محمد رسول اللّٰہﷺ اور قرآن ہر الزام سے پاک اور بلند تر ہیں۔ توہین رسالت کا مضمون قرآن کریم کی روشنی میں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں توہین رسالت اور ارتداد کے موضوع پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ آپ نے انبیاء کی تاریخ اور متعدد قرآنی آیات سے ثابت کیا کہ اللہ تعالیٰ، قرآن مجید یا انبیاء کی گستاخی کے جواب میں قرآن نے انسانوں کو کوئی جسمانی سزا دینے کا اختیار نہیں دیا بلکہ صبر اور اعراض کی تعلیم دی ہے۔ نیز حضورِ انور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور عبداللہ بن ابی بن سلول کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ آپؐ نے شدید ترین توہین کے باوجود کسی کو قتل کرنے کی اجازت نہ دی۔
موضوعات: قرآن کریم، توہین رسالت کا قرآنی مفہوم، اسوہ حسنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، منافقین اور ارتداد، اسلام میں رواداری
خطبات طاہر جلد 13
547
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
محمد رسول اللہ علیہ اور قرآن ہر الزام سے پاک اور بلند تر ہیں۔
توہین رسالت کا مضمون قرآن کریم کی روشنی میں
(خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء بمقام اسلام آباد، برطانیہ )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔
إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُوْنَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ
وَاللهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ
لَكَذِبُونَ اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ
اللَّهِ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا
ثُمَّ كَفَرُوا فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ وَإِذَا
رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ وَإِنْ يَقُولُوا تَسْمَعُ لِقَوْلِهِمْ
كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُسَنَّدَةٌ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ هُمُ
الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ قَتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ وَإِذَا
خطبات طاہر جلد 13
548
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوْوْا رُءُوسَهُمْ
وَ رَأَيْتَهُمْ يَصُدُّوْنَ وَهُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ
اسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرُ لَهُمْ لَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ
إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ
لَا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا وَلِلَّهِ
خَزَابِنُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ ۔
يَقُولُونَ لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ
مِنْهَا الْأَذَلَّ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ
الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (المنافقون : 1 تا 9)
پھر فرمایا :۔
توہین رسالت کے نام پر جو مختلف ممالک میں یعنی اسلامی کہلانے والے ممالک میں
تعزیراتی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اپنے دستوروں میں ان تعزیرات کو با قاعدہ دفعات کی صورت
میں داخل کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ، میں نے خطبات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا تھا اور جماعت کو یہ
بتایا تھا کہ چونکہ لمبا مضمون ہے ایک دو تین خطبوں کی بات نہیں اس لئے میں کوشش کروں گا کہ آئندہ
جلسے کے خطبے پر کسی حد تک اس مضمون کو سمیٹوں اور پھر بقیہ حصے کو افتتاحی تقریر میں بیان کروں ۔ آج
میں نے جن آیات کی تلاوت کی ہے ان کا اس مضمون سے گہرا تعلق ہے۔ چونکہ وقت تھوڑا ہے اس
لئے موقع اور محل کے مطابق ان پر تفصیلی روشنی بعد میں ڈالی جائے گی لیکن سادہ ترجمہ میں آپ کے
سامنے پیش کرتا ہوں ۔
قرآن کریم فرماتا ہے جب منافقین تیرے پاس آتے ہیں یعنی اے محمد ﷺ ہم گواہی
دیتے ہیں کہ تو یقینا اللہ کا رسول ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تو اللہ کا رسول ہے اور اللہ یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ
یہ منافقین یقیناً جھوٹے ہیں ۔ گواہی یہ دے رہے ہیں تو اللہ کا رسول ہے اللہ سب سے بہتر جانتا ہے کہ
ہاں تو اللہ ہی کا رسول ہے اور اس کے باوجود خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق جو یہ اعلان کر رہے ہیں
جھوٹ بول رہے ہیں۔
خطبات طاہر جلد 13
549
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً انہوں نے اپنی قسموں کو ایک ڈھال بنا لیا ہے۔ کس غرض
ے؟ فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللهِ تا کہ اس بہانے بیچ میں داخل ہو کر اللہ کے رستے سے
لوگوں کو روکیں اِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ یقیناً بہت برا ہے جو یہ کرتے ہیں
ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا یہ وہ منافقین نہیں ہیں جو شروع ہی سے نفاق رکھتے تھے
بلکہ ان منافقین کی بات ہو رہی ہے جو پہلے ایمان لے آئے تھے ایمان لانے کے بعد انہوں نے کفر کیا
ہے۔ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُ وا پس صرف منافق ہی نہیں مرتد بھی ہیں اور یہ بہت ہی اہم حصہ ہے اس
آیت کا کیونکہ اس سے صرف ایک مضمون پر نہیں بلکہ ایک دوسرے اہم مضمون پر بھی روشنی پڑتی ہے جو
آج کل اسلامی ممالک میں مبحث بنا ہوا ہے یعنی مرتد کی سزا کیا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ اس صورت میں ان
دونوں مضامین کو ایک جگہ اکٹھا کر رہا ہے۔ ایسے بد بخت منافقین کا ذکر کیا جا رہا ہے جو یقیناً ایمان لے
آئے تھے اور یقیناً بعد میں کافر ہو گئے یعنی ارتداد اختیار کر گئے ۔ فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ اور بیماری
اس حد تک بڑھ گئی کہ ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی اب ان کے بچنے کا ، ان کے دوبارہ ایمان لانے کا
کوئی سوال ہی باقی نہیں رہا۔ پس یہ اگر وہم کسی دل میں ہو کہ یہ دوبارہ ایمان لا سکتے تھے اس لئے ان
سے نرمی کا سلوک کیا گیا ۔ اس وہم کو قرآن کریم کی یہ آیت ہمیشہ کے لئے رفع کر دیتی ہے۔ وہ یہ
لوگ ہیں جن کے لئے آئندہ ایمان لانے ، تو بہ کرنے کا کوئی سوال باقی نہیں رہا کیونکہ خدا گواہی
