ایک عالمگیر سازش کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو نشانہ بنانے میں سعودی حکومت کا سیاسی کردار

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کے خلاف بین الاقوامی سیاسی سازشوں اور اس میں سعودی عرب اور مغربی طاقتوں کے کردار کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے۔ آپ نے بیان فرمایا کہ کس طرح دولت اور مذہبی اثر و رسوخ کے ذریعے پاکستان، انڈونیشیا اور افریقی ممالک وغیرہ میں جماعت احمدیہ کی مخالفت کو ہوا دی جاتی ہے۔ آخر میں آپ نے نصیحت فرمائی کہ احمدی اپنی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام تر انحصار اللہ تعالیٰ کی ذات پر رکھیں اور اپنے اعمال کی اصلاح کر کے خدا تعالیٰ کو اپنا حقیقی مولیٰ بنائیں۔

موضوعات: جماعت احمدیہ، بین الاقوامی سیاست، سعودی عرب کا کردار، مظالم پاکستان، توکل علی اللہ

خطبات طاہر جلد ۸
299
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
ایک عالمگیر سازش کے ذریعہ جماعت احمد یہ کونشانہ بنانے
میں سعودی حکومت کا سیاسی کردار
( خطبه جمعه فرموده ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء بمقام ناصر باغ فرینکفرٹ جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
گزشتہ ایک خطبے میں میں نے پاکستان کے تازہ حالات سے متعلق تبصرہ کیا تھا اور ان چند
اندرونی محرکات کا ذکر کیا تھا جن کے نتیجے میں سیاستدان ایک دفعہ پھر جماعت احمد یہ پر ظلم کرنے پر
تلے بیٹھے ہیں ۔ اسی مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے میں بعض مزید وضاحتیں کرنی چاہتا ہوں تا کہ تمام
دنیا کے احمدیوں کو خوب اچھی طرح معلوم ہو کہ ان سے کیا ہو رہا ہے، کیوں ہو رہا ہے؟ کون سی طاقتیں
اس ظلم میں ملوث ہیں اور آئندہ ان کو کس قسم کے خطرات سے متنبہ رہنا چاہئے اور ان کے خلاف ابھی
سے تیاری کرنی چاہئے ۔
دنیا میں سیاست جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا اندھی ہوتی ہے کیونکہ خود غرضی کی
آنکھیں نہیں ہوتیں۔ خود غرضی کی آنکھ اندر کی طرف کھلتی ہے اور باہر کی کوئی آنکھ نہیں ہوا کرتی ۔ اس
لئے سیاستدان خواہ کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، کتنا ہی ہوشیار اور صاحب تجربہ کیوں نہ ہو جب اس کا ذاتی
مفاد دنیا کے دیگر مفادات اور تقاضوں سے ٹکراتا ہے تو ہمیشہ اس کی آنکھ اپنے ذاتی مفاد کی طرف لگ
جاتی ہے اور اسے اس وقت کچھ اور دکھائی نہیں دیتا۔ یہ وہ سیاست کی بنیادی کمزوری ہے جس نے
پاکستان کے حالات بگاڑنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور یہی وہ سیاست کی بنیادی کمزوری ہے

خطبات طاہر جلد ۸
300
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
جو عالمگیر سطح پر قوموں کے تعلقات بگاڑنے اور دنیا کے امن خراب کرنے کی ذمہ دار ہے۔ جہاں تک
جماعت احمدیہ کا تعلق ہے جماعت احمد یہ تو صرف پاکستان کے اندرونی دشمنوں سے واسطہ ہی نہیں اور
محض ان علماء تک بات نہیں ٹھہرتی جنہوں نے گویا قسمیں کھا رکھی ہیں کہ ہر صورت میں ، ہر قیمت پر
جماعت احمدیہ کی مخالفت کریں گے بلکہ ان علماء کو آج سیاستدانوں کی ایسی پشت پناہی حاصل ہے
جیسے اس گزشتہ ایک سو سال میں پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔ نہ صرف یہ کہ ان کو اندرونی طور پر سیاستدانوں
کی پشت پناہی حاصل ہے بلکہ یہ ایک نیا مضمون پاکستان کے سیاست کے افق پر ابھرا ہے کہ وہ لوگ
جو صاحب حکومت ہیں ان کی حمایت بھی ملاں کو حاصل ہے اور وہ لوگ جو حکومت پر قابض لوگوں کے
مخالف ہیں ان کی پشت پناہی اور حمایت بھی ملاں کو حاصل ہے اور صرف اندرونی سیاستدان ہی کی
نہیں بلکہ بیرونی سیاستدانوں کی بھی۔ اندرونی طاقت کی ہی نہیں بلکہ عظیم الشان بیرونی طاقتوں کی
پشت پناہی بھی بالواسطہ ملاں کو نصیب ہے۔ اس سلسلے میں میں کوشش کروں گا کہ بات کو اس طرح
وضاحت کے ساتھ آپ کے سامنے رکھوں کہ آسانی سے ہر ذہن کو خواہ اس کا علمی معیار کیسا ہی کیوں
نہ ہو بات سمجھ آجائے۔
مرکزی نقطہ اس مسئلے کا سعودی عرب ہے۔ سعودی عرب کو آج کی دنیا میں ایک غیر معمولی
سیاسی مقام نصیب ہوا ہے جو اس سے پہلے کسی اسلامی ملک کو اس طرح مرکزی حیثیت سے نصیب
نہیں ہوا تھا۔ سعودی عرب کو تمام مغربی طاقتوں کی مکمل حمایت اور پشت پناہی نصیب ہے۔اس سے
پہلے مسلمان ممالک کا یہ حال ہوا کرتا تھا کہ کچھ بیرونی طاقتیں ان کی دوست ہوا کرتی تھیں اور کچھ دشمن
ہوا کرتی تھیں۔ کچھ مغربی طاقتیں ان کی دوست ہوا کرتی تھیں اور کچھ مغربی طاقتیں ان کی دشمن ہوا
کرتی تھیں لیکن اس وقت سعودی عرب کو ایک غیر معمولی مقام حاصل ہے جو مشرق اور مغرب کی آپس
کی رقابت کے نتیجے میں ہے۔ وہ تمام مغربی طاقتیں جو مسلمان ممالک میں نفوذ چاہتی ہیں ان کی
کوشش یہ ہے کہ تمام مسلمان ممالک میں سعودی عرب کا نفوذ پھیلے اور جہاں تک مسلمان ممالک کا
تعلق ہے خواہ وہ کلیہ مسلمان ہوں یا بعض ممالک میں مسلمانوں کی بھاری تعداد موجود ہو ان کو جو آواز
بھی ملے اور مدینے کے میناروں کی سنائی دیتی ہے۔ وہ اپنے خلوص میں ، اپنے ایمان میں، اپنے دین
سے محبت کے نتیجے میں یہی سمجھتے ہیں کہ یہ خدا اور محمد مصطفیٰ ﷺ کی آواز ہے جو ان مقدس مقامات
صلى الله
عروسه

