قومیں پھٹ جائیں تو فیض نبوت کے بغیر اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔ حبل اللّٰہ سے مراد قرآن اور محمدﷺ کی سنت ہے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 13
404
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
صلى الله
چھوٹی سی نیکی لیکن اس کے اثرات بہت بڑے ہو جاتے ہیں اور بڑے پھیل جاتے ہیں۔ ایک
چھوٹے سے فعل سے آپ بنی نوع انسان کو کئی قسم کی مصیبتوں سے بچا لیتے ہیں تو آنحضرت کے
فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اسے معاف فرما دیا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کے بعد وہ بدیاں کرتا
رہا اور پھر بھی معاف رہا۔ اس مضمون کو ہمیشہ صحیح صورت میں سمجھنا چاہئے جب اللہ تعالیٰ کسی سے عفو کا
سلوک فرماتا ہے اور اس کی بات کو پسند کر لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کو دوسری نیکیوں کی توفیق ملتی
ہے اور اسے واپس نہیں بلاتا جب تک کہ اس کی نیکیوں کا پلڑا بھاری نہ ہو جائے۔ پس اس فیض کے
ذریعے جو دوسروں کو پہنچا مسلسل اس کو بھی ایک فیض ملتا چلا جاتا ہے۔ اس کی اپنی وہ بدیاں دور ہونے
لگتی ہیں جو خود اپنی ذات کے لئے خطرہ ہیں اور ان کی جگہ نیکیاں لے لیتی ہیں۔
ایک موقع پر ایک شخص نے سوال کیا کہ یا رسول اللہ میں اسلام سے پہلے بھی بعض نیکیاں کیا کرتا
تھا مثلاً پرندوں کو چوگا ڈال دیا کرتا تھا جو کچھ میسر آئے تا کہ یہ بھوکے نہ رہیں اس کا بھی کوئی اجر ہوگا جو
اسلام سے پہلے پہلے نیکیاں کی ہیں ۔ آپ نے فرمایا یہی تو اجر ہے ۔ تمہیں نہیں پتا چل رہا کہ تم مسلمان ہو
گئے ہو یہ اس کا اجر ہے۔ تو یہ معنی ہیں مغفرت کے کہ ایک نیکی کئی بدیوں سے روکتی ہے اور نئی نیکیوں کو جنم
دے جاتی ہے۔ پس جتنے لوگوں کو بھی اس شاخ سے نقصان پہنچ رہا تھا اور نہیں پہنچا اس کی نیکیاں اس شخص
کے حق میں اس طرح لکھی گئیں کہ وہ خود اپنے نفس کی بدیوں سے بچایا گیا۔ یہاں تک کہ اللہ نے اس کو بلایا
نہیں جب تک اس کی نیکیوں کا پلڑا بدیوں پر بھاری نہ ہو گیا۔
حضرت مقداد بن معدی کرب سے مروی ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا جب کوئی اپنے
بھائی سے محبت کرتا ہو تو چاہئے کہ اسے بتادے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے(مشکوۃ المصابیح باب
الحب في الله و من الله ) لیکن محبت کیسی ہے جس کا ذکر ضروری ہے۔ آپ کو یہ سمجھانا بہت ضروری
ہے ورنہ بے ہودہ غلط محبتوں کی یہاں بات نہیں ہو رہی ۔
الله
حضرت ابوذر کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سب سے افضل عمل اللہ کی خاطر محبت
کرنا ہے اور اللہ کی خاطر بغض کرنا ہے۔ (سنن ابوداود كتاب السنة باب الاهواء)۔
پس
عروسة
جن محبتوں کا ذکر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ فرما رہے ہیں وہ الہی محبت محبت ہے۔
اللہ کی خاطر آپ کسی بھائی کو پیار کرتے ہیں تو اس کو بتائیں کہ میں خدا کی خاطر تم سے پیار کرتا
خطبات طاہر جلد 13
405
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
ہوں اس آپس میں سوسائٹی میں محبت کے رشتے مضبوط ہوتے ہیں اور اسی طرح اللہ کی نعمت
یعنی محمد رسول اللہ ﷺ دلوں کو باندھنے کا موجب بنتے ہیں ۔
-
پھر حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا ایمان
کی ایک نشانی انصار سے محبت رکھنا اور نفاق کی ایک علامت انصار سے بغض رکھنا ہے۔ یہ حدیث
بخاری کتاب الایمان سے لی گئی ہے ۔ یہ تو سب کو علم ہے کہ انصار تھے۔ یعنی آنحضرت ﷺ کی
آواز پر لبیک کہتے ہوئے مدینہ کے وہ باشندے جنہوں نے مہاجر بھائیوں کے لئے اپنی خدمات
پیش کیں اور اللہ کی خاطر ، بعضوں نے گھر بانٹ لئے ، بعضوں نے جائیدادیں تقسیم کر دیں ۔ مگر خدا
کی خاطر اپنے لئے ہوئے بھائیوں کی مدد کی۔ یہ انصار ہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس کی ایک لطیف تشریح فرمائی ہے کہ اس سے مراد ہر زمانے میں دین کی خدمت کرنے والے
ہیں ۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ (381)۔ پس آج بھی مثلاً جماعت جرمنی میں جو کثرت سے
دین کی خدمت کرنے والے پیدا ہو رہے ہیں ۔ ان سے بغض رکھنا آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ
اللہ کو پسند نہیں ہے۔ اللہ اس سے پیار کرتا ہے جو انصار سے پیار کرتا ہے۔ پس اس طرح اگر اس
انصار کی تعریف کو وسیع کر دیا جائے تو ہر خدمت دین کرنے والا اپنے اردگرد محبوں کی ایک جماعت
پیدا کرتا چلا جائے گا اور اس کے نتیجے میں نیکی کی قدر ہو گی اور نیکی کو اہمیت ملے گی اور نیکی کے نتیجے
میں لوگ محبوب ہوا کریں گے۔
صلى
چونکہ اب وقت ختم ہو چکا ہے اور بھی دوسرے پروگرام ہیں اس لئے مجھے افسوس ہے
کہ اس مضمون کو میں آج اس خطبہ میں ختم نہیں کر سکا ۔ انشاء اللہ باقی باتیں آئندہ خطبے میں
آپ سے ہوں گی میں صرف ایک نصیحت کے بعد آپ سے اجازت چاہوں گا کہ اس وقت جو
خصوصیت کے ساتھ نصرت کے محتاج ہیں ، فی سبیل اللہ جن کی خدمت کرنا آج جماعت جرمنی
پر اور یورپ پر خصوصیت سے فرض ہے وہ اپنے بوسنین بھائیوں کی خدمت ہے۔ یہ محض اللہ
ستائے گئے ہیں ان کا اور کوئی قصور نہیں تھا سوائے اس کے کہ یہ اسلام سے وابستہ تھے اور جن
طاقتوں نے بھی یہ فیصلہ کیا بہت بڑا ظلم کیا کہ یورپ کے دل میں یہ ہم ایک اسلامی حکومت نہیں
بننے دیں گے ۔ اگر چہ ان کو خود اسلام کا علم نہیں تھا مگر مارے اسلام کے نام پر گئے ہیں۔ کاٹے
خطبات طاہر جلد 13
406
خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1994ء
اسی لئے گئے ہیں کہ انہوں نے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے دامن کو تھاما ہوا تھا اور کسی
کو
قیمت پر اس سے علیحدہ ہونے پر آمادہ نہیں تھے ۔ پس یہ انصار ہیں آج جن کے ساتھ آپ
سب سے زیادہ محبت کا سلوک کرنا چاہئے ۔ اگر ا ۔ اگر ایسا کریں گے تو آنحضرت ﷺ آپ کو
صلى الله
خوش خبری دیتے ہیں کہ اللہ آپ سے محبت کرنے لگے گا ۔ خدا کرے کہ آپ بنی نوع انسان
سے اللہ کی خاطر محبت کریں اور اللہ بنی نوع انسان کی خاطر آپ سے محبت کرنے لگے۔ خدا کرے کہ ایسا ہی
ہو۔ آمین۔