حَکَم و عدل کو ماننے کے سوا کوئی صراط مستقیم نہیں۔ حضرت امام حسنؓ، حضرت امام حسینؓ اور صحابہؓ کا مقام

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے شیعہ اور سنی تفریق، باہمی نفرتوں اور فرقہ واریت کے خاتمے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے واضح فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سچی وابستگی کا تقاضا ہے کہ اہل بیت اور صحابہ کرام دونوں سے قلبی محبت رکھی جائے، اور جسمانی رشتے کے بجائے روحانی تعلق کو اصل فضیلت قرار دیا جائے۔ بعد ازاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے آپ نے بیان کیا کہ بحیثیت حَکَم و عدل صرف امامِ وقت کی تعلیمات ہی مسلم امہ کو دوبارہ وحدت کی لڑی میں پرو سکتی ہیں۔

موضوعات: محرم الحرام، اہل بیت اور صحابہ کرام کا مقام، شیعہ سنی اتحاد، وحدتِ امت، حضرت مسیح موعود بحیثیت حکم و عدل

خطبات طاہر جلد 13
447
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
حکم و عدل کو ماننے کے سوا کوئی صراط مستقیم نہیں۔
حضرت امام حسن ، حضرت امام حسین اور صحابہ کا مقام ۔
( خطبه جمعه فرموده 17 جون 1994 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا۔
یہ مہینہ محرم الحرام کا ہے جس کی بہت سی فضیلتوں کا احادیث میں اور اسلامی لٹریچر میں ذکر ملتا
صلى الله
ہے لیکن اس موقع پر آج کے خطبے میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اہل بیت ، آپ کی آل کے
صلى الله
متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ حضرت اقدس محمدمصطفی ﷺ کا وہ رشتہ ہے جس رشتے سے ہمارا خدا سے
رشتہ بنتا ہے۔ پس آپ کی اولاد سے اس تعلق کا قائم نہ رہنا یا اولاد سے کسی قسم کا بغض ، ان دونوں
صلى الله
عروسه
رشتوں کو کاٹ دیتا ہے۔ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی اولا د وہ اولاد نہیں تھی جس نے اپنا روحانی
تعلق حضرت اقدس محمد رسول اللہ سے قائم نہ رکھا بلکہ وہ اولاد تھی جس نے اس تعلق کے تقاضوں میں
اپنی جانیں دے دیں اور عظیم ترین قربانیاں پیش کیں۔ پس اس پہلو سے وہ جس کے دل میں اہل بیت
کا بغض ہے حقیقت میں اس کے دل میں محمد رسول اللہ کا بغض ہے اور اسلام کا بغض ہے اور اس کی
کوئی نیکی حقیقی نیکی نہیں کہلا سکتی ۔ یہ ایک طبعی حقیقت ہے کہ جس سے محبت ہو اس کے محبوب سے محبت
ہو۔ جس سے محبت ہو اس سے جو محبت کرتے ہیں ان سے بھی تعلق قائم ہو اور یہ دونوں باتیں حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کی بہت ہی پیاری اور مقدس بیٹی حضرت فاطمہ کی اولاد کو نصیب تھیں۔ ان سے
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو محبت تھی اور وہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے محبت کے کرتے تھے اور
صلى الله
الله
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
448
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
صلى الله
پھر یہ خونی تعلق بھی تھا اس لئے کسی مسلمان کے تصور میں بھی یہ بات نہیں آ سکتی کہ آنحضور ﷺ کے
وعروسة۔
اہل بیت سے دوری تو در کنار ، اس کے وہم میں بھی یہ بات داخل ہو کہ میرا ان سے کسی قسم کا تعلق ٹوٹ
سکتا ہے۔ اس کے بالکل برعکس ایک گہری بے ساختہ محبت حقیقت میں اس کے ایمان پر گواہ ہو گی اور
آنحضرت ﷺ سے پیار پر ایک ایسی پختہ اور دائمی گواہی دے گی کہ جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مگر
اس کے برعکس آنحضرت ﷺ کی اولاد میں سے پیدا ہونے والے محبت کرنے والوں اور محبوبوں کا
ذکر تو محبت سے کیا جائے مگر ان کا جن کا خونی رشتہ نہ بھی تھا مگر خونی رشتوں سے بڑھ کر انہوں نے
اپنی جانیں آپ پر شار کیں ان کا بغض سے ذکر کیا جائے ، اگر ایسا ہو تو ایسے شخص کے ایمان کے
خلاف یہ گواہی بھی بہت مضبوط اور ناقابل تردید گواہی ٹھہرے گی ۔ پس حقیقی اور سچی بیچ کی راہ یہ
ہے کہ آنحضرت ﷺ سے جس نے ، جس رنگ میں بھی تعلق باندھا خواہ خون کا رشتہ تھا یا نہ تھا اس
سے طبعی بے ساختہ دل میں پیار پیدا ہو۔ یہ سچی علامت ہے انسان کے ایمان کی اور آنحضور
سے حقیقی وابستگی کی ۔
صلى الله
عروسه
الله
آج عالم اسلام نہ جانے کن اندھیروں میں بھٹک رہا ہے کہ یہ دو محبتیں آپس میں پھٹ چکی
صلى الله
وعليسة
ہیں اور ان دونوں کو ایک گھر میں جگہ نصیب نہیں ۔ وہ لوگ جو اہل بیت کی محبت کا دعویٰ کرتے ہیں وہ
اہل بیت سے محبت کے ساتھ آنحضور ﷺ کے عشاق اور ان فدائیوں کا نفرت اور بغض سے ذکر کرنا
بھی جزو ایمان سمجھتے ہیں جن کا ان معنوں میں خونی رشتہ نہیں تھا جن معنوں میں حضرت امام حسن اور
حضرت امام حسین کا رشتہ تھا یا آپ کی اولاد کا تھا اور اس طرح محبت میں زہر گھول دیتے ہیں اور اس
کے برعکس وہ لوگ جو صحابہ کرام کی عزت بلکہ گہری محبت اور عقیدت کو دل میں جگہ دیتے ہیں وہ یہ سمجھتے
ہیں اس کے ساتھ محرم کے دنوں میں شیعوں کے خلاف حرکت کرنا اور ان کی مجالس کو درہم برہم کرنا،
ان کے جلوسوں میں مخل ہونا ، یہ بھی ایک ایمان کا حصہ ہے اور وہ رشتے جو باہم جوڑنے کے لئے بہت
ہی اہم کردار کر سکتے تھے جو تمام عالم اسلام کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں ایک بہت ہی مضبوط کردار ادا کر
سکتے تھے ان کو اکٹھا کرنے کی بجائے باہم تفریق کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پس محرم کے دن وہ
دن نہیں ہیں جن میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج اہلِ بیت کی قربانیوں کی یاد میں تمام عالم اسلام اکٹھا ہو گیا
ہے اور پہلی نفرتیں مٹ چکی ہیں، کوئی فرقے بازی کی تفریق باقی نہیں رہی ، آج اس محبت کے

خطبات طاہر جلد 13
449
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
صدقے ایک ہاتھ پر ایک جان کے نذرانے لئے ہوئے اکٹھے ہورے ہو رہے ہیں۔ اس کے برعکس آپ ہیں۔ اس کے برس
عجیب بات اخباروں میں پڑھتے ہیں اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر ذکر سنتے ہیں کہ محرم آ رہا ہے۔ سخت
خطرات ہیں، بڑی دشمنیاں ہوں گی ، گلیوں میں خون بہیں گے، سر پھٹول ہو گی، ایک دوسرے کو
گالیاں دی جائیں گی اور اسلام کے دو بڑے حصے یعنی شیعہ اور سنی اگر اس عرصہ میں گزشتہ محرم سے
اب تک قریب آ بھی گئے تھے تو پھر دوبارہ ایک دوسرے سے ایسا پھٹیں گے کہ وہ نفرتوں کی یاد آئندہ
محرم تک باقی رہے گی اس لئے حکومتوں کے ادارے الرٹ ہو رہے ہیں۔ بعض جگہ فوجوں کو بلایا جا رہا
ہے، بعض جگہ پولیس کے Reserves کو حرکت دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ نہایت خطرے
کے دن ہیں ۔ محبت سے خطرے ہیں؟ کیسے خطرے ہیں ؟ محبت تو خطروں کو مٹا دیا کرتی ہے ، محبت
تو خطروں کے ازالے میں کام آتی ہے ۔ پس دونوں جگہ محبت میں کوئی جھوٹ شامل ہو گیا ہے ۔
دونوں جگہ نظریں ٹیڑھی ہو گئی ہیں اور حقیقت حال کو دیکھنے سے کلیہ عاری ہو چکی ہیں ورنہ ناممکن
تھا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی محبت آپ کے صحابہ اور آپ کے اہل بیت کے درمیان
پھٹ جاتی کہ گویا ایک سے وابستگی دوسرے سے نفرت کے ہم معنی ہو جاتی ۔ ایک سے ۔ نفرت
رے کی محبت کے مترادف ہو جاتی ۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا اس لئے محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت
میں تو کوئی جھوٹ نہیں، ان محبت کے دعویٰ کرنے والوں میں ضرور جھوٹ ہے جو اس محبت کو یہ
رنگ دیتے ہیں ۔
دوسر۔
صلى الله
الله
پس میں تمام عالم اسلام کو ان احمدیوں کی وساطت سے جو اس خطبے کو سن رہے ہیں یہ پیغام
دیتا ہوں کہ محرم کے دنوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ دلی محبت پیدا کرنے کے لئے استعمال
کیا کریں اور سنیوں کا یہ کوئی حق نہیں کہ وہ لوگ جو اہل بیت کی محبت میں جلوس نکالتے ہیں خواہ ان کی
رسمیں پسند آئیں یا نہ پسند آئیں ان کے محبت کے اظہار میں کسی طرح مخل ہوں ، ان پر پتھراؤ کریں،
ان پر گولیاں چلائیں ، ان پر گالیوں کی بارش کریں ۔ یہ کیا انداز ہیں محبت کے ۔ یہ تو دلوں میں
کھٹی ہوئی اور گھولی جانے والی نفرتیں ہیں جو ابل ابل کر باہر آ رہی ہیں ۔ پس جب تک حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کے عشق کو اور آپ سے سچی محبت کو تمام امت کو باہم باندھنے کا ذریعہ نہ بنایا
جائے اس وقت تک امت کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ سب ہی حضور کی محبت کا دعوی کر کے ایک
اصلى الله
d

خطبات طاہر جلد 13
450
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
صلى الله
صلى الله
دوسرے کے خلاف نفرت کی تعلیم اف نفرت کی تعلیم دیتے ہیں اور یہ سلسلہ بڑے سلسلہ بڑھتے بڑھتے 72 حصوں میں امت کو تقسیم
کر گیا اور آج تک ان کو ہوش نہیں آئی۔ پس جماعت احمدیہ کو آنحضور ﷺ کی محبت کا پیغام اس رنگ
میں امت کو دوبارہ دینے کی ضرورت ہے جس رنگ میں پہلی بار دیا گیا تھا۔ قرآن کریم نے جو دلوں
کے باندھنے کا ذکر فرمایا ہے وہ اللہ کی نعمت کے ساتھ باندھنے کا ذکر فرمایا ہے اور اللہ کی نعمتوں میں
سب سے بڑی نعمت محمد رسول اللہ ﷺ تھے اور حقیقت یہ ہے کہ آپ ہی کی محبت نے ایک دوسرے
کے دشمن قبائل کو یک جان کر دیا تھا۔ وہ جو ایک دوسرے کے جان کے دشمن تھے وہ بھائیوں کی طرح
بلکہ ان سے بھی بڑھ کر جان شمار کرنے والے دوست بن چکے تھے اور حضور اکرم ﷺ کے وجود کو نکال
کر اس کا تصور بھی پیدا نہیں ہو سکتا، ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ پس اگر چہ محمد رسول اللہ ﷺ نے خود
بالا رادہ ایسا کام نہیں کیا مگر اللہ نے آپ کی ذات میں آپ کی نعمت میں ایک ایسی غیر معمولی کشش
رکھ دی تھی کہ نا ممکن تھا کہ لوگ آپ کی ذات پر ایک مرکز کی حیثیت سے جمع نہ ہو جائیں ۔ پس مرکز
مدینہ نہیں تھا ، مرکز محمد رسول اللہ ﷺ تھے۔ مرکز مکہ نہیں تھا ، مرکز محمد رسول اللہ ﷺ تھے۔ جہاں کہیں
آپ جاتے تھے وہیں مرکز منتقل ہوتا تھا۔ آپ بیٹھتے تھے تو اسلام کا مرکز آپ کی ذات میں بیٹھتا تھا۔
آپ اٹھتے تھے تو اسلام کا مرکز آپ کی ذات میں اٹھتا تھا اور یہی وہ نکتہ تھا جو صحابہ کے عشق نے ہمیشہ
کے لئے ہم پر حل کر دیا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے مرکز سے محبت اور آپ کی ذات میں اکٹھے ہو ہونے کا
نام ہی اسلامی وحدت ہے اور یہی توحید کا پیغام ہے جو آج ہمیں سب دنیا کو دینا ہے۔ مگر
صلى الله محمد رسول اللہ ﷺ کی امت کو پہلے دینا ضروری ہے کیونکہ سب سے زیادہ اس امت کا حق ہے کہ انہیں
على الله دوباره از منہ گزشتہ کی یاد دلا کر، ان زمانوں کے واسطے دے کر جن زمانوں میں محمد رسول اللہ ﷺ کی
اولاد بھی تھی ، آپ کے صحابہ بھی تھے اور کسی کے دل پھٹے ہوئے نہیں تھے۔ وہ تمام صحابہ جب حضرت
امام حسن اور حضرت امام حسین کو دیکھتے تھے تو ان کی نظریں عشق اور فدائیت سے ان پر پڑتی تھیں ۔
ان کے ذکر دیکھو کیسے کیسے پیار سے حدیثوں میں محفوظ کئے گئے ۔ کس طرح صحابہ ان کو آنحضرت
کے کندھوں پر سوار دیکھتے تھے، نماز میں سجدوں میں جاتے تھے تو اس طرح پیار سے ان کو اتار دیا
کرتے تھے، کس طرح ساتھ کھیلتے اور حرکت کرتے اور لاڈ اور پیار کرتے ہوئے دیکھتے تھے اور یوں
لگتا تھا کہ تمام صحابہؓ کی آنکھوں میں دل پگھل پگھل کر آ رہے ہیں۔ وہ طرز بیان بتاتی ہے کہ
صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
غیر معمولی عشق تھا ۔
پس
451
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جون 1994ء
وہی اہل بیت ہیں ، وہی صحار صحابہ نہیں، آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد تمہیں کیا جنون
کو دا ہے کہ انہی اہل بیت اور صحابہ کو ایک دوسرے کے دل پھاڑنے کے لئے استعمال کرنے لگے ہو۔
وہ تو محبتوں کے پیغامبر تھے، عشق کے سمندر تھے، تم نے انہیں نفرتوں کے سمندر میں تبدیل کر دیا ہے۔
پس آج امت محمدیہ کو یہ باتیں سمجھانے کی ضرورت ہے ورنہ یہ امت ، امت محمدیہ کہلانے کی مستحق
نہیں رہے گی۔ ابھی چند دنوں تک آپ دیکھیں گے کہ محرم کے جلوس کراچی میں بھی نکلیں گے، خیر پور
میں بھی نکلیں گے، ملتان میں بھی نکلیں گے، بہاولپور میں بھی اور لاہور وغیرہ میں بھی اور ہر جگہ
غیر معمولی طور پر پولیس کی طاقت دو نفرت کرنے والے سمندروں کے بیچ میں دیوار کی طرح حائل ہو
گی اور پھر وہ یبْغِیان ہوں گے، وہ ایک دوسرے کے خلاف بغاوت کریں گے اور ان دیواروں
کو توڑ کر، ان کی نفرتیں پھلانگتی ہوئی دوسرے کے امن کو پارہ پارہ کر دیں گی اور ان کی زندگیوں کو
زہر آلود کر دیں گی۔ یہ کیا دن ہیں اور ان دنوں کے کیا تقاضے ہیں؟ اور یہ کیا حرکتیں ہیں جو ان دنوں
میں کی جا رہی ہیں؟ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام جن پر ظالم ملاں یہ الزام لگاتے ہیں
کہ آپ نے نہ اہل بیت کی عزت کی نہ صحابہؓ کی ۔ ان کی اہل بیت کی عزتیں تو ہر روز بر سر عام گلیوں
میں پھرتی ہیں اور جو کچھ کسر رہ جاتی ہے وہ محرم کے دنوں میں طشت از بام ہو جاتی ہے۔ کچھ بھی لکا
اصلى الله
عليها
چھپا باقی نہیں رہتا۔ مگر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے صحابہ اور آپ کے اہل بیت کے
عشق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو پاکیزہ تحریریں ہیں ان پر مہریں لگائی گئی ہیں ، ان
پر تالے لگا دئے گئے ہیں۔ جو عشق کے اظہار ہیں انہیں اجازت نہیں کہ وہ گلیوں میں کھل کر نکلیں ۔ جو
نفرتوں کے پیغام ہیں وہ گلیاں ان کی ہیں، وہ صحن ان کے ہیں ، جب چاہیں جس طرح چاہیں نفرتوں کا
اظہار جس ملک میں چاہیں کرتے پھریں، یہ بڑا ظلم ہے، یہ ایک خود کشی ہے۔
پس آج کے خطبے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی چند تحریریں چنی ہیں جو
میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور یہی آج امت کا علاج ہے کہ ایک ہی زبان سے ایک ہی منہ سے
صحابہ کے عشق کے قصے بھی بیان ہوں اور اہل بیت کے عشق کے قصے بھی بیان ہوں تا کہ پھر امت ان
دو پاک ذرائع سے ایک ہاتھ پر اکٹھی ہو جائے۔ یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کے عشق میں، اور وہی

