رَّبِّ ارحَمھُمَا رَبَّیٰنِی صَغِیرًا کی دعا دونوں نسلوں کیلئے ہے نیز حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا کا ذکر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم میں محفوظ دعاؤں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سب سے پہلے سورۂ بنی اسرائیل کی والدین کے لیے دعا اور اس کے تناظر میں اولاد کی تربیت کے آداب بیان فرمائے۔ اس کے بعد آپ نے سورۂ کہف میں اصحابِ کہف کی دعا کا ذکر کر کے آزمائشوں میں توحید پر ثابت قدمی اور سورۂ مریم میں حضرت زکریا علیہ السلام کی پاکیزہ اولاد کے لیے دعا کی حکمتوں پر روشنی ڈالی۔ آخر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی فرعون کے دربار میں جانے سے متعلق دعا کی تفاصیل پیش کیں اور جاپان میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی مسجد کی تعمیر کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے دعا کی تحریک فرمائی۔

موضوعات: والدین کے لیے دعا، بچوں کی تربیت، اصحاب کہف کی دعا، حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا، حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا، جاپان میں مسجد کی تعمیر

خطبات طاہر جلد ۱۰
373
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِيرًا کی دعا دونوں
نسلوں کیلئے ہے نیز حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا کا ذکر
( خطبه جمعه فرموده ۳ رمئی ۱۹۹۱ء بمقام Nunspeet ہالینڈ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
آج کا یہ خطبہ میں ہالینڈ کی جماعت Nunspeet سے دے رہا ہوں ۔ جہاں مجلس خدام
الاحمدیہ ہالینڈ کے سالانہ اجتماع میں شرکت کے لئے حاضر ہوا ہوں ۔ یہ خطبہ بھی حسب سابق
مواصلاتی نظام کے ذریعے مختلف ممالک میں سنا جا رہا ہے ۔ جاپان میں بھی حسب سابق توقع ہے کہ
رابطہ مکمل ہو جائے گا لیکن سر دست یہ رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔ انگلستان کی ایسٹ لنڈن ، ساؤتھ آل ہنسلو ہو
کرائیڈن،لنڈن Mosque اور مانچسٹر اور منگھم کی جماعتیں یہ خطبہ سن رہی ہیں۔ اسی طرح جرمنی
جل
سے بھی اور ماریشس سے بھی جماعتیں یہ خطبہ سن رہی ہیں ۔
یہ نظام جو مواصلاتی رابطوں کے ذریعے قائم ہوا ہے اس میں ہمارے لنڈن کے ایک مخلص
دوست سعید جسوال صاحب اور ان کے بھائیوں اور ایک بہنوئی کی محنت کا بہت دخل ہے اور یہ اپنی ٹیم
لے کر آج یہاں بھی پہنچے ہیں تا کہ جن جماعتوں کو براہ راست خطبہ سننے کی عادت پڑ چکی ہے وہ ان
خطبوں سے محروم نہ رہ جائیں جو اس سفر کے دوران دیئے جائیں گے۔
اس تمہید کے بعد اب میں اصل مضمون کی طرف لوٹتا ہوں جو ایک سلسلے کی صورت میں جاری
ہوا ہے اور جس کا تعلق سورۃ الفاتحہ کی اس دعا سے ہے: اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ

خطبات طاہر جلد ۱۰
374
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اے ہمارے اللہ ! ہمیں صراط مستقیم پر چلا۔ اس صراط
مستقیم پر جس پر وہ لوگ چلتے رہے جن پر تو نے انعام نازل فرمائے۔
میں نے بتایا تھا کہ جن پر انعام نازل فرمائے گئے وہ دعاؤں کی بدولت اپنی مراد کو پہنچے ہیں
محض انسانی کوششوں سے کامیاب نہیں ہوئے اور ہمارے لئے بھی سورہ فاتحہ کی اس دعا نے قرآنی
دعاؤں کا ایک سلسلہ کھول دیا ہے اور اس سلسلے کا قرآن کریم میں مکمل طور پر ذکر محفوظ ہے۔ صرف انبیاء
ہی کی دعائیں درج نہیں بلکہ دیگر صالحین اور خدا تعالیٰ کے پسندیدہ بندوں ، مردوں اور عورتوں کی
دعائیں بھی قرآن کریم میں ہمارے لئے محفوظ فرمادی گئی ہیں ۔
آج کے لئے پہلی دعا اولاد کی دعا ہے جو اسے اپنے والدین کے لئے کرنی چاہئے اور یہ دعا
صلى الله
علوم
جوالها می دعا ہے ان معنوں میں کہ اللہ تعالیٰ نے خود حضرت اقدس محمد مصطفی علی مد مصطفی ﷺ اور آپ کی امت کو
سکھائی ، دعا تو یہ ہے : رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِيرًا (بنی اسرائیل: ۲۵) اے
میرے رب ! ان دونوں پر ، میرے والد اور میری والدہ پر اس طرح رحم فرما جس طرح بچپن سے یہ
میری تربیت کرتے چلے آئے ہیں ۔
صلى الله
لیکن اس دعا کی گہرائی کو سمجھنے کے لئے اس کا وہ پس منظر جاننا ضروری ہے جو یہی آیت کریمہ
ہمارے سامنے کھول کر رکھ رہی ہے۔ پس پوری آیت کو پڑھنے کے بعد اس دعا کی اہمیت بھی سمجھ آتی ہے
کہ اور کن کن باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ دعا کرنی چاہئے ، یہ مضمون بھی ہم پر روشن ہو جاتا ہے۔ آیت
یہ ہے وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (بنی اسرائیل (۲۴) که
اللہ تعالیٰ نے یہ مقدر فرمادیا ہے، یہ فیصلہ کر دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی بجائے ربک لفظ ہے یعنی اے
حمد تیرے رب نے یہ فیصلہ صادر فرمادیا ہے الا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ کہ تم اس کے سوا کسی کی
عبادت نہ کرو۔ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا اور والدین کے ساتھ احسان کا سلوک کرو۔ والدین کے
ساتھ نیکی کے برتاؤ کی اتنی بڑی اہمیت ہے کہ توحید کی تعلیم کے بعد دوسرے درجے پر خدا نے جس
بات کا فیصلہ فرمایا وہ یہ تھا کہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ احسان کا لفظ کن معنوں میں
استعمال ہوا ہے اس کے متعلق میں پھر دوبارہ آپ سے بات کروں گا۔
إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرُ

خطبات طاہر جلد ۱۰
375
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
هُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا - إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اگر ان میں سے کوئی تیرے
ہوتے ہوئے تیری زندگی میں بڑھاپے تک پہنچ جائے ۔ ان میں سے خواہ ایک پہنچے یا دونوں پہنچیں
فَلَا تَقُل لَّهُمَا أَف ان کو اف تک نہیں کہنی ۔ اف نہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ان سے بڑھاپے
میں ایسی حرکتیں ہو سکتی ہیں جو ان کے بچپن کے سلوک سے مختلف ہوں ۔ بچپن میں تو وہ بڑی رحمت کے
ساتھ تمہاری تربیت کرتے رہے لیکن بڑھاپے کی عمر میں پہنچ کر انسان کو اپنے جذبات پر اختیار نہیں
رہتا ۔ زیادہ زود رنج ہو جاتا ہے اور بہت سی صحت کی کمزوریاں اس کے مزاج میں چڑ چڑا پن پیدا
کر دیتی ہیں پھر کئی قسم کے احساسات محرومی ہیں۔ اولاد بڑی ہوگئی ، اپنے گھروں میں آباد ہوگئی
اور جس طرح والدین توقع رکھتے ہیں کہ یہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ ساتھ ہم
سے بھی ویسا ہی معاملہ کرے گا اس میں کوئی کوتا ہی رہ جاتی ہے یا والدین کو وہم گزرتا ہے کہ ہم سے
ویسا پیار نہیں جیسا اپنی بیوی اور اولاد سے ہے تو ان باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قرآن کریم نے بڑی
حکمت کے ساتھ فرمایا ۔ فَلَا تَقُل لَّهُمَا أَف ایسی باتیں ہونگی جن کے نتیجے میں ہو سکتا ہے تمہیں
جائز یا ناجائز شکایت پیدا ہو اور والدین تم سے بظاہر سختی کا سلوک کرنا شروع کر دیں ۔ تم جو بچپن کی نرمی
کے عادی ہو اس سلوک سے گھبرا کراف نہ کہہ بیٹھنا۔ اف کا لفظ کوئی گالی نہیں ہے، کوئی سخت کلامی نہیں
ہے۔ ایک اظہار افسوس ہے۔ فرمایا کہ اظہار افسوس تک نہیں کرنا ۔ وَلَا تَنْهَرْهُمَا اور جھڑکنے کا تو
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اپنے والدین کے ساتھ ہر گز سخت کلامی نہیں کرنی قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا
اوران کے ساتھ عزت کا کلام کیا کرو۔ ہمیشہ احترام کے ساتھ ان سے مخاطب ہوا کرو
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ اور اپنی نرمی کے پر ان کے اوپر پھیلا دو مِنَ الرَّحْمَةِ رحمت کے
اور نرمی کے یا رحمت کے نتیجے میں جو نرمی پیدا ہوتی ہے ۔ اس کے پر ان پر پھیلا دو اور پھر یہ دعا کرو:
وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِيرًا جس طرح انہوں نے بچپن میں بڑے رحم
کے ساتھ میری تربیت فرمائی ہے۔
یہ بہت ہی پیاری اور کامل دعا ہے اور بہت سی ذمہ داریوں کی طرف جو اولاد کے ذمہ اپنے
والدین کے لئے ہیں، ہمیں توجہ دلاتی ہے لیکن اس دعا میں اور بھی بہت سی حکمتیں پنہاں ہیں ۔اب
میں نسبتا تفصیل سے اس آیت کے بعض مضامین کھول کر آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
376
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
ضروری
پہلی بات ت تو یہ ہے کہ احسان کا حکم دیا گیا ہے ۔ ادائیگی فرض کا نہیں اور احسان بظاہرض
نہیں ہوا کرتا ۔ احسان تو ایسا معاملہ نہیں ہے کہ ہر انسان پر فرض ہو۔ کیا یا نہ کیا کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ یعنی
اگر فرق پڑتا بھی ہے تو احسان ایک ایسی بات نہیں ہے جو اگر انسان نہ کرے تو خدا کے نزدیک معتوب
ہو جائے تو پھر خدا تعالیٰ نے ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم کیوں نہ دیا اور احسان کا حکم کیوں دیا؟ اس
میں اور بھی حکمتیں پوشیدہ ہوں گی لیکن دو ایسی حکمتیں ہیں جن کو میں آپ کے سامنے کھولنا چاہتا ہوں ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ فرض کی ادائیگی پہلے ہوا کرتی ہے اور احسان بعد میں آتا ہے اگر فرض ادا نہ
ہو تو احسان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لئے قرآن کریم جو بڑی فصیح و بلیغ کتاب ہے ، خدا کا کلام
ہے اس نے ایک لفظ میں اس سے پہلے ہو نیوالی ذمہ داریوں کا بھی ذکر فر ما دیا اور مومن سے گویا یہ توقع
رکھی کہ جہاں تک اس کی روزمرہ کی ذمہ داریوں کا تعلق ہے فرائض کا تعلق ہے وہ تو لازماً وہ پورے
کر رہا ہے ان کو نہ پورے کرنے کا تو سوال ہی نہیں لیکن جہاں تک والدین کا تعلق ہے محض ذمہ
داریاں پورا کرنا کافی نہیں ہے۔ ان کے ساتھ احسان کا سلوک ہونا ضروری ہے۔ ایک یہ حکمت ہے۔
دوسری حکمت یہ ہے کہ یہاں لفظ احسان کو سمجھنے کے لئے ہمیں قرآن کریم کی ایک اور آیت کا سہارا لینا
ہو گا جو اس مضمون کے لئے کنجی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن : ۶۱) کہ احسان کی جزاء احسان کے
سوا کیا ہو سکتی ہے؟ پس یہ احسان ان کے اوپر ان معنوں میں احسان نہیں ہے جن معنوں میں ہم ایک
دوسرے پر احسان کرتے ہیں۔ یہ احسان والدین کے اوپر اولاد کی طرف سے کوئی یک طرفہ نعمت نہیں ہے
جوان کو ادا کی جارہی ہے بلکہ خدا تعالیٰ یہ بیان فرما رہا ہے کہ والدین نے تم سے احسان کا معاملہ کیا تھا اس
لئے صرف فرض کی ادائیگی کافی نہیں ہوگی جب تک تم ان سے احسان کا معاملہ نہیں کرو گے تم اپنی
ذمہ داری کو ادا کرنے والے نہیں بنو گے۔ چنانچہ فرمایا هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ کہ
احسان کی جزاء تو احسان کے سوا ہے ہی کوئی نہیں ۔ کوئی شخص تم پر احسان کرتا چلا جارہا ہو اور تم اپنی
روزمرہ کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہو تو یہ کافی نہیں ہے۔ چنانچہ اس مضمون کو آیت کے آخری حصے نے
کھول دیا یہ جہاں دعا سکھائی گئی: رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَارَ بَيْنِي صَغِيرًا اے اللہ ان
سے اس طرح رحم کا سلوک فرما جس طرح یہ بچپن میں مجھ سے رحم کا سلوک فرماتے تھے۔ صرف اپنے

خطبات طاہر جلد ۱۰
377
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
حقوق ادا نہیں کرتے تھے۔ محض مجھے زندہ رکھنے کے لئے اور روزمرہ کی ضرورتیں پوری کرنے کے
لئے محنت نہیں اٹھاتے تھے بلکہ اس سے بہت بڑھ کر مجھ سے شفقت اور رحمت کا سلوک فرمایا کرتے
تھے۔ میری معمولی سی تکلیف پر یہ بے چین ہو جایا کرتے تھے۔ میری ادنی سی بیماری پر ان کی راتوں کی
نیندیں حرام ہو جایا کرتی تھیں اور انہوں نے جو مجھ سے سلوک فرمایا وہ رحمت کا سلوک ہے۔ پس مجھے
جو احسان کا حکم ہے کہ میں بھی احسان کا سلوک کروں تو اے خدا! میں اس احسان کا بدلہ نہیں چکا سکتا
اس لئے میں دعا کے ذریعے تجھ سے مدد چاہتا ہوں اور جب تک تو اس بارہ میں میری مدد نہ فرمائے
حقیقت میں میرے والدین کے مجھ پر اتنے احسانات ہیں کہ میں جو بھی کوشش کروں اس کے باوجود
ان احسانات کو چکا نہیں سکتا ۔ پس تو میری مدد فرما اور رَبِّ ارْحَمْهُمَا اے خدا تو ان کے اوپر رحم
فرما اور میرے سلوک میں جو کمیاں رہ جائیں گی وہ تو اپنے رحم سے پوری فرمادے۔
كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِيرًا جس طرح بچپن میں یہ میری تربیت کرتے رہے تو ان کے ساتھ وہ
سلوک فرما۔
اس دعا نے ایک اور حیرت انگیز مضمون کو ہمارے سامنے کھول دیا کہ والدین بھی جہاں تک
خدا کا تعلق ہے اس کی تربیت کے محتاج ہیں لَّهُمَا اُف کہنے کے ساتھ ان کی بشری کمزوریوں کی
طرف توجہ دلائی گئی ہے تو وہاں بھی خدا تعالیٰ کی ربوبیت کی بہت ضرورت ہے اور انسان تو مرتے دم
تک خدا تعالیٰ کی ربوبیت کا محتاج رہتا ہے اس لئے یہ دعا بہت ہی کامل دعا ہے اور اس کے معنی یہ بنیں
گے کہ اے خدا! اگرچہ بظاہر ان کے اعضاء مضمحل ہو چکے ہیں یہ کمزوری کی طرف لوٹ رہے
ہیں،طاقت کے بعد ضعف شروع ہو چکا ہے لیکن ضعف کے وقت زیادہ رحم کے ساتھ تربیت کی
ضرورت پیش آتی ہے۔ جب میں بچہ تھا تو میرے والدین نے مجھ سے میرے ضعف کی وجہ سے رحم کا
سلوک کیا اور صغیرا کے لفظ نے بتا دیا کہ بڑے ہو کر رحم کا معاملہ اتنا نہیں رہا کرتا جتنا بچپن میں
ہوتا ہے۔ بچپن کی کمزوری ہے جو رحم کا تقاضا کرتی ہے۔ بچے کو آپ ایک بات سکھاتے ہیں ۔ چلانا
سکھائیں تو بار بار وہ گرتا ہے، بولنا سکھا ئیں تو بار بار غلطیاں کرتا ہے تتلاتا ہے سبق پڑھا ئیں تو اس کو
پڑھا ہوا سبق بار بار بھولتا جاتا ہے لفظ آپ رٹا بھی دیں تو پھر اگلی دفعہ جب سنتے ہیں تو اس لفظ میں
پھر وہی غلطیاں کرنے لگ جاتا ہے۔ بعض دفعہ بچے کو پڑھانا اعصاب شکن ہوتا ہے اور حقیقت میں

خطبات طاہر جلد ۱۰
378
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
جب تک رحم کا معاملہ نہ کیا جائے اس وقت تک بچے کی صحیح تعلیم نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ بعض والدین جو
جہالت سے حوصلہ چھوڑ بیٹھتے ہیں وہ بچپن سے بجائے رحم کے سختی کا معاملہ شروع کر دیتے ہیں اور سختی
کے ساتھ بچے کی تربیت ہو نہیں سکتی۔ اس میں بغاوت پیدا ہو جاتی ہے، اس میں سخت رد عمل پیدا
ہوتے ہیں اور بجائے اس کے کہ اس کی تربیت ہو اس کے اندر بچپن سے نقائص بیٹھ جاتے ہیں۔
پس اس آیت یت کریمہ نے اس حکمت کو بھی ہمارے سامنے روشن کی امنے روشن کر دیا کہ وہ والدین جو اچھی
صلى الله
علي
تربیت کرنے والے ہوں وہ بچپن میں رحم کے ساتھ تربیت کیا کرتے ہیں اور وہ لوگ جن کو یہ دعا
سکھائی گئی ہے وہ کیونکہ در ہ کیونکہ دراصل حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے ساتھ ہیں ، آپ کے غلام ہیں اس
لئے ان کے والدین سے بہترین توقعات بھی پیش فرمائی گئیں اور یہ بیان کیا گیا کہ جس طرح ہمارے
والدین بچپن میں ہماری کمزوریوں کے پیش نظر ہم سے سختی کرنے کی بجائے رحمت کا معاملہ کیا کرتے
تھے اور تربیت میں بار بار بخشش کا سلوک فرماتے تھے اسی طرح اے خدا! اب میرے والدین کمزور
ہو چکے ہیں تو ان کی غفلتوں اور کمزوریوں سے درگزر فرما اور ان کے ساتھ بخشش اور رحمت کا سلوک فرما۔
اس ضمن میں ایک یہ بات بھی یادرکھنے کے لائق ہے کہ گما کے لفظ نے ہمیں ہماری
بہت سی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلا دی جو صرف والدین کی طرف سے نہیں بلکہ اپنی اولا د اور آئندہ
نسلوں کی طرف سے ہمیں پیش آتی ہیں اور ہمیں انہیں کس طرح ادا کرنا چاہئے ۔ اس کی طرف توجہ
دلائی گئی ہے فرما یا ربِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِيرًا ۔ كَمَا کے لفظ نے یہ بتایا
کہ اگر والدین بچوں کی تربیت رحمت کے ساتھ نہیں کرتے تو یہ دعا ان کے حق میں نہیں سنی جائے گی
کیونکہ گما کا مطلب ہے جیسے انہوں نے بچپن میں رحمت کے ساتھ میری تربیت کی یہ ایک ایسا
مسئلہ ہے جس کو بھلا کر ! کو بھلا کر یورپ اپنے معاشرے میں اپنے معاشرے میں کئی قسم کے عذاب پیدا کر چکا ہے۔ اولاد کے ساتھ
حسن سلوک اور رحمت کے ساتھ تربیت کرنا اس لئے بھی نہایت ضروری ہے تا کہ بعد میں بڑے ہو کر
اس اولاد کا اپنے والدین سے اسی طرح رحمت اور نرمی اور مغفرت کا تعلق ہو۔ اگر بچپن ہی سے
والدین اپنی زندگی کی لذتوں میں منہمک ہوں اور اولاد کو سکولوں کے سپرد کر دیں یا معاشرے کے سپرد
کر دیں اور ان کی تربیت میں جو ذاتی تعلق پیدا کرنا چاہئے وہ تعلق پیدا نہ کریں تو یہ دعا ان کے حق میں
نہیں سنی جائیگی یاد رکھیں یہاں بچوں کے ساتھ پیار کا ذکر نہیں ہے ۔ بچوں کے ساتھ پیار تو ہر

خطبات طاہر جلد ۱۰
379
خطبه جمعه ۳ رمنی ۱۹۹۱ء
معاشرے میں والدین کو ہوتا ہی ہے۔ فرمایا ایسا پیار ہو جو تربیت میں استعمال ہوا ہو اور ایسا پیار نہ ہو جو
تربیت خراب کرنے والا پیار ہو۔
پس پیار کے متوازن ہونے کا بھی اس آیت میں ذکر فرما دیا اور یہ بھی بتا دیا کہ وہ پیار ہی
کام کا پیار ہے جس کے نتیجے میں اولا د اعلیٰ تربیت پائے ۔ پس وہ والدین جو اس بات سے غافل
رہتے ہیں ان کی سوسائیٹیوں میں کئی قسم کی خرابیاں جگہ پکڑ جاتی ہیں اور ان کی اولا دیں جب بڑی ہوتی
ہیں تو وہ اپنے والدین کے لئے نہ خدا تعالیٰ سے احسان کی دعائیں مانگتے ہیں نہ خود احسان کا سلوک
کرتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بوڑھے آدمیوں کے گھر ایسے والدین سے بھر جاتے ہیں جن کی
اولا دیں ان سے غافل ہو چکی ہوتی ہیں۔ ان کے ساتھ حسن سلوک تو در کنار ان کی معمولی سی غفلت پر
ان کو ڈانٹتے ہیں ، ان سے قطع تعلقی کرتے ہیں ان کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے ہیں اور جن جن
معاشروں میں یہ مرض بڑھتا چلا جاتا ہے وہاں حکومت کے اخراجات بوڑھے لوگوں کے گھروں پر
زیادہ سے زیادہ بڑھنے لگتے ہیں یہاں تک کہ بعض امیر ممالک بھی عاجز آ جاتے ہیں اور ان کے پاس
اتنا روپیہ مہیا نہیں ہوتا کہ وہ اپنی سوسائٹی کے سب بوڑھوں کی ضرورتوں کو پورا کر سکیں ۔ جو ضرورتیں
در اصل ان کی اولا د کو پوری کرنی چاہئے تھیں ۔ لیکن جیسا کہ غالباً مولا نا روم کا شعر ہے
از مکافات عمل غافل مشو
ه
گندم از گندم بر دید جو ز جو
کہ اعمال کے جواثرات مترتب ہوتے ہیں ان سے غافل نہ رہنا گندم از گندم بروید جوز جو
گندم کا بیج ڈالو گے تو گندم ہی آگے گی اور جو بوؤ گے تو جو ہی اگیں گے۔ اس لئے پہلی نسلوں کے ساتھ
آنے والی نسلوں کا تعلق دراصل اس تعلق کا آئینہ دار ہے جو پہلی نسلوں نے اپنی چھوٹی نسلوں سے رکھا
تھا اگر اس میں شفقت تھی اور اس میں صرف شفقت ہی نہیں تھی بلکہ تربیت کے لئے استعمال ہونیوالی
شفقت تھی ، اگر رحمت کا سلوک تھا اور اس رحمت کے نتیجہ میں اولاد کے ساتھ بہت ہی حکمت کے ساتھ
برتاؤ کیا گیا تا کہ ان کے اخلاق بگڑیں نہیں بلکہ سنورتے چلے جائیں اور اس رنگ میں ان کی تربیت
کی گئی اور رحم کے نتیجے میں تربیت کی طرف زیادہ توجہ دی گئی تو ایسے لوگوں کی اولا دیں پھر اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ اس احسان کو یادرکھتے ہوئے فطری طور پر اپنے والدین کے لئے آخر وقت تک نرم

خطبات طاہر جلد ۱۰
380
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
رہتی ہیں اور ان کے ساتھ ان کے تعلق کٹ نہیں سکتے ۔
۔
ایسی سوسائٹی میں کوئی Generation Gap پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ
Generation Gap ایک بہت خطرناک اصطلاح ہے اور آج کی ترقی یافتہ دنیا کی ایجاد ہے
ور نہ قدیم سوسائیٹیوں میں آج تک Generation Gap کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوا۔ یہ ایک
تعلیم اور ترقی کی نشانی نہیں ہے بلکہ قرآن کریم نے جو حکمت بیان فرمائی ہے اس کو نظر انداز کرنے
کے نتیجے میں یہ بیماری پیدا ہوتی ہے کہ ایک Generation اپنی چھوٹی Generation کے
ساتھ محبت کا تعلق چھوڑ دیتی ہے اور تربیت سے غافل ہو جاتی ہے تو وہ نسل جب بڑی ہوتی ہے اپنی
پہلی نسل سے بہت دور ہٹ چکی ہوتی ہے ان کے درمیان فاصلے پیدا ہو جاتے ہیں اور وہ فاصلے پھر
نسلاً بعد مد نسل نسل بڑ بڑھتے چلے جاتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ وہ کم کم ہونے ہونے لگیں لگیں ۔ا ۔ اس لئے یہ دعا جو سکھائی گئی
اس کا پس منظر بھی خوب کھول کر بیان فرما دیا گیا اور اس کا جو بیچ کا حصہ ہے وہ ہے وَاخْفِضْ لَهُمَا
جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ (بنی اسرائیل: (۲۵) کہ اے بچو! تم اپنے والدین کے لئے اس طرح نرمی
کے پر پھیلا دو جیسے پرندے اپنے چوزوں کے اوپر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اپنے پروں میں
ڈھانپ لیتے ہیں۔ یہاں پر کا استعمال اس لئے کیا گیا تاکہ پرندوں کا اپنے بچوں کے ساتھ سلوک
ایک تصویر کی صورت میں ہماری نظروں کے سامنے ابھر آئے اور فرمایا کہ اس طرح اپنے والدین کے
ساتھ پیار اور محبت کا سلوک کرو جس طرح پرندے اپنے بچوں کو پالتے ہیں، ان کی نگہداشت کرتے ہیں
جو کلیہ ان کے محتاج ہوتے ہیں۔ یہاں دراصل انسانوں سے ہٹ کر پرندوں کی مثال دی گئی ہے۔
جناح کا لفظ محاورہ ہے ضروری نہیں کہ پر کے لئے استعمال ہو۔ ایک صفت کے بیان کے
لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ لیکن کیوں استعمال ہوتا ہے ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے پرندوں کی
طرف ذہن منتقل ہو جاتا ہے کیونکہ پرندوں کے پر ہوتے ہیں اور پرندے اپنے بچوں کی بعض دفعہ اس
طرح لمبے عرصے تک تربیت کرتے ہیں کہ نہ وہ بچے دیکھ سکتے ہیں نہ سن سکتے ہیں ، نہ کھا سکتے ہیں۔ ان
کی چونچوں کو ٹھونگے مار مار کے وہ خوراک کے لئے کھلواتے ہیں اور جب تک وہ اس لائق نہیں
ہو جاتے کہ خود آزاد زندگی بسر کر سکیں ۔ اس وقت تک پرندوں کے والدین مسلسل محنت کرتے چلے
جاتے ہیں۔

خطبات طاہر جلد ۱۰
381
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
پھر اس میں ایک اور بھی حکمت ہے کہ دونوں پرندے اپنے بچوں کے لئے محنت کرتے ہیں
اور صرف ماں پر نہیں چھوڑا جاتا۔ اور قرآن کریم نے جو ہمیں دعا سکھائی اس میں بھی اس مضمون کو کھول
دیا گیا ہے۔ آج کل کے جدید معاشروں میں ایک یہ بھی خرابی ہے اور ہمارے قدیم معاشروں میں بھی
یہ خرابی ہے بلکہ بعض صورتوں میں تیسری دنیا کے ممالک میں یہ خرابی ترقی یافتہ ممالک سے بہت زیادہ
پائی جاتی ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ماں کا کام ہے تربیت کرے اور والد اس میں دخل نہیں دیتے ۔ والد
ساتھ مل کر محنت نہیں کرتے اور ماں پر چھوڑ دیتے ہیں کہ جس طرح چاہے ان کو پالے، ان کا خیال
رکھے نہ رکھنے والد تو صرف کمانے میں مصروف رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں ہم نے تو اپنا فرض ادا کر دیا۔
قرآن کریم نے جو دعا سکھائی اس میں یہ بتایا رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِيرًا
کہ اے میرے اللہ ان دونوں پر اس طرح رحم فرما جس طرح ان دونوں نے رحم کے ساتھ میری تربیت
کی۔ یعنی ماں اور باپ دونوں اولاد کے لئے محنت کرنے میں برابر کے شریک ہونے چاہئیں اور دونوں
کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں مگر ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے نہیں بلکہ رحم کے نتیجے میں اور شفقت کے
نتیجے میں پس اس دعا کو اب دوباره وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ کے ساتھ ملا کر
پڑھیں تو آپ کو سمجھ آجائے گی کہ وہاں پرندوں کی ہی مثال دی گئی ہے کیونکہ جانوروں کی دنیا میں
سب سے زیادہ مل کر اولاد کی خدمت کرنے میں پرندے ہیں۔ ان کے مقابل پر کسی اور جانور کی کوئی
مثال نہیں دی جاسکتی ۔ جس طرح پرندے دونوں مسلسل محنت کرتے ہیں اپنی اولاد کے لئے اس طرح
دوسرے جانوروں میں اتنی مکمل مشتر کہ محنت کی مثال نہیں ملتی ۔ گھونسلہ بنانے میں بھی وہ اسی طرح
محنت کر رہے ہوتے ہیں ، خوراک مہیا کرنے میں بھی اسی طرح محنت کر رہے ہوتے ہیں بلکہ
بسا اوقات آدھا وقت Male یعنی نر پرندہ بیٹھتا ہے اور آدھا وقت انڈوں پر مادہ پرندہ بیٹھتی ہے
اور پھر جہاں تک خوراک مہیا کرنے کا تعلق ہے اس میں بھی دونوں محنت کرتے ہیں مگر نر پرندے کو
بعض دفعہ زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے خوراک مہیا کرنے میں ۔
تو فرمایا یہ بھی ہمیں اس دعا سے حکمت سمجھ آگئی کہ صحیح تربیت کرنے میں ماں کے علاوہ باپ
کو برابر کا شریک رہنا چاہئے اور جہاں ماں اور باپ مل کر اولاد سے حسن سلوک کر رہے ہوں
وہاں
طلاقیں شاذ کے طور پر واقع ہوں گی ۔ وہ گھر نہیں ٹوٹا کرتے اکثر وہی گھر ٹوٹتے ہیں جہاں اولاد کی

خطبات طاہر جلد ۱۰
382
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
تربیت میں دونوں میں سے کسی ایک کا زیادہ دخل ہوتا ہے اور آپس کے تعلقات اس حد تک خراب
ہوتے ہیں کہ دونوں بیک وقت اپنی اولاد کی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے ۔اسی وجہ سے ایسی اولا دیں
پھر بڑی ہو کر زیادہ خراب ہو جایا کرتی ہیں۔ بعض دفعہ وہ ماں کی سائڈ لیتی ہیں کیونکہ ماں نے تربیت
اور پیار میں زیادہ حصہ لیا سا زیادہ حصہ لیا۔ بعض دفعہ باپ کے ساتھ تعلق قائم رکھتی ہیں اور ماں کے خلاف ہو جاتی ہیں
کیونکہ جانتی ہیں کہ ماں نے تو ہماری ذمہ داریاں ادا نہیں کیں باپ قربانی کرتا رہا ہے تو اس طرح
گھروں کے ٹوٹنے کے احتمالات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
یہ صورت حال پھر بعض دفعہ ایسے خطرناک نتائج پر منتج ہو جاتی ہے جس کے آثار اس وقت ترقی
یافتہ ممالک میں ہر جگہ دکھائی دے رہے ہیں کہ اولاد کو اپنے والدین سے خطرہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ یورپ
کے بعض علاقوں میں پولیس کی تحقیق کے مطابق تمیں فیصد گھر ایسے ہیں جہاں بچے اپنے ماں باپ سے
محفوظ نہیں ہیں یہاں تک کہ جنسی بے راہ روی کا بھی شکار ہو جاتے ہیں ۔ پس جہاں یہ صورت حال ہو
وہاں یہ دعا کیسے کام کر سکتی ہے کہ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِيرًا یہ ایک ایسے
صالح معاشرے کی دعا ہے جہاں والدین نے اپنی اولاد سے محض عام سلوک نہیں کیا، ذمہ داریاں ہی ادا
نہیں کیں بلکہ بے حد رحمت کا سلوک کیا اور ان کی تربیت شفقت سے کی کسی غصے کے ساتھ نہیں کی
اور تربیت کے لئے رحمت ضروری ہے ۔ یاد رکھیں جہاں جلد بازی میں انسان غصے میں مبتلا ہو جاتا ہے
اولاد کو مارنے لگ جاتا ہے اس کو گالیاں دینے لگ جاتا ہے وہاں تربیت کا مضمون غائب ہو چکا ہوتا ہے
وہاں نفسانی جوش کا معاملہ شروع ہو جاتا ہے اور نفسانی جوش سے تربیت نہیں ہوا کرتی۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی لئے ایک صحابی پر بہت ہی خفگی کا اظہار
فرمایا۔ جن کے متعلق اطلاع ملی تھی کہ وہ اپنی اولاد سے سختی کرتے ہیں اور مار کے ان کو ٹھیک کرنا چاہتے
ہیں ۔ اتنی سختی کا اظہار فرمایا کہ بہت کم میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے صحابہ پر اس
طرح ناراض ہوتے دیکھا ہے اور بار بار اس طرف توجہ دلائی کہ تم دعا کیوں نہیں کرتے اس سے پتہ چلا کہ
خدا کے پاک بندے جو سچا ایمان رکھتے ہیں وہ تمام کوششوں میں سب سے زیادہ اہمیت دعا کو دیتے ہیں۔
پر ربِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَ بَّيْنِي صَغِيرًا میں ایک یہ پہلو بھی ہمارے
سامنے آگیا کہ وہ رستہ جس پر خدا کے انعام یافتہ لوگ چلا کرتے تھے، وہ اپنی اولاد کیلئے صرف رحمت کا

