نوعِ انسانی کو فائدہ پہنچانے کا سب سے بڑا طریق یہ ہے کہ اپنی ذات میں خدا کی محبت کے کرشمے دکھائے جائیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی ایک تمثیل کی روشنی میں سچے مذاہب اور وقتی گروہوں (Cults) کے درمیان فرق واضح کیا کہ جھاگ مٹ جاتی ہے جبکہ بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے والی چیزیں باقی رہتی ہیں۔ آپ نے امریکہ اور مغرب میں جماعت احمدیہ کی بقا اور ترقی کے لیے انسانیت کی بے لوث خدمت، برائیوں سے روکنے اور اخلاقی اصلاح کی اہمیت پر زور دیا۔ نیز آپ نے فرمایا کہ خدمت کی سب سے اعلیٰ صورت تعلق باللہ، قبولیت دعا اور خدا کی محبت کے جلوے اپنی ذات میں پیدا کرنا ہے، جس سے معاشرے کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔
موضوعات: قرآن کریم، خدمت خلق، تعلق باللہ، قبولیت دعا، اصلاح معاشرہ، جماعت احمدیہ امریکہ
خطبات طاہر جلد ۸
423
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
نوع انسانی کو فائدہ پہنچانے کا سب سے بڑا طریق یہ ہے
کہ اپنی ذات میں خدا کی محبت کے کرشمے دکھائے جائیں
( خطبه جمعه فرموده ۲۳ جون ۱۹۸۹ء بمقام یونیورسٹی آف میری لینڈ امریکہ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
مذاہب اور Cult میں ایک نمایاں فرق ہے لیکن پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کو آگے
بڑھاؤں میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ انگریزی میں ترجمے کا انتظام ہے یا نہیں۔
مذاہب میں اور Cults میں ایک نمایاں فرق ہے۔ آجکل مغربی دنیا میں کلٹس بہت
متعارف ہیں اور کچھ سال پہلے تو Cults فیشن بنی ہوئی تھی اور یہی فرق ہے جو مذاہب اور کلٹس میں
ہے کہ کلٹس فیشن کی حیثیت رکھا کرتی ہیں اور مذاہب مستقل قدریں ہوتے ہیں ۔ مذاہب آ کر ٹھہر
جایا کرتے ہیں اور آئندہ نسلوں میں منتقل ہوتے ہیں ۔ کلٹس آ کر گزرجانے والی چیزیں ہیں جو اپنی
قدروں کو آئندہ نسلوں میں منتقل نہیں کیا کرتیں۔
پس یہاں امریکہ ہی میں کچھ سال پہلے مختلف قسم کی کلٹس آئیں اور چند سالوں میں بہت
شہرت پاگئیں ۔ لکھوکھہا امریکیوں نے بعض دفعہ چمٹے ہاتھوں میں پکڑ لئے اور چمٹے بجانے ہی کو دین
سمجھنے لگے، بعض دفعہ انہوں نے بال بڑھالئے اور سکھ بننے میں ایک روحانی لذت محسوس کی ۔ غرض یہ کہ
بہت سی Cults جو باہر کی دنیا سے تعلق رکھتی تھیں یعنی مشرقی دنیا سے یا مغربی دنیا سے وہ یہاں آتی
رہیں اور کچھ کمائیاں کر کے خواب کی طرح مٹ جاتی رہیں اور کوئی مستقل تعبیریں پیچھے نہیں چھوڑ گئیں ۔
خطبات طاہر جلد ۸
424
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
اس کے مقابل پر مذاہب جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک سنجیدہ خدمت کے لئے دنیا
میں قائم کئے جاتے ہیں ۔ یہ دو لفظ سنجیدہ اور خدمت ان دونوں کا مذاہب کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور
اسی لئے ان میں وزن پایا جاتا ہے۔ یہ دنیا میں اس لئے آتے ہیں کہ آکے ٹھہر جائیں اور اس پہلو سے
ان میں اتنا وزن ہوتا ہے کہ بسا اوقات مذاہب کی قدر میں گزر بھی جائیں تب بھی وہ دنیا میں باقی رہ
جاتے ہیں ۔ اسی لئے ان کو قرآن کریم نے اس آیت میں ایک موسلا دھار بارش کا نقشہ کھینچتے ہوئے
بیان فرمایا۔ فرمایا اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ
السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيًّا فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ
ط
فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) کہ دیکھو خدا کہ دیکھو مو خدا تعالی بعض دفعہ موسلا دھار بارشیں برساتا ہے
۔
جو ایسی غیر معمولی بارشیں ہوتی ہیں کہ ان کے نتیجے میں وادیاں بھر جاتی ہیں اور جب وادیاں بھرتی ہیں
تو ان پانیوں پر جن سے وادیاں بھرتی ہیں آپ جھاگ بھی دیکھتے ہیں اور کثرت سے جھاگ تیرتی
ہوئی ہر طرف دکھائی دیتی ہے۔ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء لیکن جھاگ جو ہے وہ
بالآ خر سوکھ کر مٹ جایا کرتی ہے اور وہ چیزیں جو بنی نوع انسان کے فوائد کی ہیں وہ زمین میں بیٹھ جاتی
ہیں۔ پس ہر سیلاب کے بعد آپ یہی نظارہ دیکھتے ہیں کہ سیلابوں کے ساتھ جھا گیں بھی اُٹھتی ہیں جو
چند دن نظر آتی ہیں جبکہ زمین میں بیٹھنے والی چیزیں دکھائی نہیں دیتیں ۔ ان میں نمائش نہیں پائی جاتی ۔
جھاگ سب سے زیادہ انسان کی نظر کو پہلے پکڑتی ہے کیونکہ وہ سطح پر تیرتی ہے اس میں ایک نمائش کا
پہلو پایا جاتا ہے لیکن چند دن کے بعد جھاگ کا وجود تو نہیں رہتا لیکن وہ سیلاب کا پانی اپنے پیچھے بعض
قیمتی چیزیں بعض اجزاء، بعض نمکیات، بعض اور بہت سی مٹی کی ایسی قسمیں پیچھے چھوڑ جاتا ہے جو ان
علاقوں کی ذرخیزی پر غیر معمولی اثر ڈالتی ہیں۔ چنانچہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ سیلابوں کے بعد ان
جاتی
علاقوں کی مٹی بہت زرخیز ہو جاتی ہے۔
اس پہلو سے جب میں نے غور کیا کہ امریکہ جیسے ملک میں جہاں جماعت احمد یہ کو آئے
ہوئے ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران بہت سی کلٹس (Cults) آئیں اور چلی بھی گئیں۔
بعض ایسے وقت بھی آئے کہ جب لوگوں نے متوجہ کیا دیکھو احمدیت کو آئے ہوئے تو اتنی مدت ہو گئی
نا کے چند امریکن احمدیت میں شامل ہوئے ہیں جبکہ دیکھتے دیکھتے لکھوکھا سکھ بنے ، دیکھتے
خطبات طاہر جلد ۸
425
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
دیکھتے ہری کرشنا والوں کو بہت شہرت حاصل ہوئی ، مونہیز آئے اور اسی طرح دوسری کلٹس بھی کہ
Let us join hands and die آؤ ہاتھوں میں ہاتھ دے کر خود کشی کر لیں اس قسم کی
کلٹس (Cults ) بھی آئیں اور بظاہر بڑی مقبول ہوئیں لیکن واقعہ بظاہر مقبول ہوئیں۔ امر واقعہ یہ
ہے کہ ان کی کیفیت جھاگ کی سی تھی اور آئندہ بھی کلٹس کی حیثیت جھاگ ہی کی رہے گی۔ وہ نظر
کے سامنے نمایاں طور پر آتی ہیں اور ہلکی ہونے کی وجہ سے ان کے اندر نہ فائدہ ہے، نہ وزن ہے، نہ
سنجیدگی ہے ، نہ بنی نوع انسان کے لئے فوائد ہیں۔ وہ آتی ہیں اور مٹ جایا کرتی ہیں لیکن اس کے
ساتھ ہی میری توجہ اس آیت کے اس حصے کی طرف بھی منتقل ہوئی وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ
فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ کہ اگر تم واقعہ دنیا میں قائم رہنا چاہتے ہو اور ہمیشگی اختیار کرنا چاہتے