خطبات طاہر جلد ۸
301
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
کے مقدس میناروں سے سنائی دے رہی ہے۔ پس سب سے زیادہ نفوذ اگر کوئی ملک اسلامی دنیا میں
کر سکتا ہے تو وہ سعودی عرب ہے۔ اس سے پہلے بھی سعودی عرب کو یہ عظمت کا مقام حاصل ہونا
چاہئے تھا لیکن اس لئے نصیب نہیں ہوا کہ وہ ایک غریب ملک تھا جو خود لوگوں کی امداد پر پل رہا تھا اور
ایک بہت لمبا عرصہ تک انگریزی حکومت نے اس ملک کو سہارا دیا۔ ان کی سیاست کے نقوش بنائے،
ان کی بیرونی یعنی خارجہ پالیسی کو تشکیل کیا اور انگریز کی امداد ہی پر اس ملک کا نظم و نسق چلتا رہا۔ یہ ایک
تاریخی حقیقت ہے جسے آج دنیا کا ہر مؤرخ تسلیم کر چکا ہے کسی کو اس سے انکار نہیں۔ ایک لمبا عرصہ
تک موجودہ سعودی خاندان کو اپنی حکومت کے بقاء کے لئے کلیہ انگریز پر منحصر رہنا پڑا اور با قاعدہ وہ
معاہدے جواب چھپ کر عوام کے سامنے آچکے ہیں ان میں یہ باتیں تفصیل سے لکھی ہوئی ہیں، وہ
شرائط مذکور ہیں جن کے نتیجے میں یہ کبھی بھی اپنی خارجہ پالیسی میں آزاد نہیں ہو سکتا تھا۔ اس کے بعد
پھر ایک ایسا وقت آیا جب کہ اس ملک میں تیل کی دولت نکل آئی اور تیل کی دولت نے اس کو ایک قسم کا
ایک آزادی کا مقام عطا کیا ۔ اقتصادی طور پر اب یہ کسی دوسرے ملک کا مرہون منت نہیں رہا اور تیل
کی دولت اتنی تھی کہ اس ملک کے لئے ناممکن تھا کہ اس دولت کو خود سنبھال سکے۔ چنانچہ مجبوراً امریکہ
کی طرف رجوع کرنا پڑا اور تقریباً تمام تر دولت امریکہ کے بنکوں کے سپرد کر دی گئی۔ چونکہ اس
خاندان کو اپنی سیاسی بقاء کے لئے بھی اس غیر معمولی دولت کی وجہ سے غیر معمولی خطرات در پیش
ہوئے اس لئے ان کے لئے لازم تھا کہ اپنی بقاء کی خاطر بھی کسی غیر ملک کی طرف رجوع کریں اور ان
کا سہارا لیں ۔ پس جس کے پاس کسی کے پیسے ہوں اسی کی طرف رجوع کیا کرتا ہے۔ یہ تو ہو نہیں سکتا
کہ اپنی امانت کسی اور کے پاس رکھوائی ہو اور دوستیوں کی پینگیں کسی اور سے بڑھائی جائیں۔ پس یہ دو
باتیں ایک مقام پر اکٹھی ہو گئیں اور دن بدن سعودی عرب کا انحصار امریکہ پر زیادہ سے زیادہ ہوتا چلا
گیا۔ اسی طرح ان مغربی قوموں پر جن کے پاس ان کی دولت کا کچھ حصہ تھا یا جن سے تعلقات کے
نتیجے میں ان کو فوجی امداد اور حمایت حاصل ہونے کی توقع تھی ان کے تعلقات بڑھنے شروع ہوئے ۔
پس ایک طرف یہ صورتحال تھی کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مرکزی ملک اور سب سے بڑا
قابل احترام ملک ان لوگوں کی طرف دوستیوں کے ہاتھ بڑھاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا جن کی اسلام
دشمنیاں تاریخی طور پر ثابت ہیں اور ایک بڑا بھاری تضاد دکھائی دینے لگا تھا جس کو مسلمان ممالک کے

خطبات طاہر جلد ۸
302
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
باشندے یقیناً تعجب اور حیرت کے ساتھ دیکھتے کہ کیا وجہ ہے کہ اسلام کا قلعہ وہ عظیم الشان ملک جس کو
خدا نے آغاز ہی سے اسلام کی خدمت کے لئے چنا تھا۔ اس کا تمام تر انحصار اس کی دوستیاں ، اس کے
تعلقات ، اس کے روابط سب اسلام دشمن طاقتوں سے ہیں۔ اس صورتحال کا ایک ہی حل ممکن تھا کہ
سعودی عرب کے مسلمان ہونے کی تصویر کو نمایاں کر کے مسلمان ممالک کے سامنے پیش کیا جائے اور
غیر معمولی طور پر اسے اسلام کا نمائندہ، اسلام کا حمایتی ، اسلام کا پشت پناہی کرنے والا ملک بنا کر دکھایا
جائے ۔ چنانچہ رابطہ عالم اسلامی کو تشکیل دیا گیا اور اس تشکیل میں بہت بڑی بڑی طاق بڑی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے ذریعے سعودی عرب ے سعودی عرب کی معرفت غریب مسلمان ممالک کو بہت سی دولتیں تقسیم کی
گئیں اور صرف یہی نہیں تھا بلکہ ایسی حیرت انگیز چالا کی اور ہوشیاری کے ساتھ یہ منصوبہ بنایا گیا کہ
اس کے نتیجے میں محض دولت ہی دوسرے ملکوں تک نہ پہنچے بلکہ سعودیہ کا مذہبی رسوخ بھی ان تک پہنچے۔
یعنی ایک تو اگر ویسے ہی کوئی ملک کسی کو دولت دے تو اس کے لئے دل میں نرم گوشے پیدا ہو ہی جایا
کرتے ہیں لیکن صرف یہی نہیں کیا گیا بلکہ دولت کو اس طریق پر ان ملکوں میں استعمال کیا گیا کہ جس
کے نتیجے میں سعودی فرقے یعنی وہابیت کو بھی فروغ نصیب ہو۔ چنانچہ اس سعودی روپے کے ذریعے
ان غریب ممالک میں بھی جہاں شدید اقتصادی بحران تھے، جہاں انڈسٹری یعنی کارخانوں کا کلیہ
فقدان تھا اور ملک اپنی بقاء کے لئے ترقی یافتہ مغربی ممالک پر انحصار کرتے تھے ان کو بھی سعودی روپیہ
ان کی انڈسٹری کو تقویت دینے کے لئے نہیں دیا گیا بلکہ ان کے ہاں مسجد میں بنانے اور مدارس بنانے
پر استعمال ہوا۔ اس سے سعودی حکومت کے پشت پناہوں کو دوہرا فائدہ نصیب ہوا۔ اول یہ کہ اگر یہ
روپیہ جو بے انتہاء ہے۔ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے عام حالات میں کہ سعودی دولت کتنی بڑی
ہے۔ اگر یہ روپیہ یا اس کا بہت معمولی حصہ بھی تیسری دنیا کے غریب ممالک کو اقتصادی طور پر مغربی
چنگل سے چھڑانے پر استعمال کیا جا تا تو بلاشبہ سعودی عرب کو ایک غیر معمولی ہر دلعزیزی تو نصیب
ہوتی لیکن سعودی عرب کے دوستوں کے مفاد کے یہ بات خلاف تھی اور ان کو شدید نقصان پہنچتا کیونکہ
آج کی دنیا میں ترقی یافتہ قو میں حکومتیں بھی کرتی ہیں تو اقتصادی مقاصد کے لئے محض حکومت کے شوق
میں نہیں کرتیں۔ تمام دنیا کی سیاست اقتصادیات کے ساتھ اس طرح باہم اُلجھ چکی ہے کہ سیاست اور
اقتصادیات گویا ایک ہی چیز کے دو نام بن گئے ہیں۔ پس سعودی عرب نے غریب ممالک کو خصوصاً

خطبات طاہر جلد ۸
303
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
ان ممالک کو جہاں مسلمانوں کی کثرت تھی یا ایک بھاری تعداد موجود تھی اس طرح رو پیدینا شروع کیا
کہ وہاں عظیم الشان مساجد تعمیر کی گئیں اور پھر ان مساجد کو آباد کرنے کے لئے دینی مدارس قائم کئے
گئے اور دینی مدارس کے ذریعے جو بھی علماء فارغ التحصیل ہوا کرتے تھے ان کو سعودی روپے پر مختلف
مساجد میں امام بنایا گیا ۔ چونکہ سعودی عرب کو دولت کی فراوانی کی وجہ سے باقی تمام مذہبی جماعتوں
پر ایک فوقیت حاصل ہے اس لئے کوئی اور مذہبی جماعت ان فارغ التحصیل ائمہ کواتنی رقوم تنخواہوں
اور گزاروں کی صورت میں نہیں دے سکتی تھی جتنا سعودی عرب دے سکتا تھا چنانچہ کثرت کے ساتھ
ان ممالک نے بھی سعودی نفوذ کا جال پھیلا دیا گیا جہاں اس سے پہلے وہابیت کا لفظ قابل نفرت
سمجھا جاتا تھا۔
جماعت احمد یہ کیسے اس مضمون میں داخل ہوئی ؟ اگر چہ جا ؟ اگرچہ جتنا حصہ میں نے مضمون کا ، نے مضمون کا بیان
کیا ہے ابھی تشنہ تکمیل ہے اور بہت لمبی اور گہری سازش ہے، بہت وسیع سازش ہے جس کو بیان
کرنے کے لئے ایک لمبا وقت درکار ہے لیکن کیونکہ میں دراصل اس مضمون پر گفتگو نہیں کر رہا بلکہ
جماعت احمد یہ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ آپ اس بین الاقوامی تعلقات کے روابط میں کیسے داخل ہوئے
اور کیوں آپ کو خاص طور پر مظالم کا نشانہ بنانے کے لئے چن لیا گیا ؟
سعودی عرب نے جس ملک میں بھی نفوذ کیا ہے وہاں اگر براہ راست علماء کو خرید تا یا
براہ راست ان کو وہابیت کی تعلیم دیتا تو ہرگز بعید نہیں تھا کہ سعودی عرب کی ان کوششوں کے خلاف
وہاں کے مسلمانوں میں شدید رد عمل پیدا ہو جاتا۔ مثلاً ترکی ہے۔ ترکی کی سعودی عرب سے قدیم
رقابتیں ہیں اور بڑی شدید رقابتیں ہیں، سیاسی سطح پر بھی اور مذہبی سطح پر بھی۔ ترکی ایک حنفی المسلک
ملک ہے اور ترکیوں کو حنفی مذہب سے بے حد محبت ہے اور وہ سمجھتے ہیں وہابیت حنفیت کی دشمن ہے۔
پھر ترک وہ قوم ہے جنہوں نے سال ہا سال بلکہ بیسیوں بلکہ سینکڑوں سال تک اسلام کے لئے ایک
عظیم قلعہ کا کام دیا ہے اور ایک وقت میں یہ اتنی عظیم الشان سیاسی طاقت کے طور پر دنیا پر ابھرے کہ
اسلامی ممالک اور مغربی ممالک کے درمیان اگر کوئی فصیل تھی تو وہ ترکوں کی فصیل تھی اور عرب ممالک
پر بھی دیر تک انہوں نے حکمرانیاں کیں ۔ سعودی عرب نے جب یہ انگریزوں کے زیر اثر تھا خاص طور
پر ترکوں کی حکومت کو عربوں میں کمزور کرنے کے لئے نمایاں کردار ادا کیا اور ان کے جو گورنر مقرر تھے

خطبات طاہر جلد ۸
304
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
مختلف مسلمان ممالک میں جب وہاں بغاوتیں کروائی گئیں تو ترکی سے وہاں تک کہ رابطے چونکہ لمبے
تھے فاصلوں کے لحاظ سے اس لئے بیچ میں سعودی عرب کے سپاہی کہہ لیں یا تخریب کا رکہہ لیں لیکن جو
بھی ان کی شکل تھی وہ گروہ در گروہ ترکی قافلوں پر حملے کر کے ان کی مواصلات کو تباہ کرتے تھے اور یہ
بات بھی ایک تاریخی مسلمہ حقیقت ہے اس کو کوئی الزام تراشی نہیں کہہ سکتا۔ دنیا کا کوئی مؤرخ بھی اس کا بھی
حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ اسی طرح ہوا اور انگریز کی ایما پر ایسا ہوا۔ چنانچہ ترک اس بات کو کبھی
نہیں بھول سکتے تھے اور ایک بہت لمبا عرصہ تک عرب دنیا سے جب ترکوں کو دوری اختیار کرنا پڑی ان
حالات کی وجہ سے اس میں سب سے زیادہ نفرت ان کو سعودی عرب سے تھی ۔
پس یہ دو نفرتیں اکٹھی تھیں یعنی مذہبی نفرت اور سیاسی نفرت اس لئے اگر سعودی عرب وہاں
براہ راست داخل ہو تو ظاہر بات ہے کہ اس کے خلاف شدید رد عمل ہوں گے لیکن اگر سعودی عرب
اپنے روپے سے اینٹی احمد یہ لٹریچر تقسیم کروانا شروع کر دے اور جماعت کے خلاف نہایت گندے
الزامات پر مشتمل کتابوں کی کثرت سے اشاعت کروائے خواہ وہ جماعت اسلامی کو اس غرض سے
استعمال کرے یا کسی اور جمیعت کو استعمال کرے تو جن علماء تک وہ روپیہ پہنچتا ہے وہ اسے خوشی سے
قبول کریں گے اور وہ سمجھیں گے کہ یہ تو ساری کوششیں ان کے نزدیک جو اسلام کی دشمن جماعت ہے
اس کے خلاف ہو رہی ہیں اور جو ملک بھی ان کوششوں کی سربراہی کرے گا وہ اسلام کا دفاع کرنے
والا ملک شمار ہوگا اور اسلام کا حمایتی شمار ہوگا ۔ پس اس سلسلے میں جب مختلف جگہ پر اڈے قائم ہوں
گے، ان کو روپیہ دینا پڑے گا تو بلا خوف لومة لائم کسی ملامت کرنے والے کے خوف سے بے نیاز ہوکر
اس روپیہ کو قبول کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح مصر میں بھی ایسا ہی کیا گیا ، اسی طرح افریقن ممالک میں بھی ایسا ہی کیا گیا اور
مختلف راستوں سے جو ہمیشہ ایک نہیں تھے۔ کبھی کسی تنظیم کے تابع ، کبھی کسی دوسری تنظیم کے تابع ۔
سعودی عرب نے جماعت احمدیہ کی مخالفت میں ایک نمایاں کردار ادا کرنا شروع کیا۔ اگر یہ نہ ہوتا تو
افریقہ میں بھی سعودی عرب کو کوئی نفوذ حاصل نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ مالکی بھی وہابیت سے بہت سخت متنفر
اور اس کے عروج سے خائف ہیں۔ چنانچہ آج بھی باوجود اس کے کہ احمدیت کی مخالفت کی شکل میں
وہاں سعودی عرب نفوذ کر رہا ہے۔ مالکیوں میں ابھی ایک بے چینی کی لہر دوڑ چکی ہے اور وہ سمجھتے ہیں

خطبات طاہر جلد ۸
305
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
کہ ان کے ملک کو سعودی نفوذ غیر سے غیر مستحکم کر رہا ہے۔ پس سعودی نفوذ کی خاطر کوئی ایک ان کو ایسا مظلوم
نشانہ چاہئے تھا جس کے اوپر حملے کرتے چلے جائیں اور عوام الناس مسلمان پر یہ اثر ڈالیں کہ یہ اسلام
کی سب سے دشمن جماعت ہے اسے ہم نے جب نشانہ بنایا ہے تو گویا ہم اسلام کے سچے ہمدرداور
خیر خواہ اور اسلام کی حمایت کرنے والے اور پشت پناہی کرنے والے ہیں۔ اس طریق پر ان ممالک
کے علماء کو پتا بھی نہیں لگا کہ ہم کن ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ چنانچہ
آپ انڈونیشیا میں جماعت احمدیہ کی مخالفت کی تاریخ کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں ۔ پاکستان کے متعلق تو
آپ واقف ہی ہیں۔ وہاں ہر اینٹی احمد یہ فساد کے لئے سعودی عرب استعمال ہوا ہے، سعودی عرب
کا روپیہ استعمال ہوا ہے۔ ملائیشیاء میں آپ ان حالات کا جائزہ لے کر دیکھ لیجئے وہاں بھی بعینہ یہی
شکل اُبھری ہے اور بنگلہ دیش میں بھی بعینہ یہی شکل اُبھری ہے اور مزید کوششیں مسلسل جاری ہیں ۔
پس جہاں بھی جماعت احمد یہ کے خلاف منافرت پھیلائی جاتی ہے اور کثرت سے پیسہ
استعمال کیا جاتا ہے وہاں سعودی عرب کا ہاتھ آپ کو دکھائی دے گا۔ اور جب ایک دفعہ اسلام کے
چپن کے طور پر یہ ایک ملک میں نفوذ شروع کر دیتے ہیں تو پھر حکومتوں کو اس طرح مجبور کر دیتے ہیں
اپنے ساتھ تعاون پر کہ ملین بعض دفعہ بلین ڈالر ان کو دیتے ہیں کہ یہ ہم تمہارے ملک میں اسلام کی ترقی
کی خاطر خرچ کرنا چاہتے ہیں ۔ بڑی بڑی شاندار مساجد بناؤ، بڑی بڑی یونیورسٹیاں بناؤ، بڑے
بڑے مدارس قائم کرو اور ان کا سارا خرچ ہم برداشت کرتے ہیں ۔ ڈالرز میں تم ہم سے یہ رقم لے لو
اور اپنی کرنسی میں جو بھی مقامی کرنسی ہے خرچ کرو ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، کوئی پرواہ نہیں
ہے۔ چنانچہ تیسری دنیا کے ممالک جو غریب ہیں اور بہت حد تک ڈالر کے محتاج ہیں ان کو اس سے بہتر
اور کیا سود انظر آ سکتا ہے کہ ان کو ڈالر ملیں اور ان ڈالرز کے ذریعے اپنی کرنسی خرچ کر کے، ڈالرز کو اپنی
بیرونی خرید و فروخت کے لئے استعمال کریں اور اپنی کرنسی خرچ کر کے مساجد اور مدارس بنوائیں ان کو
کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چنانچہ گزشتہ تقریباً بیس سال سے یا شاید بعض جگہ اس سے بھی زائد عرصہ سے
مسلسل یہی کام ہے جو مختلف ممالک میں ہو رہا ہے اور سعودی نفوذ اور احمدیت کی دشمنی ایک ہی چیز کے
دو نام بنے ہوئے ہیں۔ اب جہاں جہاں یہ سعودی نفوذ پھیلتا ہے جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا جو
بھی آواز وہاں بلند ہوتی ہے یہی سمجھا جاتا ہے کہ مکے اور مدینے کے میناروں سے آواز بلند ہورہی ہے۔

