حضرت نوح علیہ السلام کی دعا کی قبولیت اور طوفان نوح کا زبردست نشان، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بنائی گئی کشتی نوح آج نجات کی واحد راہ ہے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۱۰
548
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
لئے ہمیشہ کی جاری رہنے والی نہریں پیچھے چھوڑ جائیں گی ۔ پس قانون قدرت کو کس طرح استعمال کیا
جاتا ہے یہ سوال ہے بارشوں نے تو آنا تھا وہ تو پہلے سے ہی بخارات کی صورت میں اٹھ کر کہیں اکٹھی
ہو چکی تھیں لیکن کس طرح برسیں گی۔ اکٹھی برسیں گی یا ٹھہر ٹھہر کر برسیں گی فائدہ پیچھے چھوڑ کر جائیں گی یا
نقصان پیچھے چھوڑ کر جائیں گی یہ فیصلے انسان کے اعمال نے کرنے تھے پس ایسا ہی ہوا۔ دیکھیں بارشیں
آئیں لیکن اور رنگ میں آئیں بجائے فائدہ پہنچانے کے ہمیشہ کے لئے اس قوم کا نشان مٹا گئیں۔
یہ دعا سورة نوح آیات 1 ت ۶ تا ۲۹ سے لی گئی ہے یعنی ان آیات میں وہ سارا مضمو ا مضمون بھی بیان
ہے اور دعا بھی اس میں شامل ہے۔
اب میں آخری دو دعاؤں کا ذکر کرتا ہوں جو معوذتین کے نام سے مشہور ہیں اور جن میں
قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ کہہ کر ہمیں بعض دعا ئیں سکھائی گئی ہیں فرمایا قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
الفلق (۲) اے محمد ﷺ تو یہ کہ اور کہتا چلا جا اور جو سنے وہ بھی آگے یہ پیغام دیتا چلا جائے کہ تم اپنے
رب سے یہ کہا کرو۔ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ کہ ہم اس رب کی پناہ میں آتے ہیں جو تخلیق کا رب
ہے۔ جو راتوں کو صبح میں تبدیل کرتا ہے اور صبحوں کو راتوں میں بدلتا ہے جس کی طاقت سے یا جس کی
تقدیر سے نئی نئی چیزیں پھوٹتی ہیں ۔ گٹھلیاں پھٹتی ہیں اور ان سے کونپلیں نکلتی ہیں جو درخت بن جاتی
ہیں ۔ بیچ پھوٹتے ہیں اور طرح طرح کی سبزیاں اور پودے پیدا کرتے ہیں۔ اس سارے نظام کو فلق
کا نظام کہا جاتا ہے ایک عورت حاملہ ہوتی ہے اور ایک بچے کو پیدا کرتی ہے پس کا ئنات میں جہاں بھی
ایک چیز اپنی کیفیت بدل کر ایک دوسرے روپ میں تبدیل ہوتی ہے اس نظام کو نظام فلق کہا
جاتا ہے۔ تو یہ دعا سکھائی گئی کہ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ تو کہہ خود بھی کہہ اور لوگوں سے بھی کہہ اور وہ
لوگ آگے لوگوں سے کہتے چلے جائیں کہ وہ خدا سے یہ عرض کیا کریں کہ اے خدا! ہم رب فلق کی پناہ
چاہتے ہیں ۔ یعنی تیری پناہ چاہتے ہیں جس نے یہ نظام پیدا فرمایا ہے مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
(الفلق :(۳) ہر تخلیق کے ساتھ شروابستہ ہیں ہمیں ہر تخلیق کی خیر تو عطا فرما۔ لیکن ہر تخلیق کے شر سے
بچالے۔ اب آپ دیکھیں بعض عورتیں بے چاری حاملہ ہوتی ہیں 9 مہینے تکلیف اٹھاتی ہیں لیکن بچہ
پیدا کرتی ہیں اور اسی حالت میں وفات پا جاتی ہیں اور اپنے بچے کا منہ دیکھنا بھی ان کو نصیب نہیں
ہوتا، بعض ایسے بچے پیدا کرتی ہیں جو ساری عمران کے لئے سوہان روح بن جاتے ہیں، عذاب کا
