“فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے” حضرت مسیح موعودؑ کے الہام کی عظمت دجال کے دجل اور عراق پر ہونے والے مظالم کا ذکر

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۱۰
136
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
ہے محمد مصطفیٰ کے خدا کی وحدت کو، تو حید کو خطر حید کو خطرہ ہے ، خطرہ ان کے نام کو ۔ رہ ان کے نام کو ہے۔ توحید کو تو انشاء اللہ کوئی
خطرہ نہیں ہوگا۔ لیکن خدا کی غیرت بھڑکانے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بھی اسی
قسم کی التجائیں کی تھیں کہ اے خدا! آج اس بدر کے میدان میں اگر تو نے ان مٹھی بھر عبادت کرنے
والوں کو جو میرے ساتھی اور میرے عاشق ہیں ان کو مرنے دیا تو لن تعبد في الارض ابداً
اے میرے آقا! ان کے بعد پھر اور کوئی تیری کبھی عبادت نہیں کرے گا۔ پس آج توحید کی عزت
اور عظمت کا سوال ہے اور احمدی اس بات میں سینہ سپر ہیں۔ اور کامل یقین کے ساتھ میں آپ کو بتاتا بات
ہوں کہ ساری دنیا کے احمدی ایک صف کے طور پر، ایک بدن کے عضو کی طرح ایک دوسرے سے تعلق
رکھتے ہوئے توحید کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے آج بھی تیار ہیں ۔ کل بھی تیار رہیں
گے اور آئندہ بھی ہمیشہ تیار رہیں گے۔
آپ کو یاد ہوگا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی فرمایا کرتے تھے کہ اگلی صدی
توحید کی عظمت اور قیام اور نافذ کرنے کی صدی ہے اور یہ بالکل درست ہے تو حید کو جو خطرے آج
لاحق ہوئے ہیں ، در پیش ہیں یہ ہمیں تیار کرنے کے لئے درپیش ہیں، ہمیں بتانے کے لئے کہ تم کتنی
بڑی عظیم ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہو اور کھڑے کئے گئے ہو۔
جو جنگی مقاصد ہیں اور نفسیاتی عوامل اس کے پیچھے ہیں ان کا تاریخ سے بھی بڑا گہرا تعلق
ہے چونکہ میں چاہتا ہوں کہ آئندہ خطبے میں یہ بات ختم کر دوں اس لئے آج کا خطبہ تھوڑا سا لمبا کرنا
پڑے گا ورنہ پھر یہ چوتھے خطبے تک بات چلی جائے گی ۔
ایک پس منظر اس موجودہ لڑائی کا یا اسرائیل کے قیام کا ایسا تاریخی پس منظر ہے جس کا تعلق
مسلمانوں اور عیسائیوں کی تاریخی جنگوں سے ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ صلیبی جنگیں جو 1095ء کے
لگ بھگ شروع ہوئیں اور 1190ء یا 1191ء میں سلطان صلاح الدین ایوبی نے فلسطین پر قبضہ
کیا ہے اس کے بعد پھر یہ چھڑا نہیں سکے ۔ یہ تقریبا دو سو سال تک جنگیں اسی طرح ہوتی رہی ہیں ان
جنگوں میں مسلمانوں نے پہل نہیں کی بلکہ یورپ کی قوموں نے آٹھ مرتبہ تمام طاقتوں نے مل مل کر
عرب مسلمانوں پر حملے کئے ہیں، کئی دفعہ ان کے پلے بھاری ہوتے رہے کئی دفعہ شکست کھاتے رہے
لیکن بالآخر مسلمان فلسطین کو ان کے ہاتھوں سے بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ اور وہ زخم آج تک ان

خطبات طاہر جلد ۱۰
137
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کا ہرا ہے اور وہ بھولے نہیں ۔ اور اس کا گہرا صدمہ ہے کہ اتنی بڑی یورپین طاقتیں مل مل کر بار بار حملے
کرتی رہیں۔ Richard the Lion Hearted بھی گیا اور دوسرے فرانس کے بڑے
بڑے جابر بادشاہ بھی گئے۔ جرمنی بھی شامل ہوا مجھیم بھی شریک ہوا لیکن انکی کچھ نہیں بنی ایک تو وہ زخم
ہیں جن کے دکھ ابھی تازہ ہیں اور کچھ عثمانی سلطنت کے ہاتھوں جو ان کو بار بار زک اٹھانی پڑی
اور یورپ کے بہت سے حصے پر وہ قابض رہے۔ یہ جو حصہ ہے یہ بھی ان کے لئے ہمیشہ تکلیف کا
موجب بنا رہا ہے اور بنارہے گا۔
بہر حال خلاصہ یہی ہے کہ ایک لمبا دور ہے ان کی صلیبی جنگوں کا اور سلطنت عثمانیہ کے عروج
کا خصوصاً Solomon the Magnificent یعنی سلیمان اعظم کے زمانہ میں جس طرح
بار باران یورپین طاقتوں کو زک پہنچی ہے اس کی وجہ سے یہ لوگ مجبور ہوئے کہ اسلام کو اپنے لئے خطرہ
سمجھیں۔ اور ان کے نفسیاتی پس منظر میں ہمیشہ یہ بات پردے کے پیچھے لہراتی رہتی ہے کہ جس طرح
پہلے ایک دفعہ مسلمان ہماری جارحانہ کارروائیوں کو ( جارحانہ تو نہیں کہتے لیکن واقعہ یہی تھیں ) بڑی
شدت سے رد کرتے رہے ہیں آئندہ کبھی ان کو یہ موقع نہ دیا جائے کہ اس طرح یہ اپنے مفادات کی
ہمارے خلاف حفاظت کر سکیں ۔
ایک اور پس منظر بڑا دلچسپ اور گہرا اور بڑا دردناک ہے وہ یہ ہے کہ جب Theodor
Herzl نے پہلی دفعہ یہود کی ریاست قائم کرنے کا یعنی اسرائیلی ریاست قائم کرنے کا منصوبہ پیش کیا
تو اس نے جو وجہ پیش کی وہ یہ تھی کہ ہم پر ہزاروں سال سے ظلم ہو رہے ہیں اور خاص طور پر یورپ میں
جو مظالم ہو رہے تھے اور اور فرانس میں اس سے پہلے ایک واقعہ ظلم کا واقعہ علم کا ہوا تھا جب ایک یہودی کو ایک
جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ۔ روفوس نام تھا غالباً اس کا اسی سلسلے میں ہرزل Herzl فرانس
پہنچا آسٹریا سے اور اتنا گہرا اس پر اس ظلم کا اثر ہوا کہ اس نے یہ تحریک شروع کی ۔ تو وجہ یہ بیان کی گئی
تھی فلسطین میں اسرائیل حکومت کے قیام کی کہ ہم پر یورپ میں مظالم ہوئے ہیں۔ اس وقت کسی نے
یہ نہیں سوچا کہ ظلم کہیں ہور ہے ہیں اور انتقام کسی اور سے لیا جا رہا ہے یہ کیا حکمت ہے اور فلسطین میں
جانے سے ان پر مظالم کا خاتمہ کس طرح ہو جائے گا ، لیکن واقعہ یہ ہے اور اس بات میں یہودی یقیناً
سچے ہیں کہ عیسائی مغربی دنیا نے یہود پر ایسے ایسے دردناک اور ایسے ہولناک مظالم کئے ہیں کہ کم ہی

خطبات طاہر جلد ۱۰
138
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی ایسی مثال ملتی ہو جن کو ہزار سال سے زائد عرصے تک اس طرح بار بار
مظالم کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہو۔
اس ضمن میں میں چند امور آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ یہ جو صلیبی جنگیں 1095ء میں
شروع ہوئیں یہ فرانس سے شروع ہوئیں اور فرانس کے ایک بڑے لارڈ (یہ مجھے یاد ہے کہ
Bouillon ایک جگہ ہے فرانس میں ، Bouillon سے تعلق رکھنے والے وہ لارڈ تھے ) جنہوں نے
آغاز کیا ہے اور جب انہوں نے اپنی مہم شروع کی اور فرانس کے دوسرے بادشاہوں نے مل کر
پہلی Crusade کا انتظام کیا تو انہوں نے کہا کہ اتنے عظیم مقصد کے لئے کوئی صدقہ بھی تو دینا
چاہئے۔ چنانچہ Godfrey of Bouillon کو یہ خیال آیا کہ سب سے اچھا صدقہ یہ ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کا انتقام لیا جائے اور تمام یہودیوں کو تہہ تیغ کر دیا جائے ۔ پس جس طرح
کرتے ہوئے
مسلمانوں میں قربانی کار کا رواج ہے کہ بڑی بڑی مصیبتوں پر یا امور مہمہ میں پیش قدمی کرتے۔
پہلے کچھ صدقے دیتے ہیں اسی طرح اس عظیم مہم پر جانے سے پہلے انہوں نے نہ صرف یہ سوچا بلکہ
واقعہ فرانس میں اس طرح ظالمانہ قتل عام کروایا ہے یہود کا کہ اس طرح تاریخ میں کم ہی کسی نہتی قوم
پر ایسا ظلم ہوا ہوگا اور یہ صلیبی جنگ کا صدقہ تھا۔ اس کے بعد سے یہ رواج بن گیا اور دوسوسہ سال تک کے
صلیبی جنگوں کے عرصے میں ہر جنگ میں جانے سے پہلے یہود صدقہ کئے جاتے تھے۔ تو جہاں تک
ظلم کا تعلق ہے وہ تو ظاہر ہے۔ پھر رد بلاء کے طور پر بھی صدقہ دیا جاتا ہے اس میں بھی یہود کو ہی صدقہ
کیا کرتے تھے۔ چنانچہ آپ نے Black Death کا نام سنا ہوگا جو 1347ء سے 1352 ء تک
یعنی چودھویں صدی کے وسط میں ) یورپ میں پھیلی تھی جو ایک نہایت ہی خوفناک طاعون کی وباتھی
چین سے آئی اور رفتہ رفتہ مشرقی یورپ سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچی ۔اس وبا میں رد بلاء کے طور پر
انہوں نے یہود کا صدقہ شروع کیا اور بہت سی جھوٹی کہانیاں بھی ان کے خلاف گھڑی گئیں کہ یہ ان کی
نحوست ہے اور ساری بلاء جو ہم پر وارد ہو رہی ہے یہ یہود کی خباثت اور نحوست کی وجہ سے ہے اس
لئے خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے اگر ہم نحوست کو تباہ کریں تو اس سے ہماری بلائیں ٹل جائیں گی۔
چنانچہ آپ حیران ہوں گے یہ سن کر کہ ان گنت تعداد ہے بیان نہیں کی جاسکتی معین اعداد و شمار نہیں کہ
کتنی تعداد میں یہود کو تل کیا گیا یا زندہ اپنے گھروں میں آگ میں جلایا گیا جو موٹے اعداد و شمار ہیں وہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
139
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
یہ ہیں کہ ساٹھ بڑی بستیوں سے یعنی ساٹھ شہروں سے یہود کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ اور ایک سو چالیس
چھوٹی بستیوں سے یہ یہود کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ یہ دوسرا انتظام ہے یہود سے عیسہ سے عیسائی دنیا کا ۔
اور بہت سے تھے لیکن تیسرا بڑا انتقام Natsi جرمنی میں ان سے لیا گیا جس کے متعلق
اگر چه اعداد و شمار کو سب محقق قبول نہیں کرتے لیکن یہود کا یہی اصرار ہے کہ چھ ملین یہود وہاں گیس
چیمبرز میں مار دیئے گئے یا اور مظالم کا شکار ہوئے ۔ ساٹھ لاکھ اور یہ دس سال کے عرصے میں ایسا ہوا
ہے۔ تو اتنے بھیانک اتنے خوفناک مظالم تھے ، اس کا تقاضا یہ تھا کہ ان کو اپنا گھر دیا جائے یعنی یہ دلیل
تھی اور ان مظالم سے دوڑ دوڑ کر یہ مسلمانوں کی پناہ میں فلسطین جایا کرتے تھے ۔ یہ بھی تاریخ سے
ثابت ہے اور یہ بھی ثابت ہے کہ مسلمانوں نے اپنے عروج کے دور میں یہود پر مظالم نہیں
کئے ۔ دو دفعہ صرف فلسطین پر ایسا قبضہ ہوا ہے جہاں جان ، مال کی مکمل حفاظت دی گئی ہے اور کسی
یہودی کو یا کسی عیسائی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں اور ایک دفعہ سلطان صلاح الدین
ایوبی نے جب فلسطین پر قبضہ کیا ہے پس اس کے سوا محققین یہ لکھتے ہیں کہ ایک بھی واقعہ ایسا نہیں کہ
جب فلسطین پر کسی فوج کا جابرانہ قبضہ ہوا ہوا اور قتل عام نہ کیا ہو۔ چنانچہ Richard Lion انگریز
بادشاہ نے جب ایک دفعہ اس کا کچھ حصہ ( فتح کیا تو تمام یہود ، مردوں ، عورتوں اور بچوں کو
اور مسلمانوں کو ذبح کروا دیا گیا کوئی نہیں چھوڑا گیا۔ یہ اس قوم کی عدل کی ، انصاف کی اور رحم کی
اور انسانی قدروں کی تاریخ ہے جس نے یہود کو مجبور کیا اور Herzl کے دل میں خیال آیا کہ ہم امن
میں نہیں ہیں ۔ پس اگر امن میں نہیں تھے تو یہاں سے یا تو سارے بھاگتے لیکن یہ کیا علاج ہوا کہ سارا
یورپ اسی طرح اپنے قبضے میں بلکہ یہاں قبضہ بڑھا دیا گیا اور اس کے علاوہ مسلمانوں کے دل میں
جا بیٹھے۔ پس یہ کوئی علاج نہیں ہے۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے گدھے سے دولتی کھا کے کوئی اونٹ کی
کونچیں کاٹ دے۔ تو مارے کوئی اور بدلہ کسی اور سے اتارا جائے ۔ یہ تو بہت بڑا ظلم ہے کوئی منطق
اس میں نہیں ہے۔ عیسائی طاقتوں کے لئے میں سمجھتا ہوں ان فیصلوں میں ایک یہ بھی نفسیاتی پس منظر
بن گیا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیوں بار بار یہود پر مظالم ہوئے۔ معلوم ہوتا ہے ہر ظلم کے نتیجے
میں یہود کا چونکہ یہ تاریخی مسلک ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ ، وہ ضرور بدلہ لیتے ہیں ، اس لئے ایک

خطبات طاہر جلد ۱۰
140
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
تاریخی سلسلہ چلا آ رہا ہے یہ کمزور قوموں کی طرح چھپ کر مخفی تدبیروں کے ذریعے بدلے لیتے ہوں
گے ورنہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ دو ہزار سال تک یہ اپنی تاریخ بھولے رہیں اور اپنا مزاج بالکل فطرت
سے نوچ کر نکال دیں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ چنانچہ وہ تاریخ ہمارے پاس محفوظ نہیں کہ کیا کرتے تھے۔ یہ
پتا ہے کچھ الزام ان پر ضرور لگتے تھے اور ان پر ظلم کیا جاتا تھا۔ پس وہ مظالم جوان پر کئے گئے ہیں وہ
مغرب کو خوب یاد ہیں اور مغرب ان کے مزاج سے واقف ہے شیکسپئر کا Sherlock ان کے انتظامی
جذبے کی ہمیشہ کے لئے ایک ادبی تصویر بنا بیٹھا ہے۔ ایسے حالات میں ہو سکتا ہے کہ آغاز میں تو یہ
خیال نہ آیا ہو لیکن رفتہ رفتہ ان کی سوچوں میں یہ بات داخل ہوگئی ہو کہ یہود کا خطرہ اپنے سے اسلام کی
دنیا کی طرف کیوں نہ منتقل کر دیا جائے ۔ اور اس سے دو ہرا فائدہ حاصل ہوگا۔ ایک وقت میں دو دود دشمن
مارے جائیں گے۔
ایک لطیفہ ، ہے تو بے ہودہ سا مگر اسی قسم کے مزاج کا لطیفہ ہے کہ ایک لڑکی کے متعلق کہتے
ہیں کہ اس کے تین دعویدار تھے ۔ تین خواہش مند تھے اس سے شادی کرنے کے ۔ ان میں ایک زیادہ
ہوشیار تھا وہ خاموش بیٹھا ہوا تھا اور وہ آپس میں خوب لڑتے مرتے تھے۔ تو کسی نے اس سے پوچھا تم
