تیسری دنیا کے ملکوں کو مشورے غریب ملکوں کی یونائیٹڈ نیشنز کے قیام کی ضرورت
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۰
212
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کے خطابات بھی دے گا اور ان کی طرف دوستی کے ہاتھ بھی بڑھائے گا ۔ ہر قسم کے فائدے جو ذلت
اور رسوائی کے نتیجے میں کمینگی سے حاصل ہو سکتے ہیں وہ تیسری دنیا کے ملکوں کو حاصل ہوسکیں گے لیکن
عزت کے ساتھ وقار کے ساتھ سر بلندی کے ساتھ اگر اس دنیا میں اس یونائیٹڈ نیشنز کے ساتھ وابستہ
رہ کر کوئی قوم زندہ رہنا چاہئے تو اس کے کوئی امکان نہیں ہیں ۔
پس ایک حل اس کا یہ ہے کہ جس طرح پہلی جنگ کے بعد 1919ء میں
of nations
League بنی پھر دوسری جنگ کے بعد 1945ء میں
United Nations کا قیام عمل میں آیا اس خوفناک یک طرفہ جنگ کے بعد تیسری دنیا کی ایک
نئی یونائیٹڈ نیشنز کا قیام کیا جائے اور اس میں صرف غریب اور بے بس ممالک اکھٹے ہوں وہ جو
Neutrality کی تحریک چلی تھی کہ نیوٹرل ممالک اکٹھے ہوں وہ بوسیدہ ہو چکی ہے۔اس کے
اب کوئی معنی نہیں رہے اس میں جان ختم ہو چکی ہے ۔ اب ایک نئی تحریک چلنی چاہئے جس میں
ہندوستان اور پاکستان اور ایران اور عراق وغیرہ ایک بہت ہی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن اس
میں مذہبی تعصبات کو بیچ میں سے نکالنا ہوگا۔
اس لئے ایک مشورہ میرا یہ بھی ہے کہ مسلمان ممالک اگر چہ آپس میں ایک دوسرے سے محبت
کے تعلق رکھیں خاص بھائی چارے کے نتیجے میں ذمہ داریاں ادا کریں لیکن مسلمان تشخص کو غیر مسلم
تشخص سے لڑا ئیں نہیں۔ اگر (polarization) یعنی یہ تقابل باقی رہا کہ مسلمان ایک طرف
اور غیر مسلم ایک طرف تو خواہ غیر مسلم کہتے وقت آپ دماغ میں صرف مغربی طاقتیں رکھتے ہوں لیکن
جاپان بھی غیر مسلم ہے، کوریا بھی غیر مسلم ہے ، ویت نام بھی غیر مسلم ہے ہندوستان بھی غیر مسلم ہے۔
غرضیکہ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ پیغام ہمیں بھی پہنچ گیا ہے۔ اس لئے نہایت ہی
جاہلانہ خودکشی والی پالیسی ہے کہ مسلمان کے تشخص کو غیر مسلم کے تشخص سے لڑاویں اور اس کے نتیجے
میں کچھ بھی حاصل نہ کریں اور جو کچھ حاصل ہے وہ کھو دیں ۔ پس دنیا میں تیسری دنیا کے اتحاد قائم
ہو ہی نہیں سکتے جب تک قرآن کریم کی تعلیم وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى پر عمل نہ کیا
جائے اور اس تعلیم میں مذہبی اختلاف کا ذکر ہی کا کا ذکر ہی کوئی موجود نہیں ۔ اس تعلیم کی رو سے مشرک سے بھی
اتحاد ہو سکتا ہے یہودی سے بھی ہو سکتا ہے ، عیسائی سے بھی ہوسکتا ہے ، دہریہ سے بھی ہوسکتا
خطبات طاہر جلد ۱۰
213
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ہے۔ مذہب کا کوئی ذکر ہی نہیں البر اور التقوی ہونا چاہئے ۔ ہر اچھی بات پر تعاون کرو۔
پس تعاون کے اصول کے اوپر ان قوموں کے ساتھ وسیع تر اتحاد پیدا کرنا اور اس کے نتیجے
میں ایک نئی United nations of poor nation کا قیام انتہائی ضروری ہے اب
ضرورت ہے کہ دنیا کی غریب قوموں کی ایک متوازی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے جس کے منشور
میں محض اسی حد تک اختیارات درج ہوں جس حد تک ان کے نفاذ کی اس انجمن کو طاقت ہو اور ہر ممبر
ملک کے لئے اس عہد نامہ پر دستخط کر نے ضروری ہوں کہ وہ اس ادارے سے منسلک رہتے ہوئے
ہر حالت میں عدل کی بالا دستی کو تسلیم کرے گا۔
تیسری دنیا کے الجھے ہوئے معاملات اور قضیوں کو حل کرنے کے لئے اسی ادارہ کی سر پرستی
میں دو طرفہ گفت و شنید کا منصفانہ اور موثر نظام قائم کیا جائے اور کمزور قوموں میں اس رجحان کو تقویت
دی جائے کہ کوئی فریق اپنے قضیوں کو حل کرنے کے لئے ترقی یافتہ قوموں کی طرف رجوع نہیں کرے
گا اور انہیں اپنے قضیے نبٹانے میں دخل کی اجازت نہیں دے گا۔
اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ بعض تیل پیدا کرنے والے ملک بھی ایک نئی او پیک
(Opec) کی بنیاد ڈالیں یعنی ایسی او پیک جس میں امریکہ کے وفادار غلاموں کو شامل نہ کیا
جائے ۔امریکہ سے تعاون کرنے والے بے شک شامل کئے جائیں کیونکہ ہمارا اصول یہ ہے ہی نہیں
کہ مخالفت کی خاطر کوئی اتحاد قائم کئے جائیں ۔ قرآن نے کہیں اس کا ذکر نہیں فرمایا۔ اتحاد نیکی پر ہونا
چاہئے مگر کسی ملک کا اگر بڑی طاقتوں کے ساتھ بے اصولی پر اتحاد ہو چکا ہو اور ان کا یہ اتحاد قیام عدل
کے لئے خطرہ بن جائے تو اس کے نتیجے میں غریب ممالک کے مفادات قربان کر دیئے جاتے ہیں پس
لازم ہے کہ تیل پیدا کرنے والے بعض ممالک اپنے دفاع کی خاطر نیا اتحاد کریں ۔ مثلاً ایران ہے،
عراق ہے، نائیجیریا انڈونیشیا، ملائیشیا ، سبا وغیرہ ہیں اسی طرح جن دوسرے ملکوں میں جہاں کسی حد
تک تیل ملتا ہے وہ آپس میں اکٹھے ہوکر اپنی ایک او پیک بنائیں اور اگر یہ مشترکہ طور پر
اپنی Policies طے کریں گے تو ان کے اوپر اس طرح ظلم کے ساتھ مغربی دنیا کی Policies کو
مسلط نہیں کیا جا سکتا جس طرح عراق پر مسلط کر کے اسے غیر منصفانہ طرز عمل پر مجبور کر دیا گیا۔ سعودی