خطبات طاہر جلد 13
452
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جون 1994ء
مرکزیت اسلام کو دوبارہ نصیب ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت امام حسن اور
امام حسین گا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
افسوس یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ قرآن نے تو امام حسین کو رتبہ ابنیت کا
بھی نہیں دیا تھا۔“
یہ وہ عبارت ہے جس کو لے کر مولویوں نے شور مچایا کہ دیکھو امام حسین کے خلاف کیسی سخت
زبان استعمال کی ہے۔ رتبہ ابنیت کا بھی نہیں دیا تھا، کہتے ہیں دیکھو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اولاد
صلى الله
میں شمار نہیں کرتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عبارت پوری پڑھتے تو ان کو پتا چلتا کہ
اگلے فقرے میں یہ فرمایا کہ:
آیت خاتم النبیین بتا رہی ہے کہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا
اَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ کہ محمدؐ تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں تو یہ
اشارہ اس طرف ہے کہ حضرت امام حسن اور امام حسین ہی نہیں ، صحابہ میں سے
کوئی بھی ایسا نہیں جو جسمانی طور پر محمد رسول اللہ کا بیٹا ہو اور ہر ایک وہ ہے جو
روحانی طور پر آپ کا بیٹا بن سکتا ہے۔“
پس یہ تفریق دور کرنے کے لئے ایسا عظیم نکتہ امت محمد یہ کے سامنے پیش فرمایا کہ تم
خون کے رشتے سے انبیت کی باتیں چھوڑ دو کیونکہ قرآن کریم نے ہر رشتے سے اہنیت کی باتیں
ختم کر دی ہیں سوائے روحانی رشتے کے ۔ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ
وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ رسول کا رشتہ سب سے برابر کا رشتہ ہو جاتا ہے
اور اس رشتے سے جو روحانی بیٹا بنے گا اس کی راہ میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی اور جو روحانی بیٹا نہیں
بنے گا ظاہری تعلق بھی اس کا کام نہیں آ سکتا۔
ط
یہ وہ مضمون تھا جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا اور ان ملانوں نے
کیسے کیسے ظلم کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام کے خلاف یہ غلط باتیں منسوب کیں کہ گویا
نعوذ بالله من ذالک آپ کے دل میں نہ صحابہ کی عزت تھی نہ اہل بیت کی تھی ۔ اب میں آپ کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں بتاتا ہوں کہ آپ کے نزدیک اہل بیت کا کیا مقام

خطبات طاہر جلد 13
453
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
تھا اور صحابہ کا کیا مقام تھا۔ فرماتے ہیں :۔
حضرت عیسی اور امام حسین کے اصل مقام اور درجہ کا جتنا مجھ کو علم
66
ہے دوسرے کو نہیں ہے۔“
اب عیسی اور امام حسین کا کیا جوڑ ہے۔ نبیوں میں اپنی جان کی عظیم قربانی پیش کرنے
میں عیسی کو ایک عجیب مرتبہ اور عجیب مقام حاصل تھا۔ نبیوں میں وہ ایک منفرد مقام ہے جو
محمد رسول اللہ ﷺ سے پہلے گزرے ہیں جس طرح ، جس شان کے ساتھ حضرت عیسی نے حق کی
خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کی ہے اور صلیب کی اذیتیں قبول کی ہیں ۔ پس دیکھیں ایک عارف باللہ
کا کلام کس طرح ان باتوں کو جوڑتا ہے جس طرف ایک ظاہری نظر رکھنے والے کا تصور بھی نہیں جا
سکتا۔ فرماتے ہیں :۔
د عیسی اور امام حسین کے اصل مقام و درجہ کا جتنا مجھ کو علم ہے
دوسرے کو نہیں ہے کیونکہ جو ہری ہی جو ہر کی حقیقت کو سمجھتا ہے اس طرح پر
دوسرے لوگ خواہ وہ امام حسین کو سجدہ کریں مگر وہ ان کے رتبہ اور مقام سے
محض نا واقف ہیں اور عیسائی خواہ حضرت عیسی کو خدا کا بیٹا یا خدا جو چاہیں بنا
دیں مگر وہ ان کے اصل اتباع اور حقیقی مقام سے بے خبر ہیں اور ہم ہرگز یہ
باتیں تحقیر سے نہیں کہہ رہے ۔
ان کی تحقیر مراد نہیں بلکہ امر واقعہ بیان کر رہے ہیں کہ مسیح کا جو حقیقی مرتبہ میرے دل پر روشن
ہوا ہے اور حسین کا جو حقیقی مرتبہ میرے دل پر روشن ہوا ہے وہ ان کے سجدہ کرنے والوں کے دلوں پر
بھی روشن نہیں اور سجدہ کرنا خود بتاتا ہے کہ مقام سے بے خبر ہیں ۔ پس اسی فقرہ میں اپنے کلام کی تائید
میں ایک محکم دلیل بھی داخل فرمادی ۔ وہ شان کیا ہے۔ فرماتے ہیں :۔
میں اس اشتہار کے ذریعہ سے اپنی جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ
ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ یزید ایک نا پاک طبع دنیا کا کیڑا اور ظالم تھا اور جن معنوں
کی رو سے کسی کو مومن کہا جاتا ہے وہ معنے اس میں موجود نہ تھے ۔“
یہ ہے اعلان حق کوئی پرواہ نہیں کہ سنی اس سے خوش ہوتے ہیں یا ناراض ہوتے ہیں حالانکہ

خطبات طاہر جلد 13
454
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جون 1994ء
آپ اہل سنت سے تعلق رکھتے تھے ، اہل تشیع میں شامل نہیں تھے اور مقام تو در حقیقت دونوں سے بالا تھا
کیونکہ آپ نے حکم عدل کے طور پر دونوں کے درمیان فیصلے کرنے تھے۔ پس آپ دنیا کے خوف سے
بالكل مستغنی اور بالا تھے۔ فرماتے ہیں :۔
وو
یزید ایک نا پاک طبع دنیا کا کیڑا اور ظالم تھا اور جن معنوں کی رو سے
کسی کو مؤمن کہا جاتا ہے وہ معنے اس میں موجود نہ تھے۔ مومن بننا کوئی امر سیل
نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے شخصوں کی نسبت فرماتا ہے:۔
قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَا ۖ قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَ لَكِنْ
66
قُولُوا أَسْلَمْنَا ، مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان
پر گواہی دیتے ہیں جن کے دل پر ایمان لکھا جاتا ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی
رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں ۔“
فرماتے ہیں:۔
” دنیا کی محبت نے اس کو اندھا کر دیا تھا۔ مگر حسین رضی اللہ عنہ طاہر و مطہر
تھا اور بلا شبہ ان برگزیدوں میں سے جن کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے
اور اپنی محبت سے معمور کرتا ہے اور بلا شبہ وہ سردارانِ بہشت میں سے ہے ۔“
یہ حضرت امام حسین کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا موقف ہے اور ایک
وو
ایک لفظ بتا رہا ہے کہ سچے دل کی آواز ہے جو بے ساختہ اور بلا تکلف دل سے بلند ہو رہی ہے :
سردارن بہشت میں سے ہے اور ایک ذرہ کینہ رکھنا اس سے
موجب سلب ایمان ہے اور امام کی تقوی اور محبت الہی اور صبر استقامت اور
زہد اور عبادت ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے اور ہم اس معصوم کی ہدایت کے
اقتداء کرنے والے ہیں جو اس کو ملی تھی ۔ تباہ ہو گیا وہ دل جو اس کا دشمن ہے اور
کامیاب ہو گیا وہ دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت ظاہر کرتا ہے۔“
اب دیکھیں عملی رنگ نے اسے کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔ زبان کے دعوؤں کی بات
نہیں ہورہی۔ زنجیروں سے سینہ کوبی کی بات نہیں ہو رہی ۔ فرمایا ہے جو عمل سے اس سے محبت کرتا ہے

خطبات طاہر جلد 13
455
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جون 1994ء
اور اپنے عمل سے اس کی محبت کو سچا ثابت کر دیتا ہے یعنی حسین کے رنگ اختیار کرتا ہے وہی سنت اپنا لیتا
ہے جو حسین کی سنت تھی ۔ فرماتے ہیں:۔
کامیاب ہو گیا وہ دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت ظاہر کرتا ہے اور
اس کے ایمان اور اخلاق اور شجاعت اور تقویٰ اور استقامت اور محبت الہی کے
تمام نقوش انعکاسی کے طور پر کامل پیروی کے ساتھ اپنے اندر لیتا ہے۔“
کون کون سے ہیں؟ ایمان، اخلاق، شجاعت یعنی بہادری، تقویٰ یعنی خدا خوفی اور اپنی
بات پر صبر کے ساتھ قائم ہو جانا اور کسی مخالفت کی پرواہ نہ کرنا یعنی استقامت اور محبت الہی کے تمام
نقوش اپنے دل پر منعکس کرتا ہے اور انہیں اپنا لیتا ہے۔ جیسا کہ ایک صاف آئینہ ایک خوب صورت
انسان کا نقش اپنے اندر لے لیتا ہے۔ یہ اپنے اندر لے لیتا ہے کے الفاظ پہلے گزر چکے ہیں اب میں
وو
نے وہی مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ دہرائے ہیں جو اس فقرے کے شروع میں تھے :
یہ لوگ دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ ہیں کون جانتا ہے ان کی قدر مگر وہی جو انہی میں سے
ہے جو ویسا ہی دل رکھتا ہے ویسا ہی محبت الہی میں وہ پاک اور صاف کیا گیا ہے اور محبت کی آگ میں
جلایا گیا ہے وہی ہے جو ان لوگوں کے حالات کو جانتا ہے۔ ان کے تجارب سے واقف ہے۔ غیر کی
آنکھ، باہر سے دیکھنے والی ، اس کی حقیقت کو پہچان نہیں سکتی ۔
وو
دنیا کی آنکھ ان کو شناخت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ دنیا سے بہت دور ہیں۔ یہی وجہ
حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تھی ۔ اب دیکھیں کیسا عظیم نکتہ ہے اور یہ محبت اور معرفت کی آنکھ
سے ہی دکھائی دیتا ہے۔ یہ مجلسوں میں پڑھا جانے والا نکتہ تو نہیں ہے۔ فرماتے ہیں:
یہی وجہ حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تھی کیونکہ وہ شناخت نہیں کیا گیا۔“
ایک سو سال کے شیعوں کے ماتم ایک طرف اور یہ فقرہ ایک طرف۔ کیسی حقیقت کی روح پر
انگلی رکھ دی ہے۔ اس کی شہادت کی یہی وجہ تھی کہ حسین کو شناخت نہیں کیا گیا ۔ مگر افسوس کہ جیسا کہ وہ
کل شناخت نہیں کیا گیا تھا ویسا ہی آج بھی شناخت نہیں کیا گیا ، ورنہ حسین کے نام پر محمد رسول اللہ کے
الله عشاق سے نفرتوں کی تعلیم نہ دی جاتی اور محمد رسول اللہ ﷺ کے عشاق حسین کا عذر رکھ کر ان سے محبت
کرنے والوں سے نفرت کی تعلیم نہ دیتے ۔ پس شناخت کا جہاں تک معاملہ ہے خدا کے پیارے تو

خطبات طاہر جلد 13
456
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جون 1994ء
بعض دفعہ نہ اپنے وقت پر شناخت کئے جاتے ہیں نہ بعد میں شناخت کئے جاتے ہیں۔ مگر وہی ان کو
شناخت کرتا ہے جو ویسا دل رکھتا ہے، ویسا مزاج اس کو عطا ہوتا ہے، ویسی ہی فطرت ودیعت کی جاتی
ہے، وہی ہے جو حقیقت میں شناخت کا حق رکھتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں یہی وجہ حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تھی کیونکہ وہ شناخت نہیں کیا گیا۔ دنیا نے کسی پاک اور
برگزیدہ سے اس کے زمانے میں محبت کی تا حسین رضی اللہ عنہ سے بھی محبت کی جاتی ۔ یہاں یہ مراد
وو
الله
66
نہیں ہے کہ کوئی محبت نہیں کرتا ۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں آپ کے بڑے بڑے عشاق
پیدا ہوئے۔ ہر نبی کے وقت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بھی کچھ عشاق پیدا ہوئے مگر
مراد یہ ہے کہ کثرت کے ساتھ ، قومی طور پر، بڑی تعداد میں، بہت بعد میں آنے والے محبت کی باتیں
کرتے ہیں لیکن وہ لوگ یا ان کے مزاج کے لوگ جو اس برگزیدہ کی زندگی میں ، اس زمانے میں
ہوتے ہیں وہ اس کو نہیں پہچانتے اور یہ حقیقت ہے کہ قرآن کریم نے اسی لئے حضرت موسیٰ علیہ
الصلوۃ والسلام سے تعلق رکھنے والی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے یہ فرمایا کہ تم وہی ہو جنہوں نے موسیٰ
کو اذیتیں دیں تم وہی ہو جو اس زمانے میں نبیوں کو قتل کیا کرتے تھے حالانکہ وہ تو دو ہزار سال بعد
پیدا ہوئے تھے۔ وہ ، وہ کیسے ہو گئے ۔ مراد یہ ہے کہ تم ایسے لوگ ہو کہ تمہاری سرشت ایسی ہے۔ اگر
تم اس زمانہ میں ہوتے تو وقت کے مقدس انسان کو پہچان نہ سکتے اور ضرور اس کی دشمنی میں اس کی
عزت اور جان کے درپے ہو جاتے لیکن اب تم اس کی محبت کی باتیں کرتے ہو۔ تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ان لوگوں کا ذکر فرما رہے ہیں کہ یہ لوگ جب برگزیدہ لوگوں کی
زندگی میں اس وقت سے حصہ پاتے ہیں تو کبھی ان کو پہچان نہیں سکتے اور جب وہ وفات پا جاتے
ہیں یا ویسے کسی وجہ سے ان سے دور ہٹ جاتے ہیں، زمانے بدل جاتے ہیں، اس وقت پھر یہ ان
کی محبت کے گیت گاتے اور ان کے نام کو اچھالتے ہیں ۔
غرض یہ امر نہایت درجہ کی شقاوت اور بے ایمانی میں داخل ہے کہ
حسین رضی اللہ عنہ اس شخص کی یا کسی بزرگ کی جو ائمہ مطہرین میں سے ہے تحقیر
کرتا ہے یا کوئی کلمہ استخفاف کا اس کی نسبت اپنی زبان پر لاتا ہے۔ وہ اپنے
ایمان کو ضائع کرتا ہے کیونکہ اللہ جل شانہ اس کا دشمن ہو جاتا ہے جو اس کے کرتاہے جلا نہ سکا ہو جاتا

خطبات طاہر جلد 13
457
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
برگزیدوں اور پیاروں کا دشمن ہے۔ جو شخص مجھے بُرا کہتا یا لعن طعن کرتا ہے اس
کے عوض میں کسی برگزیدہ اور محبوب الہی کی نسبت شوخی کا لفظ زبان پر لانا سخت
معصیت سمجھتا ہوں۔“
فرمایا جو مجھے برا سمجھتا ہے، مجھ پر لعن طعن کرتا ہے اس کا بدلہ میں معصومین سے نہیں لیتا اور
شوخی کے طور پر ان پر اپنا غصہ اتارنا ایک سخت لعنت کی بات سمجھتا ہوں سخت برا سمجھتا ہوں ۔ اپنا
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
” اس میں کسی ایماندار کو کلام ہے کہ حضرت امام حسن اور حضرت امام
حسین رضی اللہ عنھما خدا کے برگزیدہ اور صاحب کمال اور صاحب عفت اور
عصمت اور ائمۃ الھدیٰ تھے (یعنی ہدایت کے اماموں میں سے تھے ) اور وہ
بلا شبہ دونوں معنوں کی رو سے آنحضرت ﷺ کی آل تھے۔ خون کے لحاظ سے
بھی آل تھے اور روحانی وراثت کے لحاظ سے بھی آل تھے۔ لیکن کلام اس بات
میں ہے کہ کیوں آل کی اعلیٰ قسم کو چھوڑا گیا ہے اور ادنی پر فخر کیا جاتا ہے۔ تعجب
کہ اعلی قسم امام حسن اور امام حسین کے آل ہونے کی اور کسی کے آل ہونے کی
جس کی رو سے وہ آنحضرت ﷺ کے روحانی مال کے وارث ٹھہرتے ہیں اور
بہشت کے سردار کہلاتے ہیں۔ یہ لوگ اس کا تو کچھ ذکر نہیں کرتے اور ایک فانی
رشتے کو بار بار پیش کیا جاتا ہے۔“
یہ وہ نقص ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، حضرت امام حسن اور
حضرت امام حسین کی محبت رکھنے والوں کے تعلق میں بیان فرما رہے ہیں کہ ان کو اس پہلو سے اپنی
اصلاح کرنی چاہئے ۔ ان دونوں کا مرتبہ جس کے نتیجہ میں آنحضرت ﷺ نے ان کو روحانی طور پر
بہت اعلیٰ مراتب پر فائز فرمادیا وہ روحانی تعلق کی بنا پر تھا نہ کہ جسمانی رشتے کی بنا پر۔ آپ نے فرما دیا،
سے یہ مراد ہے کہ آپ نے ان کے اعلیٰ مراتب کی نشاندہی فرمائی اور ان کی شان میں بہت ہی پاکیزہ
اور مقدس خیالات کا اظہار فرمایا۔ ان کو ان اعلیٰ مراتب پر فائز تو خدا نے فرمایا تھا مگر حضرت محمد رسول
اللہ کی زبان سے ہم نے اس کا ذکر سنا اس لئے آپ جب کہتے ہیں کہ وہ سردارانِ بہشت میں سے

خطبات طاہر جلد 13
458
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
صلى الله
ہے تو بلا شبہ یہ اللہ کا بہ یہ اللہ کا کلام ہے جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ہے ورنہ حضرت مح علیہ محمد رسول اللہ
اپنی طرف سے تو کسی کو سردار بہشت نہیں بنا سکتے تھے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ آپ کی نظر ان کے روحانی مراتب پر تھی ، ہرگز اس بات پر نہیں تھی کہ چونکہ میری بیٹی کی اولاد
میں سے ہوں گے یا بیٹی کی پشت سے پیدا ہوں گے اس لئے یہ سردار بہشت ہیں ۔ پس ان کا سردارانِ
بہشت ہونا بتا تا ہے کہ انہوں نے آنحضرت ﷺ کا روحانی ورثہ پایا ہے۔ آپ فرماتے ہیں اس اعلیٰ
بات کا ذکر تم نہیں کرتے اور محرم کے موقع پر یا ویسے مجالس میں خونی رشتے کی باتیں کرتے چلے جاتے
ہو۔ اگر ایسا کرو گے تو دوسرے روحانی ورثہ پانے والوں کی طرف بھی محبت کی نگاہ پڑے گی ، نفرت کی
نگاہ ان پر نہیں پڑ سکتی ۔ یہی وجہ تفریق ہے۔ یہی بیماری ہے جس کی نشان دہی حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے فرمائی اور جس طرف اب توجہ کرنا ضروری ہے۔
الله
تمام شیعوں کو میری نصیحت ہے کہ وہ اپنی مجالس میں جتنا چاہیں محبت کا اظہار کریں مگر اگر
روحانی تعلق سے ایسا کریں تو پھر وہی روحانی تعلق کی باتیں ان کو حضرت ابو بکڑ سے بھی محبت پر مجبور کر
دیں گی، حضرت عثمان سے بھی محب پر مجبور کر دیں گی، حضرت عمر سے بھی محبت پر مجبور کر دیں گی۔ تمام
صحابہ کے لئے ان کے دل میں محبت کے سوا اور کچھ نہیں رہے گا لیکن چونکہ جسمانی رشتے پر زور دیا جاتا
ہے اور اس پہلو سے صحابہ کو کلیہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے جدا دکھایا جاتا ہے گویا ایک الگ قوم
ہے جس کا آپ سے اور آپ کے مقاصد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لئے یہ نفرتیں رفتہ رفتہ ان کے
دلوں میں جاگزیں ہوئیں اور پھر بڑھتی چلی گئیں یہاں تک کہ بعض صحابہ ان کے ایمان کا حصہ بن گیا
اور اس نے پھر یہ رد عمل دکھایا کہ سنیوں میں بھی سپاہ صحابہ جیسی چیزیں پیدا ہوئیں جن کے اعلیٰ مقاصد
میں شیعوں کا خون بہانا اس طرح داخل ہو گیا جیسے اسلام کے دشمنوں کے خلاف جہاد صحابہ کے دلوں میں
داخل تھا۔ صحابہ کے دلوں میں اسلام کے خلاف تلوار اٹھانے والوں کے مقابل پر جہاد کا ایک جوش پایا
جاتا تھا لیکن یہ ایک دفاعی جہاد تھا، اس میں نفرتوں کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ ان نفرتوں کے خلاف جہاد تھا
جن نفرتوں کا صحابہ کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ، حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن جو آر جو آج ہم
دیکھ رہے ہیں وہ بالکل بر عکس قصہ ہے سپاہ صحابہ کے دل میں شیعوں کی نفرت ہے جو موجزن ہے اور وہ
سمجھتے ہیں کہ شیعوں میں سے کسی کا قتل یا ان میں سے کسی مجلسی کا قتل کرنا نہ صرف یہ کہ اللہ کے حضوران
الله

خطبات طاہر جلد 13
459
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
کے لئے اعلیٰ مراتب کا ضامن ہو جائے گا بلکہ بعض ان میں سے مولوی یہ بیان کرتے ہیں کہ تم اگر ایسا
کرو گے اور اس کوشش میں تم مارے جاؤ تو تم سردارانِ بہشت میں سے شمار ہو گے۔ تم دیکھنا کہ کیسے
کیسے پاک وجود تمہارے استقبال کی خاطر جنت کے دروازوں تک آتے ہیں۔ ایسے ایسے لغو قصے
بیان کئے جاتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ ان قصوں کے ماننے والے دماغ کسی قسم کے ہوں
گے، مگر ہمارے ملک میں بد قسمتی سے جہالت بہت ہے اور یہی جہالت ہے جو اس تفریق کو مزید ہوا
دے رہی ہے اور ان فاصلوں کو بڑھا رہی ہے۔
پس محرم میں محبت کی اور باہم رشتوں کو باندھنے کی تعلیم دینی ضروری ہے اور جیسا کہ مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا ہے حقیقت یہ ہے کہ اول زور روحانی تعلق پر دینا ضروری ہے اور پھر جسمانی طور پر
اگر تعلق ہے تو اس تعلق میں اضافہ ہوگا، کمی نہیں ہو سکتی۔ یعنی جسمانی تعلق سونے پر سہاگے کا کام دے گا
لیکن شرط یہ ہے کہ پہلے روحانی تعلق قائم ہو اور روحانی تعلق پر زور دیا جائے پھر زائد کے طور پر جب
جسمانی رشتہ دکھائی دے گا تو لا زما سب کو محبت ہوگی ۔ کا تولا ما
الله
پس سینیوں کو بجائے اس کے کہ نفرتوں کی تعلیم دیں اور ان کے جلوسوں پر حملہ آور ہوں اور
طرح طرح سے ان کی راہیں روکیں یا کائیں یا ان پر بم پھینکیں یا زبان سے گندی گالیوں کی گولہ
باری کریں۔ ان کا فرض ہے کہ ایسے موقع پر ان سے بڑھ کر صحابہ کے عشق کی باتیں کیا کریں اور ان
میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت کو جو صحابہ کا مرتبہ بھی رکھتے تھے، روحانی وارث بھی تھے اور
روحانی وارثوں میں بھی بہت بلند مقام پر فائز تھے ان کا ذکر بھی کریں اور دوسرے صحابہ کا ذکر بھی بلند ذ
کریں۔ صدیقوں کا ذکر بھی کریں اور شہیدوں کا ذکر بھی کریں اور کثرت سے درود اور سلام کی مجلسیں
لگائیں اور اس میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں تو یہی دن کتنی برکت کے دن بن
سکتے ہیں۔ بجائے اس کے کہ دونوں طرف سے ان دنوں کو، نفرتیں پھیلانے کے لئے استعمال
کیا جائے ، دونوں ایک دوسرے کی نیکی کی باتوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کریں اور یہ بتائیں
دنیا کو کہ محمدرسول للہ ﷺ کے عشاق سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔ ہم اہل بیت سے دوسروں ہم ۔
کی نسبت زیادہ پیار رکھنے والے ہیں۔ اہل بیت کے ترانے اگر سارے سنی گانے شروع کر دیں
تو شیعوں کی آواز کو اس آواز میں ڈبو سکتے ہیں اور زیادہ عشق کے ترانے گائیں، ان سے بلند تر آواز
ا صلى الله

خطبات طاہر جلد 13
460
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
میں اور ان کو بتائیں کہ محبت کی باتیں ہی کافی ہیں نفرت کی باتیں بیان کرنا ضروری نہیں۔ پس اس
موقع کا اصل علاج یہ ہے۔
نہ پولیس علاج ہے نہ فوج علاج ہے، یہ علاج کتنے سالوں سے تم کرتے چلے آ رہے ہو۔
آج تو کہہ دیتے ہو کہ را کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، ہندوستان کے ایجنٹ ہیں جو یہ کام کروارہے ہیں ۔
کل تم کہا کرتے تھے کہ قادیانیوں کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ احمدی ایجنٹ ہیں جو کروا رہے ہیں ۔
بھٹو صاحب کے زمانے میں بھی یہی ہوا اور ضیاء کے زمانے میں تو با قاعدہ دستور بن گیا تھا کہ حکومت
کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہوتے تھے اور کہا جاتا تھا احمدیوں کی نگرانی کرو۔ بڑی سختی کے ساتھ تمام
تر جاسوسی ان کے لئے وقف کر دو کیونکہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ محرم کے موقع پر احمدی
شیعوں اور سنیوں میں فساد برپا کریں گے اور ظلم کی حد ہر دفعہ توجہ دشمن سے ہٹا کر دوستوں کی طرف کر
دی جاتی ۔ ساری احمدیت کی تاریخ اس بات کو جھٹلا رہی ہے اور کئی پولیس افسران ان تحریروں کو پڑھ کر
یہ کہا کرتے تھے اور بعض احمدیوں کے سامنے بات بیان کی کہ ہماری حکومت پتا نہیں پاگل ہو گئی ہے،
ان کو پتا نہیں کہ احمدیوں کا مزاج ہی یہ نہیں ہے۔ کبھی ہوا ہے آج تک کہ ان کی سوسالہ تاریخ میں کہ
احمد یوں نے فساد بر پاکئے ہوں؟ ایک پر امن جماعت ہے ، ان کے خلاف فساد ہوئے ہیں، درست
ہے لیکن آج تک ایک بھی واقعہ ایسا نہیں ہے کہ جماعت احمد یہ نے کبھی دوسروں میں فساد کے خیالات
پھیلائے ہوں یا کسی طرح فساد پھیلانے میں کسی قسم کا دخل ہی دیا ہو۔ کامیابی تو دور کی بات ہے۔ کہتے
ہیں اشارہ یعنی بعض پولیس افسران کی بات کر رہا ہوں انہوں نے اپنی لمبی سروس کا حوالہ دے کر کہا کہ
میں جانتا ہوں اس لمبے زمانے میں جو پولیس میں سروس کی ہے اور میں حلف اٹھا سکتا ہوں اس بات پر
کہ احمدی مزاج میں فساد کرانا داخل نہیں ۔ کبھی مجھے آج تک کسی احمدی میں بھی اشارہ یہ بات دکھائی
نہیں دی۔ تو کرتے کیا تھے، جنہوں نے شرارت کرنی ہوتی تھی ان پر سے توجہ ہٹا کر جو شرارت کے
خلاف ہوا کرتے تھے ان کی طرف توجہ مرکوز کر دیا کرتے تھے اور پھر ان کو فساد کی کھلی چھٹی تھی جوان
میں فساد کر رہے تھے۔ زیر نظر احمدی ہیں اور فساد کرانے ہیں یا شیعوں نے یا سنیوں نے اور وہ پھر
کھلم کھلا اپنی سازشیں کرتے اور فساد کرتے اور فسادوں کے بعد ایک دفعہ بھی ان دشمن حکومتوں کو ایک
ادنی سی بات بھی ہاتھ نہ آئی کہ ثابت کر سکیں کہ یہ فساد احمدیوں نے کروایا تھا۔ مجھے یاد ہے انہی دنوں

خطبات طاہر جلد 13
461
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
میں جب یہ کہا کرتے تھے کہ احمدیوں سے متنبہ رہو۔ کراچی میں ساری پولیس کی توجہ احمدیوں کی طرف
تھی اور ادھر کراچی میں شیعوں کے امام باڑے جل گئے ۔ شیعوں کو ان کے گھروں میں زندہ جلا دیا گیا ور ادھر کراچی میں شیعوں کے امام باڑے بھی ہے
تو کون لوگ گئے تھے وہاں ۔ کیا کوئی احمدی تھا ؟ تحقیق نے کیا ثابت کیا تھا کہ احمدیوں کا کوئی دور سے
بھی اس بات سے تعلق نہیں ہے۔
پس جب ایک قوم جھوٹ بولنے کی عادی ہو جائے اور عملاً جھوٹ کی پرستش کرنا شروع کر
دے تو جھوٹ کی ساری تدبیریں اپنے ہی خلاف الٹا کرتی ہیں ۔ احمدی تو امن پیدا کرنے کے لئے
پیدا کئے گئے ہیں اور احمدیوں سے آپ کبھی فساد کی بات نہیں دیکھیں گے ۔ اب آپ کہتے ہیں رانے
ایسا کیا۔ اب را کیسے وہ دشمنیاں دلوں میں پیدا کر سکتی ہے جو تاریخ کے سینکڑوں سال گواہ ہیں کہ
تمہارے دلوں میں مسلسل چلی آ رہی ہیں۔ کم از کم ایک ہزار سال گزر چکا ہے اس تاریخ کو کہ خود
مسلمانوں نے مختلف وقتوں میں ایک دوسرے کے گھر جلائے ہیں، ایک دوسرے کی قبریں اکھاڑی
ہیں ، مردوں کو دوبارہ پھانسی دی گئی ہے اور ان کے پنجروں کو پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔ یہ ہلاکو خان کا پر گیا
واقعہ بھول گئے ہو۔ ایک سنی دور میں جب بعض شیعوں پر مظالم ہوئے ہیں تو اس کے رد عمل کے طور پر
پھر شیعہ وزیر نے انتقام لیا اور اس نے ہلاکو خان کو دعوت دی کہ آؤ اور اس ملک پر قبضہ کرو۔ یہ تاریخ بتا
رہی ہے۔ وہاں کونسی راہ تھی جو اپنا کام دکھاتی تھی؟ میں ہندوستان کے حق میں بات نہیں کر رہا، میں
کسی کے حق میں بھی بات نہیں کر رہا نہ کسی کے خلاف بات کر رہا ہوں۔ میں یہ سمجھا رہا ہوں کہ حقیقت
حال پر نظر رکھو۔ نفرتیں جہاں پرورش پاتی ہیں وہی جگہ ہے نگرانی کی اور ان نفرتوں کی پرورش گاہوں
اگر کوئی دشمن گھس کر مزید انگیخت کرے تو وہ ایسی کوشش کر سکتا ہے اس سے انکار نہیں لیکن نفرتیں
قائم ہیں تو کوشش پھر ضرور کامیاب ہوں گی اور یہ عذر قابل تسلیم نہیں ہوگا کہ فلاں نے ایسا کروایا ہے۔
تم کرنے پر تیار بیٹھے تھے اور اس نے جو تلوار نیچے گری ہوئی تھی اٹھا کے تمہارے ہاتھوں میں تھما دی اس
سے زیادہ تو اس کو کوئی کام نہیں ۔ لیکن کرنے والے تم ہو، تمہاری نیتیں ہیں جن میں زہر گھلے ہوئے
ہیں، وہ نیتیں ہیں جو ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر سکتیں، وہ آنکھیں ہیں جو ایک دوسرے کو اچھا
دیکھ نہیں سکتیں، ان نفرتوں کا علاج کرو۔ ان نظروں کو درست کرنے کی کوئی تدبیر کرو، ان دلوں سے
نفرتیں ہٹا کر ان میں محبتوں کے رس گھولنے کی کوشش کرو، اس کے سوا کوئی علاج ہی نہیں ہے اور یہ
میں

خطبات طاہر جلد 13
462
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
علاج امام وقت تمہیں بتا رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو حکم عدل بن کر آئے تھے
وہ سلیقہ سکھا رہے ہیں کہ دیکھو اس طرح صحابہ کی بھی تعریف کرو۔ اس طرح اہل بیت کی بھی تعریف
کرو۔ ان پر بھی درود بھیجو، ان پر بھی درود بھیجو، یہی ایک ذریعہ ہے امت کے اکٹھا ہونے کا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
یقیناً ہمارے نبی خیر الوری ہمارے رب اعلیٰ کی دونوں صفات
رحمانیت اور رحیمیت کے مظہر تھے پھر صحابہ رضوان الله" رصحابہ رضوان الله علیهم حقیقت محمد یہ جلالیہ
کے وارث ہوئے جیسا کہ پہلے تجھے معلوم ہو چکا ہے۔“
66
اب ان صحابہ کے ذکر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اہل بیت یعنی خونی رشتے
کے ذریعے منسلک اور دوسروں سب کا اکٹھا ذکر فرما رہے ہیں اور تمام صحابہ کی تعریف فرما رہے ہیں
اس میں نعوذ باللہ اہل بیت اس تعریف سے خارج نہیں ہوئے بلکہ جیسا کہ پہلے میں حوالہ دے چکا
ہوں اول طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پیش نظر ہیں۔ فرماتے ہیں :۔
پھر صحابہ حقیقت محمد یہ جلالیہ کے وارث ہوئے جیسا کہ تجھے معلوم ہو
چکا ہے ان کی تلوار مشرکین کی جڑ کاٹنے کے لئے اٹھائی گئی اور مخلوق پرستوں کے
ہاں ان کی ایسی کہانیاں ذکر ہیں جو بھلائی نہ جاسکیں گی۔ انہوں نے صفت محمد یہ
کا حق ادا کر دیا۔
اب صفت محمدیہ کو صحابہ میں رائج فرمایا ہے۔ یہ ایک بہت ہی اہم نکتہ ہے۔ وہ تمام صفات
حسنہ جو خونی رشتوں میں تعلق رکھنے والے اہل بیت میں تھیں یا محض روحانی رشتہ میں بندھے ہوئے
صحابہ میں تھیں وہ تمام خوبیاں نہ ان کی ذاتی تھیں، نہ ان کی ذاتی تھیں وہ صفت محمد یہ کے ان میں
جاری ہونے کے نتیجہ میں تھیں ۔ جو اس نکتہ کو سمجھ جائے وہ ایک کے مقابل پر دوسرے سے نفرت کر ہی
نہیں سکتا کیونکہ صفت محمدیہ کی طرف پیٹھ دکھا کر صفت محمد یہ سے محبت نہیں کی جاسکتی ۔ صفت محمد یہ پر
حملہ آور ہوتے ہوئے صفت محمد یہ کے عشق کے گیت نہیں گائے جاسکتے ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے کس اعلیٰ پیرائے میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت ہی کو صحابہ میں جلوہ گر
دکھایا۔ فرمایا ہے وہاں بھی سیرت محمد یہ کام کر رہی ہے۔ اے سیرت محمدیہ کے عشاق ! کیا تم سیرت
d

خطبات طاہر جلد 13
محمد یہ سے دشمنی کرو گے؟ ۔
463
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جون 1994 ء
پس جہاں صفت محمدی کے سوا کچھ ہے ہی نہیں ۔ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ "
وَالَّذِينَ مَعَةً “ وہاں اہل بیت یا غیر اہل بیت کی کوئی تفریق نہیں ہے۔ اگر حسن ہے تو محمد کا
حسن ہے ۔ سیرت ہے تو محمد کی سیرت ہے اور صحابہ میں اگر کوئی مدح کی بات پائی جاتی
صلى الله
صلى الله
ہے تو محمد رسول اللہ کی سیرت کو اپنانے کے نتیجے میں ہے اور بعینہ یہی وجہ فضیلت کی اہل بیت میں
پائی جاتی ہے اس کے سوا کوئی وجہ نہیں ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
اللہ تعالیٰ نے صحابہ کو اور ان کے تابعین کو اسم محمد کا مظہر بنایا اور ان
کے ذریعے رحمانی جلالی شان ظاہر کی اور انہیں غلبہ عطا کیا اور پے در پے نعمتوں
کے ذریعہ ان کی نصرت فرمائی ۔“
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صحابہ رضوان اللہ لیھم کے ذکر میں فرماتے ہیں:۔
صحابہ رضوان اللہ علیھم کے زمانے میں تو یقین کے چشمے جاری تھے اور
وہ خدائی نشانوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے تھے اور انہی نشانوں کے ذریعہ سے خدا
کے کلام پر انہیں یقین ہو گیا تھا اس لئے ان کی زندگی نہایت پاک ہوگئی تھی ۔“
66
اب یہ وہ حصہ ہے جس کی کمی کی وجہ سے ساری امت ، کہلانے والی امت میں، یعنی
رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب ہونے والے لوگوں میں فساد پھیلا ہوا ہے۔ یعنی یہ وہ نکتہ ہے جس کو نہ
الله -
سمجھنے کی وجہ سے، جس پر عمل نہ کرنے کے نتیجہ میں ، کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں کہ انہوں نے محمد رسول اللہ ﷺ میں خدائی نشان دیکھے اور اپنی آنکھوں سے دیکھے اور اس ذریعہ
سے خدا کے کلام پر انہیں یقین ہو گیا تھا اس لئے ان کی زندگی نہایت پاک ہوگئی تھی ۔ پس جنہوں نے
الہی نشان دیکھے ہوں لازم ہے کہ ان کی زندگی پاک ہو اور پاک زندگیوں میں یہ بدنمونے دکھائی نہیں
دے سکتے جو محرم کے دنوں میں آپ دیکھتے ہیں۔ یہ ناممکن ہے کہ پاک دلوں سے دوسرے پاکوں
کے خلاف نفرت اور بغض کے کلمے اس طرح نکلیں جس طرح پھوڑے سے پیپ نکلتی ہے۔ یہ ہو ہی
نہیں سکتا۔ پاک وجود صحت مند وجود ہوتا ہے، اس میں گندی پیپ کے پالے ہوئے پھوڑے نہیں ہوا
کرتے ۔ پس جب بھی صحابہ کے خلاف شیعوں کی مجالس میں سخت قسم کی ظالمانہ زبان استعمال کی جاتی

خطبات طاہر جلد 13
464
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جون 1994ء
ہے تو یہ دلوں کے پھوڑے ہیں جو سارا سال پکتے رہتے ہیں اور وہ پیپ اس وقت پھٹ کر اچھل اچھل
کر باہر نکلتی ہے اور بہت ہی بد بودار مواد ہے جو باہر نکل کر گلیوں میں آتا ہے اور ساری فضا کو یہ بد بودار
الله
کر دیتا ہے۔ دوسری طرف مقابل کو دیکھیں۔ اگر وہ ان کے مقابلہ کرنے والے بھی رسول اللہ ﷺ کی
سچائی کے نشان دیکھ کر اپنے دلوں کو پاک کر چکے ہوتے تو ایسے موقع پر استغفار سے کام لیتے ۔ گند کا
جواب گند سے نہ دیتے بلکہ ان کے لئے دعا گو ہو جاتے ، ان پر زیادہ رحم اور شفقت کرتے ، ان کو
سمجھانے کے لئے سارا سال کار روائیاں کرتے اور دلائل کی دنیا میں ان کو گھسیٹ کر لاتے اور دلائل
کے میدانوں میں یہ فیصلے کرتے۔ بجائے اس کے کہ تلوار کے میدان میں ایسے فیصلے کئے جائیں۔
پس ادھر بھی وہ پاک نمونے نہیں ہیں ادھر بھی وہ پاک نمونے نہیں ہیں اور امر واقعہ یہ ہے
صلى الله
کہ اس زمانے میں اگر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے سچا تعلق باندھنا ہے تو اس امام سے تعلق باندھے
بغیر یہ سچا تعلق قائم نہیں ہو سکتا جو امام ان پیش گوئیوں کے مطابق آیا ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ کو
سه
اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائیں وہ تعلق جو تیرہ سو سال میں تم کاٹ بیٹھے، وہ تعلق تیرہ سو سال کے بعد دوبارہ
جوڑنے کے وقت آئے اور آسمان سے وہ رسی نیچے کی گئی جس رسی سے ہاتھ جدا ہو چکے تھے۔ اب ایک
ہی راہ ہے کہ اس رسی کو دوبارہ مضبوطی سے پکڑ لو اور پھر حضرت محمد مصطفی اللہ کے دامن میں پناہ لے لو علية
اس پناہ کے سوا اور کوئی پناہ نہیں ہے اور یہ پناہ امام وقت کے انکار کے ذریعہ میسر نہیں ہو سکتی۔ یہ پناہ
صرف اس صورت میں نصیب ہو سکتی ہے اگر امام وقت کو تسلیم کرو، اس سے محبت کا رشتہ باندھو، کیونکہ
صلى الله یہی محبت کا رشتہ سلسلہ وار خدا تک پہنچے گا، محمد مصطفی ﷺ کی سچی محبت تمہارے دلوں میں پیدا کرے گا۔
صحابہ کی سچی محبت کے سلیقے تمہیں سکھائے گا، اہل بیت کی سچی محبت کی روح تمہیں عطا کرے گا۔ یہ
صاحب عرفان محبت ہو گی جس کے نتیجے میں پاک عمل پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایسی محبت ہو گی جس کے نتیجہ
میں دل پاک کئے جاتے ہیں اور پاک دل ایک دوسرے سے نفرت نہیں کیا کرتے ۔ پاک دل آپس
میں بٹ نہیں جایا کرتے بلکہ ایک ہاتھ پر جمع ہو جاتے ہیں اور امت محمدیہ کو دوبارہ ایک ہاتھ پر جمع
کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے جس امام کو بھیجا ہے وہی ان روحانی رشتوں کا ضامن بن کر آیا ہے۔
وہی ان روحانی رشتوں کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے منادی بن کر بھیجا گیا ہے۔ تم اس کی ندا پر کان دھرو
اور اطاعت اور محبت کے ساتھ اس کے حضور اپنے دلوں کو ان معنوں میں جھکا دو کہ جس طرف وہ بلاتا

خطبات طاہر جلد 13
465
خطبه جمعه فرمودہ 17 جون 1994ء
ہے وہ دل لپکتے ہوئے لبیک کہتے ہوئے اس طرف دوڑیں۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس تا ہوں کہ :
طرف وہ ان دلوں کو بلا رہا ہے یعنی تم سب کے دلوں کو وہ محمد رسول اللہ ﷺ کا رستہ ہے وہ خدا کا رستہ الو لا رہا ہے۔ یہی ہم سب کے دلوں
ہے اور کسی کا نہیں اس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں۔ اسی کا نام صراط مستقیم ہے، اسی سے وحدت ما
ہوتی ہے۔ اسی سے تفرقے پھر وحدت کی لڑیوں میں پروئے جاتے ہیں۔
ملتی عطا
پس آپ سب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز پر لبیک کہیں اور اگر آپ یہ
یہ
سمجھتے ہیں کہ یہ دور کی باتیں ہیں تو ان نصیحتوں پر تو عمل کریں یا بتائیں کہ ان میں کیا نقص ہے۔ ان
الله
سے بہتر بات تو پیش کر کے دکھا ئیں ۔ آپ تسلیم نہیں کرتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
وہی ہیں جو حکم عدل بن کر آئے تھے اور تمہارے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنے والے تھے اب
آپ کے فیصلے میں نے تمہیں سنا دئے ہیں۔ ان فیصلوں سے بہتر فیصلے کر کے تو دکھاؤ۔ بتاؤ تو سہی کہ
اس سے زیادہ اور کون سی پاک اور مؤثر راہ ہوسکتی ہے جو مسلمانوں کے بیٹے ہوئے دلوں کو پھر ایک
ہاتھ پر اکٹھے کر سکتی ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانا اب تمہارے اختیار کی
یا ہاں یا نہ کی بات نہیں رہی۔ امر واقعہ یہ ہے کہ سچا امام جن رستوں کی طرف بلاتا ہے ان رستوں سے
انکار خود کشی کے مترادف ہو جایا کرتا ہے۔ تو انکار کرو گے بھی تو باتیں وہی ماننی پڑیں گی جو حضرت
مسیح موعود کہتے ہیں ۔ ان باتوں سے بہتر باتیں تمہارے فرشتے بھی سوچ نہیں سکتے کیونکہ یہ خدا
کا کلام ہے جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے ذریعہ آپ کی برکتوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے دل پر نازل ہوا۔ جو وحدت کے رستے آپ نے بتائے ہیں ان کے سوا اور کوئی وحدت کا
رستہ نہیں ۔ پس اس رستے سے آؤ یا اس رستے سے آؤ ، طوعاً آو یا کرھا آؤ۔ تم نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اگر بیعت نہیں کرنی تو باتوں کو تو لازما ماننا پڑے گا اور اگر نہیں مانو گے تو اسی
طرح بیٹے رہو گے۔ اسی طرح ایک دوسرے کے خلاف نفرتوں کی تعلیم دیتے رہو گے۔ نفرتوں کی
منادی کرتے رہو گے اور ہر سال بجائے اس کے کہ محرم امت محمدیہ کو ایک کرنے کا عظیم الشان نظارہ
دکھائے ہر سال یہ محرم آپ لوگوں کو اور زیادہ متفرق کرتا چلا جائے گا، آپ کے دلوں کو اور زیادہ پھاڑتا
چلا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عقل دے، ہوش دے اور وہ سچی باتیں جو ایک صاف اور پاک دل کو
صاف دکھائی دیتی ہیں۔ کسی دلیل کی حاجت نہیں رہتی۔ سچ تو خود اس طرح بولتا ہے کہ مومن کی پیشانی

آج 10 میں سے 10 باقی