سلمان رشدی کی کتاب پر رد عمل پر تبصرہ نیز حضور کی عالم اسلام اور مذاہب عالم کو نصائح
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۸
130
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
پس میں احمدیوں کو اب یہ تلقین کرتا ہوں کہ صورتحال کے تجزیہ کے نتیجے میں وہ ایسی مؤثر اور
دیر پا کار روائی کریں جو آئندہ نسلوں تک پھیل جائے ۔ اگلی صدی ، اس سے اگلی صدی ، اُس سے اگلی
صدی۔ اب یہ ایک صدی کا معاملہ نہ معاملہ نہیں ہے۔ محمد مصطفیٰ علی مد مصطفیٰ لال کا سارا زمانہ غلا را زمانہ غلام ہے۔ اپنے پہلے
زمانے کے بھی وہ بادشاہ تھے اور آئندہ زمانوں کے بھی وہی بادشاہ ہیں اس لئے ہمیشہ کے لئے
جماعت احمد یہ ایسی کوششوں میں وقف ہو جائے جس کے نتیجے میں دشمن کے ہر نا پاک حملے کونا کام بنایا
جائے۔ پس میں جماعت کی اُن نسلوں کو خصوصیت سے مخاطب ہوں جو ان ملکوں میں پیدا ہوئے ہیں
جہاں اسلام پر حملے ہوتے ہیں کہ اگر چہ ہم ان حملوں کے لئے دفاع کا مضمون جہاں سمجھتے ہیں لیکن
یہاں کی زبان کے اسرار ہمیں نہیں آتے ۔ وہ لوگ جنہوں نے انگریزی تعلیم حاصل کی ہے ہندوستان
میں یا پاکستان میں یا دیگر ممالک میں شاذ اُن میں سے ایسے ہیں جن کا بچپن کا ماحول وہی تھا جو اہل
زبان انگریزی دانوں کا ماحول ہوا کرتا ہے۔ جیسے اعلیٰ ، اعلیٰ تو نہیں کہنا چاہئے ایسے انگریزی سکولوں
میں،Convent سکولوں میں پڑھے جس کے نتیجے میں دین کا بے شک کچھ نہ رہا ہولیکن انگریزی
زبان پر دسترس ہوگئی اور اس محاورے کے واقف ہو گئے جو ان کو پسند آتا ہے۔ اس لئے اپنی نئی نسلوں
کو مقامی زبانوں میں ماہر بنائیں اور نئی نوجوان نسلوں میں سے کثرت کے ساتھ اخبار نویس پیدا
کریں کیونکہ صرف زبان کا محاورہ کافی نہیں اخبار نویسی کی زبان کا محاورہ ضروری ہے اور اس نیت سے
کریں کہ ساتھ ساتھ یہ اسلام کا گہرا مطالعہ بھی کریں گے تا کہ ان کی زبان دانی اسلام کے حق میں اور
محمد مصطفی ﷺ کے دفاع میں استعمال ہو۔ اس لئے امریکہ ہو یا افریقہ ہو یا چین ہو یا جاپان ہو یا
یورپ کے متفرق ممالک ہوں یا ایشیا کے دیگر ممالک جہاں جہاں بھی احمدی خدا کے فضل کے ساتھ
موجود ہیں اور مقامی طور پر ایسی پرورش انہوں نے پائی ہے اور ایسی تعلیم حاصل کی ہے کہ اس ملک کے
اہل زبان شمار کئے جا سکتے ہیں ان کو محمد مصطفی اے کے دفاع کے لئے وقف ہو جانا چاہئے اور اس نیت
سے ادب اور کلام پر دسترس حاصل کرنی چاہئے اور قادر الکلام بننا چاہئے کہ خودا نہی کے ہتھیاروں سے
انہی کے انداز سے ہم ان کے متعلق جوابی کارروائی کریں گے اور اسلام کا دفاع کریں گے اور حضرت
اقدس محمد مصطفیٰ علیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے اور یہ جنگ آج کی چند دنوں کی جنگ نہیں ہے
یہ لوگ اس حملے کو بھول ۔ جائیں گے اور یہ تاریخ کی باتیں بن جائیں گی اور پھر ایک بد بخت اُٹھے گا اور
خطبات طاہر جلد ۸
131
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
صلى الله
عليسة
پھر حملہ کرے گا اور پھر ایک بد بخت اُٹھے گا اور پھر حملہ کرے گا ۔ اس لئے احمدیت کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ
کے لئے آنحضور علی علیہ کے سامنے سینے تان کے کھڑی ہو جائے۔ جس طرح حضرت طلحہ نے کیا تھا کہ
صلى الله جو تیر حضرت محمد مصطفی ﷺ پر برسائے جا رہے تھے اپنے ہاتھ پر لئے اور ہمیشہ کے لئے وہ ہاتھ بے
صلى الله کار ہو گیا اس طرح اپنا سینہ سامنے تان کر کھڑا ہو جائے تمام تیر جو ہمارے آقا محمد رسول اللہ ﷺ پر
چلائے جارہے ہیں اپنے سینوں پر لیں یہ اسلام ہے یہ اسلام کی محبت ہے اس طرح اسلام کا دفاع
ہونا چاہیئے اور وہ سار ۔ اور وہ سارے مضامین جو اس کتاب میں : ب میں چھیڑے گئے ہیں کہانی کے رنگ میں ان کا محققین
اور اہل علم مطالعہ کریں اور ان کے دفاع پر کثرت کے ساتھ مضامین شائع کروا ئیں اور ایک ایک چیز کو
لے کر اب جب کہ یہ دلچسپی قائم ہے اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اسلام کا پوری طرح دفاع کریں
اور یہ فوری کارروائی کا حصہ ہے اور اس کے لئے ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے ۔ خوش قسمتی سے میری
کتاب مذہب کے نام پر خون ایک انگلستان کی کمپنی اس کا انگریزی ترجمہ شائع کر رہی ہے اور یہ بھی
اللہ تعالیٰ کا تصرف ہے کہ جب اس کا انگریزی ترجمہ ان کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس
میں ۱۹۵۳ء کے حوالے سے۔ بہت سی باتیں کہی گئی ہیں لیکن Islamic Terrorism پر کچھ
نہیں کہا گیا اور Islamic Fundamentalism پر کچھ نہیں کہا گیا اور مرتد کی سزا کے قتل
کے موضوع کے اوپر جس طرح بھر پور عالمانہ دفاع ہونا چاہئے تھا اس کی بجائے چند ایک باتوں پر
اکتفا کی گئی ہے جبکہ حملے متفرق کئی سمتوں سے ہو رہے ہیں۔ تو ان کا میں ممنوں ہوں کہ ان کے اس توجہ
دلانے پر میں نے دو نئے باب انگریزی میں اضافہ کئے ہیں جو اردو میں نہیں ہیں اور اس میں منصور شاہ
صاحب نے میری مدد کی اور ڈکٹیشن (Dictation) بھی لیتے رہے اور مشورے بھی دیتے رہے اور
کافی انہوں نے محنت کی۔ بہر حال یہ کتاب اب تیار ہے چھپنے کے لئے اور اس کمپنی کا مجھے پیغام ملا
ہے کہ عجیب اتفاق ہے کہ ادھر یہ مسئلہ اٹھا ہے اور ادھر یہ کتاب ہماری تیار ہے چنا رہے چنانچہ ہم نے سب دنیا
میں یہ اشتہار دے دیا ہے کہ اصل اسلامی تعلیم کیا ہے اس کے متعلق ایک کتاب آنے والی ہے۔ تو
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ عاجزانہ خدمت کی توفیق بخشی اور جو انگریزی ترجمہ ہے اس میں یہ بتا
دینا چاہتا ہوں کہ سید برکات احمد صاحب مرحوم نے جو اپنی آخری کینسر کی بیماری میں یہ ترجمہ کیا تھا
بڑے اخلاص کے ساتھ اُن کے لئے بھی دعا کریں وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ میری خواہش ہے کہ میری
خطبات طاہر جلد ۸
132
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
زندگی میں یہ چھپ جائے اُن کے مشوروں پر بعض حصے جو اردو دان طبقے کے لئے موزوں تھے لیکن
مغربی دنیا کے لئے بے تعلق سے تھے وہ چند حصے تھوڑے سے حذف کر دیئے گئے تھے اور اُن کے
مشورے پر بعض باتوں کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اس لئے کوئی یہ نہ سمجھے کہ گویا مترجم نے دخل اندازی کر
کے وہ غلط رنگ میں تصنیف کو پیش کیا ہے جو کچھ بھی ہے مجھ سے اجازت لے کر اور مجھے مشورہ دے کر
تبدیلیاں کروائی ہیں بعض انہوں نے اور اس سے نفس مضمون پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ مغربی دنیا کے
لحاظ سے اس بات کو تقویت ملتی ہے جو ہم دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ اس لئے امید ہے یہ انشاء اللہ
تعالیٰ نیک نتیجہ پیدا کرے گی لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ اس کتاب کے متعلق چونکہ ایسی غلیظ ہے میں اس
کو تفصیل سے بیان نہیں کر سکتا کیونکہ میں بورڈ مقرر کروں گا جو تجزیہ کر کے اُن تمام جڑوں تک پہنچے
جہاں سے یہ غلط الزامات چلتے ہیں اور پھر بعض احمدی محققین کے سپرد یہ کام کیا جائے گا کہ وہ اس کے
جواب لکھیں اور مختلف زبانوں میں ترجمے کر کے ساری دنیا میں پیش کئے جائیں ۔ آج کل چونکہ
شیطانی کتاب میں دلچسپی ہے اس لئے ہو سکتا ہے اس کے بہانے جواب میں بھی دلچسپی پیدا ہو جائے
جو ویسے عام حالات میں نہ ہوتی۔ تو اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہر میدان جنگ میں جہاں
اسلام کا دفاع ضروری ہے ہر اس سرحد پر جہاں اسلام پر حملے ہو رہے ہیں ہمیشہ احمدی صف اول پر
آنحضرت ﷺ اور اسلام کے دفاع میں سینہ تانے کھڑے رہیں اور کسی شیطان کو یہ طاقت نہ ہو کہ کسی
نام پر بھی وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ملا اور اس پاک مذہب پر حملے کر سکے۔
صلى
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا :
ایک بات جو میں نے جماعت کو سمجھانی تھی اس وقت ذہن سے اُتر گئی وہ میں اب اس دو
خطبوں کے درمیان بیان کرتا ہوں ۔ ایک تو یہ کہ جن ملکوں نے یا جن کمپنیوں نے اس کتاب کو شائع
کرنے کی اجازت نہیں دی یا شائع کرنے لگے تھے اور یہ ارادہ واپس لے لیا اُن کو حوصلہ افزائی اور یا
شکریوں کے خط جماعت کی طرف سے ملنے چاہئیں اور یہ اس لئے ضروری ہے کہ بہت بڑا احسان
ہے۔ یعنی ہمارے دل پر احسان ہے جو اس قدر دکھ اُٹھاتا ہے اس کتاب سے رسول اللہ ﷺ کی تائید
میں کوئی آواز بھی کسی طرف سے بلند ہو اس کا شکر یہ فرض ہے اور سب شکریوں سے بالا یہ شکریہ ہے تو
ان لوگوں سے مختلف رنگ میں رابطہ ہونا چاہئے مگر ایسی حکمت کے ساتھ کہ اس کا کوئی غلط تاثر قائم نہ
خطبات طاہر جلد ۸
133
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
ہو۔ پس انفرادی طور پر بعض لوگ خود ہی لکھتے ہیں وہ تو الگ بات ہے لیکن جماعتیں جب یہ اس مسئلے
پر غور کریں تو حکمت کے ساتھ منصوبہ بنا کر اور مرکز کے مشورے کے ساتھ کارروائی کریں۔ اب تک
مثلاً امریکہ میں والدن بکس (Walden Books) کے تین سوسٹالز سے یہ کتاب ہٹالی گئی ہے۔
اگر ہم اس وقت ان کے ساتھ شکریہ کا تعلق قائم کریں تو ہو سکتا ہے آئندہ کے لئے پھر وہ ارادہ ہی بدل
دیں لیکن اگر یہ نہ ہوا تو مجھے ڈر ہے کہ دوبارہ پھر یہ داخل کر لیں گے یا یہ سمجھیں گے کہ معاملہ ٹھنڈا ہو گیا
