خلیج کا بحران، عراق کی تباہی پر اظہار افسوس قیام امن کے لئے عالمی اور مسلمان سیاست کو قیمتی مشورے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۰
188
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
قیامت کے دن تم مجرموں کے کٹہروں میں کھڑے کئے جاؤ گے۔
اس کا بہت بڑا نقصان یہ ہے کہ جن قوموں کو مانگنے کی عادت پڑ جائے وہ اقتصادی لحاظ
سے اپنی حالت بہتر بنا ہی نہیں سکتیں ۔ جو ایک فرد کی نفسیات ہوتی ہے وہی قوموں کی نفسیات بھی ہوا
کرتی ہے۔ آپ اپنے گرد و پیش خود دیکھ لیں کہ جن لوگوں کو مانگنے کی عادت ہو اور تن آسانی اور تنعم کی
عادت ہو وہ ہمیشہ مانگتے ہی دکھائی دیں گے۔ تبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے مانگنے
والوں کو قیامت کے دن اس حال میں دیکھا کہ چڑیاں ہڈیوں سے چپکی ہوئی تھیں اور وہ گوشت نہیں
تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ مانگ کر تم اپنے گھر بھر نہیں سکتے ۔ منگتا خالی ہاتھ ہی رہتا ہے اور اسے اپنی
اقتصادیات کو بنانے کا عزم ہی عطا نہیں ہوتا ، وہ ہمت ہی عطا نہیں ہوتی ۔ پس جب تک اپنے پاؤں پر
کھڑے ہونے کا قو میں فیصلہ نہیں کرتیں اقتصادی لحاظ سے وہ نہ ترقی کر سکتی ہیں نہ کسی قسم کا استحکام ان
کو نصیب ہو سکتا ہے۔
پس صرف مسلمانوں کے لئے نہیں مشرقی دنیا کے اور افریقہ کے اور دیگر ساؤتھ امریکہ کے
ممالک سے میں یہ درخواست کرتا ہوں کہ اب جو کچھ آپ دیکھ چکے ہیں اس کے نتیجے میں خدا کے لئے
ہوش کریں اور اپنی تقدیر بدلنے کا خود فیصلہ کریں۔ بہت لمبا زمانہ ذلتوں اور رسوائیوں کا ہو گیا
ہے۔ خدا کے لئے اس بھیانک خواب سے باہر آئیں جو آپ کے دشمنوں اور بڑی طاقتوں کے لئے تو
نظام نو کا ایک عجیب تصور ہے مگر تیسری دنیا کے غریب ممالک کے لئے اس سے زیادہ بھیا تک خواب
ہو نہیں سکتی۔ پس اگر آپ نے نظام نو بنانا ہے اگر جہان نو تعمیر کرنا ہے تو اپنی خوا ہیں خود بنانی شروع
کریں اور خود ان کی تعبیریں کریں اور خود ان تعبیروں کو عمل کی دنیا میں ڈھالنے کے سلیقے سیکھیں ۔ کوئی
قوم دنیا میں اقتصادی ترقی کے بغیر آزاد نہیں ہوسکتی اور اقتصادی ترقی کا پہلا قدم خودی کی حفاظت میں
ہے اور عزت نفس کی حفاظت میں ہے اور یہ ہرگز ممکن نہیں جب تک تیسری دنیا کے ممالک میں سادہ
زندگی کی تلقین نہ کی جائے اور سادہ زندگی کی رو نہ چلائی جائے۔ مشکل یہ ہے کہ وہاں اونچے اور نیچے
طبقے کے درمیان تفریق بڑھتی چلی جا رہی ہے جبکہ جن ملکوں کو آپ سرمایہ دار ممالک کہتے ہیں ان میں
وہ تفریق کم ہوتی جا رہی ہے اور طرز زندگی ایک دوسرے کے قریب آرہا ہے لیکن آپ ایشیا کے غریب
ممالک دیکھئے یا افریقہ کے غریب ممالک دیکھئے یا ساؤتھ امریکہ کے غریب ممالک دیکھئے وہاں دن
خطبات طاہر جلد ۱۰
189
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
بدن نیچے کے طبقے کے اوپر کے طبقے کے بود و باش کی طرز میں فاصلے بڑھتے جارہے ہیں اور خلیج زیادہ
سے زیادہ بڑی ہو کر حائل ہوتی چلی جارہی ہے۔ پس ضروری ہے کہ یہ طبقاتی تقسیم سب سے پہلے
نصیحت اور تلقین کے ذریعے دور کی جائے اور پھر قوانین کے ذریعے ان فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش
کی جائے اور یہ تحریک اگر اوپر سے شروع ہوگی تو کامیاب ہوگی ورنہ ہرگز کامیاب نہیں
ہو سکتی ۔ ارباب حل و عقد یعنی جن کے ہاتھ میں اقتدار کی باگیں ہیں ان کو چاہئے کہ وہ اوپر سے سادہ
زندگی اختیار کرنے کی تحریک چلائیں اور سادہ زندگی اختیار کر کے عوام کو دکھائیں۔
پس اقتصادی استحکام اور ترقی کے سلسلے میں یہ دوسرا اہم اصول پیش نظر رہنا چاہئے کہ غریب
ملکوں میں ایک پالیسی نہیں چلائی جاسکتی کہ معیار زندگی کو بڑھایا جائے بلکہ دو پالیسیاں چلانی پڑیں گی
غرباء کے معیار زندگی کو بڑھایا جائے اور زیادہ سے زیادہ دولت کا رخ اس طرف موڑا جائے اور امراء
کے معیار زندگی کو کم کیا جائے ۔ یا درکھیں یہ نکتہ ایک بہت ہی گہرا نکتہ ہے کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم
سے ہرگز اتنے نقصان نہیں پہنچتے جتنے دولت کے غیر منصفانہ خرچ سے پہنچتے ہیں ۔ وہ امیر لوگ جو اپنے
روپے کو فیکٹریاں بنانے اور اقتصادی ترقی کے لئے ہمیشہ جتے رہتے ہیں اور خود سادہ زندگی اختیار
کرتے ہیں ان کے خلاف نفرت کی تحریکیں نہیں چل سکتیں کیونکہ وہ عملاً ملک کی خدمت کر رہے ہیں
لیکن وہ لوگ جو تھوڑا کما کر بھی زیادہ خرچ کرنے کے عادی ہو جائیں ان کا سارا اخلاقی نظام ہی تباہ
ہو جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ دلوں میں وہ آگ بھڑ کانے کا موجب بنتے ہیں ۔ پس کارخانہ دار تو کم
ہیں اور بڑے امیر تاجر بھی کم ہیں لیکن بھاری اکثریت ایسے تنعم پسند ملکوں کی ان افسروں پر مشتمل
ہوتی ہے جو رشوت لیتے ہیں اور رشوت کو عام کرتے ہیں اور ان سیاستدانوں پر مشتمل ہوتی ہے جن کی
سیاست بھی اس طرح کھائی جاتی ہے جس طرح کسی چیز کو کیڑا کھا جاتا ہے۔ ان کی سیاست بھی پیسہ
کمانے کے لئے استعمال ہونے لگتی ہے ۔ ان کی سیاست بھی دھڑے بندیوں کے لئے استعمال
ہونے لگتی ہے۔ ان کی سیاست بھی غریبوں پر رعب جمانے کے لئے اور اپنے دشمنوں سے انتقام لینے
کے لئے استعمال ہونے لگتی ہے گویا کہ سیاست کا رخ تمام تر ان امور کی طرف پھر جاتا ہے جن کے
لئے سیاست بنائی نہیں گئی تھی ۔ نتیجہ ملک کے اہم امور سے وہ غافل ہو جاتے ہیں ۔ ان کے لئے سوچ
کا وقت ہی نہیں رہتا۔ ان کی سوچوں کی لہریں تمام تر مسلسل ایک ہی طرف بہتی رہتی ہیں کہ کس طرح
خطبات طاہر جلد ۱۰
190
خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۹۱ء
اپنا نفوذ قائم کریں ، کس طرح اپنے دشمنوں سے بدلے لیں ، کس طرح زیادہ سے زیادہ دولت اکٹھی
کریں۔ یہ سیاست کی زندگی چند دن کی تو ہے ۔ کل پتا نہیں کیا ہونے والا ہے۔ پھر جو کچھ کمانا ہے آج
کمالو۔ خواہ عزتیں بیچ دو، خواہ ووٹ بیچو، خواہ ووٹ خریدو۔ ہر چیز جب سیاست میں جائز قرار دے
دی جائے تو جو سیاستدان پیدا ہوں گے وہ قوم کے مفاد کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں اور اس سارے
رجحان میں سب سے زیادہ ظالمانہ کردار مصنوعی معیار زندگی ادا کرتا ہے۔ جن قوموں میں اپنی اقتصادی
توفیق سے بڑھ کر عیاشی کے رجحان پیدا ہو جائیں ۔ وہ قو میں بھکاری بن جاتی ہیں ان کی سیاست بھی
داغدار ہو جاتی ہے، ان کی اقتصادیات بھی پارہ پارہ ہو جاتی ہے ان کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔
پس یہ نصیحتیں کن پر عمل کریں گی ، کون سے کا گی ، کون سے کان ہوں گے جو ان نصیحتوں کو سنیں گے، کون
سے دل ہوں گے جو ان نصیحتوں کو سن کر بہیجان پذیر ہوں گے اور ان میں حرکت پیدا ہو گی ۔ اگر تمام تر
سیاست اور اخلاق اور اقتصادیات کی بنیاد ہی متزلزل ہو۔ اگر نظریات بگڑے ہوئے ہوں اگر نیتیں
گندی ہو چکی ہوں تو دنیا میں کوئی صحیح نصیحت کسی پر نیک عمل نہیں دکھا سکتی ۔ اس لئے جس طرح میں
نے غیر قوموں کو نصیحت کی ہے کہ خدا کے لئے اپنی نیتوں کی حفاظت کرو۔ تمہاری نیتوں میں شیطان
اور بھیڑیئے شامل ہیں اور دنیا کی ہلاکت کا فیصلہ تمہاری نیتیں کرتی ہیں ۔ تمہاری سیاسی چالاکیاں
تمہاری نیتوں پر غالب نہیں آسکتیں بلکہ ان کی ممد ہو جایا کرتی ہیں اسی طرح میں مسلمان ملکوں
اور تیسری دنیا کے ملکوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا کے لئے اپنی نیتوں کو ٹٹولو ۔ اگر تم اس لئے بچپن سے
انجنیئر نگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہو کہ رشوت لینے کے بڑے مواقع ہاتھ آئیں گے اور بڑی بڑی
کوٹھیاں بناؤ گے اور ویسے محل تعمیر کرو گے جیسے ہمسائے یا کسی اور کے محل تم نے دیکھے تھے تو اس نیست
کے ساتھ تم دنیا میں کچھ بھی تعمیر نہیں کر سکتے ۔ اگر اس لئے ڈاکٹر بننا چاہتے ہو کہ زیادہ سے زیادہ روپیہ
اکٹھا کر کے اپنے لئے سونے کے انبار بناؤ گے اور رے برے عظیم الشان ہسپتال تعمیر کرو گے اور زیادہ
سے زیادہ روپیہ کھینچتے چلے جاؤ گے اور اپنی اولاد کے لئے دولتوں کے خزانے پیچھے چھوڑ جاؤ گے تو پھر
تم خود بیمار ہو۔ Physician Heal Thyself ایسے ڈاکٹر بننے سے بہتر ہے کہ تم خود مر جاؤ
کیونکہ جو قوم کی فلاح و بہبود کے لئے علم طب نہیں سیکھتا اس کے علم طب میں کوئی برکت نہیں ہوتی ۔
پس اگر سیاستدان بننے کے وقت تم نے یہ خوا میں دیکھیں یا اس سے پہلے یہ خواہیں دیکھی
خطبات طاہر جلد ۱۰
191
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
تھیں کہ جس طرح فلاں سیاستدان نے اقتدار حاصل کیا ، اس سے پہلے دو کوڑی کا چپڑاسی یا تھانیدارتھا
یا کچھ اور محکمے کا افسر تھا ، استعفے دیئے اور سیاست میں آیا اور پھر اس طرح کروڑ پتی بن گیا اور اتنی عظمت
اور جبروت حاصل کی ۔ آؤ ہم بھی اس کے نمونے پر چلیں ۔ آؤ ہم بھی سیاست کے ذریعے وہ سب کچھ
حاصل کریں تو پھر تم نے سیاست کی ہلاکت کا اسی دن فیصلہ کر لیا اور تم اگر کسی قوم کے راہنما ہوئے تو تم
پر یہ مثال صادق آئے گی کہ :
واذا كان الغراب هاد قوم
سيهديهم طريق الهالكين
کہ دیکھو جب کبھی بھی کوے قوم کی سرداری کیا کرتے ہیں تو ان کو ہلاکت کے رستوں کی
طرف لے جاتے ہیں۔
پس نیتوں کی اصلاح کرو اور یہ فیصلے کرو کہ جو کچھ گزر چکا گزر چکا ، آئندہ سے تم قوم کی
سرداری کے حقوق ادا کرو گے، سرداری کے حقوق اس طرح ادا کرو جس طرح حضرت محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وعلی الہ وسلم نے تمام عالم کی سرداری کے حق ادا کئے تھے۔ وہی ایک رستہ ہے سرداری کے حق ادا
کرنے کا اس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں ۔ حضرت عمرؓ جب بستر علالت پر آخری گھڑیوں تک پہنچے
اور قریب تھا کہ دم توڑ دیں تو بڑی بے چینی اور بے قراری سے یہ دعا کر رہے تھے کہ اے خدا! اگر میری
کچھ نیکیاں ہیں تو بے شک ان کو چھوڑ دے میں ان کے بدلے کوئی اجر طلب نہیں کرتا مگر میری غلطیوں
پر پرسش نہ فرمانا۔ مجھ میں یہ طاقت نہیں کہ میں اپنی غلطیوں کا حساب دے سکوں ۔ یہ وہ روح ہے جو
اسلامی سیاست کی روح ہے ۔ اس روح کی آج مسلمانوں کو بھی ضرورت ہے اور غیر مسلموں کو بھی
ضرورت ہے ۔ آج کے تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ سیاست کی اس روح کو زندہ کر دو ۔ مرتی ہوئی
انسانیت زندہ ہو جائے ۔ یہ روح زندہ رہی تو جنگوں پر موت آجائے گی لیکن اگر یہ روح مرنے دی گئی
تو پھر جنگیں زندہ ہو گئیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت جنگوں کو موت کے گھاٹ اتار نہیں سکتی ۔
میری کوشش تو یہی تھی کہ تمام مضمون آج ہی ختم کر دوں لیکن چونکہ وقت بہت زیادہ ہو چکا
ہے اور ابھی بہت سے ایسے مشورے باقی ہیں جن کو مختصر بھی بیان کیا جائے تو وقت لیں گے اس لئے
میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبے میں میں خدا تعالیٰ سے بھاری امید رکھتا ہوں
خطبات طاہر جلد ۱۰
192
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۹۱ء
کہ یہ سلسلہ ختم ہوگا اور پھر ہم واپس جہادا کبر کی طرف لوٹیں گے یعنی ذکر الہی کے متعلق باتیں کریں
گے ۔ دین کے اعلیٰ مفاہیم کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور دین کی معرفت کی گہرائیوں تک غوطہ زنی کی
کوشش کریں گے تا کہ رمضان میں خوب دل اور نفوس کو پاک کر کے اخلاص کے ساتھ داخل ہوں
اور زیادہ سے زیادہ رمضان کی برکتوں سے اپنی جھولیاں بھر سکیں ۔ آمین