تیسری دنیا کے ملکوں کو مشورے غریب ملکوں کی یونائیٹڈ نیشنز کے قیام کی ضرورت

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جنگِ خلیج کی ہولناک تباہی اور اس کے بعد تیسری دنیا کو درپیش جدید استعماریت کے خطرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے عالمِ اسلام اور غریب ممالک کو اندرونی تنازعات حل کرنے، معاشی خود کفالت حاصل کرنے اور بیرونی فوجی و مالی امداد کی غلامی سے بچنے کے اہم مشورے دیے۔ حضور نے ترقی پذیر اور غریب اقوام کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے قیام کے لیے غریب ممالک کی ایک متوازی اقوامِ متحدہ کے قیام کی ضرورت بیان کی۔ آخر میں آپ نے سورۃ بنی اسرائیل کے تناظر میں یہود کی تاریخی سرگزشت اور قرآنی پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے امن و عدل کی اہمیت واضح فرمائی۔

موضوعات: جنگ خلیج، جدید استعماریت، تیسری دنیا، معاشی خود کفالت، اقوام متحدہ، بنی اسرائیل

خطبات طاہر جلد ۱۰
193
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
تیسری دنیا کے ملکوں کو مشورے
غریب ملکوں کی یونائیٹڈ نیشنز کے قیام کی ضرورت
( خطبه جمعه فرموده ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
خلیج کی جنگ جس کا آغاز 16 جنوری کو ہوا ۔ 26 فروری کو ایک نہایت ہی ہولناک
رات کو اختتام پذیر ہوئی ۔ یہ ایک مصائب کی ایسی خوفناک رات تھی کہ جس کی کوئی مثال جدید انسانی
جنگوں کی تاریخ میں دکھائی نہیں دیتی ۔ اس قدر بمباری عراق کی واپس اپنے ملک جاتی ہوئی فوجوں پر
کی گئی ہے اور اس قدر بمباری رات بھر بغداد شہر پر کی گئی کہ جہاں تک میں نے جنگی تاریخ کا مطالعہ کیا
ہے کسی اور ملک میں کسی اور جنگ میں کبھی ایسی خوفناک ظالمانہ یک طرفہ شدید بمباری نہیں کی گئی جو
فوجیں کو یت چھوڑ کر واپس بصرہ کی طرف جارہی تھیں ان کے متعلق مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح
انہیں بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ ساری سڑک کویت سے بصرہ تک لاشوں سے اٹی پڑی تھی
اور ٹوٹے بکھرے ہوئے گاڑیوں کے موٹروں کے ، بکتر بند گاڑیوں کے اور دوسرے کئی قسم کی
Transport کے پرزے ہر طرف بکھرے پڑے تھے اور تباہی کا ایسا خوفناک منظر تھا کہ جسے انسان
برداشت نہیں کر سکتا۔ یہ مغربی مبصرین کا تبصرہ ہے اور بمباری کے متعلق یا عراق میں بغداد پر بمباری
کے متعلق بھی جو مبصر وہاں تبصرہ کر رہا تھا اس کی اپنی آواز بار بار کانپ جاتی تھی اور وہ کہتا تھا کہ تصور
میں بھی نہیں آسکتا کہ آج رات کیسی ہولناک بمباری ہو رہی ہے۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
194
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
میں نے اس کے متعلق پہلے بھی کہا تھا کہ اور باتوں کے علاوہ دراصل یہ ویٹنام کی ذلت کا
بھوت ہے جو احساس کمتری بن کر امریکہ پر سوار ہے اور کسی طرح اس بھوت کو وہ ہمیشہ کے لئے نکالنا
چاہتے ہیں ۔ پس وہ رات ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ایک خاص بدمستی کی رات تھی جس میں عراقیوں کے
خون کی شراب پی کر وہ ویٹنام کا غم غلط کرنا چاہتے تھے۔ میرا یہ تاثر اس طرح درست ثابت ہوتا ہے کہ
اس جنگ کے بعد صدر بش نے جو تبصرہ کیا وہ بعینہ یہی تبصرہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا :۔
By God we have kicked the vietnam syndrome
once and for all۔
(Harrisburg patriot New, Mar۔2, 1991,U۔S۔A)
کہ خدا کی قسم ! ہم نے ویٹنام کے احساس کمتری کو جو ایک اندرونی بیماری بن کر ہماری جان
کو لگ چکا تھا ہمیشہ کے لئے ٹھڈے مار کر باہر نکال دیا ہے۔ لیکن اصل واقعہ یہ نہیں ہے جو وہ سمجھ رہے
ہیں ، اصل واقعہ یہ ہے کہ ایک انتہائی ہولناک ظلموں کی داستان کا ھوا تھا جو دراصل ان کے پیچھے پڑا
ہوا تھا اور ویسی ہی ایک اور ظالموں کی داستان کا ھوا انہوں نے پیدا کر دیا ہے پس اب ایک ہوے کا
مسئلہ نہیں ۔ اب دوھوؤں کا مسئلہ ہے دو بھوت ہیں جو ہمیشہ امریکہ پر سوار رہیں گے ایک ویٹنام کا
بھوت اور ایک عراق پر ظلم وستم کا بھوت ۔
ان کو یہ اس لئے دکھائی نہیں دے رہا کہ ان کے ہاں اس مسئلہ کا تجزیہ اس سے بالکل مختلف
ہے جو تجزیہ دنیا کی نظر میں ہے۔ دنیا ویٹنام کو اس طرح نہیں دیکھتی کہ وہاں 54 ہزار امریکن ہلاک
ہوئے اور ان کی لاشیں واپس اپنے وطن پہنچائی گئیں ۔ دنیا ویٹنام کے قصے کو اس طرح دیکھتی ہے
کہ 25 لاکھ ویٹنامی وہاں ہلاک ہوئے اور ہزار ہا شہر اور بستیاں خاک میں مل گئیں ۔ تو زاویے کی نظر
سے مختلف صورتیں دکھائی دے رہی ہیں ۔ مختلف مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ پس جس ویٹنام سے وہ
بھاگنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے خیال میں ایسے ویٹنام سے بھاگے جہاں 54 ہزار امریکن موت کے
گھاٹ اتارے گئے ۔ اس کے مقابل پر عراق میں ان کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن امر واقعہ یہ
ہے کہ تاریخ اس نظر سے نہیں دیکھتی۔ تاریخ نے ویٹنام کو ہمیشہ اس نظر سے دیکھا ہے اور ہمیشہ اسی نظر
سے دیکھتی رہے گی کہ امریکن قوم نے اس جدید زمانے میں تہذیب کا لبادہ اوڑھ کر نا حق ایک نہایت

خطبات طاہر جلد ۱۰
195
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کمزور اور غریب ملک پر حملہ کیا اور ساڑھے آٹھ سال تک ان پر مظالم برساتے رہے ۔ ایسے ایسے
خوفناک بم برسائے گئے کہ دیہات کے دیہات، علاقوں کے علاقے بنجر ہو گئے ۔ پس ویٹنام کی یاد کو
وہ کبھی بھلا نہیں سکتے ۔ کیونکہ کبھی دنیا ان کو بھلانے نہیں دے گی ۔ اور اب اس پر عراق کے ظلم وستم کا
اضافہ ہو چکا ہے۔
Mr۔ Tom King جو برٹش گورنمنٹ کے سیکرٹری آف ڈیفنس ہیں انہوں نے
پارلیمنٹ میں اس بر بادی کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ ہم نے اس مختصر عرصے میں عراق کے
3000 قصبات کو خاک میں ملا دیا ہے۔ اب آپ اندازہ کریں کہ جہاں یہ دعوے کئے جا۔ دے کئے جاتے تھے کہ
عراق کے مظلوموں کو ہم ایک ظالم اور سفاک کے چنگل سے نکالنے کی خاطر یہ جنگ کر رہے ہیں،
وہاں 3000 عراقی قصبوں اور شہروں کو تہ خاک کر دیا ہے اور جو باقی تفصیلات ہیں ان کے ذکر کی
یہاں ضرورت نہیں کہ کتنے ان کے سپاہی مارے گئے یا دوسری قسم کے کتنے ہتھیاروں کا نقصان ہوا۔
لیکن اس تھوڑے سے عرصہ میں تین ہزار شہروں کا مٹی میں مل جانا یہ ایک ایسا واقعہ ہے کہ تاریخ میں کبھی
اس تھوڑے سے عرصے میں کسی قوم پر اتنی آفات نہیں توڑی گئیں جتنی عراق پر ان ظالموں نے توڑی
ہیں اور اس کے باوجود فتح کے شادیانے بجارہے ہیں ۔ حیرت ہے، ذلت اور رسوائی کی حد ہے، یہ ایسی
ہی بات ہے جیسے امریکن بچے کی لڑائی جاپان کے انوکی سے کرادی جائے اور وہ اس کو مار مار کے
ہلاک کر دے اور پھر نعرے لگائے کہ دیکھو جاپان کو امریکہ پر فتح حاصل ہوگئی ۔ 30 قو میں اکٹھی ۔
ہوئیں۔ دنیا کی تمام طاقتوں نے مل کر عراق کے خلاف ایکا کیا ہو اور ہر قسم کے جدید ہتھیاروں میں ہر
میدان میں سبقت تھی ، ہر میدان میں بالا دستی تھی اور جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا ان کے ہاتھ
پاؤں کاٹ کر ، دانت نکال کر ، پنجے کاٹ کر کہنا چاہئے جس طرح جانور کے پنجے کاٹے جاتے ہیں، پھر
ان کو مارا گیا ہے۔ اس پر اب فخر کیا جا رہا ہے کہ کتنی عبرتناک شکست دی ہے۔ بہر حال یہ باتیں تو ماضی
کا حصہ بن چکی ہیں ۔ اس کے مستقبل میں جو نہایت خوفناک نتائج نکلنے والے ہیں ان سے متعلق جیسا
کہ میں مشورہ دے رہا تھا ، میں چند اور مشورے عربوں کو بھی دوسرے مسلمانوں کو بھی اور تمام دنیا کی
خصوصاً تیسری دنیا کی قوموں کو بھی دینا چاہتا ہوں ۔
عربوں کو فوری طور پر اپنے اندرونی مسائل حل کرنے چاہئیں اور اس اندرونی مسائل کے

خطبات طاہر جلد ۱۰
196
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
دائرے میں میں ایران کو بھی شامل کرتا ہوں ۔ کیونکہ تین ایسے مسائل ہیں جو کہ اگر فوری طور پر حل نہ
کئے گئے تو عربوں کو فلسطین کے مسئلے میں کبھی اتفاق نصیب نہیں ہو سکے گا۔
ایران کی عربوں کے ساتھ ایک تاریخی رقابت چلی آرہی ہے جس کے نتیجے میں سعودی
عرب اور کویت عراق کی مدد پر مجبور ہو گئے تھے اور باوجود اس کے کہ اندرونی طور پر اختلافات تھے لیکن مدد پر مجب
وہ کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے کہ ایران ان کے قریب آ کر بیٹھ جائے۔
دوسرا شیعه سنی اختلاف کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے میں بھی سعودی عرب حد سے زیادہ الرجک
وہ پر کر ہے۔ وہ شیعہ فروغ کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کر
سکتا۔ تیسرا مسئلہ کردوں کا مسئلہ ہے۔ جہاں تک
دشمن کی حکمت عملی کا تعلق ہے اسرائیل سب سے زیادہ اس بات کا خواہشمند ہے کہ یہ تینوں مسائل
بھڑک اٹھیں ۔ چنانچہ جنگ ابھی دم توڑ رہی تھی کہ وہاں عراق کے جنوب میں شیعہ بغاوت کروادی گئی
اور شیعہ بغاوت کے نتیجے میں ایران عرب، رقابت کا مسئلہ خود بخود جاگ جانا تھا۔ چنانچہ شیعہ علماء نے
ایران کی طرف رجوع کیا اور ان سے مدد چاہی۔ غالباً سعودی عرب نے اس موقع پر بہت شدید دباؤ
ڈالا ہے ( کوئی خبر تو باہر نہیں نکلی لیکن منطقی نتیجہ یہ نکلتا ہے ) اور امریکہ کو اس یہودی سازش کا آلہ کار
بننے سے روک دیا ہے ۔ ورنہ یہ معاملہ یہاں رکنے والا نہیں تھا اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایران نے عقل
سے کام لیا ہو ورنہ اسی علاقے میں اگلی خوفناک جنگوں کی بنیاد ڈال دی جاتی۔
کر دوں کو بھی اسی وقت انگیخت کیا گیا ہے ۔ کردوں کا مسئلہ اس لئے آگے نہیں بڑھا کہ
مغربی تو میں بظاہر انصاف کے نام پر بات کرتی ہیں لیکن فی الحقیقت محض اپنے ذاتی مقاصد دیکھتی ہیں
۔ اس موقعہ پر کردوں کا مسئلہ چھیڑنا ان کے مفاد میں نہیں تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کر دمسئلے کا تعلق صرف
عراق سے نہیں ہے۔ کر مسئلے کا تعلق چار قوموں سے ہے۔ ایرانیوں سے ترکوں سے اور روسیوں
سے ۔ پس اگر انصاف کے نام پر عراق کے خلاف کردوں کو ابھارتے اور ان کی مدد کرتے تو لازما تر کی
کے خلاف بھی ابھارنا پڑتا تھا ورنہ ان کا انصاف کا بھرم ٹوٹ جاتا اور یہ دعوی جھوٹا ثابت
ہو جاتا اور کر دوں کو انگیخت کرنے کے نتیجے میں ویسے بھی تمام کردوں کے اندر آزادی کی نئی روچلتی
اور مسائل صرف عراق کے لئے پیدا نہیں ہونے تھے بلکہ ایران کے لئے ترکی کے لئے اور روس کے
لئے بھی پیدا ہونے تھے پس اس وقت خدا کی تقدیر نے وقتی طور پر ان مسائل کو ٹال دیا۔ لیکن نہایت

خطبات طاہر جلد ۱۰
197
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ضروری ہے کہ یہ تمام مسلمان قو میں جن کا ان مسائل سے تعلق ہے، فوری طور پر آپس میں سر جوڑیں
اور ان مسائل کو مستقل طور پر حل کر لیں ۔ ورنہ یہ ایک ایسی تلوار کے طور پر ان کے سروں پر لٹکتے رہیں
گے جو ایسی تار سے لٹکی ہوئی ہوگی جس کا ایک کنارہ مغربی طاقتوں کی انگلیوں میں پکڑا ہوا ہے یا الجھا ہوا
ہے کہ جب چاہیں اس کو گرا کر سروں کو زخمی کریں ، جب چاہیں اتار کر سر سے لے کر دل تک چیرتے
چلے جائیں۔ ان مسائل کے استعمال کا یہ خوفناک احتمال ہمیشہ ان کے سر پر لٹکا رہے گا یہی حال دیگر
دنیا کے مسائل کا ہے مغربی طاقتیں ہمیشہ بعض موجود مسائل کو جب چاہیں چھیڑتی ہیں اور استعمال کرتی
ہیں اور اس طرح تیسری دنیا کی قو میں ایک دوسرے سے لڑ کر ایک دوسرے کو ہلاک کرنے کا موجب
بنتی ہیں۔
ایک اور اہم مشورہ ان کے لئے یہ ہے کہ بظاہر یہ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ ڈال
رہا ہے کہ وہ اردن کا مغربی کنارہ خالی کر دے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ سب قصہ ہے۔ ایک ڈرامہ کھیلا
جا رہا ہے۔ اگر امریکہ اس بات میں مخلص ہوتا کہ اسرائیل اردن کا مغربی کنارہ خالی کر دے تو صدام
پہلے کی دن کی پیش کش قبول کر لیتا کہ ان دونوں مسائل کو ایک دوسرے سے باندھ لو میں کو یت خالی
کرتا ہوں تم اسرائیل سے ان کے مقبوضہ علاقے خالی کرالو۔ خون کا ایک قطرہ بہے بغیر یہ سارے
مسائل حل ہو جانے تھے ۔
پھر اس تیزی سے اسرائیل وہاں آبادیاں کر رہا ہے اور جو رو پید اسرائیل کو اس وقت مغربی
طاقتوں کی طرف سے دیا گیا ہے اس روپے کا اکثر استعمال اردن کے مغربی کنارے میں روس کے
یہودی مہاجرین کو آباد کرانا ہے۔ اس لئے عقلاً کوئی وجہ سمجھ ہی نہیں آتی کہ ایسا واقعہ ہو جائے کہ امریکہ
اس دباؤ میں سنجیدہ ہو اور اسرائیل اس بات کو مان جائے ۔ ایک خطرہ ہے کہ اس کو ایک طرف رکھ کر
شام کو مجبور کیا جائے کہ مصر کی طرح تم باہمی دو طرفہ سمجھوتے کے ذریعے اسرائیل سے صلح کر لو۔ اگر یہ
ہوا تو فلسطینیوں کا عربوں میں نگہداشت کرنے والا اور ان کے سر پر ہاتھ رکھنے والا سوائے عراق
اور اردن کے کوئی نہیں رہے گا ۔ عراق کا جو حال ہو چکا ہے وہ آپ دیکھ رہے ہیں ۔ اردن میں یہ طاقت
ہی نہیں ہے بلکہ یہ ہو سکتا ہے کہ اسرائیل اردن سے ایسی چھیڑ چھاڑ جاری رکھے کہ اس کو بہانہ مل جائے
کہ اردن نے چونکہ ہمارے خلاف جارحیت کا نمونہ دکھایا ہے یا ہمارے دشمنوں کی حمایت کی ہے اس

خطبات طاہر جلد ۱۰
198
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
لئے ہم اس کو بھی اپنے قبضے میں لے لیں تو اس نقطہ نگاہ سے مشرق وسطی کی تین قوموں کا اتحاد نہایت
ضروری ہے ایران عراق اور اردن اور اس کے علاوہ دیگر عرب قوموں سے ان کی مفاہمت بہت
ضروری ہے تا کہ یہ تین نظر کے ایک طرف نہ رہیں بلکہ کسی نہ کسی حد تک دیگر عرب قوموں کی حمایت
بھی ان کو حاصل ہو۔
ایک اور مسئلہ جواب اٹھایا جائے گا وہ سعودی عرب کے اور کویت کے تیل سے ان عرب
ملکوں کو خیرات دینے کا مسئلہ ہے جو تیل کی دولت سے خالی ہیں ۔ یہ انتہائی خوفناک خودکشی ہوگی اگر
ان ملکوں نے اس طریق پر سعودی عرب اور کویت کی امداد کو قبول کر لیا کہ گویا وہ حق دار تو نہیں ہیں لیکن
خیرات کے طور پر ان کی جھولی میں بھیک ڈالی جارہی ہے تو اس کے نتیجے میں فلسطین کے مسئلے کے حل
ہونے کے جو باقی امکانات رہتے ہیں وہ بھی ہمیشہ کے لئے مٹ جائیں گے اس لئے اس مسئلے پر
عربوں کو یہ موقف اختیار کرنا چاہئے کہ عربوں کو خدا تعالیٰ نے جو تیل کی دولت دی ہے وہ سب کی
مشتر کہ دولت ہے اور ایسا فارمولہ طے کرنا چاہئے کہ اس مشترک دولت کی حفاظت بھی مشترک طور پر
ہو اور اس کی تقسیم بھی منصفانہ ہو۔ البتہ جن ملکوں میں یہ دولت دریافت ہوئی ہے ان کو ٫۵ا حصہ جیسا
کہ اسلامی قانون خزائن کے متعلق ہے 1/5 یا فقہاء کے نزدیک اختلاف ہوں گے، کچھ نہ کچھ حصہ
زائد دے دیا جائے ۔ مگر مشتر کہ دولت کے اصول کو منوانا ضروری ہے اور اس پر قائم رہنا ضروری ہے،
اس کے بعد ان کو جو کچھ ملے گا وہ عزت نفس قربان کر کے نہیں ملے گا بلکہ اپنا حق سمجھتے ہوئے ملے گا اور
امر واقعہ یہی ہے کہ سارا عالم عرب ایک عالم تھا جسے مغربی طاقتوں نے توڑا ہے اور اپنے وعدے
توڑتے ہوئے تو ڑا ہے ورنہ پہلی جنگ عظیم کے معا بعد واضح قطعی وعدہ انگریزی حکومت کی طرف سے
تھا کہ ہم ایک متحد آزاد عرب کو پیچھے چھوڑ کر جائیں گے اور متحد آزاد عرب کا وعدہ ان کے حق میں ابھی
تک پورا نہیں ہوا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت سارے عرب کی دولت مشتر کہ دولت تسلیم کر لی
گئی تھی اور اسی اصول کو پکڑ کر اسے مضبوطی سے تھام لینا چاہئے اور اس گفت و شنید کو ان خطوط پر آگے
بڑھانا چاہئے ۔
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس تمام خطے کی ایک اقتصادی دولت مشتر کہ بنی چاہئیے ۔اس
سے پہلے صدر ناصر نے جو ایک عرب کا تصور پیش کیا تھا وہ سیاسی وحدت کا تصور تھا ۔ ضروری نہیں ہوا

خطبات طاہر جلد ۱۰
199
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کرتا کہ سیاسی وحدت کا تصور پہلے ہوا اور اقتصادی اور دوسری وحدتوں کا تصور بعد میں آئے جب
سیاسی وحدت کے تصور کو پہلے رکھا جاتا ہے تو باقی وحدتوں کو بعض دفعہ شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اس لئے
یورپ کی کامن مارکیٹ بناتے ہوئے یہاں کے ذی شعور لیڈروں نے پہلے اقتصادی تعاون کے
مقاصد کو حاصل کرنے کے بعد رفتہ رفتہ سیاسی وحدت کی طرف قدم اٹھایا ہے۔
Pan Arabism کی تحریک جس کا میں نے ذکر کیا ہے دراصل اس کا آغاز صدر جمال
ناصر سے بہت پہلے جمال الدین افغانی نے کیا تھا اور یہ انہیں کا فلسفہ ہے جس کو اپنا کر بعد میں یہ
تحریکات آگے بڑھیں پس جمال الدین افغانی کا یہ تصور کہ عرب کو متحد ہو جانا چاہئے بلکہ عالم اسلام کو
متحد ہو جانا چاہئے ، ایک ایسا تصور ہے جو اس شکل میں مسلمانوں کو قبول ہی نہیں ہو سکتا ۔ نہ قرآن کریم
نے تمام مسلمانوں کے ایک حکومت کے اندر اکٹھے ہونے کا کہیں کوئی تصور پیش کیا ہے۔ اس شکل میں
تو عرب وحدت بھی حاصل ہونا نا ممکن ہے سوائے اس کے کہ مختلف قدموں اور مراحل میں حاصل
کرنے کی کوشش کی جائے۔
پس سب سے اہم قدم اقتصادی وحدت کا ہے جس میں مشترکہ لائحہ عمل ہو، مشتر کہ منصوبے
بنائے جائیں اور اس سارے خطے کو خصوصیت کے ساتھ خوراک میں خود کفیل بنانے کے منصوبے ہوں
اور انڈسٹری میں یعنی صنعت و حرفت میں خود کفیل بنانے کے منصوبے ہوں تب ان ممالک کی آزادی
کی کوئی ضمانت دی جا سکے گی۔
اس ضمن میں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اقتصادی آزادی کا تعلق صرف اس خطے سے نہیں
ہے بلکہ تمام دنیا کی تیسری قوموں کے ساتھ ہے اور ان کے لئے ایک شدید خطرہ درپیش ہے جس کو
ابھی سے پوری طرح سمجھنا چاہئے اور اس کے لئے انسدادی کارروائیاں کرنی نہایت ضروری ہیں ۔
New Imperialism یعنی جدید استعماریت کا خطرہ ہے۔
-
روس کے ساتھ صلح ہونے کے بعد وہ مشرقی دنیا جو اشترا کی نظریات کی حامل تھی وہ اپنے
نظریات کو تج کر کے تیزی کے ساتھ پرانے زمانے کی طرف لوٹ رہی ہے اور اب نئے مقابلے
استعماریت کے لحاظ سے ہوں گے۔ جب روس نے موجودہ مشکلات سے سنبھالا لے لیا اور ان پر
جب عبور پالیا تو اس کے بعد روس کے لئے اقتصادی مقابلے کے لئے ان سے منڈیاں چھیننے کا مسئلہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
200
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
سب سے اہم بن جائے گا۔ جرمنی ایک نئی اقتصادی قوت کے طور پر ابھرے گا اور مشرقی یورپ کے اور
بہت سے ممالک جرمنی کے ساتھ اس معاملے میں اتحاد کریں گے اور ان سب کی اجتماعی اقتصادی
پیدا وارنٹی منڈیوں کی متقاضی ہوگی۔ پس تیسری دنیا کے تمام ممالک کے لئے ہولناک خطرات در پیش
ہیں۔ یورپ بھی جاگ رہا ہے اور امریکہ بھی جاگ رہا ہے اور ان سب کے اتحادی مقاصد تیسری دنیا
پر اس طریق پر مکمل اقتصادی قبضہ کرنے کے ہیں کہ جس کے بعد صرف سسک سسک کر دم لینے والی
زندگی باقی رہ جائے گی۔ عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی کھا کر زندہ رہنے کا تیسری دنیا کی قوموں
کے لئے کوئی سوال باقی نہیں رہے گا۔ افریقہ کے بعض ممالک ہیں جو ابھی اس حالت کو پہنچ چکے ہیں کہ
جہاں ان کے لئے سانس لینا بھی دوبھر ہو رہا ہے۔
پس اقتصادی تعاون کی مختلف منڈیاں بنی ضروری ہیں ۔ مثلاً پاکستان اور ہندوستان اور
بنگلہ دیش اور سری لنکا ، یہ ایک ایسا خطہ ہے جس میں قدرتی طور پر اقتصادی تعاون کی منڈی بنانے کا
امکان موجود ہے اور تبھی ممکن ہے اگر ان کے اندرونی مسائل حل ہوں ۔ اگر اندرونی مسائل حل نہ ہوں
تو یہ نہ یہ اقتصادی منڈیاں بن سکتی ہیں نہ موجودہ تکلیف وہ صورتحال کا کوئی دوسرا حل ممکن ہے موجودہ
تکلیف دہ صورتحال سے مراد وہ صورتحال ہے جو میرے ذہن میں ہے کہ اس کے نتیجے میں آپ جب
اس پر مزید غور کریں گے تو آپ یہ دیکھ کر حیران ہوں گے کہ ہمیشہ کے لئے تیسری دنیا کے ان ممالک کا
اپنی مصیبتوں سے نجات پانے کا ہر رستہ بند ہوا ہے ۔ ان کے لئے کوئی نجات کی راہ نہیں ہے
اور آنکھیں بند کر کے یہ اسی طرز فکر پر قائم ہیں ، اس قسم کے مسائل کو حل کرنے کی ان کی کوششیں ہیں
جن کے اندر حل ہونے کی کوئی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ ایسے بند رستے ہیں جن سے آگے گزرا جاہی
نہیں سکتا ۔ چنانچہ وہ مسائل یہ ہیں ۔ مثلاً کشمیر کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے مسئلے کے نتیجے میں ہندوستان
اور پاکستان میں جو رقابتیں پیدا ہو چکی ہیں ان رقابتوں کے نتیجے میں یہ اتنی بڑی فوج پالنے پر مجبور
ہیں کہ جس کے بعد دنیا کا کوئی ملک اقتصادی طور پر آزادی سے زندہ نہیں رہ سکتا۔ ساٹھ فیصدی سے
زائد جس قوم کی اجتماعی دولت فوج پالنے پر خرچ ہورہی ہو اس کے حصے میں دنیا میں وقار کی زندگی ہے
ہی نہیں ، اس کے لئے مقدر ہی نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جو اقتصادی لحاظ سے اپنی طاقت سے بڑھ
کر دفاع پر خرچ کرتا ہے اسے بھیک مانگنا لازم ہے اس کی بقاء کے لئے ضروری ہے کہ وہ اقتصادی

خطبات طاہر جلد ۱۰
201
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
لحاظ سے بھی دنیا سے بھیک مانگے اور فوجی طاقت کو قائم رکھنے کے لئے بھی دنیا سے بھیک مانگے ۔ پس
ہندوستان اور پاکستان کو بھکاری بننے کی جو لعنت ملی ہوئی ہے یا اس لعنت میں وہ مبتلا ہیں کہ مشرق
و مغرب جہاں بھی توفیق ملے وہ ہاتھ پھیلا کر پہنچ جاتے ہیں کہ ہمیں کچھ بھیک دو۔ تو اس کی بنیادی وجہ
آپس کے یہ اختلافات ہیں۔ آخری قضیئے میں اس کے سوا کوئی صورت نہیں بنتی۔
پس مسئلہ کشمیر اور اس قسم کے دیگر مسائل کو حل کرنے کے نتیجے میں ان علاقوں میں انقلاب
برپا ہو سکتا ہے اور اس کے علاوہ کچھ اور بھی چیزیں ہیں جن پر عملدرآمد ضروری ہے، صرف ہندوستان
اور پاکستان کے لئے ہی نہیں باقی مشرقی دنیا کے لئے بھی خواہ وہ ایشیا کی ہوا یا افریقہ کی ہو، اسی طرح
جنوبی امریکہ میں بھی ایسے ہی مسائل ہیں ، ہر جگہ یہی مصیبت ہے کہ علاقائی اختلافات کے نتیجے میں
عدم اطمینان ہے ، عدم اعتماد ہے اور ہر جگہ تیسری دنیا کے غریب ملک اپنی خود حفاظتی کے لئے اتنا زیادہ
خرچ کر رہے ہیں کہ امیر ملک اس کا دسواں حصہ بھی نہیں کر رہے۔ جن کو توفیق ہے وہ تو ۳ فیصد سے ۴
فیصد کی بات کرتے ہیں ۔ 4 سے 5 کی اور جب 7 فیصد خرچ پہنچ جائے تو اس پر خوفناک بخشیں شروع
ہو جاتی ہیں اتنا زیادہ دفاع پر خرچ ہو رہا ہے ، ہم برداشت نہیں کر سکتے اور غریب ملکوں کی عیاشی
دیکھیں کہ ساٹھ ساٹھ ستر ستر فیصد خرچ کر رہے ہیں اور اس کے باوجود یہ کافی نہیں سمجھا جاتا ۔ چنانچہ
فوجی امداد مانگی جاتی ہے۔
اقتصادی امداد نے ان کو بھکاری بنادیا اور بھکاری بننے کے بعد ان کی اقتصادی حالت
سدھر سکتی ہی نہیں ۔ ہر ملک کا یہی حال ہے کیونکہ جس شخص کو جھوٹے معیار زندگی کے ساتھ چمٹ
جانے کی عادت پڑ گئی ہو، جس شخص کو اپنے جھوٹے معیار زندگی کی بھیک مانگ کر قائم رکھنے کی عادت
پڑ چکی ہو، وہ نفسیاتی لحاظ سے اس قابل ہو ہی نہیں سکتا کہ اقتصادی طور پر اس میں خود اعتمادی پیدا ہوا اور
وہ خود کوشش کر کے اپنے حالات کو بہتر کرے۔ بالکل یہی حال قوموں کا ہوا کرتا ہے۔ آپ نے کبھی
مانگنے والے انسانوں کو خوشحال نہیں دیکھا ہوگا ۔ مانگنے والے انسان مانگتے ہیں ، کھاتے ہیں پھر بھی برے
حال میں رہتے ہیں ہمیشہ ترستے ہی ان کی زندگیاں گزرتی ہیں اور وہ لوگ جو قناعت کرتے ہیں وہ اس
کے مقابل پر بعض دفعہ نہایت غریبانہ حالت سے ترقی کرتے کرتے بڑے مالدار بن جاتے ہیں۔
پس تیسری دنیا کی قو میں بدقسمتی سے ایک اور لعنت کا شکار ہیں اور وہ ہے ، قناعت کا فقدان

خطبات طاہر جلد ۱۰
202
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
عزت نفس کا فقدان ہاتھ پھیلانے کی گندی عادت اور اس عادت کے نتیجے میں معیار زندگی کا جھوٹا
ہو جانا آپ نے دیکھا ہوگا بعض دفعہ امیر آدمی بھی ہوٹلوں پر اس طرح خرچ نہیں کرتا جس طرح ایک
مانگنے والا بھکاری بعض دفعہ خرچ کر دیتا ہے ۔ اس کے نزدیک دولت کی قدر ہی کوئی نہیں ہوتی ۔ پیسے
مانگے اچھا کھا لیا اور چھٹی ہوئی اور اگلے وقت کے لئے خدا تعالیٰ پھر ہاتھ سلامت رکھے تو مانگنے کے
لئے کافی ہیں ۔ بالکل یہی نفسیات ان قوموں کی ہو جایا کرتی ہے۔ ایک جھوٹا فرضی معیار زندگی ہے
جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور دیکھنے میں خوشحال دکھائی دیتے ہیں حالانکہ ان کی مانگے کی
خوشحالی ہے اس خوشحالی کی وجہ سے دھوکے میں مبتلا رہتے ہیں۔ غربت کی تنگی ان کو مجبور کر سکتی تھی کہ وہ
اقتصادی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور اس کے لئے محنت کریں اور کوشش کریں وہ تنگی صرف
وہاں محسوس ہوتی ہے جہاں قوم کا طبقہ بے بس ہے اور جہاں صاحب اختیار طبقہ ہے وہاں محسوس نہیں
ہوتی یعنی ایسی قو میں دو حصوں میں بٹی ہوئی ہیں ایک بہت ہی محدود طبقہ ہے جو بالائی طبقہ کہلاتا ہے وہ
غریب کی زندگی سے بالکل بے حس ہے اور اس کو پتا ہی نہیں کہ غریب ان کی آنکھوں کے نیچے کیسے
بدحال ہیں ۔ زندگی گزار رہے ہیں۔ پس جہاں تکلیف محسوس ہوتی ہے وہاں اختیار کوئی نہیں ، وہاں
قوم کی پالیسیاں نہیں بنائی جاتیں اور جہاں پالیسی بنانے والے دماغ ہیں ، حکمت عملی طے کرنے
والے سر ہیں وہاں تکلیف کا احساس نہیں پہنچتا۔ پس ایک گہری اعصابی بیماری ہے جس طرح ریڑھ کی
ہڈی ٹوٹ جائے تو نچلے دھڑ کا اوپر کے دھڑ سے واسطہ نہیں رہتا۔ پاؤں جل بھی جائیں تو دماغ کو پتا
نہیں لگتا۔ پس یہ ہولناک بیماری ہے جو بھیک مانگنے کے نتیجے میں تیسری دنیا کے ملکوں کو لاحق ہو چکی
ہے۔ اس کے بعد فوجی امداد کی بات آپ دیکھ لیجئے ۔ زیادہ مہنگے ہتھیار جب آپ خریدیں گے تو وہ
اقتصادی حالت جس کا پہلے ذکر گزرا ہے وہ اور بھی زیادہ بدتر ہوتی چلی جائے گی اور یہی ہو رہا ہے
اور چونکہ آپ زیادہ نہیں خرید سکتے اس لئے مانگنے پر مجبور ہیں ۔ جب آپ ہتھیار دوسری قوموں سے
مانگتے ہیں تو ہتھیارون کے ساتھ ان کے فوجی تربیت دینے والے بھی آجاتے ہیں یا آپ کے فوجی
تربیت حاصل کرنے کے لئے ان کے ملکوں میں بھی جاتے ہیں اور جتنا بھی غیر قوموں کا جاسوسی کا
نظام تیسری دنیا میں موجود ہے اس کا سب سے بڑا ذمہ دار یہی فیکٹر (Factor) یہی صورتحال ہے کہ
ہتھیار مانگنے کے نتیجہ میں اپنی فوج کو دوسرے ملکوں کے تابع فرمان بنانے کے احتمالات پیدا کر دیتے

خطبات طاہر جلد ۱۰
203
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ہیں اور جہاں تک میں نے تفصیل سے فوجی امداد دینے والی قوموں اور فوجی امداد لینے والی قوموں کے
حالات کا جائزہ لیا ہے خود ان کے مصنفین کھلم کھلا اس بات لا اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ جہاں جہاں بھی فوجی
امداد دی گئی ہے وہاں وہاں فوجوں میں اپنے غلام بنا پنے غلام بنا لئے گئے ہیں اور کثرت کے ساتھ یہ واقعہ دنیا کے
ہر ایسے ملک میں ہو رہا ہے جہاں فوجی امداد پہنچ رہی ہے۔ اب اس حصے میں سب سے زیادہ خطرناک
بات یہ ہے کہ صرف امریکہ ہی نہیں ہے جو فوجی امداد کے ذریعے دوسرے ملکوں کو غلام بنا رہا ہے بلکہ
اسرائیل بھی امریکہ کے دست راست کے طور پر یہی کام کر رہا ہے جہاں امریکہ براہ راست نہیں دے
سکتا تو اسرائیل کے سپرد کر دیتا ہے اور بعض ایسی جگہیں ہیں جہاں دونوں مل کر اپنے اپنے دائرے میں
غلامی کی دوہری زنجیریں پہنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
یادر ہے کہ مغربی ممالک کے فرسودہ اسلحہ کی مارکیٹ ہمیشہ تیسری دنیا کے ملک بنے رہتے
ہیں اور جب بھی ہتھیاروں کی کوئی جدید کھیپ تیار ہوتی ہے تو پرانی کھیپ کو کھپانے کے لئے نئی منڈیاں
ڈھونڈنی پڑتی ہیں جس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بعض غریب ملکوں میں سروں کی فصلیں پک کر کاٹے
جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں کیونکہ غریب ممالک کے آپس کے اختلافات ان ہتھیاروں کی
مارکیٹ پیدا کرتے ہیں ۔ ابھی تو صرف امریکہ کے زائد اسلحہ کی کچھ ڈھیریاں ختم ہوئی ہیں ، روس کے
اسلحہ کے پہاڑ بھی ابھی فروخت کے لئے باقی ہیں اور دیگر مغربی ممالک کا بھی اس تجارت میں شامل
ہو جانا ہرگز بعید از قیاس نہیں ۔
جب میں یہ کہتا ہوں کہ ملٹری ایڈ Aid اور Aids میں مشابہت ہے تو یہ ایک لطیفے کی بات
نہیں ایک بڑی گہری حقیقت ہے ۔ Aids کی بیماری جس سے دنیا آج بہت ہی زیادہ خوفزدہ ہے
اور جس کے متعلق بعض پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ 98-1997 ء تک یہ بڑے پیمانے پر مغربی
عیسائی قوموں کو ہلاک کرے گی۔ اس کی تفصیل میں جانے کی اس وقت ضرورت نہیں لیکن میں الگ
طور پر بعض دفعہ ذکر کر چکا ہوں ۔ Aids کی بیماری کا تعارف یہ ہے کہ Aids کی بیماری کے جراثیم
انسان کے خون کے اندر نظام دفاعی میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور نظام دفاع پر قبضہ کر لیتے ہیں ۔ پس
جس نظام دفاع کو خدا تعالیٰ نے بیماریوں پر قابو پانے کے لئے بنایا تھا وہ خود بیماریوں کی آماجگاہ بن
جاتا ہے اور اپنے خلاف وہ حرکت کر نہیں سکتا پس ملٹری ایڈ بالکل اسی Aids کے مشابہ ہے۔ وہاں غیر

خطبات طاہر جلد ۱۰
204
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
قومیں ہمارے غریب ملکوں کے نظام دفاع پر قبضہ کرتی ہیں اور سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ اس کا
پورا احساس نہیں ہے ۔ یعنی صحت مند حصوں کو بھی احساس نہیں ہے۔ ہمارے ہاں (ہمارے ہاں سے
مراد صرف پاکستان نہیں بلکہ تیسری دنیا کے سب ممالک ہیں ) اینٹیلی جنس کی آنکھیں اندرونی انقلابات
Counter insurgency measures کے خطروں کی طرف لگی رہتی ہیں ۔ چنانچہ
جاتے ہیں۔ ایسی تنظیمیں بنائی جاتی ہیں جو اندرونی بغاوت کے خلاف ہمیشہ مستعد رہیں گی
اور Counter Insurgency کے داؤ سیکھنے کے لئے اکثر صورتوں میں امریکہ کی طرف رجوع
کیا جاتا ہے اور بہت سی صورتوں میں اسرائیل کی طرف بھی رجوع کیا جاتا ہے اب آپ دیکھ لیں کہ
سری لنکا میں اسرائیل نے ان کو Counter Insurgency کے طریق سکھائے اور باغیوں کو
بھی بغاوت کے طریق اسرائیل نے ہی سکھائے ۔ اسی طرح لائبیریا میں اسرائیل نے ان کو بغاوت کا
مقابلہ کرنے کے طریق سکھائے اور اب مبصرین یہ لکھ رہے ہیں کہ اسرائیل نے لائبیریا کے سربراہ کی
حفاظت اتنی عمدگی سے کی کہ بغاوت کی اطلاع تک وہاں نہیں پہنچنے دی اور اس طرح مکمل طور پر ان کا
گھیراؤ کیا ہوا تھا ۔
ایسے ملکوں کی List بہت لمبی ہے ۔ بہت سے اور افریقن ممالک ہیں اور بعض دوسرے
ایشیائی ممالک ہیں جن میں صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ اسرائیل بھی ان کو بغاوت کے خلاف طریق کار
سکھانے میں سب سے زیادہ پیش پیش ہے اور خطرہ ان سے ہی ہے جو طریق کا رسکھانے آتے ہیں ۔
ان غریب ملکوں پر ان کی فوجوں کے ذریعے قبضے کئے جاتے ہیں۔
پس اگر کوئی ضرورت ہے تو ایسے جاسوسی نظام کی ضرورت ہے جو اس بات کا جائزہ لے کہ
مغربی طاقتوں سے یا غیر مغربی طاقتوں سے خواہ کوئی بھی ہوں جہاں جہاں فوج کے روابط ہوئے ہیں
وہاں کس قسم کا زہر پیچھے چھوڑا گیا ہے، کس قسم کے رابطے پیدا کئے گئے ہیں اور وہ رابطہ کرنے والے جو
فوجی ہیں وہ زیر نظر رہنے چاہئیں اور خطرات باہر سے آنے والے ہیں، اندر سے پیدا ہونے والے
خطرات کم ہیں۔ اگر بیرونی خطرات کا آپ مقابلہ کرلیں تو اندرونی خطرات کم ہیں ۔اگر بیرونی
خطرات کا آپ مقابلہ کر لیں تو اندرونی خطرات کی کوئی حیثیت نہیں رہتی اندرونی خطرات بھی پیدا
ہوتے ہیں مگر ہمیشہ ظلم کی صورت میں ۔ ورنہ ناممکن ہے کہ اندرونی طور پر ہماری اپنی فوجوں کو اپنے

خطبات طاہر جلد ۱۰
205
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
شہریوں سے کوئی خطرہ لاحق ہو۔ یا اپنی سیاست کو اپنے شہریوں سے خطرہ لاحق ہو۔
پس یہ دوسرا پہلو ہے جس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے باہر کی قو میں یعنی ترقی یافتہ قومیں
ہمیشہ شور مچاتی ہیں کہ آمریت کا خاتمہ ہونا چاہئے مگر تیسری دنیا کو اپنا غلام بنانے کے لئے وہاں ان کو
آمریت ہی موافق آتی ہے کیونکہ جہاں آمریت ہو وہاں اندرونی خطرات پیدا ہوجاتے ہیں
اور اندرونی خطرات سے بچنے کے لئے بیرونی سہارے ڈھونڈ نے پڑتے ہیں اور بیرونی سہارے جس
طرح میں نے بیان کیا اس طرح ملتے ہیں ۔ پھر جب تک مرضی کے مطابق کام کیا جائے اس وقت
تک یہ بیرونی سہارے ساتھ دیتے ہیں ، جب مرضی کے خلاف بات کی جائے تو یہ سہارے خود بخود
ٹوٹ جاتے ہیں۔ یہ وہ لعنت ہے جس کا تیسری دنیا شکار ہے اور اب وقت ہے کہ ہوش سے کام لے۔
اب جبکہ استعماریت کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے اور شدید خطرے لاحق ہیں۔ اپنی قومی آزادی کی حفاظت
کیلئے عزت نفس کی حفاظت کیلئے اور قوموں کی برادری میں وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے امکانات پیدا
کرنے کی خاطر ضروری ہے کہ ان سب امور پر بڑا گہرا غور کیا جائے اور تیزی کے ساتھ اقدامات کئے
جائیں۔ خلاصہ یہ کہ امیر ملکوں سے موجودہ طرز پر امداد حاصل کرنے کے یہ نقصانات ہیں:
اول :۔ امداد دینے والا ملک ، امداد لینے والے کو ذلیل اور رسوا کر کے امدا دیتا ہے اور متکبرانہ
رویہ اختیار کرتا ہے یہاں تک کہ اگر امداد لینے والا ملک آزادی ضمیر کے حق کو بھی استعمال کرے تو اسے
امداد بند کر دیئے جانے کی دھمکی دی جاتی ہے جیسا کہ صدر بش نے حال ہی میں شاہ حسین اور اردن
سے سلوک کیا۔
دوم: ۔ امداد کے ساتھ String یعنی ایسی شرطیں منسلک کر دی جاتی ہیں جس سے قومی
آزادی پر حرف آتا ہے۔
سوم :۔ امداد کے ساتھ سودی قرضے کا بھی ایک بڑا حصہ شامل ہوتا ہے اور بالعموم بہت بڑی
بڑی اجرتیں پانے والے غیر ملکی ماہرین بھی اس کھاتے میں بھجوائے جاتے ہیں جو امداد کا ایک بڑا حصہ
کھا جاتے ہیں۔
اکثر افریقہ اور ایشیا میں یہ تلخ تجربہ بھی ہوا ہے کہ امداد کے نام پر پہلی Generation کی
مشینری مہنگے داموں فروخت کر دی جاتی ہے اور اکثر ایسے کارخانے جدید ٹیکنالوجی والے کارخانوں کا

خطبات طاہر جلد ۱۰
206
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ علاوہ ازیں اور بھی بہت سے عوارض ہیں جو تیسری دنیا کے ممالک کی انڈسٹری کو
لگے رہتے ہیں جس سے قرضے اتارنے کی صلاحیت کم ہوتی چلی جاتی ہے اور قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا
جاتا ہے۔ تقریباً تمام جنوبی امریکہ اس وقت قرضے کی زنجیروں میں جکڑا جا چکا ہے اور امریکہ یا دیگر امیر
ملکوں سے امداد پانے والا ایک ملک بھی میں نے نہیں دیکھا جس کا قرضوں کا بوجھ ہلکا ہورہا ہو یہ تو دن
بدن بڑھنے والا بوجھ ہے یہاں تک کہ کثیر قومی آمد قرضوں کا سودا تارنے پر ہی صرف ہو جاتی ہے۔
پس امداد لینے والے اور امداد مانگنے والے ملکوں کو کبھی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوتے
دیکھا نہیں گیا۔ امداد دینے کے بعد رسوا کن رویہ اور اختلاف کی صورت میں امداد بند کرنے کے طعنے
اقتصادیات کے علاوہ قومی کردار کو بھی تباہ کر دیتے ہیں۔
پس صرف غیرت ہی کا نہیں بلکہ اور بھی بہت سے دور رس مفادات کا شدید تقاضا ہے کہ
بڑے بڑے امداد دینے والے ملکوں کی امداد شکریہ کے ساتھ رد کر دی جائے اور وہ مسلمان ممالک جن
کو خدا تعالیٰ نے تیل کی دولت عطا فرمائی ہے ان کو غیر مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر جو
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ (المائدہ (۳) پر تیار ہوں ۔ اسلامی اصول کے تابع ایک نیا امدادی نظام جاری
کریں جس میں اولیت اس بات کو دی جائے کہ تیسری دنیا کے وہ غریب ممالک جن پر ہر وقت فاقے
اور قحط کی تلوار لٹکی رہتی ہے ان کو جلد تر خوراک میں خود کفیل بنایا جائے یا اقتصادی لحاظ سے اتنا مضبوط
کیا جائے کہ اپنے لئے باہر سے خوراک خریدنے کی اہلیت پیدا ہو جائے ۔ قحط زدہ افریقن ممالک کی
طرف دنیا کا موجودہ رویہ انتہائی ذلیل بھی ہے اور غیر موثر بھی۔ ملکوں میں قحط اچانک آتش فشاں پہاڑ
پھٹنے کی طرح نمودار نہیں ہوا کرتے کئی سال پہلے سے اقتصادی ماہرین کو علم ہوتا ہے کہ کہاں کب بھوک
پڑنے والی ہے پس بڑی بے حسی کے ساتھ انتظار کیا جاتا ہے کہ کب قو میں بھوک سے نڈھال
ہو جائیں تو ان کو کچھ خوراک مہیا کرنے کے ساتھ انہیں غلامی کے شکنجوں میں جکڑنے کے لئے سیاسی
اور نظریاتی سودے بھی کر لئے جائیں۔
پس قرآنی شرطوں کے مطابق آزاد کرنے والی امداد کا نظام جاری کرنا چاہئے نہ کہ غلام
بنانے والی امداد کا ۔ تیل کے ممالک اگر خدا کی خاطر اور بنی نوع انسان کی خاطر اپنی تیل کی آمد کو زکوۃ
یعنی اڑھائی فیصد 2۔5 اس مقصد کے لئے الگ کر دیں تو اکثر غریب ممالک سے بھوک کی لعنت مٹائی

خطبات طاہر جلد ۱۰
207
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں جاپان کو بھی ساتھ شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ تیسری دنیا کے ملکوں کو کھل
کر جاپان سے اسے یہ بات طے کرنی چاہئے کہ تم تیسری دنیا میں رہنا چاہتے ہو یا اپنے آپ کو ایک مغربی
ملک شمار کرنے لگے ہو۔ اگر تیسری دنیا میں رہتا چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ تیسری دنیا
کے مسائل طے کرنے میں ، خصوصاً اقتصادی مسائل طے کرنے میں بھر پور تعاون کرو بلکہ راہنمائی کرو
اور قائدانہ کردار ادا کرو۔ ورنہ نہ تم ہمارے رہو گے نہ سفید فام قوموں میں شمار کئے جاؤ گے ۔
اگر ہم اندرونی مسائل کے مضمون کی طرف لوٹتے ہوئے بات شروع کریں تو کشمیر کے
سلسلے میں میں سمجھتا ہوں کہ تین حل ایسے ہیں جن پر غور ہونا چاہئے ۔ موجودہ صورتحال تو ہرگز قابل قبول
نہیں ہے۔ اگر یہ صورتحال مزید جاری رہی تو دونوں ملک تباہ ہو جا ئیں گے۔ اس مسئلے کا ایک حل تو یہ
ہے کہ آزاد کشمیر اور جموں اور کشمیر کو پہلے یہ موقعہ دیا جائے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ تم تینوں مل کر اکٹھا رہنا
چاہتے ہو یا آزاد کشمیر پاکستان کے ساتھ مل جائے اور جموں ہندوستان کے ساتھ مل جائے اور وادی
کشمیر الگ ہو جائے دوسرا حل یہ ہو سکتا ہے کہ وادی کشمیر الگ آزاد ہو اور یہ دونوں ملک الگ الگ
آزاد ہوں۔ جس کو ہم آزاد کشمیر کہتے ہیں الگ آزاد ہو اور تیسری صورت یہ ہے کہ وہ تینوں مل کر ایک
ملک بنائیں۔ پس تین امکان ہوئے آزاد کشمیر الگ ملک جموں الگ ملک اور وادی کشمیر الگ ملک ۔
دوسری صورت تینوں کا ایک ملک اور تیسری صورت یہ کہ آزاد کشمیر پاکستان کے ساتھ مل
جائے ۔ جموں ہندوستان کے ساتھ مل جائے اور کشمیر ایک الگ ریاست کے طور پر نیا وجود حاصل
کرے یہ موقع تفصیلی بحث کا تو نہیں ہے۔ یہ فیصلہ تو ان قوموں نے خود کرنا ہے۔ ان کا وہی حق ہے
لیکن میں جہاں تک سمجھا ہوں ، یہ تیسرا حل جو ہے یہ زیادہ موزوں رہے گا اور علاقے میں امن کے
لئے بہت بہتر ثابت ہوگا ۔ کیونکہ آزاد کشمیر کے لوگ ہم مزاج ہیں اور ایک ہی جیسے مزاج کے لوگ ہیں
جن کا وادی کے کشمیریوں سے مختلف مزاج ہے۔ وادی کے کشمیریوں کا ایک الگ مزاج اور ایک الگ
تشخص ہے اور جموں کے لوگوں کا ایک بالکل جدا گانہ تشخص ہے اور مذہبی لحاظ سے بھی وہ ہندوستان
کے قریب تر ہیں ۔ پس اگر استحکام چاہئے تو غالباً یہ حل سب سے اچھا رہے گا لیکن اس شرط کے ساتھ
وہاں آزادی ہونی چاہئے کہ آزاد ملک اس بات کی ضمانت دے کہ کسی طاقتور ملک کے ساتھ الگ
سمجھوتے کر کے ہندوستان اور پاکستان کے امن کے لئے خطرہ نہیں بن سکے گا۔ اس کے لئے آپس

خطبات طاہر جلد ۱۰
208
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
میں سمجھوتے سے باتیں طے کی جاسکتی ہیں ۔ اگر یہ نہ کیا گیا اور اسی طرح سکھوں کے ساتھ صلح نہ کی گئی
اور دیگر اندرونی مسائل طے نہ کئے گئے تو علاقے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔
اور پاکستان کے اندر جو درست ہونے والے توازن ہیں مثلاً سندھی، پنجابی، پٹھان وغیرہ
وغیرہ پھر مذہبی اختلافات ہیں یہ سارے مسائل ہیں جو بارود کی طرح ہیں یا آتش فشاں پہاڑ کی طرح
ہیں کسی وقت بھی پھٹ سکتے ہیں اور یہی وہ مسائل ہیں جن سے دیگر قو میں فائدہ اٹھایا کرتی ہیں ۔ پس
پیشتر اس کے کہ دیگر قوموں کو فائدے کا موقع ملے آپ اپنے ملک کی اندرونی حالت کو درست
سے
کریں ۔ ہم ۔ ہمسایوں کے ساتھ بھی تعلقات درست کریں ۔ اور اس کے نتیجے میں آر میں آپ کو سب
بڑا فائدہ یہ پہنچے گا کہ توجہ اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی طرف ہو جائے گی ۔ آپس میں اشتراک عمل
کے ساتھ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى کی روح کے ساتھ مذہب کو بیچ میں لائے بغیر ہر
اچھی چیز پر دوسری قوم کے ساتھ تعاون کے امکانات پیدا ہو جائیں گے اور فوج کا خرچ کم ہو جائے گا
اور فوج کا خرچ جتنا کم ہوگا اور اقتصادیات جتنا ترقی کرے گی اتنے ہی امکانات پیدا ہوں گے کہ
غریب کی حالت بہتر ہو جائے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ میں نے امکانات کہا ہے اس لئے کہ غریب کی حالت بہتر کرنے کے
لئے یہ ساری چیزین کافی نہیں جب تک اوپر کے طبقے کی سوچ صحت مند نہ ہو۔ اگر اوپر کے طبقے کی
سوچ بیمار ہے اور بے حسی ہے اور بے حیائی ہے اور عظیم الشان ہوٹل بنتے چلے جارہے ہیں اور
ریسٹورنٹ کے بعد ریسٹورنٹ قائم ہو رہا ہے اور ایک سوسائٹی ہے جو سرے شام سے شروع ہو کر رات
گئے تک ان ریسٹورنٹس کے چکر لگاتی ہے اور ہوٹلوں کے چکر لگاتی ہے اور عیش و عشرت میں مبتلا رہتی
ہے اور لاہور چمک رہا ہوتا ہے کراچی جگمگا رہا ہوتا ہے اگر یہی رجحان جاری رہا اور کسی کی نظر اس طرف
نہ گئی کہ ان روشنیوں کے نیچے ایسے ظالم اندھیرے ہیں کہ ان اندھیروں میں تھوڑی دیر بھی آپ
جھانکیں تو ان کے اندر کلبلاتی ہوئی انسانیت کی ایسی دردناک شکلیں نظر آئیں گی کہ اس سے رونگٹے
کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ ایک چھوٹی سی مثال میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ میری بیٹی عزیزہ فائزہ
جب قادیان جلسے پر گئی تو واپسی پر اٹاری اسٹیشن پر گاڑی پکڑنے لگی دو بچے بھی ساتھ تھے۔ کھانے کے
لئے چیزیں نکالیں تو وہاں چھوٹے چھوٹے غریب بھوکے بچوں کا ایک ہجوم آگیا اور وہ کہتی تھی کہ

خطبات طاہر جلد ۱۰
209
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
صاف نظر آتا تھا کہ بھوکے ہیں ۔ صرف پیشہ ور بھکاری نہیں ہیں ۔ چنانچہ اس نے وہ کھانا ان میں تقسیم
کیا پھر اس کے بعد قادیان سے جو دوستوں نے تحفے دیئے ہوئے تھے، کھانے پینے کی چیزیں وغیرہ،
وہ نکالیں ، وہ تقسیم کیں اور جو بات میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ نہیں کہ اس نے تقسیم کیں
یہ تو ہر انسان جس کے سینے میں انسانی دل دھڑک رہا ہو وہ یہی کرے گا لیکن جو خاص بات قابل توجہ
ہے وہ یہ ہے کہ ان غریبوں میں بھی انسانیت کا اعلیٰ معیار پایا جاتا ہے۔انسانیت ان غریب ملکوں میں
چھوٹی سطح پر زیادہ ملتی ہے بہ نسبت اونچی سطح کے۔ اس نے بتایا کہ جب سب کچھ تقسیم ہو کے ختم ہو گیا تو
میرے پاس ایک کوکا کولا کا ایک ٹن (Tin) تھا، میں نے کہا وہ بھی ان کو پلاؤں تو ایک بڑی بچی کو دے
دیا۔ اس نے ایک گھونٹ پیا اور پھر ایک ایک بچے کو ایک ایک گھونٹ پلاتی تھی اور گھونٹ پلانے کے
بعد اس طرح اس کے چہرے پر طمانیت آتی تھی جس طرح ماں بھو کے بچے کو دودھ پلا کر تسکین حاصل
کرتی ہے اور مسکرا کے ان کی طرف دیکھتی تھی کہ دیکھیں کیسا مزا آیا اور بچوں کی قطار لگ گئی ایک کے
بعد ایک کوکا کولا کا ایک گھونٹ پیتا تھا اور سمجھتا تھا اس کو آب حیات مل گیا ہے۔ اس کے بعد جب گاڑی
چلنے لگی تو پولیس کے روکنے کے باوجود، دھکے کھانے کے باوجود یہ بچے اتنا ممنون احسان تھے کہ گاڑی
کے ساتھ دوڑتے چلے جاتے تھے اور سلام کرتے چلے جاتے تھے یہاں تک کہ نظر سے اوجھل
ہو گئے ۔ جب وہ مجھ سے واقعہ بیان کر رہی تھی ، اس وقت میں نے سوچا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ میں اپنی
اس بچی کو زیادہ پیار سے دیکھ رہا ہوں یا وہ بھوکے بچے جنہوں نے احسان کے بعد اس کو پیار سے دیکھا
تھا اور میں نے سوچا کہ زندگی میں بعض ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب انسانی قدریں خونی رشتوں پر
غالب آجایا کرتی ہیں اور انسانی تاریخ میں انسانی تعلقات کے خونی رشتوں پر غالب آنے کا سب
سے بڑا دور حضرت اقدس محمدﷺ کے عہد میں آیا بلا شبہ وہ ایک ایسا دور تھا کہ ہر خونی رشتہ ثانوی
حیثیت اختیار کر گیا تھا اور انسانی قدروں کی عظمت کو محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اتنا بلند کر دیا تھا
کہ مکارم الاخلاق پر آپ کا قدم تھا۔ وہ دور ہے جسے واپس لانے کی ضرورت ہے یہ انسانی قدریں
ہیں جو تیسری دنیا کو بچائیں گی ۔ یہ قدریں تو آپ کے قدموں کے نیچے پامال ہورہی ہیں اور خدا کی
تقدیر بڑی قوموں کے قدموں کے نیچے آپ کو پامال کرتی چلی جارہی ہے۔ کیوں خدا کی تقدیر کے اس
اشارے کو آپ نہیں سمجھتے۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
210
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
پس تیسری دنیا میں جتنے دوسرے چاہیں حل اختیار کر لیں جب تک عزت نفس کو زندہ نہیں
کیا جاتا ، جب تک وقار کو زندہ نہیں کیا جاتا جب تک احسان کے جذبوں کو زندہ نہیں کیا جاتا، جب تک
تمام انسانی قدروں کا عہد نہیں کیا جاتا اس عہد کو پورا کرنے کے سامان نہیں کئے جاتے ،اس وقت تک
تیسری دنیا کی تقدیر بدل نہیں سکتی اور تیسری دنیا آزاد نہیں ہو سکتی ۔
پس ترقی یافتہ قو میں جن کو پہلی دنیا کہا جاتا ہے ، نہ صرف آزاد ہیں بلکہ آپ کو غلام بنانے
کے لئے پہلے سے زیادہ مستعد اور تیار ہو رہی ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اقتصادی قدم اس
رخ پر ہے کہ اس کے بعد یہ چاہیں نہ چاہیں یہ ان قدموں کے ذریعہ تیسری دنیا کی غریب قوموں کو
مزید پامال کرنے پر مجبور ہوتی چلی جائیں گی کیونکہ یہ اپنا معیار نہیں گزار ہیں اور ان کی سیاسی طاقتوں
میں یہ استطاعت ہی نہیں ہے کہ اپنی قوم کو معیار گرانے کے مشورے دیں۔ جو پارٹی ایسا کرے گی یہ
پارٹی انتخاب ہار جائے گی اس لئے یہ ایسے غلیظ پھندے میں جکڑے جاچکے ہیں کہ ظلم پر ظلم کرنے پر
اب مجبور ہو چکے ہیں ۔ اس لئے اپنے دفاع کے لئے تیسری قوموں کو خود اٹھنا ہوگا اس کے بغیر نہ ان کو
اپنی فوجوں سے آزادی ہو سکتی ہے نہ اپنی بداخلاقیوں سے آزادی ہو سکتی ہے، نہ ان سب لعنتوں سے
آزادی مل سکتی ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے اور جب قو میں ان بیماریوں کا شکار ہوں تو پھر یہ شکوہ کیا
کہ ہم مر رہے ہیں اور گدھیں ہمارے پاس آکر بیٹھی ہماری موت کا انتظار کر رہی ہیں۔
مارنے کے لئے آپ کے جسم کے اندر بیماری پیدا ہوتی ہے اور وہ بیماری جراثیم کو دعوت دیتی
ہے ۔ جراثیم سے بھی بیماری پیدا ہوتی ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ صحت مند جسم کو جراثیم کچھ نہیں کہہ
سکتے ۔ پس بیماری کا آغاز اندر سے ہوتا ہے نہ کہ باہر سے جب جسموں کی دفاع کی طاقت ختم ہو جائے
تو پھر جراثیم وہاں پہنچتے ہیں اور جسموں پر قبضہ پا لیتے ہیں اور جب ان کا قبضہ مکمل ہو جاتا ہے تو پھر یہ
جسم لا ز ماموت کے منہ میں جا سوتے ہیں اور پھر گدھوں کا آنا اور ان کی بوٹیاں نوچنا اور ان کی ہڈیاں
بھنبھوڑ نا یہ ایک قدرتی عمل ہے جس نے بعد میں لازماً آنا ہے امر واقعہ یہ ہے کہ یہ تقدیر ہے جس سے
کوئی دنیا کی طاقت آپ کو بچا نہیں سکتی اگر آج آپ خود فیصلہ نہ کریں۔
پس پیشتر نتر اس کے کہ اس کنارے تک پہنچ جائیں اور پھر آپ کی لاشیں خواہ کھلے میدان میں
عبرت کا نشان بن کر پڑی رہیں یا قبروں میں دفن کی جائیں اور اگر آج آپ یہ فیصلہ کر لیں کہ حضرت

خطبات طاہر جلد ۱۰
صلى الله
عليوسه
211
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اقدس محمد مصطفی علی کے بیان فرمودہ اخلاق کو اور بیان فرمودہ تعلیم کو اپنا لائحہ عمل بنالیں گے اور انسانی
قدروں کی حفاظت کریں گے اور کھوئی ہوئی قدروں کو دوبارہ نافذ کریں گے تو غیروں کی ذلت آمیز
غلامی سے نجات کا صرف یہ طریق ہے اس کے سوا کوئی طریق نہیں ہے۔
پس ایک اور بڑی اہم بات ہے کہ خلیج کی جنگ اور اس کے دوران ہونے والے واقعات
نے تیسری قوموں کو ایک اور سبق بھی دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے یعنی
جہاں تک تیسری دنیا کے مفادات کا تعلق ہے اقوام متحدہ کا نظام بالکل بوسیدہ اور ردی کی ٹوکری میں
پھینکنے کے لائق بن چکا ہے جب تک روس کے ساتھ امریکہ کی مخالفت تھی یا رقابت تھی اس وقت تک
اقوام متحدہ کے نظام میں غریب ملکوں کو تباہ کرنے کی ایسی صلاحیت موجود نہیں تھی کیونکہ امریکہ بھی ویٹو
کر کے کسی غریب ملک کی حفاظت کر سکتا تھا اور روس بھی ویٹو کر کے کسی غریب ملک کی حفاظت کر سکتا
تھا فیصلہ صرف اس بات پر ہوتا تھا کہ امریکہ کا دوست غریب ملک ہے یا روس کا دوست غریب ملک
ہے۔ اب تو ساری دنیا میں کسی غریب ملک کو سہارا دینے کے لئے کوئی باقی نہیں رہا۔ اتفاق نیکی پر نہیں
ہوا اتفاق بدی پر ہو چکا ہے۔
پس قرآن کریم نے جب یہ فرمایا وَ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى تو اس کا مطلب
صرف تعاون نہیں ہے، یہ مطلب ہے کہ صرف نیکی پر اکٹھے ہوا کرو۔ بدی پر تعاون نہ کیا کرو۔ لیکن
سیاسی دنیا کے تعاون اس بات پر ہوتے ہیں کہ نیکی یا بدی کی بحث ہی نہیں ہے ہمارے مشترکہ مفاد میں
جو بات ہو گی ہم اس پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ پس یہ فیصلے ہیں جو دنیا میں ہو چکے
ہیں۔ روس اور امریکہ کے درمیان یہ فیصلے ہو چکے ہیں اور چین کو اس وقت ایسی حالت میں ایک طرف
پھینکا گیا ہے ۔ کہ اس میں طاقت نہیں ہے کہ وہ دخل دے سکے اور ابھی اس کو اقتصادی لحاظ سے کمزور
کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے ۔ اگر یہ صورت حال اسی طرح جاری رہی تو
اس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ادارہ اور اس سے منسلک تمام ادارے سیکیورٹی کونسل وغیرہ صرف کمزور
ملکوں پر ظلم کے لئے استعمال کئے جائیں گے اور ان کے فائدے کے لئے استعمال ہو ہی نہیں سکتے
صرف ان کے فائدے کے لئے استعمال ہوں گے جو ان قوموں کی غلامی کو تسلیم کر لیں اور ان کے
پاؤں چائیں ، ان کے لئے اقوام متحدہ کا ادارہ دوستیں بھی لائے گا سہولتیں بھی پیدا کرے گا ان کو عزت

آج 10 میں سے 10 باقی