ہو تو تمہارے اندر بنی نوع انسان کے لئے فوائد ہونے چاہئیں ۔ اس پہلو سے جب میں نے مزید غور
کیا تو مجھے یہ حقیقت بھی سمجھ آگئی کہ کیوں بسا اوقات جماعت امریکہ کے بعض حصوں میں پھیلی اور پھر
جلدی ختم ہو گئی ؟ وہ جھاگ کی طرح تو نہیں لیکن پھر بھی جو قرآن کریم نے یہ صفت بیان فرمائی ہے
مذاہب کی کہ وہ ٹھہر جایا کرتے ہیں اور وقتی جوش اور وبال کے بعد مٹ نہیں جایا کرتے۔ یہ صفت
احمدیت کے اوپر امریکہ کے بعض حصوں میں اطلاق نہیں پاتی ۔ یہ فکر تھی جس کے نتیجے میں سوچتے
سوچتے میرا مضمون اس آیت کی طرف منتقل ہوا اور میں نے جب غور کیا تو مجھے یہ راز سمجھ آیا کہ یہاں
جب تک جماعتوں میں بنی نوع انسان کے فوائد کی صفات کو اُبھارا نہ جائے اور خصوصیت کے ساتھ
ان کی طرف توجہ نہ دی جائے یہاں جماعتوں کا استقلال پکڑنا کوئی آسان کام نہیں ہوگا اور جب آپ
اس نقطہ نگاہ سے وسیع جائزہ لیتے ہیں تو آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ واقعہ بنیادی کمزوری یہی ہے۔ جہاں
بھی دنیا میں جماعتیں بنی نوع انسان کے فوائد کے کام کرتی ہیں اور بنی نوع انسان کے فوائد ان کے
ساتھ وابستہ ہو جایا کرتے ہیں وہاں جماعتیں آکر گزر جانے والی ہواؤں کی طرح نہیں ہوا کرتیں
بلکہ ان پانیوں کی طرح جو اپنے پیچھے غیر معمولی وزنی اقدار چھوڑ جایا کرتے ہیں وہ وہاں مستقل طور پر
قیام پذیر ہو جایا کرتی ہیں، وہ وہاں جڑیں پکڑ جاتی ہیں ۔
پس اس مضمون کے ساتھ ہی افریقہ کی جماعتوں کی طرف میری توجہ مبذول ہوئی اور میں
نے دیکھا کہ واقعہ افریقہ میں بھی بہت سی تبدیلیاں پیدا ہوتی رہتی ہیں اور ہوائیں چلتی ہیں کبھی مشرق
خطبات طاہر جلد ۸
426
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
سے مغرب کو کبھی مغرب سے مشرق کو ، مذاہب کی طرف توجہ بھی ہوتی ہے، مذاہب سے توجہ ہٹ بھی
جایا کرتی ہے لیکن جماعت احمدیہ کا جہاں تک تعلق ہے مسلسل وقت کے گزرنے کے ساتھ جماعت
زیادہ مضبوط ہوتی چلی گئی ہے اور زیادہ مضبوط ہوتی چلی جارہی ہے اور جماعت کے پاؤں زیادہ
گہرے جمتے چلے جارہے ہیں لیکن انہی حصوں میں جہاں بنی نوع انسان کے فوائد ان سے وابستہ
ہیں، جہاں بنی نوع انسان کے نظر آنے والے فوائد ان سے وابستہ نہیں ہیں وہاں ایسی مضبوطی کی
کیفیت دکھائی نہیں دیتی۔ چنانچہ مغربی افریقہ میں جہاں جہاں سکولز ہیں، ہسپتال ہیں، اس کے علاوہ
جماعت میں خدمت کا جذبہ پایا جاتا ہے، اہے، بنی نوع انسان کی خدمت کے جذبے کی روح : ں روح جماعت میں
زندہ ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کوئی انقلاب بھی جماعت کے اوپر برا اثر نہیں ڈالتا۔
حکومتیں آتی ہیں چلی جاتی ہیں ، بعض دفعہ جمہوری حکومتیں قائم ہوتی ہیں ، بعض دفعہ فوجی حکومتیں قائم
ہوتی ہیں اور بعض دفعہ بڑے خطرناک قسم کے بھی انقلاب آتے ہیں۔ وہ دوسری چیزوں پر اثر انداز ہو
جاتے ہیں مگر جماعت پر اثر انداز نہیں ہوتے۔
چنانچہ اب جو صد سالہ جو بلی کے سلسلے میں وہاں مختلف ممالک میں اُن کے بڑے بڑے
لوگوں نے یعنی دنیا کے نقطہ نظر سے بڑے لوگوں نے حکومت کے نمائندوں نے وزراء نے ، بڑے
بڑے چیفس نے جماعتی تقریبات میں حصہ لیا اُن کی جو رپورٹیں مجھ تک پہنچتی ہیں ان میں یہ بات
سب سے نمایاں نکلی کہ ہر مقرر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جماعت بنی نوع انسان کے فائدے کی
جماعت ہے اور بعض نے اپنے بچپن کے واقعات بتائے کہ ہماری یادیں جماعت کے ساتھ اس وقت
سے وابستہ ہیں جب ہم نے ان کے مبلغین کو یہ نیک کام کرتے دیکھا، ان کے اساتذہ کو اس طرح
محنت کر کے ہمارے بچوں کو پڑھاتے دیکھا اور ان کے ڈاکٹروں کو اتنی قربانی کر کے ہمارے بیماروں
کو شفاء دیتے دیکھا اور یہ جو فوائد ہیں ان فوائد کے ذکر میں ان کی نگاہیں روحانی فوائد پر بھی پڑنے لگی
ہیں اور یہ جو دنیاوی فوائد ہیں اس کے نتیجے میں ان کی نظر زیادہ گہرا اُتر کر جماعت کی روحانی حیثیت پر
بھی پڑنے لگی ہے۔ چنانچہ کثرت سے اس بات کا بھی افریقہ میں اقرار کیا گیا کہ باوجود اس کے کہ
ظاہری طور پر ان کے ہسپتال دوسرے ہسپتالوں کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتے تھے، باوجود اس
کے کہ دنیا کے جو جدید ترین آلات ہیں جراحی کے یا دوسرے خون وغیرہ کے امتحان لینے کے وہ ان
خطبات طاہر جلد ۸
427
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
کے پاس موجود نہیں تھے بلکہ بعض اوقات عملاً کوئی بھی ایسی چیز نہیں تھی جو جان بچانے کے لئے
ضروری ہو۔ ایسے حالات میں بھی جبکہ مریض کو میز پر لٹا کر آپریشن کرنا اس کی جان لینے کے مترادف
سمجھا جانا چاہئے ، نہ بجلی ہے، نہ روشنی، نہ Sterilize کرنے یعنی جراثیم سے پاک کرنے کے لئے
ضروری آلات مہیا ہیں ، ضروری سامان مہیا ہیں اور بتی جلائی اور وہاں ڈاکٹر نے اس کا پیٹ چاک کرنا
شروع کر دیا اور Anti Biotics بھی پوری موجود نہیں تھی لیکن ایسے علاقے ہیں جہاں ہزار ہا
آپریشن ہوئے لیکن کوئی جان ضائع نہیں گئی اور اتنی شہرت ہوئی ایسے ڈاکٹروں کی کہ ان کی شہرت کے
نتیجے میں بڑے بڑے امریکن ہسپتال اور یورپین ہسپتالوں کو چھوڑ کر لوگ دور دور سے ان ہسپتالوں میں
آنے لگے۔ تو یہ اقرار بھی اب عام ہونے لگا ہے۔ پہلے دبی زبان میں ہوا کرتا تھا اب کھلی زبانوں میں
کھلی محافل میں بھی یہ اقرار ہونے لگا ہے کہ ان لوگوں کی دعاؤں میں بھی برکت ہے، ان کی توجہ میں
بھی برکت ہے، ان کی روحانیت جسمانی شفاء کا موجب بھی بن جاتی ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ
کے فضل سے وہ نگاہیں جو ظاہری فوائد پر پڑ کر وہیں ٹھہر جایا کرتی تھیں اب وہ ان سے پرے سرایت
کر کے روحانی فوائد کو بھی دیکھنے کے قابل بن چکی ہیں ۔
لیکن مضمون وہی ہے جب تک آپ بنی نوع انسان کے لئے مفید نہیں بنیں گے آپ کے
بقاء کی کوئی صورت نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ وقتی طور پر ایک علاقے میں احمدیت پھیل جائے لیکن جو دنیا کا
قانون ہے وہ ضرور اپنا اثر دکھائے گا۔ ان کی بقاء کی یہی صورت ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمائی
ہے۔ اگر وہ اس پر قائم نہ رہے تو نتیجہ وہ نہیں تو ان کی نسلیں ان سے ہٹ کر واپس اسی ماحول میں
جذب ہو جائیں گی جس ماحول سے آپ لوگ یعنی پہلی نسلیں آئے تھے۔ یہ وہ خطرہ ہے جو پہلے بھی
در پیش تھا اور بارہا اس خطرے نے مقابلہ اس زمانے سے آئندہ نسلوں کو بہت شدید نقصان پہنچایا۔
یہ وہ خطرہ ہے جواب بھی درپیش ہے اور اس کے لئے جماعت کو باشعور طور پر ضرور کچھ کوشش کرنی ہو
