“فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے” حضرت مسیح موعودؑ کے الہام کی عظمت دجال کے دجل اور عراق پر ہونے والے مظالم کا ذکر
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے خلیجی جنگ کے پس منظر، اسباب اور اس کے عالمی و تاریخی محرکات پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ آپ نے عالمی طاقتوں اور اسرائیل کے سیاسی و معاشی مفادات کا تجزیہ کرتے ہوئے اس جنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی، مالی اور ماحولیاتی نقصانات کا تذکرہ کیا۔ نیز تاریخ میں پیش آنے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ دنیا میں حقیقی امن و عدل صرف توحید کے قیام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی سے ہی ممکن ہے۔
موضوعات: خلیجی جنگ، عالمی سیاست، عدل و انصاف، جنگ کے نقصانات، تاریخی تنازعات، اسوہ حسنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات طاہر جلد ۱۰
117
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گئے
حضرت مسیح موعود کے الہام کی عظمت
دجال کے دجل اور عراق پر ہونے والے مظالم کا ذکر
( خطبه جمعه فرموده ۱۵ رفروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
پیشتر اس سے کہ خطبے کا اصل مضمون شروع کروں ایک دوامور کی میں اصلاح کرنی چاہتا
ہوں ۔ بعض دفعہ بہت دیر سے پڑھی ہوئی کتب کا مضمون تو ذہن میں یاد رہتا ہے لیکن اس کے سن
اشاعت وغیرہ اور اس قسم کے ناموں کی تفاصیل میں بعض دفعہ غلطیاں لگ جاتی ہیں تو خطبے کے بعد
بعض دفعہ باہر سے کچھ احمدی دوست تصحیح کروا دیتے ہیں اور بعض دفعہ مجھے خود خطبے کے بعد یاد آنا
شروع ہو جاتا ہے کہ غالباً یہ بات نہیں تھی ، یہ تھی ۔ اس پہلو سے دو باتوں میں تصحیح کرنی ضروری ہے۔
ایک تو بہت ہی اہم ہے کیونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کے سال سے تعلق
رکھتی ہے۔
میں نے یہ بیان کیا تھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ۱۹۰۵ء میں یہ الہام
ہوا کہ:
فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے“
خطبات طاہر جلد ۱۰
118
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
لیکن یہ 1901ء کا الہام ہے۔ میں نے یہ بھی بیان کیا تھا کہ انگریزی میں پہلی مرتبہ
1905ء میں Protocols of BF the elders of zion کتاب شائع ہوئی جس میں
فری میسن کے تسلط کا ایک منصوبہ ہے یا فری میسن یہود کے تسلط کے اس منصوبے میں ایک اہم کردار ادا
کرتے ہیں تو وہ 1905ء میں رشین زبان میں باقاعدہ کتاب کی صورت میں شائع ہوئی تھی۔ ابھی
انگریزی میں شائع نہیں ہوئی تھی۔ تو اس سے اور بھی زیادہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے الہام کو عظمت ملتی ہے اور عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں ۔ کہ ابھی یہ کتاب روسی زبان میں آئی تھی
اور روس سے باہر کی دنیا کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ یہ منصوبہ کیا ہے؟ اور اللہ تعالیٰ نے اس سے چار
سال پہلے 1901ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہا ما بتا دیا کہ دنیا میں یہود کے تسلط کا
کوئی منصوبہ ہے جس میں فری میسن نے اہم کردار ادا کرنا ہے اور میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ تم پر
اور تمہاری جماعت پر فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے۔
ایک اور غلطی اس میں تھی جو مجھے کسی نے توجہ تو نہیں دلائی نہ وقت ملا ہے کہ پورا وقت تحقیق
کر سکوں لیکن مجھے یہ غالب گمان خطبے کے بعد گذرا کہ وہ غلط کہہ گیا ہوں ۔ ایک بیان میں نے
ڈزرائیلی کی طرف منسوب کیا تھا ، خطبے کے بعد مجھے خیال آیا کہ وہ تو انیسویں صدی کے غالباً تیسرے
حصے میں پہلے یہودی وزیر اعظم ہیں جو انگلستان میں وزیراعظم کے منصب تک پہنچے تھے۔ تو ان کا وہ
بیان ہو نہیں سکتا کیونکہ یہ بیان دینے والا بیسویں صدی کے کسی حصے میں بیان دے رہا ہوگا۔ کیونکہ
بیان دینے والا یہ کہتا ہے کہ یہود کہتے ہیں اس کتاب سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لیکن کتاب میں جو منصوبہ
بیان ہوا ہے وہ منصوبہ اسی طرح کھلتا چلا جا رہا ہے جیسا کہ کتاب میں بیان کیا گیا ہے تو اس لئے یہ ہو ہی نہیں
سکتا کہ یہ کتاب منصوبہ بنانے والوں کی نہ ہو اور چونکہ وہ منصوبہ یہود کی مرضی کے مطابق بن رہا ہے اس لئے
لازماً وہی ۔ ی ہوگا تو مجھے یاد پڑتا ہے کہ اگر وہ نہیں تھے تو غالباً ھینری فورڈ Henry Ford تھے Henry
Ford امریکہ کے پریزیڈنٹ بھی رہے ہیں اور فورڈ کمپنی کے وہ بانی مبانی ہیں اور ان کی ساری
دولت رفاہ عامہ کے کاموں وغیرہ پر خرچ ہوئی اور ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ یہودی دجل اور یہودی
سازشوں کو بے نقاب کرنے پر گزرا اور غالبا ایک فاؤنڈیشن بھی انہوں نے اس غرض سے قائم کی تھی
بہر حال یہ ایک ضمنی بات ہے اصل تبصرہ وہی تھا جو میں نے بیان کیا ہے اور آج اس کے بھی بہت مدت
خطبات طاہر جلد ۱۰
119
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کے بعد یعنی وہ بیان غالباً 1900ء کے پہلے دو دہاکوں میں دیا گیا تھا۔ 1920ء کے قریب اس کے
بعد آج قریبا ستر سال گزر چکے ہیں اور وہ منصوبہ بالکل اسی طرح جیسا کہ بیان کیا گیا تھا یا تحریر میں
موجود ہے کھلتا چلا جا رہا ہے۔
اب جنگ کا جہاں تک تعلق ہے میں یہ بیان کر رہا تھا کہ اس جنگ کے پس منظر میں کیا کیا
باتیں ہیں ، کیوں ہو رہی ہیں اور جب تک ہم اس کو تفصیل سے نہیں سمجھیں گے اس وقت تک فی
الحقیقت نئی دنیا کا نقشہ بنانے کا اہل نہیں بن سکتے ۔ ابھی تازہ صورت یہ ہے کہ امن کے قیام کی کوششیں
یک دم تیز کر دی گئی ہیں اور ان سے امریکہ کے دو مفادات وابستہ ہیں جس طرح فضائی حملے کی مہم
