روزہ جسم اور روح کی زکوٰة ہے۔ قیام نماز اور مالی قربانی سے خدا آپ میں نور پیدا کرے گا

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے چاند اور سورج گرہن کے آسمانی نشان کے سو سال پورے ہونے کا ذکر فرمایا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے لیے ظاہر ہوا تھا۔ اس کے بعد آپ نے قرآنی آیات کی روشنی میں بخل اور مال جمع کرنے کی مذمت کرتے ہوئے راہِ خدا میں مالی قربانی کی ترغیب دلائی۔ نیز آپ نے روزے کو جسم اور روح کی زکوۃ قرار دیتے ہوئے نماز کے ذریعے تزکیۂ نفس اور تنویرِ قلب حاصل کرنے کی اہمیت بیان فرمائی۔

موضوعات: کسوف و خسوف کا نشان، تفسیر قرآن کریم، مالی قربانی، روزہ اور رمضان، تزکیۂ نفس، نماز

خطبات طاہر جلد 13
139
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
روزہ جسم اور روح کی زکوۃ ہے۔
قیام نماز اور مالی قربانی سے خدا آپ میں نور پیدا کرے گا۔
( خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994 ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کریمہ کیں ۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ
لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَنْ
سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا
يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكُوى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ
وَظُهُورُهُمْ هَذَا مَا كَنَرْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا
كُنتُمْ تَكْنِزُونَ (التوبه : ۳۴-۳۵)
پھر فرمایا :۔
جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے اس کے مضمون میں داخل ہونے سے پہلے میں ایک
اور بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں ۔ کل کا دن جماعت کی تاریخ میں ایک بہت ہی روشن دن تھا یعنی
13 رمضان ۔ کل سے پورے سو سال پہلے قادیان کے افق پر اور وہ افق مکہ تک پھیلا ہوا تھا خدا کے فضل
اور رحم کے ساتھ تیرہ سو سال میں پہلی بار اس عظیم الشان پیشگوئی کا ظہور ہوا جو حضرت رسول ﷺ کے
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
140
خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء
صلى الله
مہدی کی تھا۔ : صداقت کا نشان تھا ۔ وہ پیشگوئی آنحضرت ﷺ کی صداقت کا ن کا ایک عظیم نشان تھی اور اس کا
ذکر اس حدیث میں ملتا ہے کہ:
إِنَّ لِمَهْدِينَا آيَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنذُ خَلْقِ السَّمَوَاتِ
وَالْأَرْضِ يَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لاَوَّلِ لَيْلَةٍ مِّنْ رَمَضَانَ وَتَنْكَسِفُ
الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ وَلَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ
وَالْأَرْضِ
( سنن دار قطني باب صفة صلوة الخسوف والكسوف)
اس پیش گوئی سے متعلق انشاء اللہ تفصیلی گفتگو تو بعد میں ہو گی لیکن چونکہ کل رمضان مبارک
کی وہ تیرہ تاریخ تھی جبکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے عشاق کی نگاہیں
آسمان پر حمد و شکر سے لبریز ہو کر اس حالت میں پڑتی تھیں کہ روحیں سجدہ ریز تھیں اور نظر اس آسمانی
نشان پر تھی اور انتظار میں تھے کہ کتنے دن اور سورج کے گرہن کا نشان ظاہر ہونے میں باقی ہیں۔ ایک
ایک دن کاٹ کر کٹے اور پھر سورج کی وہ 28 تاریخ پہنچی جس میں دن کے وقت سورج نے بھی گہنایا جس
جانا تھا اور اس طرح حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی عظیم پیشگوئی پوری ہوئی ۔
صلى
یہ عجیب بات ہے کہ اگر چہ دنیا میں بہت سے مہدویت کے دعوے داروں کا ذکر ملتا ہے
لیکن ساری تاریخ کو کھنگال کر دیکھ لو ایک بھی دعوے دار ایسا نہیں جس نے چاند اور سورج کے گرہنوں
کو اپنی صداقت کے نشان کے طور پر پیش کیا ہو۔ جو دعوے کے بعد خود منتظر رہا اور اس کے ماننے
والے منتظر رہے ہوں کہ کب آسمان سے یہ نشان ظاہر ہوں گے اور ان کے دشمن بھی منتظر رہے ہوں کہ
ان نشانات کے ظاہر ہونے سے پہلے یہ دعوے دار مر جائے اور ہم اپنی آنکھوں سے اس کا جھوٹا ہونا
دیکھ لیں۔ یہ دوہرے انتظار کی کیفیت تھی جو 1889ء سے شروع ہوئی جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے باقاعدہ مہدویت کے دعوے کے بعد جماعت کی بنیا د رکھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ 1894ء میں یہ پیشگوئی اپنی تمام کمال شان کے ساتھ پوری ہوئی ۔
ہم اس سال میں داخل ہوئے ہیں جو آسمانی گواہیوں کا سال ہے۔ زمین کی گواہیاں تو یہ
لوگ رد کر بیٹھے ہیں اب آسمان سے گواہیاں اتر رہی ہیں اور ٹیلی ویژن کے ذریعے سب دنیا کا
جماعت احمدیہ کے پیغام کو سننا بھی ایک آسمانی گواہی ہے اور یہ عجیب اللہ کی شان ہے کہ اسی سال میں

خطبات طاہر جلد 13
141
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
یہ دونوں باتیں اپنے درجہ کمال کو پہنچی ہیں ۔
پس اللہ تعالیٰ کے ان احسانات کا جماعت جتنا بھی شکر ادا کرے اتنا ہی کم ہے مگر ان
خوشیوں کے ساتھ کچھ کانٹے بھی تو ہیں وہ کانٹے وہ ہیں جو دشمن کے دل کا عذاب ہے اور ہماری راہ ہیں جو کسی کے دل کا عذاب ہے اور ہماری راہ
کے کانٹے بن جاتے ہیں اور یہ پیشگوئی بھی لازما پوری ہونی تھی کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے یہ محمدمصطفی
ان غلاموں کے حق میں جنہوں نے آخرین میں ظاہر ہونا تھا خصوصیت سے تمثیلی پیش کی گئی تھی کہ
ان کی مثال تو ایسے ہی ہے جیسے ایک بیج بویا جائے ، اس میں سے کونپل پھوٹے ، پھر وہ اپنے ڈنٹھل پر
کھڑی ہو کر مضبوط ہونے لگے اور بہت خوش نما دکھائی دے ۔ زراع وہ بونے والے ہاتھ اور وہ بونے
والے دل جنہوں نے اس کھیتی کو بویا ہو اس سے بہت خوشی محسوس کریں ۔ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ وہ کھیتی
اس شان کے ساتھ نشوونما پائے کہ بونے والوں کے دلوں کو خوشیوں سے بھر دے۔
لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ مگر یا درکھو کہ ان کے منکر ضرور غیظ وغضب میں مبتلا ہوں گے۔ ایک طرف
اس کھیتی کی نشو و نما دلوں کو خوشیوں سے بھر رہی ہوگی اور دوسری طرف ان کے دشمن اسے دیکھ دیکھ کر
غیظ و غضب میں مبتلا ہوں گے ۔
پہلے زمینی ذرائع سے کام لے کر زمین میں ہونے والے نشانات کے منہ بند کرنے کی
کوشش کی جاتی تھی اب آسمان سے نشان ظاہر ہو رہے ہیں۔ بند کر کے دکھاؤ۔ ان کا رستہ روک کر
دکھاؤ تم میں طاقت نہیں ہے کہ اس رستے کو روک سکو۔ پھونکوں سے اللہ کے جلائے ہوئے چراغ بھی
کہیں بجھائے جاتے ہیں!!
تم نے ربوہ والوں کا چراغاں روک دیا مگر ربوہ کی طرف سے جو چراغاں ہم نے کل عالم کو
دکھایا ہے اسے کس طرح روک سکو گے؟ یہ وہ چراغ نہیں ہیں جو تمہاری پھونکوں سے بجھ سکیں۔
تمہارے سینے کی آگ بھی ظاہر ہوتی ہے اور دنیا دیکھتی ہے مگر وہ روشنی کے چراغ جو اللہ نے احمدیوں
کے سینوں میں روشن کر دیتے ہیں اور تمام دنیا میں اس سے نور ہی نور پھیل رہا ہے ان کی راہ تم نہیں
روک سکتے اور ان شمعوں کو تم نہیں بجھا سکتے۔ یہ آسمان سے نازل ہونے والے نور ہیں ان پر بندے کا
کوئی اختیار نہیں ہے۔
پس اہل ربوہ کو اب خوش ہونا چاہئے کہ پہلے تو ان کی خوشیوں کی آواز دبا دی جاتی تھی اب

