نوعِ انسانی کو فائدہ پہنچانے کا سب سے بڑا طریق یہ ہے کہ اپنی ذات میں خدا کی محبت کے کرشمے دکھائے جائیں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۸
442
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
آ رہا تھا وہ میدان سے نکل گیا۔ جب دوبارہ الیکشن ہوا تو پھر بھی ووٹ برابر برابر ہو گئے اور ٹائی پڑ گئی
لیکن یہ پہلا واقعہ دیکھنے کے بعد اس کو یقین ہو گیا ؟ ہو گیا تھا کہ یہ خط دکھاتا پھرتا تھا سب کو کہ مجھے خط آ گیا
ہے میں نے جیتنا ہی جیتنا ہے۔ اس وقت اس حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک نمائندہ مقرر کیا جائے
جس کو یہ اختیار دیا کہ میرٹ کی بات نہیں ہے تم جاؤ جس پہ تمہارا دل مطمئن ہو اس کو بنا دو ۔ جھگڑ اختم
اور پریذیڈنٹ سے یہ اختیار لے کر وہ آدمی وہاں پہنچا اور اللہ کی شان یہ ہے کہ وہ شخص احمدی تھا۔ اب
یہ عجیب بات ہے کہ پریزیڈنٹ نے اس موقع پر چنا بھی تو ایک احمدی کو چنا اور اس نے جب خط دیکھا
تو فیصلہ ہو چکا تھا۔ اب یہ خدا کی تقدیر ہے، یہ شروع سے آخر تک یہ سارا سلسلہ اس قسم کا ہے کہ دیکھنے
والے کو نظر آتا ہے کہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہورہا، کوئی اتفاقات کی بات نہیں ہے بلکہ خدا کی تقدیر چل
رہی ہے۔ چنانچہ نہ صرف یہ کہ وہ خود احمدی ہوئے بلکہ اس علاقے میں اس کا اتنا اثر ہوا کہ اس علاقے
میں پھر دعوتیں دی گئیں ہمیں کہ آپ اپنے مبلغین بھیجیں اور پیراماؤنٹ چیفس نے ایک نہیں بلکہ دو
تین اوروں نے بھی دعوتیں دیں اور پھر شکوے کئے کہ پہلے ہمارے پاس کیوں نہیں آدمی بھیجے؟ اور
ایک علاقے میں یا وہ ان کا اپنا علاقہ تھا یا ان کے ساتھ کا مجھے یقینی طور پر یاد نہیں لیکن اس کے نتیجے میں
جو پھل ملے ہیں ان میں سے ایک پھل تھا۔ ایک علاقے میں جب وہ ہمارے مبلغین کی ٹیمیں پہنچی ہیں
تو ایک کے بعد دوسری دفعہ یہ مہمات چلیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ایک ہفتے میں ایک دفعہ آٹھ
ہزار، دوسرے ہفتے دوسری دفعہ سات ہزار کچھ یعنی پندرہ ہزار سے زائد بیعتیں اس علاقے میں ہو گئیں
اور مبلغین یہ کہتے ہیں کہ ہماری اپنی کمزوری یا ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں ، ہم تعداد میں بھی تھوڑے
ہیں، دوسرے علاقوں میں بھی جانا ہے ورنہ سارا علاقہ تیار بیٹھا ہے۔ صرف ہم یہ انتظار کرتے ہیں کہ
جائیں ، اُن کو سمجھائیں، ان کے علماء سے باتیں کریں اور وہ اور وہ مطمئن ہو جا ئیں تو ایک دعا اور وہ بھی ایسی
جو لکھنے والے کی وجہ سے خاص رنگ پکڑ گئی ہو اور اس کے نتیجے میں خدا نے اتنے کی اتنے پھل دیئے ہیں۔ اس
کے علاوہ بھی ایسے کرشمے روز افریقہ میں دکھائی دیتے ہیں جہاں دعاؤں کے نتیجے میں خدا تعالیٰ
کثرت سے جماعت کو پھیلا رہا ہے۔
جب میں جہاز میں آ رہا تھا تو ایک دوست کینیڈین تھے اُن کو اس بات میں دلچسپی پیدا ہوئی
انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے ہم عیسائی اتنی دولت خرچ کر رہے ہیں دوسری بڑی بڑی
خطبات طاہر جلد ۸
443
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
قومیں ہیں، مسلمان حکومتیں ہیں اس ۔ اس کے باوجود آپ کو کامیابی ہو رہی ہے ہمیں نہیں ہو رہی؟ تو میں
نے کہا جو چیز ہمارے پاس ہے وہ تمہارے پاس نہیں ہے۔ کیا کیا جائے اب؟ مذہب کی اصل دولت،
مذہب کی روح اور مذہب کی جان تو خدا ہوا کرتا ہے اگر کسی کے پاس خدا ہو تو اس نے کامیاب ہونا ہی
ہونا ہے۔ کوئی طاقت دنیا کی اس کو روک نہیں سکتی اور جس کے پاس نہیں ہے وہ ظاہری ذرائع سے دنیا
کے اپنی دولتوں اور دنیاوی قوتوں کے ذریعے بظاہر کامیابیاں حاصل کرتا ہے لیکن جو کچھ پیدا کرتا ہے
وہ خدا والے لوگ نہیں ہوا کرتے بلکہ محض ایک جمیعت ہوتی ہے ایک بے جان جمیعت ہوا کرتی ہے۔
آپ بے شک جائزہ لے کر دیکھ لیں ایسی تحریکات جن کے نتیجے میں تعداد بڑھ رہی ہوتی ہے محض
تعداد بڑھتی ہے خدا تعالیٰ کی محبت کے اثر نہیں پھیلتے ۔ پس یہاں آپ نے یہ کر کے دکھانا ہے۔ آپ
کی بقاء کے لئے ضروری ہے، امریکہ کی بقاء کے لئے ضروری ہے کہ اس ملک میں جو لوگ احمدی بستے
ہیں ان پر اس ملک کی وفا ضروری ہے اور اس وطن سے محبت ان کے ایمان کا حصہ بنائی گئی ہے۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے اور اس محبت کا اس وفا کا تقاضا یہ ہے کہ سب سے زیادہ قیمتی چیز جو آپ
کے پاس ہے وہ ان کو دیں اور وہ دینے سے پہلے آپ کے پاس ہونی چاہئے ۔ پس اس پر اگر آپ غور
کریں اور سنجیدگی کے ساتھ کام شروع کر دیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دوسرے سارے کام،
ساری کوششیں اس ایک کوشش کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔ وہ معمولی اور ادنی باتیں
آپ کو دکھائی دیں گی اور باقی سب کوششوں میں محنت کرنی پڑتی ہے بہت ۔ باقی سب کوششوں میں
وقت بہت زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے، روپیہ خرچ کرنا پڑتا ہے، توجہ دینی پڑتی ہے، جسمانی تکلیفیں اُٹھانی
پڑتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کے لئے کم سے کم آغاز میں کسی محنت کی ضرورت نہیں
پڑتی ۔ یعنی عبادت بھی بعد میں پیدا ہوتی ہے پہلے محبت پیدا ہوتی ہے۔ خدا سے پیار بڑھا ئیں، اللہ
تعلق پیدا کریں، اس سے دعائیں مانگیں اور عاجزانہ بے تکلفی کے ساتھ خود مانگیں اپنے اپ بچوں کو
سکھائیں کہ دیکھو ان باتوں میں اپنے اللہ کی طرف توجہ کیا کرو۔ پھر جب آپ خدا کے پیار کے نمونے
دیکھیں گے تو بعد میں جو مشقتیں کرنی پڑیں گی ان کی طاقت خدا دے گا۔ اس لئے مسلسل یہ رستہ
آسان رہتا ہے اور مسلسل دیکھنے والوں کو یہ مشکل دکھائی دیتا ہے۔ جو راہ سلوک پر چلا کرتے ہیں ان
کے لئے ہر قدم اگلے قدم کو آسان کر دیا کرتا ہے اور دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ بڑی مصیبت ہے، بڑی
سے
ا
خطبات طاہر جلد ۸
444
خطبه جمعه ۲۳ جون ۱۹۸۹ء
مشکل راہوں پہ قدم مارے جا رہے ہیں ۔ پس آسان ترین راہ اللہ کی محبت کی راہ ہے جو مشکل را ہوں
کو بھی آسان بنا دیا کرتی ہے اور اسی میں آپ کی بقاء کا راز ہے۔ اسی نصیحت کے ساتھ میں خطبے کو ختم
کرتا ہوں کہ آپ میں سے ہر وہ شخص جو اس بات کو سُن رہا ہے خواہ وہ مقامی ہے یا بیرونی وہ اپنے دل
کو اس نقطہ نگاہ سے ٹولے اور خدا کی محبت کے لئے آج ہی سے کوشش شروع کر دے اور اس کے لئے
کسی تصنع کی ضرورت کیا ؟ تصنع حرام ہے اس چیز میں۔ یہ وہ کوشش ہے جو بے تکلفی سے پیدا ہوگی ، جو
سیدھی سادھی بات کرنے سے کہ اے اللہ ! مجھے تجھ سے پیار ہو گیا یا میں کرنا چاہتا ہوں میری مدد فرما اور
میں تیری خاطر رہنا چاہتا ہوں اور میں تیری خاطر اپنی اولاد کی تربیت کرنا چاہتا ہوں تو میری مدد فرما۔
اتنی سی بات کرنے میں بھلا کون سی تکلیف ہے؟ بلکہ لذت ہے۔ یہ بات کرتے کرتے آپ تجربہ
کریں گے کہ آپ کے دل میں ایک عظمت پیدا ہو چکی ہوگی ۔ یہ دعا کرنے کے ساتھ ہی اس کی
قبولیت کا نشان اپنے اندر جذباتی تحریک کی صورت میں دیکھیں گے۔
پس اس راہ پر آپ قائم ہو جائیں اللہ آپ کے ساتھ ہو ہمیشہ آپ میں خدا والے لوگ پیدا
ہوں اور کثرت سے پیدا ہوں اور اگر امریکہ کی وہ جماعت جو آج موجود ہے یہ خدا والی بن جائے تو
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سارے امریکہ کی تقدیر بدل کے رکھ سکتی ہے۔ وہ کام جو آپ کو دور کا
کام دکھائی دیتا ہے یا نا ممکن دکھائی دیتا ہے وہ ضرور ہو کے رہے گا کیونکہ خدا جن کے ساتھ ہو جائے
ان پر کوئی دنیا کی قوم غالب نہیں آیا کرتی اور خدا جن کے ساتھ ہو جائے وہ لا زم دنیا کی ہر قوم پر غالب
آجایا کرتے ہیں۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
After Juma I will say the Asar Prayer as well as you
already know۔ Those who are on journey they will say two
Rakats of Asar like I will do and say Asalam-o-Alekum
with me۔ Those who are the local people without saying
Asalam-o-Alekum they will standup and complete the four
Rakats of Asar۔