حضرت ایوب، حضرت یونس علیہم السلام کی دعائیں اور ان دعاؤں کی قبولیت کے راز
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۰
تسبیح و تحمید میں وقت گزارا کرتا تھا۔
414
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
اس میں ہمارے لئے یہ نصیحت ہے کہ ہم عین وقت کے اوپر جو دعا کریں کہ اے خدا ہم
-
سے غلطی ہوگئی ہمیں ظلم سے نجات بخش ہمیں ظلمات سے نکال دے اور اس سے پہلے خدا کی تسبیح و تحمید
نہ کریں تو ہماری دعا میں قبولیت کی وہ طاقت نہیں ہوگی اس لئے ہمیں ہمیشہ خدا تعالیٰ کی تسبیح و تحمید کی
حالت میں رہنا چاہئے ۔ اس وقت خدا کی تسبیح کرنی چاہئے جبکہ خدا سے کوئی مطالبہ نہیں ہورہا۔ کوئی
بھیک مانگنے کے لئے اس کے در پر نہیں گئے بلکہ اس کی محبت میں ، اس کی یاد میں ، اس کے پیار میں ہم
اس کی مدح کے گیت گا رہے ہوں اس کی تسبیح بلند کر رہے ہوں ۔ ایسی حالت میں ہمیں جب بھی مشکل
پیش آئے گی تب خدا تعالیٰ اس پرانی تسبیح کو یاد کرتے ہوئے اگر چہ گناہ بڑا بھی ہو گیا ہو تب بھی
مغفرت کا سلوک فرمائے گا۔
پس وہ لوگ جو بعض دفعہ مجھے یہ لکھتے ہیں کہ ہم مصیبت میں گھر گئے ، ہم نے تو بڑی التجائیں
کیں ، بڑا شور مچایا بہت روئے پیٹے ، ہماری دعا قبول نہیں ہوئی ان کے لئے اس میں نصیحت
ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ پہلی زندگی میں وہ خدا سے غافل رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے نعمتیں عطا کیں لیکن
انہیں خدا کو یاد رکھنے کی توفیق نصیب نہیں ہوئی۔ اسی وقت یاد آیا جبکہ ضرورت پیش آئی تو جب
ضرورت پیش آئی اس وقت کی یاد کی کوئی حقیقت نہیں ہوا کرتی ، کوئی قیمت نہیں ہوا کرتی ۔
پس ضمناً یاد کرادوں وہ تین دن والی جو بحث ہے اس کو اس طرح نہیں کرنا چاہئے کہ آپ
اصرار کریں کہ ضرورتین دن ہی مچھلی کے پیٹ میں رہے تھے۔ تین دن کی خطرناک حالت ہم کہہ سکتے
ہیں۔ معلوم ہوتا ہے بائیبل میں جو واقعہ ہے وہ لکھنے والوں کو پوری طرح واضح نہیں تھا۔ خدا تعالیٰ نے
ممکن ہے کسی نیک بندے پر وحی کی ہو یا ایک باہرکے نبی کا قصہ وہاں پہنچا ہو اور اس میں غلطی رہ گئی ہو۔
تین دن کی انتہائی نازک حالت کا ذکر ہوگا جس کو یہ سمجھ لیا گیا کہ گویا تین دن مچھلی کے پیٹ میں رہے یہ
ایسی ہی بات ہے جیسے دل کا حملہ ہوتا ہے تو تین دن تک بعض دفعہ ایک شخص Intensive care میں
رکھا جاتا ہے یعنی ایسی حالت میں جہاں زندگی اور موت کے درمیان کشمکش جاری ہوتی ہے پس وہ
حالت جس میں بظاہر موت غالب آنے والی ہوا سے ہم خطر ناک حالت قرار دیتے ہیں، بیماری تو بعد
میں بھی کچھ چلتی ہے لیکن اس بعد کی حالت میں صحت کے غلبے کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔ پس
خطبات طاہر جلد ۱۰
415
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ بھی صلیب پر چند گھنٹے رہنے کے بعد دو اڑھائی دن ایسی ہی
حالت رہی کہ گویا جانکنی کی حالت تھی ، شدید گہرے زخموں میں آپ مبتلا تھے اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ
دم آیا کہ نہ آیا، کچھ کہا نہیں جاسکتا تھا ، تو تین دن کی مشابہت اس رنگ میں حضرت یونس سے ہوئی کہ
حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی مچھلی نے خواہ چند ثانیوں کے لئے یا ایک دو منٹ کے لئے ہی
پیٹ میں رکھا ہو، جب اگلا ہے تو اس کے زخم بھی اتنی کاری تھے اور اتنا گہرا نقصان ہو چکا تھا کہ تین دن
اس کے بعد جان کنی کی حالت میں رہے ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ بیل اگا کر اس کا سایہ نہ کر دیتا اور اس
بیل میں شفا نہ رکھتا تو آپ کے بچنے کے بظاہر کوئی امکان نہیں تھے اور ایسی حالت سے بھی اللہ تعالیٰ
نجات بخش دیتا ہے۔ پس جہاں بعض احتیاطوں کے سبق ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بے انتہاء
ہونے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے۔ ایسی خطرناک حالت میں بھی خدا تعالیٰ بچا سکتا ہے جس سے
بظاہر بچنے کی کوئی صورت نہ ہو۔
اب میں آخر میں حضرت زکریا کی دعا کے بعد اس خطبہ کو ختم کروں گا حضرت زکریا کی ایک دعا
پہلے بھی گزر چکی ہے۔ اب جو دعا قرآن کریم نے دوسرے لفظوں میں ہمارے سامنے رکھی ہے وہ یہ ہے۔
وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ( انباء:۹۰) کہ زکریا
کو بھی یاد کرو اذْ نَادَی رَبَّہ جب اس نے اپنے رب کو پکارا اور یہ عرض کیا رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا
اے میرے خدا! مجھے اکیلا نہ چھوڑ وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ اور سب وارثوں میں بہتر تو ہی وارث
ہے۔ پہلی دعا سے متعلق اگر کسی کو غلط نہی پیدا ہوئی ہو تو اس دعا میں اس کا ازالہ فرما دیا گیا ہے۔ پہلی دعا
میں یہ ذکر تھا کہ آپ نے یہ عرض کی کہ اے خدا! میرا کوئی والی نہیں ہے، مجھے شریکوں کا ڈر ہے، میری
بیوی بانجھ ہے اور بوڑھی ہے، میرے مرنے کے بعد وہ اکیلی رہ جائے گی تو کوئی اس کی حفاظت کرنے
والا نہیں ہوگا۔ اس سے کسی کے دل میں یہ خیال پیدا ہو سکتا تھا کہ حضرت زکریا کے نزدیک ظاہری
اولاد کی ظاہری حکمتوں کے پیش نظر اہمیت ہے اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ اگر میرا وارث نہ ہوا تو میرے پیچھے
میری بیوی گویالا وارث رہ جائے گی تو حضرت زکریا چونکہ خدا تعالیٰ سے بے انتہاء پیار کرنے والے
اور اس پر بے حد تو کل کرنے والے انسان تھے اس لئے اس غلط فہمی کے ازالہ کے لئے ان کی ایک
اور دعا بھی قرآن کریم میں بیان فرمادی۔ اس میں وہ کہتے ہیں کہ اے خدا ! میری خواہش تو یہی ہے کہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
416
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
میں اکیلا نہ رہوں ، میرے بعد میری اولاد آئے لیکن یہ معنے نہیں ہیں کہ اولاد نہ ہوئی تو میرے پیچھے
میری بیوی اور باقی جو بھی سلسلہ ہے و ہے وہ لاوارث ہو جائے ہو جائے گا۔ وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوارِثِينَ ہر شخص کے
بعد تو ہی اصل وارث ہوا کرتا ہے اور اس کی ہر جائیداد، ہر عزت، ہر دولت اور ہر ذمہ داری تیری طرف
لوٹ جاتی ہے۔ یہاں وارث ۔ ۔ یہاں وارث کے دو معنے ہیں ان دونوں م ان دونوں معنوں میں آپ کو دعا کرنی چاہئے ۔ یعنی ان
