی ہو جائے یا اپنے نفس پر کسی نوع کا ظلم کرے اور
پھر پشیمان ہو کر خدا سے معافی چاہے تو وہ خدا کو غفور و رحیم پائے گا۔ اس لطیف
اور پر حکمت عبارت کا مطلب یہ ہے کہ جیسے لغزش اور گناہ نفوس نا قصہ کا خاصہ
ہے جو ان سے سرزد ہوتا ہے اُس کے مقابل پر خدا کا ازلی اور ابدی خاصہ
مغفرت و رحم ہے اور اپنی ذات میں وہ غفور و رحیم ہے ۔ یعنی اُس کی مغفرت
سرسری اور اتفاقی نہیں بلکہ اُس کی ذات قدیم کی صفت قدیم ہے جس کو وہ
دوست رکھتا ہے اور جو ہر قابل پر اس کا فیضان چاہتا ہے۔ یعنی جب کبھی کوئی بشر
بر وقت صدور لغزش و گناه به ندامت و تو به خدا کی طرف رجوع کرے تو وہ خدا
کے نزدیک اس قابل ہو جاتا ہے کہ رحمت اور مغفرت کے ساتھ خدا اُس کی

خطبات طاہر جلدے
306
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
طرف رجوع کرے اور یہ رجوع الہی بندہ نادم تائب کی طرف ایک یا دو مرتبہ
میں محدو محدود نہیں بلکہ یہ خدائے تعالیٰ ائے تعالیٰ کی ذات میں خاصہ دائمی ہے اور جب تک
کوئی گناہ گار توبہ کی حالت میں اُس کی طرف رجوع کرتا ہے۔ وہ خاصہ اُس کا
ضرور اُس پر ظاہر ہوتا رہتا ہے۔ پس خدا کا قانون قدرت یہ نہیں کہ جو
ٹھوکر کھانے والی طبیعتیں ہیں وہ ٹھو کر نہ کھاویں یا جو لوگ قوائے بہیمیہ یا غضبیہ
کے مغلوب ہیں اُن کی فطرت بدل جاوے بلکہ اس کا قانون جو قدیم سے بندھا
چلا آتا ہے یہی ہے کہ ناقص لوگ جو بمقتضائے اپنے ذاتی نقصان کے گناہ
کریں وہ تو بہ اور استغفار کر کے بخشیں جائیں“۔
( براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد ا صفحه : ۱۸۶-۱۸۷ حاشیہ )
یہ مضمون بہت ہی گہرا ہے اور عبارت ایسی ہے کہ جسے اردو کا عام معیار رکھنے والا انسان صحیح
طور پر سمجھ نہیں سکتا۔ پھر اس سے بعض غلط فہمیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسی لیے میں نے گزشتہ خطبے میں
کہا تھا کہ میں دوبارہ اس عبارت کی طرف لوٹوں گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو بیان فرما
رہے ہیں۔ اُس سے ایک یہ تاثر بھی پیدا ہو سکتا ہے کسی کے ذہن پر کہ آپ کا مطلب یہ ہے کہ گناہ سے
مستقل تو بہ کروانا منشاء الہی نہیں ہے بلکہ چونکہ وہ غفور و رحیم ہے اور بار بار مغفرت سے ظہور فرماتا
ہے۔ اس لیے یہ گویا کہ مقدر ہے کہ ہر انسان بار بار گناہ کرتا چلا جائے اور خدا بار بار بخشتا چلا
جائے۔ یہ ہرگز یہاں مراد نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک خاص مزاج اور طبیعت کے
لوگوں کا ذکر فرمارہے ہیں جو ناقص مزاج رکھتے ہیں جو انسانیت کے نسبتا ادنی مقام پر ہوتے ہیں اور
اُن کے ساتھ خدا کے معاملے کا ذکر فرما رہے ہیں ۔ ہر انسان مختلف حالتوں میں پایا جاتا ہے اور ہر
انسان ایک حالت میں نہیں رہتا۔ اسی طرح مختلف معاشرے ہیں جو رفتہ رفتہ کثیف حالت سے لطیف
حالت کی طرف ترقی کر رہے ہوتے ہیں۔ کچھ انسان جن کا پس منظر کثیف معاشرے کا پس منظر ہو وہ
طبعاً بہت ٹھوس بن جاتے ہیں۔ ان کے اندر لطافتیں کم ہوتی ہیں اور سختی زیادہ پائی جاتی ہے اور مزاج
میں بہیمیت بعض دفعہ پیدا ہو جاتی ہے۔ اُن کی پرورش بچپن میں ایسی ہوتی ہے کہ بعض مغلوب الغضب
ہو جاتے ہیں۔ بعض بہیمانہ مزاج رکھتے ہیں اور ظلم اور تعدی کی طرف ان کا میلان رہتا ہے۔

خطبات طاہر جلدے
307
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ میلان اگر بہت گہرا طبیعت میں پایا
جائے تو ایسے شخص کو ہم بہیمیت سے مغلوب یا غضب سے مغلوب کہہ سکتے ہیں ۔استغفار اُن لوگوں
کے لئے ہر ہر صبح ایک نئی خوشخبری لاتا ہے کہ جو جو غلطیاں ان سے اپنی مغلوبیت کی حالت میں سرزد
ہوتی چلی جاتی ہیں۔ اگر وہ مستقل استغفار کرتے رہیں تو اللہ تعالیٰ اُن کے گناہ بخشتا رہتا ہے۔ چنانچہ
ایسے لوگوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے اور مسلسل جدو جہد کرتے رہنا چاہئے ۔ استغفار بہر حال اس نیت