سے پہلے انہوں نے دنیا پر اثر یہ ڈالا کہ ہم بڑی معقول تجویز صدام حسین کے سامنے بار بار پیش کرتے
ہیں امن کے خواہاں ہیں ، جنگ کے خواہاں نہیں لیکن دیکھو یہ رد کرتا چلا جا رہا ہے۔
اسی طرح دوسرے مرحلے میں جنگ داخل ہونے والی ہے جو بعض لحاظ سے اتحادیوں کے
لئے بہت ہی خطرناک ہے کیونکہ اگر چہ جس طرح کہ ان کو غیر معمولی مادی غلبہ حاصل ہے یہ عراق کا
زیادہ نقصان کر سکتے ہیں مگر ان کا جانی نقصان بہت زیادہ ہوگا پس اس مرحلے پر انہوں نے بعینہ اسی
مہم کا دوبارہ آغاز کیا جس سے دو فوائد حاصل کرنے تھے۔
اول یہ ہے کہ اگر اس مرحلے پر صدام حسین اپنے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے خوف
کھا جائیں اور عراق کی رائے عامہ ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور وہ کہیں کہ کافی ہلاکت ہوگئی ہے بس
کرو۔ اب مان جاؤ ۔ اتنی سی بات ہے کہ کویت خالی کرنا ہے تو اس سے جو عراق کی طاقت کو پارہ پارہ
کرنے والا مقصد تھا وہ بھی حل ہو چکا اور کویت بھی خالی کروالیا گیا اور وہ امریکن جانیں بھی بچالی گئیں
جن کا سب سے زیادہ ان کو خطرہ ہے اور اس مرحلے پر بار بار بغداد کی طرف پیغا مبر بھجوائے گئے خواہ وہ
پاکستان کے پیغامبر تھے اور بغداد کی طرف پیغام دینے کے لئے دوسرے ممالک کی طرف پیغامبر
بھجوائے گئے جن کا مقصد یہ تھا کہ مسئلے کو صرف اس شکل میں پیش کریں کہ کویت خالی کرنے کی بات
ہے ساری جنگ ختم ہو جائے گی اور سارا جھگڑا طے ہو جائے گا اس لئے اتنی سی بات کے اوپر ضد نہ کرو
کافی نقصان اٹھا بیٹھے ہو۔
لیکن اصل واقعہ یہ نہیں ہے۔ میں نے پہلے بھی ایک دفعہ خطبے میں بیان کیا تھا یہ بالکل ایک
خطبات طاہر جلد ۱۰
120
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
جھوٹ اور دجل ہے ۔ صدام حسین نے کبھی بھی کویت خالی کرنے سے انکار نہیں کیا۔ صدام حسین
ہمیشہ یہ موقف لیتے رہے ہیں کہ کویت پر میرا حملہ جارحانہ ہے لیکن اسی قسم کے جارحانہ حملے پہلے
اسرائیل کی طرف سے مسلمان ممالک پر ہو چکے ہیں اور ان کا قبضہ موجود ہے اسی طرح باوجود اس کے
کہ یونائیٹڈ نیشنز اور سیکیورٹی کونسل نے بار بار ریزولیوشنز کے ذریعے اسرائیل کا قبضہ ناجائز قرار دیا
ہے تو اگر تم واقعی صلح چاہتے ہو تو اس بات پر گفت و شنید ہونی چاہئے صرف کویت کا مسئلہ نہیں ہے۔
دونوں کو اکٹھا دیکھوتا کہ کو یت بھی خالی ہو اور دوسرے مقبوضہ علاقے بھی خالی ہوں اور یہ مسئلہ جو بڑی
دیر سے ایک ظلم کا موجب بنا ہوا ہے یہ ایک طرف سے حل ہو۔
اس کو امریکہ اس شدت سے رد کرتا رہا ہے کہ جتنے بھی پیغامبر عراق کی طرف جاتے رہے یا
دوسرے ممالک کی طرف تا کہ وہ عراق پر زور ڈالیں ۔ ان کو سختی سے یہ ہدایت رہی ہے یہاں تک کہ
یونائیٹڈ نیشنز کے سیکرٹری جنرل کو ئیار کو بھی یہی ہدایت تھی کہ تم نے گفت و شنید نہیں کرنی اس مسئلے پر ۔
ان دونوں مسائل کو یعنی فلسطین کے مسئلے کو اور کویت کے مسئلے کو اکٹھا ایک میز پر زیر بحث ہی نہیں لانا
کیونکہ اگر وہ زیر بحث لے آئیں تو اس سے امریکہ کا دجل کھل جاتا ہے اور وہ عرب مسلمان ممالک جو
اس وقت امریکہ کے ساتھ ہیں ان کے لئے بڑی سخت نفسیاتی مشکل پیدا ہو جاتی ہے ۔ امریکہ انکار
کر رہا ہے کہ نہیں وہ خالی نہیں کرے گا اور تم خالی کرو یہ ایک ایسی کھلی کھلی دھاندلی اور زیادتی ہے کہ
مسلمان حکومتوں کے لئے بڑی مشکل بن جاتی ہے کہ پھر وہ اپنے ساتھ کو قائم رکھیں۔ یہ الگ بات ہے
کہ جس وجہ سے وہ ساتھ ہے وہ وجہ ابھی رہے گی لیکن اس کے بعد میں بات کروں گا ۔ آج جو تازہ خبر
آئی ہے صدر صدام حسین نے جس طرح پہلے عقل اور حکمت عملی میں بار باران کو مات دی ہے ایک
اور مات دیدی ہے، اور وہ اس طرح کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کروانے میں اس نے روس سے
مدد مانگی اور دوسرے بعض ملکوں سے۔ چنانچہ یہ وہ مان گئے چنانچہ جو مسئلہ وہ میز پر لانا نہیں چاہتے تھے
اب وہ سیکیورٹی کونسل کی میز پر آگیا ہے اور صدام حسین نے کہا ہے کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ ہم کو یت
خالی کرنے کے لئے تیار ہیں سیکیورٹی کونسل ان سب مسائل کو اکٹھا دیکھے اور پہلے یہ سمجھائے ہمیں کہ
ریزولیوشن 242 پر کیوں عمل نہیں ہورہا جو سیکیورٹی کونسل کا ریزولیوشن ہے جس میں کلیہ سارا الزام
سارا اتہام یہود پر ہے اور یہ جرم ثابت کیا گیا ہے کہ انہوں نے جارحانہ جنگ کی تھی اور از راہ ستم وہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
121
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
علاقے ہتھیائے ہیں، تو اس مرحلے پر اس وقت جنگ داخل ہوئی ہے۔
جہاں تک ذمہ داریوں کی تعیین کا تعلق ہے ہم کسی ایک پارٹی کو ذمہ دار قرار نہیں دے سکتے ۔
یہ مضمون چونکہ کافی لمبا ہے مجھے ابھی اور وقت لگے گا اس کو سمجھانے میں لیکن میرا مقصد یہ ہے کہ
جنگ تو اللہ بہتر جانتا ہے کب کس حالت میں ختم ہو لیکن جنگ کے ساتھ مسائل ختم نہیں ہوں گے،
مسائل بڑھیں گے اور اس جنگ کے نتیجے میں پہلی بات جو ظاہر ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا (الزلزال (۲) کا مضمون دکھائی دے رہا ہے کہ وہ صرف مشرق
وسطی سے تعلق رکھنے والے مسائل زمین نے اگل دیئے ہیں بلکہ ساری دنیا میں جو ملتے جلتے مسائل
ہیں وہ ظاہر ہورہے ہیں اور دنیا کی نظر کے سامنے آرہے ہیں ۔ نئی دنیا کا نقشہ کیا ہوگا۔ اس میں بڑی
چھوٹی قوموں کے تعلقات کیا ہوں گے۔ یونائیٹڈ نیشنز کو کیا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ وہ یہ کردار ادا کر بھی
سکتی ہے کہ نہیں؟ یہ سارے مسائل ، اور بھی اس سے متعلق مسائل دنیا کے سامنے آرہے ہیں ، تیل کی