گی۔ یہ درست ہے کہ اس علاقے میں جہاں تک فوائد کا تعلق ہے یہ لوگ جن میں باہر سے آنے
والے پاکستانی آباد ہیں یا افریقن امریکن جن میں سے زیادہ تر خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہوئے
ہیں وہ آباد ہیں اُن کے مالی وسائل خواہ وہ پاکستانی ہوں جو امریکہ میں آباد ہوئے یا جو افریقن ہوں
جو امریکن افریقن کہلاتے ہیں دونوں کے مالی وسائل کے مقابل پر سوسائٹی بہت ہی زیادہ امیر ہے
خطبات طاہر جلد ۸
428
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
اور حکومت کی دولت کا تو اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی نسبت نہیں ہے نہ ان کی تعداد کے مقابل پر نہ
ان کی دولت کے مقابل پر ہم کسی شمار میں آ سکتے ہیں۔
اس لئے ظاہری خدمت اگر کرنی ہے تو کیسے کی جاسکتی ہے؟ یہ ایک بہت اہم سوال ہے اور
یہی وہ سوال ہے جس پر آپ کو غور کرنا چاہئے ۔ خدمت کے بہت سے راستے ے راستے نکل سکتے ہیں اور باشعور
جماعتیں جو زندہ ہوں ان کی زندگی کی طاقت دراصل وہ طاقت ہے جو بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچایا
کرتی ہے۔ ظاہری دولت اور ظاہری تعداد ضروری نہیں ۔ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
کے ساتھ زندگی کی علامتیں بخشی ہیں اور وہ زندگی کی علامتیں ہی ہیں جو بنی نوع انسان کے فوائد میں
استعمال میں لائی جاسکتی ہیں۔ مثلاً وقار عمل کی جو روح جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہے وہ
آج دنیا کی بڑی سے بڑی آزاد قوموں کو بھی نصیب نہیں ہے، بڑی سے بڑی ترقی یافتہ قوموں کو بھی
نصیب نہیں ہے۔ میں پہلے انگلستان کے متعلق باتیں بیان کیا کرتا تھا کہ خدا کے فضل سے وقار عمل کی
بڑی روح ہے۔ کینیڈا آیا تو وہاں بھی یہی نظارہ دیکھا ، امریکہ آیا تو وہاں بھی یہی نظارہ دیکھا۔ کوئی
ایک جماعت نہیں جہاں میں ٹھہرا ہوں اور وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقار عمل کے لحاظ سے نمایاں
اور دل پر غیر معمولی اثر کرنے والی خدمات کو میں نے آنکھوں سے نہ دیکھا ہو۔
پس یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کے فضل سے وہ زندگی کی علامتوں کا جہاں تک تعلق ہے وہ
امریکہ کی جماعت میں بھی بھر پور طور پر موجود ہیں۔ مالی قربانی کا یہاں بیان کا موقع نہیں وہ بھی زندگی
کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے لیکن اس کے علاوہ بنی نوع انسان کی خدمت بھی تو وقار عمل کی
ایک شکل ہے۔ مثلاً اندھوں تک پہنچنا اور ان کی سوسائٹی سے رابطے پیدا کرنے اور ان کی خدمت کرنا
بہت سے ایسے گرے پڑے لوگ ہیں یہاں جو دولت میں رہتے ہوئے بھی بھوکے ہیں۔ لکھوکھا
ایسے آدمی ہیں جو بے گھر ہیں، بہت سے ایسے لوگ ہیں جو تنہا ہیں اُن کو سوسائٹی نے چھوڑ دیا ہے،
بہت سے بوڑھے ہیں جن کی اپنی اولادیں ان سے قطع تعلق کر چکی ہیں ۔ اسی طرح : رچکی ہیں ۔ اسی طرح بہت سے نوجوان
ہیں جن کو اپنے ماں باپ کا پیار نصیب نہیں ہے اور جو لوگ ان سوسائٹیوں سے احمدی ہوتے ہیں وہ
جب خط لکھتے ہیں تو ان سے مجھے یہ ساری باتیں معلوم ہوتی ہیں کہ بعض افریقن احمد یوں میں سے ان
افریقن امریکنز میں سے احمدی ہوئے تو انہوں نے مجھے لکھا کہ یہ میرے حالات ہیں۔ بعض دفعہ
خطبات طاہر جلد ۸
429
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
بڑے دردناک حالات ہوتے ہیں۔ ایک نوجوان ہے جو بچپن سے بے سہارا رہا ہے اور اس سے کسی
ایفر وامریکن نے یعنی ہمارے رنگ دار بھائی نے جو امریکن ہیں پیار کا سلوک کیا ، اسی سلوک سے متاثر
ہو کر وہ احمدیت کی طرف مائل ہوا اور احمدیت قبول کی پھر مجھے خط لکھا کہ یہ میرے حالات ہیں ۔
تو جہاں تک دکھوں کا تعلق ہے وہ تو دنیا کی امیر ترین سوسائٹی میں بھی موجود ہیں ۔ بلکہ امر واقعہ یہ ہے
کہ بعض پہلوؤں سے امیر سوسائٹی میں دُکھ زیادہ ہیں صرف ٹٹولنے کی بات ہے۔ بہت سے ایسے
دوست آپ کو چلتے پھرتے نظر آئیں گے جو بظاہر خوش ہوں گے اور رقص و سرود کے عادی یا شراب
کے دھنی لیکن جب آپ ان کو ٹول کر دیکھیں گے تو آپ حیران ہو جائیں گے کہ ان کے سینے مختلف قسم
کے غموں اور فکروں سے چھلنی ہوئے ہوئے ہیں۔ پس بنی نوع انسان کے فوائد کے معاملے میں یہ
ضروری نہیں ہے کہ فائدہ پہنچانے والی قوم اس قوم سے امیر ہو جس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے بلکہ وہ
خواص جو زندہ مذاہب کے نتیجے میں انسانوں کو عطا ہوتے ہیں وہ خواص ہی اپنی ذات میں فوائد کا
سرچشمہ بن جایا کرتے ہیں۔ اسی لئے قرآن کریم نے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے غلاموں کے
متعلق فرمایا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران: 1) کہ اے امت
محمد یہ ! تم جب سے دنیا میں امتیں پیدا کی گئی ہیں اس وقت سے ہمیشہ کے تمام زمانوں کو شامل کر کے تم
بنی نوع انسان کے لئے بہترین امت ہو جو نکالی گئی ہو۔ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ نے اس مضمون کو حل
کر دیا کہ کیوں بہترین ہو۔ فرمایا اس لئے کہ تم ان کے فائدے کے لئے ہو۔
اب جس زمانے میں یہ آیت نازل ہوئی ہے اس زمانے میں تو اسلام کو کوئی دنیا کی دولت
نصیب نہیں تھی۔ اس زمانے میں بعض مسلمان جو مسجد سے وابستہ تھے اصحاب الصفہ کہلاتے تھے ان
میں سے بعض کو کئی کئی وقت کے فاقے پڑا کرتے تھے اور بالعموم مسلمان غریب تھے تو اس آیت نے یہ
ہمیں دکھا دیا کہ بنی نوع انسان کے فوائد کا جہاں تک تعلق ہے اس کا دولت سے تعلق نہیں ہے بلکہ ایک
رجحان سے تعلق ہے اور آگے جو مثال دی وہ بھی عظیم الشان مثال ہے اس میں بھی کسی دولت کی
ضرورت نہیں۔ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (آل عمران : (۱۱) کہ
سب سے بڑا بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کا طریق یہ ہے کہ ان کو نیک باتوں کی نصیحت کرو اور بُری
باتوں سے روکو ۔ اب اس میں کون سے پیسے لگتے ہیں ۔ پس سوسائٹی جو دکھوں سے بھری ہو اور جہاں
خطبات طاہر جلد ۸
430
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
بد عادات پیدا ہو رہی ہوں ۔ جہاں معاشرے بگڑ رہے ہوں اور اس حد تک بگڑ رہے ہوں کہ ان کی
آئندہ نسلوں کے لئے بقاء کا سوال پیدا ہو جائے کہ وہ زندہ بھی رہیں گی کہ نہیں ایسی صورت میں
جماعت احمد یہ کے لئے روپے پیسے کا انتظار کرنا کہ روپیہ پیسہ ہو تو ہم خدمت کریں نہایت بیوقوفوں