سے ہوگا کہ میں گناہ سے نجات پاؤں اس نیت سے نہیں ہو گا کہ چونکہ خدا غفور و رحیم ہے اس لیے میں
بار بار گناہ کروں ۔ یہ تو ایک شاعر کا مضمون تو کہلا سکتا ہے۔ ایک عارف باللہ کا مضمون نہیں کہلا سکتا۔
غالب تو کہہ سکتا ہے کہ
رات پی زمزم پر
مے اور صبح دم
دھوئے دھبے جامہ احرام کے (دیوان غالب صفحہ: ۲۸۱)
لیکن ایک عارف باللہ یہ مضمون بیان نہیں کر سکتا۔ حضرت مسیح موعود یہی فرمارہے ہیں کہ تم
بے شک گناہ کرتے رہو اور گناہ کے بعد ہر صبح استغفار کر لیا کرو۔ گویا کہ صبح کے استغفار سے یہ مراد ہے
کہ ساری رات گناہ میں کٹے اور ساری صبح استغفار ہوتا رہے۔ یہ ہرگز مضمون نہیں ہے کیونکہ صبح سے
پہلے یعنی استغفار کی صبح سے پہلے جو مضمون خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے قرآن کریم میں وہ تو یہ ہے کہ وہ
راتوں کو بہت تھوڑا سوتے ہیں ، بہت تھوڑا آرام کرتے ہیں ۔ گناہ کے لیے تو مراد نہیں ہے کہ گناہ کی
خاطر جاگے رہتے ہیں اسی لیے وہ صبح استغفار کرتے ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ نیکیوں میں رات بسر کرتے
ہیں یا نیکیوں میں رات بسر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر بھی صبح کو استغفار کرتے ہیں۔ اس لیے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس مضمون کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ نے جن
باتوں پر زور دیا ہے اُن کو خاص طور پر اپنی نگاہ کے سامنے رکھیں ۔ فرمایا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو مغلوب
ہیں بہیمیت کی وجہ سے اور اپنی فطری کمزوریوں کی وجہ سے غضب کے تابع ہو جاتے ہیں۔
چنانچہ آپ دیکھ لیں جو صاحب غضب لوگ ہیں میں نے بھی دیکھا ہے کہ بڑے بڑے
نیک ہونے کے باوجود ان کی غضبی حالت ان کو کبھی بھی نہیں چھوڑتی ۔ یہ ایک امر واقعہ ہے ایک ایسا
مشاہدہ ہے۔ صحابہ میں بھی مختلف مزاج کے مختلف طبیعتوں کے مالک تھے بعض بڑی جلدی غصہ میں

خطبات طاہر جلدے
308
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
آنے والے تھے وہ مسجد میں بھی قابو نہیں پاتے تھے اپنے غصے پر اور ایک دم بلند آواز سے وہ اپنی
ناراضگی کا اظہار کر دیا کرتے تھے۔ بعض لوگوں کے ہاتھ کھلے ہوتے تھے وہ بچوں کو بھی فورا چپیڑ ماردی
اور دھکا دے دیا اور بعض صحابہ تھے جو بہت ہی نرم دل اور بچوں سے بھی اس طرح مخاطب ہوا کرتے
تھے جیسے کسی اپنے بزرگ سے مخاطب ہو رہے ہیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ساری
فطرت کے تمام پہلوؤں پر نظر ہے اور حقیقت شناس نگاہ ہے۔ ایک فرضی اور رومانی باتوں کا تعلق نہیں
ہوا کرتا انبیاء سے۔ آپ حقیقت کی بات بیان کرتے ہیں۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اس مزاج کے لوگوں کی بحث کر رہے ہیں کہ وہ جس مقام پہ بھی چلے جائیں اُن کی جو بنیادی فطری
حالت ہے وہ ان کو نہیں چھوڑتی وہ سختی کے ساتھ اُن کی طبع ثانیہ بن چکی ہوتی ہے۔ فرمایا ایسے لوگوں کو
مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اُن کا کام ہے کہ وہ توجہ کے ساتھ انہماک کے ساتھ اور صبر کے ساتھ
استغفار کرتے رہیں۔
پس یہاں اُن کی سچائی کا پیوند صبر کے ساتھ ہو جاتا ہے۔ تبھی قرآن کریم میں والصابرین
سے مضمون کو یہاں شروع کیا ہے کہ صبر کا بھی استغفار سے ایک گہرا تعلق ہے۔ وہ لوگ جن کی برائیاں
دور نہیں ہو سکتیں اُن کا صبر یہ ہے کہ وہ استغفار پر صبر کریں اور بار بار اپنے نفس کو پہچانے اس کا تجزیہ
کریں اور بار بار اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں کہ اے خدا ہمارے بس میں یہ بات نہیں ہے تو اگر خاص فضل
فرمائے تو ہماری بخشش بھی ہو سکتی ہے اور اگر تو اپنا اعجازی نشان دکھائے تو پھر یہ گہری کمزوریاں دور ہو
سکتی ہیں فرماتے ہیں :۔
پس خدا کا قانون قدرت یہ نہیں جو ٹھو کر کھانے والی طبیعتیں ہیں وہ
