سلمان رشدی کی کتاب پر رد عمل پر تبصرہ نیز حضور کی عالم اسلام اور مذاہب عالم کو نصائح

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب کے پس منظر اور اسلام و آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف سازش کا جائزہ لیا۔ آپ نے آزادی اظہار کے نام پر مغربی دنیا کے دوہرے معیار اور دوسری طرف مسلم رہنماؤں کے پرتشدد اور غیر دانشمندانہ ردعمل کے نقصانات بیان فرمائے۔ نیز آپ نے احمدیوں کو تلقین کی کہ وہ پرامن علمی دلائل، ذرائع ابلاغ اور تحریروں کے ذریعے اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پُرزور دفاع کریں۔

موضوعات: سلمان رشدی، دفاع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، آزادی اظہار اور دوہرا معیار، عالم اسلام کا ردعمل، جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں

خطبات طاہر جلد ۸
111
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
سلمان رشدی کی کتاب پر رد عمل پر تبصرہ
نیز حضور کی عالم اسلام اور مذاہب عالم کو نصائح
( خطبه جمعه فرموده ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت تلاوت کی :
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدُوًّا
بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ زَيَّنَا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ
مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ) (الانعام : ۱۰۹)
آج کے خطبے میں میں سلمان رشدی کی شیطانی کتاب کے متعلق احباب جماعت کو
صورت حال سے مطلع کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں وہ لائحہ عمل بھی پیش کروں گا جو اسلامی تعلیم کی
رو سے مسلمانوں کو ایسی صورت حال سے نپٹنے کے لئے اختیار کرنا چاہئے ۔
اس کتاب کا پس منظر کیا ہے؟ پہلی نظر تو فوری پس منظر پر جاتی ہے اور جیسا کہ مختلف ہے؟ پہلی تو
صائب الرائے دوستوں نے ، لوگوں نے اظہار کیا ہے۔ یہ کتاب کوئی انفرادی خباثت نہیں بلکہ اس
کے پیچھے اسلام کے خلاف سازش کارفرما نظر آتی ہے لیکن اس سے بھی دور کے پس منظر میں اس
سازش کی جڑیں پیوستہ ہیں اور بات وہاں سے شروع ہونی چاہئے ۔ اس زمانے کا مستشرق ایک
تہذیب کی ملمع کاری کے پردے میں اسلام پر اب اس رنگ میں حملے کرتا ہے کہ جس سے تہذیبی
دائروں کو پامال کئے بغیر وہ اسلام پر چر کے لگاتا رہے اور معصومیت اور نادانی میں بہت سے مسلمان

خطبات طاہر جلد ۸
112
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
ایسے ہیں جو یہ سمجھ بھی نہیں سکتے کہ وہی شرارت اور وہی خباثت جو گزشتہ تاریک صدیوں میں عیسائی
مستشرقین کی طرف سے اسلام کے خلاف جاری تھی اس نے نیا رنگ بدلا ہے لیکن خباثت وہی ہے اور
دشمنی وہی ہے۔ چنانچہ اس پہلو سے جب ہم اس دور کے پس منظر پر غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ
کئی سو سال تک مغربی دنیا میں مستشرقین زیادہ تر وہی لوگ تھے جو عیسائی پادری تھے اور عیسائی مذہب
سے براہ راست اُن کا ایک خادما نہ تعلق تھا۔ اس دور میں اسلام کے خلاف جو کچھ بھی لکھا گیا وہ ننگے
کار یہ تھا کہ کمزور
حملے تھے۔ بڑے گندے تھے لیکن ننگے اور واضح اور کھلے حملے تھے اور اُن کا طریقہ کار یہ تھا
ترین روایات جو مسلمانوں ہی کی کتب میں موجود ہیں اُن کو اُٹھا کر اُن کو واقعاتی صورت میں پیش کیا
جائے اور یہ تاثر دیا جائے کہ ہم محققین ہیں اپنی طرف سے ہم اسلام کے خلاف کوئی بات نہ کہتے ہیں،
نہ اس کو تعلیمی روایات کے مطابق سمجھتے ہیں یا تصنیفی روایات کے مطابق سمجھتے ہیں۔ اس لئے جو کچھ بھی
انہوں نے لکھا اس کی بنیادیں اُنہوں نے اسلامی لٹریچر میں سے تلاش کیں ۔ واقدی مؤرخین میں سے
اُن کا بہت مرغوب ہوا۔ اسی طرح طبری نے بے احتیاطی سے جو بعض لغو اور بے ہودہ روایتیں اکٹھی
کیں اُن پر انہوں نے بنا کی اور مغربی دنیا کے سامنے یہ تاثر پیش کیا کہ دیکھو مسلمان مصنفین جو
بڑے رتبے اور اعلیٰ مقام کے مصنفین ہیں جن کا وقار ہے اسلامی دنیا میں اُن کی کتابوں سے ہم یہ
حوالے پیش کر رہے ہیں اس لئے یہ ہے حقیقی تحقیق ، اصل تحقیق اور یہی اسلام کی صورت ہے جو اُبھر
رہی ہے۔ جو بد دیانتی انہوں نے کی وہ یہ کہ اُس سے قوی تر روایات زیادہ مسند کتب میں ایسی موجود
تھیں جو ان لغو روایات کو کلیہ رد کرتی تھیں, قرآن کریم کی تعلیم اور قرآن کریم میں واضح نصوص اور
آیات ایسی موجود تھیں جن کی روشنی میں کوئی دیانتدار محقق ان بیہودہ اور لغو روایات کو نگاہ میں نہیں لا
سکتا تھا جو سینکڑوں سال بعد اکٹھی ہوئیں اور جن کے اکثر راوی بالکل جھوٹے تھے اور اسلامی محققین
نے جو تحقیقات کیں اسماء الرجال کے سلسلے میں اس میں اُن کا جھوٹ ، اُن کا خبث ، اُن کا منافق ہونا
اور اُن کا بدکار ہونا اس قسم کی بہت سی باتیں اُن کتب میں موجود تھیں جو یہ پڑھتے تھے اور جانتے تھے۔
کیونکہ بڑے بڑے لائق اور قابل آدمی اس پہلو سے موجود تھے کہ اُنہوں نے اسلامی کتب کی خوب
ورق گردانی کی لیکن وہی چیز چینی جو اسلام کے خلاف حملے کے طور پر استعمال ہو سکتی تھی اور بظاہر
دیانتداری کا ایک لبادہ اوڑھا لیکن در حقیقت یہ ایک انتہائی بد دیانت تصنیفی کوشش تھی یا تحقیقی کوشش تھی

خطبات طاہر جلد ۸
113
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
جس کو انہوں نے ظاہری طور پر غیر جانبدار تحقیق کی ملمع کاری کے اندر پیش کیا۔ پھر وہ دور بدلا جیسا کہ
میں نے گزشتہ بعض خطبات میں بھی بیان کیا تھا۔ ۱۹۸۴ء میں جب میں انگلستان آیا ہوں تو میں نے
اس مضمون پر روشنی ڈالی تھی کہ محققین نے پھر اسلامی دنیا کی بڑھتی ہوئی طاقت کے پیش نظر اپنی پالیسی
تبدیل کر لی اور حملے چھپے ہوئے اور دبے ہوئے کرنے شروع کئے اور زیادہ تر ان مسائل کو اچھالا جن
مسائل کو اچھالنے میں اسلامی ریاستیں یہ سجھتی تھیں کہ ہماری تائید کی جارہی ہے۔ مثلاً قتل مرتد میں
بڑی شدت کے ساتھ ان لوگوں کی تائید کی جو کسی بزرگ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے اُس کو
قتل کر دینا چاہئے اور حوصلہ مخالفت کے مقابل پر نہیں دکھانا چاہئے ۔ یہ وہ چند باتیں ہیں بنیادی طور پر
یعنی حوصلے کی کمی ، برداشت کی کمی اور غیرت کا غلط تصور اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا اور ہر قسم کی
مخالفانہ رائے کو شدت کے ساتھ کچلنے کی کوشش کرنا یہ وہ کچھ بنیادی باتیں ہیں جن پر انہوں نے زور دیا
اور یہ ثابت کیا کہ اسلام یہ تعلیم دیتا ہے اور چونکہ اس زمانے کی بعض مسلمان ریاستوں کو اپنے ملک
میں جبر و تشدد کے لئے اس قسم کی اسلامی سندات درکار تھیں اور وہ یہی چاہتے تھے کہ اسلام کو اس رنگ
میں پیش کیا جائے جس کے نتیجے میں اُن کا استبداد ان دائروں میں مکمل ہو جائے جن میں وہ حکومت
کرتے ہیں اس لئے اُنہوں نے ان چیزوں کو اپنی تائید میں سمجھا۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو ہم پر اس دور میں عظیم الشان احسان کیا
ہے وہ بہت دائروں پر پھیلا ہوا ہے لیکن یہ دائرہ خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ تمام ایسی غلط روایات کو
تحقیقی طور پر رڈ فرمایا جن کے نتیجے میں اسلام کی تصویر ایک بھیانک مذہب کے طور پر دنیا میں اُبھر رہی
تھی اور ایسی تعلیم کے طور پر پیش کیا جو پاک فطری تعلیم تھی جو دلوں میں اپنے ذاتی حسن کی وجہ سے خود
بخود جذب ہونے اور دلوں کو قائل کر لینے کی اہلیت رکھتی تھی ۔ اس پر سب دنیا میں علماء نے شور مچایا اور
مخالفین نے احمدیت کے خلاف مہمات شروع کیں کہ یہ اسلام کو بگاڑ کر پیش کر رہے ہیں۔
سلمان رشدی کی کتاب میں جو کچھ لیا گیا ہے وہ اُنہی روایات سے لیا گیا ہے جن کو احمدیت نے رد کیا
تھا اور اس جرم میں احمدیوں کے خلاف شدید تحریکات چلائی گئیں اور اس کے مقابل پر ان لغو اور بیہودہ
روایات کو تسلیم کر لیا گیا ۔ ان روایات پر بنا کر کے اُس نے ایک ناول لکھا اور زبان نہایت غلیظ اور
بازاری اور سوقیانہ، ایسی غلیظ زبان کہ جو ہماری بعض گلیوں میں بداخلاق بچے روز مرہ گندی زبان

