اسرائیل کی آباد کاری کا پلان کیوں تیار کیا گیا؟ عرب دنیا کے امن کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ہے

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۱۰
112
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
کے اوپر حملے کا بہانہ بنایا جائے گا اور یہودی حکومت کو دریا کے اس کنارے پر ہی نہیں دوسرے
کنارے کی طرف بھی مستند کر دیا جائے گا۔
یہ جو میرا اندازہ ہے اس کے پیچھے بہت سے تاریخی رجحانات ہیں جن کا میں ذکر کر چکا ہوں
شروع دن سے آج تک یہودی مسلسل وسعت پذیر ہیں یعنی توسیع پسندی کی پالیسی محض تعداد
بڑھانے کے لحاظ سے نہیں بلکہ رقبہ بڑھانے کے لحاظ سے بھی ہے اور جو آغاز میں یہود نے اسرائیل کا
خواب دیکھا تھا وہ خواب یہ تھا کہ تمام دنیا کے مظلوم علاقوں سے یہود کو اکٹھا کر کے یہود کی ایک آزاد
مملکت میں جمع کر دیا جائے ۔ اس وقت آبادی کی نسبت یہ ہے کہ یعنی تفصیل تو میں نہیں بتاؤں گا دو تین
ملکوں کی آبادی بتاتا ہوں ۔
اسرائیل میں اس وقت یہودی پچیس لاکھ ہیں اس کے علاوہ امریکہ میں پچاس لاکھ یہودی
ہے اور روس میں پچیس لاکھ بیان کئے جاتے ہیں اس وقت روسی یہودیوں کو بلا کر اسرائیل میں آباد
کرنے کا پروگرام شروع ہے جس کے پایہ تکمیل تک پہنچنے تک پچیس لاکھ مزید یہودی یعنی موجودہ
تعداد سے دگنے اس ملک میں آباد کئے جائیں گے ۔ اس کے لئے زمین بھی پھر اور چاہئے ۔ یہ ظاہری
اور طبعی بات ہے تو جتنی زمین اس وقت ان کے پاس ہے اس سے کافی تعداد میں زیادہ زمین ہو تب
جا کر یہ خواب پورا ہو سکتا ہے۔ پھر امریکہ کے یہودیوں کے انتقال کا پروگرام بھی ساتھ ساتھ جاری
ہے اور یورپ کے دوسرے یہودیوں کے انتقال کا پروگرام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ اس ضمن میں
بعض باتیں میں آئندہ خطبے میں آپ کے سامنے رکھوں گا مگر مختصر یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کے
قیام کے مقاصد کی اولین وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ مغربی ملکوں میں یہود محفوظ نہیں ہیں اور انہوں نے ہمیشہ
یہود کو یک طرفہ ظلم کا نشانہ بنائے رکھا ہے۔ اگر یہی مقصد تھا اسرائیل کے قیام کا تو جتنے مغربی ممالک
میں یہود ہیں جن تک ان کے لئے فلسطین کے گرد و پیش جگہ نہ بنائی جائے اس وقت تک یہ خواب پورا
نہیں ہوتا۔ اور موجودہ رجحان یہی بتا رہا ہے کہ اس طرح یہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ تو صدر بش کے
خواب میں غالباً انذاری پہلو یہ بھی داخل ہے کہ شرق اردن کے دوسرے حصے پر بھی قبضہ کر لیا جائے
اور بعد میں یہ خواب کس طرح آگے بڑھے گا اور دنیا کو کس حد تک اپنی لپیٹ میں لے گا وہ لمبی باتیں
ہیں مختصر ا میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کے بعد باریوں کی بات ہے۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
113
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
جب تک مسلمان طاقتیں ایک کے بعد دوسری تباہ و برباد نہ ہو جائیں اس وقت تک صدر
بش کے امن کا یہ خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پس اس کے بعد کس کی باری ہے یہ نہیں میں کہہ سکتا ۔
پاکستان کی ہے یا شام کی ہے۔ پاکستان بھی نیوکلیئر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ بن چکا ہے یا