دے رہا ہے کہ ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی ہے۔ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ اس کیفیت کو پہنچ چکے ہیں
کہ ان کے سوچنے کی طاقت معطل اور ماؤف ہو چکی ہے، وہ بات نہیں سمجھ سکتے ۔
وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ یہ معلوم، معروف لوگ ہیں ان کی
جسمانی طرزان کے ٹھاٹھ باٹھ دیکھنے والی آنکھوں کو پسند آتے ہیں اور یہاں ” تو میں اگر چہ حضور
اکرم ہی مخاطب دکھائی دیتے ہیں مگر آنحضرت یہ تو کسی ظاہری ٹھاٹھ باٹھ سے متاثر ہونے والے
انسان نہیں تھے اس لئے بعض دفعہ رسول کے حوالے سے امت کے ہر فرد کو مخاطب کیا جاتا ہے تو مراد
یہ ہے کہ اے سننے والے، اے دیکھنے والے جب تو ان لوگوں کو دیکھتا ہے تو ان کی ظاہری ٹھاٹھ باٹھ،
ان کے رہن سہن سے متاثر ہوتا ہے ۔ وَ إِنْ يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ اور ایسی بناوٹ سے،
ایسی لوچدار باتیں کرتے ہیں کہ جب بات کرتے ہیں تو تجھے ان کی باتیں بھی دلچسپ معلوم ہوتی ہیں تو
خطبات طاہر جلد 13
550
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
وط
کان لگا کے ان کی ان کی باتوں کو سنتا ہے ۔ كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُسَنَّدَةٌ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ
عَلَيْهِمْ لیکن اندر سے یہ حال ہے کہ منا ہے کہ منافق جیسے بزدل ہوتے ہیں یہ بھ ہوتے ہیں یہ بھی سخت بزدل ہیں جیسے خشک
لکڑیاں کچن دی جائیں تو ذرا سا آگ کا شعلہ بھی ان کو بھڑکا دیتا ہے اور بھسم کر دیتا ہے خواہ آسمانی بجلی
ہو یا زمین سے پیدا ہونے والی آگ ہو یہ لوگ محفوظ نہیں ہیں لیکن جب لکڑیاں چن کر رکھی جائیں تو
بہت بھلی دکھائی دیتی ہیں۔ یورپ میں خاص طور پر سردیوں کے لئے لکڑیاں سجائی جاتی ہیں اور
ناروے میں بہت رواج ہے بہت خوب صورت دکھائی دیتی ہیں مگر ایک آسمانی بجلی کا شعلہ یا ایک دیا
سلائی ان کو آگ لگا دے تو ایک دم بھڑک کر وہ خاکستر ہو جاتی ہیں۔ تو فرمایا ان لوگوں کی اندرونی
حالت یہ ہے دیکھنے میں بڑے اچھے سجے ہوئے اور اچھی طرح اپنی ذات میں قائم وجود دکھائی دیتے
ہیں مگر خود ڈرتے ہیں ۔ جانتے ہیں کہ ذرا سی کوئی آفت آئی تو ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوگی ۔
هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ یہ ہیں دشمن ان سے بچ کے رہو۔ اگر ان کا علم نہیں کہ کون ہیں تو
بیچ
کے کس سے رہو۔ صاف مضمون کھول دیا گیا ہے۔ نام لئے بغیر ہر اس شخص کا ذکر ہے جو حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے زمانے میں جانا پہچانا منافق تھا۔
قْتَلَهُمُ اللهُ أَنِّى يُؤْفَكُونَ اللہ کی لعنت ان پر یہ کہاں دور ہٹے جاتے ہیں۔ لیکن انسان کو قتل
صلى الله
کا حکم یہاں بھی نہیں دیا۔ اللہ کی لعنت ہو ان پر لیکن کہیں اشارہ یا کنایہ یہ نہیں فرمایا کہ تمہیں حق ہے مسلمانو، کہ ان
کا قتل و غارت کرو۔ وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا
رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّوْنَ وَهُمْ مُّسْتَكْبِرُونَ اتنی واضح ان کی شناخت ہے
کہ آنحضور ﷺ کے زمانے میں جب ان آیات کا نزول ہوا ہے اس سے پہلے ہی صحابہؓ ان
کے پاس جایا کرتے تھے اور ان کو کہا کرتے تھے کہ تم تو بہ کرو استغفار سے کام لو تو اللہ کا
رسول تمہارے لئے استغفار کرے گا ۔ وہ تو مجسم شفقت ہے اس لئے اس موقع کو ہاتھ سے نہ
جانے دو تو بہ کر لو تا کہ خدا کے رسول کی استغفار تمہیں نصیب ہو۔ لَوَّ وارُءُ وَ سَهُمْ وہ سر
مٹکاتے ہیں وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُمْ مُسْتَكْبِرُون اور تو ان کو دیکھتا ہے کہ وہ اور بھی خدا
کی راہ سے لوگوں کو پھراتے ہیں، باز نہیں آتے اور تکبر میں مبتلا ہیں ۔
پس اگر یہ معین لوگ نہیں تھے تو قرآن کریم نے کن کا ذکر فرمایا ہے کن کے پاس لوگ جایا
خطبات طاہر جلد 13
551
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
وط
صلى الله
صلى
کرتے تھے، ان کو سمجھایا کرتے تھے کون آگے تکبر سے سر مٹکایا کرتے تھے اور کون تھے جو خدا کی راہ سے روکتے
تھے اور باز نہیں آتے تھے اور مسلسل تکبر میں مبتلا ر ہے۔ سَوَاء عَلَيْهِمْ اسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ
تَسْتَغْفِرُ لَهُمْ برابر ہے ان پر خواہ تو ان کے لئے استغفار کرے یا نہ استغفار کرے۔ سوال یہ پیدا
ہوتا تھا کہ اگر ان کے دلوں پر مہر لگ گئی تھی تو پھر استغفار سے کوئی ان کو فائدہ پہنچ سکتا تھا؟ کیا حضرت
اقدس محمد مصطفی کا استغفار ان کو عذاب سے بچا سکتا تھا ؟ صحابہ اپنی خوش فہمی میں یہ کہتے تھے مگر اللہ تعالیٰ
فرما رہا ہے کہ جن لوگوں کے دلوں پر ہم مہر کر دیں ان کو کسی نبی کا استغفار بھی بچا نہیں سکتا۔ ان کی تقدیر
ہمیشہ کے لئے لکھی جا چکی ہے۔ آنحضرت کو مخاطب کر کے فرمایا برابر ہے ان پر خواہ تو ان کے
لئے استغفار کرے یا نہ کرے ۔ لَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ اللہ ہرگز کسی صورت میں ان کو معاف
نہیں فرمائے گا ۔ اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفُسِقِينَ اور اللہ تعالیٰ فاسقوں کی قوم کو ہدایت
نہیں دیا کرتا ۔ هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ
ایسے شریر لوگ ہیں کہ اعلان کرتے پھرتے ہیں کہ جو محمد رسول اللہ کے پاس ان کیساتھ رہنے والے
ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کیا کرو۔ حَتَّی يَنفَضُّوا یہاں تک کہ وہ رسول اللہ ﷺ کا ساتھ چھوڑ کر
بھاگ جائیں۔ پھر پیسہ دو یعنی لالچ بھی دیتے ہیں کہ اگر تم چھوڑ دو تو ہم تمہیں پیسہ دیں گے، ہم ہر
طرح سے تمہاری خدمت کریں گے ۔ آج کل جرمنی میں بھی یہ مہم چلی ہوئی ہے۔ کثرت کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے بوسنین احمدیت میں داخل ہو رہے ہیں اور کثرت کے ساتھ وہاں روپیہ پیسہ
پھینکا جا رہا ہے اور قطعی گواہیاں اس بات کی ہیں کہ سعودی عرب کا پیسہ وہاں پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے
کیونکہ بعض مخلصین جو بوسنین ہیں بوسنین میں تبلیغ میں سب سے آگے اور بڑے ہمت والے باوقار انسان
ہیں جن کی باتوں کا لوگوں پر اثر پڑتا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو با قاعدہ پیش کش کی گئی ہے کہ ہم تمہیں
اتنے ہزار ماہانہ دیا کریں گے یا اس سے بھی زیادہ اور تم کسی طرح احمدیت کو چھوڑ دو۔ انہوں نے صاف