خطبات طاہر جلد ۸
114
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
صلى الله
استعمال کرتے ہیں اُس سے ملتی ؟ ملتی جلتی زبان ہے۔ جو حضرت ! جو حضرت اقدس محمد مصطفی علی کے متعلق ، آپ کی
ازواج کے متعلق اور دیگر بزرگوں کے متعلق استعمال کی گئی۔ مجھے جو پہلی دفعہ اس کتاب کی طرف متوجہ
کیا گیا ۔ یہ تو مجھ میں طاقت نہیں تھی کہ ساری کتاب کا مطالعہ کر سکتا لیکن بعض متفرق احمدی دوستوں کو
میں نے اس کام پر مقرر کیا کہ وہ ایسے خاص پیرا گراف ، ایسے خاص حصے کتاب کے نمایاں کر کے ، اُن
پر نشان لگا کر میرے سامنے پیش کریں جن سے پتہ چلے کہ یہ کیا کہنا چاہتا ہے، کیوں کہنا چاہتا ہے اور
اس کتاب کے پس منظر میں کوئی سازش ہے یا کوئی انفرادی کوشش ہے؟ گو ان حصوں کا مطالعہ بھی
ایک روحانی عذاب تھا لیکن اُن کے مطالعہ سے مجھے یہ بات سمجھ آئی کہ یہ کتاب ایک شخص کی انفرادی
کوشش کا نتیجہ یقینا نہیں ہے۔ سلمان رشدی جیسا شخص جس کا مذہب سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں جو
ایک دہریانہ ماحول میں پیدا ہوا ، اسی ماحول میں اُس نے پرورش پائی اور پھر انگلستان میں کم عمری میں
ایسی عمر میں آیا جب یہ دنیا کی بیہودگیوں اور لذتوں میں پوری طرح ملوث ہو گیا۔ مذہب سے اس کا
کوئی رشتہ کوئی تعلق نہیں ۔ وہ خود تسلیم کرتا ہے کہ مجھے کوئی ذاتی علم مذہب کے متعلق نہیں ہے۔ اس کا
اس باریکی کے ساتھ سارے وہ نکات تلاش کر لینا جو دشمنان اسلام ، عیسائی دشمنان اسلام خصوصیت
کے ساتھ اسلام پر حملے کے لئے استعمال کیا کرتے تھے یہ کوئی انفرادی ، اتفاقی واقعہ نہیں ہے۔ اُس
سارے زہر کا نچوڑ اس کتاب میں اکٹھا کیا گیا ہے جو گزشتہ کئی صدیوں پر پھیلا ہوا ہے۔ سارا ز ہر نہیں
تو اُس میں سے بہت سے حصے خصوصیت کے ساتھ جو آج کے مغربی مزاج کے ساتھ مطابقت رکھتے
ہیں کیونکہ فحشاء یہاں عام ہے اور اُس کے نتیجے میں جنسی مضمون سے تعلق رکھنے والی کتابیں یہاں
زیادہ مقبولیت اختیار کرتی جاتی ہیں ۔ اس لئے بعض قسم کی روایات پر بنا پر کر کے اُس نے اس کتاب کو
ایک نہایت گندی ، جنسی جذبات ابھارنے والی کتاب یا جنسی جذبات کو بعض مقدس لوگوں کی طرف
منسوب کرتے ہوئے تصنیف کیا اور رنگ یہ دیا کہ گویا ایک کہانی ہے۔
بہت سے تبصرے اس پر ہوئے ہیں لیکن ان تبصروں کی تفصیل میں تو میں یہاں نہیں جاؤں
گا بعض باتیں اس ضمن میں میں آپ کے سامنے رکھوں گا ۔ ایک بات خصوصیت کے ساتھ نوٹ
کرنے کے قابل ہے کہ یہ کتاب سلمان رشدی کی یقیناً نہیں ۔ اُس نے اپنے ایمان کا تو نہیں کیونکہ
ایمان اُس کے پاس نہیں تھا اپنی روح کا سودا کیا ہے اور کسی امیر سوسائٹی نے اس کو روپیہ دے کر اس

خطبات طاہر جلد ۸
115
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
بات پر آمادہ کیا ہے۔ اس کے بعض قریبی دوستوں نے اس کو مشورہ بھی دیا کہ یہ بہت خطرناک بات
ہے اور تم اس میں ملوث نہ ہو اور بعض ٹیلی ویژن پروگراموں میں اُن کا ذکر بھی آیا ہے لیکن اس کے
باوجود وہ رو پیدا تنا زیادہ تھا کہ وہ اُس کو رد نہیں کر سکا اور چونکہ خود ایک بے دین اور لا مذہب انسان تھا
اور خود اپنی ذاتی زندگی اس قسم کی نہیں تھی کہ جس میں انسان نفاست اور شرافت کے تقاضوں کو ملحوظ
رکھے۔ اس لئے بالکل بے باک ہو گیا اور معلوم ہوتا ہے یہی اس کو کہا گیا تھا کہ ایسی کتاب لکھو جو
انتہائی بے باکی کے ساتھ مغربی دنیا پر سے اسلام کا ہر قسم کا اچھا تصور مٹادے اور یہ جو دوبارہ اسلام کا
عروج ہو رہا ہے اور اسلام طاقت پکڑ رہا ہے اس کو اس قسم کے لٹریچر کے ذریعے کلیہ مغربی اثرات
سے زائل کر دیا جائے ، مٹا دیا جائے اور وہ بھیانک تصور جو اسلام کا گزشتہ صدیوں میں پایا جاتا تھا وہ
پوری قوت کے ساتھ دوبارہ واپس آ جائے اور اسی تصور کے نتیجے میں پھر ہم اسلام کی وہ کوششیں جو
یورپ اور مغرب کو اسلام کی طرف مائل کرنے کی ہو رہی ہیں اُن کو نا کام اور نامراد کر دیں ۔ یہ سازش کا
پس منظر معلوم ہوتا ہے۔ مثلاً ایک بات ایسی ہے جو ایسے اس قسم کے مصنف کے ذہن میں آ ہی نہیں
سکتی از خود۔ جو ایسی بات ہے جس کا اسلام اور عیسائیت کے دلائل کے مقابلے میں اُس کو ایک بنیادی
اہمیت حاصل ہے اور اس کا آغاز ہوتا ہے حضرت اقدس اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات سے۔
مسلمانوں کا مؤقف یہ رہا ہے ہمیشہ سے چونکہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ حضرت
اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ہیں اس لئے وہ روحانی ورثہ جس کی حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
خوشخبری دی گئی تھی اُس ورثہ میں آنحضرت صلہ بھی اُسی طرح شامل ہیں اور آپ کے متعلق وہ
مبارک پیشگوئیاں بائیبل میں موجود ہیں اُن کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے۔ یہ مؤقف ہے جو مسلمان
ہمیشہ سے آغاز اسلام سے لے کر اب تک لیتے رہے ہیں۔ اس پر عیسائیوں نے بارہا اپنے دلائل میں
یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی کہ حضرت ہاجرہ چونکہ با قاعدہ منکوحہ بیوی نہیں تھیں اور ایک لونڈی
تھیں جن سے ازدواجی تعلقات کی حضرت سارہ نے اُن کو اجازت دے دی تھی ۔ اس لئے یہ اولاد
جائز اولاد نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو اس نوعیت کی جائز اولاد نہیں کہ وہ روحانی ورثہ پاسکے۔ یہ بحث
ہے جو وہ لمبے عرصے سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان چلتی چلی آئی ہے اور خصوصیت کے
ساتھ احمدی لٹریچر نے جس کا نوٹس لیا اور نہایت قطعی اور مضبوط دلائل سے ہمیشہ عیسائی پادریوں اور