خطبات طاہر جلد ۸
306
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
مغربی طاقتیں اس لئے خوش ہیں کہ ان کو اس سے دوہرا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اوّل یہ کہ
مسلمان ممالک کو براہ راست وہ اپنے قابو کرنے کی کوشش کریں، ان کو اپنے تسلط میں لانے کی کوشش
کریں تو یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔ جہاں جہاں مغربی ممالک نے براہ راست مسلمان ممالک کو زیر
اثر لانے کی کوشش کی ہے ہماری تاریخ بتاتی ہے کہ وہیں وہیں اس تسلط کے خلاف شدید رد عمل پیدا
ہوئے۔ مثلاً آپ میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جن کو یاد ہوگا کہ ایک وقت تھا کہ جب امریکہ
نے براہ راست ڈیفنس پیکٹس کے ذریعے ، دفاعی معاہدوں کے ذریعے مسلمان ممالک کی صف بندی
کرنے کی کوشش کی اور سکیم یہ تھی کہ روس کے مقابل پر ایک دیوار قائم کر دی جائے جس میں سارے
مسلمان ممالک جو امریکن فوجی امداد کے ذریعے طاقت حاصل کریں ایک نمایاں کردار ادا کریں۔
چنانچہ سنٹرل ٹریٹی آرگنائزیشن (سیٹو) بنا بغداد پیکٹ ہوا۔ نیٹو کا ایک حصہ بھی اسی دائرے سے تعلق
رکھتا ہے۔ ان سارے ٹیکٹس کے نتیجے میں ان ممالک کی مسلمان حکومتوں کو کچھ فوجی تقویت تو حاصل
ہو گئی لیکن امریکہ کا مقصد حاصل نہیں ہو سکا اور عوام الناس میں امریکہ کے خلاف شدید رد عمل پیدا ہو گیا
لیکن سعودی نفوذ کے نتیجے میں امریکہ کے خلاف رد عمل نہیں پیدا ہو سکتا کیونکہ سعودیت کو ایک مذہبی
تعلق ہے مسلمان ممالک سے اور مسلمان ممالک ہمیشہ سعودیہ کی طرف عزت اور احترام سے دیکھتے
ہیں خصوصاً اس وقت جب کہ سعود یہ ان کو پیسے بھی دے رہا ہو تو وہ عزت اور احترام بہت بڑھ جاتا
ہے۔ پس کثرت کے ساتھ ان ممالک میں سعودی پیسے سے علماء پیدا ہونے شروع ہوئے جو دوڑتے
تھے سعودیہ کی طرف مزید مالی منفعتوں کے لئے اور ان کے اخراجات پر اعلیٰ دینی تعلیم بھی حاصل
کرتے تھے۔ یہ وہ دور ہے جو مذہب کے نام پر دنیا کی طرف مسلمان ممالک کی جاری ہوئی جس میں
سعودی عرب نے ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اب آپ یہ سوچے کہ تمام مسلمان ممالک اگر عالم اسلام کی توحید کے نام پر سعودی عرب
کے جھنڈے کے تلے جمع ہو جائیں اور اس کی آواز پر لبیک کہنا شروع کریں تو بظاہر یہ کتنا عظیم الشان
اتحاد ہے عالم اسلام کا جس سے زیادہ خوبصورت تصویر ایک عام انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ یہ کہتا
ہوگا کہ ہماری بلا سے اس کے پیچھے مغربی طاقتیں ہیں یا کوئی اور لوگ ہیں ۔ ہمیں تو یہ پتا ہے کہ سعودی
عرب نے وہ کام کر دکھایا جو گزشتہ سینکڑوں سالوں میں کوئی اور حکومت نہ کر سکی تھی اور بکھرے ہوئے

خطبات طاہر جلد ۸
307
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
***
تمام دنیا کے مختلف جگہوں پر ے مختلف جگہوں پہ پھیلے ہوئے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کیا اور اس کے لئے بے شمار
روپیہ خرچ کیا ، دین کی طرف متوجہ کیا ، دینی مدارس قائم کئے ، مساجد آباد کرنے کی کوشش کی غرضیکہ
سارے عالم اسلام کو ایک لڑی میں منسلک کر دیا اور پرو دیا۔ یہ ظاہری تصویر ہے جو ساتھ ساتھ اُبھرتی
چلی جارہی ہے اور نظریں ملے اور مدینے سے آگے نہیں جاتیں ۔ بہت کم باشعور اور صاحب فکر لوگ
ہیں جو یہ جان سکیں ، جو یہ پہچان جو یہ پہچان سکیں کہ وہ آوازیں جو مکے اور مدینے کے میناروں سے وہ سن رہے
ہیں وہ لاؤڈ سپیکر کی آوازیں ہیں اور وہ مائیکروفون جولاؤڈ سپیکروں کو پیغام دے رہے ہیں وہ واشنگٹن
میں نصب ہیں یا دیگر مغربی ممالک کے ان مقامات پر نصب ہیں جہاں اسلام کے خلاف حیرت انگیز
اور نہایت خوفناک سازشیں ہو رہی ہیں ۔ ایک وہ ملک ہے سعودی عرب جو کامل طور پر مغرب کا غلام ہو
چکا ہے اور اتنا بے اختیار غلام ہے کہ ہزار کوشش بھی کرے وہ اس غلامی کے بندھن سے آزاد نہیں ہو
سکتا۔ اس کا تمام اقتصادی سرمایہ سو فیصد مغربی ممالک کی تجوریوں میں جمع ہے اور ور خصوصاً امریکہ میں
اور اس کا تمام تر سیاسی بقاء کا انحصار مغربی ممالک کی پشت پناہی پر ہے۔ تمام وہ ہتھیار جو فوجوں کے
بقاء کے لئے ضروری ہوا کرتے ہیں وہ سعودیہ کو مغربی طاقتوں سے مل رہے ہیں اور جس دن یہ چاہیں
اپنا ہاتھ روکنے کی کوشش کریں اسی دن ان کی فوجی طاقت ختم ہو جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کی
انٹیلی جنس کا کلیہ انحصار مغربی طاقتوں کی انٹیلی جنس پر ہے۔ جن کے تانتا اسرائیل سے ملتے ہیں اور
دنیا خوب اچھی طرح جانتی ہے کہ آج امریکہ کی حکومت کی پالیسی واشنگٹن میں نہیں بلکہ اسرائیل میں
وضع ہوتی ہے اور یہ وہ بات ہے جو ایک موقع پر ایک امریکی صدر نے اسرائیل کو مخاطب کر کے کہی تھی ۔
اس نے تو اپنی طرف سے یہ کہا تھا کہ ہم یہ بات نہیں مانیں گے لیکن دنیا کو یہ معلوم ہو گیا کہ ایسی بات
ہو رہی ہے۔ چنانچہ ایک امریکن صدر نے ایک موقع پر اسرائیل کی مداخلت سے تنگ آ کر یہ کھلم کھلا
اعلان کیا جو اخباروں میں چھپا، ریڈیو، ٹیلی ویژن پر Announce کیا گیا کہ اگر اسرائیل کی
حکومت یہ سمجھتی ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی وہ طے کرے گی تو ہم ان کو بتا دیتے ہیں کہ ہم یہ
برداشت نہیں کریں گے۔ منہ سے تو یہی کہا لیکن امر واقعہ یہی ہے کہ خارجہ پالیسی طے وہیں ہوتی
ہے۔ صرف اسرائیل کی بات نہیں ہے امریکہ کی تمام طاقت کے سرچشمے بلا اشتباء یہودی ہاتھوں میں
ہیں۔ کوئی ایک ایسا طاقت کا سرچشمہ نہیں ہے جو حکومت کی پالیسی کنٹرول کرنے میں استعمال ہوتا ہو

