خلیج کا بحران، عراق کی تباہی پر اظہار افسوس قیام امن کے لئے عالمی اور مسلمان سیاست کو قیمتی مشورے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جنگِ خلیج کے خاتمے، مغربی پروپیگنڈے اور اس کے مختلف زاویہ ہائے نگاہ پر تفصیلی تبصرہ فرمایا۔ آپ نے مادہ پرستانہ سیاست کے اصولوں کا قرآن کریم کے عطا کردہ عدل و انصاف، صداقت اور تقویٰ پر مبنی اصولوں کے ساتھ موازنہ کیا۔ نیز آپ نے عالمِ اسلام کی زبوں حالی کے اسباب، تلوار کے زور سے اسلام پھیلانے اور ارتداد کے غلط نظریات کے بطلان پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کو تعلیم، سائنس اور معاشی خود انحصاری اپنانے کی نصیحت فرمائی۔
موضوعات: جنگ خلیج، قرآن کریم کے اصول سیاست، عدل و انصاف، عالم اسلام، تعلیم اور سائنس، معاشی خود انحصاری
خطبات طاہر جلد ۱۰
169
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
خلیج کا بحران ، عراق کی تباہی پر اظہار افسوس
قیام امن کے لئے عالمی اور مسلمان سیاست کو قیمتی مشورے
( خطبه جمعه فرموده یکم مارچ ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
جب خلیجی جنگوں کا آغاز ہوا تو مغربی پرو پیگنڈے کے اثر کے نیچے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ
Natsi جرمنی کا زمانہ لوٹ آیا ہے اور پھر ہٹلر اور گوبلز پیدا ہو چکے ہیں اور ان کو مٹانے کے لئے چرچل آیا ہے اور اور پیدا ہو
اور روز ویلٹ اور سٹالن نے بھی نئے جنم لے لئے ہیں۔ یہ تصویر اتنی بھیانک تھی کہ ساری دنیا اس کو یہ
دیکھ کر لرزہ بر اندام تھی ۔ اب جبکہ جنگ ختم ہو چکی ہے تو منظر تو وہی ہے لیکن اس کی ایک اور تصویرا بھری
ہے۔ حالات تو وہی ہیں حقیقت میں تو تبدیلی نہیں آئی لیکن حقیقت اور طرح سے دکھائی دینے لگی
ہے۔ مجھے تو اس جنگ کے اختتام پر وہ مشہور سپینش طنزیہ ، مزاحیہ کردار یاد آ گیا ہے جسے Don
کہتے ہیں۔ Duixot
کہا جاتا ہے کہ وہ مسخرہ ، نائٹ Knight فرضی جن بھوت اور دیو بنا لیتا تھا اور بڑے
بڑے نائٹس Knights اپنے تصور میں ہی پیدا کر لیا کرتا تھا اور پھر بہت ڈپٹ کر ان پر حملہ آور ہوتا
تھا۔ اسی قسم کی ایک کہانی اس کی ونڈمل (Windmill) سے لڑائی کی بیان کی گئی ہے۔ اگر اس کہانی کو
موجودہ حالات پر چسپاں کرنے کے لئے کچھ تبدیلی کی جائے تو یوں بنے گی کہ Don Duixot اپنے
جرنیل سانچو پنزو کے ساتھ اپنے ٹو اور گدھے پر سوار کہیں جارہے تھے تو رستے میں ایک ونڈ مل نظر آئی
خطبات طاہر جلد ۱۰
170
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۹۱ء
پون چکی اس پر Don Duixot نے اپنی ساتھی کو بتایا کہ یہ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور اور خوفناک
دیو ہے اور آؤ ہم دونوں مل کر اس پر حملہ کرتے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے ڈپٹ کر اور للکار کر اس پر حملہ کیا
اور تبدیل شدہ کہانی پھریوں بنے گی کہ ونڈ مل کو بری طرح شکست دی ، اس کے پر خچے اڑا دیئے اس کو
پارہ پارہ کر کے پھر انہوں نے فخر سے یہ اعلان کرنا شروع کر دیا کہ آج دنیا کے سب سے بڑے نائٹ
نے دنیا کے سب سے بڑے دیو کو شکست فاش دے دی ہے ۔ پس دیکھیں حقیقت وہی رہتی
ہے۔ وقت بدلنے سے منظر کیسے تبدیل ہو جاتے ہیں اسی طرح زاویہ بدلنے سے بھی مناظر تبدیل
ہو جاتے ہیں۔
اگر امریکہ کے زاویے سے اس صورتحال کو دیکھا جائے تو یوں محسوس ہوگا جیسے شکاری
اصطلاح میں Heel کرنا کہا جاتا ہے کہ کتے کو اپنی ایڑی کے پیچھے لگا لینا۔ امریکہ کے زاویہ نگاہ سے
یہ منظر دکھائی دے گا کہ امریکہ نے انگریزوں کو بھی Heel کر لیا اور فرانس کو بھی Heel کر لیا
اور روس کو بھی Heel کر لیا غرضیکہ بہت سے اتحادیوں کو Heel کیا اور اس کے پیچھے پیچھے اور غول
بیابانی بھی اکٹھا ہوا اور سب ایک شکار کی لالچ میں اس Heel کر نیوالے شکاری کے پیچھے لگ گئے
کہ کب وہ شکار مارا جائے اور اپنی اپنی توفیق اور رتبے کے مطابق اس کے حصے بخرے کریں اور اس
میں سے کچھ اپنے لئے حاصل کر سکیں ۔
یہ جو لشکر روانہ ہوا ہے شکاریوں کا اور اس کے Heel ہوئے ساتھیوں کا ، اس کے منہ سے
کویت کویت کویت کویت کی آوازیں آرہی ہیں اور جو پیچھے لگے ہوئے ہیں وہ اپنے دانت تیز
کر رہے ہیں کہ کب ہمیں کویت کے نام پر عراق کے شکار کا موقع ملے گا بہر حال ایک زاویہ نگاہ یہ ہے
اور اگر اسرائیل کے زاویہ نگاہ سے دیکھا جائے تو اسرائیل یہ سمجھتا ہوگا اور حق بجانب ہوگا یہ
سمجھنے میں کہ اس نے امریکہ اور اس کے تمام ساتھیوں کو ہیل کر لیا ہے اور اسرائیل کے پیچھے پیچھے وہ
دیگر جنگلی مخلوقات بھی ساتھ چل رہی ہیں جن کو یہ علم نہیں کہ یہ وہ شکاری ہے جو رفتہ رفتہ پلٹ پلٹ کر
ایک ایک Heel ہوئے ہوئے جانور کا شکار کرے گا اور پھر سب مل کر اس کا گوشت اڑائیں
گے۔ تو ایک یہ بھی زاویہ نگاہ ہے حالانکہ حقیقت وہی رہتی ہے جس طرح چاہیں اس کی تعبیر کر لیں ۔
یہ فیصلہ تو بہر حال آنے والا وقت کرے گا کہ کس نے کس کو Heel کیا ہے۔ آوازوں کے
خطبات طاہر جلد ۱۰
171
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
لحاظ سے بھی دماغ عجیب عجیب کرشمے دکھاتا ہے۔ ایک ہی آواز کے مختلف معنی لئے جاتے ہیں۔ ایک
آواز دنیا یہ سن رہی ہے کہ عراق کے جوڑ جوڑ توڑنے کا ارادہ اس لئے ہے کہ کبھی بھی عراق آئندہ کویت
پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے۔ گویا سارا مقصود کائنات کو یت ہے اور ہر دوسرے ملک پر ہر دوسرے
ملک کو حملے کرنے کی کھلی چھٹی ہے لیکن کویت پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ پس
کو بیت کویت کی آوازوں کا ایک یہ مطلب ہے جو دنیا کو سنائی دے رہا ہے اگر اسی آواز کو اسرائیل کے
کانوں سے سنا جائے تو وہاں یہ آواز سنائی دے گی کہ عراق کے اسی لئے ٹکڑے ٹکڑے کئے جارہے
ہیں اور اس لئے اسکا جوڑ جوڑ تو ڑا جا رہا ہے کہ یہ کبھی اسرائیل پر حملہ کرنے کا خواب بھی نہ دیکھ سکے
اور صرف یہی نہیں بلکہ دنیا میں کوئی ملک بھی کبھی اسرائیل کو ٹیڑھی نظر سے دیکھنے کی جرات نہ کرے۔ تو
دیکھئے آواز وہی ہے لیکن مختلف کانوں میں مختلف شکلوں پر پڑ رہی ہے اور مختلف دماغ اس کی مختلف
تعبیریں کر رہے ہیں۔
ایک اور پہلو یہ قابل ذکر ہے کہ شائستگی اور تہذیب اور نرمی اور پیار صرف انسانوں کا حصہ
نہیں بلکہ گوشت خور جانور بھی ایک تہذیب رکھتے ہیں۔ ایک نرمی اور پیار رکھتے ہیں ۔ جب تک وہ
شکار پر نہ جھپٹیں یا جب تک کسی دشمن کا مقابلہ نہ کریں ان کے پاؤں کے تلوے گداز اور نرم ہوتے ہیں
اور مخمل کی طرح ہوتے ہیں۔ ان کے جبڑے نرم نرم ہونٹوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہوتے ہیں، ان کے
دانت نرم نرم ہونٹوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ آپس میں محبت اور پیار سے رہتے ہیں
بلکہ دوسرے جانوروں کو بھی بری نظر سے نہیں دیکھتے لیکن وہ وقت جب شکار کا وقت آتا ہے ، وہ وقت
جب دشمن پر جھپٹنے کا وقت آتا ہے۔ انہی نرم نرم مخملیں پاؤں سے خوفناک پنجے نمودار ہو جاتے ہیں
اور انہی نرم ہونٹوں کے پیچھے سے وہ ہولناک کچلیاں نکل آتی ہیں جو کسی جانور پر رحم نہیں جانتیں ۔ پس
اس صورتحال کا بھی جائزہ لینا چاہئے کہ وہ کون سے وقت ہوتے ہیں جب انسان پہچانے جاتے ہیں۔
ایک اردو شاعر نے بہت اچھی بات کہی جب یہ کہا کہ
اک ذراسی بات پر برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
مگر مغربی دنیا کے عرب دوستوں کے متعلق حسرت سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ ذرا سی بات تو
خطبات طاہر جلد ۱۰
172
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
در کنار ۔ عالم اسلام پر قیامت بھی ٹوٹ پڑے تو ان کے برسوں کے یارانے نہیں جاتے اوران سے
دوست پہچانے نہیں جاتے۔
یہ ہے خلاصہ اس پس منظر کا جس کی روشنی میں میں آپ کے سامنے کچھ دوسرے امور رکھنا
چاہتا ہوں جن کا زیادہ تر تعلق مختلف قوموں کو مشورے دینے سے ہے ۔ قدیم سے لا مذہب سیاست
کے تین اصول رہے ہیں جو مشرق اور مغرب میں برابر ہیں مشترک ہیں۔ یہ نہیں کہہ سکتے یہ مغربی
سیاست کے اصول ہیں یا مشرقی سیاست کے اصول ہیں ۔ کل کے ہیں یا آج کے۔ ہمیشہ سے یہی
اصول چلے آرہے ہیں یعنی سیاست اگر لامذہب اور بے دین ہو تو پہلا اصول یہ ہے کہ
قوم ، وطن یا گروہ کا مفاد جب بھی عدل کے مفاد سے ٹکرائے تو قوم ، گروہ اور وطن کے مفاد کو
عدل کے مفاد پر لازما تر جیح دو اور فوقیت دو۔ خواہ عدل کو اس کے نتیجے میں پارہ پارہ کرنا پڑے۔
قرآن کریم کا اصول سیاست اس سے بالکل مختلف ہے اور برعکس ہے جو یہ ہے وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ
شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوى (المائده :٩)
کہ اے مسلمانو ! تمہاری سیاست اور طرح کی سیاست ہے یہ الہی فرمان کے تابع سیاست ہے اور اس
کا بنیادی اٹل اصول یہ ہے کہ کسی قوم کی شدید دشمنی بھی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ اس سے
نا انصافی کا سلوک کرو۔ ہمیشہ عدل پر قائم رہو کیونکہ عدل تقویٰ کے قریب تر ہے۔
دوسرا اصول سیاست یعنی بے دین سیاست کا اصول یہ ہے کہ اگر طاقت ہو تو مفادات کو
طاقت کے زور سے ضرور حاصل کرو۔ کیونکہ "Might is Right" طاقت ہی صداقت ہے اس
کے سواد نیا میں صداقت کی اور کوئی تعریف نہیں ۔
قرآن کریم اس کے برعکس ایک مختلف اصول پیش فرماتا ہے جو یہ ہے لِيَهْلِكَ مَنْ
هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ (الانفال :۴۳) یعنی وہی ہلاک کیا جائے
جس کی ہلاکت پر کھلی کھلی صداقت گواہ ہو اور وہی زندہ رکھا جائے جس کے حق میں کھلی کھلی صداقت
گواہی دے۔ پس اسلام کا اصول Might is Right کے برعکس Right is might بنتا
ہے۔
تیسرا اصول جولا دینی سیاست کا بنیادی حصہ ہے وہ یہ ہے کہ مقصد کے حصول کے لئے بے
خطبات طاہر جلد ۱۰
173
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
دریغ جھوٹا پروپیگنڈا کرو۔ یہ نہ صرف جائز ہے بلکہ جتنا زیادہ فریب اور ملمع کاری سے کام لیا جائے اتنا
ہی زیادہ بہتر اور قوم کے مفاد میں ہے ۔ پس دشمن کو صرف مبہ کو صرف میدان جنگ میں شکست نہ دو شکست نہ دو بلکہ جھوٹے
پرو پیگنڈے کے ذریعے اس کو نظریات اور اصولوں کی دنیا میں شکست خوردہ بنا کے دکھاؤ۔
ازل سے جب سے سیاست کا تاریخ میں ذکر ملتا ہے یہی تینوں اصول ہمیشہ ہر جگہ کارفرما
دکھائی دیں گے سوائے ان استثنائی ادوار کے جب سیاست بعض شرفاء کے ہاتھ میں چلی گئی ہو جو دینی
اور اخلاقی اقدار کی قدر کرتے ہوں ۔ یا جب مذہب کی دنیا میں خدا تعالیٰ نے دنیاوی طاقت بھی عطا
کر دی ہو۔ قرآن کریم اس اصول کے بالکل برعکس یہ اصول پیش فرماتا ہے: فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ
مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّوْرِ (انج : ۳۱) پھر دوسری جگہ فرمایا: وَإِذَا قُلْتُمْ
فَاعْدِلُوا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْ بی (الانعام : ۱۵۳) لفظوں کی لڑائی میں بھی لفظوں کے جہاد میں بھی
تمہیں سچائی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔ سچائی کا دامن ہاتھ سے چھوڑنا اور جھوٹ کو قبول کرنا، یہ
شرک کی طرح نا پاک اور نجس ہے۔ فرمایا وَ إِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا بات بھی کرو تو عدل کے ساتھ کرو
لَوْ كَانَ ذَا قُرْ بی خواہ تمہاری بات کا نقصان تمہارے قریبی کو پہنچتا ہو اس کی کچھ پرواہ نہ کرو۔
d
آج کی اسلامی دنیا کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ خدا اور دین محمد کے نام پر جہاد کا اعلان
کرتے ہیں لیکن سیاست کی تینوں شرائط لادینی سیاست سے اخذ کر لی ہیں اور قرآن کریم کی اس
غالب سیاست کو چھوڑ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس دور میں اب تک جتنی دفعہ مسلمان اپنے اور اسلام
کے دشمنوں سے ٹکرائے ہیں الا ماشاء اللہ معمولی اتفاق کے سوا ہر دفعہ نہایت ہی ذلت ناک
اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حالانکہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ کا یہ کھلا کھلا بلکہ اٹل وعدہ تھا
کہ إِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ (الج: ۴۰) که خبردار ! میری خاطر ، میرے نام پر جہاد کے
لئے نکلنے والوسنو ! تم کمزور ہو مگر میں کمزور نہیں ہوں ۔ میں تم سے وعدہ کرتا ہوں اور یہ وعدہ اٹل ہے
إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ ان کمزور اور دنیا کی نظر میں نہایت حقیر لوگوں کو جو خدا کی خاطر
جہاد پر نکلے ہیں ضرور خدا کی نصرت عطا ہوگی اور ان کو اپنے غیروں پر غالب کیا جائے گا۔
یہ سوال آج مسلمان ذہن کو جھنجوڑ رہا ہے اور اسی لئے میں نے اس کو بہت اہمیت دی تا کہ
مشرق سے مغرب تک کے دکھے ہوئے مسلمان دلوں کو سمجھاؤں کہ یہ شکست اسلام کی شکست نہیں
خطبات طاہر جلد ۱۰
174
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
ہے بلکہ یہ شکست ان مسلمانوں کی ہے جنہوں نے اسلام کے اصولوں کو ترک کر کے شکست خوردہ
اصولوں کو اپنا لیا۔ پس یہ جنگ حق اور باطل کی جنگ نہیں رہی یہ طاقت اور کمزوری کی جنگ بن گئی ۔ نہ
خدا اس طرف رہا نہ خدا اس طرف رہا اور جب طاقت اور کمزوری کی جنگ بن جائے تو طاقت لازماً
جیتی ہے اور اسی کا مطلب ہے "Might is Right"۔
پس خلیج کی جنگ کے اس دردناک واقعہ میں ہمارے لئے بہت گہرے سبق ہیں اور سب
سے بڑا سبق یہ ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اعلیٰ پائیدار اور نا قابل تسخیر اصولوں کی طرف لازماً لوٹنا
ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے حق میں یہ وعدہ پورا نہیں ہوگا کہ ارض کے اوپر خدا کے پاک
بندوں کی حکومت لکھی جاچکی ہے۔ الارض یعنی فلسطین کی زمین ہو یا ساری دنیا مراد ہو جب تک
عباد الصلحین پیدا نہیں ہوتے اور قرآن کریم کے پاکیزہ ہمیشہ زندہ رہنے والے، ہمیشہ
غالب آنے والے اصولوں پر عمل نہیں کرتے اس وقت تک ان کے مقدر میں کوئی دنیاوی فتح بھی نہیں
لکھی جائے گی۔
پس مسلمانوں کے دلوں پر جو ظلم پر ظلم کی آری چلائی جارہی ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ گویا ؟
اتحادیوں کے ساتھ تھا اور حق کو جھوٹ اور باطل پر فتح ہوئی ہے یہ ہرگز درست نہیں ۔
اس ضمن میں ایک اور بات آپ کے علم میں آنی چاہئے کہ ایک امریکن جرنیل بار بار یہ کہتے
رہے کہ ہم سارے سفید ٹوپیوں والے ہیں اور عراق اور عراق کے ساتھی سارے کالی ٹوپیوں والے۔
مغربی ناولوں کا ایک جاہلانہ تصور ہے کہ جو ان کے لڑا کا پستول کے اچھے ماہر ہوں وہ سفید ٹوپیاں پہنا
کرتے ہیں اور جو بد معاش ان کے مقابل پر ہوں جن پر وہ غالب آتے ہوں وہ کالی ٹوپیاں پہنتے ہیں
امر واقعہ یہ ہے کہ یہ سفید اور کالے کی جنگ نہیں تھی ۔ اس دعوے کو ثابت کرنے کے لئے یہ کہا جاتا ہے
که صدام حسین اتنا ظالم اور سفاک ہے کہ اس نے کردوں کو گیس کا عذاب دے کر مارا اور پھر کر دوں
کے گاؤں کے گاؤں بمباری کے ذریعے ملیا میٹ کر دیئے ۔ اگر یہ بات درست ہے اور غالباً درست
ہے تو ایک ایسا بھیانک جرم ہے جس کے لئے جو ظلم کرنے والا ہے وہ خدا کے حضور جواب دہ ہوگا
اور تاریخ کے سامنے بھی جواب دہ ہوگا ۔ مگر یہ ساری تصویر نہیں ہے دیکھنا یہ ہے کہ جرم صدام حسین کو
کن قوموں نے سکھایا تھا اور کیسے سکھایا تھا۔
خطبات طاہر جلد ۱۰
175
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
1920ء کی بات ہے کہ انگریزوں کی یہ پالیسی تھی کہ کردوں کو عراقیوں کا غلام بنا دیا جائے
جب کر دوں نے اس کے خلاف آواز بلند کی تو 1920 ء میں سب سے پہلے برطانیہ کی حکومت نے
نہتے اور کمزور کردوں پر گیس کے بم برسائے اور نہایت دردناک طریق پر ہزار ہا کا قتل عام کیا۔ اس
کے بعد مسلسل انگریزوں نے کردوں کو عراق کا غلام بنانے کی خاطر سالہا سال تک ان غریبوں کے
دیہات پر بمباری کی چنانچہ اس بمباری کا ایسا اثر اس زمانے کے ان لڑنے والوں پر بھی پڑا جن کے
ذریعے بمباری کی جارہی تھی کہ ایک برطانوی امیر فورس کے بہت بڑے افسر نے احتجاج کے طور پر
استعفیٰ دے دیا (1922ء کی بات ہے ) کہ یہ ظلم میں برداشت نہیں کر سکتا ایسا خوفناک ظلم توڑا جا رہا
ہے کر دوں پر کہ میری حد برداشت سے باہر ہے۔
پھر یہ کہا جاتا ہے کہ ایران میں بھی صدر صدام نے انہی جرائم کا ارتکاب کیا اور کثرت کے
ساتھ ایرانیوں کو گیس کا عذاب دے کر مارا اور ان کی شہری آبادیوں پر بمباری کی ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ
اس دور میں بھی گیس بنانے کے سامان مغرب نے ان کو مہیا کئے اور دور مار تو پیں بھی مغرب نے مہیا
کیں اور سب سے زیادہ مالی امداد کرنے والے سعودی عرب اور کویتی تھے اور امریکہ مسلسل ان کی
حمایت میں کھڑا رہا ہے۔
پس یہ درست ہے کہ صدام نے انسانیت کے خلاف جو جرائم کئے ہیں وہ ان کے لئے
جواب دہ ہے مگر یہ درست نہیں کہ صرف صدام ہی نے جو جرائم کئے ہیں اور بھی بہت سے جرم کرنے
والے ہیں اور وہ اتحادی جو اس وقت پاک باز اور معصوم بنا کر پیش کئے جارہے ہیں ان کے اندر
بڑے بڑے ظالم اور سفاک موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ جب ان کو ضرورت پیش آئی جرم کی حمایت
کی اور سفا کی کا دل بڑھایا۔ پس یہ جنگ سچ اور جھوٹ کی جنگ نہیں ہے۔
مسلمان نوجوان خصوصیت سے سخت دل شکستہ ہیں اور جو اطلاعیں مجھے دنیا سے مل رہی ہیں
بعض نوجوان بچوں اور عورتوں ، لڑکیوں وغیرہ کا یہ حال ہے کہ ان ظلموں کو دیکھ دیکھ کر جو عراق پر
توڑے جا رہے ہیں رو رو کر انہوں نے اپنی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ خود انگلستان میں ہی بعض بچے
اور بعض بچیاں مجھے ملنے آئے ۔ درد کی شدت سے ان سے بات نہیں ہوتی تھی ۔ بات کرتے کرتے
ہچکیاں بندھ گئیں کہ ہمیں بتائیں یہ کیا ہو رہا ہے۔ کیوں ہمارا خدا ان کی مدد کو نہیں آ رہا؟ ان کو میں
خطبات طاہر جلد ۱۰
سمجھانا چاہتا ہوں کہ۔
176
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
اول تو یہ کہ جب خود خدا کے بندے توحید کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیں اور اسلام کے پاکیزہ
اصولوں کو اپنانے کی بجائے دشمنوں کے ناپاک اصولوں کو اپنا لیں تو خدا نہ ادھر رہتا ہے نہ ادھر رہتا ہے
اور یہ حق و باطل کی جنگ نہیں رہتی ۔
دوسرے یہ کہ جہاں تک دنیا وی جنگوں کا تعلق بھی ہے اس شکست کے ساتھ وقت ٹھہر تو
نہیں گیا۔ تاریخ تو جاری وساری ہے ابھی چند دن گزرے ہیں ۔ تاریخ اپنے رخ اولتی بدلتی رہتی ہے۔
وقت پلٹ جاتے ہیں اور آج کچھ ہے تو کل کچھ ہو جاتا ہے۔ بعض قوموں نے سینکڑوں سال تک
جبر و استبداد کی حالت میں زندگی گزاری اور پھر خدا نے ان کو اپنے دشمنوں پر فتح عطا فرمائی ۔ پس خدا
کے وقت کے مطابق سوچ پیدا کریں۔ اپنے وقت کے مطابق عجلت سے کام نہ لیں ۔ دنیا کی تاریخ
ایک جاری و ساری سلسلہ ہے جو ہمیشہ ایک حال پر قائم نہیں رہا کرتا۔ آپ کے دل کی تسلی کے لئے میں
آپ کو تاریخ میں کچھ پیچھے لے جاتا ہوں 1919 ء میں جو کچھ یورپ میں ہو رہا تھا اس کی یاد آپ کو
دلاتا ہوں یہ وہ سال ہے جبکہ جیتی ہوئی اتحادی طاقتیں جرمنوں کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لئے
ورسائے Versalles میں اکٹھی ہوئی تھیں وہ سال انگلستان کے الیکشن کا سال بھی تھا ۔ لائیڈ
جارج وزیر اعظم نے یہاں سے روانہ ہونے سے پہلے یہ بیان دیا کہ میں جرمن نمبو Lamon کو اس
سختی سے نچوڑوں گا کہ اس کے بیجوں سے چرچرانے کی آواز آئے اور ہائے ہائے کی صدائیں اٹھنے
لگیں ۔ اس ارادے کے ساتھ یہ ورسائے کے لئے روانہ ہوئے ۔ مبصر لکھتا ہے کہ دور سائے پہنچ کر
جب انہوں نے فرانسیسی نمائندوں کے انتظامی ارادوں پر اطلاع پائی تو وہ سمجھے کہ میرے ارادے تو ان
مقابل پر بخشش اور حلم کا نمونہ تھے۔ فرانسیسی نمائندوں میں ایسی خوفناک انتقامی کارروائیوں کے
جذبات تھے کہ گویا ہر جرمن کو ملیا میٹ کرنے کا فیصلہ تھا۔ بہر حال آپس میں افہام و تفہیم کے ذریعے
کچھ ایسے فیصلے کئے گئے جن کے نتیجے میں اس بات کو لازمی بنا دیا گیا کہ آئندہ کبھی جرمن قوم کسی اور قوم
کے
کے خلاف ہتھیار نہ اٹھا سکے ۔ وہی تصویر ہے جو آج عراق کی صورت میں ان کے ارادوں کی شکل
میں آپ کو دکھائی دیتی ہے لیکن کچھ عرصے کے بعد اس بات کو مزید یقینی بنانے کے لئے 1928ء
میں امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ اور فرانس کے وزیر اعظم نے مل کر ( سیکرٹری آف سٹیٹ
خطبات طاہر جلد ۱۰
177
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
کا نام Mr۔Frank Kellogg تھا) انہوں نے یورپ میں پندرہ مغربی ممالک کی ایک کا نفرنس بلائی
جس کا عنوان یہ تھا کہ جنگ کو Out Law کر دیا جائے یعنی ایسا مفرور مجرم قراردیدیا جائے جس کے قتل
کا سب کو حق ہے۔ عملاً یہ اعلان تھا کہ ہم اب جنگ کو ہمیشہ کے لئے دفنا دیں گے پندرہ ملکوں کے
نمائندے اکٹھے تھے جس ہال میں یہ تقریب منعقد ہوئی وہاں جب سب سے پہلے جرمن نمائندہ اپنا سنہری
قلم لے کر دستخط کرنے لگا تو سارا ہال تالیوں کی گونج سے لرز نے لگا کسے خبر تھی کہ اس کے کچھ ہی عرصے
کے بعد یعنی 1928ء کو گیارہ سال بمشکل گزریں گے کہ وہی مردہ دوبارہ زندہ ہو جائے گا اور ایک ملک یا
ایک وزیر اعظم کو تاخت و تاراج نہیں کرے گا بلکہ اس رے گا بلکہ اس کی ہیبت سے مشرق و مغرب تک قوموں کے ایوان
لرزنے لگیں گے اور بموں کے دھماکوں سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے گی ۔ پس دیکھو آن فانا یعنی تاریخ
کے نقطہ نگاہ سے چند سال آناًفاناً کی بات ہوا کرتی ہے، آناً فاناً کیسے مناظر بدل گئے۔
خدا زندہ ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔ انسانی نسلیں آتی ہیں اور گزر جایا کرتی ہیں۔ اس
لئے میں یہ نہیں کہتا کہ تم تاریخ کے ان اتفاقات پر بھروسہ رکھو میں یہ کہتا ہوں کہ تاریخ کے اس ادلنے
بدلنے کے مضمون کو پیش نظر رکھو اور مایوس نہ ہو لیکن بھروسہ خدا پر رکھو جو دائمی ہے اور جس پر دنیا کی کوئی
اقت غالب نہیں آسکتی ۔ وہ دنیا کی اور کائنات کی ہر طاقت کو مغلوب کر سکتا ہے۔ اس کے ہاتھ میں
ان طاقتوں کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔ پس اگر تم مظلوم اور مجبور ہوا اور درد سے کراہ رہے ہو تو اس درد کو
دعاؤں میں خدا کے حضور پیش کرو۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ تمہاری ہر شکست اس طریق پر فتح میں
تبدیل ہو جائے گی۔
میں اتحادی فوجوں کو یہ مشورہ دیتا ہوں اور اتحادی ملکوں کے سربراہوں کو بھی یہ مشورہ دیتا
ہوں کہ اگر آپ کو بنی نوع انسان کی بھلائی مقصود ہے۔ اگر واقعی آپ دائی امن چاہتے ہیں تو آپ کی
سیاست کے اصول تو بار بار پٹ چکے ہیں اور کبھی بھی دنیا میں امن قائم کرنے میں کامیاب نہیں
ہو سکے۔ اس لئے خدا کے لئے اب تو عبرت حاصل کرو اور اسلام کے سیاست کے ان اصولوں کو اپناؤ
جو تقویٰ کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔ جن کی جڑیں تقویٰ میں ہیں جو تقوی کے پانی سے پلتے ہیں اور
تقوی کی طاقت سے نشو نما پاتے ہیں۔ اگر تم اسلام کے ان تین اصولوں کو اپنا لوجن کا میں ذکر کر چکا
ہوں تو یہی ایک ذریعہ ہے کہ جس سے دنیا کو دائی امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔ اگر ایسا نہ کرو گے تو
خطبات طاہر جلد ۱۰
178
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
جبر و استبداد کی طاقتیں خواہ مغربی ہوں یا مشرقی ، ناگا سا کی اور ہیرو شیما پر ایٹم بم گرانے والا امریکہ ہو
یا انڈونیشیا میں بربریت کی نئی حیرت انگیز مثالیں اور نہایت دردناک مثالیں قائم کرنے والا جاپان ہو،
میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر ان کی نیتیں وہی رہیں جو ہمیشہ سے سیاستدانوں کی نیتیں چلی آئی ہیں
اور اخلاق کی بجائے خود غرضی پر ان کی بنا ہوئی تو کبھی دنیا کو امن عطا نہیں کر سکتے ۔ دنیا کی طاقتور دنیا
قوموں کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنی نیتوں کے جنگلوں میں چھپے ہوئے بھیڑیوں کو ہلاک
کریں۔ اگر ایسا نہیں کریں گے تو صدام کی ایلیٹ فورس کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن کی ضمانت نہیں
ہو سکتی ، تمام عراق کے ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دیں تب بھی دنیا میں امن کی کوئی ضمانت نہیں ہو سکتی ۔
انسان کو ہلاک کرنے کے لئے اس کی نیتوں میں بھیڑیے چھپے ہوئے ہیں ۔ جب تک نیتوں میں
پوشیدہ بھیڑیوں کو انسان ہلاک نہیں کرتا اور عدل پر قائم ہونے کے عہد نہیں کرتا اس وقت تک دنیا کو
ہرگز امن کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
لیکن یہاں ایک بہت ہی اہم سوال اٹھتا ہے کہ جب تک قرآن کا پیش کردہ نظام عدل
اسلامی دنیا خود قبول نہ کرے اور اپنے اپنے ملکوں میں اسلام کا نظام عدل جاری کر کے نہ دکھائے
اور اپنے نظریات کو عادلانہ نہ بنائے اس وقت تک وہ دنیا کو کیسے اسلام کے عدل کی طرف بلا سکتی ہے۔
یہ ناممکن ہے جب تک عالم اسلام خود عدل پر قائم نہیں ہوتا یعنی قرآن کے تصور عدل پر قائم نہیں ہوتا ،
نہ عالم اسلام دنیا کو عدل عطا کر سکتا ہے نہ دنیا سے عدل کی توقع رکھ سکتا ہے۔ اس ضمن میں ہم دیکھتے
ہیں کہ عالم اسلام میں نہایت ہی خوفناک ایسی باتیں رائج ہیں جو اسلام کے ساتھ بے وفائی کا حکم رکھتی
ہیں اور بجائے اس کے کہ اسلام کی عادلانہ تعلیم کو سمجھیں اور قبول کریں، اسلام کو دنیا کے سامنے ایک
ایسے مذہب کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس کا عدل کے ساتھ کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔ اس میں سب
سے بڑا قصور ملاں اور سیاستدان کا ہے ان دونوں کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں اسلام کے نظام عدل کو تباہ
کیا جا رہا ہے تین ایسے نظریات اسلام کی طرف منسوب کر کے پیش کئے جارہے ہیں کہ جن کے نتیجے
میں بیرونی دنیا میں اسلام کی تصویر ظالمانہ طور پر مسخ ہو کر پیش ہو رہی ہے اور ہر اسلامی ملک سے بھی
امن اٹھتا چلا جا رہا ہے۔
پہلا نظریہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ تلوار کا استعمال نظریات کی تشہیر میں نہ صرف جائز بلکہ ضروری
خطبات طاہر جلد ۱۰
179
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
ہے اور تلوار کے زور سے نظریات کو تبد با یات کو تبدیل کر دینے کا نام اسلامی جہاد ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے
کہ یہ حق صرف مسلمانوں کو ہے۔ عیسائیوں یا یہودیا ہندوؤں یا بدھوں کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی مسلمان کے ہوں یا ہو دیا ہے
نظریے کو بزور تبدیل کریں لیکن خدا نے یہ حق سارے کا سارا مسلمانوں کے سپرد کر رکھا ہے۔ کیسا غیر
عادلانہ، کیسا جاہلانہ تصور ہے لیکن اسے اسلام کے نام پر ساری دنیا میں پھیلایا جارہا ہے۔
پھر دوسرا جزو اس کا یہ ہے کہ اگر کوئی غیر مسلم مسلمان ہو جائے تو کسی کا حق نہیں کہ اسے
موت کی سزادے۔ تمام دنیا میں جہاں کوئی چاہے اپنے دین کو چھوڑ چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوتا رہے
دنیا کے کسی مذہب کے ماننے والوں کو حق نہیں کہ اسے موت کی سزا دیں لیکن اگر کوئی مسلمان دوسرا
مذہب اختیار کرلے تو دنیا کے ہر مسلمان کا حق ہے کہ اس کی گردن اڑا دے۔ یہ اسلام کا دوسرا منصفانہ
اصول ہے جو اسلام کے علمبردار خدا اور قرآن کے نام پر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
تیسرا اصول یہ ہے کہ مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ شریعت اسلامیہ کو زبردستی ان شہریوں
پر بھی نافذ کریں جو اسلام پر ایمان نہیں لاتے لیکن دوسرے مذاہب کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنی اپنی شریعت
مسلمانوں پر نافذ کریں۔ چنانچہ اس نظریہ عدل کی رو سے یہود کو بھی یہ حق نہیں کہ مسلمانوں سے طالمود
میں بیان کردہ سلوک کریں اور ہنود کو بھی یہ حق نہیں کہ مسلمانوں سے منوسمرتی میں بیان کردہ سلوک
کریں۔ پس یہ تیسرا الصور عدل ہے۔ یہ صرف تین مثالیں ہیں لیکن حقیقت میں آپ مزید جائزہ لیں تو
بہت سے اور امور بھی ایسے ہیں جن میں آج کے مولوی کا پیش کردہ تصور اسلام قرآن کریم کے واضح
اور بین اصول عدل سے متصادم ہے اور اسے رد کرنے کے مترادف ہے ۔ آج دنیا میں اسلام کے
خلاف سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ہتھیار یہی وہ تین اصول ہیں جن کی فیکٹریاں مسلمان ملکوں
میں لگائی گئی ہیں۔ یہو د سب سے زیادہ کامیابی کے ساتھ ان تین اسلامی اصولوں کو یعنی نعوذ بالله
من ذالك اسلامی اصولوں کو مولویوں کے بنائے ہوئے اسلامی اصولوں کو کہنا چاہئے ۔ مغربی دنیا
میں اور دوسری دنیا میں پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان لوگوں سے تمہیں کس طرح امن نصیب
ہو سکتا ہے ان لوگوں سے ہمیں کس طرح امن نصیب ہو سکتا ہے جن کا انصاف کا تصور اور عدل کا تصور
ہی پاگلوں والا تصور ہے جس کے اندر کوئی عقل کا شائبہ بھی دکھائی نہیں دیتا۔ مسلمانوں کے لئے
اور حقوق غیروں کے لئے اور حقوق ، سارے حقوق دنیا میں راج کرنے کے مسلمانوں کو اور سب غیر
خطبات طاہر جلد ۱۰
180
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۹۱ء
ہر دوسرے حق سے محروم ۔ اگر نعوذ بالله من ذالك یہ قرآنی اصول ہے تو لا ز ما ساری دنیا اس
اصول سے متنفر ہوگی اور مسلمانوں کو امن عالم کے لئے شدید خطرہ محسوس کرے گی۔
پس صرف یہی کافی نہیں کہ غیروں سے ان زیادتیوں کے شکوے کئے جائیں جو مسلمان پر
کی جاتی ہیں۔ اپنے پر بھی نظر ڈالنی چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ یہ زیا دتیاں کیوں ہو رہی ہیں اور شاطر
دشمن کس طرح مسلمانوں کے خلاف خود مسلمانوں کے بنائے ہوئے ہتھیاروں کو استعمال کر رہا ہے
پس امر واقعہ یہی ہے کہ اسلامی ممالک میں اسلام کی طرف منسوب ہونے والے نہایت مہلک
ہتھیاروں کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں اور ملاں ان کارخانوں کو چلا رہے ہیں اور بھاری تعداد میں دشمن
ممالک میں یہ دساور کو بھیجے جاتے ہیں اور ان کی برآمد ہوتی ہے اور پھر یہی ہتھیار عالم اسلام کے
خلاف استعمال کئے جاتے ہیں ۔
صلى الله
میں یہ سمجھتا ہوں کہ مسلمان سیاستدانوں کا بھی اس میں بہت بڑا قصور ہے۔ انہوں نے خود
اسلام کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ ملاں کے سپرد کر بیٹھے اور یقین کر لیا کہ ملاں اسلام کی جو بھی تصویر
پیش کر رہا ہے وہی درست ہے لیکن ان کے ضمیر نے اور ان کی روشن خیالی نے اس تصویر کو رد کیا ہے
لیکن یہ جرات نہیں رکھتے کہ ان نظریات کو غیر اسلامی سمجھتے ہوئے بھی ان کی مخالفت کر سکیں۔ پس اس
نفسیاتی الجھن نے تمام اسلامی ریاست کو مریض بنارکھا ہے دو گلا اور منافق بنا دیا ہے۔ اپنے عوام ان
ملانوں کے سپرد کر دیتے ہیں جو ازمنہ وسط جو ازمنہ وسطی کی سوچ رکھتے ہیں اور آنحضرت ﷺ کے روشن زمانے سے
روشنی حاصل نہیں کر ۔ کرتے اس لئے جب انہوں نے اپنے عوام کو ہی ان کے ہاتھ میں دے دیا تو ان کی
طاقت سے ڈر کر وہ کھلم کھلا یہ کہنے کی جرات نہیں رکھتے کہ یہ اصول غلط ہیں کیونکہ وہ خود بھی ان کو نعوذ
باللہ اسلامی اصول سمجھ رہے ہیں ۔ پس اب وقت ہے کہ حکومتیں ہوش کریں اور عالم اسلام جو دو نیم
ہوا پڑا ہے، سیاست کی دنیا الگ ہے اور مذہبی سوچ کی دنیا الگ ہے اور ان دونوں کے درمیان تصادم
ہے۔ یہ دوسرا خطرناک پہلو ہے جس کے نتیجے میں عالم اسلام کو خود اپنی طرف سے بھی خطرہ ہے
اور اس خطرے کی بیخ کنی ضروری ہے بلکہ فوری ہے ورنہ ایک نئے جہان کا نظام نو بنانے میں مسلمان
کوئی کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔ پس ضروری ہے کہ مسلمان حکومتیں واشگاف الفاظ میں یہ اعلان کریں
کہ قرآن کے نظام عدل سے ٹکرانے والا کوئی نظریہ اسلامی نہیں کہلا سکتا اس سے بڑی اور کسی دلیل کی
خطبات طاہر جلد ۱۰
181
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۹۱ء
ضرورت نہیں ہے۔ بار بار علماء کو چیلنج کریں کہ آؤ اور اس میدان میں ہم سے مقابلہ کر وہم اعلان کرتے
ہیں کہ قرآن کریم کا نظام عدل واضح اور بین اور غیر مبہم ہے اور عالمی ہے قومی نہیں ہے۔ اگر عالمی نہ
ہو تو نظام عدل کہلا ہی نہیں سکتا۔ بین الاقوامی ہے۔ Absolute ہے پہلے اس بات پر بحث کرو کہ
یہ ہے کہ نہیں اور اگر ہے تو تمہیں ماننا پڑے گا کہ قرآن کریم کے نظام عدل سے ٹکرانے والا ہر نظریہ
غیر اسلامی ہے۔
دوسرے اس اعلان کی ضرورت ہے کہ ہر وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف غیر عادلانہ نظریہ
منسوب کرے گا وہ کلام الہی کی گستاخی کا مرتکب شمار ہوگا اور ساتھ ہی یہ اعلان کیا جائے کہ ہر وہ شخص جو
حدیث رسول کی طرف قرآن کریم کے خلاف نظریات منسوب کرنے کی کوشش کرے، وہ کلام رسول
کی گستاخی کا مرتکب شمار کیا جائے گا۔ یہ ایک ہی لائحہ عمل ہے جو عالم اسلام کے اندرونی تضادات کو دور
کر سکتا ہے۔ اگر آج کسی سیاستدان کے دماغ میں روشنی ہے اور وہ تقویٰ رکھتا ہے اور انصاف کا دامن
پکڑے ہوئے ہے۔ اگر آج اس میں یہ جرات ہے کہ حق بات کر سکے اور حق طریق پر کر سکے، اگر آج
وہ اپنی قوم اور عالم اسلام سے محبت رکھتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اس میدان میں اسلام
کے حق میں جہاد کا آغاز کرے ورنہ یہ میدان نہ جیتا گیا تو کوئی اور میدان نہیں جیتا جائے گا۔
اگر چہ ایک گونہ منافقت کے ذریعے مسائل مل رہے ہیں لیکن بلا ہمیشہ کے لئے سر سے اتر
نہیں گئی۔ عالم اسلام میں ہم یہ واقعہ بار بار ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ جب بھی عالم اسلام کو کہیں
سے کوئی خطرہ در پیش ہو و ہیں ملائیت کو فروغ ملنے لگتا ہے اور ملائیت دماغوں میں زیادہ سے زیادہ نفوذ
کرنے لگتی ہے اور اس وقت ایک انتہا پسند انقلاب کے خطرات سر پر منڈلانے لگتے ہیں اور یہ سلسلہ
جاری ہے اور بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اگر حکمت کے ساتھ بر وقت اس کا انسداد نہ کیا گیا اور عوام کی سوچ
میں اور سیاست کی سوچ میں مذہبی اور سیاسی نقطہ نگاہ سے یک جہتی پیدا نہ کی گئی تو اسلامی ممالک ہمیشہ
کمزور رہیں گے اور ہمیشہ اندرونی خطرات کی وجہ سے یہ زلزلوں میں مبتلا رہیں گے اور کبھی ان کو
استحکام نصیب نہیں ہو سکتا۔ اس لئے دوٹوک فیصلوں کی ضرورت ہے اور آج ان فیصلوں کی ضرورت
ہے کیونکہ وقت بڑی تیزی سے گزر رہا ہے اور ہم سے مزید رحم کا سلوک نہیں کرے گا۔ رحم کا سلوک کتنی
دفعہ ہمیں سزا دے چکا ہے۔ کتنی دفعہ ہمیں دنیا میں ذلیل اور رسوا کر چکا ہے اگر آج نہیں اٹھو گے تو پھر
خطبات طاہر جلد ۱۰
182
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
کبھی نہیں اٹھ سکو گے اس لئے اٹھو اور یہ فیصلے کرو اور خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ فیصلے کرو کہ حق کے لئے
حق نام کی تلوار اٹھاؤ گے اور وہ نظریاتی جہاد شروع کرو گے جس کی قرآن کریم نہ صرف اجازت دیتا
ہے بلکہ تم پر اس جہاد کو واجب کر رہا ہے۔
یہی وہ خطرات ہیں جن کا میں نے ذکر کیا ہے ، جن کی وجہ سے کسی اسلامی ملک میں حقیقی
جمہوریت آہی نہیں سکتی ۔ اگر جمہور کی بات کریں تو جمہور کی تعلیم و تربیت کا کوئی مؤثر انتظام نہیں ہے۔
نہ سیاسی سوچ میں ان کو شامل کیا جاتا ہے ، نہ مذہبی سوچ میں ان کو شامل کیا جاتا ہے بلکہ حکمران طبقہ ان
کے نام پر ووٹ لے کر ، ابھر کر ایک نیا تشخص حاصل کر لیتا ہے ۔ پس ایسے ملک جہاں حکمران طبقے
اور عوام الناس میں سوچ اور مذہبی خیالات کی ہم آہنگی نہ ہو وہاں اگر جمہوریت آبھی جائے تو وہ آمر
پیدا کر سکتی ہے جمہوری حکمران پیدا نہیں کر سکتی اور دنیا میں بسا اوقات ایسے ہوتا ہے کہ جمہوری عمل کے
ذریعے آمر پیدا ہوتے ہیں اور اس سے زیادہ خطرہ یہ ہے کہ چونکہ مسلمان حکمرانوں کو ہمیشہ یہ خطرہ
دامن گیر رہتا ہے کہ ملائیت ہمارے عوام کو کہیں اس حد تک اسلام کے نام سے ہمارے خلاف نہ
کر دے کہ ہمارے خلاف کسی قسم کا انقلاب بر پا ہو جائے ۔ اس خطرے کے پیش نظر وہ ضرور آمر بننا
شروع ہو جاتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جبر کو اختیار کرنے لگتے ہیں اور چونکہ جن پر ظلم کیا جاتا ہے وہ
عوام کی نظر میں اسلام کے سچے ہمدرد ہوتے ہیں اس لئے دن بدن علماء کے حق میں اور سیاستدانوں
کے خلاف نفرت کے جذبات بڑھتے چلے جاتے ہیں ۔
پس یہ ایک مسئلہ نہیں ۔ اس مسئلے کی کئی شاخیں ہیں اور ان سب مسائل کا ایک ہی علاج ہے
جو میں نے بیان کیا ہے کہ قرآن کے عدل کے نظام کو اس طرح مضبوطی سے پکڑ لیں جیسے عروہ
وثقی پر ہاتھ ڈال دیا جاتا ہے جس کے لئے پھر ٹوٹنا مقدر نہ ہو۔ یہی وہ خدا کی رسی ہے، عدل کی رسی
جسے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اقوام عالم میں امن پیدا کرنے کے لئے لٹکایا تھا۔ اس رسی کا
دامن چھوڑ کر آپ کو دنیا میں کہیں امن نصیب نہیں ہو سکتا پیس مضبوطی سے اس کڑے پر ہاتھ ڈالیں
اور تمام دنیا کو بھی جو امن کی متلاشی ہے اسی کڑے پر ہاتھ ڈالنے کے لئے دعوتیں دیں۔
پھر ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ جہاد کے دعاوی بھی کئے جاتے ہیں اور اعلان بھی کئے
جاتے ہیں اور ساتھ ہی ملاں کے ان تین اصولوں کو تسلیم ؟ کو تسلیم بھی کیا جاتا۔ یہ سیاستدان کا دوسرا جرم ہے
خطبات طاہر جلد ۱۰
183
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
جانتے بوجھتے ہوئے کہ اسلام کا نظام عدل اس قسم کی لڑائیوں کی تلقین نہیں کرتا جس قسم کی لڑائیوں کو
ملاں جہاد قرار دیتا ہے ۔ جب بھی کوئی ملکی خطرہ درپیش ہو اور سیاسی جنگ سامنے ہو تو خودملاں سے
کہکر اور اس کے ہم آواز ہو کر عوام کو جہاد کے نام پر بلانے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا ان قوموں کے نام پر
سے مزید رید متنفر ہو جاتی ہے اور دل میں یقین کر لیتی ہے کہ ان کے سیاست دان ظاہری طور پر تو یہی کہتے
ہیں کہ اسلام کے جہاد کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تلوار کے زور سے نظریات کو پھیلا و یا ہر لڑائی میں خدا
کا نام استعمال کرو مگر جب ضرورت پڑتی ہے تو ہمیشہ اسی تصور کا سہارا لیتے ہیں بار بار ہر جگہ ایسے ہوتا
ہے اور ہوتا چلا آیا ہے۔
میں نے جہاں تک اسلامی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے آنحضرت ﷺ کے مقدس دور کے بعد
اگر مسلمان ملکوں کی لڑائیوں پر نظر ڈالیں تو آپ حیران ہوں گے کہ تمام لڑائیاں جہاد مقدس
تھیں۔ ایک بھی لڑائی مسلمانوں نے نہیں لڑی خواہ وہ غیروں کے ساتھ لڑی ہو یا اپنوں کے ساتھ لڑی
ہو۔ خواہ وہ سنی سنی کے درمیان ہو یا شیعہ شیعہ کے درمیان ہو یا شیعہ سنی کے درمیان ہو جو اس وقت یا
کے علماء اور ان کے سیاستدانوں کے نظریوں کے مطابق جہاد مقدس نہ ہو۔ عجیب بات ہے کہ
مسلمانوں کو جہاد کے سوا کوئی لڑائی پیش نہیں آتی ۔ ساری دنیا کی قو میں سیاسی لڑائیاں لڑتی ہیں ۔ ان کو
ہر قسم کی لڑائیوں کے سامنے کرنے پڑتے ہیں اور مسلمانوں کے لئے صرف جہاد ہی رہ گیا ہے اور اس
جہاد کی تاریخ میں بھاری حصہ مسلمانوں کا آپس میں ایک دوسرے سے لڑنے کا ہے اور ایک دوسرے
کو جہاد کے نام پر قتل وغارت کیا گیا ہے۔
پس یہ تمسخر تو المیہ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ایک دردناک المیہ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اب اس
المیہ کو ختم ہونا چاہئے دنیا کی نظر سے دیکھیں تو اس زمانے کا سب سے بڑا تمسخریہ نظریہ ہے جو میں آپ کے
سامنے پیش کر رہا ہوں جسے اسلام کی طرف منسوب کیا جا رہا ہے اور اگر اندرونی مسلمان کے دل کی نظر سے
دیکھیں تو ایک انتہائی دردناک اور ہولناک المیہ ہے جو 1300 سال سے ہمارا پیچھا نہیں چھوڑ رہا۔ اس لئے
اگر اپنی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو اپنے خیالات اور اپنے رجحانات اور اپنے اعمال میں پاک تبدیلیاں پیدا
کریں۔ جب تک مسلمانوں کی سوچ میں انقلاب برپا نہیں ہوتا اس وقت تک وہ دنیا میں کوئی انقلاب برپا
کرنے کے اہل نہیں ہو سکتے اور پھر ظلم پر ظلم یہ کہ اس جہاد کے نظریے پر یقین رکھتے ہوئے جہاد کی تیاری کوئی
خطبات طاہر جلد ۱۰
184
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
نہیں۔ قرآن کریم نے تو یہ تعلیم دی تھی وَ أَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ
رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهِ عَدُ وَ اللهِ وَعَدُوَّكُمْ وَأَخَرِيْنَ مِنْ دُونِهِمْ
لَا تَعْلَمُوْنَهُمْ اللهُ يَعْلَمُهُمْ (الانفال : (۶) کہ اے مسلمانوں اپنی خود حفاظتی کے لئے تیار
رہو اور خوب تیاری کرو ہر ایسے دشمن کے خلاف جو تم پر کسی وقت بھی حملہ آور ہو سکتا ہے۔ ہر قسم کے میدان
میں اپنے سواروں کے ذریعے اور پیدلوں کے ذریعے ان سے مقابلے کے لئے ایسے تیار ہو جاؤ کہ ان پر
دور دور تک تمہارا رعب پڑ جائے اور کسی کو جرات نہ ہو کہ ایسی تیار قوم پر حملے کا تصور کر سکے۔ وہ صرف
تمہارے ہی دشمن نہیں بلکہ پہلے اللہ کے دشمن ہیں ۔ عدو اللهِ وَعَدُوَّكُمْ پر تم تو اپنے
دشمنوں سے غافل رہ سکتے ہو ۔ لیکن خدا اپنے دشمنوں سے غافل نہیں رہا کرتا لَا تَعْلَمُونَهُمْ
اللهُ يَعْلَمُهُمْ ایسے حال میں بھی کہ جب تم ان سے بے خبر ہو گے خدا ان کو جانتا ہوگا ۔ پس اگر تم
تیاری کا حکم تسلیم کر لو اور دل و جان سے اس پر عمل کرو تو خدا تمہیں خوشخبری دیتا ہے کہ تمہاری غفلت کی
حالت میں بھی پردہ پوشی سے کام لے گا اور تمہیں دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھے گا۔
یہ ہیں اسلامی جہاد کو تسلیم کرنے کے بعد اس پر عمل کا فیصلہ کرنے کے بعد مسلمانوں کی
ذمہ داریاں جو قرآن کریم نے بیان فرمائی ہیں ان پر کہاں عمل ہو رہا ہے ۔ حالت یہ ہے کہ جتنے
مسلمان ممالک ہیں یہ اسلحہ سازی میں ہر اس ملک کے محتاج ہیں جن کے خلاف مسلمان جہاد کا اعلان
کرتے ہیں ۔ جن مغربی یا مشرقی قوموں کو مشرک اور خدا سے دور اور خدا کے دشمن اور بت پرست
اور ظالم اور سفاک بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور یہ حکم سنایا جاتا ہے کہ ان سے لڑنے کا تمہیں حکم دیا گیا ہے
راکٹ مانگنے کے لئے بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھائے جاتے ہیں اور سمندری اور ہوائی جنگی جہاز
مانگنے کے لئے بھی ان کی طرف دیکھا جاتا ہے، تو ہیں بھی ان سے مانگی جاتی ہیں ۔ ہر قسم کے راکٹ
اور دوسرا اسلحہ بھی ان سے طلب کیا جاتا ہے۔سادگی کی حد ہے۔ کہتے ہیں
ه
اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
لیکن یہ سادگی پھر بھی قرین قیاس ہے۔ سمجھ میں آجاتی ہے، بھولا پن ہے مگر تمہاری سادگی
جہالت کی انتہا ہے کہ جن کو دشمن قرار دیتے ہو، جن کو للکارتے ہو اور کہتے ہو کہ ہمارے مذہب کی تلقین
خطبات طاہر جلد ۱۰
185
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
ہے کہ تمہارے خون کا آخری قطرہ چوس جائیں انہی سے مخاطب ہو کے کہتے ہو کہ ہم نہتے ہیں ۔ ہمیں
ہتھیار تو دو کہ تمہاری گردنیں اڑائیں ۔ اس سے بڑی جہالت اور کیا ہوسکتی ہے۔ پس اب ایک قوم کی
قوم نے اپنے مفادات کی خودکشی کا فیصلہ کر لیا ہو تو کون ہے جو ان کی مدد کو آئے گا اور کیسے کوئی ان کی
مدد کر سکے گا ۔ ایسی قوموں کی تو پھر خدا بھی مدد نہیں کرتا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد (۱۲) ہرگز خدا
تعالی کسی قوم کی امداد کا فیصلہ نہیں کرتا۔ کسی قوم کی امداد کو نہیں آتا۔ اس کے اندر تبدیلیاں پیدا نہیں کرتا
جتنى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ اس کے دونوں معنی ہیں یعنی یہاں تک کہ وہ اپنے آپ کو تبدیل
کر لیں۔ ایک اور آیت میں اس کا یہ مفہوم بیان کیا گیا ہے کہ وہ قو میں جو اپنی نعمتوں کو خود اپنے ہاتھ
سے ضائع نہ کر لیں ، ضائع کرنے کا فیصلہ نہ کریں اللہ تعالیٰ ان کی نعمتوں کو تبدیل نہیں کیا کرتا۔ اس
آیت کو کھلا چھوڑا گیا ہے جس کا مطلب ہے دونوں معانی ہو سکتے ہیں کہ وہ قو میں جو اپنی نعمتوں کو
تبدیل کرنے میں جو خدا نے ان کو عطا کی تھیں پہل نہ کریں اللہ تعالیٰ بھی ان کی نعمتوں کی حفاظت
فرمائے گا اور دوسرا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ قو میں جو خود اپنی تقدیر بنانے میں کوشش نہ کریں اور اپنے
حالات کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں اللہ تعالیٰ کبھی ان کو تبدیل نہیں کرے گا۔ پس عالم اسلام کو میرا
مشورہ یہی ہے کہ پہلے اسلام کی طرف لوٹو اور اسلام کے دائمی اور عالمی اصولوں کی طرف لوٹو ، پھر تم
دیکھو گے کہ خدا کی برکتیں کس طرح تم پر ہر طرف سے نازل ہوتی ہیں ۔
دوسرا اہم مشورہ یہ ہے کہ علوم وفنون کی طرف توجہ کرو۔ نعرہ بازیوں میں کتنی صدیاں تم نے