دولت پر کس کو تسلط ہے ۔ کس طرح اس کا استعمال ہونا چاہئے تو چاہے جنگ ہو یا نہ ہو، ختم ہو یا جاری
رہے میرا مضمون بہر حال جاری رہے گا کیونکہ اس کا تعلق لمبے عالمی مسائل سے ہے۔
جہاں تک جنگ کی ذمہ داری کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں صدام حسین صاحب پر لازما یہ ذمہ داری
ضرور ہے کہ انہوں نے کو بیت پر حملہ کیا اور اس حملے میں بہت جلدی کی اور اس کے نتیجے میں اپنی ساکھ کو
بھی اور عراق کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا اور سب سے بڑا نقصان یہ کہ دشمن کے جال میں پھنسے کیونکہ
اب جبکہ اس مسئلے پر بحثیں اٹھ رہی ہیں کہ کون ذمہ دار ہے؟ تو امریکہ کے، دانشور، اونچے طبقے سے
تعلق رکھنے والے صاحب علم لوگوں نے یہ کھل کے ا کے اعتراف کیا ہے کہ سب ہے کہ سب سے بڑی ذمہ داری
امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ پس امریکہ نے جو شرارت کی یہ اس شرارت میں پھنس گئے یہ ایک بہت بڑا
جرم ہے، اس لحاظ سے یہ بھی ذمہ دار ہیں ۔
امریکہ کے کردار کا جہاں تک تعلق ہے اس میں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ جیمز ایکنز
James Akins عراق میں امریکہ کے سابق سفیر کا بیان ہے۔
An anonymous defence consultant, using the pseudonym
of Mils Ignotus ("unkhown,soldier") wrote an article in
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
122
خطبات طاہر جلد ۱۰
Harper's to this effect۔Ignotus even developed a plan to
send U۔S forces to Saudi Arabia in numbers close to
those of early August, less than one week after the
invasion of Kuwait۔James Akins, former U۔S ambassador
to Iraq,has gone further۔ He believes the U۔S :suckered"
Saddam Hussain into the invasion by instructing the
present U۔S Ambassador, April Glasple,to Give him the
go-agead۔A week before the invasion, Glaspie assured
Saddam that the U۔S would have "no position" on such an
act and treat it purely as an Arab to Arab affair۔
وہ لکھتے ہیں کہ:
جو موجودہ امریکی سفیر ایک خاتون ہیں اپریل گلا پی (April Glaspie) نام ہے
ان کا ” مجھے کامل یقین ہے کہ امریکہ نے گلاپسی کے ذریعہ صدام حسین کو کویت پر حملے کرنے کے لئے
انگیخت کیا اور یقین دلایا کہ یہ تمہارا اندرونی معاملہ ہوگا ہم اس میں دخل نہیں دیں گے۔
جنرل مائیکل ڈوگن کا بیان ہے (Gen۔ Michael Gugan) یہ جنرل مائیکل ڈوگن
ان کے چیف آف ائر سٹاف تھے جن کو فارغ کر دیا گیا ہے اور کس جرم میں فارغ کر دیا گیا وہ یہ تھا کہ
انہوں نے بعض جرنلسٹوں سے سوال وجواب کے دوران ان کو بتایا کہ امریکہ کا اصل مقصد یہ ہے کہ
صدام حسین اور ان کے ساتھی ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں سب کے سر قلم کئے جائیں
اور ان پر حملہ کر کے اس قصے کو اس قضیے کو نمٹایا جائے اور ایئر فورس اس مقصد کے لئے تیار ہے اور ساتھ
یہ بھی بیان دیدیا کہ یہ تجویز اسرائیل کی طرف سے آئی تھی“ چنانچہ اخبار لکھتا ہے۔
وو
Defence Secretary Richard B۔ Cheney dismissed Air
Force Chief of Staff Gen۔ Michael J۔Dugan last week for
showing "lack of judgement" in discussing contingency
خطبات طاہر جلد ۱۰
123
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
plans for war against Iraq, including targeting Saddam
Hussein and his family and the decapitation of the Iraqi
leadership۔
(Aviation Week & Space Technology / September 24,1990)
But Dugan's biggest sin,in Cheney's eyes, was references
to Israel's contribution to the U۔S military effort۔ Dugan said
that Isreal had supplied the U۔S with its latest high-tech,
superaccurate missiles, and that based on Jerusalem's
advice that Saddam is a "one-man show, "the U۔S had
devised a plan to decapitate the Iraqi leadership
beginning with Saddam, his family, his personal guard and
his mistress۔ Such targeting, Cheney was quick to point
out, not only is political dynamite but also " is potentially a
violation" of a 1981 Executive order signed by President
Ronald Reagan flatly banning any U۔S involment in
assassination۔ (The Time October 1,1990)
اب اتنے بڑے عہدیدار جو چیف آف ائیر سٹاف ہیں ان کا یہ بیان ایک معنے رکھتا ہے کسی
غیر متعلق مبصر کا بیان نہیں ہے کہ دراصل صدر صدام حسین پر قاتلانہ حملہ کروانے کا منصوبہ تھا اور ان کے
خاندان پر اور دوسرے بڑے لوگوں پر اور اس ذریعے سے وہ مسئلہ حل کرنا چاہتے تھے۔
اس کے متعلق امریکہ نے بہت سخت رد عمل دکھایا لیکن کوئی جواز ان کے پاس نہیں ہے اس
بیان کے خلاف ۔ واقعہ یہ ہے کہ اس سے پہلے صدر قذافی پر ایسا ہی حملہ کروا چکے تھے اور سب دنیا جانتی
ہے۔ امریکی قانون صدر کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ کسی غیر ملک میں قتل کروائے اگر چہ قتل کرواتے
رہتے ہیں اور اس کا نام انہوں نے کورٹ آپریشنز (Covrt Oprations) رکھا ہوا ہے یعنی مخفی
خطبات طاہر جلد ۱۰
124
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کار روائیاں مگر جب مخفی کارروائی ظاہر ہو جائے تو یہ ایک بہت بڑا جرم بن جاتا ہے اس لئے یہاں یہ
جرم بن چکا ہے اور امریکہ لازماً اس میں سب سے بڑا ذمہ دار ہے۔
تیسری بات اقوام متحدہ کے نام پر یہ کارروائی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے ملک
خریدے گئے ہیں۔ بہت سے ملکوں پر سیاسی دباؤ ڈالا گیا ہے۔ بہت سے ممالک کو آئندہ کی لالچیں دی
گئی ہیں اور ہے یہ سارا امریکن کھیل ۔ اس بارہ میں صدر صدام ہمیشہ سے یہی کہتے رہے ہیں کہ اس کا