دونوں معنوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے دعا کرنی چاہئے ۔ ایک وارث وہ ہے جو جائیداد پالیتا ہے اور ایک
وارث وہ ہے جو ذمہ داریاں ورثے میں پاتا ہے اور سچا وارث وہ ہوتا ہے جو ان کو ادا کرتا ہے تو
أَنْتَ خَيْرُ الْوَرِثِينَ میں یہ دونوں باتیں شامل ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ اے خدا! جو کچھ میرا ہے میرا
تو ہے ہی کوئی نہیں ۔ کسی کا بھی کچھ نہیں ہم تو مرکز یہاں سے چلے جانے والے ہیں جو کچھ تو نے ہمیں
عطا کیا ہے وہ سب تیری طرف واپس لوٹتا ہے اور تو ہی ہے جو باقی رہے گا اور ہر چیز آخر تیری ہی
ہوگی ۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ دنیا والے وارث تو اپنی ذمہ داریاں ادا کریں نہ کریں۔ جو تجھ پر تو کل رکھتے
ہیں ان کا صحیح وارث تو ہی ہوا کرتا ہے اور ان کے سارے بوجھ تو اٹھا لیتا ہے ان کے قرضے اتارنے کا
بھی تو ہی انتظام کرتا ہے۔ ان کی دیگر ذمہ داریوں کا بھی تو ہی ذمہ دار بن جاتا ہے پس وارث ان
دونوں معنوں میں ہے۔ پس وہ لوگ جو اولاد کی تمنا رکھتے ہیں ان کو یہ دعا ان معنوں میں کرنی چاہئے
کہ ہم تمنا تو رکھتے ہیں مگر یہ مطلب نہیں ہے کہ اولاد نہیں ہوگی تو ہم برباد ہو جائیں گے ہمارا تو ہی تو
ہے اور تو ہمیشہ رہنے والا ہے اور جس کا تو ہو جائے اس کے نام مٹا نہیں کرتے اس کی ذمہ داریاں اس
کے بعد بھی ادا ہوا کرتی ہیں ۔ پس اگر تو اولاد نہ دے تو ہم ناراض نہیں ہم خفگی محسوس نہیں کرتے، تمنا
ہے اگر عطا کر دے تو بہتر ہے ورنہ تو بہترین وارث ہے۔ تیرے ہوتے ہوئے ہم کسی قسم کے شکوے کا
حق نہیں رکھتے چنانچہ فرمایا۔ فَاسْتَجَبْنَالَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَى وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ
(الانبیاء (9) پس ہم نے اس کی دعا کو قبول فرمالیا اور اسے ہم نے کی بطور تحفہ عطا کیا وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ
اور اس کی بوڑھی بانجھ زوجہ کی اصلاح فرمادی۔ اِنَّهُمْ كَانُوا يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرُتِ
وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا یہاں بھی قبولیت دعا کی حکمت واضح فرمادی کہ کیوں بعض لوگوں کی
دعا ئیں زیادہ قبول ہوتی ہیں ۔ فرمایا إِنَّهُمْ كَانُوا يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ یہ وہ لوگ تھے
جو محض ضرورت کے وقت میرے پاس نہیں آیا کرتے تھے بلکہ ہمیشہ میری محبت کے نتیجہ میں نیک
خطبات طاہر جلد ۱۰
417
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
کاموں میں سبقت لے جایا کرتے تھے ۔ بنی نوع انسان کی خدمت کیا کرتے تھے جو بھی بھلائی کا
موقع آتا تھا اس سے چوکتے نہیں تھے بلکہ آگے بڑھ بڑھ کر نیک کاموں میں حصہ لیا کرتے تھے۔
وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا اور ہمیشہ مجھے یاد کیا کرتے تھے اور میرے سے دعا ئیں کیا
کرتے تھے، رغبت رکھتے ہوئے بھی اور خوف رکھتے ہوئے بھی بعض دفعہ میری رضا کی تمنا میں
اور لالچ میں کہ خدا ہم سے راضی ہو اور بعض دفعہ اس خوف میں دعا کیا کرتے تھے کہ کہیں کوئی ایسی
