اِھدِنَا الصّرَاطَ المُستَقِیمَ، صِرَاطَ الَّذِینَ اَنعَمتَ عَلَیھِم کی روشنی میں انبیاء کی دعائیں اور ان کی عظمت

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم میں مذکور انبیاء اور انعام یافتہ بندوں کی دعاؤں اور ان کی حکمتوں کا تفصیلی تذکرہ فرمایا ہے۔ آپ نے حضرت عیسیٰ، حواریوں، حضرت موسیٰ اور حضرت شعیب کی دعاؤں کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت آدم کی دعا کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دور کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل قرار دیا۔ آخر میں آپ نے واضح کیا کہ دعاؤں کا سلسلہ صرف دنیا تک محدود نہیں بلکہ اخروی زندگی میں بھی روحانی ارتقاء کے لیے جاری رہے گا۔

موضوعات: قرآنی دعائیں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام، دعائے آدم، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، اخروی درجات

خطبات طاہر جلد ۱۰
327
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
کی روشنی میں انبیاء کی دعائیں اور ان کی عظمت
( خطبه جمعه فرموده ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔
گزشتہ خطبے میں یہ مضمون چل رہا تھا کہ سورہ فاتحہ کی آخری دعا یعنی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ایک بہت ہی مشکل دعا ہے کیونکہ
وہ لوگ جن پر خدا نے انعام فرمایا ان کی راہیں بہت مشکل راہیں تھیں اور ان پر چلنے کی دعا مانگنا بھی
بڑے حوصلے کا تقاضا کرتا ہے۔ ساتھ ہی میں نے یہ بیان کیا کہ جب ہم قرآن کریم کا مطالعہ کرتے
ہیں اور ان انعام یافتہ لوگوں کی زندگی کے حالات کو قرآن کریم کے شیشے میں دیکھتے ہیں تو پتا چلتا ہے
کہ انہوں نے اپنی راہوں کو دعاؤں کے زور سے آسان کیا اور دعاؤں کے سہارے ان کا یہ سفر جو
بہت ہی مشکل تھا آسانی سے طے ہوا یہاں تک کہ وہ اپنے نیک انجام کو پہنچے۔ پس نتیجہ یہ نکلا کہ ہمیں
بھی جب ہم سورہ فاتحہ میں مذکور دعا کرتے ہیں تو ان دعاؤں کا سہارا لینا چاہئے جن دعاؤں کا سہارا
ہم سے پہلے انعام یافتہ لوگوں نے لیا تھا ورنہ اس راہ پر سفر کرنا تو درکنار یہ دعا مانگنے کی بھی ہمت نہیں
پیدا ہو سکتی۔ کچھ دعائیں جو قرآن میں مذکور ہیں ان کا بیان گزر چکا۔ اب میں جہاں سے مضمون ختم ہوا
تھا وہاں سے دوبارہ شروع کرتا ہوں۔
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق قرآن کریم میں بیان ہوا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ

خطبات طاہر جلد ۱۰
328
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
نے آپ کو مامور فرمایا اور بہت ہی مشکل کام تھا جو آپ کے سپر د ہوا یہاں تک کہ آپ نے محسوس کیا کہ
ساری قوم انکار کر بیٹھے گی اور آپ کو رد کر دیا جائے گا تو اس وقت کیا ہوا۔ فرمایا: فَلَمَّا أَحَسَّ عیسی
مِنْهُمُ الْكُفْرَ ( آل عمران : ۵۳) کہ جب عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کفر کو محسوس کیا تب کہا:
قَالَ مَنْ أَنْصَارِی إِلَى اللهِ تو انہوں نے یہ دردناک صدا بلند کی مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللهِ
کون ہے جو خدا کی راہ میں میری مدد کے لئے آگے آئے ۔ اس وقت وہ چند حواری جو آپ پر ایمان
لائے تھے انہوں نے کہا: قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ الله کہ ہم تیری مدد کے لئے خدا کی
خاطر تیار ہیں ۔ امَنَّا بِاللهِ ہم اللہ پر ایمان لے آئے ۔ وَاشْهَدْ بِأَنَا مُسْلِمُونَ اور اے عیسی !
تو گواہ بن جا کہ ہم اسلام لانے والوں میں سے ہیں۔ تب انہوں نے یہ دعا کی: رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا اَنْزَلْتَ
وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشُّهِدِينَ ( آل عمران (۵۴) کہ اے ہمارے رب ! ہم جو
تو نے اتارا ہے اس پر ایمان لے آئے ہیں وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ اور ہم نے اس رسول کی پیروی شروع
کر دی ہے جس رسول کو تو نے بھیجا تھا۔ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِین تو ہمیں بھی شاہدوں میں لکھ لے۔
اس دعا کی حکمت کو سمجھنا چاہئے ۔ اس کے دو حصے ہیں پہلے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام
سے مومن مخاطب ہوتے ہیں اور یہ عرض کرتے ہیں کہ آپ ہم پر گواہ بن جائیں اور اس کے بعد خدا
سے مخاطب ہوتے ہیں اور یہ عرض کرتے ہیں کہ آپ ہم پر گواہ بن جائیں اور اس کے بعد خدا سے
مخاطب ہوتے ہوئے یہ عرض کرتے ہیں کہ تو ہمیں گواہوں میں شمار کرلے۔ یہ نہیں کہا کہ تو ہمارا گواہ
بن جا عرض کرتے ہیں فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ کہ تو ہمیں بھی شاہدوں میں لکھ لے ۔ اس کا
مطلب یہ ہے کہ جس طرح انبیاء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں اور خدا پر ایمان
لانے والوں کی نگرانی کریں اور ان کے اعمال کا ہمیشہ باریک نظر سے جائزہ لیتے رہیں کیونکہ قیامت
کے دن ان کو ان لوگوں پر گواہ بنایا جائے گا اور گواہ بننے کے لئے جو شرائط ہیں وہ ان میں پائی جاتی
ہیں۔ یعنی اس معاملے میں گواہ بننے کے لئے ضروری شرط یہ ہے کہ جس نیکی کی وہ تعلیم دیتے ہیں اس
نیکی پر عمل بھی کرتے ہیں۔ اگر انبیاء میں یہ بنیادی شرط نہ پائی جاتی تو وہ ہرگز قوموں پر گواہ نہیں بنائے
جاسکتے تھے۔ پس نیکی کا گواہ بننے کے لئے ضروری ہے کہ انسان خود نیک ہو۔ پس حواریوں نے دیکھئے
کیسی پر حکمت دعا کی ہے۔ پہلے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا کہ تو ہمار گواہ بن جا کیونکہ تو ہی

خطبات طاہر جلد ۱۰
329
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
یہ اہلیت رکھتا ہے کہ جو بات کہتا ہے وہی کرتا ہے۔ جس نیکی کی تعلیم دیتا ہے اس پر عمل پیرا
ہے، ہمارا گواہ بن جا کہ ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور پھر خدا سے عرض کی کہ اے خدا! ہمیں بھی گواہوں
میں لکھ لے۔ ہم تیرے حضور اس قابل بنیں کہ لوگوں کو نہ صرف نیکی کی تعلیم دیں بلکہ اس تعلیم پر خود عمل
کرنے والے ہوں یہاں تک کہ تیرے نزدیک ہم شاہدین میں لکھے جائیں ۔ بہت بڑا مرتبہ ہے جو
طلب کیا گیا ہے یعنی تیرے حضور انبیاء کے ان ساتھیوں میں لکھے جائیں جن کو قوموں کی نگرانی پر
مامور کیا جاتا ہے۔ پس نیک اعمال کی اور اخلاص کی دعا اس دعا کے اندر شامل ہوگئی اور بہت ہی جامع
و مانع دعا ہے۔
پھر بہت سے انبیاء کی دعا قرآن کریم نے یوں بیان فرمائی کہ مختلف انبیاء مختلف مصائب میں
مبتلا ہو کر یہ دعا کیا کرتے تھے جن کا ذکر یوں فرمایا: وَكَائِنُ مِنْ نَّبِيِّ قَتَلَ مَعَهُ رِبِيُّونَ
كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَا ضَعُفُوا وَمَا اسْتَكَانُوا
وَاللهُ يُحِبُّ الصَّبِرِينَ (آل عمران : ۱۴۷) وَكَائِنُ مِّنْ نَّبِيِّ قَتَلَ مَعَهُ رِبِيُّونَ
كثير آگے دعا شروع ہوگی ۔ وَكَأَيِّنْ مِنْ نَّبِي کتنے ہی خدا کے نبی ایسے ہیں۔
قَتَلَ مَعَهُ رِبِيُّونَ كَثِيرٌ جن کے ساتھ بہت سے خدا والوں نے مل کر جہاد کیا
فَمَا وَ هَنُوا وہ کمزور نہیں پڑے لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ ۔ اس وجہ سے کہ ان کو اس راہ
میں یعنی اللہ کی راہ میں مصیبتیں پڑیں۔ وَمَا ضَعُفُوا اور یہ بھی کمزوری کے اظہار کا ایک مزید لفظ
ہے۔ ضَعُفُوا کمزور پڑ جانا ۔ بوڑھے ہو جانا تھک جانا وَ مَا اسْتَكَانُوا اور ایسے حال میں نہیں
پہنچے کہ وہ ذلیل اور رسوا ہو چکے ہوں اور ہمت ہار بیٹھے ہوں ۔ تو با وجود شدید مشکلات کے لمبی مشکلوں کی
راہ پر چلنے کے ان میں کوئی کمزوری نہیں آئی کوئی بیزاری پیدا نہیں ہوئی کوئی تھکن پیدا نہیں ہوئی
اور مشکلات نے اعصاب کو مضمحل نہیں کر دیا اور دنیا کی نظر میں ان لوگوں میں وہ شمار نہیں ہوئے جو
تھک ہار کر ذلیل ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔
یہ کیسے ہوا ؟ اس لئے ہوا کہ وہ ایک دعا کیا کرتے تھے وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَنْ
قَالُوا اس کے سوا ان کی دعا اور کچھ نہ تھی کہ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا اے ہمارے رب ! ہمارے
گناہ بخش دے۔ وَ إِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا اور اپنے نفس پر ہم جو زیا دتیاں کرتے رہتے ہیں ان

خطبات طاہر جلد ۱۰
330
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
سے صرف نظر فرما۔ وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا اور ہمارے اقدام میں استحکام بخش اور ہمیں متزلزل نہ ہونے
دے ۔ وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (آل عمران: ۱۴۸) اور ہمیں کافروں کی قوم پر
نصرت عطا فرما۔
پس یہ جو دعا ئیں بتائی گئیں کہ یہ دعائیں کیا کرتے تھے ان دعاؤں کو اس مضمون پر چسپاں
کر کے دیکھیں جو پہلے گزر گیا کہ ان میں یہ بات بھی پیدا نہیں ہوئی، یہ بات بھی پیدا نہیں ہوئی، یہ
بات بھی پیدا نہیں ہوئی ، یہ بات بھی پیدا نہیں ہوئی تو در حقیقت ان سب باتوں کا جواب اس دعا میں
ہے۔ اس دعا کے جتنے ٹکڑے ہیں ان کا ان باتوں سے تعلق ہے جن باتوں سے وہ بچے رہے اور جن
سے اللہ تعالیٰ نے ان کو نجات بخشی اور وہ اس دعا ہی کا نتیجہ تھا۔ پس اگر آج بھی مومن اس راہ کو طلب
کر رہے ہیں تو اس راہ کی صفات کو اختیار کرنا پڑے گا اور دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے ثبات قدم کی
التجائیں کرنی ہوں گی ۔
پھر قرآن کریم میں لِأُولِی الْأَلْبَابِ کی دعا بتائی گئی ہے یعنی عقل والوں کی دعا۔ جن
کا دماغ روشن ہوتا ہے جن کا نور بصیرت تیز ہوتا ہے۔ فرمایا: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ( آل عمران : ۱۹۱)
دیکھو! آسمان اور زمین کی پیدائش میں رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں یقیناً
لأُولِي الْأَلْبَابِ کے لئے صاحب عقل لوگوں کے لئے نشانات ہیں ۔ صاحب عقل لوگ کیا
کرتے ہیں ؟ صاحب عقل وہ لوگ ہیں ۔ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا جو اللہ کو
کھڑے ہو کر بھی ، بیٹھ کر بھی یاد کرتے ہیں ۔ وَ عَلَى جُنُو بِهِمْ اور رات کو لیٹے ہوئے یا دن کو لیٹے
ہوئے بھی ۔ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ اور ہمیشہ زمین و آسمان کی پیدائش
پر فکر کرتے رہتے ہیں اور غور کرتے رہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے یہ کیا پیدا کیا ؟ اس میں کیا حکمتیں ہیں؟
اس کی تخلیق میں کیا لطائف پوشیدہ ہیں؟ یہ غور کرنے کے بعد ان کے دل سے بے ساختہ یہ دعا نکلتی ہے
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ کہ اے ہمارے رب ! جو
کچھ بھی تو نے پیدا کیا ہے حکمتوں سے بھرا ہوا ہے باطل نہیں ہے۔ بے مقصد نہیں ہے کیونکہ اتنا اعلیٰ
انتظام جو ایسا مربوط ہو اور ایسا گہری حکمتوں پر مبنی ہو وہ عبث نہیں ہو سکتا ، بے کا رنہیں بنایا جا سکتا ضرور

خطبات طاہر جلد ۱۰
331
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
اس کا کوئی مقصد ہے اور اگر ہم اس مقصد کو پورا کرنے والے نہ بنیں تو جس طرح بے کار چیزیں آگ میں
پھینک دی جاتی ہیں ہمیں ڈر ہے کہ ہم بھی آگ کا ایندھن نہ بن جائیں تو ان سب باتوں پر مشتمل یہ دعا
ہے اگر چہ الفاظ تھوڑے ہیں۔ عرض کرتے ہیں رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَنَكَ
فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ تیری شان بلند ہے، تو سبحان ہے ، تو پاک ہے ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
پس سوال یہ ہے کہ اچانک زمین و آس بانک زمین و آسمان پر غور کرنے کے بعد آگ کے عذاب کا کیا ذکر چل
پڑا۔ وہ میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ وہ ذکر اس مضمون میں مخفی ہے، اس کے اندر یہ ذکر موجود ہے اگرچہ
ظاہری آنکھ سے دکھائی نہیں دیتا۔ مراد یہی ہے کہ جب وہ یہ مضمون پا جاتے ہیں کہ اتنی عظیم الشان
کائنات جو اتنی لطافتوں اور حکمتوں کے ساتھ بنائی گئی ہے اور ارب ہا ارب سال جس کی تخلیق کو پایہ
تکمیل تک پہنچانے میں لگے یہ بے معنی اور بے کار نہیں ہو سکتی ۔ ایک انسان ایک گلی ڈنڈا بھی بنائے
تو اس کا ایک مقصد ہوتا ہے۔ بچے کوئی معمولی سا کھلونا بھی گھڑ لیں یا مٹی سے بنا لیں تو اس کا بھی ایک
مقصد ہوا کرتا ہے۔ جب وہ مقصد پورا نہ ہو تو پھر اسے یا تو ردی میں پھینک دیا جاتا ہے یا آگ میں جلا
دیا جاتا ہے۔ ہر پرزہ جس مقصد کے لئے بنایا جاتا ہے اس مقصد کو جب وہ پورا کرنا چھوڑ دے
تو Junk میں چلا جاتا ہے۔ پرانی کاریں آپ نے دیکھی ہوں گی کہ وہ ایسی جگہوں پر بھجوادی جاتی
ہیں جہاں بڑی بڑی مشینیں ان کو چڑ مڑ کر کے محض لوہے کا ڈھیر بنا دینے پر لگی رہتی ہیں اور آنا فانا ان
کاروں کے حلیے بگڑ جاتے ہیں اور وہ محض لوہے کے ٹکڑے باقی رہ جاتے ہیں ۔ مقصد کیا ہے؟ مقصد
یہ ہے کہ ہر وہ چیز باقی رہے جو مفید ہے جو ان مقاصد کے مطابق ہے جن مقاصد کے لئے اسے پیدا کیا
گیا اور ہر وہ چیز رد کر دی جائے اور اسے کالعدم کر دیا جائے جو مقاصد کو ادا کرنے سے عاری ہوگئی ہو
کیونکہ اس کے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں رہا۔ ان کے لئے آگ بنائی گئی ہے۔ آگ ان لوگوں کو ختم
کرنے کے لئے بنائی گئی ہے جو مقصد کو پورا نہیں کر سکے۔ اس لئے یہ بڑی پر حکمت دعا ہے دیکھئے ان
لوگوں کو لِأُولِي الْأَلْبَابِ کہنا یہاں کیسا سجتا ہے کہ غور وفکر کے بعد لمبی باتوں کی بجائے سیدھی
نکتے کی بات کہی ۔ آخری مقصد کی بات بیان کر گئے کہ اے خدا! ہم نے بہت غور کر لیا ہے۔ اب ہمیں یہ
یقین ہو گیا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کیا تو ہم آگ کا ایندھن بنائے جانے کے لائق ہوں
گے ۔ پس ہم تجھ سے یہ عرض کرتے ہیں کہ ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ

خطبات طاہر جلد ۱۰
332
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَيْتَهُ اے خدا! جسے تو آگ میں داخل کر دے یا داخل کر دے گا تو
اسے تو ذلیل و رسوا کر دے گا وَ مَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ اَنْصَارِ اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ۔ یہ
بھی کیسی پر حکمت دعا ہے اور دیکھیں ان کے لئے لِأُولِی الْأَلْبَابِ کہلانا کیسا زیب دیتا ہے
کیونکہ یہ کہنے کے بعد کہ جسے تو آگ میں داخل کرے یہ شبہ پیدا ہو سکتا تھا کہ اللہ گویا نعوذ باللہ لوگوں
کو زبر دستی آگ میں داخل کرتا پھرتا ہے۔ اس شبے کا ازالہ اس دعا کے آخری ٹکڑے نے کر دیا اور
وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ اے خدا! جن کو تو آگ میں داخل کرے گا وہ ظالم ہوں گے۔ خود اپنے
نفسوں پر ظلم کرنے والے ہوں گے اور جو ظلم کرنے والے ہیں ان کی مدد نہیں کی جاتی۔ اس لئے تو ان
کی مدد نہیں کرے گا۔ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارِ پھر یہ دعا آئی: رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا
يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ کہ اے خدا ! ہم نے اس منادی کی آواز کو سنا جو یہ پکار رہا تھا کہ اپنے رب پر
ایمان لے آؤ ۔ پس ہم نے اس پکار کو سنا اور ایمان لے آئے اس ایمان لانے کے نتیجے میں کیا طلب
کیا جاتا ہے۔ الأولى الْأَلْبَابِ یہ عرض کرتے ہیں : رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا اے
خدا! پہلا مطالبہ تو ہمارا یہ ہے کہ اب جب ہمیں نئی زندگی عطا کی گئی نئے دور میں ہم داخل ہو رہے ہیں تو
ہمارے پرانے گناہوں کا شمار نہ کیا جائے۔ Clean slate یعنی بالکل صاف سختی کے ساتھ ہم
دوبارہ زندگی کا ایک نیا سفر شروع کریں لیکن یہ کہنا بھی کافی نہیں کیونکہ زندگی کے اندر بہت سی برائیاں
اس طرح داخل ہو جاتی ہیں جیسے فطرت ثانیہ بن گئی ہوں اور محض ایمان لانے کے نتیجے میں وہ بیماریاں ہو
از خود جھڑ نہیں جایا کرتیں۔
پرانے گناہ تو بخشے گئے لیکن بد عادتیں جو زندگی کا حصہ بن چکی ہیں وہ کیسے چھٹیں گی اور ان
کے نتیجے میں جو نئے گناہ پیدا ہوتے رہیں گے ان کا کیا بنے گا تو دیکھئے صاحب عقل لوگ کیسی اچھی
دعا کر رہے ہیں ۔ کہتے ہیں : وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا پہلے کی بخشش اور آئندہ ہم سے ہماری وہ
برائیاں دور کرنا شروع فرمادے جو برائیاں ہمارے ساتھ لاحق ہو چکی ہیں ، بیماریوں کی طرح ہمیں
چمٹ گئی ہیں ۔ جن کو دور کرنا ہماری طاقت میں نہیں ہے۔
پس ایمان لانے کے ساتھ ہی سب برائیاں دور نہیں ہو جایا کرتیں اور یہ خصوصاً ان
مسلمانوں کو یا درکھنا چاہئے جو دنیا میں تبلیغ اسلام کر رہے ہیں ۔ محض تبلیغ کے ذریعے کسی کو مسلمان بنالینا

خطبات طاہر جلد ۱۰
333
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
اور یہ سمجھ لینا کہ فرض ادا ہو گیا ہرگز کافی نہیں کیونکہ بہت سے ایسے ایمان لانے والے ہوں گے جو سچے
دل سے تو بہ بھی کر چکے ہوں گے لیکن اپنی بہت سی بدیاں ساتھ لے کر آئیں گے جن سے چھٹکارا پانا
ان کے بس میں نہیں۔ اگر ان کی طرف توجہ نہ کی گئی ، اگر تبلیغ کرنے والا ان سے مستقل تعلق رکھ کے ان
کی برائیاں دور کرنے میں ان کی مدد نہیں کرتا تو ایسے ہی ہوگا جیسے بعض بچے وبائی امراض کا شکار
ہوتے ہیں اور مائیں ان کو جگہ جگہ لئے پھرتی ہیں ، اتنا نہیں سوچتیں کہ مجالس میں لے کے جائیں گی تو
اور بھی بیماریاں پھیلائیں گی ، کئی مائیں میرے پاس بھی لے آتی ہیں جب میں پیار کر چکتا ہوں تو بتاتی
ہیں کہ اس کو تو فلاں وبائی بیماری ہے۔ اللہ تعالیٰ حفاظت فرماتا ہے وہ الگ بات ہے لیکن جو مضمون ہے
اس کو ضرور پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ لِأُولِي الْأَلْبَابِ اقرار کرتے
ہیں کہ محض ایمان لانے کے نتیجے میں ہم پاک وصاف نہیں ہو گئے ، ہمارے گناہ بخشے بھی جاچکے ہوں
تب بھی ہمارے اندر برائیاں موجود رہیں گی اور تیری مدد کے سوا وہ برائیاں دور نہیں ہو سکتیں ۔ پس
مومنوں کو نو مبایعین کی فکر کرنی چاہئے اور ان کے ساتھ لگ کر ان کی کمزوریاں دور کرنے میں ان کی
مدد کرنی چاہئے ورنہ اسی طرح کھلے چھوڑ دیئے گئے تو باقی جماعت میں بھی وہ اپنی بیماریاں پھیلاتے
رہیں گے۔ دعا کا اگلا حصہ اسے مکمل کر دیتا ہے پھر وہ عرض کرتے ہیں وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ اگر
ہماری دعا قبول ہو گئی تو اب برائیاں تو تو دور کر دے گا لیکن پتا نہیں کتنا وقت لگتا ہے۔ بعض بیماریاں عمر
کا ساتھ دیئے ہوئے ہوتی ہیں، لمبے عرصے سے چمٹی ہوئی ہوتی ہیں اور پتا نہیں کتنی عمر باقی ہے۔ اتنے
عرصے میں وہ مٹ بھی سکیں گی کہ نہیں ۔ موت کا کوئی وقت معین نہیں۔ تو دیکھیں
لأولى الْأَلْبَابِ نے کیسی عقل والی دعا کی وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ اے خدا! مارنا نہ جب تک
نیکوں میں شمار نہ ہو چکے ہوں ۔ تیری مرضی ہے جلد صحت دے یا دیر سے صحت دے۔ مقصد یہ ہے کہ
جب تک صحت نہ پا چکے ہوں ہمیں واپس نہ بلانا ۔ آخری سانس اس حالت میں لے رہے ہوں کہ تو
کہہ رہا ہو کہ تم ابرار میں داخل ہو گئے ہو کیسی پیاری دعا ہے اور الأولى الْأَلْبَابِ واقعی ایسی
دعائیں کیا کرتے ہیں اور ایسی دعاؤں کی درخواستیں بھی کیا کرتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لاہور میں ایک صحابیہ ہیں جو یہاں ہماری جماعت
کی بڑی مخلص رکن آمنہ صدیقہ کی والدہ ہیں بہت بڑی عمر ہو چکی ہے ۔ غالباً 90 اور 100 کے

خطبات طاہر جلد ۱۰
334
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
درمیان ہے لیکن ماشاء اللہ ہوش و حواس خوب قائم ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانے کی باتیں یاد ان کا ابھی رمضان میں مجھے پیغام ملا ، اس پر مجھے یہ آیت یاد آئی ۔ میں نے کہا
دیکھیں خدا نے کس طرح اپنے پیارے بندوں کی باتیں قرآن کریم میں محفوظ کر دی ہیں ۔ ان کی بھی
جو پہلے گزر چکے تھے ان کی بھی جو بعد میں آنے والے تھے، انہوں نے کہا کہ میرے لئے صرف یہ دعا
کیا کریں کہ خدا مجھے اس حالت میں واپس بلائے جب مجھ سے راضی ہو چکا ہو۔ پس
وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ کی دعا صاحب عقل لوگوں کی دعا ہے ، وہ جانتے ہیں کہ برائیوں کا زندگی کا
ساتھ ہوتا ہے بعض دفعہ گر بھی جائیں تو دوبارہ بھی آجاتی ہیں ۔ آخری فیصلہ اس وقت ہوگا جب انسان
واپس جا رہا ہوگا ۔ اس وقت اگر خدا کی رضا کی نگاہیں پڑ رہی ہوں ۔ اگر اس کے نزدیک اس وقت
انسان نیکوں میں شمار ہو چکا ہو تو زندگی کا مقصد پورا ہو گیا اور پھر انسان یہ کہہ سکتا ہے کہ میں باطل میں
نہیں ہوں ۔ ان لوگوں میں نہیں ہوں جو باطل میں شمار کئے جاتے ہیں۔ پھر اس کے بعد ا بھی ایک دعا
جاری ہے ابھی اپنی ذات کے لئے سب کچھ مانگا گیا مگر اس دین کے لئے ابھی کچھ نہیں مانگا جس دین
کے نتیجے میں ان کی اصلاح کا سلسلہ شروع ہوا چنانچہ معلوم ہوتا ہے کہ موت کے تصور کے ساتھ ہی یہ
خیال پیدا ہوتا ہے کہ اے خدا! ہم نے یہ پیغام دوسروں کو بھی تو پہنچانا ہے اور تیرے جو وعدے
ہمارے متعلق پہلے نبیوں سے کئے گئے ہیں کہ ہم دنیا میں اس طرح اصلاح احوال کریں گے اور لوگوں
کے حالات میں پاک تبدیلیاں پیدا کریں گے۔ وہ وعدے اگر پورے نہ ہوئے تو قیامت کے دن پھر
بھی ہمارے لئے شرمندگی ہے یعنی ایک انسان اپنی ذات میں اگر نیک بھی بن چکا ہو اور اس کا بظاہر
نیک انجام بھی ہو، وہ اگر دوسرے بنی نوع انسان کے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تو وہ اپنے
آپ کو کامیاب نہیں سمجھتا۔ یہ لِأُولِي الْأَلْبَابِ کی تعریف کی جارہی ہے۔ چنانچہ یہ دعا ؛ بھی
ساتھ بتادی کہ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ اے خدا! وہ سارے وعدے ہمارے
حق میں پورے فرمادے جو تو نے پہلے رسولوں کو دیئے تھے کہ ہم آنیوالوں کے ساتھ یہ یہ سلوک
فرمائیں گے۔ اب یہ کیا مطلب ہے کہ وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِک در اصل یہاں یہ بات کھل گئی کہ
یہ ساری دعا جو الأولى الْأَلْبَابِ کی دعا ہے یہ محمد مصطفی ﷺ کے غلاموں کی دعا ہے اور یہ جو
باتیں ہو رہی ہیں یہ محمد رسول اللہ ﷺ کے غلاموں کی ہی باتیں ہورہی ہیں کیونکہ یہ آپ کی ہی ایک

خطبات طاہر جلد ۱۰
335
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
امت ہے۔ جس کے متعلق گزشتہ تمام انبیاء نے خوشخبریاں دی تھیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں تمام دنیا میں ہر دوسرے
دین پر غالب فرمائے گا۔ تو وہ عرض کرتے ہیں کہ : رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ تو نے
گزشتہ تمام ابنیاء کے ہاتھوں ہمیں جو خوشخبریاں بھیجی تھیں اور وعدے کئے تھے کہ میں امت محمدیہ سے
یہ یہ سلوک کروں گا وہ ہمارے حق میں پورے فرمادے ۔ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيِّمَةِ قیامت کے دن
ہمیں ذلیل ورسوا نہ ہونے دینا کہ وہ وعدے جو ہمارے ساتھ وابستہ تھے وہ پور ے نہیں ہوئے ۔ اب
اگر وعدے پورے نہیں ہوئے تو بظاہر یہ خیال جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وعدے پورے نہیں کئے
حالانکہ خدا تو وعدے پورا کرتا ہے۔ پس اس دعا کا آخری حصہ یہ ہے کہ
إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران : ۱۹۵) جہاں تک وعدوں کا تعلق ہے۔ تو یقیناً وعدہ خلافی
کر نیوالوں میں سے نہیں ، تو لازماً اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔ پس جب ہم یہ التجا کرتے ہیں کہ یہ
وعدے ہمارے حق میں پورے فرما تو مطلب ہے کہ ہمیں ان وعدوں کا مستحق بنادے کیونکہ اگر ہم
مستحق نہ رہے تو پھر یہ وعدے پورے نہیں ہوں گے لیکن قصور تیرا نہیں ہوگا ،قصور ہمارا ہوگا۔ تو اس
طرح قرآن کریم ان لوگوں کی راہوں کو ہم پر آسان بنا دیتا ہے جن کی راہیں ان کی دعاؤں کے نتیجے
میں ان پر آسان بنائی گئیں اور ہمیں نصیحت فرماتا ہے کہ اس طرح یہ دعائیں کرتے کرتے اس سفر میں
آگے بڑھو۔
پھر اللہ تعالیٰ کمزور عورتوں ، مردوں اور بچوں کی دعا کو بھی قرآن میں محفوظ فرماتا ہے۔ ایسی
عجیب کتاب ہے کہ زندگی کا کوئی پہلو خالی نہیں چھوڑتی۔ مختلف حالتوں کی دعائیں اس میں محفوظ ہیں۔
اگر آپ غور سے ان کا مطالعہ کریں تو زندگی کے ہر امکان پر یہ دعا ئیں حاوی ہیں اور زندگی کے ہر
احتمال پر بھی یہ دعا ئیں حاوی ہیں۔ چنانچہ فرمایا کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان کمزور
مردوں ، عورتوں اور بچوں کی راہ میں جنگ نہیں کرتے ہو جو یہ کہتے ہیں ۔ ( یہ آیت کے پہلے حصے کا
ترجمہ ہے ) کہ ان لوگوں کی خاطر تم کیوں جہاد نہیں کر رہے جو مظلوم ہیں اور جو مشکلات میں پھنسے ہوئے
ہیں اور یہ دعائیں کر رہے ہیں کہ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا
کہ اے اللہ ! ہمیں اس بستی سے نجات بخش جس بستی کے رہنے والے ظالم ہو چکے ہیں
وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی دوست بنا کر بھیج دے

خطبات طاہر جلد ۱۰
336
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
وَاجْعَل لَّنَا مِنْ لَدُنْكَ نَصِيرًا ( النساء : ۷۶) اور اپنی ہی جناب سے ہمارے لئے کوئی مددگار
بھیج دے۔
پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ایک دعا ہے جبکہ ان کی قوم نے ان کے ساتھ بے وفائی کی
اور اللہ تعالیٰ کے واضح ارشاد کو سننے کے باوجود اس پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔ ایسے وقت میں جبکہ
خدا تعالیٰ نے ان کو حکم دیا کہ وہ ایک شہر میں داخل ہو جائیں جس کی فتح ان کے لئے مقدر کی گئی تھی تو
اس موقع پر انہوں نے کہا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ (المائده : ۲۵)
کہ اے موسیٰ ! جا تو اور تیرا رب دونوں لڑتے پھر وہم تو یہاں بیٹھ رہنے والے ہیں ۔ جب تم دونوں ہم
اور تمہارا رب لڑکے رب لڑکے شہر فتح کر لو گے تو پھر ہمیں بتادینا ہم بھی داخل ہو جائیں گے ۔ اس وقت حضرت
موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ عرض کیا : رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي (المائده: ۲۶)
اے میرے رب ! میرا کمزوری کا یہ حال ہے کہ میں اپنے اور اپنے بھائی کے سواکسی کو اپنے ساتھ نہیں
پاتا۔ سب میرا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ اس دعا میں بھی بڑی گہری حکمت ہے۔ جواب دینے والوں نے
موسیٰ سے یہ کہا تھا کہ تو اور تیرا خدا لڑتے پھرو ۔ دو کا ذکر کیا تھا ۔ خدا تو ساری کائنات کا خدا ہے
اور مالک ہے۔ اس نے کسی سے کیا لڑنا ہے جب وہ کسی کی ہلاکت کا فیصلہ کرے گا تو وہ ان کو ہلاک
کر دے گا لیکن دولڑنے والے ضرور تھے ایک موسی" تھے اور ایک ان کے بھائی تھے۔ ان کے اس
جواب سے یہ شبہہ پڑ سکتا تھا کہ موسیٰ ہی صرف وفادار رہا اور موسی" کا بھائی بھی ان لوگوں میں شامل
ہو چکا ہے۔ اس شبہہ کے ازالے کی خاطر حضرت موسی کی دعا من وعن ہمارے سامنے رکھ دی گئی کہ
دیکھو موسی اکیلا ہی وفادار نہیں تھا اس کا بھائی بھی وفادار تھا۔ اگر چہ قوم نے اس کا ذکر نہیں کیا تو دعا یہ
بتائی کہ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي اے خدا ! میں اکیلا ہی تیری راہ میں چلنے والا
وفادار نہیں ہوں بلکہ میرا بھائی بھی میرے ساتھ شامل ہے لیکن ہم صرف دو ہی ہیں ۔ فَافْرُقُ بَيْنَنَا
وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ ( المائدہ: ۲۶) ہمارے اور فاسقوں کی قوم کے درمیان تفریق کر دے۔ ایسا
سلوک فرما کہ ظاہر ہو جائے کہ ہم تیرے پسندیدہ لوگ ہیں، تیری رضا کو حاصل کرنے والے لوگ ہیں
اور وہ لوگ نہیں جن سے تو ناراض ہوتا ہے۔
دعا
قرآن کریم میں ایک دعا یہ سکھائی گئی رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ

خطبات طاہر جلد ۱۰
337
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ ( آل عمران (۵۴) اے ہمارے رب ! ہم ایمان لے آئے ۔ فَاكْتُبْنَا مَعَ
الشهدِین پس ہمیں بھی شہداء میں شمار کر لے، شاہدین میں شمار کر شمار کر لے۔ اس سے وہ پہلی و اسے ده ہ پہلی دعا یاد آجاتی
ہے جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے جواب میں ان لوگوں نے کی تھی جو اپنے آپ کو انصارالی
اللہ کہتے تھے اس میں یہ ذکر تھا اے خدا! ہمیں شاہدوں میں شمار کرلے اور قرآن کی فصاحت و بلاغت کا
عجیب کرشمہ ہے کہ یہ دعا وہاں سکھائی گئی جہاں پہلے عیسائیوں کی تعریف کی گئی ہے اور یہ فرمایا گیا ہے
کہ نصاریٰ میں سے آج بھی ایسے لوگ ہیں کہ جب وہ خدا کا ذکر کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی محبت سے
ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں ۔ پس چونکہ ان کی خوبیوں کا ذکر چل رہا تھا اس لئے ان کی
وہ بہترین دعا یہاں مومنوں کو یاد کرادی گئی جس کے نتیجے میں ان کی نیکیوں کو اتنا دوام ہوا کہ بعض ان
میں سے آنحضرت ﷺ کے ظہور کے بعد بھی اپنی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے بھی نیک ہوئے اور خدا کے علوسه
نزدیک نیک ٹھہرے ۔ پر فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ کی دعا ان عیسائیوں کے ساتھ جنہوں نے
ابتداء میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کیا ایک گہرا تعلق رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ کو یہ دعا منظور
ہے تبھی امت محمدیہ کے سلسلے میں بھی اس دعا کو دہرایا گیا اور یہ بتایا گیا کہ محمد رسول اللہ ﷺ اللہ ﷺ کے غلام
بھی یہی دعا کرتے ہیں۔
صلى الله
الله
ایک دعا مائدہ سے متعلق ہے وہ بھی تشریح طلب ہے حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے
جب دنیا کی محبت اپنے حواریوں کے دلوں پر سرد کر دی اور وہ یوں لگتا تھا کہ کشکول ہاتھوں میں پکڑے
ہوئے تبلیغ کے لئے نکل گئے ہیں ۔ سارے کام چھوڑ دیئے اور کوئی ذریعہ معاش باقی نہیں رہا تو اس
وقت انہوں نے دنیا کی مشکلات سے گھبرا کر حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام سے یہ عرض کیا کہ آپ
خدا کے حضور یہ دعا کریں کہ وہ آسمان سے ہم پر مائدہ اتارے کیونکہ ہم اب ”کمائی جو گئے رہے نہیں
ہم تو خالصہ اس دین کے لئے وقف ہو گئے ہیں اس لئے ہمارے رزق کا وہی انتظام کرے اور آسمان
سے مائدہ اتارے چنانچہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعا کی وہ اولین کے لئے بھی اور
آخرین کے لئے بھی کی ۔ وہ دعا یہ ہے: قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا
انْزِلْ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدَ الَّا وَلِنَا وَاخِرِنَا وَآيَةً مِنْكَ
وَارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ (المائدہ : ۱۱۵) کہ اے ہمارے خدا! ہم پر آسمان سے نعمتوں کا

خطبات طاہر جلد ۱۰
338
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
دستر خوان نازل فرما نعمتیں نازل فرما، ایسی نعمتیں جو ہمارے اولین کے لئے بھی عید ہو جائیں
اور آخرین کے لئے بھی عید ہو جائیں یعنی دونوں کے لئے خوشیوں کے سامان لائیں۔
وَايَةً مِنْكَ اور وہ تیری طرف سے ایک نشان بن جائیں وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرُّزِقِينَ
کے
تو ہمارے رزق کا انتظام فرما اور تو بہترین رزق عطا کر نیوالا ہے۔ اس دعا کے ساتھ یہ احتیاط ضروری
ہے کہ اس س دعا دعا ۔ کے بعد خدا تعالیٰ نے جو تنبیہہ فرمائی فرمائی ہے ہے اس اس کو کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔ یہ دعا سننے ۔
بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تیری یہ دعا قبول کروں گا لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ان لوگوں نے اگر
ناشکری کی تو ان کو عذاب بھی ایسا دوں گا جو دنیا میں کبھی کسی کو نہ دیا گیا ہو اور دنیا کے لئے عبرت کا نشان
بنادوں گا ۔ اب اس شرط کے ساتھ رزق عطا کرنا یہ عجیب سا لگتا ہے آخر اس کا کیا مطلب ہے؟ غور
طلب بات ہے کہ ایک طرف اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ، رزاق ، دیالو ، بے انتہاء سخی اور رحم کرنے والا
اور اپنے نبی کی یہ دعا سنتا ہے کہ ہاں ! میں ان کے لئے آسمان سے رزق اتاروں گا اور ساتھ ہی اتنی
بڑی تنبیہہ کر دیتا ہے کہ اگر یہ ناشکرے ہوئے تو ایسا عذاب دوں گا کہ دنیا میں کبھی کسی کو نہ دیا گیا
ہو۔ اس میں کیا حکمت ہے ؟ اس کو جب آپ سمجھ لیں گے تو پھر اس دعا کو متوازن طور پر خدا کے حضور
عرض کرنے کی توفیق پائیں گے ورنہ اس کا غلط مطلب سمجھ کر آپ دعا مانگتے رہیں گے۔ حضرت عیسی
علیہ الصلوۃ والسلام نے مائدہ سے دراصل روحانی مائدہ مراد لیا تھا اور رزق کی دعا بھی مانگی ہے لیکن ضمنی
طور پر چنانچہ آپ دوبارہ اس دعا کو پڑھیں ۔ فرمایا ہمارے لئے آسمان سے مائدہ اتار جو ہمارے اولین
اور آخرین کے لئے عید ہو وارزقنا اور ہمیں رزق دے۔ پس دعا کی درخواست کرنے والے جو لوگ
تھے ان کے ذہن میں روحانی مائدہ نہیں تھا بلکہ دنیاوی مائدہ تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو قبول کرتے
ہوئے متوجہ کیا کہ اصل روحانی مائدہ ہے۔ اگر تم نے روحانی مائدہ سے فائدہ نہ اٹھایا اور دنیاوی رزق
میں پڑ گئے تو لوگوں کے لئے ٹھوکر کا موجب بنو گے ۔ دنیا تمہاری مادی ترقی دیکھے گی اور یہ سمجھے گی کہ
حضرت عیسی نے جو دعا مانگی تھی اس کے نتیجے میں تمہیں سب کچھ حاصل ہو گیا اور تمہاری پیروی کو فخر
سمجھے گی اور اسی کو ذریعہ نجات سمجھے گی ، دنیا یہ سمجھے گی کہ ایسی قو میں جن پر خدا نے اتنی نعمتیں کی ہوں کہ
ساری دنیا سے زیادہ ان پر رزق فراخ کر دیا ہو۔ وہ تمام دنیا کی دولتوں کے مالک بن بیٹھے ہوں وہ
اچھے لوگ ہیں تبھی تو خدا تعالیٰ ان کو عطا کر رہا ہے تو یہ فرمایا کہ ضروری نہیں ہے کہ یہ ظاہری رزق پانے

خطبات طاہر جلد ۱۰
339
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
کے بعد بھی خدا کی نظر میں وہ اچھے لکھے جائیں۔ تیری دعا کی خاطر ہم ان کو رزق تو دے دیں گے لیکن
اگر روحانی مائدہ کے بغیر انہوں نے رزق پر قناعت کی اور رزق کے عاشق ہو گئے اور اسی کے ساتھ دل
لگا بیٹھے تو چونکہ دنیا کے لئے ٹھوکر کا ذریعہ بن سکتے ہیں اس لئے ہم پر فرض ہوگا کہ ہم آخران کو ہلاک
کر دیں تا کہ دنیا یہ سمجھ لے کہ محض ظاہری رزق عطا کرنا انعام نہیں ہے۔ انعام اور چیز ہے اور ظاہری
رزق میں فراخی دینا اور چیز ہے۔ یہ وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنا عظیم الشان رزق یعنی مادی رزق بھی
عطا کرنے کا وعدہ فرمایا اتنی ہی بڑی تنبیہہ کر دی کہ اس رزق کا حق ادا کرنا ورنہ تم صفحہ ہستی سے
مٹا دیئے جاؤ گے اور ایک عبرتناک عذاب کے ذریعے مٹائے جاؤ گے یہ دعا حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی دعا تھی جو اولین کے علاوہ آخرین کے متعلق خصوصیت سے مانگی گئی تھی ۔ آخرین میں
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والے آج کے دور کے عیسائی ہیں اور آپ دیکھ لیجئے کہ خدا
نے کس شان سے اس دعا کے ظاہر کو پورا فرمایا ہوا ہے ۔ اتنا رزق وسیع کیا ہے کہ باقی ساری دنیا ان
کے مقابل پر بھکاری بنی ہوئی ہے کچھ بھی ان کے پہلے نہیں ۔ ساری دنیا کے یہ رازق بنے ہوئے ہیں
جس کو چاہیں اس کو رزق دیتے ہیں جس سے چاہیں اس سے چھین لیتے ہیں لیکن چونکہ اس شرط کو پورا
نہیں کیا جو روحانی مائدہ سے تعلق رکھتی تھی اس لئے دنیا کے لئے ٹھوکر کا موجب بھی بن گئے
ہیں۔ بہت سے غریب ممالک مسلمان بھی اور ہندو بھی اور بدھسٹ بھی اس لئے عیسائی ہو رہے ہیں
کہ وہ کہتے ہیں دیکھو خدا نے ان سے حسن سلوک فرمایا، ان پر فضل فرمائے ، یہ ٹھیک ہی ہوں گے تو خدا
تعالیٰ ایسا کر رہا ہے پس قرآن کریم کی دوسری آیت میں جو تنبیہ مضمر تھی وہ تنبیہ ہم اپنے سامنے ظاہراً
پوری ہوتی ہوئی دیکھ رہے ہیں ۔ پس اس لئے یہ لازم ہے کہ یہ قو میں اگر اصلاح نہیں کریں گی اور خدا
تعالیٰ کے روحانی رزق کی طرف متوجہ نہیں ہوں گی اور دین کی طرف ، سچے دین کی طرف واپس نہیں
لوٹیں گی تو یہ عبرت کا نشان بن جائیں گی اور ان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔
انگلستان کے دل میں لندن میں کھڑے ہو کر میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ یہ سو فیصدی سچی
باتیں ہیں ۔ کوئی دنیا کی طاقت ان کو ٹال نہیں سکتی ۔ دو ہزار سال پہلے کوئی یہ تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ
اس طرح عیسی کے ماننے والوں کو اتنا بڑا رزق عطا کیا جائے گا اور اتنا وسیع دستر خوان ان کے لئے
اتارا جائے گا۔ چودہ سو سال پہلے جب قرآن کریم میں یہ آیت نازل ہوئی ہے کوئی وہم و گمان بھی نہیں

خطبات طاہر جلد ۱۰
340
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
کر سکتا تھا کہ عیسائی آخر دنیا میں کس طرح حاوی ہو جائیں گے اور رزق کے تمام ذرائع پر کس طرح وہ
قابض ہو کر بیٹھ جائیں گے کیونکہ اس آیت میں موجود ہے کہ جب عیسی نے آخران کے لئے یہ دعا
مانگی تو خدا نے فرمایا ہاں! میں قبول کروں گا لیکن جو لوگ دنیاوی رزق پر راضی ہو جائیں گے
اور روحانیت کی طرف سے آنکھیں پھیر لیں گے ان کو پھر میں عذاب کا نشانہ بناؤں گا۔
پس یہ جو دوسرا حصہ ہے اس نے لازماً پورا ہونا ہے صرف ا رف ایک شرط ہے کہ یہ تو میں تو بہ کریں
اور ان آخرین میں شامل ہو جائیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے آخرین ہیں کیونکہ ایک
وہ آخرین ہیں جن کا عیسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام نے ذکر کیا ہے اور ان کے متعلق یہ مضمون بیان ہوا جو اس
آیت میں ہے۔ ایک وہ آخرین ہیں جن کا محمد مصطفی اللہ نے ذکر فرمایا ہے اور وہ ذکر بالکل مختلف
رنگ میں ہے وہ یہ ہے کہ اسلام جس طرح آج غریب ہے یعنی غربت سے شروع ہوا اور دولت سے
شروع نہیں ہوا ، ایسے آخرین آنے والے ہیں کہ وہ بھی اس تاریخ کو دھرائیں گے اور اسلام دوبارہ
غریبانہ حالت سے شروع ہوگا ۔ پس جن آخرین کا ذکر ہے وہ دولتمند نہیں ہیں بلکہ غریب جماعت ہیں
لیکن خدا کی محبت میں اور خدا کی خاطر اپنے رزق کو قربان کرتے چلے جاتے ہیں اور نیکی کی راہوں میں
چندے دیتے چلے جاتے ہیں ۔ پس ان امیر قوموں کے لئے اب یہی بچنے کی راہ ہے کہ مسیح موسوی کے
آخرین سے نکل کر مسیح محمدی کے آخرین میں داخل ہو جائیں اور وہیں ان کے لئے نجات ہے۔
اب حضرت آدم اور ان کے ساتھی کی دعا جو کہ قرآن کریم میں یوں بیان ہوئی ہے جب کہ
شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا اور انہیں دھوکہ دیا تو ان دونوں نے عرض کیا رَ بَّنَا ظَلَمْنَا
انْفُسَنَا اے ہمارے رب ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا
لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف : ۲۴) اگر تو نے ہم سے بخشش کا سلوک نہ فرمایا اور ہم پر
رحم نہ فرمایا تو ہم یقیناً گھاٹا پانے والوں میں ہو جائیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتے ہیں۔
انسان ہر ایک گناہ کے لئے خواہ وہ ظاہر کا ہو خواہ باطن کا خواہ اسے
علم ہو یا نہ ہو ہاتھ اور پاؤں اور زبان اور ناک اور کان اور آنکھ اور سب قسم کے
گناہوں سے استغفار کرتا رہے۔ آج کل آدم علیہ السلام کی دعا پڑھنی چاہئے ۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
341
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا
لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخُسِرِينَ ( ملفوظات: جلد ۴، صفحہ ۲۷۵)
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو روحانی طبیب بنا کر بھجوایا گیا تھا اس لئے معلوم
ہوتا ہے اس دعا کا اس دور کے ساتھ گہرا تعلق ہے جب میں نے غور کیا تو مجھے سمجھ آئی کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ایک نئے دور کا آدم قرار دیا گیا اور یہ وہ دور خسروی ہے جبکہ اسلام کو دنیا
میں از سرنو زندہ بھی کیا جائے گا اور غالب بھی کیا جائے گا تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اپنے ایک شعر میں اپنے آپ کو آدم قرار دیتے ہیں ۔ پس اس دعا کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی جماعت سے بڑا گہرا تعلق ہے کیونکہ ایک نئے آدم کے دور کے ساتھ اس دعا کا تعلق
ہے۔ اس نئے دور میں اس دعا کی مدد سے داخل ہوں اور یہ دعا پڑھتے ہوئے داخل ہوں کہ
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا اے ہمارے رب ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا وَ إِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا اگر
تو نے مغفرت نہ فرمائی وَتَرْحَمْنَا اور ہم پر رحم نہ فرمایا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ تو
یقیناً گھاٹا پانے والوں میں سے ہوں گے اس دعا میں لفظ الخُسِرِینَ کا بھی دور آخر سے گہرا تعلق ہے
کیونکہ قرآن کریم میں سورہ عصر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالْعَصْرِةُ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرِ
اس زمانے سے خبردار ہو جاؤ۔ اس زمانے کا خیال کرو جبکہ انسان بحیثیت مجموعی گھاٹا پانے والوں میں
ہوگا انسان گھاٹا کھائے گا یعنی تمام عالم کا یہ حال ہو گا۔ تمام دنیا گھاٹا کھانے والی دنیا ہو جائے گی
۔ پس ان دعاؤں کا مضمون ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوتا ہے اور بڑے گہرے آپس کے
تعلقات ہیں جو سرسری نظر سے دکھائی نہیں دیتے لیکن جب آپ ذرا ڈوب کر ان کا مطالعہ کریں تو
آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ روحانی نظام بھی بہت گہر ا مر بوط نظام ہے اور ایک دوسرے کے
ساتھ اس کا تعلق چل رہا ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اپنی جماعت کو اس
دعا کی طرف متوجہ فرمایا تو یونہی نہیں کہ دل میں یہ خیال آگیا کہ چلو یہ بھی دعا کر لیا کرو بلکہ اپنے آدم
ہونے کے اعتبار سے اور قرآن کریم کی اس خبر کے اعتبار سے کہ یہ زمانہ گھاٹا کھانے والوں کا زمانہ
ہے، یہ دعا جماعت احمد یہ کے لئے نہایت ہی اہم ہے اور ہماری بقا کے لئے بہت ہی ضروری ہے۔
ایک اور دعا سے پتا چلتا ہے کہ دعاؤں کا سلسلہ صرف اس زندگی سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ
سے ہو

خطبات طاہر جلد ۱۰
342
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
مرنے کے بعد بھی جاری رہے گا۔ چنانچہ سورہ اعراف میں یہ دلچسپ دعا موجود ہے جو مرنے کے بعد
اعراف پر موجود جنتی خدا سے مانگیں گے اور اس وقت وہ یہ دعا کریں گے۔ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ
الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (اعراف : (۴۸) کہ اے ہمارے رب! ہمیں ظالموں میں نہ شمار کرنا اس کا کیا
مطلب ہے؟ وہ تو ظالموں کی دنیا سے نکل کر اپنے خدا کے حضور حاضر بھی ہو گئے ۔ اور اس مقام پر فائز
کئے گئے جسے قرآن کریم اعراف کا مقام بتاتا ہے۔ یعنی خدا کے منتخب چند بندے جس طرح کوئی پہاڑ
کی بلند چوٹی پر کھڑا ہو اس طرح ان کو رفعتیں عطا کی جائیں گی اور وہ دور سے دکھائی دیں گے۔ نمایاں
طور پر معلوم ہوگا کہ یہ خدا کے پیارے بہ رے بندے ہیں ۔ اس مقام پر فائز ہونے کے باوجود یہ حال ہوگا
کہ عرض کریں گے ۔ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ اے ہمارے رب! ہمیں ظالموں
کی قوم میں داخل نہ کرنا۔ دراصل ابھی اعراف پر فائز لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا باقی ہے۔ یہ
اس دور کی بات ہو رہی ہے جبکہ حشر نشر ہو چکا ہے لیکن ابھی آخری فیصلے کا وقت آنے والا ہے مگر نیکوں
کی علامتیں بھی ظاہر ہو گئی ہیں۔ بدوں اور جہنم والوں کی علامتیں بھی ظاہر ہو رہی ہیں وہ دوگروہوں میں
بانٹے جارہے ہیں تو انکسار کا تقاضا یہ ہے اور عجز کا تقاضا یہ ہے کہ اس حالت میں بھی جبکہ سامنے جنت
دکھائی دے رہی ہو خدا سے یہ عرض کریں کہ جہاں تک ہماری ذات کا تعلق ہے اگر تو ہمارے ظالم
ہونے کا فیصلہ کرلے تو تیرا فیصلہ برحق ہوگا ۔ ہم اپنے گناہوں اور کمزوریوں سے واقف ہیں۔ اعراف
پر فائز ہونے کی وجہ سے ہمیں کوئی دھوکا نہیں لگا۔ ہم یہ نہیں سمجھ رہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی
جان پر کوئی ظلم نہیں کیا۔ اس لئے جب ہم کہتے ہیں کہ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ تو
مراد یہ ہے کہ تیرے حضور ہم ظالموں میں شمار نہ ہوں ۔ ہماری تو یہ التجا ہے کہ ظالموں کے باوجود تو ہمیں
نیک لوگوں میں لکھنا اور اگر ہم بخشے جائیں تو ہم اس دھوکے میں مبتلا نہیں ہوں گے کہ اپنی نیکیوں کی وجہ
سے بخشے گئے بلکہ یہ سمجھیں گے کہ ظالم ہوتے ہوئے بھی تو نے ہمیں ظالموں میں شمار نہیں فرمایا۔
حضرت شعیب علیہ السلام کی دعا جبکہ قوم کے متکبروں نے آپ کو دھمکی دی اور وہ دھمکی پیتھی
کہ تم واپس سواد اعظم میں لوٹ آؤ ۔ اکثریت قوم کی تمہیں واپس بلا رہی ہے۔ تم نے اقلیت کی ایک
عجب سی نئی راہ اختیار کر لی ہے اور بہت معمولی تعداد میں ہو۔ تمہاری حیثیت کوئی نہیں ۔ جب چاہیں ہم
تمہیں مٹا سکتے ہیں اس لئے اب دو ہی باتیں ہیں ۔ جھگڑے ختم کرو اور بحثیں ختم کرو، یا تو تم ہمارے

خطبات طاہر جلد ۱۰
343
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
رب
متوجه
ہوئے
مذہب میں واپس لوٹ آؤ یا پھر ہم تمہیں ملک بدر کر دیں گے اور تمہیں اپنے وطن میں بھی رہنے کا حق
نہیں رہے گا۔ اس پر حضرت شعیب علیہ السلام نے جو جواب دیا وہ ایک دعا تھی جو اپنے رب سے
مخاطب ہو کر کی ۔ قوم یہ دھمکی دے رہی تھی اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ قوم کی بات کو بھلا کر وہ اپنے
کی طرف
اور عرض کیا کہ
وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا (الاعراف: ۹۰) اللہ کا علم ہر چیز پر وسیع
ہے۔ عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا ہمارا تو کل تو اللہ پر ہے نہ کہ کسی قوم کے سہارے پر ، نہ اکثریت پر ، نہ
دنیا وی طاقت پر، رَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِيْنَ
(الاعراف : ۹۰) اے خدا اب اس قوم اور ہمارے درمیان تو فیصلہ فرما کیونکہ ہمیں تو اب فیصلے کی کوئی
طاقت نہیں اور تو حق کے ساتھ فیصلہ فرما۔ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ اور سب فیصلہ کرنے والوں
سے تیرا فیصلہ بہتر ہوا کرتا ہے۔ پس وہ قوم جو دین کی راہ میں ستائی جائے اور اسے دھمکی دی جائے کہ
یا تم ہمارے اندر واپس لوٹ آؤ ورنہ ہم تمہیں ملک بدر کر دیں گے، ان کے لئے یہ بہت ہی موزوں دعا
ہے اور ان کے حالات پر اطلاق پاتی ہے۔
ملک بدر کرنے کا جو مضمون ہے اس کے متعلق یہ ذہن نشین کریں کہ ضروری نہیں ہوا کرتا کہ
کسی کو وطن سے نکال کر ملک بدر کیا جائے اس کے شہری حقوق چھین کر بھی اس کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے
پس مختلف ادوار کے مختلف انداز ہوا کرتے ہیں اس جدید دور میں ملک بدر کرنے کا ایک طریق یہ ہے
کہ ملک میں رکھتے ہوئے شہری حقوق سے محروم کر دیا جائے اور یہ واقعہ کوئی نیا نہیں ، اس سے پہلے بھی
ہو چکا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بھی فرعون نے اس طرح موسی کی قوم کو ملک بدر
کیا تھا کہ جسمانی طور پر باہر نکلنے نہیں دیتا تھا اور شہری حقوق سارے چھین لئے تھے ۔ پس یہ ملک بدر
کرنے کی ذلیل ترین صورت ہے کہ نجات حاصل کرنے کے لئے جو باہر بھاگنا چاہے اس کی راہ میں
روکیں ڈالو، اس کو سزائیں دو۔ قید کرو کہ تم نکلنے کی کوشش کیوں کرتے ہو اور ملک میں رکھتے ہوئے اس
کے سارے حقوق چھین لو۔ پس یہ جو فرعونی دور ہے اس کا ملک بدر کرنا سب سے زیادہ خوفناک اور
تکلیف دہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور اپنے تمام مظلوم بندوں کو اس قسم کے ظلموں سے نجات بخشے ۔
اس وقت جب حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کو فرعون نے نکلنے نہ دیا اور حضرت

خطبات طاہر جلد ۱۰
344
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
موسیٰ علیہ السلام نے اصرار کیا کہ میری قوم کو نکلنے دو ، ان ظالموں سے نجات بخشو ، اگر تم سمجھتے ہو کہ یہ اس
ملک کے برابر کے شہری نہیں تو ان کو ملک چھوڑ نے دو تو فرعون نے کہا میں یہ بھی نہیں کروں گا۔ جوزور
لگا سکتے ہو لگاؤ اس پر بالآخر مقابلہ روحانی مقابلے تک پہنچا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون نے یہ کہا
کہ تم جو الہی نشانات دکھاتے پھرتے ہو میرے نزدیک تو یہ محض دھوکا اور جادوگری ہے اس لئے کیوں
نہ تمہارا تمہارے جیسوں سے مقابلہ کرا دیا جائے اور دنیا د یکھ لے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔ چنانچہ فرعون
نے یہ منادی کرائی کہ جو اس ملک کی چوٹی کے جادوگر ہیں وہ اکٹھے ہو جائیں اور لوگ بھی فلاں دن ں جو
کہ خوشیاں منانے کا ایک دن تھا، اس دن اکٹھے ہوں کیونکہ اس دن ایک جادوگر کا دوسرے
جادوگروں سے مقابلہ ہونا ہے۔ اس کی ساری تفاصیل قرآن کریم میں موجود ہیں مختصراً یہ بتاتا ہوں کہ
جادوگر جب حضرت موسی کے مقابلے کے لئے حاضر ہوئے تو فرعون نے ان سے مخاطب ہو کے کہا
کہ بتاؤ کیا چاہتے ہو؟ اس کے مقابل پر ہم سے کیا لو گے ؟ تو انہوں نے فرعون کا قرب نہیں
مانگا۔ انہوں نے فرعون سے دنیاوی انعام مانگے ۔ یہ بڑی دلچسپ بات ہے ۔خدا کے نیک بندے
جب خدا سے انعام مانگتے ہیں تو قرب الہی مانگتے ہیں۔ انبیاء سے کوئی چیز مانگتے ہیں تو ان کا قرب
مانگتے ہیں۔ فرعون نے معلوم ہوتا ہے اس میں سبکی محسوس کی ۔ اس نے کہا اچھا یہ انعام تو میں دوں گا ہی
اور تمہیں مقرب بھی بنالوں گا حالانکہ مقرب بننے کی کوئی التجا ہی انہوں نے نہیں کی تھی۔ اس سے اندازہ
ہوتا ہے کہ ان کے دل میں فرعون کی کوئی محبت نہیں تھی ، فرعون کی کوئی عظمت نہیں تھی اور غالباً یہی وجہ
ہے کہ وہ پھر ہدایت یافتہ بھی ہو گئے اگر فرعون یا اس کے دین سے گہری محبت ہوتی اور اس کی عظمت
دلوں میں بیٹھی ہوتی تو شاید اتنی آسانی سے ہدایت نہ پاتے۔ بہر حال جب انہوں نے خدا تعالیٰ کا
نشان دیکھا اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے شعبدوں پر ایک عظیم الشان فتح عطا ہوئی ۔ تو
ن کی طرف متوجہ ہوئے بغیر وہ ایمان لے آئے اور اسی وقت انہوں نے یہ دعا کی رَبَّنَا أَفْرِغْ
عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ کہ اے خدا! اے ہمارے رب ! ہم پر صبر نازل فرما۔ وَتَوَفَّنَا
مُسْلِمِينَ اور ہمیں مسلمین میں وفات دینا۔
فرعون
اس دعا کی وجہ یہ بنی کہ ان کے ایمان پر فرعون بہت بگڑا اور ان کو بہت دھمکیاں دیں او اور یہ
کہا کہ تم میری اجازت کے بغیر کس طرح ایمان لے آئے ہو۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اجازت کا کیا

خطبات طاہر جلد ۱۰
345
خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء
سوال ہے ۔ ہم نے سچائی دیکھی اور ایمان لے آئے اس پر فرعون نے کہا اچھا! اگر یہ بات ہے تو میں
تمہیں اس قدر درد ناک عذاب دوں گا کہ ایک طرف سے تمہارے بازو کاٹوں گا اور دوسری طرف
سے ٹانگیں کاٹوں گا اور تمہیں ہمیشہ کے لئے ذلیل و رسوا کر کے اور بے کار کر کے پھینکوا دوں گا اور دنیا
میں جو تکلیف دی جاسکتی ہے وہ تمہیں دوں گا۔ اس پر انہوں نے فرعون سے کہا۔ فَاقْضِ مَا انْتَ
قاض (طہ:۷۳) جو کچھ تو دنیا میں فیصلے کر سکتا ہے کر گزرے جو عذاب دے سکتا ہے دے ۔ ہم تو سچائی
کو دیکھ کر ایمان لے آئے ہیں اور ان مشکل حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو ان کو نظر آرہے تھے
انہوں نے یہ دعا رَبَّنَا ربنا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ کہ اے خدا! ہم پر صبر نان نازل
فرما، تیری طرف سے جب تک صبر کی توفیق نہ ملے ہم اپنی کوشش سے صبر نہیں کر سکیں گے اور اگر ہمیں مارنا
ہی ہے تو مسلمان ہونے کی حالت میں مارنا۔ موت کے ڈر سے کافر ہونے کی حالت میں زندہ نہ رکھنا۔
حضرت ہارون کو جب حضرت موسیٰ نے جانشین بنایا اور ان کی قوم کا اکثر حصہ بگڑ گیا
اور بچھڑا بنالیا تو حضرت موسیٰ واپس لوٹے ۔ یہ واقعہ آپ نے قرآن کریم میں بار ہا پڑھا ہوگا کہ کس
قدر غضب کی حالت میں تھے اور یہاں تک کہ حضرت ہارون کو ذمہ دار گردانا اور ان سے سختی سے
جواب طلبی کی ۔ اس پر حضرت ہارون نے اپنے بزرگ تر بھائی کو سمجھایا کہ میں تو بالکل بے قصور ہوں ۔
مجھ میں تو طاقت ہی نہیں تھی کہ ان جاہلوں کو روک سکتا میں نے کوشش کی مگر انہوں نے اپنی ضد کی
اور توحید سے دوبارہ شرک کی طرف مائل ہو گئے ۔ تب حضرت موسی نے یہ دعا کی: رَبِّ اغْفِرْ لِی
وَلِأَخِي وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَأَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ (الاعراف: ۱۵۲) اے میرے رب !
مجھے بھی بخش دے اور میرے بھائی کو بھی بخش دے ۔ وَادْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ اور ہم دونوں کو اپنی
رحمت میں داخل فرما۔
حضرت موسی کی اس دعا میں اور پہلی دعا میں یہ فرق ہے کہ یہاں اپنا رب کہہ کر دعا کی یہ
درخواست پیش کی ہے۔ پہلے ہم دونوں کے رب یا ہمارے رب کے طور پر خدا سے التجا مانگی تھی ۔
یہاں چونکہ حضرت موسی" خدا کی طرف سے لوٹے تھے یعنی خدا کے ساتھ خاص لقاء کے بعد لوٹے تھے
اور حضرت ہارون کا معاملہ وہاں مشکوک بنا ہوا تھا کہ آپ کس حد تک ذمہ دار ہیں ، کس حد تک نہیں تو
آپ نے اپنے حوالے سے دعا مانگی کہ مجھے تو تو جانتا ہے کہ میں تیری طرف سے لوٹ کے آیا ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی