اِھدِنَا الصّرَاطَ المُستَقِیمَ، صِرَاطَ الَّذِینَ اَنعَمتَ عَلَیھِم منعم علیہ گروہ کی دعاؤں کا ایمان افروز تذکرہ
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جمعۃ الوداع کی مناسبت سے عبادت کے سفر کو مسافر گاڑی سے تشبیہ دیتے ہوئے دائمی مسافر بننے کی تلقین فرمائی۔ بعد ازاں آپ نے سورۃ الفاتحہ میں منعم علیہ گروہ کے راستے کی دعا کے تناظر میں قرآن کریم میں محفوظ انبیاء اور مومنین کی دعاؤں کی حکمتیں بیان کیں۔ حضور نے حضرت ابراہیم، حضرت طالوت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت زکریا علیہم السلام کی قرآنی دعاؤں کا ذکر کرتے ہوئے عاجزی، قبولیتِ دعا کی شرائط اور پاکیزہ اولاد کی طلب پر روشنی ڈالی۔
موضوعات: جمعۃ الوداع، قرآنی دعائیں، استقامت اور ابتلاء، قبولیت دعا کی شرائط، سیرت انبیاء
خطبات طاہر جلد ۱۰
303
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
منعم علیہ گروہ کی دعاؤں کا ایمان افروز تذکرہ
( خطبه جمعه فرموده ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
مسافر گاڑیاں جب مختلف سٹیشنوں پر رکتے رکتے اپنا لمبا سفر طے کرتی ہیں تو ہر سٹیشن پر الگ
الگ نظارہ ہوتا ہے کہیں تھوڑے مسافر چڑھتے ہیں، کہیں زیادہ مسافر چڑھتے ہیں۔ کہیں تھوڑے لوگ
چھوڑنے کے لئے آئے ہوئے ہوتے ہیں کہیں زیادہ لوگ۔ جو بڑے بڑے سٹیشن ہیں ان پر بہت
رونق ہوتی ہے اور جب تک گاڑی چلتی نہیں سارا سٹیشن مختلف لوگوں کی گہما گہمی سے پر رونق ہوا ہوتا
ہے، چہل پہل ہوتی ہے، باتیں ہو رہی ہوتی ہیں پھر گاڑی چلی جاتی ہے تو سٹیشن سونا سارہ جاتا ہے۔
کچھ لوگ ایسے ہیں جو مسافر نہیں ہوتے صرف مسافروں سے ملنے کے لئے آئے ہوتے ہیں۔
جمعۃ الوداع کی بھی کچھ ایسی ہی صورت ہے۔ عبادت کرنے والوں کی گاڑی جو جمعہ بہ جمعہ
ٹھہرتی ٹھہرتی آخر رمضان المبارک کے جمعوں میں داخل ہوتی ہے تو اچانک جمعوں پر رونق بڑھنے
لگتی ہے اور پھر ایک ایسا جمعہ بھی آتا ہے جیسا آج ہے جسے جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے اس جمعہ پر تو اتنی
رونق ہوتی ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ سارے مسافر ہیں جو اس گاڑی پر چڑھنے کے لئے آئے ہیں
لیکن جب یہ گاڑی یہاں سے گزر کر ا گلے جمعہ پر پہنچتی ہے جو رمضان مبارک کے بعد آتا ہے تو معلوم
ہوتا ہے کہ مسافر تو وہی چند ایک ہی تھے جو سارا سال سفر کرتے رہے باقی تو چھوڑنے کے لئے آئے
خطبات طاہر جلد ۱۰
304
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
ہوئے تھے۔ پس بہت سے ایسے بھی ایمان لانے والے اور مسلمان ہیں جو آج عبادت کرنے والوں
کو چھوڑنے کے لئے آئے ہوئے ہیں ، الوداع کہنے کے لئے آئے ہوئے ہیں ، خود بھی عبادت میں
شریک ہیں لیکن یہ وقتی شرکت ہے ، چند لمحوں کی شرکت ہے ۔ جب تک اس جمعہ پر یہ گاڑی ٹھہری
رہے گی وہ بھی شریک رہیں گے ۔ جب یہ گزر جائے گی تو پھر وہ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں
گے۔ خدا کی راہ کے مسافر وہی ہیں جو عبادت کی گاڑی پر سوار ہو کر پھر اس کو چھوڑتے نہیں ۔ سٹیشنوں
پر اترتے ہیں تو عارضی طور پر لیکن دائم کے سوار ہیں، ہمیشہ ہمیش کے مسافر ہیں اور کبھی بھی وہ عبادت
سے تعلق قائم کر کے پھر تعلق تو ڑا نہیں کرتے ۔ ایسے لوگوں کے مختلف احوال ہیں جو وقتی طور پر آتے
ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ بعض ایسے بھی ہیں جنہیں پھر خدا یہ توفیق بخشتا ہے کہ ان کے دل میں بھی سفر کا
شوق پیدا ہو جاتا ہے ۔ وہ وداع کرنے آتے ہیں ، پھر آتے ہیں، پھر آتے ہیں ، پھر خیال آتا ہے کہ
کیوں نہ ہم بھی اسی گاڑی کے مسافر بن جائیں ۔ تو وہ لوگ جو سچے ایمان لانے والے ہیں ان میں
کمزور بھی ہیں لیکن رفتہ رفتہ کمزور طاقتور ہوتے چلے جاتے ہیں اور ان کی بدیاں جھڑتی چلی جاتی ہیں
اور بدیوں کی بجائے نیکیاں عطا ہوتی چلی جاتی ہیں ۔ پس سچے مومنوں کی گاڑی ہمیشہ پہلے سے زیادہ
بھرتی رہتی ہے ۔ وہ لوگ جو پیچھے رہ جانے کے عادی ہیں اور ہمیشہ پیچھے رہ جانے کے عادی ہیں ان
کے متعلق بھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اللہ تعالیٰ ضرور ان کو عذاب دے گا یا ان سے ناراضگی کا اظہار
فرمائے گا۔ بعض خوش قسمت ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی موت کی گھڑی سعادت کی گھڑی ہوتی
ہے۔ ایسی حالت میں اللہ ان کو بلاتا ہے کہ وہ نیکی کی حالت میں ہوتے ہیں، ایسے خوش نصیب وہ ہیں
کہ جو توقع رکھ سکتے ہیں کہ اگر چہ ہم کبھی کبھی آئے لیکن خدا نے اس وقت بلایا جبکہ ہم نیکوں میں شمار
ہو رہے تھے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں یہ دعا خصوصیت سے سکھائی کہ اے خدا! ہمیں
اس وقت بلانا ، اس وقت ہمیں مارنا جب ہم تیرے حضور نیکوں میں شمار ہور ہے ہوں تو ہمیں چاہئے کہ
ان چھوڑنے کے لئے آنے والوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں اور خصوصیت سے یہ دعا کریں کہ
ان سب کے انجام نیک ہوں اور رفتہ رفتہ ان کو بھی عبادت کے دائمی سفر کی توفیق عطا ہو۔
میں نے گزشتہ چند خطبات میں سورہ فاتحہ کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح سورۂ فاتحہ عبادت کے
راز سکھاتی ہے اور عبادت میں لذت پیدا کرتی ہے اور اس مضمون کے آخری حصے میں ہم داخل ہو چکے
خطبات طاہر جلد ۱۰
305
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
تھے جس میں ہم اس دعا پر غور کر رہے تھے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ اور میں نے
آپ کو بتایا تھا کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں جن لوگوں کا ذکر ہے اگر چہ وہ
سب انعام یافتہ ہیں لیکن ان کی زندگیاں بڑی مشقتوں اور تلخیوں میں گزریں اور خدا کی راہ
میں انہوں نے بڑے بڑے ابتلاء دیکھے اور ایسے بھی تھے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کہ جنہوں نے
خود ابتلاؤں کے تقاضے کئے کہ اے خدا! ہمیں ہماری قربان گاہیں دکھا۔ ہمیں ان رستوں پر چلا جن
رستوں پر چل کر ہم تیری راہ میں دکھ اٹھائیں اور پھر ثابت قدم ٹھہریں اور تجھ سے نئے اعزاز پائیں
لیکن ان تمام باتوں کا ذکر کرنے کے بعد جن میں سے ایک حصہ میں پچھلے جمعہ میں بیان کر چکا ہوں
اور ایک وہ حصہ تھا جسے بیان نہیں کر سکا لیکن ان کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے ۔ ان سب تاریخی
واقعات پر نظر ڈالتے ہوئے جب غور کرتے ہوئے ایک مومن آگے بڑھتا ہے تو دل میں خوف پیدا
