حضرت ایوب، حضرت یونس علیہم السلام کی دعائیں اور ان دعاؤں کی قبولیت کے راز
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم میں مذکور دعاؤں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھائی گئی صدق کے ساتھ داخلے اور خروج کی دعا اور اس کے وسیع مفاہیم بیان کیے۔ اس کے بعد آپ نے حضرت ایوب علیہ السلام کی آزمائشوں، صبر اور دعا کا تذکرہ کرتے ہوئے قرآنی بیانات کا بائبل اور دیگر روایات سے موازنہ کیا۔ نیز آپ نے حضرت یونس علیہ السلام کے واقعات، ان کی توبہ، مچھلی کے پیٹ سے نجات اور مسلسل تسبیح و تحمید کی اہمیت کو واضح کیا۔ آخر میں حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا برائے اولاد اور قبولیت دعا کی شرائط بیان کیں اور خطبہ ثانیہ میں بعض مرحومین کا ذکر خیر فرمایا۔
موضوعات: قرآنی دعائیں، حضرت ایوب علیہ السلام، حضرت یونس علیہ السلام، حضرت زکریا علیہ السلام، قبولیت دعا، نماز جنازہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
395
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
حضرت ایوب ، حضرت یونس علیہم السلام کی دعائیں
اور ان دعاؤں کی قبولیت کے راز
( خطبه جمعه فرموده ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء بمقام ناصر باغ (گرومن گیر اؤ جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
آج کا خطبہ میں ناصر باغ فرینکفرٹ جرمنی سے دے رہا ہوں جہان مجلس خدام الاحمدیہ
کے سالانہ اجتماع میں شرکت کے لئے آیا ہوں چونکہ یہ خطبہ براہ راست مختلف ممالک میں سنا جانے لگا
ہے اس لئے ان کی اطلاع کی خاطر یہ وضاحت کر رہا ہوں ، اس وقت ٹوکیو، سویڈن، ناروے، یہ
ماریشس اور یوکے کے علاوہ جرمنی میں بھی دو اور جگہوں پر یہ خطبہ سنا جا رہا ہے ۔U۔K کی مجالس یا
جماعتیں جواب خطبہ سنتی ہیں ان کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت سات U۔K کے ایسے
شہر ہیں جہاں براہ راست اس خطبہ کی آواز پہنچ رہی ہے۔
پیشر اس کے کہ سلسلہ مضمون جاری رکھتے ہوئے قرآن کریم کی دعاؤں کا ذکر کروں ایک
اعلان اس اجتماع کی نسبت سے میں آپ کے سامنے کرنا چاہتا ہوں۔ مجلس عاملہ خدام الاحمد یہ جرمنی
نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ مجلس خدام الاحمد یہ جرمنی کی ضروریات اتنی بڑھ چکی ہیں کہ ان کو ایک ایوان
خدمت کی تعمیر کی ضرورت ہے اس غرض سے انہوں نے اجازت بھی چاہی اور ایک سرسری سا منصوبہ
بھی سامنے رکھا ۔ اصولاً اس کی میں نے منظوری دیدی ہے اور امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تین سال
تک وہ ایوان خدمت تیار ہو جائے گا لیکن سب سے پہلا مرحلہ اس کے لئے مناسب زمین کی تلاش
خطبات طاہر جلد ۱۰
396
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
ہے۔ جہاں تک چندوں کا تعلق ہے اس سلسلہ میں مجلس خدام الاحمد یہ جرمنی کو اس شرط کے ساتھ چندہ
اکٹھا کرنے کی منظوری دی ہے کہ کسی خادم کو اس چندہ کے نتیجے میں یہ عذر نہ ہو کہ میرے دوسرے
جماعتی چندے متاثر ہو گئے ہیں اس لئے تمام وہ خدام جو شوق کے ساتھ اس چندہ میں حصہ لینا چاہیں
اس شرط کے ساتھ حصہ لیں گے کہ خدام الاحمدیہ کے ہال کی تعمیر کے سلسلہ میں جو بھی مالی قربانی وہ پیش
کریں اسے اسے ۔ جماعت کے دوسر۔ وسرے چندوں میں کمی کرنے کا کا عذر عذر نہ : بنائیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی
توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ یہ اعلان اس لئے ضروری تھا کہ خلیفہ مسیح کی اجازت کے بغیر کسی قسم کا
کوئی چندہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور خدام الاحمدیہ بھی اور دیگر ذیلی تنظیمیں بھی اس بات کی
پابند ہیں اور پابند رہنی چاہئیں کہ جماعت سے جو بھی استثنائی چندے طلب کرنا چاہیں ان کی پہلے
با قاعدہ اجازت حاصل کریں۔
اب میں سلسلہ مضمون کی طرف لوٹتا ہوں ، سورہ فاتحہ میں جو ہمیں یہ دعا سکھائی کہ اے خدا
ہمیں سیدھے راستہ پر ڈال ، وہ راستہ جوان لوگوں کا راستہ ہے جن پر تو نے انعام فرمایا۔ اس ضمن میں
انعام کی راہ پر چلنے والے یا خدا کی راہ کے وہ مسافر جو انعام یافتہ شمار ہوئے ان کا ذکر قرآن کریم میں
مختلف شکلوں میں ملتا ہے اور ان کی دعا ئیں بھی محفوظ کر دی گئی ہیں ۔ ان دعاؤں کے سلسلہ میں ایک
دعا نظر سے رہ گئی تھی جس کا بیان پہلے ہونا چاہئے تھا اس لئے میں اس دعا سے آج کا مضمون شروع
کروں گا۔ پھر چونکہ بعد کی چند دعائیں پہلے خطبہ میں بیان ہو چکی ہیں ان کی ضرورت نہیں ہوگی
اور پھر اس پہلی بھولی ہوئی دعا کے بعد حضرت ایوب کی دعا سے سلسلہ مضمون شروع ہو جائے گا۔
وہ دعا حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سکھائی گئی اور دعا یہ ہے: ہے : رَبِّ
ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ
سُلْطَنَا نَصِيرًا (بنی اسرائیل: (۸۱) اے میرے رب ! مجھے صدق کے ساتھ داخل فرما یعنی میرا
قدم سچائی پر پڑتا ہو اور سچائی کے ساتھ میں داخل ہوں ۔ وأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ اور اسی
طرح سچائی پر قدم رکھتے ہوئے یا سچائی کے قدم کے ساتھ میں اس منزل سے باہر نکلوں واجْعَلْ نِي
مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا اور میرے لئے اپنی جناب سے ایک ایسا مددگار عطا فرما جو غالب
اور قوت والا ہے ۔ یہ وہ سورۃ ہے جو ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔ اگر چہ اس بارہ میں اختلاف ہے
على
خطبات طاہر جلد ۱۰
397
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
۔
صلى الله
لیکن جو مستشرقین محققین باقی مسلمان علماء سے اختلاف بھی رکھتے ہیں ان کے نزدیک بھی سن ۲ ھ تک
کا زمانہ ہے اس عرصہ کے اندراندر یہ سورۃ نازل ہو چکی تھی اور بعض مفسرین تو اس سے بہت پہلے کا زمانہ
بتاتے ہیں بہر حال ہجرت سے پہلے کی یہ سورۃ ہے اور اس آیت کے متعلق بھی یہ تحقیق شدہ بات ہے کہ
اس دعا میں دراصل ہجرت کی بھی پیشگوئی فرمائی گئی تھی۔ لیکن صرف ہجرت تک اس دعا کا مضمون محدود
نہیں جیسا کہ میں بیان کروں گا اس سے زیادہ وسیع تر معانی اس میں پائے جاتے ہیں۔
آنحضور ﷺ نے ۱۳ سال نبوت کے مکہ میں بسر فرمائے۔ تیرہ سال تک دکھ جھیلے علی
اور پھر تیرہویں سال کے آخر پر کم و بیش اس عرصہ میں آپ نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی ۔ پس یہ
دعا آپ کو یہ بتا رہی تھی کہ اے محمد ہے تجھے اس شہر سے نکلنا بھی ہے اور دوبارہ اس شہر میں داخل بھی
ہونا ہے۔ تیرا نکلنا بھی سچائی کے ساتھ ہوگا اور تیرا دوبارہ اس شہر میں داخل ہونا بھی سچائی کے ساتھ ہوگا
لیکن اس میں نکلنے اور داخل ہونے کی ترتیب کو بدل دیا گیا ہے اور داخل ہونے کا ذکر پہلے ہے اور نکلنے