نام یونائیٹڈ نیشنز رکھنا تمسخر ہے یونائیٹڈ نیشنز کے ساتھ ۔ عملاً اقوام متحدہ نہیں ہے بلکہ امریکہ ہے۔
لیکن حال ہی میں جو واقعہ ہوا ہے وہ یہ کہ یونائیٹڈ نیشنز کے سیکرٹری جنرل جب گفت و شنید
کے لئے صدام حسین کے پاس گئے تو انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ یہ تو ساری کارروائی دنیا کو
دھوکا دینے کے لئے امریکن کارروائی ہے۔ اس کا نام یونائیٹڈ نیشنز رکھنا ہی غلط ہے تو ڈی کو ٹیار نے کہا
کہ جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں بالکل یہی ہوا ہے۔ لیکن جہاں
تک رسمی پوزیشن لینے کا تعلق ہے میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ میں اس کا اقرار کر سکوں ، اس بیان
کو امریکہ نے چھپانے کی کوشش کی کیونکہ جب انہوں نے واپس جاکے رپورٹ پیش کی تو اس
رپورٹ میں یہ اور ایسی اور باتیں بعض اعترافات شامل تھے ، لیکن صدر صدام حسین نے اس کو
Publicize کر دیا ہے ، کھول دیا ہے۔ اور انگلستان کے بعض اخباروں میں چھپ چکی ہے جو میں
نے پڑھی ہے۔
تو اول ذمہ داری اس جنگ کی امریکہ پر عائد ہوتی ہے اگر چہ صدام کو استعمال کیا گیا ہے
اور صدام کی جہاں تک ذمہ داری ہے اس میں بعض ایسی وجوہات ہیں جن کے پیش نظر ہم اسے کسی حد
تک مجبور بھی قرار دے سکتے ہیں ۔ اتحادیوں کی ذمہ داری ظاہر ہے اور ظلم کی بات یہ ہے کہ اتحادیوں
نے اپنے مقاصد کی خاطر یہ کام کیا ہے اور تمام اتحادیوں کے کچھ ذاتی مقاصد اور منفعتیں تھیں جو اس
کے ساتھ وابستہ تھیں ۔ اسرائیل کی ذمہ داری یہ ہے کہ سارا منصوبہ اسرائیل کا ہے جیسا کہ میں پہلے
اشارہ کر چکا ہوں اور اسرائیل کی اس سے بڑی چال دنیا میں ہو ہی نہیں سکتی تھی کہ ایک بڑھتی ہوئی
مسلمان طاقت کو جو اس کے لئے حقیقی خطرہ بن سکتی تھی لڑائی کے دوران اس طرح برباد کر دے کہ
پیہ مسلمان حکومتوں کا استعمال ہو یا بعض اور اتحادیوں کا اور سپاہی امریکنوں اور انگریزوں کے
روپیه
خطبات طاہر جلد ۱۰
125
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
اور عربوں کے استعمال ہوں ۔ اور مقصد اسرائیل کا حاصل ہوا اور ضمناً اس کو کچھ اور علاقوں پر قبضہ کرنے
کے لئے بہا نہ بھی مل جائے اور نوبلین ڈالر منافع کے بھی ہاتھ آجائیں اور یہ حق بھی رہے کہ جب
چاہوں میں مرے مٹے (اگر خدانخواستہ عراق کا یہ حال ہو جائے تو مرے مٹے ) عراق پر اپنی مزید
انتقامی کارروائی پوری کروں ۔ تو جرم کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل کو پہنچا ہے اور سب سے زیادہ اس
میں وہ ذمہ دار قرار پاتا ہے۔
یونائیٹڈ نیشنز بھی ذمہ دار ہے جب پاکستان میں اسمبلیوں میں ممبران کی خرید و فروخت
شروع ہوئی تھی تو اس وقت یہ اصطلاح سامنے آئی تھی کہ ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ
تو تھی لیکن یہ نہیں پتا لگتا تھا کہ یہ ہارس ٹریڈنگ کا نکتہ یعنی ممبران اسمبلی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے
خرید نا کہاں سے آیا ہے؟ اس کا نقطہ آغاز کیا ہے؟ کہاں۔ اں سے یہ خیال آیا ؟ اب پتا چلا ہے کہ یہ امریکہ کا
ہی خیال ہے کیونکہ یونائیٹڈ نیشنز میں ووٹ خریدنے میں انہوں نے بڑی کھلی کھلی ہارس ٹریڈنگ کی
ہے اس لئے یونائیٹڈ نیشنز اگر ایسا ادارہ بن چکا ہے جسے دولت مند قو میں اپنی دولت کے برتے پر خرید
سکیں تو نہ صرف یہ ایک بہت بڑا بھیانک جرم ہے بلکہ ایک خود کشی ہے۔ اور اس ادارے کا اعتماد ہمیشہ
کے لئے اٹھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ تاریخی پس منظر ہیں ان کو آپ کو ضرور پیش نظر رکھنا چاہئے
حکومت برطانیہ کا کردار اور یہودی سازش جو اسرائیل کے قیام کے لئے کی گئی تھی اس کی تفاصیل میں
دوبارہ جانے کی ضرورت نہیں۔ Dr۔ Theodor Herzl نے 1897 ء میں یہ منصوبہ بنایا تھا
اور اس منصوبے کے تحت بہت سے یہود سائنسدان اور دانشوروں کو مغربی طاقتوں میں نفوذ پیدا کرنے
کے لئے مقرر کیا گیا۔ ان میں ایک کیمسٹ تھے جن کا نام ویزمن ہے ۔ وائر مین بھی میں نے شاید
پڑھا تھا لیکن میں نے چیک کیا ہے ،Pronunciation جرمن ہے وزڈمن Weizmann یہ
کیمسٹری کے بہت بڑے ماہر تھے پولینڈ کے باشندے ہیں جرمنی میں تعلیم حاصل کی اور انگلستان پچھلی
جنگ عظیم سے پہلے آگئے اور یہاں کسی یونیورسٹی میں پروفیسر ہوئے اور باقاعدہ انہوں نے صاحب اثر
لوگوں سے رابطے کئے اور سب سے : ، زیادہ ان کا اثر Balfour Ba پر ہوا۔اس کا کا انگریزی میں صحیح
Mr۔Balfour بھی بیلفور ہے میں پہلے متردد تھا اب میں آپ کو بتا رہا ہوں ۔ تو Prononciation
جو جارج کی حکومت میں 15، 16، 17، 18، 19 ء اس زمانے میں فارن منسٹر رہے ہیں ان پر
خطبات طاہر جلد ۱۰
126
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
انہوں نے سب سے زیادہ نفوذ کیا اور سب سے زیادہ سخت جدوجہد اسرائیل کے قیام کے
لئے Mr۔Balfour نے کی ہے۔ پس برطانیہ بھی اس مسئلے میں ، اس موجودہ جنگ میں باقاعدہ ایک
ذمہ دار قوم کے طور پر شمار ہوگا کیونکہ یہ مسئلہ فی ذاتہ بالکل ناجائز اور کچھ مسئلہ بننے کا حق ہی نہیں رکھتا۔
کسی کے ملک میں جا کر کسی اور قوم کو وہاں ٹھونس دو اور ان کی مرضی کے خلاف اور پھر خود اپنے
مینڈیس Mandates کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے
ہوئے ظلم پر ظلم کرتے چلے جاؤ اس کے لئے تو کوئی جواز کسی قسم کا نہیں ہے۔ چونکہ سب سے بڑا کردار
انگریزی قوم نے اس میں دکھایا اس لئے انگریزی قوم ہمیشہ اس ذمہ داری میں شریک رہے گی لیکن
ضمناً میں آپ کو یہ بتا دیتا ہوں کہ انگریزی قوم ساری کی ساری شروع میں اس کارروائی میں شریک
نہیں تھی۔ (یہ جو پیچھے میں نے حوالے اقتباسات وغیرہ کا ذکر کیا ہے ان کے اصل حوالے لکھے ہوئے
میرے پاس سب موجود ہیں ، یہ میں اس لئے پڑھ کر نہیں سنا رہا تھا کہ وقت بچے، لیکن جب خطبہ چھپے
گا تو اس میں انشاء اللہ تعالیٰ یہ ساتھ دیدوں گا حوالے یا کیسٹ کے ساتھ بھی یہ بعد میں کسی اور کی
طرف سے بیان کئے جاسکتے ہیں )
تو وہ جو انگلستان میں 1917ء سے لے کر 19،18 ،20 تک کی جدوجہد ہے ، اس
جدوجہد کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ مسلمانوں نے بھی بہت بڑی غفلت کا ثبوت دیا ہے جبکہ یہود
ہر طرف سازشوں کا جال پھیلا رہے تھے ۔ صاحب اثر لوگوں پر اثر انداز ہورہے تھے ، مسلمان اس
مسئلے سے غافل تھے۔ چنانچہ Lord curzon جو Balfour کے بعد وزیر خارجہ بنے اور جنہوں
نے مسلمانوں کی حمایت کی ہے بڑے زور کے ساتھ انہوں نے بہت ہی حیرت انگیز باتوں کا انکشاف
کیا ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آتی کہ یک طرفہ یہود لگے ہوئے ہیں، سازشوں کا جال پھیلا رہے ہیں،
اور پوری کوششیں کر رہے ہیں اور عرب یوں لگتا ہے جیسے چابی کے سوراخ سے Key Hole سے
باہر سے صرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور ان کو اجازت ہی نہیں دی جا رہی کہ وہ داخل ہوں یا ان
کو خود ہوش نہیں ہے ۔ بہر حال یہ کہنا کہ ساری قوم اس منصوبے میں شامل تھی یہ درست نہیں ہے،
Lord Curzon نے بڑی شدت سے مخالفت کی ، وہ اس نکتے کی ،اسرائیل کے قیام کی غرض
وغایت کو خوب اچھی طرح سمجھتے تھے۔ وہ لکھتے ہیں کہ :۔
خطبات طاہر جلد ۱۰
127
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
بار بار مجھ پر یہ دباؤ ڈالا گیا کہ میں اسرائیل کا تاریخی تعلق فلسطین کی زمین سے قبول
کرلوں لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ بہت گہری سازش ہے بہت خطرناک سازش ہے بہت لمبا اثر
دکھانے والی سازش ہے۔ ایک دفعہ اگر میں نے اس کو تسلیم کر لیا تو پھر یہود کو روکنے کے لئے اور پابند
رکھنے کے لئے ہمارے پاس کوئی عذر نہیں رہے گا۔ اپنی ساری پرانی تاریخ دہرا کر کہیں گے ہم نے
وہاں یہ کیا تھا اسی لئے آج ہمیں یہ حق ہے ۔ ہم نے فلاں زمانے میں یہ کیا تھا اس لئے آج ہمیں یہ حق
)The Origins & Evolution of the palestine Problem ہے۔
1917-1989۔ Pages 21-28)۔
چنانچہ آخر تک وہ Adamant رہے ہیں اس کے خلاف انہوں نے ہر ممکن کوشش کی
مگر لائیڈ جارج کی کیبنٹ اندر اندر یہود کے بعض مخفی منصوبوں کے نتیجے میں ، آہستہ آہستہ یہود کے
دائرہ اثر میں منتقل ہوتی رہی اور بالآخر انہوں نے پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ پاس کروالیا کہ یہود کو فلسطین
میں اس بنا پر دوبارہ قائم کیا جائے کہ ایک Historical Conection ہے۔ وہ پہلا
Panrase جس میں بڑی سختی سے لارڈ کرزن نے اعتراض کیا تھا اس کو چالاکی سے بدل کر صرف
یہ کر دیا گیا کہ Historical Connection ہے اور اس ہے ہے اور اس کے علاوہ جو تحریر ہے وہ اب میں اس
وقت پڑھ کر نہیں سنا سکتا لیکن جب آپ پڑھیں گے تو حیران ہوں گے کہ بہت ہی شاہ بہت ہی شاطرانہ زبان
استعمال کی گئی ہے تا کہ یہود کے سارے مقاصد اس سے پورے ہو جائیں۔
اگلا حصہ، جب یہ ہاؤس آف لارڈز میں پیش ہوا تو برٹش ہاؤس آف لارڈ ز کو یقیناً ہمیں
یہ حق دینا چاہئے کہ انہوں نے پورے انصاف کا مظاہرہ کیا اور انصاف کے علاوہ ایک بہت سخت
تنبیہ کی خود اپنی قوم کو کہ تم ایسی حرکت نہ کرو ورنہ یہ بہت ہی خطرناک ظلم ہوگا جس کے دور دور تک
اور بہت دیر تک اثرات جاری رہیں گے ۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ کبھی یہ بداثر ختم ہو بھی سکیں گے کہ نہیں
چنانچہ ہاؤس آف لارڈز نے اس کو Reject کیا اور بعد میں ہاؤس آف کامنز House of
Commens میں اس کو دوبارہ پیش کر کے پاس کروا گیا۔ ہاؤس آف لارڈ ز میں ایک ممبر تھے لارڈ
سیدنم (Sydenham Lord) انہوں نے Balfour کا جواب دیتے ہوئے کہا۔
"۔۔۔۔۔the Harm done by dumping down an alien
خطبات طاہر جلد ۱۰
128
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
population upon an Arab country-Arab all around in the
hinterland-may never be remedied۔۔۔what we have done
is, by concessions, not to the Jewish people but to a Zionist
extreme section, to start a running sore in the East,and no
one can tell how far that sore will extend۔" (The orisins
of Evolution of The pales time problem (1917-1988
Page:29) pub۔by:United wasons, New york, 1990)
وو
کہتے ہیں کہ ہرگز ایسا نہ کرو ہمیں کوئی حق نہیں ہے کہ اجنبی لوگوں کو عربوں کے دل میں
مسلط کر دیں ، ایسے علاقے میں جہاں اردگرد چاروں طرف عرب آبادیاں ہی ہیں اور اگر ایسا تم کرو
گے تو عملاً وہاں ایک ایسا ناسور پیدا کر دو گے جس ناسور کی جڑوں کے متعلق ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ
کہاں کہاں پھیلیں گی اور کتنی کتنی دور جائیں گی ۔“
پس انگریزی قوم میں انصاف اس وقت وقت بھی تھا ، اب بھی ہے ۔ چنانچہ آج بھی ان کے
بڑے بڑے دانشور اس مسئلے پر بڑی جرات کیساتھ اپنی دیانتدارانہ رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔
لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے سازشیں بہت گہری ہیں اور بہت حد تک یہ یہودی چنگل میں آچکے
ہیں آج امریکہ ذمہ دار ہے لیکن اس زمانہ میں امریکہ میں بھی انصاف تھا۔ چنانچہ صدروڑ و Wilson
نے 1918 ء میں جو اصول پیش کئے اس میں انہوں نے یہ اصول پیش کیا تھا کہ امریکہ اس اصول کو
ہمیشہ سر بلند رکھے گا اور اس میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہونے دے گا کہ جس علاقے کے متعلق کوئی فیصلہ
کیا جا رہا ہے اس علاقے کی اکثریت کا اول حق ہے کہ وہ اپنی تقدیر کے فیصلے میں شامل ہو۔ اگر وہ نہیں
مانتے تو کسی کا دنیا میں حق نہیں ہے کہ وہاں اس پہ فیصلے کو ٹھونسا جائے ۔ اس وقت امریکہ کی یہ حالت
تھی چنانچہ ایک King-Crane کمیشن انہوں نے 1919ء میں بھجوایا اس King-Crane
کمیشن نے بھی بڑی وضاحت کے ساتھ، بہت ہی منصفانہ رپورٹ پیش کی اور اس میں یہ لکھا کہ ہم
آپ کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ بہت بڑی طاقت کے استعمال اور بہت بڑے خون خرابے کے بغیر
اسرائیل کو وہاں نافذ نہیں کیا جا سکتا اور کیوں ایسا کیا جائے اس لئے کہ دو ہزار سال پہلے ۔ یہ لوگ
خطبات طاہر جلد ۱۰
یہاں آباد تھے وہ لکھتے ہیں کہ :۔
129
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
اگر یہ دلیل تسلیم کر لی جائے تو دنیا سے پھر عقل ، انصاف سب کچھ مٹ جائے گا۔ یہ دلیل
ایسی لغو ہے کہ اس کو زیر غور ہی نہیں لانا چاہئے ۔ کجاوہ زمانہ اور کجا یہ زمانہ کہ مکمل امریکی طاقت پوری کی
پوری یہود کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی کی طرح کھیل رہی ہے، نہ کوئی انصاف ، نہ کوئی عقل، نہ کوئی اخلاقی
قدریں، کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ تو مسلمانوں کا قصور اس میں یہ ہے کہ ان کو اپنے مفاد کے لئے بیدار
مغزی کے ساتھ حالات کا جائزہ لینا چاہئے تھا اور ان حالات میں جس طرح یہود اپنا اثر بڑھا رہے
تھے ان کو بھی اپنے اثر نفوذ کو استعمال کرنا چاہئے تھا مگر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے انکار کے بعد ان میں کوئی ایسی لیڈرشپ ہی نہیں رہی جو ساری امت مسلمہ کے مسائل پر
غور کرے اور ان کو ایک زندہ جسم کے طور پر، ایک دماغ اور ایک دل سے منسلک رکھ کر آگے چلائے ۔
جہاں تک Reasons کا تعلق ہے کہ مقاصد کیا ہیں؟ کیوں یہ جنگ لڑی جارہی ہے؟
اس کے متعلق سوشلسٹ سٹینڈرڈ Socialist Standard اپنی نومبر 1990ء کی اشاعت میں
رقمطراز ہے کہ:۔
سنڈے ٹائمنز نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ مقاصد خود غرضانہ ہیں چنانچہ وہ کہتا ہے۔
The Reason why we well shortly have to go to war
with Iraq is not to free Kuwait
کہتا ہے، بالکل جھوٹ ہے، کویت شویت کا جو بہانہ ہے کہ اس کی آزادی کی خاطر ہم مرے
جارہے ہیں یہ سب بالکل بکواس ہے ۔ Though that is to be Desired ہاں ہو جائے تو بڑا
Though that is to be Desired,or to Defend اچھا ہے ، کیوں نہیں
نہ ہی ہم اس غرض سے گئے ہیں Saudi Arabia, Though that is Important
وہاں یا جارہے ہیں کہ سعودی عرب کی حفاظت کریں اگر چہ یہ بھی ایک اہم بات ہے۔“
It is because President Sadam is a meace to vital
western interests in the Golf, above all the free flow of oil
at market prices۔which is essential to wests prosperity۔
خطبات طاہر جلد ۱۰
130
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
(Socilaist Standard) London,November, 1990۔
که در حقیقت مغرب کے ان تیل کے چشموں پر جو خلیج میں بہتے ہیں حقوق ہیں اور ہم ان
حقوق کی حفاظت کی خاطر جارہے ہیں اور یہ خطرہ مول نہیں لے سکتے کہ صدام حسین ان کی قیمتوں
کے اتار چڑھاؤ سے کھیلئے لیکن در حقیقت یہ پورا اعتراف نہیں ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ ان مقاصد میں
اسرائیل کو عراق کے خطرے سے ہمیشہ کے لئے محفوظ کرنا اور اسرائیل پر سے یہ "Threat" یہ دھمکی
دور کر دینا ہمیشہ کے لئے کہ کوئی مسلمان ملک اس کو چیلنج کر سکتا ہے ، یہ ایک سب سے بڑا مقصد تھا
اور ویسے اس مقصد کا تیل کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہے کیونکہ اسرائیل کے قیام کی غرض میں ایک غرض
یہ بھی شامل تھی کہ مسلمان ممالک کے اوپر ایک پہریدار بٹھا دیا جائے جو جب بھی ضرورت پڑے ان
کی گوشمالی کر سکے ۔ جب وہ مسلمان ممالک بات نہ مانیں تو پھر ان کو سبق سکھانے والا ایک نمائندہ
موجود رہے۔
9
اب میں آپ کو جنگ کے نفع و نقصان کو بتاتا ہوں 8905 بلین ڈالر خرچ ہو چکا ہے اس میں
سے 30 بلین ڈالر فی یوم ایک بلین ڈالر کے حساب سے خرچ ہورہا ہے آج تیس دن ہو چکے ہیں اور
و بلین بتایا جاتا ہے کہ جنگ سے پہلے امریکہ کا خرچ ہو چکا تھا ، 2 بلین جنگ سے پہلے انگریزوں کا
خرچ ہو چکا تھا ان کا جو روز خرچ ہورہا ہے اس کا کوئی شمار معین ابھی معلوم نہیں ہوا وہ اس کے علاوہ ہے۔
اس کے علاوہ دوسرے ممالک کو خریدنے پر جو انہوں نے خرچ کیا ہے وہ بھی جنگ کے
اخراجات میں شامل ہے۔ مصر کے 21 بلین قرضے معاف کئے گئے گئے ہیں اس سے آپ اندازہ کر سکتے
ہیں کہ انہوں نے ملت اسلامیہ کے مفاد بیچنے کے لئے کتنی قیمت وصول کی ہے ۔ اسرائیل کو ۱۳ بلین
اب تک اس غیر معمولی صبر دکھانے کے نتیجے میں انعام کے طور پر دیا اور شاباش کے طور پر دیا گیا ہے کہ
تمہارے چند سو جو زخمی ہوئے ہیں سکڑ سے ان کے نتیجے میں تم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم فوری انتظام
نہیں لیں گے اور جب تم سب کچھ اپنا کر بیٹھو گے۔ عراق کو پارہ پارہ کر دو گے پھر ہم آئیں گے کسی دن
اور اپنی مرضی سے دل کھول کر انتقام لیں گے۔ یہ اتنا حیرت انگیز صبر کا مظاہرہ ہے کہ اس کے نتیجے میں
ہم تمہیں اور باتوں کے علاوہ ( جنگی ہتھیار بھی بہت دیئے گئے ( 13 بلین ڈالر تحفہ دیتے ہیں۔
روس کے متعلق العریبیہ یا العرب ہے اخبار اس نے بیان دیا ہے (انگلستان سے شائع ہوتا
خطبات طاہر جلد ۱۰
131
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
ہے ) کہ 3 بلین روس کو سعودی عرب نے دیا ہے ، ایک بلین کو یت نے دیا ہے ، متفرق اس کے علاوہ
ہیں ، ترکی اور شام پر کچھ اخراجات انہوں نے کئے ہیں کچھ آئندہ ان کے ساتھ جنگ کے بعد وعدے
ہیں جن کا ہمیں علم نہیں ہو سکا۔
اس خرچ کے علاوہ جو ہولناک تباہی ہوئی ہے ۔ کویت اور عراق میں جائیدادوں کی تباہی
اس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے، مبصرین نے جو جائزے لئے ہیں، پچاس بلین ڈالر صرف کویت کو از
سر نو تعمیر کرنے پر لگے گا اور یہ اندازہ آج سے پانچ ، سات دن پہلے کا ہے اور اندازہ لگانے والوں نے
اندازہ لگایا ہے کہ عراق پر اس سے کم سے کم دس گنا زیادہ خرچ ہوگا اور جس کا مطلب یہ ہے کہ پانچ سو
بلین ڈالر عراق کو اپنے آپ کو بحال کرنے کے لئے درکار ہوگا ۔ تو جنگ پر جو اخراجات ہو رہے ہیں یا
رشوت پر ہو رہے ہیں ان کے علاوہ یہ اخراجات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔
اس کے علاوہ جو جانوں کی تلفی ہوئی ہے اور کثرت کے ساتھ بنی نوع انسان کو تکلیف پہنچی
ہے وہ سب اس کے سوا ہے۔ تیسری دنیا کو جو اقتصادی نقصان پہنچا ہے وہ بھی سر دست 200 بلین کا
اندازہ لگایا گیا ہے جو مبہ ہے جو مبصرین کہتے ہیں کہ آگے زیادہ ہو گا کم نہیں ہوگا یعنی اب تک 200 بلین کا
نقصان تیسری دنیا کے غریب ملکوں کو ہو چکا ہے۔
اب یہ جو حصہ ہے اس سلسلے میں ایک نقصان فضا میں آلودگی کا نقصان ہے اور سمندر میں
آلودگی کا نقصان ہے جو سمندر میں آلودگی شروع ہوئی تو ایک امریکن جرنیل نے اعتراف کیا اور فخر
سے اعتراف کیا کہ ہم نے تیل کے چشموں پر کامیابی سے Hit ہٹ کیا ہے اور تیل بہنا شروع ہو گیا
ہے۔ اور دوسرے دن ہی وہ ساری کہانی بدل گئی اور کثرت سے پھر بار بار عراق پر الزام لگا کر عراق کو
متہم کیا گیا کہ یہ ایسی ظالم قوم ہے کہ پرندوں تک کو نہیں چھوڑا انہوں نے ظلم میں اور وہ جو Coots
اور Cormorant اور کچھ اور مرغابیوں قسم کے جانور ، بعض تو ایسے تھے جو بار بار وہی دکھاتے تھے
تیل میں ڈوبے ہوئے اور یہ ظاہر کرتے تھے کہ اس سے ان لوگوں کی صدام حسین کی سفا کی ثابت
ہوتی ہے کہ کس طرح انہوں نے چھوٹے چھوٹے جانوروں تک کو بھی اپنے ظلم سے الگ نہیں رہنے
دیا، باہر نہیں رکھا۔ اس نقصان کے مقابل پر جس سے یہ اپنی انسانی ہمدردی اور زندگی سے ہمدردی
ثابت کرتے ہیں دنیا پر ، ان کا دنیا کی تکلیفوں سے متعلق جو رویہ ہے وہ میں آپ پر ظاہر کرنا چاہتا ہوں
خطبات طاہر جلد ۱۰
132
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کیونکہ یہ سب دجل ہے ۔ حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لفظ دجال میں اسی
زمانے کی ساری تاریخ اپنی تمام تفاصیل سے بیان فرمادی۔
ایسا خوفناک دجل ہے کہ آپ حیران ہوں گے یہ سن کر کہ سالہا سال سے افریقہ بھوک کا
شکار ہے اور لکھوکھہا کی تعداد میں چھوٹے چھوٹے بچے ، عورتیں ، بوڑھے مرد، جوان ،سب پنجر بن بن
کر دکھ اٹھا اٹھا کر مرتے چلے جارہے ہیں اور ان کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں ۔ اب جنگی اخراجات کا
آپ نے اندازہ سن لیا ہے۔ ساڑھے پانچ سو اس کی تعمیر نو پر خرچ اور اس سے پہلے سو بلین کے قریب
دوسرے اخراجات اور ) ات اور 200 بلین دنیا کے نقصانات ، تو یہ ساری بات مل کر بالآخر ہزار بلین کا نسخہ ہے
اس کے مقابل پر آج پچیس ملین افریقن بھوک کے نتیجے میں مرنے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔ اور یہ
یونائیٹڈ نیشنز کا تخمینہ ہے۔ اگر ایک افریقن کو خوراک مہیا کرنے پر روزانہ دو ڈالر خرچ آئیں تو پچیس
ملین افریقن کو ایک سال کے لئے بھوک سے بچانے کے لئے صرف تقریباً ڈیڑھ بلین ڈالر چاہئے
ایک بلین چھیاسٹھ لاکھ کچھ چاہئے ۔ تو آپ اندازہ کریں کہ وہ لوگ جو پچیس ملین انسانوں پر رحم نہیں
کھاتے جو عراق کے سولہ ملین انسانوں پر دولت کے پہاڑ خرچ کر کے موت برسا رہے ہیں ۔ ان کو
ہمدردی ہے تو دو مرغابیوں سے ہے اور شور مچایا ہوا ہے کہ یہ چند مرغابیاں مرجائیں گی محض جھوٹ ،
محض فساد انسانی ہمدردی کا کوئی شائبہ بھی ان کے اندر ہوتا تو پہلے انسانی جانوں کی قدر کرتے ۔ دنیا
میں بھوک سے مرنے والے غریب افریقنوں کی اور دیگر قوموں کی فکر کرتے ۔ اور اقتصادی عدم
توازن کو دور کرنے کی کوشش کرتے اس سے آپ کو پتہ لگے گا کہ ایک بلین ہوتا کیا ہے۔ پچیس ملین کا
مطلب ہے اڑھائی کروڑ اڑھائی کروڑ انسان پورا ایک سال عزت کے ساتھ روٹی کھا سکتا ہے تقریباً
ڈیڑھ بلین میں اور یہ ایک بلین روزانہ جو یہ موت برسانے پر خرچ کر رہے ہیں اور ایک بلین نو مہینے
زندگی بخشنے کے لئے خرچ کر سکتے اور وہ بھی پچیس ملین آدمیوں کی زندگی۔
مجھے اس پر یاد آ گیا وہ قصہ ۔ ایک دفعہ چرچل نے جارج لائیڈ کے پاس ایڈورڈ گرے کی
سفارش کرتے ہوئے ان کی تائید میں کہا کہ آپ ان کی پوری بات نہیں سمجھ رہے۔ ان کا کوئی قصور تھا وہ
ناراض تھے بڑے سخت گرم تھے ان کے خلاف تو چرچل نے کہا کہ دیکھیں وہ ایسا انسان ہے ایڈورڈ
گرے کہ اگر کوئی Natsi اس کے پاس آئے اور سمجھے کہ تم اگر اس پر دستخط کر دو جو میں تجویز پیش کرتا
خطبات طاہر جلد ۱۰
133
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
ہوں تو اس کے بدلے میں تمہاری سب بات مان لوں گا ، یہ کروں گا، وہ کروں گا، تمہاری جان بخشی
ہوگی۔ جو کچھ بھی ہے اس نے بیان کیا مجھے Exect یاد نہیں لیکن بہت بڑھا کر بتایا کہ اس کی انگلستان
سے وفا اور محبت کا اندازہ کریں کہ اگر وہ NATSI یہ پیشکش کرے تو وہ یہ جواب دے گا کہ میں
اصولوں کے سودے نہیں کر سکتا۔ میں یہاں ان شرطوں پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ لائیڈ جارج
نے فوراً چرچل کو جواب دیا کہ میں ان کو GREY (گرے کو سمجھتا ہوں اگر Natsi سمجھدار
ہوا اور وہ یہ شرطیں پیش کرنے کی بجائے یہ شرطیں پیش کرے کہ اگر تم یہاں دستخط کر دو ۔ ہماری مرضی
کے مطابق تو بہتر ورنہ جو تم نے گلہریاں پالی ہوئی ہیں میں ان کو ماردوں گا تو وہ فوراً دستخط کر دے
گا۔ چنانچہ لکھتا ہے
Once during the war when we were rather dissatisfied
with the vigour of Sir Edward Grey's policy,I,apologizing
for him said to Mr۔Lloyd George, who was hot,'Well,
anyhow, we know that if the Germans were here and said
to Grey, 'If you don't sign that Treaty,we will shoot you at
onece, "he would certainly reply, "It would be most
improper for a British minister to Yield to a threat۔ That
sort of thing is not done۔" But Lioyd George rejoined,
that's not what the Germans would say to him۔ They would
say, If you don't sign this Treaty, we will scrag all your
squirrels at Fallodon۔" that would break him down۔ Arthur
Balfour had no squirrels۔
Great Contemporaries Page240۔
By: The Rt۔Hon Winston S۔Churchill,C۔H۔,M۔P۔Thronton۔
یعنی توازن بگڑے ہوئے ہیں اور بڑی دیر سے بگڑے ہوئے ہیں۔ کتوں کی خاطر انسانوں
خطبات طاہر جلد ۱۰
134
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کو ذلیل کیا جا سکتا ہے اور انسانوں کی خاطر اپنے مفادات کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔
پس یہ ذمہ داری اور ارتکاب جرم میں پورے شریک ہیں ۔ اگر آج حساب نہیں لیا جائے گا
تو کل لازماً ان کا حساب لیا جائے گا۔
جو فوائد یا نقصانات ہوئے ہیں ۔ نقصانات تو میں نے بیان کر دیئے ہیں لیکن کچھ اور بھی
نقصانات ہیں اور فوائد بھی ہیں بعض عراق کو تو یہ فائدہ پہنچا ہے کہ اس نے ایک بڑی طاقت کا تکبر تو ڑا
ہے ۔ اور جنگ میں جانے کی وجوہات میں ایک یہ بھی وجہ بیان کی جاتی ہے بعض قابل مبصرین کی
طرف سے کہ دراصل صدر بش اور امریکہ کو ویت نام امریکہ کو ویت نام کمپلیکس کھا گیا ہے ۔ ویت نام میں ت نام میں بھی ایسا ہی
ایک واقعہ گزر چکا تھا۔ ویت نام میں امریکنوں نے اتنی بمباری کی ہے کہ عراق سے پہلے کہیں اتنی
خوفناک بمباری نہیں ہوئی تھی اور دیہات کے دیہات صاف کر دیئے ۔ اس قدر زندگی تلف کی ہے
اس قدر اقتصادیات کو برباد کیا گیا ہے کہ یک طرفہ ایسا ظلم انسانی تاریخ میں کم دکھائی دیتا ہے کہ
پورے بڑے وسیع ملک پہ ہو رہا ہو لیکن اس کے باوجود اس قوم کی عظمت کردار کو تو ڑ نہیں سکے ۔ ان کا
سر نہیں جھکا سکے ۔ وہ قوم مرتی چلی گئی ہے اور لڑتی چلی گئی ہے لیکن امریکہ کی خدائی کے سامنے اس نے
سجدہ نہیں کیا۔
نتیجہ یہ نکلا کہ بالآخر ان کا عزم ٹوٹا ہے۔ ان کا تکبر ٹوٹا اور اپنا مقصد حاصل کئے بغیر ان کو
ویت نام خالی کرنا پڑا ۔ وہ جو ویت نام کی باتیں آپ سنتے ہیں ان میں بعض دفعہ اکثر لوگوں کو غلط فہمی
ہوتی ہے کہ شاید American Public Opinion رائے عامہ انسانی ہمدردی کی وجہ سے اپنی
حکومت کے پیچھے پڑی ہے کہ اتنی جانیں تم نے وہاں تلف کر دیں اب دوبارہ نہ کرنا ، ہرگز یہ بات نہیں
ہے ۔ ویت نام میں ایک کروڑ آدمی مر جائیں امریکن پبلک او پیئن Opinion کو کوئی تکلیف نہیں
ہوگی ۔ اتنی بھی نہیں ہوگی جتنی مرغابیاں مرنے سے ان کو ہوتی ہے لیکن امریکن جانوں کی تلفی
اور امریکن تکبر کو چیلنج کرنا یہ ان کے لئے ایک ایسا روحانی عذاب بنا ہوا ہے جو یہ ہضم نہیں کر سکتے تھے۔
پس اس جنگ کی وجوہات میں یہ نفسیاتی پس منظر بھی ہے۔ امریکہ کو جو اپنا تکبر کچلا ہوا
دکھائی دیتا رہا ہے آج تک یہ ان کا زخم ہرا ہے ۔ آج تک یہ جلن سینے میں لئے پھرتے ہیں۔ تو ویت
نام کا انتقام عراق سے لینا چاہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا ہم عزم توڑ دیں گے اور پھر ہمیں ٹھنڈ
خطبات طاہر جلد ۱۰
135
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
پڑے گی لیکن اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ آج ایک مہینہ گزر چکا ہے آج تک تو یہ عزم نہیں توڑ سکے اور
جتنی صدام نے باتیں کی تھیں وہ سچی نکلتی رہی ہیں۔ جو انہوں نے بدارا دے دکھائے تھے یا تکبر کی
باتیں کی تھیں وہ سب جھوٹی نکلتی رہی ہیں۔
مجھے یاد ہے صدر بش نے یا ان میں سے کسی ان کے ساتھی نے یہ کہا تھا کہ ویت نام کی کیا
باتیں کرتے ہو۔اس کو ویت نام نہیں بننے دیا جائے گا۔
"It will not be years, it will not be months, it will not be
weeks, it will be days۔"
کہ یہ جنگ سالوں جاری نہیں رہے گی مہینوں جاری نہیں رہے گی ، ہفتے جاری نہیں رہے
گی ، دنوں کی بات ہے اور اس کے بعد ہم نے صدر بش کو یہ کہتے ہوئے سنا۔
It will not be Days it will be weeks running in to
months۔"
تو آج کا دن وہ ہے جس کے بعد Runing in to months والی بات ہو جائے گی
لیکن اس اگلی بات نے پہلی بات کو جھٹلایا ہے اور صدر صدام جو باتیں کہتے رہے انہوں نے شروع میں
یہ کہا تھا کہ شروع میں تمہارا پلہ غالب ہو گا تم جو مرضی کرو، جتنا مرضی بم برسا لینا ہم پر ، آخر پر جب ہم
اٹھیں گے تو پھر ہم اپنا انتقام لیں گے اب اس موڑ پر پہنچ کر یہ انتقام سے ڈرے بیٹھے ہیں، کیونکہ سارا
عراق بھی نعوذ باللہ ہلاک ہو جائے تو American Public opinion پر کوئی اثر نہیں پڑے
گا۔ لیکن ہزار لاشیں وہاں سے امریکہ پہنچیں گی تو American Public opinion جو ہے وہ
ڈانواں ڈول ہو گی اور اس پر زلزلہ طاری ہو جائے گا۔ پس اس لئے یہ امن کی کوششیں ہیں اور اس پہلو
سے صدر صدام نے جو حکمت عملی استعمال کی ہے بڑی عمدہ اور غالب حکمت عملی ہے۔ دعا کرتے رہنا
ہئے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر جھوٹے خدا نافذ نہ ہونے دے۔
دنیا میں سب سے بڑا دکھ توحید کے زخم لگنے کا دکھ ہے۔ اگر اسی طرح جھوٹے خداؤں کو
خدائی کی اجازت ملتی رہی تو خدائے واحد کی عبادت کرنے والے کون آئیں گے اور کہاں رہیں گے
اس دنیا میں تو پھر نہیں رہ سکتے ہیں سب سے بڑا خطرہ تو حید کو ہے، خانہ کعبہ کو ہے۔ خانہ کعبہ کی عظمت کو