جواب دے دیا کہ میرا ایمان بکاؤ نہیں ہے تم اپنے پیسے اپنے پاس رکھو مگر کسی صورت بھی میں احمدیت نہیں
چھوڑ سکتا۔ تو جو اس وقت ہو رہا تھا وہ آج بھی ہو رہا ہے ہم اس کے عینی شاہد ہیں۔ پس قرآن کریم کا جو
کلام ہے یہ دائمی اثر رکھنے والا ہے۔ انسانی فطرت سے تعلق رکھتا ہے۔ آغاز آدم سے قیامت کے دن
تک کے واقعات انسانی فطرت کے حوالے سے اس میں بیان ہوئے ہیں جن میں کوئی تبدیلی واقع نہیں
خطبات طاہر جلد 13
552
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
ہوئی۔ تو فرمایا جب وہ یہ کہتے ہیں کہ تم ان کو چھوڑ دو اور ہم تمہیں پھر اس کے نتیجے میں مالا مال کر دیں گے تو
اللہ فرماتا ہے۔ وَلِلَّهِ خَزَايِنُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ بیوقوف بھول جاتے ہیں کہ آسمان
اور زمین کے خزانے تو اللہ کے پاس ہیں۔ یہ کسی کو کیا دیں گے، وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا
يَفْقَهُونَ منافق ایسے بیوقوف لوگ ہیں کہ ان باتوں کو سمجھتے نہیں ہیں۔
اور پھر يَقُولُونَ لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ
مِنْهَا الْأَذَلَّ ان میں ایسا بھی بد بخت ہے، جو کھلا کھلا یہ اعلان کرتا ہے کہ ہمیں مدینہ لوٹنے دو،
وہاں کا سب سے معزز انسان نعوذ باللہ من ذالک وہاں کے سب سے ذلیل انسان کو نکال باہر
کرے گا۔ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُوْلِهِ جیسے سب خزائن اللہ ہی کے پاس ہیں، عزتیں بھی سب اللہ
ہی کے پاس ہیں اور اس کے رسول کے لئے ہیں وَلِلْمُؤْمِنِينَ اور مومنوں کے لئے بھی۔ وَلَكِنَّ
الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ لیکن یہ منافق لوگ ہیں جو کچھ علم نہیں رکھتے ۔
میں نے مضمون کا آغاز اس بات سے کیا تھا کہ سب سے اہم تو ہین تو اللہ کی ہے۔ اللہ ہی کی
ذات سے تعلق میں ہر نیکی کا وجود ہوتا ہے ہر نیک شخص وجود میں آتا ہے خواہ وہ رسول ہو یا غیر رسول
ہو۔ تمام عزتیں اللہ ہی کے لئے ہیں اللہ کی عزت کو چھوڑ کر پھر کوئی عزت بھی باقی نہیں رہتی ۔ پس ہتک
رسول کا مضمون اللہ کی بہتک سے شروع ہوتا ہے اس کو نظر انداز کر کے تم کن باتوں میں پڑ گئے ہو اور اللہ
کی ہتک کا جہاں تک تعلق ہے قرآن کریم نے اس مضمون کو مختلف پیرایوں سے کھول کھول کر بیان
فرمایا ہے اور ایک بھی جگہ اللہ تعالیٰ کی بنک کے نتیجے میں انسان کو اختیار نہیں بخشا کہ وہ اس کو کسی قسم کی
کوئی سزا خود دے۔
ایک آیت میں اس سے پہلے پڑھ چکا ہوں اس کے حوالے سے بات کر چکا ہوں اب ایک
اور پہلو سے، قرآن کریم کا اسلوب بڑا عجیب ہے، ایک اور پہلو سے اس مضمون کو چھیڑتا ہوں جس کا
قومی عقائد سے تعلق ہے۔ قومی عقائد کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ یہ بیان فرما رہا ہے کہ بعض مذاہب
کے عقائد ایسے ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی کھلی کھلی تو ہین پائی جاتی ہے اور ان میں سب سے زیادہ
توہین آمیز عقیدہ عیسائیت کی طرف منسوب فرمایا گیا۔ وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا یہ اعلان
کرتے ہیں کہ رحمن خدا نے بیٹا بنا لیا ہے۔ لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا ادا دیکھو تم بہت ہی سخت بہت بری
خطبات طاہر جلد 13
553
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
بات کر رہے ہو۔ اتنی بری بات ہے کہ تَكَادُ السَّمُوتُ يَتَفَهَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ
الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا یہ بات اتنی خطرناک ہے کہ اس سے آسمان پھٹ سکتے ہیں اور
زمین دو نیم ہو سکتی ہے ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتی ہے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو سکتے ہیں۔ جس کا خدا پر ایمان ہواس
کی طرف سے اس سے بڑی گستاخی نہیں ہو سکتی کہ اس نے اپنے بیٹے بنالئے ہیں یا اس کی کوئی اولاد ہے
أَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا کس بات سے آسمان پھٹ سکتے ہیں پہاڑ ریزہ ریزہ ہو سکتے ہیں
زمین ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتی ہے، دوبارہ دھرایا ہے اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا کہ انہوں نے رحمن
کی طرف اولاد منسوب کر دی ہے۔ وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمٰنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا حالانکہ اللہ کی
شان کے خلاف ہے کہ وہ کوئی بیٹا بنالے۔ اِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا
اتِي الرَّحْمَنِ عَبْدًا واقعہ یہ ہے کہ جو کچھ بھی آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے وہ اللہ کے حضور
ایک غلام کی صورت میں حاضر ہوگا۔ ایک مخلوق، ایک بندے کی صورت میں حاضر ہوگا اور کوئی شخص
اس کے بیٹے کے طور پر اس کے حضور حاضر نہیں ہوگا لَقَدْ أَحْصُهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا الله تعالى
نے ان کا گھیرا ڈال رکھا ہے اور ان کی گنتی سے خوب باخبر ہے جانتا ہے کہ یہ کتنے لوگ ہیں کون ہیں کیا
کچھ کرتے ہیں وَكُلُّهُمْ آتِيْهِ يَوْمَ الْقِيمَةِ فَرْدًا ( مريم : 89 تا 96) ان میں سے ہر ایک، ایک
ایک کرکے، انفرادی طور پر خدا کے حضور حاضر ہوگا۔ یہ ہے وہ تو ہین خداوندی جو ایک مذہبی عقیدے کی
بنیاد کے طور پر قرآن کریم نے بیان فرمائی ہے اور اتنا سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا ہے کہ قریب ہے اس
عقیدے سے آسمان اور زمین اور پہاڑ پھٹ پڑیں لیکن اس کے باوجود انسان کو اختیار نہیں بخشا کہ وہ
خدا کی گستاخی کرنے والوں کو کوئی بدنی سزادے۔
پھر سورۃ کہف (آیات (56) میں بھی یہی مضمون بیان فرمایا ہے اور فرماتا ہے كَبُرَتْ
كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ " بہت ہی خطرناک بات، بہت ہی ظالمانہ بات ہے
كَبُرَتْ حد سے بڑھی ہوئی ، حد سے تجاوز کی ہوئی بات ہے إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا سوائے
جھوٹ کے یہ لوگ اور کچھ نہیں کہتے ۔ یہ تو قرآن کریم کا بیان ہے۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ کی توہین کا
تعلق ہے اور مختلف جگہوں میں مختلف صورتوں میں جہاں تاریخ انبیاء کا ذکر ہے وہاں ان کے معاندین
کا، خدا تعالیٰ کا تحقیر سے ذکر کرنا بھی بیان ہوا ہے۔ ایک کے بعد دوسرے نبی کی تاریخ آپ پڑھتے
خطبات طاہر جلد 13
554
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
