اسرائیل کے قیام کا پس منظر اور اس کی حیثیت۔ عراق پر ہونے والے مظالم کی روح فرسا تاریخ

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے خلیجی جنگ کے پس منظر میں امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا۔ آپ نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے کردار، فلسطینیوں پر مظالم، اقوام متحدہ کی بے انصافیوں اور ویتنام جنگ کے تلخ تجربات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ خطبے کے اختتام پر آپ نے احمدیوں کو دنیا کے امن کے لیے دعاؤں کی تحریک کی اور ڈاکٹر صلاح الدین شمس مرحوم کا ذکر خیر فرما کر ان کی نماز جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان کیا۔

موضوعات: خلیجی جنگ، امریکہ، اسرائیل اور فلسطین، اقوام متحدہ، دعائیں، نماز جنازہ غائب

خطبات طاہر جلد ۱۰
143
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اسرائیل کے قیام کا پس منظر اور اس کی حیثیت ۔
عراق پر ہونے والے مظالم کی روح فرسا تاریخ
( خطبه جمعه فرموده ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔
میں نے گزشتہ خطبے میں ذکر کیا تھا کہ آئندہ انشاء اللہ دنیا کو مختلف پہلوؤں سے بعض
مشورے دوں گا جن کا آغاز امریکہ سے ہوگا۔
امریکہ کو سب سے پہلا مشورہ تو میں یہ دیتا ہوں کہ وہ بیرونی نظر سے بھی اپنے آپ کو دیکھنے
کی کوشش کرے۔ صدر بش اس وقت جس قسم کے ماحول میں گھرے ہوئے ہیں اور جیسی تعریفیں اپنے
اقدامات کی سن رہے ہیں ان کو ذہنی طور پر نفسیاتی لحاظ سے یہ ہوش ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے اقدامات
اور اپنی پالیسیوں کا بیرونی نظر سے بھی جائزہ لے کر دیکھیں کہ دنیا میں ان کی کیا تصویر بن رہی ہے۔
جہاں تک امریکہ کا اپنا خیال ہے ، صدر بش کا اپنا خیال ہے وہ سمجھتے ہیں کہ میں نے اب
سب دنیا کو اپنی ایڑی کے پیچھے لگا لیا ہے اور اس سے وہ شکاریوں کا محاورہ Heel کرنا یاد آ جاتا ہے
جب بندوق کے شکاری کتوں کی مدد سے شکار کو نکلتے ہیں تو کتے کو ایڑی کے پیچھے لگانے کو Heel
کرنا کہتے ہیں۔ تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے انگلستان کو بھی Heel کر لیا۔ دوسرے اتحادیوں کو بھی
Heel کر لیا اور جس شکار پر نکلتے ہیں ان Heel ہوئے ہوئے ساتھیوں کے بعد اور بھی کچھ جانور
ہیں جو اس شوق میں اور اس امید پر ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں کہ جب شکار ہوگا تو بچا کھچا ہمیں بھی

خطبات طاہر جلد ۱۰
144
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
ملے گا۔ یہ صدر بش کا تصور ہے ان تمام اقدامات سے متعلق جواب تک کویت کے نام پر عراق
اور مسلمان دنیا کے خلاف کئے جاچکے ہیں لیکن ایک اور پہلو سے دیکھیں تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے اور یقیناً
یہ کہنا زیادہ درست ہے کہ صدر بش سے زیادہ یا امریکہ سے زیادہ اسرائیل کو یہ حق ہے کہ یہ کہتے کہ ہم
نے سب دنیا کو Heel کر لیا ہے اور امریکہ بھی ہمارے پیچھے اسی طرح چل رہا ہے جس طرح شکاری
کے ساتھ کتے اس کی ایڑی کے پیچھے چلتے ہیں اور یہ تصویر زیادہ درست ہے اور دنیا اسی نظر سے ان
سارے حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔
زاویہ نظر بدلنے سے چیز مختلف دکھائی دینے لگتی ہے۔ ایک زاویہ امریکہ کا ہے، ایک دوسرا
زاویہ ہے۔ میں اس کی چند مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ امریکہ اور روس کے اتحادیوں کا خیال
یہ ہے کہ اسرائیل ان کے تیل کے اور دیگر مفادات کا محافظ ہے اس لئے ہر قیمت پر ہمیں اسرائیل کو
راضی رکھنا چاہئے خواہ اس کے نتیجے میں ساری دنیا ناراض ہو۔ اس کے برعکس اسرائیل کا بھی ایک
نظریہ ہے اور وہ نظریہ یہ ہے کہ اگر تمام ایشیا کی رائے عامہ ہمارے مخالف ہو جائے تو اس کے باوجود
ہمیں ایک مغربی ملک کا ساتھ زیادہ پسند ہوگا ۔ پس امریکہ یہ سمجھ رہا ہے اور امریکہ کے اتحادی بھی کہ
ان کو اسرائیل کی ضرورت ہے ۔ واقعہ اسرائیل کے نقطہ نگاہ سے اسرائیل کو مغرب کی ضرورت ہے یہ
کھیل کیوں اس طرح جاری ہے ؟ کس مقام تک، کس انتہا تک پہنچے گا ؟ اس سلسلے میں میں آپ کے
سامنے بعض باتیں بعد میں رکھوں گا۔
جہاں تک تیل کے مفادات کا تعلق ہے امر واقعہ یہ ہے کہ جس طرح گہری نظر سے اسرائیل
کے مزاج کے مطالعہ کا حق ہے یہ لوگ اس میں ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل کا مزاج ایسا ہے کہ یہ مکن
ہی نہیں کہ تیل کے اتنا قریب رہتے ہوئے وہ بالآخر تیل پر حملے کی کوشش نہ کرے ۔ تیل کا محافظ
اسرائیل کو بنانا ویسا ہی ہے جیسے پنجابی میں کہا جاتا ہے کہ ۔ دودھ دارا کھا بلا تے چھولیاں دارا کھا بکرا۔
سادہ سی مثال ہے مگر اس میں بہت گہری حکمت ہے۔ اگر چنوں کو بکروں کے سپرد کر دیا جائے کہ ان کی
حفاظت کریں یا دودھ کو بلوں کے سپرد کر دیا جائے تو اس سے بڑی حماقت نہیں ہوسکتی ۔ پس جن
مفادات کی حفاظت اسرائیل کے سپرد کی جارہی ہے ان مفادات کو سب سے زیادہ خطرہ اسرائیل سے
ہے اور آخر بات وہیں تک پہنچے گی اگر اس وقت دنیا نے ہوش نہ کی ۔ لیکن ان امور کا بھی بعد میں نسبتاً

خطبات طاہر جلد ۱۰
145
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
تفصیل سے ذکر کروں گا۔
اسرائیل ایک اور بات اپنے مغربی اتحادیوں ، خصوصاً امریکہ کے کان میں یہ پھونک رہا ہے
کہ اس علاقے میں امن کے قیام کا صرف ایک ذریعہ ہے ، ایک حل ہے اور وہ یہ ہے کہ یہاں
ناصروں اور صداموں کی پیداوار کوختم کر دیا جائے ۔ جب تک اس علاقے میں ناصر پیدا ہوتے رہیں
گے اور صدام پیدا ہوتے رہیں گے کبھی اس علاقے کو امن نصیب نہیں ہو سکتا۔ اس پیغام کا دوسرا
مطلب یہ ہے کہ عرب کے زندہ رہنے کی اور آزادی کی روح کو کچل دیا جائے اور فلسطین کی حمایت کے
تصور کو کچل دیا جائے اور یہ وہ نظریہ ہے جس کو مغرب عملاً تسلیم کر چکا ہے اور یہ نہیں دیکھتا کہ حقیقت
میں یہ مظالم ناصروں اور صداموں کی پیداوار نہیں بلکہ وہ مظالم کی پیداوار ہیں ۔ ایک ناصر کو مٹانے
کے لئے جو مظالم انہوں نے مصر پر اور دیگر مسلمان ممالک پر کئے تھے آج صدام اُن کی پیداوار ہے
اور نفرت کے نتیجے میں ہمیشہ نفرت اگتی ہے اور کبھی ٹیم کے درخت کو میٹھے پھل نہیں لگا کرتے ۔ پس
بالکل الٹ قصہ ہے جب تک آپ عربوں سے نا انصافی کرتے رہیں گے عربوں پر مظالم توڑتے
رہیں گے ایک کے بعد دوسرا ناصر اور ایک کے بعد دوسرا صدام پیدا ہوتا رہے گا اور یہ تقدیر الہی ہے
جس کا رخ آپ نہیں بدل سکتے ۔ آپ نے عراق پر اب تک جو بمباری کی ہے وہ اتنی ہولناک اور اتنی
خوفناک ہے کہ جنگ عظیم کی بمباریاں اس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔
جنگ عظیم میں ۶ سالوں میں تمام دنیا میں جتنے بم برسائے گئے وہ ۲۷ لاکھ ٹن تھے اور صرف
عراق پر ایک مہینے سے کچھ زائد ، پانچ ہفتوں میں جتنے بم گرائے گئے ہیں وہ ۱/۲۔۱ ( ڈیڑھ لاکھ ٹن
ہیں۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کتنی شدت کے ساتھ یہاں مظالم کی بوچھاڑ کی جارہی ہے۔
انسانی فطرت کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ یہ بم صدا میت کو مٹا نہیں رہے بلکہ لاکھوں نو جوانوں کے
دل میں خواہ وہ عرب ہوں یا غیر عرب مسلمان ہوں مزید صدام پیدا کرنے کی تمنا پیدا کر رہے ہیں۔
بہت سی ایسی نوجوان نسلیں ہیں جو آج ان حالات کو دیکھ رہی ہیں اور ان کے رد عمل میں ان کے دل
فیصلہ کر چکے ہیں کہ ہم نے کل کیا کرنا ہے۔ پس بموں کی بوچھاڑ سے یہ اگر میٹھے پھلوں کی توقع رکھیں تو
اس سے بڑی جہالت ہو نہیں سکتی۔ نفرتیں ہمیشہ نفرتوں کو پیدا کرتی ہیں ۔
نفرت کی وجہ کیا ہے؟ جب تک وہاں نہیں پہنچیں گے ۔ کون سی نفرتیں ہیں جنہوں نے

خطبات طاہر جلد ۱۰
146
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
ناصر اور صدام پیدا کئے جب تک ان کا کھوج نہیں لگا ئیں گے اور ان کی بیخ کنی کی کوشش نہیں کریں
گے اس علاقے کو امن نصیب نہیں ہو سکتا۔
جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے اور حقائق اس بات کے گواہ ہیں ، دراصل اسرائیل کا قیام
ہی تمام نفرتوں کا آغاز ہے، تمام نفرتوں کی جڑ ہے اور اسرائیل کے قیام کے تصور میں جنگیں شامل ہیں
اور یہ بات جو میں کہہ رہا ہوں یہ اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا بلکہ David Ben Gurion جو
اسرائیل کے بانی مبانی ہیں ، ان کا یہ دعویٰ ہے میں اس کا اقتباس پڑھ کر سناتا ہوں۔ Making of
لکھتے ہیں:۔ Games Cameron میں صفحہ 55 پر Israel
"For Ben-Gurion the word, state, had now no
meaning other than an instrument of war"
اسرائیل کے حصول کے بعد Ben-Gurion کے تصور میں اب ریاست کے کوئی اور معنی نہیں رہے
I can think of no other meaning now, he said" سوائے جنگ کے
نے کہا Ben-Gorion یعنی
"I feel that the wisdom of isreal now is that to waee
war,that and nothing else, that and only that"
میں یقین رکھتا ہوں کہ اب اسرائیل کی حکمت اور اس کی عقل کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ جنگیں
کرے اور اس کے سوا اور کوئی خلاصہ نہیں جنگ اور جنگ اور جنگ ۔
اس عبارت کو پڑھ کر مجھے Colerigde کی دو سطریں یاد آگئیں جو اس نے اپنی مشہور نظم
کا ذکر کرتے Kubla Khan کے متعلق لکھیں ۔ Kubla Khan میں Kubla Khan
ہوئے وہ لکھتا ہے۔
And, mid this tumult kubla heard from far
ancestral voices propngsuing war!
اس غلغلے میں ، اس شور اور ہنگامے میں Kubla نے دور سے آتی ہوئی اپنے آباؤ اجداد کی
آواز سنی جو جنگ کی پیشگوئی کر رہی تھی ۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
147
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
Kubla نے وہ آواز سنی یا نہیں سنی لیکن David-ben Gurion نے یقیناً Zion
Hill سے بلند ہوتی ہوئی یہ آواز سنی ہے کہ اسرائیل! آج کے بعد تمہارے قیام کا مقصد صرف ایک ہے
اور صرف ایک ہے اور صرف ایک ہے کہ جنگیں کرتے چلے جاؤ اور تمام دنیا کو جنگ میں جھونکتے چلے
جاؤ۔ اس کے بغیر اسرائیل کا اور کوئی مفہوم نہیں ہے۔ پس اس اسرائیل کی تائید میں امریکہ اور اس کے
اتحادی اپنے آپ کو خواہ کسی دھوکے میں مبتلا رکھیں اس اسرائیل کی تائید کے بعد کسی امن کا تصور ممکن
ہی نہیں ہے۔ یہ اسرائیل کی سرشت میں داخل ہے ان کی تعریف میں داخل ہے کہ اب ساری دنیا کو
ہمیشہ جنگوں میں جھونکنا ہے اور کیوں جھونکنا ہے؟ اس سلسلہ میں میں آخر پر اس راز سے پردہ اٹھاؤں گا
اگر چہ یہ کوئی خاص بڑا راز بھی نہیں ۔
اسرائیل کی جنگی تیاریوں کا جہاں تک تعلق ہے، اب تک دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کرتے
رہے ہیں کہ عراق دنیا کے لئے اتنا بڑا خطرہ ہے کہ وہ ہٹلر ہے ، وہ Natsiism کی ایک نئی نمود ہے
نئی شکل میں Natsiism ظاہر ہوا ہے حالانکہ عراق کا یہ حال ہے کہ خود ایک مغربی مبصر نے لکھا کہ
اس کو تم ہٹلر کہہ رہے ہو جو آٹھ سال تک ایران جیسے ملک پر قبضہ نہیں کر سکا اور ہٹلر نے آنا فانا سارے
یورپ میں تہلکہ مچادیا تھا۔ اس سے تمہاری روحیں کا نپتی تھیں، وہ برلن سے اٹھا ہے اور لینن گراڈ کے
دورازے کھٹکھٹا رہا تھا اور ادھر اس کے راکٹ تمہارے لندن شہر پر برس رہے تھے اور تم کس منہ سے
صدام کو ہٹلر کہہ رہے ہو جس کے اوپر تمہارے راکٹ برس رہے ہیں کیسا جاہلانہ تصور ہے۔ ایک
سکڈ میزائیل بھی نہیں بنا سکتا ۔ گن رہے ہیں کہ کتنی باقی رہ گئی ہیں اور جو پیوند اس پر لگایا تھا تا کہ اس کی
Range بڑھ جائے وہ ایسا بے ہودہ سا بنا ہوا ہے بیچارہ جس طرح ہمارے لوہارے تر خانے کام
ہوتے ہیں کہ اس پر یہ گرے ہوئے پر مذاق اڑا رہے تھے کہ یہ تو حال ہے عراق کا ، ہم سے جنگ کی
باتیں کرتا ہے Scud Missile میں صحیح طریق پر ایک تھوڑے سے ٹکڑے کا اضافہ بھی نہیں کر سکتا
یہ ہٹلر ہے اور اسرائیل کے ایک جرنیل نے یہ دعوی کیا بلکہ یہ کہتا ہے کئی جرنیل یہ دعوے کر چکے ہیں۔
"Israel Generals have often boasted that they could
take on all the arab armies at the same time and still
destroy them, and the chief of staff has even claimed that

خطبات طاہر جلد ۱۰
148
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
he could defeat the armed forces of the Soviet Union۔"
(Dispossessed, the ordeal of the palestians,
Page:224 by david gilmour)
David Gilmour اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ اسرائیلی جرنیل بارہا یہ دعوے کر چکے
ہیں کہ اگر تمام عرب کی متحدہ قوت سے بھی ہم ٹکرائیں اور بیک وقت ٹکرا ئیں تو ہم ان تمام کو پارہ پارہ
کر سکتے ہیں اور عرب متحدہ قوت کی کیا حیثیت ہے۔ اگر سوویت یونین بھی ہم سے ٹکر لے تو یہ طاقت
ہے کہ ہم سوویت یونین کو شکست دے دیں ۔
پس ایک خیالی فرضی ہٹلر کو Destroy کرنے کے لئے تباہ کرنے کے لئے ایک حقیقی ہٹلر
کو یہ پال رہے ہیں اور کیسے اندھے ہیں ، کیسے بصیرت سے عاری لوگ ہیں کہ ان کو یہ پتہ نہیں کہ ہٹلر کا
یہ نام صدام کو اور فلسطین کو خود اسرائیلیوں نے دیا ہوا ہے۔ ہٹلر کے نام پر یہ ہٹلر پال رہے ہیں اور ابھی
آئندہ اگر یہ سمجھے نہیں تو ان کی آنے والی تاریخ بتائے گی کہ اسرائیل کے کیا ارادے ہیں اور ان کے
ساتھ خود اسرائیل کیا سلوک کرنے والا ہے۔
اس پس منظر میں جب مسلمان یہ دیکھتے ہیں کہ اسرائیل ظلم پر ظلم کرتا چلا جا رہا ہے اور اس کی
حمایت پر حمایت ہوتی چلی جارہی ہے تو وہ حیران رہ جاتے ہیں ان کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم سے ہو کیا رہا
ہے؟ اسرائیل کی طرف بار بار مسلمانوں کے Terrorist کے ذکر ہوئے ہیں اور ساری مغربی دنیا
میں آپ کی آنکھیں یہ پڑھتے پڑھتے پک چکی ہوں گی کہ مسلمان Terrorist اورم
اور مسلمان
اور فلاں Terrorist اور فلسطینی Terrorist اور مسلمان Terrorist اور مسلمان Terrorist
Terrorist اسلام اور Terrorist کو یک جان ، ایک قالب بنا کر دکھایا گیا ہے ۔ ایک ہی جان
اور ایک ہی وجود کے دو نام ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اسرائیل Terrorist کا بانی مبانی ہے اس
سلسلے میں گزشتہ خطبے میں میں نے شاید چند مثالیں پیش کی تھیں ۔ اب میں بہت مختصراً آپ کو بتاتا ہوں
کہ اسرائیل کی طرف سے Terrorist کے جو خوفناک واقعات ہو چکے ہیں ۔ ان پر آج تک عربوں
کی تباہ شدہ بستیاں دیر یاسین ، یافہ ، طیبہ، مغربی بیروت ، صبرا اور شانیلا کے کھنڈرات گواہ ہیں ۔ اتنے
ہولناک مظالم ان بستیوں پر کئے گئے کہ مردوں ، عورتوں، بوڑھوں، بچوں کو دن دھاڑے آنکھوں میں

خطبات طاہر جلد ۱۰
149
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
آنکھیں ڈال کر ذبح کیا گیا اور بڑے ظلم اور سفا کی کے ساتھ نیزوں میں پرویا گیا اور دوسرے
طریقوں پر ہلاک کیا گیا اور ایک ذی روح کو وہاں زندہ نہیں چھوڑا گیا۔ ہزار ہا اگر نہیں تو سینکڑوں
ایسی بستیاں ہیں جنہیں کلیہ خاک سے ملا دیا گیا۔ کوئی ایک عمارت بھی کھڑی نہیں چھوڑی گئی۔ صرف
77ء کے ایک حملے کے دوران اڑھائی لاکھ فلسطینی بے گھر کئے گئے اور یہ سارے امور ایسے ہیں جن
کے متعلق مغرب خاموش ہے اور آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔
پس عرب ہوں یا دوسرے مسلمان ہوں ، وہ حیرت سے د دیکھتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟
کیوں ایک طرف سے ظلموں کے انبار کھڑے کئے جارہے ہیں ، طوفان مچائے جارہے ہیں اور مقابل
پر کوئی حس نہیں ہے۔ کوئی ایسا انسان نہیں ہے جو انصاف کے ساتھ اسرائیل کو مخاطب کر کے کہے کہ آج
تم نے انسانی ظلموں کی تاریخ میں ایسے ابواب کا اضافہ کیا ہے جس سے انسانی ظلموں کی تاریخ کو شرم
آتی ہے لیکن ان سب ظلموں سے چشم پوشی ہوتی چلی جارہی ہے۔اس کی بہت سی مثالیں ساتھ ہیں
لیکن وقت کی رعایت سے میں ان کو پڑھ نہیں سکتا۔ اگر موقعہ ہوا تو بعد میں چھپ جائیں گی۔
وحشت و بربریت کی تاریخ میں اسرائیل کی طرف سے جو سیاہ ترین باب ہے اس کا اضافہ
1982ء میں ہوا۔ انہوں نے لبنان پر حملے کا ایک منصوبہ بنایا، جس کا نام رکھا تھا Opration
peace for Galilee یعنی گیلیلی کی بستی کے لئے امن کے تحفظ کا منصوبہ ۔اس ضمن میں
میں جو نقشہ کھینچتے ہیں اس کا خلاصہ یہ ہے Dispossessed اپنی کتاب David Gilmour
کہ اسرائیل نے گیلیلی سے متعلق جو یہ منصوبہ بنایا ، امر واقعہ یہ ہے کہ یہ اس منصوبے کے لئے یہ بہانہ
پیش کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے تحفظ کے لئے لبنان کے جنوب سے فلسطینیوں کے حملے کی روک تھام
کی خاطر اور ان کے مسلسل حملوں سے تنگ آکر یہ منصوبہ بنایا۔ مصنف لکھتا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ
جولائی 1981ء میں فلسطینیوں کا اور اسرائیلیوں کا ایک امن کا معاہدہ ہوا Gilmour لکھتا ہے کہ
جولائی 1981ء سے لے کر مئی 1982 ء تک جب اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا ہے اس وقت تک
فلسطینیوں سے اس معاہدے کی ایک بھی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ اس تمام عرصہ میں کسی فلسطینی نے
اسرائیل پر لبنان سے کوئی حملہ نہیں کیا دوسرے وہ کہتا ہے کہ گلیل کو لبنان کی طرف سے کبھی بھی کوئی
خطرہ در پیش نہیں ہوا۔ تیسرے وہ کہتا ہے کہ 1982ء سے بہت پہلے وہ ان کے حوالوں سے ثابت

