اِھدِنَا الصّرَاطَ المُستَقِیمَ، صِرَاطَ الَّذِینَ اَنعَمتَ عَلَیھِم منعم علیہ گروہ کی دعاؤں کا ایمان افروز تذکرہ
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۰
322
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيْتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ
مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ( آل عمران : ۲۷، ۲۸)
صلى الله
اے محمد ﷺ ! تو مجھ سے یوں مخاطب ہوا ہوا کر مجھ سے یہ دعا کیا کر کہ اے ہمارے اللہ ! تو ملک
کا مالک ہے ۔ یعنی ہر قسم کی ملکیت جس کا تصور کیا جا سکتا ہے وہ تیرے قبضہ قدرت میں ہے ۔
تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ اور دنیا کی بادشاہتیں بھی اور آخرت کی بادشاہتیں بھی تیری طرف سے
عطا ہوتی ہیں جس کو جو چاہے جس طرح چاہے تو عطا فرمادے خواہ وہ اس دنیا کا ملک ہو یا آخرت کا
ملک ہو۔ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ لیکن تو چھینے کی بھی طاقت رکھتا ہے جب چاہے کسی کو
نااہل قرار دے کر اس سے اپنا عطا کردہ ملک واپس لے لے۔ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
تو جس کو چاہتا ہے عزت بخشا ہے اور جس کو چاہتا ہے اسے ذلیل ہونے دیتا ہے لیکن
بِيَدِكَ الْخَيْرُ تیرے ہاتھ میں خیر ہے۔ بھلائی ہے۔ تیری طرف سے کسی کو ذلت نہیں پہنچتی ۔ تو
ذلیل ہونے دیتا ہے۔ یعنی اگر وہ خود ذلیل ہونا چاہتا ہے تو بعض دفعہ تو فیصلہ فرمالیتا ہے کہ اچھا پھر ہم
تجھے ذلیل ہونے دیں گے اور پھر وہ ذلیل اور رسوا ہو جاتا ہے لیکن جہاں تک تیرے ہاتھ کا تعلق ہے
یہ ہاتھ خیر کا ہاتھ ہے یہ برائی کا ہاتھ نہیں ہے ۔ اِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اور تو ہر چیز پر قادر
ہے جو تو چاہتا ہے اور چونکہ تو بھلائی چاہتا ہے اس لئے ہم تجھ سے بھلائی ہی کی توقع رکھتے ہیں ۔
تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ زمانے ادلتے بدلتے رہتے ہیں راتیں دنوں میں
داخل ہو جاتی ہیں اور دنوں کو تو راتوں میں داخل فرما دیتا ہے جب چاہے راتوں کو دنوں میں داخل فرماتا
ہے۔ دنوں کو راتوں میں داخل فرمادیتا ہے۔ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ
مِنَ الْحَيِّ اور اسی طرح تو زندوں کو مردوں میں داخل کر دیتا ہے اور مردوں کو زندوں میں داخل
فرمادیتا ہے۔ پس ہر آن تیرا فضل ہی ہے جو ہمیں ہمیشہ صیح رستے پر قائم رکھے اور مردوں سے زندوں میں
داخل ہونے والے ہوں نہ کہ زندوں سے مردوں میں داخل ہونے والے اسی طرح ہمارے زمانے
راتوں سے روشنیوں میں تبدیل ہونے والے ہوں ، روشنیوں سے راتوں میں تبدیل ہونے والے نہ
ہوں ۔ وَتَرْزُقُ قُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ اور تو جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے اسے رزق عطا
فرماتا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۱۰
323
خطبہ جمعہ ۱۲ / اپریل ۱۹۹۱ء
انحضرت ﷺ نے اس دعا کے متعلق فرمایا کہ جو شخص سورہ فاتحہ کی تلاوت کرتا ہے ، پھر
آیت الکرسی کی تلاوت کرتا ہے ، پھر ال عمران کی اس آیت کی تلاوت کرتا ہے جس میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (آل عمران : ۱۹): شَهِدَ اللہ اللہ تعالیٰ اس بات کا گواہ ہے
أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں وَالْمَلَئِكَةُ اور فرشتے بھی اس بات
کے گواہ ہیں اور اُولُوا الْعِلْمِ اور جتنے صاحب علم لوگ جتنے ہیں وہ بھی اس بات کے گواہ ہیں۔
قَائِمًا بِالْقِسْطِ خدا تعالیٰ اور خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے سارے ہمیشہ انصاف پر قائم
رہتے ہیں اور وہ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ عزیز بھی ہے اور حکیم بھی ہے۔
اس آیت کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر یہ دعا پڑھتے ہیں جو ابھی میں نے آپ کے سامنے
پڑھی ہے فرمایا: جو شخص بھی ہر فرض نماز کے بعد یہ دعائیں کرے گا اس کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
میں نے جنت بطور ماوی مقدر کر دی ہے اور اسے جنت الفردوس میں سکونت عطا کروں گا اور ہر روز
ستر مرتبہ اسے اپنے دیدار سے مشرف کروں گا۔ یہاں لفظ ستر جو ہے اس کے متعلق بتانا ضروری ہے
کہ عربوں میں یہ ایک عدد ہے جو کثرت کی علامت ہے یعنی بکثرت میں اسے دیدار نصیب کروں گا۔
تو عرب اسے یوں بھی بیان کرتے ہیں کہ ستر مرتبہ ۔ تو اس سے مراد ظاہری طور پر ہے نہیں ہے۔ بعض
تو ان جنتوں
گے اور ساتھ ہی یہ جو نسخہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا ہے اس کو آنحضور ﷺ نے فراخی رزق کا نسخہ بھی
بیان فرمایا ہے۔
صلى الله
وں میں ایسے بھی ہوں گے جیسے حضرت محمد مصطفی علیہ جو ہمیشہ دیدار کی حالت میں ہی رہیں
صلى الله
پس وہ لوگ جو مختلف قسم کی تنگیوں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو اسی ترتیب سے یہ دعا کرنی
چاہئے جس کا آخری ٹکڑا یہ ہے۔ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ تو ان سب دعاؤں سے
گزرنے کے بعد جب آپ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ تک پہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ
آپ کی اس دعا کو باقی سب دعاؤں کی برکت سے بھی قبول فرمالے گا اور آپ کے رزق میں فراخی
عطا فرمائے گا۔
اب چونکہ وقت زیادہ ہو رہا ہے اس لئے ایک دو دعاؤں کے بعد میں پھر اس مضمون کو
خطبات طاہر جلد ۱۰
324
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
سر دست ختم کرتا ہوں لیکن یہ ایسا مضمون ہے جسے بہر حال قسطوں میں جاری رکھنا پڑے گا کیونکہ جب
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کی گفتگو چل پڑی ہے اور صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی باتیں شروع ہو گئیں تو جماعت کو جب تک یہ نہ پتہ چلے کہ وہ رستہ کیا تھا ؟ کس
طرح اس رستے پر چلنے کی ان کو توفیق ملے گی؟ کس طرح اس رستے پر چل کر وہ صاحب انعام لوگ
بنیں گے؟ اس وقت تک خالی منہ سے یہ باتیں کہہ دینا بے معنی بات ہے، بے معنی نہ سہی ، برکتیں کچھ
نہ کچھ تو ملتی ہوں گی لیکن جتنی برکتوں کی توقع کی جاسکتی ہے وہ برکتیں اس طرح نصیب نہیں ہوسکتیں
جب تک اس دعا کی ذیل میں وہ دعائیں ہی معلوم نہ ہوں جو دعائیں کرتے ہوئے خدا کی راہ میں
چلنے والے قافلے عمر بھر اپنا سفر طے کرتے رہے اور ہمیشہ کامیابی کے ساتھ سفر طے کیا۔ ان دعاؤں کے
سہارے ان کو ہر ٹھوکر سے بچایا گیا ۔ ہر ابتلاء سے وہ سرخرو ہوکر نکلے اور خدا کے حضور مکرم اور محترم
ٹھہرے۔ خدا نے خود ان کی حمد بیان فرمائی اور خدا کے فرشتوں نے بھی ان پر درود بھیجے ۔ یہ وہ رستہ
ہے جس کا تفصیل سے جماعت کو علم ہونا چاہئے لیکن آخر پر میں حضرت زکریا کی یہ دعا آپ کے
سامنے رکھتا ہوں کیونکہ آج کل خاص طور پر مجھے بہت سی خواتین کے اور بعض مردوں کے بھی خط مل
رہے ہیں کہ اس رمضان میں خاص طور پر ہمارے لئے بیٹے کی دعا کرنا ۔ ان خطوں کا حضرت زکریا کی
دعا سے ایک گہرا تعلق اس لئے بھی ہے کہ یہ وقف نو میں شمولیت کے شوق رکھنے کے نتیجے میں دعاؤں
کے خط لکھ رہے ہیں۔ اکثر خط یہ ہیں کہ ہماری شدید تمنا ہے کہ ہم بھی وقف نو کی تحریک میں شامل
ہو جائیں اگر چہ وقت گزر چکا ہے لیکن خدا کے لئے ہمیں شامل کر لیں اور دعائیں کر کر کے شامل
کروائیں۔ ایک صرف شامل کرنے کی درخواست نہیں ہے بلکہ اونٹ بھی دیں ،سامان بھی دیں
اور پھر اس کو لا د بھی دیں تو یہ اکیلے میرے بس کی بات نہیں ہے ساری جماعت اس دعا میں ساتھ شامل
ہو، مدد کرے تو پھر اللہ تعالیٰ جس پر رحم فرمائے اس پر رحم ہوگا اور خدا ان مخلصین کی جھولیاں پھر اپنی
رحمتوں سے بھر دے گا اور پھر وہ ان جھولیوں کو بھر بھر کر دوبارہ خدا کے حضور پیش کریں گے ۔
حضرت زکریا کی دعا کا آغاز اس طرح ہوا کہ قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ وہ جب بھی
حضرت مریم کے حجرے میں آپ کا حال پوچھنے جایا کرتے تھے ۔ حضرت مریم نے اپنی زندگی وقف
کر رکھی تھی۔ ان کی والدہ نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی آپ کو وقف کر دیا گیا تھا اور بعد میں حضرت
خطبات طاہر جلد ۱۰
325
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
زکریا کی تحویل میں ان کی تربیت کے لئے دیا تھا تو حضرت زکریا وقتاً فوقتاً حجرے میں ان کا حال
پوچھنے جایا کرتے تھے اور وہاں مختلف قسم کے رزق دیکھتے تھے ۔ عام طور پر مفسرین یہ کہتے ہیں کہ غیب
سے بغیر کسی انسانی واسطے کے وہاں کئی قسم کے تحفے پہنچے ہوتے تھے لیکن حضرت زکریا کی دعا سے پتا
چلتا ہے کہ یہ بات نہیں تھی کچھ اور بات تھی۔ حضرت مریم کو نیکی کی وجہ سے کچھ لوگ تو جیسا کہ دنیا
میں رواج ہے دعائیں لینے کے لئے محبت کے اظہار کے لئے تحائف پیش کیا کرتے تھے اور چونکہ
حضرت مریم اسے اپنی ذاتی خوبی نہیں سمجھا کرتی تھیں ہمیشہ پوچھنے پر یہ کہا کرتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے رزق ہے میرا تو اس میں کچھ نہیں ہے۔ نہ میں نے مانگا نہ توقع کی ۔ لوگوں کے دلوں میں
خدا نے خود محبت پیدا فرمادی۔ اور پھر وہ مجھے جو پیش کرتے رہتے ہیں تم دیکھ رہے ہو اور دوسری مراد یہ
تھی کہ اس رزق سے کہ روحانی رزق پاتے تھے۔ خدا ان سے رحمت اور مغفرت کا بھی سلوک فرماتا تھا
اور ان پر کشوف کے ذریعے یا الہامات کے ذریعے یا سچی رؤیا کے ذریعے رجوع برحمت ہوتا تھا۔ اپنی
رحمت کا بار بار ا ظہا ر فرما تا تھا تو جس طرح عام طور پر بعض نیک گھروں میں مشاہدے میں بات آتی
ہے کہ بعض بچوں سے پوچھا جاتا ہے کہ بتاؤ کیا خواب دیکھی؟ کیا خدا کی طرف سے رحمت کا نشان
ملا ؟ تو وہ نئی نئی باتیں بتاتے ہیں تو حضرت مریم بھی اپنی معصومیت اور بھول پن میں اس وقت جو بھی اور
گزشتہ رات کے واقعات ہوا کرتے تھے وہ بتایا کرتی تھیں کہ خدا نے مجھ سے یہ فرمایا۔ مجھ سے یہ فرمایا۔
اس طرح رحمت کا سلوک فرمایا۔ اس طرح پیار کا اظہار فرمایا تو حضرت زکریا جو خود نبی تھے وہ رشک کرتے
تھے۔ رشک اس بات پر نہیں کرتے تھے کہ مجھے مریم کی طرح کچھ عطا نہیں ہوا۔ رشک اس بات پر کرتے
تھے کہ مریم ایک ماں کی دعا کا نتیجہ ہے اور اس دعا کے نتیجے میں پاک اولاد ہے۔ میں پاک اولاد سے محرو
م ہوں کاش! میں بھی یہ فخر کر سکوں کہ میری اولا د بھی اس طرح نیک ہو اور اس طرح خدا سے رزق پانے
مضمون درست نہ ہو تو اگلی دعا کا اس سے تعلق ہی کچھ نہیں بنتا تو در حقیقت یہی وہ بات تھی
جس نے حضرت زکریا کو خدا سے
یہ دعا کرنے کی طرف متوجہ کیا۔ هُنَالِكَ
دَعَا زَكَرِ يَا رَبَّهُ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ
الدُّعَاءِ ( آل عمران : ۳۹) اس وقت جب حضرت زکریا نے یہ کیفیت دیکھی تو دل سے اک ہوک اٹھی
اور اپنے رب سے اس نے عرض کیا : رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً اے خدا ! مجھے
خطبات طاہر جلد ۱۰
326
خطبہ جمعہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ء
بھی خالص اپنی جناب سے پاک ذریت عطا فرما إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ یقیناً تو بہت دعا سننے والا
ہے۔ اس کے بعد پھر اس دعا کی مختلف الفاظ میں تکرار ہو گی جو ایک عجیب پر درد مضمون رکھتی ہے چونکہ
میں نمبر کے لحاظ سے چل رہا ہوں اس لئے یہاں بیان کرنے کی بجائے جب وہ موقعہ آئے گا تو پھر
میں آپ کے سامنے بیان کروں گا۔ پہلے تو میرا خیال تھا کہ یہ مضمون ایک ہی خطبہ میں ختم ہو جائے گا
مگر یہ جاری رہے گا۔
پس وہ عبادت کرنے والے جو مسافر گاڑی میں مستقل سوار ہیں ، ان کے لئے تو کوئی مشکل
نہیں ۔ وہ تو ساتھ چلتے رہیں گے اور یہ باتیں سنتے رہیں گے اور ان سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے
اور عبادت کے نئے نئے گر سیکھتے رہیں گے اور ان کی مشکل کشائی ہوتی چلی جائے گی لیکن جو لوگ اتر
گئے ہیں یا اتر جائیں گے جہاں تک آپ کو توفیق ہے اگر آپ ان کے واقف ہیں۔ کبھی ان سے ملتے
ہوں تو ان کو بھی بتاتے رہیں ہو سکتا ہے یہ باتیں سن سن کر جس طرح حضرت زکریا کے دل میں نیک
بات دیکھ کر ، خدا کے خاص فضل کو دیکھ کر ویسا ہی فضل طلب کرنے کی تمنا پیدا ہوئی تھی ۔ میری دعا ہے
اور میری تمنا ہے کہ اسی طرح جب آپ ان لوگوں تک یہ باتیں پہنچائیں جو آج کے سٹیشن سے آپ کو
رخصت کر کے واپس ہونے والے ہیں تو ان کے دل میں یہ تحریک پیدا ہو کہ وہ مستقل آپ کے سفر
کے ساتھی بن جائیں اور اس طرح یہ جمعہ ایک ایسی خیر پیچھے چھوڑ کر جائے جو وداع ہونے والی خیر نہ ہو
جو رخصت ہونے والی خیر نہ ہو بلکہ ہمیشہ زندگی کا جزو بن جانے والی خیر ، زندگی کے ساتھ وفا کرنے
والی خیر ، ایسی خیر بن جائے جس سے انسان کبھی پھر وداع نہیں ہوا کرتا، وہ ہمیشہ ساتھ رہا کرتی ہے۔