گزار دیں ۔ تم نعرے لگا کر اور شعر و شاعری کی دنیا میں ممولوں کو شہبازوں سے لڑاتے رہے اور ہمیشہ
شہباز تم پر جھپٹتے رہے اور کچھ بھی اپنا نہ بنا سکے ۔ دوسری قومیں علوم وفنون میں ترقی کرتی رہیں
اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تم پر ہر پہلو سے فتح یاب ہوتی رہیں اور تم پر ہر پہلو سے
فضیلت لے جاتی رہیں ۔ اب ان سے مقابلے کی سوچ رہے ہو اور وہ آزمودہ ہتھیار جوان کے ہاتھ
میں تمہارے خلاف کارگر رہے ہیں ان کو اپنانے کی کوئی کوشش نہیں ۔ پس بہت ہی بڑی اہمیت کی بات
یہ ہے کہ علوم وفنون کی طرف توجہ دو اور مسلمان طالب علموں کے جذبات سے کھیل کر ، ان کو گلیوں میں
لڑا کر گالیاں دلوا کر ان کی اخلاقی تباہی کے سامان نہ کرو اور ان کی علمی تباہی کے سامان نہ کرو اور پھر
خطبات طاہر جلد ۱۰
186
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
پولیس کے ذریعہ انہیں ڈنڈے پڑوا کر یا گولیاں چلا کر ان کی جسمانی تباہی کے سامان نہ کرو اور ان کی
عزتوں کی تباہی کے سامان نہ کرو۔ اب تک تو تم یہی کھیل کھیل رہے ہو۔ مسلمان نسلوں کو جوش دلاتے
ہو اور پھر وہ بے چارے گلیوں میں نکلتے ہیں اسلام کی محبت کے نام پر ، پھر ان کو رسوا اور ذلیل کیا جاتا
ہے ان پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں ۔ ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں اور ان کو کچھ پتا نہیں کہ ہم سے
یہ کیوں ہو رہا ہے اس لئے جذبات سے کھیلنے کی بجائے ان کو حوصلہ دو ان کو سلیقہ دو۔ ان کو تحمل کی تعلیم دو
ان کو بتاؤ کہ اگر تم دنیا کی قوم نم دنیا کی قوموں میں اپنا کوئی مقام بنانا چاہتے ہو تو علم و فضل کی دنیا میں مقام بناؤ اور اس
کے بغیر تمہیں دنیا میں تمہارا قابل عزت مقام عطا نہیں ہو سکتا۔ اقتصادی استحکام کا یہ حال ہے کہ سوائے
چند تیل کے ملکوں کے جن کو تیل کی غیر معمولی دولت حاصل ہے تمام مسلمان ممالک اور تمام تیسری دنیا
کے ممالک ان امیر ملکوں کے سامنے دست طلب دراز کئے بیٹھے ہیں جن کی زیادتیوں کے شکوے کئے
جاتے ہیں۔ جن کی غلامی کے خلاف اپنے عوام کو نفرت کی تعلیم دی جاتی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ
انہوں نے آکر ہمیں غلام بنا لیا اور ایسی قومیں ہیں کہ ان سے ہمیں بالاخر انتقام لینا ہے۔ پس وہاں بھی
تضادات پیدا کر دیئے جاتے ہیں۔ انگریز کا نام خود سعودی عرب میں لو یا کویت میں لو تو جو انگریز کی
حمایت میں بولے گا وہ واجب القتل سمجھا جائے گا۔ امریکہ کا نام لینا گالی ہے۔ لیکن ساری کی ساری قوم
امریکنوں اور انگریزوں کے ہاتھ پر بکی ہوئی ہے اور ان کی بیعت کرچکی ہے اور کسی کو کوئی ہوش
نہیں۔ پس جو غریب ممالک ہیں وہ بھکاری بنا دیئے گئے ہیں ۔ جو امیر ممالک ہیں وہ اپنی بقا کے لئے ہیں۔ جوامیر ہیں بقا
اپنے مخالفوں پر انحصار پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ پس کیسی مفلسی کا عالم ہے۔ کہ امیر ہو یا غریب ہو وہ بھکاری
کے طور پر اس دنیا میں زندہ رہ سکتا ہے۔ اور عزت اور آزادی کے ساتھ سانس نہیں لے سکتا۔
پس سب سے بڑا خطرہ عالم اسلام کو اور تیسری دنیا کو ان کی نفسیاتی ذلتوں سے ہے وہ
کیوں نہیں سمجھتے ، بھکاری کبھی آزاد نہیں ہو سکتا۔ اگر تم نے اپنے لئے بھکاری کی زندگی قبول کر لی ہے تو
ہمیشہ ذلیل ورسوار ہو گے۔ غیر قوموں کے متعلق تو یہ کہہ سکتے ہو کہ ان کو اس کے خلاف کوئی تعلیم نہیں
دی گئی پر تم قیامت کے دن خدا اور محمدمصطفی کو کیا جواب دو گے ۔ کیا قرآن کی یہ آیت تمہارے
خلاف گواہی نہیں دے گی کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران : (۱۱) اے محمد
مصطفیٰ کے غلامو ا تم دنیا کی بہترین امت تھے جو دنیا پر احسان کرنے کے لئے نکالی گئی تھی اور کیا محمد
صلى
خطبات طاہر جلد ۱۰
187
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
مصطفی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی یہ نصیحت تمہارے خلاف گواہ بن کر نہیں کھڑی ہوگی کہ اليد العليا
خيــر مـن اليد السفلى ( بخاری کتاب الزکاۃ حدیث نمبر : ۱۳۳۸) کہ اوپر کا ہاتھ ، عطا کرنے والا ہاتھ
ہمیشہ نیچے کے یعنی بھیک مانگنے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے پس اپنی خوبیاں تو تم نے خود غیروں کے
سپرد کر دیں ۔ منگتے ، بھکاری بن گئے اور فخر سے اپنی قوم کے سامنے تمہارے سیاستدان یہ اعلان کرتے
ہیں کہ امریکہ نے اتنی بھیک منظور کر لی ہے اور امریکہ نے جو بھیک نہیں دی تھی وہ سعودی عرب نے
منظور کر لی ہے۔ اگر تمہاری رگوں میں بھیک کا خون دوڑ رہا ہے تو کس طرح قوموں کے سامنے سراٹھا
کر چلو گے ۔ شعروں کی دنیا میں بسنے کی عادت پڑی ہوئی ہے۔ اقبال کی پرستش کی جاتی ہے جو یہ
کہتا ہے:
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہے پرواز میں کوتاہی ( کلیات اقبال :۔۔)
ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر معنیاں لہک لہک کر یہ کلام دنیا کو سناتی ہیں اور مسلمان سر دھنتا ہے کہ
ہاں اس رزق سے موت اچھی لیکن ہر موت سے ان کے لئے وہ رزق اچھا ہے جو غلامی کی رنجیروں
میں جکڑ دیتا ہے۔ کوئی قربانی کی موت اپنے لئے قبول نہیں کر سکتے ۔ پرواز میں کوتاہی کی باتیں تو دور کی
باتیں رہ گئی ہیں اب تو ہر تہہ دام دانے پر لیکنے کا نام پرواز کی بلندی قرار دیا جاتا ہے ۔اس سیاستدان
سے بڑھ کر اور کون اچھا سیاستدان ہو گا جو کشکول ہاتھ میں لے کر امریکہ کی طرف گیا اور وہاں سے بھی
مانگ لایا اور چین کی طرف گیا اور وہاں سے بھی مانگ لایا اور روس کی طرف گیا اور وہاں سے بھی
مانگ لایا۔ یہ اعلی سیاست کی کسوٹی ہے۔ اعلیٰ سیاست کو پرکھنے کے معیار ہیں ۔ یہ دینی سیاست تو نہیں
یہ اسلامی سیاست تو نہیں ۔ یہ انسانی سیاست بھی نہیں ۔ یہ بے غیرتی کی سیاست ہے۔ اور واقعہ اقبال
نے سچ کہا ہے کہ اس رزق سے موت اچھی ہے جس رزق سے تمہارے ہاتھ اور پاؤں باندھے جاتے
ہوں ۔ تم خود بھی ذلیل اور رسوا ہوئے اور جن قوموں نے تمہیں اپنا سردار چنا ان سب قوموں سے تم
نے بے وفائی کی ، اپنے عوام سے بے وفائی کی ۔ ان کو بڑی طاقتوں کا غلام بنانے کے تم ذمہ دار ہو،
اے مسلمان سیاستدانوں اور اے لیڈرو! ہوش کرو اور توبہ کرو ورنہ کل تاریخ کی عدالتوں میں تم
مجرموں کے کٹہروں میں پیش کئے جاؤ گے۔ لیکن اس سے بہت بڑھ کر خدا اور محمد مصطفی کی عدالت میں