حضرت نوح علیہ السلام کی دعا کی قبولیت اور طوفان نوح کا زبردست نشان، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بنائی گئی کشتی نوح آج نجات کی واحد راہ ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم میں مذکور انبیاء اور متقیوں کی دعاؤں کے سلسلے میں سب سے پہلے حضرت نوح علیہ السلام کی دعا، ان کی تبلیغ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ’کشتی نوح‘ کے روحانی مفہوم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ نیز مومنوں کے باہمی اتحاد، فتنہ نہ بننے، روحانی نور کے اتمام اور فرعون کی بیوی کی دعا کا تذکرہ فرمایا۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کی عمیق تشریح کرتے ہوئے توکل علی اللہ اور سورۃ الجمعہ کے تناظر میں جماعت احمدیہ کے مقام کو واضح فرمایا۔
موضوعات: قرآن کریم، حضرت نوح علیہ السلام کی دعائیں، کشتی نوح، معوذتین، سورۃ الجمعہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
529
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
حضرت نوح علیہ السلام کی دعا کی قبولیت اور طوفان نوح
گاز بر دست نشان ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بنائی گئی
کشتی نوح آج نجات کی واحد راہ ہے۔
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ جون ۱۹۹۱ء بمقام ایسٹرن مشی گنی یونیورسٹی ڈیٹرائیٹ ، امریکہ )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔
آج جمعہ کا دن ہے اور میں یہ خطبہ ڈیٹرائیٹ سے دے رہا ہوں ۔ جہاں اس وقت خدا تعالیٰ جمعہ کا اور یہ ۔ جہاں اس
کے فضل کے ساتھ کثیر تعداد میں امریکہ کی جماعتیں اپنے سالانہ کنونشن میں یعنی جلسہ سالانہ میں
شرکت کے لئے تشریف لائی ہوئی ہیں ۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے قرآن کریم میں مندرج ان دعاؤں کا
ذکر چل رہا ہے جو خدا تعالیٰ کے انعام یافتہ بندے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کرتے رہے اور ان سے
انعام پاتے رہے لیکن اس ذکر کو دوبارہ چھیڑنے سے پہلے میں مختصراً آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جمعہ
کے دن کا جماعت احمد یہ کے ساتھ بھی ایک بہت گہرا اور دائمی رشتہ ہے اور اس رشتے کا ذکر سورۃ جمعہ
میں فرمایا گیا ہے۔ جمعہ کا دن جمع ہونے کا دن ہے اور اسی پہلو سے عربی میں اس دن کو جمعہ قرار دیا گیا
لیکن قرآن کریم میں سورۃ جمعہ میں یہ مضمون بیان فرمایا گیا ہے کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ جب آئندہ
آنے والے لوگ پہلے آنے والے لوگوں کے ساتھ جمع کر دیئے جائیں گے وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الجمه (۴) بعد میں آنے والے ایسے بھی ہیں جو
خطبات طاہر جلد ۱۰
530
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
صلى الله
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانے والوں اور آپ کی غلامی کرنے اغلامی کرنے والوں میں بعد میں
آنے کے باوجود اس طرح شامل کر دیئے جائیں گے کہ گویا وہ انہی میں سے ہیں ۔ پس اس پہلو سے
جماعت احمدیہ کا جمعہ کے دن سے ایک گہرا اور دائمی رشتہ ہے۔
جو مضمون میں دعاؤں کا بیان کر رہا ہوں اس کا بھی اس سے ایک اور رشتہ ہے اور وہ یہ ہے
کہ قرآنی دعائیں جو انعام یافتہ لوگوں نے مانگیں جماعت احمد یہ اگر ان دعاؤں میں خاص توجہ
اور انہماک سے گریہ وزاری کے ساتھ خدا تعالیٰ سے فضل مانگتی رہے تو گزشتہ تمام زما۔ زشتہ تمام زمانے اس زمانے
میں جمع ہو جائیں گے اور وہ سارے انعام جو اللہ تعالیٰ نے گزشتہ تمام زمانوں میں اپنے مختلف عاجز
بندوں پر نازل فرمائے ان دعاؤں کے کے طفیل وہ سارے انعام اس زمانے میں جماعت احمد احمد یہ یہ با میں جمع
ہو سکتے ہیں ۔ ( مجھے افسوس ہے کہ ابھی لاؤڈ اسپیکر کا انتظام درست نہیں ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ
میری بات آپ سب کو سمجھ آجائے گی ۔ )
کرتا
دعاؤں کے ذکر میں حضرت نوح علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا سے میں آج کے مضمون کا آغاز
رتا ہوں ۔ یہ دعا قرآن کریم میں سورۃ القمر میں محفوظ فرمائی گئی دعا تو اتنی ہے۔ فَدَعَا رَبَّة
أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ (القمر: 11) حضرت نوح نے اپنے خدا کو پکارا اور عرض کیا کہ میں مغلوب
ہو چکا ہوں اور میری مخالف قوم مجھ پر غالب آگئی ہے۔ پس تو میری نصرت فرما۔
اس دعا کا پس منظر یہ بیان فرمایا گیا ہے كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا
عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْ دُجِرَ (القمر: ۱۰) کہ اس سے پہلے نوح کی قوم نے نوح کو جھٹلا دیا
فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا اس قوم نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا۔ اس طرز بیان میں بہت ہی پیار کا اظہار
ہے اور حضرت نوح سے غیر معمولی اپنائیت کا اظہار ہے یہ نہیں فرمایا کہ نوح کو جھٹلا دیا بلکہ فرمایا
فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا۔ وَقَالُوا مَجْنُونَ وَازْدُ جِرَ اور کہا یہ تو
پاگل ہے اسے اسے۔ جنون کے دورے پڑتے ہیں۔ واز دجر اور ہمارے خداؤں کی طرف سے پھٹکارا
گیا ہے۔ ہمارے خداؤں نے اس پر پھٹکا ر ڈالی ہے چنانچہ حضرت نوح نے اس موقعہ پر یہ عرض کیا
أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرُ اے میرے خدا میں مغلوب ہو گیا ۔ پس تو میری نصرت فرما۔
اس دعا کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ
خطبات طاہر جلد ۱۰
531
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
القمر :۱۲) ہم نے اس کے جواب میں آسمان کے دروازے کھول دیئے جن سے مسلسل برسنے والا پانی
نازل ہوا ۔ وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا (القمر (۱۳) اور ہم نے زمین سے بھی چشمے پھوڑ دیئے۔
فَالْتَقَى الْمَام پس یہ دونوں پانی یعنی آسمان کا پانی اور زمین کا پانی اکٹھے ہو گئے عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
ایک ایسی بات پر جس کا فیصلہ کیا جا چکا تھا وَحَمَلْتَهُ عَلَى ذَاتِ الْوَاحِ وَدُسُرٍ اور ہم نے
اسے ایک ایسی چیز پر اٹھا لیا یعنی سیلاب میں ایک ایسی چیز کے ذریعہ اسے بچایا جو پھٹیوں اور میخوں
سے بنائی گئی تھی تَجْرِیْ بِأَعْيُنِنَا (القمر: ۱۵) وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی ۔ جَزَاء لِمَنْ
كَانَ كُفر یہ جزا ہے اس شخص کی جس کا انکار کیا گیا ہے۔
اس دعا کا جماعت احمدیہ کے ساتھ خصوصیت سے اس لئے رشتہ ہے کہ حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام سے بھی نوح کے زمانے کی باتیں کی گئیں اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے الہاما ایک سے زائد
مرتبہ فرمایا کہ تجھ پر بھی نوح جیسا زمانہ آئے گا اور ہم ویسے ہی تیری مدد فرمائیں گے چنانچہ انہی
الہامات کی روشنی میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کشتی نوح لکھی ایک زمانہ ایسا تھا
کہ جب کوئی احمدی بچہ ایسا نہیں مل سکتا تھا جس نے کشتی نوح کا مطالعہ نہ کیا ہولیکن آج میں سمجھتا ہوں
کہ ہماری بہت سی نسلیں ایسی ہیں بہت سے ممالک میں احمدی نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے شاید نام تو
سن رکھا ہو لیکن انہیں اس اہم کتاب کے مطالعہ کی توفیق نہ ملی ہو۔ یہ اس لئے ضروری ہے کہ یہ کشتی جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا کی گئی ہے یہ پھٹوں اور میخوں سے نہیں بنائی گئی ہے بلکہ ایک
تعلیم سے بنائی گئی ہے۔
پس آج کے زمانہ میں جو ہلاکتوں کا زمانہ ہے اور طرح طرح کے عذاب اٹڈ آنے پر تیار
بیٹھے ہیں اس موقعہ پر جماعت احمد یہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ کشتی نوح کے مضمون سے خوب اچھی
طرح واقف ہو اور معلوم کرے کہ کس کشتی کے سہارے اس نے بچنا ہے ورنہ جو بھی اس کشتی میں سوار
نہیں ہوگا اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی ۔
دو قسم کی ہلاکتیں انسان کو در پیش ہیں ایک روحانی ہلاکت اور ایک مادی ہلاکت اور جیسا کہ
ظاہر ہو رہا ہے اس زمانہ میں یہ مضمون لفظا لفظا ظاہری طور پر نہیں دہرایا جائے گا لیکن معنوی طور پر
دہرایا جائے گا۔ پس آسمان سے بارش کا برسنا اور زمین کا پانی اگلنا یہ دو معنی اس طرح آج کے زمانے پر
خطبات طاہر جلد ۱۰
532
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
رہا
اطلاق پاتے ہیں کہ روحانی ہلاکت ہے جو آسمان سے انسان کو کاٹ رہی ہے اور دنیاوی ہلاکت ہے جو
طرح طرح کے عذابوں کے ذریعے جو دنیا کی بدکاریوں کے نتیجے میں نازل ہو رہے ہیں انسان کے
جسمانی خاتمہ کا بھی سامان پیدا کیا جا رہا ہے۔ پس دونوں طرح کی ہلاکتیں دنیا کو درپیش ہیں۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے جو تعلیم کشتی نوح میں دی ہے اگر چہ اس پر سو فیصد عمل کرنا بہت مشکل کام ہے ہے چہ
اور شاذ ہی کوئی ایسا شخص ہو جو یہ کہہ سکے کہ میں نے اس ساری تعلیم کو اچھی طرح سمجھ لیا اور میں کامل
یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں اس پر عمل پیرا ہوں لیکن اس تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کرنا ہی در حقیقت
نجات کا موجب ہے۔ بعض احمدی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم جب کشتی نوح کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم
اپنے آپ کو اس کشتی میں نہیں پاتے ہم کیا کریں؟ ہمیں تو اس کتاب کے مطالعہ سے خوف آتا ہے
کیونکہ بعض ایسی ایسی باریک باتیں ہیں اس میں بیان فرمائی گئی ہیں کہ اگر تم ایسا کرو گے تب بھی میری
جماعت میں سے نہیں ۔ اگر تم ویسا کرو گے تب بھی میری جماعت میں سے نہیں تو وہ یہ کہتے ہیں کہ
ہمیں امن کے پیغام کے بجائے ہمارے دل سے ایک خوف کی آواز اٹھتی ہے اور ہمیں ڈراتی ہے کہ تم
ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو اس کشتی میں سوار ہیں۔
یہ واقعہ ہے کہ ایسے خیالات صرف ایک دو کے دل میں پیدا نہیں ہوتے بلکہ ہر وہ شخص جو
ضمیر کی آواز پر کان دھرتا ہے اس کے دل میں ایسے ہی خیالات پیدا ہوں گے۔ میں اپنے تجربے سے
بھی اسی نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ کتاب پڑھتے ہوئے بعض دفعہ انسان کے بدن پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے
اور انسان یہ سمجھتا ہے کہ ابھی میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہونے کا
اہل نہیں ہوا لیکن دوسری طرف ایک اور پہلو بھی ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر چلنا خدا کی امر یہ
رضا کے بغیر ممکن نہیں ہے اور دعا ہی سے سہارا ملتا ہے اور جو شخص دعا کے ذریعہ کشتی نوح میں داخل
ہونے کی التجا کرتا رہے اس کا ہر قدم اس امن کی کشتی کی طرف اٹھتا ر ہے گا اور اس دوران جس قدم پر
بھی اس کو موت آئے وہ امن کی حالت میں مرے گا۔
یہ وہ مضمون ہے جس کو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے ہمارے سامنے خوب اچھی
طرح کھول کر بیان فرمادیا ہے۔ ایک تمثیل میں آپ نے یہ بیان فرمایا کہ ایک شخص جس نے بہت گناہ
کئے تھے اتنے گناہ کئے تھے اتنے گناہ کئے تھے کہ کوئی دنیا کا ایسا گناہ تصور میں نہیں آسکتا تھا جو اس سے
خطبات طاہر جلد ۱۰
533
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
سرزد نہ ہوا ہو۔ وہ مختلف بزرگوں اور مختلف علماء کے دربار میں حاضر ہوتا رہا اور ان کے سامنے اپنی
حالت زار بیان کر کے یہ کہتا رہا کہ اب میرا دل چاہتا ہے کہ میں تو بہ کرلوں کیا میرے لئے بھی کوئی
توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ ہر عالم ، ہر ظاہری بزرگ نے اس کو یہی جواب دیا کہ تمہارے لئے تو بہ کا کوئی
دروازہ نہیں کھلا تم نے اپنے اوپر تو بہ کا ہر دروازہ بند کر لیا ہے اس لئے تمہاری بخشش کا کوئی امکان باقی
نہیں رہا۔ لیکن بالآخر اس کو کسی ایک بزرگ نے یہ مشورہ دیا کہ تم فلاں شہر کی طرف چلے جاؤ وہ نیک
لوگوں کا شہر ہے۔ صالحین کا شہر ہے اس شہر میں جابسو اور بد شہروں کو چھوڑ دو تو ممکن ہے تمہاری نجات کا
کوئی سامان ہو۔ اس نیت کے ساتھ وہ اس شہر کی طرف چل پڑا لیکن راستے میں بیماری نے
آلیا اور ایسی حالت ہوگئی کہ اس کے لئے چلنا نا ممکن ہو گیا۔ چنانچہ اس حالت میں وہ لیٹے ہوئے
کہنیوں کے بل گھسٹتا ہوا اس شہر کی طرف آگے بڑھنے لگا اور اسی حالت میں اس کو موت آگئی۔ ایسے اور اسی
وقت میں خدا تعالیٰ کے فرشتے خدا کے حضور حاضر ہوئے اور اس شخص کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا کہ ہم
اسے کن لوگوں میں شمار کریں ۔ اللہ تعالیٰ نے جواب دیا کہ یہ بندہ تو بہ کی نیت کر چکا تھا اور توبہ کا ایسا
سماں تھا کہ جب اس کے بدن نے جواب دے دیا اور کوئی طاقت باقی نہ رہی تب بھی آخر دم تک گھسٹتے
ہوئے نیکوں کے شہر کی طرف حرکت کرتا رہا۔ پس اس کے ساتھ یہ معاملہ کرو ۔ فاصلہ نا پواگر نیکوں کی
شہر کی طرف فاصلہ کم نکلے تو اسے بخشے ہوئے لوگوں میں شمار کرو اگر بدلوگوں کے شہر کا فاصلہ کم نکلے یہ
سمجھو کہ اس کی بخشش کا سامان نہیں ہوا تمثیل میں یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ فرشتے جب فاصلے ناپنے
لگے تو اللہ تعالیٰ بد شہروں کی طرف کا فاصلہ لمبا کرتا چلا گیا اور نیک شہر کی طرف زمین کو سکیڑتا رہا یہاں
تک کہ آخری نتیجہ یہ نکلا کہ فرشتوں نے دیکھا کہ وہ شہر اس کے نزدیک تر ہے جس شہر میں یہ تو بہ کی نیت
سے جا رہا تھا ۔ (حوالہ حدیث ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
سے
پس ہمارے خدا کا اپنے بندوں سے ایسا معاملہ ہے ۔ وہ غَفُورٌ رَّحِیم ۔ ہے اس
مایوسی کفر اور گناہ ہے۔ پس کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہمارا قدم ہجرت میں نیکوں کی طرف ہو دراصل اس
تمثیل کا تعلق حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی اس مشہور حدیث سے ہے کہ انما الاعمال بالنیات ہر
شخص کا عمل اس کی نیتوں کے مطابق طے پائے گا اگر اس کی ہجرت خدا کی طرف ہوگی تو ایسا شخص خدا
سے اجر پانے والا ہوگا اگر اس کی ہجرت کسی عورت کی طرف یا مال کی طرف یا کسی دنیاوی غرض کی
خطبات طاہر جلد ۱۰
534
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
طرف ہو گی خواہ کہنے میں وہ کچھ کہتا رہے اس کو وہی اجر ملے گا جو اس کی نیت ہے۔ پس نیتوں کا بہت
گہراتعلق سچی توبہ اور آخری نجات سے ہے۔
اس پہلو سے جب آپ وہ دعائیں کریں جو حضرت نوح کی دعا ئیں تھیں تو نوح کی کشتی
میں بیٹھنے کا تصور بھی تو ساتھ پیدا ہونا چاہئے ورنہ یہ دعا ئیں غیر مقبول ہوں گی اور بے معنی ہو جائیں دعائیں
گی۔ آپ دعا تو کریں گے کہ اے خدا! نوح نے جس طرح تجھے پکارا تھا ہم تجھے پکارتے ہیں ہم بھی
مغلوب ہو گئے ہیں ، ہم بھی بے بس ہو چکے ہیں ، ہماری قوم بھی اپنے ظلموں سے ہم پر غلبہ پاچکی
ہے۔ ہماری نصرت فرما اور اس کے باوجود ہمارا قدم اس دور کے نوح کی بستی کی طرف اٹھنے والا نہ ہو
یعنی نیک لوگوں کی طرف ہجرت کا نہ ہو بلکہ بد شہروں کی طرف ہجرت کا قدم ہو تو یہ دعا ئیں بالکل بے دعا
کار جائیں گی۔ ان کے اندر کوئی اثر اور کوئی قوت نہیں ہوگی ۔
ہوگی۔
پس دعاؤں کے مضمون کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان جیسا بننے کی کوشش کریں جن کی
وہ دعائیں ہیں ۔ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی گریہ وزاری کے ساتھ پیغام پہنچانے میں
حد کر دی تھی کوئی ایک معمولی سا پہلو بھی باقی نہ چھوڑا جس کے ذریعے آپ قوم تک نجات کا پیغام سا نہ
پہنچا سکتے تھے اور آپ نے نہ پہنچایا ہو اس کا ذکر بعد میں ایک دعا میں آئے گا۔
سردست میں آپ کو اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ کشتی نوح کا مطالعہ کیا کریں اور آج کا نوح وہی
نوح ہے جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں اس زمانے کو عطا ہوا ہے۔ آج کے
نوح کی کشتی وہ کشتی ہے جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تعلیمات میں ملتا ہے ۔ پس
اس کشتی میں بیٹھنے کی کوشش کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی غفلتوں کی بخشش مانگتے رہیں ۔ میں
یقین رکھتا ہوں کہ اگر ہمارا قدم اس طرف بڑھتا رہا تو خواہ ہم اس تک پہنچ سکیں یا نہ پہنچ سکیں خدا کی
مغفرت ہمیں اپنی جھولی میں اٹھا لے گی اور خود اس کشتی تک پہنچادے گی۔
قرآن کریم میں ایک اور دعا کا ذکر ہے۔ جس کا تعلق مومنوں کے باہمی تعلقات سے ہے۔
انصار کی تعریف بیان فرمائی گئی کہ وہ کیسے اچھے لوگ تھے کس طرح انہوں نے اپنے گھر مہاجرین کے
لئے کھول دیئے اور اس کے بعد مومنوں کی ایک دعا یہ سکھائی گئی ۔ وَالَّذِينَ جَاءُ وَ مِنْ بَعْدِهِمْ
يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُوْنَا بِالْإِيْمَانِ (الحشر: 11) کہ وہ لوگ جو
خطبات طاہر جلد ۱۰
535
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
مہاجرین اور انصار کے بعد آئے وہ ان ان کے ذکر خیر سے متاثر ہونے کے بعد یہ دعا کیا کرتے تھے
وَالَّذِينَ جَاءُ وَ مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا کہ اے ہمارے رب
ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی بخش دے الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وہ لوگ جو
ایمان میں ہم سے سبقت لے گئے ۔ وَلَا تَجْعَلُ فِي قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا اور ہمارے
دل میں کسی مومن کے لئے کبھی اور نفرت نہ پیدا ہونے دے۔ رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ اے
ہمارے رب تو تو بہت ہی مہربان اور بہت ہی رحم سے پیش آنے والا ہے۔ اس دعا کا پس منظر یہ ہے
کہ انصار اور مہاجرین جو خدا کی نظر میں بہت بڑے بڑے مرتبے پاگئے آخری دور میں کچھ ایسے
اختلافات میں ملوث ہوئے کہ جن کے نتیجہ میں مورخ کے لئے یہ سمجھنا بہت مشکل ہو گیا کہ کسی نے کیا
غلطی کی تھی اور کون کس حد تک حق پر تھا۔ ان عبث بحثوں میں مبتلا ہوکر مسلمان دوحصوں میں بٹ
گئے ۔ ایک وہ جو شیعان علی کہلاتے ہیں ایک وہ جو اہل سنت اور چودہ سو سال ہونے کو آئے آج تک
یہ ان بحثوں سے باز نہیں آ رہے کہ کون کس سے بہتر تھا کس نے کیا گناہ کیا ؟ کس سے کیا غفلتیں سرزد
ہوئیں ۔ مجھ سے ایک مرتبہ ایک شیعہ دوست نے سوال کیا کہ بتائیے حضرت علی درست تھے یا حضرت
عائشہ درست تھیں۔ میں نے کہا جس نے بتانا ہے وہ تو اس کے دربار میں حاضر ہو چکے ۔ میں کون
ہوں بتانے والا اور آپ کون ہیں پوچھنے والے جس خدا نے فیصلے فرمانے ہیں اس کے دربار میں خدا
کے یہ نیک بندے حاضر ہو چکے ہیں۔ اپنا سب کچھ اس کو پیش کر بیٹھے ہیں اس لئے ان لغو بحثوں میں
مبتلا نہ ہوں ۔
صلى الله
اس آیت کریمہ کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ ایک دفعہ حضرت امام باقر کے سامنے جو ایک
بہت بزر بزرگ شیعہ امام تھے، اولین ائمہ میں سے تھے۔ کسی شیعہ نے آنحضرت ﷺ کے بعض خلفاء
اور صحابہ کے متعلق زبان طعن دراز کی ۔ غیرت سے آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور بہت ہی جلال کے
ساتھ اس آیت کی تلاوت فرمائی ۔ وَالَّذِينَ جَاء وَ مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا
وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ کہ وہ لوگ جو ان بزرگوں کے بعد آنے والے ہیں۔
وہ تو صرف یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا ہمیں بھی بخش دے اور ان کو بھی بخش دے۔ اگر ان سے کچھ
غلطیاں سرزد ہوئی ہیں تو ہماری التجا یہ ہے کہ ان کو معاف فرمادے اور ہم تو ہیں ہی گناہ گار بندے ہمیں
خطبات طاہر جلد ۱۰
536
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
بھی ضرور معاف فرما۔ یہ وہ بھائی ہیں جو ایمان میں ہم پر سبقت لے گئے تھے۔ اور ان کے پہلے ایمان
لانے کے نتیجہ میں ہم نے یہ فیض پایا ہے اس لئے ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ان کے متعلق کسی قسم کا اور کوئی
کلمہ کہیں سوائے اس کے کہ تجھ سے ان کے لئے بخشش کے طالب ہوں ۔ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا
عِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا اور ہمارے دل ایسے بنا دے کہ ان میں کسی ایمان لانے والے کے لئے بھی
کسی قسم کی کوئی کبھی نہ رہے، کوئی بیہودہ خیالات پیدا نہ ہوں ۔ رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِيمٌ اے
خدا تو تو بہت ہی مہربان ہے، ہمیں بھی مہربان بنادے تو تو بار بار رحم کرنے والا ہے ہمیں بھی بار بار رحم
کرنے والا بنادے۔ پس مسلمان سوسائٹی کے لئے یہ دعا بہت ہی قیمتی دعا ہے ایسی جماعتیں جہاں
بعض دفعہ اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں اور وہ نفرتوں میں بدل جاتے ہیں اور وہ جماعتیں پھٹ جاتی
ہیں ۔ خصوصیت کے ساتھ ان کے لئے یہ دعا بہت ہی اہمیت رکھتی ہے اور شیعوں اور سنیوں سے گفتگو
کے دوران بھی آپ کے پیش نظر یہ دعا رہنی چاہئے اور یہی مسلک ہے جو سب سے اچھا مسلک ہے اس
میں عاجزی اور انکسار اور انکسار پایا جاتا ہے اور معاملات کو خَيْرُ الْفَتِحِین خدا کے سپرد کر دیا جاتا ہے یہ دعا
سورۃ الحشر آیت : اا میں ہے۔
ایک دعا حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی اور ان لوگوں کی دعا ہے جو آپ کے ساتھ
تھے اور آپ کے اسوہ سے فیض پانے والے تھے قرآن کریم فرماتا ہے۔ وہ لوگ مشرک نہیں تھے اور ہر
قسم کے شرک سے بیزار تھے اور خالصہ اللہ وقف ہو چکے تھے۔ وہ خدا کے حضور یہ عرض کیا کرتے تھے۔
رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَ إِلَيْكَ أَنَبْنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ (الممتحنہ:۵) اے خدا ہمارا تمام تر توکل
تجھ پر ہے وَإِلَيْكَ اَنبنا اور ہم تیری ہی طرف جھکنے والے ہیں وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ اور تیری ہی
طرف ہر راستہ جاتا ہے۔ تیری طرف جانے کے سوا ہم اور کوئی راہ نہیں پاتے ۔ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ
ایک بہت ہی خوبصورت بیان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اور کسی طرف جا نہیں سکتے لازماً بالآخر وہاں
پہنچنا ہے۔ جیسے کہا جاتا ہے۔ All Roads lead to Rome یہ تو ایک فرضی محاورہ ہے کہاں
ساری سڑکیں روم کی طرف جاتی ہیں مگر امر واقعہ یہ ہے کہ خدا کی طرف ساری سڑکیں جاتی ہیں۔
مومن کی بھی اور کافر کی بھی بالآخر اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے تو وہ یہ عرض کرتے ہیں عَلَيْكَ
تَوَكَّلْنَا وَ إِلَيْكَ أَنَبْنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ اس دعا میں ایک بہت ہی گہرا پیغام ہے وہ یہ ہے
خطبات طاہر جلد ۱۰
537
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
کہ خدا کی طرف تو تم نے بہر حال لوٹ کر آنا ہے خواہ کافر بنو یا مومن بنو، نیک ہو یا بد ہوآخر وہاں
جائے بغیر چارہ نہیں ہے۔ لیکن وہ لوگ جو از خود پہلے خدا کی طرف حرکت کرتے ہیں وہی ہیں جو مقبول
ہوتے ہیں وہی ہیں جو اس کو پالیتے ہیں تو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے غلاموں نے
یہ دعا کی اے خدا ہمارا تجھ پر تو کل ہے اور ہم تیری ہی طرف آرہے ہیں اور جانتے ہیں کہ بالآخر تیری
ہی طرف جانا ہے اسلئے جو لوگ طوعی طور پر خدا کیلئے سفر اختیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اپنی راہوں پر
چلنے کی توفیق عطا فرماتا ہے اور طاقت بخشتا ہے کہ بالآخر وہ اس کو پالیں ۔
پھر یہ دعا ہے رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا
إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (المتحن : ۲) اے ہمارے رب ہمیں ان لوگوں کے لئے فتنہ نہ بنا
جنہوں نے انکار کر دیا۔ فتنہ سے دو باتیں مراد ہیں۔ ایک یہ کہ ہم کسی کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ بنیں ہم
ایمان لے آئے ہم تجھ پر تو کل کرتے ہیں ہم تیری طرف آتے ہیں لیکن راہ میں ایسی ٹھوکریں نہ کھائیں
کہ کوئی اور دیکھنے والا بھی ٹھو کر کھا جائے اور ہماری وجہ سے کسی ابتلا میں پڑ کر وہ راہ راست کو کھو دے۔
یہ ایک بہت ہی اہم دعا ہے ہر انسان کو اپنے اعمال کی اس طرح نگرانی بھی کرنی چاہئے
اور دعا بھی کرنی چاہئے کہ میری وجہ سے کوئی انسان ٹھو کر میں مبتلا نہ ہو حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام
نے ایک مرتبہ اس مضمون کو یوں بیان فرمایا کہ ایک ایسا شخص جو کسی کے لئے ٹھوکر کا موجب بنتا ہے
بہتر تھا کہ اس کی ماں نے اسے جنم نہ دیا ہوتا کیونکہ وہ شخص بھی پکڑا جاتا ہے اس لئے دعا کے ذریعہ
اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے رہنا چاہئے ۔
امریکہ کے اس سفر کے دوران بارہا مجھ سے بعض دوستوں نے یہ ذکر کیا کہ پاکستان سے
آنے والے اس طرح کرتے ہیں اور اس طرح کرتے ہیں اور ہمارے لئے وہ ٹھوکر کا موجب بن
جاتے ہیں۔ ان کو تو میں یہ سمجھاتا ہوں کہ اسلام کسی ایک ملک کا اسلام نہیں ہے ۔ اسلام تو تمام دنیا کا
اسلام ہے۔ آپ نے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کو اس لئے نہیں مانا کہ آپ کا تعلق ہندوستان سے
تھا آپ نے تو اس لئے ان کو مانا ہے کہ آپ کا تعلق حضرت محمد ﷺ سے تھا۔ ایک ایسے رسول سے تعلق
تھا جس کے متعلق قرآن کریم نے بیان فرمایا کہ لا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ (النور: ۳۶) ایسا نور ہے
جو نہ مشرق کا ہے نہ مغرب کا ہے دونوں میں سانجھا ہے اور پھر فرمایا کہ وہ رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۱۰
538
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
ہے۔ (الانبیاء: ۱۰۸) وہ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہے تو میں ان کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا کہ
صلى الله
عروسه
آپ تو حضرت محمد مصطفی ﷺ کو پانے کے دعویدار ہیں ۔ پھر یہ جغرافیائی تفریقیں کیسی ؟ پھر یہ
خیال کیسا کہ فلاں شخص کو ہم سے بہتر ہونا چاہئے تھا کیوں کسی کو ہم سے بہتر ہونا چاہئے؟ وہی بہتر
ہے جو خدا کے نزدیک بہتر ہے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ (الحجرات : ۱۴)
رنگ ونسل کی تمیز ہمیشہ کے لئے مٹادی گئی ہے۔ تم میں سے وہی معزز ہے جو خدا کے نزدیک معزز
ہے۔ اس لئے میں ان کو یہی کہتا رہا کہ آپ ان لوگوں پر رحم کریں جو پاکستان سے آتے ہیں اور آپ
سمجھتے ہیں کہ وہ احمدیت کے سفیر بن کر آئے ہیں لیکن وہ احمدیت کی بجائے بعض اور بدیوں کے سفیر
بن کر جاتے ہیں۔ آپ محمد مصطفی ﷺ کے سفیر بن کر ان کو بچانے کی کوشش کریں نہ کہ ان کی وجہ سے
خود ٹھو کر کھا جائیں ۔ پس جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو ٹھو کر کھاتے ہیں ان کا یہ عذر قبول نہیں
ہوگا اور قرآن کریم یہ بات کھول کر بیان فرما چکا ہے کہ جب قیامت کے دن بعض لوگ جہنم کی طرف
لے جائے جائیں گے تو وہ یہ عذر پیش کریں گے کہ اے خدا ان بڑے لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا ان کی
وجہ سے ہم نے ٹھو کر کھائی اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم دونوں کیلئے جہنم ہے ٹھوکر میں مبتلا
کرنے والوں کے لئے بھی اور ان کے لئے بھی جنہوں نے بعض لوگوں کے بدنمونے سے اثر قبول
کر کے خود اپنی گمراہی کے سامان کئے ۔
پس قرآن کریم کی تعلیم دو طرفہ ہے اور مکمل ہے اور متوازن ہے لیکن یہ بیان کرنے کے
باوجود ان احمد یوں کی ذمہ داری کو میں کم نہیں سمجھتا جنہوں نے لمبے عرصے تک پاکستان یا ہندوستان
میں تربیت پائی ۔ بہت سے ان میں سے ایسے ہیں جو صحابہ کی اولا د ہیں ، بہت سے ان میں سے ایسے
ہیں جنہوں نے صحابہ کو خود دیکھا ہوا ہے اور بعض ایسے ہیں جنہوں نے صحابہ کو دیکھے ہوئے لوگوں سے
تربیت پائی ہے۔ وہ جب باقی دنیا میں جاتے ہیں تو طبعاً انسانی فطرت ہے خواہ یہ دلیل مضبوط ہو یا نہ
ہو کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ احمدیت کے سفیر آ رہے ہیں اور ان کے نمونے پر چل کر ہمیں نجات ملے گی
جب وہ غلط نمونے دیکھتے ہیں تو لازماً ان کو صدمہ پہنچتا ہے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے انعام یافتہ لوگ
ہیں جن کے دلوں کو تقویت دی جاتی ہے وہ ٹھوکر نہیں کھاتے لیکن کمزور پھر بھی ٹھوکر کھا جاتے ہیں اس
لئے یہ دعا بہت ہی ضروری ہے۔ جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آپ کے صحابہ نے کی کہ ربنا لا
خطبات طاہر جلد ۱۰
539
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
تَجْعَلُنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا اے خدا ہمیں ان لوگوں کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ بنا
جنہوں نے کفر کیا یہاں لِلَّذِينَ كَفَرُوا کہہ کر اس بات کو کھول دیا کہ وہ لوگ بری الذمہ نہیں
ہیں جو ٹھو کر کھا جاتے ہیں کیونکہ انکار ان کی فطرت میں ہے تبھی وہ ٹھوکر کھا جاتے ہیں ۔ پہلے کفر کی
حالت ان کے اندر موجود ہے اگر وہ نہ ہوتی تو وہ ٹھوکر نہ کھاتے لیکن اس کے باوجود ہم اس بات میں
ملوث نہیں ہونا چاہتے ۔ ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ ہماری وجہ سے کوئی ظالم ٹھو کر کھا جائے ۔
دوسرا مضمون فتنہ کا یہ ہے کہ دشمن کو ہمیں عذاب میں مبتلا کرنے کا موقعہ عطا نہ فرما۔ موقعه عطا نہ فرما۔ قرآن کریم ان معنوں میں
بھی لفظ فتنہ استعمال فرماتا ہے ۔ اِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا
(البروج: اا ) وہ لوگ جنہوں نے مومنوں کو فتنے میں ڈالا اور پھر تو بہ نہیں کی۔ پس فتنہ دو طرفہ ہے مومن
کی طرف سے فتنہ یہ ہے کہ کوئی شخص ٹھو کر کھا جائے اور خدا کی راہ سے ہٹ جائے۔ کافر کا فتنہ یہ ہے کہ
زبر دستی عذاب میں مبتلا کر کے کسی کو خدا کی راہ سے ہٹائے۔ نتیجہ فتنے کا ایک ہی ہے اگر چہ مختلف سمتوں
سے مختلف شکلوں میں فتنہ ظاہر ہوتا ہے۔ مومن ظلم اور تعدی کر کے فتنے کا موجب نہیں بنتا بلکہ اپنی نا اہلی کی
، یا غلطیوں کی وجہ سے فتنے کا موجب بن جاتا ہے۔ نتیجہ یہی ہے کہ کوئی دیکھنے والا خدا کی راہ سے
دور ہو جاتا ہے۔ کا فراس قسم کے فتنے میں مومن کو مبتلا کرتا ہے کہ جسمانی عذاب دے کر اس کو خدا کی راہ
سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔
وجہ سے یا غلطیوں
پس آج کے دور میں یہ دعا دنیا کے ہر حصے میں برابر اطلاق پارہی ہے کچھ ایسی جگہیں ہیں جہاں
غیروں کو احمدیوں کی طرف سے فتنہ در پیش ہے ان کی بداعمالیوں یا کمزوریوں کی وجہ سے غیر فتنے میں مبتلا
ہو سکتے ہیں۔ بعض ایسے ملک ہیں جہاں احمدیوں کو غیروں کی طرف سے اذیت اور عذاب کا فتنہ در پیش ہے
پس دونوں لحاظ سے یہ دعا ایک عالمگیر دعا ہے اور ہر جگہ اپنے اپنے مضمون کے مطابق اثر دکھائے گی پس
میں چاہتا ہوں کہ احمدی خصوصیت کے ساتھ اس دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہیں۔
پھر یہ عرض کی گئی۔ وَاغْفِرْ لَنَا رَ بَّنَا اے خدا ہمیں بخش دے إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ یقیناً تو بہت ہی عزت والی طاقت رکھتا ہے۔ لفظ الْعَزِيزُ سمجھنے کے لائق ہے اس میں
طاقت بھی ہے اور عزت بھی ہے جبر نہیں ہے بلکہ ایسی طاقت ہے جس کے نتیجے میں طاقتور معزز ہوتا ہے
اور طاقت کا بے محل استعمال نہیں کرتا اور لاز ما غالب آتا ہے پس الْعَزِيزُ کا ترجمہ محض غالب یا طاقت
خطبات طاہر جلد ۱۰
540
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
والا کرنا درست نہیں بلکہ یہ معنی ہے کہ اے وہ طاقت ور ہستی جس کی طاقت میں عزت واحترام شامل ہے اور
الْحَكِيمُ تو حکمتوں والا خدا ہے ہمیں بھی عزت والی طاقت عطا فرما اور ہمیں بھی حکمتیں عطا فرما۔
ایک دعا ہے جس کا ذکر توبتہ النصوح کرنے والوں کے ذکر کے بعد آتا ہے۔ یہ فرمایا گیا کہ
وہ لوگ جو خدا کے حضور سچی توبہ کرتے ہیں ۔ ان کو تے ہیں ۔ ان کو اللہ تعالیٰ ایک نور عطا فرماتا ہے اور وہ نوران کے
آگے بھی بھاگتا ہے ان کے پیچھے بھی ہوتا ہے اور ان کو ہر طرف سے گھیر لیتا ہے فرمایا:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَلَى رَبُّكُمْ
أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ يَوْمَ لَا يُخْزِى اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ
يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا
نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التحریم: ٩)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو سچی توبہ کرو اور کامل تو بہ کرو ممکن ہے کہ خدا اس کے نتیجہ میں
تمہاری بدیاں تم سے دور فرمادے وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ اور تمہیں
ایسے باغات میں داخل فرمائے جن میں دائمی نہریں بہتی ہیں۔ يَوْمَ لَا يُخْزِى اللهُ النَّبِيَّ یا در کھو
ایک ایسا دن آنے والا ہے جبکہ خدا کا نبی ذلیل نہیں کیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے ہر عزت
بخشی جائے گی کیونکہ دنیا اس نبی کو ذلیل کرنے کی کوشش کرتی ہے جب یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ذلیل نہیں
کیا جائے گا۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی ہر کوشش کو ناکام و نامراد بنا دیا جائے گا اور ہر عزت اس
مقدس نبی کے حصے میں آئے گی فرمایا لَا يُخْزِى اللهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ اور یہی سلوک
ان لوگوں سے بھی کیا جائے گا جو اس کے ساتھ ایمان لانے والے ہیں نُورُهُمْ
يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ان کا نوران کے سامنے ان کے آگے آگے دوڑے گا۔ وَ بِأَيْمَانِهِمْ
اور ان کے داہنے ہاتھ بھی يَقُولُونَ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا وہ یہ عرض کریں
گے کہ اے ہمارے رب ہمارا نور ہمارے لئے کامل فرمادے اور ہمیں بخش دے إِنَّكَ عَلى كل
شَيْءٍ قَدِيرٌ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔
یہاں نور کے سامنے بھاگنے کا اور دائیں طرف بھاگنے کا ذکر ہے۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے
خطبات طاہر جلد ۱۰
541
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
ہے
کہ کیا ان کے بائیں طرف نور نہیں ہوگا اور ان کے پیچھے نور نہیں ہوگا یہ اس محاورے کا مطلب نہیں ۔
سامنے بھاگنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کے رستے روشن ہوں گے۔ انہیں معلوم ہوگا کہ ہم نے کیا کرنا
ہے اور دائیں طرف کے نور کا مطلب یہ ہے کہ ان کا دین روشن ہوگا اور دین کے معاملات میں غلطیوں
سے مبرا ہوں گے کیونکہ سامنے تو ان منے تو انسان رستہ دیکھنے کے لئے نور کا محتاج ہوا کرتا ہے۔ آپ ٹارچ لے
کر جب اندھیرے میں چلتے ہیں تو ٹارچ کا منہ پیچھے کی طرف کر کے تو آگے نہیں بڑھتے ۔ پس اس
میں کیفیت بیان ہو گئی جس سے مراد یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ترقی کرنے والے لوگ ہوں گے اور جو محاورہ
نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ اس نے ایک بہت ہی خوبصورت منظر کھینچا ہے حضرت
محمد مصطفے ﷺ اور آپ کے غلاموں کی تیز رفتاری کا۔ جتنا تیز یہ آگے قدم بڑھائیں گے اتنا ہی
نور تیزی سے آگے آگے بڑھے گا جس طرح بعض دفعہ ایک پائلٹ اس لئے زیادہ تیز آگے بڑھتا ہے
کہ پیچھے آنے والا تیز رفتار ہے ویسا ہی نقشہ نور کا کھینچا گیا ہے کہ وہ ایسی تیزی کے ساتھ خدا کی جانب
قدم بڑھانے والے ہیں کہ نور کو جلدی ہوگی کہ میں کہیں پیچھے نہ رہ جاؤں اور وہ ان کے رستے روشن
کرتا چلا جائے گا اور بِأَيْمَانِهِمْ کا مطلب ہے کہ ان کا دایاں پہلو یعنی دین پوری طرح روشن ہوگا
یعنی دنیا میں اگر وہ غلطیاں بھی کر جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں بعض باتوں میں دنیا کے لحاظ سے وہ لاعلم
بھی ہو سکتے ہیں لیکن اس سے ان کی روحانی شخصیت پر کوئی بداثر نہیں پڑے گا اور پھر وہ یہ دعا کریں
كَ رَبَّنَا اتْمِمْ لَنَا نُورَنَا اے خدا ہمارا نور کامل فرمادے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ نور کسی ایسی
حالت کا نام نہیں ہے جہاں روشنی مکمل ہو جائے ۔ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا روشنی درجہ بدرجہ بڑھتی
رہتی ہے اور درجہ بدرجہ کم بھی ہوتی رہتی ہے یہ روشنی جس میں ہم اب بیٹھے ہوئے ہیں ہم سمجھ رہے
ہیں کہ بہت ہی اچھی روشنی ہے دور تک ہر چیز ہمیں صاف دکھائی دے رہی ہے لیکن باہر کی دھوپ میں
نکل کر دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ روشنی کچھ اور ہی روشنی ہے اور اسی زمانے میں اسی دن آپ کسی
سخت گرم ملک کی دھوپ میں جا کر نکل کر دیکھیں تو اتنی تیز روشنی ہوگی کہ آنکھیں نہیں کھلیں گی تو روشنی
اپنی کیفیت کے لحاظ سے بدلتی رہتی ہے۔ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا کا مطلب یہ ہے کہ ہمار انور
بڑھاتا چلا جا دوسرے نُورَنا میں ایک اور اشارہ فرما دیا گیا کہ ہر شخص کے اندر اللہ تعالیٰ نے اندرونی
صلاحیتیں رکھی ہوئی ہیں اور دراصل وہی ہیں جن سے وہ نور پاتا ہے ۔ آنکھوں کا تعلق نور سے ہے جس
خطبات طاہر جلد ۱۰
542
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
کی آنکھیں زیادہ روشن ہوں اتنا ہی زیادہ وہ بیرونی نور سے استفادہ کر سکتی ہیں اگر آنکھوں میں روشنائی
نہ ہو تو خواہ ہزار سورج چمک رہے ہوں ایسے شخص کو کچھ دکھائی نہیں دے گا۔
پس اللہ تعالیٰ یہ دعا سکھا کر بہت عظیم احسان ہم پر فرماتا ہے اس طرح متوجہ کرتا ہے کہ تم
میرے نور کے اگر محتاج ہو اور واقعی مجھ سے مزید نور چاہتے ہو تو اپنے باطن کا نور بڑھاؤ اور خدا سے یہ
دعا کرو کہ اے خدا ہمارا نور کامل فرمادے ۔ ہمارے اندر بہت سی ایسی کمزوریاں ہیں کہ ہم تیرے نور
سے پوری طرح استفادہ نہیں کر سکتے ۔ ان کمزوریوں کو دور فرما تارہ تا کہ ہم زیادہ سے زیادہ نور کے اہل
بن سکیں۔ وَاغْفِرْ لَنَا کا مضمون ان معنوں میں اس مضمون سے تعلق رکھتا ہے کہ ہماری صلاحیتیں جو تو
نے ہمیں بخشی ہیں ہو سکتا ہے ہم نے ان کا غلط استعمال کیا ہو اور اس وجہ سے ان کے اندر پوری طرح ہوسکتا
دیکھنے کی طاقت نہ رہی ہو، اس لئے ہم بخشش کے طالب ہیں ۔ اگر کچھ گناہ سرزد ہوئے ہیں کچھ
غلطیاں ہوئی ہیں تو تو درگز رفرما اور بخش دے تا کہ ہماری خوابیدہ صلاحیتیں جاگ اٹھیں ہماری مرتی
ہوئی صلاحیتوں میں نئی زندگی پیدا ہو جائے اِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تو ہر چیز پر قادر ہے جب
چاہے یہ فیصلہ کرے کہ کس کی مرتی ہوئی صلاحیتیں زندہ ہوں تو اس بات پر قادر ہے کہ انہیں زندہ
کر سکے لیکن دنیا میں ہم ہر چیز پر قادر نہیں ہیں۔
اب نور کی بات ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر کے پاس اگر کوئی شخص آنکھیں دکھانے کے لئے جائے
اور ڈاکٹر یہ معلوم کرے کہ اس کا اندرونی نور مر چکا ہے یعنی وہ رگ یا Nurve جسے آپٹیکل
Nurve کہا جاتا ہے اس میں نور نہیں رہا تو ڈاکٹر ہمیشہ عاجزی سے یہ کہے گا کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا
، ہمارے بس کی بات نہیں اور یہ بتائے گا کہ جو رگیں مرجائیں ، جو Nurve مرچکی ہوں ان کو کوئی
انسان دو بار زندہ نہیں کر سکتا تو إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ نے ایک نئی امید پیدا کر دی۔ ہمیں یہ
بتایا کہ دنیا کے تجربے میں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ اندرونی صلاحیتیں مرچکی ہوں تو دوبارہ
زندہ نہیں ہوسکتیں مگر اے خدا تو تو قادر ہے تو چاہے تو مرے ہوؤں کو بھی زندہ کر سکتا ہے۔ پس ہم
تجھ سے ہر چیز مانگتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ تو ہر چیز عطا کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
ایک دعا فرعون کی بیوی کی دعا قرآن کریم نے محفوظ فرمائی ہے ، وہ یہ ہے : ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا
لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي
خطبات طاہر جلد ۱۰
543
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ
الظَّلِمِينَ (التحريم : (۱) وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا اور اللہ تعالیٰ نے مومن بندوں
کے لئے ایک یہ بھی مثال بیان فرمائی ہے کہ وہ بعض پہلوؤں سے فرعون کی بیوی کی طرح ہوتے
ہیں۔ کس پہلو سے؟ اس پہلو سے کہ جب اس نے اپنے آپ کو مجبور اور مغلوب دیکھ کر اور ایک فاسق
وفاجر بادشاہ کے ہاتھوں بے بس پاتے ہوئے یہ عرض کیا کہ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا رے
خدا مجھے تو اپنے پاس گھر عطا کر ۔ یہاں فرعون کے گھر میں بسنے والی ایک مجبور عورت ہے اس کا اور کوئی
اپنا گھر نہیں ۔ کتنی دردناک دعا ہے۔ اس نے اپنے سارے دکھوں کا تصور کر کے کہ میں خدا کی عبادت کرنا
چاہتی ہوں میں نیک بننا چاہتی ہوں مگر ایک ظالم کے گھر میں ڈالی گئی ہوں جو ایسا ظالم ہے جو بڑی عظیم
الشان سلطنت پر حکومت کر رہا ہے اور ساری قوم اس سے ڈر رہی ہے اس کے گھر سے نکل کر جاؤں بھی تو
کہاں جاؤں اس لئے دنیا کا کوئی گھر مجھے پناہ نہیں دے سکتا یہ مضمون ہے ۔ عرض کرتی ہے۔
رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ اے خدا مجھے تو اپنے پاس جنت میں گھر بنادے۔
وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِہ مجھے فرعون سے بھی نجات بخش اور اس کی بداعمالیوں سے بھی
نجات بخش ۔ مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِین اور مجھے ظالموں کی قوم سے نجات عطا فرما۔
پس مومنوں پر بھی ایسی کیفیت آتی ہے کہ وہ بے بس ہو جاتے ہیں ایک ایسے ملک میں بستے
ہیں جہاں کا بادشاہ ظالم ہے جہاں کی قوم ظالم ہے وہ وہاں سے نکل کر کہیں جا نہیں سکتے جو نکل کر
جاسکتے ہیں وہ تو ہجرت کر جاتے ہیں مگر ایسے بھی کمزور ہیں جیسے فرعون کی بیوی ہے وہ نہ گھر سے نکل سکتی
ہے نہ ملک سے نکل سکتی ہے۔ ایسے بے بس بھی ہیں ان کے لئے بھی خدا تعالیٰ نے دیکھیں کیسے نجات
کے سامان مہیا فرما دیئے۔ قرآن کریم میں ایک ایسی دردناک دعا لکھ دی جس کے نتیجہ میں ایسے بے
بس لوگ بھی فیض پا جاتے ہیں اور براہ راست خدا سے نجات کی راہیں مانگتے ہیں اور یہ عرض کرتے
ہیں کہ اس دنیا کے گھر کی کیا بات ہے ہمیں جنت میں اپنے حضور گھر عطا فرما۔
حضرت نوح علیہ الصلواۃ والسلام کی ایک اور دعا ہے جو بہت ہی دردناک ہے اور اس میں
بہت تفصیل کے ساتھ یہ نقشہ کھینچے گئے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کے لئے کیا کیا کچھ
کیا بعض لوگ پیغام پہنچانے کے بعد جب دیکھتے ہیں کہ پیغام کو قبول نہیں کیا گیا یا ان سے حقارت کا
خطبات طاہر جلد ۱۰
544
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
سلوک کیا گیا تو بددعا میں بے حد بے صبری کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اچھا اس نے ہماری بات نہیں
مانی رد کر دی ہے اب دیکھو خدا کا عذاب اسے پکڑے گا۔ یہ بالکل جاہلانہ اور بچگانہ باتیں ہیں اور غیر
مومنانہ باتیں ہیں خدا کے انبیاء کی طرز اس سے بالکل مختلف ہے۔
وہ پیغام رسانی کی حد کر دیتے ہیں اس طرح پیغام پہنچاتے ہیں کہ عام انسان اس کا تصور بھی نہیں
کر سکتا اور پھر بظاہر ناکام و نامراد ہونے کے باوجود وہ خدا سے عذاب نہیں چاہتے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰی خودان کو
بتائے کہ کسی قوم کا کیا انجام ہونے والا ہے۔ اب دیکھئے حضرت نوح علیہ السلام نے کس طرح دعوت الی اللہ کا
حق ادا کیا تھا۔ امریکہ میں بار بار مجھ سے یہ کہا گیا ہے کہ ہم نے تو دعوت الی اللہ کا حق ادا کیا، لوگ سنتے ہی
نہیں مگر کیا آپ نے اس طرح کیا جس طرح حضرت نوح علیہ السلام بیان کر رہے ہیں۔
قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا (نوح:۲) عرض کیا اے میرے
رب میں نے تو اپنی قوم کو دن کو بھی پکارا اور رات کو بھی پکارا فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَاءِ إِلَّا فِرَارًا
(نوح:۷) اور میری پکار نے ان کو مجھ سے متنفر ہونے کے سوا اور کچھ نہ دیا مجھ سے اور زیادہ بھاگنے
گے۔ وَإِنِّي كُلِّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي أَذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوا
ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا (نوح : (۸) کہ اے میرے خدا جب بھی میں نے ان کو
بلایا تا کہ تو انہیں بخش دے اپنی خاطر نہیں بلکہ اس لئے کہ وہ تیری بخشش حاصل کریں۔ جَعَلُوا
أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دیں وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ
اور اپنے سروں پر اور اپنے کانوں پر کپڑے لپیٹ لئے وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا
اور انہوں نے ضد کی کہ ہم ہر گز نہیں مانیں گے اور بہت بڑے تکبر سے کام لیا ہے لیکن اس کے باوجود
میں ان سے مایوس نہیں ہوا۔ میں انہیں تیری راہوں کی طرف بلاتا رہا جس جس طرح مجھے خیال گزرا
کہ شاید اس طرح یہ لوگ مان جائیں میں ویسے ہی طریق اختیار کرتا چلا گیا۔ یہ سننے کے بعد انسان
سوچ بھی نہیں سکتا کہ اب اس کے بعد کوئی دعوت کی راہ باقی رہی ہو گی آپ کے ساتھ کوئی ایسا سلوک
کرے کہ کانوں میں انگلیاں ڈالے سر اور منہ پر کپڑے لیٹے اور بار بار ضد اور تکبر سے کہے کہ جاؤ جو
کرنا ہے کر لو میں ہرگز تمہاری بات نہیں سنوں گا۔ تو آپ کہیں گے ہر راہ ختم ہو گئی ہے مگر حضرت نوح
اس ذکر کو جاری رکھتے ہیں کہتے ہیں ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا ( نوح:۹) پھر مجھے خیال آیا کہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
545
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
بعض دفعہ کھلے کھلے اعلانوں سے بعض لوگ سن لیتے ہیں مخفی باتوں سے نہیں سنتے تو میں نے بازاروں
میں نکل کر بلند آواز سے لوگوں کو بلانا شروع کیا ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ
لَهُمْ إِسْرَارًا (نوح : ۱۰) اور میں نے مخفی طور پر اشاروں کنایوں سے سے بھی ان کو پکارا کہ آؤ خدا کی
طرف آجاؤ ۔ فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا (نوح: 11) اور میں ان کو بتاتا
چلا گیا کہ تمہارا رب بہت ہی مہربان ہے بہت ہی بخشش کرنے والا ہے اس سے بخشش مانگو تا کہ تم بخشے
جاوَيُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا ( نوح (۱۲) وہ تم پر نعمتوں کی بارش برسائے گا۔ وَيُمْدِدْ
كُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلُ لَّكُمْ أَنْهَرًا ( نوح : ۱۳) اور وہ
تمہارے لئے تمہارے اموال میں برکت دے گا اور تمہاری او اولادوں میں برکت دے گا اور تمہیں وہ
ہمیشگی کے باغات عطا فرمائے گا وَ يَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَرًا اور تمہارے لئے نہریں جاری فرمائے گا۔
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلهِ وَقَارًا ( نوح : ۱۴) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم خدا کی طرف حکمت کی باتیں
منسوب نہیں کر رہے وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا ( نوح : (۱۵) اور میں نے ان کو ان کا ماضی یاد دلایا
اور ان کو بتایا کہ دیکھو خدا نے تمہیں اس مقام تک پہنچانے سے پہلے کن کن ادوار سے گزارا کیسے کیسے
طبقات سے گزرتے ہوئے تم ترقی کرتے آخر انسان کے مقام تک پہنچے ہو۔ اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ
خَلَقَ اللهُ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا ( نوح (۱۲) پھر انسانی زندگی سے پہلے کی طرف نگاہ ڈالو کیا تم
نہیں دیکھتے کہ خدا نے زمین و آسمان کو کس طرح طبقه به طبقه دور به دور پیدا فرمایا وَ جَعَلَ الْقَمَرَ
فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ( نوح : ۱۷) اور اس نے آسمانوں میں چاند کے لئے
نور رکھ دیا جو ٹھنڈی چاندنی تمہارے لئے لے کر آتا ہے وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا اور تمہارے
لئے چمکتا ہوا سورج بنایا و اللهُ أَنْبَتَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا (نوح: ۱۸) اور اللہ تعالیٰ نے نباتات
کی طرح تمہیں زمین سے اٹھایا ہے اور تمہاری رفتہ رفتہ پرورش فرمائی ہے۔ ثُمَّ يُعِيدُكُمْ
فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا ( نوح : 19) لیکن یا درکھو کہ بالآخر تم اس مٹی میں ملا دیئے جاؤ گے اور اسی
مٹی سے ایک دن نکالے جاؤ گے ۔ وَاللهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا ( نوح : ۲۰) اور تمہارا خدا
وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونے کی طرح بچھا دیا ہے۔ لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا
فجَاجًا ( نوح :(۲۱) اگر تم اس زمین پر کھلے کھلے رستوں پر قدم آگے بڑھا وَ قَالَ نُوحٌ رَبِّ إِنَّهُمْ
خطبات طاہر جلد ۱۰
546
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
عَصَونِي وَاتَّبَعُوا مَنْ لَمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا (نوح:۲۲) اے میرے خدا یہ
سب کچھ کرنے کے باوجود إِنَّهُمْ عَصَونِی یہ پھر بھی میرا انکار کرتے چلے جارہے ہیں وَاتَّبَعُوا
اور اس کی پیروی کرتے ہیں مَنْ لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُةَ ایسے ظالموں کی پیروی انہوں نے کی ہے
جن کو ان کے مال نے اور ان کی اولاد نے گھاٹے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یعنی ایسے دنیا والے امیروں کی
پیروی کرتے ہیں ۔
ایسی طاقتور قوموں کے پیچھے لگ گئے ہیں جن کے متعلق یہ دیکھ رہے ہیں کہ آخران کا قدم
گھاٹے کی طرف اور نقصان کی طرف ہے وَمَكَرُوا مَكْرًا كَبَّارًا (نوح : ۲۳) اور میری نیکیوں
کے جواب میں یہ اپنے مکر میں بڑھتے چلے گئے یہاں تک کہ بہت بڑے مکر میرے خلاف استعمال کئے
وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ الهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوْثَ وَيَعُوقَ
وَنَسْرا (نوح : ۲۴) اور ان کے لیڈروں نے ان میں بار بار اعلان کئے کہ ہر گز تم نے اپنے معبودوں کو
نہیں چھوڑنا نہ تم و کو چھوڑو گے نہ سُوَاعًا کو چھوڑو گے نہ يَغُوث کو چھوڑو گے نہ سرا کو
چھوڑو گے ۔ وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ( نوح : ۲۵) اور انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے وَلَا تَزِدِ
الظَّلِمِينَ إِلَّا ضَللا اور تو نہیں بڑھاتا ان لوگوں کو جو گمراہ ہو گئے ہیں مگر گمراہی میں ہی۔ یعنی تیری
تقدیر اسی طرح کارفرما ہوتی ہے کہ جولوگ گمراہی میں بڑھنے پر ضد کرتے ہیں تو ان کو پھر موقع دیتا ہے کہ
وہ گمراہی میں آگے بڑھتے چلے جائیں۔ مِمَّا خَطِيتِهُم أَغْرِقُوا فَأَدْخِلُوا نَارًا فَلَمُ
يَجِدُوا لَهُمْ مِّنْ دُونِ اللهِ أَنْصَارًا ( نوح: ۲۶) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پس ان کی خطیئات کی وجہ
سے بے شمار گناہوں کی وجہ سے وہ آگ میں داخل کئے گئے فَلَمْ يَجِدُوا لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ
انصارا اور خدا کے سوا ان کو کوئی مددگار پھر نظر نہ آیا یعنی کوئی مددگار ان کے کام نہیں آسکتا تھا۔ وَقَالَ
نُوحٌ رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح:۲۷) تب نوح نے کہا اے
خدا اب کافروں میں سے اس زمین پر کوئی باقی نہ چھوڑ ۔
یہ جو دعا ہے یہ سب کچھ کرنے کے بعد کی دعا ہے اس سے پہلے کی نہیں ہے اور اس کی
وجہ بیان کی گئی ہے۔ إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا
( نوح: (۲۸) کہ اب اس قوم کی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ اگر ان کو زمین پر تو باقی چھوڑے گا تو یہ سوائے
خطبات طاہر جلد ۱۰
547
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
گمراہی پھیلانے کے سوائے بدیاں پھیلانے کے اور کوئی کام نہیں کریں گے، اور ایسے بچے جنہیں گے
جو گمراہی میں بڑھتے چلے جائیں گے رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَی (نوح:۲۹) اے میرے
رب میری بھی بخشش فرما میرے والدین سے بھی بخشش کا سلوک فرما وَ لِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا
اور ہر اس شخص کو بھی بخش دے جو میرے گھر میں ایمان لاتے ہوئے داخل ہو۔
وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ سب مومنوں کو بخش اور سب مومنات کو بخش وَلَا تَزِدِ
الظَّلِمِينَ إِلَّا تَبَارًا اور دشمنوں کو سوائے ہلاکت کے اور کچھ نصیب نہ ہو۔
۔
یہ وہ دعا ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے پھر وہ مشہور بارش برسائی اور زمین نے اپنے
چشمے اگلے یہاں تک کہ طوفان نوح آیا ۔ وہ عظیم سیلاب جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے ساری
دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مگر میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ قرآن سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ یہ
سیلاب ساری دنیا میں نہیں آیا بلکہ صرف نوح کی قوم پر آیا ہے جو کہ ایک محدود علاقہ میں بستی تھی
اور صرف وہی لوگ ہلاک کئے گئے جن کا ذکر ان آیات میں ملتا ہے جن کو حضرت نوح علیہ السلام نے
کامل طور پر پیغام پہنچا دیا تھا اور اس پیغام کو ہر طرح سے ہر پہلو سے سننے اور سمجھنے کے باوجود انہوں
نے حضرت نوح کا انکار کیا۔
یہاں ایک خاص مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ قانون قدرت بارشیں برساتا
ہے اور قانون قدرت ہی ہے جس کے نتیجہ میں بعض دفعہ زمین سے چشمے ابلنے لگتے ہیں تو کیسے کہا
جاسکتا ہے کہ عذاب الہی ہے اور کیا خدا تعالیٰ اپنے قانون کو تبدیل کر کے خصوصیت کے ساتھ نئے
قانون جاری فرماتا ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی اس تبلیغ میں اس مسئلہ کا حل ملتا ہے ۔ حضرت نوح
علیہ السلام نے کہا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا (نوح:۱۲) کہ تم پر خدا کثرت سے بارشیں
نازل فرمائے گا یعنی بارشوں کا نازل ہونا معلوم ہوتا ہے مقدر تھا اور غیر معمولی طور پر بارشوں کا اس
علاقہ میں برسنا پہلے سے ہی مقدر ہو چکا تھا اور اس کی تیاریاں ہو چکی تھیں لیکن ساتھ ہی بتایا کہ یہ
بارشیں ہلاکت کی نہیں ہوں گی ۔ قانون قدرت تو ہے مگر اللہ تعالی جس طرح چاہے قانون قدرت کو استعمال
فرماتا ہے۔ وہ بارشیں نازل فرمائے گا کس لئے ؟ وَ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ ( نوح : ۱۳) وہ
بارشیں تمہارے لئے کثرت اموال کا موجب بنیں گی اور کثرت اولاد کا موجب بنیں گی اور تمہارے اور