اسرائیل کی آباد کاری کا پلان کیوں تیار کیا گیا؟ عرب دنیا کے امن کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے خلیجی جنگ کی ہولناکیوں اور مشرق وسطیٰ کے بحران کے گہرے تاریخی پس منظر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آپ نے فلسطین پر برطانوی مینڈیٹ، لیگ آف نیشنز اور اقوام متحدہ کے کردار، اسرائیل کے قیام اور اس کی مسلسل توسیع پسندی کے ساتھ ساتھ ایران اور مصر میں مغربی مفادات کے تحفظ کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ آخر میں آپ نے امریکی صدر کے پیش کردہ نام نہاد نیو ورلڈ آرڈر کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے عالم اسلام کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے متنبہ فرمایا۔
موضوعات: خلیجی جنگ، مسئلہ فلسطین، مشرق وسطیٰ کی تاریخ، بین الاقوامی سیاست، عالم اسلام
خطبات طاہر جلد ۱۰
93
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
اسرائیل کی آبادکاری کا پلان کیوں تیار کیا گیا ؟
عرب دنیا کے امن کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
( خطبه جمعه فرموده ۸ فروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
غالباً چھ ماہ پہلے یا کم و بیش اتنا عرصہ پہلے میں نے بغداد پر ہونے والے ہلاکو خاں کے حملے کا
ذکر کیا تھا اور متنبہ کیا تھا کہ اسی قسم کی ہلاکت آفرینی کی تیاریاں کی جارہی ہیں، فیصلے ہو چکے ہیں
اور مجھے خطرہ ہے کہ اگر صدر صدام نے احتیاط سے قدم نہ اٹھائے تو ایسی خوفناک ہلاکت خیزی کی
جنگ اس پر ٹھونسی جائے گی کہ جس کے نتیجے میں ہلاکو خاں کی باتیں بھی خواب وخیال کی باتیں
ہو جائیں گی۔
اس عرصے میں جو کچھ رونما ہوا ہے وہ اتنا ہولناک ہے اور اتنا دردناک ہے کہ اس کی جتنی
خبریں اب تک دنیا کومل چکی ہیں انہی کے نتیجہ میں تمام عالم اسلام کے دل خون ہورہے ہیں لیکن جو
خبریں اب تک ظاہر ہو چکی ہیں وہ ان خبروں کا کوئی 20 واں 100 واں حصہ بھی نہیں جو رفتہ رفتہ اس
جنگ کے بعد ظاہر ہوں گی اور جن سے بعد میں پردے اٹھیں گے ۔ میرے اندازے کے مطابق
لکھوکھا شہری اور فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں اور بہت بڑی تباہی ہے سویلین آبادی کی جو ابھی
تک کسی شمار میں نہیں لائی جاسکی لیکن اس کے علاوہ فوجیوں کے خلاف جس قسم کی کارروائی ہے وہ جنگ
کی کیفیت نہیں بتاتی بلکہ اس طرح ہی ہے جیسے کسی ایک شخص کو باندھ کر رفتہ رفتہ اس کو
خطبات طاہر جلد ۱۰
94
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
Dismember کیا جائے۔ اس کے اعضاء کاٹے جائیں ، پہلے ناخن نوچے جائیں، پھر انگلیاں
کائی جائیں، پھر دانت نکالے جائیں، پھر ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں اور اس کے بعد کہا جائے کہ اے
بہادرو! اور شیر و! اب اس شخص پر حملہ کر دو اور جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ وہ اپنے ٹنڈے ہاتھوں
سے ایک چپیڑ بھی نہیں مار سکے گا اس وقت تک بہادروں کو اس پر حملہ کرنے کی اجازت نہ دی
جائے ۔ یہ خلاصہ ہے میرے الفاظ میں اس موجودہ وجودہ جنگ کا اور امریکی جرنیل جو اس وقت یہ جنگ
لڑا رہے ہیں وہ عراق کے سکڈ میزائلز وغیرہ کے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے اس قسم
کے یہ حملے ایسے ہی ہیں جیسے ایک ہاتھی پر مچھر بیٹھ جائے اور عملاً یہ ایک ہاتھی ہی کی نمائندگی کرنے والی
طاقتیں ہیں اور اس کے مقابل پر جس کو وہ نئے زمانے کا ہٹلر کہتے تھے اس کی حیثیت عملاً یہ خود تسلیم
کرتے ہیں کہ ہمارے مقابل پر ایک مچھر سے زیادہ نہیں۔ تو جب تک یہ ہاتھی اور مچھر کی لڑائی جاری
ہے اس وقت تک جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس صدی کا مسلمانوں کے خلاف سب سے زیادہ
ہولناک اور خوفناک منصوبہ اپنے پائیہ تکمیل کو پہنچ چکا ہوگا اور اس کے بعد پھر یہ نئی صدی میں داخل
ہونے کے منصوبے بنائیں گے۔
لیکن میرا کام جنگ کی خبروں پر تبصرہ کرنا نہیں اور جماعت احمدیہ کو مسلسل یہ بتانا مقصود نہیں
کہ اب جنگ میں کیا ہوا اور کل کیا ہوا تھا اور آئندہ کیا ہوگا ۔ میرا مقصد یہ ہے کہ اس جنگ کا پس منظر
آپ کے سامنے کھول کر رکھوں اور تاریخی پس منظر کی روشنی میں تمام دنیا کے احمدی اور ان کے ساتھ
دوسرے مسلمان بھائی جن تک وہ آواز پہنچا سکتے ہیں۔ اس صورت حال کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ ہو کیا
رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے اور مغربی قوموں نے اس میں آج تک کیا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ کیا
کریں گی اور اقوام متحدہ نے یا اس سے پہلے لیگ آف نیشنز League of Nations نے کیا
کردار ادا کیا تھا اور ان کے آپس میں کیا رابطے ہیں؟ اور یہود کے ساتھ ان کے کیا تعلقات
ہیں؟ اور کیوں وہ تعلقات ہیں؟ اس میں مسلمانوں کی غلطیوں کا کہاں تک دخل ہے؟ اور اس سب
تجزیے کے بعد میرا اراداہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے مطابق آپ کے سامنے وہ مشورے رکھوں گا
جو الگ الگ قوموں کو مخاطب کر کے دوں گا کے دوں گا یعنی میرے نزدیک اس سارے مسئلے کو اچھی طرح سمجھ
لینے کے بعد پھر وہ Solution یا حل خود بخود ظاہر ہو جاتا ہے۔ دراصل یہ مرض کی تشخیص ہے جو سب
خطبات طاہر جلد ۱۰
95
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
سے اہم اور بنیادی چیز ہے۔ اگر تشخیص درست ہو تو علاج تلاش کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہتا۔ پس یہود
کو بھی مشورہ دوں گا، عیسائی قوموں کو بھی مشورہ دوں گا، مسلمانوں کو بھی مشورہ دوں گا اور تمام بنی نوع
انسان کو بھی مشورہ دوں گا کہ آئندہ ان کو دائمی امن کی تلاش کے لئے کس قسم کی منصفانہ کارروائیاں
کرنی چاہئیں۔
بہر حال اب میں مختصراً آپ کے سامنے ا آپ کے سامنے اس مسئلے کو جس کو فلسطین کا مسئلہ کہا جاتا ہے یا آج
کل جسے ہم Gulf War کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ اس کا جو گہرا تاریخی پس منظر ہے اس کا
مختصر اذکر میں آپ کے سامنے کرتا ہوں ۔ بالفور Balfour نے ۱۹۱۷ء میں جو یہود سے وعدہ کیا تھا
اس کا میں ذکر کر چکا ہوں ۔ اس کے بعد ایک حیرت انگیز واقعہ ۱۹۲۲ء میں رونما ہوا جبکہ لیگ آف
نیشنز (League of Nations) نے ایک مینڈیٹ (Mandate) کے ذریعے انگریزوں کو