نہیں ۔ یہ ایک متنازعہ فیہ مسئلہ ہے لیکن پاکستان کو تباہ کروانے کے لئے کئی ذرائع موجود ہیں ۔ کشمیر کا
مسئلہ ہے سکھوں کا مسئلہ ہے ۔ ہندوستان کو انگیخت کیا جا سکتا ہے ۔ چھٹی دی جاسکتی ہے دفاعی امداد
اور اقتصادی امداد روک کر اس طرح بے کار اور نہہ کیا جا سکتا ہے کہ ہندوستان کی طاقت کے جواب کی
پاکستان میں طاقت نہ رہے۔ کئی قسم کے منصوبے ہو سکتے ہیں لیکن خطرہ ضرور ہے شام کو لازماً خطرہ ہے
کیونکہ شام ایک بہت بڑی طاقت بنا ہوا ہے۔ اور شام کی بڑی سخت بے وقوفی اور غلطی ہے کہ وہ سمجھتا
ہے کہ اس وقت اتحادیوں کے ساتھ شامل ہونے کے نتیجے میں آئندہ شام محفوظ ہو چکا ہے جب تک
اسرائیل موجود ہے شام محفوظ نہیں ہے۔
اور پھر ایران کو خطرہ ہے اور پھر ترکی Turky کو خطرہ ہے اور ایران اور Turky کے
متعلق میں سمجھتا ہوں کہ یہ خواب اس طرح پورا کیا جائے گا کہ ترکی اور ایران کے درمیان آپس میں
مخاصمت جو پہلے بھی ہے بڑھائی جائے گی اور اس کے نتیجہ میں کسی وقت آئندہ ان دونوں مسلمان ملکوں
کے درمیان اسی طرح لڑائی کروائی جائے گی جس طرح خود امریکنوں نے اور اتحادیوں کی مخفی تائید کے
نتیجے میں میں سمجھتا ہوں کہ عراق کو انگیخت کیا گیا تھا کہ وہ ایران پر حملہ کرے اور امریکہ کے اتحادی عرب
ممالک نے اس کی ہر طرح مدد کی اور امریکہ کے اتحادی مغربی ممالک نے عراق کو مسلح کرنے میں
اوراس کے Mass Destruction کے ہتھیار بنانے کے سلسلہ میں پوری مدد کی ۔ تو خواب کا جو
پس منظر ہے وہ یہ ہے کہ خواب جس سمت میں آگے بڑھے گی اور پھیلے گی وہ سمت بھی اس پس منظر کے
نتیجے میں ہمیں دکھائی دینے لگی ہے اور خواب آخر پر اس طرح پوری ہوگی کہ پہلے جس طرح ایک مسلمان
طاقت کو دوسری مسلمان طاقت کو برباد کرنے کے لئے استعمال کیا گیا اور طاقتور بنایا گیا پھر اس بنائی
ہوئی طاقت کو برباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور دوسرے مسلمان ممالک کو اس میں شامل کیا گیا۔ اس کا
اگلا قدم کیا ہوگا ؟ اسی طرح جو بچی کھچی مسلمان حکومتیں ہیں ان کو یکے بعد دیگرے برباد کیا جائے گا ۔ یہ
وہ موت کا خواب ہے جو صدر بش نے دیکھا ہے اور جسے وہ Peace کا خواب کہتے ہیں۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
114
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
عراقیوں اور دیگر فلسطینیوں وغیرہ مسلمان مظلوموں یعنی عرب مسلمانوں کے خون سے جس
طرح یہ ہاتھ رنگے جاچکے ہیں اس پر مجھے میک بیتھ (Mecbetth) کی چند لائنیں یاد آگئیں۔
لیڈی میکیتھ (Lady Mecbetth) جس نے اپنے خاوند کو بادشاہ کو قتل کرنے پر آمادہ کیا تھا
اور اس کے خاوند میک بیتھ نے بادشاہ کو جو غالبا سکاٹ لینڈ کا تھا بہر حال اس وقت کے بادشاہ کو قتل کیا
اور سوتے کی حالت میں قتل کیا۔ اس کے بعد لیڈی میک بیتھ کو نفسیاتی ردعمل ہوا اور وہ بجھتی تھی کہ اصل
قاتل میں ہوں تو نفسیاتی بیماری کے نتیجے میں وہ ہر وقت ہاتھ دھوتی رہتی تھی کہ میرے ہاتھ سے خون کی
بو آ رہی ہے اس بو کے سلسلے میں وہ کہتی ہے:۔
"Here is the smell of the blood still"
میں اتنی دفعہ ہاتھ دھو چکی ہوں اور خون کی بو جاتی ہی نہیں ہے۔ ابھی بھی آرہی ہے۔
"All the perfumes of the arabia will not sweeten this little
hand"
عرب کی تمام خوشبوئیں مل کر بھی میرے اس چھوٹے سے ہاتھ کی بو کو مٹھاس میں تبدیل نہیں