خطبات طاہر جلد ۱۰
150
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
کرتا ہے کہ یہ منصوبہ تیار تھا کے اس لئے بعد میں جو فرضی بہانے گھڑ رہے ہیں ان کی اس لحاظ سے بھی
کوئی حقیقت نہیں کہ ان بہانوں کی جو تاریخیں ہیں ان سے بہت پہلے ثابت شدہ حقیقت ہے کہ یہ
منصوبہ بنا چکے تھے۔
چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ 1982ء میں جبکہ بیروت پر بمباری شروع کی گئی تو وہ بمباری اتنی
خوفناک تھی کہ دن رات ان کی تو ہیں بیروت سے باہر مسلسل ان پر گولے برسا رہی تھیں اور سمندر سے
ان کے جہاز جن پر بہت ہی خوفناک تو ہیں تھیں ان توپوں سے ان پر آگ برسا رہے تھے ۔ دن رات
مسلسل مکانوں پر مکان منہدم ہوتے چلے جا رہے تھے اور لوگ مرتے چلے جارہے تھے اور کوئی شخص
نہیں تھا کوئی آواز نہیں تھی دنیا میں جو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اٹھتی ہو مغرب بھی خاموش تھا
اور بد قسمتی کی انتہا یہ ہے کہ خود عرب بھی خاموش تھے اور اس وقت تک اسرائیل کا اس قدر رعب پیدا
ہو چکا تھا اور اس کے Terror سے اتنے خوف زدہ تھے کہ کسی عرب ملک نے اس کے خلاف آواز
نہیں اٹھائی اور بمباری کے نتیجے میں چودہ ہزار آدمی وہاں مرے اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے
اور لا تعداد انسان بے گھر ہو گئے ۔
بلجة
یہ 1982ء کی اس بمباری کا خلاصہ ہے بعض جو اخباروں نے شائع کیا ہے آپ نے شاید
سنا ہوگا کہ جنگ عظیم کے آخر پر جب جرمنوں نے انگلینڈ پر اور سکیم پر 2 - V راکٹ چھوڑے تھے به
اور اس کے ذریعے بمباری کی تھی تو اس دور کو اس جنگ کا سب سے زیادہ ہولناک اور دردناک دور
بیان کیا جاتا ہے انگلستان کی طرف سے بار بار مختلف وقتوں میں مختلف سالوں میں ٹیلی ویژنز پر اور
دوسرے پروپیگنڈے کے ذریعہ 2-V کی اس بمباری کے تذکرے چلتے رہتے ہیں اور اسے
بھولنے نہیں دیا جا تا لیکن آپ حیران ہوں گے کہ اس 2-V کی بمباری کے نتیجے میں سارے انگلستان
اور سارے بیلجئم میں کل ساڑھے سات ہزار اموات ہوئی تھیں اور صرف بیروت میں اس بمباری کے
نتیجے میں چودہ ہزار اموات ہو چکی تھیں ۔ یہ سارے Terror کے واقعات ہیں جو کسی کھاتے میں شمار
نہیں ہوتے اور کوئی مغربی طاقت ان کا نوٹس نہیں لیتی اور اسرائیل کے خلاف اس بارہ میں کوئی آواز
بلند نہیں کرتی ۔
جہاں تک اسرائیل کے وعدوں کا تعلق ہے یہ کہا جاتا ہے کہ اگر تم اسرائیل سے صلح کر لو تو

خطبات طاہر جلد ۱۰
151
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اسرائیل سے تمہیں کوئی خطرہ نہیں یہ سب جھوٹ ہے اور اتنا بڑا جھوٹ ہے کہ اس کی مثال دنیا میں
دکھائی نہیں دیتی۔ میں اعداد و شمار سے یہ بات ثابت کرتا ہوں کہ اسرائیل کے وعدوں کا اتنا اعتبار بھی
نہیں جتنا دنیا کے سارے جھوٹوں کے مل کر کئے ہوئے وعدوں کا اعتبا کا اعتبار کیا جاسکتا ہے۔ امر واقعہ یہ ہے
کہ 1967ء کی جو جنگ عربوں پر ٹھونسی گئی ۔ یعنی وہ جارحانہ جنگ جس کے نتیجے میں عربوں کا ایک
بہت وسیع علاقہ اسرائیل نے ہتھیا لیا اس جنگ سے پہلے اسرائیل نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہم عربوں کی
زمین کا ایک فٹ قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور ساری مغربی طاقتوں کو یقین دلا دیا تھا کہ ہماری
نیت ہی قبضہ کرنے کی نہیں ہے ہم تو صرف فلسطینیوں کو ذرا مزہ چکھانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں کہ
اگر تم ہم پر حملوں سے باز نہ آئے اور تمہارے حمایتی اسی طرح جرات کرتے رہے تو ہم اس قسم کی
سزا دیں گے۔ یہ مقصد ہے صرف چنانچہ Levi Eshkol ہیں جنہوں نے 1967ء کی جنگ سے
پہلے اسرائیل کی طرف سے یہ اعلان کیا تھا۔ یہ پرائم منسٹر تھے۔ کہتے ہیں۔
Israel, said the prime minister, had no intenion of
annexing even one foot of arab territory۔
ایک فٹ بھی Arab Territory کا ہم نہیں لینا چاہتے یہ اسرائیل کے پرائم منسٹر کا
اعلان تھا اس جنگ کے بعد آج تک جتنا رقبہ عربوں کا انہوں نے اپنے قبضہ میں کیا ہے اگر اس کو فٹوں
میں بیان کریں تو وہ ۷۳ ٹریلین فٹ بنتے ہیں ۔
بلین
Billions کی باتیں تو آپ سن چکے ہیں ۔ ایک ہزار ملین کا ایک بلین بنتا ہے ، ایک ہزار
کا ایک ٹریلین بنتا ہے تو ایک فٹ کے بدلے یہ ۷۳ ٹریلین یعنی ۷۳ ہزار ٹریلین ] بین Feet عرب
رقبہ پر قابض ہو چکے ہیں ۔ اس پر مجھے یاد آیا کہ ایک مغربی مصنف نے اسرائیل کی انتظامی کاروائیوں
پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے یہ بات تو سمجھ آجاتی ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے
بدلے دانت ، ان کی مذہبی تعلیم ہے ایک آنکھ کے بدلے ایک آنکھ تو سمجھ میں آنے والی بات ہے لیکن
ایک آنکھ کے بدلے 20 آنکھیں یا اس سے زیادہ کی سمجھ مجھے نہیں آتی۔ امر واقعہ یہ ہے کہ اس مصنف
نے اسرائیل کے رد عمل کے اعداد و شمار نہیں نکالے ۔ اس وقت اسرائیل کا مذہب ایک کے بدلے 20
آنکھیں نہیں ۔ بلکہ ایک آنکھ کے بدلے 20 ہزار یا 20 لاکھ آنکھیں ہیں اور جہاں تک وعدوں کا تعلق

خطبات طاہر جلد ۱۰
152
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
ہے وہ منفی صورت میں ایک کے بدلے Trillions کی اعداد و شمار میں وعدہ خلافی کی جاتی ہے۔ یہ
کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہے ابھی بات سنئے جب انہوں نے لبنان پر 82ء میں حملہ کیا جس کا میں مختصراً
ذکر کر چکا ہوں تو اس حملے سے پہلے انہوں نے اسی طرح یہ اعلان کیا کہ ہم لبنان کی ایک انچ زمین بھی
قبضے میں نہیں لینا چاہتے اور جب لبنان پر قابض ہو کر انتہائی مظالم کر کے ایک لمبے عرصہ تک اور بھی
ایسے مظالم کئے جن کا میں نے ذکر نہیں کیا ، آخر لبنان چھوڑا تو دریائے لتانی Litani River کے
جنوب کا وہ سارا حصہ قبضے میں کر لیا جو شروع سے ہی اسرائیل کے منصوبے میں شامل تھا اور اس رقبے
کا انچوں میں رقبہ 8 ٹریلین 830 بلین مربع انچ بنتا ہے۔ تو جب وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک فٹ بھی نہیں
لینا چاہتے۔ تو مراد ہوتی ہے ہم 73 ٹریلین لینا چاہتے ہیں اور جب وہ کہتے ہیں ۔ ہم ایک انچ بھی
نہیں لینا چاہتے تو مراد اس سے ہوتی ہے کہ 8 ٹریلین 830 بلین ( مربع انچ ) زمین ہم لینا چاہتے
ہیں اس پر مجھے خیال آیا کہ ان کی تاریخ کا حساب لگا کر دیکھیں کہ جب تو رات میں یہ تعلیم نازل ہوتی
تھی کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت تو اس وقت سے اب تک کتنا وقت گزر چکا ہے
سیکنڈز میں کر کے دیکھیں تو پھر اندازہ ہوگا ان کی نفسیات کا کہ ہر سیکنڈ یہ اس انتظام کی کارروائی کے
جذبے میں کتنا اضافہ کرتے چلے جارہے ہیں تو میں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ تو رات کی تعلیم کے نزول
سے لے کر آج تک تقریباً جو میں نے اندازہ لگایا ہے سالوں کو سیکنڈز میں تبدیل
کر کے۔ 6 ٹریلین 244 بلین 128 ملین سیکنڈ بنتے ہیں اب آپ اندازہ کریں کہ حضرت موسیٰ
کے زمانے سے آج تک 6 ٹریلین 244 بلین اور 128 ملین سیکنڈ کا عرصہ گذرا ہے اس عرصہ میں ان
کی وعدہ خلافیوں کی نسبت کتنی بڑھ چکی ہے ایک سیکنڈ کی رفتار سے بھی کئی گنا زیادہ رفتار سے یہ جھوٹ
بول رہے ہیں اور اسی نسبت سے ان کی انتظام کی تمنائیں بڑھتی چلی جارہی ہیں۔
لبنان کے اوپر ظلم وستم کی جو بارش برسائی گئی اس کے متعلق صرف ایک اقتباس میں ایک مغربی
مبصر کا آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہاں اس وقت کینیڈین ایمبیسڈر (Theodore Argand)
تھے ۔ انہوں نے اس بمباری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بمباری کو دیکھ کر 1944 ء کی برلن کی
بمباری یوں معلوم ہوتا تھا جیسا ایک Tea Party ہو رہی ہو یعنی اگر بمباری یہ ہے تو برلن پر جو
نہایت خوفناک بمباری 1944ء میں کی گئی تھی وہ اس کے مقابل پر ایک Tea Party کی حیثیت

