استغفار کی حقیقت
حصہ 2
خطبات طاہر جلدے
318
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
اس سے دو باتیں سامنے آتی ہیں اول یہ کہ استغفار کے ذریعے قرضوں کے بوجھ اُتر سکتے
ہیں اور استغفار کے ذریعے جو غلطیاں سرزد ہوئی ہیں اُن کی معافی : معافی ہوسکتی ہے۔ یہ قرضوں کے ساتھ
ان معنوں میں تعلق ہے۔ استغفار ایک معنوں میں گناہ کے بعد ہوتا ہے پس قرضے کی مثال ایسی ہی
ہے پھر جیسے گناہ سر زد ہو چکا ہو۔ آپ روپیہ لے بیٹھے اُس کو غلط مصرف میں استعمال کر بیٹھے ۔ ایسی
تجارت میں ڈال دیا جہاں سے اُس کے واپس آنے کی کوئی امید باقی نہ رہی۔ چٹی پڑ گئی کسی لحاظ سے
بھی آپ قرضوں میں مبتلا ہو گئے یہ سابقہ کے گناہ کی طرح ہے۔ اگر سابقہ کی غلطیاں بخشی جاہی نہیں
سکتیں تو پھر ایسے شخص کے لیے کوئی امید نہیں ۔ مگر وہ خدا جو گناہ بخشتا ہے اُس میں طاقت ہے اور وہ
آپ کی ذاتی مادی کمزوریوں میں اور روز مرہ کے لیں دین کی کمزوریوں میں بھی اُسی طرح بخشش کی
طاقت رکھتا ہے۔ ایک بہت ہی عظیم الشان مضمون ہے جس سے خدا کی بخشش کا مضمون ثابت ہوتا
ہے۔ عیسائی جو یہ کہتے ہیں کہ خدا فی ذاتہ بخشش کی گویا طاقت نہیں رکھتا اُس کا بطلان ہے اس مثال
کے ذریعے ۔ آپ قرضوں میں مبتلا ہیں جو غلطیاں کہیں پیچھے سرزد ہو گئیں جن تک اب آپ کی رسائی
نہیں رہی ۔ جو کچھ ہو چکا ہو چکا آپ کی اپنی بے وقوفی تھی کسی دوست نے دھوکا دے دیا۔ وہ ایسے
حالات ہیں جو ماضی کا حصہ بن گئے آپ اُن کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔ سوائے استغفار کے کوئی رستہ نہیں
ہے۔ اس لیے استغفار کے ذر۔ استغفار کے ذریعے جب آپ خدا سے رحم کے اور بخشش کے طالب ہوں گے اور خدا
تعالیٰ اس دنیا میں آپ کو ان مالی مشکلات سے نجات بخشے گا تو قطعی طور پر آپ اس بات پر زندہ ثبوت
بن جائیں گے کہ اسلامی تعلیم سچی ہے اور عیسائیت نے خدا پر بدظنی کی تھی۔
پس ان معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس مدد کے طالب کو کہا کہ خدا
سے مدد طلب کرو اور خدا سے مدد استغفار کے ذریعہ طلب کرو۔ دوسرا استغفار میں یہ مضمون ہے کہ ان
امور پر غور ضروری ہے جن کے نتیجے میں آپ نے ٹھوکریں کھائیں اور آپ کو معلوم بھی ہونا چاہئے کہ کیا
غلطیاں ہوئیں تھیں۔ یہ تو مناسب طریق نہیں ہے کہ بار بار آپ روپیہ ہاتھ میں پکڑیں اور پھینک
دیں۔ جیسے کہ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے اور پھر اپنے دوستوں سے مدد مانگتے رہیں ہر وقت یا خدا
سے مدد کے طالب رہیں۔ یہ عادت استغفار کے رحجان کے منافی ہے۔ استغفار کی سچائی کے منافی
ہے۔ چنانچہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ آپ کے وہ دوست اور تعلق والے جو بار بار روپیہ ضائع کرتے ہیں
خطبات طاہر جلدے
319
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
پھر آپ کے پاس پہنچتے ہیں شروع میں اُن کے لیے دل کے گوشے نرم ہو جاتے ہیں، شروع میں آپ
کے دل میں رحم پیدا ہوتا ہے ۔ آخر آپ اُن کی صورتوں سے بیزار ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں آیا یہ
مصیبت لے کر ۔ اب پھر روپیہ کہیں ضائع کر بیٹھا ہے۔ چنانچہ ایسے لوگ پہلے اپنی جائیدادیں تباہ
کرتے ہیں ۔ پھر اُس کے بعد قرضے لے لے کر دوسروں کی جائیدادیں بھی تباہ کرنے لگ جاتے
ہیں۔ ان لوگوں سے یہ دور بھاگتے ہیں۔ تو استغفار کے مضمون بتا کر یہ بھی سمجھا دیا ہے کہ تم اپنی غلطیوں
کی طرف بھی متوجہ ہوا اور معلوم کرو کہ وہ کونسی کمزوریاں ہیں جن کے نتیجے میں تم نے مصیبت کے یہ دن
دیکھے۔ تیسرا اس میں یہ نصیحت بھی فرمادی کہ انسان کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی عادت اچھی نہیں ہے
سائل کو ڈانٹنا تو جائز نہیں ہے ، آپ نے ڈانٹا نہیں لیکن سختی سے ورے، ورے رہتے ہوئے نرمی کے
ساتھ جو بات سمجھائی جا سکتی تھی وہ سب سمجھا دی اور ایک استغفار کہہ کر یہ تینوں مضمون اُس پر کھول
دئے گویا کہ کھولنے کی کوشش فرمائی کہ دیکھو تم انسان کے سامنے جو ہاتھ پھیلاتے ہو کہاں تک انسان
تمہاری حاجت روائی کرے گا ۔ میرے پاس آئے تھے میرے پاس بھی ایک روپیہ ہی نکلا ہے۔ میں
اس سے زیادہ تمہاری کیا مدد کر سکتا ہوں اور ایسے اور بھی ہوں گے جن کے پاس ایک روپیہ ہوگا مگر وہ
ایک روپیہ بھی نہیں دیں گے اور اُن کے لیے جائز ہوگا۔ ایسے بھی ہوں گے جن کے پاس لاکھوں ہوں
گے تب بھی اُس میں سے بھی ایک روپیہ نہیں دیں گے۔ تو انسانوں کی طرف متوجہ نہ ہو خدا سے بخشش
کے طالب رہو استغفار کرو اور یقین رکھو کہ استغفار کے نتیجے میں جیسے روحانی گناہ دھلتے ہیں اُس طرح
عام دنیاوی لغزشیں بھی دھوئی جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا فضل اُن پر غالب آجاتا ہے اور اللہ مغفرت کا
سلوک فرماتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تربیت یافتہ صحابہ استغفار کو کثرت سے مختلف رنگ
میں استعمال فرماتے تھے ۔ چنانچہ اس میں ایک ایسی مثال میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جو
دلچسپی کی وجہ سے میں نے چنی ہے۔ یہ مطلب نہیں کے ہر طالب علم اب یہی کام شروع کر دے جس
کی میں اب بات کرنے لگا ہوں ۔ مگر یہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے صحابہ کے تو کل کا کیا مقام تھا اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جب وہ باتیں سنتے
تھے تو کتنے کامل یقین کے ساتھ اُن پر پھر وہ عمل شروع کیا کرتے تھے اور ان کے لیے کوئی بھی Limit
خطبات طاہر جلدے
320
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
نہیں تھی کوئی بھی حد بندی پھر نہیں رہتی تھی۔ کوئی نسخہ ملا ہے تو ہر جگہ وہ اس کو استعمال کرنے کی کوشش
کریں گے۔
چنانچہ ماسٹر عبدالرحمن صاحب مہر سنگھ ہمارے ڈاکٹر نذیر احمد صاحب مرحوم کے والد بڑے
دعا گو اور صاحب کشف و الہام تھے اور اس قسم کے چٹکلے ان کی ذات کا حصہ تھے۔ عموماً اس قسم کی
روایتیں انہی کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ ان کا ایک اپنا خاص مزاج تھا اور اللہ تعالیٰ کا بھی اُن سے اسی
مزاج کے مطابق سلوک تھا۔ چنانچہ ایک دفعہ تعلیم السلام ہائی سکول میں ماسٹر صاحب کے سپرد ایک
ایسی جماعت ہوئی جو انگریزی میں بہت کمزور تھی اور ماسٹر عبدالرحمن مہر سنگھ صاحب کو ناز تھا کہ ان کی
انگریزی بہت اچھی تھی۔ اس لیے اُن کو اب یہ خطرہ کہ میں استاد بن گیا اس کلاس کا جو سابقہ غلطیاں کر
بیٹھے ہیں ان کا تو ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے اور بدنامی میری ہو گی ۔ چنانچہ اس کا علاج آپ
نے یہ سوچا کہ استغفار کی طرف مائل ہوئے اور کثرت کے ساتھ استغفار شروع کر دی۔ اب خدا تعالیٰ
کا سلوک دیکھیں کہ استغفار کے نتیجے میں آپ کو خواب میں بتلایا گیا کہ ۲۶ ویں اور ۳۰ ویں سبق میں
سے امتحان ہوگا۔ اب سابقہ غلطیاں اُس طرح تو دھلنی مشکل تھیں ۔ اللہ تعالیٰ کی شان کریمی دیکھیں کہ
ایک بندہ مجھ سے اتنی توقع رکھتا ہے۔ دوسروں کے گناہوں کی خاطر آپ معافیاں مانگ رہا ہے۔ غلطی
کلاس نے کی ہے اور ان کا بُرا حال ہے استغفار کر کے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اچھا پھر یہ علاج
ہے کہ چھبیسویں اور تیسویں سبق میں سے امتحان ہوگا ۔ چنانچہ ماسٹر صاحب نے طلبا کو کہا کہ وقت نہیں
باقی پڑھنے کا تم یہ دو سبق پڑھو اور بالکل باقی باتیں بھول جاؤ اور وقت ہی نہیں رہا۔ چنانچہ انہوں نے
خوب رٹے ، چھبیسواں اور تیسواں سبق خوب رٹا اور انسپکٹر صاحب جب تشریف لائے تو انہوں نے
انہی دو سبقوں میں سے سوال کیے اور کسی سبق سے نہیں کیا۔ اور بہت ہی اچھے ریمارکس دیئے کہ ایسی
اعلیٰ کلاس میں نے کبھی نہیں دیکھی۔ تو یہ بھی ایک لطیفہ ہے اور اس سے آپ کو یہ بھی اندازہ ہوا کہ اللہ
تعالیٰ کی رحمت کی حد کوئی نہیں ہے۔ بعض دفعہ آپ بچوں کی طرح اُس سے ناز کریں تو اللہ بھی ناز
برداریاں فرماتا ہے اور اسی قسم کا آپ سے پیار اور محبت کا سلوک فرماتا ہے۔ اس لیے بہت زیادہ ٹینس
Tense ہو کر اور بہت ہی زیادہ سنجیدگی سے استغفار کی بھی ضرورت نہیں نرمی بھی دل میں پیدا
کریں۔ خدا سے کھیل کھیلیں، خدا سے پیار کی باتیں کریں اور اس کی راہ میں بچھ جایا کریں کہ ہمارے
خطبات طاہر جلدے
321
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
پاس تو کچھ بھی نہیں ہے۔ جس طرح ہمیں مانگنا آئے گا ہم تجھ سے مانگتے رہیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ طریق تھا کہ جب کوئی وظیفہ کے متعلق پوچھتا تھا
کہ وظیفہ بتائیں تو آپ سب سے پہلے استغفار کا ذکر فرمایا کرتے تھے۔ فرماتے تھے استغفار کیا کریں
سورہ فاتحہ پڑھا کریں ۔ درود شریف پر مداومت اختیار کریں ۔ اسی طرح لاحول اور سبحان اللہ پر
مداومت کریں اور فرماتے تھے کہ بس ہمارے تو یہی وظائف ہیں ۔ پھر روایت آتی ہے کہ جب کوئی
پوچھتا تھا کہ کوئی وظیفہ بتائیے تو آپ فرماتے مثلاً ایک صاحبنے سوال کیا کہ یا حضرت ہم کونسا وظیفہ پڑھا
کریں تو حضور فرماتے الحمد للہ اور درود شریف اور استغفار اور دعا پر مداومت اختیار کرو اور دعا
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کثرت سے پڑھا کرو۔ (ملفوظات جلد اول صفحہ نمبر ۴۰۲۰)
بہر حال یہ استغفار کا مضمون اور یہ نئی نئی میں طلوع ہونے کا مضمون انسان کی زندگی میں
ہمیشہ اس کے ساتھ آگے بڑھتا رہتا ہے اور بعضوں کی زندگی میں جن کی ترقی معکوس ہوتی ہے وہ
واپس کی طرف ان کے قدم لوٹنے شروع ہوتے ہیں اور وہ دن بدن روشنی سے اندھیروں میں داخل
ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس لیے تو بہ کو ہمیشہ مداومت کے ساتھ پکڑے رہنا ایک باشعور انسان کے
لئے ضروری ہے۔ تو بہ کے متعلق قرآن کریم میں مختلف مضامین بیان فرمائے جن کا خلاصہ یہ ہے کہ جو
لوگ ایسی تو بہ کرتے ہیں کہ ان گناہوں کے طرف جن سے متعلق وہ توبہ کر چکے ہوتے ہیں پھر مڑ کر
نہیں دیکھتے ۔ خدا پر فرض ہے کہ ان کی تو بہ قبول کرے۔
پس یہ وہ سابقون ہیں تو بہ میں جن کے متعلق خدا نے یہ حتمی وعدہ دے دیا ہے کہ مجھ پر فرض
ہو گیا ہے کہ میں تمہاری تو بہ کو قبول کروں اور تمہیں کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔
پھر فرمایا ایسے لوگ بھی ہیں جو عمل صالح کو بُرے اعمال کے ساتھ ملا دیتے ہیں۔ آج تو بہ کی کل ٹوٹ گئی
پھر توبہ کی استغفار کیا پھر لغزش ہو گئی۔ ایسے لوگوں کے ساتھ قطعی مغفرت کا وعدہ تو نہیں لیکن خدا تعالیٰ
جو واسع المغفرۃ ہے اور وہ چاہے تو اُن کے ساتھ مغفرت کا سلوک فرمائے ۔ پس ایسے لوگوں کو
جدو جہد کرتے رہنا چاہئے تو بہ پر مداومت اختیار اور استغفار کے ذریعے خدا سے بخشش طلب کرنے
اور اس مضمون میں وہ صابر ہو جائیں کرنے کی ۔ اس مضمون میں وہ صبر اختیار کریں اور پکڑے رہیں
اور پھر خدا سے خیر کی امید رکھیں ۔
خطبات طاہر جلدے
322
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
پھر ایک تیسرے قسم کے بد نصیب وہ لوگ ہیں جن کا ذکر اس آیت میں فرمایا:
وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّاتِ حَتَّى
إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الْنَ وَلَا الَّذِينَ
يَمُوْتُوْنَ وَهُمْ كُفَّارٌ أُولَئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا (النساء : ١٩)
کہ تو بہ ان کے لیے نہیں ہے تو ان کی تو یہ کیا معنی رکھتی ہے جو مسلسل بدیوں میں مبتلا رہتے ہیں۔ یہاں
تک کہ موت اُن کو آلیتی ہے اس وقت وہ کہتے ہیں اِنِّي تُبْتُ السن اے خدا اب میں تو بہ کرتا
ہوں وَلَا الَّذِينَ يَمُوْتُوْنَ وَهُمْ كُفَّارُ اور نہ ان کے لیے کوئی تو بہ ہے جو کامل غفلت کی
حالت میں زندگی اس طرح گزار دیتے ہیں کہ موت آتی ہے تو وہ انکار کی حالت میں ہوتے ہیں ، کفر
کی حالت میں اُن پر موت آجاتی ہے۔ پہلے مضمون میں خدا کے وہ کمزور بندے ہیں جو ایمان لانے
کے باوجود کمزور رہتے ہیں اور توبہ سے غافل رہتے ہیں۔ دوسرے حصے میں وہ لوگ بیان ہوئے
ہیں جو کفر کی حالت میں مر جاتے ہیں ۔ فرمایا ان کے لیے کوئی تو بہ نہیں ہے أُولَئِكَ أَعْتَدْنَا
لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ان کے لیے ہم نے درد ناک عذاب مقرر کر رکھا ہے۔ یعنی اس کی وجہ کیا ہے
کہ اُن کے لیے تو بہ کوئی نہیں ۔ اس کی وجوہات بھی قرآن کریم نے بیان فرمائی ہیں ۔ فرمایا ایک تو یہ کہ
پہلی دفعہ انہوں نے موت کو نہیں دیکھا ۔ بار بار خدا نے مختلف زندگی کی حالتوں میں ان کو موت کے
قرب کے نمونے چکھائے اور بار بار ان کی توجہ تو بہ کی طرف کروائی گئی اور توبہ کا موقع پانے کے باوجود
پھر یہ شدت کے ساتھ اپنی پہلی حالتوں کی طرف لوٹ جاتے رہے ۔ چنانچہ فرمایا
أَوَلَا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ
وَلَا هُمْ يَذَّكَّرُونَ (التوبہ: ۱۲۶) کہ وہ دیکھتے نہیں کہ ہر سال ان میں سے ہر شخص ایک دفعہ یا
دو دفعہ ایسے ابتلاؤں میں ڈالا جاتا ہے کہ جس کے نتیجے میں ان کی طبیعت تو بہ کی طرف مائل ہو جانی
چاہئے ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ اس کے باوجود تو بہ نہیں کرتے وَلَا هُمْ يَذَّكَّرُونَ اور کوئی نصیحت نہیں
پکڑتے۔ پھر فرمایا جب ان کی حالت دائمی ہو جاتی ہے اور گناہ اُن کی زندگی کا جزولاینفک بن جاتا
ہے ۔ اس وقت اُن پر موت آتی ہے اس لیے پھر خدا تعالیٰ اُن کی توبہ قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ اپنے
خطبات طاہر جلدے
323
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
گناہ میں ایک دائمی حالت اختیار کر چکے ہوتے ہیں ۔ بار بار کے مواقع کے باوجود تو بہ کی طرف مائل
ہی نہیں ہوتے ۔ چنانچہ فرمایا وَلَوْ تَرَى إِذْ وَ قِفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا يُلَيْتَنَا نُرَدُّ
وَلَا نُكَذِّبَ بِايْتِ رَبَّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوا
يُخْفُونَ مِنْ قَبْلُ وَلَوْ رُدُّوا لَعَادُوا لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَإِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ
(الانعام ۲۸-۲۹) کہ کیا تو نہیں جانتا ایسے لوگوں کو کیا تو نہیں دیکھتا ایسے لوگوں کو ، مطلب یہ ہے کہ ہم
تجھے خبر دے رہے ہیں کہ ایسے لوگ ، ان لوگوں پر ایک ایسی حالت آئے گی وَلَوْ تَرَى إِذْو قِفُوا
یعنی مخاطب کا صیغہ ہے مگر مراد یہ نہیں کہ اُس وقت رسول کریم یا مومن دیکھ رہا ہو گا مراد یہ ہے کہ
کیا تم جانتے نہیں ہو کہ خدا تمہیں پہلے ہی آگاہ نہیں فرما چکا ان لوگوں کی ایسی حالت سے جو ان پر آنے
والی ہے اِذْ وُ قِفُوا عَلَى النَّارِ کہ جب یہ آگ کے سامنے پیش کیے جائیں گے فَقَالُوا
يُلَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِايْتِ رَبَّنَا - کاش ایسا ہو کہ ہمیں لوٹا دیا جائے اور ہم پھر
ہرگز خدا تعالیٰ کی آیات کا اپنے رب کی آیات کا انکار نہیں کریں گے۔ وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
اور یقیناً مومنین میں سے ہوں گے ۔ فرمایا: بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوا يُخْفُونَ مِنْ قَبْلُ اس
سے پہلے اپنی جو حالتیں وہ چھپائے ہوئے تھے۔ وہ اب اُن کے لیے ظاہر کر دی گئی ہیں ۔ مراد یہ ہے
کہ ان میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اپنے آپ کو مومن ہی شمار کر رہے ہوتے تھے، اپنے آپ کو
ایمان والوں میں گنا کرتے تھے۔ آج پر دے اُٹھنے کا وقت آیا ہے۔
پس دو قسم کے پردے ہیں ایک استغفار کا پردہ ہے جو خدا کی طرف سے نازل ہوتا ہے اور وہ
ستاری کی چادر میں پیٹتا ہے ایک خواب غفلت کا پردہ ہے جو انسان اپنے اردگرد لپیٹ لیتا ہے اور خود
اپنے حال سے پھر بے خبر ہو جاتا ہے۔ فرمایا آج وہ پردے اُٹھنے کا دن آیا ہے، آج تمہاری اصلی حالت
تمہیں دکھائی گئی ہے اور معافی کا سوال اس لیے نہیں وَلَوْ رُدُّوا لَعَادُ وَ الِمَا نُهُوا عَنْهُ خدا
جانتا ہے کہ اگر ان کو آج بھی لوٹا دیا جائے تو بالکل وہی باتیں پھر دوبارہ کریں گے جو پہلے
کرتے آئے ہیں ۔ اتنے پکے ہو چکے ہیں اپنی کج روی میں کہ اس راہ کو اب وہ چھوڑ نہیں
تے وَ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ جھوٹ بول رہیں ہیں ۔
پس اس لیے وہ جو آخری صبح ہے وہ بھی طلوع ہوتی ہے اور کچھ لوگ اُس وقت بھی استغفار
خطبات طاہر جلدے
324
خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء
کرتے ہیں۔ یعنی وہ صبح جو موت کی صبح ہے جب ایک نئی زندگی طلوع کرنے والی ہوتی ہے انسان پر۔
اُس وقت بھی انسان کی توجہ استغفار کی طرف مائل ہوتی ہے بلکہ اُس وقت تو بڑے سے بڑے گناہ گار
کی توجہ بھی استغفار کی طرف مائل ہو جاتی ہے ۔ فرعون ایک بہت ہی بڑا گناہ گار تھا جو گناہ گاری میں
ایک مثال بن گیا ہے ہمیشہ کے لیے اور گناہ گاری بھی ایسی جس میں بغاوت اور ضد اور تعصب ، ظلم اور
جبر اور سب باتیں پائی جاتی تھیں۔ آنکھیں کھول کر خدا سے ٹکر لینے والا یہ دعوے کرنے والا کہ ہوتا کون
ہے خدا میں بھی ایک اونچی عمارت بنا کر دیکھوں گا تو سہی کہ وہ کہاں ہے اور کسی قسم کی چیز ہے۔ ایسی
باتیں کرنے والا جب موت کو اپنے سامنے دیکھتا ہے تو اُس وقت کہتا ہے کہ میں
امَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاعِيلَ (یونس :۹۲) میں موسیٰ اور
ہارون کے رب پر ایمان لاتا ہوں یا جن پر بنی اسرائیل ایمان لے آئے اس کی ذات پر ایمان لاتا
ہوں۔ اس کا جواب ہے آنٹن اب کون سا وقت ہے۔
پس بِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ کا ایک مضمون یہ بھی ہے کہ پھر وہ لوگ جو ساری
زندگی ایسی صبحوں سے نا واقف بسر کرتے ہیں جن میں استغفار کی طرف توجہ پیدا ہوا کرتی ہے وہ بھی
اس مضمون سے باہر نہیں رہتے۔ چنانچہ ایک صبح اُن پر ایسی طلوع ہوتی ہے جو ان کی موت کی صبح ہے اور
اُن کو ایک نئے جہان میں داخل کرنے والی صبح ہے ۔ اُس وقت بڑے سے بڑے گناہ گار بھی استغفار پر
مجبور ہو جایا کرتا ہے لیکن چونکہ پہلی صفات سے وہ عاری ہیں۔ اس لیے اُس وقت ان کو استغفار کا کوئی فائدہ
نہیں پہنچتا۔
پس استغفار میں ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اے اللہ ہمیں اُس صبح سے پہلے استغفار کی
صبحیں نصیب کر جن صبحوں میں استغفار کے معنے ہیں، جن صبحوں میں استغفار قبول ہوا کرتے ہیں اور
ہمارے وجود سے متعلق نئی سے نئی شناسائی عطا فرماتا ۔ اپنی کمزوریوں پر خود ہماری نگاہیں زیادہ بار یک
بینی کے ساتھ پڑنی شروع ہوں جو کمزوریاں غیروں کو نظر نہیں آتی وہ ہمیں دکھائی دینے لگیں۔ یہاں تک
کے ہر روز ہم نئے داغوں کو دور کرنے کے لیے تیرے حضور آنسو بہائیں نئی کمزوریوں کو دور کرنے کے
لیے تجھ سے مدد مانگیں اور تجھ سے طاقت طلب کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے یہ رمضان
ہمارے لیے استغفار کی نئی سمجھیں لے کر آئے اور دائمی صبحیں ہمارے لیے چھوڑ جائے ۔ آمین ۔