اسرائیل کے قیام کا پس منظر اور اس کی حیثیت۔ عراق پر ہونے والے مظالم کی روح فرسا تاریخ

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۱۰
162
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
حملے کی کوشش بھی کی مگر جہاز ان کو Destroy کر کے ان کے حملے سے نکل کر باہر چلا گیا اور باہر ان
کا ایک ساتھی Destroyer جن کا نام Turner Joy تھا، اس کو لے کر دوسرے یا تیسرے دن
واپس آگیا ان کا خیال تھا کہ اب جب ہم دوبارہ حملہ کریں گے تو ہمیں بہانہ ہاتھ آجائے گا لیکن اتفاق
ایسا ہوا کہ Tropic Strom آگیا اور Tropic Strom بھی جس طرح Desert
Strom ہوتے ہیں بہت ہی خطرناک چیز ہے اس کے متعلق لکھتے ہیں کہ ان کی ساری الیکڑانک
Equipments Hay'Wire ہو گئیں ، پاگل ہوگئیں ان کو پتہ ہی نہیں لگتا تھا کہ کیا ہو رہا
ہے۔ چنانچہ وہ کہتے یہ ہیں کہ یہ ہیں کہ انہوں نے واقعہ یہ سمجھا کہ ان پر حملہ ہو گیا ہے ۔ اب جاہلوں والی بات
ہے۔ طوفان آرہا ہے ۔ دکھائی دے رہا ہے اور اس سے یہ کس طرح سمجھ لیا کہ حملہ ہو گیا ہے یعنی ویٹنام
نے وہ طوفان چلایا تھا۔ بہر حال بہانے جب تلاش کرنے ہوں تو اس طرح کے بے وقوفوں والے
بہانے تلاش کئے جاتے ہیں کہ انہوں نے کہا حملہ ہو گیا ہے اور انہوں نے دھڑا دھڑ ویٹنام کے علاقے
پر بمباری شروع کر دی اور پھر اس بات پر قائم رہ گئے کہ چونکہ انہوں نے حملہ کیا تھا، اس کی جوابی
کارروائی کی ہے۔ اس پر بڑی شدت کے ساتھ ویٹنام پر حملہ کیا گیا۔ ہوائی حملہ بھی کیا گیا اور ایک
سال کے اندر اندر یعنی وہ 1946ء کا جو سال ہے وہ ختم ہونے سے پہلے پہلے دولاکھ امریکی سپاہی
ویٹنام کی سرزمین میں پہنچا دیئے گئے تھے اور 1946 ء میں یہ تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 40 ہزار بن چکی
تھی۔ بمباری کا عالم یہ تھا کہ ساڑھے آٹھ سال تک مسلسل دن رات ویٹنام پر بمباری کی گئی ہے
اور ویٹنام پر کل بمباری 25 لاکھ ٹن کی گئی ہے یعنی جنگ عظیم کے 6 سال میں تمام دنیا میں ، یورپ
اور ایشیا اور افریقہ وغیرہ دوسری دنیا میں جتنی بمباری ہوئی ہے تقریباً اتنی ہی بمباری صرف ایک ویٹنام
پر اس ساڑھے آٹھ سال میں کی گئی جو فلوریڈا ریاست کے بمشکل برابر ہے۔ امریکہ کی ریاستوں میں
سے ایک ریاست فلوریڈا ہے اور اپنی دنیاوی طاقت کے لحاظ سے فلوریڈا بہت پیچھے ہے۔ نہ صنعت کی
کوئی حالت ، نہ کوئی دوسری تجارتی طاقت اس کو حاصل ہے۔ ایک غریب ملک ہے لیکن عظمت کردار
دیکھیں کہ ساڑھے آٹھ سال تک سر بلند کر کے امریکہ سے ٹکر لی ہے اس عرصے میں جنوبی ویٹنام میں
ان کے مرنے والے سپاہی اور شمالی ویٹنام میں مرنے والے سپاہی اور Civilians کی کل
تعداد 25 لاکھ تھی ۔ گویا سارے اسرائیل کا یہودی اگر ہلاک ہو جائے تو اتنی تعداد بنتی ہے

خطبات طاہر جلد ۱۰
163
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اور انہوں نے سر نہیں جھکایا۔ امریکن تکبر کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اس ذلت اور رسوائی کے ساتھ