خطبات طاہر جلد ۱۰
رکھتی تھی ۔
153
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
بعض مبصرین نے بہت عمدہ تجزیہ کیا۔ وہ لکھتے ہیں کہ یہ محض PLO کے قتل عام کا منصوبہ نہیں
تھا بلکہ فلسطین کی خودی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دینے کا منصوبہ تھا اور خود Dr۔Nanum Goldman جو
ZIONISM کے بانی مبانی ہیں اور سالہا سال تک World Janish
کے صدر رہے ہیں ، وہ لکھتے ہیں کہ :۔ World Zoinist organization اور Confres
The apparent aims is to liquidate, the palestinan
people جو بھی ہمارے منصوبے تھے ان کا کھلا کھلا مقصد یہی تھا کہ فلسطینیوں کو تحلیل کر دیا جائے ان
کو صفحہ ہستی سے نا پید کر دیا جائے ۔
فلسطین کے خلاف اور فلسطینیوں کے خلاف اس قوم نے جو ظالمانہ رویہ اختیار کئے رکھا ہے
اس میں فلسطینی لیڈرشپ کی کردار کشی نے بھی بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ چنانچہ ایک مغربی مبصر
لکھتے ہیں کہ یہ ہمیشہ فلسطینیوں کی کردار کشی کرتے چلے جارہے ہیں یہاں تک کہ فلسطینیوں کو مخاطب
بھی اس طرح کرتے ہیں کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ فلسطینی کا نام لیا گیا ہو اور کوئی تحقیر کا اور تذلیل کا کانا
لفظ استعمال نہ کیا گیا ہو۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ بعض دفعہ یہ کہنے کی بجائے کہ فلسطینیوں نے ایسا کیا،
کہتے ہیں Temorists یہ کرتے ہیں۔ Animals یہ کیا کرتے ہیں۔ Bastards ایک گندی گالی ہے وہ
یہ کیا کرتے ہیں اور بیروت میں عرفات کو ہٹلر کے Banker میں بیٹھا ہوا عرفات بیان کرتے
ہی۔ کچھ عرصہ پہلے تک یہ فلسطینیوں سے نفرت کی وجہ یہ بیان کیا کرتے تھے کہ فلسطینی ہمارے وجود کو
تسلیم نہیں کرتے تو ہم ان کے وجود کو کیوں تسلیم کریں ہم کس سے بات کریں ان سے بات کریں کہ جو
کہتے ہیں کہ تمہیں سمندر میں پھینک دیا جائے ۔ لمبے عرصے کی کوششوں اور نا کامیوں کے بعد آخر یاسر
عرفات نے ان کا یہ عذر دور کرنے کی کوشش کی اور یونائیٹڈ نیشنز کے اس اجلاس میں جس میں
یاسرعرفات کو بلایا گیا ، انہوں نے کھلم کھلا تمام قوموں کے سامنے یہ اقرار کیا کہ میں تمام فلسطینی آ مینی آزادی
کی تحریک کی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہم اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کے زندہ
رہنے کے حق کو تسلیم کرتے ہیں ۔ جب یہ اعلان کر دیا گیا تو اس کے چند دن کے بعد اسرائیل کی طرف
سے اس کے جواب میں یہ اعلان ہوا۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
154
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
The only useful thing the plo could do, said the
spokesman of the israel foreign ministry, was to disappear
palestin no longer existed and therefore there was no
point in it having a liberation movement۔
انہوں نے اعلان کیا کہ فلسطین کے وجود کا معنی ہی کوئی نہیں یہ ختم ہو چکا ہے اس کی کوئی
حیثیت نہیں ہے اور ان کی وزارت خارجہ نے یہ اعلان کیا کہ یہ جو یاسر عرفات نے ہمیں تسلیم کیا ہے
اس کے جواب میں ہمارا رد عمل یہ ہے اور ہمارا فلسطینیوں کو مشورہ یہ ہے کہ وہ تحلیل ہو جائیں وہ ختم
ہو جائیں، کالعدم ہو جائیں ، ان کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ یہ وہ قوم ہے جس کے ظلم واستبداد سے
آنکھیں بند کر کے کمزور مظلوم فلسیطینیوں کو مسلسل نہایت ظالمانہ پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ان
کی ساری زمینیں چھین لی گئی ہیں ، ان کو ملک بدر کر دیا گیا ہے، ان پر آئے دن انتہائی ظالمانہ
کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ قتل عام کیا جاتا ہے ۔ بستیوں کی بستیاں منہدم کر دی جاتی ہیں اور وہ در بدر
پھر رہے ہیں ان کا کوئی وطن نہیں رہا ۔ 40 لاکھ فلسطینی دنیا میں در بدر پھر رہا ہے اور ان کے وطن میں
یہود کا پودا لگا کر اور اس کے پاؤں جما کر ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور کیا جا رہا
ہے۔ ان ساری کوششوں کے باوجود آج بھی فلسطین میں کل 25 لاکھ یہودی ہیں اور ابھی
تک 15 لاکھ فلسطینی وہاں موجود ہیں اور اس تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور آئندہ ان
کے منصوبوں میں یہ بات داخل ہے کہ جب مغربی کنارے کو ہم یہودیوں سے بھر لیں گے تو پھر مزید
جگہ کے مطالبے شروع کریں گے ۔ پس پہلے یہ مکان بڑھاتے ہیں پھر آبادی بڑھاتے ہیں پھر مکان
بڑھاتے ہیں پھر آبادی بڑھاتے ہیں۔ یہ ان کا طریق ہے اور وہ فلسطینی جو اس سرزمین پر سینکڑوں
سال سے قابض تھے۔ وہیں پیدا ہوئے ، وہیں کی مٹی میں پلے اور بنے ا اور بنے اور بڑے ہے رے ہوئے ان فلسطینیوں
کو وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں کہتے ہیں تمہارا کوئی ملک نہیں تمہارا کوئی وجود نہیں ہم تمہیں تسلیم نہیں
کرتے۔ سوال یہ ہے کہ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے امریکہ کس برتے پر کس خیال سے ، کس
حکمت عملی کے نتیجے میں یہودیوں سے اپنے معاشقے کو قائم رکھے ہوئے ہے اور جس طرح ہمارے
محاورے میں سانڈ چھوڑنا کہتے ہیں اس طرح عربوں کے کھیتوں میں ایک سانڈ چھوڑا ہوا ہے۔ عام

