قومیں پھٹ جائیں تو فیض نبوت کے بغیر اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔ حبل اللّٰہ سے مراد قرآن اور محمدﷺ کی سنت ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حبل اللہ کے مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح فرمایا کہ اس سے مراد قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات و سنت ہے۔ آپ نے بیان کیا کہ قوموں کا بکھراؤ نبوت کے فیض اور اخلاق حسنہ کے بغیر دور نہیں ہو سکتا اور احمدیت اس باہمی وحدت کا عملی ثبوت ہے۔ حضور نے مختلف احادیث کی روشنی میں روزمرہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی نیکیوں اور اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تلقین فرمائی اور آخر میں بوسنیا کے مظلوم مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کرنے کی تحریک کی۔

موضوعات: حبل اللہ کا مفہوم، نبوت اور قومی اتحاد، اخلاق حسنہ، چھوٹی نیکیوں کی اہمیت، بوسنیا کے مسلمانوں کی امداد

خطبات طاہر جلد 13
385
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
قو میں پھٹ جائیں تو فیض نبوت کے بغیر اکٹھی نہیں ہوسکتیں ۔
حبل اللہ سے مراد قرآن اور محمد ﷺ کی سنت
صلى الله)
سنت ہے۔
( خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994 ء بمقام ناصر باغ گروس گیراؤ ۔ جرمنی )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا
نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ
مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَيْتِهِ
لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (آل عمران : 104 )
پھر فرمایا :۔
آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مجلس خدام الاحمد یہ جرمنی کا پندرھواں سالانہ اجتماع
منعقد ہو رہا ہے اور آج کے جمعہ ہی کے دوران یا اسی ذریعہ سے ان کے اجتماع کا افتتاح ہوگا ۔
یعنی افتتاح کی کسی الگ تقریب کی ضرورت نہیں یہی جمعہ ان کے اجتماع کا افتتاح ہے۔ اس کے

خطبات طاہر جلد 13
386
خطبه جمعه فرموده 27 رمئی 1994ء
ساتھ کچھ اور دنیا کے ممالک میں بھی بعض مجالس یا بعض اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں ان کے نام
بھی میں پڑھ کر سنا دیتا ہوں ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور جو آج کے پیغامات ہیں وہ ان
سب کے لئے مشترک ہیں۔
مجلس مشاورت جماعت احمد یہ UK آج 27 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔ تین دن تک
جاری رہے گی۔ مجلس خدام الاحمدیہ بریمپٹن کینیڈا کا ایک روزہ سالانہ اجتماع کل بروز ہفتہ شروع ہو رہا
ہے۔ جماعت احمد یہ ملائیشیا کا جلسہ سالانہ 29 رمئی سے 31 مئی تک منعقد ہو رہا ہے۔ اس علاقے
کے قریبی ممالک سے بھی بہت سے نمائندگان اس میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہیں۔ امریکہ
کے ساؤتھ ریجن کے خدام ، اطفال اور لجنہ کی ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماع 28 اور 29 رمئی
بروز ہفتہ اور اتوار منعقد ہوں گے۔
جس آیت کریمہ کی میں نے تلاوت کی ہے یہ آل عمران کی آیت 104 ہے۔ اس کا ترجمہ
یہ ہے کہ تم سب مضبوطی کے ساتھ اللہ کی رسی کو تھام لو اور باہمی منقسم نہ ہو، ایک دوسرے سے پھٹ کر
الگ نہ ہو جاؤ۔ وَاذْكُرُ وا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ اور اللہ کی نعمت کو یاد کرو جبکہ تم باہم دشمن تھے اوراللہ یاد تم باہم
تو اس نے تمہارے دلوں کو آپس میں باندھ دیا۔ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا تو تم اللہ کی
نعمت کے ذریعے بھائی بھائی ہو گئے ۔ وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ اور تم
آگ کے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے تو اس نے تمہیں اس میں گرنے سے بچالیا۔ اسی طرح
اللہ تعالیٰ اپنے نشانات کو کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تا کہ تم ہدایت پاؤ۔
حَبْلِ الله سے کیا مراد ہے اس کے متعلق ایک دفعہ میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں بیان کیا
اصلى الله
تھا کہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی ا ہی حبل اللہ ہیں ۔ لیکن حبل اللہ کا صرف ایک ہی
مفہوم نہیں۔ خود حضرت اقدس محمد ﷺ سے ثابت ہے کہ قرآن کریم حبل اللہ ہے۔ پس کیا ان دونوں
باتوں میں کوئی فرق ہے یا ایک ہی مضمون کے بیان کے دو پہلو ہیں۔ میرے نزدیک ایک ہی مضمون
کے بیان کرنے کے دو الگ الگ انداز ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت اقدس محمد اللہ کا دامن تھامے
الله
عروسة
بغیر قرآن کچھ بھی فائدہ کسی کو نہیں پہنچا سکتا اور حقیقی قرآن کا مفہوم انسان پر حضرت محمد مصطفی کے
وسیلے کے بغیر روشن نہیں ہو سکتا۔ پس اگر چہ کتاب اللہ ہی حبل اللہ ہوتی ہے مگر اس حبل اللہ کا نمائندہ

خطبات طاہر جلد 13
387
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
جس کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر کتاب اللہ کے ہاتھ میں ہاتھ دیا جاتا ہے وہ بھی حبل اللہ ہے اور حبل اللہ
ہی کی ایک دوسری صورت ہے۔
پس اس پہلو سے میں پھر اسی بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ حبل اللہ سے مراد قرآن کریم بھی
ہے۔ قرآن کریم اول طور پر ان معنوں میں کہ قرآن کے نزول سے ہی محمد مصطفیٰ کا وجود ظہور میں آتا
ہے۔ اسی لئے کتابوں پر ایمان پہلے رکھا گیا ہے اور انبیاء پر ایمان اس کے بعد رکھا گیا ہے۔ کتاب نبی
بناتی ہے اور کتاب ہی سے نبی بنتا ہے مگر اس نبی کو نظر انداز کر کے محض کتاب پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش
ایک شیطانی کوشش ہے نفس کا دھوکہ ہے ۔ حقیقت میں خواہ وہ قرآن ہو یا تو رات ہو یا انجیل یا کوئی
اور نام اس کتاب کا رکھ لیجئے جب تک اس نبی کے ساتھ تعلق نہ باندھا جائے جس پر کتاب نازل ہوئی
ہے اور سلسلہ وار اس تعلق کو آگے بڑھایا نہ جائے اس وقت تک حقیقت میں حبل اللہ کو تھامنے کے
تقاضے پورے نہیں ہو سکتے ۔
d
قرآن کی زندہ مثال حضرت محمد مصطفی تھے اور آپ ہی کی زبان سے ہم نے قرآن کو
سمجھا اور آپ ہی کی ذات میں قرآن جلوہ گر دیکھا ۔ آپ کی ذات میں قرآن کریم چپکا ہے اور اس
کے مضامین روشن ہو کر ہمارے سامنے ایک زندہ وجود کے طور پر آئے ہیں اور آپ کے بعد یہی
سلسلہ خلافت کے ذریعے آگے جاری ہوا۔ پھر مجددیت کے ذریعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام تک پہنچا۔ پس یہ سارا سلسلہ ہے کوئی الگ سلسلہ وہی حبل اللہ کا سلسلہ نہیں ۔ پس اس
سلسلے کو مضبوطی سے تھام لیں۔ یہی وہ مضمون ہے جو اس آیت کریمہ میں بیان فرمایا گیا ہے۔ اگر اس
کو مضبوطی سے تھام لیں گے تو اس کا پہلا اثر اور پہلا فیض آپ یہ دیکھیں گے کہ آپ اکٹھے ہو گئے
ہیں ۔ آپ کے بیٹے ہوئے دل جو قریب تھا کہ آپ کو لے کر آگ میں جاپڑتے ، وہ بیٹے ہوئے دل
مجتمع ہوئے ۔ خدا تعالیٰ نے ان کو آپس میں باندھ دیا اور اس باندھنے کے ذریعے پھر اللہ تعالیٰ کے
فضل اور رحم کے ساتھ آپ پھر منتشر ہونے کی بجائے مجتمع ہوئے اور ایک ملت واحدہ کے طور پر آپ
کا وجود ابھرا۔ یہ ہے حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامنا اور اس کی ظاہری علامت جو دنیا میں دکھائی دینے
لگتی ہے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے لفظ ” نعمت کو استعمال فرمایا ہے۔ فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ

خطبات طاہر جلد 13
388
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا تم اس کی نعمت کے ذریعے بھائی بھائی بنے ہو۔ نعمت سے جیسا
کہ آپ قرآن کریم کے محاورے سے معلوم کر سکتے ہیں۔ اول مراد نبی ہوتا ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ
جب قو میں پھٹ جاتی ہیں تو نبوت کے فیض کے بغیر وہ دوبارہ اکٹھی نہیں ہوا کرتیں۔ کوئی دنیا کی
طاقت مذہبی لحاظ سے پھٹی ہوئی اور پھٹتی ہوئی قوموں کو دوبارہ ایک ہاتھ پر جمع نہیں کر سکتی سوائے
نبوت کے۔ پس ان معنوں میں نبوت حبل اللہ ہے۔
شریعت کے لئے کتاب اترتی ہے۔ مگر اس کتاب کے ساتھ تعلق نبوت کے ذریعے قائم
ہوتا ہے اور جب ایک دفعہ ایک ہاتھ پر جمع ہونے کے بعد پھر قو میں پھٹ جاتی ہیں تو پھر نبوت ہی کا
فیض ہے جو انہیں دوبارہ اکٹھا کیا کرتا ہے۔ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا میں یہ پیغام ہے
اور جماعت احمد یہ اس پیغام کی ایک زندہ حقیقت بن کر منصہ شہود پر ابھری ہے۔ ایک زندہ ثبوت بن کر
ظاہر ہوئی ہے۔ تمام دنیا میں دوسرے مسلمان فرقوں اور مذاہب کو دیکھ لیں جب وہ ایک دفعہ پھٹنے
شروع ہوئے تو پھٹتے چلے گئے ۔ ان سے وحدت جاتی رہی۔ ایک ہاتھ پر وہ اکٹھے پھر نہ ہو سکے۔ نہ وہ
ہاتھ آسمان سے اترانہ ان کو توفیق ملی کہ اس ہاتھ میں ہاتھ دے کر وہ پھر ا کٹھے ہو جائیں۔ ان کے دل
بیٹے تو پھر بٹتے ہی رہے۔ ان کے باہمی عناد اور زیادہ دشمنی میں تبدیل ہوتے رہے۔ لیکن دشمنوں نے
محبت کا روپ پھر نہ دھارا۔ ایک ایسی دردناک کہانی ہے جو تمام عالم میں اسی طرح آپ کو چسپاں
ہوتی ہوئی دکھائی دے گی۔ آج صرف ایک جماعت احمد یہ ہے کہ اللہ کے فضل اور رحم کے ساتھ یہ
اعلان عام کر سکتی ہے کہ کسی نے اگر حبل اللہ پر اکٹھے ہوتے ہوئے کسی کو دیکھنا ہے تو آئے اور
جماعت احمدیہ کا مشاہدہ کرے۔ تمام دنیا میں 134 ممالک میں پچھلے سال تک تھا اور اب یہ سلسلہ
ایک سو چالیس ممالک تک پھیل چکا ہے۔ تو دنیا کے ایک سو چالیس ممالک میں مختلف مذاہب سے جو
پہلے مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ لوگ مختلف زبانیں بولنے والے مختلف رنگ ونسل سے
تعلق رکھنے والے، مختلف سیاسی مملکتوں میں بسنے والے یا ان کے باشندے آج ایک ہاتھ پر اس
طرح اکٹھے ہو گئے ہیں کہ ایک ملت واحدہ وجود میں آگئی ہے۔ اگر یہ اللہ کی نعمت کے ساتھ نہیں تھا تو
کیسے ممکن تھا۔ پس وہ خدا کی نعمت دوبارہ نبوت کے طور پر ہم میں اتری ہے اور وہی محمدی نبوت ہے،
وہی اللہ اور رسول کی محبت میں قائم ہونے والی جماعت ہے جسے خدا تعالیٰ نے نبوت کی نعمت سے پھر

خطبات طاہر جلد 13
389
خطبه جمعه فرموده 27 رمئی 1994ء
نوازا ہے، جو دوبارہ ایک ہاتھ پر جمع ہو چکی ہے، ایک ہی ہاتھ پر اٹھتی ہے ایک ہی ہاتھ پر بیٹھ جاتی
ہے، ایک ہی اشارے پر حرکت میں آتی ہے اور ایک ہی آواز پر لبیک کہتی ہے۔ اگر چہ جواب دینے رے اور آواز چہ
والوں کی زبانیں مختلف ہیں، ہو سکتا ہے وہ سینکڑوں زبانیں بول رہے ہوں۔ لیکن دل کی آواز وہی
ہے کہ لبیک اللهم لبیک۔ اے ہمارے اللہ تیرے نام پر جو آواز بلند ہوئی ہے ہم اس کے
جواب میں لبیک کہتے ہیں اور لبیک کہتے چلے جائیں گے۔
پس یہ وہ مضمون ہے، امت واحدہ بنانے والا ، جس کو قرآن کریم کی اس آیت کے حوالے
صلى الله
عروسه
سے میں آپ کو دوبارہ یاد دلاتا ہوں اور یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم نے جو مثال دی ہے وہ ایک طرف
اللہ کی نعمت کو ہم پر خوب کھول کر بیان کرنے والی ہے۔ دوسری طرف ہر قسم کے پیش آمدہ خطرات کو
دکھانے والی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارا حال یہ تھا کہ یعنی محمد مصطفی ﷺ کی نعمت پر اکٹھے ہو
جانے والو ! تمہارا حال یہ تھا کہ تم آپس میں بٹے ہوئے تھے ، ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے، دل یہ
بھی پھٹے ہوئے تھے، قبائل بھی جدا جدا تھے۔ یہاں تک کہ قریب تھا کہ تم اس آگ میں جا پڑو جس
کے کنارے تک تم پہنچ چکے تھے۔ باہمی نفرتیں، باہمی اختلافات، باہمی دشمنیاں ، ان کی مثال
قرآن کریم نے ایک ایسے آگ کے گڑھے سے دی ہے جس کے کنارے پر آپ کھڑے ہوں اور
بعید نہ ہو کہ وہ کنارہ منہدم ہو اور اپنے اوپر کھڑے ہونے والوں سمیت جہنم میں جا پڑے۔ فرمایا خدا
نے اپنی نعمت سے تمہیں اس سے بچالیا تمہارے دلوں کو باندھ دیا اور ایک کر دیا اسے یاد رکھنا۔ ایسانہ
ہو کہ دوبارہ تم پھر وہی حرکت کرو اور جس خوفناک انجام سے تم بچائے گئے ہو دوبارہ آنکھیں کھو لتے
ہوئے اس انجام کی طرف آگے بڑھو۔ یہ وہ تنبیہ ہے جو اس مبارک باد کے ساتھ شامل ہے اور ہمیں
چونکہ ابھی بہت لمبا سفر کرنا ہے۔ بہت عرصہ لگے گا ، ایک صدی کی بھی بات نہیں ۔ ہو سکتا ہے پوری دو
مزید صدیاں اس کام کے پایہ تکمیل تک پہنچنے میں لگ جائیں ۔ اس لئے اس ایک بات کو مضبوطی سے
پکڑ لیں کہ قرآن پر ہاتھ ڈالنا ہے اور اس طاقت کے ساتھ ڈالنا ہے کہ کبھی وہ ہاتھ پھر قرآن سے جدا
نہ ہو اور قرآن پر ہاتھ ڈالنا ہے محمد مصطفیٰ کا دامن پکڑ کر اور آپ کے قدموں کو چھو کر اور آپ سے
وابستہ ہو کر اور اس عزم صمیم کے ساتھ کہ سرالگ ہو جائیں مگر محمد مصطفیٰ کے قدموں سے الگ نہیں ہوں
گے۔ ہاتھ کاٹے جائیں مگر محمد مصطفیٰ کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ یہ ہے وہ حبل اللہ کو پکڑ لینا جس کے

خطبات طاہر جلد 13
390
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
نتیجے میں یہ اجتماعیت کا فیض جو آج بھی آپ دیکھ رہے ہیں، پہلے بھی دیکھتے رہے ہیں ، کل بھی اور
پرسوں بھی اور میں امید رکھتا ہوں کہ صدیوں تک دیکھتے چلے جائیں گے۔ یہ فیض آپ کے ساتھ دائمی
برکت کے طور پر رہے گا۔ یہ قدرت ثانیہ بن کر آپ کا ساتھ دے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا مگر ایک
بنیادی شرط یہ ہے کہ آپ حبل اللہ کو نہ چھوڑنا۔ حبل اللہ سے چمٹے رہیں اور ہر قربانی پیش کر دیں مگر حبل اللہ
سے الگ ہونے کا تصور بھی نہ کریں۔
صلى الله
آنحضرت ﷺ نے مسلمانوں کو حبل اللہ کے ساتھ چمٹے رہنے کی جہاں نصیحت فرمائی وہاں
اس کا ایک ایسا حل پیش کیا جو بظاہر چھوٹی چھوٹی معمولی سی نصیحتوں پر مشتمل دکھائی دیتا ہے۔ مگر وہی
حل ہے جس میں حبل اللہ کے ساتھ چمٹے رہنے کی روح موجود ہے۔ اس کے بغیر آپ اس نعمت کی
حفاظت نہیں کر سکتے ۔ اور وہ حل حضور اکرم ﷺ نے یہ پیش فرمایا کہ اخلاق حسنہ پر قائم ہو جاؤ۔ اب
بظاہر حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامنے کا اخلاق حسنہ سے کوئی ایسا تعلق تو دکھائی نہیں دیتا کہ گویا ایک ہی چیز
کے دو نام ہوں ۔ مگر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے پاک نمونے اور آپ کی پاک نصائح پر جب
آپ غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اخلاق حسنہ یعنی وہ اخلاق محمدی ﷺ جن کی بنیادیں عشق الہی
میں گڑی ہوئی ہیں ان کے اخلاق کے بغیر کوئی دنیا کی جماعت ایک ہاتھ پر اکٹھی نہیں رہ سکتی ، ان
اخلاق حسنہ کے بغیر کوئی دل آپس میں ملے نہیں رہ سکتے ۔ ان اخلاق حسنہ کے بغیر کوئی ملت ، ملت
واحدہ نہیں کہلا سکتی کیونکہ اخلاق حسنہ سے دوری ہی دراصل دلوں کو پھاڑنے کا دوسرا نام ہے اور یہ
بنیادی روح ہے جس کو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ہمیشہ پیش نظر رکھا اور اسی طریق کے مطابق
جماعت صحابہ کی تربیت فرمائی ۔ پس وہی مضمون ہے جو میں گزشتہ چند خطبات سے آپ کے سامنے
پیش کر رہا ہوں اور اس مضمون کو آج کی دنیا میں غیر معمولی اہمیت ہے جب تک جماعت احمد یہ اخلاق
حسنہ کے ذریعے خود باہم محبت کے رشتوں میں مضبوطی کے ساتھ باندھی نہیں جاتی تمام دنیا کو ایک ہاتھ
پر جمع کرنے کا خیال ہی محض ایک خواب ہے ، ایک دیوانے کی بات ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی
حقیقت نہیں ۔ پس ان باتوں کو غور سے سنیں اور سمجھیں اور مضبوطی سے ان باتوں کو پکڑ لیں کیونکہ یہ حبل
اللہ تک پہنچانے والی باتیں ہیں۔ یہی وہ باتیں ہیں جن کو مضبوطی سے دل میں بٹھا کر آپ حبل اللہ کا
فیض پائیں گے اور آپ کے دل اکٹھے ہوں گے اور باہم مضبوط رشتوں میں باندھے جائیں گے۔

خطبات طاہر جلد 13
391
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 مئی 1994ء
صلى الله
عروسه
حضرت اقدس محمد مصطفی علی چھوٹی چھوٹی، پیاری پیاری باتوں میں نصیحت فرماتے ہیں
اور ہر نصیحت کے پیچھے ایک عرفان کا خزانہ ہے۔ اس پر آپ غور کریں اور روزمرہ کی زندگی میں اس کا
آپ اطلاق کر کے دیکھیں تو پتا چلے گا کہ قوموں کی اجتماعیت کو قائم رکھنے کے لئے یہ بظاہر چھوٹی پتا
دکھائی دینے والی نصیحتیں کتنی عظمت رکھتی ہیں۔
کوئی زندگی کا ایسا گوشہ نہیں جس پر آنحضرت ﷺ نے نصیحت نہ فرمائی ہو۔ نہ گھر کے
حالات ایسے ہیں جن پر آپ کی نظر نہ گئی ہو، نہ بازار کے حالات ہے جن پر آپ کی نظر نہ گئی ہو، نہ
امن کے حالات ہیں، نہ جنگ کے حالات ہیں۔ نہ دن کے نہ رات کے، کوئی لمحہ وقت کا ایسا نہیں،
کوئی انسانی مصروفیت ایسی نہیں ، جس کے ساتھ حضرت محمد مصطفی علی کی نصیحتوں کا تعلق نہ ہو گویا کہ
ایسا نور ہے جو انسانی ضروریات کے ہر گوشے پر پڑ رہا ہے، ہر حصے کو منور کر رہا ہے۔ پس اس پہلو سے
ان تمام نصیحتوں پر نظر رکھنا آپ کی اخلاقی قدروں کو قائم کرنے کے لئے اور اعلیٰ سطح پر بلند رکھنے کے
لئے انتہائی ضروری ہے۔
صلى الله
ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا۔ تم رستوں میں
بیٹھنے سے بچو ۔ صحابہ نے عرض کیا ۔ یا رسول اللہ ﷺ ہم وہاں بیٹھنے پر مجبور ہیں اس کے بغیر چارہ
نہیں ہے۔ مراد یہ تھی کہ امراء تو ایسے ہوتے ہوں گے جن کے پاس احاطے ہیں ۔ بعض زمیندار
ہیں جن کے پاس ڈیرے ہوتے ہیں ، تو غریب بے چارے کہاں جائیں ۔ ان کے لئے تو یہی
ممکن ہے کہ بازار میں نکلیں سڑکوں پر کسی جگہ بیٹھ رہیں اور وہیں مجلس لگا لیں تو انہوں نے ایک
جائز عذر پیش کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ پھر ہم کیا کریں ، کہاں جائیں ۔ ہمارے تو گھر بھی چھوٹے
چھوٹے ۔ ان میں بھی لوگوں کو نہیں بلا سکتے تو مجلسیں کہاں کریں ۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جب
تم وہاں بیٹھنے پر مجبور اور مصر ہو یعنی مجبوری کو قبول فرمالیا اور فرمایا تم اصرار بھی کر رہے ہو تو پھر راستے
کو اس کا حق دیا کرو۔ مفت میں نہ بیٹھو اس کی قیمت ادا کرو۔ انہوں نے عرض کیا کہ راستے کا حق کیا
ہے یا رسول اللہ ﷺ تو آپ نے فرمایا نظریں نیچی رکھنا ، دکھ دینے سے بچنا، سلام کا جواب دینا،
نیک بات کی تلقین کرنا اور بری بات سے روکنا ۔ ( بخاری کتاب الاستیذان حدیث نمبر : 5760) ۔
اب اگر ایسے لوگ بازاروں میں بیٹھے ہوں اور رستے میں بیٹھے ہوں تو ان رستوں کے لئے تو
الله

خطبات طاہر جلد 13
392
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
زینت بن جائیں گے، ان رستوں کی رونق بن جائیں گے، اس کے ذریعے راستے کشادہ ہو جائیں گے
صلى الله
صلى الله
بجائے اس کے کہ یہ لوگ تنگی کا موجب بنیں اور راہ کی ٹھو کر بنیں یہ راہ کی ٹھوکروں سے بچانے والے بن
جائیں گے۔ پر گے۔ پس جہاں بھی آپ جاتے ہیں جس بازار سے بھی نکلتے ہیں وہاں آنحضرت ﷺ کی اس
نصیحت کو پیش نظر رکھا کریں اس سلیقے سے جائیں کہ آپ کی ذات سے کسی کو دکھ نہ پہنچے۔ آپ کی
نگا ہیں ان جگہوں پر نہ پڑیں جہاں نہیں پڑنی چاہئیں۔ آپ سلام کا جواب دیں اور ایک دوسری جگہ
فرمایا افشوا السلام ( ترندی کتاب صفۃ القیامة ) سلام کو خوب رواج دو۔ سلام کے جواب دینے کا جو
یہاں ذکر فرمایا ہے اور سلام کرنے کی نصیحت نہیں فرمائی اس میں ایک حکمت ہے کیونکہ حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ نے جو آداب ہمیں سکھائے ہیں ان کی رو سے چھوٹا جب بڑے کو دیکھتا ہے تو پہلے چھوٹا عليسة
بڑے کو سلام کرے اور چلنے والا بیٹھنے والے کو سلام کرے۔ یعنی بیٹھے رہنے والے کا کام نہیں ہے کہ وہ ہر
چلتے پھرتے کو سلام کرتا جائے بلکہ چلنے والا بیٹھے رہنے والے کو جو کسی جگہ بیٹھا ہو اس جگہ وہاں سے
گزرتے ہوئے حق ادا کرے اور اس کو سلام کرے۔ ( بخاری کتاب الاستیذان حدیث نمبر : 5764) پس
آنحضور ﷺ کی ذات میں کہیں ادنی سا بھی تضاد دکھائی نہیں دیتا ۔ آپ کی نصیحتوں میں بھی کہیں
آپس میں کوئی تصادم نہیں ہے۔ پس یہاں آنحضرت ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ رستے کا حق ادا کرو
اور اس طرح ادا کرو کہ جب تم بیٹھے ہو تو چلتے پھرتے لوگوں کو سلام کرتے رہو۔ فرمایا سلام کا
جواب دو کیونکہ یہ چلنے والوں کا کام ہے اور انہیں کو نصیحت ہے کہ وہ جب کسی مجلس کے پاس سے
گزریں تو اس کو سلام کہہ کر گزریں۔ نیک بات کی تلقین کرو۔ وہاں بیٹھ کر بے ہودہ سرائی نہ کرو۔
بعض دفعہ یہ مجلسیں لگتی ہیں وہ مجلسیں ضروری نہیں کہ سڑک کے کنارے پر لگی ہوں ۔ ہوٹلوں میں بھی
لگتی ہیں، چائے کی دوکانوں میں بھی لگتی ہیں ، حلوائیوں کی دوکانوں پر بھی لگتی ہیں۔ ان کے سامنے
کھڑے ہو کر لوگ گپیں مار رہے ہوتے ہیں ۔ مگر جہاں جہاں بھی یہ مجلسیں لگتی ہیں بالعموم
صلى الله آنحضور ﷺ کی نصیحت سے عاری نظر آتی ہیں ۔ نہ وہاں نیکی کی باتوں کی تلقین ہو رہی ہے، نہ
وہاں کسی کے سلام کا جواب دینے کی پروا ہوتی ہے، نہ نظروں کو ادب سکھایا جاتا ہے، نہ بری
باتوں سے روکا جاتا ہے۔ پس یہ وہ اسلوب ہیں جن کو امت واحدہ جب اختیار کرتی ہے تو جمعیت
میں مزید طاقت عطا ہوتی ہے۔ آپس کے رشتے پہلے سے بڑھ کر مضبوطی سے باندھے جاتے