ٹھو کر نہ کھاویں ۔ یا جو لوگ قومی بہیمیہ یا غصبیہ کے مغلوب ہیں اُن کی فطرت
بدل جاوے بلکہ اُس کا قانون جو قدیم سے بندھا چلا آتا ہے یہی ہے کہ ناقص
لوگ جو بمقتضائے اپنے ذاتی نقصان کے گناہ کریں ۔ وہ تو بہ اور استغفار کر کے
بخشے جائیں۔ (براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد ا صفحه : ۱۸۷ حاشیه )
پس یہ مغفرت کے عظیم ہونے اور ہر دوسری صفت پر خدا کی صفت غفوریت کے غالب
ہونے کا ایک مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا۔ جہاں تک تو بہ کا تعلق

خطبات طاہر جلدے
ہے آپ فرماتے ہیں ۔
309
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
تمہارا یہ کام ہونا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے آئندہ وعدوں کو یاد کر کے
ترساں اور لرزاں رہو اور قبل از وقت ار ہو اور قبل از وقت سنبھل جاؤ نت نئی تو به کرو جو توب بہ کرو جو توبہ کرتا ہے وہ
نیکی کی طرف رجوع کرتا ہے۔ جو تو یہ نہیں کرتا وہ گناہ کی طرف جاتا ہے۔ حدیث
میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُس بندے سے محبت کرتا ہے جو بہت تو بہ کرتا ہے۔ تو بہ نہ
کرنے والا گناہ کی طرف جھکتا ہے اور گناہ آہستہ آہستہ کفر تک پہنچا دیتا ہے۔
پس وہ پہلے مضمون کو اس مضمون سے خلط نہیں کرنا چاہئے ۔ اسی لیے میں نے یہ اقتباس
اُس پہلے اقتباس کے معاً بعد رکھا ہے۔ لکھا ہے کہ
ایک بار آنحضرت ﷺ کھڑے ہوئے پہلے بہت روئے اور پھر
لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا یا عباد اللہ خدا سے ڈرو آفات اور بلیات چونٹیوں
کی طرح انسان کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ۔ ان سے بچنے کی کوئی راہ
نہیں ۔ بجز اس کے کہ سچے دل سے توبہ استغفار میں مصروف ہو جاؤ ۔“
قرآن کریم اس مضمون کو یوں بیان فرماتا ہے۔
( ملفوظات جلد ۵ صفحہ نمبر : ۶۰۷ )
الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبِّيرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا
اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ
أَنْشَأَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ
أُمَّهُتِكُمْ ۚ فَلَا تَزَكَّوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
(النجم : ۳۳)
کہ خدا کے وہ جو بندے کبائر گناہ سے اجتناب کرتے ہیں اور فواحش سے بھی ۔ لیکن ابھی کمزوری کی
حالت میں ہیں یا جن کا نفس ان پر اس طرح غالب ہے جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ذکر فرمایا ہے۔ اور کم میں مبتلا ہوتے رہتے ہیں ۔ یعنی گناہوں سے اتنا ادور دور نہیں

خطبات طاہر جلدے
310
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
ہٹ سکتے کہ گناہوں کے ساتھ اُن کا رابطہ ہی نہ ہو بلکہ بار بار گناہ مس کرتے رہتے ہیں اُن کو خواہ وہ
پوری طرح گناہوں کو قبول نہ کریں۔ فرمایا اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ۔ ایسے لوگوں کے
لیے پیغام ہے کہ خدا بہت ہی وسیع مغفرت والا ہے ۔ یہ وہ مضمون ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے کہ اگر تم اپنی فطری کمزوریوں کی وجہ سے مجبور ہو۔ گناہوں سے کلیہ
اجتناب نہیں کر سکتے کہ اُن سے دور ہی بھاگ جاؤ اُن سے مس بھی نہ ہو ۔ وہ مایوس نہ ہوں خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ خدا و اسِعُ الْمَغْفِرَةِ بِـ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنْشَأَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وه
نہ صرف یہ کہ تمہاری ذاتی زندگی سے واقف ہے بلکہ تمہاری نوع سے بھی واقف ہے، تمہاری جنس سے
واقف ہے اُس وقت سے تم سے واقف ہے جبکہ زمین سے تمہارا نشو و نما شروع ہوا تھا ۔ جس طرح
کہتے ہیں کہ میں فلاں اور اُس کے پوتروں سے بھی واقف ہوں مطلب یہ ہے کہ بچپن میں جس نے
کسی کہ پوترے دھوئے ہوں یا د یکھے ہوں اُس کی کمزوریاں اُس کے سامنے کھل جاتی ہیں۔ اردو میں
محاورہ ہے کہ وہ تو اُس کے پوتروں سے واقف ہے اُس سے وہ کیا بات چھپائے گا۔ تو اللہ تعالیٰ بات
اُس سے بھی بہت پہلے سے شروع کرتا ہے۔ فرماتا ہے تم ، تمہارے سے پہلے جتنی مخلوقات آئیں وہ ہم
نے ہی پیدا کیں تھیں ۔ ان مخلوقات کا آغاز جو ہوا ارب ہا ارب سال پہلے وہ ہم ہی نے ہی کیا
تھا۔ اس لیے ہر قسم کی نوعی، فطری، اندرونی کمزوریوں سے ، رحجانات سے ہم واقف ہیں ۔
وَإِذْ أَنْتُمْ آجِنَّةً فِي بُطُونِ أُمَّهْتِكُمْ اور اس کے بعد فرمایا اور ہاں ہم تمہاری
ذاتی حیثیت سے بھی اُس وقت سے واقف ہیں جب تم اپنی ماں کے پیٹ میں جنین کے طور طور پر زندگی
گزار رہے تھے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ ۔ میرے سامنے اپنے تقویٰ کی باتیں نہ کرو، میرے
سامنے یہ اظہار نہ کرو گویا تم اپنی طاقت سے متقی اور پاک بن سکتے ہو ۔ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى
اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون متقی ہے۔ تو مراد یہ ہے کہ جس خدا کی انسان کی اندرونی بار یک درباریک
کمزوریوں پر نظر ہے اور اُس کی فطری اور نوعی کمزوریوں پر بھی نظر ہے، اُس کی تاریخی کمزوریوں پر بھی
نظر ہے۔ اُس خدا کے سامنے تو سیدھا سادہ طریق یہ ہے کہ کامل صدق کے ساتھ اُس کے سامنے
انسان بے ہتھیار ہو جائے سب کچھ ڈال دے اُس کی راہ میں اور کہہ دے کہ میں کچھ بھی اپنا نہیں رکھتا اپنا
تو بہتر جانتا ہے کہ میری کیا کیفیت ہے اور اس حالت میں مجھ پر رحم کی نظر فرما۔ حضرت مسیح موعود علیہ

خطبات طاہر جلدے
311
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
پس استغفار کیا چیز ہے یہ اس آلہ کی مانند ہے جس کی راہ سے
طاقت اُترتی ہے۔ تمام راز تو حید کا اسی اصول سے وابستہ ہے کہ ے وابستہ ہے کہ صفت عصمت کو
انسان کی ایک مستقل جائیداد قرار نہ دیا جائے ۔“
اس لیے یہ خیال کہ انبیاء بھی صفت عصمت ذاتی جائیداد کے طور پر رکھتے ہیں یہ باطل خیال
ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ صرف یہ کہ صفت عصمت اُن کو عطا ہوتی ہے بلکہ اس صفت کی حفاظت
کے لیے ،اس کے دوام کے لیے، اس کے استقرار کے لیے انبیاء کو مسلسل جد و جہد کرنی پڑتی
ہے۔ ریاضتیں کرنی پڑتی ہیں ، عبادتیں کرنی پڑتی ہیں۔ اس لیے انبیاء کا استغفار اپنی مستقبل کی
مناسبت سے ہوتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ صفت عصمت اُن کی ذاتی جائیداد نہیں ہے، ذاتی ملکیت نہیں
ہے۔ پس اُن کو خدا کی عطا کو سنبھالنے ، اُس کی قدر کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور اُس
سے ادنی درجہ کے جتنے انسان ہیں۔ اُن کو جتنی بھی عصمت نصیب ہوتی ہے کسی کو ایک گناہ سے عصمت
نصیب ہوتی ہے کسی کو دوسرے گناہ سے عصمت نصیب ہوتی ہے ۔ اُس کو چاہیے کہ اُس کی حفاظت
کے لیے بھی وہ اسی طرح کوشش کرے۔ یہ وہ مضمون ہے جو اس تحریر سے ظاہر ہوتا ہے جسے ہمیں سمجھنا
ضروری ہے۔ عصمت گلی تو انبیاء کا حصہ ہے اور دیگر انسان جتنے ہیں اُن کو بھی خدا ہی سے عصمت ملتی
ہے۔ بعض دفعہ پیدائشی عصمت نصیب ہوتی ہے۔ بعض دفعہ ماحول میں رفتہ رفتہ آزمائشوں کے
ذریعے عصمت عطا ہوتی ہے لیکن جس قسم کی بھی عصمت ہے وہ انبیاء کے علاوہ باقی انسانوں کو جزوی
ہے۔ چنانچہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض لوگ بعض گناہوں سے پوری طرح بچنے کی اہلیت تو رکھتے
ہیں اور استطاعت رکھتے ہیں اُن کو اُس بارے میں کوئی خوف نہیں ہوتا ۔ بعض دوسرے گناہوں کے
معاملے میں وہ بالکل کمزور ثابت ہوتے ہیں ۔ اس لیے جب آپ نیکوں کی زندگی کا اپنے گردو پیش
میں مطالعہ کریں گے تو آپ حیران ہوں گے یہ دیکھ کر کہ عصمت گلی کسی کو بھی نصیب نہیں۔ کوئی اور نہیں
تو اپنی زبان کی سختی کی مار کھا جاتا ہے اور نیکی کے تقاضوں کے خلاف وہ بعض دفعہ اس کی زبان میں بد
کلامی داخل ہو جاتی ہے۔ بعض بخشش کے معاملے میں کمی دکھاتے ہیں، بعض اپنے خود پرستی کی کئی قسم
کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جن کا تعلق خود پرستی سے ہے اور وہ ان کی روز مرہ کی زندگی میں

خطبات طاہر جلدے
312
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
مزید
مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتی رہتی ہے اور اُن کو پتا نہیں ہوتا ۔ تو عصمت کا جو مضمون ہے وہ بھی بہت
ہی غور سے سمجھنے کے لائق ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بحیثیت عارف باللہ جونکتہ بیان کر
دیا جو جان ہے اس مضمون کی وہ یہ ہے کہ عصمت خدا کی طرف سے نصیب ہوتی ہے اور کسی کی ذاتی
جائیداد نہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنی عصمت کی حفاظت نہیں کریں گے اور خدا سے م
عصمت نہیں طلب کریں گے۔ تو جن جگہوں یہ آپ کو عصمت نصیب ہے وہ بھی رفتہ رفتہ نقصان کا
شکار ہوسکتی ہے ۔ جس طرح بعض دفعہ طغیانی میں خشک حصوں پر بھی پانی چڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح
گناہوں میں بھی بعض دفعہ طغیانی کے دن آتے ہیں ، طغیانی کے ماحول پیدا ہو جاتے ہیں اور جن
لوگوں کو عصمت نصیب نہ ہو ان کو کوئی کشتی اُس سیل سے نہیں بچا سکتی کیونکہ پھر فطرت کے ہر حصے پر
گناہ کی طغیانی غلبہ پا جاتی ہے۔ پس عصمت کی حفاظت کے لیے استغفار کی ضرورت ہے۔ ہے۔ فرمایا تمام
راز توحید کا اسی اصول میں ہے۔ آپ دیکھیں کتنی گہری بات ہے۔ فرمایا توحید کاملہ کو سمجھنے کے لیے
ضروری ہے کہ خدا ہی ہے جو نیک ہے۔ جس طرح حضرت مسیح نے کہا کہ وہی ایک ہے جو نیک ہے اور
کوئی نیک نہیں ۔ یہ مراد ہے نیکی کی ، اُس کے اکیلا نیک ہونے سے یہ مراد ہے کہ کسی اور کی نیکی اس کی
ذاتی ملکیت نہیں خدا ہی کی طرف سے نیکی عطا ہوتی ہے اور جو تو حید کامل کے مضمون کو سمجھ جاتا ہے وہ اپنی
عصمت کی طلب خدا سے کرتا ہے اور عصمت مانگنے کے لیے استغفار کی ضرورت ہے۔ فرمایا:
بلکہ اس کے حصول کے لیے محض خدا کو سر چشمہ سمجھا جائے ۔ ذات
باری تعالیٰ کو تمثیل کے طور پہ دل سے مشابہت ہے جس میں مصفیٰ خون کا ذخیرہ
جمع رہتا ہے اور انسان کامل کا استغفار ان شرائن اور عروق کی مانند ہے جو دل
کے ساتھ پیوستہ ہیں اور خون صافی اُس میں سے بھینچتی ہیں اور تمام اعضاء پر تقسیم
کرتی ہیں جو خون کی محتاج ہیں ۔ ریویو آف ریلیجنز اردو جلد اول صفحه: ۱۹۵)
ایک اور عصمت کا مضمون حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بیان فرمایا کہ عصمت
کو اپنے ہر گناہ کی عصمت کو صاف رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ جس طرح آپ کو بدن کی صفائی کی
ضرورت پڑتی ہے ، آپ کو گھر کی صفائی کی ضرورت پڑتی ہے، ہر قسم کی میل اُس پر آتی رہتی ہے اور اُس
سے زیادہ گہری بات آپ نے یہ بیان فرمائی کہ تمہارے خون کی بھی صفائی کی ضرورت ہے جس کا عام

خطبات طاہر جلدے
313
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
لوگوں کو پتا بھی نہیں۔ وہ لوگ جو انسانی جسم کی ماہیت سے باخبر ہیں اُن کو پتا ہے کہ ہر لحظہ خون گندہ ہوتا
رہتا ہے اور ہر لحظہ خون کی صفائی کی ضرورت پڑتی ہے اور دل ہے جو صفا خون کے عمل کو جاری رکھنے
کے لیے اور گندے خون کو صفا خون سے الگ کرنے کے لیے ایک مرکزی مقام رکھتا ہے۔ فرمایا اس
پہلو سے انسانی دل کو خدا تعالیٰ سے ایک مماثلت ہے۔
پس جب تک خدا کو اپنے دل میں داخل نہیں کرو گے تو روحانی طور پر تمہارے روحانی خون
کی صفائی کا انتظام نہیں ہو سکتا۔ اس لیے اگر تم عصمت چاہتے ہو تو وہ سچی عصمت جو خدا سے ملتی ہے تو
اپنے دل کو خدا کا دل بناؤ ، خدا کی آماجگاہ بنا لو اور خدا جب دل میں داخل ہو گا تو وہ اُسی طرح کام ہوگا
کرے گا روحانی لحاظ سے جس طرح تمہارا جسمانی دل تمہارے جسمانی خون کی صفائی کا کام کرتا
ہے۔ فرمایا
استغفار اور توبہ کا یہ مطلب نہیں جو آج کل لوگ سمجھ بیٹھے