امریکہ کو پھر شکست تسلیم کرنی پڑی اور شکست تسلیم کرنے کا طریق بھی ایسا دلچسپ ہے کہ فرانس میں
جب Peace کا نفرنس ہو رہی تھی تو شمالی ویٹنام نے عارضی طور پر بھی جنگ بندی سے انکار کر دیا۔ ہورہی پر
انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ہاں ہم صلح کی باتیں بھی کریں گے اور لڑائی بھی جاری رکھیں گے چنانچہ یہ جو ہ
سبق آج عراق کو دے رہے ہیں یہ انہوں نے ویٹنام سے سیکھا تھا کہ صلح کی باتیں بھی کریں گے
اور لڑائی بھی جاری رکھیں گے۔
پس وہاں جو دنیا کی سب سے بڑی طاقت کا تکبر ٹوٹا ہے وہ اتنی ہولناک نفسیاتی شکست
ہے کہ کسی طرح وہ اس کا بدلہ چاہتے ہیں اور اپنی قوم کی خود اعتمادی کو بحال کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن
امر واقعہ یہ ہے کہ ٹوٹی ہوئی کمریں جڑا نہیں کرتیں اور باوجود اس کے کہ عراق پر بمباری کی رفتار کے
لحاظ سے ویٹنام کے مقابل پر 4 گنا زیادہ شدت کی جارہی ہے ۔ ابھی تک یہ دودنوں کی جنگ کہہ
رہے تھے، چھٹا ہفتہ ہو گیا ہے اور ابھی تک عراق کی کمر نہیں توڑ سکے ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ دنیا بدل چکی
ہے ۔ یہ زمانے وہ نہیں رہے ۔ اب انسان کی خودی کا تصور بلند ہورہا ہے ۔ اس کو ہوش آ رہی
ہے۔ آزادی کی لہریں چل رہی ہیں خدا کی تقدیر دنیا کے رجحانات تبدیل کر رہی ہے۔
اب جھوٹے خداؤں کے دن نہیں رہے ان کی صفیں لپیٹنے کے دن آچکے ہیں اور ان کو یہ
دکھائی نہیں دے رہا۔ ظلم پر ظلم کرتے چلے جا رہے ہیں اور یہ نہیں سوچ رہے کہ ان کی کیا تصویر دنیا میں
بن رہی ہے اور آئندہ تاریخ میں کیا بنے گی ۔ آج یہ صدام حسین کو ہٹلر اور ظالم اور سفاک کے طور پر
پیش کر رہے ہیں ۔ اگر ساری باتیں بھی تسلیم کر لی جائیں تو ویٹنام میں انہوں نے جو مظالم کئے ہیں وہ
سارے مظالم صدام حسین کے مظالم کے مقابل پر اس طرح ہیں جس طرح رائی کے مقابل پر ایک
پہاڑ ہو۔ صدام حسین کے جتنے فرضی مظالم جو بیان کئے جاتے ہیں اگر فرض کریں سارے سچ ہوں تو
ان مظالم کے مقابل پر ان کو کوئی بھی حیثیت نہیں جو امریکہ نے ساڑھے آٹھ سال تک ویٹنام پر کئے
ہیں اور کوئی حق نہیں تھا۔ تمہارا کام کیا ہے کسی اور ملک پر جا کر بمباریاں شروع کر دینا اور اس ملک کے
ایک حصے کی لڑائی میں اس کا شریک بن کر دوسرے ملک کے انسانوں پر بربریت کی انتہا کر دینا۔ وہ
تفصیل اگر آپ پڑھیں تو آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں ۔ آپ کا سارا وجود کا نپنے لگے ۔اتنے

خطبات طاہر جلد ۱۰
164
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
خوفناک مظالم ہیں لیکن اس سے بڑا ظلم یہ کہ آج تک یہ ویٹنا میز کی کردارکشی کرتے چلے جا رہے ہیں
اور کہتے ہیں کہ انہوں نے جن شہروں پر دوبارہ قبضہ کیا تو وہاں ہماری تائید کرنے والوں کو انہوں نے
اسی طرح ہلاک کیا ، اس طرح ظلم کئے ۔ وہاں سینکڑوں ہزاروں آدمیوں کی اکٹھی قبریں ہیں ۔
جنگ میں جو غداری کرتا ہے اور اتنی ظالمانہ جنگ اور یک طرفہ جنگ میں ، اس کے ساتھ
یہی سلوک ہونا چاہئے دنیا کا کونسا قانون ہے جو غدار کی جان کی ضمانت دیتا ہے اور یہ خود تسلیم کرتے
ہیں کہ ان لوگوں نے ان کی حمایت کی تھی۔ پس ان مظالم کے نقشہ کھینچتے ہیں اور وہ جو دوسرے مظالم
ساڑھے آٹھ سال تک یک طرفہ کرتے چلے گئے ان کا کوئی ذکر نہیں کرتے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو
امریکہ کو خوفناک نفسیاتی بیماری لگ چکی ہے یہ آج دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے
اور اس پر ایک اور بات کا خوفناک اضافہ ہوا ہے۔ ایک ایسی جنگ کی مثال قائم کی گئی ہے جس کی کوئی
نظیر ساری دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ یعنی کرائے کی جنگوں کی باتیں تو آپ نے سنی ہوں گی مگر
اتنی وسیع پیمانے پر ، اتنی خوفناک کرائے کی جنگ کبھی دنیا کی تاریخ میں نہیں لڑی گئی۔
ویٹنام کی جنگ میں امریکہ کے کردار کا کم سے کم ایک اچھا پہلو یہ تھا کہ لوگوں کے سامنے
کشکول لے کر نہیں گیا تھا کہ ہمیں اس جنگ کے پیسے دو ایک سو بیس بلین ساڑھے آٹھ سال تک ظلم
برسانے کا خرچ امریکہ نے خود برداشت کیا ہے ۔ 120 بلین بہت بڑی رقم ہے لیکن موجودہ جنگ
ساری کی ساری مانگے کے پیسوں سے لڑی جارہی ہے ۔ اب ایسی جنگ کی مثال اگر اس دنیا میں قائم
کر دی جائے کہ تم کسی سے پیسے لے کر لڑو ۔ دنیا کے امن کی پھر کیا ضمانت باقی رہے گی ۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ غریب قوموں کا امن امیر قوموں کے ہاتھ میں تھما دیا جائے گا اور جب چاہیں جہاں
چاہیں دنیا کی امیر قو میں کرائے کے ٹولے کر، کرائے کے سپاہی لے کر غریب قوموں پر مظالم ڈھاتی
رہیں۔ یہ پیغام ہے جو دنیا کو دیا جا رہا ہے اور مزید ایک اور ایسی حرص اس جنگ کے ساتھ شامل ہے کہ
اس کے نتیجے جب رفتہ رفتہ ظاہر ہوں گے تو آپ حیران ہوں گے کہ کس طرح یورپ کی دوسری
قوموں میں بھی اس سے تحریک پیدا ہوگی کہ اگر جنگ کا یہی مطلب ہے تو کیوں نہ ہم بھی ہاتھ رنگ
لیں ۔ عراق اور کویت پر اس جنگ میں جو تمام تباہی وارد کی گئی ہے اس کے پیسے انہوں نے وصول کئے
ہیں اور اس تباہی کے نتیجے میں نقصان پورا کرنے کے اس سے کئی گنا زیادہ پیسے ان سے وصول کریں

خطبات طاہر جلد ۱۰
165
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
گے۔ پس ہلاک کرنے کے بھی پیسے اور دوبارہ زندہ کرنے کے بھی پیسے اور دوبارہ زندہ کرنے کے پیسے
ہلاک کرنے کے پیسوں سے بہت زیادہ کرائے کے قاتل کو کم دیا جاتا ہے لیکن سرجن کو زیادہ دیا جاتا
ہے تو یہ دونوں کردار انہوں نے اپنی ذات میں اکٹھے کر لئے ہیں یہ ہے دنیا کا سب سے بڑا خطرہ آج
کے بعد ایک نیا انداز فکر پیدا ہوا ہے اور بڑھتا چلا جائے گا اگر اس کی روک تھام نہ کی گئی۔ کسی غریب
قوم کو مروانے کے لئے کسی امیر قوم نے پیسے دیئے تو مروایا جائے گا اور پھر بعد میں اس قوم کی تعمیر نو
کے لئے بھی اسی کو جرمانے ڈالے جائیں گے اور دونوں کے فائدے ان کو پہنچیں گے۔
آخر پر میں آپ کو عراق کی سرزمین سے متعلق یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بڑی مظلوم سرزمین
ہے اور بڑے بڑے سفا کا نہ خوفناک ڈرامے اس سرزمین پر کھیلے گئے ہیں ۔ میں نے سوچا کہ اس
سرزمین کو کیا نام دیا جائے تو مجھے خیال آیا کہ اسے موت اور کھوپڑیوں کے میناروں کی سرزمین کہا
جاسکتا ہے ۔ ۔ تاریخ تار میں سب سب سے پہلے اسیر اسیر ! یوںAssyrians نے عراقی علاقے پر قابض ہو کر
اتنے مظالم اس علاقے میں بسنے والی قوموں پر کئے تھے کہ 200 سال تک ان مظالم سے یہ سارا
علاقہ کا نپتا رہا اور سکتا رہا۔ 879 ( قبل مسیح) میں ، اسیرین کے دور استبداد کے آغاز میں وہاں کے
فاتح بادشاہ نے اپنے محل کے سامنے ایک مینار تعمیر کیا ، اس مینار پر یہ عبارت کندہ تھی کہ میں کھالیں
کھنچوانے والا بادشاہ ہوں جس شخص نے مجھ سے ٹکر لی ہے میں نے اس کی کھال کھنچوا دی اور یہ مینار جو
تم دیکھ رہے ہو اس پر ساری انسانی کھالیں منڈھی ہوئی ہیں اور اس مینار کی چوٹی پر تم جو پنجر دیکھ رہے
ہو نیزے پر گڑھا ہوا وہ بھی انسانی پنجر ہے اور اس مینار کے اندر بھی انسان زندہ چنے گئے تھے پس میں
وہ بادشاہ ہوں جو کھالیں کھنچوانے والا اور ہلاکت کا بادشاہ ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ دعوی تھا کہ
میں یہ سب کچھ نیکی کی خاطر کر رہا ہوں اور دراصل اسیر نیز Assyrians کی جنگ نیکی اور بدی کی
جنگ ہے ہم نیکیوں کے نمائندہ ہیں اور باقی سب دنیا بدیوں کی نمائندہ ہے۔
میں نہیں جانتا صدر بش نے اس تاریخ کا مطالعہ کیا ہے یا نہیں لیکن عراق میں وہ جو کچھ
کر رہے ہیں وہ ویسا ہی ایک تمثیلی مینار بنانے کی باتیں سوچ رہے ہیں جس پر یہی عبارت کندہ ہوگی
کہ ہم سر توڑنے والے ، خودیوں کو برباد کر دینے والے ، عزت نفس کو مٹا ڈالنے والے اور پاؤں تلے
روندنے والے بادشاہ ہیں جس شخص نے ہمارے خلاف کوئی آواز بلند کی اور سر اٹھانے کی جرات کی ہم

خطبات طاہر جلد ۱۰
166
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اس کی کمر توڑیں گے اور ان کی کھوپڑیوں سے ویسا ہی مینار بلند کریں گے جیسے عراق کی تاریخ میں اس
سے پہلے بلند ہوتے رہے ہیں۔
اس کے بعد دوسرا مینار جو عراق میں بنایا گیا وہ 1258ء میں ہلاکو خان نے کھوپڑیوں سے
بنایا اور پھر تیسرا مینار 1451ء میں تیمور لنگ نے بغداد میں کھڑا کیا اور وہ بھی واقعہ انسانی کھوپڑیوں
سے بنایا گیا تھا۔
پس یہ کیسی مظلوم سرزمین ہے جہاں ایک دفعہ نہیں ، دودفعہ نہیں ، اس سے بھی پہلے تین دفعہ
انسانی لاشوں اور جلدوں اور کھوپڑیوں سے مینار تعمیر کئے گئے ہیں تا کہ کسی جابر کے سامنے دنیا کو سر تسلیم
خم کرنے پر مجبور کر دیا جائے ۔ پس آج جو کچھ عراق میں ہو رہا ہے یہ انہیں باتوں کا اعادہ ہے میں نہیں
جانتا کہ آئندہ کیا ہوگا۔ میں نہیں جانتا کہ خدا کی تقدیر کب ان کے تکبر کا سر توڑنے کا فیصلہ کرے گی
لیکن یہ میں جانتا ہوں کہ لازما خدا کی تقدیر اس تکبر کا سر توڑے گی لیکن یہ بات میں امریکہ کو یقین دلاتا
ہوں کہ وہ کمر جو تمہاری ویٹنام میں توڑ دی گئی تھی ، عراق کے مظالم کے نتیجے میں یہ کمر اب جڑ نہیں سکتی۔
بظاہر تم نے وہاں بھی کھوپڑیوں کا ایک مینار بلند کرنے کی کوشش کی تھی مگر 25 لاکھ ٹن بارود سے جتنی