خطبات طاہر جلد 13
393
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
ہیں۔ پس ان نصیحتوں کو ہر بازار میں اپنے ساتھ اپنی حرز جان بنا کر ساتھ لے جایا کریں اور ان پر
عمل کیا کریں۔
ایک روایت ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی جو بخاری سے لی گئی ہے اور پہلی
الله روایت بھی بخاری سے لی گئی تھی۔ ایک آدمی آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا کون
سا اسلام افضل اور بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا کھانا کھلانا اور ہر ملنے والے کو خواہ جان پہچان ہو یا نہ ہو
سلام کہنا ۔ ( بخاری کتاب الاستیذان ، حدیث نمبر : 5767)
صلى
آنحضور سے ایک ہی سوال جب مختلف وقتوں میں کیا جاتا تھا اور سوال کرنے والا ایک
خاص کردار کا مالک ہوتا تھا تو آنحضرت ﷺ اس ایک ہی سوال کے مختلف جواب دیا کرتے تھے اس کا
یہ مطلب نہیں کہ آپ کے کلام میں کوئی تضاد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پوچھنے والے کو اس کے
موقع اور محل کے مطابق کا جواب دیا جائے ۔ ایک ایسا آدمی آیا جو اپنی ماں سے حسن سلوک نہیں کرتا تھا
یا اس کا حق ادا نہیں کرتا تھا۔ اس کو فرمایا کہ ماں کی خدمت سب سے بڑا جہاد ہے اور ایک اور موقع پر
جہاد کی دوسری تعریف فرمادی۔ چنانچہ حسب حال نصیحت فرمانا بھی سنت ہے۔ جب آپ نیک نصیحت
کریں گے اور بری باتوں سے روکیں گے تو اس وقت بھی اس طر ز محمد مصطفی ﷺ کو پیش نظر رکھیں کہ
یونہی آنکھیں بند کر کے ہر اچھی بات کرتے چلے جانا، ہر بری بات سے روکنا یہ مراد نہیں ہے۔ موقع
اور محل دیکھ کر ایسی نصیحت کریں جو جس کو سنائی جائے اس سے تعلق رکھتی ہو اور اسے فائدہ پہنچانے والی
ہو۔ پس آنحضور ﷺ نے فرمایا کھانا کھلانا سب سے افضل کام ہے حالانکہ بہت سی دوسری احادیث
میں مختلف کام ہیں جو افضل بتائے گئے ہیں اور ایک افضل کا مطلب ہے جو سب سے اچھا ہو تو دوسرا
افضل اس سے مختلف کیسے ہو سکتا ہے۔ یہ وہ سوال ہے جس کا میں آپ کو جواب سمجھا رہا ہوں ۔ ہر شخص
کے نقطہ نگاہ سے اس کے حالات پر چسپاں ہونے والا افضل اپنے معنے بدلتا رہتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ
ایک ایسا شخص آپ کے پیش نظر ہو جو کنجوس ہو ، جو مہمان نوازی میں کمزور ہو تو اس کو یہ نصیحت فرمائی کہ
سب سے افضل اسلام یہ ہے کہ لوگوں کو کھانا کھلایا کرو اور پھر دوسری نصیحت یہ فرمائی کہ ہر ملنے والے کو
خواہ جان پہچان نہ ہو سلام کہا کرو۔ یہ بھی میرے نزدیک اسی مزاج کے ساتھ تعلق رکھنے والی بات
ہے۔ جو شخص فطرتا خسیس ہو اور لوگوں تک اپنا فیض آگے بڑھ کر نہ پہنچائے وہ بے وجہ ہر شخص کو سلام

خطبات طاہر جلد 13
394
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
بھی نہیں کرتا۔ اس سے بڑا اس کے فائدے کا آدمی نظر آ جائے تو اسے جھک کر بھی سلام کرے گا۔
اس کے سوا ہر آیا گیا اس کے لئے اجنبی ہے اور بے معنی ہے۔ پس جس شخص کو آپ نصیحت فرمار ہے
ہیں اس کی بنیادی کمزوری کو پیش نظر رکھا ہے اور فرمایا کہ تم کھانا کھلانے میں کمزور ہو یہ کہا تو نہیں مگر
مراد یہی تھی تم کھانا کھلایا کرو یہ بہت اچھا کام ہے اور اسی طرح سلام میں نہ صرف پہل کرو بلکہ ہر ایک
کو سلام کیا کرو۔
آنحضور ﷺ سے روایت ہے یہ بھی بخاری سے لی گئی ہے۔ حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں
کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اس کی جگہ سے اس غرض سے نہ
اٹھائے کہ تا وہ خود اس جگہ بیٹھے ۔ وسعت قلبی سے کام لو اور کھل کر بیٹھو ۔ چنانچہ ابن عمر کا طریق یہی
تھا کہ جب کوئی آدمی آپ کو جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے اٹھتا تو آپ اس کی جگہ پر نہ
بیٹھتے ۔ ( بخاری کتاب الاستیذان: 5799)
الله
اس حدیث کے دو حصے ہیں ۔ پہلا حصہ حدیث کہلاتا ہے دوسرا حصہ اثر ہے۔ پہلے حصے
میں آنحضرت ﷺ کی نصیحت ہے دوسرے میں صحابی نے جو نصیحت سنی اس سے اپنے لئے جو اس عليه
نے کردار چن لیا اور جو طریق اختیار کر لیا اس کا ذکر ہے۔ پہلا واجب التعمیل ہے۔ ہمارا فرض
ہے کہ من و عن اس پر عمل کریں۔ دوسرا واجب التعمیل نہیں ہے کیونکہ ہو سکتا ہے اس صحابی نے غلط
سمجھا ہو اور اس کے بعد جو میں حدیث آپ کے سامنے رکھوں گا اس سے پتا چلتا ہے کہ اس صحابی
نے اس حدیث کا مفہوم صحیح نہیں سمجھا۔ یعنی احتیاط میں کچھ ضرورت سے زیادہ ہی آگے بڑھ
گئے۔ لیکن آنحضرت ﷺہ جنہوں نے نصیحت فرمائی آپ اس نصیحت کا مضمون سب سے بہتر سمجھتے
ہیں اسی لئے میں نے اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے اس کے ساتھ ایک دوسری حدیث بھی رکھ
دی ہے۔
صلى الله
علي
پہلی حدیث کا بھی جو پہلا حصہ ہے یعنی جس کو میں حدیث کہتا ہوں مراد یہ ہے کہ جب
آپ کسی جگہ جاتے ہیں تو کسی کو یہ نہ کہیں کہ تم اٹھ جاؤ خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو ۔ مرتبے میں چھوٹا ہو
یا بڑا ہو یا عمر میں چھوٹا ہو یا بڑا ہو کسی کو یہ کہہ کر جگہ خالی کروانا کہ میں آیا ہوں تھوڑی سی جگہ خالی کر
دو۔ یہ بد خلقی ہے اور آنحضرت ا اخلاق کے جس بلند ترین مقام پر فائز تھے آپ اسی مقام کی

خطبات طاہر جلد 13
395
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
باتیں امت کو سکھا رہے ہیں۔ فرماتے ہیں مجھ سے اخلاق سیکھو، مجھ سے تعلق باندھا ہے، میں حبل اللہ دکھا رہے ہیں۔ فرماتے ہیں مجھ سے اخلاق سکھو مجھ
ہوں تم نے اللہ سے تعلق باندھنا ہے تو میرے وسیلے سے باندھو گے اور یہ انداز ہیں وہ تعلق
باندھنے کے کہ جیسے میں کرتا ہوں ویسا ہی تم کرو۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ نے کبھی کسی جگہ جانے پر
کسی کو اشارہ یا کنایہ یالفظا اپنے مقام سے نہیں اٹھایا۔
صلى الله
ا
یہاں یہ بات سمجھانی بھی ضروری ہے بعض دفعہ لوگ منہ سے نہیں کہتے مگر انداز بتا رہا
ہوتا ہے کہ جگہ خالی کرو۔ وہ دیکھتے اس طرح ہیں کہ اور تمہیں کیا چاہئے میں آ گیا ہوں ۔ اٹھو اور
اپنی جگہیں پیش کر دو۔ چاہے یہ زبان سے کہا جائے یا عمل سے کیا جائے یہ دونوں چیزیں اس
بلند اخلاق سے گری ہوئی ہیں جس پر حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ فائز تھے مگر اس کا ر اس کا یہ مطلب
نکالنا کہ اگر کوئی اپنی جگہ خالی کرے تو وہاں نہ بیٹھو یہ درست نہیں ہے اور یہ حصہ اثر ہے یعنی صحابی
کی بات ہے ، آنحضرت ﷺ کا طریق نہیں تھا ، ابن عمر کا طریق لکھا ہوا ہے کہ جب کوئی آپ کو
جگہ دینے کے لئے اٹھتا تو آپ کہتے تھے نہیں میں نہیں بیٹھوں گا وہاں ۔ آنحضرت ﷺ کا طریق
اتھا ۔ حضرت واثلہ بن خطاب سے روایت ہے کہ آنحضرت یہ مسجد میں تشریف فرما تھے
کہ ایک شخص حاضر ہوا ۔ حضور ﷺ اسے جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے ہٹ گئے ۔ کیسے بلند
اخلاق ہیں جہاں آنے والوں کو نصیحت فرمائی ہے کہ تم نے اٹھانا نہیں ہے۔ وہاں یہ مطلب نہیں
ہے کہ ہر بیٹھا رہنے والا تن کر بیٹھا رہے کہ آنے والے کو نصیحت ہے کہ نہیں اٹھانا تو ہم کیوں
اٹھیں اپنی جگہ سے ۔ محمد رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر کون معزز ہو سکتا تھا ، ہو سکتا ہے یا ہو سکے گا۔
کیا
رض
صلى الله
صلى الله
ایک ہی ہی ۔ ہیں جو کائنات ائنات میں سب سے معزز تھے اور ہمیشہ معزز رہیں گے ۔ آپ کا دستور یہ تھا کہ
مسجد میں تشریف فرما ہیں ۔ آنے والا آیا ہے تو اپنی جگہ سے کچھ سرک گئے تا کہ اس کے لئے جگہ
بن جائے ۔ وہ شخص کہنے لگا حضور ! جگہ بہت ہے آپ کیوں تکلیف فرماتے ہیں۔ اس پر حضور
نے فرمایا ایک مسلمان کا حق ہے کہ اس کے لئے اس کا بھائی سمٹ کر بیٹھے اور اسے جگہ دے۔
بيقي في شعب الايم الایمان - مشکوۃ باب القيام )
پس آنے والے کو اور نصیحت ہے، بیٹھنے والے کو اور نصیحت ہے اور دونوں طرف
Cushoning ہے۔ اگر کسی ایک سے بھی اخلاقی غلطی ہو تب بھی ٹھو کر نہیں لگے گی ۔ دونوں

خطبات طاہر جلد 13
396
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
ہیں ۔
طرف ایسی دبیز چیزیں ہیں جو Shock proof ہیں ۔ صدمہ کو ختم کرنے والے اخلاق ۔
پس اگر ایک سے ٹھوکر لگنے کا خطرہ بھی ہو تو دوسرا اپنے اوپر اس کو اس نرمی سے لے لیتا ہے کہ اس
سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ پس وہ جو دستور تھا ابن عمر کیا، وہ ان کا اپنا ایک انداز تھا۔ رسول اللہ ﷺ کی
صلى الله
صلى الله
عليه
نصیحت سنی کہ دل میں اس زور سے گڑ گئی ہے کہ آپ وہم بھی نہیں کر سکتے تھے کہ اشارہ یا کنایہ بھی
میں اس مضمون کے کسی پہلو پر عمل پیرا نہ ہو سکوں ۔ پس اس بات کو مبالغہ کی حد تک قبول کیا اور جب
کوئی آپ کے لئے جگہ خالی کرتا تھا آپ وہاں بیٹھنے سے انکار کر دیتے تھے۔ یہی واقعہ محمد رسول اللہ ﷺ
سے بھی ہوا آنے والے نے آپ کے ادب میں انکار کیا حضور نے فرمایا۔ نہیں ہر مسلمان کو چاہئے
کہ آنے والے کے لئے کچھ جگہ بنائے کچھ سمٹے ۔ یہاں ملاقاتیں جب ہوتی ہیں تو بعض دفعہ میں
نے دیکھا ہے کرسیاں کم ہوتی ہیں آنے والے زیادہ ہوتے ہیں اور بعض دفعہ بچے بھی کرسیوں پر
ڈٹے بیٹھے رہتے ہیں۔ ان کے بڑے کھڑے ہیں اور ان کو پرواہ نہیں ہوتی اور اس عمر میں اگر یہ
نصیحت ان کو دل نشین نہ کرائی گئی تو بڑے ہو کر وہ بد اخلاق لوگ بنیں گے۔ یہ درست ہے کہ ماں
باپ خود بچوں کو یہ کہہ کر اٹھو اٹھو میرے لئے جگہ خالی کرو۔ ان کی عزت نفس کو کچلنا نہیں چاہئے مگر
جب دوسرے آتے ہیں تو اس وقت نصیحت کر کے ان کو سمجھانا چاہئے کہ اپنے لئے جگہ نہ مانگیں،
دوسروں کو جگہ دینے کے لئے آمادہ تو کریں یہاں تک کہ یہ ان کی فطرت ثانیہ بن جائے اور ہمارے
سب بچوں کو یہ بنیادی محمد رسول اللہ ﷺ کا خلق ایسا یاد ہو جائے کہ ان کی رگ و پے میں سرایت کر
جائے ، ان کی فطرت ثانیہ بن جائے ۔ ہر شخص آنے والا بھی محمد رسول اللہ ﷺ کے خلق کا مظاہرہ کر
صلى الله
الله
صلى الله
رہا ہو اور بیٹھنے والا بھی محمد رسول اللہ ﷺ کے خلق کا مظاہرہ کر رہا ہو۔ امر واقعہ یہ ہے کہ حدیث پر عمل
کرتے ہوئے اور آپ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے آپ کے ذہن میں جو نقشہ ابھرنا چاہئے وہ یہ
ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو جسمانی طور پر ہم سے جدا ہو چکے ہیں مگر آپ کی سیرت ہم
سے کبھی جدا نہ ہو اور اس کا ئنات کے ہر جو کو آپ کی سیرت بھر دے، ہر اندھیرے کو آپ
کی سیرت کا نور روشنی میں تبدیل کر دے اور یہی ایک ذریعہ ہے جس سے زمانہ کی تاریکیاں
اجالوں میں تبدیل کی جائیں گی ۔ اس کے بغیر اور کوئی رستہ نہیں ہے۔ اس لئے چھوٹی چھوٹی
نصیحتوں کو معمولی نہ سمجھیں ۔ انہی سے آپ نے کائنات میں رنگ بھرنے ہیں ، خوشبوئیں عطا

خطبات طاہر جلد 13
397
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
کرتی ہیں ۔ محمد مصطفیٰ ﷺ کا حسن ہے جس نے در حقیقت اس کا ئنات کے بدصورت چہروں کو
لا زوال حسن میں تبدیل کر دینا ہے۔
صلى الله
آنحضور ﷺ سے حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا میری سنت میں یہ
بات بھی شامل ہے کہ میزبان اعزاز و تکریم کے ارادے سے مہمان کے ساتھ گھر کے دروازے تک
الوداع کہنے آئے ۔ (سنن ابن ماجہ ابواب الاطعمه باب الضيافة ) ۔
صلى الله
اب آنحضرت ﷺ کا ایک غلام اس نیت سے اس عادت کو اپناتا ہے تو اس کو پتا بھی نہیں
کہ اس چھوٹی سی بات کا بعض دفعہ دوسروں پر کتنا گہرا اثر پڑتا ہے۔ مختلف مہمان تشریف لاتے ہیں
(یعنی باہر سے ملنے کے لئے مختلف ملکوں سے ) تو جہاں تک توفیق ہے میں آنحضرت ﷺ کی اس
نصیحت پر عمل کرتا ہوں اگر بعض دوسرے مہمانوں کی مجبوریوں سے، کیونکہ ان کے آپس میں بھی
حق ہوتے ہیں ، میں باہر تک نہ جا سکوں تو کم سے کم دفتر کے دروازے تک آ کر ان کو رخصت کرتا
ہوں اور مجھے یاد ہے ایک پاکستان کے بہت معزز خاندان کے دوست تشریف لائے ان کا نام
ظاہر کرنا مناسب نہیں تو کوئی تکلف نہیں تھا ، کوئی یہ خیال نہیں تھا کہ خاص طور پر ان کو مرعوب
کروں گا۔ جیسے عادت تھی ان کو باہر تک کار کے دروازے تک چھوڑنے گیا ۔ تو وہاں سے پتا چلا
ایک احمدی نے لکھا کہ وہ جگہ جگہ ہر مجلس میں یہی تذکرے کر رہے ہیں کہ حیرت انگیز اخلاق ہیں
اور میں اپنی جگہ شرمندہ بھی ہوا اور میں نے سوچا کہ اتنی معمولی سی بات ، جو میر اخلق ہے ہی نہیں ،
یہ تو میرے آقا و مولی محمد رسول اللہ کا خلق تھا میں نے تو عاریتا مانگا ہوا تھا اور میری نیکی کا اس میں
کوئی بھی دخل نہیں ۔ یہ وہ خلق ہے جو ایک خلق ایک موقع پر ، ایک چھوٹے سے اظہار میں دلوں کو
جیت لینے والا ثابت ہوا ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں آپ اس خلق کو اپنا ئیں تو دیکھیں کتنے دل
جیتے جائیں گے لیکن خلق ایک نہیں بلکہ ہزار ہا خلق ہیں ۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے
خلق ہیں جو محمد مصطفی اللہ کے فیض عام نے ہم تک پہنچائے اور ایک سمندر فیوض کا جاری فرما دیا
ہے۔ ان اخلاق کو اپنی زندگیوں میں اپنا لیں پھر دیکھیں آپ کے اندر کتنی عظیم انقلابی طاقتیں پیدا
ہو جاتی ہیں ۔
صلى الله
۔
حضرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے آپ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا : جب

خطبات طاہر جلد 13
398
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
تم تین ہو تو تم میں سے دوا لگ سرگوشی نہ کریں جب تک کہ دوسرے لوگوں کے ساتھ نہ مل جاؤ کیونکہ
اس طرح تیسرے آدمی کو رنج ہو سکتا ہے ۔ (مسلم کتاب السلام باب تحریم مناجاة ) ۔ مراد یہ ہے کہ پتا نہیں
وہ کیا بات کر گئے ہیں ۔ اب یہ جو خلق ہے اس کا خاص طور پر ایسے ملکوں سے گہرا تعلق ہو جاتا ہے جہاں
مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ مختلف قو میں آباد ہیں، اپنی اپنی زبانیں لے کر آ گئیں ۔ اب یہ تو ہر ایک
کے لئے ممکن نہیں کہ ہر ایک دوسری زبان کو سیکھے اور اپنی بات کے ایسی زبانوں میں ترجمے کرتا چلا جائے
کہ مجلس میں بیٹھا ہوا ہر شخص اس کو سمجھ سکے۔ یہ مراد نہیں ہے اول مراد یہ ہے کہ اگر ایسی مجلس میں ہو
جہاں ایک ہی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے تو کانوں میں سرگوشی نہ کرو اور دوسروں کی موجودگی میں ان
سے الگ چھپ کر گویا راز کی بات نہ کرو۔ دوسری بات اس میں یہ ہے کہ اگر ایسی زبان بولنے والے
ہیں جو تم بول سکتے ہو اگر چہ تمہاری زبان نہیں اور ایسا شخص بھی موجود ہو جو تمہاری زبان جانتا ہے تو جب
آپ ایسے شخص سے اپنی زبان میں بات کریں گے تو عملاً یہ سرگوشی کے قائم مقام ہو جائے گی اور وہ شخص
جو آپ کی زبان نہیں سمجھتا تیسرا ہے اس کے لئے تکلیف کا موجب بنے گی ۔اسی لئے اکثر اوقات میں
احمدیوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جس ملک میں ہو اس کی زبان کو اتنی اہمیت دو کہ اگر تم سو بیٹھے ہو اور ایک
بھی اس زبان کا بولنے والا ہو جو تمہاری زبان نہیں سمجھتا ، تو اس حدیث کی نصیحت کا وہاں بھی اطلاق ہو تو
گا۔ آپس میں جب تم باتیں کرو گے وہ ایک شخص یہ سمجھے گا کہ مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے گویا میں اس مجلس
کا حصہ نہیں ہوں اور اس کا اس کے اوپر بہت اثر پڑ سکتا ہے یہاں تک کہ بعض لوگ اسی وجہ سے پھر
مذہب سے بدظن ہو کر دور ہٹ جاتے ہیں۔ چنانچہ انگلستان ہی میں مجھے پتا چلا کہ دو خواتیں تھیں جو کسی
زمانے میں بہت ہی مخلص احمدی تھیں اور اس کے بعد ان کا رابطہ کٹ گیا۔ جب میں انگلستان آیا تو مجھے
کسی نے بتایا کو وہ دو خواتین تھیں وہ ابھی تک زندہ ہیں اور ان کا رابطہ اس وجہ سے کٹا کہ وہ مجلسوں میں
آتی تھیں تو پاکستانی خواتین آپس میں اردو میں یا پنجابی میں باتیں کرتی رہتی تھیں اور وہ جن کا ملک ہے
وہ اپنے ہی ملک میں اجنبی بنی بیٹھی رہتی تھیں۔ یہاں تک کہ وہ جماعت سے بدظن ہو گئیں اور باوجود
اس کے کہ پہلے ابتداء میں وہ بڑی قربانی کرنے والی تھیں، چندے بھی بہت دیا کرتی تھیں وہ قطع
تعلق کر کے ایک طرف بیٹھ رہیں ۔ جب مجھے پتا چلا تو ان کی طرف میں نے معذرت کا پیغام
بھجوایا۔ ان کی دل جوائی کی باتیں کیں اور ان سے کہا کہ مذہب تو اپنی جگہ ہے کسی کی بداخلاقی

خطبات طاہر جلد 13
399
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
کی وجہ سے آپ کیوں خودکشی کرتی ہیں ، اپنا نقصان کیوں اٹھاتی ہیں ۔ اس نے بڑا غلط کام کیا
ہے یہ اپنا محمد اللہ اور ہے لیکن یہ مطلب تو نہیں کہ آپ اپنا تعلق محمد رسول اللہ اور اسلام سے کاٹ لیں ۔ چنانچہ اللہ
کے فضل کے ساتھ اس نصیحت نے اثر دکھایا اور ایک خاتون کا پتا چلا ان کو میں نے بہت
لجاجت کے ساتھ بلایا کہ ہمارے گھر تشریف لائیں ، ہمارے ساتھ کھانا کھائیں اور لجنہ کو پیغام دیا کہ
یہ جب ملا کریں تو ان سے عزت کے ساتھ پیش آیا کریں۔ دو تین چھوٹی چھوٹی باتوں سے ان کی کایا
پلٹ گئی، چندوں میں غیر معمولی طور پر نمایاں ہو گئیں ۔ حالانکہ خطرہ یہ تھا ، اطلاع یہ تھی کہ ایک موقع پر
رہی تھیں کہ دوبارہ عیسائیت میں مدغم ہو جائیں اور اسلام کو ترک ہی کر دیں کیونکہ وہ سمجھتی
تھیں کہ اگر کسی مذہب میں عام روز مرہ کے اخلاق بھی درست نہیں ہیں تو پھر اس نے ہماری راہنمائی
کیا کرنی ہے؟ تو آنحضرت ﷺ کی یہ چھوٹی چھوٹی نصیحتیں ہمارے عمل کرنے کے لحاظ سے چھوٹی
ہیں، اپنے مرتبے اور مقام اور رفعتوں کے لحاظ سے چھوٹی نہیں ۔ ان کی مثال ان دو کلموں کی سی ہے
جن کے متعلق آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں ۔
وہ یہ سوچ رہی
صلى الله
كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ۔
( بخاری کتاب الایمان حدیث نمبر: 6188) کہ دو کلمے ہیں بالکل چھوٹے چھوٹے زبان پر ہلکے ہیں
لیکن وزن میں بہت بھاری ہیں اور اللہ کو بہت ہی پیارے ہیں ۔ تو چھوٹی نصیحت ان معنوں میں کہ
اس نصیحت پر عمل کرنا یا ان نصیحتوں پر عمل کرنا اتنا آسان ہے کہ آدمی جب عمل کرتا ہے تو حیرت سے
دیکھتا ہے کہ یہ نیکی کیسے ہو گئی یہ تو معمولی سی بات ہے۔ لیکن وزن میں یہ باتیں اتنی گہری ، اتنی وزنی
اور اتنی ٹھوس ہیں کہ قوموں کی تقدیر میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔
پس اپنے آپ کو ایک با اخلاق جماعت بنائیں اور بااخلاق جماعت بننے کے لئے
با اخلاق گھر بنانے ضروری ہیں۔ یہ نا ممکن ہے کہ بازاروں میں تو آپ خلیق ہوں اور گھروں میں بد تمیز
اور بداخلاق ہوں اس سے قو میں نہیں بن سکتیں یہ ایک دھوکے کی زندگی ہے۔ بعض لوگ مجھے لکھتے ہیں
مثلاً بعض عورتوں نے مجھے لکھا کہ ہمارے خاوند بڑے ہر دلعزیز ہیں۔ باہر بہت اچھی باتیں کرتے
ہیں۔ لوگ ان کے بڑے قائل اور ان کے گرویدہ اور گھر آ کر ایسے بداخلاق ہو جاتے ہیں کہ مجھ سے
اور بچوں سے تلخی کے سوا کوئی بات ہی نہیں نکلتی ۔ یہ خلق محمدی نہیں ہے یہ تو خلق منافقت ہے خا خلق محمدی تو

خطبات طاہر جلد 13
400
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
وہ ہے جو اندھیروں میں بھی اسی طرح روشن ہو جیسے روشنی میں روشن تر ہو جاتا ہے اور جگہ کے فرق سے
اس کے اندر کوئی فرق نہیں پڑتا سوائے اس کے کہ وقت کے تقاضوں سے بعض دفعہ پہلے سے بڑھ کر وہ
جوش دکھاتا ہے۔ پس وہی خلیق ہے جو اپنے گھر میں خلیق ہو بھی آنحضرت اللہ نے اخلاق کا سفر گھر تا وہی ﷺ
سے شروع کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔
صلى الله
آنحضور ﷺ فرماتے ہیں خیر کم خیر کم لاهله تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر
والوں کے لئے بہترین ہو۔ وانا خيركم لاهلى (ترندی کتاب المناقب ) اور میں تم سب سے زیادہ
اپنے گھر والوں کے لئے بہترین ہوں۔ آنحضرت ﷺ کے خیر کا سفر گھر سے شروع ہوتا ہے لیکن گھر
پر ختم نہیں ہو جاتا گھر سے شروع ہوتا ہے اور بازاروں میں پھرتا ہے، دوسروں کے گھروں تک فیض
پہنچاتا ہے، تمام عالم آپ سے فیض یاب ہو جاتا ہے۔
پس اپنے گھروں میں اپنے اخلاق درست کریں تو پھر آپ حقیقت میں سچے طور پر خلیق کہلا
سکتے ہیں ۔ با اخلاق انسان کہلا سکتے ہیں اور اس کے بغیر آپ دنیا میں تبدیلی نہیں کر سکتے۔ میں نے
پہلے بھی اس طرف توجہ دلائی تھی کہ گھر میں بداخلاقی کے بہت سے ایسے بدنتائج نکلتے ہیں جو نسلوں کو تباہ
کر سکتے ہیں۔ باہر کی بداخلاقی وقتی طور پر آپ کو نقصان پہنچاسکتی ہے، آپ کے دین کو نقصان پہنچا سکتی
ہے لیکن بات آئی گئی ہو گئی۔ لیکن جو بداخلاقی آپ گھر میں کرتے ہیں وہاں اپنی نسلوں کو بداخلاق بنا
رہے ہوتے ہیں ۔ ایسی نسلیں پیچھے چھوڑ کر جارہے ہوتے ہیں جو سارے ماحول میں بدخلقیوں کے
زہر گھلا دیتی ہیں اور پھر نسلاً بعد نسل آپ کی بداخلاقیوں کو آگے بڑھاتی چلی جاتی ہیں کیونکہ بد خلق ماں
باپ کے بچے بسا اوقات ، الا ماشاء اللہ سب کے سب بد خلق نکلتے ہیں اور جو شخص اپنے گھر میں اپنے
باپ کو گندی زبان استعمال کرتے دیکھتا ہے وہ خود بھی ویسی ہی گندی زبان پھر دوسروں کے لئے
استعمال کرتا ہے اور بعض دفعہ وہ اپنے باپ کے لئے بھی وہ زبان استعمال کرتا ہے مگر دل میں کرتا
ہے۔ بہت سے ایسے نفسیاتی مریض میرے پاس آئے ہیں مثلاً ابھی کچھ عرصہ پہلے انگلستان میں ایک
غیر مسلم خاتون تھیں بہت شدید نفسیاتی مرض میں مبتلا تھیں میرے پاس تشریف لائیں کہ میں تو سب
ڈاکٹروں کے پاس پھر چکی ہوں میرا کوئی علاج نہیں اور میرا دل چاہتا ہے کہ خود کشی کر کے اپنے آپ کو
ختم کرلوں۔ میں نے کہا کیا بیماری ہے آپ کو ۔ کہنے لگیں کہ بڑے بُرے خیالات دل سے اٹھتے

خطبات طاہر جلد 13
401
خطبه جمعه فرموده 27 رمئی 1994ء
ہیں۔ ان کی طرز سے میں سمجھا کہ برے خیال سے کوئی اور مراد ہے۔ میں نے کہا خدا تعالیٰ کے متعلق
آپ دل میں بد زبانی کرتی ہیں انہوں نے کہا ہاں یہی بات ہے آپ نے بالکل صحیح بات پکڑی ہے۔
میں نے کہا کیا اس سے پہلے آپ اپنے ماں باپ یا خاوند کے خلاف ایسے ہی جذبات رکھتی تھیں اور
ان کو دبا لیا کرتی تھیں ۔ ان کا چہرہ کھل گیا جیسے میں ان کے دل کے راز پڑھ کر جس طرح کتاب سنائی
جاتی ہے وہ سنا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا یہی تو بات ہے جو کسی کو پتا نہیں چلتی بالکل اسی طرح واقعہ ہوا
ہے۔ میں نے کہا اس پر آپ نے اس کو دبایا اور آپ خوف زدہ ہوئیں اور آپ نے کہا دیکھو میرے
باپ کا مقام کیا ہے اور میں اس کے متعلق کیا لفظ سوچ رہی ہوں اور ڈرگئیں اور پھر ایک خوف دوسرے
خوف میں تبدیل ہونے لگا۔ پھر آپ کو اسی سوچ میں خیال آیا کہ اگر میں اللہ کے متعلق ایسا کلمہ کہہ
دوں تو پھر کیا ہوگا۔ تو یہ آپ کا خوف ہے جو آپ کو ڈرا رہا ہے۔ وہ بدی خدا کے متعلق آپ کے دل
سے نہیں پھوٹ رہی ۔ اس لئے آپ اس بات کو بھول جائیں کہ آپ گنہگار ہیں ۔ اصل میں اس گناہ
کی جو کنہ ہے، آغاز ہے وہ نیکی سے شروع ہو رہا ہے اور خوف زدہ ہو کر آپ کو پتا نہیں کہ آپ کیا
حرکت کر رہی ہیں اور کسی دباؤ کے نیچے ہیں۔ ان کو میں نے پیار سے سمجھایا اور میں نے کہا کہ آپ
مسلمان تو نہیں لیکن آنحضرت ﷺ کی ایک نصیحت ہے جو شاید آپ کے دل کو تسلی دے سکے۔ آپ
نے فرمایا میری امت کے ان خیالات کے گناہ اٹھا دئے گئے ہیں جو مجبورا ان کے دل میں پیدا ہوتے
ہیں مگر ان پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا ، بے اختیاری کی باتیں ہیں ۔ میں نے کہا دیکھو ہمارے
آقا و مولا محمد مصطفی ﷺ نے چودہ سو سال پہلے ایسے تمام نفسیاتی مریضوں کا علاج بھی بیان فرما دیا۔
اس کا حل پیش کر دیا۔ میری یہ باتیں سن کر ان کو اتنا اطمینان نصیب ہوا کہ انہوں نے کہا کہ آج تک نہ کا
کبھی کسی ڈاکٹر سے یہ بات مجھے ملی نہ کسی بزرگ سے یہ بات سمجھ آئی۔ آج پہلی دفعہ میرے دل کو ٹھنڈ
پڑی ہے ورنہ میرا دل چاہتا تھا کہ میں خود کشی کر کے مر جاؤں اور بعینہ یہی بات تھی۔
صلى الله
یہ کران
پس حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی نصائح زندگی کے ہر حصے پر چھائی ہوئی ہیں۔ ہر نفسیاتی
بیماری سے تعلق رکھتی ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان باتوں میں بھی جو دلوں میں پوشیدہ ہیں
حمد رسول الله ﷺ پہلے ہی جواب دے رہے ہیں گویا تمام دنیا میں لوگوں کے دلوں پر نظر ہے حالانکہ علیہ
عالم الغیب نہیں مگر عالم الغیب سے ایسا گہرا تعلق ہے کہ اس سے ایک روشنی پائی ہے اور وہ روشنی تمام
الله

خطبات طاہر جلد 13
402
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
انسانوں کے دلوں تک سرایت کر جاتی ہے۔ پس حضور اکرم ﷺ کی نصیحتوں کو بڑی مضبوطی سے تھام
لیں ۔ یہی حبل اللہ ہے حقیقت میں ۔ اسے پکڑ لیں تو پھر کبھی منتشر نہیں ہوں گے۔ فرماتے ہیں دیکھو ۔
جب تیسرا آدمی بیٹھا ہو تو ایسی زبان میں بات نہ کیا کرو جس سے اس کے لئے ٹھوکر کا سامان ہو وہ سمجھے
کہ مجھے الگ کر دیا گیا ہے اور دل میں رنجش محسوس کرے ۔
آنحضور ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا یہ حضرت ابوذر کی روایت ہے، مسلم کتاب البر
سے لی گئی ہے معمولی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھو۔ نیکی نیکی ہی ہوتی ہے چاہے تھوڑی ہی ہو۔ امرِ
واقعہ یہ ہے کہ کہتے ہیں۔ چوری چوری ہی ہوتی ہے۔ پنجابی میں کہتے ہیں ” لکھ دی وہ چوری
66
وہ
تے لکھ دی وی چوری لاکھ چراؤ تب بھی چوری ” لکھ چرا ؤ تب بھی چوری ۔ چوری چوری چراؤ :
ہی ہے۔ نیکی کا بھی یہی حال ہے نیکی کا ایک از لی پیوند خدا تعالیٰ کی ذات سے ہے۔ جس نیکی
سے بھی آپ پیوند لگا ئیں گے آپ کا تعلق خدا تعالیٰ سے قائم کرنے والی ہو گی ۔اسی لئے
آنحضور ﷺ فرماتے ہیں اخلاقی تعلیمات کو معمولی نہ سمجھو۔ یہ نیکیاں ہیں ۔ ان کو اہمیت دو۔
یہاں تک فرمایا اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے پیش آنا بھی تو ایک نیکی ہے اور کچھ نہیں ہوتا تو
ہنس کر بات کر لیا کرو۔ (مسلم کتاب البر والصلة ، باب استجاب طلاقة الوجه عند اللقاء )
صلى الله
آج کل کے زمانے میں بعض لوگ بڑے فخر سے نئی تہذیب کا یہ محاورہ پیش کرتے ہیں کہ
عليه
مسکرا کے ملو تمہیں اس کی کوئی قیمت نہیں دینی پڑتی ۔ آج سے چودہ سو سال پہلے حضرت محمد مصطفی ہے
ہمیں یہ نصیحت فرما چکے ہیں کہ خندہ پیشانی سے ہی پیش آ جاؤ یہ مراد نہیں کہ یہی کافی ہے۔ موجودہ
نصیحت کہ مسکرا کر ملو تمہیں اس کی کوئی قیمت نہیں دینی پڑتی ۔ ایک سرسری اور محض ایک مصنوعی سی
نصیحت ہے۔ اس میں گہرائی نہیں ہے۔ اس بات کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ جہاں پیسے دینے پڑیں وہاں
بے شک نیکی نہ کرو کیونکہ دلیل یہ قائم کی گئی ہے کہ دوسرے سے مسکرا کر پیش آؤ کیونکہ تمہیں مسکراہٹ
کی قیمت نہیں دینی پڑتی ۔ بصورت دیگر اگر قیمت دینی بھی پڑے تو پھر بے شک نہ مسکراؤ۔ اسلامی تعلیم
تو بہت گہری ہے اور اس سے بہت زیادہ ہے۔ مسکراؤ بھی اور اپنے پلے سے دو بھی اور قربانیاں بھی
کرو۔ یہ اسلامی تعلیم ہے مگر اگر کسی وجہ سے تم اور کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم اتنا تو کرو کہ خندہ پیشانی
سے بھائی سے پیش آؤ۔

خطبات طاہر جلد 13
403
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
الله
آنحضرت ﷺ نے ایک دوسرے موقع پر فرما دوسرے موقع پر فرمایا یہ چھوٹی چھوٹی نیکیوں کی بات ہے بات ہو رہی ہے
اس ضمن میں میں حوالہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ کوئی شخص جب ہماری مسجد یا بازار سے گزرے تو اپنے
نیزے کی انی کو پکڑلے ایسا نہ ہو کہ کسی مسلمان کو لگ جائے ۔ (سنن ابوداؤود كتاب الجهاد باب في النبل يدخل في المسجد )
یعنی اپنی چیزوں سے دوسروں کی حفاظت کرنا تمہارا فرض ہے اور اگر بازار میں ہتھیار لے
کر جا رہے ہو تو اپنا ہا تھ اس پر رکھوتا کہ اگر ٹھوکر لگے اور صدمے سے تم اتفاقا گر جاؤ تو تم زخمی ہو، تمہارا
بھائی زخمی نہ ہو۔ نیزے کے پھل پر ہاتھ رکھنے میں یہ تعلیم ہے ورنہ اتفاقاً ٹھو کر لگتی ہے اور گرتے ہیں تو
نیزہ کسی کو لگ جاتا ہے تو آپ کہتے ہیں معاف کرنا میرا یہ ارادہ نہیں تھا، یہ تو میری نیت نہ تھی اس طرح
ہو گیا ۔ تو آنحضور کی نصیحت پر عمل ہو تو آپ یہ نہیں کہیں گے کہ معاف کرنا میری غلطی سے یہ ہو گیا
ہے۔ جو غلطی سے ہوا آپ کو نقصان ہوگا۔ آپ کے بھائی کو نہیں ہوگا۔ بھائی آپ کی طرف لپکیں گے
کہ او ہو آپ کو تکلیف پہنچی ہے ہم اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا اور یہ حدیث بھی ابوذر کی ہے اور مسلم سے لی گئی ہے
کہ میں نے ایک آدمی کو دیکھا ( یہ ایک کشفی نظارہ ہے جس کا بیان ہے ) جو جنت میں پھر رہا تھا۔اس
نے صرف یہ نیکی کی تھی کہ ایک کانٹے دار درخت کو جس سے راہ گزرنے والے مسلمانوں کو تکلیف ہوتی
تھی رستے سے کاٹ دیا تھا۔ ایک اور روایت ہے کہ ایک آدمی نے رستے میں ایک درخت کی لٹکی ہوئی
ٹہنی دیکھی جس سے مسلمانوں کو گزرتے وقت تکلیف ہوتی تھی ۔ اس نے کہا خدا کی قسم میں اس ٹہنی کو
کاٹ کر پرے ہٹا دوں گا تا کہ مسلمانوں کو یہ تکلیف نہ دے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کے فعل کی قدر
کی اور اس کو بخش دیا (مسلم کتاب البر والصلة باب فضل ازالة الاذى عن الطريق )
یہاں یہ بات سمجھانے کے لائق ہے کہ بعض دفعہ جو چھوٹی چھوٹی نیکیاں ہیں وہ بڑے
بڑے اثرات دکھاتی ہیں۔ ایک دفعہ ایک مریض میرے پاس تشریف لائے ان کی ایک آنکھ بینائی
سے جاتی رہی تھی اور خطرہ تھا کہ دوسری آنکھ بھی نکالنی پڑے گی اور وہ رستہ چلتے کسی شاخ سے آنکھ
ٹکرانے کے نتیجے میں یہ بیماری شروع ہوئی تھی۔ کوئی تیز سا پتا تھا جو تیزی سے چلتے چلتے آنکھ میں لگا
اور اس کو تراش گیا ہے اور جب ایک آنکھ ضائع ہو تو بعض دفعہ Sympethaticaly کہا جاتا
ہے کہ گویا اس کی ہمدردی میں دوسری آنکھ بھی جواب دے جاتی ہے تو ایسا ہی کیس تھا۔ پس ہے تو

آج 10 میں سے 10 باقی