چلے جائیں قرآن سے پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ تمام قرآن میں اس بات کی قطعی گواہیاں موجود
ہیں کہ انبیاء کے مخالفین نے اللہ تعالی کی گستاخیاں کیں اور اسی وجہ سے آنحضرت کو مخاطب کر کے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو ان کی باتوں سے دل آزار مت ہو، یہ ظالم تو اللہ کے خلاف بھی ایسی باتیں
کرتے ہیں اور اللہ اور رسول کی ہتک کو اس طرح ایک جگہ باندھ دیا اور نصیحت صبر کی فرمائی ، نصیحت
اعراض کی فرمائی ۔ کہیں یہ نہیں کہا کہ اس کے نتیجے میں تلوار ہاتھ میں لو اور ان کی گردنیں اڑا دو۔ جہاں
تک عمومی تکذیب کا تعلق ہے میں نے وہ سب آیات اس لئے چھوڑ دی ہیں کہ ہر قرآن کا قاری جانتا
ہے بہت زیادہ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ، کیونکہ وقت تھوڑا ہے لیکن کوئی دنیا کا مولوی ایک
بھی ایسا نہیں جو اس اعلان کا جو میں یہاں کر رہا ہوں، اس کا انکار کر سکے۔ قرآن کریم کثرت کے
ساتھ اللہ تعالیٰ کے خلاف گستاخانہ جملوں کا ذکر فرماتا ہے خدا کی تضحیک، خدا کے ساتھ تمسخر کا ذکر فرماتا ہے
اور کسی ایک جگہ بھی انسان کو اجازت نہیں دیتا کہ اللہ تعالیٰ کی ان گستاخیوں کا بدلہ اپنے ہاتھ میں لے۔
کتاب اللہ کی تضحیک کا جہاں تک تعلق ہے صرف قرآن ہی کی نہیں ، اس سے پہلے تمام
کتب کی تضحیک کی گئی اور قرآن کی بطور خاص تضحیک کی گئی ۔ سورۃ نساء آیت 141 میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَتِ اللَّهِ يُكْفَرُ
بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ
눈
کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے کتاب میں یہ تعلیم نازل فرمائی ہے، یعنی عرش سے یہ
تعلیم اتاری ہے۔ تمہارے لئے کہ جب بھی تم سنو ، اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کیا جائے اور ان
سے تمسخر کیا جائے اور یاد رکھیں کہ آیت الله کا مضمون بہت ہی وسیع ہے۔ تمام انبیاء بھی آیت الله
میں شامل ہیں اور تمام کتب ایت اللہ “ میں شامل ہیں تو فرمایا کہ تمہارے لئے ہم نے آسمان
سے اس کتاب یعنی قرآن میں یہ تعلیم نازل فرمائی ہے کہ جب بھی تم سنو کہ اللہ کی آیات کا انکار کیا جاتا
ہے یا ان سے تمسخر کیا جاتا ہے تو کیا کرو؟ تلواریں لے کر ان لوگوں کی گردنیں اڑا دو؟ ہرگز نہیں ۔
فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ ان کے پاس نہ بیٹھا کرو۔ ہمیشہ کے لئے بائیکاٹ ہے! وہ بھی نہیں ۔ فرمایا
حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِہ ہاں جب وہ دوسری باتیں شروع کریں تو معاشرے
کے جو ملنے جلنے کے آداب ہیں ان کے مطابق ان سے بے شک ملنا جلنا رکھو لیکن اس مجلس میں نہیں
خطبات طاہر جلد 13
555
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
بیٹھنا جس میں خدا تعالیٰ کی آیات کی گستاخی ہو رہی ہو۔ یہ قرآنی تعلیم اور قرآنی سزا ہے جو اتنی
وضاحت سے پیش کی گئی ہے کہ فرمایا ہے کہ آسمان سے ہم نے تمہارے لئے بطور خاص یہ تعلیم اتاری
ہے اگر تم بیٹھو گے ان کے ساتھ تو کیا ہوگا ؟ إِنَّكُمْ إِذَا مِثْلُهُمْ خدا کو تو کوئی نقصان نہیں ، اس
کے رسولوں کو ، اس کی آیات کو تو کوئی نقصان نہیں ، فتویٰ یہ ہے کہ تم اپنے آپ کو ضائع کر بیٹھو گے
اور تم ان جیسے نہ ہو جاؤ اس لئے ہم تمہیں بچانے کی خاطر یہ تعلیم دیتے ہیں کہ اس موقع پر ان سے
اٹھ کر الگ ہو جایا کرو۔ جہاں تک ان کی سزا کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِنَّ اللهَ
جَامِعُ الْمُنْفِقِينَ وَالْكَفِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا اس کی پرواہ نہ کرو۔ یہ اللہ کا
کام ہے تمام منافقین اور تمام کافروں کو اللہ تعالیٰ جہنم میں اکٹھا کرنے والا ہے۔ پھر فرمایا وَ إِذَا
رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي ايْتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي
حَدِيثٍ غَيْرِهِ (الانعام: 69)۔
اور اے مخاطب ! اول مخاطب چونکہ واحد ہے اس لئے اول مخاطب حضرت محمد مصطفی
ہیں ۔ وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي ايْتِنَا جب تو دیکھے ان لوگوں کو جو ہماری آیات
میں تمسخر کرتے ہیں، تضحیک سے کام لیتے ہیں اور کئی کئی قسم کی باتیں بناتے ہیں۔
فَاعْرِضْ عَنْهُمُ ان سے اعراض کر، ان سے منہ پھیر لے۔ حَتَّى يَخُوضُوا فِي
حَدِيثٍ غَيْرِہ یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں مصروف ہو جائیں پھر ان سے دنیاوی روابط
رکھے جاسکتے ہیں۔
عليه
یہ ہے عظمت قرآن ۔ یہ ہے کلام اللہ کا حوصلہ اور جگرا ۔ یہ وہ تعلیم ہے جو مسلمانوں کے علاوہ
صلى بطور خاص حضرت محمد مصطفی علی کو دی گئی۔ ان آیات کے ہوتے ہوئے اس کے مخالف کوئی معنی نشر
کرنا یا قبول کرنا سراسر قرآن اور خدا کی گستاخی ہے۔ پس اگر گستاخی کی کوئی سزا ہے تو ان لوگوں کو ملنی
چاہئے جو واضح طور پر قرآن کریم کی کھلی کھلی تعلیم کے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور اس تعلیم کا انکار
کرتے ہیں جو اللہ نے بطور خاص آسمان سے ان کے لئے نازل کی ہے اور اپنے من مانے معانی
قرآن کو پہنانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب بھی اپنے حق میں کوئی دلیلیں پیش کرتے ہیں تو ان
آیات پر ہاتھ رکھ دیتے ہیں۔ ذکر تک نہیں ملتا ان آیات کا ان کی باتوں میں ۔ حالانکہ انصاف کا
خطبات طاہر جلد 13
556
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
تقاضا، تقویٰ کا تقاضا یہ تھا کہ اگر ایک مضمون کو چھیڑا گیا ہے اور اس مضمون کی آیات قرآن کریم میں
موجود ہیں تو ان کو نظر انداز کر کے تم کوئی استدلال کرنے کا حق نہیں رکھتے ۔ ان کولو، اکٹھا کرو، پھر دیکھو
کہ قرآن کریم کی کھلی کھلی محکمات کیا تعلیم دے رہی ہیں اور کیا بات تم پر کھول رہی ہیں۔ اس کے خلاف
جو
بھی ہے وہ رڈ کرنے کے لائق ہے۔
جو تعلیم آج مسلمان ملکوں میں بعض ازمنہ وسطی سے تعلق رکھنے والے علماء کی طرف سے دی
جا رہی ہے اس کے نتیجے میں مسلمانوں کا مزاج بگاڑا جا رہا ہے اور ایسا خوفناک مزاج ان کو عطا کیا جا رہا
ہے جن کا اسلام سے کوئی بھی تعلق نہیں۔ وہ صرف گستاخی ہی کے مرتکب نہیں بلکہ سارے عالم میں
اسلام کی بدنامی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور ایسے دوغلے ہیں کہ جب مغربی ملکوں میں آتے ہیں تو اور
تعلیمیں دلاتے ہیں۔ کہتے ہیں اسلام تو بڑے حوصلے کا مذہب ہے سب سے برابر کا سلوک کرتا ہے
ہر شخص کے خواہ وہ کافر ہو، خواہ وہ مومن ہو، حقوق سب برابر ہیں، یہاں تک کہ مولوی انگلستان میں یہ
اعلان کرتے رہے کہ ہمارے اور احمدیوں کے ہمارے ملک میں حقوق بالکل برابر ہیں کوئی بھی فرق
نہیں اور عیسائیوں کو کوئی خطرہ نہیں ، ہندوؤں کو کوئی خطرہ نہیں ۔ یہ غیر ملکوں کے اعلانات ہیں اور اپنے
ملک میں جو اعلانات ہوتے ہیں وہ کیا ہیں اور کیا کردار بنارہے ہیں؟ اس کی مثال یہ ہے کہ قرآن کریم
کی ہتک کے الزام میں ایک شخص کو عدالت میں پیش کئے بغیر محض ملاؤں کے اعلان کے نتیجے میں
گوجرانوالہ میں جس جلا دی کے ساتھ ، جس ظالمانہ طور پر مارا گیا ہے اس کے واقعات پڑھ کے لزرہ
پیدا ہو جاتا ہے۔ حافظ سجاد فاروق آف گوجرانوالہ کو 12 را پریل کو اس الزام پر کہ اس نے قرآن کریم
کی توہین کی ہے اور اسے جلایا ہے، یہ الزام کیسے لگا اس پر ؟ وہ چائے بنارہا تھا ابلتا ہوا پانی غلطی سے اس
سے، پاس قرآن کریم رکھا ہوا تھا ، اس پر جا پڑا ۔ اس بے چارے نے استغفار کے رنگ میں تو بہ کے
رنگ میں کہا او ہو ہو! مجھ سے کیا گناہ ہو گیا ، قرآن جل گیا ہے۔ اس کی بیوی نے بلند آواز سے کہا او ہو
ہو! کیا ظلم ہو گیا ہمارے ہاں میاں کے ہاتھ سے قرآن جل گیا۔ وہ پتلی دیوار تھی ہمسایوں نے اس
بات کو سن لیا۔ انہوں نے شور مچایا ، مولویوں تک بات پہنچی ، ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ سارا محلہ، اردگرد سے
لوگ بلوائی بن کر ا کٹھے ہو گئے، پولیس لائی گئی، پولیس کے ہاتھوں زبردستی چھین کر اس بے چارے کا
جو حشر کیا گیا، بغیر پوچھے، بغیر وضاحت طلب کئے وہ یہ تھا۔ یہ ایک خبر کے حوالے سے میں آپ کو بتا
خطبات طاہر جلد 13
557
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
رہا ہوں مساجد سے اعلان کیا گیا اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ تھانے پہنچ جائیں اور پولیس سے چھڑا کر
اس شخص کو خود سزا دیں۔ مساجد سے ہی قتل کا فتوی جاری کیا گیا، ہزاروں لوگوں نے تھانے پر حملہ کیا
اسے سنگسار کرنے کے لئے پولیس سے زبردستی چھڑ والیا اور ننگا کر کے، (یہ قرآنی تعلیم پر عمل ہو رہا
ہے ) ننگا کر کے سنگسار کرنا شروع کیا۔ وہ اللہ کے واسطے دیتا رہا کہ سب جھوٹ ہے میں قرآن کی
عزت کرنے والا ہوں اور کسی نے اس کی بات کو نہ سنا۔ وہ حافظ قرآن تھا جس کے اوپر یہ الزام لگایا
جا رہا ہے۔ اس کے بعد اس کی نعش کو جلایا گیا اور جلی ہوئی نعش کو موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر شہر کی
گلیوں میں گھسیٹا گیا اور پھر اس جلی ہوئی گھسیٹی ہوئی نعش پر سنگ باری کی گئی۔ آخر پولیس نے مسخ شدہ
لاش حاصل کی اور پولیس کے اہل کارا سے رات کے اندھیرے میں لے کر قبرستان میانی صاحب میں
دفن کر آئے۔ یہ ایک اور دلچسپ بات ہے۔ احمدی اگر ان کے قبرستان میں دفن ہو جائے تو ان کے
سارے جو مدفون ہیں ان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے کہیں خدا ان کو بھی جہنم میں نہ ڈال دے کہ احمدی کیوں
پاس دفن ہو گیا۔ وہ شخص اگر واقعی ایسا مردود تھا کہ اس نے قرآن کریم کی ہتک کی تھی تو قطع نظر اس کے
کہ قرآن کیا کہتا ہے ان کے نزدیک اس سلوک کے لائق تھا جو اس سے کیا گیا ہے اور وہ میانی صاحب
کے قبرستان میں دفن ہے کسی اور مردے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ مگر یہ تو ضمنی بات ہے۔
یہ وہ ظالمانہ کردار ہے جس کو حضرت اقدس محمد ﷺ کی طرف ، قرآن کی طرف منسوب کرنا
اتنی بڑی گستاخی ہے کہ اگر کسی گستاخی کی کوئی سزا ہے تو اس گستاخی کی سزا ہونی چاہئے ۔ قرآن تو سزا
نہیں پیش کرتا ، حدیث سے تو کوئی سزا ثابت نہیں لیکن جن لوگوں کے نزدیک ہے انہوں نے مولویوں
کا منہ کیوں کالا نہیں کیا ؟ کیوں ان کو نہیں پکڑا ، کہ تم نے بڑی بدبختی کی ہے، انصاف کے سارے
تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کو پارہ پارہ کرتے ہوئے تم نے قرآن کی طرف غلط تعلیم منسوب
کی محمد رسول اللہ ﷺ کے کردار کی طرف غلط تعلیم منسوب کی اور پھر اپنی طرف سے خود ہی منصف اور
خود ہی عادل بن بیٹھے اور فیصلہ وہ کیا جس کا عدل سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔ جن ملکوں میں یہ
خوفناک مزاج پیدا کیا جا رہا ہے اس کی پہچان اس سے بڑھ کے اور کیا ہو سکتی ہے کہ کوئی مولوی،
بد بخت سے بد بخت مولوی اگر اس کو کہا جائے کہ خدا کی قسم کھا کے یہ اعلان کرو کہ میرے نزدیک
صلى الله
الله
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے اللہ ﷺ کے وقت میں ایسا واقعہ ہوتا تو محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ کے ساتھی یہ
ایه
خطبات طاہر جلد 13
558
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
حرکتیں کرتے ؟ کبھی ایسی قسم کھانے کی جرات نہیں کر سکتا۔ جانتا ہے کہ وہ جھوٹا ہے، جانتا ہے کہ قرآن
اور محمد رسول اللہ کی سنت سے ان باتوں کا کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔
جہاں تک انبیاء کی توہین کا تعلق ہے قرآن کریم بھرا پڑا ہے۔ چند آیات نمونہ میں آپ
کے سامنے رکھتا ہوں جس میں مسلسل انبیاء کی توہین کا ذکر چلتا ہے اور کسی ایک جگہ بھی انسان کو اس
تو ہین کے نتیجے میں توہین کرنے والے کو سزا دینے کا اختیار نہیں دیا گیا۔ دیا
فرماتا ہے كَذلِكَ مَا آتَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا
سَاحِرُ أَوْ مَجْنُونَ (الذاریات: 53) اسی طرح ان سے پہلے جو رسول آتے رہے ہیں یعنی پہلے
رسولوں کا ذکر ہے ان کا ذکر کر کے فرمایا: اسی طرح ان سے پہلے بھی جو رسول آتے رہے ہیں یعنی پہلے
جب بھی آتے تھے ان کو ان کے مخالفین نے ان کو جادو گر کہا یا پاگل قرار دیا اور پاگل اور جادو گر قرار دینا
کیا مولویوں کے نزدیک عزت کے کلمات ہیں یا تذلیل کے کلمات ہیں ، اگر تذلیل کے کلمات ہیں تو
بتائیے ان کی کہاں سزا قرآن کریم نے مقرر فرمائی ہے۔
سورة لیبیین آین یت 31 میں ہے۔ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوْا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ
ایک بھی رسول ان بد بخت دنیا والوں کے پاس نہیں آیا مگر ضرور اس سے وہ ٹھٹھا کرتے رہے اور تمسخر
اڑاتے رہے۔ کیا اس کا نام ہتک رسالت ہے یا نہیں ہے؟ یہ سوال اٹھتا ہے۔ اگر رسولوں کا مذاق اڑانا
گستاخی نہیں ہے اور ہتک نہیں ہے تو پھر ہتک کا تمہارا تصور کیا ہے؟ اور اگر ہے اور یقیناً ہے ہے تو تو اس اس کی سزا
قرآن کریم نے کہاں مقرر فرمائی ہے؟ پھر فرمایا: وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ نَّبِيِّ إِلَّا كَانُوا
بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ (زخرف:8) میں بھی یہی مضمون ہے۔
سورۃ الاعراف آیت 61 کے حوالے سے ہے نوح کو ان کی قوم نے کہا انا لنريك في
ضَلالٍ مُّبِينٍ ہم تمہیں اول درجے کا گمراہ پاتے ہیں کھلا کھلا ضلالت والا ، راہ راست سے ہٹا ہوا ۔
مولویوں کے نزدیک پتا نہیں یہ ہتک ہے یا نہیں ہے مگر میں عام انسان کو جس کی عقل اس قدر مسموم
نہیں ہو چکی کہ اپنے عقائد کے چکر میں پڑ کر اس میں سوچنے کی طاقت بھی نہ رہی ہو، ان کو مخاطب
کرتے ہوئے میں بتاتا ہوں کہ یہ مسلسل ہتک کی باتیں ہیں اور شدید گستاخی کے واقعات ہیں جو
قرآن کریم کی رُو سے انبیاء علیہم السلام کے ساتھ پیش آتے رہے۔ پھر حضرت نوح کو کہا
خطبات طاہر جلد 13
559
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
قَالُوا مَجْنُونٌ وَازْ دُجِرَ ( القمر : 10) کہ یہ شخص مجنون ہے اور ایسا دھتکارا ہوا ہے جو چاہے اس
کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کا سلوک کرے اسے ذلیل ورسوا کرے، کھلی چھٹی ہے۔ حضرت نوح کے متعلق
کہا إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ (المومنون : 26) إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ اس کو تو
جن چڑھ گیا ہے اور جن چڑھنا، شیطان چڑھنا ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کہا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ
(الانبیاء : 69) کہ یہ ایسا شخص ہے کہ اس کی سزا آگ میں جلائے جانے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ اگر تم
اپنے معبودوں کی مدد کرنا چاہتے ہو تو اس کو آگ میں جلا دو۔ یہ عزت افزائی کے کلمات ہیں جو قرآن کریم
نے ابراہیم کے واقعات میں بیان فرمائے ہیں؟
پھر لوط کے متعلق کہا قَالُوا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يَلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِيْنَ
(الشعراء: 168) انہوں نے لوڈ سے کہا کہ اگر تو باز نہیں آئے گا تو ہم تجھے ضرور دیں سے نکال دیں
گے اپنے ملک سے نکال باہر کریں گے۔
اور حضرت صالح سے کہا قَالُوا إِنَّمَا اَنْتَ مِنَ الْمُسَخَّرِينَ (الشعراء: 154) کہ
تجھ پر تو جادو ہو چکا ہے، اپنے ہوش، عقل ٹھکانے نہیں رہے جادو والے سے ہم کیا بات کریں۔ پھر
مزید اس پر یہ بات بڑھائی بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِر ( القمر : 26) وہ بہت سخت جھوٹا اور حد سے بڑھا
ہوا ہے اپنی بے راہ روی میں ۔
حضرت ہوڈ کے متعلق الاعراف: 67 میں لکھا ہے قوم نے کہا إِنَّا لَنَرَيكَ فِي
سَفَاهَةِ اے ہو ! ہم تو تجھے بہت ہی بیوقوف دیکھ رہے ہیں، پرلے درجے کا احمق انسان ہے
وَإِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَذِبِينَ صرف یہی نہیں ایک بیوقوف ، اوپر سے جھوٹا یعنی جیسے کہتے ہیں
کریلا اور نیم چڑھا تو کہتے ہیں بیوقوف تو خیر تو ہے ہی ، اوپر سے جھوٹا بھی نکلا ہے۔ یہ عزت افزائی
کے کلمات مولویوں کے نزدیک ہوں گے کیونکہ ان میں کوئی سزا مقرر نہیں اگر تک رسول ہوتی تو سزا
بھی تو ہونی چاہئے تھی۔
حضرت موسیٰ اور ہارون کے متعلق فرعون نے کہا اور فرعون کی قوم نے: أَنُؤْمِنُ
لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عَبدُونَ (المومنون: 48) کیا ان جیسے عام انسانوں کی
خطبات طاہر جلد 13
560
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
ہم اطاعت کریں جبکہ ان کی قوم ہماری عبادت کر رہی ہے۔ عبدُونَ کا مطلب غلام ہے اور چونکہ
اس میں عبادت کا مفہوم بھی ہے تو غلامی اس حد تک پہنچ جائے کہ گویا کسی مالک کی کسی آقا کی پرستش
شروع ہو جائے ۔ یہ دونوں مضمون اس ایک لفظ میں داخل ہیں۔ ہمارے غلام ، ہمارے نوکر چاکر،
ان کی مجال کیا ہے؟ یہ تو گویا ہماری عبادت کرتے ہیں اور ان لوگوں میں سے یہ موسیٰ ہو اور
ہارون، اور ہم ان کی اطاعت کرنی شروع کر دیں یہ کیسے ممکن ہے؟
حضرت شعیب کے متعلق قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَخَّرِينَ وَى مُسَخَّرِين کا
الزام جو حضرت صالح پر لگایا گیا تھا شعراء آیت 185 میں درج ہے کہ حضرت شعیب پر بھی لگایا گیا۔
الشعراء 187 میں ہے وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَذِبِین ہم تو سوائے اس کے کچھ نہیں جانتے
کہ تو یقیناً جھوٹا ہے۔ انبیاء پر الزام کی تو یہ داستان ہے۔
انبیاء کے مقدس خاندان، اہل بیت سے تعلق رکھنے والوں اور ان کی ماؤں پر بھی تو الزام
لگائے گئے اور وہ بھی ایسی چیز ہے جس سے بہت اشتعال پیدا ہوتا ہے۔ عام دنیا دار ، اللہ کی ہتک پر اتنے دنیا دار، کی
مشتعل نہیں ہوا کرتے جتنے اپنے انبیاء اور ان کے رشتے داروں کی گستاخی پر مشتعل ہو جاتے ہیں۔ تو
ایک طرف تو عیسائیوں کا وہ عقیدہ بیان کیا گیا جو موحدین کو مشتعل کرنے والا تھا۔ اب یہودی موحدین کا
وہ عقیدہ بیان کیا جا رہا ہے جو عیسائیوں کے لئے جائز وجہ اشتعال رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود اللہ تعالیٰ
نے کسی سزا کا کوئی اعلان نہیں فرمایا وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ
بُهْتَانًا عَظِيمًا ( النساء: 157) کہ یہود ایسے ظالم لوگ ہیں کہ صرف کفر نہیں کیا بلکہ مسیح کی ماں پر
نہایت نا پاک الزام لگایا جس کے نتیجے میں مسیح بھی ایک جائز انسان کہلانے کا مستحق نہیں رہا۔ کیا یہ
ہتک عزت نہیں ہے؟ کیا یہ رسول اور اس کی ماں اور ان دونوں کی ایسی ہتک نہیں ہے کہ اگر کوئی سزا
مقرر ہونی چاہئے تو یہاں اعلان ہو جانا چاہئے تھا کہ اس کی یہ سزا ہے ! تو پھر تم ان باتوں کو کس کھاتے
میں ڈالو گے؟ کیسے ان آیات کے ہوتے ہوئے ان قوموں سے سلوک کرو گے؟ اگر اپنی من مانی کرنی
ہے تو ہر ہتک کے نتیجے میں قتل لازم ہے اس لئے اگر تقویٰ کا ادنی سا بھی شائبہ تمہارے اندر پایا جاتا
ہے تو اس اعلان کے بعد ایک طرف عیسائیوں کے قتل وغارت کے لئے تلواریں سونت لو اور نکل
کھڑے ہو دوسری طرف یہود کو فنا کرنے کے لئے ان پر حملہ آور ہو جاؤ اور یہ نہ دیکھو کہ اس راہ میں
خطبات طاہر جلد 13
561
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
تمہاری جان جاتی ہے کہ ان کی جاتی ہے۔ اگر یہ دیکھنا ہے تو پھر غیرت کون سی ہوئی ؟ غیرت تو وہ ہوا
کرتی ہے کہ جب مثلاً ماں کی بے عزتی ہو تو بچے خواہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں، بڑے سے بڑے
ظالم کے سامنے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ غیرت تو مرغی سے سیکھو کہ جب اس کے بچوں پر چیل جھپٹتی