بات نہ ہو جائے کہ خدا ناراض ہو جائے اور پھر فرمایا وَ كَانُوا لَنَا خَشِعِينَ اور وہ ہمیشہ میرے
ساتھ عاجزی کے ساتھ پیش آیا کرتے تھے۔ بہت ہی خشوع و خضوع کرنے والے تھے ۔ پس جن کا یہ
دستور ہوان کی دعا ئیں جو غیر معمولی حالات میں قبول ہوئی ہیں تو اس کا یہ پس منظر ہے بعض لوگ کہتے
ہیں کہ حضرت زکریا کے حق میں خدا تعالیٰ نے ایسا اعجازی نشان دکھا دیا ، ہم دعا مانگتے ہیں ، ہماری
بوڑھی بیوی تو کچھ بھی نہیں جنتی ، ہماری بانجھ عورت کو تو کچھ نہیں ہوتا۔ ہماری کمزوریاں تو دور نہیں
ہوتیں ، ان کے لئے نصیحت ہے کہ خدا سے غیر معمولی طلب کرنے والے اپنے اندر بھی غیر معمولی
تبدیلیاں پیدا کیا کرتے ہیں ۔ وہ اپنی زندگی کو خدا کی خاطر بدل دیتے ہیں اور محض اپنی ضرورت کے
وقت خدا کے حضور حاضر نہیں ہوتے بلکہ ساری زندگی حاضر رہتے ہیں ۔ اور اس کی رضا پر بھی راضی
رہتے ہیں ، اس کے ابتلاء پر بھی راضی رہتے ہیں اور ہمیشہ یہ خوف ان کو دامنگیر ہوتا ہے کہ کہیں خدا ،
ہماری کسی کوتاہی کی وجہ سے ہم سے ناراض نہ ہو اور ہم اس کی رضا سے محروم نہ رہ جائیں ۔ پس ایسے
لوگوں کی دعائیں غیر معمولی طور پر اعجازی رنگ میں قبول کی جاتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ایسے
بندوں میں شامل فرمائے کہ ہم اس سے بہت کچھ مانگیں اور التجاؤں کے ساتھ مانگیں لیکن اس فیصلے
کے ساتھ مانگیں کہ اگر وہ رد کر دے گا تب بھی ہم راضی رہیں گے۔ حضرت مصلح موعود کا یہ شعر جو میں
پہلے بھی بارہا پڑھ چکا ہوں مجھے بہت ہی پیارا ، آپ کے سب شعروں میں زیادہ پیارا لگتا ہے ۔ وہ یہ
ہے کہ
ہو فضل تیرا یارب یا کوئی ابتلاء ہو
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو ( کلام محمود صفحہ: ۲۷۳)
سے اگر ابتلا
اے ہمارے اللہ ! چاہتے تو فضل ہیں لیکن فضل ہو یا ابتلاء آ جائے ، تیری طرف سے
خطبات طاہر جلد ۱۰
418
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
آجائے اور رضا والا ابتلاء ہو نا راضگی والا ابتلاء نہ ہو
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو
اس روح کے ساتھ آپ دعا ئیں کیا کریں تو آپ نے سب کچھ پالیا وہی لوگ دنیا میں
کامیاب ہوں گے جو مالک کی ہر ادا سے راضی ہوں جن کو خیرات سے پیار نہ ہو خیرات دینے والے
ہاتھ سے پیار ہو۔ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا :۔
ابھی نماز جمعہ ہونے کے بعد نماز جنازہ ہوگی ۔ جرمنی کی یہ خاتون امۃ العزیز جو فیصل آباد
کے نائب امیر چوہدری غلام دستگیر صاحب کی بہو تھیں ۔ بہت ہی نیک خاتون سلسلے سے بے حد محبت
اور خلوص رکھنے والی اور خلافت احمد یہ سے تو ان کو ایسا عشق تھا کہ ایک مثالی عشق تھا بلکہ حیرت ہوتی تھی
کہ کس طرح ان کو محبت بھی ہے، یقین اور اعتماد بھی ہے۔ کئی دفعہ پہلے فیصل آباد میں اس حد تک بیمار
ہو گئیں کہ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خلیفہ وقت دعا کریں گے
تو میں ٹھیک ہو جاؤں گی ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کے اس اخلاص کو قبول کیا اور حیرت انگیز طریق پر
شفایاب ہوئیں۔ پھر خواہش کے مطابق لنڈن بھی آئیں ۔ مجھ سے ملیں بعد میں واپس جا کر پھر دوبارہ
جرمنی آئیں ۔ اب چند مہینے پہلے سے ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی اور ایک اور بیماری ہوئی
یعنی لنگر (Lungs) کا کینسر تھا تو اس وقت بھی ان کے ایمان میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ تو کل میں کوئی
فرق نہیں پڑا اور ہسپتال میں ایک دفعہ لا علاج کر کے گویا پھینک دیا گیا تھا تو ان کی طرف سے پھر مجھے
پیغام ملا ۔ پھر خدا تعالیٰ نے دعا کی توفیق دی اور اس حالت سے نکل کر پھر خدا کے فضل سے باہر
آگئیں لیکن تقدیر جو ہے وہ تو لازماً آنی ہے یعنی موت تو ٹل ہی نہیں سکتی ۔ یہ وہم تو دلوں سے نکل جانا
چاہئے کہ کوئی شخص تقدیر سے مستثنی ہو سکتا ہے۔ دعا سے خدا تعالیٰ اپنے پیار اور محبت کے اظہار کے لئے
تھوڑی سی مہلتیں بڑھا دیا کرتا ہے۔ آخر ان کا وقت آنا ہی تھا لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ان کی یہ
شدید خواہش تھی کہ میں ان کا جنازہ پڑھوں۔ چنانچہ جب ہم یہاں جرمنی آ رہے تھے تو میری اہلیہ نے
مجھے یاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھو، اس کی یہ جو تمنا تھی خدا نے یہ بھی پوری کر دی اور اس وقت تک
نہیں مری جب تک آپ کے جرمنی آنے کا انتظام نہیں ہوا۔ ورنہ جنازہ غائب ہی ہو سکتا تھا۔سامنے
خطبات طاہر جلد ۱۰
419
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۹۱ء
رکھ کر تو جنازہ نہیں پڑھا جا سکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے احمدیوں ، بڑوں چھوٹوں ، مردوں عورتوں کے دل
میں اسی طرح اخلاص پیدا کرے ۔ اسی طرح ان کے اخلاص کو نوازتا رہے ۔ اپنے قرب کے نشان
دکھاتا رہے ۔ ان کے بچے چھوٹے ہیں ۔ ان کے لئے بھی خصوصیت سے دعا کریں ۔ اللہ تعالیٰ ان
بچوں کو بھی اسی رنگ میں رنگین فرمائے اور ان کا حامی و ناصر ہو ۔ وہی خَيْرُ الْوارِثِينَ ہے جو یہ دعا کو اسی
تھی اسی پر تان ٹوٹتی ہے۔ باقی وارث تو آنے جانے والے ہیں ۔ ذمہ داریاں ادا کریں نہ کریں۔ اگر
خدا کسی کا وارث بن جائے تو پھر اسے کوئی غم اور کوئی فکر نہیں رہتا۔
اس کے علاوہ دو جنازہ غائب ہیں۔ ایک مسماۃ امۃ الرشید زوجہ چو ہدی محمد سعید صاحب کلیم
اور دوسرا ڈاکٹر رفیق بخاری صاحب کی ہمشیرہ ہیں ۔ ان کو بھی اس دعا میں شامل کر لیں ۔ نماز جمعہ کے
معاً بعد آپ سب اسی طرح صفوں کی حالت میں کھڑے ہو جائیں۔ میں چند ساتھیوں کے ساتھ باہر
نعش کے سامنے حسب سنت نماز جنازہ پڑھوں گا۔ یہاں آپ کو آواز آئے گی اور اس طرح آپ یہیں
کھڑے کھڑے اس جنازہ میں شامل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ جرمنی کے بعض دوستوں نے مجھے
خط لکھے تھے ۔ مجھے اب یاد نہیں رہا وہ وہاں انگلستان میں ہیں ۔ لیکن اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کون
کون تھے۔ تو ہم سب کو غائبانہ طور پر دعا میں شامل کر لیتے ہیں۔ خدا کے علم میں ہے۔ وہ خواہشمند کون
تھے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو اس مغفرت کی دعا میں حصہ دار بنادے۔ ( آمین )