کا یا بعد میں فرمایا ۔ اے محمد گویا کہ آپ کو دعا سکھائی جارہی ہے کہ تو یہ دعا کیا کر۔ رَبِّ أَدْخِلْنِی
مُدْخَلَ صِدْقٍ اے میرے رب مجھے صدق کے ساتھ داخل فرما و أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ
اور صدق کے ساتھ مجھے نکلنے کی توفیق عطا فرما۔ تو مکہ سے تو پہلے نکلنا تھا پھر ادخال کا ذکر کیوں پہلے
فرمایا۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ آنحضرت صلی ﷺ کو ایک لحظہ کے لئے بھی خدا تعالیٰ اس دکھ میں مبتلا
نہیں کرنا چاہتا تھا کہ گویا میں مکہ سے نکلوں گا اور پھر شاید واپس آؤں یا نہ آؤں ۔ پس واپسی کو زیادہ
قطعی اور یقینی بنا کر پہلے پیش کر دیا گیا اور جس وقت یہ وحی نازل ہوئی ہے اس وقت اخراج سے پہلے
آپ کو یہ خبر دیدی گئی کہ آپ نے ضرور اس شہر میں داخل ہونا ہے اس لئے جہاں تک نکلنے کا تعلق ہے
اس سلسلہ میں کسی قسم کے تفکر اور غم کی ضرورت نہیں۔
صلى
سم
صلى
دوسرا اس میں حکمت یہ تھی کہ مکہ سے جس حالت میں نکالے جارہے تھے اس حالت کے
متعلق دشمن یہ کہتا تھا کہ یہ صدق کی حالت نہیں ہے ، آپ سچائی کی حالت میں نہیں نکالے جارہے ۔
دشمن آپ کو جھوٹا ، کذاب مفتری اور طرح طرح کے اور بد نام دیتا تھا اور کہتا تھا کہ یہ جھوٹا ہے ،اس
نے خدا پر اپنی طرف سے بات گھڑ لی ہے ، مگر مدینہ جس نے آپ کا استقبال کیا اس نے صدق کے
ساتھ آپ کا استقبال کیا ، صدق کی گواہی دیتے ہوئے استقبال کیا۔ پس رَبِّ أَدْخِلْنِی کا مضمون
خطبات طاہر جلد ۱۰
398
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
مدینہ کی نسبت سے یہ ہوگا کہ اے محمد اب تو اس شہر میں داخل ہو نیوالا ہے جو تیرے صدق پر گواہ ہوگا
اور صدق کے ساتھ تجھے قبول کرے گا اور پھر جب تو نکلے گا تو صدق کے ساتھ ہی نکلے گا اور دوبارہ اس
شہر میں داخل ہوگا اور دوبارہ داخلے کا مضمون چونکہ پہلے بیان ہو چکا ہے اس لئے فتح مکہ کے اوپر
ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ کا مضمون صادق آئے گا اور یہ بات بن جائے گی کہ جب تو دوبارہ
اس شہر میں داخل ہوگا اس وقت شہر کا ذرہ ذرہ اس کی اینٹ اینٹ اس کی ساری فضا گواہی دے رہی
ہوگی کہ یہ مرد صادق ہے جو واپس اپنے شہر کولوٹ کر آیا ہے اور چونکہ یہ ایک پیشگوئی تھی اس لئے اس
کے پورا ہونے کے نتیجہ میں از خود ہی آپ کا صدق مکہ میں داخل ہوتے ہوئے ظاہر و باہر ہو جانا تھا۔
وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطَنَا نَصِيرًا کا مطلب ہے اور میرے لئے اپنی جناب سے کوئی
ایسے مددگار انصار عطا فرمادے جن کو تو طاقت عطا کرے ، غلبہ عطا کرے اور ان کی مد د معنی خیز ہو، کوئی
کمزور مددگار نہ ہو بلکہ غالب اور طاقتور مددگار ہو چنانچہ یہ دعا بھی انصار مدینہ کی صورت میں اللہ تعالیٰ
نے بعینہ اسی طرح قبول فرمائی جیسا کہ سکھائی تھی اور انصار مدینہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آپ کی
غالب نصرت کرنے کی توفیق ملی اور انصار نے جو مدد کی ہے وہ اگر چہ بظاہر انصار کی طرف سے ہے مگر
مِنْ لَدُنْكَ کے لفظ نے یہ بتا دیا کہ انصار کی مدد اللہ کے ایماء پر ہے اور اللہ کی طرف سے ہے۔اس
کے بغیر اس مدد کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پس بظاہر آنحضرت ﷺ اور آپ کے مہاجر ساتھی انصار کے
ممنون احسان ہونے والے تھے مگر خدا تعالیٰ نے دعا میں مِنْ لَدُنْكَ کا لفظ رکھ کر یہ خوشخبری بھی
ساتھ دیدی کہ تیری اس دعا کے نتیجہ میں وہ مدد کریں گے ان کے دل تبدیل کئے جائیں گے ان کو
توفیق عطا کی جائے گی اس لئے تو یہ نہ سمجھنا کہ کسی انسان کے زیرا احسان آ رہا ہے بلکہ دعا کے نتیجہ میں
یہ مدد خالصہ اللہ ہی کی طرف سے ہوگی ۔
صلى الله
دوسرا اس دعا کا ایک تعلق عام روزمرہ کے سفروں سے بھی ہے اور قرآن کریم سے پتا چلتا
ہے کہ قرآنی دعا ئیں وسیع معانی رکھتی ہیں اور مختلف حالات پر چسپاں ہو سکتی ہیں اور ہوتی رہتی ہیں
اس لئے قرآن کریم کی جو دعا ئیں خاص مواقع سے بھی تعلق رکھتی تھیں حضرت اقدس محمد مصطفی اعلا صلى الله
اور آپ کے صحابہ ان کو مختلف ملتے جلتے مواقع پر بھی استعمال کیا کرتے تھے اور ان سے استفادہ کرتے
تھے ۔ پس روزمرہ کے سفروں میں یہ دعا بہت ہی مفید ہے اور میں نے خود اس کا تجربہ کر کے دیکھا ہے
خطبات طاہر جلد ۱۰
399
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
اور حیرت انگیز طو انگیز طور پر اس دعا کے نیک اثرات کا مشاہدہ کیا ۔ اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔ ایک دفعہ میرا خیال تھا کہ اس موضوع
پر جماعت سے الگ خطاب کروں کہ دعا کے نتیجہ میں سفروں میں جو حیرت انگیز سہولتیں میسر آتی ہیں وہ
اتفاقی حادثات کے نتیجہ میں نہیں ہوتیں بلکہ ایسا مسلسل نصرت الہی کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے کہ کوئی
معمولی عقل کا انسان بھی یہ محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اس میں غیبی ہاتھ ہے لیکن چونکہ اس سلسلہ
مضامین میں اتنے لمبے عرصے کے لئے ایک دوسرے مضمون کے ذکر کی گنجائش نہیں ہے اس لئے
آئندہ کسی وقت انشاء اللہ اس حصہ کو آپ کے سامنے رکھوں گا۔
اس دعا کا ایک اور بہت ہی اہم مفہوم انسان کے مراتب سے تعلق رکھتا ہے۔ انسان ہمیشہ
حالتیں بدلتا رہتا ہے۔ ایک حالت سے نکل کر دوسری حالت میں داخل ہوتا ہے۔ یہ حالت بدی سے
اچھائی کی طرف بھی حرکت کر سکتی ہے اور اچھائی سے بدی کی طرف بھی حرکت کر سکتی ہے۔ یعنی اس
حالت کا بدلنا بدی سے اچھائی کی طرف بھی ہو سکتا ہے اور اچھائی سے بدی کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔
پس خدا تعالیٰ نے جہاں یہ دعا سکھائی وہاں صدق کا لفظ ساتھ سمجھا دیا کہ یہ دعا کرنا کہ اے خدا! جب
بھی میری حالت تبدیل ہو سچائی کے ساتھ تبدیل ہو۔ اس آیت سے پہلے جو مضمون چل رہا ہے ، وہ
آنحضرت ﷺ کے بلند مراتب کا مضمون ہے اور پہلی آیت ہمیں یہ بتاتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے
آنحضرت کو یہ نصیحت فرمائی کہ وَ مِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ عَلَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ
مَقَامًا مَّحْمُودًا (بنی اسرائیل : ۸۰) کہ اے میرے بندے ! راتوں کو اٹھ کر تہجد کے نوافل ادا کیا کر
اور خدا کی راہ میں جدوجہد کیا کر ۔ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا اس کے نتیجہ میں ہرگز
بعید نہیں بلکہ قریب ہے کہ تجھے مقام محمود عطا کیا جائے۔
یہاں مَقَامًا مَّحْمُودًا کونکرہ رکھ کر اس مقام کے بہت ہی عظیم الشان ہونے کی طرف
اشارہ فرما دیا گیا۔ پس اس دعا کے معاً بعد یہ دعا رکھی یعنی اس خوشخبری کے بعد کہ خدا تعالیٰ تجھے بہت