ہے۔ تو اس وقت ان لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنا ، ان کا شکریہ ادا کرنا ، ان کو سمجھانا کہ تم اس گند میں نہ
پڑو اور احتجاجاً اخلاقی قدروں کی خاطر اس کتاب سے اپنا تعلق تو ڈلو یہ مفید نتیجہ پیدا کر سکتا ہے، ساتھ یہ پیدا سکتا
دعا بھی کرنی چاہئے ۔ فرانس اور جرمنی کے پبلشرز نے جنہوں نے کتاب کا ترجمہ شائع کرنا تھا اپنا
فیصلہ بدل لیا ہے۔ فرانس کی حکومت، جرمنی کی جماعتوں کا کام ہے کہ وہ اب مطلع کرے مرکز کو بھی اور
خود مؤثر رابطہ کریں اور کبھی کہیں کہیں سے بیرونی دنیا سے بھی ان کمپنیوں کو اور ان حکومتوں کو شکریہ کے
خط جانے چاہئیں ۔ ہندوستان خاص طور پر شکریہ کا محتاج ہے جس نے باوجود اس کے کہ ہندو بھاری
اکثریت ہے اصولاً اس کتاب کو رد کر دیا ہے خود ہی اور باوجود اس کے کہ بہت دباؤ ڈالا گیا ہے
ہندوستان پر لیکن اس نے اس کو تسلیم نہیں کیا۔ ساؤتھ افریقہ باوجود اس کے کہ نسلی دشمنیاں ہیں لیکن
اس معاملے میں شرافت دکھا گیا ہے۔ باقی مسلمان ممالک میں سے چند نے کیا ہے اور یہ عجیب ہے
کہ باقی سب نے نہیں کیا ہے اس کو ابھی تک رڈ اور کوئی قانونی روک نہیں کھڑی کی۔ جاپان نے کیونکہ
وہ سمجھدار قوم ہے غالبا تجارتی اغراض کی خاطر مسلمان ممالک کو خوش کرنے کے لئے اس کتاب کو چھینے
کی اجازت نہیں دی لیکن ویسے بھی ہو سکتا ہے کہ تہذیبی لحاظ سے بھی انہوں نے غلط سمجھا ہو لیکن
کہا بہر حال یہی ہے کہ نہایت بد تہذیب کتاب ہے اس قسم کی کتاب ہم شائع نہیں کریں گے۔
W۔H۔ Smith نے جس نے کثرت کے ساتھ یہاں شروع کی تھی وقتی طور پر اس کتاب کو واپس
لے لیا ہے۔ سب سے زیادہ جو قابل شکریہ ہیں وہ کارڈینل ہیں کیون (Lyons) کے فرنچ کارڈینل
جنہوں نے نہایت بھر پور تبصرہ اس کتاب کے خلاف کیا ہے اور اس تبصرے کو پڑھ کے دل خوش ہو جاتا
ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہایت غلیظ ، لغو، لچر ایسی بخش کتاب ہے کہ کسی دنیا کے شریف آدمی کو اس کو نہیں
پڑھنا چاہئے اور اس کو ساری دنیا کو رد کرنا چاہئے اور اس نے شکوہ کیا ہے عیسائیوں سے کہ تمہیں شرم
خطبات طاہر جلد ۸
134
خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء
صلى الله
نہیں آتی کہ جب حضرت عیسی کے خلاف ایک فلم بنائی گئی تھی تو تم جانتے ہو کہ مہ تم جانتے ہو کہ مسلمان تمہارے
شانہ بشانہ اس کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور آج محمد رسول اللہ ﷺ پر اور دیگر بزرگوں پہ حملے ہو
رہے ہیں اور تم تماشے دیکھ رہے ہو اور مزے اُٹھا رہے ہو۔ پس وہ کارڈینل ایسا ہے جسے خاص طور پر
جماعت کی طرف سے کچھ شکریے اور تہنیت کا پیغام ملنا چاہئے اور ان سب لوگوں کے لئے سب سے
اچھا شکریہ کا طریق یہ ہے کہ ان کے لئے دُعا کی جائے ۔ یہ شکر یہ ان تک نہیں پہنچے گا لیکن خدا تک
پہنچے گا اور اللہ ہم سے اس شکریہ کے نتیجے میں راضی ہوگا اور ان سے بھی راضی ہوگا۔ پس یہ ایک حصہ
ہے اس میں مزید معلومات بعد میں حاصل کی جاسکتی ہیں اور ایک اصولی راہنمائی کے تابع جماعت کو
چاہئے کہ وہ جائز اسلامی رد عمل دکھائے اور بڑی شان کے ساتھ بڑی غیرت کے ساتھ دکھائے ۔