ہیں۔ استغفر الله استغفر اللہ کہنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا جبکہ اس کے معنی بھی
کسی کو معلوم نہیں ۔
اسی لیے میں نے پچھلے خطبے کی تمہید میں یہ بات عرض کی تھی کہ استغفار کے معنی کو سمجھے بغیر
اس کے مفہوم پر اطلاع پائے بغیر آپ زبان سے استغفار کہتے ہیں۔ تو ایک نیکی کی طرف میلان کا
اظہار تو ہو جاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں اُس سے استفادہ نہیں کر سکتے ۔ فرمایا
استغفر الله ایک عربی زبان کا لفظ ہے۔ اُن لوگوں کی تو چونکہ یہ
مادری زبان تھی اور وہ اس کے مفہوم کو اچھی طرح سمجھے ہوئے تھے اس لیے تو اُن
کے لیے کوئی مشکل اور الجھن نہیں تھی ۔ استغفار کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ سے
اپنے گزشتہ جرائم اور معافی کی سزا سے حفاظت چاہنا ایک یہ ہے اور آئندہ
گناہوں سے سرزد ہونے سے حفاظت مانگنا ۔ استغفار انبیاء بھی کرتے تھے اور
عوام بھی۔
پس یہ ایک اور فرق انبیاء اور عوام کی استغفار کا آپ نے بیان فرما دیا اور اُس پہلو کی طرف فرمادیا
صلى الله
ہماری توجہ دلا کر یہ مضمون خوب روشن کر دیا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کیوں کثرت سے استغفار

خطبات طاہر جلدے
314
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
صلى الله
صلى الله
فرماتے تھے۔ عام طور پر جو مفسرین اس بحث میں الجھتے ہیں کہ آنحضرت ہی ہے جب عرض کرتے ہیں۔
خدا کے حضور استغفر اللہ ربی من کل ذنب تو اس کا مطلب کیا یہ بنتا ہے کہ آپ سے گناہ سرزد
ہوئے تھے اور چونکہ غیروں نے بڑے شدید حملے اس راہ سے کیے ہیں ۔ اس لیے اس راہ کو بند کرنے
کے لیے وہ ذنب کی تعریف کو نرم کرتے کرتے اتنا نرم کر دیتے ہیں کہ گویا ذنب کا مطلب صرف بشری
کمزوریاں ہیں ۔ ایک پہلو سے یہ بات درست ہے کہ ذنب کا مطلب بشری کمزوریاں بھی ہیں۔ اس
لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اس مضمون کو آنحضرت ﷺ پر چسپاں فرمایا تو ان
معنوں میں کیا کہ ذنب کی تعریف ہر شخص کے مطابق بدلتی چلی جائے گی۔ ایک عام انسان جو گناہ گار
ہے جب وہ استغفر اللہ ربی من کل ذنب کہتا ہے تو اس کے ذنب میں بہت سے گناہ کبیرہ بھی
داخل ہو جاتے ہیں اور شدید قسم کی لغزشیں بھی داخل ہو جاتی ہیں ۔ اُس کی لغزشیں بھی شدید ہوتی
ہیں۔ جو انبیاء کے نکتہ نگاہ سے گناہ کبیرہ شمار کی جا سکتی ہیں ۔ مگر ذنب جب حضرت اقدس محمد
مصطفی اللہ کی ذات پر اطلاق پاتا ہے۔ یعنی ان معنوں میں کہ آپ خدا سے عرض کر رہے ہیں کہ میں
اپنے سب گناہوں سے بخشش چاہتا ہوں تو اُس سے مراد یہ ہے کہ وہ لطیف بشری کمزوریاں جو اتنی
لطیف ہیں کہ انسان کی نگاہ اُن کو پکڑ نہیں سکتی ۔ مگر ایک کامل نبی جب خدا کے حضور کھڑا ہوتا ہے تو خدا
کی نگاہ کے سامنے اپنے آپ کو ننگا محسوس کرتا ہے اور اُس وقت اُس روشنی میں اُس کو اپنی بعض
صلى الله
ہے
کمزوریاں دکھائی دیتی ہیں۔ یعنی ذنب کا یہ مطلب آنحضرت ﷺ کے استغفار پر صادق آتا
لیکن ایک دوسرا مضمون جو حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں کھولا ہے۔ اُس کے بعد اس
ذنب کی تعریف کو چھیڑنے کی ضرورت بھی باقی نہیں رہتی ہے۔ آپ فرماتے ہیں :
وو
دوسرا پہلو یہ ہے کہ آئندہ گناہوں کے سرزد ہونے سے حفاظت
مانگنا ۔ استغفار انبیاء بھی کرتے تھے ( ملفوظات جلد ۵ صفحہ نمبر : ۵۰۷)
یہ فوراً اس کے ساتھ کہنا یہ بتا رہا ہے کہ جب انبیاء استغفار کرتے تھے تو ان معنوں میں کیا
کرتے تھے۔ کہ وہ آئندہ ہونے والے گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو ڈھانپتے ہیں گناہ کے
اثر سے۔ جس طرح سردی کے مقابل پر کپڑا اوڑھا جاتا ہے یا گرمی کے مقابل پر کپڑا اوڑھا جاتا ہے یا
گندگی کے مقابل پر اپنے جسم کو بچانے کے لیے کپڑا اوڑھا جاتا ہے ۔ پس استغفار اُس کپڑے کی

خطبات طاہر جلدے
315
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
الله