ہی عظیم مقام اور مرتبہ عطا فرمانیوالا ہے ، یہ دعا سکھائی رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ کہ اے خدا
جس مقام پر تو مجھے فائز فرمانا چاہتا ہے یا جس پر فائز فرمانے کا تو نے فیصلہ فرمالیا ہے أَدْخِلْنِی
مُدْخَلَ صِدْقٍ مجھے صدق کے ساتھ اس میں داخل فرمانا و أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ اور اس
مقام پر ٹھہرائے نہ رکھنا بلکہ اس سے آگے بلند تر مقامات کی طرف بھی ہاتھ پکڑ کر لے جانا اور صدق
خطبات طاہر جلد ۱۰
400
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
کے ساتھ لے جانا۔ یہاں صدق کے لفظ نے تنزل کی نفی فرمادی ۔ چونکہ بعض دفعہ ایک انسان ایک
اعلیٰ مرتبہ حاصل کرنے کے باوجود اس مرتبہ پر اپنی شامت اعمال کے نتیجہ میں قائم نہیں رہ سکتا جیسا کہ
قرآن کریم نے بلعم باعور کی مثال دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ایسی صلاحیتیں عطا کی تھیں کہ اگر وہ
چاہتا یعنی اگر وہ نیک اعمال پر استقامت اختیار کرتا اور خدا کی طرف رفعتیں حاصل کرنا چاہتا تو یقیناً
اللہ تعالیٰ ان صلاحیتوں کے نتیجہ میں جو اسے عطا کی گئی تھیں اسے بلند مقام عطا فرما سکتا تھا ولكنة
أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ لیکن وہ بد بخت ایسا نکلا کہ وہ دوبارہ زمین کی طرف جھک گیا پس اس کا بلند
مرتبہ سے نکلنا مُخْرَجَ صِدْقٍ نہیں کہلا سکتا کیونکہ وہ سچائی کی بجائے جھوٹ کے قدم کے ساتھ باہر
نکلا ۔ پس آنحضرت ﷺ کو یہ کامل دعا سکھائی گئی کہ تیرا داخل ہونا بھی صدق کے ساتھ ہو اور تیرا تیرا نکلنا
بھی صدق کے ساتھ ہو یعنی تنزل کی طرف تو نہ جائے بلکہ ہمیشہ مراتب کی طرف تیرا قدم آگے بڑھتا
صلى
رہے۔ دوسرا صدق کا معنی یہاں ایسا ہے جسے تمام مومنین کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے ۔
بسا اوقات انسان کو اعلیٰ مراتب کی تمنا ہوتی ہے اور اس تمنا میں خود غرضی بھی داخل ہو جاتی
ہے ، ریا کاری بھی داخل ہو جاتی ہے اور انسان چاہتا ہے کہ میں بھی نیک شمار کیا جاؤں اور دنیا کی
نظر میں میرا مرتبہ بلند ہو اور مجھے مقام محمود حاصل ہو، یعنی دنیا کی نگاہ میں مقام محمود حاصل ہوا یسے
لوگوں کو بعض دفعہ ایسے روحانی تجارب سے ملتے جلتے تجارب ہوتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خدا کے
مقرب بن گئے ہیں حالانکہ وہ روحانی تجارب نہیں ہوتے وہ شیطانی تجارب ہوتے ہیں ۔ پس ہر وہ
شخص جو بلند پردازی کا خواہشمند ہے، جو خدا تعالیٰ کا قرب چاہتا ہے اس کو یہ دعا بہت ہی با قاعدگی
کے ساتھ اور اس کے مضامین میں ڈوب کر کرنی چاہئے ورنہ اس کا قدم قدم صدق نہیں رہے گا۔
پس ربِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ کا مطلب یہ ہے کہ اے خدا مجھے جو بھی بلند مرتبہ
عطا فرما وہ سچائی کے ساتھ ہو۔ اس میں میرے دل کی نفسانی خواہشات کا کوئی بھی دخل نہ ہو اس میں
میرے جھوٹ کا کوئی دخل نہ ہو۔ وہ خالصہ سچائی کا قدم ہو جو ترقیوں کی طرف اٹھنے والا ہو اور تیری رضا
اسے حاصل رہے اور اسی طرح جب میں اس مقام سے نکال کر ایک بلند تر مقام کی طرف لے جایا
جاؤں تو تب بھی میری ادنی تمناؤں کا اس میں کوئی دخل نہ ہو بلکہ ارفع و اعلیٰ مقاصد کے لئے تجھ سے
ہی مدد مانگتے ہوئے میں آگے بڑھنے والا بنوں ۔ پس یہ دعا بہت ہی کامل جامع اور مانع دعا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۱۰
401
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
زندگی کے مختلف مراحل پر مختلف حالات پر چسپاں ہوتی ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے روز مرہ
کے سفروں کے سوا دنیا کے ہر سفر پر جو ظاہری ہو یا روحانی ہو اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ پس دنیا کے
کاروبار میں جہاں مثلاً انسان بعض ملازمتیں مثلاً کرتا ہے اور ترقیاں پاتا ہے اس وقت بھی یہ دعا کام
آسکتی ہے ورنہ بعض لوگ ترقی پاتے ہیں اور پھر ذلت کے ساتھ نکالے جاتے ہیں۔ تو پیشتر اس سے
کہ وہ ترقی حاصل کریں اگر اس دعا کو وہ اپنی حرز جان بنا چکے ہوں اور ہمیشہ اس دعا کی طرف ان کی
توجہ رہے تو زندگی کا جو بھی مرحلہ پیش آئے گا جس میں ایک حالت دوسری حالت میں تبدیل ہوتی ہے
یہ دعا ان کے کام آئے گی۔
اب وہ چند دعا ئیں جو اس کے بعد قرآن میں بیان ہوئی ہیں وہ میں بیان کر چکا ہوں۔ اب حضرت
ایوب کی اس دعا کی طرف آتا ہوں سورہ انبیاء آیت ۸۴ میں اس کا ذکر ہے۔ وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَی
رَبَّةَ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ اور یاد کرو ایوب کو کہ جب اس نے بڑے
درد سے اپنے رب کو پکارا کہ اے خدا مجھے تو بہت ہی دکھ پہنچ چکا ہے وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ
اور میں جانتا ہوں کہ سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر تو رحم کرنے والا ہے۔
اس سلسلے میں حضرت ایوب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا مختصراً ذکر کرتا ہوں
اور آپ کا تعارف بھی کرواتا ہوں کیونکہ بہت سے لوگ حضرت ایوب کے متعلق بہت کم جانتے ہیں۔
حضرت ایوب حضرت عیسی علیہ السلام سے پندرہ سو سال کے لگ بھگ پہلے پیدا ہوئے ۔ ۱۵۵۰ء کے
قریب بیان کیا جاتا ہے اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام سے دو سو سال پہلے ۔ آپ کی شخصیت کے
متعلق اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ بعضوں کے نزدیک آپ بنی اسرائیلی نبی تھے اور بعضوں کے
نزدیک آپ باہر کے کوئی نبی تھے جن کا ذکر وہاں ملتا ہے۔ مسلمان مفسرین نے آپ کو شام کے علاقے
میں پیدا ہو نیوالا بتایا ہے اور بائیبل میں مقام کا ذکر ہے لیکن اس کا مجھے صحیح پتا نہیں چل سکا کہ وہ کس
علاقے کا شہر ہے جس کی طرف آپ کو نسبت دی گئی ہے ۔ غالباً موز و لفظ ہے جس کے متعلق میں ابھی
تحقیق نہیں کر سکا کہ وہ کونسا علاقہ بتایا جاتا ہے۔ بہر حال جہاں تک بائیبل کی روایات کا تعلق ہے ان کا
خلاصہ یہ بنتا ہے کہ حضرت ایوب کو خدا تعالیٰ نے بہت سی نعمتیں عطا فرمائیں ، دنیاوی اموال بھی ، ریوڑ
گلے ، ہر قسم کے جانور، بیوی بچے ، بہت ہی خوشحالی عطا فرمائی اور اس وقت علاقہ کے امیر ترین
خطبات طاہر جلد ۱۰
402
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
انسانوں میں سے تھے اور بہت ہی فیاض اور خدمت کرنے والے انسان تھے ۔ شیطان کو آپ پر حسد
ہوا اور شیطان نے خدا تعالیٰ سے بات کرتے ہوئے یہ کہا کہ ایوب جو تیرا بندہ ہے تو اس پر نازاں ہے
کہ بڑی عبادت کرنے والا اور ان سب نعمتوں کے باوجود مجھے نہ بھلانے والا ہے لیکن اسے آزمائش
میں ڈال کر دیکھ پھر پتا چلے گا۔ چنانچہ اس کے اموال تباہ کر دے پھر میں دیکھوں گا کہ وہ کیسے تیرا بندہ
رہتا ہے۔ اس پر خدا تعالیٰ نے اسے کہا کہ ہاں اموال پر تجھے تصرف دیا جاتا ہے اور حضرت ایوب
کے تمام اموال تباہ ہو گئے ۔ پھر اس نے اولاد کا طعنہ دیا کہ اولا د تو اچھی ہے۔ دنیا کے جانور اور دولتوں
کی بعضوں کو پرواہ نہیں ہوتی اولاد کا صدمہ برداشت نہیں کر سکتے پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی اولاد کو پہلے
جلا وطن کر وایا پھر مر نے دیا اور اولا د ضائع ہوگئی ۔ پھر شیطان نے کہا کہ اس کے بدن کے اوپر مجھے
تصرف دیا جائے ۔ خدا تعالیٰ نے کہا کہ اگر بدن کی آزمائش بھی چاہتے ہو تو یہ بھی کر کے دیکھ لو چنانچہ
آپ کے بدن کو ایسی بیماری لگ گئی کہ بائیبل کے بیان کے مطابق جس میں ناسور ہو گئے اور نہایت
ہی مکروہ قسم کی بیماری تھی جس سے لوگ بھی کراہت کر کے پناہ مانگتے تھے اور دوڑتے تھے اور جسم میں
کیڑے پڑ گئے اور لوگوں نے آپ کو نکال کر بستی سے باہر کر دیا۔ تب بھی حضرت ایوب صابر و شاکر
رہے اور خدا کے ساتھ وفا میں کوئی کمی نہ آئی۔ تب شیطان نے خدا سے کہا کہ بیوی تو ابھی تک ساتھ
ہے اور وہ وفادار ہے، بیوی کی طرف سے بھی اس کو کچھ صدمہ پہنچے تو بیوی کے متعلق بیان کیا جاتا ہے
کہ اس نے شیطان کی چال میں آکر یا کہانی یوں بیان کی گئی ہے کہ شیطان نے خود ہی سوچا کہ جس
طرح میں نے حوا کو گمراہ کیا تھا میں اس کی بیوی کو بھی گمراہ کروں تا کہ یہ بھی ساتھ نہ رہے پھر میں
دیکھوں گا کہ اس کا صبر ٹوٹتا ہے کہ نہیں۔ چنانچہ اس نے بیوی کو یہ کہا کہ یہ بچھڑایا کوئی جانور میرے نام
پر ذبح کرو تو تمہارا خاوند اچھا ہو جائے گا گویا شرک کی تعلیم دی اور بیوی اس پر اس حد تک آمادہ ہوگئی کہ
اس نے حضرت ایوب سے اس کا ذکر کیا اور یہاں تک کہا کہ تو اب خدا کو چھوڑ ۔ کہاں تک صبر کرے
گا ۔ اس سے موت مانگ اور اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کر ۔ حضرت ایوب اس پر ناراض ہوئے
اور عہد کیا کہ اگر میں اچھا ہو جاؤں گا تو اس کو سو کوڑے ماروں گا۔ اس شرک میں مبتلا ہونے کے نتیجہ
میں یعنی بطور سزا اس کو میں سو کوڑے ماروں گا۔ اس پر بیوی چھوڑ کر چلی گئی اور اکیلے رہے۔ تب بھی
حضرت ایوب ثابت قدم رہے ۔ تب اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ یہ تیری آزمائش کا دور تھا، تو اس پر
خطبات طاہر جلد ۱۰
403
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
پورا اترا ہے اور جو کچھ تیرے نقصانات تھے وہ سب پورے ہو جائیں گے اور اب تو پہلی حالتوں کی
طرف بلکہ ان سے بھی بہتر حالتوں کی طرف لوٹایا جائے گا۔ پھر بیوی بھی ملتی ہے ۔ پھر اولاد بھی آتی
ہے پھر اور جو شہر کے لوگ نکالنے والے تھے ان کے اندر بھی ندامت پیدا ہوتی ہے گویا کہ انجام اس
واقعہ کا یہ ہے کہ حضرت ایوب دوبارہ اپنی صحت کی طرف بھی لوٹ آتے ہیں ۔ پرانی شان اور آن بان
کی طرف بھی لوٹ آتے ہیں۔ سب چھوٹے ہوئے ، روٹھے ہوئے ساتھی واپس آجاتے ہیں ، یہ ہے
خلاصہ اور مفسرین نے بھی کم و بیش یہی مضمون بیان کیا ہے لیکن بعض تبدیلیوں کے ساتھ اور بائیبل نے
یہ لکھا ہے کہ شیطان فرشتوں کے گروہ میں شامل ہو کر خدا کے حضور میں پیش ہوا اور اس طرح خدا سے
اس نے گویا فرشتہ بن کر باتیں کیں اور یہ سارا قصہ اس کے نتیجہ میں پیدا ہوا۔ مفسرین نے اس کو قبول
نہیں کیا اور اس کو نیا رنگ یہ دیدیا ہے کہ اس زمانے میں یعنی کہ حضرت ایوب کے زمانے میں شیطان
بعض دفعہ فرشتوں اور نبیوں کے درمیان باتیں سن لیا کرتا تھا مچان لگا کر بیٹھا رہتا تھا اور وہ باتیں سن لیا
کرتا تھا۔ تو ایک دفعہ فرشتوں کی اور حضرت ایوب کی باتیں ہو رہی تھیں اور بڑی ان کی تعریف ہو رہی
تھی اور انہوں نے خدا سے عرض کیا کہ دیکھو کیسا نعمتوں والا بندہ ہے اور پھر اس کے باوجود عبادت کرتا
ہے تو اس پر شیطان کو پتا چل گیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ چنانچہ اس نے پھر یہ شرارت شروع کی۔
حضرت مصلح موعودؓ نے تفسیر کبیر میں ذکر کیا ہے کہ اس سے ملتا جلتا ایک دفعہ ہریش چندر
ایک ہندو بزرگ کا بھی بیان کیا جاتا ہے جن کے متعلق یہ آتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسی
طرح انعام یافتہ تھے جس طرح حضرت ایوب کے ذکر میں ملتا ہے مگر وہاں شیطان کی بجائے بعض
دیوتاؤں کو حسد پیدا ہوا حضرت مصلح موعودؓ نے تو تفصیل سے ذکر نہیں کیا مگر میں نے پھر ان روایات کو
تاریخی حوالوں سے دیکھا ہے۔
ہریش چندر کے متعلق مختلف روایات ملتی ہیں لیکن خلاصہ مختصراً یہی ہے کہ وہاں دیوتاؤں کو
اس پر رشک آیا اور انہوں نے ہندو میتھالوجی کے مطابق سب سے بڑے خدا سے یہ کہا کہ ہمیں موقع
دیں ہم اس کو آزمائش میں ڈالتے ہیں۔ چنانچہ ایک دیوتا انسان کے روپ میں گیا ، اس نے ہریش
چندر سے کہا سنا ہے کہ تو بڑا سخی داتا ہے۔ کیا میری استدعا کو قبول کرے گا؟ اس نے کہاہاں جو مانگے گا
میں دوں گا اور ہریش چندر کے متعلق بھی یہ مشہور تھا کہ وہ حد سے زیادہ وعدے کا پختہ ہے اور جو ایک
خطبات طاہر جلد ۱۰
404
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
دفعہ قول و قرار دے بیٹھے اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، تو اس طرح پختہ قول لینے کے
بعد اس نے کہا کہ اپنا سب کچھ مجھے دیدو۔ تمام جائیداد ، دولتیں ، اموال ، گھر جو کچھ تیرا ہے سب کچھ
دیدے اور ہریش چندر نے دیدیا اس کے بعد اس نے کہا کہ تو نے سب کچھ نہ دیا۔ ابھی تیرے بچے،
بیوی ، تو خود ہے اور تیرا جسم ہے ، اس کا کیا ہوگا ۔ چنانچہ یہ طے پایا کہ ان سب کو وہ بیچ دیں اور ایک
شودر نے جو ہندو Cast System کے مطابق سب سے ذم ے ذلیل قسم کی ذات ہے آپ کو خرید لیا
اور پھر وہ مشقتوں کا دور ہوا اور بہت تکلیفیں ہوئیں۔ مصائب در پیش ہوئے ۔ تو ملتی جلتی کہانی ہے۔
حضرت مصلح موعود کا یہ رجحان ہے کہ چونکہ زمانہ بھی کم و بیش ایک ہی ہے اس لئے بعید نہیں کہ
حضرت ایوب ایک ہندی نبی ہوں اور (جیسا کہ پہلے بھی میں نے بیان کیا ہے کہ بعض محققین کے نزدیک
وہ اسرائیلی نہیں تھے ) اس ہندی نبی کی روایات وہاں پہنچی ہوں اور ان کو بائیبل کا حصہ بنادیا گیا ہو۔
اس پس منظر میں اب میں قرآ ساب میں قرآن کریم کی وہ دعا آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب
کو سکھائی اور وہ پی تی - وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّةَ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ
یہاں اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ پر دعا کو ختم کیا گیا ہے کہ تو سب رحم کر نیوالوں سے زیادہ رحم
کرنے والا ہے۔ حضرت ایوب کی حالت کے متعلق جو تفاصیل ہیں وہ ہمیں قرآن کریم میں نہیں ملتیں
لیکن جتنے بھی اشارے ملتے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ آپ کو بہت ہی تکلیفیں پہنچیں اور جسمانی
عوارض بھی بہت لاحق ہوئے اور یہاں تک کہ آپ کو اپنا ملک چھوڑ کر بھی جانا پڑا چنانچہ منجملہ تفصیل
کے ساتھ تو ذکر نہیں مگر یہ ضرور ملتا ہے کہ کچھ نہ کچھ واقعات جیسا کہ بیان کئے گئے ہیں ویسے آپ کے
ساتھ ضرور پیش آئے یہاں تک کہ سب نے آپ کو چھوڑ دیا۔
أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ کا مطلب ہے کہ اے خدا میری تو یہ حالت پہنچ گئی کہ دنیا کے جتنے رحم
کرنے والے ہو سکتے ہیں وہ تو منہ موڑ کر چلے گئے ۔ میری بیوی نہ رہی ، میرے بچے نہ رہے، میرے
شہر والے نہ رہے، جو ایمان لائے تھے انہوں نے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی۔ اب میں اکیلا اپنے وطن
سے نکلتا ہوں ، تو مجھے بتا کہ میں اکیلا کیا کروں ۔ لیکن ان سب باتوں کے باوجود میں مایوس نہیں ، تو
أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ ے ۔ جس پر کوئی اور رحم کر نیوالا نہ ہو اس پر تو رحم فرماتا ہے ۔ اس دعا کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِنْ ضُرِّ وَآتَيْنَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ
خطبات طاہر جلد ۱۰
405
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
(الانبیاء: ۸۵) کہ ہم نے اس دردناک پکار کو سنا اور قبول کیا۔ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِنْ ضُرٍ اور ان
سب تکلیفوں کو کھول دیا اور تبدیل کر دیا جو اسے لاحق تھیں واتَيْنُهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ ہم نے اس
کے اہل بھی اسے واپس لوٹا دیئے اور اسے اس جیسے اور بھی بہت سے گھر عطا کئے جو اپنا سمجھتے ہوئے ان
کے خاندان کی طرح ہی ہو گئے ، یعنی ایسے ان سے محبت کر نیوالے خاندان عطا کئے جو اپنوں سے الگ
شمار نہیں کئے جا سکتے تھے جس طرح بعض دفعہ انسانی تعلقات میں بعض خاندانوں میں ایسی محبت
ہو جاتی ہے ایسا ملنا جلنا اور قرب کا تعلق ہوتا ہے کہ وہ ایک ہی گھر کے افراد دکھائی دیتے ہیں۔ پس
مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ میں یہ بھی خوشخبری دی گئی کہ ایک گھر تجھ سے چھٹا تھا ، تجھے اور بھی بہت سے گھر
ہم عطا کریں گے۔ رَحْمَةً مِنْ عِنْدِنَا یہ خالصہ ہماری طرف سے رحمت کے طور پر ہوگا و ذکری
للعبدِین اور جو عبادت کر نیوالے ہیں ان کے لئے یہ ہمیشہ کے لئے نصیحت ہوگی کہ جس قسم کے بھی
ابتلاء در پیش ہوں مایوس نہیں ہونا چاہئے اگر صبر کے ساتھ عبادت پر قائم رہتے ہوئے صرف خدا کی ہی
طرف جھکو گے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ تمہارے دکھوں کو دور فرمادے گا اور ہر تکلیف کو راحت
میں تبدیل فرمادے گا۔
ایک اور دعا جو اس کے بعد مذکور ہے۔ حضرت یونس علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا ہے وہ یہ ہے
کہ وَذَا النُّونِ اِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَتِ
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ (الانبیاء:۸۸) اور صاحب نون کی
اس حالت کو یاد کرو إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا جبکہ وہ بہت سخت خفا ہوئے ہوئے دل کے ساتھ جب اس
کا دل بہت ناراض اور تنگی محسوس کر رہا تھا ایک جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ کی طرف گیا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ
عَلَيْهِ اور اس نے یہ گمان کیا کہ گویا ہم اس پر غالب نہیں آئیں گے یا اس کے خلاف فیصلہ صادر نہیں
کریں گے۔
نَقْدِرَ عَلَيْهِ کا مطلب یہ بھی ہے کہ کسی کے خلاف فیصلہ کرنا اور ایک یہ مطلب بھی ہے کہ کسی پر غلبہ
پالینا تو دونوں مفہوم کچھ نہ کچھ اس صورتحال پر اطلاق پاتے ہیں فَنَادَى فِي الظُّلُمتِ تب اس نے
اندھیروں میں یہ دعا کی اَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ اے
میرے خدا! تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے سُبْحَنَكَ تو بہت پاک ہے
خطبات طاہر جلد ۱۰
406
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ میں بہت ہی ظلم کرنے والوں سے تھا ، میں اپنی خطاؤں کا اقرار کرتا
ہوں اس لئے تو ہی ہے تو مجھے اس ظلم کی حالت سے نجات بخش ۔ اس کے جواب میں خدا تعالیٰ فرماتا
ہے فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْتُهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُجِي الْمُؤْمِنِينَ (الانبياء : ٨٩ )
ہم نے پھر اس کی اس دعا کو سن لیا اور شدید غم سے اس کو رہائی بخشی وَكَذَلِكَ نُجِی الْمُؤْمِنِينَ
اور اسی طرح ہم مومنوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔
حضرت یونس کے متعلق بھی تاریخ میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور ضرورت ہے کہ ان
کے پس منظر سے متعلق بھی چند الفاظ بیان کئے جائیں حضرت یونس کے متعلق جو بائبل نے واقعات
بیان کئے ہیں وہ قرآن کریم سے مختلف ہیں اور ان کی ترتیب بھی بدلی ہوئی ہے اور بائیبل کے بیان
کے مطابق حضرت یونس کا جو واقعہ ہے وہ ایک ایسی جگہ پیش آیا یعنی یا فامیں ۔ یا فا فلسطین کے مغربی
ساحل پر ایک بندرگاہ ہے بیان کیا جاتا ہے کہ یافا سے آپ نے وہ جہاز پکڑا تھا یا سمندری کشتی پکڑی
تھی جس میں سے بالآخر آپ کو پھینکا گیا۔ یہ یافا اس مقام سے جو نینوا کا مقام ہے جسے حضرت یونس
کی بستی بھی قرار دیا جاتا ہے اگر سیدھا کوے کی اڑان اڑا جائے تو پانچ سو سے زائد میل دور ہے۔ نینوا
جس کے متعلق عام طور پر مفسرین کا خیال ہے کہ نینوا وہ بستی تھی جہاں حضرت یونس کو بھجوایا گیا تھا وہ
موصل میں واقع ہے جو عراق کے شمال میں آج کل کردوں کا علاقہ ہے۔ اس زمانے میں جس زمانے
کی یہ بات ہے وہاں (Asyrians) اسیر مینز کی حکومت تھی ۔ حضرت یونس کا زمانہ آٹھ سو سال قبل
مسیح بیان کیا جاتا ہے لیکن مختصراً اب میں بائبیل کے متعلق بتاتا ہوں کہ بائیبل کیا کہتی ہے ۔ پھر میں
قرآن کریم کی طرف آؤں گا کہ قرآن کریم کیا بیان فرماتا ہے۔ بائیبل کے نزدیک حضرت یونس جن کو
جو نا یا یونا کہا جاتا ہے اور ان کے نام کی ایک کتاب بھی بائیبل میں ہے۔ ان کو خدا تعالیٰ نے حکم دیا کہ تو
نینوا بستی کو جا کر ڈرا کہ اگر وہ تو بہ نہیں کرے گی تو ہلاک کر دی جائے گی حضرت یونس نینوا جانے کی
بجائے یافا چلے گئے اور یافا جا کر آپ نے وہ کشتی پکڑ لی جس میں سے بالآخر آپ کو قرعہ اندازی کے
بعد باہر پھینک دیا گیا اور مچھلی نے آپ کو نگل لیا۔
اول تو یہ بات قرین قیاس نہیں یعنی ایک مومن جس نے قرآن کریم کا مطالعہ کیا ہوا اور انبیاء
کی عظمت کا تعارف قرآن کریم سے حاصل ہوا ہو وہ ایک لمحہ کے لئے بھی یہ سوچ نہیں سکتا کہ خدا ایک
خطبات طاہر جلد ۱۰
407
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
نبی کو مشرقی علاقے میں کسی شہر میں جانے کا حکم انے کا حکم دے اور وہ اس طرف پیٹھ کر کے مغرب کی طرف روانہ
ہو جائے اور خدا کے حکم کا انکار کر کے کسی اور جگہ کا رخت سفر باندھے، کسی اور جگہ کی تیاری کرلے۔ یہ تو
شان نبوت کے بالکل خلاف بات ہے، ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی نبی ایسی کھلی کھلی خدا تعالیٰ کی نافرمانی
کرے۔ دوسرے وہ زمانہ وہ ہے جبکہ اسیریا کی عراق کے شمالی علاقہ میں بہت ہی زبر دست حکومت
تھی اور یہ وہی زمانہ ہے جس میں اسیر ینز نے سب سے پہلے حملہ کر کے بنی اسرائیل کی حکومت کو پارہ
پارہ کیا تھا۔ پس تاریخی نقطہ نگاہ سے ناممکن دکھائی دیتا ہے کہ اس زمانے میں فلسطین کے کسی باشندے
کو خدا تعالیٰ یہ یہ حکم حکم د۔ دے کہ (پانچسو میل تو سیدھا رستہ ہے ویسے زمینی سفر کر کے جو رستہ ہے وہ بہت لمبا بنتا
ہے ) اتنا لمبا رستہ طے کر کے تم نینوا جاؤ اور وہاں جا کر ان کو دھمکاؤ ۔ پس یہ قرین قیاس بات دکھائی
نہیں دیتی۔ دوسرے یہ کہ نینوا بستی کے متعلق اس زمانے میں ایسی کوئی شہادت نہیں ہے کہ وہاں کسی
نبی نے بھی کسی قسم کی منادی کی ہو اور اس کے نتیجے میں ساری بستی ایمان لے آئی ہو۔
پس بائیبل کا قصہ کئی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہے ۔ دوسرے بائیبل نے جو واقعات کی
ترتیب بیان کی ہے وہ بھی عجیب و غریب ہے۔ بائیبل کے مطابق حضرت یونس نے خدا کا انکار کرتے
ہوئے نینوا کی طرف جانے کی بجائے یا فا سے کشتی پکڑی اور کسی اور جگہ کا رخ اختیار کیا۔ سمندر میں
طوفان آگیا اور جب کشتی ڈوبنے کے قریب ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ ہم میں کوئی گنہ گار ایسا ہے جس کی
وجہ سے خدا تعالیٰ کا عذاب نازل ہونے لگا ہے۔ اس وقت حضرت یونس نے اقرار کر لیا اور کہا کہ میں
ہی وہ ہوں جس کی وجہ سے تم سب کی شامت آگئی ہے اس لئے بہتر یہ ہے کہ تم مجھے کشتی سے باہر
پھینک دو۔ چنانچہ ان کو کشتی سے باہر پھینک دیا گیا ، وہاں ایک بڑی مچھلی نے آپ کو نگل لیا اور بائیبل
کے بیان کے مطابق تین دن اور تین رات مسلسل آپ مچھلی کے پیٹ میں رہے۔ پھر مچھلی نے آپ کو
کسی جگہ اگلا۔ وہاں سے پھر آپ واپس نینوا گئے اور اس طرح بالآخر خدا کی بات پوری کی ۔ نینوا جانے
کے بعد بھی آپ نے حقیقت میں سچی توبہ نہیں کی بلکہ نینوا والوں کو پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہتے تھے کہ
مجھے پتا ہے کہ ان لوگوں نے توبہ کر لینی ہے اور خدا نے معاف کر دینا ہے اور خواہ مخواہ میں بے عزت
ہو جاؤں گا۔ چنانچہ جب نینوا کو اللہ تعالیٰ نے تباہ نہیں فرمایا اور نینوا کے باشندوں نے توبہ کر لی تو
حضرت یونس خدا تعالیٰ سے روٹھ کر وہاں سے پھر جنگل کی طرف چلے گئے ۔ وہاں بائیبل کے بیان کے
خطبات طاہر جلد ۱۰
408
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
مطابق خدا تعالیٰ نے آپ کے لئے ایک بیل دار درخت اگایا ، جس کی چھاؤں میں آپ نے امان
حاصل کی لیکن پھر ایک کیڑا بھیج دیا جس نے اس کی جڑیں کھالیں اور وہ درخت کھو کھلا ہو کر زمین پر
جا پڑا ۔ تب حضرت یونس نے ایک اور شکوہ کیا کہ یہ کیا واقعہ ہو گیا کہ ایک چھاؤں تھوڑی سی تھی اس سے
بھی محروم رہ گیا اللہ تعالیٰ نے پھر ان کو کہا کہ یہ درخت تو نے نہیں لگایا تھا اور اس ایک درخت کے
مرنے پر تجھے اتنا افسوس ہے جس کے لگانے میں تیری محنت کا کوئی دخل نہیں اور مجھ سے یہ توقع رکھتا
ہے کہ لاکھ سے زائد بندے جو میں نے پیدا کئے ان کو آنا فانا تباہ کر دوں ۔ تب حضرت یونس کو یا یونا کو
نصیحت حاصل ہوئی۔
قرآن کریم اس سے بالکل مختلف روایت بیان فرماتا ہے سب سے پہلے یہ کہ قرآن کریم
میں نینواستی کا کوئی ذکر نہیں اور مفسرین نے بائیبل کو پڑھ کر اندازہ لگایا کہ بستی نینوا ہی ہو گی بعضوں کا
خیال ہے ذوالنون یعنی نون والا جو کہا گیا ہے اس سے نینوا بستی والا مراد ہے حالانکہ نون ، پچھلی کو کہتے
ہیں اور صاحب الحوت بھی آپ کو قرار دیا گیا ہے اس لئے پہلی بات تو یہ ہے کہ نینوا کا کوئی ذکر نہیں ۔
دوسرے ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اگر نینوا سے ناراض ہو کر آپ واپس جائیں تو سات آٹھ سو میل
دور جاکر یافا کی بندرگاہ سے کیوں جہاز پکڑیں۔ آپ کے ساتھ ہی دریائے دجلہ تھا نینوا کی بستی
دریائے دجلہ کے ایک کنارے پر واقع ہے۔ وہاں سے کشتی لے کر آپ جو بھی سفر اختیار کرنا چاہتے
اختیار کر سکتے تھے اس لئے یہ بات بھی قرین قیاس نہیں ہے۔ پس بائیبل کے بیان کے برعکس قرآن
کریم نے اول تو اس بستی کا ذکر نہیں فرمایا دوسرے جو واقعہ بیان فرمایا ہے وہ بہت ہی معقول اور مربوط نے اس کا
ہے اور اس میں کسی قسم کے اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ۔ خصوصیت کے ساتھ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ
قرآن کریم نے آپ کے تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہنے کا کوئی ذکر نہیں فرمایا۔ یہ فرمایا
ہے کہ مچھلی نے آپ کو نگلا اور یہ بھی فرمایا ہے کہ آپ نے اس تکلیف اور دکھ کی حالت میں یہ دعا کی ہے
اور ساتھ ہی یہ بتا دیا کہ مچھلی نے اگل دیا لیکن یہ کہیں ذکر نہیں کہ تین دن اور تین رات آپ مچھلی کے
پیٹ میں رہے تھے۔ پس یہ زیادہ قرین قیاس ہے کہ آپ کچھ عرصہ کے لئے وہاں رہے ہوں ۔
اس بات کی وضاحت کی اس لئے خصوصیت سے ضرورت پیش آئی ہے کہ عموماً احمدی ،
عیسائیوں کے ساتھ گفت و شنید کرتے وقت اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ جیسا کہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
409
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
حضرت یونس تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہے اور زندہ رہے اور زندہ حالت ہی میں باہر
نکالے گئے اسی طرح حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام تین دن کی آزمائش کے بعد جس میں چند گھنٹے
صلیب پر لٹکنا اور بقیہ عرصہ ایک ق رصہ ایک قبر نما جگہ میں رہنا ہے آپ زندہ وہاں سے باہر نکلے تو میں یہ آپ کو بتانا
چاہتا ہوں کہ قرآن کریم نے جس بات کا ذکر نہیں کیا وہ حکمت سے خالی نہیں ، تین دن جو بائیل نے
ذکر کیا ہے وہ یقیناً غلط ہے تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں کوئی چیز خدا کے قانون کے مطابق
زندہ نہیں رہ سکتی اور اس عرصے میں ہڈیاں گل سٹر کے ختم ہو چکی ہوتی ہیں۔ یعنی ہر قسم کا گوشت گل سٹر
کے ختم ہو جاتا ہے صرف ہڈیوں کا پنجر باقی رہ جاتا ہے اور اس کے علاوہ دم گھٹنا اور تیزابی حالتیں یہ تو
سوچنے والی بات ہی نہیں ہے۔ پس قرآن کریم نے تین دن کا جو ذکر نہیں کیا وہ حکمت سے خالی بات
نہیں ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ مچھلی نے نگلا ہے اور اس کیفیت میں حضرت یونس نے بے اختیار یہ درد
ناک دعا کی ہے کہ اے خدا میں کن ظلمات میں پھنس گیا ہوں ۔ یہ میری اپنی ہی ظلمات ہیں۔ اپنے
گناہوں کی ظلمتیں ہیں اور میں اب تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ مجھے معاف کر دے۔ میں اپنے جرم کا
اقرار کرتا ہوں تو اسی وقت قرآن کریم کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ مچھلی نے ابکائی لی ہے اور حضرت
یونس کو اگل دیا ہے اور یہ اتنی سی دیر ہوگی کہ سمندر کے اتنے پانی میں جہاں وہ بڑی مچھلی آجاتی ہے
صرف اس سے ساحل تک پہنچتے پہنچتے کا عرصہ ہے۔ کیونکہ آپ کو ساحل کے اوپر ا گلا گیا ہے پھر آپ
نے وہاں چند دن ایک بیل کے سائے میں گزارے۔ اسی بیل کا پھل کھایا جس نے آپ کو شفا بھی
بخشی اور کچھ توانائی بھی دی اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آپ نے ہجرت کے بعد نبوت کا عرصہ
شروع کیا۔
پس خلاصہ جو قرآن کریم کی رو سے بنتا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت یونس نبی نینوا یا کسی ایک بستی
میں جس کی طرف آپ مبعوث ہوئے تھے خدا کا پیغام لے کر گئے اور بستی والوں نے انکار کیا تو اللہ تعالیٰ ۔
نے آپ کو خبر دی کہ اگر اس بستی نے توبہ نہ کی اور استغفار سے کام نہ لیا تو اس عرصے کے اندر اندر یہ
ہلاک ہو جائیگی جیسا کہ دیگر انبیاء کی تاریخ سے پتا چلتا ہے اس اطلاع کے بعد حضرت یونس علیہ الصلوٰۃ
والسلام وہاں سے ہجرت کر کے کچھ فاصلے پر جا کر ٹھہر گئے اور آنے والوں سے اس بستی کا حال پوچھتے
رہے، یہاں تک کہ مقررہ وقت گزر گیا ۔ حضرت یونس کو یہ علم نہیں تھا کہ اس عرصے میں اس بستی نے
خطبات طاہر جلد ۱۰
410
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
ا
نہ صرف توبہ کی بلکہ ایسے دردناک طریق پر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی کہ
أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ خدا ایسی التجاؤں کو رد نہیں فرمایا کرتا ۔ چنانچہ بیان کیا جاتا ہے، لیکن یہ قرآن کریم
کا بیان نہیں یہ روایات کا اور بائیبل کا بیان ہے کہ بستی کے لوگوں نے حضرت یونس کے نکل جانے کے
بعد یہ خیال کیا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔ یہ خدا کا نیک بندہ تھا اس کی باتیں ضرور پوری ہوں گی ۔اس
لئے نجات کی صرف یہ راہ ہے کہ ہم سارے اس شہر کو چھوڑ کر باہر میدان میں نکل جائیں اور خدا کے
حضور سخت گریہ وزاری کریں اور گریہ وزاری کا اثر ہر کا اثر بڑھانے کے لئے اور لوگوں کے دلوں میں درد پیدا
کرنے کے لئے انہوں نے یہ ترکیب کی کہ ماؤں نے اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلایا اور بکریوں کے
بچوں کو بھی تھنوں سے جدا رکھا گیا اور باہر میدان میں جب اس حالت میں گئے تو بچوں کے رونے
اور چلانے اور جانوروں کے، جو بھوکے تھے اور پیاسے تھے ، شور مچانے کے نتیجے میں ایک کہرام مچ گیا
اور ایسی درد ناک حالت ہوئی کہ وہ سارا بڑا میدان جس میں ایک لاکھ کے لگ بھگ شہر کے لوگ
بڑے چھوٹے موجود تھے ، وہ قیامت کا نمونہ بن گیا اور اس طرح وہ روئے اور چلائے کہ جیسے
جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے اور وہ تڑپتے ہیں تو چنانچہ خدا تعالیٰ کو اس حالت پر رحم آگیا اور خدا نے
اپنے وعدے کو ٹال دیا چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ کاش باقی لوگ بھی جن کو خدا کے انبیاء نے ڈرایا
یونس کی قوم کی طرح ہوتے وہ گریہ وزاری کرتے ۔ وہ تو بہ واستغفار کرتے ، ہم ان کو بھی بخش دیتے
اور ان کا دنیا میں نفع کی حالت میں رہنا لمبا کر دیا جاتا ، یعنی اچھی حالتیں ان کی لمبی کر دی جاتیں اور ان
خدا کا عذاب نہ پکڑ لیتا تو یہ وہ واقعہ ہے ، حضرت یونس چونکہ اس بات سے بے خبر تھے جب وقت
معینہ گزر گیا اور ایک دیہاتی جو اس شہر سے آرہا تھا اس سے حضرت یونس نے پوچھا کہ کیوں جی بتاؤ
اس بستی کا کیا حال ہے؟ تو اس نے کہا وہ ٹھیک ٹھاک ہے ، بس رہے ہیں۔ اس پر حضرت یونس اتنے
دل برداشتہ ہوئے کہ وہ سمجھتے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میرے ذریعے ان کو یہ وعید دیا تھا
کہ تم ہلاک کئے جاؤ گے اور ہلاک نہیں کیا۔ تو شرم کے مارے وہ بستی کو نہیں لوٹے۔ قرآن کریم اس کے بعد
کے واقعات کو بہت ہی لطیف انداز میں بیان فرماتا ہے۔ فرماتا ہے وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
( الصفت : ۱۴۰) یا در کھو یونس مرسلین میں سے تھا۔ اس گواہی کے ساتھ اس کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ اس کا
مطلب یہ ہے کہ اس کے متعلق ایسی بات نہ کہہ دینا جو مرسلین کی شان کے خلاف ہے۔ اس کے متعلق ہے۔اس
کو
خطبات طاہر جلد ۱۰
411
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
یہ نہ خیال کر لینا کہ خدا نے اس کو حکم دیا کہ تو فلاں جگہ جا اور وہ نافرمانی کرتے ہوئے کسی اور جگہ کی
طرف چل پڑا تو مرسل وہ بہر حال تھا۔ مرسلین سے بھی بعض دفعہ کچھ غفلتیں ہو جاتی ہیں ۔ عام انسان
اس سے سینکڑوں گنا بڑی غفلتیں کرتا ہے اور پکڑا نہیں جاتا۔ کیونکہ اس کے معیار کے مطابق وہ گناہ
نہیں بنتا لیکن جتنا بلند مقام ہوا تنا ہی داغ نمایاں ہوتا جاتا ہے اور معمولی داغ بھی سفید کپڑوں پر بڑا
ہو کر دکھائی دیتا ہے ۔ پس یہ مضمون ہے جس کی طرف قرآن کریم اشارہ فرما رہا ہے
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ کہ یونس بہر حال مرسلین میں سے تھا۔ خدا کے برگزیدہ بندوں
میں سے تھا۔ جس کو خدا نے اپنا پیغا مبر بنا کر بھیجا تھا۔ اتھا۔ اس لئے جو کچھ بھی اس۔ اس سے غلطی ہوئی وہ مرسلین
میں پھر بھی رہے گا اور سننے والوں پر یہ واجب ہے کہ وہ ادب کے تقاضوں کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ (الصفت : (۱۴) جب وہ بھاگتا ہوا ایک بھرے ہوئے جہاز میں
داخل ہوا ابق کا مطلب ہے جیسے گاڑی چھوٹتی ہوئی آپ دیکھتے ہیں تو ڈر کے پکڑتے ہیں گاڑی یا جہاز
کی سیٹیاں بج چکی ہیں ۔ رخصت ہونے والا ہے تو آپ تیزی سے آگے جاتے ہیں کہ میں رہ نہ جاؤں
تو فرمایا کہ وہ جہاز پہلے ہی بھرا ہوا تھا اور چل رہا تھا ۔ حضرت یونس نے دیکھا تو دوڑ کر اس کو پکڑا
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ ( الصفت : ۱۴۲) قرعہ حضرت یونس نے ڈالا ۔ اقرار وغیرہ کا
کوئی ذکر نہیں ہے کہ اپنے گناہوں کا ان کے سامنے اقرار کیا۔ معلوم ہوتا ہے جہاز ڈولا ہے۔ پہلے ہی
بھرا ہوا تھا ، طوفان آگیا ہے ، لوگ ڈر گئے تو فیصلہ ہوا کہ قرعہ ڈالا جائے اور جہاز کا لفظ تو اس پر اطلاق
