ایک عالمگیر سازش کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو نشانہ بنانے میں سعودی حکومت کا سیاسی کردار
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۸
318
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
مولی ہیں نہ مغربی طاقتیں آپ کی مولی ہیں ، نہ ملک پاکستان کی اندرونی طاقتیں آپ کی مولی ہیں ، نہ
پاکستان سے باہر کی بیرونی طاقتیں آپ کی مولی ہیں ۔ تو قرآن کریم یہ کیا فرما رہا ہے؟ ان الله
مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوْا وَ أَنَّ الْكُفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ آپ کے دشمنوں کے سارے مولی
بنے ہوئے ہیں۔ بڑی بڑی دنیا کی عظیم سلطنتیں ان کی پشت پناہی کر رہی ۔ ررہی ہیں ۔ اب یہ معاملہ ایک ملک
کے ملاں تک محدود نہیں رہا بلکہ عظیم سیاسی طاقتوں تک جان جا پہنچا ہے اور خدا کہتا ہے ان کا کوئی مولی نہیں
اور وہ جن کا کوئی مولی نہیں ان کے متعلق فرماتا ہے اللہ ان کا مولی ہے۔ اس میں دو پیغامات ہیں۔
ایک یہ کہ باوجود اس کے کہ دنیا تمہیں ہر طرف سے چھوڑ دے اور دھتکار دے، نہ تمہارے دائیں بازو
پر کوئی حمایتی کھڑا ہو نہ تمہارے بائیں بازو پر کوئی حمایتی کھڑا ہو لیکن ایک لمحہ کے لئے بھی یہ خیال نہ کرنا
کہ تم اکیلے ہو۔ کائنات کا خدا جو ساری قوتوں کا سرچشمہ اور مالک ہے ، وہ تمہارے ساتھ ہے اس
مضمون کو کبھی تم نے نہیں بھلانا اور دوسری طرف یہ بھی خیال کرنا کہ جن کے متعلق تم سمجھ رہے ہو کہ آج
ان کے دائیں پر بھی ایک مضبوط طاقت کھڑی ہے اور ان کے بائیں پر بھی ایک مضبوط طاقت کھڑی
ہے۔ ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ یہ بے وفا طاقتیں ہیں۔ ایسے حالات پیدا ہوں گے اور خدا ایسے حالات
پیدا کر دے گا کہ وہ ان کے کسی کام نہیں آئیں گی۔ تب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ بیان کردہ عظیم الشان
خوشخبری تم اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھو گے اَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ تم سمجھتے تھے کہ
آج امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور سعود یہ بھی ہمارا دوست ہے اور مغربی طاقتیں بھی ہمارے ساتھ
ہیں اور بعض مشرقی ممالک بھی ہمارے ساتھ ہیں تم دیکھو گے کہ وہ بالکل نہتے اور بے سہارا اور بے
دوست اور بے یار و مددگار رہے۔ پس یہ وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں ، یہ وہ بات میں بیان کر رہا ہوں
جو خدا کی تقدیر ہمیشہ ایسا کیا کرتی ہے۔ اگر ان لوگوں نے تو بہ نہ کی ، اگر انہوں نے استغفار سے کام نہ
لیا، اگر انہوں نے اپنے جرائم سے توبہ کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور استغفار کرتے ہوئے سرنہ
جھکائے اور خدا تعالیٰ سے بخشش طلب نہ کی تو یہ وہ مقدر ہے جو ان کے لئے لکھا گیا ہے۔ پس آپ کو
کس بات کا خوف ہے؟ کوئی خوف نہیں ہے۔ زمینی کوششیں ضرور کریں گے اور ہمیں کرنا چاہئیں
کیونکہ خدا کا یہ حکم ہے لیکن ہمارا انحصار ہمیشہ آسمان کی کوششوں پر ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایک
خدا ہے جو تمہارا مولی ہے۔ تم ضرور کوششیں کرنا یہ بھی دیکھ لینا کہ تمہاری ہوشیاریاں، تمہاری حکمتیں،
یہم ہے۔
خطبات طاہر جلد ۸
319
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
تمہارے منصوبے کیا کیا کر دکھاتے ہیں؟ جب ہر طرف سے تم کوشش کر کے تھک چکے ہو گے تب
تمہیں خدا بتائے گا کہ تمہاری طاقت کا سرچشمہ یہ دنیا کی طاقتیں نہیں بلکہ میں تھا اور ہمیشہ سے میں
ہوں اور میں کبھی تمہیں نہتا نہیں چھوڑوں گا۔ اس لئے آپ جیتی ہوئی قوم ہیں، آپ کو کسی پہلو سے
مغلوب اور مفتوح ہونے کے تصور کو قبول نہیں کرنا چاہئے ، دھتکار دینا چاہئے اس وہم کو۔ اپنے سر بلند
کر کے پھریں، ایک معمولی بادشاہ کی حمایت کسی کو حاصل ہو جاتی ہے تو وہ دیکھا نہیں کہ اس کا سرکتنا
بلند ہو جاتا ہے تکبر سے۔ چار پیسے مولوی کو مل جائیں تو وہ موٹریں لے کر پھرتا ہے سمجھتا ہے کہ میں نے
ساری دنیا کے اوپر قبضہ کر لیا ہے۔ وہ جس کو یقین ہوا اور کامل اعتماد ہو کہ خدا میرے ساتھ اس کو کتنا بڑا
حوصلہ نہیں ہونا چاہئے ، اس کے عزم کا سرکتنا بلند ہو جانا چاہئے اس بات پر غور کریں۔
اس لئے ایک لمحہ کے لئے بھی یہ وہم دل میں نہ لائیں کہ آپ کو دنیا کی کوئی طاقت شکست
دے سکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اللہ آپ کا مولیٰ ہو اور اللہ کو مولی بنانے کے لئے آپ کو بھی تو اس کا
مولی بننا پڑے گا۔ یہ نہیں ہوا کرتا کہ آپ کسی دوست سے بے وفائیاں کریں ، اس کی طرف پیٹھ پھیر
کے دوڑیں، اس کے ہر حکم کی نافرمانی کریں اور پھر یہ کہیں کہ وہ میرا دوست ہے۔ کچھ دیر تک شرفاء
اپنے تعلق کو قائم رکھا کرتے ہیں۔ بعض دفعہ بعض اور رشتوں اور تعلقات کی خاطر قائم رکھتے ہیں اور
فوراً ان کی ناراضگی دکھائی نہیں دیتی۔ ایک امیر دوست جس کے بہت سے تعلقات ہوں جب وہ مر
جاتا ہے تو بعض دفعہ اس کے بچوں سے ان کی نالائقیوں کے باوجود دوسرے امیر ساتھی اور دوست
اچھے تعلقات رکھتے ہیں، حسن سلوک سے کام لیتے ہیں مگر آخر کب تک۔ اس لئے یہ درست ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب ہونا خود ہمارے لئے ایک بہت بڑی تائید الہی
کی ذمہ داری ہے، تائید الہی کے نشانی ہے اور تائید الہی اس کے ساتھ وابستہ ہو چکی ہے مگر امر واقعہ یہ
ہے کہ خدا تعالیٰ ان قوموں کو بھی چھوڑ دیا کرتا ہے جو نیک ناموں کی طرف منسوب ہوں اور خود اس خدا
سے تعلق منقطع کر دیں۔ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ (الحشر : ٢٠)
دیکھو ان لوگوں کی طرح نہ بننا کہ جنہوں نے خدا سے تعلق قائم کر کے اس کو بھلا دیا لیکن ایک ایسا وقت
آتا ہے کہ خدا بھی ان کو بھلا دیا کرتا ہے اور اس طرح بھلاتا ہے کہ وہ اپنے فائدے اور نقصان سے بھی
غافل ہو جایا کرتے ہیں ۔
خطبات طاہر جلد ۸
320
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
پس آپ سب لوگ جو میری آواز کو براہ راست سن رہے ہیں یا بعد میں کیسٹس کے ذریعے
یا چھپے ہوئے خطبات کے ذریعے میرا پیغام ان تک پہنچے گا ان کو میں آخری نصیحت یہی کرنا چاہتا ہوں
کہ یہ دور جس میں سے ہم گزر رہے ہیں بہت ہی نازک دور ہے۔ تمام دنیا کی طاقتوں نے ہمیں چھوڑ
دیا ہے۔ ایک خدا کی طرف سے آواز ہے کہ ہاں میں تمہارا ساتھ دینے کے لئے تیار ہوں اور میں
تمہارے ساتھ رہوں گا۔ اس خدا کو اگر آپ نے ناراض کر لیا تو آپ نہ دنیا کے رہیں گے نہ آخرت
کے رہیں گے، کچھ بھی آپ کا باقی نہ رہے گا۔ اس لئے اپنی روز مرہ کی زندگی میں اپنے اعمال کی
نگہداشت کریں اور پہلے سے بڑھ کر ان پر نگران ہو جائیں اور کوشش کریں کہ آپ سے کوئی حرکت
ایسی سرزدنہ ہو جس کے نتیجے میں آپ خدا کی ناراضگی مول لینے والے ہوں اور پھر یہ دعوی نہ کرسکیں
کہ اللہ ہمارا مولی ہے۔ بہت بڑا دعویٰ ہے اللہ ہمارا مولیٰ ہے۔ اس معمولی سی تبدیلی کے نتیجے میں
جو ہر شخص کے لئے اندرونی طور پر آسان ہے، ناممکن نہیں ہے، ایک فیصلہ کرنے کی دیر ہے۔ آپ
دیکھیں گے کہ دفعہ دنیا کے اندر حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے شروع ہونگے ۔ عظیم الشان ایسی
باتیں وجود میں آنے لگیں گی جن کا آپ کی کوششوں سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوگا اور میں نے اس بات
کا بارہا مشاہدہ کیا ہے۔ ہم ایک سمت میں کوششیں کرتے رہتے ہیں، کرتے رہتے ہیں کوئی نتیجہ نہیں
نکل رہا ہوتا اور جب دعا کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ دوسری سمتوں سے ایسے حیرت انگیز فضل نازل فرماتا
ہے کہ انسان کے وہم و گمان میں بھی وہ نہیں ہوتا۔
اس مضمون سے متعلق میں انشاء اللہ جلسہ سالانہ پر بھی کچھ گفتگو کروں گا اور اب چونکہ وقت
زیادہ ہو گیا ہے، کافی زیادہ ہو رہا ہے میں اس خطبے کو ختم کرتا ہوں ۔ باقی انشاء اللہ نصف گھنٹہ تقریباً ہے
نمازیں ختم ہوتے ہوتے تک پندرہ منٹ رہ جائیں گے تو پندرہ منٹ کے بعد جمعہ ختم ہونے کے بعد
آپ دوست کوشش کریں کہ دوبارہ اس پنڈال میں پہنچ چکے ہوں ۔ پھر افتتاحی اجلاس ہوگا انشاء اللہ
اور اس کے بعد پھر کوئی اور پروگرام نہیں ہے سوائے اس کے وہ ملاقاتیں ہوں گی جن کا اعلان کیا جا چکا
ہے۔ اگر پندرہ منٹ نا کافی ہوں تو کچھ دیر اور چند منٹ انتظار کیا جا سکتا ہے۔ حضور نے امیر صاحب
سے استفسار فرمایا۔
What you propose here fifteen minutes enough after we finish
خطبات طاہر جلد ۸
321
خطبه جمعه ۱۲ مئی ۱۹۸۹ء
here or you would require some more time? Here may be some
pople who want to go to toilet or do some thing۔ Better reach
here within half an hour۔
آدھا گھنٹہ انشاء اللہ جمعہ ختم ہونے کے بعد سے شروع ہوگا ۔ آدھا گھنٹہ تک ہم آپ کو دیتے
ہیں یعنی ہم سب یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم فارغ ہو جائیں گے باقی اپنی ضروریات سے اور واپس
یہاں پہنچ جائیں گے انشاء اللہ ۔ اس میں دیر نہ کریں پھر ۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا :-
میرے ساتھ مسافر بھی قصر کریں گے یعنی عصر کی اور مقامی دوست بغیر سلام پھیرے
کھڑے ہو کر اپنی چار رکعتیں پوری کریں گے۔