خطبات طاہر جلد ۱۰
155
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
کھیتوں میں جو سانڈ چھوڑے جاتے ہیں وہ تو سبزیاں کھاتے ہیں ، یہ ایک ایسا سانڈ ہے جو خون پی کر
پلتا ہے اور گوشت کھا کر بڑھتا ہے اور کوئی اس کو روکنے والا نہیں ۔
ایک ریز ولیوشن کی باتیں آپ نے بہت سنی ہیں کہ عراق جب تک اس ریزولیوشن پر عمل نہ
کرے ہم عراق کو مارتے چلے جائیں گے اور برباد کرتے چلے جائیں گے اور اس کو کویت سے نکالنے
کے باوجود بھی اس وقت تک ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ یہ امکان نہ مٹ جائے ، یہ
احتمال ہمیشہ کے لئے نہ مٹ جائے کہ بیسیوں سال تک کبھی عراق کی سرزمین سے کوئی شخص سراٹھا
سکے۔ اس کے مقابل پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں جب بھی سیکیورٹی کونسلز میں
ریزولیوشنز پیش ہوئے کہ ان کارروائیوں کو روکا جائے یا ان کا رخ موڑا جائے تو ہمیشہ امریکہ نے ان
ریزولیوشنز کو ویٹو کیا ۔ 27 مرتبہ ایسا ہو چکا ہے کہ سیکیورٹی کونسلز میں اسرائیل کو ظالم قرار دیتے ہوئے
اس سے مطالبہ کیا گیا کہ تم عرب علاقے خالی کرو اور ظلم سے ہاتھ کھینچو اور 27 مرتبہ United
States کے نمائندے نے اس کو ویٹو کر دیا اور United States کی ویٹو اکثر صورتوں میں
اکیلی تھی جب کہ دوسری ویٹو کی تاریخ کا میں نے مطالعہ کیا ہے اس میں اکثر صورتوں میں دوتین
دوسرے بھی شامل ہوتے ہیں لیکن باقی سب کے مقابل پر United States اکیلا اسرائیل کا
حمایتی بن کران ریزولیوشنز کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کرتا رہا۔ پھر میں نے دیکھا کہ وہ
ریزولیوشنز کتنے ہیں جن میں کچھ نہ کچھ اسرائیل کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل کو متوجہ کیا گیا کہ تم ظلم
سے باز آؤ تو ان کی تعداد بھی ۲۷ بنتی ہے جو پاس ہوئے اور ان میں سے اکثر میں امریکہ نے
Abstain کیا ہے جن ریزولیوشنز کی زبان بہت زیادہ سخت تھی ان کو تو پاس ہی نہیں ہونے دیا جن
میں مذمت ہی کی گئی تھی ، زبان بہت سخت نہیں تھی ان میں امریکہ الگ رہا اور ان کی تائید میں ووٹ
نہیں ڈالا اور 242 جس کا ذکر آپ نے بہت سنا ہوا ہوگا وہ ریزولیوشن جس میں اسرائیل کو یہ حکم دیا
گیا تھا کہ 67 ء کی ہتھیائی ہوئی اپنی زمینیں واپس کرو۔ اس ریزولیوشن کو پاس کرنے کی وجہ یہ ہے کہ
اس میں ایسی عبارت داخل کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے حمایتیوں کے ہاتھ میں ایک
ہتھیار آگیا ہے کہ جس طرح چاہیں اس ریزولیوشن کا مطلب نکال لیں ۔ صرف وہ ایک ریزولیوشن
ہے جس پر امریکہ نے اثبات کیا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ کیوں ہو رہا ہے عقل بھنا جاتی ہے

خطبات طاہر جلد ۱۰
156
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
کہ یہ قابل فہم بات دکھائی نہیں دیتی ۔ کیوں آخر اس طرح ہوتا چلا جا رہا ہے؟ کیا مقصد ہے امریکہ کا
اسرائیل کی اس طرح پُر زور حمایت کرنے کا ؟
اسرائیل کے خلاف مذمت کے جور ریزولیوشنر سیکیورٹی کونسل میں پاس ہوتے رہے ان کے
مطالعہ سے ایک اور دلچسپ بات میرے سامنے یہ آئی کہ ان ریزولیوشنز کے رویے میں اور عراق کے
خلاف ریزولیوشنز کے رویے میں زمین آسمان کا ایک فرق ہے ۔ عراق کو سانس نہیں لینے دیا گیا ۔
موقعہ ہی نہیں دیا گیا ۔ ایک طرف یہ ریزولیوشن پاس ہوا کہ Sanctions ہوں ۔ خوراک بند
ہو جائے ، دوائیاں تک بند ہو جائیں ، کوئی چیز کوئی پتا بھی داخل نہ ہو سکے اور Sanctions ابھی
کچھ عرصہ جاری ہوئی تھیں تو فیصلہ کر لیا گیا کہ اب اس پر حملہ کیا جائے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ
Sanctions سے بہت پہلے حملے کا منصوبہ مکمل ہو چکا تھا۔
کا Sanctions
کا مطلب یہ تھا کہ حملے سے پہلے بھوک سے مارا جائے اور ضرورت کی
اشیاء کی نایابی کا عذاب دے کر مارا جائے۔ یہاں تک کہ بعد میں بچوں کے دودھ پلانٹ پر بھی حملہ ہوا
تو یہ اس کا مقصد تھا۔ اس رویے میں اور اس رویے میں جو اسرائیل کے عدم تعاون کے بعد سیکیورٹی
کونسل نے اختیار کیا زمین آسمان کا فرق ہے۔ ان کے ریزولیوشنز کی زبان یہ بنتی ہے کہ دیکھو
اسرائیل! ہم نے تمہیں فلاں فلاں وقت بھی کہا تھا کہ تم عرب علاقہ واپس کر دو اور تم اب تک اس میں
جمے ہوئے ہو ہم اس کو نہایت ہی غصے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم یہ بات پسند نہیں کرتے ۔ پھر
ریزولیوشن پاس ہوتا ہے کہ اے اسرائیل ! ہم نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ ہم برا منائیں گے اور ہم برامنا
رہے ہیں۔ پھر ریزولیوشن پاس ہوتا ہے کہ ہم نے پہلے بھی دو دفعہ بتایا تھا کہ ہم بہت برا منا رہے ہیں
اور ہم ایسے اقدام کرنے پر مجبور ہونگے جس سے تم پر ثابت ہو جائے کہ ہم برا منا رہے ہیں اور پھر
ریزولیوشن پاس ہوتا ہے کہ جس طرح ہم نے کہا تھا ہم اب مجبور ہو گئے ہیں تمہیں یہ بتانے پر کہ ہم
بہت ہی برا منا رہے ہیں۔ اس کے سوا کوئی ریزولیوشن پاس نہیں ہوا۔ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے
ہمارے ہاں U۔P کے متعلق یہ لطیفہ ہے کہ وہاں لوگ ذرا لڑائی سے گھبراتے ہیں تو U۔P والے کو
جب کوئی مارے اور مارنے والا طاقتور ہو تو وہ اس کو کہتا ہے کہ اب کے مار۔ اب مار کے دیکھ وہ
دوبارہ مارتا ہے تو کہتا ہے اب کے مارے پھر دبارہ مارتا ہے تو کہتا ہے ” اب کے مار“ چنانچہ یہ لطیفہ تو