عرب اور کویت وغیرہ کچھ عرصے تک اپنی زیادہ تیل کی قوت کے نتیجے میں اس نئی او پیک کو کچھ مجبور
خطبات طاہر جلد ۱۰
214
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کر سکتے ہیں مگر اپنی دھن اور اصولوں پر اگر یہ قائم رہیں تو تھوڑی دیر کے بعد دباؤ کا یہ کھیل ختم ہو جائے
گا۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ اس کے بہت مفید نتائج ظاہر ہوں گے۔
تیسری دنیا کے وہ ممالک جن میں تیل نہیں ہے ان کو بھی اپنی ایک متحدہ بے تیل کے ملکوں
کی انجمن بنانی چاہئے کیونکہ جب بھی دنیا میں کسی قسم کے فسادات ہوتے ۔ ہیں ، ہنگامے ہوتے ہیں ۔
جنگیں ہوتی ہیں تو یہی بیچارے غریب ممالک ہیں جو سب سے زیادہ نقصان اٹھاتے ہیں پس اپنے
تحفظات کے لئے ان کو اکٹھے ہو جانا چاہئے اور تیل والے ملکوں سے کچھ لمبے سمجھوتے کرنے چاہئیں
تا که گذشتہ تجارب کی روشنی میں آئندہ کے احتمالات سے بچنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش ہو سکے۔
اس ضمن میں ایک اور چھوٹا سا اتحاد قائم کرنا بھی ضروری ہے وہ ممالک جو تیل پیدا کرنے
والے ممالک کو مز دور مہیا کرتے ہیں انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ ان کے مزدوروں کو اس طرح ذلیل
اور رسوا کیا جاتا ہے اور ایسا ظالمانہ سلوک ان سے ہوتا ہے اور ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا کہ اس
کے نتیجے میں قومی غیرت کچلی جاتی ہے اور قوم کے اندر ایک بے حیائی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔
مجھے تو جانے کا موقعہ نہیں ملا مگر بعض مسافروں نے گلف میں کام کرنے والے بعض مزدوروں نے اس
سلوک کے جو قصے سنائے ہیں جو ہوائی اڈوں پر اترتے ہی ان سے شروع ہو جاتا ہے اس کا سننا ہی
ایک با غیرت شخص کے لئے نا قابل برداشت ہے ۔ مثلاً ہوائی اڈوں پر جب پاکستانی جہاز پہنچتے ہیں تو
مقامی سپاہی ڈنڈے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے سوٹیاں اٹھائی ہوئی ان کے ٹخنوں پر مارتے ہیں کہ
یوں سیدھے ہو ، یہاں کھڑے ہو، ایسے قطار بناؤ اور ایسا ذلت آمیز سلوک ان سے ہوتا ہے کہ جس
طرح گائے بھینسوں کو ظالم ممالک میں ہانکا جاتا ہے۔ جو ترقی یافتہ ممالک ہیں ان میں تو گائے بھینس
کی بھی اس سے زیادہ عزت کی جاتی ہے تو یہ کب تک برداشت کریں گے؟ غلاموں کی طرح ان سے
سلوک اور پھر ان کی کمائیوں کا کوئی تحفظ نہیں یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ وہ غریب مزدوری کرنے جاتے ہیں
اور وہ مزدوری کے نتیجے میں ساری عمر کی کمائیاں لاکھ دو لاکھ جو کماتے ہیں ، اگر ان کا مالک ناراض
ہو جائے اور فیصلہ کر لے کہ ان کا حق نہیں دوں گا تو معاہدہ اس قسم کا ہوا ہوتا ہے کہ اس کے اختیار میں
ہے کہ نہ دے اگر عدالت میں جائیں بھی تو وہاں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی تو نوکر رکھنے والا اگر ظالم
اور سفاک ہو اور اس کو یقین ہو کہ میں جو چاہوں کرلوں گا تو نوکر کو تو غلام سے بھی زیادہ ذلت نصیب
خطبات طاہر جلد ۱۰
215
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ہوتی ہے ۔ پس ان ممالک کو ہندوستان ، پاکستان فلپائن وغیرہ یا جن جن ممالک سے لوگ آتے ہیں
وہاں اکٹھے ہو کر یہ فیصلے کرنے چاہئیں کہ ہم اپنے مزدوروں کو عزت اور وقار کا تحفظ دیں گے اور اگر ان
کی حق تلفی کی گئی یا ان سے بدسلوکی کی گئی تو سب مزدور مہیا کرنے والے ممالک مل کر تا جر ممالک پر دباؤ
ڈال کر اپنے مزدوروں کے حق دلوائیں گے ۔ اسی طرح توازن پیدا ہو جائیں گے اور توازن کے نتیجے
میں امن پیدا ہوتا ہے کیونکہ توازن ہی عدل کا دوسرا نام ہے جس کو قرآن کریم نے میزان بھی قرار دیا
ہے۔ پس امن بڑی قوموں کے طاقتور بادشاہوں یا ڈکٹیٹروں یا صدروں کے تحکمات سے تو قائم نہیں
ہوا کرتا ۔ امن تو لازماً توازن کے نتیجے میں قائم ہوں گے اور توازن عدل سے پیدا ہوتا ہے بلکہ ایک ہی
چیز کے دو نام ہیں ۔ پس تمام عالمی سیاست میں نئے توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس عہد کی
ضرورت ہے کہ ہماری ہر انجمن ہمارا ہر اتحاد عدل کی بالا دستی کے اصول پر قائم ہوگا۔
پس یہ جتنی انجمنوں کا میں نے ذکر کیا ہے ان میں یہ بنیادی شرط ہونی چاہئیے کہ ہر شامل
ہونے والا ملک یہ عہد کرے کہ میں عدل کی بالا دستی کو تسلیم کرتا ہوں ، اپنے مفادات کی بالا دستی کو تسلیم
نہیں کرتا۔ اور پھر ایسے انتظام ہونے چاہئیں کہ عدل کی بالا دستی کا واقعی کوئی نہ کوئی ذریعہ پیدا کیا جائے
اور عدل کا احترام نہیں کرتا اس کو اس نظام سے الگ کر دیا جائے ۔
جو موجودہ یونائیٹڈ نیشنز (United Nations) ہے اس میں کئی قسم کے اندرونی
تضادات بھی ہیں ۔ ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے تا کہ نئی انجمنوں میں ایسے تضادات پیدا نہ ہوں ۔ جیسا
کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا کہ یہ عجیب ظالمان قانون ہے کہ اگر ساری دنیا میں امریکہ روس ، چین
وغیرہ پانچ ملکوں میں سے صرف ایک ملک کسی ملک پر ظلم کرنے کا فیصلہ کر لے تو جس پر چاہے اس پر
حملہ کروادے ۔اس کے لئے عالمی طاقتوں کو جوابی کارروائی کا کوئی حق حاصل نہیں ہو سکتا جب تک
سیکیورٹی کونسل کے مستقل ممالک میں سے ایک ملک اس بات پر قائم رہتا ہے کہ میں کسی کو اس ملک
کے خلاف جوابی کارروائی کی اجازت نہیں دوں گا۔
اس کا نام ویٹو ہے یہ فیصلہ آج تک نہیں ہوا کہ یونائیٹڈ نیشنز یا سیکیورٹی کونسل کی حیثیت کیا
ہے؟ کیا یہ عدلیہ ہے؟ اگر یہ عدلیہ ہے تو پھر بین الاقوامی عدالت کی کیا ضرورت ہے اگر یہ عدلیہ نہیں
ہے تو جھگڑوں میں فیصلہ کرتے وقت یہ کیسا فیصلہ کر سکتے ہیں ؟ اور پھر عدلیہ نہ ہونے کی وجہ سے اس
خطبات طاہر جلد ۱۰
216
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
فیصلے کو بزور نا فذ کرنے کا اختیار بھی ان کو نہیں ہو سکتا اور اگر عدلیہ ہے تو ان کے عدل کا اثر کہاں کہاں
تک جائے گا ؟ وہ تو میں جو ان کی ممبر نہیں ہیں ان پر بھی پڑے گا کہ نہیں؟ یہ ایک اور سوال ہے جو اس
کے نتیجے میں اٹھتا ہے۔
پھر اگر یہ محض ایک مشاورتی ادارہ ہے تو فیصلوں کو بزور نافذ کرنے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا
ایسی صورت میں محض اسی حد تک اخلاقی دباؤ کا ضابطہ طے ہونا چاہئے جس کا سب قوموں کے خلاف
برابر اطلاق ہو سکے ۔
اور اگر یہ محض تعاون کا ادارہ ہے تو تعاون کس طرح لیا جائے اور کون کون سے ذرائع اختیار
کئے جائیں اور اگر تعاون حاصل نہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟ یہ سب فیصلے ہونے والے ہیں۔
اسی طرح اگر یہ محض فلاح و بہبود کے کاموں میں غریب قوموں کی مدد کرنے کا ادارہ ہے تو
اس پہلو سے بھی یہ حیثیت واضح اور معین ہونی چاہئے اور سیاست اور رنگ ونسل سے بالا رہ کر غریب
قوموں یا آفت زدہ علاقوں کی امداد کا ایسا لائحہ عمل تیار ہونا چاہئے جس کی رو سے اقوام متحدہ کی
انتظامیہ آزادانہ فیصلے کر سکے اور آزادانہ تنقید کی اہلیت بھی رکھتی ہو۔
یہ سوال بھی لازماً طے ہونا چاہئے کہ اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس کے فیصلوں
کے نفاذ کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ بڑی سے بڑی طاقت بھی اسے ماننے پر مجبور ہو۔ جب تک ان
سوالات کا تسلی بخش جواب نہ ہو جس سے غریب اور کمزور قوموں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ملتی ہو
یہ ادارہ محض طاقتور قوموں کی اجارہ داری کا ایک پر فریب آلہ کار بنا رہے گا۔
ایک سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر یہ عدلیہ ہے تو یہ سوال اٹھے گا کہ ایک ایسا غریب ملک
جس کی حمایت میں نہ امریکہ ہو، نہ روس ہو، نہ چین ہو، نہ فرانس ہو، نہ برطانیہ ہو اور اس کے حق میں
اگر اقوام متحدہ کوئی بڑا فیصلہ کر دیتی ہے یعنی دو تہائی کی اکثریت سے فیصلہ کر دیتی ہے کہ یہ مظلوم ملک
ہے اس کی حمایت ہونی چاہئے تو اس فیصلے کو نافذ کیسے کریں گے؟ وہ کیسی عدلیہ ہے جسے فیصلوں کو نافذ
کرنے والی طاقتوں کا تعاون نصیب نہ ہو، اور تعاون حاصل کرنے کا قطعی ذریعہ اسے میسر نہ ہو۔
اس کی مثال تو ویسی ہی ہے کہ جیسے ایک دفعہ جب امریکہ کے ریڈ انڈینز نے امریکہ کی
حکومت کے خلاف وہاں کی عدالت عالیہ میں اپیل کی اور یہ مسئلہ وہاں کی سپریم کورٹ کے سامنے رکھا
خطبات طاہر جلد ۱۰
217
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کہ بار بار امریکہ کی حکومت نے ہم سے معاہدے کئے اور بار باران کی خلاف ورزی کی۔ بار بار
جھوٹے تحفظات دیئے اور بار بار وہ علاقے جن کے متعلق قطعی طور پر تحریری معاہدے تھے کہ یہ
ہمارے ہو چکے اور مزید ان میں دخل نہیں دیا جائے گا ، دخل دے کر ہم سے خالی کروائے گئے اور ہمیں
دھکیلتے دھکیلتے یہ ایک ایسی حالت میں لے گئے ہیں کہ جہاں ہماری اب بقا ممکن نہیں رہی ۔ اب سوال
زندہ رہنے یا نہ زندہ رہنے کا ہے ۔ اس پر امریکہ کی سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دے
دیا۔ انہوں نے کہا بالکل صحیح شکایت ہے ۔ ان تمام معاملات میں جو ہمارے سامنے رکھے گئے ہیں
حکومت نے غیر منصفانہ طریق اختیار کیا ہے اور ریڈ انڈینز کا حق ہے کہ پرانے سب فیصلوں کو منسوخ
کر کے ان کے حقوق بحال کئے جائیں ۔ جب یہ فیصلہ ہوا تو امریکہ کے صدر نے کہا کہ عدالت عالیہ کا
فیصلہ سر آنکھوں پر لیکن اب عدالت عالیہ کو چاہئے کہ اس کو نافذ بھی کر دے ۔ تو بالکل وہی حیثیت آج
یونائیٹڈ نیشنز کی ہے ان پانچوں میں سے جن کو Permanent Members کہا جاتا ہے اگر
ایک بھی چاہے کہ فیصلہ نافذ نہیں ہو سکتا، تو نہیں ہو سکتا۔
عجیب انصاف کا ادارہ ہے کہ جس کے خلاف بڑی طاقتیں سر جوڑ لیں اور ظلم پر اکٹھی
ہو جائیں تو وہاں ہر چیز نافذ ہو جائے گی لیکن جہاں یہ فیصلہ ہو کہ نافذ نہیں ہونے دینا تو وہاں دنیا کا
کوئی ملک الگ الگ یا سارے مل کر بھی کوشش کریں تو اس کے مقابل پر ایک ملک کھڑا ہو سکتا ہے اور
کہہ سکتا ہے کہ فیصلہ نافذ نہیں ہوگا اور اگر اتفاق بھی کر جائے جیسا کہ فلسطین کے مسئلہ میں کئی
ریزولیوشنز میں پانچوں طاقتوں نے اتفاق بھی کر لیا کہ اسرائیل وہ علاقے خالی کر دے تو اگر وہ
پانچوں اتفاق بھی کر جائیں تب بھی فیصلہ نافذ نہیں ہو سکتا ۔ یہ عجیب قسم کا امن عالم کا ادارہ ہے اور عجیب
قسم کی یونائیٹڈ نیشنز Unied Nations ہے فیصلے کرنے کا اختیار ہے، فیصلے نافذ کرنے کا اختیار
نہیں ۔ فیصلے نافذ کرنے کا اختیار بڑی طاقتوں کو ہے اور بڑی طاقتوں کی مرہون منت تمام دنیا کی
قو میں بنی ہوئی ہیں۔ یہ ادارہ زندہ رہنے کے لائق نہیں ہے ۔ یہ غلامی کو جاری رکھنے کا ادارہ
ہے۔ غلامی کے تحفظات کا ادارہ ہے۔ آزادی کے تحفظات کا ادارہ نہیں ہے۔
اس لئے اگر آج تیسری دنیا کی قوموں نے اس ادارے کے خلاف علم بغاوت بلند نہ کیا یا یہ
کہنا چاہئے کہ ان کو انصاف کے نام پر تعاون پر مجبور نہ کیا اور اپنے قوانین بدلنے پر مجبور نہ کیا تو دنیا کی
خطبات طاہر جلد ۱۰
218
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
قو میں آزاد نہیں ہو سکیں گی اور یہ ادارہ مزید خطرات لے کر دنیا کے سامنے آئے گا اور اسے بار بار بعض
خوفناک مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس کی تفصیل میں جانے کی اس وقت
ضرورت نہیں۔
خدا
اب میں آخری بات آپ کے سامنے یہ رکھنا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کو بھی آج مخاطب ہو کر
میں ایک مشورہ دے رہا ہوں ۔ عام طور پر مسلمانوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اسرائیل کا قیام مغرب
کی سازش کے نتیجے میں ، اسرائیل کی چالاکیوں کے نتیجے میں ہوا ہے یہ اپنی جگہ درست ہے۔ لیکن اگر
یر ی نہ چاہتی توایسا کبھی نہیں ہوسکتا تھا۔ اس تقدیر کو جھنے کی ضرورت ہے کہ کس تقدیر۔
اسرائیل کا مسئلہ کھڑا کیا ہے اور اسی تقدیر کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے کہ اس مسئلے کا کیا حل
ہے۔ پس میں قرآن اور حدیث پر بنا رکھتے ہوئے اس مسئلے کو آج آپ کے سامنے کھولنا چاہتا ہوں
اور اسرائیل کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ آج امن عالم کا انحصار اسرائیل پر ہے اور اسرائیل کے
فیصلوں پر ہے اور یہی ہمیں قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے۔
قرآن کریم میں سورہ اسراء جسے بنی اسرائیل بھی کہا جاتا ہے ، اس میں اس مسئلے پر چند
آیات ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں ۔ آیت نمبر 5 یعنی اگر بسم اللہ کو مارکریں تو پانچ ورنہ
چار فرماتی ہے۔ وَقَضَيْنَا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ فِي الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْأَرْضِ
مَرَّتَيْنِ وَلَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيرًا (بنی اسرائیل :(۵) کہ ہم نے بنی اسرائیل کے لئے مقدر کر دیا تھا
کتاب میں، یعنی غالباز بور مراد ہے یا تقدیر کی کتاب ہو سکتی ہے، بہر حال ہم نے کتاب میں اسرائیل کے
ضمن میں یہ تقدیر بنادی تھی ، یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْأَرْضِ مَرَّتَيْنِ کہ تم يقينا دو
دفعہ زمین میں فساد برپا کروگے وَلَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيرًا اور بہت بڑی بغاوتیں کرو گے ۔ اگلی چھٹی
آیت فرمائی ہے : فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أَوْلَهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا أُولِى
بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا خِللَ الدِّيَارِ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًا (بنی اسرائیل (۷) کہ جب
پہلا وعدہ پورا ہونے کا وقت آیا تو ہم نے تم پر ایسے بندے مبعوث فرمادیئے جو بہت شدید جنگ کرنے
والے بندے تھے۔ ہمارے بندے ایسے تھے جو نہایت سخت جنگجو تھے وہ تمہارے گھروں کے بیچ میں گھس
گئے ۔ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولا اور خدا کا وہ وعدہ پورا ہونا ہی تھا اس وعدے کو کوئی ٹال نہیں سکتا تھا کہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
219
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
پہلی بغاوت تم کرو اور تمہیں سزا کرو اور تمہیں سزا ملے اور وہ سزا دے دی گئی ۔ ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ
وَبَنِينَ وَجَعَلْنَكُمْ اَكْثَرَ نَفِيرًا (بنی اسرائیل : ۷) پھر ہم نے تمہیں دوبارہ ان پر ایک
طاقت عطا کردی ، غلبہ عطا فرمادیا اور ہم نے تمہاری مدد کی اسی ذریعے سے، اموال کے ذریعے سے
بھی اور اولاد کے ذریعے سے بھی اور پھر ہم نے تمہیں بڑھاتے ہوئے ایک بڑی طاقت بنادیا۔
إِنْ أَحْسَنْتُمْ أَحْسَنْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ وَإِنْ أَسَأْتُمْ فَلَهَا (بي
اسرائیل: ۸ ) لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اگر تم اب حسن سلوک کرو گے اور پہلی بدیاں ترک کر دو گے تو
دراصل اپنے سے ہی حسن سلوک کرنے والے ہو گے اور اگر تم نے پھر وہی بدی اختیار کی جو پہلے
کر چکے تھے تو پھر وہ بدی بھی تمہارے خلاف ہی پڑے گی یعنی عملاً تم اپنے سے وہ بدی کرنے والے
ہوگے۔ فرمایا : فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ (بنی اسرائیل : ۸) پھر دوسری دفعہ وعدہ پورا کرنے کا
وقت بھی آگیا جیسا کہ دو وعدے کئے گئے تھے ۔ لِيَسُو ا وُجُوهَكُمْ کہ یہ تقدیر پوری ہو کہ
تم پھر بدی کرو گے اور اس بدی کا مزا چکھو گے اور تمہارے چہرے رسوا اور کالے کر دیئے
جائیں گے وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيُتَبِرُوا مَا عَلَوْا تَتْبِيرًا
(بنی اسرائیل: ۸) تا کہ وہ دوبارہ مسجد میں داخل ہوں جس طرح پہلے داخل ہوئے تھے اور اسے تباہ
و برباد کر دیں۔ ( یہاں ہیکل سلیمانی مراد ہے ) یہ دو وعدے تاریخ میں پورے ہو گئے ، ایک تیسرا بھی
ہے ، اس کا بھی قرآن کریم کی اسی سورۃ میں ذکر ملتا ہے ۔ (چنانچہ ) اگلی آیت یعنی نویں آیت میں
فرمایا: عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ (بنی اسرائیل (۹) کہ اس کے بعد پھر جب خدا چاہے گا
اور اگر خدا نے چاہا بلکہ علی کا مطلب ہے ۔ ہو سکتا ہے عین ممکن ہے کہ خدا یہ چاہے ۔
أَنْ يَرْحَمَكُمْ کہ ایک دفعہ پھر تم پر رحم فرمائے لیکن یا درکھنا جب تم پر رحم کیا جائے گا تو اس بات کو
نہ بھلانا وَ إِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا اگر تم نے پھر ان سب بدیوں کا اعادہ کیا اور تکرار کی تو ہم بھی
ضرور ان سزاؤں کا اعادہ کریں گے جن کے دو دفعہ تم ماضی میں مزے چکھ چکے ہو۔
وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ حَصِيرًا اس کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں پھر اور کوئی چوتھی
حرکت ان کی طرف سے نہیں ہو گی کیونکہ پھر جہنم کا ذکر ہے ۔ اس کے بعد دنیا کے معاملات طے اور ختم
پھر آخری فیصلہ قیامت کے بعد ہوگا اور جہنم کے ذریعے سزادی جائے گی ۔ پہلے دو وعدوں کے متعلق
-
خطبات طاہر جلد ۱۰
220
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
میں مختصراً بتادوں کہ کس طرح ہوئے ایک وعدہ تو شروع ہوا 1 72 قبل مسیح میں جبکہ
Assyrians نے یہود کی دو مملکتوں میں سے شمالی مملکت کو تاخت و تاراج کیا اور اس پر قبضہ کر لیا
اور یہ سماریہ بستی سے تو اسے تعلق رکھنے والی مملکت تھی جسے اس جسے اسرائیل کہا جاتا تھا۔ پس 721 قبل مسیح میں یہ واقعہ
شروع ہوا مکمل نہیں ہوا۔ اس کی تکمیل ۵۹۷ قبل مسیح سے شروع ہوئی اور 587 قبل مسیح میں پھر وہ دور
اپنے درجہ کمال کو پہنچا یعنی وہ طاقت جس کو توڑنے کا آغاز اسیریز سے ہوا تھا۔ 124 سال کے بعد
دوسر ا سلسلہ (اس کے توڑنے کا ( شروع ہوا اور اس دفعہ بابلیوں میں سے نبو کد نضیر
Nebchadnezzar نے یہودیوں کی بقیہ مملکت پر جسے جو دیا کہا جاتا تھا یا جو داJudah بھی
کہتے ہیں اور جس میں یروشلم دارالخلافہ ہے اس پر حملہ کیا۔
پس یا درکھیں کہ اس وعدے کے مطابق پہلا حملہ اسرائیل کو یعنی یہودیوں کی سلطنت کو ارض
کنعان میں توڑنے کے لئے 721 قبل مسیح میں ہوا اور اسیرین نے اس کا آغاز کیا اور اس کی تکمیل
کے لئے دوسرا سلسلہ بنو کد نضر 597 قبل مسیح میں شروع کیا اور 587 قبل مسیح میں مکمل کیا۔ دونوں
دفعہ یہود کی طاقت کو شدید ضر میں لگائی گئیں لیکن دوسری دفعہ عملاً اسے بالکل ملیا میٹ اور نیست و نابود
کر دیا گیا۔ بے شمار یہودیوں کو قیدی بنا کر بنو کد نضر ساتھ لے گیا اور اس میں حضرت حز قیل بھی ساتھ
رت حز قیل کی کتاب سے پتا چلتا ہے کہ یہ سزا جو یہود کو ملی تھی یہ اس لئے ملی تھی کہ ان کی
کتاب میں جو الہی محاورہ ہے وہ یہ ہے کہ ان دو بستیوں کی مثال دو کسی عورتوں کی طرح ہوگئی تھی جو اپنا
جسم بیچتی ہیں اور بے حیائی میں حد سے بڑھتی چلی جاتی ہیں اور غیروں کو اپنا دوست بناتی ہیں اور خدا
سے دوستی تو ڑ رہی ہیں۔ بہت ہی خوفناک نقشہ کھینچا گیا ہے اور فرمایا کہ پھر جیسی سزا مقدر تھی خدا نے
ان سے پھر تعلق تو ڑ لیا اور کہا اسے کسی عور تو ! جس کی تم ہو اسی کی ہور ہو۔ چنانچہ واقعہ بن کد نضر نے ان
کسبیوں کو اٹھا کر اپنے وطن سے جدا کر دیا اور ہیکل سلیمانی کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔
اس کے بعد 551 یا 53 میں اس کے لگ بھگ حضرت حز قیل نبی کی کوششوں سے اہل
فارس سے تعلقات کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا اور ھا روت ماروت کا جو ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے یہ
وہی زمانہ ہے اس کے نتیجے میں ان سے انہوں نے مدد حاصل کی ۔ اگر چہ یہ انقلاب بعد میں آیا لیکن
یہ حضرت حزقیل کے زمانے میں ہی شروع ہوا تھا۔ چنانچہ نبو کد نضر کے دوسرے شدید حملے کے 48
خطبات طاہر جلد ۱۰
221
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ه
برباد
سال بعد یعنی اس حملے کے 48 سال بعد جس میں اس نے یروشلم کی بستی اور فلسطین کو کلیہ تباہ ،
کر دیا تھا۔ اہل فارس کی مدد سے یہود کو دوبارہ ارض مقدس پر غلبہ نصیب ہوا اور یہ واقعہ ۵۳۹ قبل مسیح کا
ہے جبکہ سائرس Syrus بادشاہ کی مدد سے یہود کو واپس یروشلم میں لے جا کر آباد کر دیا گیا اور اس
کے بعد پھر ان کو کئی سو سال تک وہاں رہنے کی توفیق ملی اور جیسا کہ بعض دوسری کتب میں پیشگوئی کے
رنگ میں یہ درج ہے کہ یہ دونوں شہر دوبارہ کسی ہو جائیں گے اور دوبارہ گندگی اختیار کریں گے اور پھر
ان کو سزا ملے گی ۔
پس قرآن کریم نے جو نقشہ کھینچا ہے کہ مقدر تھا مقدر تھا کہ دو دفعہ تم زمین میں فساد کرو دو دفعہ تم
بغاوت کرو بعینہ اسی طرح ہوا ہے پہلے فساد برپا کیا۔ اس کے بعد دوسری قو میں آئیں پھر انہوں نے
ان کے خلاف بغاوت کی اور بغاوت کے بعد کچلے گئے ہیں ۔ چنانچہ دوسری دفعہ کے بعد جب سزا
کا سلسلہ شروع ہوا تو رومن بادشاہ Pompey نے 63 قبل مسیح میں جو دا Judah پر قبضہ کر لیا
اور پھر وہاں سے ان کی تباہی کا آغاز کیا لیکن اس کے باوجود 132 بعد مسیح تک یہ تباہی مکمل نہیں ہوئی
132 بعد مسیح میں Hadrian (ھینڈرین ( جو ایک بہت بڑا رومن Emperor ہے جس کے
متعلق کہا جاتا ہے کہ رومن بادشاہوں کی تاریخ میں غیر معمولی مقام رکھتا ہے۔ یہ وہی بادشاہ ہے جس
کی سلطنت انگلستان سے لے کر افریقہ تک اور پھر دریائے فرات تک پھیلی ہوئی تھی اور انگلستان بھی
اس کو آنے کا موقعہ ملا۔ یہاں شمال میں ایک دیوار ہے جس طرح دیوار چین بنائی گئی ہے ۔ بعض کہتے
ہیں کہ یہ کوئی 80 میل بعض کہتے ہیں 74-76 میل ہے۔ یہ ایک بہت بڑی دیوار ہے جو آج تک
قائم ہے یہ اسی Hadrian بادشاہ نے بنائی تھی ۔ پس جب یہودیوں نے وہاں دوبارہ بغاوت کی تو
اس بغاوت کو کچلنے کے لئے Hadrian بادشاہ نے اپنے اس جرنیل کو واپس بلا لیا جو انگلستان پر
حکومت کرتا تھا اور اس نے غالباً یہاں اپنا تسلط جمائے رکھا تھا ۔ بہت قابل جرنیل تھا اس کو بلا کر
یہود کو کچلنے کے لئے بھجوا دیا ۔ یہ واقعہ 132ء کے لگ بھگ ہوا سو فیصدی تاریخ دان متفق
نہیں ۔ 132ء سے لے کر 133 - 34 تک یہ معاملہ مکمل ہو گیا تھا اس نے ان کو ایسا خوفناک مزا
چکھایا ہے بغاوت کا کہ مورخین کہتے ہیں کہ 5 لاکھ یہودیوں کو وہاں تہ تیغ کیا۔ پہلے تو مجھے خیال آیا یہ
ہو نہیں سکتا ۔ یہ غلطی ہوگی لیکن جب میں نے قرآن کریم کی پہلی پیشگوئی کو پڑھا کہ ہم تمہیں بہت
خطبات طاہر جلد ۱۰
222
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اولا د دیں گے اور بہت برکت تمہارے نفوس میں دیں گے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل
درست تاریخی واقعہ ہے ۔ واقعہ اس زمانے کے لحاظ سے 5 لاکھ کے قریب یہودی وہاں ہلاک کئے
گئے اور مسجد کو دوبارہ نیست و نابود کر دیا گیا۔
پس دو دفعہ ہیکل سلیمانی تعمیر ہوا اور دو دفعہ برباد ہوا ۔ یہ سب کچھ جب ہو چکا تو اس کے بعد
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ وَإِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ
لِلْكَفِرِينَ حَصِيرًا ابھی بھی خدا تعالیٰ کو ہو سکتا ہے تم پر رحم آجائے یعنی یہ دو ہلاکتیں پوری
ہوگئیں ۔ دو پیشگوئیاں اپنے وقت پر پوری ہو کر ختم ہوئیں لیکن عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ یہ
کب ہونا ہے اور کس طرح ہونا ہے اس کے متعلق اسی سورۃ کے آخر پر یہ آیت ہے ، جو
آنحضرت ﷺ کے زمانے کے مضمون سے تعلق رکھنے والی آیت ہے اور اسی مضمون میں گھری ہوئی یہ
آیت ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ رحم کا واقعہ دور آخر میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے زمانے میں آپ
کی امت کے وقت میں ہونا تھا ۔ چنانچہ فرمایا: وَقُلْنَا مِنْ بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ اسْكُنُوا
الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا (بنی اسرائیل: آیت ۱۰۵) کہ جب
وہ وعدہ آخر آئے گا جب کہ ساری دنیا سے تمہیں اکٹھا کر کے دوبارہ اس زمین پر لے کر آنا ہے تو اس
وقت خدا کی تقدیر ایسا انتظام کرے گی اور تم سب لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔ یہ واقعہ پہلی دفعہ ہوا
ہے۔ گزشتہ تاریخوں میں یہود بار بار فلسطین پر بستے رہے لیکن ایک دفعہ بھی ایسا نہیں ہوا
کہ Diaspora یعنی وہ سارا علاقہ جہاں یہود منتشر ہوئے تھے ، ان تمام علاقوں سے دوبارہ
اکٹھے کئے گئے ہوں ۔ یہ تاریخ عالم کا پہلا واقعہ ہے۔ پس دیکھیں قرآن کریم کی پیشگوئیاں کس صفائی
اور کس حیرت انگیز شان کے ساتھ پوری ہوئی ہیں اور آئندہ پوری ہوں گی۔
پس یہود کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ ان پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی تقدیر نے تم پر
رحم کھاتے ہوئے اور Natsi ناکسی جرمنی میں تم پر مظالم کی جو حد ہوگئی تھی ان کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا
کہ بہت ہو چکی ، شاید اب تم نے سبق سیکھ لئے ہوں ۔ تمہیں معاف کر دیا گیا اور تمہیں دوبارہ وہاں
ایک غلبہ عطا کیا گیا۔ اس غلبے کو توڑنے کی مسلمان حکومتوں کو طاقت نہیں ہوگی کیونکہ احادیث سے پتا
چلتا ہے کہ ایک فتنہ اٹھے گا جو عراق اور شام کے درمیان سے اس چھوٹے سے سمندر کے رستے سے
خطبات طاہر جلد ۱۰
223
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
نکلے گا اور اس کا سارا پانی پی جائے گا جو اسرائیل میں واقع ہے، بحیرہ طبریہ اس کا نام ہے جس کا حدیث
میں ذکر ہے ۔ یہ اسرائیل کے علاقے میں ایک چھوٹا سا سمندر ہے جس میں سے دریائے
Jordan ہو کر گزرتا ہے۔ فرمایا: وہاں بہت بڑا لشکر جمع ہوگا اور وہ نکلے گا اور بہت بڑی طاقت ہے جو
یلغار کرے گی ۔ پس اگر اسرائیل نے پچھلی دو تاریخی ہلاکتوں سے سبق حاصل نہ کیا اور تلخ تجربوں سے
سبق حاصل نہ کیا تو تمام دنیا کے امن کو درہم برہم کرنے کے لئے اسرائیل سے فتنہ اٹھے گا اور یہ مقدر
ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی ۔ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اسے تباہ کریں گے اور ہم ایسا
انتظام کریں گے کہ وہ اور ان کے ساتھ ساری طاقتیں جو ان کی ممد اور مددگار ہیں ان کے ٹکڑے ٹکڑے
اڑادیں اور ان کو عبرت کا نشان بنادیں ۔ آخری پیغام اس حدیث میں یہ ہے کہ خدا نے یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے گلوں
میں ایسی گٹھلیاں نکالے گا اور ایسی بیماریاں پیدا کرے گا جن کے ساتھ وہ بڑے ہولناک طریق پر،
بڑے وسیع پیمانے پر ہلاک ہوں گے اور یہ وہی بیماری ہے Aids جس کا میں نے ذکر کیا تھا۔ یہ جو میرا
اندازہ ہے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حسب ذیل پیشگوئیوں پر مبنی ہے جو کہ حدیث میں
تفصیل کے ساتھ ملتی ہیں ۔
حضرت نواس بن سمعان بیان کرتے ہیں کہ ایک روز آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نے دجال کا ذکر فرمایا اور تفصیل سے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے فرمایا۔ یہ حدیث تو بہت
طویل ہے ۔ میں اس میں سے صرف چند فقرے یہاں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ آپ نے
فرمايا : انه خارج خـلـة بين الشام والعراق کہ وہ شام اور عراق کے درمیان کے علاقے سے ظاہر
ہوگا ۔ دائیں بائیں جدھر رخ کرے گا قتل و غارت کا بازار گرم کرتا چلا جائے گا۔ پھر فرمایا:۔ اس میں
ایسے ابر باراں کی سی تیزی ہوگی جسے پیچھے سے تیز ہوا دھکیل رہی ہو۔“ (جیسے آج کل کے جیٹ
Jet ہوائی جہاز اڑتے ہیں )
پھر فرمایا : کہ ایسے ہی حالات میں اللہ تعالیٰ مسیح موعود کو مبعوث فرمائے گا اور انہیں بذریعہ
وحی یہ خبر دے گا کہ انی قد اخرجت عبادا لى لا يدان لاحد بقتالهم (حوالہ کہ میں
نے اب کچھ ایسے لوگ بھی بر پاگئے ہیں جن سے جنگ کی کسی میں طاقت نہیں ۔“
66
پھر مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یا جوج ماجوج کو برپا کرے گا اور وہ ہر بلندی سے تیزی کے
خطبات طاہر جلد ۱۰
224
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ساتھ پھلانگتے ہوئے گزر جائیں گے۔ فرمایا:۔
دو
یا جوج ماجوج کی اس ٹڈی دل فوج کے اگلے حصے ، فيمروا لهم على بحيرة
طبرية فيشربون ما فيها ، بحيرة طبريه کے پاس سے گزریں گے اور اس کا سارا
پانی پی جائیں گے اور جب اس فوج کا آخری حصہ وہاں پہنچے گا تو کہے گا کہ یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا
وہ اب کہاں گیا۔ ان روح فرسا حالات میں نبی اللہ مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے ساتھی رضی اللہ
عنہم اللہ کے حضور دعائیں کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو قبول فرمائے گا۔ فیرسل الله
تعالى عليهم النغف في رقابهم اور یا جوج ماجوج کی گردنوں میں کیڑے پیدا کر دے
گا ۔ ( صحیح مسلم ۔ کتاب الفتن ، باب الذکر الدجال ) جو بڑے پیمانے پر تیزی سے ان کی ہلاکت کا موجب
بنیں گے ۔
پھر ایک دوسری حدیث میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے
ہیں ۔ لم تظهر الفاحشة في قوم قط حتى يعلنوا بها الا فشافيهم الطاعون ولا وجاع
التي لم تكن مفت في الاسلا فهم الذين مضوا ( سنن ابن ماجہ ۔ کتاب الفتن - باب العقوبات )
یعنی اگر کوئی قوم جنسی بے حیائی میں مبتلا ہو جائے اور اس کی نمائش کرے تو اس میں ایک قسم
کی طاعون کی بیماری پھیل جاتی ہے جو ان سے پہلوں میں کبھی نہیں پھیلی ۔ یہ وہ حدیث ہے خصوصیت
کے ساتھ Aids کی بیماری کی طرف کھلے کھلے لفظوں میں اشارہ کر رہی ہے اور یہ Aids وہ بیماری
ہے جسے ایک قسم کی طاعون کہا جاتا ہے اور یہ وہ بیماری ہے جس کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ اس سے
پہلے کبھی دنیا میں نہیں پھیلی ۔
دلچسپ بات ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کو بھی خدا تعالیٰ نے
ایک نئی قسم کی طاعون پھیلنے کی خبر دی تھی ۔ یہ 18 مارچ 1907ء کا الہام ہے ۔ فرماتے
ہیں۔ یورپ اور دوسرے عیسائی ملکوں میں ایک قسم کی طاعون پھیلے گی جو بہت ہی سخت ہوگی
( تذکرہ صفحہ ۷۰۵) پس ایک یہ ہلاکت ہے جو آج نہیں تو کل مقدر ہے۔ اگر ان قوموں نے اپنی اصلاح
نہ کی تو ان کی بداعمالیوں کے نہایت خوفناک نتائج نکلیں گے۔
اس موقعہ پر یہ وضاحت ضروری ہے کہ انذاری یعنی ڈرانے والی پیشگوئیاں ہمیشہ مشروط
خطبات طاہر جلد ۱۰
225
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ہوتی ہیں خواہ ظاہری لفظوں میں شرط کا ذکر ہو یا نہ ہو۔ اس کی واضح مثال حضرت یونس کے واقعہ میں
ملتی ہے کہ ایک قطعی پیشگوئی ان کی قوم کی تو بہ اور گریہ وزاری سے ٹل گئی۔
پس اسرائیل کی تباہی یا بقا کا فیصلہ اگر چہ آسمان پر ہوگا لیکن اگر یہود کے معتدل مزاج
اور امن پسند عناصر ، انتہاء پسند صیہونیوں پر غلبہ حاصل کر لیں اور ان کی سرشت میں داخل بہیمانہ انتقام
پسندی کے پنجے کاٹ دیں اور بحیثیت قوم یہود یہ انقلابی فیصلہ کر لیں کہ مسلمان ہوں یا عیسائی
ہر دوسری قوم سے انصاف بلکہ احسان کا معاملہ کریں گے تو میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جیسا کہ قرآن
کریم میں وعدہ ہے اللہ تعالیٰ ان سے احسان کا سلوک فرمائے گا اور مسلمان بھی ان کے ساتھ عدل
واحسان کا سلوک کریں گے انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ملاں کی سرشت اسلام کی سرشت نہیں ۔ قرآن
اور اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو سرشت مسلمان کو بخشی ہے اس میں انتقام نہیں بلکہ عفو
اور بخشش اور رحم کا جذبہ غالب ہے۔ عیسائی مغربی قوموں کو بھی میں خلوص دل سے یہ سمجھانا چاہتا ہوں
کہ قرآن اور احادیث میں مندرج پیشگوئیوں میں آپ کے لئے جن عبرتناک سزاؤں کا ذکر ملتا ہے
انہیں حقارت اور استہزاء کی نظر سے نہ دیکھیں آسمانی نوشتے کبھی زمینی چالاکیوں سے ٹالے نہیں جاسکتے
اگر ٹالے جاسکتے ہیں تو سچی توبہ اور استغفار اور پاک تبدیلی سے اگر ایسا ہوتو اللہ تعالی کی مغفرت جو اس
کے غضب پر حاوی ہے ہر مقدر سزا کو ٹالنے یا کالعدم کرنے پر قادر ہے۔
ا
پس ضروری ہے کہ اپنی سیاسی اور اقتصادی اور اخلاقی اور معاشرتی طرز فکر میں بنیادی تبدیلی
پیدا کریں۔ ہر میدان میں بلا استثناء عدل کے تقاضوں کو قومی اور نسلی مفادات کے تقاضوں پر غالب
کریں۔ غریب اور کمزور قوموں سے حسن سلوک کریں۔ اگر اسلام قبول نہیں کر سکتے تو کم سے کم
تو رات اور انجیل کی پاکیزہ تعلیم ہی کی طرف لوٹیں اور اپنی تہذیب کو ہر لحظہ بڑھتی ہوئی بے حیائی سے
پاک کریں۔ اگر آپ ایسا کریں تو آپ کی تقدیر شر، تقدیر خیر میں بدل جائے گی اور اہل اسلام اور
دوسرے بنی نوع انسان کے ساتھ مل کر آپ کو ایک نظام نو کی تعمیر کی توفیق ملے گی اور انسان کا امن عالم
کا خواب حقیقت میں ڈھل جائیگا ۔
اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو نظام کہنہ تو بہر حال مٹایا جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی بہت سی
قوموں کی عظمتیں بھی مٹا دی جائیں گی اور ہمیشہ کیلئے ان کی جاہ و حشمت خاک میں مل جائے گی مگر
خطبات طاہر جلد ۱۰
226
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء
میری تو یہی تمنا اور یہی دعا ہے کہ نظام جہان نو ، تباہ شدہ قوموں کے کھنڈرات پر نہیں بلکہ تبدیل شدہ
اور اصلاح پذیر قوموں کی آب وگل سے تعمیر کیا جائے ۔
جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہمیں تو ہمارے خدا نے پہلے ہی بتا دیا ہے کہ تم کمزور ہو۔ چودہ سو
سال پہلے محمد رسول اللہ ﷺ نے یہ نصیحت فرمادی تھی کہ خدا نے اتنی بڑی بڑی قو میں آئندہ نکالنی ہیں
کہ دنیا میں کسی انسان کو ان کے مقابلے کی طاقت نہیں ہوگی اس لئے دنیاوی ہتھیاروں سے ان کے
مقابلے کی کوشش کا خیال بھی دل میں نہ لانا۔ یہ مسلم کی کتاب الفتن کی حدیث ہے ہر شخص اس میں
مطالعہ کر سکتا ہے۔ فرمایا ! دعا کے ذریعے ہوگا جو کچھ ہوگا ۔ خدا کی تقدید ان کو مارے گی اور خدا کی تقدیر
یہ فیصلہ اس وقت کرے گی جب یہ طاقتور قو میں دنیا سے بدی کا فیصلہ کریں گی ۔ چونکہ خدا نے دنیا کو نہتا
کر رکھا ہے مجبور کر رکھا ہے اور ایک طرف طاقتوں کو بدی کا موقع عطا کر دیا ہے اس لئے لازما اپنے
کمزور بندوں کی حفاظت کی ذمہ داری خدا تعالیٰ پر ہوگی ۔
پس اس کی آسمانی تائید کو حاصل کرنے کا ایک ہی طریق ہے کہ خدا سے تعلق جوڑا جائے اور
جس حد تک ممکن ہو اپنے نفوس کی اصلاح کی جائے۔ اسلام کے نام پر آئندہ کبھی کوئی بدی اختیار نہ کی
جائے۔ Terrorism کا تصور ہی مسلمانوں کی لغت سے نکل جانا چاہئے ۔ شرارتیں کرنا اور دوسروں
کو دکھ دے کر بعض مسائل کو زندہ رکھنا یہ جاہلانہ باتیں ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خود امن اسے خودامن
میں آجاؤ ، خود اپنے تعلقات کو درست کر لو۔ غیر قوموں سے اپنے تعلقات کو درست کرو اور صبر کے ساتھ کرلو۔
انتظار کرو پھر دیکھو کہ کس طرح خدا کی تقدیر دنیا کی ہر دوسری قوم کی تدبیر پر غالب آجائے گی۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا !
آج خطبه گزشتہ دو خطبوں سے بھی زیادہ لمبا ہو گیا ہے کیونکہ میں اس کو ختم کرنا چاہتا تھا۔ یہ
ایک مجبوری تھی جو اس مضمون کو زیر بحث لایا گیا ہے ورنہ دل یہی چاہتا ہے کہ واپس اپنے پہلے مضمون
کی طرف جلد لوٹیں یعنی یہ کہ عبادت کیا ہے اور اس کی کیا لذتیں ہیں، یہ لذت کس طرح حاصل کی جاتی
ہے۔ سورہ فاتحہ کیا سبق دیتی ہے۔ تو میں یہ فیصلہ کر کے آج آیا تھا کہ چاہے جتنی دیر ہو جائے اس
مضمون سے آج پیچھا چھڑا لینا ہے اور دوبارہ اپنے دائمی مضمون کی طرف یعنی جہادا کبر کی طرف لوٹنا
ہے تو انشاء اللہ آئندہ خطبے سے پھر وہی نماز کا مضمون شروع ہوگا۔