خطبات طاہر جلد ۸
308
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
جو اسرائیلی یا یہودی گرفت سے باہر ہو۔
صلى الله
عروسه
پس وہ ملک جو ایک ایسے ملک کا غلام ہو جائے اور کلیہ اس کی بقاء اس پر منحصر ہو جائے جو
خود آگے یہودیت کا غلام بن چکا ہو اور ساری دنیا جانتی ہو کہ وہ غلام بن چکا ہے اور اگر چاہے بھی تو
یہودیت کے بندھن سے وہ چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتا اس ملک کے میناروں سے جو آوازیں بلند ہوں
گی وہ در حقیقت اسلام کے سب سے بڑے دشمنوں کی آوازیں ہوں گی جو اسلامی دنیا تک پہنچائی
جا رہی ہوں گی اور اسلامی دنیا کا یہ حال ہے اور یہ ان کی سادگی ہے کہ جب وہ ان آوازوں کو سنتے ہیں
تو سبحان اللہ سبحان اللہ کہتے ہوئے ان کے سامنے سرتسلیم خم کر دیتے ہیں اور نہیں جانتے کہ یہ ایک اور
آقا کی آوازیں ہیں ، محمد مصطفیٰ ﷺ کی آوازیں نہیں ہیں۔ حضرت محمد مصطفی الا اللہ تو تمام دنیا کے
آزادوں میں سب سے بڑے آزاد انسان تھے کیونکہ وہ شخص جو کامل طور خدا کے سامنے جھکنا جان
لے، سیکھ لے اور جس کا سر خدا کے سوا کسی اور کے سامنے جھکنے سے انکار کر چکا ہو وہی کامل آزاد ہے
لیکن وہ قو میں خواہ وہ اسلام کا نام جیتی ہوں جب وہ قو میں جو دنیاوی طاقتوں اور اسلام دشمن طاقتوں
کے سامنے جھکنا سیکھ چکی ہوں نہ صرف سیکھ چکی ہوں بلکہ مجبور ہو چکی ہوں اور چاہیں بھی ان کی غلامی
سے سر اونچا کرنے کی کوشش کرنے کی خواہش بھی ان کے دل میں ہو، چاہیں بھی کہ ان سے آزاد ہو
جائیں لیکن نہ ہو سکیں ان کو کون آزاد کہ سکتا ہے۔
پس یہ وہ عالمگیر سازش ہے جس میں جماعت احمد یہ ان کے لحاظ سے ایک بڑا اہم کردار ادا
کر رہی ہے۔ چنانچہ آپ ایک طرف تو امریکہ کے یہ نعرے سنتے ہوں گے اور کسی حد تک ان میں
درستگی بھی ہوگی کہ وہ انسانی حقوق کے علمبردار ہیں اور روس اور امریکہ کی آپس کی جو گفتگو بار بار ہوتی
چلی آئی ہے ابھی بھی ہوتی ہے یعنی سربراہوں کی آپس میں گفتگو ان میں آپ یہ سنتے ہوں گے کہ
امریکہ روس کو بار بار یہ بات سمجھاتا ہے کہ انسانی حقوق کے تعلقات درست کرو۔ انسانی حقوق کے
معاملات میں اپنا Image ، جو تصویر تم نے بنائی ہوئی ہے اس کو درست کرو تب ہمارے تعلقات
بہتر ہوں گے۔ لیکن عجیب بات ہے کہ وہ تمام ممالک جو بیک وقت سعودی اور امریکہ کے اثر کے نیچے
آ جاتے ہیں ان کو انسانی حقوق کا سبق ایسا بھول جاتا ہے جیسے کبھی یاد ہی نہیں ہوا تھا اور اسلام کے نام
پر یہ مظالم کئے جاتے ہیں۔

خطبات طاہر جلد ۸
309
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
پس ایک تو بڑا بھاری فائدہ مغربی طاقتوں کو جو کھلم کھلا نظر آ رہا ہے یہ ہے کہ احمدیت کو نشانہ
بنا کر سعودی عرب کے لئے مسلمان ممالک میں ہر دلعزیز ہونے کے لئے ایک نہایت آسان موقع
مہیا ہو جاتا ہے۔ گویا وہ احمدیت کے اوپر پاؤں رکھ کر اپنا قد بلند کر لیتے ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان
کیا سیاست اندھی ہے۔ مغربی ممالک کو آپ سے براہ راست کوئی دشمنی نہ بھی ہو تب بھی چونکہ اس
میں ان کا فائدہ ہے اس لئے ایک طرف جب آپ ان تک بات پہنچاتے ہیں، اپنی مظلومیت کی
داستانیں ان کو سناتے ہیں، سچی ہمدردی بھی آپ سے رکھتے ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اس کا کوئی
فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان کے جہاں تک حالات ہیں آپ نے یہ تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے۔ ضیاء کے
پہلے گیارہ سال ہوں یا ضیاء کے یہ دوسرے سال ہوں جو اس کے مرنے کے بعد اسی طرح جاری
ہیں۔ دونوں ادوار میں فرق کوئی نہیں ہے لیکن اس گزشتہ گیارہ سال کے عرصے میں اور اس ایک ڈیڑھ
سال کے عرصے میں جو اس کے بعد آیا ہے بارہا مغربی طاقتوں کو یہ مواقع میسر تھے کہ اگر وہ
دیانتداری سے چاہتیں تو احمدیوں کے خلاف جو آرڈینینس جاری کیا گیا تھا اسے ختم کرواسکتی
تھیں لیکن ہر جوڑ پر جب سیاسی جوڑ توڑ ہوئے اور طاقت کا ایک حصے سے دوسری کی طرف
انتقال ہوا اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ جہاں تک احمدیوں کے خلاف آرڈینینس کا تعلق ہے وہ
کسی نہ کسی شکل میں ضرور باقی رکھا جائے گا۔ اگر وہ ایک آمر کے آرڈینینس کے طور پر نہیں تو ایک
Eighth Emendment کے ایک حصے کے طور پر زندہ رہے گا۔ اسمبلی کے فیصلے کے طور پر
زندہ رہے گا مگر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہر دفعہ کہ یہ آرڈینینس ایسا مقدس ہے کہ اس کو کوئی ہاتھ نہ لگا سکے
کیونکہ اس کا بین الاقوامی دائروں سے تعلق ہے۔ اس میں صرف پاکستان کی سیاست کارفرما نہیں بلکہ
دنیا کے بہت بڑے بڑے ممالک اور طاقتور ممالک کے مفادات اس سے وابستہ ہیں۔
دوسرا فائدہ ان کو یہ پہنچتا ہے کہ عالم اسلام میں اگر کوئی ایک جماعت ہے جو عیسائیت کا
پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر سکتی ہے اور ان بڑے بڑے ممالک میں ان علاقوں میں جہاں عیسائیت
نے باقی تمام مذاہب کو مغلوب کر رکھا تھا یہی وہ جماعت ہے جو پانسہ پلٹ سکتی ہے اور اچانک اس
کے ظاہر ہونے سے اس کے وہاں نمودار ہونے سے، اس کی کوششیں شروع ہونے کے نتیجے میں وہاں
آپ دیکھتے ہیں کہ بجائے اس کے کہ لوگ کثرت سے مسلمانوں کو چھوڑ چھوڑ کر عیسائی ہو رہے ہوں یا

خطبات طاہر جلد ۸
310
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
Pagans کو چھوڑ چھوڑ کر عیسائی ہو رہے ہوں وہ عیسائیت کو چھوڑ چھوڑ کر مسلمان ہونے لگ جاتے
ہیں۔ یہ وہ ایک تاریخ کی گواہی ہے جو گزشتہ ایک سوسال کے اندر کہ جس کے متعلق بھی کوئی اختلاف
نہیں ہے۔ ابھی حال ہی میں جو صد سالہ جو بلی یعنی جشن تشکر کے سلسلے میں افریقہ میں جلسے ہوئے ہیں
ان میں بعض بڑے بڑے صاحب اقتدار سیاستدانوں نے بھی ہمارے جلسوں میں شمولیت کی اور کھلم
کھلا اس بات کا اعتراف کیا کہ احمدیت وہ طاقت ہے جس نے عیسائیت کے خلاف ایک قلعہ قائم کر
دیا اور صرف قلعہ ہی قائم نہیں کیا جس کے اندر بند ہو کر ہم عیسائیت کے حملوں سے محفوظ رہ سکتے تھے
بلکہ پھر یہ جارحانہ طور پر باہر نکلے ہیں اور رُخ پلٹ دیئے ہیں۔ وہ علاقے جہاں کثرت کے ساتھ
مسلمانوں میں سے عیسائی ہو رہے تھے آج ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ کثرت کے ساتھ عیسائیوں میں
سے لوگ مسلمان ہو رہے ہیں۔ یہ وہ عظیم الشان کامیابی احمدیت کی ہے جس کو ان ممالک کے
سربراہوں نے بھی دوسروں نے بھی بڑی تحسین کی نظر سے دیکھا اور کھلم کھلا اس کا اعتراف کیا ۔ بعض
سربراہوں کے پیغامات میں بھی اس بات کا ذکر ہوا اس لئے عیسائیت کے خلاف جو جماعت نبرد آزما
ہے اور بڑی قوت اور کامیابی کے ساتھ نبرد آزما ہے اگر اس کی راہیں روک دی جائیں تو وہ ممالک جن
کو عیسائیت سے اگر مذہبی محبت نہیں تو سیاسی محبت ضرور ہے۔ ان کو اس سے دوہرا فائدہ پہنچتا ہے۔
اس لئے ان کو اور اس سے زیادہ کیا چاہئے کہ ایک طرف ان کا دوست ملک جو کامل طور پر ان کا وفادار
رہنے پر مجبور ہے اس کا نفوذ پھیلے گا دنیا میں ۔ دوسری طرف وہ جماعت جو عیسائیت کے خلاف سب
سے زیادہ خطرناک ہتھیار رکھتی ہے اس جماعت کی سرگرمیوں کے اوپر پابندیاں عائد ہو جائیں گی اور
اس کو بے بس اور نہتا کر دیا جائے گا۔
پس یہ وہ عالمی سازش ہے جس کے نتیجے میں صرف پاکستان کا سوال نہیں ہے تمام دنیا میں
جماعت احمدیہ کو بڑھتے ہوئے خطرات درپیش ہیں۔ چنانچہ اس صورت حال کو پیش نظر رکھ کر آپ کو
اپنی دفاعی کارروائی کرنی چاہئے جہاں تک عیسائیت کا تعلق ہے اس کے متعلق میں وضاحت کرنی
چاہتا ہوں کہ امر واقعہ یہ ہے کہ عیسائی دنیا کے ساتھ آپ کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ
عیسائی دنیا خود مذہب سے ایسی تیزی سے متنفر ہوتی چلی جارہی ہے کہ اگر آپ ان کو نہ سنبھالیں اور خدا
کی محبت دوبارہ ان کے دلوں میں قائم نہ کریں تو وہ کچھ بھی نہیں رہیں گے۔ اس لئے جو رقابت ہے

خطبات طاہر جلد ۸
311
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
دراصل وہ مذہبی طور پر عیسائیت سے نہیں ہے وہ ایک سیاسی رقابت ہے۔ کیونکہ یہ وہ قومیں ہیں جو
تیسری دنیا میں عیسائیت کو اپنے سیاسی نفوذ بڑھانے کے لئے استعمال کرتی ہیں اور زیادہ تر وہیں
ہماری کوششوں پر پابندیاں ہیں ۔ جرمنی میں کوئی پابندی نہیں ہے جو بھاری تعداد اکثریت کے لحاظ
سے عیسائی ملک ہے اتنا قوی عیسائی ملک ہے، اتنا قانون کے لحاظ سے، اتنا کڑا عیسائی ملک ہے کہ
آج تک یہاں اسلام کو ایک مذہب کے طور پر تسلیم ہی نہیں کیا گیا جبکہ یورپ کے دوسرے ممالک
میں اسلام ایک مذہب کے طور پر تصدیق شدہ حقیقت ہے۔ سپین میں بھی مسلمان مساجد کو یہ حق
حاصل ہے حالانکہ وہاں ایک لمبا عرصہ مسلمانوں کی سپین کے باشندوں سے رقابت رہی ہے مگر باوجود
اس کے آج بھی مساجد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ نکاح کا اعلان کر سکیں اور اسے درست مذہبی نکاح
تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح دیگر ممالک میں مثلاً ڈنمارک ہے وہاں گنتی کے چند مسلمان ہیں لیکن اس
کے باوجود وہاں مساجد کو با قاعدہ یہ حق دیا جاتا ہے کہ وہ نکاح کا اعلان کریں اور اسے باقاعدہ مذہبی
نکاح تسلیم کیا جاتا ہے۔ خواہ قانونی طور پر رجسٹریشن بھی ضروری ہو۔ یہ ایک الگ مسئلہ ہے لیکن مغربی
جرمنی اتنا کٹر عیسائی ہے قانون کے اعتبار سے کہ یہاں کسی مسلمان مسجد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ نکاح کا
اعلان کرے اور اس اعلان کی مذہبی حیثیت حکومت تسلیم کر لے لیکن اس کے باوجود آپ کو تبلیغ کی
اجازت ہے ۔ایسی آزادی ہے جس کا سوواں حصہ بھی آپ کو پاکستان میں نصیب نہیں ۔ اسی طرح
دیگر عیسائی ممالک ہیں خواہ وہ کٹر عیسائی ہوں یا نسبتا کم کٹر عیسائی ہوں آپ کو کھلی اجازت ہے لیکن ہر
اس ملک میں جہاں عیسائیت کے سیاسی مفادات ہیں وہاں آپ کی زمین تنگ کی جارہی ہے اور وہاں
حکومتی سطح پر شدت کے ساتھ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ احمدیت پر اتنی پابندیاں لگا دی جائیں جیسے
پاکستان میں لگائی گئیں کہ یہ بالکل مجبور اور بے کس ہو کر اس طرح ان ملکوں میں ہو جائیں جیسے اسیر
ہوتا ہے، آزادی کے باوجود وہ قیدی بھی ہوتا ہے، اپنی مرضی کے ساتھ، اپنی زندگی کی دلچسپیوں میں
حصہ نہیں لے سکتا۔ احمدیت کی زندگی کی دلچسپیاں تو ہیں ہی خدا اور خدائے واحد کا پیغام پہنچانا اور
حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دین کو غالب کرنا ہے۔ پس اگر یہاں ہمارے اوپر اس نوع کی پابندیاں
عائد ہو جائیں تو اس کا جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان ممالک کو براہ راست فائدہ پہنچتا ہے جو
عیسائیت کے نفوذ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ انڈونیشیا میں ایسا ہو چکا

خطبات طاہر جلد ۸
312
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
ہے۔ آپ یہ سن کے حیران ہوں گے کہ وہاں ہر سال بعض اطلاعوں کے مطابق لاکھوں مسلمان عیسائی
ہو رہے ہیں اور کسی مل اور کسی ملاں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ کوئی اس کو فکر نہیں ہوتی لیکن اگر چند ہزار
احمدی ہو جائیں تو آگ لگ جاتی ہے، سارے ملک میں اشتعال پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے
کہ یہ وہی لوگ ہیں، یہ وہی تنظیمیں ہیں جو سعودی عرب سے پیسہ کھا رہی ہیں اور سعودی عرب اور
پاکستان کے اثرات کے تابع وہ جماعت احمدیہ کو بے بس اور بے کار کر دینا چاہتی ہیں اور یہ تضاداتنا
نمایاں ہے وہ جماعت جو عیسائیت کا مقابلہ کر سکتی ہے اس کو تو آپ باندھ کے رکھ دیں اور جو اسلام پر
حملہ کرنے والے ہیں اور کثرت کے ساتھ آپ کا دین بدل رہے ہیں ان کے ساتھ دوستیوں کی،
تعلقات کی پینگیں بڑھائی جائیں۔
چند سال ہوئے جب میں نے انڈونیشیا جانے کی خواہش کا اظہار کیا تو وہاں کی حکومت نے
کہا کہ آپ یہاں کے لوگوں کو منظور نہیں ہیں۔ اس لئے کہ مذہبی جذبات کی اس سے انگیخت ہوگی اور
جب تک پاکستان کی حکومت ہمیں یہ درخواست نہ کرے کہ آپ کو آنے کی اجازت ہے اس وقت تک
ہم حکومتی سطح پر آپ کو اجازت نہیں دے سکتے لیکن عیسائی بڑے بڑے ممالک کے سربراہ وہاں جاتے
ہیں اور سرخ قالین ان کے رستوں میں بچھائے جاتے ہیں ، ہر قسم کی خاطر و مدارات کی جاتی ہیں اور
یہ نہیں سوچتے کہ ان کے نفوذ کے بڑھنے سے عیسائیت کا نفوذ بڑھتا ہے تو دراصل مذہبی معاملات نہیں
ہیں۔ یہ سیاست کی کھیلیں ہیں اور بے دین سیاست کی کھیلیں ہیں۔ اس لحاظ سے آپ ان لوگوں کو جو
آپ کے دشمن ہیں خدا کا خوف بھی نہیں دلا سکتے ۔ خدا کا خوف کس کو دلائیں گے؟ ان لوگوں کو تو خدا کا
خوف دلا سکتے ہیں جو خدا کے نام پر ، خدا کی محبت کی وجہ سے آپ سے دشمنی کر رہے ہیں۔ غالب نے
کہا ہے کہ
قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہم سفر غالب
وہ کافر جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے
( دیوان غالب صفحه : ۳۱۵)
کہتا ہے کیسی مصیبت میں میں مبتلا ہو گیا کہ میرا محبوب میرے رقیب کا ہم سفر ہو گیا ہے
حالانکہ مجھے تو اتنا بھی اعتماد نہیں کہ اس کا فر کو خدا کے سپرد کر دوں ۔ بظاہر یہ گستاخی ہے کہ خدا کے سپرد

خطبات طاہر جلد ۸
313
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
کرنے سے بہتر اور کونسی ضمانت ہو سکتی ہے لیکن غالب چونکہ قادر الکلام تھا اس لئے اس گستاخی کے
حملے سے بچنے کے لئے اس نے اپنے لئے بہانے اکٹھے کئے ہوئے تھے۔ وہ کہتا ہے کہ
وہ کافر جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے
اگر وہ مومن ہو تو اس کو تو خدا کے سپرد آدمی کر دے جو خدا سے ہی منکر ہے اس کو کس طرح
خدا کے سپرد کرو گے ۔ تو ہمارے دشمنوں کے اوپر تو اسی سلسلے کا اطلاق ہو رہا ہے کہ
وہ کافر جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے
کیونکہ ساری دشمنیاں سیاسی ہیں اور دنیا کی اغراض کی خاطر ہیں۔ خدا کی محبت میں نہیں
ہیں اور خدا کے خوف سے نہیں ہیں اس لئے آپ ان کو کس خدا کے سپرد کریں گے، کس خدا کا خوف
دلائیں گے۔
یہ وہ حالات ہیں جماعت احمد یہ پر، جماعت احمد یہ عالمگیر پر جن میں سے ہم اس وقت گزر
رہے ہیں اور ان کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کرتے ہوئے سمجھتے ہوئے ہم کو دفاعی کار روائی کرنی ہے۔
جہاں تک دفاعی کارروائی کا تعلق ہے اس کی تفاصیل ہیں تو اس میں میں نہیں جاسکوں گا
لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کے دور کے کونے میں بھی احمدیت کے خلاف ایک پتا بھی
کھڑ کے تو میں اس کی آواز سنتا ہوں اور جس حد تک خدا نے مجھے طاقت عطا فرمائی ہے بڑی بیداری
کے ساتھ فوری طور پر اس کی جوابی کارروائی کی کوشش کرتا ہوں اور جماعت میں جس حصے کے ساتھ
بھی اس جوابی کارروائی کا تعلق ہوتا ہے میرا تجربہ ہے کہ جب بھی میں ان کو آواز پہنچاتا ہوں وہ ہمیشہ
لبیک کہتے ہیں اور بڑی وفاداری کے ساتھ ، بڑے خلوص کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں اور کبھی بھی انہوں
نے اس بارے میں کو تا ہی نہیں کی اس لئے ہم اپنے لائحہ عمل سے غافل نہیں ہیں، ہم دشمن کے حالات
پر بھی گہری نظر رکھ رہے ہیں اور دشمن کی چالوں سے بھی خوب اچھی طرح باخبر ہیں اور اس کے مقابل
پر ان کی چالوں کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکن تدبیر اختیار کر رہے ہیں لیکن بعض تدبیریں جو ہم نے
اختیار کیں تجربے نے بتایا کہ ان کا کوئی اثر نہیں ہے اس لئے ان تدبیروں کے رُخ بدلنے پڑے۔
بار ہا آپ نے دیکھا ہوگا کبھی اس بات پر زور دیا جاتا ہے، کبھی دوسری بات پر زور دیا جاتا ہے۔
اس ضمن میں ایک بات میں اس وقت آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں کہ ہم نے اس سے

خطبات طاہر جلد ۸
314
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
پہلے خصوصیت کے ساتھ گیارہ سالہ دور میں بڑی ہمت کے ساتھ کوشش کی کہ بڑے بڑے سیاسی
لیڈروں راہنماؤں ، سفارتکاروں تک پاکستان کے حالات رکھیں اور جہاں تک ممکن ہو اخبارات میں
بھی ان کو شائع کریں تا کہ رائے عامہ کو ان مظالم کے خلاف بیدار کیا جا سکے ۔ اس لمبے تجربے نے
ہمیں ایک بات ضرور سکھ ات ضرور سکھائی کہ انسانی سطح پر ہم سے ضرور ہمدردیاں کی گئی ہیں ، ہم اس بات کا انکار نہیں
کر سکتے ۔ انسانی سطح پر تو خصوصاً جرمنی نے اتنی ہمدردی کی ہے، آج یورپ کے ممالک میں سب سے
زیادہ مہاجرین کو قبول کرنے والا ملک جرمنی ہے۔ اس لئے تقویٰ اور انصاف کا تقاضا ہے کہ جہاں
بعض شکوے کئے جائیں وہاں بعض احسانوں کو بھی اظہار تشکر کے ساتھ قبول کیا جائے تسلیم کیا جائے
اور بتایا جائے کہ ہم آپ کے زیرا احسان ہیں۔ آپ سارے جو اس وقت یہاں میرے سامنے بیٹھے
ہیں وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ یورپ کے تمام ممالک میں سب سے بڑھ کر انسانی ہمدردی کا سلوک
جس ملک نے کیا ہے وہ جرمنی ہے۔ اس لحاظ سے جو ہماری ذمہ داریاں ہیں شکریہ کا حق ادا کرنے کی
وہ تو ایک الگ الگ مضمون ہے۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں اس کے باوجود اور باوجود اس کے کہ جرمن حکومت کو
با رہا صورتحال سے مطلع رکھا گیا اور تمام مظالم کی تفاصیل، سازشوں کی تفاصیل پہنچائی جاتی رہی اور
باوجود اس کے کہ جرمن حکومت کی طرف سے غالباً ان کے سفیروں کے ذریعے پاکستان حکومت کو
سمجھانے کی بھی کوشش کی جاتی ہو گی لیکن عملاً اس آواز میں وہ طاقت نہیں تھی ، وہ زور اور وہ سنجیدگی نہیں
تھی جس کے نتیجے میں کوئی دوسرا ملک اپنی پالیسی کو بدلنے پر مجبور ہو جائے ۔ اظہار ہمدردی تو ہو ہی جایا
کرتا ہے لیکن اظہار ہمدردی کے بھی طریق ہوا کرتے ہیں ۔ بعض دفعہ ایک انسان ایک بات کو ناپسند
کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جی مجھے پسند نہیں۔ مائیں اپنے بچوں کے ساتھ اس طرح سلوک کرتی ہیں وہ
شرارتیں کرتے ہیں وہ کہتے ہیں نہیں نہیں رہنے دور ہنے دو اور وہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ آپ کئی دفعہ
ایسے بد تہذیب گھروں میں بھی مہمان ٹھہرے ہوں گے جہاں ان کے بچے آپ کے اوپر کیچڑ اچھال
رہے ہیں، سالن گرا رہے ہیں ، آپ کے کپڑے خراب تھوک رہے ہیں اور مائیں بڑی نرمی سے کہہ
دیتی ہیں نہ نہ نہ بچے ایسا نہ کرو بری بات ہے اور بچوں کو اثر ہی کوئی نہیں ہوتا۔ اس لئے بچے جانتے ہیں
کہ اس ناپسندیدگی میں اور سچی ناپسندیدگی میں ایک فرق ہے۔ وہ گھر جہاں مہمانوں کا احترام صحیح
معنوں میں کیا جاتا۔ اجاتا ہے جہاں بچوں کو صحیح معنوں میں ادب سکھایا جاتا ہے وہاں ایک آواز باپ کی خواہ

خطبات طاہر جلد ۸
315
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
وہ زور سے بھی نہ بلند ہوئی ہو بچوں کو فوراً اپنا مقام سکھا دیتی ہے۔ وہ شرارت سے فوراً پیچھے ہٹ جاتے
ہیں۔ آوازیں تو اُٹھتی ہیں ناپسندیدگی کے اظہار کے لئے لیکن سوال یہ ہے کہ کس حد تک ان آوازوں
میں سنجیدگی ہے، کس حد تک ان میں وقار ہے، کس حد تک ان میں قوت ہے؟ آج تک ایک مغربی
ملک نے بھی پاکستان کو پوری سنجیدگی اور پوری قوت کے ساتھ یہ پیغام نہیں دیا کہ ہم اس بات کو
برداشت نہیں کریں گے تم ظلم میں حد سے بڑھتے چلے جارہے ہو۔ اگر دیا ہوتا تو جس قسم کا ہم جانتے
ہیں وہاں کا حال ہے بیچاروں ، تیسری دنیا کے ملکوں کا وہ تو فوراً اپنے پچھلے کئے ہوئے پر تھوکتے اور توبہ
کرتے اور اپنے حالات کو بڑی تیزی کے ساتھ تبدیل کرتے۔ ان کی نظریں تو ان آقاؤں کو خوش
کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔ ہمارا ملک ہے قابل شرم بات ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ کہتے ہوئے بڑی شدید
تکلیف ہوتی ہے لیکن واقعہ یہی ہے۔ اسے تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں ہے۔
تو آپ نے دیکھ لیا کہ گیارہ سال کی بے انتہاء منظم ، مربوط کوششوں کے باوجود عالمی
سیاست میں کوئی تبدیلی واقعہ نہیں ہوئی اور آزاد دنیا کے سیاستدانوں نے آپ کے معاملے کو ادنی سی
سنجیدگی سے بھی نہیں لیا لیکن اگر روس میں ایک یہودی کا حق مارا جائے، ایک سائنسدان کو اس کی
آزادی سے محروم کر دیا جائے تو ساری مغربی دنیا میں شور قیامت برپا ہو جاتا ہے۔ اس قدر شدت کے
ساتھ روس کو مذموم کیا جاتا ہے متہم کیا جاتا ہے کہ آئندہ ایسی باتیں کرنے سے روس کو دوہری، چو ہری
بعض دفعہ بیسیوں گئی زیادہ احتیاط کرنی پڑتی ہے اور بہت سے انفرادی صورت میں ایک ایک قیدی
ایسے ہیں جن کو ان کے دباؤ نے آزاد کروا دیا لیکن کتنے احمدی قیدی ہیں ایک احمدی قیدی بتائیں جن
کو مغربی طاقتوں کے دباؤ نے آزاد کروایا ہو، ایک بھی نہیں ہے۔
جب یہ پاکستان کے حالات تبدیل ہوئے اور بظاہر جمہوریت کا سورج بلند ہوا تو اس سے
اس کے آثار کو دیکھتے ہوئے صدر پاکستان نے تمام ان موت کے قیدیوں کی سزا معاف کر دی جن کو
مارشل لاء نے موت کی سزا سنائی تھی۔ یہ کوئی انسانی ہمدردی کا واقعہ نہیں تھا یہ ایک سیاسی چال تھی۔ ان
کا خیال تھا کہ پیپلز پارٹی نے آکے اگر مارشل لاء کے قیدیوں کی سزائیں معاف کیں تو سارا سہرا ان کی
طرف چلا جائے گا اور یہ ملک میں ہر دلعزیز ہو جائیں گے تو کیوں نہ ہم ان کے آنے سے پہلے یہ
اقدام کر لیں لیکن ایک استثناء رکھا وہ چار قیدی جو واقعہ معصوم تھے، جن کو محض مذہب کی دشمنی کے نتیجے

خطبات طاہر جلد ۸
316
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
میں موت کی سزا سنائی گئی تھی ۔ اس حکم میں ان کو مستثنیٰ کر دیا گیا اور اس بخشش کا فیض ان تک نہیں پہنچا۔
کہاں تھے وہ مغربی آزادی کے علمبردار ممالک جب انہوں نے یہ دیکھا تو کیوں اس بات پر شور نہ
مچایا ؟ کیونکہ ایسا واقعہ تھا جو بڑی کراہت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش ہو رہا تھا کہ سارے قیدیوں کو
جو واقعہ مجرم ہیں، جو قاتل ہیں، جو زانی ہیں، جنہوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ اپنی ہوس
پورا کرنے کی خاطر مظالم کئے اور پھر ان کو قتل کر دیا۔ ان سب کی سزائیں تو انہوں نے معاف کر دیں
اگر وہ مارشل لاء نے جاری کی تھیں لیکن چار احمدی قیدیوں کو تم معاف نہیں کر سکے، جن کا کوئی قصور نہیں
تھا۔ بعد میں جو واقعہ ہوا ہے وہ اس طرح ہوا کہ پھر پیپلز پارٹی کے پاس سوائے اس کے چارہ نہیں رہا
کہ اچھا اگر مارشل لاء کے موت کے سزا پانے والے معاف نہیں ہوتے تو باقی سب کو معاف کر دیا
جائے اور اس عام معافی میں ان چار کو بھی اللہ تعالیٰ نے نجات بخشی ۔ پس یہ خدا تعالیٰ کی غیر معمولی مدد
تھی کسی غیر ملک کی سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں تھا۔
اب ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ ایک رستہ تو وہ ہے جو میں آخر پر ابھی ذکر کروں گا اور ایک یہ ہے
کہ اس پالیسی کو تبدیل کر کے ہمیں لاز ما عوام الناس تک پہنچنا ہو گا ۔ آج کی سیاست اپنے ملکوں میں
کمزور بھی ہے اور عوام الناس کی مرضی کے خلاف آج کا سیاستدان کوئی کارروائی نہیں کر سکتا۔ آپ
اگر ان سے درخواست کریں گے یا انسانی ہمدردی کے نام پر کوئی دردناک واقعات ان کے سامنے لا کر
پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے تو ایسا نہیں ہو سکتا لیکن اگر ان کو یہ خطرہ ہو کہ ہماری اپنی
Constituencies ہمارے اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی دباؤ اس بات کے خلاف بڑھ رہا ہے
اور اس کا اثر ان کے ووٹوں پر پڑے گا تو یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا وہ انکار نہیں کر سکتے اور اب تک ہم
نے ان آزاد ممالک کے عوام تک براہ راست بات پہنچانے کی ویسی کوشش نہیں کی جیسے کہ حق تھا۔
اس لئے آج کے بعد سے میں نے منصوبہ بنایا ہے اور میں آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ اس
پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں پورا تعاون کریں گے جیسا ہمیشہ کرتے ہیں اور مجھے کوئی شکوہ نہیں
ہے۔ اس کے نتیجے میں امریکہ میں بھی اور مغربی یورپ کے ممالک میں بھی اور دیگر مغربی ممالک میں
بھی اور مشرقی ممالک میں بھی اس قوت کے ساتھ ہم نے اس آواز کو بلند کرنا ہے کہ سیاستدانوں تک
اس کی بازگشت براہ راست ہمارے ذریعہ نہیں بلکہ اپنے ووٹروں کے ذریعے پہنچنی شروع ہو جائے ۔ وہ

خطبات طاہر جلد ۸
317
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
اخلاقی دباؤ ڈالنا شروع کریں کہ یہ ظلم ہو رہا ہے ، ہمارا ملک آزادی کا علمبردار ہے، انسانی حقوق کی
حفاظت کا علمبردار ہے اس لئے ہم یہ بدنامی مزید برداشت نہیں کر سکتے ۔ تو کوشش اور جدو جہد ہے ہم
تو جاری رکھیں گے، ہم تو ڈرنے والی قوم نہیں ہیں ۔ ہم وہ لوگ نہیں ہیں جن کی تخلیق میں نا کامی کا خمیر
ہو۔ کوئی دنیا کی طاقت احمدیت کا سر نہیں جھکا سکتی یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں۔ ہر قربانی کے لئے ہم
تیار ہیں۔ خدا کی تقدیر جو ہم سے چاہتی ہے ہم اس کے سامنے سرتسلیم خم کریں گے لیکن غیر کے سامنے
کبھی نہیں کریں گے ۔ لڑائی ہے تو ٹھیک ہے جاری رہے گی ، سو سال جاری رہے، خدا کی تقدیر جب
تک چاہے ہم خدا کے حضور اپنے سر جھکاتے ہوئے اس عظیم جہاد میں ہمیشہ مصروف رہیں گے اور اپنی
طاقت کو پہلے سے زیادہ بڑھاتے چلے جائیں گے۔
لیکن یہ محض اس لئے کریں گے کہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ اپنی کوششوں کو ان کے منتہاء تک
پہنچاؤ ، آخری حد تک ۔ ہمارا انحصار ان کوششوں پر نہیں ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ سب کچھ کر لینے کے
بعد جو میں آپ کو بتا رہا ہوں اور اس کے علاوہ بہت سی کار روائیاں کرنے کے باوجود ہم تھوڑے ہیں
اور نا طاقتی ہی ایک ایسی چیز ہے جس پر طاقتور کو ہمیشہ غصہ آتا ہے۔ ہم کمزور ہیں، ہماری تعداد اتنی
نہیں ، ہمارے پاس نہ دولت ہے، نہ سیاسی قوتیں ہیں اس لئے دنیا کے ایک ملک میں بھی جماعت
احمد یہ کو اتنی بھاری تعداد حاصل نہیں ہوئی کہ وہاں کی سیاست آپ کی حمایت پر مجبور ہو چکی ہو ۔ اس
لئے کوشش تو کی جائے گی اس لئے کہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے لیکن یہ کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک
آسمان پر آپ حرکت نہ پیدا کریں اور وہ حرکت آسمان سے زمین پر منتقل نہ ہو اور یہی وہ مضمون ہے
جسے قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے اور اپنے کمزور اور بے بس اور نہتے بندوں کے متعلق یہی حکم ہے
جو اس نے صادر فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا
(محمد :۱۲) اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اس لئے ہے کہ اللہ ان لوگوں کا مولیٰ ہے جو ایمان لے آئے۔
وَأَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ اور کافروں کا کوئی مولی نہیں ہے۔ اب کہنے کو تو یہ مضمون بڑا
آسان ہے اور سنتے ہی سمجھ آجاتا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ یہ بہت مشکل مضمون ہے جو یہاں بیان
ہوا ہے۔
آج واقعات کی دنیا میں ہمارا کوئی مولی دکھائی نہیں دے رہا۔ نہ مشرقی طاقتیں آپ کی

آج 10 میں سے 10 باقی