طرح کام کرتا ہے کیونکہ استغفار کا مطلب ہے اپنے آپ کو ڈھانپنا ۔ دفاع کرتا ہے آئندہ
گناہوں سے تو استغفر الله ربي من كل ذنب واتوب اليه جب حضور اکرم ﷺ فرماتے
ہیں ۔ یا دیگر انبیاء تو مراد یہ ہے کہ آئندہ ہر قسم کے گناہوں سے ہم بخشش طلب کرتے ہیں ۔ پس
سابقہ کے متعلق تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ذنب ان معنوں میں ہے کہ وہ لطیف بشری کمزوریاں جو
انسان کے مقام کے لحاظ سے الگ الگ تعریف پیدا کرتی چلی جاتی ہے الگ الگ تعریف میں
داخل ہوتی چلی جاتی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم جب یہ فرماتا ہے رسول اکرم ﷺ کے متعلق
لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ (الفتح (۳) تو اُس کا یہ معنی نہیں ہے کہ تو
آئندہ گناہ کرتا چلا جائے نعوذ باللہ من ذالک اور خدا تعالیٰ تجھے معاف فرماتا چلا جائے بلکہ یہ مطلب
ہے کہ جس طرح ماضی میں خدا نے تیری گناہوں سے حفاظت فرمائی اسی طرح مستقبل میں بھی خدا
تیری حفاظت فرماتا چلا جائے گا یا ماضی کی نسبت سے زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جس طرح
ماضی میں بہت ہی لطیف بشری کمزوریاں تجھ سے ظاہر ہوئیں جن سے خدا نے درگز رفرمائی آئندہ بھی
اگر کبھی کوئی لطیف بشری کمزوریاں تجھ سے ظاہر ہوئیں تو خدا تعالیٰ تجھ سے بخشش کا سلوک فرمائے گا۔
ایک اور بہت ہی لطیف معنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ذنب کا ایسا بیان فرمایا ہے
جس کا آج کل کی سائنسی دریافتوں سے تعلق ہے۔ ایک موقع پر سیرت مہدی جلد سوئم صفحہ: ۱۵ پر ہے کہ ایک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تقریر میں فرمایا ، میرے علم میں وہ تقریر نہیں کہ وہ کہاں طبع
ہوئی ہے لیکن سیرۃ مہدی میں حوالہ ہے تو وہ ضرور ملفوظات میں یا کہیں اُس کا ذکر ہوگا ۔ آپ نے فرمایا کہ
دفعہ
دو
یہ جو استغفر الله ربى من كل ذنب واتوب اليه پڑھنے کا
کثرت سے ذکر آیا ہے اس سے مراد یہ ہے کہ انسانی کمزوریوں اور غلطیوں کی
وجہ سے انسان کو گویا ایک ذنب یعنی دم لگ جاتی ہے جو کہ حیوانی عضو ہے اور یہ
انسان کے لیے بدنما اور اُس کی خوبصورتی کے لیے ناموزوں ہے۔ اس واسطے
حکم ہے کہ انسان بار بار یہ دعا مانگے اور استغفار کرے تا کہ اس حیوانی دم سے
بچ کر اپنی انسانی خوبصورتی کو قائم رکھ سکے اور ایک مکرم انسان بنار ہے۔“
(سیرۃ المہدی جلد اول حصہ سوم، روایت نمبر ۴۷۸ صفحه : ۵۰۸)

خطبات طاہر جلدے
316
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
جو لوگ ارتقاء کے مضمون سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ ارتقاء کے نظریہ کی تائید میں
سائنسدانوں نے ایک بڑا اہم ثبوت یہ پیش کیا کہ انسان جب رحم مادر میں مختلف شکلیں بدلتا ہے تو اُس
کی ابتدائی سب شکلیں جب تک وہ انسانی شکل کے مقام تک نہیں پہنچ جاتا حیوانی شکلوں سے مشابہ
ہوتی ہیں اور یہاں تک وہ مشابہت ہوتی ہے کہ ایک موقع پر باقاعدہ جس طرح بندر کی دم نکلی ہوتی ہے
بچے کی دم بھی آپ کو دکھائی دے سکتی ہے اگر آپ اُس وقت ماں کا پیٹ چیر کے دیکھیں۔ یا آج کل جو
آلے نکل آئیں ہیں ان کی رو سے اگر آپ ایکسریز لیں یعنی High Resolution کے
ایکسرے میں دیکھیں گے تو آپ کو پتا لگ جائے گا کہ ایک وقت میں بچے کی شکل جانور سے اس طرح
مشابہ ہے کے باقاعدہ اس کی دم نکلی ہوئی ہے اور پھر جب وہ ترقی کرتا ہے تو وہ دم غائب ہو جاتی
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ عرفان عطا فرمایا کہ ذنب کے اُن معنوں کی
طرف توجہ ہوئی جو ظاہری معنے ہیں یعنی دم ۔ ذنب کا ایک ظاہری معنی دم ہے۔ تو آپ نے ان معنوں
پر غور کر کے اس عظیم نقطہ کو پالیا ہے۔ فرمایا کہ ذنب سے مراد یہ ہے کہ انسان جب بھی حیوانی صفات کی
طرف لوٹتا ہے تو وہ مکرم نہیں رہتا وہ کمزوریاں جو خدا نے جھاڑ دی تھیں اس سے یا اس لائق بنا دیا تھا کہ