ہے تو وہ تن جاتی ہے اور چیل کے سامنے اٹھتی ہے اور اس کے مقابلے کے لئے اڑانیں کرتی ہے۔
جب خون خوار
و
کتا جس کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں اس
کے
نے
چوزوں پر حملہ آور ہوتا ہے تو قطع نظر اس کے کہ اس کی جان پر کیا بنے گی وہ در ثمین صفحہ: 140
نا ہے تم بھرتی ہوئی اس کتے پہ جا پڑتی ہے۔ یہ عام جانوروں کی غیرت ہے، تم ایسے ظالم لوگ ہو کہ خدا اور
رسول کی عزت کی غیرت کے حوالے دیتے ہو اور قرآن میں جہاں جہاں ان کی بے عزتیوں کا ذکر
ہے ان سے آنکھیں بند کر کے گزر جاتے ہو اور کہتے ہو کہ یہاں نہیں ۔ عیسائی بہت طاقتور لوگ ہیں، ان
کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہودی بہت طاقتور ہیں، ان کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ ہم تو وہیں اپنی غیرت کا
مظاہرہ کریں گے جہاں ہم اتنے طاقتور ہوں کہ ہمارے قتل کے نتیجے میں ہمارے منہ پر خراش بھی نہ آ
سکے۔ اسلامی غیرت کا یہ تصور ہے !؟ کس کس جگہ انہوں نے اسلام کو بدنام کیا ہے وہ شمار میں نہیں آ سکتیں
باتیں؟ اب آگے چلئے یہ بھی کہتے ہیں کوئی ایسی بات نہیں۔ حضرت مریم کے متعلق یہ عقیدہ رکھتے ہیں
یہود، رکھتے پھریں ہمیں کیا اس سے۔ آنحضرت ﷺ کے متعلق کہتے ہیں کہ سب بے عزتیاں علي
برداشت، خدا کی بے عزتی برداشت مگر محمد رسول اللہ کی بے عزتی ہم برداشت نہیں کر سکیں گے۔
آئیے اب قرآن کریم سے آنحضرت ﷺ کی ہتک کے واقعات کا اور ان کے نتیجے میں
پیدا ہونے والے حالات کا مطالعہ کرتے ہیں۔ قرآن کریم فرماتا ہے:
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكُ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ
قَوْمُ أَخَرُونَ فَقَدْ جَاء وَظُلْمًا وَزُوْرًان (الفرقان : 5)
م
یہ کہتے ہیں کہ یہ سوائے جھوٹ کے اور کچھ نہیں جو محمدؐ نے خود گھڑ لیا ہے اور یہی نہیں یہ ایک
اور قوم کا ایجنٹ بھی ہے وَ أَعَانَهُ عَلَيْهِ اس جھوٹ ، افتراء باندھنے میں اور گھڑنے میں ایک
دوسری قوم نے اس کی مدد کی ہے، اپنے لوگ نہیں ہیں۔ آخَرُونَ سے مراد ہے کوئی باہر کی
قوم ہے جو اس کی مدد کے لئے آئی ہے فَقَدْ جَاء و ا انہوں نے مل کر یہ شرارت کی ہے
خطبات طاہر جلد 13
562
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
جَاءُ وَاظْلْمًا وَزُورًا بہت بڑا ظلم کمایا ہے ان لوگوں نے مل کر اور بہت بڑا جھوٹ گھڑا ہے۔
کیا یہ بنک رسول ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو تمہاری منطق کیا ہے تمہاری عقل کو کیا ہو گیا ہے۔ ہتک اور
کس کو کہتے ہیں اور اگر ہے تو اس کی سز ا بتاؤ قرآن کریم میں کہاں لکھی ہے؟
وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً
و أَصِيلًا (الفرقان : 6)
اور اسی پر بس نہیں کی ، انہوں نے کہا یہ تو پرانے لوگوں کی باتیں ہیں ۔ اكْتَتَبَهَا
محمد رسول اللہ ﷺ نے ، رسول اللہ تو میں کہہ رہا ہوں یعنی ان کے نزدیک محمد ﷺ نے اكْتَتَبَهَا اسے
لکھوا رکھا ہے، کسی کی مدد سے لکھوا لیا ہے فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا یہ جانتے تھے
اور اقرار کرتے تھے کہ پڑھے ہوئے نہیں ہیں اس لئے لکھوایا بھی کسی سے اور کوئی اور پڑھنے والا صبح
شام ان پر یہ باتیں پڑھ کے سناتا ہے تا کہ یہ بھول نہ جائیں ۔
صلى الله
پھر سورۃ المومنون کی آیات ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان ظالموں نے محمد رسول اللہ ﷺ کو
کیا کیا کہہ کر اذیتیں پہنچا میں کہا ، إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا انہوں نے
کہا کہ ایسا شخص ہے جس نے خدا پر جھوٹ کا طومار باندھ رکھا ہے وَ مَا نَحْنُ لَهُ بِمُؤْمِنِينَ ہم
ایسے شخص پر ایمان ہرگز نہیں لا سکتے۔ محمد رسول اللہ نے کیا جواب دیا اپنے غلاموں کو یہ تلقین فرمائی کہ
اٹھو تلواریں سونتو اور ان کے سرتن سے جدا کر دو ! ہرگز نہیں۔
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ اے میرے رب تو میری مدد فرما اس وجہ سے کہ
لوگ مجھے جھٹلا چکے ہیں میرا کوئی اختیار نہیں ۔ تو ہی ہے جو میری مدد فرما سکتا ہے۔ (المومنون:40-39)
صلى
پھر آنحضرت کو دیوانہ کہا گیا۔ سورۃ الحجر میں فرماتا ہے :
وَقَالُوا يَأَيُّهَا الَّذِى نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونَ (الحجر: 7) انہوں
نے کہا اے وہ شخص ! اور خطاب دیکھیں کیسا تحقیر کا ہے۔ اے وہ شخص جس پر ذکر ا تا را جا رہا ہے تو یقیناً یا گل
ہے اس کے سوا ہم اور کچھ نہیں کہہ سکتے لَوْ مَا تَأْتِيْنَا بِالْمَلَكَةِ إِنْ كُنْتَ
مِنَ الصَّدِقِينَ (الحجر: (8) اگر تو سچا ہوتا تو ہمارے پاس فرشتے لے کے کیوں نہ آتا
مَا نُنَزِّلُ الْمَلَئِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذَا مُنْظَرِينَ (الحجر: 9)
خطبات طاہر جلد 13
563
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سزا تو دینی ہے۔ ہم ہی دیں گے، مگر جب حق پوری طرح ثابت ہو جائے ان پر ۔
پھر خدا فرشتے بھیجتا ہے اور جب فرشتے بھیجتا ہے، تو ان لوگوں کو پھر کوئی مہلت نہیں دی جاتی۔ پھر
آنحضرت ﷺ کو بار بار مجنون کہا گیا ۔ القلم کی آیت 52 میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں؟ امنے رکھتا ہوں جس میں کچھ
تھوڑا تھوڑا مضمون کا اضافہ ہے میں وہی آیات لے رہا ہوں ورنہ آیات تو بہت کثرت سے ہیں
صلى
وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ
وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ ایک طرف تو ذکر کا یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے
والے کلام کا حوالہ دیتے ہیں تحقیر کے ساتھ اور طعنوں کے ساتھ کہ گویا وہ جس پر ذکر اتارا جا رہا
ہے۔ تیرا یہ حال ہے کہ اللہ نے چنا بھی تو کس شخص کو چنا جو مجنون ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
جس ذکر کو وہ طعن و تشنیع کا نشانہ بناتے ہیں جب وہ سنتے ہیں تو غیط و غضب میں مبتلا ہو جاتے ہیں
معلوم ہوتا ہے اس ذکر میں کوئی ایسی طاقت ہے ، ایسی شان ہے جس سے ان کے سینوں میں
آگ بھڑک اٹھتی ہے ورنہ پاگلوں والی باتوں پر تو کوئی بھڑ کا نہیں کرتا ۔ پاگلوں والی باتوں پر
تو ہم نے سوائے اس کے کہ کوئی پاگل ہو کسی کو غصہ میں آتے نہیں دیکھا وہ ہنستے ہیں مذاق
اڑاتے ہیں پتھر بھی مار دیتے ہیں مگر پاگل کی بات ، پاگلوں والی سن کر کوئی بھڑک اٹھے، یہ نہیں
ہو سکتا۔ تو قرآن کریم کا انداز بیان دیکھیں ، اسی بیان میں اس کا توڑ بھی رکھ دیا بتا بھی دیا کہ
تم جھوٹے ہوا اگر یہ ایسا ذکر تھا جو تمہارے سامنے پیش کرتا ہے جو پاگلوں والی باتیں ہیں تمہیں
غصہ کس بات کا آ جاتا ہے؟ فرماتا ہے۔ وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ
بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ پاگل ایسے ہیں کہ جب
ذکر کو سنتے ہیں تو غیظ و غضب سے ان کی آنکھیں لال ہو جاتی ہیں یعنی آنکھیں لال ہونے کا تو اردو
محاورہ ہے، قرآن کریم فرماتا ہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ذکر سنتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ ابھی
تجھے غضب آلود نظروں سے پھسلا دیں گے ۔ اب پاکستان سے آئے ہوئے لوگ تو خوب اچھی طرح
جانتے ہیں ۔ مولوی جن آنکھوں سے ان کو دیکھتا ہے وہ لگتا ہے کہ غضب ناک نظروں ہی سے ان کے
پاؤں تلے سے زمین نکال دے گا اور وہی فطرت انسان کی قدیم سے اسی طرح چلی آ رہی ہے۔
آنحضرت ﷺ کے زمانے میں بھی یہی حال تھا ان لوگوں کا ۔ اس سے پہلے زمانوں میں بھی یہی حال
خطبات طاہر جلد 13
564
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
تھا کہ بات سنتے تھے اور غصہ آ جاتا تھا اور غضب آلود نگا ہیں ڈال ڈال کر ڈرانے کی کوشش کرتے
تھے۔ وہ کہتے تھے یہ شخص تو محض دیوانہ ہے اگر دیوانہ ہے تو دیوانے کی بڑ پر غصہ کس بات کا آتا ہے؟
پھر فرمایا وَ إِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهْذَا الَّذِي بَعَثَ
اللهُ رَسُولًا (الفرقان : (42) کہ جب تجھے دیکھتے ہیں تو تمسخر اور ٹھٹھوں کا نشانہ بنا لیتے ہیں ، جب
دیکھتے ہیں تیرا مذاق اڑاتے ہیں اور بات اس طرح کرتے ہیں أَهْذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا
دیکھو دیکھو یہ وہ شخص ہے جسے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا ہے! کیسا تکبر کیسی تحقیر اور ان سب گستاخیوں کا
ذکر کرتے کرتے ایک جگہ بھی اللہ تعالی تلوار پکڑ کر ان کے سر اڑانے کی تعلیم نہیں دے رہا۔ مولویوں
کے کان میں اگر کسی نے پھونک دیا تو وہ اللہ نہیں ہے جس نے محمد رسول اللہ پر کلام نازل فرمایا تھا کوئی
اور روح ہے جو یہ باتیں پھونک رہی ہے کیونکہ اس خدا کو اس وقت یاد نہیں تھا کہ آئندہ زمانوں میں
گستاخی کی سزا موت اور موت کے سوا کوئی مقرر نہیں کرنی اور وہ بھی انسانی ہاتھوں سے۔ پس قرآن کے
نزول کے وقت تو اللہ تعالیٰ کو یہ باتیں یاد نہیں اب مولویوں کو کہاں سے بجھائی دے گئیں۔ صاف پتا چلتا
ہے کہ کوئی اور چیز ہے جو ان کے کانوں میں یہ باتیں گھول رہی ہے یا پھونک رہی ہے۔ پھر فرمایا:
وَلَقَدِ اسْتَهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا
مِنْهُمْ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ (الانبیاء : 42) اور یقیناً تجھ سے پہلے بھی تمام رسولوں کی
تضحیک کی گئی۔ پس جس چیز سے وہ تضحیک کیا کرتے تھے اس تضحیک نے خود ان کو گھیرے ڈال لئے
یعنی خدا کی تقدیر نے ان سے سزا دینے کے لئے وہ ساری باتیں ان کے خلاف پیدا کر دیں جو انبیاء
کے خلاف وہ استعمال کیا کرتے تھے۔
وَإِذَا رَاكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهْذَا الَّذِي
يَذْكُرُ الهَتَكُمْ (الانبياء (37) کہ یہ لوگ جب تجھے دیکھتے ہیں تجھ سے مذاق کرتے ہیں ٹھٹھا
کرتے ہیں اور باتیں اس طرح کرتے ہیں کہ یہ وہ شخص ہے جو ہمارے معبودوں کے تذکرے کرتا
ہے دیکھو دیکھو اس کی صورت دیکھو! کیا یہ سب عزت افزائی کے کلمات ہیں؟ اگر نہیں تو قرآن کریم
اصلى الله
عروسة ۔
نے کہاں ان کی سزا مقرر فرمائی اور ان سب باتوں کو سن کر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے خود کیا نمونہ دکھایا۔
یہ آیات تو مسلسل ایک سلسلہ ہے تمام انبیاء کی تضحیک کا تذکرہ ایک طرف اور حضرت اقدس محمد
صلى الله
علی
کے
خطبات طاہر جلد 13
565
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
صلى الله
خلاف گستاخیوں اور تمسخر کا تذکرہ ایک طرف ۔ قرآن کریم میں یہ مضمون پہلے تمام انبیاء کے مضمون پر
بھاری ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ تمام انبیاء سے جو مذاق کئے گئے جو ان کی رسوائیاں کرنے کی
کوشش کی گئی وہ سارے ایک طرف اور آنحضرت ت سے جو بدسلوکی کی گئی، وہ پھر ان سب
انبیاء سے کی گئی بدسلوکیوں پر بھاری ہوتی ہے۔
پھر یہ بھی کہا گیا کہ ہم اس لئے اس کی دشمنی کرتے ہیں کہ آباؤ اجداد کے مذہب سے
ہٹانے والا ہے۔ پھر کہا گیا کہ یہ شاعر ہے ہم تو انتظار کر رہے ہیں کہ زمانے کی آفات اس کو کچل کے
رکھ دیں گی۔ (الطور : (31) پھر کہا گیا کہ پراگندہ خیالات اور خوابوں ہی کو اپنا الہام بنا بیٹھا ہے۔
پراگندہ خواہیں ہیں نفسانی خیالات ہیں ۔ (الانبیاء: 6) اور آج کل کے مولوی الہام سے ملتا جلتا ایک
اور غلیظ لفظ استعمال کرتے ہیں تو ترقی یافتہ ہیں کافی، وہی طرز ہے وہی نہیچ ہے جو پہلوں کی تھی ، صرف
بدکرداریوں میں اور بد زبانیوں میں ان سے آگے بڑھ چکے ہیں ۔ کہتے ہیں اس نے تو اپنی طرف سے
بات بنالی ہے (الطور : 34) پھر معجزات کا انکار اور یہ کہنا کہ کہتے ہیں بڑے معجزات آئے ہیں ایک بھی
لا کے دکھائے معجزہ تب ہم مانیں گے یہ تو ایک بھی معجزہ پیش نہیں کر سکتا ( الروم : 59) اب یہ باتیں میں
پرانے زمانے کی کر رہا ہوں جن کو قرآن کا زیادہ علم نہیں ہے وہ شاید یہ سمجھ رہے ہوں میں اس زمانے
کی بات کر رہا ہوں بعینہ یہی بات پاکستان کے مولوی ، احمدیوں سے کہتے اور ان سے مطالبے کرتے
ہیں کہتے ہیں تم کہتے ہو مرزا صاحب نے بڑے معجزے دکھائے ، ایک لا دو۔ ایک بھی آیا تو ہم مان
جائیں گے اور جو معجزوں کا سردار تھا جس سے معجزوں کے سمندر پھوٹے جس کے کلام کے متعلق فرمایا
گیا کہ اگر سمندر ان نشانات کو لکھ لیں ان آیات کو جو قرآن میں نازل ہو رہی ہیں اور ان کے معانی
کو۔ سمندر سیاہی بن جائیں اور درخت قلم بن جائیں تو ایک کے بعد سمندر پر سمند رختم ہوتے چلے
جائیں اور نئے ان کی مدد کو آتے چلے جائیں تب بھی آیات الہی ، کلمات اللہ کا مضمون ختم نہیں ہو گا اور
سب سے بڑا کلمات کا مضمون قرآن کریم میں بیان ہے۔
پس یہ وہ لوگ ہیں جو اس وقت بھی یہی کہا کرتے تھے کہ ایک دکھا دو، ایک نشان لاؤ اور ہم
ایمان لے آئیں گے اللہ تعالیٰ اس کا بھی جواب دے چکا ہے وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ
أَيْمَانِهِمْ وہ خدا کی قسمیں کھا کھا کر یہ اعلان کرتے ہیں لَبِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