فلسطین کے علاقے کا نگران مقرر کیا اور اس مینڈیٹ میں یہ بات داخل کی کہ بالفور نے جو یہود سے
وعدہ کیا تھا اسے پورا کروانا اس نگران حکومت کا کام ہوگا ۔ اب دنیا کی تاریخ میں ایسا حیرت انگیز
ناانصافی کا کوئی واقعہ اس سے پہلے کم ہوا ہوگا جو نا انصافی با قاعدہ قوموں کی ملی بھگت سے ہوتی ہے۔
لیگ آف نیشنز تو تمام دنیا کی نمائندہ تھی یعنی کہا یہ جاتا تھا کہ سب دنیا کی نمائندہ ہے اس کا یہ کام ہی
نہیں تھا کہ انگریزوں کے کسی وزیر نے جو کسی یہودی لارڈ کو خط لکھا ، راتھ چائلڈ Rothchaild یا
راتھ شیلڈ (Rothchild ) نام ہے۔ اس کا تلفظ مجھے یاد نہیں مگر وہ فرانس کا بہت بڑا
بینکر Banker تھا۔ اس کو خط لکھا کہ ہماری کیبنٹ تم سے یہ وعدہ کرتی ہے، یہ سوچ رہی ہے۔ اس کو
لیگ آف نیشنز کا حصہ بنالے اور لیگ آف نیشنز کو یہ اختیار کس نے دیا تھا کہ وہ دنیا کی قسمت بانٹتی
پھرے اور جس قوم نے وہ وعدہ کیا تھا ان کے سپرد ہی اس علاقے کی نگرانی کر دی کہ اب جس طرح
چاہو اس کو نافذ العمل کرو اس پر عمل کرواؤ ۔ ساتھ ہی ایک لاکھ یہود کو باہر سے لاکر آباد کرنے کا
مینڈیٹ Mandate بھی دیا چنانچہ اس پر عمل شروع ہوا اور ے ارمئی ۱۹۳۹ء کو اگلی جنگ سے پہلے
انگریزوں نے ایک وائٹ پیپر White Paper شائع کیا ۔ اس وقت تک ایک لاکھ کی بجائے
اس سے بہت زیادہ یہودی اس علاقے میں آباد ہو چکے تھے۔
۱۹۳۹ء کے وائٹ پیپر White Paper کی رو سے انگریزوں نے اپنی سابقہ پالیسی
خطبات طاہر جلد ۱۰
96
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
میں ایک تبدیلی پیدا کر لی اور اس وقت چیمبر لین Chember Lane کی حکومت تھی ۔
چیمبر لین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اب جب کہ ہم دوسری جنگ کے کنارے پر کھڑے
ہیں اگر ہمارے لئے یہ فیصلہ کرنا پڑے کہ یہود کے خلاف فیصلہ کر کے ان کو دشمن بنا ئیں یا عربوں کے
خلاف فیصلہ کر کے ان کو دشمن بنا ئیں تو میری رائے یہ ہے کہ ہمیں یہود کے خلاف فیصلہ کرنا چاہئے،
عربوں کے خلاف نہیں کرنا چاہئے کیونکہ جنگ عظیم ثانی سر پہ کھڑی تھی پہلا فیصلہ پہلی جنگ کے بعد کا
ہے۔ دوسرا فیصلہ دوسری جنگ سے پہلے کا ہے اور یہ فیصلہ سیاست پر مبنی تھا حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔
ہاں اس وائٹ پیپر (White Paper) میں با قاعدہ یہ اعلان کیا کہ انگریزی حکومت
فلسطین میں یہودی حکومت قائم کرنے کے حق میں نہیں ہے اور ہم یہود کا یہ حق تسلیم نہیں کرتے کہ وہ
فلسطین میں اپنی حکومت بنائیں ۔ ساتھ ہی پچھتر ہزار (75,000) مزید یہودیوں کو باہر سے لا کر
وہاں آباد کرنے کی اجازت دی گئی ایک لاکھ پر بات شروع ہوئی تھی جو 75,000 پر رکی۔
اس وقت اگر یہ دیانتدار تھے اپنے فیصلے میں تو لیگ آف نیشنز League of
Nations کو یہ مینڈیٹ واپس کر دینا چاہئے تھا کہ ہمارے فیصلے کے مطابق ۱۹۱۷ ء والے فیصلے کے
مطابق اگر تم نے ہمیں مختار بنایا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں تو اب حکومت اس فیصلے کے خلاف
ہے اس لئے خود بخود مینڈیٹ ختم ہو جانا چاہئے۔ لیکن اس کی بجائے ان کو مزید کوٹہ عطا کیا گیا اور 46ء
میں یہ کوٹہ بڑھا کر ایک لاکھ کر دیا گیا ۔ 1948ء میں جب یہ مینڈیٹ ختم ہوا تو یہود کی آبادی
(85,000) پچاسی ہزار سے بڑھ کر ، ہاں مینڈیٹ کے آغاز سے بھی پہلے یعنی 1919ء
میں ( مینڈیٹ تو 1922 ء کا ہے۔) اس وقت کی آبادی 85 ہزار بیان کی جاتی تھی ، اس ، اس میں بہت
سے اختلافات ہیں بہت لمبی چھان بین کرنی پڑی لیکن غالباً پچاسی ہزار کی آبادی درست ہے ۔
اور ۱۹۴۷ء تک جب یونائیٹڈ نیشنز United Nations نے مینڈیٹ کے ختم ہونے کے قریب
آکر یہ اعلان کیا کہ فلسطین کی پارٹیشن کر دی جائے ، تقسیم کر دی جائے اور ایک یہودی سٹیٹ
State قائم کر دی جائے اور ایک مسلمان عرب سٹیٹ قائم کر دی جائے ۔ اس وقت تک یہ آبادی
بڑھ کر سات لاکھ ہو چکی تھی اور بعض اعداد و شمار کے مطابق اس وقت عربوں کی کل آبادی میں لاکھ
تھی۔ پس نسبت ایک اور تین کی تھی۔ سات لاکھ ہونا نہیں چاہئے تھا اگر مینڈیٹس کو دیکھا جائے تو اتنی
خطبات طاہر جلد ۱۰
97
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
آبادی ہو ہی نہیں سکتی ۔ مزید تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بہت بھاری تعداد میں یہو دوہاں سمگل کئے جاتے
تھے اور برٹش حکومت کی بعض موقعوں پر جائز کوششوں کے باوجود کہ یہ سلسلہ بند ہو، یہ سلسلہ جاری رہا
اور جب بھی برٹش حکومت نے اس کو روکنے کی کوشش کی ، ان کے خلاف بغاوت ہوئی اور انتظامی
کارروائی یہود کی طرف سے کئی گئی بہر حال نسبت سات اور بیس کی بیان کی جاتی ہے ۔جس پر
یونائیٹڈ نیشنز یہ فیصلہ کرنے بیٹھی کہ تقسیم کے نتیجے میں کتنا علاقہ یہود کو دیا جائے اور کتنا مسلمانوں
کو۔ فیصلہ یہ کیا گیا کہ 56 رقبہ فلسطین کا یہود کے سپرد کر دیا جائے باقی %44 میں سے جو علاقہ
یروشلم کا ہے وہ بین الاقوامی نگرانی میں رہے کیونکہ مقامات مقدسہ ہیں جن کا تعلق یہود سے بھی ہے،
عیسائیوں سے بھی ہے اور مسلمانوں سے بھی اور باقی جو بچا کھچار قبہ تھا وہ عرب مسلمانوں کے سپرد نہیں
کیا گیا ۔ عرب مسلمانوں کو دینا تھا اس فیصلے میں یہ قطعی طور پر اعلان کیا گیا کہ دونوں علاقوں میں
دونوں کی باقاعدہ حکومت قائم کروانے کے سلسلے میں برٹش گورنمنٹ یونائیٹڈ نیشنز سے تعاون
کرے۔ اور ان کی قائم کردہ نمائندہ کمیٹی اس کام کو نگریزی حکومت کے تعاون سے پائیہ تکمیل تک
پہنچائے۔ عملاً یہ ہوا کہ انگریزی حکومت نے تعاون کرنے سے کلیہ انکار کر دیا جس کے نتیجے میں
جہاں تک مسلمان تھے ان کو منظم کرنے والا کوئی نہیں تھا ان میں بے چینی تھی۔ افراتفری تھی اور کوئی ایسا
ادارہ نہیں تھا جو باقاعدہ ان کی وہاں حکومت بنواتا اور جہاں تک یہود کا تعلق ہے یہاں دو قسم کے
ادارے قائم ہوئے ایک تو میناخم بیگن (Menachem Begin) کی قیادت میں 48ء سے پہلے
سے ہی بہت مضبوط Terrorist Organisation قائم کر دی گئی تھی جو انگریزوں کے خلاف
بھی terror استعمال کر رہی تھی اور عربوں کے خلاف بھی Terror استعمال کر رہی تھی اور دوسرے
ڈیوڈ بینگورین (David Ben Gurion) کی قیادت میں امریکہ سے کثرت سے اسلحہ یہود کو
مہیا کیا جارہا تھا اور یہاں تین چار قسم کی Organisations قائم کر دی گئی تھیں جو منظم طریق پر