خطبات طاہر جلد 13
142
خطبه
به جمعه فرموده 25 فروری 1994ء
وہ آواز نہیں دبے گی۔ ان کی خوشیاں منانے والے سارے عالم میں ان کی طرف سے خوشیاں منائیں
گے اور یہ خوشیوں کے دن بڑھنے والے ہیں پھیلنے والے ہیں روشن سے روشن تر ہونے والے ہیں۔
وہ دن ہیں جو راتوں کو بھی دن بنادیں گے۔ اس لئے جماعت احمدیہ کو ان تکلیفوں پر کسی غم اور دکھ کی
ضرورت نہیں۔ یہ ہماری کامیابیوں کا ایک لازمی حصہ ہے۔ قرآن کو کیسے بدلا جا سکتا ہے۔ قرآن کی
پیش گوئی ہے کہ تم جب جب آگے بڑھو گے تب تب دشمن کو تکلیف پہنچے گی۔ پس یہ تکلیف بھی ایک
نشان ہے اور ہمارا آگے بڑھنا بھی ایک نشان ہے۔ اس راہ میں آگے سے آگے بڑھتے چلو ۔ خدا کی
تائید تمہارے ساتھ پہلے سے بڑھ کر قوت کے مظاہرے کر رہی ہے، پہلے سے زیادہ بڑھ کر روشن نشان
دکھا رہی ہے اس قافلے کا رُخ اب آگے کی طرف اور بلندی کے بلند تر منازل کی طرف ہے اور
انشاء اللہ تعالیٰ یہ جماعت پہلے سے کہیں زیادہ تیری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بڑھتی چلی جائے گی۔
رمضان مبارک میں دعا مانگیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں عباد الشکور بنائے۔ جتنے احسان خدا کے
نازل ہوئے ہیں حقیقت میں ہم مجسم شکر بن جائیں ، ہمارا رواں رواں شکر ہو جائے تب بھی ان کا حق
ادا نہیں ہو سکتا اور جو شکر ، جتنا بھی ہم ادا کرتے ہیں وہ آسمان پر پھر قبول ہو رہا ہے اور پھر رحمتیں بن کر
ہم پر برسنے والا ہے۔
پس یہ تو ایک ایسا دور ہے جو لا متناہی روحانی لذتوں کا دور ہے اب تو نشے میں ڈوب کر آگے
بڑھنے کا معاملہ ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آپ دیکھیں گے کہ دن بدن اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے فیض پہلے سے بڑھ کر شان کے ساتھ اتریں گے اور آسمان کے رنگ زمین کے رنگ بدل
دیں گے۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی ہے۔ آپ کو الہاما بتایا گیا تھا کہ آراء
تبدیل کی جائیں گی۔ یہ رنگ بدلے جائیں گے اور دیکھیں انشاء اللہ تعالیٰ دن بدن ایسا ہی ہوگا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو جو اس وقت زندہ ہیں اس خوشیوں کی زندگی میں آگے بڑھائے۔ ہم اپنی آنکھوں
سے یہ نشان پورے ہوتے دیکھیں اور ہماری آنکھیں ہمارے دل کے لئے مسرتوں کی بارش برساتی
رہیں اور ہمارے دل اس سے سیراب ہوتے رہیں ۔
قرآن کا محاورہ ہے آنکھیں ٹھنڈی کرنا۔ میں نے جب آنکھوں کی بات کی تو میرے ذہن
میں وہ آنکھیں ٹھنڈی کرنے کی بات تھی۔ میں نے سوچا کہ دل کے ٹھنڈا ہونے کا ذکر نہیں، آنکھوں

خطبات طاہر جلد 13
143
خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء
کے ٹھنڈا ہونے کا ذکر ہے۔ اس سے یہ مضمون میرے ذہن میں ابھرا جسے میں نے بیان کرنے میں
شروع میں دقت محسوس کی کہ یہ آنکھوں کی ٹھنڈک ہے جو طراوت بن کر دل پر اترا کرتی ہے اور اس
سے دل اپنی پاتال تک سیراب ہو جایا کرتا ہے۔ پس قرآن کریم نے بہت ہی پیارا محاورہ استعمال
فرمایا ہے کہ قراۃ العین نصیب ہونے کی دعا مانگا کرو تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے قراۃ العین کے
سامان فرما دیتے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ بڑھتے چلے جائیں گے۔
اب میں اس آیت کے مضمون کی طرف آتا ہوں جس کی میں نے تلاوت کی تھی اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اے وہ لوگو جو ایمان لائے۔
كَثِيرًا مِّنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ
بہت سے ایسے دینی علم رکھنے والے اور بظاہر خدا کی یاد میں الگ ہو جانے والے پیر و فقیر
یعنی علماء بھی اور پیر بھی ایسے ہیں کہ لوگوں کا مال باطل سے کھاتے ہیں اور باطل ذریعوں سے لوگوں کا
مال کھانے والوں کی علامت کیا ہے؟ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وہ اللہ کے راستے سے
روکتے ہیں۔ اس طرح وہ پہچانے جائیں گے اور عجیب بات ہے کہ جماعت کے مخالفین کا رزق اللہ
کے راستے سے روکنے میں رکھا گیا ہے۔ قرآن کریم نے دوسری جگہ اس مضمون کو بیان فرمایا ہے۔ کیا
تم تکذیب میں اپنا رزق پاتے ہو، اس لئے تکذیب کرتے ہو کہ یہاں سے تمہیں رزق ملتا ہے، وہی
مضمون ہے جسے یہاں باندھا گیا ہے کہ ایسے حرام مال کھانے والے تمہیں بظاہر نیک لوگوں میں ملیں
گے ۔ جبہ پوشوں میں ملیں گے علم کا دعویٰ کرنے والے ۔ خدا کی خاطر دنیا ترک کرنے والوں میں ملیں
گے۔ مگر ان کی پہچان کیا ہو گی ؟ وہ خدا کے راستے میں روکیں ڈالیں گے اور یہی ان کا اموال کے
کھانے کا ذریعہ بن جائے گا ۔ یہ بات اس میں مضمر ہے لیکن اس کے علاوہ ایک اور گروہ کا بھی ذکر
فرمایا ہے وہ ہے۔ وَالَّذِينَ يَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ لیکن کچھ ایسے لوگ بھی
ہیں جو کمائی خود کرتے ہوں چاہے حلال ذریعے سے کریں چاہے حرام ذریعے سے کریں مگر مال کی
محبت ایسی رکھتے ہیں کہ مال کو جمع کرنا ہی ان کی زندگی کا مقصد بن جاتا ہے۔ وہ چاندی اور سونا جمع
کرنے میں اپنی عمریں گنوا دیتے ہیں اور ان کی نشانی کیا ہے کہ یہ خدا کو ناراض کرنے والے ہیں؟
وَلَا يُنْفِقُوْنَهَا فِي سَبِيلِ الله یہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق نہیں پاتے اور یہ وہ دونوں