والی بات ہوگی ۔ آپ کے ! پ کے پاس روحانی دولت موجود ہے، آپ کے پاس وہ اخلاقی اقدار س وہ اخلاقی اقدار موجود ہیں ۔
جہاں تک کچھ خدمت کا یعنی مادی خدمت کا تعلق ہے اس کی ایک دو مثالیں میں نے دی ہیں وہ بھی
کی جاسکتی ہیں لیکن اس کے علاوہ جو بڑی خدمتیں قرآن کریم ہمارے سپرد کرتا ہے اگر ان خدمتوں
میں لگ جائیں تو آپ پر لازماً اس آیت کا اطلاق ہوگا کہ وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ
فِي الْأَرْضِ کہ دیکھو خبر دار وہ لوگ وہ قو میں یا وہ افراد یا وہ چیزیں جو بنی نوع انسان کے لئے
فوائد رکھتی ہیں وہ باقی رہا کرتی ہیں ان کو خدا تعالیٰ مٹنے نہیں دیا کرتا۔ پس جہاں تک سیلاب کے
نظارے کا تعلق ہے وہ تو ایک قدرتی خودرو چلنے والا ایک نظارہ ہے۔ جہاں تک مذہبی جماعتوں کا تعلق
ہے اس میں ایک اور عنصر بھی داخل ہو جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائید کا عنصر ہے اور اس ۔
وعدے کا عنصر ہے۔
ط
کے
پس جہاں جہاں جماعتیں موجود ہیں اگر وہ یہی پروگرام بنائیں کہ اپنے معاشرے کی
تکلیفوں کا جائزہ لینے کے بعد ، ان کی بد عادات کا جائزہ لینے کے بعد ، ان کے خلاف ایک جہاد شروع
کریں اس کے لئے ضروری نہیں ہے کہ وہ ان کو پہلے احمدی بنائیں ۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ مذہب
اختیار کر لیں خواہ اسلام ہو یا غیر اسلامی مذہب ہو۔ یہاں قرآن کریم اس قسم کی کوئی تفریق نہیں کرتا۔
قرآن کریم صرف یہ ایک تقاضا کرتا ہے کہ اگر تم خیر امت بننا چاہتے ہو، اگر تم اپنے بہتر ہونے کے
مضمون کو ثابت کرنا چاہتے ہو اور اس سے استفادہ کرنا چاہتے ہو تو یہ کام تو ضرور تم کر سکتے ہو اور وہ فوراً
شروع کر دو کہ ماحول پر نظر رکھتے ہوئے ان کی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش شروع کر دو اور ان
کے اندر خوبیاں پیدا کرنے کے لئے ایک جہاد کرو ۔ اب یہ ایسا عظیم الشان مضمون ۔ الشان مضمون ہے بظاہر سادہ اور
بے خرچ لیکن بہت ہی گہرا اور بہت ہی عظیم الشان مضمون ہے اور ایسے ملکوں میں جیسے امریکہ ہے یا
برازیل اور مغربی ممالک ہیں جماعت کی بقاء کے لئے بہت ہی زیادہ ضروری ہے۔ وہ وہ شخص جو غیروں
کو نصیحت کرتا ہے اس کا غیروں میں جذب ہو کر ضائع ہونے کا کوئی احتمال نہیں رہا کرتا۔ اگر بچہ بھی
خطبات طاہر جلد ۸
431
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
نصیحت کرنی شروع کر دے تو اس کا نصیحت کرنا ہی اس کے لئے حفاظت کا سامان پیدا کر دیا کرتا ہے
اور اگر ایک با قاعدہ منصوبے کے مطابق ہر جماعت میں جو امریکہ میں موجود ہے نا نصیحت کے گروہ
بنائے جائیں ، بدیوں سے روکنے کے گروہ بنائے جائیں ، چھوٹے بچوں کو بھی اس میں ملوث کیا جائے
جو سکول میں ہیں وہ سکول کے ان بچوں کے لئے نصیحت کے پیغام دیں جو بیچارے معصومیت میں
ڈرگ اڈکشن Drug Addiction کے جال میں پھنستے چلے جاتے ہیں اور طرح طرح کی
برائیاں سکھانے کے لئے باقاعدہ یہاں مافیا قائم ہیں۔ بہت بڑے بڑے دولت کے شکنجے ہیں جن
کے اندر بدیاں سکھانے کی تربیت دی جاتی ہے اور پھر ان شکنجوں میں آ کر تو کوئی انسان باہر نکل نہیں
سکتا۔ ان سب باتوں پر نظر رکھتے ہوئے حکمت اور عقل کے ساتھ اگر اس معاشرے کو جو یہاں آپ
دیکھتے ہیں بظاہر خوبصورت اور چمکدار اس کے اندر چھپے ہوئے دکھوں کو دور کرنے کی آپ کوشش کریں
گے تو یقیناً آپ خدا کے نزدیک ان قوموں میں شمار ہوں گے جن کو خدا کی تقدیر لازماً دنیا میں باقی رکھا
کرتی ہے۔ پھر یہ نظارے ، یہ دردناک نظارے دیکھنے میں نہیں آئیں گے کہ بعض جگہ جماعتیں قائم
ہوئیں اور کچھ عرصے کے بعد اگر وہ پیچھے نہیں ہٹے تو ان کی اگلی نسلیں پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ اس لئے پہلی
بات تو یہ ہے کہ نصیحت کے معاملے میں بدیوں سے روکنا اور اچھی بات کی تلقین کرنا اس میں تمام
امریکہ کی جماعتیں غیر معمولی جدوجہد کے ساتھ ، منصوبے کے تحت کام کریں۔ دوسرا پہلو ظاہری فوائد
کا یہ ہے یعنی ظاہری فوائد کی دوسری قسم، دوسری تو نہیں کہنا چاہئے چند قسموں میں سے ایک قسم یہ ہے
کہ یہاں جتنے بھی گروہ نیک کاموں میں ویسے مصروف ہیں ان سے رابطے پیدا کریں اور ان سے
تعلقات بڑھا کر ان کی خدمت میں اپنے آپ کو اپنے نام پیش کریں اور پھر با قاعدہ جماعتی نظام کے
ان کی خدمت کریں۔ ہر قسم کے ایسے خدمت کرنے والے گروہ یہاں قائم ہیں جو منظم طور پر کام
کرتے ہیں اور اگر ان کو روپے کی ضرورت پیش آتی ہے تو ان کے لئے وہ روپیہ مہیا کرنے والے بھی
موجود ہیں۔ اس کے لئے آپ کو اپنی جیب سے کچھ خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ ان گروہوں سے رابطے
پیدا کرنے اور ان کو منتظم کا رکن مہیا کرنے یہ ایک بہت گہرا اثر رکھنے والا کام ہے جس کے نتیجے میں دل
بھی جیتے جاتے ہیں اور کام کرنے والوں کے اندر بھی اپنی عظمت کا احساس بیدار ہوتا ہے اور وہ نیکیوں
پر پھر مستقل طور پر قائم ہو جایا کرتے ہیں۔ اس ضمن میں میں نے کینیڈا میں دیکھا وہاں جماعت نے
تابع
خطبات طاہر جلد ۸
432
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
تعلقات کے دائرے بڑھائے ہیں اور مختلف لوگوں کی مختلف رنگ میں خدمتیں شروع کی ہیں۔ چنانچہ
وہاں جو دعوت دی گئی مجھ سے ملاقات کروانے کی خاطر جس کو آپ Reception کہتے ہیں تو
وہاں جن کو دعوت دی تھی شاذ ہی کوئی ایسا تھا جو نہ آیا ہو اور جو بھی آیا اس نے جب مجھ سے ملاقات کی
اس بات کا ضرور ذکر کیا کہ احمدی بہت اچھے لوگ ہیں ۔ ان میں بڑا خدمت کا جذبہ ہے اور بے لوث
خدمت کرنے والے ہیں ۔ پس وہ معمولی سی خدمت جس میں یقیناً کوئی مالی قربانی شامل نہیں تھی بلکہ
محض کوئی چند کام کسی کے کر دینے، کسی کے ساتھ حسن سلوک کرنا اور اپنی خدمات پیش کرنا ، اس قسم کی
چھوٹی چھوٹی باتیں ہوں گی۔ اس کا بھی اتنا گہرا اثر تھا کہ بعض بڑے بڑے آدمیوں نے مجھے بتایا کہ
ہم تو جماعت کا کردار دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ اس قسم کے لوگ یہاں دوسری دنیا میں ملتے نہیں
ہیں ۔ ہمیں بالکل عجیب جماعت لگی ہے یہ۔
اس مضمون سے متعلق کچھ اور باتیں میں انشاءال میں انشاء اللہ بعد میں آپ کے سامنے رکھوں گا مگر میں
آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ جماعت جو بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہو قرآن کریم کے بیان
کردہ اصولوں کے تابع اس کو ضرور مواقع مل جاتے ہیں ۔ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ امریکہ جیسے