تو بڑے ہوشیار ہو تم کوئی دلچسپی نہیں لے رہے اس نے کہا تم فکر نہ کرو۔ میں ایک کو دوسرے سے لڑا رہا نہ رہا
اور تو ہوں اور نیت یہ ہے کہ وہ اس کو قتل کر دے تو میں مقتول کے حق میں اس کے خلاف گواہ بن جاؤں تو
ایک قتل ہو گا دوسرا پھانسی چڑھے گا میدان میرے ہاتھ رہے گا۔ یہ لطیفہ ویسے تو لطیفہ ہی ہے لیکن عملی دنیا
میں ایک بھیانک جرم کی صورت میں ہمارے سامنے ظاہر ہو رہا ہے، کھیلا جا رہا ہے۔ ہورہا رہا
اور آخری سازش یہی ہے کہ یہود کو ہمیشہ کے لئے مسلمانوں سے انتقام لینے کے لئے ان کو
دبانے کے لئے استعمال کرتے رہو اور یہود کا غصہ جو ہمارے خلاف ہے وہ مسلمانوں پر اتر تا رہے گا
لیکن جیسا کہ میں آئندہ بیان کروں گا یہ بڑی سخت بے وقوفی ہے مغرب کی وہ دھوکے میں ہیں، وہ دھوکا
کھائیں گے اور اس وقت ان کو پتہ لگے گا کہ ہم کیا غلطیاں کر بیٹھے ہیں ۔ جب یہود کلیہ ان کے ہاتھ
سے نکل چکے ہوں گے۔
آئندہ میں بعض مشورے دوں گا مغربی طاقتوں کو ، اس صورت حال میں ، اس گندے گند سے نکلنے
کے لئے جس میں مبتلا ہو بیٹھے ہیں اور واقعی دنیا میں قیام امن کے لئے کیا کرنا چاہئے ،اپنے اندر کیا

خطبات طاہر جلد ۱۰
141
خطبه جمعه ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
تبدیلیاں پیدا کرنی چاہئیں اور پھر یہود کو مشورہ دوں گا کہ تم اگر ان باتوں سے باز نہیں آؤ گے تو قرآن
کریم نے تمہارے لئے کونسا مقدر پیش کیا ہے اور اگر تم فائدہ نہیں اٹھاؤ گے ان نصیحتوں سے تو پھر تم
اس مقدر سے بچ نہیں سکتے ۔
اور تیسرا عربوں اور مسلمانوں کو مشورہ دوں گا انشاء اللہ کہ اس نئی بدلتی ہوئی دنیا میں تمہیں کیا کردار
ادا کرنا چاہئے۔ کونسی غلطیاں کر بیٹھے ہو جن کا اعادہ نہیں ہونا چاہئے اور آئندہ کے لئے کیا لائحہ عمل ہو۔
اور چوتھا دنیا کی مختلف قوموں کو مشورہ دوں گا کہ کسی طرح جھوٹے خداؤں سے آزادی کے
لئے ایک معقول اور پر امن جدوجہد کے لئے تیار ہو جاؤ۔ یہ جاہلانہ جذباتی باتیں ہیں کہ انگریز سے
نفرت کرو، امریکہ سے نفرت کرو۔ یہ ہیں ہی پاگلوں والی باتیں ۔ دنیا میں نفرت کبھی کامیاب ہوہی
نہیں سکتی ۔ اعلیٰ اقدار کامیاب ہوتی ہیں۔
محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سیرت کامیاب ہوا کرتی ہے اور وہ خلق عظیم کی سیرت
ہے۔ مسلمان اگر اس سیرت کو اپنا لیں تو سب دنیا کے لئے ایک عظیم الشان نمونہ بنے گا اور وہ ایک ایسی
سیرت ہے جو مغلوب ہونے کے لئے پیدا نہیں کی گئی۔ کوئی دنیا کی طاقت سیرت محمد پر غالب نہیں
آسکتی ۔ پس اس انصاف کی سیرت کی طرف لوٹو ۔ اس نمونے کو اختیار کرو۔ تو پھر انشاء اللہ ساری دنیا
کے مسائل طے ہو سکتے ہیں اور وہ حقیقی انقلاب نو آ سکتا ہے جسے ہم اس دنیا میں خدا کی عطا کردہ ایک
جنت قرار دے سکتے ہیں ۔ اگر نہیں تو اسی طرح یہ لڑتے مرتے رہیں گے ۔ اسی طرح دنیا ابتلاؤں ۔ ۔
اور فسادوں میں مبتلا رہے گی۔ لیکن اب چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے باقی باتیں آئندہ جمعہ کو۔
انشاء اللہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ

آج 10 میں سے 10 باقی