خطبات طاہر جلد ۱۰
157
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
شاید فرضی ہوگا۔ U۔P کے بڑے بڑے بہادر لوگ ہیں ، جیالے ہیں، بڑے بڑے مقابلے انہوں
نے دشمنوں سے کئے ہیں مگر یہ لطیفہ United Nations کے حق میں ضرور صادق
آتا ہے۔ ہر دفعہ اسرائیل مار پر مار دیتا چلا گیا ہے اور کھلم کھلا بغاوت کے رنگ میں کہتا رہا ہے تمہارے
ریزولیوشنز کی حیثیت کیا ہے۔ ردی کا کاغذ ہے میں پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا۔ میں
پاؤں تلے روندھ دوں گا اور ہر دفعہ United Nations کہتی ہے اب کی مار ۔ اب اگر تم نے ایسا
کیا تو ہم بہت ہی برا منائیں گے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیوں یہ پاگل پن ہو رہا ہے ۔ کوئی حد ہوتی
ہے۔ یہ نا قابل فہم باتیں ہیں ۔ یقین نہیں آسکتا کہ دنیا میں یہ کچھ ہو سکتا ہے لیکن ہو رہا ہے۔
اس United Nations کا فائدہ کیا ہے؟ میں تو یہ سوچتا ہوں اور عرب اور مسلمان
ممالک کو اگر وہ ہوشمند ہیں اور باقی دنیا کو بھی یہ سوچنا چاہئے کہ اس United Nations کا کیا
فائدہ ہے جو عملاً صرف ان بڑی قوموں کے مفاد میں فیصلے کرتی ہے جو بڑی قو میں یونائیٹڈ نیشنز پر
قابض ہو چکی ہیں اور یونائیٹڈ نیشنز کا دستور جن کو یہ طاقت دیتا ہے کہ جب چاہیں کسی کے خلاف ظلم
کریں اور ساری دنیا کی قوموں کو یہ طاقت نہ ہو کہ اس ظلم کے خلاف آواز ہی بلند کر سکیں ۔ اگر وہ آواز
بلند کرنے کی کوشش کریں تو اس کو ویٹو کر دیا جائے اور اپنے کسی چیلے سے جس طرح چاہیں کسی پر ظلم
کروائیں کسی دنیا کی طاقت نہ ہو کہ وہ اس کے خلاف آواز بلند کرے اور کلیۂ دنیا کی تقدیر ان کے
ہاتھ میں ہو۔ یونائیٹڈ نیشنز کی یہ کیفیت ہے۔ جب عربوں کے خلاف یا مسلمانوں کے خلاف فیصلے
کرنے ہوں تو انتہائی ظالمانہ فیصلے کئے جائیں اور جب ان کے حق کی بات ہو تو سوائے چند آوازیں
نکالنے کے اس کی اور کوئی بھی حیثیت نہیں ۔
بچپن میں مجھے مرغیاں پالنے کا شوق تھا میں نے دیکھا ہے کہ بعض مرغیاں ایسی بھی ہوتی
ہیں کہ بیٹھیں پالنے والے کے صحن میں کرتی ہیں اور انڈے دوسرے کے صحن میں جا کر دیتی ہیں۔ پس
United Nations کی مرغی تو ویسی ایک مرغی ہے۔ بیٹھیں کرنے کے لئے عربوں اور مسلمانوں
کے صحن رہ گئے ہیں اور انڈے دینے کے لئے اسرائیل اور مغرب کے صحن ہیں ۔ پس اگر یہی یونائیٹڈ
نیشنز کا تصور ہے اور یہی اس کے مقاصد ہیں تو دنیا کو سوچنا چاہئے ۔ چنانچہ اس بارہ میں میں بعد میں
انشاء اللہ جب دنیا کو عمومی مشورے دوں گا تو ان کو ایک مشورہ اس سلسلے میں بھی دوں گا۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
158
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
ایک ہی بات بالآخر سمجھ آتی ہے کہ مغربی دنیا در حقیقت اسلام سے گہری دشمنی رکھتی ہے۔
اور اس دشمنی کے پس منظر میں جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا تاریخی رقابتیں بھی ہیں اور اس دشمنی
کی وجہ ایک وہ خوف بھی ہے جو جاہل ملاں اسلام کے متعلق مغربی دنیا اور دوسری دنیا کے دلوں میں پیدا
کرتا ہے۔ اپنی جہالت سے اسلام کا ایک ایسا تصور پیش کرتا ہے جس سے دنیا خوف کھاتی ہے کہ یہ
لوگ اگر طاقت پائیں گے تو ہم پر جبر و تشدد کریں گے۔ اس مسئلے کے متعلق بعد میں جب میں
مسلمانوں کو مشورہ دوں گا تو پھر اس ذکر کو چھیڑوں گا۔ یہ میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کو
مسلمانوں کے پیچھے ڈال کر اگر ان کا یہ خیال ہے کہ مسلمانوں کی مدافعانہ طاقت کو توڑ دیں گے یا اس
طرح اسرائیل ان مظالم کو بھول جائے گا جو مغرب نے اسرائیل پر کئے ہوئے ہیں یا ان مظالم کا بدلہ
مسلمانوں سے لیتا رہے گا تو یہ ان کی سب سے بڑی حماقت ہے۔ اسرائیل کے انتقام کی یادداشت
بہت قوی ہے اور نہ مٹنے والی ہے اور اسرائیل کے احسان کی یادداشت اس طرح ہے جس طرح پانی پر
تحریر لکھی گئی ہو۔ آپ کو اگر اسلامی تاریخ سے واقفیت ہو تو آپ یہ سن کر حیران ہوں گے
کہ 800 سال تک سپین پر مسلمانوں نے جو حکومت کی ہے اس تاریخ میں ایک واقعہ بھی کسی یہودی پر
ظلم کا آپ کو دکھائی نہیں دے گا۔
مسلمانوں کی طاقت کے ادوار میں جب بھی آپ جس دور پر بھی نظر ڈالیں ، ایک دوسرے
پر ظلم تو آپ کو دکھائی دے گا اور وہ بھی اس وقت جب ملاں ایک فرقے کے ماننے والوں کو دوسرے
فرقوں کے ماننے والوں کے خلاف بھڑکا تا رہا لیکن یہودیوں اور عیسائیوں کے خلاف اسلام کی تاریخ
میں آپ کو کوئی مظالم دکھائی نہیں دیں گے۔ تین ایسے قبائل ہیں جن کا تاریخ اسلام کے آغاز سے تعلق
ہے ۔ جنہوں نے بار بار معاہدہ شکنی کی اور آنحضرت ا اور مسلمانوں سے دھو کے کئے ۔ ان کے
صلى الله
علی
خلاف جنگ کے دوران حملہ آوروں سے ملتے رہے ، ان تین قبائل کے خلاف بالآخر مسلمانوں کو
کار روائی کرنی پڑی ۔ وہ قبائل ہیں بنو قینقاع ، بنو نضیر ، بنو قریظہ ۔
جب 1947ء میں یونائیٹڈ نیشنز میں اسرائیل کے قیام پر بحث ہو رہی تھی تو وہاں
اسرائیلیوں نے مسلمانوں کو طعن دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا حق ہے اور تمہیں تو ہمیں اپنے گھروں سے
نکالنے کی عادت ہے ۔ ہم آج تک نہیں بھولے جو تم نے بنو قریظہ اور بنونضیر اور بنو قینقاع سے کیا تھا ، تو

خطبات طاہر جلد ۱۰
159
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
یہ عجیب یادداشت ہے کہ فرضی مظالم کی یادیں تو 1400 سال سے زندہ رکھے ہوئے ہیں اور حقیقی
احسانات کی یادوں کو بھولتے چلے جا رہے ہیں ۔ یہ عجیب قوم ہے کہ یہ بات بھول گئے ہیں کہ جب
ازابیلا اور فرڈینینڈ نے 1490ء میں یہودیوں کے سپین سے انخلاء کا حکم دیا تو اس سے پہلے تقریباً
200 سال مسلسل سپین میں یہودیوں پر ظلم ہوتے رہے لیکن وہ ایسے ظلم تھے کہ ان کے نتیجے میں یہود
نے پھر بھی وہاں سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ بالآخر جبراً ان کو عیسائی بنایا گیا اور جب بڑی تعداد میں
یہودی عیسائی بن گئے تو پھر یہ تحریک شروع کی کہ یہ جھوٹے عیسائی ہیں دھوکہ دینے کے لئے عیسائی
بنے ہیں۔ ابھی بھی بہت امیر ہو گئے ہیں اس لئے ان کی دولت چھیننے کے لئے کوئی بہانہ تلاش
کرو۔ چنانچہ ازابیلا کو اور فرڈینینڈ کو اس وقت کے عیسائی پادریوں نے بار بار یہ تحریص کی اور لالچ دلائی
کہ اس قوم کا ایک ہی علاج ہے کہ ان کی عیسائیت پر اعتماد نہ کیا جائے اور ہمیں Inquisition کی
اجازت دی جائے Inquisition سے مراد ہے : وہ ٹارچر کرنے کے ذرائع جو عیسائی دنیا اپنے
مخالفوں کے خلاف استعمال کرتی تھی اور ان ذرائع سے نہایت ہی دردناک مظالم غیر عیسائیوں پر کئے
جاتے تھے اور ان عیسائیوں پر کئے جاتے تھے جن کے دین پرشک ہو۔ چنانچہ ایک لمبے عرصے تک یہ
بحث جاری رہی ۔ اذا بیلا چونکہ یورپ سے ناراض تھی SixusIV تھا غالبا اس وقت ، اس سے کسی وجہ
سے ناراض تھی ۔ وہ اس کی مرضی کے کارڈینل مقرر نہیں کرتا تھا۔ اس لئے اس نے اجازت نہیں دی کی
مقررکردہ کوعیسائی پوپ کی مقرر کردہ کوئی کمیٹی Inquisition کے کام سپین میں کرے۔ بالآخر فرڈینینڈ کو عیسائی پادریوں
نے یہ لالچ دی کہ اگر تم اس کی اجازت دے دو تو یہود کے جتنے اموال چھینے جائیں گے یہ ہم تمہارے
قبضے میں دیں گے ۔ ہمیں صرف ظلموں کی اجازت دو، اموال تمہارے ۔ چنانچہ 1980ء
شروع ہوئی۔ Inquisition سے
Inquisition کی تاریخ حقیقتا اتنی دردناک ہے کہ شاید ہی کبھی انسانی تاریخ میں ایسے
دردناک مظالم کی مثال آپ کو نظر آتی ہو جیسے اس زمانے میں یہودیوں پر عیسائیوں کی طرف سے کئے
گئے ۔ اس کے باوجو د دل نہیں بھرا تو 1492ء میں ان کے انخلاء کا حکم جاری کر دیا گیا۔
آپ کو یاد ہوگا کہ Black Death جو 1347ء سے 1352ء تک یورپ میں
ہلاکت خیزی کرتی رہی۔ Black Death یعنی طاعون کا وہ حملہ یورپ میں 1347ء

خطبات طاہر جلد ۱۰
160
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
سے 1352 ء تک بکثرت انسانی جانوں کی ہلاکت کا موجب بنا Black Death کے زمانے
میں یورپ میں پہلے ہی یہود پر مظالم کئے جارہے تھے اور فرانس میں سب سے زیادہ مظالم کئے گئے۔
چنانچہ وہاں کے مظالم کا تصور کریں کہ وہاں سے بھاگ کر انہوں نے پہلے فرانس میں اور پھر یورپ
کے دیگر ممالک میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن وہاں بھی ان کو پناہ نہیں ملی اور ان پر مظالم جاری رہے۔
پناہ اگر ملی تو فلسطین کی اسلامی حکومت نے دی ہے۔ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے اور دوبارہ بھی
Natsi مظالم کے زمانے میں پھر یہ فلسطین پناہ لینے گئے ہیں۔ پس ساری اسلامی تاریخ میں ان کے
ساتھ احسان پر احسان کا سلوک کیا جاتا رہا۔ ان کے علم وفضل نے مسلمانوں کی گودوں میں پرورش
پائی ہے اور ظلم ہوئے ہیں اور پینز کی طرف سے اور مغربی عیسائی قوموں کی طرف سے اور ان کا بدلہ یہ
مسلمانوں سے لے رہے ہیں۔ یہ تصور ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ذہن میں ہے کہ اس
سے بہتر اور کیا سودا ہوگا ۔ یہودیوں کو مسلمانوں کے گلے ڈال دو اور ہمارے ظلموں کا انتقام مسلمانوں
سے لیں ۔ ایک ہی تیر سے دونوں مارے جائیں اس سے زیادہ اور کیا حکمت عملی کی پالیسی ہوسکتی
ہے۔ لیکن وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ یہودی ظلم بھولنے والی قوم نہیں ہے ۔ ا ۔ ان کی سرشت کے
خلاف ہے یہ ناممکن ہے کہ مغرب سے یہ اپنے مظالم کا بدلہ نہ لیں ۔ وقت کی بات ہے آج یہ مسلمانوں
کا خون چوس کر طاقت حاصل کریں گے اور یہ طاقت ابھی اتنی بڑھ چکی ہے اور ایسی خوفناک ہو چکی
ہے کہ ان کے جرنیل کھلم کھلا کہہ رہے ہیں کہ ہم تو سوویٹ یونین سے ٹکر لیکر اس کو بھی شکست دینے کی
طاقت رکھتے ہیں جو ٹیکنیکل Know How جنگی ہتھیار بنانے کا ہے اس میں بہت سی شاخوں میں
یہ امریکہ سے بہت آگے نکل چکے ہیں ۔ ایٹم بم بنا چکے ہیں دوسرے مہلک رے مہلک ہتھیار بنا چکے ہیں یہ سب
کچھ کیوں ہو رہا ہے ۔ کیوں یہ طاقت بڑھتی چلی جارہی ہے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بڑی ہی
جہالت ہو گی اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان کے حملوں سے ڈر کر یہ ویسا کر رہے ہیں بہت بڑی بے وقوفی
ہے مسلمان حملوں سے ڈرنا کیا ، جب بھی مسلمان بے چاروں نے ٹکر لی ہے ان کی طاقت کو نہیں نہیں
کر دیا ہے اور ہر حملہ آور کو ایسی ظالمانہ شکست دی ہے کہ اس سے سارے عالم اسلام کی گردن شرم سے
جھک جاتی رہی ہے۔ ان کو مسلمانوں سے کیا خوف ہے؟ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ دنیا کی فتح کے منصوبے
ہیں پہلے تیل کی طاقت پر قبضہ کیا جائے گا۔ ہر قدم کے بعد جب اس قدم کی یادداشت پھیکی پڑ جائے

خطبات طاہر جلد ۱۰
161
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
گی پھر اگلا قدم اٹھے گا۔ پھر اس کے بعد اگلا قدم اٹھے گا۔ پھر اگلا قدم اٹھے گا۔ اس لئے جب میں کہتا
ہوں کہ سکے اور مدینے کو خطرہ ہے اور توحید کو خطرہ ہے تو اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہے
انہوں نے بالآخر لازماً تیل کے چشموں پر قابض ہونا ہے یعنی نیت ان کی یہ ہے ۔ آگے خدا کی
ہے یہ ہے
کی
تقدیر اور رنگ دکھائے اور ہماری دعا ئیں بارگاہ الہی میں قبول ہوں تو اور بات ہے ورنہ بظاہر جو
منصوبہ ہے وہ یہی ہے۔ اس کے بعد یہ مغرب سے اپنے بدلے لیں گے اور ایسے ہولناک بدلے
لیں گے کہ مغرب ان کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ یہ جنگ کا بگل بجانے والی قوم ہے اور جنگ کا بگل
David Ben-Gurion بجا چکے ہیں۔ تقریباً 4000 سال پہلے کی آواز ان کے کانوں میں
گونج رہی ہے کہ جنگ اور جنگ اور جنگ اور اس کے سوا تمہارے قیام کا اور کوئی مقصد نہیں ہے۔
پس اگر امریکہ اور اس کے اتحادی اس خوش فہمی میں ہیں کہ وہ یہودیوں کو بھی پاگل بنارہے ہیں
اور مسلمانوں کو بھی پاگل بنارہے ہیں اور ایک کو دوسرے کے خلاف لڑا رہے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
امریکہ کے متعلق میں نے ایک یہ بھی بیان کیا تھا کہ بہت سے نفسیاتی عوامل ہیں جو امریکہ کو
اپنی بعض پرانی ناکامیوں کے داغ مٹانے کے لئے عراق کو ذلیل و رسوا کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں میں نے ویٹنام کا ذکر کیا تھا اور ویٹنام کے متعلق اب میں خلاصہ آپ کو بتاتا ہوں کہ
وہاں امریکہ کی خودی کو کس طرح توڑا گیا ہے اور کس طرح دنیا کی سب سے عظیم طاقت کے تکبر کو پارہ
پارہ کیا گیا ہے۔
ویٹنام کی جنگ کا آغاز 4 اگست 1946 ء کو ہوا ہے اور عجیب اتفاق ہے یہ تو ارد ہے یا
تقدیر کی کوئی بات ہے کہ وہ آغاز بھی ایک Strom سے ہوا تھا اس Strom کا نام امریکن مؤرخین
Tropic Storm کہتے ہیں۔ واقعہ یہ ہوا کہ دو امریکن جہاز جب شمالی ویٹنام اور جنوبی ویٹنام کی
جنگ جاری تھی اور اشتراکی ویٹنا میز ، جنوبی غیر اشترا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے تھے تو
امریکہ کو بہانے کی تلاش تھی کہ کسی طرح اس ملک میں دخل دے کر جنوبی ویٹنام کی حمایت میں شمالی
ویٹنام کو شکست دی جائے۔ چنانچہ ان کا ایک جہاز جس کا نام Maddox تھا Maddox جہاز شمالی ویٹنام
کے سمندر کے اس حصے میں داخل ہو گیا جو درحقیقت ان کی اپنی حدود کا علاقہ تھا ، جس پر ان کی بالا دستی
ہوتی ہے۔ اس پر انہوں نے کچھ پڑول Boats بھیجیں تاکہ وہ اس جہاز پر حملہ کریں اور انہوں نے

آج 10 میں سے 10 باقی