ہی نہیں کرتا ، اس زمانے کے لحاظ سے جہاز کہلاتا ہوگا لیکن ایک عام کشتی تھی ورنہ جہاز سے ایک آدمی
کے پھینک دینے سے کوئی فرق نہیں پڑا کرتا ۔ اتنی بڑی کشتی تھی ۔ اس سے بڑی نہیں تھی کہ اگر اس میں
سے ایک آدمی بھی باہر پھینک دیا جائے تو اس کے نہ ڈوبنے کے امکان پیدا ہو سکتے ہیں۔ بچ جانے
کے امکان پیدا ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ خدا کی شان ہے کہ یونس سے قرعہ ڈلوایا گیا اور اس میں ایک یہ بھی
حکمت ہے کہ پہلے ہی چونکہ بہت سے مسافر بھرے ہوئے تھے ، حضرت یونس چونکہ بعد میں آئے تھے،
اگر کوئی اور قرعہ ڈالتا تو حضرت یونس کو یہ شک پڑ سکتا تھا کہ مجھے انہوں نے نکالنا ہی تھا بہانہ بنالیا ہے
اس لئے خدا تعالیٰ نے حضرت یونس کو بتانے کے لئے کہ میری تقدیر کام کر رہی ہے اس میں کسی
بندے کی سازش کا دخل نہیں ہے ایسا انتظام کیا کہ کشتی والوں نے آپ ہی کو کہا کہ آپ قرعہ ڈالیں
خطبات طاہر جلد ۱۰
412
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
چنانچہ جب قرعہ نکالا تو آپ کا اپنا نام نکلا اور الْمُدْحَضِينَ یعنی سمندر میں پھینکے ہوؤں میں سے وہ
ہو گیا ۔ فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَهُوَ مُلِيمٌ (الصفت : ۱۴۳) اس حالت میں مچھلی نے اسے نگلا کہ
وَهُوَ مُلِيمٌ کہ وہ ملامت کرنے والا تھا۔ یعنی اپنے نفس پر ملامت کرنے والا تھا ملامت زدہ تھا۔
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ (الصفت : ۱۴۴) پس اگر ایسا ہوتا کہ اس سے پہلے وہ خدا کی تسبیح
کرنے والوں میں سے نہ ہوتا للَبِثَ فِي بَطْنِةَ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ (الصفت : ۱۴۵) تو
یونس مچھلی کے پیٹ میں اس وقت تک رہتا کہ جس وقت دوبارہ انسانوں کو حشر کے دن اٹھایا جائے گا۔
ان آیات میں اگر آپ ذرا سا مزید غور کریں تو حضرت یونس کے ساتھ جو واقعات پہلے
گزرے تھے ان کا بڑے لطیف رنگ میں ذکر موجود ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ہمیں بتایا کہ
خدا تعالیٰ جب اپنے بندوں کو سبق دیتا ہے تو نہایت ہی لطیف رنگ میں ان غلطیوں سے مناسبت
رکھتے ہوئے سبق دیتا ہے جو ان سے پہلے ہو چکی ہوئی ہوتی ہیں ۔ اب یاد کریں کہ حضرت یونس نے
ایک بھرے ہوئے شہر کو چھوڑ ا تھا۔ وہ بھرا ہوا شہر ایسا تھا کہ جو اپنے گناہوں کے باعث ہلاک ہونے
کے لائق تھا اور خدا کی تقدیر نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ صرف یونس علیہ السلام ایک ایسا انسان ہے جو بچائے
جانے کے لائق ہے اور بھرے ہوئے شہر کو ہلاکت کا نشانہ بنتے ہوئے چھوڑ کر خدا کی وحی کے مطابق
حضرت یونس اس شہر سے الگ ہوئے ۔ چونکہ اس کے بعد ان سے ایک غلطی سرزد ہوئی اور دل میں یہ
خیال گز را که شاید د خدا میرے خلاف کوئی فیصلہ نہ کرے چونکہ آپ مرسلین میں سے تھے اس لئے ہم یہ
بدظنی نہیں کریں گے کہ یہ خیال انہوں نے کیا کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر قادر نہیں ہو سکتا۔ میں نے غور کیا ہے
میں سمجھتا ہوں کہ یہ ترجمہ کرنا یہاں درست نہیں ہے بلکہ بہت ہی لطیف بات ہے جو بیان ہوئی ہے۔
وہ یہ ہے کہ حضرت یونس نے یہ سوچا ہوگا کہ وہ خدا جو ایک لاکھ گنہگاروں کو سخت گناہوں کے باوجود اس
فیصلے کے باوجود کہ میں ان کو ہلاک کر دوں گا ، پھر معاف کر دیتا ہے تو مجھے کہاں پکڑے گا پھر؟ میں تو
نیک بندوں میں شمار ہوتا ہوں، میں تو اس کے مرسلین میں سے ہوں ، مجھ سے تو زیادہ رحمت کا سلوک
کرے گا۔ پس اس آیت یعنی مجھ پر قدرت نہیں پاسکے گا کا یہ مطلب ہے کہ اللہ میرے خلاف فیصلہ
نہیں دے گا ۔ جو اتنا رحم کرنے والا خدا ہے اس نے مجھے کہاں کچھ کہنا ہے؟ لیکن یہ بات وہ بھول گئے
کہ ہر شخص سے اس کے حالات اور اس کی توفیق کے مطابق سلوک کیا جاتا ہے۔ خدا کے نیک بندوں
خطبات طاہر جلد ۱۰
413
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
سے بہت زیادہ اونچی توقعات ہوتی ہیں پس خدا تعالیٰ نے حضرت یونس کو یہ سبق دینا تھا کہ جب خدا
تعالیٰ چاہے اس صورتحال کو بالکل الٹ سکتا ہے پیں۔ اب آپ کشتی کی طرف آئیں، ایک بھری ہوئی
کشتی تھی ، وہاں حضرت یونس کے سوا سارے گنہگار تھے لیکن خدا تعالیٰ نے ان سب گنہ گاروں کو بچالیا ، ا
یعنی بظاہر اور جو سب سے معصوم انسان تھا اس کو ہلاکت کی طرف باہر پھینکوا دیا اور جو بھی اس پہلے شہر
میں واقعہ گزرا تھا اس سے بالکل الٹ مضمون ہو گیا وہاں حضرت یونس ایک بھرے ہوئے شہر کو چھوڑ کر
جارہے تھے ، جس سارے شہر کو خدا کی تقدیر نے ہلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور صرف یہ ایک معصوم کو خدا
انسان تھا جسے نجات کی خبر دی گئی تھی اور کشتی کی حالت یہ تھی کہ وہ گنہگاروں سے بھری ہوئی تھی اور خدا
کی تقدیر یہ کہہ رہی تھی کہ ان سب کو میں معاف کرتا ہوں اس نیک بندے کو یہاں سے نکالا جائے
جس نے مجھ مجھ پر پر بدظنی بد کی ہے اور اسے ہلاکت کے منہ میں ڈال دیا جائے ۔ چنانچہ مچھلی نے آپ کو نگل
بھی لیا، وہاں ظلمات کا لفظ استعمال کرنا ، اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے سکھائی
ہوئی دعا تھی ۔ بہت ہی فصیح و بلیغ کلام ہے۔
فَنَادَى فِي الظُّلُمَتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ
ایک ظلمت کا کام اس سے سرزد ہوا تھا ، ساری زندگی نور میں کئی اور ہلکا ساظلمت کا سایہ آیا جو اس نے
خدا تعالیٰ پر بدظنی کر لی ۔ اس کے نتیجے میں وہ ظلمات میں گھر گیا ۔ فَنَادَى فِي الظُّلُمتِ کئی قسم کے
اندھیروں میں اس نے بے اختیار یہ دعا کی ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ اے خدا تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے
سبحنک تو ہی پاک ہے۔ اِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ میں ہی ظالم انسانوں میں سے تھا
اور ظلمت اور ظلم یہ دونوں ایک ہی منبع سے نکلے ہیں اور دونوں ہم معنی ہیں۔ ظلم کا مطلب گناہ بھی ہے
اور اندھیرا بھی ہے۔ پس اس دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوبارہ نجات بخشی اور یہ فرمایا۔
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ میں نے جو یونس کو معاف کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ
اس کی ساری زندگی تسبیح و تحمید میں گزری تھی ۔ پس خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی سابقہ نیکیوں کو بھی ہمیشہ
پیش نظر رکھتا ہے اگر چہ غلطی بہت بڑی ہی کیوں نہ ہوئی ہو جو خدا توقع رکھتا ہے اس کے خلاف انسان
سے بعض دفعہ کوئی ایسی غلطی سرزد ہو جاتی ہے جس سے گویا اس کا پچھلا سارا اعمال نامہ سیاہ شمار کر لیا
جاتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نیک بندوں کی نیکیوں کو اس طرح بھلا نہیں دیا کرتے ، وہ ہمیشہ