خطبات طاہر جلد ۱۰
549
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
موجب بن جاتے ہیں۔ ان کو سنبھالنے میں بہت دکھ اٹھاتی ہیں ان کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ از خود
نہ وہ کھا سکتے ہیں ، نہ چل سکتے ہیں نہ سنبھل سکتے ہیں۔ پس تخلیق کے ساتھ جہاں بہت سی خیر وابستہ ہے
اور یاد رکھیں کہ خیر غالب ہے وہاں کچھ طبعی شر بھی ہیں ۔ پس یہ ایک بہت ہی اہم دعا ہے جسے ہمیں
ہر ایسی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے خدا کے حضور مانگتے رہنا چاہئے جس میں ایک کیفیت دوسری
کیفیت میں بدلتی ہے وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ( الفلق (۴) اندھیروں کے اس شر سے ہمیں
بچا جبکہ ہر طرف فتنے اور شرارتیں پھیل جاتی ہیں وَ مِنْ شَرِّ النَّفْتُتِ فِي الْعُقَدِ ( الفلق : ۵) اور ان
پھونکنے والوں کے شر سے بچا جو رشتوں میں پھونکتے ہیں۔ تعلقات میں پھونکتے ہیں اور بد نیتوں کے
ساتھ کوشش کرتے ہیں کہ انسانی تعلقات کو خراب کر دیں اور ان میں دشمنیاں اور نفرتیں پیدا کریں۔
اس دعا کی گھریلو حالات کو سدھارنے کے لئے بھی بہت شدید ضرورت ہے ۔ آج تک
بارہا میں نے توجہ دلائی ہے کہ اپنے گھروں میں رحمی رشتوں کا خیال کریں اور اپنے تعلقات کو
سدھاریں لیکن اس کے باوجود کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جبکہ ایسی تکلیف دہ خبریں یا ساسوں کی طرف
سے یا بہوؤں کی طرف سے یا ماؤں کی طرف سے یا بیٹیوں کی طرف سے یا بیٹوں کی طرف سے نہ آتی
ہوں جہاں ایک دوسرے سے شکوے کئے گئے ہیں۔ بعض بیویاں اپنے خاوندوں کے شکوے کرتی
ہیں ، بعض بچے اپنے باپوں کے شکوے کرتے ہیں کہ سخت کلام ہیں۔ بد تمیز ہیں ہر وقت گھر میں ایک
عذاب بنا ہوا ہے، تعلقات کو توڑنے والے ہیں بجائے جوڑ نے کے اور اس کے نتیجہ میں شر پیدا ہوتا
ہے، اس کے نتیجہ میں گھر جنتوں کی بجائے جہنم میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھائی
کہ ہر ایسے پھونکنے والے کے شر سے ہمیں بچا جس کے نتیجہ میں تعلقات خراب ہوتے ہیں اور یہاں
پھونکنے والوں سے مراد جادو ٹونے ٹوٹکے کرنے والے بھی ہیں مطلب یہ ہے کہ وہ کوشش کرتے ہیں
کہ کسی طرح ان کے دم سے ان کے بدنفس سے دوسرے کے حالات بگڑ جائیں افریقہ میں آج تک
یہ رواج پایا جاتا ہے اور بہت سے احمدی مجھے افریقہ سے لکھتے ہیں کہ ہم کس طرح بچیں ان کا جواب
۱۴۰۰ سال پہلے قرآن کریم نے دے دیا تھا۔ یہ مراد نہیں ہے کہ ضرور ان کے بدنفوس میں اثر ہے اصل
بات یہ ہے کہ ان بد نفوس کے ساتھ وہ شرارتیں بھی کرتے ہیں اور دھو کے بازیوں سے بھی کام لیتے
ہیں بعض مخفی طریقوں پر زہر بھی دے دیتے ہیں بعض دشمنوں سے نقصان بھی پہنچا دیتے ہیں اور بظاہر
خطبات طاہر جلد ۱۰
550
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
اپنا ایک رعب بھی قائم رکھتے ہیں کہ ہمارے دم پھونکنے کے نتیجہ میں تمہیں یہ نقصان پہنچا ہے پس ہر قسم
کے اس فتنہ سے بچایا گیا ہے جس کے نتیجہ میں تاریکی پھیلے، روشنی کم ہو ایک نئی تخلیق ہو لیکن بدیاں لے