نہ صرف اپنے علاقے کا دفاع کریں اور یہاں حکومت قائم کریں بلکہ اور بھی کچھ علاقہ عربوں سے
ہتھیا لیں۔ چنانچہ یہ جو 1948ء سے 1949 ء تک کا ڈیڑھ سال کے قریب کا عرصہ ہے اس عرصے
میں عربوں اور یہود کی جھڑپ ہوتی رہی ، اس میں اردگرد کی عرب ریاستوں نے بھی حصہ لیا اور غیر رسمی
جنگوں کا آغاز ہوا یعنی با قاعدہ حکومتوں کی طرف سے اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز نہیں ہوا بلکہ وہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
98
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
عربوں کی مدد کرتے رہے ہیں ۔ لیکن اس کے بعد جب 1949ء میں سیز فائر ہوا ہے یعنی آپس میں
Truce ہوئی اور صلح قائم کروائی گئی تو % 56 سے بڑھ کر یہود کے قبضہ میں %75 علاقہ جا چکا تھا۔
یہ تو ہے یونائیٹڈ نیشنز کا کردار اور انگلستان کا کردار اور امریکہ کا کردار۔ یہ بہت بڑی
تفصیلات ہیں جن کے سب حوالے میرے پاس ہیں لیکن میں اپنے خطبوں کو اسی بحث میں مبتلا نہیں
کرنا چاہتا اور الجھانا نہیں چاہتا۔ خلاصہ یہی ہے کہ عالمی سازش کے نتیجے میں جس میں لیگ آف نیشنز
نے اور یونائیٹڈ نیشنز نے بھر پور حصہ لیا اور سب سے اہم کردار انگلستان نے اور امریکہ نے ادا کیا یہود
کی ایک ایسی ریاست فلسطین میں قائم کر دی گئی جو انصاف کی کسوٹی پر کسی پہلو سے بھی قائم نہیں کی
جا سکتی تھی بین الاقوامی قوانین کی رو سے بین الاقوامی یونائیٹڈ نیشنز کی روایات اور چارٹر کے نتیجے میں
اس کا پہلا قدم ہی نہیں اٹھایا جا سکتا تھا مگر ا ٹھایا گیا اور اس کے بعد پھر جنگوں کا آغا ز شروع ہوتا ہے اس
علاقے میں دو قسم کی جنگیں لڑی گئی ہیں۔ یا دو قسم کی کارروائیاں کی گی ہیں۔
ایک مغربی مفادات کے تحفظ کی خاطر بین الاقوامی مفادات کے نام پر کارروائیاں کی گئیں۔ کہا
یہ گیا کہ یہ بین الاقوامی مفادات ہیں جن کی خاطر ہم یہ کرتے ہیں اور کھلم کھلا غربی تحفظات تھے۔ ان میں
سب سے زیادہ اہم کردار انگلستان نے اور فرانس نے ادا کیا اور امریکہ ہمیشہ ان کے ساتھ شامل رہا۔
ت کی پہلی کارروائی ایران کے خلاف ہوئی ہے ۔ 1950ء میں ایران کی پارلیمنٹ نے یہا
کہ ہمارے تیل کی دولت سے متعلق جو بیرونی دنیا کی لالچ اور دخل اندازی کے ارادے ہیں ان کو پیش نظر
رکھتے ہوئے ایک فیصلہ ہم یہ کرتے ہیں کہ ایران کے شمالی حصے کے تیل کے چشموں پر روس کے دخل کی
پیشکش کو رد کر دیا جائے یعنی الفاظ پوری طرح شاید بات واضح نہیں کر سکے مراد یہ ہے کہ روس نے ایک
برٹش )BRITISH IRANIAN OIL COMPANY( پیش کش کی تھی کہ جس طرح
ایرانین آئل کمپنی ک تم نے اپنے جنوبی حصے میں تیل کے چشموں سے استفادے کی اجازت دی ہوئی
ہے اور تمہارے ساتھ سمجھوتے کے ساتھ وہ تمہاری خاطر بظاہر تیل نکال رہے ہیں اور اپنے فائدے
اٹھا رہے ہیں ہمیں بھی اجازت دو۔ تو انہوں نے کہا روس کو شمالی حصے میں دخل کی اجازت نہیں دی
جائے گی اور دوسرا یہ فیصلہ کیا کہ برٹش ایرینین آئل کمپنی سے ہم اپنے معاہدے کو وقتا فوقتاز بر نظر لاتے
رہیں گے اور آئندہ اس معاہدے پر نظر ثانی 1951 ء میں ہوگی 50ء کے اس فیصلے پر امریکہ میں فتح
خطبات طاہر جلد ۱۰
99
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
کے خوب شادیانے بجائے گئے اور امریکی حکومت نے اس کو بڑا سراہا کیونکہ اس کی نظر اس وقت روس
کے خلاف فیصلے پر رہی لیکن 1951ء میں جب برٹش ایرینین آئل کمپنی کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی
کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پیش ہورہا تھا تو برٹش ایرینین آئل کمپنی کی اتنی بڑی طاقت تھی کہ امریکہ یا خود
انگریزوں کے وہم میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ ہماری مرضی کے خلاف اس معاہدے میں جواہر نین
آئل کمپنی اور حکومت کے درمیان تھا کوئی ردو بدل کر دیا جائے گا ۔ برٹش ایرینین آئل کمپنی کی طاقت کا
اندازہ آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ جو یہ رقم ٹیکس کے طور پر ایرانی حکومت کو دیتے تھے وہ تمام ایرانی
بجٹ کا نصف تھا اور جو رقم وہ برٹش امرینین آئل کمپنی کے مالک ٹیکس کے طور پر انگریزوں کو دیتے تھے
وہ اس سے بہت زیادہ رقم تھی اور جو منافع وہ خود رکھتے تھے وہ اس سے دس گنا زیادہ تھا یعنی کم از کم پانچ
گنا ایران کی کل اجتماعی دولت یہ برٹش آئل کمپنی سالا نہ کھا رہی تھی اس لئے یہ و ہم بھی نہیں کر سکتے تھے
کہ اس کے خلاف کچھ ہو سکتا ہے۔ چنانچہ جب اسمبلی کے سامنے یہ بحث پیش ہونے لگی تو ایرانی
یا عظم کو انہوں نے خریدا ہوا تھا یا جس طرح بھی انہوں نے اس کو اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔ اس ۔
ایک رپورٹ پیش کی جس کا خلاصہ یہ تھا کہ برٹش ایرینین آئل کمپنی کو قومیانے کا فیصلہ ایرانی مفاد کے
وزیر
نے
سخت خلاف ہوگا اس پر ایک دم پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کا شور اٹھا اور دوسرے دن یا تھوڑی دیر
کے بعد ہی اسے نماز پڑھتے ہوئے گولی مار دی گئی اور نئے وزیر اعظم کے طور پر ڈاکٹر مصدق کا انتخاب
ہوا ۔ ڈاکٹر مصدق چونکہ پوری طرح ایرانی مفادات کے وفادار تھے اس لئے اس وقت سے پھر جنگ
کی گھنٹی بجادی گئی سب سے پہلے تو انگریزوں نے امریکہ سے رابطہ پیدا کیا اور اس سے بھی پہلے
انہوں نے ماریشس میں مقیم اپنے ہوائی جہازوں کے ذریعے جو فوج منتقل کر دی جاتی ہے
Air Borne Division اس کو حکم دیا کہ وہ ایران پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ لیکن امریکہ
نے سمجھایا کہ یہ طریق نہیں ہے اور طریق سے اس کو طے کریں گے ۔ اس کے بعد امریکہ پر انہوں نے
دباؤ ڈالا کہ ایک سازش تیار کی جائے جو برٹش ISI اور امریکہ CIA مل کر کریں جسے مخفی طور پر منظور
کر لیا گیا اور انگلستان میں ISI کے نمائندہ مسٹر سن کلیئر Mr۔Sun Clare جو انگریزوں کی طرف
سے ISI کے سربراہ تھے اور C۔I۔A کے نمائندہ Kim Rosevelt ان کے درمیان ایک منصوبہ
طے ہوا لیکن اس عرصے میں امریکہ نے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کر کے تمام دنیا میں امرینین آئل کا
خطبات طاہر جلد ۱۰
100
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
بائیکاٹ کرا دیا چونکہ بجٹ کی کل آمد کا نصف آئل کمپنی سے ملا کرتا تھا۔ جب تیل کی فروخت بند ہو گئی تو
بڑا شدید مالی بحران ایران میں پیدا ہوا ۔ ڈاکٹر مصدق نے 52 ء کے وسط میں امریکہ کے صدر سے