ہوتا ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ میں کیا دعا کر رہا ہوں۔ ایسی مشکل اور ایسی مصیبت کی دعا
اور ایسی دعا جس پر ہو سکتا ہے میں ثابت قدم نہ ٹھہر سکوں۔ مشکلات کو اپنے منہ سے دعوت دینا
اور امتحان کو بلانا بڑے حوصلے کا کام ہے لیکن اس کے باوجود ہر نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا کرنے پر
مجبور ہے کہ مجھے انعام پانے والوں کا رستہ دکھا اور اس کی تفصیل قرآن کریم نے جو بیان کی ہے وہ
بہت ہی دل ہلا دینے والی تفصیل ہے ، ایسی تفصیل ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑی مشکل جان
جوکھوں کا راستہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ پہلے لوگوں نے یہ رستہ کیسے طے کیا تھا۔ وہ رستہ انہوں نے ایسے
طے کیا کہ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں خود سکھایا کہ کیا کرو؟ کس طرح یہ
مشکلیں تم پر آسان ہو جائیں گی؟ اور یہ آگ تمہارے لئے گلزار بنادی جائے گی۔ فرمایا:
تَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلوةِ (البقره:۴۶) اے میرے بندو صبر کے ساتھ اور عبادتوں کے
اور دعا مانگتے ہوئے مجھ سے مدد چاہو۔ پس إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں جس استعانت
کی دعا ہمیں سکھائی گئی اس کا تفصیل کے ساتھ اعادہ کیا گیا اور پھر خدا نے وہ دعا ئیں بھی اکثر خود سکھائیں۔
پس اب میں ان دعاؤں کے اس مضمون میں داخل ہوتا ہوں جس سے پتا چلے گا کہ کس
طرح خدا تعالیٰ نے خود مومنوں کی یہ راہ آسان فرمادی، انہیں دعاؤں کے طریق سکھائے یا ان کی دل
خطبات طاہر جلد ۱۰
306
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
کی گہرائیوں سے اٹھی ہوئی بے ساختہ دعاؤں کو قبول فرمایا اور ان کے ذکر کو بڑے پیار کے ساتھ قرآن کریم
میں محفوظ فرمادیا ۔ دنیا کی کوئی کتاب ایسی نہیں اور میں پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ دنیا کی کوئی کتاب
ایسی نہیں جس نے تمام انبیاء کی دعاؤں کا خلاصہ اس شان کے ساتھ ، اس حفاظت کے ساتھ پیش کیا ہو جس
طرح قرآن کریم نے پیش کیا ہے۔ ہر قسم کی ضرورت کی دعا کے بہترین نمونے محفوظ کر دیئے۔ پس وہ
لوگ جو یہ دعا مانگتے ہیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ان کے لئے ضروری ہے کہ اس دعا کی اگلی شاخوں سے بھی واقف ہوں ۔ یہ
دعا جو آگے دعا ئیں پیدا کرتی ہے اور جن کے بغیر یہ سفر طے ہونا ممکن نہیں ہے ان دعاؤں پر نظر رکھیں،
ان کے پس منظر سے واقف ہوں ۔ ان کیفیتوں سے آشنا ہوں جن کیفیتوں میں وہ دعائیں مانگی گئی
تھیں ۔ جوں جوں ہم اس مضمون میں آگے بڑھیں گے یہ مضمون : دن جو بہت ہی مشکل دکھائی دیتا ہے
آسان ہوتا چلا جائے گا اور ان مشکلات میں سے لذت پھوٹنے لگے گی۔
پس اس لحاظ سے میں قرآن کریم کی دعائیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو اسی ترتیب
سے ہیں جس ترتیب سے قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں ۔ میں نے ان کو مضمون وارا لگ الگ
نہیں کیا لیکن اس سے پہلے میں یہ بتا دوں کہ ان دعاؤں کے متعلق خدا کا جو وعدہ ہے کہ میں
قبول کرتا ہوں وہ وعدہ در حقیقت ایسی ہی دعاؤں کے متعلق ہے جن کا ذکر آنے والا ہے ورنہ
بسا اوقات انسان اس مخمصے میں پھنس جاتا ہے کہ خدا نے تو وعدہ کیا ہے کہ میں دعا ئیں قبول کرتا
ہوں اور میں بڑی دیر سے دعا کر رہا ہوں کہ یہ کر دے وہ کر دے ۔ یہ دے دے وہ دے دے
اور مجھے جواب نہیں ملتا تو اس آیت کو جو میں آپ کے سامنے پڑھتا ہوں ان دعاؤں کے مضمون
کے ساتھ ملا کر سمجھیں تو پھر آپ کو پتا چلے گا کہ کون سی دعا میں مقبول ہوتی ہیں اور کون سی مقبول
نہیں ہوتیں ۔ فرمایا : وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ
إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقره: ۱۸۷) کہ
اے ! محمد اللہ جب میرے بندے تجھ سے میرے بارے میں سوال کریں تو اِنِّي قَرِيبٌ ۔ میں
قریب ہوں ۔ أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ہر پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں جب وہ
مجھے بلاتا ہے لیکن ایک شرط کے ساتھ فَلْيَسْتَجِبوالی میری باتوں کا بھی تو جواب دیا کریں
خطبات طاہر جلد ۱۰
307
خطبہ جمعہ ۱۲ / اپریل ۱۹۹۱ء
میری آواز پر بھی تو کان دھرا کریں۔ یہ نہ ہو کہ یک طرفہ مجھے بلاوے بھیجتے رہیں اور جب میں ان کو بلاؤں
تو وہ پیچھے ہٹ جائیں وَلْيُؤْمِنُوا وَلْيُؤْمِنُوا لی اور وہ مجھ پر سچا ایمان رکھیں لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ تا کہ وہ
ہدایت پائیں اور کامیاب ہوں۔ یہ رشد کا رستہ قبولیت دعا کا رستہ ہے جو خدا تعالیٰ نے ہمیں تفصیل سے
سمجھایا کہ وہ کونسا رستہ ہے اور کیسے لوگ ہیں جو اس رستے پر چلتے ہیں تو ان کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔
قرآن کریم کی سورتیں اگر چہ اس ترتیب سے نہیں ہیں جس ترتیب سے یہ نازل ہوئیں لیکن
جو ترتیب وحی الہی کے مطابق مقرر ہوئی اور جس ترتیب کے ساتھ ہم قرآن کریم کو آج پاتے ہیں اس
ترتیب میں گہری حکمتیں ہیں اور مضمون کا تسلسل ہے۔ پس دعاؤں کے تسلسل میں بھی خدا تعالیٰ نے
بعض گہری حکمتوں کو پیش نظر رکھا ہے اس لئے میں ترتیب کو مضامین کے لحاظ سے بدلنے کی بجائے
بعینہ اسی طرح آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس طرح قرآن کریم نے پیش فرمائی ہے۔
سب سے پہلی دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیان ہوئی ہے اور ظاہر ہے کہ اس کی کیا
اہمیت ہے۔ آپ ابوالا نبیاء ابوالانبیاء کہلاتے ہیں ۔ ہیں یعنی وہ عظیم الشان نبیوں کا سلسلہ جس پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
پیدا ہوئے اس کے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام تھے۔ فرمایا۔
وَإِذْ قَالَ ابْرُهُمُ رَبِّ اجْعَلْ هُذَا بَلَدًا مِنَّا وَارْزُقْ أَهْلَهُ
مِنَ الثَّمَرَتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ قَالَ وَمَنْ
كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ أَضْطَرُّهُ إِلَى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ
الْمَصِيرُ وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاسْمَعِيلُ
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا
مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَارِنَا مَنَاسِكَنَا
وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمُ
رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايَتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(البقره: ۱۲۷ تا ۱۳۰)
عليسة
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِمُ رَبِّ اجْعَلْ هُذَا بَلَدًا مِنَّا یہ اس وقت کی دعا ہے جبکہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
308
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
خانہ کعبہ کے کھنڈرات موجود تھے یعنی بعض بہت پرانے اور تقریباً معدوم مٹے ہوئے آثار موجود تھے
لیکن خانہ کعبہ کی کوئی عمارت نہیں تھی ۔ وحی الہی کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اس جگہ
پہنچے ۔ اسے تلاش کیا اور وہیں آپ نے حضرت ہاجرہ اور حضرت اسماعیل کو چھوڑا اور بعد میں جب
حضرت اسماعیل بڑے ہو گئے اور آپ کے ساتھ مدد کرنے کے قابل ہو ۔ ہوئے تب اس اس کی تعمیر نو شروع کی
ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسماعیل کا حصہ اس میں ڈالنا ضروری تھا اور چونکہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت اسماعیل کی نسل سے پیدا ہونا تھا اس لئے آپ نے انتظار کیا کہ یہ بچہ
جو دنیا کے عظیم ترین نبی کا جدا مجد بننے والا ہے جس کی خاطر خانہ کعبہ کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا جس نے خدا
کے اس گھر کی تعمیر کے مقاصد کو اپنی انتہا تک پہنچانا تھا اس کا ہاتھ بھی اس تعمیر میں ساتھ لگ جائے اور
شامل ہو جائے۔ پس قرآن کریم میں جہاں بھی تعمیر نو کا ذکر ہے وہاں حضرت ابراہیم کے ساتھ حضرت
اسماعیل کو ضرور شامل فرمایا گیا ہے اور دعاؤں میں بھی دونوں مل کر دعائیں کرتے ہیں ۔اس وقت
تک صرف دو ہیں لیکن آگے جا کر جو دعا ئیں آئیں گی ان میں تعداد بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے فرمایا
هذَا بَلَدًا مِنَّا اس جگہ کو امن کی جگہ بنا ۔ وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اور جو بھی یہاں
رہیں ان کے لئے ہر قسم کے پھل مہیا فرما ۔ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وہ لوگ جو
اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان لانے والے ہیں ۔ خدا نے فرمایا وَ مَنْ كَفَرَ فَأَمَتِّعَهُ قَلِيلًا جو انکار
بھی کر دے گا اسے بھی ان دنیاوی فوائد میں سے کچھ نہ کچھ میں ضرور پہنچاؤں گا۔ یہ نہیں کہ ادھر کسی نے
انکار کیا وہیں میں نے نعمت کا ہاتھ کھینچ لیا تو جہاں تک ثمرات دنیا کا تعلق ہے وہ میں انکار کرنے والوں کو
بھی دیتا رہوں گا لیکن کچھ عر۔ کچھ عرصے تک ہمیشہ کے لئے نہیں ثُمَّ أَضْطَرُّهُ إِلَى عَذَابِ النَّارِ
وَبِئْسَ الْمَصِيرُ کچھ عرصے سے مراد نیا کی زندگی ہے یعنی دنیا کی زندگی میں میں پھلوں سے محروم
نہیں کروں گا لیکن جب وہ مرکز میرے حضور پیش ہو گا تو اس لئے میں اس کو عذاب سے مبر اقرار نہیں
دوں گا کیونکہ اس کو میں نے دنیا میں نعمتیں دی تھیں۔ پس خانہ کعبہ کی نعمتوں سے وہ فائدہ اٹھانے
والا تو ہو گا لیکن اپنے کفر یا نا شکری یا انکار کی وجہ سے مرنے کے بعد پھر اسے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا
اور یہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے جس کی طرف وہ لوٹ کے جانے والا ہے۔
وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاسْمَعِیلُ اس وقت کو یاد کرو جب
خطبات طاہر جلد ۱۰
309
خطبہ جمعہ ۱۲ / اپریل ۱۹۹۱ء
ابراہیم نے قواعد بیت کو اللہ کے گھر کی بنیادوں کو استوار کرنا شروع کیا۔ و اسمعیل اور اسماعیل اس
کے ساتھ تھا تو اس وقت پہلی دعا ان کی یہ تھی رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا کہ اے خدا ! ہم سے اس کو قبول
فرمالے۔ حضرت ابراہیم کی جو یہ دعا ہے اور حضرت اسماعیل کی یہ دعا ہے اس دعا میں بہت گہری
حکمتیں ہیں پہلی بات تو یہ سمجھائی گئی ہے کہ خدا کی خاطر اتنی مشقت اٹھا کر ، اتنی مصیبتیں برداشت
کر کے ایک ویرانے میں ابراہیم اپنی بیوی اور بچے کو لے کر آیا۔ پھر لمبی مصیبتوں میں انتظار کیا بھوک
دیکھی پیاس دیکھی ہر قسم کی تکلیفیں اٹھائیں۔ بار بار آتا رہا یہانتک کہ وہ بچہ بڑا ہو گیا اور خدا کی خاطر ،
محض خدا کی خاطر گھر تعمیر کیا جا رہا ہے لیکن انکسار کا یہ عالم ہے کہ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا سے دعا شروع
کی ۔اے اللہ ! قبول فرمالینا گھر تو تیری خاطر بنا رہے ہیں خالصہ نیکی کی خاطر لیکن انسان خود اپنی
نیتوں کی کنہوں سے واقف نہیں ہوتا انسان اپنے اندرون حال سے خود واقف نہیں ہوتا ، اس لئے ہم
یہ عرض کرتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہم تیرے حضور پیش کر رہے ہیں اسے اپنی رحمت سے قبول فرمالینا۔
إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ تو سننے والا بھی ہے اور جاننے والا بھی ہے ۔ صرف دعا ئیں سنتا
ہی نہیں ان کے احوال سے واقف ہے۔ ان کے رازوں سے واقف ہے۔ ان نیتوں سے واقف ہے جو
دعاؤں سے پہلے ہوتی ہیں اور جن کے نتیجے میں دعائیں اٹھتی ہیں۔ رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ
اے خدا ! اس عبادت کے گھر کا کیا فائدہ؟ اگر ہم بنانے والے خود تیرے حضور مسلمان نہ ٹھہریں۔ پس
ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھنا ۔ مُسْلِمَيْنِ لَكَ ہمیشہ کے لئے اپنا فرمانبردار بنائے رکھنا
وَارِنَا مَنَاسِكَنَا اور فرمانبرداری کی حالت میں ہمیں عبادت کے راز بھی سکھانا اور قربان گاہیں بھی
دکھانا ۔ منسک سے دونوں مراد ہو سکتے ہیں عبادت کا طریق بھی اور قربانی کا طریق اور وہ جگہیں جہاں
انسان قربانی پیش کرتا ہے وَتُبْ عَلَيْنا لیکن پھر ہم یہ عرض کرتے ہیں کہ ہم سے بخشش کا سلوک فرمانا
ہماری تو بہ کو قبول کرنا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ تو تو بے انتہا تو بہ قبول کرنے والا ہے اور بے حد
رحم کرنے والا ہے۔
پس نیکی کی دعاؤں کے ساتھ یہ عاجزی اور انکساری کی گریہ وزاری بھی جاری ہے
اور اعتراف ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں ہم گنہگار ہیں ہم نیکی کے جو کام بھی کرتے ہیں ان پر بھی ہمیں پورا
یقین نہیں ہو سکتا جب تک تیری طرف سے رضا مندی حاصل نہ ہو جائے کہ یہ نیکیاں قبول بھی ہوں
خطبات طاہر جلد ۱۰
310
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
گی کہ نہیں رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ اے خدا ان لوگوں میں سے جو یہاں پیدا ہوں گے وہ عظیم الشان رسول
بر پا فرما يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايْتِكَ جو تیری آیات ان پر تلاوت کرے گا وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ اور انہیں کتاب بھی پڑھائے گا اور اس کی حکمت بھی۔ وَيُزَكِّيهِمْ اور ان کو
پاک فرمائے گا۔ رمائے گا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ يقيناً تو غالب قدرتوں والا اور بڑی حکمتوں والا
ہے۔ یہ دعا کی وہ تان ہے جہاں جا کر یہ دعا ٹوٹی ہے، جہاں جا کر یہ دعا اپنے عروج تک پہنچی ہے
اور اب سمجھ آئی کہ پہلی دعاؤں میں اس قدر تقوی کی باریک راہوں کی پیروی کیوں ہو رہی تھی ؟ اتنا
انکسار کیوں تھا ؟ اتنی بار بار کی احتیاط کیوں تھی کہ اے خدا ہماری دعاؤں کو قبول فرمانا۔ ہمیں
پاک وصاف رکھنا ۔ ہم میں ذرا بھی غیر کا کوئی شائبہ تک باقی نہ رہے خالص تیرے لئے ہم یہ کام
کر رہے ہوں اور تو ان کاموں کو قبول کر رہا ہو کیونکہ یہ دعا حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے سلسلے کی بنیاد
ڈالنے والی دعا تھی اور اس عظیم الشان رسول کے برپا کرنے کی دعا تھی جس کی خاطر ساری کائنات کو پیدا
کیا گیا تھا۔ اس لئے غیر معمولی تقویٰ کی ضرورت تھی اور غیر معمولی انکسار کی ضرورت تھی ۔ یہ وہ مقام تھا
جہاں تکبر داخل ہو سکتا تھا بعض تکبر نیکی میں بھی داخل ہو جاتے ہیں اور شیطان بہکا سکتا تھا کہ تم
دونوں ؟ تم تو اتنے عظیم الشان وجود ہو کہ وہ عظیم وجود جس کی خاطر ساری کائنات کو پیدا کیا گیا تھا وہ
تمہاری نسل سے پیدا ہونے والا ہے۔ تو جتنا بڑا مقام عطا ہونے والا تھا اتنی ہی عاجزی بھی سکھائی گئی
اور اس طرح انہوں نے عاجزانہ طور پر خدا کے حضور یہ دعائیں مانگیں جو بعینہ اسی طرح قبول
ہوئیں۔ حیرت انگیز طریق پر ان ہی لفظوں میں یہ دعا قبول ہوئی ہے جن لفظوں میں ابراہیم علیہ السلام
نے خدا سے مانگی تھی لیکن ترتیب انسانی سوچ کی تھی اگر چہ نبی تھا مگر بہر حال انسان تھا ، اس لئے اللہ تعالیٰ
نے ترتیب بدل دی چنانچہ فرمایا: هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا
عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ
لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ (الجمعہ (۳) ابراہیم علیہ السلام نے تو یہ عرض کیا تھا کہ جب وہ تلاوت آیات
کر دے، پھر ان کی تعلیم دے دے، پھر ان کی حکمت سکھا دے تو اس کے نتیجے میں اس کے اندر پاک
کرنے کی صفات پیدا ہو جائیں گی ، پاک کرنے کی اہلیت پیدا ہو جائے گی پھر وہ ان کو پاک کرے
خطبات طاہر جلد ۱۰
311
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
کیونکہ جب آیات پڑھی جائیں گی ، ان کی تعلیم دی جائے گی ، ان کی حکمت سکھائی جائے گی تو یہ سارا
پاک کرنے والا ایک ایسا سلسلہ ہے جس کے نتیجے میں جو بھی لوگ اس کارخانے سے گزریں گے آخر
تک پہنچتے پہنچتے پاک ہونے کے لئے تیار ہوں گے وَيُز كيهم پھر وہ ان کو پاک بھی کرے گا۔
خدا تعالیٰ نے محمد مصطفی ﷺ کا اصل مقام قبولیت دعا کے وقت ظاہر فرمایا اور فرمایا کہ ابراہیم
کی سوچ تو یہ تھی کہ وہ کتار کہ وہ کتاب اور حکمت سکھانے کے بعد پھر ان کو پاک کرے گا۔ مگر میں یہ کہتا ہوں کہ
محمد مصطفی ﷺ میں دو ایسی خوبیاں ہیں جن میں وہ سب دوسرے نبیوں سے ممتاز ہے اور پہلے نبی ان کا
تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ۔ ایک یہ کہ وہ ذاتی طور پر ایسی قوت قدسیہ رکھتا ہے کہ کتاب سکھانے سے
صلى الله
پہلے اور اس کی حکمتیں بتانے سے پہلے محض اپنے وجود کی برکتوں سے لوگوں کو پاک کرنے کی اہلیت
الله
صلى الله
رکھتا ہے۔ پس تلاوت آیات تو بہر حال اول ہے کیونکہ خدا کے پیغام کو سنائے بغیر کوئی طاقت بھی
حاصل نہیں ہوتی لیکن ساتھ ہی فرمایا وَ يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وه پہلے
پاک کرتا ہے اور پاک کرنے کے لئے کسی تعلیم کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کا وجود خود
پاک کرنے والا ہے اور دوسرا امتیاز یہ ہے کہ پہلے لوگ تو ایسے مدرسوں میں داخل ہوتے تھے کہ داخل
ہونے سے پہلے پاک نہیں ہوتے تھے داخل ہونے کے بعد پاک کئے جاتے تھے اور گویا پاک ہو جانا
ان مدارس کا منتہی اور مقصود تھا ۔ فرمایا یہ اتنا اونچا مدرسہ بنایا گیا ہے کہ یہاں داخل ہونے کے لئے
پاک کی ضرورت ہے ۔ جب تک پاک دل نے کرتم محمدرسول اللہ ﷺ کے قدموں میں حاضر نہیں
ہو گے تم اس درس گاہ سے کچھ حاصل نہیں کر سکو گے ۔ پس یہ دونوں مفاہیم بیک وقت صادق آتے ہیں
اور اس دعا کی اہمیت بھی ہمارے سامنے ظاہر ہوتی ہے کہ کس طرح بعینہ ان چار صفات کا ذکر فرماتے
ہوئے جن کا بڑی عاجزی کے ساتھ حضرت ابراہیم نے خدا سے مانگا تھا، محمد رسول اللہ ﷺ کی بعثت کا
ذکر فرمادیا کہ وہ بعینہ وہی صفات لے کر پیدا ہوا ہے جو ابراہیم نے اس آنے والے کے لئے مانگی تھیں۔
اب دیکھیں کہ دنیا کی تاریخ میں اس دعا نے کتنا عظیم الشان کام کیا ہے۔ وہ لوگ جو اپنے
لئے دعائیں کرتے کرتے مر جاتے ہیں وہ اپنے بچوں کے لئے دعائیں کرتے کرتے جان دے
دیتے ہیں ، فائدہ تو ضرور ہوتا ہے لیکن تھوڑے ماحول میں چند دن کے فائدے پہنچتے ہیں لیکن
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا دیکھیں کتنی نافع الناس تھی ، کتنی عظیم الشان تھی ، تمام دنیا نے
خطبات طاہر جلد ۱۰
312
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
صلى الله
قیامت تک اس سے فائدے اٹھانے تھے اسی لئے اس دعا کو بھی عظمت ہوئی اور اس دعا مانگنے والے
کو بھی ایسی عظمت نصیب ہوئی جیسے محمد رسول ﷺ کے سوا کسی اور نبی کو نصیب نہیں ہوئی دوسری دعا میں
قرآن کریم ہمیں سورۃ البقرہ آیت ۲۰۲ میں یہ سکھاتا ہے : رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي
الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ یہ دعا در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ان بندوں کے
متعلق بیان فرمائی گئی ہے جو مناسک حج ادا کرنے کے بعد پھر خدا سے خیر مانگتے ہوئے واپس لوٹتے ہیں۔ وہ
کیا کہتے ہوئے واپس آتے ہیں : رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اے خدا ہمیں دنیا کی حسنات بھی عطا فرما اور آخرت کی حسنات بھی عطا
فرما اور عَذَابَ النَّارِ سے بچانا۔
یہاں حَسَنَةً اور فضل میں ایک فرق ہے جو آپ کو یا د رکھنا چاہئے ورنہ آپ کی دعا مکمل
نہیں ہوگی۔ فضل عموماً دنیاوی فوائد کے لئے استعمال ہوتا ہے اگر چہ دوسرے فوائد کے لئے بھی لیکن
حسَنَةً کا زیادہ تر تعلق نیکیوں سے ہے اور کوئی ایسی خیر حَسَنةً میں داخل نہیں ہوتی جو نیکی سے خالی
ہو۔ اس لئے حسنہ میں جو حسن ہے وہ دوسری دعاؤں میں ویسا پیدا نہیں ہوتا کیونکہ مراد یہ ہے کہ
ہمیں ہر اچھی چیز دے ۔ دنیا میں سے بھی اچھی چیزیں دیں یعنی دنیاوی لحاظ سے بھی اچھی ہوں
اور تیرے حضور بھی وہ اچھی اور پسندیدگی کی نظر سے دیکھنے کے لائق ہوں اور پھر آخرت میں سے بھی
بہترین چیزیں عطا فرما اور دین میں سے بھی اس حصے پر عمل کرنے کی توفیق بخش جو سب سے زیادہ
حسین ہے یعنی تعلیم کا وہ حصہ جو چوٹی کا حصہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دعا کے
متعلق فرمایا :۔
رو
ہماری جماعت ہر نماز کی آخری رکعت میں بعد رکوع مندرجہ ذیل دعا بکثرت پڑھے۔
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ کہ اے
ہمارے رب ہمیں دنیا کی بھی حَسَنَةً عطا فرما اور آخرت کی بھی حَسَنةً عطا فرما اور ہمیں آگ کے
عذاب سے بچا۔ پس وہ احمدی جو اس فرمان سے واقف نہیں ہیں وہ شاید دعا سے تو واقف ہوں گے
لیکن یہ علم نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی نظر میں یہ دعا کتنی اہمیت رکھتی تھی۔
ایک موقعہ پر حضرت انس کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ ایک مریض کی عیادت کے لئے
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۱۰
313
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
تشریف لے گئے جو بیماری سے اس طرح کھو کھلا ہو چکا تھا جیسے کسی چوزے کے پر نوچ لئے گئے ہوں
اور وہ بالکل نڈھال ہو چکا ہو، آپ نے اس سے پوچھا کیا تم خدا سے کوئی خاص دعا کرتے ہو، اس
نے عرض کی : ہاں ! میں دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ ! تو نے جو عذاب مجھے قیامت کے روز دینا ہے وہ مجھے
اس دنیا میں دیدے۔ آپ نے فرمایا۔ سبحان اللہ ! تم اس کی طاقت نہیں رکھ سکتے ۔ کیسا پیارا کلام ہے
کیسا دل کی گہرائیوں تک اتر جانے والا کلام ہے سبحان اللہ ! تم اس کی طاقت نہیں رکھتے ۔ خدا سے
ایسی دعا نہ مانگا کرو کہ جس کی تم میں طاقت نہ ہو، تم برداشت نہ کر سکو۔ فرمایا: یہ دعا کیوں نہ کی۔
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ساری
باتیں اس میں آگئیں ۔ جس عذاب آخرت سے ڈرتے ہوئے تم دعا مانگ رہے تھے اس کا تو اس دعا
میں ذکر موجود ہے ۔ یہ دعا مقبول ہو جائے تو عذاب آخرت کہاں؟ لیکن اس کے ساتھ یہ دنیا کی
حسنات بھی دیتی ہے اور آخرت کی حسنات بھی دیتی ہے۔
پس یہ دعا ئیں ہیں۔ ان کا ایک پس منظر ہے۔ کس طرح خدا کے پاک بندوں نے ان کی حکمتوں
کو سمجھا، کس طرح ان کے متعلق تلقین فرمائی۔ جب بھی آپ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہنے
کے بعد یہ مشکل دعا مانگتے ہیں کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو پھر ان لوگوں کی دعا ئیں بھی تو ساتھ مانگا کریں اور بعینہ سورہ فاتحہ کے بعد
ان دعاؤں کے لئے قرآن کریم کی آیات پڑھنے کا وقت آجاتا ہے تو ایسی آیات کا انتخاب کریں جن
آیات میں ایسی دعائیں ہوں اور دعاؤں کے مضمون کو اگر آپ سمجھ جائیں تو ہر ضرورت کے لئے ہر
مشکل کے لئے ہر خواہش جو نیک خواہش ہے اس کو پورا کرنے کے لئے آپ کو قرآن کریم میں کوئی نہ
کوئی مناسب حال دعا مل جائے گی ۔ اگر اس کے پس منظر کو سمجھ جائیں تو پھر دل میں درد پیدا
ہوگا۔ سوز پیدا ہوگا اور آپ کی دعاؤں میں ایک نئی زندگی پیدا ہو جائے گی۔ وہ ایسے چوزے کی طرح
کی دعائیں نہیں ہوں گی جس کے پر نوچے جاچکے ہوں ، ایسے پرندے کی طرح دعا ئیں ہوں گی جو
اڑنے کی سکت رکھتا ہو اور بلند پروازی جانتا ہو اور بلند پروازی کی طاقت رکھتا ہو۔
پھر ایک دعا ہے جو حضرت طالوت جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جدعون تھے ، ان کی دعا
قرآن کریم نے محفوظ فرمائی ہے۔ جب وہ جالوت کی فوجوں کے ساتھ مقابلے کے لئے نکلے تو جالوت
خطبات طاہر جلد ۱۰
314
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
کی فوجیں بہت زیادہ تھیں اور بہت طاقتور تھیں اور اس کے مقابلے پر حضرت طالوت کی فوج بہت مختصر
تھی اور اس میں سے بھی بہت سے ایسے تھے جو ابتلاء پر پورا نہیں اتر سکے اور آخر وقت تک ساتھ نہ دے
سکے۔ اس لئے جو باقی بچے وہ بہت ہی تھوڑے رہ گئے ۔ اس وقت انہوں نے ایک دعا کی ربنا
أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقره: (۲۵)
کہ اے خدا ! ہم پر صبر نازل فرما، ہمیں صبر عطا فرما، و ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا اور ہمارے قدموں کو موں کو مستحکم
اور مضبوط کر دے۔ وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اور ہمیں انکار کرنے والوں کی قوم پر فتح
نصیب فرما ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دعا ایسی تھی جسے میں نے فوراً قبول کرلیا
فَهَزَمُوهُمْ بِإِذْنِ الله (البقرہ:۲۵۲) پس وہ جو عظیم شکست انہوں نے دشمن کو دی وہ محض اللہ
کے اذن سے تھی ورنہ ان میں یہ طاقت نہیں تھی کہ اتنے بھاری دشمن پر فتحیاب ہو سکتے ۔
صلى الله
پھر قرآن کریم نے آنحضرت ﷺ کی دعاؤں کا بھی نقشہ کھینچا ہے ۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں
کہ قرآن کریم میں باقی انبیاء کی دعائیں ہیں محمد رسول اللہ ﷺ کی دعا ئیں نہیں حالانکہ بہت سی
دعا ئیں جن میں نام نہیں لیا گیا اور بعض ایمان والوں کی دعائیں بتائی گئی ہیں وہ دعائیں وہ ہیں جو
حضرت اقدس محمد رسول اللہ اور آپ کے ساتھیوں کی دعا ئیں تھیں اور بہت سی ایسی دعائیں ہیں جو خدا
تعالیٰ نے خود آپ کو مخاطب کر کے سمجھائیں کہ یہ دعا مجھ سے کیا کرو۔ یہ ساری دعائیں قرآن میں محفوظ
ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی دعائیں ہیں جن کا قرآن میں تفصیل سے ذکر نہیں ملتا لیکن مضمون موجود ہے
ان دعاؤں کا انشاء اللہ بعد میں ذکر کروں گا۔ ایک دعا یہ بتائی: أَمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ
مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ (البقرة :۲۸۶)
دیکھو! محمد رسول اللہ خدا تعالیٰ کی ہر اس چیز پر ایمان لے آئے ، ہر اس بات پر ایمان لے
آئے ۔ ہر اس حکم پر ایمان لے آئے جو ان کی طرف نازل کی گئی اور ان کے ساتھ ہی ان پر ایمان
لانے والے بھی خدا کی کامل وحی پر ہر طرح سے ایمان لے آئے۔ یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چل
چل کر جن جن باتوں پر وہ ایمان لاتے گئے آپ کے صحابہ آپ کے غلام بھی ان باتوں پر ایمان لاتے
چلے گئے ۔ كُلُّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِہ یہ سب کے سب وہ ہیں جو اللہ پر
بھی ایمان لائے ملائکہ پر بھی ایمان لائے اور کتابوں پر بھی ایمان لائے اور خدا تعالیٰ کے رسولوں پر
قت
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۱۰
315
خطبہ جمعہ ۱۲ / اپریل ۱۹۹۱ء
صلى الله
بھی ایمان لائے اور یہ اقرار کیا لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِہ کہ جہاں تک وحی کی عظمت کا
تعلق ہے جہاں تک تیرے فرمان کے احترام کا تعلق ہے ہم کسی بڑے چھوٹے رسول کی وحی میں فرق
نہیں کریں گے۔ جو حکم تیری طرف سے آئے گا وہ کسی طرح ہم تک پہنچے، خواہ بڑے رسول کے ذریعہ پہنچے
یا چھوٹے رسول کے ذریعے پہنچے ہم تو تیرے حکم پر نگاہ کرنے والے ہیں اس لئے جہاں تک وحی کے
احترام کا تعلق ہے اس میں ہم کوئی فرق نہیں کریں گے کہ کوئی رسول زیادہ قابل احترام ہے اور کوئی رسول کم
قابل احترام ہے اس بحث میں نہیں پڑیں گے اور پھر وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ
رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ اے خدا! ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کر دی یعنی جو کچھ ہم نے سنا اس
سب پر ہم ایمان بھی لائے اور ہم اطاعت کے لئے حاضر ہو گئے اور عمل کرنا شروع کر دیا
غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ اس لئے اب ہم تجھ سے بخشش کا حق مانگتے ہیں، بخشش کی توقع
رکھتے ہیں تو ہم سے بخشش کا سلوک فرما۔ دیکھئے اس میں بھی کتنا انکسار ہے۔ محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ
کے ساتھی جس کیفیت کے ساتھ خدا کی وحی پر ایمان لائے کبھی دنیا میں کوئی قوم ایسی پیدا نہیں ہوئی
جس نے اس شان کے ساتھ اس خلوص کے ساتھ اس طرح مضمون کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے خدا کے
کسی نبی کی وحی پر ایمان لایا ہو مگر یہ لوگ محمد رسول اللہ اور آپ کے ساتھی اس وحی پر اس کامل شان کے
ساتھ ایمان لے آئے اور پھر خدا کے سب رسولوں پر فرشتوں پر کتابوں پر سب پر ایمان لانے کے بعد
پھر اپنا یہ دستور بنالیا کہ سنا اور اطاعت شروع کر دی اور مقابل پر خدا سے کیا مانگا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا اس
کے باوجود ہم کسی چیز کے مستحق نہیں ہم جانتے ہیں کہ یہ سب توفیق تیری دی ہوئی ہے۔ ہاں بخشش کی
توقع رکھتے ہیں کہ ہم سے جو کمزوریاں ہو جا ئیں غفلتیں ہوں تو ہم سے بخشش کا سلوک فرما ۔
وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ اور ہم نے آخر تیرے پاس پہنچنا ہے ۔ کوئی مفر نہیں ہے ۔ لازماً ہم سب آخر
تیرے حضور پہنچیں گے۔
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا فرمایا ہاں میں جانتا ہوں کہ تم میں سے مختلف
لوگوں کو میں نے مختلف توفیق عطا فرمائی ہے۔ کسی کو زیادہ طاقتیں دی ہیں کسی کو کم طاقتیں دی
ہیں چونکہ میں نے طاقتیں دی ہیں میں تم سے تمہاری طاقتوں کے مطابق سلوک کروں گا۔
صلى الله
محمد مصطفی ﷺ سے ان کی طاقتوں کے مطابق اور ان کے غلاموں سے درجہ بدرجہ ، صدیقوں سے
خطبات طاہر جلد ۱۰
316
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
صدیقوں کے مطابق ، شہداء سے شہداء کے مطابق اور صالحین سے صالحین کے مطابق ۔ لھا
مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ قانون یہ ہے کہ جو کچھ بھی نیکی تم سے سرزد ہو گی یا ان
لوگوں سے ہوگی اس نیکی کی میں جزاء ضرور دوں گا مگر بدی کے متعلق احتیاط کرلوں گا کہ نبیت اور پختہ
نیت کا دخل ہو۔ جان بوجھ کر عمداً کی گئی ہو۔ اكْتَسَبَتْ میں واضح نیت اور ارادے کا معنی پایا جاتا ہے
تو دیکھئے یہ بھی کتنا احسان اور مغفرت کا سلوک ہے ۔ دراصل غفرانگ کا جواب ہے فرمایا۔ ہاں
غفران کا سلوک کروں گا اس طرح کہ نیکی تم سے راہ چلتے اتفاقاً بھی ہو جائے تو میں کہوں گا کہ تمہارے
حساب میں لکھ لی جائے اور فرشتے تمہارے حساب میں لکھ لیا کریں گے لیکن بدی کے متعلق احتیاط کا
حکم دوں گا کہ دیکھنا اس کی نیت تھی کہ نہیں۔ ارادہ تھا کہ نہیں ۔ چنانچہ حضرت آدم کے ذکر میں فرمایا:
وَلَمْ نَجِدُ لَهُ عَزْما (طہ: ۱۱۶) ہم نے جو اس سے مغفرت کا سلوک فرمایا تو
وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْما ہم نے خوب ٹول کر دیکھا ، اس کی نیت میں عزم نہیں پایا جاتا تھا۔ ٹھوکر
کھائی تھی ، غفلت ہو گئی تھی ۔ پس غفرانک کا جواب بھی ہمیں مل گیا۔
صلى الله
عروسه
پھر وہ دعا بتائی اور تفصیل کے ساتھ اس دعا کا ذکر فرمایا جو حضرت محمد مصطفی عالی اور آر
آپ
کے شاگرد آپ کے غلام آپ کے صحابہ ہمیشہ خدا صحابہ ہمیشہ خدا کے حضور گریہ وزاری سے کیا کرتے تھے ۔
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا (البقره: ۲۸۷) اے خدا! لَا تُؤَاخِذْنَا ہرگز
ہمار مواخذہ نہ فرمانا ۔ اِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا اگر ہم سے بھول چوک ہو جائے اور غلطی کر دیں تو اس
کا تو کوئی کھاتا ہی نہ رکھنا ۔ اسے تو شروع سے ہی صاف کر دینا کہ ٹھیک ہے ، یہ کسی شمار میں نہیں
ہوگی ۔ پھر رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا اور اے
خدا! جہاں تک اس امر کا تعلق ہے جو تو نے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا وہ ہم پر ڈالنا ہی نہ۔
اصر اور حمل دو مضمون ہیں جو اس آیت میں بیان ہوئے ہیں۔ امر سے متعلق لغوی
تحقیق یہ ہے۔ اصر الشئی کسی چیز کوتو را مروڑ روکا۔ کوئی چیز اتنا بڑھ گی مثلا درخت کی شاخیں کہ
آپس میں کھلیں پڑ گئیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کو خراب کرنے لگ گئیں۔ اور
انتصرا القوم : لوگ زیادہ ہو گئے ۔ مأصر : اس رسی کو بھی کہتے ہیں جو سڑک پر ٹول (Toll) وصول
کرنے کے لئے لگائی جاتی تھی ۔ آج کل بھی گیٹ Gate لگتے ہیں ۔ یعنی وہ رسی جو گاڑیوں کو
خطبات طاہر جلد ۱۰
317
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
موٹروں کو ، گدھے گاڑیوں کو ، اس زمانے میں تو گھوڑے اور خچر وغیرہ ہوا کرتے تھے تو ان کو روکنے کے
لئے ہوتی تھی کہ اپنا ٹیکس دے کر جاؤ تو یہ سارے مفاہیم ہمیں بتاتے ہیں کہ اس دعا کا یہ مطلب نہیں
ہے کہ ہم پر کوئی ایسی شریعت نہ نازل فرمانا بوجھ سے مراد بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ خدا کی طرف سے
پابندیاں ہیں ، ہرگز یہ مراد نہیں مراد یہ ہے کہ ہم پر ایسی پابندیاں نہ لگانا جن پابندیوں کو برداشت نہ
کر کے پرانے لوگوں کی کمریں ٹوٹ گئیں اور وہ منہدم ہو گئے اور ایسی پابندیاں نہ لگانا جو تو نے کم لگائی
تھیں لیکن رفتہ رفتہ لوگوں نے بڑھانی شروع کر دیں اور سیدھے سادے دین کو گنجھل بنا دیا۔
چنانچہ وہ جو قرآن کریم میں دوسری جگہ آتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ لوگوں سے ان کے
اصر دور فرماتا ہے۔ جن بوجھوں میں وہ مبتلا ہوئے ہیں ، جو زائد رسم ورواج ان کے گلوں کے طوق
بن گئے ہیں وہ ان سے ان کو رہائی دلاتا ہے۔ تو یہ وہ مضمون ہے کہ ہمیں ایسے لوگوں کے رستے پر نہ
چلانا جن کی تعلیمات ان کے لئے رفتہ رفتہ اصر بن گئیں ۔ اس میں اضافے ہونے شروع ہو گئے،
رسم و رواج پیدا ہو گئے ۔ ایسی مشکل بنادی گئیں کہ پھر ان پر عمل نہیں ہو سکتا تھا اور پھر ایسے بھی لوگ تھے
جن کی تعلیمات رفتہ رفتہ ٹیکس کی وصولی کی طرح بوجھل اور قابل نفرت بن گئیں ۔ جب ان سے ان
تعلیمات پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا تھا تو سننے والے یہ سمجھتے تھے کہ یہ کیا مصیبت ہے۔
یہ ویسی ہی کیفیت ہے جیسے گزشتہ کچھ عرصہ پہلے ضیاء الحق صاحب نے نماز فرض کر دی
تھی۔ ایک تو خدا نے فرض کر رکھی تھی 1400 سال پہلے سے ایک ضیاء صاحب نے اس کے اوپر پھر
فرض فرمادی اور اس وقت کی جو کیفیت لوگ مجھے لکھا کرتے تھے وہ بالکل وہی تھی ، جو میں بیان کر رہا
ہوں کہ لوگ سمجھتے تھے کہ یہ تو ٹیکس پڑ گیا ہے اس کی ادائیگی سے جس طرح ہو سکے بھا گو۔ جو خدا کی
فرض کردہ نمازیں پہلے پڑھتے تھے وہ تو اسی طرح پڑھتے رہے ان کو تو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ایک بڑی
تعداد وہ تھی جو اصر سمجھ کر نمازوں کو پڑھتے تھے اور ان کا رجحان یہ تھا کہ گویا ان پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے
تو دیکھیں کتنی اچھی دعا سکھا دی ۔ فرمایا: اے خدا تیری تعلیم کو تو ہم قبول کریں گے لیکن ہم تجھ سے کچھ
گزارشات کرتے ہیں ہم ہر چیز پر ایمان لے آئے یہ عہد کر بیٹھے ہیں جو سنیں گے اس کی اطاعت
کریں گے لیکن اب ہمارے ساتھ ذرا ایک Code of conduct طے ہو جائے ایک ایسا
طریق کار وضع ہو جائے جس پر ہم سے تیرا معاملہ ہوگا ۔ ایک یہ کہ خطا تو شمار میں ہی نہیں آئے
خطبات طاہر جلد ۱۰
318
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
ہے۔
ہے۔
گی۔ بھول چوک معاف پرانے لوگوں کی غلطیاں دوہرانے کی تو ہمیں توفیق ہی نہیں بخشے گا۔ ہم تیری
تعلیم کو ہرگز اپنے لئے بوجوہ نہیں بننے دیں گے اور نہ تیری تعلیم کو بوجھ شمار کریں گے اور نہ ٹیکس شمار کریں
گے ۔ پھر اس کے بعد کیا ہے رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا ہے اس کے باوجود ہمیں پتا
نہیں کہ پھر بھی کیا کیا ہونے والا ہے جہاں تک گزشتہ تاریخ کے سبق ہیں وہ تو ہم حاصل کئے لیکن اپنی
کمزوریوں سے ہم پھر بھی واقف نہیں ہیں۔ وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ تو نے وعدہ فرمایا
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُ وسْعَهَا پس اس وعدے کو یاد دلاتے ہیں اور پھر یہ تاکید اعر
ض ہے۔ کہ ہم میں جتنی طاقت ہے اس سے زیادہ ہم پر بوجھ نہیں ڈالنا۔ طاقت دیکھ کر بوجھ ڈالنا
اور اس کے بعد پھر بعد میں کیا سلوک ہو۔ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اے خدا ! عفو کا
سلوک فرمانا۔ پھر بھی گناہ ہوں گے تو دیکھنا ہی نہ گویا گناہ ایک طرف ہو رہے ہیں اور تیری نظریں
دوسری طرف ہیں ۔ وَاغْفِرْ لَنَا اور جو گناہ تیری نظر کے سامنے آجا ئیں ویسے تو ہر چیز پر خدا کی نظر
ہے لیکن ایک اسلوب بیان ہے ۔ جس طرح بعض لوگ علم کا سلوک کرنے والے، مغفرت کا سلوک
کرنے والے عفو سے آغاز کرتے ہیں اور کوشش کرتے رہتے ہیں کہ برائی نظر کے سامنے ہی نہ
آئے ۔ برائی کو اس وقت دیکھتے ہیں جب پکڑنے کا ارادہ کرتے ہیں حضرت مصلح موعود کا بھی یہی
طریق تھا مجھے یاد ہے بچپن میں آپ جب گھروں میں آیا کرتے تھے تو ہم بچپن کی کئی قسم کی بیہودہ
حرکتیں کیا کرتے تھے تو آپ اس طرح غفلت کی نظر سے دیکھتے ہوئے گزرتے تھے جیسے پتا ہی نہیں لگا
اور اس وقت دیکھتے تھے جب پکڑنے کا ارادہ ہو۔ جب سمجھیں کہ اب معاملہ کچھ ہاتھ سے بڑھتا چلا گیا
ہے لیکن خدا سے یہ دعا نہیں ہے کہ ہمیں اس وقت گناہوں میں دیکھنا جب پکڑنے کا ارادہ ہو۔ فرمایا
جب دیکھنا تو بخشش کے ارادے سے دیکھنا۔ جب پکڑے جائیں ، بات کھل جائے تو وَ اغْفِرْ لَنَا
وارحمنا اور رحم فرمانا ۔ استحقاق کوئی نہیں ۔ بار بار کی غلطیاں ہوں گی ۔ تیرے حضور حاضر ہوں گے
کچھ لے کر نہیں حاضر ہوں گے ۔ ایسے اقرار بار بار توڑ چکے ہوں گے جو تیرے حضور مضبوطی سے
باندھے ہوئے ہوں گے۔ کئی دفعہ تو بہ کی ہوگی ۔ ایسی صورت میں رحم کا سلوک فرمانا ۔ کہنا: بڑے کمزور
عاجز انسان ہیں ان کا کام ہی یہی ہے غلطیاں کرنا ۔ جیسا کہ آنحضرت ﷺ کا ایک فارسی کا الہام بھی
بیان کیا جاتا ہے کہ :۔
خطبات طاہر جلد ۱۰
319
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
این مشت خاک را گر نه بکشم چه کنم
کہ اس خاک کی مٹھی کو میں بخشوں نہ تو کروں کیا ۔ اس انسان کی حیثیت کیا ہے؟ اتنا کمزور
اتنا ناقص، بار بار گناہوں میں مبتلا ہونے والا ۔ چلو دفعہ کرو اس کو ، بخش ہی دو۔ خاک کی مٹھی ہی تو ہے تو
یہ معنی وَارْحَمْنَا کے ہیں کہ اے خدا! پھر یہ کہہ دینا کہ چلو رحم ہی کر لیتے ہیں ۔ کچھ نہیں۔
انْتَ مَوْلنَا یہ بات یاد رکھنا کہ ہمارا مولا تو ہے ۔ اس لفظ میں ساری دعا کے درد کو سمو دیا گیا ہے
اور دعا کی قبولیت کا راز بیان فرما دیا گیا ہے۔ ان حالتوں کے باوجود سوائے تیرے ہم نے کسی
اور طرف نہیں دیکھا۔ اپنی تمام کمزوریوں اور گناہوں کے باوجود تجھ سے اس معنوں میں وفا کی ہے کہ
اپنا مولا صرف تجھے سمجھا ہے اور کسی اور کو نہیں سمجھا۔ پس جب مولا تو ہے تو جائیں کہاں؟ دیکھئے ! وہی
دعا ہے ناں کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہ اے خدا جب تیری عبادت کرتے ہیں ،
کسی اور کی کرتے ہی نہیں تو مدد کس سے مانگیں؟ اور ہے کون؟
ه
ہم تیرا در چھوڑ کر جائیں کہاں
چین دل آرام جاں پائیں کہاں ( کلام محمود : ۔۔)
اور کچھ بھی نہیں ہے پس مولنا نے وہ راز کھول دیا کہ کیوں ایسی عجیب و غریب سی دعائیں
مانگو ، جن میں کوئی منطق نظر نہیں آتی ۔ کیوں خدا تم سے یہ سلوک کرتا چلا جائے یہ عرض کرنا کہ اے خدا!
:
ہمارا مولا تو ہے ۔ اگر ہم نے کسی اور کو مولا بنالیا تو پھر ان دعاؤں کا ہمیں استحقاق نہیں رہے گا۔ پس یہ
دعا مقبول تب ہوگی اگر آپ کا مولا خدا ہی ہو۔ اگر ضرورت اور مصیبت کے وقت دوسروں کی طرف نہ
بھاگیں اگر شرک میں مبتلا نہ ہوں۔ اگر مولا دنیا والے بنائے ہوئے اور دعا محمد رسول اللہ والی کریں کہ میں نہ
جن کا مولا خدا کے سوا کوئی بھی نہیں تھا تو ایک بے محل دعا ہو گی ۔ اس کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ۔ پس انکار کرنے والوں اور ناشکری کرنے والوں پر تو
ہمیں نصرت عطا فرما کیونکہ ہمارا مولا تو ہے اور تیرے سوا اور کوئی مولا نہیں۔
پھر یہ دعا سکھائی رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ
رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ( آل عمران (۹) یہ دعاراسخون فی العلم کی دعا کے طور پر سکھائی
گئی ہے جو محکمات اور متشابہات دونوں پر ایمان لاتے ہیں اور یہ عرض کرتے ہیں ۔ کـــــل مــــــن
خطبات طاہر جلد ۱۰
320
خطبہ جمعہ ۱۲ / اپریل ۱۹۹۱ء
الله ۔
عند الله ۔ یہ سب کچھ خدا ہی کی طرف سے ہے۔ اس لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ بغیر اس مضمون کو
سمجھے اگر یہ دعا کرتے رہیں کہ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا جیسا کہ بعض کتب میں قرآنی دعائیں لکھی
ہوئی ہیں اور پس منظر بیان نہیں ہوا تو ہو سکتا ہے کہ آپ کی دعا کا تیر خالی چلا جائے اور آپ کو علم نہ ہو کہ
کیوں خطا ہوا۔ کیوں نشانے پر نہیں بیٹھا۔ فرمایا یہ دعا ان لوگوں کی طرف سے مقبول ہوتی ہے جو
متشابہات پر بھی ایمان لاتے ہیں اور محکمات پر بھی ایمان لاتے ہیں قرآن کریم کی آیات ہوں یا
محمد رسول الله علی کا للہ ﷺ کا کلام ہو یا دوسرے اولوالامر کی اطاعت کا مسئلہ ہو یہ سلوک نہ کرنے والے
ہوں کہ جو بات کھلی کھلی دلیل کے ساتھ سمجھ آجائے اس پر تو شرح صدر کے ساتھ ایمان لے آئیں
اور جہاں ذرا بھی شک کا کوئی پہلو دیکھیں وہاں شکوک میں مبتلا ہو جائیں ، تو ہمات میں مبتلا
ہو جائیں۔ شاید یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی، شاید یہ بات پوری نہیں ہوئی یہاں زیادہ سختی ہو گئی
ہے۔ یہاں ہمارے مزاج کے خلاف بات ہوگئی ہے۔ یہ متشابہات ہیں تو فرمایا اگر تم متشابہات پر
ایمان نہیں لائے اور یہ متشابہات کو شرح صدر کے ساتھ قبول نہیں کرتے نبول نہیں کرتے ۔ اگر میٹھا میٹھا کھانے کی
عادت ہے اور ہلکا سا مزا بدلے تو تھوک دینے کے عادی ہو تو پھر یہ دعا کرتے ہوئے ہمارے حضور
حاضر نہ ہونا ۔ ہم تو یہ دعا تمہیں ایسے لوگوں کی دعا کے طور پر بتا رہے ہیں جو راسخون فی العلم
تھے۔ جو محکمات پر بھی کامل ایمان لاتے تھے اور متشابہات پر بھی کامل ایمان لاتے تھے۔ پھر وہ کیا کہتے
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا اب دیکھیں کتنی موزوں اور برمحل دعا ہے اور اس کا
پس منظر جاننا کیوں ضروری ہے۔ دعا یہ ہے کہ اے خدا ! ہمارے دلوں کو ایک دفعہ ہدایت دینے کے
بعد ٹیڑھا نہ کرنا یا ٹیڑھا نہ ہونے دینا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً اپنے حضور سے ہمیں
رحمت عطا فرمانا۔ ہم سے رحمت کا سلوک کرنا إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ یقینا تو بہت ہی زیادہ رحمت
کا اور موہبت کا بخشش اور پیار کا سلوک کرنے والا ہے ۔ اب یہ دعا ان لوگوں کے حق میں قبول نہیں
ہوسکتی جو ہر اس مقام پر جہاں دل ٹیڑھے ہونے کے احتمالات پیدا ہوتے ہیں۔ ٹھوکر کھا جاتے ہیں
اور خود اپنے دلوں کو ٹیڑھا ہونے دیتے ہیں۔ فرمایا جو راسخون فی العلم ہیں وہ ایسا نہیں کرتے
لیکن اس کے باوجود جانتے ہیں کہ خدا سے طاقت پائے بغیر وہ ان ابتلاؤں سے صحیح سالم گزر نہیں
سکتے ۔ ان کو دعاؤں کی پھر بھی ضرورت ہے۔ پس متشابہات سے ٹھوکر نہیں کھاتے لیکن جانتے ہیں کہ
تھے ۔ ر
خطبات طاہر جلد ۱۰
321
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
دعا کے کے سہارے کے بغیر ہر وقت خطرے میں ہیں ۔ پس اگر تم متشابہات سے ثابت قدمی سے گزرنے
کی اہلیت رکھتے ہو اور بار بار شکوں کے ذریعہ ، اپنے ایمان کو ضائع نہیں کرتے تو پھر یہ دعا کرو، پھر
تمہارے ایمان کو نئی طاقت نصیب ہوگی پھر تمہیں مشکل مقامات پر ، لڑکھڑانے کی جگہوں پر خدا کی
طرف سے سہارے دیئے جائیں گے اور نئی طاقتیں عطا کی جائیں گی۔ پھر تمہیں ہر خطرے کے مقام اعطای جا میں ہیں۔ پھر میں ہر خطرے کے مقام
سے گرنے سے بچالیا جائے گا۔ رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ
لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران: ۱۰) اے خدا! تو ایک ایسے دن کے وقت ہم سب کو اکٹھا کرنے والا
ہے۔ جس میں کوئی شک نہیں ۔ اب دیکھیں کتنی پر حکمت بات ہے ۔ اس مضمون سے اس فقرے کا کتنا
گہرا تعلق ہے جو پہلے بیان ہو چکا ہے۔ فرمایا: ریب کی بات چل رہی تھی کہ اے خدا! وہ لوگ جو
متشابہات کے وقت شک نہیں کرتے ان کے ساتھ شامل ہو کر یہ دعا کیا کرو کیونکہ بالآخر ایک ایسا دن
آنے والا ہے جس میں کوئی شک باقی نہیں رہے گا۔ جن باتوں کو تم آج نہیں سمجھ سکے وہ کل تمہارے
سامنے کھول دی جائیں گی اور جب وہ کھول دی جائیں گی تو پھر تمہیں معلوم ہوگا کہ تم کتنی غلطی پر
تھے۔ اس لئے استغفار سے کام لیتے ہوئے دعاؤں کے ذریعہ ان ٹھوکروں سے بچنے کی کوشش کروجن
کا حال ایک ایسے دن پر کھول دیا جائے گا جس کے متعلق وہ دعا کرنے والے خود عرض کرتے ہیں کہ
لِيَوْمٍ لَا رَيْبَ فِيهِ اس دن ہمارے ساتھ ربوبیت کا سلوک فرمانا جس دن سب دنیا اکٹھی ہوگی
اور اس دن میں کوئی شک والی بات نہیں ہوگی ۔ یہاں دو معنی ہیں ۔ وہ دن شک سے بالا ہے یعنی لازماً
ایسا ایک دور آنے والا ہے جس میں یہ باتیں ہوں گی اور اس دن کوئی شک والی بات نہیں ہوگی ۔ سب
پردے اٹھا دیئے جائیں گے۔
پھر سورہ آل عمران آیت ۷ میں متقیوں کی دعا کے طور پر یہ دعا سکھائی : رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا
فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا اے خدا! ہم ایمان لے آئے ۔ پس ہمارے گناہ بخش دے۔
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
صلى الله
پھر آنحضرت علی کو خدا تعالیٰ نے خود یہ دعا سکھائی: قُلِ اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي
الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِ مَنْ تَشَاءُ
بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُوْلِجُ النَّهَارَ