خطبات طاہر جلد ۸
116
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
محققین کے منہ بند کئے ہیں کہ اُن کی دلیل میں کوئی جان ، کوئی قوت نہیں محض ایک بیہودہ سرائی ہے اس
سے بڑھ کر اُس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ اب شخص سلمان رشدی دہر یہ بھی ہو لیکن پیدائشی طور پر اسلام کا
دشمن تو نہیں سمجھا جا سکتا اس کو اور اتنا گہرا مطالعہ اس کا کہ اسلام اور عیسائیت کے درمیان وہ بنیادی
چیزیں کون سی ہیں جن پر اسلام اور عیسائیت کے دلائل کی فتح و شکست کا انحصار ہے۔ یہ ایسے شخص سے
توقع نہیں رکھی جاسکتی اور وہ خود تسلیم کرتا ہے کہ اس کا کوئی ایسا مطالعہ نہیں۔ چنانچہ اپنے مطالعہ کی بنیاد
کے طور پر طبری کو پیش کرتا ہے اور طبری میں تو ایسا کوئی ذکر نہیں ۔ یقیناً ایسے عیسائی گروہوں کی طرف
سے اس کتاب کا مواد اس کو مہیا کیا گیا ہے جو اسلام کی جڑوں پر دور تک حملہ کرنا چاہتے ہیں جو تاریخ
میں بہت دور تک گہری دبی ہوئی ہیں اور حضرت اسماعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانے تک وہ اُتر
جاتی ہیں۔ چنانچہ حضرت اسماعیل کے متعلق وہ بات اس طرح شروع کرتا ہے کہ ناجائز اولا دکہتا ہے
اور پھر نہایت ہی غلیظ نا قابل برداشت لفظ استعمال کرتا ہے اُن کے لئے ۔ اگر لا مذہب آدمی ہو تو
صلى الله دوسرے انبیاء پر بھی حملے کرتا لیکن اُس کے حملے خاص طور پر آنحضرت ﷺ کے آباؤ اجداد پر اور ان علوس
بزرگوں پر ہیں جن کی اسلام میں خاص اہمیت ہے لیکن آگے جا کر جب صحابہ کے دور میں اس کے
حملوں کا میں نے جائزہ لیا تو ایک عجیب یہ بات سامنے آئی کہ امہات المؤمنین پر حملے تو سمجھ آتے
ہیں یہ خبیث لوگ ہمیشہ اس طرح کرتے چلے آئے ہیں لیکن حضرت سلمان فارسی کو کیوں خاص طور
پر اپنی خباثت کا نشانہ بنایا گیا ؟ اُس وقت یہ دوسرا نقطہ سمجھ آیا کہ چونکہ ایران کے ساتھ آجکل ان
قوموں کی بے انتہاء دشمنی چل رہی ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ ایران شکست کھا گیا ہے
لیکن اُس نے مغرب کی بالا دستی کو تسلیم نہیں کیا۔ چاہے احمقانہ طور پر جوابی حملے کئے ہوں، اپنا نقصان
کیا ہو، خودکشی کی ہو لیکن چوٹ مارنے سے باز نہیں آیا اور اپنا سر نہیں جھکا یا مغرب کے سامنے ۔ یہ چیز
ان کی انا پر ایسے عذاب کا موجب بنی ہوئی ہے کہ ہر دوسری چیز کو معاف کر سکتے ہیں، خمینی کو معاف نہیں
کر سکتے اور ایرانی کو معاف نہیں کر سکتے ۔ اس لئے چونکہ حضرت سلمان فارسی وہ اکیلے صحابی تھے
جو ایک بہت صاحب عظمت تھے اور ایرانی تھے اس لئے اُن پر حملے سے یہ سمجھے ، اُن کی سکیم بنانے
والے کے ذہن میں یہ بات تھی کہ یہ حملہ جو ہے یہ ایران کو تکلیف پہنچائے گا اور اُس کو خاص طور پر
چوٹ لگے گی اور ایسا ہی ہوا ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر بھی حملہ ہے لیکن وہ جانتے

خطبات طاہر جلد ۸
117
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
بڑی
تھے کہ یہ حملہ شائد شیعوں کو تکلیف نہ پہنچا سکے۔ اس لئے دوسرا آدمی سلمان فارسی چنا گیا ہے۔ ابو بکر
بھی چنے جاسکتے تھے، عمر بھی چنے جاسکتے تھے، عثمان اور علی بھی چنے جاسکتے تھے۔ ان سب کو چھوڑ کر
سلمان فارسی کا انتخاب بتاتا ہے کہ یہ ساری کتاب ایک گہری سوچی بھی سازش کا چی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے اور یہ
باریک بینی کے ساتھ یہ ایک ایسا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو وہاں وہاں چوٹ لگاتا ہے جہاں یہ چوٹ
لگانا مقصود ہے۔ پس یہ کتاب جو ایک غلاظت کی پوٹ ہے یہ محض ایک غلاظت کی پوٹ نہیں بلکہ
نشانے کے ساتھ یہ غلاظت مقدس چہروں پر ماری گئی ہے اور اس نیت ، او نیت ، اس ارادے کے ساتھ اتھ پھینکی گئی
ہے کہ کثرت کے ساتھ اہل اسلام کے دل دکھیں اور بے چین اور بے قرار ہوں اور کچھ نہ کر سکیں۔اس
کا ایک ایرانی پس منظر بھی ہے اور کچھ یہ بھی کہ گزشتہ کچھ سالوں سے تقریباً پندرہ بیس سال سے کم سے
کم مغربی ملکوں نے ایک دوغلی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ ان مسلمان ممالک کے دوست
ہیں اور اُن کو تقویت پہنچاتے ہیں جو اسلام کے متعلق ایسے متشددانہ رویے رکھتے ہیں اور جبر اور استبداد
کی تعلیم کے قائل ہیں۔ یہ اس لئے ہے تا کہ اپنے ملکوں میں وہ اسلامی نظریے کا سہارا لے کر
اشتراکیت کو کچلیں اور مغربی دشمن طاقتوں کو بھی اسی تلوار سے قتل کریں اور ختم کریں۔ یہ ان کا منصوبہ
ہے اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ جب وہ اپنے ممالک میں اسلام کے نام پر مظالم کریں تو مغربی دنیا میں بھی
ان مظالم کو اچھالا جائے اور اسلام کی ایک نہایت بھیانک تصویر پیش کی جائے۔ پس جہاں ایک طرف
سعودی عرب کو پوری امریکہ کی حمایت حاصل رہی وہاں سعودی حکومت نے جب ایک شہزادی کو قتل
کروایا ایک فحاشی کے الزام میں تو اُس کی نہایت ہی مبالغہ آمیز اور خوفناک تصویر یں اور فلمیں بنا کر
ساری دنیا میں پیش کی گئیں اور سعودی عرب نے اُس کے خلاف بڑا شدید احتجاج کیا۔ اسی طرح
امریکن اخبار سعودی کردار پر حملہ کرنے سے کبھی بھی باز نہیں آئے اور وہ ساری باتیں وہ تھیں جن کے
او پر امریکہ کی حکومت کی بھی پوری چھتری تھی اور پوری طرح اُس کی پشت پناہی حاصل تھی ۔ اس لئے
یہ ان کے لئے ایک مسئلہ بن گیا کہ وہ حکومتیں جو اسلام کے نام پر جبر کرتی ہیں اور جن کی پوری سر پرستی
مغرب کو حاصل ہے اُن کی جبر کی عادتیں یا رجحانات اگر اچھل کر مغربی دنیا میں آئیں تو پھر ہم کیا
کریں گے؟ چنانچہ ایک طرف ان خوفناک طاقتوں کو تقویت دے کر اور نیا خون دے کر ابھارنے کی
کوشش کرتے رہے دوسری طرف مغرب میں ان کو بدنام کرتے رہے اور یہ چاہتے تھے کہ اسلام کا

خطبات طاہر جلد ۸
118
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
جبر و تشدد عالم اسلام کے خلاف تو استعمال ہو لیکن غیر اسلامی دنیا کی طرف اس کا رجحان نہ ہو۔ خمینی
نے اس رجحان کو پلٹنے کی کوشش کی لیکن بد قسمتی کے ساتھ وہ کوشش جس رنگ میں ہونی چاہئے تھی اُس
رنگ میں نہیں تھی بلکہ ایسے رنگ میں تھی کہ اسلام کے لئے مزید بدنامی کا موجب بنا۔اب سوال یہ ہے
کہ خمینی کے ساتھ ہمارا کوئی نظریاتی تعلق تو نہیں ہے بلکہ مسائل پر بنیادی اختلافات ہیں اور وہ بنیادی
شیعہ اور سنی جو شیعیت کی ہر قسم کی شیعہ فرقوں کے اندر مشترک ہیں اور شیعیت کی جان ہے اُن میں ہم
اُن سے مختلف ہیں اور اہل سنت کے ساتھ ہمارا اتفاق ہے۔ اس کے باوجود تقویٰ اور سچائی کا تقاضہ یہ
ہے کہ جہاں کوئی بات درست دیکھی جائے اُس کو تسلیم کیا جائے۔ خمینی نے جو کچھ بھی کیا ہے میرا تاثر
یہ ہے کہ وہ شخص انتہائی غلطی خوردہ سہی لیکن دیانتدار ہے۔ انتہائی بیوقوف سہی ہمارے نقطہ نگاہ سے
اسلام کے لئے لیکن امام خمینی صاحب کے اندر کر دار کا دوغلا پن دکھائی نہیں دیا۔ چنانچہ ابھی ہالینڈ میں
جب نیشنل پریس انٹرویو کے لئے آیا ہوا تھا انہوں نے چاہا اس قسم کا فقرہ میں کہوں کہ خمینی صاحب نے
جو بات اُٹھائی ہے یہ صرف سیاسی چال کے طور پر ہے۔ میں نے اُن سے کہا کہ نہیں ہرگز ایسی بات
نہیں یہ آپ لوگ پراپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن میں اسے درست نہیں سمجھتا۔ خمینی صاحب کا اسلام کا بگڑا
ہوا تصور ہے اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ بڑا بھیانک تصور ہے، مجھے اس سے کوئی اتفاق نہیں لیکن خمینی کی
شخصیت کے متعلق اب تک میں کوئی ایسی بات معلوم نہیں کر سکا جس سے میں یہ کہہ سکوں کہ امام خمینی
صاحب عمداً جھوٹ بول رہے ہیں اور کہتے کچھ اور ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں ۔ جس بھیانک اسلام کو
انہوں نے پیش کیا اُس پر عمل بھی کر کے دکھایا اور اس کے نتیجے میں اتنا کشت و خون ہوا ہے۔ میں اہل
مغرب کو یہ کہتا رہا ہوں کہ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ تمہیں خمینی کے خلاف کیوں تکلیف ہے؟ اصل
تکلیف خمینی کے خلاف یہ نہیں ہے کہ اُس نے اہل مغرب کو کوئی عملاً نقصان پہنچا دیا ہے۔ واقعہ یہ ہے
کہ اسلام کے خلاف جو یہ ہمیشہ سے پھوڑے دل میں پکتے رہے ہیں کہ اسلام کو نیچا دکھایا جائے اور
تیسری دنیا کے ممالک کو خواہ مسلم ہوں یا غیر مسلم اُن کو پوری طرح اپنے استبداد کے نیچے رکھا جائے۔
اس بات کو خمینی نے الٹایا ہے اور یہ ہے اصل راز ان کی تکلیف کا ۔ ورنہ جہاں تک خمینی صاحب کے
بھیا تک اسلامی تصور کا تعلق ہے اس کا تمام تر نقصان اسلام کو پہنچا ہے۔ میں ان کے سامنے یہ بات بار
بار کھولتا رہا ہوں ہر پریس کانفرنس میں کہ جتنا خمینی نے آپ کو فائدہ پہنچایا ہے بڑے ہی آپ

خطبات طاہر جلد ۸
119
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
ناشکرے ہیں جو اُس بیچارے کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔ اس نے وہ جنگ لڑی اور اتنا لمبا عرصہ تک لڑی
جس کے نتیجے میں تمام عرب دنیا کی اور ایران کی تیل کی دولت یعنی مسلمان دنیا کی تیل کی طاقت اُس
کا اکثر حصہ کہنا چاہئے وہ بیہودہ اور ذلیل ہتھیاروں کے بدلے میں ان کو ملتی رہی دولت ، طاقت نہیں
کہنا چاہئے تیل کی دولت ۔ اسلامی دنیا کے تیل کی دولت مغربی دنیا کو بعض بوسیدہ اور گھٹیا ہتھیاروں
کے بدلے عملاً مفت ملتی رہی ہے۔ میں جب یہ کہتا ہوں تو علم کی بنا پر کہہ رہا ہوں ۔ بہت سے ایسے
ہتھیار ہیں جو ہر روز فنی ترقی کی وجہ سے پرانے ہوتے چلے جارہے ہیں۔ پرانے زمانوں میں پچاس
پچاس سال کے بعد ایسے دور آتے تھے کہ بعض ہتھیاروں کی کھیپ پرانی ہو کر رد کر دی جایا کرتی تھی۔
اب تو بعض دفعہ ایک سال میں دو دفعہ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں تو وہ سارے ہتھیار جو ماڈرن وار
فيئر (Modern War Fair) کے لئے جدید حربی فن کے لئے مد مقابل کے خلاف مؤثر طور
پر استعمال نہ ہو سکتے ہوں ۔ مثلاً روس نئی ایجادات کر چکا ہے اُس کے لئے پرانی رائفلیں کہاں کام
آسکتی ہیں یا پرانے زمانے کے ٹینک کہاں استعمال آسکتے ہیں، پرانے زمانے کے جہاز کیسے کام
آسکتے ہیں؟ تو یہ ساری چیزیں عموماً یا غرق کر دیا کرتے تھے سمندروں میں اور یا جہاں امکان موجود ہو
کوئی توڑ پھوڑ کر کے ان کو دوبارہ استعمال کیا جائے اس میں کافی خرچ کر کے اس کو دوبارہ استعمال کرنا
پڑتا تھا۔ یہ سارا لچر ہتھیاروں کا گند ، یہ تیل کے بدلے بیچتے رہے ان ممالک کو ۔ اتنا بڑا خمینی ان کا
محسن ثابت ہوا کہ امریکہ کا جو Deficit آپ جانتے ہوں گے آجکل خبریں آتی رہتی ہیں ۔ سالانہ
Deficit جس کے اوپر کہتے ہیں کہ بہت ہی بڑے خسارے کے اعداد و شمار ہیں وہ ایک سو تہتر بلین بنتا
ہے۔ ایک سو تہتر بلین ڈالر اور یہ Mind Bogling یعنی دماغ کو ماؤف کرنے والی رقم ہے
انسان اس کا تصور نہیں کر سکتا۔ بلین کتنی بڑی رقم ہوتی ہے اُس کو آپ ڈالروں میں تقسیم کریں اُس کے
آپ پاکستانی روپے بنائیں تو کئی سڑکیں یہاں سے چاند تک اور واپسی بھی بن سکتی ہیں ان روپوں
سے۔ ایران نے صرف ایران نے اس جنگ میں جو روپیہ خرچ کیا ہے اور زیادہ تر مغرب سے ہتھیار
خرید نے پر خرچ کیا ہے اُس کی مقدار چار سو بلین ہے۔ یعنی امریکہ کے سال ہا سال کے جمع شدہ
خسارے کے مقابل پر دوگنی سے بھی زیادہ ، اڑھائی گنا کے قریب۔ یہ پیسے کہاں گئے کن لوگوں کے
پاس گئے ؟ انہی ترقی یافتہ قوموں کے پاس جنہوں نے ہتھیار دیئے اور ان ہتھیاروں سے کون مارا

خطبات طاہر جلد ۸
120
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
گیا ؟ عیسائی مارے گئے یا یہودی مارے گئے یاد ہر یہ مارے گئے ؟ سوائے مسلمانوں کے اور کوئی نہیں
مارا گیا۔ یاسنی مسلمان مارا گیا ہے یا شیعہ مسلمان مارا گیا ہے اور اس کے مقابل پر سعودی عرب اور
عراق اور دیگر ہمدرد عرب ممالک کی جو دولت خرچ ہوئی ہے اس جنگ کو سہارا دینے میں وہ سب اس
کے علاوہ ہے۔ میں نہیں اندازہ لگا سکتا اُس کے اعداد و شمار نہیں ہیں لیکن بے انتہا روپیہ ہے اور تقریباً
تمام تر تیل کی دولت ہے جو مغربی دنیا میں کوڑیوں کے بھاؤ چلی گئی۔ اب یہ دشمن کس بات کے ہیں
پھر۔ مارے گئے تو مسلمان مارے گئے ، اختلافات ہوئے تو اسلامی دنیا میں ہوئے۔ جو کچھ مظالم
ہوئے وہ مسلمان نے مسلمان پر توڑے۔ ساری دنیا میں اسلام کی بدنامی کے سامان پیدا کر کے آپ
کے حضور پیش کئے اور ابھی آپ کا انتظام ختم نہیں ہو رہا۔ اس لئے دراصل یہ انتقام اُس انا کے کچلنے کے
نتیجے میں ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے اور اس چیز کو یہ معاف نہیں کر سکتے ۔ اس لئے خمینی نے جو کچھ
بھی کیا ہے اس سے مجھے اختلاف ہے کیونکہ اُس نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے، اپنی قوم پر ظلم کیا ہے، عالم
اسلام پر ظلم کیا ہے لیکن یہ بات ضرور کہنی پڑتی ہے کہ اُس نے جو کچھ بھی سمجھا، جس کو باطل سمجھا اُس
کے سامنے سر نہیں جھکایا اور یہ وہ تکلیف ہے جو شاید صدیوں میں کبھی ان کو محسوس نہ ہوئی ہو اس شدت
کے ساتھ جیلسی (Jelicy) اب محسوس ہوئی ہے۔ اس لئے ان کو یہ معاف کرنے کے لئے تیار نہیں ۔
چنانچہ جب ثمینی صاحب نے اس خبیثا نہ کتاب کے اوپر سلمان رشدی کے قتل کا حکم جاری کیا تو ان کا رد
عمل غیر متوازن اور نہایت ہی شدید تھا۔ ایک تو اسلام کو بدنام کرنے کا موقع ان کو ہاتھ آ گیا دوبارہ
لیکن اُس سے قطع نظر اُنہوں نے ساری دنیا میں شور مچایا کہ انسان کی تقریر کی آزادی کا حق اتنی بڑی
عظمت ہے تہذیب نو کی کہ ہم اس پر حملہ برداشت نہیں کر سکتے ۔ کون ہوتا ہے زبان کے چرکوں کے
نتیجے میں جسم پر چر کے لگانے والا اور پھر اعلان کر رہا ہے ہمارے ملک کے ایک باشندے کے خلاف۔
اب سلمان رشدی کے حق میں اتنا شدید رد عمل کہ اچانک سارا یورپ متحد ہو جائے اور امریکہ کی پوری
طاقت بھی اس کی پشت پناہی کرنے لگے اور اپنے سیاسی سفارتکار ان ملکوں سے اچانک بلا لیں اور ان
کے سفارتکار بھجوا دیں ۔ یہ سوچنے والی بات ہے کون سی اس بات میں معقولیت ہے۔ جبکہ خودان کے
اپنے ملک میں احمدیوں کے خلاف قتل کے اعلانات کئے گئے ، اخباروں میں چھپے اور میرے سر کی
چالیس ہزار پاؤنڈ قیمت ڈالی گئی اور ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔ ابھی حال ہی میں ایک