خطبات طاہر جلد ۱۰
383
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
سلوک نہیں کیا کرتے تھے، ان کے لئے دعائیں کیا کرتے تھے اور ان کی دعائیں ان کے رحم کے نتیجہ
میں ہوتی تھیں کیونکہ رحم کے نتیجے میں وہ خود بعض سختیاں اختیار نہیں کر سکتے تھے بعض جگہ وہ
تجاوز نہیں کر سکتے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم نہیں ہے کہ میں یہاں زبر دستی اس کو ٹھیک
کردوں۔ اس کے نتیجہ میں ان کے دل میں درد پیدا ہوتا تھا اور دعاؤں کی طرف توجہ پیدا ہوتی
تھی ۔ پس وہ لوگ جو منعم علیهم ہیں جن کو خدا نے اس راستہ پر کامیابی سے چلنے کی توفیق بخشی جو
انعام یافتہ لوگوں کا رستہ تھا انہوں نے اپنی اولاد کے لئے دعا ئیں بھی بہت کیں ۔ پس اس کے نتیجہ میں
خدا نے بھی جب جواباً حسن سلوک سکھایا تو اس مضمون کو دعا پر ختم کیا۔ فرمایا وہ تمہارے ساتھ حسن
سلوک کرتے تھے اس میں دعا ئیں بھی شامل تھیں۔ گما کے لفظ نے بتا دیا کہ دعا ئیں ضرور
شامل تھیں اگر دعا ئیں شامل نہ ہوتیں تو خدا دعا سکھاتا کیوں؟ پس اس مضمون کو دعا پر ختم کرنا اس آیت
کو بہت ہی زیادہ دلکشی عطا کرتا ہے بہت ہی حسین بنا دیتا ہے کیسا کامل کلام ہے تربیت کے سارے
امور بھی اس میں بیان ہو گئے ۔ دونوں نسلوں کے تعلقات اس میں بیان ہو گئے وہ خطرات بیان
ہو گئے جو ہمیں پیش آسکتے ہیں جن سے ہمیں متنبہ کیا گیا اور پھر یہ بتایا گیا کہ تربیت کا بہترین طریق
دعا ہی ہے۔ پس جس طرح تمہارے والدین بچپن میں دعاؤں کے ذریعہ تم سے اپنی رحمت کا اظہار
کرتے تھے تم بھی آخر پر خدا سے یہ دعا کیا کرنا اور اس دعا کو حسن سلوک کے بعد رکھا ہے دیکھیں !
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ ان پر اپنی رحمت کے پر پھیلا دو، ان کو اپنے پروں
کے نیچے لے لو۔ ساری بات بظاہر مکمل ہوگئی پھر فرمایا نہیں مکمل ہوئی جب تک یہ دعا ساتھ نہیں کرو گے
اس وقت تک تم حقیقت میں احسان کا بدلہ احسان کے ذریعے نہیں دے سکو گے۔ پس اس دعا نے اس
مضمون کو مکمل کیا۔
اس دعا کے وقت ان سب باتوں کو اگر ہم پیش نظر رکھیں تو اس دعا میں بہت گہرائی پیدا
ہو جاتی ہے اور بہت عظمت پیدا ہو جاتی ہے اور یہ دعا اگلوں کے لئے بھی مفید ہے اور گزرے ہوؤں
کے لئے بھی مفید ہے اور ہر طرف برا براثر دکھاتی ہے۔
توحید باری تعالیٰ کے ساتھ اس مضمون کا بہت گہرا تعلق ہے کیونکہ سوسائٹی میں وحدت
توحید کے اعلی قیام کے لئے ضروری ہے۔ اور سوسائٹی میں وحدت تبھی ممکن ہے اگر والدین کا اولاد

خطبات طاہر جلد ۱۰
384
خطبه جمعه ۳ رمنی ۱۹۹۱ء
کے ساتھ اور اولاد کا والدین کے ساتھ گہرا اٹوٹ تعلق قائم ہو چکا ہو ۔ اسی کے نتیجہ میں خاندان استوار
ہوتے ہیں ، اسی کے نتیجہ میں سوسائٹی میں یکجہتی پیدا ہوتی ہے جہاں خاندانی رشتے ٹوٹ جائیں جہاں
والدین اپنی اولاد سے الگ ہونے شروع ہو جائیں وہاں سوسائٹی پارہ پارہ ہو کر بکھر جاتی ہے اور ایک
بکھری ہوئی منتشر سوسائٹی توحید پر پر قائم نہیں ہوا کرتی ۔ پس وحدت کے ساتھ اس مضمون کا ایک اور بھی
گہرا تعلق ہے یعنی ایک تعلق تو یہ ہے کہ خدا کو اپنی توحید کے بعد سب سے زیادہ یہ چیز پیاری ہے کہ
مومن احسان کا بدلہ احسان کے ساتھ دینے والا ہو اور دوسرا تعلق یہ ہے کہ جو میں نے بیان کیا ہے۔
اب ایک اور دعا میں آپ کو بتاتا ہوں قرآن کریم میں سورۃ الکہف آیت ۱۱ میں یہ دعا بیان
ہوتی ہے رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِ نَارَ شَدَّا اے ہمارے رب ہمیں
اپنی جناب سے اپنے حضور سے رحمت عطا فر ما و هَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا اور ہمارے لئے اپنی
جناب سے ہدایت اور رشد کے سامان پیدا فرمادے ہمیں ہدایت اور رشد عطا فرما۔ اس دعا کا بھی ایک
پس منظر ہے یہ دعا ان اصحاب کہف کی دعا ہے جن کے متعلق قرآن کے رآن کریم فرماتا ہے کہ ان پر جب دنیا
تنگ ہو گئی جب سطح زمین پر بسنا ان کے لئے ممکن نہ رہا تو بجائے اس کے کہ وہ توحید سے تعلق توڑتے
انہوں نے یہ زیادہ پسند کیا کہ سطح زمین پر بسنے کی بجائے غاروں میں اتر جائیں اور بنی نوع انسان
سے چھپ کر اپنی زندگی بسر کریں تا کہ توحید پر قائم رہ سکیں۔
پس اس دعا کا بھی توحید کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ
إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِ نَارَ شَدًا اور یاد
کرو اس وقت کو کہ جب نوجوانوں کی ایک جماعت فرماتا ہے الْفِتْيَةُ سے مراد نوجوانوں کی
جماعت ہے، غار میں داخل ہونے لگے ، غاروں کی طرف مائل ہو گئے اور یہ غاروں کی زندگی بسر
کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اے خدا ! دنیا سے تو ہمیں اب رحمت کی کوئی امید نہیں رہی
رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً مِیں مِن لَّدُنْكَ پر بہت زور ہے۔ مِنْ لَدُنْكَ کا مطلب ہے کہ
اب اپنی جناب سے تو نے جو کچھ دینا ہے عطا کرنا ہے اگر دنیا میں کوئی رحمت کا دودھ
کیا ضرورت تھی کہ انسانوں کی طرح سطح زمین پر بسنے کی بجائے ہم جانوروں کی طرح غاروں میں اتر
جاتے۔ یہ عیسائیت کی پہلی صدی اور پھر دوسری اور تیسری صدی کے ان موحدین کا ذکر ہے

خطبات طاہر جلد ۱۰
385
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
جنہوں نے تو حید کی خاطر عظیم الشان قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں ان کو رومن حکومت کے مظالم
کے مقابل پر بھی دینی پڑیں اور بعض عیسائی متعصب فرقوں کے مقابل پر بھی دینی پڑیں جو رفتہ رفتہ
توحید سے تثلیث کی طرف گمراہ ہو چکے تھے ۔ پس ان کا یہ ذکر تاریخی لحاظ سے ہر اس قوم کے لئے
اہمیت رکھتا ہے جس کو خدا کی راہ میں تکلیفیں پہنچائی جائیں گی اور بڑی بڑی آزمائشوں میں ڈالا جائے
گا۔ اس سے پہلے میں نے حضرت یوسف کی ایک دعا آپ کے سامنے رکھی تھی او سامنے رکھی تھی اور خدا تعالیٰ نے فرمایا
کہ یہ بہت ہی حسین قصہ ہے کہ یوسف نے یہ دعا کی کہ اے خدا ! یہ عورتیں جن لذتوں کی طرف مجھے
بلاتی ہیں رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَى مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ (یوسف: ۳۴) میرے
اللہ مجھے قید خانہ زیادہ پیارا ہے بجائے اس کے کہ میں ان کی دعوت کے نتیجہ میں دنیاوی لذتوں کو اختیار
کرلوں اور تیری رضا کونج کر دوں ۔
یہ اس سے ملتی جلتی دعا ہے۔ عیسائی قوم نے بھی آغاز میں خدا کی خاطر بہت ہی عظیم الشان
قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کی یاد زندہ رکھنے کے لئے قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے
دنیا کی سطح کے مقابل پر غاروں میں بسنا پسند کر لیا۔ تہذیب کو چھوڑ کر پرانے زمانوں کی طرف لوٹ
گئے جبکہ انسان ابھی متمدن نہیں ہوا تھا اور یہ عرض کیا اے خدا! اب ہمیں دنیا والوں سے رحمت کی کوئی
امید نہیں رہی ۔ اتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً اب تیرے سوا کوئی عطا کرنے والا نہیں ہے تو اپنی جناب
سے ہمیں رحمت عطا فرما وَ هَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِ نَارَ شَدًا اور محض اپنے فضل اور رحمت کے نتیجہ میں
ہمیں ہدایت پر قائم رکھنا کیونکہ ہدایت کی خاطر ہم یہ قربانی دے رہے ہیں اگر غاروں میں بسنے کے
باوجود ہم ہدایت سے خالی ہو گئے یا دوبارہ گمراہ ہو گئے تو ہماری یہ قربانیاں ضائع جائیں گی۔
جماعت احمدیہ کے حالات پر یہ دعا بہت صادق آتی ہے اس لئے خصوصیت کے ساتھ پہلے
مسیح کے ماننے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اب اپنے لئے وہی ترجیحات قائم رکھیں جو پہلے
مسیح کے ماننے والوں نے اپنے لئے قائم رکھی تھیں کہ دنیا کی خاطر ہدایت کو قربان نہیں ہونے دیں
گے اور مظالم سے گھبرا کر وہ ہدایت کی راہ نہیں چھوڑیں گے اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اگر تمام
انسانی حقوق سے محروم بھی کر دیئے جائیں گے تب بھی وہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اس
زندگی کو خوشی کے ساتھ قبول کر لیں گے اس لئے مجھے اس کا خیال آیا کہ بعض دفعہ پاکستان میں تکلیفیں

خطبات طاہر جلد ۱۰
386
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
اٹھانے والے بعض احمدی مجھے شکایت کے خط لکھ دیتے ہیں کہ ہماری ترقیات رک گئیں ۔ بچے لکھ
دیتے ہیں کہ تعلیم کے معاملے میں ہم سے برا سلوک ہو رہا ہے ۔ ہمارے حقوق ادا نہیں کئے جارہے
اور وہ یہ نہیں سوچتے کہ یہ تو مسیح محمدی کو ماننے والے ہیں اور مسیح موسوی کی قوم نے کتنی عظیم الشان
قربانیان دی تھیں اور کتنے ثبات قدم کے ساتھ ان قربانیوں پر قائم رہے تھے اور کچھ بھی پرواہ نہیں کی
تھی کہ ان کو انسانی حقوق سے کس حد تک محروم کیا جاتا ہے اور قرآن کریم فرماتا ہے اس حد تک محروم
کر دیا گیا کہ سطح زمین پر بسنا ان کے لئے ممکن نہیں رہا، انسانوں والی زندگی بسر کرنا ان کیلئے ممکن نہیں
رہا۔ پس اگر مسیح موسوی کے غلاموں نے ایسا عظیم الشان قربانی کا مظاہرہ کیا تو محمد مصطفی اے کے مسیح
صلى الله
کی طرف منسوب ہو کر یہ ادنی چھوٹی چھوٹی باتیں اس جماعت کو زیب نہیں دیتیں ۔ دشمن جو چاہتا ہے
کر گزرے جب تک چاہتا ہے اپنے مظالم پر اصرار کرتا چلا جائے مگر یہ دعا مانگتے ہوئے اگر جماعت
احمد یہ خدا تعالی سے صبر مانگے گی اور رحم مانگے گی تو انشاء اللہ ان کے حوصلے کبھی نا کام نہیں ہوں گے
اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ ان کے حوصلوں کے سر بلند رکھے گا۔
اب ایک دعا حضرت زکریا کی میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو اولاد کی تمنا میں کی گئی ہے
مگر کسی قسم کی اولاد کی تمنا ہے کیوں ایسی تمنا کی گئی تھی ، اس کا پس منظر میں پہلے حضرت زکریا کی ایک
دعا میں آپ کے سامنے بیان کر چکا ہوں یہ دعا اپنی ایک الگ شان رکھتی ہے بڑا گہرا اس میں درد ہے
اور بہت ہی زیادہ خدا تعالیٰ سے وفا کا اظہار ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق میں استقلال کا اظہار ہے
گھیعص اس سے یہ آیت شروع ہوتی ہے سورہ مریم کی یہ پہلی آیت ہے گھیعص (مریم (۲)
گھیعص یہ وہ حروف ہیں جو حروف مقطعات کہلاتے ہیں اور ان میں خدا تعالیٰ کی بعض صفات
بیان کی گئی ہیں ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا
( مریم :) ۔ اے محمد ہے اب ہم اپنے ایک خاص بندے زکریا کے ساتھ تیرے رب کی رحمت کا ذکر
کرنے لگے ہیں ۔
جب کوئی خاص اہم بات ہو تو تمہیداً اس سے پہلے متوجہ کیا جاتا ہے کہ دیکھو دیکھو اب بہت
عظیم الشان ذکر ہونے والا ہے، تو اس طرح قرآن کریم نے اس مضمون کا عنوان باندھا ہے پہلے اپنی
صلى الله
وہ صفات بیان فرمائیں جن کے متعلق آنحضرت ﷺ کی تشریح فتح البیان میں یہ مذکور ہے کہ ام ہانی

خطبات طاہر جلد ۱۰
387
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ک سے مراد کاف ہے یعنی خدا اپنے بندے کے لئے
کافی ہے الیس الله بکاف عبدہ میں یہی لفظ کاف پایا جاتا ہے کیا خدا اپنے بندے کیلئے کافی
نہیں جس کی انگوٹھیاں احمدی اکثر پہنے پھرتے ہیں۔ تو پہلی بات تو کی ہے پھر خدا سے مایوس ہونے کا
وو
66
کیا سوال ۔ کیا وہ اپنے کیلئے کافی نہیں پھر ”ھ“ سے مراد ھاد ہے یعنی ہدایت دینے والا وہی ہے جو
اپنے بندے کو ہدایت پر قائم رکھے تو رکھے ورنہ انسان اپنی طاقت سے ہدایت پر قائم رہ نہیں
وو
66
سکتا۔”ی“ کا لفظ مخاطب کا ہے کہ اے خدا جو کافی ہے اور ھادی ہے اور ”ع“ سے مراد عالم یا علیم
66
اور ص “ سے مراد صادق ہے۔
عالم ان معنوں میں یعنی اس لئے اس موقع پر اس کا استعمال ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ بہتر جانتا
ہے کہ کسی کے لئے کوئی اولاد مفید ہے یا نہیں ہے۔ کیوں اولا دعطا فرماتا ہے؟ کیوں نہیں اولا د عطا
فرماتا اور صادق ان معنوں میں کہ اگر وہ وعدہ کرلے تو ضرور پورا ہوتا ہے ۔ خواہ بظاہر اولاد کے پیدا
ہونے کا کوئی امکان بھی باقی نہ ہو۔ پس ان صفات الہی کے ذکر کے بعد فرمایا اب ہم تجھ سے اپنے
ایک بہت ہی پیارے بندے زکریا کے ساتھ اپنے حسن سلوک کا ذکر کرتے ہیں ۔ اِذْ نَادَی رَبَّهُ
نِدَاء خَفِيًّا اس نے ہلکی ہلکی آواز میں جس طرح ایک آدمی کراہتا ہے اور گلے اور منہ سے دردناک سی
آوازیں نکلتی ہیں گو بظاہر دوسرے آدمی کو وہ پوری طرح سمجھ بھی نہیں آتیں لیکن یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ
بہت ہی کوئی دردناک بات ہو رہی ہے تو اس حالت میں حضرت زکریا نے اپنے رب سے ایک
دعا مانگی۔ وہ یہ تھی قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَ لَمْ أَكُنْ
بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّا ( مریم : ۵) اے میرے اللہ ! میری ہڈیاں نرم پڑ چکی ہیں اور بڑھاپا میرے سر
پر غالب آگیا ہے اور اس طرح وہ بھڑک اٹھا ہے جس طرح آگ روشن ہو جاتی ہے ۔ اس طرح
سفیدی سے میرا سر روشن ہو گیا ہے وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّا اے اللہ میری وفا کو دیکھ
کہ اب تک میں اپنی دعا سے جو میں تیرے حضور کر رہا ہوں مایوس نہیں ہوا کتنی عظیم الشان دعا ہے ایک
بوڑھا آدمی جس کی ہڈیاں گل گئی ہوں ، جس میں پوری طرح کھڑے ہونے کی طاقت نہ رہی ہو، اس
کے بال سفید ہو چکے ہوں اور صرف یہی نہیں بلکہ یہیں آگے جا کر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وانی
خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِنْ وَرَاءى وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا فَهَبْ لِي مِنْ

خطبات طاہر جلد ۱۰
388
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
لدُنْكَ وَلِيًّا ( مریم : ۲) اے خدا! صرف میں ہی کمزور نہیں ہوں ۔ میری بیوی بھی بانجھ ہے ۔ اس
میں بھی بچہ دینے کی کوئی جان نہیں ہے۔ کتنا عظیم تو کل ہے کہ اس کی کوئی مثال دنیا میں کہیں آپ کو
دکھائی نہیں دے گی ۔ ایسی ایسی عظیم دعا ئیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمارے لئے لئے محفوظ کی ہیں
کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا مانگنے کے لئے تو موجیں ہوگئی ہیں جتنا مشکل رستہ ہے
اتنا ہی آسان ہو جاتا ہے ۔ جب ہم انعام پانے والوں کی دعاؤں کا ذکر قرآن کریم میں پڑھتے ہیں
اور یہ دیکھتے ہیں کہ وہ رستے آسان ہوئے کیسے تھے؟ تو اب سنئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس
بندے نے مجھ سے یہ دعا کی ۔ میری ہڈیاں نرم پڑ چکی ہیں۔ میرا سر سفیدی سے بھڑک اٹھا ہے و لَمْ
أَكُنْ بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّا ( مریم : ۵) اے اللہ آج تک میں تجھ سے، تیری رحمت سے مایوس نہیں
ہوا ۔ وَإِنِّي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِنْ وَرَاءِی میں اپنے بعد اپنے شریکے سے ڈر رہا ہوں کہ
وہ پتہ نہیں ہم لوگوں سے کیا سلوک کریں گے وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا اور میری بیوی بانجھ
ہے اس کا کوئی بچہ نہیں جو اس کی نگہداشت کر سکے۔ اس کے لئے کھڑا ہو سکے، اس کی حمایت کر سکے۔
یہ تنہا اس دنیا میں رہ جائے گی فَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا مجھے اپنی جناب سے کوئی ولی کوئی
دوست عطا فرما اور ولی کی دعا نے اس کی نیکی کی دعا بھی ساتھ ہی مانگ لی کیونکہ بد اولا د نیک لوگوں لی
کی ولی نہیں ہوا کرتی۔ کیسی فصاحت و بلاغت ہے۔ حضرت زکریا کی دعا؟ واقعی یہ تو کہتے ہیں سنہری
حرفوں سے لکھنے کے لائق ہے مگر سنہری حرف کیا چیز ہیں جس دعا کو خدا تعالیٰ نے اپنے کلام میں محفوظ
کر لیا اس سے زیادہ روشن اور کوئی چیز کوئی روشنائی اس کو ہمیشہ کے لئے قائم نہیں رکھ سکتی پھر کہا
يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ (مریم: ۷) کہ میں ایسی اولا د چاہتا ہوں جو میرا اور آل یعقوب کا
ورثہ پائے اور یہ ورثہ نیکیوں کا ورثہ تھا کوئی دنیاوی دولتوں کا ورثہ نہیں تھا وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا
اور ایسا اس کو بنا جس سے تو راضی ہو جائے۔
اب جیسا کہ یہ دعا ہے ظاہر ہے کہ یہ دعا یوں لگتا ہے کہ نا مقبول ہو ہی نہیں سکتی ۔ جس طرح
اس کا مضمون اٹھایا گیا ہے جس طرح اس کا آغاز کیا گیا ہے۔ پڑھتے پڑھتے انسان کا دل یقین میں ا
ڈوب جاتا ہے، یہ انسان کا دل بے اختیار گواہی دینے لگتا ہے کہ نا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ اس دعا کو
نامنظور فرمادے۔ چنانچہ اس کے معاً بعد یہ نہیں فرمایا کہ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا سن لی، بلکہ بے

خطبات طاہر جلد ۱۰
389
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
ساختہ جواب دیا ہے کہ يُزَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلم (مریم:۸) اے میرے بندے زکریا ہم
تجھے ایک غلام کی خوشخبری دے رہے ہیں اسمه یحیی اس کا نام یحییٰ ہوگا لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِنْ
قَبْلُ سَمِيًّا اس نام کی کوئی مثال اس سے پہلے دکھائی نہیں دیتی۔
دنیا میں کبھی کسی نے اپنے بیٹے کا یہ نام نہیں رکھا جو آج ہم تمہیں دے رہے ہیں۔ پس یہ
ایک غیر معمولی بیٹا ہوگا اور بے مثال جیسا کہ خود ہوگا ویسا ہی اس کا نام ہوگا ۔ اسمه یحیی اور اس
کا نام یحیی ہے اب یحیی نام کا تو مطلب ہے زندہ رہنے والا ۔
یحی نام کیوں رکھا گیا حقیقت یہ ہے کہ اس میں ان کی شہادت کی بھی خوشخبری تھی ۔ حضرت
یکی شہید ہوئے ہیں اور شہداء کے متعلق اللہ تعالیٰ کی گواہی ہے کہ وہ زندہ ہیں اور لفظ حسی ان پر اطلاق
پاتا ہے تم ان کو بے وقوفی سے مردہ سمجھ رہے ہو لیکن وہ ہمیشہ کی زندگی پانے والے ہیں ۔
بس اللہ تعالیٰ نے بعض حکمتوں کے پیش نظر حضرت زکریا کو جو اولاد سے محرو
حکمتوں کے پیش نظر ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی اولاد سے محروم رکھا گیا اور ان حکمتوں کا تقاضا یہ تھا
کہ یہ سلسلہ آگے نہ چلے کیونکہ یہ سلسلہ تبدیل ہونے والا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان حکمتوں کو تو
تبدیل نہیں فرمایا لیکن دعا کو پھر بھی قبول فرمالیا اور حضرت یحی کے متعلق فرمایا کہ وہ زندہ رہے گا ۔
یہاں زندگی کی یہ خوشخبری ہے کہ جب تک تو رہے گا تو اسے زندہ دیکھے گا جب تک تیری بیوی زندہ
رہے گی وہ اس کو زندہ دیکھے گی اور تم دونوں کو اس بچے کی طرف سے کوئی دکھ نہیں پہنچے گا۔ تم دونوں کی
آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی ۔ بعد میں ہم اسے وہ ہمیشگی کی زندگی عطا کریں گے جو شہادت کے ذریعہ عطا
ہوتی ہے۔
ہیں؟
پس دعاؤں پر اگر آپ غور کریں جو قرآن کریم میں محفوظ کی گئی ہیں تو عظیم الشان حکمتوں
کے سمندر ہیں جو کوزوں میں بند کئے گئے ہیں اور دعائیں قبول کیوں ہوتی ہیں؟ اور کس وجہ سے ہوتی
؟ وہ تمام باتیں وہ مصلحتیں بھی ان دعاؤں کے اندر مضمر ہیں ، بظاہر نظر سے چھپی ہوئی ہیں لیکن اگر
آپ غور کریں تو آپ کو سمجھ آسکتی ہے۔ پس وہ والدین جو اپنے لئے ایسی اولاد کی دعا کرتے ہیں کہ جو
محض ایک طبعی تقاضے کی دعا ہوا کرتا ہے کہ ہمیں بیٹا دے، ہمیں بیٹا دے، ہمیں بیٹا دے۔ کیوں
دے؟ اس سے کوئی بحث ان کو نہیں ہوتی ۔ نیک ہو یا بد ہو۔ اس سے ان کو کوئی بحث نہیں ہوتی وہ تو

خطبات طاہر جلد ۱۰
390
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
اپنے طبعی تقاضے کی وجہ سے بس اس تمنا میں مر رہے ہوتے ہیں کہ ہم بے اولا د مرے جاتے ہیں مگر اللہ
تعالیٰ نے جن انبیاء کی دعائیں ہمارے لئے محفوظ رکھی ہیں ۔ جن بزرگ خواتین کی دعا ئیں ہمارے
لئے محفوظ فرمائیں وہاں ہمیشہ ایسی اولاد کی تمنا کی گئی ہے جو نیک ہو، جو خدا والی ہو، جو بزرگوں کے ولی
بننے کی اہلیت رکھتی ہو ن ہو، اور جو اپنے بزرگ والدین کی نیکیاں ورثے میں پانے والی ہو۔ پس احمدیوں
کو بھی جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں اس جذبہ کے پیش نظر اسی سنت کے مطابق دعائیں کرنی
چاہئیں، اور ہمیشہ نیک اولاد کی دعا کرنی چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
اس کے سوا اولاد کی جو دعائیں ہیں سب مردود اور دنیا کے قصے ہیں ان کی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
اب ایک دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بیان کر کے پھر میں سردست اس مضمون کو یہاں ختم
کروں گا، کیونکہ آج خدام کا اجتماع ہے اور ، اور بھی یہاں بہت سے پروگرام ہونے والے ہیں۔ باقی
مضمون انشاء اللہ بعد میں جاری رہے گا۔
حضرت موسیٰ کی یہ دعا قرآن کریم میں مذکور ہے۔ قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى
(طہ:۲۶) اے میرے اللہ میرا سینہ کھول دے۔ اے میرے رب میرا سینہ کھول دے۔
وَيَسِّرْ لِي أَمْرِی (طہ: ۲۷) اور جو فریضہ تو نے مجھ پر عائد فرمایا ہے اسے آسان کر دے۔
داعیین الی اللہ جو خدا تعالیٰ کی راہ کی طرف بلانے کیلئے نکلتے ہیں ان کیلئے یہ دعا ایک نعمت غیر
مترقبہ ہے۔ ایک عظیم الشان نعمت ہے۔ اس دعا کو ذہن میں رکھ کر اور اسی طرح یہ دعا کرتے ہوئے جس
روح اور جذبے کے ساتھ حضرت موسیٰ نے یہ دعا کی تھی ، اگر کوئی داعی الی اللہ وقت کے بڑے بڑے
جابر کو بھی دعوت دینے کیلئے نکلے گا تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کو شرح صدر عطا ہوگا۔ اس کی زبان
کھول دی جائے گی اس کی مشکلات آسان کی جائیں گی اور اس جابر کے خوف سے اس کو بچایا جائے گا۔
وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي (طہ: ۲۸ ) کہ مجھے سے تو صحیح گفتگو نہیں ہوتی ۔ میں تو تتلا تا
ہوں اور اٹک کر بولتا ہوں اور وقت کے، اس زمانے کے سب سے بڑے جابر کے پاس تیرا پیغام لے
کر جا رہا ہوں تو تو ہی ہے جو میری زبان کی گرہ کشائی فرما اور اس گرہ کو کھول دے يَفْقَهُوا قَوْلِي
(طہ: ۲۹) اور ایسی فصاحت کلام عطا کر کہ جو میں کہوں اس کو خوب اچھی طرح وہ لوگ سمجھنے لگیں ۔ صرف
میں بات ہی نہ کرنے والا ہوں بلکہ وہ بات ذہنوں سے دلوں تک اتر جانے والی ہو اور وہ خوب اچھی

خطبات طاہر جلد ۱۰
391
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
طرح سمجھ رہے ہوں ۔ پھر عرض کیا وَ اجْعَلْ لِي وَزِيرًا مِنْ أَهْلِی (طہ:۳۰) لیکن میرے اہل
میں سے ایک وزیر بھی میرا مقرر فرمادے ۔ هَرُونَ أَخِي (طہ: ۳۱) یہ میرا بھائی ہارون ہے میں اس
کی تجھ سے التجا کرتا ہوں اشْدُدْ بِهِ اَزْرِى (طہ: ۳۲) اس کے ذریعہ میرا باز و میری طاقت کو مضبوط
فرما وَ أَشْرِكْهُ فِي أَمْرِی (طہ: ۳۳) اور میرے ساتھ جو تو نے نیکی کا معاملہ کیا ہے اس میں اس کو بھی
شریک کر دے۔ پس دنیا میں تو انسان شریک نہیں چاہتا لیکن نیکیوں میں شریک چاہنے کی دعا ہمیں
بتائی گئی ہے کہ یہ ایک ایسی دولت نہیں ہے جس کو تم اپنے تک محدود رکھو اور دوسروں تک پہنچانے سے
بخل سے کام لو۔ اس میں خدا تعالیٰ سے خود شریک مانگا کروں گی نُسَبِّحَكَ كَثِيرًا (طہ:۳۴) اے
خدا یہ اس لئے ہو کہ ہم سب مل کر پھر تیری خوب تسبیح کریں۔ وَنَذْكُرَكَ كَثِيرًا (طہ: ۳۵) اور
خوب تیرا ذ کر بلند کریں ۔ اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِيرًا (طہ:۳۶) اے خدا تو ہمیں دیکھ رہا ہے۔
اس دعا میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جو وزیر مانگا اس کی دلیل یہ دی کہ میں بول نہیں
سکتا۔ اگرچہ یہ دعا بھی ساتھ کی کہ اے خدا میری زبان کی گرہ کھول دے، مجھے بولنے کی طاقت عطا
فرما اور صحیح بولنے کی طاقت عطا فرما میرا پیغام مخاطب خوب اچھی طرح سمجھ سکے اس کے باوجودا اپنا ایک
وزیر مانگا کیونکہ دل میں پوری طرح اطمینان نہیں تھا کہ میں اس حق کو ادا کر سکوں گا کہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ
نے دونوں دعائیں قبول کر لیں ۔ وزیر تو بنا دیا لیکن اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ ضرورت اس کی کوئی نہیں اور
بڑا دلچسپ مضمون پیدا ہوا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ہم نے حکم دیا تو موسیٰ کی دعا کے نتیجہ میں
دونوں کو حکم دیا۔ کہا: اِذْهَبَا إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى (طہ:۴۴) اے موسیٰ اور اے موسیٰ کے
بھائی ! تم دونوں فرعون کی طرف جاؤ اس نے بہت ہی سرکشی سے کام لیا ہے فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيْنَا
(طہ: ۴۵) اور تم دونوں اس سے بات کرتے ہوئے نرمی کی بات کرنا کیونکہ وہ دنیا کا ایک بہت بڑا
انسان ہے اور سخت کلامی سے وہ بات سمجھ نہیں سکے گا۔
یہاں قول لین کہنے کی کیا ضرورت تھی حقیقت میں یہ حضرت موسیٰ کی دعا کا جواب ہے
حضرت موسیٰ نے عرض کیا تھا يَفْقَهُوا قَوْلِي اے خدا! ایسی بات کہنے کی توفیق عطا فرما کہ وہ سمجھ
جائیں پس قول لین کسی فرعون کے رعب کی وجہ سے نہیں ہے، اس کے خوف کی وجہ نہیں ہے بلکہ
انسانی فطرت کا یہ راز کھولا جا رہا ہے کہ جب تم بڑے آدمیوں سے بات کرو تو اگر تم اکڑ کر بات کرو گے

آج 10 میں سے 10 باقی