خطبات طاہر جلد 13
144
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
گروہ ہیں جو در حقیقت منکرین سے ہی تعلق رکھتے ہیں ۔ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ۔ انہیں
درد ناک عذاب کی خوشخبری دے دے ۔ يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكُوى بِهَا جِبَاهُهُمْ
وَ جُنُوبُهُمْ جب ان کی پیشانیاں اس دولت سے جو جمع کی ہے داغی جائیں گی اور ان کے پہلو بھی ان
کی پیٹھیں بھی ۔ هَذَا مَا كَنَرْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُونَ ۔
یہ کچھ ہے جو تم نے اپنے لئے جمع کیا تھا پس آج اس اندوختے کا مزہ چکھ کا مزہ چکھو جو تم اپنے حق میں
جمع کرتے رہے ہو۔ یہ جو نتیجہ ہے یہ دونوں پر برابر صادق آتا ہے۔ دو الگ الگ گروہ بیان ہوئے۔
اب دیکھیں جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان سے کتنی مختلف ہے۔ ان دونوں
مثالوں پر غور کر کے دیکھیں۔ اس کا بر عکس جماعت احمدیہ پر صادق آتا ہے۔ وہ حرام کمائی نہیں کرتے
اور اللہ کی راہ سے روکتے نہیں بلکہ اللہ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ کی راہ کی طرف بلالنے کے لئے خرچ ماراہ
کرتے ہیں ۔ اب یہ لوگ ان سے کتنے مختلف ہیں جن کا اس آیت میں ذکر گزر چکا ہے اور مال اور
دولت کی محبت اس حد تک ان کے دلوں میں نہیں ہوتی کہ وہ اس سے دولتوں کے ڈھیر بنانے لگیں
جائیں اور اپنے لئے خزانے جمع کرنے لگ مگر جب انہیں خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی طرف بلایا
جائے تو اس میں تردد نہ کریں۔
لیکن ایک حصہ اس آیت کا بعض دفعہ مومنوں کی جماعت کے کمزور حصے پر کچھ نہ کچھ صادق
آتا ہے۔ یہ دولت کا حصہ ہے، یہ دولت کمانے کا لازمی منفی نتیجہ ہے جو کسی نہ کسی حد تک انسان کو پہنچتا
ہے اور وہ یہ ہے کہ دولت کی محبت کے نتیجے میں اس کو بڑھانے کی حرص بڑھتی چلی جاتی ہے اور ایسے
لوگ جب وہ خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں تو بسا اوقات ان سے غلطی ہوتی ہے کہ اپنی توفیق کے
مطابق نہیں کرتے جبکہ دوسری طرف غریب اپنی توفیق سے بڑھ کر خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ نظارہ
ہم نے بارہا دیکھا ہے۔ ابھی حال ہی میں جب ٹیلی ویژن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے یہ عالمی نشان
ظاہر فرمایا تو بغیر مانگے کے از خود جماعت کے مخلصین نے جس طرح روپیہ نچھاور کیا ہے اور احمدی
خواتین نے زیور قربان کئے ہیں۔ ایک عجیب روح پرور نظارہ ہے، اس کی مثال باہر دنیا میں کہیں
دکھائی نہیں دے گی مگر اس کے ساتھ ہی میں نے یہ دیکھا ہے کہ جوں جوں دولت کی طرف بڑھتے
ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے، خدا کے فضل سے کچھ ایسے انعام یافتہ لوگ بھی ہیں جو دولت میں بڑھنے

خطبات طاہر جلد 13
145
خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء
کے باوجود خرچ میں بھی خوب آگے بڑھتے ہیں مگر ایسے بھی ہیں کہ وہ خرچ تو کرتے ہیں مگر وہ جانتے
ہیں یا خدا جانتا ہے کہ اس توفیق کے مطابق کیا ہے یا نہیں کیا۔ قرآن کریم نے اس کے لئے ایک ایسی
پہچان رکھی ہے کہ آیا تم نے اپنی توفیق کے مطابق خرچ کیا ہے کہ نہیں۔ پھر اس سے ہر شخص خود اپنی
کیفیت کو جانچ سکتا ہے اور وہ پہچان یہ ہے۔ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ۔ وہ خرچ کرتے ہیں
خواہ دل میں تنگی محسوس ہو رہی ہو یعنی خرچ کی خواہش کی تنگی نہیں ، خرچ کرنے کے نتیجے میں کچھ تکلیف
محسوس ہو رہی ہو۔ دوسری جگہ فرمایا وہ خرچ کرتے ہیں جبکہ مال کی محبت ان کی راہ میں حائل ہوتی ہے
اور پھر بھی خرچ کرتے ہیں۔ اگر ایک شخص اتنا خرچ کرے کہ مال کی محبت کو نقصان نہ پہنچ رہا تو وہ خرچ
کرتے ہیں ۔ اگر ایک شخص اتنا خرچ کرے کہ مال کی محبت کو نقصان نہ پہنچ رہا ہو تو وہ خرچ جو ہے وہ
توفیق سے کم ہے اگر اتنا خرچ کرے کہ مال کی محبت کو زک پہنچے اور تکلیف محسوس ہو رہی ہو کہ یہ تو میرا
جمع کیا ہوا اندوختہ ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے فلاں جگہ میں اسے دوبارہ تجارت میں لگا سکتا تھا اور اتنا زیادہ
رو پید اپنے مال سے نکالنا شاید میرے لئے نقصان کا موجب ہو، جہاں یہ فکروں کی حد شروع ہوتی ہے
وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان آیات کی حد ختم ہو جاتی ہے جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔ ان
کو اس حد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
پس ہر احمدی کو اپنے نفس کو اس طرح جانچنا چاہئے کہ جو کچھ اللہ نے اسے دیا ہے اس میں
سے وہ اس طرح خرچ کرتا ہے کہ نہیں کہ خَصَاصَةٌ کے باوجود پھر بھی خرچ کر رہا ہو اور مال کی
محبت حائل ہو رہی ہو اور پھر بھی خرچ کر رہا ہوا گر وہ اس طرح خرچ کرتا ہے تو وہ مقام محفوظ پہ ہے اس
کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اس مضمون کا رمضان سے بھی خصوصیت سے تعلق ہے اور جنت میں داخل ہونے سے بھی
اس کا ایک خصوصیت سے تعلق ہے اور چونکہ رمضان جنت کے دروازے کھولے ہوئے ہمارے پاس
آیا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ ہم سب کی زندگیوں میں یہ دروازے کھل رہے ہوں گے۔ اس لئے
آج میں اس مضمون کو نسبتا زیادہ کھول کر آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
ایک دوسری جگہ فرمایا ہے۔

خطبات طاہر جلد 13
146
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
إِنَّ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِايْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ
السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ
وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ (الاعراف: 41)
ط
کہ یقیناً وہ لوگ جنہوں نے جھٹلا دیا ہماری آیات کو اور تکبر سے کام لیا ان سے
وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا یعنی ان سے منہ موڑا ہے تکبر کے باعث ۔ لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ
السَّمَاءِ ان کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے۔ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ اور
ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے ۔
وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِ مِينَ اور ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔
اب یہی مضمون ہے جسے مسیح علیہ السلام نے ایک اور رنگ میں بیان فرمایا ہے اور بات وہی
ملتی جلتی ہے۔
یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ
دولت مند کا آسمان کی بادشاہی میں داخل ہونا مشکل ہے۔
66
بر کی بجائے دولت مند کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔
وو
دولتمند کا آسمان کی بادشاہی میں داخل ہونا مشکل ہے اور پھر تم سے کہتا
ہوں کہ اونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے نکل جانا اس سے آسان ہے کہ دولتمند خدا
کی بادشاہی میں داخل ہو۔ شاگرد یہ سن کر بہت ہی حیران ہوئے اور کہنے لگے کہ
پھر کون نجات پاسکتا ہے؟ یسوع نے ان کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ آدمیوں سے تو
نہیں ہو سکتا لیکن خدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔“ (متی باب 19 آیات 23 تا 26)
پہلی بات جو اس میں قابلِ غور ہے کہ مثال دونوں جگہ ایک ہی دی گئی ہے۔
کلام الہی ہے جو مسیح پر نازل ہوتا ہے تو اس مثال کو خاص رنگ میں پیش فرماتا ہے اور جب
مذہب درجہ کمال کو پہنچتا ہے اور خاتم النبیین دنیا میں تشریف لاتے ہیں ان کے سامنے یہی مثال ایک
مختلف رنگ میں رکھتا ہے۔ کیا ان دونوں میں کوئی قدر مشترک ہے؟ پہلی بات تو یہ سوچنے کے لائق

خطبات طاہر جلد 13
147
خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء
ہے اور قدر مشترک یہ ہے کہ تکبر جس کے خلاف سخت ناپسندیدگی کا اظہار فرمایا گیا ہے انسان کے اس
فرضی حجم کو کہتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ انسان اپنے آپ کو بڑھا لیتا ہے اپنی
دانست میں اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہا ہوتا ہے اور ہوتا نہیں ہے۔ ایسا ہی ہے جیسے ایک چھوٹی سی کیڑی جو
سوئی کے ناکے سے گزر سکتی ہو لیکن اتنا پھلا لے اپنے آپ کو کہ اونٹ کے برابر ہو جائے ۔ ا ایسی کیڑی
کا اس ناکے میں سے گزرنا ناممکن ہے جب تک وہ اپنے آپ کو اونٹ سمجھتی یا دنیا کو دکھاتی رہی ہو کہ
اونٹ جیسی ہوں اور یہ فرضی حجم جو ہے یہ اس کی راہ میں ہمیشہ حائل رہے گا۔
میں
اور مسیح کو جو تمثیل دی گئی ہے وہ دولتمند کی ہے۔ دولتمند بھی موٹا ہو جاتا ہے اور دورنگ میں
موٹا ہوتا ہے ایک تو یہ کہ جمع کرنے کا شوق اتنا بڑھتا جاتا ہے کہ وہ اپنا مالی حجم بڑھانے میں ساری عمر
ضائع کر دیتا ہے اور جب تک وہ پھولتا رہے اور پھیلتا رہے اس وقت تک اس کو اطمینان نصیب رہتا
ہے۔ جہاں یہ سفر ختم ہو و ہیں اس کے لئے عذاب شروع ہو جاتا ہے۔ تو اس کی جنت ہی اس کے
پھولنے اور پھیلنے میں ہے یعنی مالی لحاظ سے بڑھنے میں ہے اور ایسے شخص کے متعلق یہ فرمایا گیا ہے مسیح
کو کہ وہ جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
قرآن کریم کی جو مثال میں نے گنز تُم والی دی ہے اس میں بھی دراصل یہی
مضمون ہے جو پہلے بیان کیا جا چکا ہے۔ جو مال جمع کرتے ہیں وہ کیوں جنت میں داخل نہیں ہوں
گے؟ اس لئے کہ جنت کے رستے چھوٹے اور عاجزی کے رستے ہیں اور حقیقت کے رستے ہیں، سچائی
کے رستے ہیں۔ اپنی تمناؤں سے جو جھوٹی شخصیت تم اپنی بنا بیٹھے ہو، اس جھوٹی شخصیت کا اس تنگ
رستے سے داخل ہونا ممکن ہی نہیں ہے۔
صلى
حضرت رسول اکرم ﷺ کو جو تمثیل بتائی گئی ہے وہ چونکہ بالکل صحیح انہیں الفاظ میں محفوظ ہے
جن میں خدا نے آپ سے فرمائی، اس لئے اس میں ایک زیادہ حکمت کی بات دکھائی دیتی ہے اور مسیح
کو جو تمثیل بتائی گئی ممکن ہے وہ بھی ایسے ہی الفاظ میں بتائی گئی ہو مگر بعد میں کچھ تبدیلی واقع ہو گئی ہو۔
لیکن ایک بنیادی فرق ہے جسے میں ظاہر کرنا چاہتا ہوں وہ فرق یہ ہے کہ مسیح کو یہ کہا گیا ہے یعنی مسیح کی
طرف یہ بات منسوب ہوئی ہے کہ :
اور پھر تم سے کہتا ہوں کہ اونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے نکل جانا

خطبات طاہر جلد 13
148
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
اس سے آسان ہے“
یہ فرمایا گیا ہے اونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے نکل جانا زیادہ آسان ہے۔ دولت مند کا
خدا کی بادشاہی میں داخل ہونا ممکن نہیں ، اس سے زیادہ مشکل ہے۔
اب یہ جو تمثیل ہے یہ کلیہ ہر دولت مند کو ہمیشہ کے لئے مایوس کرنے والی ہے۔ اس کے لئے
کوئی نجات کا رستہ نہیں چھوڑتی۔ لیکن قرآن کریم نے جو تمثیل تکبر کے تعلق میں بیان فرمائی ہے اس میں
فرمایا ہے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے گزر جائے یعنی اس کے گزر جانے کا امکان
موجود ہے۔ تلاش کرو وہ کون سا رستہ ہے اور تکبر کے تعلق میں رستہ، عجز کا رستہ ہے، انکسار کا رستہ ہے،
دو
اپنی حقیقت کو پہنچاننے کا رستہ ہے۔ جب تکبر چھوڑ کر انسان عجز میں داخل ہوتا ہے تو اپنے آپ کو وہ کیڑا
سمجھنے لگتا ہے جس کا ہر بار یک سوراخ سے نکلنا آسان ہو جاتا ہے۔
و
کرم خاکی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار ( در مشین صفحہ: 25)
یہ ہے اس کو جواب تکبر کے مقابل پر وہ کیا چیز ہے جو انسان اختیار کرے تو پھر واقعہ سوئی
کے ناکے سے گزر جائے گا۔ پس قرآن کریم کا عجیب کلام ہے۔ حیرت انگیز فصاحت و بلاغت پر
مشتمل اور کیسے کیسے گہرے حکمتوں کے راز ہمیں سمجھاتا ہے، ہم پر روشن کرتا ہے۔
پس امیروں نے اگر واقعہ جنت کی طمع رکھنی ہے اور امید رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان کو جنت
صلى الله
عروسه
میں داخل فرمائے گا ، رمضان مبارک یہ پیغام لے کے آیا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی غلامی
میں اور آپ کی پیروی میں جو پہلے خرچ کرتے تھے اس سے بہت زیادہ خرچ کرو اور اپنے نفس کو چھوٹا
کرنے کی کوشش کرو۔ اپنی حرصوں کو کم کرو کیونکہ جب تک تمہارا طمع کا وجود تمہیں نہیں چھوڑتا اس وقت
تک تمہارا بدن ہلکا نہیں ہو سکتا اور تم چھوٹے نہیں ہو سکتے ۔
یہ رمضان اس پہلو سے ہر انسان کے لئے ایک پیغام لے کے آیا ہے جسموں کے لئے بھی
یہ زائد چربیوں کے پگھلانے کے دن ہیں وہ جو تن آسان ہیں اور امیر کھا کھا کر موٹے ہو جاتے ہیں
اور کام کی توفیق کم ملتی ہے ان کے لئے بھی یہ رمضان ایک خوشخبری لے کے آیا ہے۔ ان بیماروں کے
لئے بھی لایا ہے جو کم کھانے کے باوجود پھر بھی موٹے ہو جاتے ہیں۔ یہ پتلا کرنے والا مہینہ ہے۔ پس

خطبات طاہر جلد 13
149
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
اگر یہ چربی جو روحانی طور پر کسی انسان پر چڑھتی ہے اسے گھلانا ہے تو رمضان وہ گرمی لے کر آیا ہے جو
اس چربی کو پگھلا دیتی ہے۔ اگر جسمانی چربی کو کم کرنا ہے تو روزے اس میں تمہارے محمد ہوں گے اور
تمہیں پہلے سے بہتر حال میں چھوڑ دیں گے۔ یہ وہ مضمون ہے جس کو آنحضرت ﷺ نے اس طرح
صلى الله
بیان فرمایا۔ یہ حضرت ابوہریر یہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وو
ہر چیز کو پاک کرنے کے لئے اس کی ایک زکوۃ ہوتی ہے اور جسم کی
زکوۃ روزہ ہے ۔ ( ابن ماجہ کتاب الصیام حدیث نمبر : 1735)
اب اسے صرف روح کی زکوۃ نہیں فرمایا۔ روح کی زکوۃ بھی ہے مگر یہاں خصوصیت سے
جسم کی زکوۃ کا ذکر فرمایا ہے۔
ایک اور حدیث میں ہے یہ جامع الصغیر سے لی گئی ہے ۔ صُومُوا تَصِحُوا “ اگر تم صحت
مند ہونا چاہتے ہو تو روزے رکھو۔ تمہاری ضرورت سے زائد چر بیاں پگھلیں گی اور ہلکا بدن اختیار
کرنے کی توفیق ملے گی ۔
پھر فرمایا:
صبر کے مہینے یعنی رمضان کے روزے سینے کی گرمی اور کدورت دور
کرتے ہیں ۔ ( جامع الصغیر )
رمضان تو خود گرمی کا نام ہے پھر یہ سینے کی گرمی اور کدورت کیسے دور کرتا ہے۔ اگر خالصہ
طبی نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو کیلیسٹرول Cholesterol کو کم کرتا ہے جو سینے کی جلن کا موجب
ہے جب وہ خون کی نالیوں میں بیٹھتا ہے اور اس کے نتیجے میں نالیاں تنگ ہوتیں اور خون دا
صحیح مقدار میں پہنچتا نہیں ہے تو سینے میں ایک آگ سی لگ جاتی ہے اور آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں
صلى الله
کہ رمضان سے یہ فائدے بھی اٹھاؤ تمہارے سینے میں جو جلن ہوتی ہے کوئی اس کو Heart Burn
کہہ رہا ہے کوئی Angina کی وجہ سے جل رہا ہے۔ کئی قسم کی بیماریاں سستیوں کے نتیجے میں انسان
کو لاحق ہو جاتی ہیں۔
فرمایا ہر دفعہ رمضان کی بھٹی سے نکلو گے تو تمہاری ضرورت سے زیادہ چر بیاں پکھلیں گی
اور تمہارے سینوں کو سکون ملے گا اور ٹھنڈ نصیب ہوگی اور روحانی لحاظ سے بھی یہ تینوں چیزیں اپنی جگہ

خطبات طاہر جلد 13
150
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
صلى
صحیح طور پر صادق آ رہی ہیں اور اطلاق پاتی ہیں۔ ہر چیز کو پاک کرنے کی ایک زکوۃ ہوتی ہے۔
رمضان جسم کے ظاہر و باطن کی زکوۃ ہے، یہ مراد ہے۔ یہ عجیب مہینہ ہے کہ ظاہر طور پر بھی جسم کی زکوۃ
بن رہا ہے اور روحانی طور پر بھی جسم کی زکوۃ بن رہا ہے یعنی اس کے لئے روحانی طور پر جو چر بیاں
چڑھی ہوئی ہیں وہ پگھلانے کے دن ہیں اور مال اور دولت جمع کرنے کے برعکس رمضان مبارک میں
آنحضرت ﷺ کی سنت جو بہت کثرت سے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی طرف ہمیں بلاتی ہے یہ
اس روحانی چربی کا علاج ہے۔ اس سے انسان کے اندر کئی قسم کی جو میلیں جمع ہو جاتی ہیں دنیا کی
محبت کی ، وہ صاف ہوتی ہیں اور انسان پھر ایک سال کے لئے نسبتا ہلکے روحانی اور جسمانی بدن کے
ساتھ دنیا میں لوٹتا ہے اور اگلے رمضان کی انتظار کرتا ہے۔ کچھ ایسے ہیں جو کوشش کر کے اپنے آپ کو
اسی حالت پر قائم رکھتے ہیں ، کچھ ہیں جو پھر طبعا واپس لوٹتے ہیں اور پھر اگلا رمضان آتا ہے اور ان
کے لئے سب برکتیں لے کر آتا اور بہت سی برکتیں پیچھے چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ اب صرف پندرہ سولہ
دن باقی ہیں اس لئے جماعت کو چاہئے کہ اس پہلو سے بھی رمضان سے استفادہ کرنے کی بھر پور
کوشش کریں۔
یہ جو خدا کی راہ میں خرچ کرنا ہے یہ کئی طرح سے ہے۔ بنیادی طور پر تو پہلے نیت درست اور
صحت مند ہونی چاہئے کہ جو میں خرچ کر رہا ہوں اللہ کی خاطر کر رہا ہوں۔ اس ضمن میں ایسے لوگوں
کے لئے بھی موقع ہے حالانکہ بہت چھوٹی سی بظاہر بات ہے، جو اپنی بیویوں اور بچوں سے کنجوسی کرتے
ہیں اور طبعا کنجوس واقع ہوئے ہیں۔ اگر رمضان مبارک میں ان کو خیال آئے کہ اللہ نے کہا ہے خرچ
کرو تو ہم گھر سے کیوں نہ شروع کریں۔ بیوی بچوں کو بھی کچھ سہولت دے دیں۔ تو بظاہر یہ بیوی بچوں
پر خرچ ہے مگر ہے خدا کی خاطر اور حضرت رسول اکرم ﷺ تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ خدا کی محبت میں
کہ خدا راضی ہو اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ بھی ڈالو گے تو عبادت ہے۔ تو یہ نیکی گھر سے شروع ہو تو دیکھو
کتنے گھروں کے حالات سدھار دے گی کیونکہ مجھے اطلاعیں ملتی رہتی ہیں بعض لوگ طبیعت کے
درشت ہوتے ہیں سخت مزاج اور بیوی بچوں کو کافی تنگی میں ڈالتے ہیں اور خود باہر نکلتے ہیں اور باہر
ہوٹلوں ووٹلوں میں جاکے کھانا کھا آتے ہیں یا دوستوں میں بیٹھ کر اپنے چسکے پورے کر لیتے ہیں اور
گھر میں وہی بے چاری سوکھی دال روٹی جس سے زیادہ کی توفیق ہے خاوند کو لیکن بیوی کو نہیں دیتا۔ تو

خطبات طاہر جلد 13
151
خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء
یہاں سے پہلے خرچ شروع کریں نا۔
اپنے گھروں کی حالت درست کریں ان کے حقوق ادا کریں پھر اپنے گرد و پیش پر نظر
ڈالیں۔ اپنے غریب بھائیوں اور ہمسایوں کے حقوق ادا کریں۔ وہ جو ضرورت مند دنیا میں تکلیفوں
میں مبتلا ہیں۔ کشمیر کے مظلوم ہوں یا بوسنیا کے مظلوم ہوں، ان کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ کریں۔
صدقات کے لئے ہاتھ کھولیں ۔ چندوں میں آگے بڑھیں اور زکوۃ اگر چہ ان معنوں میں فرض نہیں
ہے جن معنوں میں قرآن کریم میں مذکور ہے جن حالات میں وہ حالات آج کل ویسے صادق نہیں
آ رہے اس لئے آج سے ان معنوں میں وہ فرض نہیں رہی لیکن زکوٰۃ بھی ایک چیز ہے جس کو لفظا بھی
اگر پورا کیا جائے تو ایک بڑی نیکی ہے۔
کیوں میں نے کہا ہے کہ ان حالات میں موجودہ حالات میں اس طرح صادق نہیں آ رہی
اس کی وجہ یہ ہے کہ زکوۃ اصل میں اڑھائی فیصد چندے کا نام ہے اور زکوۃ کے مصارف میں ٹیکس بھی
ہیں ، حکومت کے کام بھی ہیں، ملکی مفادات کے کام بھی ہیں اور غریبوں پر خرچ بھی ہے، خدمت دین
بھی ہے۔ آج کل جو حکومتیں ٹیکس لیتی ہیں وہ دنیا والا حصہ تو اتنا زیادہ وصول کر لیتی ہیں کہ جن سے
وصول کرتی ہیں بعض دفعہ وہ زکوۃ کے محتاج بن جاتے ہیں بے چارے، اگر وہ دیانتداری سے ادا
کریں تو ۔ اس لئے جہاں تک ٹیکسوں کا معاملہ ہے وہ حق تو حق سے بڑھ کر ادا ہو گیا اور جہاں تک دینی
ضروریات کا تعلق ہے جماعت اتنا خرچ کر رہی ہے کہ اڑھائی فیصدی کو تو اپنے سے بہت نیچے دیکھتی
ہے۔ایسے چندہ دہندوہ ہیں جو ساڑے چھ فیصدی با قاعدہ دے رہے ہیں پھر اس کے علاوہ خدا کے
فضل کے ساتھ دس فیصدی با قاعدہ دے رہے ہیں پھر اس کے علاوہ خدا کے فضل کے ساتھ دس
فیصدی بھی دے رہے ہیں۔ پھر اس سے بڑھ کر ہرا پیل پر، ہر قربانی کے رستے پر ایک دوسرے سے
سبقت لے جاتے ہوئے خرچ کرتے ہیں تو اس لئے یہ نہیں میں کہہ رہا کہ زکوۃ واجب نہیں رہی ، ان
معنوں میں وہ اطلاق نہیں پارہی کہ زکوۃ میں جتنا خرچ کرنے کی اللہ مومن سے توقع رکھتا ہے، اسی
کے فضل سے، اسی کی دی ہوئی توفیق سے، جماعت احمد یہ اس یہ اس سے بہت زیادہ انہی نیک کاموں پر
خرچ کر رہی ہے۔ خواہ وہ حساب زکوۃ کا لگائے یا نہ لگائے زکوۃ تو دے رہی ہے۔
لیکن بعض دفعہ یہ بھی لطف آتا ہے کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے زمانے میں

خطبات طاہر جلد 13
152
خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء
طریق رائج تھا اسی کے مطابق بھی ہم بھی کچھ دیں اور اس طریق پر عمل کرنے کے لئے خصوصیت سے
ان لوگوں کے لئے رستہ کھلا ہے جو اپنے تجارتی اموال ایک لمبے عرصے تک اپنے پاس روک کر رکھتے
ہیں یا بہت دیر تک اپنے بینک بیلنس میں رکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ نصاب کا ایک سال گزر جاتا ہے یا
وہ عورتیں ہیں جن کے پاس زیور پڑے ہوئے ہیں اور وہ اپنے غریب بہن بھائیوں کے استعمال میں
ان کو نہیں لاتیں اور اپنی خوشیوں میں یعنی زیور پہننے کی خوشیوں میں ان کو شریک نہیں کرتیں ان پر بھی یہ
زکوۃ عائد ہوتی ہے تو باوجود اس کے کہ وہ ٹیکس بھی زیادہ دے رہے ہیں باوجود اس کے کہ وہ چندے
بھی زیادہ دے رہے ہیں۔ جماعت میں ایک طبقہ ایسا ضرور ہے جو زکوۃ دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بغیر کسی میری تحریک کے وہ طبقہ از خود زکوۃ دیتا چلا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ جب مجھے
رپورٹیں ملتی ہیں اور میں نظر رکھتا ہوں تو حیران ہوتا ہوں کہ ہر سال اللہ کے فضل سے اس میں اضافہ ہو
رہا ہے اور باہر کے ملکوں میں بھی ہے۔ تو میں اس واسطے دوبارہ آج یاددہانی کرا رہا ہوں کہ وہ لوگ جن
کا ذہن اس طرف نہیں جاتا اور اپنے دل کو جائز طور پر مطمئن کرتے ہیں ، ناجائز طور پر نہیں کہ ہم نے
حکومت کے حق بھی ادا کر دیئے اور قرآن نے جو نافذ کئے اس سے بڑھ کر ادا کئے ۔ اللہ کا حق بھی اور
اس کے بندوں اور غریبوں کا حق بھی ادا کیا اور جیسا قرآن چاہتا تھا اس کے کم سے کم مقرر کردہ معیار
سے بہت بڑھ کر ادا کیا۔ یہ کہہ کر دلوں کو مطمئن کرتے ہیں مگر اگر ان سے یہ سوال کیا جائے کہ کبھی زکوۃ بڑھ ادا یہ
دی ہے کہ نہیں زکوۃ کے وقت ہمیشہ ذہن میں وہی اڑھائی فیصد آئے گا اور انہی شرائط کے ساتھ آئے
گا جن شرائط کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانے میں اس پر عمل ہوتا تھا تو تبرک
کے لئے ، برکت کی خاطر اور اپنی نیکی کو خواہشات کو ایک اور رنگ میں پورا کرنے کی خاطر ، ایک اور
رنگ میں ان خواہشات کی پیاس بجھانے کی خاطر زکوۃ کو بھی پیش نظر رکھیں۔
پس ہر طرح سے بدن کی بھی زکوۃ دیں اور اپنے دل اور روح کی بھی زکوۃ دیں اپنے
سارے وجود کی زکوۃ دیں اور یہ زکوۃ دینے کے بعد جیسا کہ زکوۃ کے مفہوم میں شامل ہے انسان کے
کچھ بوجھ گر جاتے ہیں اور کچھ طاقتیں بڑھ جاتی ہیں۔ زکوۃ کے نتیجے میں دو باتیں بیک وقت ظاہر ہو
رہی ہوتی ہیں ایک یہ کہ بوجھ کم ہو رہے ہیں۔ ایک یہ کہ انسان کی اعصابی قوتیں اور اس کی عضلاتی
قوتیں بڑھ رہی ہوتی ہیں تو رمضان سے جب ایسے وجود نکلتے ہیں تو چونکہ کم بوجھ لے کر آگے بڑھنا

خطبات طاہر جلد 13
153
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
ہے رفتار ویسے ہی تیز ہو جاتی ہے مگر چونکہ جسمانی اور روحانی طاقتوں میں اضافہ ہو چکا ہوتا ہے اس
لئے پہلے سے کئی گنا زیادہ رفتار آگے بڑھ جاتی ہے۔ پس یہ بہت ہی اچھا نسخہ ہے دینی اور دنیاوی طور
پر ترقیات کی راہ پر پہلے سے زیادہ تیزی سے گامزن ہونے کا کہ رمضان سے رمضان کی زکوۃ دیتے
ہوئے گزریں۔
صلى الله
عليسة۔
ایک اور حدیث ہے حضرت اقدس محمد مصطفی علی کے متعلق ۔ عبداللہ بن عباس فرماتے
صلى الله
ہیں کہ رسول کریم کے سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں آپ کی سخاوت اور بھی : ور بھی زیادہ ہو
جاتی تھی اور جبرائیل علیہ السلام آپ سے ملاقات کرتے تھے اور قرآن کریم کا دور کرتے تھے۔
رسول کریم ہے ان دنوں تیز آندھیوں سے بھی زیادہ سخاوت فرمایا کرتے تھے ۔“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رمضان کی روح کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
رمض سورج کی تپش کو کہتے ہیں۔ رمضان میں چونکہ انسان
اکل و شرب اور تمام جسمانی لذتوں پر صبر کرتا ہے۔ دوسرے اللہ تعالیٰ کے
احکام کیلئے ایک حرارت اور جوش پیدا کرتا ہے۔ روحانی اور جسمانی حرارت
اور تپش مل کر رمضان ہوا۔“
66
آپ میں سے اکثر جو عربی نہیں جانتے وہ اس بات کو سمجھ نہیں سکے ہوں گے کہ مل کر کیسے
رمضان ہوا۔ اس لئے کہ رمض کا مطلب ہے گرمی اور رمضان کے معنی ہیں دو گرمیاں ۔ تو فرمایا کہ
رمضان میں ما ان دونوں گرمیوں کا ملنا ضروری ہے تب رمضان بنے گا گا اور یہ وہی بات ہے جو میں اس
سے پہلے آپ کے سامنے رکھ چکا ہوں کہ جسمانی زکوۃ بھی دیں اور روحانی زکوۃ بھی دیں۔ تب جا کر
یہ صحیح معنوں میں رمضان بنے گا یعنی دونوں گرمیاں آپ کو نصیب ہوں گی۔
وو
۔۔۔۔ اہل لغت جو کہتے ہیں کہ گرمی کے مہینہ میں آیا اس لئے رمضان
کہلایا میرے نزدیک یہ صحیح نہیں ہے۔ (یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے نزدیک یہ صحیح نہیں ہے) کیونکہ عرب کے لئے یہ خصوصیت نہیں ہوسکتی ۔۔۔۔
66
فرمایا رمضان تو ساری دنیا کے لئے ہے اور سخت ٹھنڈے علاقوں کے لئے بھی ہے اگر یہ
حکمت بیان کی جائے اس لئے رمضان کہتے ہیں کہ گرمیوں میں آیا تو یہ ویسے ہی درست بات نہیں

خطبات طاہر جلد 13
154
خطبه جمعه فرموده 25 فروری 1994ء
ہے اور جہاں تک میں نے پرانی تقویم کے ذریعے اس زمانے کا حساب لگایا ہے جب رمضان فرض
ہوا ہے تو وہ تو گرمیوں کے روزے ہی نہیں تھے وہ تو سردیوں کے روزے بنتے ہیں مثلاً رمضان بدر میں
مارچ کے مہینے میں آیا ہے اور اس کے بعد جوں جوں آگے بڑھتے ہیں فتح مکہ کی طرف، یہ سردیوں کی
طرف مائل رہا ہے نہ کہ گرمیوں کی طرف۔ اس لئے پتا نہیں کیوں پرانے بزرگوں نے یہ لکھ دیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ گرمیوں کے مہینے میں اترا ہی نہیں ہے یعنی رمضان کی فرضیت گرمیوں کے مہینے میں
نہیں ہوئی۔ زیادہ سے زیادہ اسے اپریل کا مہینہ کہہ سکتے ہیں اس سے آگے نہیں ۔ اس لئے وہ چونکہ
ملک ویسے ہی گرم ہے بعض دفعہ ہمارے ملک میں بھی پاکستان میں بھی مارچ اپریل میں بڑی سخت
گرمی ہو جاتی ہے تو جہاں گرمیوں کی روایتیں ہیں لمبے سفر کے موقع پر شاید اس سے اندازہ لگا کر بعض
لکھنے والوں نے لکھ دیا کہ گرمیوں کے مہینے میں رمضان آیا ہو گا ۔ مگر آپ حساب لگا کے دیکھ لیں
رمضان شروع ہی گرمیوں کے مہینے ختم ہونے کے بعد سردیوں کے مہینوں کے آغاز میں ہوا ہے۔
بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ویسے ہی اس دلیل کو ردفرمارہے ہیں۔ رمضان ساری دنیا
کے لئے ہے۔ دنیا میں بہت ٹھنڈے ملک بھی ہیں ، بہت گرم ملک بھی ہیں اس لئے اس کے روحانی
معنوں کو تلاش کرو، چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
روحانی رمض سے مراد روحانی ذوق و شوق اور حرارت دینی ہوتی
ہے۔ رمض اس حرارت کو بھی کہتے ہیں جس سے پتھر گرم ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔“
66
( ملفوظات جلد اول صفحه : 136)
یعنی خصوصیت سے وہ حرارت جس سے باہر پڑے ہوئے پتھر گرم ہو جاتے ہیں اس کے
لئے بھی لفظ رمضان عربی میں استعمال ہوتا ہے۔ پس مراد یہ ہے کہ ایسے موقع پر ہر قسم کے انسان اس
سے گرمی پاتے ہیں یا روحانی طور پر فیض پاتے ہیں۔ بعض لوگ مزاج کے پتھر دل بھی ہوتے ہیں سخت
دل بھی ہوتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے رمضان کے مہینے کا کچھ نہ کچھ فیض ان کو بھی پہنچ جاتا ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ البقره: 186) " کہ
رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا“ سے ماہ رمضان کی عظمت

خطبات طاہر جلد 13
155
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
معلوم ہوتی ہے۔ صوفیاء نے لکھا ہے کہ یہ ماہ تنویر قلب کے لئے عمدہ مہینہ ہے۔
کثرت سے اس میں مکاشفات ہوتے ہیں۔ صلوۃ تزکیہ نفس کرتی ہے اور صوم
تجلی قلب کرتا ہے۔ تزکیہ نفس سے مراد یہ ہے کہ نفس امارہ کی شہوات سے بعد
حاصل ہو جائے اور تجلی قلب سے مراد یہ ہے کہ کشف کا دروازہ اس پر کھلے کہ خدا
کو دیکھ لئے ( ملفوظات جلد دوم صفحہ:561)
یہ بہت ہی اہم اقتباس ہے اور یہ میں مزید کھول کر بیان کرنا چاہتا ہوں۔ حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو کلام فرمارہے ہیں یہ گہرے ذاتی تجربے سے بیان فرمارہے ہیں۔ کوئی سنی
سنائی بات نہیں ہے بلکہ اس کی طرز بتاتی ہے کہ ایک صاحب تجربہ ہے جو ایک بہت ہی عمدہ راز کو پا گیا
اور اس راز میں دوسروں کو شریک کرنے کے لئے بلا رہا ہے۔
تنویر قلب کیا ہوتی ہے؟ فرمایا۔ کثرت سے اس میں مکاشفات ہوتے ہیں ،صوفیاء نے تو اتنا
کہا ہے کہ یہ تنویر قلب کا مہینہ ہے۔ تنویر قلب سے مراد ہے دل روشنی پا جائے۔ پس مکاشفات ہوں،
سچی خوابیں آئیں یا الہامات ہوں یہ ساری تنویر قلب کی علامتیں ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے اس پر مزید یہ فرمایا ہے صلوٰۃ تزکیہ نفس کرتی ہے یہ پہلے ہونا ضروری ہے تنویر قلب یونہی
نہیں حاصل ہو جایا کرتی۔ پہلے عبادتوں کو درست کرو اور نماز پڑھو گے تو وہ دل کا تزکیہ کرتی ہے۔ اس کو
66
پاک کرتی ہے۔ کس طرح پاک کرتی ہے؟ نفس امارہ کی شہوات سے بعد حاصل ہو جاتا ہے۔
إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ (العنکبوت : 165)
کا مضمون ہے جو بیان فرمارہے ہیں ۔ فرماتے ہیں کہ جب تک فحشاء اور بغی و منکر سے تم باز نہیں آتے اس وقت
تک تنویر قلب کہاں سے حاصل کر لو گے ۔ وہ تو بعد کا مقام ہے اور فرمایا نماز پہلے تزکیے کا کام کرتی ہے۔
پس رمضان مبارک میں نماز کی طرف خصوصیت سے توجہ دینی ضروری ہے اور ایسی نماز
پڑھنی چاہئے جس کے نتیجے میں انسان اپنے بدن سے بدیاں جھڑتے ہوئے دیکھ لے اپنی روح کے
بدن کو پہلے کی نسبت ہلکا ہوتا ہوا د یکھ لے اور ہر انسان اگر بالا رادہ طور پر نگاہ رکھے کہ میں دیکھوں مجھے
رمضان میں نمازوں نے کیا فائدہ پہنچایا تو اس کے لئے اس کی پہچان ناممکن نہیں ہے بلکہ
آسان ہے ۔ اس لئے اس بالا رادہ کوشش میں داخل ہو جائیں ۔ یعنی رمضان میں جتنے دن باقی

خطبات طاہر جلد 13
156
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
ہیں اس میں نمازیں پڑھتے ہوئے جب نماز کے مضمون پر غور کریں گے تو اس وقت آپ کو سمجھ
آئے گی کہ جو کچھ آپ خدا سے مانگ رہے ہیں آپ کا عملی قدم اس طرف نہیں ہے کہتے ہیں ۔
-
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کتنی دفعہ پڑھتے ہیں؟ ہر نماز میں ہر رکعت میں لازما پڑھنا
پڑھتا ہے اور کہتے ہیں اے خدا ہمیں صراط مستقیم پر چلا ۔ صراط مستقیم ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام
نازل فرمائے نہ کہ ان لوگوں کی جو صراط مستقیم پر چلنے کے باوجود غضب کا مورد بن گئے یعنی اس صراط
کے حق ادا نہ کئے ۔ آغاز میں ان کو اس راہ پر ڈالا گیا مگر اس راہ کے حقوق ادا نہ کرنے کے نتیجے میں وہ
مغضوب ہو گئے ۔ وَلَا الضَّالِّينَ اور نہ ان کا رستہ جو اس راہ کو ہی چھوڑ بیٹھے اور گم گشتہ راہ ہو گئے ۔
اب سوال یہ ہے اتنی بڑی دعا کچھ تقاضے بھی کرتی ہے کہ نہیں۔ ایک انسان جب یہ سوچے کہ منعم علیہ
گر وہ تھے کون؟ وہ کون لوگ تھے جن پر اللہ کی طرف سے انعام نازل ہوئے اور پھر اس مضمون کو اپنی
ذات پر صادر کر کے دیکھے کہ مجھ میں کتنی علامتیں پائی جاتی ہیں اور پھر مغضوب علیھم کا تصور کرے۔
بگڑے :
ے ہوئے یہودیوں کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ کیا کیا ان میں برائیاں تھیں۔ اگر اس
وقت کی تاریخ آپ کے سامنے نہیں تو اس زمانے کی تاریخ تو ہے نا؟ کیونکہ حضرت اقدس
محمد رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لئے یہ مضمون آسان کر دیا ہے۔ فرمایا میری امت بھی ، جو لوگ میری
طرف منسوب ہوتے ہیں ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ یہود کے زیادہ مشابہ ہو جائیں گے اور ایسے
مشابہ ہو جائیں گے کہ جیسے ایک جوڑے کی ایک جوتی اس جوڑے کی دوسری جوتی کے مشابہ ہوتی ہے
تو وہ علامتیں یہاں دیکھ لیجئے اس میں کون سی مشکل ہے۔ جو آج کل کی بگڑی ہوئی مسلمان سوسائٹی
میں جہاں جہاں خرابیاں پائی جاتی ہیں ان کو دیکھنا اور پہچانا کوئی مشکل کام تو نہیں ہے ان میں جھوٹ
ہے، ان میں دوسروں کے حقوق غصب کرنے ہیں، ان میں حرص و ہوا کی خاطر جھوٹے مقدمات
بنانے ہیں، ان میں گواہیوں کے وقت جھوٹ بولنا ہے ، حرص و ہوا کا اتنا غلبہ کہ جائز نا جائزہ کی تمیز بالکل
اٹھ جائے اور جھگڑے کرنا اور گالی گلوچ کرنا اور تکلیفیں دے کر لذتیں محسوس کرنا اور اس بات پر فخر کرنا
کہ ہم سے بڑا جھگڑالو کوئی نہیں۔ ہم بڑے کہتے لوگ ہیں ہم ایسا کریں گے اور وہ کریں گے۔ یہ چند
ایک علامتیں ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ کون ان سے ناواقف ہے۔
اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کہتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے ان علامتوں میں سے

خطبات طاہر جلد 13
157
خطبه جمعه فرمودہ 25 فروری 1994ء
کوئی نہیں چھوڑنی ۔ اے اللہ لگا لے زور، بنالے ہمیں نیک ، ہم نے نہیں ہٹنا اس بات سے۔ یہ کیسی دعا
ہے۔ یہ تو گستاخی ہے۔ اس لئے جب بھی آپ یہ دعا کرتے ہیں تو سوچیں تو سہی کہ کون کون سی باتیں
آپ میں پائی جاتی ہیں ۔ شروع شروع میں چند دکھائی دیں گی کیونکہ یہ اندھیرے کا مضمون ہے۔
جب روشنی سے اندھیرے کمرے میں جاتے ہیں تو ایک دم تو نہیں سب کچھ دکھائی دیتا۔ آہستہ آہستہ
دکھائی دیتا ہے تو پہلے آپ کو بعض موٹی موٹی برائیاں نظر آئیں گی کہ ان سے بچنا ہے۔ جب وہ دیکھ
لیں گے اور پہچان لیں گے اور دعا میں شامل کر لیں گے تو آپ کی پاک نیت اس دعا کی قبولیت میں
مددگار ہو جائے گی اور اس کے نتیجے میں وہ برائیاں دور کرنا بہت زیادہ آسان ہو جائے گا۔ کچھ آپ کی
کوشش ہو گی کچھ آسمان سے فضل نازل ہوگا اور پھر جب اپنی طرف سے آپ اپنے آپ کو پاک کر
لیں گے تو آنکھوں کی روشنی کچھ بڑھے گی اور اندھیروں کی ظلمت کچھ کم ہوگی اور آپ دیکھیں گے کہ
اوہو یہاں تو یہ بھی ٹھوکر تھی اور یہ بھی ٹھو کر تھی ۔ اس سے بھی تو ہم نے پاک ہونا ہے یہ بھی تو مغضوب کی
نشانیاں ہیں اور اس طرح آپ پر اپنا وجو د روشن ہونے لگ جائے گا۔
یہی مضمون ہے جس کا قرآن کریم بار بار اس طرح ذکر فرماتا ہے کہ وہ یعنی پاک نبی محمد
رسول اللہ ﷺ اور آپ کی تعلیمات اور قرآن اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالنے والے ہیں ۔
اندھیرے موجود ہیں یہ نہ سمجھیں کہ نہیں ہیں اس سے روشنی کی طرف نکلنا یہ رستہ چاہتا ہے جو میں دکھا
رہا ہوں اور صراط مستقیم پر چلتے ہوئے صراط مستقیم کی دعامانگنے کا یہ مطلب ہے جسے سمجھتے ہوئے آپ کو
استغفار کے ساتھ یہ دن گزارنے چاہئیں۔ پہلے اگر یہ نمازیں ضائع ہو گئیں اور ان سے فائدہ نہ اٹھا
سکے۔ اب جو نمازیں رمضان میں آپ پڑھیں گے ان میں اس مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوشش
کریں کہ یہ تزکیہ نفس کا موجب بنیں ۔ جب تزکیہ نفس ہوگا تو پھر تنویر قلب تو آنی ہی آتی ہے، تنویر
قلب دل کی روشنی کا نام ہے، اندھیروں کے ہوتے ہوئے تنویر کیسے ہوسکتی ہے۔ یہ تو دو متضاد باتیں
ہیں ۔ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا (بنی اسرائیل : 82) یہ
تو ممکن ہی نہیں ہے کہ حق آ جائے اور باطل بھی وہیں ٹھہرار ہے۔ اس کا برعکس یہ ہے کہ پہلے اندھیرے
دور کرو تو پھر روشنی آئے گی ۔ پس دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ کا منور ہونا جو ہے یہ دراصل وہی مضمون ہے جس سے میں نے بات کا آغاز کیا تھا۔

آج 10 میں سے 10 باقی