خطبات طاہر جلد ۸
121
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
So called عالم یعنی جو عالم کہلاتے ہیں دنیا میں وہ تشریف لائے اور انہوں نے بیان دیا کہ ہر
احمدی واجب القتل ہے۔ اس لئے ان کا علاج صرف یہی ہے کہ ان سب کو قتل کر دیا جائے ۔ وہ اخبار
میں خبر شائع ہوئی۔ کیسی احمدی نے ہوم آفس کو بھجوائی اُن کی طرف سے جواب آیا کہ ابھی تک ہم اس
بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا کوئی جرم انہوں نے کیا ہے یا نہیں کیا۔ جس قوم کے ان
اعلانات پر یہ رد یہ رد عمل ہو جو ان کے ملک میں ایک آدمی کے خلاف نہیں بلکہ پوری جماع جماعت کے خلاف
دیئے جارہے ہیں جو معصوم ہے جس نے کوئی بدی نہیں کی ، کوئی قانون نہیں توڑا، کسی کا دل نہیں
دکھایا ان کا رد عمل خمینی کے متعلق اتنا شدید کہ اُس نے قتل کا فتویٰ دے دیا ہے یہ صاف بتا رہا ہے کہ
سیاست کھیلی جارہی ہے۔ اس میں اخلاقیات والا حصہ اور ضمیر کی آزادی والا حصہ محض ایک دکھاوا ہے۔
کچھ انتقامات ہیں، کچھ پرانے جذبے اسلام کے خلاف ہیں، کچھ نفرتیں ہیں جونئی شکل میں سر اُٹھاتی
رہتی ہیں اور اب اس شکل میں اس پرانی دیرینہ نفرت نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے اور خمینی صاحب اس کو
انگیخت کرنے میں ایک ذریعہ بن گئے ۔
قرآن کریم دفاع کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ ہر مسلمان پر واجب قرار دیتا ہے اور ہر
سرحد پر گھوڑے باندھنے کی تلقین کرتا ہے۔ خواہ وہ نظریاتی سرحد ہو، خواہ وہ جغرافیائی سرحد ہو لیکن
اسلام بعض قسم کی جوابی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا اور بعض قسم کے حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔
اُن میں سے ایک یہ ہے کہ کسی کے بزرگوں کے اوپر حملہ کیا جائے، کسی کا دل دُکھایا جائے۔ چنانچہ وہ آیت
جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے یہ اصل اسلامی تعلیم ہے۔ فرمایا وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ
يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ یعنی آزادی تقریر اپنی جگہ ہے۔
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقره: ۲۵۷) کا حکم اپنی جگہ ہے لیکن مسلمان کی زبان پر پابندی لگا رہا ہے،
اسلام اور غیروں پر حملے کرنے کے لحاظ سے پابندی لگا رہا ہے۔ اس مذہب کو یہ ایک آمرانہ اور بہیمانہ
مذہب کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی جرات کرتے ہیں ۔ کوئی شرم، کوئی اخلاقی اقدار کا خیال
تک نہیں ہے۔ ان کو ان کے مستشرق جو واقعہ اسلام کے نقلی علوم پر دسترس کرتے ہیں اُن کے سامنے
ساری باتیں موجود ہیں۔ قرآن جانتے ہیں، قرآن کے تراجم کئے ہوئے ہیں ان لوگوں نے لیکن اس
آیت کو یہ کبھی بھی اسلام کے دفاع میں پیش نہیں کریں گے۔

خطبات طاہر جلد ۸
122
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
سوال یہ ہے کہ آزادی ضمیر کا حق سب سے زیادہ اسلام نے قائم کیا ہے اور آزادی تقریر کا
حق بھی اسلام بڑی شان کے ساتھ مسلمانوں کو اور ساری دنیا کو دیتا ہے لیکن بعض جگہ شرافت کی حدود
شروع ہو جاتی ہیں ۔ ان حدود میں آزادی کے نام پر داخل ہونے کی اسلام اجازت نہیں دیتا اور تعلیم
ایسے خوبصورت رنگ میں پیش کرتا ہے کہ غیروں کو نہیں روکتا کہ تم حملے نہ کرو بلکہ مسلمانوں کو روکتا ہے
کہ تم غیروں کے مقدس لوگوں پر حملے نہ کرو۔ اس تعلیم کو اگر مسلمان ممالک نے اپنایا ہوتا تو کبھی یہاں
تک نوبت نہ پہنچ سکتی ۔ اگر پہنچتی بھی تو دنیا کے منہ پر وہ یہ باتیں مار سکتے تھے کہ ہم تو تمہارے مقدس
بزرگوں کی عزت کی حفاظت کرتے ہیں ۔ اُن کی بھی ہم حفاظت کرتے ہیں جن کو ہم سچا سمجھتے ہیں۔ وہ
تو ہم نے کرنی ہی تھی لیکن اُن کی بھی کرتے ہیں جن کو ہم سچا نہیں سمجھتے اور سینکڑوں ایسے غیر مذاہب
کے بزرگ ہیں جن کی احمدیت کی نظر میں تو اس وجہ سے عزت ہے کہ ہم اسلامی عمومی تعلیم کی رو سے
اُن کو سچا سمجھتے ہیں لیکن مسلمانوں کے اکثر فرقے اُن کو جھوٹا سمجھتے ہیں اور اُن کے لئے بعض دفعہ عزت
کا لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔ اس قرآنی تعلیم کی رو سے جن کو وہ جھوٹا سمجھتے تھے اُن کی عزتوں کی
حفاظت کرتے کیونکہ قرآن کریم نے تو یہاں تک فرمایا کہ جھوٹے خداؤں کو بھی گالیاں نہ دو۔ اس
سے زیادہ بہتر اور کیا تصور ہو سکتا ہے۔ بزرگوں کی تعلیم ان مذاہب کے بزرگوں کی عزت کرنا تو اس
کے نیچے ہے جھوٹے خداؤں کو بھی گالیاں نہیں دینی۔ فرمایا کہ اگر ایسا کرو گے تو پھر اگر انہوں نے
تمہارے خلاف گالیاں دیں پھر تمہیں اعتراض کا کوئی حق نہیں ہوگا۔ پھر انہوں نے اگر تمہارے خدا کو،
تمہارے بزرگوں کو گالیاں دیں تو تم نے خود اُن کو دعوت دی ہو گی کہ آؤ اور ایسا کرو۔ تو کتنی حسین تعلیم
ہے اسلام کی جو ضمیر کو آزاد بھی کرتی ہے لیکن بھٹکنے سے بھی روکتی ہے۔
اب مغرب نے جو اختیار کیا ہے اپنے دفاع کا طریق وہ یہ ہے کہ ہم آزادی ضمیر اور آزادی
تقریر پر کسی قیمت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے اور کہتے ہیں کہ سلمان رشدی نے جو کچھ لکھا ہے ہم اس
میں اس لئے دخل نہیں دے سکتے کہ ہمارے ملک میں آزادی تقریر ہے۔ تمہارے ممالک میں
بد تہذیبیاں ہیں ، جہالتیں ہیں ، تعصبات ہیں، تمہارا مذہب ایسا ہے کہ جو دوسرے کی زبان بندی کرتا
ہے اس لئے تم لوگ یہ سمجھ نہیں سکتے کہ انسانی ضمیر کی آزادی کہتے کس کو ہیں۔ ہمیں دیکھو ہم ان
قدروں کے علمبردار بنے ہوئے ہیں۔ جن قدروں کا سچا حقیقی علمبردار اسلام تھا ان قدروں کی غلط

خطبات طاہر جلد ۸
123
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
صورتوں کے یہ علمبردار بنے اور اپنے آپ کو دنیا کی عظیم ترین تہذیب کا محافظ اور پیغامبر بنائے ہوئے
ہیں ۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ جس چیز کی یہ حفاظت کر رہے ہیں وہ بالکل اس کے برعکس ہے جو اسلام
نے تعلیم دی تھی۔ اب تجزیہ کر کے دیکھیں کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ اے مسلمانو تم دوسروں کے
بزرگوں کو خواہ وہ سو فیصدی جھوٹے بھی ہوں برا بھلا نہ کہو اور اس میں ہم تمہیں آزادی نہیں دیتے۔ یہ
کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں آزادی کا تصور یہ ہے کہ دوسروں کے بزرگوں کو خواہ وہ کروڑہا کروڑ انسانوں
کے نزدیک صاحب عظمت ہوں برا بھلا کہو اور نہایت غلیظ زبان میں برا بھلا کہو اور یہ ہے آزاد بہ ہے آزادی ضمیر
کا تصور اور یہ ہے انسانی آزادی کا تصور کیا دوسری طرف ضمیر کوئی نہیں ہے؟ کیا زبان کو آزادی ہے
اور کانوں کو کوئی آزادی نہیں ہے؟ کیا زبان کا حق ہے اور کان کا نہیں؟ کیا یہ حقوق ایک سمت سے
دوسری سمت میں روانہ ہوتے ہیں اور دوسری سمت کا کوئی بھی خیال تمہیں نہیں ہے۔ یہ عدم توازن ہے
جس کو مسلمانوں کو کھول کر اُن کے سامنے پیش کرنا چاہئے اور پھر یہاں پر ایک دوغلا پن ہے ۔ ایک
تضاد ہے ان کے اپنے عمل میں ۔ بلا شیمی (Blasphamy) کا ایک قانون ہے جو اس ملک میں
رائج ہے لیکن وہ صرف عیسائیت کے لئے ہے۔ اب دیکھیں یہاں اسلام اور عیسائیت کا کتنا نمایاں فرق
سامنے آتا ہے۔ ان کا جو قانون ہے وہ یہ ہے اور اُس کو حج میڈ لاء (Judge Made Law) کہتے
ہیں یعنی پارلیمنٹ نے تو یہ قانون نہیں بنایا مگر روایہ چلا آ رہا ہے جس کو عدالتوں نے تقویت دی اُس
کی توثیق کی ۔ وہ قانون یہ ہے کہ عیسائیت کے خلاف اور حضرت عیسی علیہ السلام کے خلاف کوئی ایسی
زبان برداشت نہیں کی جائے گی جو تضحیک کا رنگ رکھتی ہو تذلیل کا رنگ رکھتی ہو، اُس میں فاسقانہ لفظ
استعمال کئے گئے ہوں۔ وہاں آزادی ضمیر کہاں گئی، وہاں آزادی تقریر کہاں چلی گئی؟ اپنے ملک میں
قانون رائج ہے موجود ہے اُسے ایک طرف چھپائے ہوئے ہیں ۔ اسلام یہ قانون دے رہا ہے کہ تم
نے دوسرے مذہبوں کی عزت کرنی ہے اور خبردار جو اس قانون کو پامال کیا اور اس مذہب کو کہتے ہیں
بہت ہی تنگ نظر اور جاہلانہ اور فرسودہ مذہب ہے اور ان کے ہاں صرف اپنے بزرگوں کی حفاظت کا
قانون ہے اور جب اُن سے کہا جائے کہ دوسرے بزرگوں کی عزت کرو تو کہتے ہیں کہ آزادی ضمیر،
آزادی تقریر کے مخالف بات ہے۔ مجھ سے جب پریس انٹرویو ہوئے کچھ یہاں۔ یہاں تو بعض
معززین کی دعوت میں سوال ہوا تھا۔ ہالینڈ میں کئی پریس انٹرویو ہوئے اُن کے سامنے میں نے یہ

خطبات طاہر جلد ۸
124
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
مسئلہ رکھا میں نے کہا آزادی تقریر اپنی جگہ درست ہے لیکن آپ کا عمل یورپ کے سیاستدان کا عمل بتا
رہا ہے کہ یہ بے محابا نہیں ہے اور بے حد نہیں ہے۔ جب آزادی تقریر بعض حصوں میں ، بعض سرحدوں
سے گزرنے کی کوشش کرتی ہے تو آپ اُس پر قدغن لگاتے ہیں اُس کی راہ روک کر کھڑے ہو جاتے
ہیں چنانچہ میں نے کہا جس انگلستان میں آجکل شدت کے ساتھ سلمان رشدی کی کتاب کی تائید میں
باتیں ہو رہی ہیں اور آزادی تقریر کے نام پر ہو رہی ہیں۔ وہاں کی پارلیمنٹ میں اگر مسز تھیچر یا اور
پارلیمنٹ ممبروں کے خلاف ویسی ہی خبیثا نہ زبان استعمال کی جائے جیسی اس کتاب کے مصنف نے
دنیا کے مقدس ترین بزرگوں کے متعلق استعمال کی ہے تو کیا آزادی تقریر کے نام پر آپ یہ زبان
برداشت کریں گے۔ کیا انگلستان کی پارلیمنٹ اس کو اجازت دے گی؟ ایسے شخص کو مجبور کیا جائے گا کہ
وہ اپنے گندے الفاظ خود کھا جائے ۔ ورنہ اُسے اٹھا کے ایوان سے باہر پھینک دیا جائے گا تو وہاں
آزادی تقریر کا حق کیوں یاد نہیں آتا ؟ اس لئے کہ آپ کی عقل آپ کو بتاتی ہے کہ آزادی تقریر کا حق
غیر محدود نہیں ہو سکتا۔ بعض دائروں میں اسے محدود کرنا ہوگا اور اسمبلی کا دائرہ اُن دائروں میں سے
ایک ہے۔ مذہب کا دائرہ اس سے زیادہ حقدار ہے کہ وہاں اس حق کو اس حد تک محدود کیا جائے کہ کسی
پر ظالمانہ قہقے نہ لگائے جائیں۔ پس یہ جھوٹ ہے کہ آزادی ضمیر کی آزادی تقریر کی حفاظت کی جارہی
ہے۔ بیچ میں سے وہ بہت خوش ہیں کہ خوب ہمیں موقع ملا ہے عالم اسلام سے بدلہ لینے کا اور ان کو دکھ
پہنچانے کا اور تہذیب کے نام پر کسی کو دکھ دینا یہ کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جس سے
عالم اسلام کو دکھ پہنچے۔
ایک پہلو تو اس کا یہ ہے جو آپ کے پیش نظر رہنا چاہئے دوسرا پہلو یہ ہے کہ ان میں سے
بہت سے لوگ ہیں جو اس صورتحال کو سمجھ ہی نہیں سکتے ۔ مسلمانوں کو چاہئے تھا کہ ایسے لوگوں کو سمجھانے
کے لئے ایسی کثرت کے ساتھ مضامین لکھتے اور صورتحال کو واضح کرتے اور یہ جو درمیانی طبقہ ہے جو لا علم
طبقہ یہ اس وقت اس جھوٹے پراپیگنڈے کی لپیٹ میں کلیہ آچکا ہے۔ یہ اس لئے ان باتوں کو نہیں سمجھتے
کہ ایک تو جیسا کہ میں نے بیان کیا آزادی تقریر کا تصور غلط رنگ میں ان کے سامنے رکھا گیا ہے۔
دوسرے دو کمزوریاں اس وقت مغربی قوموں میں جاگزین ہو چکی ہیں۔ گہرے طور پر ان میں جڑیں پکڑ
چکی ہیں۔ ایک بے حیائی اور دوسرے مذہب سے دوری۔ چنانچہ یہاں حضرت عیسی علیہ السلام کے

خطبات طاہر جلد ۸
125
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
متعلق بھی بعض دفعہ ایسی ایسی لغو باتیں چھپ جاتی ہیں کہ کوئی غیرت مند عیسائی دراصل اُس کو
برداشت نہیں کر سکتا مگر غیرت اگر کم ہو جائے تو کیا جائے؟ مسلمان تکلیف اُٹھاتے ہیں ۔ احمدی
تکلیف اُٹھاتے ہیں مسلمان کی حیثیت سے کہ جب حضرت عیسی علیہ السلام کو عیسائی ملکوں میں بھی
گالیاں دی جاتی ہیں ۔ ان کا تصور بگڑا ہوا ہے اور پھر جنسیات نے اتنا قبضہ کر لیا ہے ان کے دماغ پر کہ
یہ سمجھتے ہیں کہ ناول میں جنسی چٹکلے چھوڑنا تو ضروری ہو گیا ہے اس کے بغیر ناول مزیدار ہو ہی نہیں سکتا۔
جہاں تقدس کا تصور مٹ چکا ہو، جہاں جنسیات قوم کے مزاج پر غالب آچکی ہو وہاں ایسی کتاب جس
میں مقدس ہستیوں پر حملہ کیا گیا ہے اور جنسی پہلو سے حملہ کیا گیا ہے وہ ان کے نزدیک ایک دلچسپ
ناول ہے اس سے زیادہ کچھ بھی حیثیت نہیں ۔ ان کو بتانا چاہئے کہ مسلمانوں کی طرز فکر تم سے مختلف
ہے۔ ہمارے جذبات اور ہیں ، ہماری قدریں اور ہیں۔ ہمیں سمجھنا ہو تو اپنی عیسائیت کی پچھلی صدیوں
میں جا کر دیکھو۔ تم انہیں جہالت کی صدیاں کہہ کے رد کر رہے ہو۔ ہم سمجھتے ہیں اس وقت تھوڑی سی
غیرت کی روشنی تم میں موجود تھی جواب تم میں نہیں ہے۔ ایک پہلو سے تم روشنی میں داخل ہوئے ہو
دوسرے پہلو سے تاریکی میں قدم بڑھا رہے ہو۔ پس مذہبی پہلو سے اور تقدس کے تصورات کے لحاظ ؟
سے تم روشنیوں سے اندھیرے میں سفر کر رہے ہو۔ اس زمانے میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام
کے متعلق اس کے ہزارویں حصے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا تھا جتنا اب کھلم کھلا روز ٹیلی ویژن ،
اخبارات میں کہا جاتا ہے۔ تو یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم نے خود اپنے بزرگوں کو جسے خدا کا بیٹا سمجھتے ہیں
اُس پہ حملے کی کھلی اجازت دی ہوئی ہے تو مسلمان کون ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے کہ جن کو ہم
نبی بھی نہیں سمجھتے اُن کے اوپر ہم نہ حملہ کریں۔
انہ
یہ وہ تضادات ہیں جو سمجھانے والے ہیں اور بتانے والے ہیں اور خوب بات کھولنی چاہئے
کہ یہ وجوہات ہیں جس طرح ان کی پارلیمنٹ کا حوالہ ہے، بعض تہذیبی اقدار کا حوالہ ہے یہ بتانا
چاہئے کہ قوموں کے ساتھ مل جل کر رہنے کے لئے بعض تہذیبی تقاضے تمہیں پورے کرنے ہوں
گے۔ عالم اسلام ایک بڑی طاقت ہے اور آج جبکہ دنیا بدامنی کا گہوارہ بنی ہوئی ہے یہاں امن پیدا
کرنے کے لئے تمہیں عقل اور سلیقہ اختیار کرنا چاہئے اور ایسی طرز اختیار کرنی چاہئیں کہ بلاوجہ کسی قوم
کا دل نہ دکھے۔ یہ سمجھانے کا عنصر اس تمام تحریک میں غائب رہا ہے۔ چنانچہ جب ہالینڈ میں مجھ سے

خطبات طاہر جلد ۸
126
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
پریس انٹرویو لیا گیا اور وہاں اور یہاں میں ایک فرق میں نے یہ دیکھا۔ یہاں آج کل اسلام کے حق
میں معقول باتیں اور سمجھانے کی باتیں کی جائیں تو اُن کو پر لیس والے شائع ہی نہیں کرتے ۔ اور ہالینڈ
اس لحاظ سے بالکل آزاد تھا۔ اُنہوں نے نہایت عمدگی اور دیانتداری سے اس انٹرویو کو ریڈیو میں بھی
مشتہر کیا اور اخبارات میں بھی شائع کیا اور اُنہوں نے بتایا کہ کیا ہمیں اعتراض ہے، کیوں اعتراض
ہے، کیا کرنا چاہئے؟ میں نے اُن سے کہا کہ تم لوگ زبان کی آزادی کے علمبرار ہو۔ کیا تمہاری آزاد
زبان ایک بیہودہ بات کو رد کرنے کے لئے استعمال نہیں ہو سکتی تھی ؟ اس پہ کیا قدغن لگی تھی؟ کیوں
تمہارے سیاسی راہنماؤں نے، کیوں تمہارے دانشوروں نے اس ظالم انسان کے خلاف ایک لفظ
بھی نہیں کہا اور اُسے رد نہیں کیا اور کیوں اپنے عوام الناس کے سامنے تم نے یہ بات نہیں اُٹھائی کہ
مسلمانوں کے دل بڑے حساس ہیں اس معاملے میں اور یہ شرافت کی اقدار کے خلاف بات ہے کہ
ایسے لغو حملے کسی بزرگ کے متعلق کرنا جس کے اوپر قوم کے لکھوکھہا انسان جانیں قربان کرنے کے
لئے تیار ہیں اور کروڑہا ہیں جو جانیں قربان کرنے کا دعوی تو ضرور کرتے ہیں لیکن لازما لکھوکھہا ایسے
ہیں جو عملاً ہنستے ہوئے اپنی جان فدا کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ یہ آگ سے کھیلنے والی بات ہے
اس کو سمجھو۔ تمہارے تعلقات ہیں عالمی تعلقات مسلمانوں سے اُن کو نقصان نہ پہنچاؤ۔ اگر شرافت کی
خاطر نہیں تو اپنے مفاد کی خاطر اور عقلی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تم اپنے طرز عمل کو تبدیل کرو اس قسم
کی نصیحت کی باتیں کچھ رشدی کے خلاف باتیں کی ہوتیں اور عالم اسلام کو آپ یہ کہتے کہ ہمارے
قانون سردست ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ہم اس کتاب کو بین (Ban) نہ کریں۔ عالم اسلام کار د عمل
نسبتاً زیادہ سلجھا ہوا ہوتا اور رشدی کی کتاب کے خلاف عیسائی دنیا سے باتیں سن کر کچھ تو ان کے دل
ٹھنڈے ہوتے لیکن یہاں آزادی زبان استعمال نہیں کی اور غلاظت کو تقویت دینے میں آزادی
تقریر کی باتیں ہو رہیں ہیں ۔ جس طرف بھی دیکھیں ایک غلط رد عمل ہے جس نے صورتحال کو انتہائی
بھیانک بنا دیا ہے۔ مسلمانوں کے غلط رد عمل نے اتنا نقصان پہنچایا ہے اسلام کو کہ یہ کتاب اپنی ذات
میں کبھی بھی اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتی تھی۔ کتابوں کو جلایا گیا، بھنگڑے ڈالے گئے ، گالیاں دی گئیں ۔
اس کے نتیجے میں یہ لوگ اس تاریخی پس منظر میں کہ اسلام جہاد کی تعلیم دیتا ہے، غیر کوقتل کرنے کی تعلیم
دیتا ہے غلط افسانے اپنے ذہنوں میں بنا بیٹھے۔ یہاں انگلستان میں عامتہ الناس سے آپ بات کر

خطبات طاہر جلد ۸
127
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
کے دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے اُن کا یہ تصور ہے کہ اسلام مسلمان یہاں اب ہر غیر کی گردن کاٹنے
کے لئے تیار بیٹھا ہوا ہے اور ہماری سوسائٹی میں بدامنی پھیل جائے گی اور عذاب نازل ہو جائے گا اور
ہم برداشت نہیں کر سکیں گے حالانکہ کل ایک ملین کی تعداد ہے مسلمان کی اور ان کا جوش جتنی تیزی سے
اُٹھتا ہے بد قسمتی سے اُسی تیزی سے بیٹھ بھی جاتا ہے۔ صرف دائم رہنے والی نفرتیں پیچھے چھوڑ رہے
ہیں اور اسلام کے حق میں کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے لیکن اس سے بہت زیادہ نقصان یہ پہنچا ہے کہ وہ
کتاب جو اپنی ذات میں شدید پراپیگنڈے کے باوجود بھی مقبول نہیں ہو رہی تھی اور بعض ممالک اس
کو رد کر چکے تھے، انگلستان اس کو رد کر چکا تھا بغیر کسی احتجاج کے، جاپان اس کو رد کر چکا تھا بغیر کسی
احتجاج کے۔ اُنہوں نے کہا ہم ہرگز اس کا ترجمہ اپنے ملک میں شائع نہیں ہونے دیں گے اور اس
کتاب کے خلاف قومی طور پر ایسے محرکات تھے جن کے نتیجے میں بعض حکومتیں اس کو اپنے ملک میں
شائع کرنے سے خوف کھا رہی تھیں۔ چند لوگ پڑھتے اور کچھ دیر کے بعد کتاب ملک میں غائب ہو
جاتی ، گر جاتی ۔ نہایت فضول قسم کی کتاب ہے۔ شریف لوگوں کو زیادہ اس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن
اب اتنی دلچسپی پیدا ہو رہی ہے کہ کروڑ ہا مغربی دنیا کا انسان اس کتاب کو لینے کے لئے ترس رہا ہے۔
پورا زور لگا رہے ہیں کہ کسی طرح وہ مہیا ہو جائے ۔ جب مسر تھیچر نے Spycatcher کے خلاف مہم
چلائی تھی تو اُن کے ناقدین نے یہی بات کہی تھی کہ تم تو اس کتاب کو انگریز کی نظر سے اوجھل رکھنا
چاہتی تھی یہ تمہاری مہم ہی ہے جس نے اس کو اتنی تقویت بخشی ہے لیکن وہ مہم تو پھر ایک معقول دائرے
سے تعلق رکھتی تھی جو آپ مہم بے سروپا کریں تو وہ زیادہ تر آپ کو نقصان پہنچاتی ہیں دشمن کو فائدہ
پہنچاتی ہیں۔ پس ایک نہایت غلیظ کتاب یہاں تک شہرت پاگئی کہ امریکہ میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر
اب اُس کے نہایت گندے اقتباسات جو دراصل مسلمان کی دلآزاری کا موجب تھے پڑھ کر سنائے
جا رہے ہیں ۔ یعنی کتاب خریدنے کی بھی ضرورت نہیں رہی وہ غلاظت اور وہ خباثت کروڑ ہا انسانوں
تک گھر بیٹھے پہنچ رہی ہے۔ تو انسان کو تو جوابی کارروائی حکمت سے کرنی چاہئے۔ بدقسمتی سے
مسلمانوں میں کوئی معقول سلجھی ہوئی لیڈر شپ نہیں ہے اور وہ مولوی ہے اُس کو اتنی عقل بھی نہیں ہے
کہ اسلام کے حق میں کس قسم کی تحریکات چلانی چاہئیں اور کس قسم کی تحریکات سے احتراز کرنا چاہئے اور
سارا عذاب اس زمانے میں مسلمان پر یہ ملاں ہے جس کو دنیا کے حالات کی ، دنیا کی سیاست کی ، دنیا

خطبات طاہر جلد ۸
128
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
کی خدمتوں کی ہوش ہی کوئی نہیں ہے وہ صرف وقتی طور پر ، ہر اس تحریک میں حصہ لیتا ہے جس کے نتیجے
میں بے چینی پھیلے، Blood shed ہو، خون ہو قتل و غارت ہو، گالیاں دی جائیں اس کے سوا
اس کو کوئی اہلیت نہیں رہی۔ اس کا جو رد عمل یہاں پیدا ہو چکا ہے اور مجھے ڈر ہے کہ ابھی ہوگا۔ وہ
Rationalism کو تقویت ملے گی اور آپ دیکھیں گے کہ مسلمانوں کے خلاف دیر تک اب وہ
لوگ اس ناکام کوشش کے نتیجے میں جو انہوں نے کی ہے سازشیں کرتے رہیں گے، نئی قسم کی مصیبتیں
کھڑی کرتے رہیں گے اور جو کچھ بھی سوسائٹی میں مسلمان نے ایک مقام حاصل کیا تھا اُس مقام سے
گر کر کہیں پہنچ گیا ہے اور بے مقصد ۔ اگر کسی تحریک کے نتیجے میں مقام چھوڑ کر قعر مذلت میں بھی جانا
پڑتا علی تا اور محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت کو بحال کیا جاتا اور آپ کی حفاظت کی جاتی تو میں اس کے حق میں عليه
تھا، اور میں آج بھی اس کے حق میں ہوں، ہمیشہ اس کے حق میں رہوں گا لیکن آنحضرت علی کی
عزت کی حفاظت کی بجائے آپ کو دنیا میں اور زیادہ اور وسیع طریق پر گندی صورت میں پیش کرنے
کے لئے ایک ذریعہ آپ بن جائیں اور خود قومی خودکشی بھی کریں یہ کس اسلام کے نتیجے میں ہوا، یہ کس
حکمت اور کسی عقل کے مطابق ہو رہا ہے اور ادھر حالت یہ ہے کہ چونکہ انہوں نے شرارت کر کے
خاص طور پر ایران پر حملہ کیا تھا اور توقع یہ رکھتے تھے جس نے بھی یہ شرارت کی ہے کہ ایران اس کی
جوابی کارروائی کرے گا ۔ اب جو عرب کا دل ہے یعنی مکہ اور مدینہ اور حجاز کی سرزمین وہاں سے کوئی
جوابی کارروائی کا اعلان نہیں ہورہا۔ ایران بول رہا ہے اس لئے مصر سے فتوئی ہو گیا ہے کہ نہیں بلا شیمی
(Blasphamy) کے اوپر کسی کو قتل کرنے کا فتوی دینے کی اجازت نہیں۔ کیسے تضادات پیدا ہو
گئے ہیں ۔ ایک طرف یہ تعلیم کہ اگر کوئی آنحضرت ﷺ کی عزت پر کوئی اشارہ بھی ایسی بات کہے جو
گستاخی سمجھی جائے اس کا قتل فرض ہے اور کہاں خمینی کی دشمنی میں اب یہ فتویٰ کہ اتنی غلیظ کتاب جو
سراسر خباثتوں پر مشتمل ہے اُس کے مصنف کے اوپر بھی موت کا فتویٰ جاری نہیں کیا جا سکتا اسلامی
تعلیم کی رو سے۔ نہ اس غیر دنیا میں مذہب رہا نہ اپنی دنیا میں مذہب رہا۔ وہاں بھی ایک جھوٹی
سیاست اور ملمع کاری ہے یہاں بھی ایک جھوٹی سیاست اور ملمع کاری ہے۔
وہ دیکھئے پاکستان کے ایک مشہور عالم کہلانے والے مولوی محمد طفیل صاحب جنہوں نے
افغان صورتحال سے خوب فائدہ اُٹھا یا ضیاء کے زمانے میں ۔ اس سلمان رشدی نے معافی کا اعلان کیا

خطبات طاہر جلد ۸
129
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
الله
کہ مجھے معاف کر دیا جائے اور انہوں نے کہا ہاں ہم تمہیں معاف کرتے ہیں۔ ایک احمدی اگر
آنحضرت ﷺ کے عشق میں لا اله الا لله محمد رسول اللہ کا نعرہ بلند کرتا ہے اُس کو تم
واجب القتل قرار دیتے ہو اور کہ قرار دیتے ہو اور کسی قیمت پر معاف کرنے کے لئے تیار نہیں اور بے حیائی کی حد یہ ہے
کہ ایک نہایت ہی خبیث مصنف جس نے آنحضرت علی اور دیگر بزرگ انبیاء اور صحابہ پر نہایت
گندے اور ناپاک حملے کئے جس سے ایک غیرتمند مسلمان کا خون کھولنے لگتا ہے اُس کو تم اس لئے
معاف کر دیتے ہو کہ وہ کہتا ہے میں معافی مانگتا ہوں اور ساتھ یہ بھی اعلان کرتا ہے۔ انہی ریڈیوز ،
ٹیلیویژنز کے اوپر کہ کاش میں نے اس سے زیادہ گندی کتاب ، اس سے زیادہ سخت کتاب لکھی ہوتی
اور ایک لفظ بھی اپنی کتاب کے مضمون کے خلاف نہیں لکھتا اور آپ کہتے ہیں جی اُس نے کہہ دیا ہم
دل دکھانے پر بھی معافی مانگ رہے ہیں یہ صاحب۔ اس لئے ہم معاف کر دیتے ہیں۔ کمال ہے
معافی کا تصور بھی اور انتقام کا تصور بھی ۔ جو عشاق محمد مصطفی ہے ، وہ تو گردن زدنی ہیں تمہارے علیه
نزدیک اور جو خبیث گندے اور ناپاک حملے کرنے والے ہیں اور حدوں سے تجاوز کرنے والے ہیں۔
ان کے منہ کی جھوٹی معافی پر تم ان کو معاف کرنے کے لئے تیار ہو گو یا تم خدا بنے بیٹھے ہو۔ تمہارے
صلى الله
صلى الله
عروسه
ہاتھ میں اس کی معافی اور اس کی اصلاح کا معاملہ ہے۔ ہرگز تمہارے ہاتھ میں نہیں ۔ محمد مصطفی علی
کی جو غیرت ہمارے خدا کے دل میں ہے۔ خدا رکھتا ہے محمد مصطفیٰ کی غیرت ۔ وہ کبھی ایسے خبیث کو
معاف نہیں کرے گا۔ جس نے اس بے باکی اور بے حیائی کے ساتھ دنیا کے سب سے مقدس انسان پر
سب سے غلیظ حملے کئے۔ تم ہوتے کون ہو معاف کرنے والے ۔ قطعاً طور پر نہیں دیتا اسلام ۔ یہ
اسلام، احمدیت کی تعلیم نہیں اس تعلیم کے خلاف تم احمد یہ خلاف ، تم احمدیت کے خلاف ہمیشہ گندی سازشیں کرتے
رہے اور تحریکات چلاتے رہے۔ لیکن آج خمینی نے جب قتل کا فتوی دیا تو تم اس قتل کے فتوئی کے
بھی خلاف ہو گئے ۔ یہ تمہارا تقویٰ ، یہ تمہارا مذہب، یہ تمہاری سیاست ہے۔ اس کو تم ا کو تم اسلام کہتے ہو؟
اسلام پینے کا دنیا میں جو محمد مصطفی علی کا اسلام ہے جس کے ساتھ احمدیت دل و جان کے ساتھ
وابستہ ہے اور ہمیشہ وابستہ رہے گی اور اس اسلام سے ہٹنے کے نتیجے میں تم نے خود دشمن کے ہاتھ میں
وہ ہتھیار پکڑا دیئے جن کو پکڑ کر وہ اب غلیظ حملے کر رہا ہے اور تمہارے پاس حقیقت میں ان کے جواب
کی کوئی کارروائی نہیں رہی ، کوئی موقع نہیں رہا، کوئی ہتھیار نہیں رہا۔
وہی
صلى الله

آج 10 میں سے 10 باقی