کر سکیں گی ۔ یہ کڑوی خون کی بو آتی ہی رہے گی۔
صدر بش کا معاملہ اس سے کچھ برعکس ہے مسلمان عرب خون سے جوان کے ہاتھ رنگے گئے
ہیں میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کی کڑوی بو کبھی امریکہ اور اس کے ساتھیوں کا پیچھا نہیں چھوڑے
گی اور تمام دنیا کی پرفیومز (Perfumes) بھی عرب خون کی اس بو کو مٹا نہیں سکیں گی اور اس کی
کڑوی بو کو مٹھاس میں تبدیل نہیں کر سکیں گی۔ جہاں تک ان کی پیس کی خواب کا تعلق ہے وہ بھی میں
میک بیتھ ہی سے میک بیتھ کی ایک سولیلو کی Soliloquy یعنی وہ اونچی زبان میں اپنے دل کی حالت
بیان کر رہا ہے اس کے الفاظ میں پیش کرتا ہوں جو ان کی صورتحال پر صادق آتی ہے یہ
Soliloquy ۔وہ سونے کی کوشش کرتا ہے اور نیند اڑ گئی ہے اس کے ضمیر پر ایک سوئے ہوئے بادشاہ
کے قتل کا بوجھ اتنا زیادہ ہے اور اس کا ضمیر اس قدر بے چین ہے کہ وہ اپنے آپ کو معاف نہیں کر سکتا
چنانچہ اس کی راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے اس کیفیت کو بیان کرتے ہوئے وہ کہتا ہے :۔
"Me thought i heard a voice cry sleep no more Mecbetth

خطبات طاہر جلد ۱۰
115
خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۹۱ء
Does murther sleep"
"سکائش زبان میں Murder کو Murther لکھا جاتا تھا تو یہاں لفظ
Me Thought ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کہتا ہےMURDER ہے۔میٹنی MURTHER
میں سمجھتا ہوں۔ میں سوچ رہا ہوں کہ مجھے لگتا ہے۔ مجھے گمان گزرتا ہے۔I heard a voice
Cry sleep no more کہ میں نے ایک چیخ سنی ہے جو یہ کہہ رہی تھی کہ اب کبھی
نہیں سونا ، اب کبھی نہیں سونا ۔ Mecbetth does murther sleep دیکھو میک بیتھ نے
نیند کو قتل کر دیا ہے چونکہ بادشاہ سویا ہوا تھا اس لئے اس حالت میں اس کو مارنا اس کے نفسیاتی دباؤ کے
تابع اس سے بہتر رنگ میں ظاہر نہیں کیا جاسکتا تھا کہ وہ سوچ رہا ہے کہ میں نے نیند کو مار دیا
ہے۔ جب نیند کو مار دیا ہے تو پھر مجھے نیند کہاں سے آئے گی ۔ تو ایک لفظ کی تبدیلی سے امریکہ
اور صدر بش کے خواب پر ان سطور کا اطلاق ہو سکتا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ۔
"Me thought i heard a voice cry peace no more U۔S
"Does murther peace مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ ایک چلانے والے کی آواز یہ سنائی دے
رہی ہے کہ اب اس خطے میں یا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا اگر یہ خواب پوری ہو گئی اس شرط
کے ساتھ میں کہہ رہا ہوں تو میں یہ آواز سن رہا ہوں کہ اس خطے میں اب کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا
یونائیٹڈ سٹیٹس نے امن کو ہمیشہ کیلئے قتل کر دیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں کیا ہو سکتا ہے ہم کیا کر سکتے ہیں
ان قوموں کو کیا مشورے دیئے جا سکتے ہیں کہ یہ ہلاکت کے قدم جو آگے بڑھا چکے ہیں ان کو کس طرح
واپس کر لیں اس سلسلے میں انشاء اللہ میں آئندہ خطبے میں آپ سے مخاطب ہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ
جلد سے جلد اس مضمون کو ختم کروں اور واپس اپنے اصلی اور حقیقی اور دائمی مضمون کی طرف آجاؤں یعنی
احمدیوں کو عبادتیں کس طرح کرنی چاہئیں اور عبادتوں میں کس طرح لذت پیدا کرنی چاہئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی