اِھدِنَا الصّرَاطَ المُستَقِیمَ، صِرَاطَ الَّذِینَ اَنعَمتَ عَلَیھِم کی روشنی میں انبیاء کی دعائیں اور ان کی عظمت

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۱۰
346
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
میں کلیہ بری الذمہ ہوں اس لئے اے میرے رب ! مجھے بھی بخش دے اور میرے بھائی کو بھی بخش
دے اور ہم سے ان لوگوں سے الگ معاملہ فرما ۔ وَأَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ تو سب رحم کرنے والوں
سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
حضرت موسی کی دعا ئیں اپنا ایک خاص انداز رکھتی ہیں ۔ جب آخر حضرت موسی کا غصہ
ٹھنڈا ہو گیا اور اپنی قوم کے ستر آدمیوں کو ایک مقررہ مقام پر جو خدا نے مقرر فرمایا تھا ساتھ لے جانے
لگے تو وہاں طبعی طور پر زلزلہ آ گیا اور وہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ ڈر تھا کہ سب ہلاک نہ ہو جائیں ۔ خدا تعالیٰ
کی لقاء کے لئے (یعنی جس حد تک بھی ان کو لقاء نصیب ہو سکتی تھی ) حضرت موسی" چنیدہ ستر آدمیوں کو
ساتھ لے کر جارہے تھے اور آگے سے زلزلہ آ گیا اور وہ بھی بڑا خطرناک تو ایسے موقعہ پر حضرت موسی نے کیا
دعا کی۔ وہ دعا یہ ہے۔ رَبِّ لَوْ شِئْتَ أَهْلَكْتَهُمْ مِنْ قَبْلُ وَإِيَّايَ (الاعراف: ۱۵۶) کہ
اے خدا! اگر تو چاہتا تو اس سے پہلے بھی تو ان کو ہلاک کر سکتا تھا۔ اس وقت جبکہ ایک خاص مہم پر
جا رہے ہیں یہ تو ہلاکت کا وقت نہیں ہے۔ یہ نہیں کہ یہ گنہگار نہیں ہیں، یہ نہیں کہ ان کو ہلاک کرنا درست
نہیں ہے، پر مجھے موقعہ اچھا نہیں لگ رہا اور جہاں تک تیری قدرت کا تعلق ہے۔ وایائی تو چاہتا تو
مجھے بھی ہلاک کر دیتا ۔ آتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَاءُ مِنا کیا تو ہمیں اب اس وجہ سے ہلاک
کرے گا کہ ہمارے بعض بے وقوفوں نے شرک اختیار کیا ؟ اِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ یہ نہیں میں مان
سکتا ۔ إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ کا یہ مطلب ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ صرف آزمائش ہے۔ ڈرا واہی
ڈراوا ہے اور کچھ نہیں ہے ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تو ایسی بات کرے تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ
وَتَهْدِي مَنْ تَشَاءُ اس طرح کی آزمائشوں کے ذریعے تو جس کو چاہتا ہے ہدایت بخشتا
ہے۔ مراد ہدایت عطا کرنا ہے اور جن کمزوروں کو چاہتا ہے ان کو ننگا کر دیتا ہے اور ان سے ناراضگی کا
اظہار کرتا ہے۔ اَنْتَ وَلِيُّنا لیکن اے خدا! یا د رکھنا کہ ہمارا ولی تو ہی ہے۔ تیرے سوا اور کوئی
نہیں ۔ تیرے سوا ہم کسی سے مدد نہیں مانگ سکتے نہ کسی اور دروازے کو کھٹکھٹائیں گے ۔ فَاغْفِرْ لَنَا
پس ہمیں بخش دے ۔ وَارْحَمْنَا اور ہم پر رحم فرما وَ أَنْتَ خَيْرُ الْغُفِرِينَ (الاعراف: ۱۵۶) تو
سب بخشنے والوں سے بڑھ کر اور سب سے بہتر بخشنے والا ہے۔ وَاكْتُبْ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ (الاعراف: ۱۵۷) اے خدا! اس دنیا میں بھی ہمارے

خطبات طاہر جلد ۱۰
347
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
لئے حسنات لکھ لے۔ اچھی چیزیں لکھ لے۔ حَسَنةً اس دنیا میں بھی ہمارا مقدر بنا دے۔
و فِي الْآخِرَةِ اور آخرت میں بھی ۔ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ کیسی پیاری دعا ہے۔ کہتے ہیں ہم تو اب
تیری طرف آہی گئے ہیں، لمبا سفر کر کے تیرے حضور حاضر ہو گئے ہیں اب تو واپسی کا کوئی رستہ نہیں
رہا ، اب تو خیر لے کر ہی واپس لوٹیں گے۔ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ ہم تیرے پاس آگئے اب ہم سے
یہ سلوک نہ کرنا کہ دشمنوں میں ہماری ہزیمت ہو اور جگ ہنسائی بنے۔
پس انبیاء کی دعاؤں پر غور کریں اور دیکھیں یہ انعام یافتہ لوگ تھے ۔ کیسے موقعہ اور محل کے
مطابق کتنی حکمت کے ساتھ اور درد کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ انہوں نے ایسی دعائیں مانگیں جو
معلوم ہوتا ہے کہ مانگتے وقت ہی خدا کے حضور مقبول لکھی گئی تھیں اور ان کے رد کرنے کا سوال ہی نہیں تھا
کیونکہ دعا ئیں اپنی سچائی اور اپنے خلوص کے ساتھ خود اپنی مقبولیت کی گواہ بن کر دلوں سے اٹھ رہی تھیں ۔
چونکہ وقت زیادہ ہو رہا ہے اس لئے اس ایک دعا کے بعد جواب میں آپ کو بتاؤں گا پھر یہ
سلسلہ انشاء اللہ اگلے جمعہ میں جاری رہے گا۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا آخرت میں بھی دعاؤں کا
سلسلہ جاری رہتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد کی جو زندگی ہے اس میں اور بھی مزید ترقیات
عطا ہوتی ہیں اور روحانی دنیا میں کوئی ترقی دعا کی مدد کے بغیر عطا نہیں ہو سکتی اس مضمون کو خوب ذہن
نشین کر لیں ۔ پس اگر مرنے کے بعد بھی ترقیات کا سلسلہ جاری ہے تو دعاؤں کا سلسلہ لازم ہے ۔
چنانچہ فرمایا۔ دعوتهُمْ فِيهَا جنت میں ان جنتوں کی کیا دعا ہو گی - سبحن اللهم اے
اللہ ! تو ہر برائی
پاک ہے ۔ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلم اور وہ ایک دوسرے کو سلام بھیجیں
گے۔ سلام دعا ہے۔ ا ہے۔ ایک دوسرے کے لئے خدا ہے سلامتی مانگیں گے۔ وَاخِرُ دَعُونَهُمْ آنِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (یونس : (1) اور آخری دعوی ان کا یہ ہوگا ۔ آخری دعا ان کی یہ ہوگی کہ
سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے
سے
یہاں رب کے اوپر دعا کی جو تان ٹوٹی ہے اور قرآن کریم کی پہلی آیت الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ پر جو دعا کی تان ٹوٹی ہے تو اس میں اس مضمون کی طرف اشارہ ہو گیا جس سے ہم
نے سورہ فاتحہ کا آغاز کیا تھا۔ وہ مضمون یہ ہے کہ خدا تعالیٰ رب ہے یعنی کسی چیز کو ایک حالت میں نہیں
رہنے دیتا۔ جس چیز کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہے اسے ترقی دیتا رہتا ہے۔اسے آگے بڑھاتا رہتا ہے۔اس

خطبات طاہر جلد ۱۰
348
خطبہ جمعہ ۱۹ / اپریل ۱۹۹۱ء
کی تکمیل فرماتا رہتا ہے، خدا کے ساتھ ایک دائمی ارتقاء کا تعلق ہے۔ جو اس کی ربوبیت کی صفت سے
ظاہر ہوتا ہے اور ربوبیت کی صفت سے تعلق رکھتا ہے۔ پس الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا یہ
مطلب نہیں ہے کہ شکر ہے ہم نے سب کچھ حاصل کر لیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سب تعریف اللہ ہی
کے لئے ہے جو رب ہے اور ہمیشہ ترقی دیتا رہتا ہے۔ پس ان مقامات پر فائز ہونے کے باوجود ہم
مزید ترقیات کے خواہاں ہیں ۔ پس اے خدا! اپنی ربوبیت کا جیسا سلوک تو نے دنیا میں ہم سے فرمایا
آخرت میں بھی ربوبیت کا یہی سلوک ہم سے جاری رکھنا ۔ اس دعا کے بعد اب میں آج کے خطبے کو ختم
کرتا ہوں ۔ باقی انشاء اللہ جیسا کہ میں نے گزارش کی ہے اگلے خطبے میں اسی مضمون کو جاری رکھیں
گے۔ وَاخِرُ دَعُونَهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
اس کے بعد حضور انور نے سٹیلائیٹ کمیونیکیشن کے ذریعہ براہ راست خطبہ سننے والی
جماعتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔
یہ فہرست انہوں نے مجھے دی ہے۔ آج بھی بعض جماعتیں بڑی ہمت کر رہی ۔ ہیں۔ بہت
خرچ اٹھتا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ کس طرح اس مستقل مزاجی سے یہ خرچ وہ برداشت کر رہی ہیں
ان ممالک میں سے جاپان غالباً سب سے زیادہ دور ہے ، زیادہ خرچ آتا ہوگا اور جماعت چھوٹی سی
ہے اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں بہت برکت دے ۔ ان سب جماعتوں کو جو نیکی کی خاطر اتنا خرچ
کر رہی ہیں ، فورا نیکی کی بات سننے کی حرص لئے ہوئے یہ محنت کر رہی ہیں ان کے لئے دعا کریں اللہ
تعالیٰ ان کو آخرت کے رزق بھی عطا فرمائے اور دنیا کے بھی ۔ ( آج خطبہ سننے والی جماعتوں میں )
جاپان ہے ، ماریشس ہے اور جرمنی ہے، یہ تین تو ماشاء اللہ مستقل حصہ بنے ہوئے ہیں ۔ ان کے علاوہ
اب UK میں بھی جماعتیں پھیل رہی ہیں ۔ مانچسٹر ساؤتھ آل، ایسٹ لندن کرائیڈن چلنگھم
اور ھنسلو ہیں جو اس خطبے میں ہمارے ساتھ براہ راست شریک ہیں ۔“

آج 10 میں سے 10 باقی