درخواست کی کہ عارضی طور پر ہمیں مالی مدد دی جائے تا کہ ہم اس بحران پر قابو پالیں بعد میں معاملہ
طے ہو جائے گا تو ہم آپ کو پیسے واپس کر دیں گے تو امریکی صدر نے اس کا جواب دیا کہ یہ بات
امریکن ٹیکس فیئر Tax Fare کے مفادات کے مخالف ہے کہ ایران جب خود پیسے حاصل کر سکتا ہے
امرینین
تو ہم اپنے ٹیکس کے پیسے ان کی طرف منتقل کریں ۔ آپ کے پاس سیدھی سادی راہ ہے برٹش ایری
کمپنی کی بات مان جائیں اور ان سے پیسے لے لیں وہ تو پیسے دینے کے لئے تیار ہیں ۔ اس پر ڈاکٹر
مصدق سمجھ گئے کہ ان کی نیتیں ٹھیک نہیں ہیں لیکن کچھ کر نہیں سکتے تھے جب امریکی صدر نے ڈاکٹر
مصدق کو یہ جواب دیا ہے تو اس سے چار دن پہلے CIA اور ISI کی سکیم مکمل ہو کر امریکن حکومت کی
توثیق حاصل کر چکی تھی اور پریذیڈنٹ نے اس پر دستخط کر دیئے تھے کہ ایران کے خلاف یہ کارروائی کی
جائے ۔ وہ کارروائی تو بہت لمبی چوڑی ہے لیکن خلاصہ اس کا یہ ہے کہ امرینین پولیس اور امرینین فوج
پر انہوں نے قبضہ کیا جو ان کا طریق ہے فوجی انقلاب برپا کرنے کا اور مختلف اداروں کے سربراہوں کو
خرید لینا یا جس طرح بھی ہو اپنے ساتھ ملا لینا چنانچہ اس کام کو Kim Rose Velt نے ادا کیا
اوراسی کے بعد Kim Rose Velt کو امریکہ میں اتنا بڑا میڈل عطا کیا گیا ہے جو شاذ ہی کسی
ہیرو کو اس طرح عطا کیا جاتا ہے۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ایران کے بادشاہ اور ایران کے وزیر اعظم کے درمیان آپس میں پہلے چپقلش
ہوئی اور اختیارات کی کھینچا تانی ہوئی۔ ایران کے وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق خود افواج کے سربراہ بن
گئے۔ ایران کے وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا کہ پولیس کا سربراہ بھی میں ہی مقرر کروں گا اور فوج کا
کمانڈر انچیف تو خود بن گئے تھے جو چیف آف سٹاف کہنا چاہئے وہ بھی میں ہی مقرر کروں گا اور اس
کی نشاندہی بھی انہوں نے کر دی لیکن پولیس کے ہونے والے سربراہ نے فخریہ طور پر یہ ذکر کیا کہ جتنے
بھی برٹش ایجنٹس یہاں ایران میں موجود ہیں ان سب کی فہرست یہاں میرے پاس ہے ۔ دل پر
ہاتھ مار کے اس نے کہا اور دوسرے دن وہ قتل کر دیا گیا ۔ اور جب ڈاکٹر مصدق کو شاہ آف ایران نے
آخر ڈ سمس کیا ( جب یہ تیاری مکمل ہو چکی تھی تو اس کے بعد ان کو معزول کیا گیا ) تو جو مظاہرے ان کے
خطبات طاہر جلد ۱۰
101
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
حق میں ہوئے اس کے مقابل پر ایک باقاعدہ مقابل پر مظاہرہ کرنے والی فوج تیار کی گئی تھی عوام میں
سے خرید کر ان کو مسلح بھی کیا گیا تھا غالباً چھ ہزار ان کی تعداد تھی وہ چونکہ با قاعدہ مسلح تھے اور تربیت یافتہ
تھے انہوں نے ان مظاہروں پر کسی حد تک قابو پایا لیکن وہ مظاہرے اتنے شدید تھے اور اتنے پھیل گئے
کہ جیسا کہ ایسے موقع پر پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ فوج پھر دخل دے گی ۔ دولاکھ فوج شاہ کی حمایت
میں میدان میں کود گئی اور پہلے سے فیصلے کے مطابق شاہ آف ایران کو جو امریکی اور انگلستانی غلامی کی
ایک کامل تصویر تھے ان کو ایران پر ہمیشہ کے لئے یا جب تک وہ بد انجام کو نہیں پہنچ گئے مسلط کر دیا گیا۔
ایک یہ کارروائی ہے جو ہمیں اس پس منظر میں پیش نظر رکھنی چاہئیے ۔
دوسری کارروائی 1956ء میں ہوئی جب کہ Egypt کے صدر ناصر نے نہر سویز کو
قومیانے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کا پس منظر یہ ہے کہ اسوان ڈیم کے سلسلہ میں امریکہ نے صدر ناصر
سے کچھ وعدے کئے تھے کہ ہم اس کے پیسے مہیا کریں گے ۔ صدر ناصر کے رجحانات چونکہ روس کی
طرف تھے اور بار بار کے سمجھانے کے باوجود اسرائیل کے خلاف ان کے تشدد میں کمی نہیں آرہی تھی
اس لئے ان کو سبق دینے کے لئے امریکی حکومت نے وہ وعدہ واپس لے لیا۔ اسوان ڈیم اس وقت
تک مصر کی زندگی کے لئے سب سے اہم منصوبہ بن چکا تھا کیونکہ مصر کی اقتصادی زندگی اور زرعی
پیداوار کے لئے اسوان ڈیم نے : انے بہت ہی اہم کردار آئندہ ادا کرنا تھا اس کے بغ اس کے بغیر مصر خوراک وغیرہ
میں اور بہت سی دوسری اقتصادی چیزوں میں خود کفیل نہیں ہو سکتا تھا اور منصوبہ اس حد تک آگے بڑھ چکا
تھا کہ اس وقت اس کا روکنا مصر قبول نہیں کر سکتا۔ تھا تو مصر نے اپنے Finance حاصل کرنے کے
لئے یعنی اس کے اخراجات پورے کرنے کی خاطر نہر سویز کو قومیا لیا۔ نہر سویز پر اس وقت تک
انگریزوں اور فرانس کا تسلط تھا کیونکہ اس کمپنی کے فیصلہ کن Shares ان کے پاس تھے۔ چنانچہ پھر
انگلستان نے اس کے متعلق ایک منصوبہ بنایا تا کہ ناصر کو اور Egypt کو اس بات کی سزادی جائے کہ
وہ ہمارے مفادات پر حملہ کرے اور منصوبہ بڑا بھونڈا سا بچوں والا منصوبہ ہے لیکن تھا بہت خوفناک ۔
اسرائیل کو آمادہ کیا گیا کہ وہ حملہ کرے Egypt پر اور نہر سویز تک پہنچ جائے اور چونکہ یہ اچانک بغیر
اطلاع کے حملہ ہوگا اور Egypt کے پاس کوئی ایسی دفاعی فوج نہیں تھی کہ اس حملے کا مقابلہ کر سکتا اس
لئے یہ آناً فاناً کامیاب ہونے والا حملہ تھا۔ اس کے بعد انگریز اور فرانسیسی دونوں اسرائیل کو
خطبات طاہر جلد ۱۰
102
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
نے Egyptتھا۔
اور Egypt کو حکم دیں گے کہ دونوں اپنی اپنی فوجیں نہر سویز سے دور دور تک پیچھے ہٹالیں ۔امن کی
خاطر ہم دخل دینے لگے ہیں۔ چنانچہ یہی ہوا ۔ آناً فاناً اسرائیل کی فوجیں نہر سویز کے کنارے تک پہنچ
گئیں اور دوسرے ہی دن انگریزوں اور فرانسیسوں کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری ہوا کہ چونکہ تم
دونوں قو میں وہاں لڑ رہی ہو اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے اس لئے ہم حکم دیتے ہیں کہ دونوں
اپنی اپنی فوجیں نہر سویز سے اتنی اتنی دور ہٹا لو ۔ اسرائیل نے اس پر فوراً عمل شروع کر دیا جیسا کہ فیصلہ
نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے ہماری نہر ہے ۔ ہم اپنے ملک سے کیوں فوجیں ہٹالیں۔ ہٹا ! یہ
کونسی منطق ہے۔ حملہ آور نے ہٹالیں بس کافی ہے۔ اس پر پھر ان دونوں قوموں نے مل کر حملہ کیا۔
یہ 56ء کا واقعہ ہے اور اس جنگ میں جو انگریزوں نے کردار ادا کیا ہے ۔ اس پر
Nutting جواس وقت فارن سیکرٹری تھے انہوں نے ایک کتاب لکھی اس جنگ کے حالات پر ۔ اس
کتاب کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ جو طرز عمل انگلستان نے صدر ناصر کے خلاف اور Egypt کے
خلاف اختیار کیا بعینہ وہی طرز عمل آج صدر بش صدر صدام اور عراق کے خلاف اختیار کئے ہوئے
ہیں۔ یوں لگتا ہے جس طرح یہ کاربن کاپی ہے ان حالات کی جواب رونما ہورہے ہیں ۔ اسی طرح
صدر ناصر کے خلاف کردارکشی کی بڑی خطرناک مہم چلائی گئی، اسی طرح یہ کہا گیا کہ ہم عالمی مفادات
کے تحفظ کی خاطر عالمی مفادات کی نمائندگی میں یہ کارروائی کر رہے ہیں ۔ جس طرح کی زبان
صدر بش نے صدام کے متعلق استعمال کی ہے کہ میں تو وہ گندے الفاظ پورے استعمال بھی نہیں کر سکتا
لیکن یہ تھا کہ لک کر کے اس کو مار کے، پیچھے سے لک کر کے باہر نکالو۔ جو کتاب میں بیان کر رہا ہوں
اس کا حوالہ میرے پاس ہے ۔ مگر اس وقت سامنے نہیں ہے بہر حال اس میں وہ لکھتے ہیں کہ مقصد اس
جنگ کا یہ تھا کہ To Kick Nasir out of his Perch یا ملتے جلتے الفاظ تھے کہ ناصر کو
ٹھڈا مار کے جس طرح وہ پرندے شاخ پر بیٹھے ہوتے ہیں کسی جگہ پر اس کے بیٹھنے والی جگہ سے اُڑا کر
باہر مارو۔ یہ جنگ کا اصل مقصد تھا ، یہ فیصلہ تھا جو فیصلہ ہو چکا تھا۔ جس طرح اس وقت یہ کہا جا رہا ہے
بعض مبصرین کی طرف سے کہ دراصل یہ جنگ جنرل بش کی انا کے کچلنے کے نتیجے میں پیدا ہورہی
ہے۔ اگر چہ یہ درست نہیں ہے ۔ صدر بش کی انا کا دخل ضرور ہے مگر مقصد ہرگز یہ نہیں تھا لیکن اس
زمانے میں Anthony Eden کے متعلق بھی ان کے اس وقت کے فارن سیکرٹری نے اپنی
خطبات طاہر جلد ۱۰
103
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
کتاب میں لکھا کہ Anthony Eden کے متعلق یہ تاثر پیدا ہوتا تھا کہ اس نے یہ جنگ ناصر کو
اس جرم کی سزا دینے کے لئے شروع کی ہے کہ Egypt کے ایک کرنیل کی مجال کیا ہے کہ دولت عظمی
برطانیہ کے وزیر اعظم کو Defy کرے اور اس کے مقابل پر اس طرح سربلندی کا مظاہرہ
کرے۔ بالکل یہی تجزیہ آج بش کے متعلق بعض مبصرین کی طرف سے پیش کیا جا رہا ہے۔ تو عملاً یہ
ایک قسم کا 1956 ء کی جنگ کا اعادہ ہے۔ تیل کے مفادات اب ہیں اس وقت سویز کے مفادات تھے
اور یہودی شرکت کی بجائے اب امریکن شرکت ہے ۔ پس اس جنگ میں دراصل وہی تین طاقتیں
نمایاں ہیں جو پہلے تھیں۔ انگلستان ، فرانس اور یہود لیکن فرق صرف یہ پڑا ہے کہ یہود کی نمائندگی
امریکہ نے کی ہے اور وہ پس منظر میں رہا ہے اسے پس منظر میں رکھا گیا ہے۔
اب ایک عجیب بات یہ ہے کہ جب مینڈیٹ اختتام کو پہنچا۔ یہ مینڈیٹ والا حصہ غالباً میں
بیان کر چکا ہوں اس لئے اس کو اس حصے کے ساتھ ملا کر سمجھنے کی کوشش کریں ۔ مینڈیٹ جب 48ء کو
اختتام کو پہنچا تو انگریزوں نے جس طرح وہاں سے انخلاء کیا اس کی کوئی مثال اور دکھائی نہیں دیتی۔
جب انہوں نے ہندوستان کو چھوڑا ہے تو اس وقت با قاعدہ اس بات کی تسلی کر لی گئی تھی کہ با قاعدہ
Demarkation Line ہو۔ وہ خطے جو دو ملکوں میں تبدیل ہونے والے ہیں ان کے درمیان
واضح تقسیم ہو با قاعدہ حکومتیں قائم ہوں لیکن انگلستان نے اپنے چھوڑنے کے آخری دن تک ایسی کوئی
کارروائی نہ خود کی ، نہ یونائیٹڈ نیشنز کو کرنے دی اور ساڑھے گیارہ بجے ان کے جہاز سب کچھ پیک
کر کے فلسطین سے رخصت ہونے کے لئے روانہ ہوئے اور مینڈیٹ کے عطا کردہ اختیارات کے
نتیجے میں برٹش تسلط کی جو حدود تھیں وہ سمندر میں جہاں تھیں عین بارہ بجے وہاں پہنچ کر انہوں نے
رخصت کا بگل بجایا اور اس ملک کو اس طرح چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ بھی ایک بہت ہی ظالمانہ کارروائی
تھی۔ جس کا سب سے زیادہ نقصان فلسطینیوں کو پہنچا۔ بہر حال مفادات کی یہ دو جنگیں ہیں جو
مفادات کے نام پر لڑی گئیں اور آج کی تیسری جنگ بھی مفادات کی جنگ ہے جس میں یہود بھی ایک
کردار کے طور پر کھیل میں شامل ہیں اگر چہ یہود کو پس منظر میں رکھا گیا ہے اور امریکہ نے یہود کی
نمائندگی لے لی ہے ۔ دوسری قسم کی جنگیں مشرق وسطی میں یہود کی توسیع پسندی کی جنگیں کہلا سکتی
ہیں۔ 1948ء 1949 ء میں جو توسیع پسندی کی لڑائیاں ہوئیں اس میں سارا اس میں سارا الزام فلسطینیوں پر
خطبات طاہر جلد ۱۰
104
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
عائد کیا جاتا ہے اور ارد گرد کی مسلمان حکومتوں پر عائد کیا جاتا ہے کہ وہ حملے کرتی تھیں اس لئے یہود کو
جوابی کارروائی کرنی پڑتی تھی اور مجبوراً اپنا علاقہ وسیع تر کرنا پڑا لیکن اس کے بعد 1956 ء میں جو یہود
نے جارحانہ جنگ لڑی ہے یا اسرائیل نے جارحانہ جنگ لڑی ہے اس کا کسی قسم کا کوئی جواز نہیں ۔ وہ
خالصہ توسیع پسندی کی جنگ تھی اور انتہائی ہولناک جنگ تھی چند دن کے اندر اندر انہوں نے مصر
اور شام اور اردن کی طاقتوں کو کچل کے رکھ دیا اور اپنے علاقے کو اتنا وسیع کر لیا کہ جو علاقہ ان کو
مینڈیٹ نے عطا کیا تھا اس سے کئی گناہ زیادہ بڑھ چکا تھا۔ خلاصہ میں آپ کے سامنے یہودی
علاقے کی توسیع کا معاملہ رکھتا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کس حد تک یہود نے اپنے علاقے
میں توسیع کی ہے اور کرتے چلے جارہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
1937ء کی غالبا بات ہے کہ انگریزوں نے 18 ء کے بالفور ریزولیوشن کو پیش نظر رکھتے
ہوئے اعداد و شمار میں پہلی دفعہ یہ بات کی کہ یہود کی حکومت کو کتنا علاقہ دینا چاہئے ۔ چنانچہ اس فیصلے کی
رو سے پانچ ہزار کلومیٹر کا علاقہ یہود کو دیا جانا چاہئے تھا 1947ء کے آخر میں جو فیصلہ یونائیٹڈ نیشنز
نے کیا اس میں 5000 کی بجائے بیس ہزار کلومیٹر کا رقبہ ان کو دیا گیا تھا۔ کچھ رقبہ دو سال کے عرصہ
میں بڑھ گیا جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں اور 1956 ء کی جنگ کے آخر پر یہود کے قبضے میں
اٹھاسی ہزار کلومیٹر کا رقبہ ہو چکا تھا۔ اس سے آپ اندازہ کریں کہ جو بات پانچ ہزار سے شروع ہوئی تھی
کہاں تک پہنچی ہے۔ آخری جنگ جو اس علاقے میں موجودہ جنگ سے پہلے لڑی گئی وہ یوم کیبور کی
جنگ کہلاتی ہے۔ یوم کیبور کی جنگ کو یہ مسلمانوں کی طرف سے عرب ممالک کی طرف سے
جارحانہ جنگ قرار دیتے ہیں ۔ حالانکہ یہ بات درست نہیں ۔ واقعہ یہ ہے کہ 1967ء کی جنگ شاید
میں 57 کی کہہ چکا ہوں اگر کہا ہے تو غلط ہے سڑسٹھ (Sixty Seven) کی جنگ جو چھپن کی جنگ
کے گیارہ سال بعد لڑی گئی تھی ۔ یہ یہود کی جارحانہ جنگ تھی جس کے نتیجے میں یہ سارا علاقہ ان کے
قبضے میں آیا جس کا میں ذکر کر چکا ہوں۔ اٹھاسی ہزار کلو میٹر سے زیادہ رقبہ ۔ اس کے بعد 1973 ء میں
یوم کیبور کی جنگ ہوئی یوم کیبور یہود کا ایک مقدس دن ہے۔ اس دن اچانک اسرائیل پر شام
اور اردن کی طرف سے مشترکہ طور پر حملہ کیا گیا بیان کیا جاتا ہے کہ یہ جنگ خالصہ عربوں کی جارحانہ
جنگ تھی جس میں یہود بالکل بے قصور تھے یہ بات درست نہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ 1967ء کی جنگ کے
خطبات طاہر جلد ۱۰
105
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
کا طریقہ Western Diplomacy اور British
بعد یونائیٹڈ نیشنز نے اور یونائیٹڈ نیشنز کی سیکیورٹی کونسل نے ایک ریزولیوشن پاس کیا جس کا نمبر
ہے 242 اس ریزولیوشن کے نتیجے میں انہوں نے اسرائیل کی جارحانہ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے
متفقہ طور پر حکم دیا کہ اسرائیل اپنی فوجوں کو ان تمام علاقوں سے پیچھے ہٹالے جو اس جنگ کے نتیجے میں
اس کے ہاتھ میں آئے ہیں اور ساتھ ہی یہ شوشہ بھی اس ریزولیوشن میں چھوڑ دیا گیا جس طرح
ریق ہے کہ جب اس فیصلے پر عملدآمد کا وقت
ہو تو کچھ اور بخشیں ساتھ چھڑ جائیں اس میں شوشہ بھی ساتھ رکھا گیا کہ اس علاقے کی سب حکومتوں کا
حق ہے کہ ان کے امن کا تحفظ ہو اور ان کی ایسی شکل ہو جغرافیائی طور پر کہ گویا ان کے امن کو خطرہ نہ
پیش آئے ۔ مطلب یہ تھا کہ اس بہانے جب بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کا وقت آئے گا تو یہ کہا جائے گا
کہ یہود کی بقا کا تقاضا ہے یا اسرائیل کی بقا کا تقاضا ہے کہ علاقے میں اتنا رد و بدل کرو اور ترمیم کرونگر
اس کے کسی پہلو پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یونائیٹڈ نیشنز کے فیصلے کو نافذ کرنے کے لئے امریکہ اور اس
کے تمام Alliese کو یہ حق حاصل ہے کہ عراق پر حملہ کر دیں تو جن کا اپنا علاقہ تھا ( یہ کو بیت تو ان کا اپنا
علاقہ نہیں تھا جس کی خاطر یہ حملہ کیا گیا ہے ) جن قوموں کا اپنا علاقہ تھا وہ سالہا سال تک صبر کرتی
رہیں ، یونائیٹڈ نیشنز کے فیصلے پر کسی نے عملدرآمد نہیں کروایا۔ ان کا حق تھا کہ اس علاقے کو لینے کی
خاطر وہ فوجی کارروائی کریں ۔ پس اس کو جارحانہ کارروائی کہنا جارحیت ہے بڑا ظلم ہے یہ ایک مظلوم ،
کمزور قوم کی ایک کوشش تھی کہ یونائیٹڈ نیشنز (United Nations) کے فیصلے پر اگر کوئی
اور عملدرآمد نہیں کرواتا تو ہم خود کوشش کر دیکھیں ۔ پس یہ ہے وہاں کی جنگوں کی تاریخ اور اس میں یہ
سب تو میں اب تک جو رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں وہ آپ کے سامنے ہے۔
موجودہ جنگ میں جو باتیں کھل کر سامنے آئی ہیں ان کی تفصیل میں جانے کا وقت نہیں مگر
آپ کی یادداشت میں وہ تازہ ہوں گی ۔ خلاصہ ان سب باتوں کا یہ نکلتا ہے ۔ ( مقاصد کے متعلق
میں بعد میں بات کروں گا لیکن خلاصہ اس کا یہ ہے کہ ) اسرائیل کو اس تمام پس منظر کی روشنی میں
معلوم ہوتا ہے کہ یہ قو میں یہ حق دیتی ہیں کہ وہ جب چاہے ، جس ملک کے خلاف چاہے جارحانہ
کارروائی کرے اور جارحانہ کاروائی کے نتیجے میں جو علاقے وہ ہتھیائے گا اس کے متعلق اگر یونائیٹڈ
خطبات طاہر جلد ۱۰
106
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
نیشنز یا سیکیورٹی کونسل فیصلہ بھی کر دیں گی کہ ان علاقوں سے دستبردار ہو جائے تو اسرائیل کو حق حاصل
ہے کہ دستبردار نہ ہو اور کسی دوسرے ملک کو یہ حق حاصل نہیں خواہ وہ مظلوم ملک ہو کہ یونائیٹڈ نیشنز کے
اس فیصلے کی تعمیل میں اسرائیل سے وہ علاقہ چھینے کی کوشش کرے ۔ یہ تحفظ حاصل ہے ۔ اس دوران
ایک بات کا میں نے ذکر نہیں کیا کہ 1947ء سے لے کر 49 ء تک اسرائیل نے جدید دور میں
متشددانہ کارروائیاں یعنی Terrorist کارروائیوں کا آغاز کیا اور Menachem Begin اس
کے موجود ہیں اور ان Terrorist کارروائیوں کے نتیجے میں ایک برٹش ڈپٹی گورنر تھے غالبا وہ بھی
قتل کئے گئے ۔
کنگ ڈیورڈ ہوٹل کو بارود سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد آدمی مرے
اور بے شمار تباہی پھیلی۔ فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین ہزار فلسطینی مرد عورتیں اور بچے
ذبح کئے گئے اور بار بار انگریزی حکومت سے بھی تصادم کیا گیا وجہ یہ تھی کہ اس وقت لیبر Labour
حکومت تھی اور لیبر حکومت کے مسٹر بیون (MR۔ Bavin) جو فارن سیکرٹری تھے وہ اس بات کے
قائل تھے کہ مسلمان مظلوم ہیں اور یہود زیادتی کر رہے ہیں چنانچہ انہوں نے ہر کوشش کی کہ یہود کا
ناجائز داخلہ فلسطین میں بند کیا جائے ۔ چنانچہ ایک جہاز جس میں چار ہزار سے زائد یہود مہاجرین
خلاف قانون فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ،مسٹر بیون کے حکم پر انگریزی فوج نے
اس کا تعاقب کیا ، اور اس جہاز کو پکڑا اور واپس جرمنی پہنچا دیا۔ اس پر تمام جرنلسٹ دنیا نے اتنا شدید
احتجاج کیا اور بیون کو گالیاں دیں کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔ ایک حکومت کے سپر دامانت کی گئی ہے
کہ اس علاقے کو امانتاً اپنے پاس رکھو اور امانت کی شرائط میں یہ بات داخل کی گئی ہے کہ اس سے زیادہ
باہر سے یہود اس میں داخل نہیں ہوں گے اور اس پر عمل کروانے کے نتیجے میں جو رد عمل دکھایا جاتا ہے
برٹش جرنلزم کی طرف سے وہ حیرت انگیز ہے۔
ایک صاحب جنہوں نے کتاب لکھی ہے "Making of Israel" (میکنگ آف
اسرائیل) ان کا نام James Cameron کچھ ہے وہ یہ لکھتے ہیں کہ اتنا بھیا نک ظلم ! آپ
سوچیں کہ ان چار ہزار یہودیوں کو جرمنی کی بد بخت اور ظالم زمین میں واپس کیا گیا ہے اور وہ بد بخت
اور ظالم زمین میں 1947 ء میں واپس کیا گیا ہے جنگ کے خاتمے کے تین سال بعد ۔ اگر وہ ایسی ہی
خطبات طاہر جلد ۱۰
107
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
ظالم اور بد بخت زمین اس وقت بھی تھی جب کہ ناسی Natsi شکست کھا چکے تھے اور جرمنی کا ملبہ بن
چکا تھا جب ان پر انگریز اور امریکن اور فرانسیسی تسلط جما چکے تھے تو پھر اس کے بعد یہود کو وہاں رہنے کا
کیا حق ہے۔
بہر حال اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے جرنلسٹ بھی ان کے ساتھ تھے اور جو ساری
مغربی رائے عامہ تھی وہ یہود کا تحفظ کر رہی تھی تو Terrorism ٹیررازم کی ایجاد دراصل یہود سے
ہوئی ہے۔ تو اس تاریخی پس منظر میں گویا کہ ایک حق یہود کا یہ بھی تسلیم کر لیا گیا کہ یہود کو اجازت ہے
کہ وہ Terrorist کار روائیاں کریں اور اس کا نام ہم یہودی ٹیررازم نہیں رکھیں گے لیکن مسلمان
حکومتوں کو اپنے سیاسی مفادات کی خاطر کسی قسم کی Terrorist کارروائی کی اجازت نہیں ۔ اگر
کریں گے تو ہم صرف ان کو ہی نہیں بلکہ اسلام کو بدنام کریں گے اور کہیں گے اسلامک ٹیررازم
ہے۔ )Islamic Terrorism(
اور جو حقوق ان کے تسلیم کئے ہوئے نظر آتے ہیں وہ میں آپ کو پوائنٹس کے طور پر بتاتا
ہوں ۔ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو رد کرنے کا حق ہے یہود کو اور یونائیٹڈ نیشنز کے تمام فیصلوں کو
تحقیر کی نظر سے دیکھنے اور اس طرح رد کرنے کا حق ہے جس طرح ایک پرزے کو پھاڑ کر ردی کی ٹوکری
میں پھینک دیا جاتا ہے۔ اور کسی ملک کا حق نہیں ہے کہ یہود کی مذمت کرے اس بارے میں ۔ یہود کو
حق حاصل ہے کہ اپنی بقاء کے نام پر دوسرے ملکوں کے جغرافیے تبدیل کرے اور یہود کو حق ہے کہ وہ
ایٹم بم بنائے اور ایٹم بموں کا ذخیرہ جمع کرے اور Mass Destruction کے ہتھیار مثلاً
کیمیکل وار فیئر کے اور بیالوجیکل وار فیئر کے کیمیاوی ہلاکتوں کے اور جراثیم کی ہلاکتوں کے ہتھیار تیار
کرے اور کسی کو حق نہیں کہ اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنائے لیکن کسی مسلمان ملک کو یہ حق حاصل نہیں۔ یہ
خلاصہ ہے اس تاریخی جدوجہد کا جس کا ذکر میں نے آپ کے سامنے کیا ہے۔
یہ بات قطعی ہے کہ اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی ہے آج تک نہ آئندہ کی جائے گی۔
یہود کے یہ حقوق قائم رکھے جائیں گے اور مسلمانوں کی ان معاملات میں حق تلفی ایک مستقل پالیسی کا
حصہ ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔ اس کی روشنی میں ہم دیکھتے ہیں کہ صدر بش کا نیو ورلڈ
آرڈر New World Order کا خواب کیا ہو سکتا ہے؟ کیونکہ جب تک اس خواب کو نہ سمجھیں
خطبات طاہر جلد ۱۰
108
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
ہم ان کو صحیح مشورہ بھی نہیں دے سکتے۔ میں نے جہاں تک غور کیا ہے اس جارحانہ تاریخی پس منظر کے
نتیجے میں بش کا امن کا خواب دراصل امن کا خواب نہیں بلکہ موت وارد کرنے کا خواب ہے بعض لوگ
غلطی سے موت کو امن سمجھ لیتے ہیں۔ جس طرح میں نے وہ بیمار گھوڑے کی مثال کئی دفعہ بیان کی ہے۔
ایک گھوڑا بہت بیمار تھا جو بادشاہ کو بہت پیارا تھا بہت تڑپ رہا تھا۔ بادشاہ نے کہا کہ جو اس
کی موت کی خبر مجھے پہنچائے گا اس کو میں قتل کروادوں گا ۔ وہ خدا کی تقدیر چلنی تھی وہ بے چارہ مر گیا۔
ایک آدمی کو پکڑ کے بادشاہ کو خبر دینے کے لئے بھجوایا اس کو مجبور کیا کہ تم نہیں جاؤ گے تو ہم ماریں گے،
بادشاہ کے ہاتھ سے مارا جانا زیادہ بہتر ہے۔ وہ سمجھدار آدمی تھا اس نے جا کر بادشاہ کو کہا کہ مبارک ہو
آپ کا گھوڑا پوری طرح امن میں آگیا ہے بادشاہ بہت خوش ہوا کہ اچھا بتاؤ کہ کس طرح امن میں
آگیا ہے اس نے کہا اس طرح کہ پہلے تو اس کی چھاتی کی گڑگڑاہٹ کی آواز میل میل تک سنائی دیتی
تھی اب تو میں قریب بھی گیا ہوں تو کوئی آواز نہیں آرہی تھی ۔ اس کی دل کی دھڑکن سے لگتا تھا دھرتی
دھڑک رہی ہے زمین دھڑک رہی ہے اب میں نے کان لگا کے دیکھا بالکل آواز ہی کوئی نہیں
تھی۔ بڑے امن اور سکون سے لیٹا ہوا ہے تو اس نے کہا کہ پھر یہ کیوں نہیں کہتے بد بخت! کہ مر گیا
ہے۔ اس نے کہا حضور کہہ رہے ہیں میں تو نہیں کہہ سکتا۔
تو قصہ یہ ہے کہ جو امن کا خواب صدر بش مشرقی وسطی اور مسلمانوں کے ممالک کے لئے
دیکھ رہے ہیں اس کی تعبیر موت ہے خواب خواہ امن کے نام پر ہو اس کے سوا اس کی کوئی حقیقت نہیں
ہے اور جہاں تک میں نے سوچا ہے وہ خواب یہ ہے کہ تیل کے امیر ملک سعودی عرب اور شیخ ڈم
ریاستوں وغیرہ کو آمادہ کیا جائے گا کہ وہ بھیک کے طور پر اپنی تیل کی آمد کا ایک حصہ ان عرب ممالک
نتیجے میں جس
میں تقسیم کریں جو تیل کی دولت سے محروم ہیں یا بہت تھوڑا تیل رکھتے ہیں ۔ اور اس کے نتیجے ؟
طرح امریکن ایڈز (American Aids) کے ذریعہ تیسری دنیا کے ملکوں کو غلام بنایا جاتا ہے
عرب ملکوں کو بعض عرب ملکوں کا غلام بنا دیا جائے ۔ اور اس کے نتیجے میں جو سٹرنگز (Strings) ایڈز
(Aids) کے ساتھ وابستہ ہوا کرتی ہیں اسی قسم کی سٹرنگز اس مالی امداد کے ساتھ بھی لگادی جائیں۔
امریکہ کی مالی امداد جسے American Aids کہا جاتا ہے ہمیشہ بعض سیاسی مصالح کی شرائط رکھتی
ہیں جو امریکہ کے مفاد میں ہوتی ہیں اس ایڈ کے ساتھ بھی کچھ شرائط ہیں جو اسرائیل کے مفاد میں ہوں
خطبات طاہر جلد ۱۰
109
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
گی اور مغرب کے عمومی مفاد میں ۔ وہ شرائط یہ ہوں گی کہ یونائیٹیڈ نیشنز میں جھگڑا نہیں لے کے جانا۔
بلکہ یونائیٹڈ نیشنز سے باہر امریکن سر پرستی میں یہود کے ساتھ معاملات طے کرواور یہ ضمانت دو کہ
آئندہ کبھی اس علاقے میں تم کسی قسم کی جنگ کی جرات نہیں کرو گے۔ اس بات کی ضمانت دو کہ جہاں
یہود ایٹمی اسلحہ بناتا رہے گا اور Mass Destruction کے دوسرے ہتھیار تیار کرتا رہے گا تم
میں سے کبھی کوئی ایٹمی اسلحہ بنانے اور Mass Destruction کے ہتھیار بنانے کے خواب بھی
نہیں دیکھے گا۔
یہ دو بنیادی نقوش ہیں اس امن کی خواب کے جو صدر بش نے دیکھی ہے اور آپ کل
دیکھیں گے کہ اسی طرح ہوگا۔ اس خواب کے بعض اور حصے بھی ہیں۔ وہ ہو سکتا ہے پورے ہوں یا نہ
ہوں۔ ایک حصہ یہود کو بعض اقدامات پر مجبور کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ یہود کو یہ کہیں
گے، یہود کہنا غلط ہے یہود میں سے بعض بہت شریف النفس آج ایسے یہود بھی ہیں جو اسرائیل کے
شدید مخالف ہیں اور ان کی پالیسیوں کو رد کرتے ہیں اور ان کو دنیا کے لئے ہی نہیں بلکہ خود یہود کے
لئے بھی نقصان دہ سمجھتے ہیں ۔ پس جب میں لفظ یہود کہتا ہوں تو ہرگز مراد نہیں کہ یہود قوم کو بحیثیت
مجموعی مردود کر رہا ہوں ، میری مراد اسرائیل سے ہی ہوتی ہے۔ بہر حال اسرائیل پر وہ یہ دباؤ ڈالنے کی
کوشش کریں گے یعنی خیال ہے ان کا یہ گمان ہے ، خواب ہے کہ وہ کلیہ گولان ہائیٹ کا علاقہ خالی
کر دے اور Jordin کے مغربی کنارے کا علاقہ خالی کر دے اس کے نتیجے میں وہ وہاں صلح کروالیں
گے۔ یہ بات قطعی ہے کہ گولان ہائیٹ کا پورا علاقہ اسرائیل کسی قیمت پر خالی نہیں کرے گا اور یہ بات
قطعی ہے میرے نزدیک کہ Jordin کے مغربی کنارے پر جو یہود کا تسلط ہے وہ اس کو ختم نہیں
کرے گا لیکن اس کے باوجود ان کے تمام Allies یعنی تمام عرب مسلمان Allies ان کی
کارروائیوں سے راضی ہوں گے اور جس سمجھوتے کا میں نے ذکر کیا ہے اس میں شامل ہو جائیں گے
ہے کہ مغربی اردن پر یہود کے تسلط کا نقصان صرف فلسطینیوں کو اور شرق اردن کو ہے
اور فلسطینیوں اور شرق اردن کی خاطر امریکہ یہود کو ناراض کر لے یہ ہو ہی نہیں سکتا اور دوسرا اس لئے
کہ وہاں باہر سے مزید یہو دلا کر آباد کروانے کا منصوبہ ایک بڑا دیر بینہ منصوبہ ہے جس پر بہت حد تک
عملدرآمد ہو چکا ہے اور مستقل یہودی آبادیاں قائم کر لی گئی ہیں اس لئے بھی اگر امریکہ چاہے تو بھی
وجہ یہ ہے
خطبات طاہر جلد ۱۰
110
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
اسرائیلی اس علاقے کو خالی کرنے پر آمادہ نہیں ہونگے ۔
اور اب تک جو اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات ظاہر ہوئے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ صدر
بش کی مجال نہیں ہے کہ اسرائیل کو ناراض کرنے کی جرات کریں۔ جب اسرائیل پر سکڈ ز کا حملہ ہوا تو
صدر بش نے بار بار اسرائیل کے پریذیڈنٹ کو فون کئے اور منت سماجت کی اور اپنے چوٹی کے صاحب
اختیار نمائندے وہاں بھجوائے اس بات پر اسرائیل کو آمادہ کرنے کے لئے کہ فوری طور پر اپنا انتقام نہ لو
اس واقعہ سے ان کے تعلقات کی نوعیت سب دنیا پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ چند سکڈز کے نتیجے میں دو بوڑھی
عورتیں مری ہیں اور کہا یہ جاتا ہے کہ دو تین سو سے زب ہے کہ دو تین سو سے زیادہ لوگ زخمی نہیں ہوئے اس ئے اس کو نہایت ہی ہولناک،
یک طرفہ جارحانہ کارروائی قرار دیا گیا جبکہ اس سے پہلے اسرائیل نے عراق کے ایٹمی توانائی کے پلانٹ کو
بغیر کسی نوٹس کے اپنے ہوائی جہازوں کے ذریعے بمبارڈ Bombard کر کے کلیہ برباد کر دیا اور اس
حملے کو کسی نے جارحانہ حملہ قرار نہیں دیا ۔ گویا اسرائیل کو تو یہ حق ہے اور یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ تم جارحانہ
کارروائی کرو اور دوسروں کے ملکوں میں جاکے بمباری کرو، نہ یونائیٹڈ نیشنز کو اعتراض کا اختیار ہے نہ کسی
اور ملک کو اور جس پر بمباری کی جاتی ہے اس کو جوابی کاروائی کا بھی اختیار نہیں۔ پس اگر اور کچھ نہیں تو سکڈ
میزائل کے حملے کو عراق کی جوابی کارروائی قرار دیا جا سکتا ہے اور دیا جانا چاہئے کیونکہ یہ بات بھی اب تسلیم
کر لی گئی ہے کہ جوابی کارروائی کا فوراً ہونا ضروری نہیں ۔ چنانچہ اس مسئلے پر ذرا تھوڑا سا اور غور کریں تو
اسرائیل اور امریکن تعلقات خوب کھل کر نظر کے سامنے آجاتے ہیں۔
صدر بش نے بار بار فون پر رابطے کئے۔ منتیں کیں بڑے نرم لہجے میں درخواستیں کیں کہ کوئی
فوری کارروائی اس کے رد عمل کے نتیجے میں نہ کرنا ۔ بعد میں اپنے نمائندہ بھیجے جن کے ذریعے
گفت و شنید ہوئی اور آخری نتیجہ یہ نکلا کہ اگر تم کوئی فوری کاروائی نہ کرو تو ہم تمہاری طرف سے زیادہ
سے زیادہ انتقام لینے کی کوشش کریں گے اور جو سویلینز Civilians پر بمباریاں ہوئی ہیں اور لاکھوں
معصوم شہید ہوئے ہیں اور جن کے گھر برباد کئے گئے ، یہ دراصل اسرائیل کی انتقامی کارروائی
Allieds نے اپنے ذمے قبول کی تھی اور اسی پر عملدرآمد ہوا ہے۔
دوسرا پہلو یہ تھا کہ اس کے علاوہ ہم تمہیں نوبلین ڈالر بطور اقتصادی مدد کے دیں گے آپ
اندازہ کریں نوبلین ڈالر کی رقم تو ایک دولت کا پہاڑ ہے اور کس چیز کے بدلے اس چیز کے بدلے کہ وہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
111
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
انتقامی کارروائی سے باز آجائے؟ نہیں ۔ بار بار اس کو یقین دلایا گیا ہے کہ یہ صرف وقتی طور پر انتظامی
کارروائی ٹالنے کی خاطر کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد تمہیں حق حاصل ہے کہ جب چاہو، جس طرح
چا ہو، جس زمانے میں چاہو تم اس جارحیت کا بدلہ لو۔ اسی لئے میں نے کہا تھا کہ اسرائیل کا یہ حق تسلیم
کیا جا چکا ہے کہ وہ جارحانہ کارروائیاں کرے اور کوئی ملک اس کے خلاف مدافعانہ کارروائی بھی نہ
کرے اور اگر وہ مدافعانہ کارروائی کرے گا تو اس کے ساری دنیا کی طاقتیں جارحانہ کارروائی بھی
کریں گی اور اسرائیل کا جارحانہ کارروائی کا حق باقی رہے گا اور وہ کب اور کس طرح پورا ہوتا ہے یہ
ابھی دیکھنے والی بات ہے۔
تو یہ ہے نیو ورلڈ آرڈر (New World Order) جس کا خواب صدر بش نے دیکھا
ہے اور جس کے متعلق وہ یہ کہتے ہیں کہ اس سے دنیا میں ہمیشہ کے لئے امن کی ضمانت ہو جائے گی۔
اس خواب کے کچھ اور حصے بھی ہیں ۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ اسرائیل تو کسی قیمت پر بھی مغربی
علاقہ خالی نہیں کرے گا لیکن مجھے یہ خطرہ ہے کہ مشرقی علاقے پر قبضہ کرنے کی داغ بیل ڈالی جا چکی
ہے ۔ مجبوری کے تحت شاہ حسین ہیں جو نیوٹرل رہے اور انہوں نے صرف یہ قصور کیا ہے کہ دو تین دن
پہلے اپنی پریس کا نفرنس میں یا تقریر میں اس بات پر سخت اظہار افسوس کیا ہے کہ اتحادیوں نے معصوم
عراقی شہریوں کو تباہ و برباد کیا اور بڑا بھاری ظلم کیا۔ ان کا یہ تبصرہ خود مغربی اتحادیوں کے اعلانات کے
نتیجے میں ہے جو انہوں نے فوجی حالات کے متعلق خود خبرنامے جاری کئے ہیں ان سے یہ تصویر قائم
ہوتی ہے یعنی اگر ہر ایک منٹ پر ایک جہاز بمباری کرنے کیلئے اٹھ رہا ہو اور یہ تسلیم کرتے ہوں کہ
عراق میں اتنی بمباری کی جاچکی ہے جو آج تک دنیا کی تاریخ میں کسی جنگ میں اس طرح نہیں کی گئی
اور ویت نام اس کے مقابل پر کچھ حیثیت ہی نہیں رکھتا ۔ اس کے بعد یہ کسی ملک کا نتیجہ نکالنا کہ لاکھوں
Civilions یعنی شہری اس سے متاثر ہوئے ہونگے یہ صدر بش کے نزدیک امریکہ کی بھی ہتک ہے
اور اسرائیل کی بھی گستاخی ہے اور وہ ان کو متنبہ کرتے ہیں شاہ حسین کو کہ خبردار منہ سنبھال کر بات
کرو۔ تمہیں پتا نہیں کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ تمہیں کس نے حق دیا ہے اس قسم کی تنقید کرنے کا ؟ خواب
کے مندز پہلو بھی تو ہوتے ہیں۔ کچھ تو انہوں نے امن کے خواب کی تعبیر موت دیکھی ہوئی ہے۔ کچھ
خواب کے اندازی پہلو بھی ہیں اور انذاری پہلو میں میرے نزدیک یہ بات داخل ہے کہ شرق اردن