وہ ان حیوانی کمزوریوں سے نکل کر ایک کامل اور خوبصورت انسان کے طور پر ظاہر ہو وہ کمزوریاں اُس
کے اندر اس دم کی طرح ظاہر ہو جاتی ہیں۔ اس لیے لفظ ذنب ایک داغ کے معنوں میں استعمال فرمایا
ہے۔ تو ان معنوں میں جب خدا تعالیٰ کے عارف باللہ اور مقدس لوگ استغفار کرتے ہیں تو مراد یہ
ہوتی ہے کہ اے خدا ! ہمیں ہر قسم کی ایسی بشری کمزوریوں سے الگ رکھنا جن کے نتیجے میں تیرے حضور
ہمیں کچھ بد زیب ہو کہ تو جب اپنی آنکھ سے ہمیں دیکھے تو اُس دم کے آثار کو پالے جو دم ماضی میں ہم
چھوڑ آئیں ہیں۔ یعنی ایسا ہونا چاہئے کہ ہم ان دموں کو ماضی میں چھوڑ آئے ہیں اور اب ہمارے
ساتھ ان کا کوئی تعلق نہ ہو لیکن جب ہم ذنب کرتے ہیں تو دوبارہ اُن دموں کی طرف مائل ہو جاتے
ہیں ، دوبارہ وہ ڈمیں اگنی شروع ہو جاتی ہیں۔ تبھی جو انسان بد نصیبی میں، گناہوں میں بڑھ جاتے ہیں
اُن کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ (البقرہ:۲۶) اگر تم نے اصرار کرنا ہے ان
گناہوں پر پھر تو تمہاری ڈ میں اُگ آئی ہیں اب اور اُس کے نتیجے میں یہ طبعی سزا تمہارے لیے ہے کہ
قِرَدَةً خَسِينَ کی ادنیٰ حالت کی طرف لوٹ جاؤ اسفل السافلین میں بھی یہی مضمون ہے

خطبات طاہر جلدے
317
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
قِرَدَةً خَسِينَ میں بھی یہ مضمون ہے اور شـر مـن تـحـت اديم السماء (مشكوة كتاب اعلم والفضل
صفحہ: ۳۸) میں بھی یہی مضمون ہے۔ کہ پھر یہاں ٹھہرتے نہیں ہیں وہ لوگ بلکہ بد سے بدتر ہوتے چلے
جاتے ہیں اور ساری حیوانی کمزوریاں جن کو وہ اپنے طویل ماضی کے سفر میں پیچھے چھوڑ آئے تھے وہ
دوباره اختیار کرنا شروع کر دیتے ہیں اور روحانی لحاظ سے حیوان صفت ہوتے چلے جاتے ہیں ۔
یہ مضمون بہت ہی لمبا ہے میں نے جیسا کے کہا تھا کہ میں انشاء اللہ چند نمونے آپ کے
سامنے رکھوں گا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی عبارتوں کی مدد سے آپ کو یہ مضمون
سمجھاؤں گا۔ اب میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ استغفار کا مضمون اتنا وسیع ہے کہ روحانی لحاظ سے ہی
صرف فوائد کا موجب نہیں بلکہ انسانی زندگی کے ہر شعبے پر حاوی ہے اور کثرت استغفار سے آر مار سے آپ کو ہر
قسم کے منافع حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اپنی دعاؤں میں استغفار کو غیر معمولی طور پر پیش نظر رکھا
کریں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق منشی ظفر احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ
نے فرمایا کہ استغفار پڑھنے سے گناہ کی تحریک مٹ جاتی ہے اور نیکی کی طرف رغبت پیدا ہوتی
ہے۔“ اس لیے بجائے اس کے کہ اُس مقام پر راضی رہیں کہ گناہ بار بار ہو اور بار بار مغفرت کے
طالب رہیں یہ مقام محفوظ یا مقام عصمت حاصل کرنے کی کوشش کریں اور یہ استغفار کے ذریعے
نصیب ہو سکتا ہے کہ گناہ کی تحریک مٹنی شروع ہو جائے اور نیکی کی طرف رغبت ایک فطری جوش کے طور
پر پیدا ہونی شروع ہو۔ پھر فرمایا ۱۹۰۶ ء کی بات ہے یہ روایت بھی سیرت المہدی میں ہے کہ ۱۹۰۶ء
کی بات ہے کہ ایک سائل نے جو اپنے آپ کو نو شہرہ ضلع پشاور کا بتاتا تھا اور مہمان خانہ قادیان میں مقیم
تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خط لکھا کے میری مدد کی جائے مجھ پر قرضہ ہے۔ آپ نے جواب لکھا
کہ قرض کے واسطے ہم دعا کریں گے اور آپ بہت استغفار کریں اور اس وقت ہمارے پاس ایک
روپیہ ہے جو ارسال ہے ۔ (سیرۃ المہدی جلد اول روایت نمبر ۸۰۷ صفحه : ۷۳۵ )
وو
66
ایک روپیہ جو کچھ بھی تھا آپ کے پاس وہ آپ نے دے دیا۔ جانتے تھے کہ اُس روپے سے تو اُس
کے قرضے نہیں اتر سکتے فرمایا یہ میرا سرمایہ سارا یہی تو نہیں میرے پاس ، میرے پاس تو خدا کے حضور
التجاؤں کا سرمایہ ہے۔ چنانچہ اس سرمائے ۔ رمائے سے میں تمہاری مدد کروں گا لیکن تم اپنی مدد استغفار کے
ذریعے کرو۔

آج 10 میں سے 10 باقی