کر آئے یا خود بد ہو جائے یا جہاں سے نکلی ہے اس کو بد بنادے۔
وہ جب حسد
ہر اس قسم کے احتمالات کے لئے یہ کامل دعا ہمیں سکھائی گئی اور پھر فرمایا وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ
إِذَا حَسَدَ (الفلق : ٦) ہمیں حاسد کے شر سے بچا جب وہ حسد کرے۔ یہ مضمون کچھ الجھا ہوا سا نظر
آتا ہے کیونکہ حاسد کے شر سے بچا نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا کہ حاسد کے شر سے بچا جب وہ حسد
کرے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ محض حسد کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ جب وہ حسد کے نتیجہ میں بد عمل کی
ٹھانتا ہے ۔ جب وہ نقصان پہنچانے کی کوئی تدبیر کرتا ہے تو وہ وقت ہے جب یہ کہا گیا إِذَا حَسَدَ
ور نہ لوگ خالی حسد کرتے پھرتے رہتے ہیں، جلتے رہتے ہیں ۔ انکا اپنا نقصان ہوتا ہے کسی کو کوئی
نقصان نہیں پہنچا سکتے تو حاسد کہہ کر یہ تو بتا دیا کہ وہ ہر وقت حسد کی حالت میں ہے پھر إِذَا حَسَدَ کا
کیا مطلب ہے وہ وہ شخص جو ہے ہی حاسد ۔ ہمیشہ ہمیشہ ہی ہی حسد حسد کے کرنے والا ہو۔ وہ جا حسد کرے گا ، کیا
مطلب ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ جب وہ اپنے حسد کو ایک بد عمل میں تبدیل کر دے ، شرارت میں
تبدیل کر دے، جب فتنہ پیدا کرے، جب سازش کرے مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔ میں
نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے تو جانتا ہے کہ وہ کیا کر رہا ہے ایسی صورت میں تو مجھے اس کے شر سے بچا۔
پھر آخری دعا یہ ہے قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ
(الناس:۲ تا۴) کہہ دے اور کہتا چلا جا کہ تم سب اپنے رب کے حضور یہ عرض کیا کرو۔
أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ کہ میں پناہ چاہتا ہوں اس ذات کی جو تمام بنی نوع انسان کے رزق کا ذمہ
دار ہے ان کی پرورش کا ذمہ دار ہے۔ ان کو ادنی حالتوں سے اعلیٰ حالتوں کی طرف ترقی دیتے ہوئے
لے جانے کا ذمہ دار ہے، وہ ہر حال میں ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے والا ہے۔ میں اس خدا کی پناہ
مانگتا ہوں جو حقیقی رب ہے۔ مَلِكِ النَّاسِ وہی ہے جو تمام بنی نوع انسان کا بادشاہ بھی ہے ۔ اللہ
الناس اور وہی ہے جو تمام بنی نوع انسان کا معبود بھی ہے یہ تین باتیں کہہ کر انسان کی تمام ضرورتوں
کا خیال رکھ لیا گیا ۔ کوئی بھی ایسا دائرہ نہیں جس میں انسان کوشش کرتا ہے جس پر یہ دعا حاوی نہ ہو گئی
ہو اس پر میں بہت تفصیل سے اپنے رمضان کے درسوں میں روشنی ڈال چکا ہوں اور کئی گھنٹے اس
خطبات طاہر جلد ۱۰
551
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
مضمون کو بیان کرتا رہا ہوں ۔ اس وقت میں دہرا۔ دہرانے کی نیت سے کھڑا نہیں ہوا۔ میں مختصراً آپ کو یہ
بتانا چاہتا ہوں یا رزق ہے، اقتصادیات کا مضمون ہے جس نے انسانوں کو ہر طرف سے گھیرا ہوا ہے یا
بادشاہتیں ہیں یعنی سیاست ہے اور یا پھر عبادت ہے، مذہب کی دنیا ہے۔ ان تین مضامین میں انسان
کی تمام دلچسپیاں بیان کر دی گئی ہیں۔ اور یہی تین ہیں جو انسانی زندگی پر ہر لحاظ سے حاوی ہیں تو فرمایا
کہ تم یہ دعا کیا کرو کہ اے رب ہمیں لوگوں کا محتاج نہ بنا۔ یہ مراد ہے اپنا محتاج رکھنا ۔ ہم غیروں کی محتاجی
سے تیری طرف بھاگتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ اصل رزق تیرے ہاتھ میں ہے۔اس لئے دنیا کے
بس میں نہ ڈالنا، اپنی طرف سے رزق عطا فرمانا۔ دنیا کے بادشاہ ظالم ہوتے ہیں ۔ ہم ان کے مقابل
پر بے بس ہوں گے۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ تو اصلی بادشاہ ہے تیرے ہاتھ میں ان بادشاہوں کی بھی
گردنیں ہیں ۔ اس لئے ان کے ظلم سے ہم تیری پناہ میں آتے ہیں ۔ یہ ویسی ہی بات ہے جیسے حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کو جب کسری کے نمائندے نے یہ اطلاع دی کہ تم تین دن کے اندر اندر میری عليه
طرف آؤ اور اپنی حرکتوں سے تو بہ کرو ورنہ میں تمہیں قتل کروادوں گا۔ تو آنحضرت ﷺ نے اس پیغام
دینے والے سے کہا کہ مجھے تھوڑی سی مہلت دو۔ میں دعا کر کے معلوم کروں کہ اللہ تعالیٰ کیا چاہتا
ہے۔ دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو رات کو خبر دی اور اس خبر کو آپ نے یوں بیان فرمایا کہ جاؤ واپس
چلے جاؤ۔ تمہارے بادشاہ کو میرے بادشاہ نے رات ہلاک کر دیا ہے (حوالہ جو میرا مالک ہے
اور میرا رب ہے اور میرا بادشاہ ہے اس نے تمہارے بادشاہ کو رات ختم کر دیا ہے ۔ وہ واپس آ گیا
اور معلوم ہوا یعنی دیر کے بعد یہ خبر وہاں پہنچی کیونکہ ایران سے چلتی ہوئی یمن کی طرف پہنچتے پہنچتے دیر لگتی
تھی کہ عین اسی رات جس رات آنحضرت ﷺ کو یہ نظارہ دکھایا گیا خود کسری کے اپنے بیٹے نے اپنے
باپ کو اس کے ظلموں کی وجہ سے قتل کر دیا۔
صلى
تو یہ معنے ہیں۔ مَلِكِ النَّاسِ آپ اگر یقین کریں کہ وہ ملک ہے تو وہ یہ طاقت رکھتا ہے
کہ دنیا کے بڑے سے بڑے بادشاہ سے آپ کو بچائے لیکن یقین کی بھی ضرورت ہے اور اس کی
ملکیت کے اندر رہنے کی بھی ضرورت ہے آپ اس کی ملکیت سے نکل کر دنیا کی ملکیت میں زندگی بسر
کریں اور جب تکلیف اٹھائیں تو اس کی طرف دوڑیں اس وقت یہ دعا صادق نہیں آئے گی ۔ حضرت
محمد مصطفی علی کے لئے سوائے خدا کے کوئی مَلِكِ نہیں تھا۔ اس لئے آپ کی یہ التجا سنی گئی اور اللہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
552
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
تعالیٰ نے اپنے جلوے کو کس شان کے ساتھ ظاہر فرمایا۔ پس اگر خدا کی ملکیت کے جلوے دیکھنا چاہتے
ہیں تو اس کی ملکیت کے دائرے میں رہیں ۔ پھر دیکھیں کہ خدا کس طرح آپ کی نصرت فرماتا ہے اور
الله الناس ہر قسم کی خواہشات سے نجات کے لئے یہ دعا ہے۔ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں خود فرماتا
ہے کہ کئی دفعہ انسان اپنی تمناؤں کو اپنا معبود بنالیتا ہے۔ اور وہ نہیں جانتا کہ وہ مشرک ہو رہا ہے۔ بظاہر
یہی کہتا ہے کہ لا اله الا اللہ کوئی خدا نہیں ہے سوائے اللہ کے۔ لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنا خدا
بنائے پھرتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے طاقتور لوگوں کو اپنا خدا بنائے پھرتا ہے اور اپنی تمناؤں کو ہر دوسری
چیز پر غالب رکھتا ہے۔ ایسا شخص جب یہ دعا کرے گا تو اس کی دعا میں کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ خدا کہے
گا تم کہتے ہو کہ مجھے تم نے اللہ بنایا اور روزمرہ کی زندگی میں تم نے سینکڑوں اور بت بنائے ہوئے
ہیں۔ اس لئے دعاؤں میں اثر کے لئے نیک اعمال کی بھی ضرورت ہے اور اگر کامل نیک اعمال نہ بھی
ہوں تو نیک نیتی کے ساتھ نیک اعمال کی کوشش کرنے کا دعاؤں میں بہت بڑا دخل ہے ۔انسان
عاجزی کے ساتھ یہ تو کہہ سکتا ہے کہ اے خدا میں گنہگار ہوں مجھ سے بہت ہی بدیاں سرزد ہوتی
ہیں، میں بار بار گناہوں میں مبتلا ہوتا ہوں لیکن مرا دل تیرا احترام کرتا ہے، میرا دل تجھ سے محبت کرتا
ہے، میں جانتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی نہیں جو مجھے بچا سکے۔ یہ التجا اگر درد سے کی جائے تو اللہ تعالیٰ
بہت غفور الرحیم ہے وہ گناہوں سے پردہ پوشی بھی فرماتا ہے۔ ان کی بخشش بھی فرماتا ہے۔ لیکن دل کی
آخری تمنا خدا ہونا چاہئے ۔ اس کا معنی ہے اللہ آخری تمنا ، آخری مدعا، آخری مقصود خدا ہونا
چاہئے۔ اگر یہ ہو جائے تو پھر آپ کی یہ دعا غیر معمولی طاقت کے مظاہرے دکھائے گی۔
الله الناس میں اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو تمام بنی نوع انسان کا ایک ہی معبود ہے اور کوئی معبود نہیں
ہے۔ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ کس چیز سے پناہ مانگ رہا ہوں ۔ ہر قسم کے وسوسوں
الْوَسْوَاسِ کہتے ہیں وسو سے پھیلانے والوں کو ۔ عام طور پر وسوسوں سے نجات پانے کے
لئے دعا مانگی جاتی ہے۔ مگر لفظی ترجمہ اس کا یہ ہے مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ایسے وسوسے پیدا کرنے
والے کے شر سے جو الْخَنَّاسِ بھی ہے ، یعنی خاموشی سے شرارت سے وسوسے پیدا کر دیتا ہے
اور پیچھے ہٹ جاتا ہے اور بسا اوقات آپ کو پتا بھی نہیں لگتا کہ کس بد نیتی کے ساتھ آپ کے دل میں
ایک شک کا بیج ب کا بیج ہو گیا ہے۔ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ایک ایساد ایسا دور آنے والا ہے جب
سے۔ا
خطبات طاہر جلد ۱۰
553
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
کہ یہ خناس تمام دنیا میں خدا کے خلاف اس کی ربوبیت کے خلاف اس کی الہیت اور ملکیت کے
خلاف وسو سے پھیلا نا شروع کرے گا اور آج کا یہ وہ دور ہے جس دور میں سے ہم گزر رہے ہیں کیونکہ
آج کی دنیا میں ایسے فلسفے پیدا ہو چکے ہیں جو خدا کو رب نہیں بناتے بلکہ دنیا کے طاقتور ملکوں کو رب
بناتے ہیں اور ان سے احتیاج کا تصور اتنا مضبوط ہو چکا ہے کہ ہر حاجت کے وقت سب سے پہلے
بڑی طاقتیں ذہن میں آتی ہیں کہ فلاں سے مدد مانگیں گے، فلاں سے مدد مانگیں گے۔ مسلمان ممالک
کو دیکھیں جب ضرورت پڑتی ہے وہ کشکول اٹھاتے ہیں ، کبھی امریکہ کی طرف بھاگتے ہیں کبھی روس
کی طرف بھاگتے ہیں۔ کبھی چین کی طرف چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا خدا ہے۔
پس عملی دنیا میں آج وہ زمانہ ہے جب کہ ہمارے اللہ بکھر چکے ہیں اور بہت سے بن
چکے ہیں اور رب بھی بہت سے اور ہو چکے ہیں۔ تو فرمایا کہ ایک ایسا وقت آنے والا ہے، جبکہ تمہارے
ایمان کی جڑیں کھوکھلی کرنے والی طاقتیں پیدا ہوں گی ۔ وہ تمہارے دل میں وسو سے پیدا کریں گی۔
اور تم ان وسوسوں کے نتیجہ میں نہ خدا کو اپنا رب سمجھو گے نہ اپنا بادشاہ سمجھو گے۔ دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو
بادشاہ سمجھنے لگ جاؤ گے اور نہ ان کو معبود سمجھو گے کیونکہ فی الحقیقت تمہارے دل میں تمہاری آرزوؤں کی
عبادت ہو رہی ہوگی۔ فرمایا ۔ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
(الناس : ۶ تا ۷ ) یہ وہ شر پیدا کرنے والی طاقتیں ہیں جن سے ہم پناہ مانگتے ہیں ، جو بڑے لوگوں میں
سے بھی ہیں اور چھوٹے لوگوں میں سے بھی ہیں۔ بوژوا بھی ہیں اور Proletariat بھی ہیں
Capitalist بھی ہیں اور سائنٹفک سوشلسٹ بھی ہیں الجن سے یہاں مراد بڑی بڑی طاقتیں
صلى الله
عروسة
اور عظیم الشان طاقتیں ہیں اور الناس سے مراد عوامی طاقتیں ہیں۔ تو یہ دعا اس زمانہ کے اوپر ہر پہلو
اطلاق پارہی ہے۔ یہی وجہ - رت اقدس محمد مصطفیٰ علی سونے سے پہلے ان دعاؤ ا وجہ ہے کہ حضرت اقدس
پڑھتے تھے اور اپنے ہاتھوں پر پھونکتے تھے اور اپنے جسم پر ملتے تھے (حوالہ۔ اس میں کوئی
سے
ے دعاؤں کو
Superstition نہیں ہے۔ دعا تو خدا سنتا ہے جسم پر ملتے کیوں ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ محبت کا
اظہار ہے۔ بعض دفعہ کسی پیارے کا کپڑا انسان کو مل جائے۔ اسے انسان اپنے جسم پر ملتا ہے۔ اپنے
منہ سے لگاتا ہے اسے چومتا ہے۔ پس میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ جسم پر ملنا اس غرض سے نہیں تھا کہ آپ
سمجھتے تھے کہ اگر جسم پر مل لی گئی تو میں بلاؤں سے بچ جاؤں گا آپ تو محفوظ مقام پر تھے۔ آپ کو تو ہمیشہ
خطبات طاہر جلد ۱۰
554
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
سے خدا کی حفاظت حاصل تھی اور دعا ئیں خدا سے کیا کرتے تھے اور جانتے تھے کہ حفاظت خدا کی
طرف سے آئے گی پس جسم پر دعاؤں کو پھونک کر ملنا سوائے عشق اور محبت کے اظہار کے اور کچھ
نہیں ۔ خدا کے کلام کو پڑھتے تھے ۔ دل اس میں ڈوب جاتا تھا۔ محبت اچھلنے لگتی تھی ۔ بڑے پیار کے
ساتھ ہاتھوں پر پھونکتے تھے۔ اپنے جسم پر اس پیارے کلام کو ملتے تھے۔
اس جذبے اور ولولے کے ساتھ اگر جماعت دعائیں کرے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ
انعام پانے والوں کی جس راہ کی ہم تمنا کرتے ہوئے روزانہ پانچ وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں یہ
دعا کرتے ہیں کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ !
اے ہمارے رب ہمیں صراط مستقیم پر چلا اس صراط مستقیم پر جس پر ہم سے پہلے وہ لوگ چلتے رہے جن کو
تو نے انعاموں کے لئے چن لیا ، جن پر تو نے انعاموں کی بارشیں نازل فرمائیں ۔ پس یہ وہ لوگ ہیں
جو یہ دعائیں کرتے ہوئے صراط مستقیم پر چلا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے ہم ان
دعاؤں کا حق ادا کرنے والے ہوں اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں ہم ان راہوں پر چلیں جہاں ہمیشہ اللہ
کی طرف سے انعام کی بارشیں برستی رہیں۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا:۔
میں نے اس جمعہ کا آغاز جمعہ کے معنی کے بیان سے کیا تھا اور میں نے آپ کو یہ خوشخبری دی
تھی کہ ہم آج جماعت احمد یہ وہ جماعت ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں سورۂ جمعہ میں ملتا ہے اور آخری
زمانہ کے لوگ جو پہلے زمانے کے لوگوں سے ملائے جائیں گے وہ اللہ کے فضل کے ساتھ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں حضرت محمد مصطفے ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے والے لوگ ہوں
گے۔ اس سے آپ ان پہلوں سے ملیں گے، اس کے بغیر نہیں لیکن یہ زمانہ اور لحاظ سے بھی جمع کا زمانہ
ہے۔ اتنی دور دور کے ممالک ایک جگہ مختلف رنگ میں جمع ہو جاتے ہیں کہ انسان کی عقل حیرت میں
مبتلا ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ نے اس بات کا ہمیں مزید یقین دلانے کے لئے کہ ہم ہی وہ لوگ ہیں
جن کا سورہ جمعہ سے گہرا تعلق ہے ایسی نئی ایجادات فرمادی ہیں جن کے نتیجہ میں یہاں بیٹھے ہم دور دور
کے احمدیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور اکٹھے ایک جگہ جمع ہو چکے ہیں۔ عید کا جو خطبہ میں نے دیا تھا
اس کے متعلق ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اسی وقت دنیا کے چوبیس ممالک میں
خطبات طاہر جلد ۱۰
555
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء
سنا جا رہا تھا اور دنیا کی تریسٹھ جماعتیں اس کو براہ راست سن رہی تھیں اب یہ سلسلہ انشاء اللہ پھیلتا چلا
جائے گا اور ظاہری طور پر بھی صرف جماعت احمد یہ ہے اور صرف : جماعت احمد یہ ہے جس کو خدا نے یہ
توفیق بخشی ہے کہ اس طرح ایک زمانے کے مختلف لوگوں کو بھی ایک ہاتھ پر جمع کر دے۔ پس ان معنوں
میں یہ ہمارے لئے خوشخبری بھی ہے اور ذمہ داریوں کو بڑھانے والی بات بھی ہے۔