رَّبِّ ارحَمھُمَا رَبَّیٰنِی صَغِیرًا کی دعا دونوں نسلوں کیلئے ہے نیز حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا کا ذکر
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۰
392
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
اور یہ سمجھتے ہوئے کہ تم خدا کے نمائندہ ہو تمہیں نرمی کی کوئی ضرورت نہیں ہے تو بات تو تم کر لو کے، اللہ
تمہیں بچا بھی سکتا ہے لیکن پھر وہ بات سمجھیں گے نہیں۔ ایسے دنیا دار لوگ جو دنیا کی بڑائیوں کے نتیجہ
میں اپنے آپ کو بہت اونچا سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ نرم بات سننے کے عادی ہوتے ہیں ، نرمی کی بات
ان پر اثر کر سکتی ہے سخت بات اور اونچی بات سے وہ اور زیادہ بھڑک اٹھتے ہیں اور برک جاتے
ہیں ۔ پس قَوْلًا لَيْنَا کی یہ نصیحت دراصل يَفْقَهُوا قَوْلِی کی دعا کی استجابت کا ایک نشان ہے
اسی کے نتیجہ میں یہ ہدایت فرمائی گئی ہے۔ لَعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَی اس طرح ایک صورت
پیدا ہوسکتی ہے کہ شاید وہ نصیحت پکڑے یا شاید خدا کا خوف اختیار کرے تو جب یہ دونوں پہنچے۔ دیکھیں
یہاں ہر جگہ دونوں کو حکم دیا گیا ہے تثنیہ کے صیغے سے ۔ فرعون دونوں کی طرف متوجہ نہیں ہوا۔ موسیٰ
سے مخاطب ہو کر اس نے کہا قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا يُمُوسی اے موسیٰ تو بتا کہ تم دونوں کا رب
کون ہے؟ فرعون بھی سمجھ گیا تھا کہ ہیں دونوں ہی نمائندہ۔ مگر بڑا نمائندہ یہ ہے اسلئے میں اسی کو مخاطب
ہوں گا اس کے بعد ساری گفتگو حضرت موسی نے کی ہے۔ حضرت ہارون ایک لفظ نہیں بولے۔
قَالَ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هدی موسیٰ نے جواب دیا دونوں
نے جواب نہیں دیا۔ قَالَ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْ خَلْقَهُ وہی ہمارا رب ہے جس نے ہر
چیز کو خلقت عطا فرمائی۔ ثُمَّ هَدی پھر اسے ہدایت کے رستہ پر ڈال دیا پس دیکھیں کس لطافت اور
باریکی کے ساتھ دعا قبول ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ موسیٰ کو طاقت عطا کی جائے گی اسے کسی
زیر کی ضرورت نہیں ہوگی مگر چونکہ اپنے اس عاجز بندے سے خدا کو بہت پیار تھا اور اس نے نیکی میں
ایک شریک مانگا تھا اس لئے خدا نے وہ دعا بھی قبول کر لی اور وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي والى دعا
بھی قبول کر لی شرح صدر بھی عطا فرما دیا اور سارے قرآن کریم میں جہاں بھی فرعون کے ساتھ
مکالمے کا ذکر ہے وہاں ہر جگہ آپ صرف حضرت موسیٰ کو بات کرتے ہوئے سنیں گے اور کہیں بھی
حضرت ہارون کا کوئی ذکر فرعون سے گفتگو کرنے میں موجود نہیں ہے۔
پس داعین الی اللہ کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے لئے مددگار مانگیں اپنے بھائیوں کو اپنا شریک بنائیں
ان روحانی نعمتوں میں ان کو اپنا ساتھی بنائیں جو وہ خدا تعالیٰ سے پاتے ہیں اس میں کنجوسی نہ کریں لیکن دعا یہ
کریں کہ اللہ تعالی انہیں خود کفیل بنادے اور وہ اس لائق ٹھہریں کہ ان کی باتیں ہر مخاطب غور اور تدبر سے
خطبات طاہر جلد ۱۰
393
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
سنے ذکر الہی کا اس کے دل پر اثر پڑے۔ خدا کا خوف کرے اور بات کو سمجھنے لگے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس
کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
كف
ہمت
آئندہ جمعہ میں انشاء اللہ یہ مضمون جاری رہے گا ۔ لیکن خطبہ ختم کرنے سے پہلے میں ایک
اور دعا کی بھی تحریک کرنا چاہتا ہوں جاپان کی جماعت ماشاء اللہ باوجود بہت چھوٹی جماعت ہونے
کے اور مالی لحاظ سے درمیانے درجہ کے ہونے کے باوجود قربانیوں میں بہت نمایاں ہو چکی ہے۔ ایک
تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کی استطاعت بڑھائے اور استقامت عطا فرمائے اور یہ وقتی
قربانیاں نہ ہوں بلکہ دن بدن آگے بڑھنے والی ہوں اور جس طرح وہ قربانیاں کرتے ہیں اس سے
بہت زیادہ اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے ان کی استطاعت بڑھاتا چلا جائے خصوصیت کے ساتھ اس لئے
یہ توجہ پیدا ہوئی کہ جب میں جاپان گیا تو وہاں ہمارے دومشن ہیں لیکن با قاعدہ مسجد نہیں ہے اور مسجد
کے لئے زمین خریدنا ہی بہت مشکل کام ہے۔ ایک تو جگہ نہیں ملتی آسانی سے ۔ دوسرے بہت مہنگی
زمینیں ہیں اور جماعت چھوٹی سی ہے اس میں یہ طاقت نہیں ہے کہ اتنی بڑی جگہ خرید سکے ۔ چنانچہ ابھی
آنے سے پہلے مجھے جماعت جاپان کی مجلس شوری کے فیصلے پہنچے ہیں ان میں انہوں نے بڑی ہ
کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم خالصتا اپنی طاقت سے کام لیتے ہوئے خود کفیل ہوتے ہوئے آئندہ تین
سال کے اندر جاپان میں پہلی احمد یہ مسجد بنائیں گے اور پہلے سال کے لئے انہوں نے تین لاکھ
پاؤنڈ ز کا وعدہ کیا ہے،اگلے سال کے لئے تین لاکھ پاؤنڈ زکا۔ اس سے اگلے سال تین لاکھ پاؤنڈ ز کا
اور جو حساب کیا گیا ہے اس کی رو سے فی احمدی دو سو پاؤنڈ زمہینہ بنتا ہے اور آپ میں سے جن لوگوں
نے سوسائیٹی وغیرہ سے مکان خریدے ہوئے ہیں ، وہ سالانہ پانچ سو، چھ سوپاؤنڈ ز کچھ سود میں، کچھ
قیمت میں ادا کرتے ہیں ۔ ان کو پتا ہے کتنا مشکل کام ہے لیکن چونکہ ذاتی گھر ہے اس لئے لوگ بڑی
بڑی دقتیں برداشت کرتے ہیں اور سخت حالات میں بھی وہ قسطیں ادا کرتے چلے جاتے ہیں جاپان کی
چھوٹی سی جماعت نے یہ عجیب مثال قائم کی ہے کہ خدا کے گھر کے لئے ساری جماعت نے اوسطاً
دوسو پاؤنڈ زمہینہ کے چندہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور انہوں نے عہد کیا ہے کہ جس طرح بھی ہو
ہم انشاء اللہ آئندہ تین سال میں پہلی باقاعدہ مسجد جاپان میں بنا کر چھوڑیں گے۔ تو دعا کریں اللہ تعالیٰ
ان کو اس عزم کو پورا کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے ۔ ان کی استطاعت بڑھائے ۔ ان کے حوصلے
خطبات طاہر جلد ۱۰
394
خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء
بلند رکھے ان کو اپنی نیکیوں پر ہمیشہ قائم رہنے کی توفیق بخشے اور جتنا وہ خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں
اس سے بہت زیادہ غیب سے ان کو عطا کرتا چلا جائے ۔ آمین