عظیم الشان ملک میں جو تمام دنیا کو روٹی کھلا رہا ہے اور تمام دنیا کی روپے پیسے سے اور ہتھیاروں سے
مدد کر رہا ہے یہ چھوٹی سی غریب جماعت کیا خدمت کر سکتی ہے؟ بہت بڑا فرق ہے ان خدمتوں کا جو
سیاسی حکومتیں کیا کرتی ہیں اور ان خدمتوں کا جو بنی نوع انسان کے فوائد کی خاطر مذہبی جماعتیں کیا
کرتی ہیں۔ سیاسی خدمتوں میں ہمیشہ کچھ بندھن کچھ الجھنیں ہوتی ہیں، کچھ ذاتی مقاصد ہوتے ہیں میں
ان قوموں کے جو خدمتوں کا مزاج بگاڑ دیا کرتے ہیں لیکن وہ قو میں جو مذہبی جذبے سے مامور ہو کر
خدمت کرتی ہیں وہ اللہ کی رضا کی خاطر خدمت کرتی ہیں ۔ ایک اعلیٰ پیغام کو پھیلانے کی خاطر خدمت
کرتی ہیں اور خدمت کرنے والوں کے ذاتی مفادات اس میں کوئی وابستہ نہیں ہوا کرتے ۔ پس ان
چیزوں میں بہت بڑا فرق ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور خدمت ایسی ہے جو ایکدم ظاہری طور پر تو نظر نہیں آتی لیکن وہ
لطافت کے آخری درجے پر ہے اس لئے تیسرے حصے پر میں اُس کا ذکر کرتا ہوں۔ میں نے بیان کیا
کہ کچھ ظاہری خدمتیں ہیں جو نظر کو دکھائی دیتی ہیں، جو بدن کو محسوس ہوتی ہیں کہ غریبوں کے پاس
خطبات طاہر جلد ۸
433
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
پہنچنا ، ان کی ہمدردی کرنا کسی بھوکے کو روٹی کھلا دینا کسی معذور کے لئے بیساکھی مہیا کر دینا کسی تھکے
ہوئے نڈھال اکیلے انسان کے لئے رفاقت مہیا کرنا، اس کے پاس بیٹھ کر اس سے پیار کی باتیں
کرنا یہ ساری خدمتیں وہ ہیں جو پہلے درجے کی خدمتوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
پھر دوسری خدمت وہ ہے جو اعلیٰ اخلاق کے ذریعے پیغامات کے ذریعے کی جاتی ہے نیکی
کی نصیحتوں کے ذریعے بدیوں سے روکنے کے ذریعے ، وہ خدمت ظاہری شکل تو کوئی نہیں رکھتی لیکن
ایک انسان کے اعلیٰ کردار کو دوسروں تک منتقل کرنے میں ممد ثابت ہوتی ہے اور اس خدمت کا بھی بڑا
نیک اثر پڑتا ہے۔ تیسری خدمت وہ ہے جو دعا کے ذریعے کی جاتی ہے اور یہ وہ خدمت ہے جو اجتماعی
طور پر ہی نہیں انفرادی طور پر بھی ہر احمدی کے لئے ضروری ہے۔ کیونکہ اس کے بغیر کسی احمدی کی
روحانی زندگی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی اور اس کے بغیر ذاتی طور پر آپ کے ماحول میں بسنے والے
ارد گرد کے لوگ یہ معلوم نہیں کر سکتے کہ آپ خدا والے ہیں ۔ پس سب سے زیادہ اس خدمت کو پیش
نظر رکھنا چاہئے جس کا میں سب سے آخر پر ذکر کر رہا ہوں ۔
میر ا وسیع تجربہ ہے کہ ہمیشہ وہی لوگ تبلیغوں میں بھی کامیاب ہوتے ہیں اور انہی کی نسلوں
کی خاص طور پر حفاظت کی جاتی ہے جو دعا گو ہوں اور سچی ہمدردی سے اپنی دعاؤں کا فیض دوسروں کو
پہنچا ئیں ۔ یہ وہ فیض ہے جو دوسری دنیا میں کسی میدان میں آپ کو دکھائی نہیں دے گا۔ اس لئے جیسا
کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک موقع پر فرمایا کہ ہر قسم کی نیکیوں کے میدانوں
میں آپ کو دوسری دنیا بھی دکھائی دے گی۔ وہاں ان کے ساتھ آپ کا مقابلہ ہے لیکن تعلق باللہ کا اللہ
سے محبت اور پیار اور دعائیں کر کے اس کے فضلوں کو جذب کرنے کا میدان کھلا پڑا ہے آپ کے
لئے۔ گویا یہ آپ ہی کا میدان رہ گیا ہے۔ اس میں کھل کر دوڑیں اور خوب خدا تعالیٰ کی محبت کے
جلوے دیکھیں اور دوسروں کو دکھائیں۔ یہ وہ حصہ ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ مغربی دنیا میں بسنے والے
خصوصاً امریکہ میں بسنے والے احمدیوں کی حفاظت کے لئے اور ان کی نسلوں کی حفاظت کے لئے بہت
ہی ضروری ہے۔
وہ ماں باپ جو خدا کے نام پر اپنے ایک پُرانے دوسرے مذہب کو چھوڑ کر ایک نئے مذہب
میں داخل ہوئے ہوں اور ان کے اندر ایسی نمایاں تبدیلی پیدا نہ ہوئی ہو کہ وہ محسوس کریں کہ پہلے وہ
خطبات طاہر جلد ۸
434
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
بے خدا تھے اب با خدا ہو گئے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ یقینا ایک خطرناک علامت ہے اور نظام جماعت کو
نگر ان رہنا چاہئے اور ذاتی طور پر ہر شخص میں دلچسپی لینی چاہئے۔ جب بھی کوئی شخص اسلام قبول کرتا
ہے یا مسلمانوں میں سے احمدیت میں داخل ہوتا ہے اُس کی ذاتی نگرانی کا جماعتی انتظام ہونا چاہئے
اور بڑی باریک نظر سے یہ مطالعہ کرنا چاہئے کہ اس کے اندروہ پاک تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں یا نہیں جو
اسے با خدا بناتی ہیں مثلاً اس کی دعا ئیں مقبول ہو رہی ہیں یا نہیں ، اللہ تعالیٰ سے پیار اور محبت میں وہ
ترقی کر رہا ہے یا نہیں اور اس محبت کے مقبولیت کی علامتیں دیکھ رہا ہے کہ نہیں ۔ اس پہلو سے جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے میرا وسیع تجربہ ہے کہ جن لوگوں کو خدا تعالیٰ کے ساتھ اس حد تک تعلق قائم ہو
جائے کہ وہ اس تعلق کے ذریعے غیروں کو فائدے پہنچانے لگیں ان پر اس آیت کا اطلاق سب سے
زیادہ ہوتا ہے وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ اور تمام مذہبی تاریخ، تمام
نبوت کی تاریخ اس بات پر گواہ کھڑی ہے۔ انبیاء جب دنیا میں پیغام لے کر آتے ہیں تو ان کے ساتھ
بظاہر کوئی ظاہری فائدہ بھی قوم کو میسر نہیں آتا۔ کچھ بھی ان کی ذات سے وابستہ نہیں ہوتا بلکہ وہ جب
آتے ہیں وہ تو ایسے پیغام دیتے ہیں کہ جو دولت مند تھے وہ فقیر ہو جایا کرتے ہیں ، ان کے اموال
لوٹ لئے جاتے ہیں، جو گھر والے تھے وہ بے گھر ہو جایا کرتے ہیں، جو وطن رکھتے تھے وہ بے وطن ہو
جایا کرتے ہیں ، ان کی عزتیں لوٹ لی جاتی ہیں، ان کے ساتھ قوم ایسا ظلم کا سلوک کرتی ہے کہ گویا
ساری زندگی کی کمائیاں خواہ وہ عزت کی کمائیاں ہوں یا مقام اور مرتبے کی دوسری کمائیاں ہوں یا
دولتیں ہوں یا گھر ہوں بعض دفعہ سب سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے تو دیکھئے بظاہر ایک ایسا شخص آیا جس نے
بجائے اس کے کہ آپ کو عظیم الشان فوائد پہنچا تا آپ کے پاس جو کچھ تھا وہ بھی آپ کے پاس نہ
رہنے دیا۔ اگرچہ براہ راست ایسا نہ کیا لیکن اس کے پیغام نے وہی کام کر دکھایا گویا اس نے آپ سے
سب کچھ چھین لیا۔ چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے پاس ایک مرتبہ ایک معزز صحابی حاضر
ہوئے جو ماحول کے مظالم اور ذلت آمیز سلوک سے تنگ آ گئے تھے۔ عرب لوگ بڑے با غیرت تھے
اور عرب سردار تو غیرت رکھنے میں حد اعتدال سے بھی آگے بڑھ چکے ہوتے تھے اور عربوں میں یہ
کہانیاں ، ایسی نظمیں، ایسے اشعار عام معروف تھے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو ایک معمولی سی بے عزتی کے
نتیجے میں اپنے اپنے خاندان کو خوفناک جنگوں میں جھونک دیا کرتے ہیں اور بعض دفعہ نسلاً بعد نسل
خطبات طاہر جلد ۸
435
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
سینکڑوں سال تک ایک چھوٹی سی بے عزتی کا بدلہ اتارنے کے لئے وہ فخر سے کہا کرتے تھے کہ ہم
نے اپنے دنیا کے مفادات کو اس آگ میں جھونک دیا اور کچھ بھی پرواہ نہ کی اور امر واقعہ یہ ہے کہ
معمولی معمولی باتوں پر قبائل میں ایسی جنگیں چھڑیں جو دو دو سو سال تک جاری رہیں ۔ وہ قبائل جو غیر
معمولی عظمت رکھتے تھے وہ مٹتے مٹتے صفحہ ہستی سے مٹنے کے کنارے تک پہنچ گئے لیکن اس جھوٹی
غیرت نے پھر بھی چین نہ لیا اور اس کی پیاس نہ بھی۔ ان قوموں سے وہ صحابہ آئے تھے جن کو حضرت محمد
مصطفیٰ ﷺ نے صبر سکھایا تھا ، جن کو راضی برضا رہنا سکھا دیا تھا ، جن کو بتایا گیا تھا کہ خدا کی عزت
کے سوا اور کوئی عزت نہیں ہے اور خدا کے نام پر صبر کرنے سے بہتر اور کوئی عظمت نہیں ہے جو انسان
حاصل کر سکتا ہے۔ بہر حال ان کے اپنے ایک پس منظر کے نتیجے میں کسی کا پیمانہ بعض دفعہ لبریز بھی
ہو جایا کرتا تھا۔ پس اس صحابی کا پیمانہ بھی لبریز ہوا اور اس نے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں جا کر
عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! ہم تو بڑے معزز ہوا کرتے تھے اور ایسے قوم میں معزز تھے کہ کسی کی مجال نہیں
تھی کہ میلی آنکھ سے ہمیں دیکھے آج آپ کو قبول کرنے کے بعد دنیا کے ذلیل ترین لونڈے، گلیوں
کے بچے ہم پر آوازیں کستے ہیں، ہم پر پتھر اٹھاتے ہیں ، ہمیں ذلیل و رسوا کرتے ہیں۔ ایک سال نہیں
، دو سال نہیں سال پر سال گزرتے چلے جارہے ہیں اور اس حالت کو ہم برادشت کرتے چلے رہے
ہیں آخر کب تک ایسا کریں گے؟ کیوں ہمیں اجازت نہیں دیتے کہ ہم اپنے انتقام کے لئے اپنی تلوار
اٹھائیں اور اس کے نتیجے میں جو کچھ ہم پر گزرتی ہے اسے برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں گے ہم۔
صلى الله
علوسه ۔
صلى الله
یہ جب آنحضرت ﷺ نے بات سنی تو حضور اکرم ﷺ کا چہرہ جوش سے تمتمانے لگا۔ آپ نے فرمایا
م علم
کہ دیکھو تم سے پہلے ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے خدا کے نام پر ہر قسم کی بے عزتیاں برداشت کیں،
ہر قسم کے دکھ اُٹھائے۔ یہاں تک کہ ان میں ایسے بھی تھے جن کی کھالوں کو لوہوں کے آنکڑوں سے
جس طرح کنگھی کی جاتی ہے بالوں پہ اس طرح لوہے کے کنگوں سے ان کی جلد میں نوچی گئیں ۔
یہاں تک کہ ان کے بدن ننگے ہو گئے اور پھر ان کے گوشت نوچے گئے یہاں تک کہ ہڈیاں دکھائی
دینے لگیں لیکن انہوں نے اُف نہیں کی اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ ان میں ایسے بھی تھے جن
کو بعض درختوں سے باندھ کر ان کے سر پر آرے چلائے گئے اور سر سے لے کر نیچے تک دو نیم کر دیا
گیا جس طرح شاخیں دو کائی جاتی ہیں ، جس طرح لکڑیاں کاٹی جاتی ہیں لیکن انہوں نے کامل صبر کے
خطبات طاہر جلد ۸
436
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
صلى الله
ساتھ اور کامل رضا کے ساتھ ان تکلیفوں کو برداشت کیا صرف اس لئے کہ وہ خدا کو راضی کرنا چاہتے
تھے اور خدا کی خاطر سب کچھ چھوڑ بیٹھے تھے۔ وہ ایسے لوگ تھے۔ جب اُس صحابی نے یہ بات سُنی
آنحضرت کے دل کی یہ کیفیت دیکھی تو شرمندگی کے ساتھ اور پیشمانی کے ساتھ بالکل پانی ہو
گئے ، بے اختیار ہو گئے اور اس کے بعد ؟ کے بعد پھر کبھی کسی صحابی کے منہ سے آنحضرت ﷺ نے کوئی شکوہ
نہیں سنا۔ یہ وہ لوگ تھے جن کے متعلق قرآن کریم نے فرمایا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ اے محمد مصطفیٰ ! کے غلاموں بظاہر تمہارے پاس کچھ بھی نہیں ہے لیکن تم خیر
امت ہو۔ اس دنیا ہی کی نہیں ، صرف عربوں کی نہیں بلکہ ارد گرد کی تمام دنیا کی اس ساری دنیا کی
بھلائیاں تم سے وابستہ کی جاچکی ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بھلائیاں بھی تم سے وابستہ کی
جا چکی ہیں۔ ان بھلائیوں کا راز دراصل ان کے تعلق باللہ میں تھا اور تعلق باللہ ہی تھا جو سب سے زیادہ
بنی نوع انسان کے فوائد کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس دنیا کو عطا کیا گیا تھا۔ یعنی تعلق باللہ تو محمد
رسول اللہ ﷺ کے دل میں تھا لیکن وہ تعلق پھیلا ، نور ایسا تھا جو ایک سینے میں رہنے والا نہیں تھا
دوسرے سینوں میں منتقل ہوا اور آخری مقصد یہ تھا کہ بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچے۔
الله
پس دیکھئے کہ جب رسول دنیا میں آتے ہیں تو ان کے آغاز میں کسی قسم کی دنیاوی شوکت یا
برتری ان کو نہیں ملا کرتی ۔ ایک رسول تنہا دنیا میں آتا ہے ساری دنیا اس کی مخالفت کرتی ہے اور وہ بنی
نوع انسان کے فوائد کے لئے سب سے زیادہ اہم وجود ہوا کرتا ہے اپنے زمانے میں ۔ پس وہ کونسی
چیز ہے اُس رسول میں جس سے بنی نوع انسان کے فوائد وابستہ ہو جاتے ہیں۔ وہ اس کا تعلق باللہ
ہے، وہ اللہ سے اُس کا پیار ہے، اللہ سے اس کی محبت ہے اور اس کے جواب میں اس کی دعاؤں کی
مقبولیت ہے۔
پس یہ تیسری چیز ہر دوسری چیز سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اگر نئے ہونے والے احمد یوں
کو یا جو پرانے احمدی ہیں ان کو بھی اور جو بچے احمدیوں میں پیدا ہو رہے ہیں ان کو بھی اس نقطہ نگاہ سے
دیکھا جائے کہ کتنے ان میں سے ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ سے براہ راست تعلق قائم کر لیا ہے اور ان
کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ اگر اس پہلو سے جائزہ لیا جائے اور تربیت کا انتظام کیا جائے تو میں آپ
کو یقین دلاتا ہوں کہ مغربی دنیا میں اور امریکہ میں بسنے والوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اُن کو اس ملک
خطبات طاہر جلد ۸
437
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
صلى الله
صلى الله
سے گھبرا کر بھاگنے کی ضرورت نہیں ، ان کو اس فکر کی ضرورت نہیں کہ ہماری نسلوں کا کیا بنے گا؟ ظاہری
تعلیم و تربیت کا انتظام نہ بھی ہو ۔ اکیلا بھی ایسا شخص ایک بہت بڑے شہر میں بستا ہو جو برائیوں کی
آماجگاہ بن چکا ہو تب بھی اگر خدا کا تعلق اُس کو حاصل ہے تو اس نے ضرور فتح یاب ہونا ہے۔ اس کی
نسلوں کو دنیا میں کوئی طاقتہ یں کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ پھر میرا ذہن حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ ہی
طرف منتقل ہوتا ہے۔ آپ نے ایسی ہی دنیا میں تو قدم رکھا تھا جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم) (۴۲) یعنی فساد ایسا غالب آچکا ہے کہ نہ اس نے خشکی کو
چھوڑا نہ تری کو چھوڑا ، ہر قسم کے لوگ خواہ وہ مذہبی تھے یا غیر مذہبی تھے فساد سے مغلوب ہو چکے ہیں۔
آنحضرت علی کو اس فساد سے کوئی عليه سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ وہ فساد جس نے ساری دنیا کو مغلوب کر لیا تھا اس
فساد کو مغلوب کرنے کے لئے ایک رسول بھیجا گیا وہ تنہا تھا اور اس وقت اس کے ساتھ اور کوئی نہیں تھا
سوائے خدا کی محبت کے۔ پس یہی وہ زندگی کا نسخہ ہے جو پہلے کامیاب ہوا تھا اور آج بھی کامیاب
ہوگا۔ اس نسخے کے سوا اور کوئی نسخہ کامیاب ہو نہیں سکتا اس لئے جماعت امریکہ کو اس طرف توجہ کرنی
چاہئے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جس شخص کو یہ ذاتی تجربہ ہو کہ خدا تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے
اُس کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے وہ اپنے فیض کو اپنی ذات تک محدود نہیں رکھا کرتا۔ میں ان لوگوں کی
بات نہیں کر رہا جو دکھاوے کی خاطر یہ بتانے کے لئے کہ مجھ سے اللہ کا تعلق ہے بڑھ بڑھ کر مجالس میں
یہ باتیں کرتے ہیں کہ اس طرح خدا مجھ سے سلوک کرتا ہے۔ میں اُن لوگوں کی بات کر رہا ہوں جو
جانتے ہیں کہ خدا کا اُن سے تعلق ہے اس حد تک کہ وہ ذرہ نوازی فرماتے ہوئے ان سے پیار کا
سلوک کرتا ہے جب اُن کی نظر کسی دکھی پر پڑتی ہے تو خواہ اس کو بتائیں یا نہ بتائیں بے اختیار ان کے
لئے دل سے دعا نکلتی ہے اور پھر ایسے لوگوں کی خوشبو ماحول میں پھیلنے لگتی ہے خود بخود۔ کہتے ہیں مشک
کی خوشبو چھپائے چھتی نہیں ۔ مشک آنست که خود ببوید نہ کہ عطار بگوید ۔ مُشک تو وہ ہوتا
ہے جو خود بخود اپنی بو پھیلاتا ہے بجائے اس کے کہ عطار بتائے اس میں خوشبو ہوتی ہے۔ تو وہ لوگ جو
خدا کی محبت سے معطر ہو چکے ہوتے ہیں، جو خدا کی رضا کے عطر سے ممسوح ہو چکے ہوتے ہیں اُن کی
خوشبو خود بخود پھیلتی ہے۔ وہ چھپا ئیں تب بھی پھیلتی ہے۔ وہ نہ دکھانا چاہیں تب بھی لوگوں کو نظر آتی ہے
اور پھر لوگ ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ، لوگ ان سے کہتے ہیں کہ ہمارے لئے بھی کچھ کرو، ہمارے
خطبات طاہر جلد ۸
438
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
لئے بھی دعا کرو، ہمارے لئے بھی چارہ جوئی کرو اور ان کے خدا کے تعلق کے نشانات دیکھ کر پھر کثرت
کے ساتھ ان کا حلقہ وسیع ہونے لگتا ہے اور لوگ ان کی طرف مائل ہوتے ہوتے ان کے مذہب کو قبول
کرتے ہیں۔
تبلیغ کا بھی سب سے بڑا اور سب سے مؤثر یہی ذریعہ ہے۔ انبیاء کی قبولیت کا راز اسی
بات میں ہے۔ اسی وجہ سے جب بھی کوئی کہتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں لوگ کہتے ہیں کہ معجزہ
دکھاؤ۔ دلیل پہلے نہیں مانگا کرتے پہلے معجزہ مانگتے ہیں کیونکہ ہر انسان کے دل میں یہ بات جاگزین
ہے کہ جو خدا کی طرف سے ہے اس کے ساتھ خدا کی تائید کے نشان ہونے چاہئیں ۔ پس آپ نے
بھی تو اس دنیا میں یہی دعوی کرنا ہے اور یہی آپ کا دعویٰ ہے۔ اگر یہ دعویٰ نہیں تو پھر احمدیت کا یہاں
پھیلانا ایک بالکل بے کار اور بے معنی کوشش ہو گی کیونکہ پیسے آپ نے ان سے مانگنے کوئی نہیں ، آپ کا
اس مصیبت میں مبتلا ہونا پھر کیا فائدہ رکھتا ہے؟ آپ ہری کرشنا والوں کی طرح کے تو نہیں کہ چمٹے
بجائیں اور ان سے پیسے وصول کر کے محلات کھڑے کریں ۔ آپ نے تو اپنے پاس سے پیسے دے کر
ان کے اوپر خرچ کرنے ہیں۔ کیا مقصد ہے، کیوں کرتے ہیں؟ اگر خدا کا تعلق نہیں ہے، اگر خدا کے
ساتھ آپ کو محبت نہیں ہے اور خدا آپ سے پیار نہیں کرتا تو آپ کیوں ایسا کام کریں گے؟ پس اگر
ایسے کام نہیں ہو ر ہے تو اس کے پیچھے ایک پس منظر میں ایک تکلیف دہ منظر بھی تو دکھائی دیتا ہے۔ اگر
کسی جماعت میں یہ آثار دکھائی نہ دیتے ہوں تو میری نظر سطح پر نہیں ٹھہرتی بلکہ میں پر لی طرف جھانک
کر دیکھتا ہوں اور میں اس بارے میں سخت بے چین ہو جاتا ہوں کہ خدا کے تعلق میں کمی کیوں ہے؟
کیوں ابھی تک وہ اس خدا سے آشنا نہیں ہوئے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ میرا بس چلے تو ڈھنڈورے پیٹوں دنیا میں ، دفیں بجاؤں اور اس بلند آواز سے دنیا میں
منادی کروں کہ لوگوں کے کان پھٹ جائیں کہ دیکھو تمہارا ایک خدا ہے ۔ ہماری اعلیٰ لذات اس خدا
سے وابستہ ہیں ۔ وہی ہماری بہشت ہے۔ پس بنی نوع انسان کو اگر آپ فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں تو
فائدے کی آخری شکل جس سے بلند تر فائدہ کوئی متصور نہیں ہو سکتا وہ ان کو اپنے خدا میں شریک کرنا
ہے۔ خدا کا تو کوئی شریک نہیں لیکن خدا کے بندے اپنے خدا میں دوسروں کو شریک کرتے چلے جاتے
ہیں اور محض اپنے لئے نہیں رکھا کرتے؟ یہ علم خدا کی ایک ایسی دولت ہے جس کے ساتھ ساری دنیا کو
خطبات طاہر جلد ۸
439
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
بھی شریک کر لیں تو وہ دولت ختم نہیں ہو سکتی ۔ یہ علم ان کو اس بات سے بے نیاز کر دیتا ہے کہ اس
دولت میں اور شریک ہوں گے تو میرا کیا بنے گا؟ بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ دولت ایسی ہے جس میں
اگر آپ دوسروں کو شریک کریں گے تو آپ کی دولت بڑھے گی ۔ وہی لوگ خدا سے زیادہ محبت پاتے
ہیں ، وہی لوگ خدا کی نظر میں بلند تر مراتب حاصل کرتے چلے جاتے ہیں جو خدا کے تصور کو دوسروں
میں پھیلاتے ہیں اور خدا کی دولت کو دوسروں میں بانٹتے ہیں ۔ پس اپنی دولت بڑھانے کا بھی تو
یہاں یہ طریق ہے کہ اپنی دولت بانٹی جائے۔
یہ وہ روحانی نظام ہے جس کو سمجھ کر ، جس کو جاری کر کے حقیقت میں امریکہ میں احمدیت
کامیاب ہو سکتی ہے ورنہ اور کوئی ذریعہ نہیں ۔ اتنا خطرناک ملک ہے، یہاں کی فضاء زہریلی ہے،
یہاں لوگ ظاہری Pollution کی باتیں کرتے ہیں وہ بھی بہت ہے۔ اس میں شک نہیں کہ
ہمسایہ ملک بھی امریکہ کی ظاہری پولوشن سے بڑے سخت نالاں ہو چکے ہیں اور یہ شکوے وہاں سے اب
کھلی آواز میں سنائی دینے لگے ہیں کہ امریکہ جو انڈسٹری کے ذریعے فضا میں سلفر کا تیزاب پھیلاتا
ہے وہ ہمارے ملک میں زہر کی بارش بن کے برستا ہے۔ پس یہ تو ایک نظر آنے والی بیماری ہے۔ وہ
روحانی بیماریاں جن سے یہاں کی فضاء آلودہ ہے اتنی خطرناک ہیں اور اس طرح دوسرے ملکوں میں
برس رہی ہیں کہ دور دور تک ہلاکت کا پیغام پہنچا رہی ہیں جس طرح بظاہر بارشیں زندگی کی خاطر آیا
کرتی ہیں لیکن ان میں اگر تیزاب شامل ہو جائے تو وہ موت کا پیغام بن کر پانی برسا کرتا ہے۔ اسی
طرح بظاہر علم اور فیض کے دوسرے ناموں پر امریکن اثرات دوسرے ملکوں میں پہنچ رہے ہوتے ہیں
لیکن دراصل چونکہ ایک بے خدا تہذیب ہے اور کئی قسم کی برائیوں سے بھیگ چکی ہے پوری طرح،
بوجھل ہو چکی ہے۔ اس لئے جب یہ برستی ہے تو اس کے ساتھ زہر برستا ہے۔ سو قسم کی بدیاں برستی ہیں
اور بہت دور دور تک وہ قو میں بھی ان برائیوں سے متاثر ہو رہی ہیں جو بڑی بڑی قو میں اور آزاد قو میں
ہیں اور وہ قو میں بھی جو غریب قومیں اور پسماندہ قومیں ہیں۔ تو اس ملک میں رہتے ہوئے آپ کی
حفاظت کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ خیال کر لینا کہ ایک مربی مقرر کر دیا جائے جو آپ کے بچوں کو ظاہری تعلیم
دے دے بچگانہ خیال ہے۔ جن بچوں کو چاروں طرف سے گندہ ماحول اور زہریلا ماحول ہر وقت اپنی
طرف کھینچ رہا ہے، جن بچیوں پر گلی کے ہر قدم پر ابتلاء آتا ہے، جہاں گندگی ہے، جہاں ننگا پن ہے،
خطبات طاہر جلد ۸
440
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
جہاں ٹیلی ویژن ہر قسم کی گندگی پھیلا رہی ہے دنیا میں ، جہاں رقص و سرود اور گانوں میں اپنے
ہوش و حواس ڈبودینے کے سوالات کا اور تصور باقی نہیں رہا۔ اگر ہے تو وہ اس سے زیادہ بھیانک جرائم
میں ہے، ڈرگز میں ہے، معصوم بچوں کی عزتیں لوٹنے میں ہیں قتل و غارت میں ہے۔ ہر قسم کے جرائم
اس سوسائٹی میں نشو و نما پارہے ہیں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے لئے مربی مہیا ہو جائے یا سکول کی
کلاسز لگ جائیں تو آپ بچ جائیں گے تو یہ غلط خیال ہے۔ وہ اپنی جگہ ضروری ہے جب بھی توفیق ہو
صلى الله جماعت کو ایسا کرنا چاہئے ۔ ایک علاج ہے وہی علاج ہے جو علاج حضرت محمد مصطفی علی کے وجود کی
صورت میں ہم نے کار فرما ہوتے دیکھ لیا ہے۔ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کے منظر میں
وہ رسول اس دنیا میں آیا اور جس گندگی میں قدم رکھا اُس گندگی کو پاک کرتا چلا گیا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ لوگ گوبر کی طرح تھے۔ تیری قوت قدسیہ سے یہ گوبر پاکیزہ
سونے کی ڈلیوں میں ڈھل گیا اور ہر گندان کا ہر حسن میں تبدیل ہونے لگا۔
عليسة۔
پس بجائے اس ئے اس کے کہ آپ خوفزدہ ہوں اس سوسائٹی سے اور آپ کو یہ خطرہ ہو کہ یہ سوسائٹی
آپ کے اندر نفوذ پا جائے اگر آپ با خدا بن جائیں تو آپ کا فیض اس سوسائٹی کو بچانے لگے گا۔
آپ کے ارد گرد جزیرے بننے شروع ہو جائیں گے۔ ایسے جزیرے بنیں گے جو خدا کی محبت اور پیار
اور اس کے ذکر کے جزیرے ہوں گے جہاں شیطان کو دخل کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پس اس ملک میں
زندہ رہنا ہے تو بنی نوع انسان کے فوائد کے ساتھ زندہ رہیں گے ورنہ زندہ نہیں رہ سکتے ۔ باقی سب
جھوٹی باتیں ہیں حکمتوں کا سرچشمہ قرآن کریم ہے اور قرآن کریم نے ہمیں یہ راز سمجھایا ہے اور بنی
نوع انسان کو فائدہ پہنچانے کا سب سے بڑا طریق خود با خدا ہونا ہے اور خدا کی محبت کو دلوں میں
جاگزین کرنا ہے اور خدا کی محبت کے کرشمے دکھانے ہیں یہاں تک کہ باہر کے لوگ اُس خدا کو دیکھنے
لگ جائیں جو آپ کے وجود کے اندر بستا ہے اور وہ خدا اپنے کرشموں کے ذریعے دکھائی دیا کرتا
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
٤
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت
اس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے
در ثمین صفحه : ۱۵۸)
خطبات طاہر جلد ۸
441
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
کہ خدا تعالیٰ اپنی قدرت سے اپنی ذات کے ثبوت دیتا ہے۔ پس وہ لوگ جو سچ مچ خدا کے ہوں خدا
کی قدرت کے نشان بن جایا کرتے ہیں ، خدا کی قدرت کے مظہر بن جایا کرتے ہیں اور ہو نہیں سکتا
کہ خدا کی محبت ان کی ذات میں اس طرح چھپ جائے کہ دنیا کو دکھائی نہ دے سکے اور یہ فیض
میں نے دیکھا ہے کہ افریقہ کے جنگلوں میں بھی لوگوں کو پہنچ رہا ہے اور سب سے بڑا ذریعہ احمدیت
کی تبلیغ کا یہی فیض ہے جو خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے قرب کا اور اس قبولیت دعا کا فیض ہے۔
بعض دفعہ خدا تعالیٰ عجیب عجیب سامان خود مہیا فرما دیتا ہے۔ میں آج بعض دوستوں سے ذکر کر رہا
تھا، آج یا کل کی بات ہے کہ افریقہ میں تبلیغ کے معاملے میں سب سے زیادہ مؤثر چیز مقبول دعائیں
ہیں ۔ چنانچہ ایک مثال میں نے ان کو دی ۔ ایک دفعہ ایک ایسے چیف نے مجھے دعا کے لئے خط لکھا
جو پیرا ماؤنٹ چیف بننا چاہتے تھے اور وہ مسلمان نہیں تھے ، احمدی نہیں تھے کوئی بھی تعلق نہیں تھا اُن
سے ہمارے، پتا نہیں یا پیکن تھے یا عیسائی تھے یا جو بھی تھے۔ انہوں نے کہا میں نے سُنا ہے کہ آپ کی
دعائیں قبول ہوتی ہیں لیکن میرا معاملہ یہ ہے کہ میں معمولی چیف ہوں اور پیرا ماؤنٹ چیف بننا چاہتا
ہوں جبکہ میرے مقابل پر مجھ سے بہت طاقتور موجود ہیں اور میرا پیراماؤنٹ بنے کا کوئی چانس نہیں
ہے۔ عقلی لحاظ سے، دنیا کے لحاظ سے اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود میرے دل میں
یقین ہے کہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ دعا قبول ہوتی ہے یہ سچی بات ہے اور میں احمدی یا مسلمان نہیں
ہوں لیکن میرے دل میں یہ بھی یقین ہے کہ آپ سچے لوگ ہیں اس لئے آپ میرے لئے دُعا
کریں۔ اس کا لکھنے کا انداز ، اس کی سادگی بہت ہی مجھے پیاری لگی ۔ میرے دل پر اتنا گہرا اثر ہوا کہ
دعاؤں کا چونکہ اثر سے تعلق ہے اس لئے بڑی شدت سے اس کے لئے دعا نکلی اور ایسی کیفیت پیدا
ہوئی کہ مجھے یقین تھا کہ یہ دعا ضرور مقبول ہوئی ہے۔ چنانچہ میں نے اس کو لکھ دیا حالانکہ مجھے کوئی
الہام نہیں، کوئی خواب نہیں ، کوئی اور واضح اشارہ ایسا نہیں تھا مگر دل یقین سے بھر گیا تھا اس لئے میں
نے تو کل کرتے ہوئے اس کو لکھ دیا کہ آپ مطمئن رہیں آپ خدا کے فضل سے ضرور پیراماؤنٹ
چیف ہوں گے۔ وہ خط اس نے سنبھال لیا اور جب الیکشن ہوا تو اس کا نمبر تیسرا تھا۔ یعنی پیرا ماؤنٹ
چیف تو بنا در کنار جو پیرا ماؤنٹ چیف بن رہا تھا اس کے بعد نمبر دو جو تھا اس سے بھی پیچھے ووٹ تھے
لیکن کوئی اس کو حادثہ پیش آیا یا کیا بات ہوئی کہ مجبور ہوگئی حکومت دوبارہ الیکشن کروانے پر اور جو اول