زمین کھودی جاسکتی ہے۔ جتنے گہرے کنویں کھودے جا سکتے ہیں اتنے گہرے قعر مذلت میں ہمیشہ کے
لئے تمہارا نام فن ہو چکا۔ آئندہ تاریخ میں یہ باتیں زیادہ اجاگر ہوتی چلی جائیں گی ۔ یہ مظالم کے
داغ جو تمہارے چہرے پر لگے ہیں آج تمہارے رعب کی وجہ سے اور تمہارے ظلم وستم کے دبدبے کے
نتیجے میں یہ نمایاں کر کے دنیا کو دکھانے کے لئے کسی کے پاس طاقت ہو یا نہ ہو مگر تاریخ بالآخر وقت
کے ساتھ ساتھ ان کو زیادہ نمایاں کرتی چلی جائیگی ۔ یہ سیاہیاں زیادہ گہری ہوتی چلی جائیں گی۔ پس
دوسری نظر سے بھی تو اپنے آپ کو دیکھو باہر تمہاری کیا تصویر بن رہی ہیں اور آئندہ تمہاری کیا تصویر یں
بننے والی ہیں اور جن مقاصد کو لیکر تم اُٹھے ہو ان کے بالکل برعکس کارروائیاں کر رہے ہو۔ امن کی
بجائے ہمیشہ کے لئے دنیا کو جنگ میں جھونکنے کے فیصلے کر چکے ہو۔
لیکن اگر امریکہ ان باتوں کو سمجھنے پر آمادہ نہیں جیسا کہ بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے۔ اس وقت
اپنے تکبر کے نشے میں اتنی بلند پروازی ہے کہ اپنے ہی بنائے ہوئے فرضی ظلموں کے مینار کی چوٹیوں
پر بیٹھے ہوئے دنیا کا ملا حظہ کر رہے ہیں تو پھر آئندہ کیا ہو گا اور خدا کی تقدیر ان کو کیا دکھائے گی ۔ اُس

خطبات طاہر جلد ۱۰
167
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
میں
کے متعلق میں انشاء اللہ آئندہ خطبے میں کچھ بیان کروں گا اور یہود کو بھی مشورہ دوں گا اور مسلمانوں کو بھی
اور باقی دنیا کو بھی ۔ آج کا وقت جدید انسانی تاریخ میں انتہائی نازک وقت ہے۔ ابھی وقت ہے کہ ہم
اس ظلم اور استبداد کے دھارے کا رخ موڑ سکتے ہیں ۔ ابھی معاملہ اتنا زیادہ ہاتھ سے نہ سے نہیں نکلا اور میں
یقین رکھتا ہوں کہ اگر ان مشوروں کو قبول کر لیا گیا جو میں قرآنی تعلیم کے نتیجے میں ، اُس کی مطابقت
دنیا کے سامنے پیش کرتا ہوں تو انشاء اللہ اس ظلم کے دھارے کا رخ ہم واپس موڑنے میں
کامیاب ہو جائیں گے لیکن ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ ہماری حیثیت صرف
عاجز دعا گو بندوں کی حیثیت ہے اور ہماری دعائیں لازماً وہ کام کر سکتی ہیں جو ہماری ظاہری کوششیں
بظاہر نہیں کر سکتیں ۔ بظاہر کیا؟ فی الحقیقت بھی نہیں کر سکتیں ۔ ہماری کوششوں کی کوئی حیثیت نہیں اتنی
بھی نہیں ہے کہ ہم جو امریکہ کو ایسے الفاظ میں مخاطب کر رہے ہیں ، اس سے ان کے وجود کا ایک بال
بھی کا نیچے یا ہلے یا اس میں جنبش محسوس ہو، اس کے باوجود میں جانتا ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ
یہ مقدر ہے کہ دنیا کے آخر پر اگر دنیا کی تاریخ کا رخ موڑنا ہے تو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
جماعت کی دعاؤں نے موڑنا ہے اور محمد رسول اللہ ﷺ کے عشاق کی دعاؤں نے موڑنا ہے
اور خدا کے عاجز بندوں کی پکھلی ہوئی دعاؤں نے موڑنا ہے ۔ خطبہ الہامیہ میں حضرت مسیح
موعود علی الصلوة والسلام یہ لکھتے ہیں کہ یہ مقدر تھا اور ہے اور ایسا ضرور ہوگا ۔ آپ فرماتے ہیں
جب مسیح کی روح آستانہ الوہیت میں پچھلے گی اور راتوں کو اس کے سینے سے درد ناک آواز میں
اٹھیں گی تو خدا کی قسم دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اس طرح پگھلنے لگیں گی جیسے برف دھوپ میں پکھلتی
ہے اور اس طرح ان طاقتوں کے ہلاک ہونے کے دن آئیں گے اور ان کے تکبر کے ٹوٹنے کے
دن آئیں گے ۔ (خطبہ الہامیہ: روحانی خزائین جلد نمبر 16 صفحہ 317 ،318)
صلى الله
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو آج نہیں لیکن مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روح
جماعت احمدیہ میں زندہ ہے۔ پس اے مسیح موعود کی روح کو اپنے سینوں میں لئے ہوئے احمد یو! خدا
کے حضور راتوں کو اٹھو اور اس طرح پگھلو اور درد ناک کراہ کے ساتھ اور دردناک چیخوں اور سسکیوں
کے ساتھ خدا کے حضور گریہ وزاری کرو اور یقین رکھو کہ جب تمہاری روحیں خدا کے آستانے پر پکھلیں
گی تو دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے پگھلنے کے دن آجائیں گے اور یہ وہ تقدیر ہے جسے کوئی دنیا کی

خطبات طاہر جلد ۱۰
طاقت تبدیل نہیں کر سکتی ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا:۔
168
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر
صلاح الدین صاحب کچھ عرصہ عرصہ پہلے امریکہ میں عارضہ قلب سے وفات پاگئے ۔ بہت ہی مخلص اور
فدائی انسان تھے۔ ان کا سارا خاندان ہی دین کی خدمت میں قربانی کرنے والا ہے مگر شمس صاحب
نے جو روایتیں قائم کی ہیں وہ تو انمٹ ہیں ۔ یہ بچہ صلاح الدین جب پیدا ہوا تھا تو اس کے تھوڑے
عرصے بعد یا اس سے پہلے ہی مولوی جلال الدین صاحب شمس غیر ملکوں میں فریضہ تبلیغ کے لئے روانہ
ہو چکے تھے۔ انگلستان میں بہت عرصہ رہے جب واپس گئے تو اس بچے کی عمر 11 ، 12 سال کی تھی
اور سٹیشن سے جب مولوی صاحب کو گھر لایا جا رہا تھا اور ٹانگے میں ان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا تو مولوی جارہا
صاحب نے کہا کہ صلاح الدین کہاں ہے۔ میرا دل چاہتا ہے میں اپنے بچے کو دیکھوں ، اس پر کسی
نے کہا کہ مولوی صاحب صلاح الدین آپ کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے ، اس کو دیکھیں ۔ یہ قربانی کرنے
والے احمدی ہیں جن کی اولا دیں اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے آگے پھر دین میں جت رہی ہیں ۔ پھر
آگے انشاء اللہ ان کی اولا دیں جتی رہیں گی ۔ تو مولوی منیر الدین صاحب شمس نے مجھے توجہ دلائی کہ
اگر کسی کا حق ہے جنازہ غائب کا تو پھر میرے بھائی کا تو بدرجہ اولی حق ہے میں نے اسے تسلیم کیا۔ عام
طور پر تو جب کوئی حاضر جنازے آتے ہیں تو ہم دوسرے جنازے ساتھ ملا لیا کرتے ہیں مگر جس رنگ
میں مجھے تحریک ہوئی ہے۔ میں نے اس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج جمعہ کے بعد اور عصر کے بعد
مولوی جلال الدین صاحب شمس مرحوم مغفور کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر صلاح الدین کی نماز جنازہ
غائب بھی پڑھائی جائے گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی