محمد رسول اللّٰہﷺ اور قرآن ہر الزام سے پاک اور بلند تر ہیں۔ توہین رسالت کا مضمون قرآن کریم کی روشنی میں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 13
566
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
صلى الله
ليُؤْمِنُنَّ بِهَا اگر وہ ایک بھی محمد رسول اللہ ﷺ آیت لادیں تو وہ ضرور اس پر ایمان لے آئیں گے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا
يُؤْمِنُونَ (الانعام: 110) اللہ کے پاس تو بے شمار آیات ہیں مگر کیسے تمہیں سمجھا دیں کہ جھوٹے ہیں
بد بخت ساری آیات بھی آجائیں تب بھی یہ نہیں مانیں گے، پہلے تھوڑی آیات ہیں جن کا انکار کر بیٹھے
ہیں اور کون سی آیت ان کو منوا لے گی۔
تو ان کا سلوک تھا انبیاء سے، یہ سلوک حضرت اقدس محمد اللہ کے ساتھ تھا اور کیا تھا اور پھر یہ کہ تیری
باتیں سننے کی ٹوہ رکھتے ہیں اور جب تو ان سے باتیں کرتا ہے تو پھر نظر انداز کر دیتے ہیں بے عزتی کرتے
ہیں گویا ان کے کانوں میں بوجھ پڑ گیا ہے یہ سارے طریق انہوں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو
جھٹلانے اور آپ کی تکذیب کے اور آپ کی تذلیل کے اختیار کئے لیکن آنحضرت اللہ نے کہیں اس عليسة
کے جواب میں سوائے اس کے کہ ان کو ہدایت کی دعائیں دی ہوں ان کے خلاف کوئی بدنی کارروائی
نہیں فرمائی نہ آپ کو اس کی تعلیم دی گئی جہاں تک معین تذلیل کا تعلق ہے، جہاں تک ایک معین واقعہ
تضحیک کا تعلق ہے اس سورۃ میں وہ آخر پر بیان ہوا ہے جس کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی
تھی۔ وہ آیت یہ ہے:
يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا
الْأَذَلَّ سورۃ المنافقون میں جن منافقوں کا ذکر ہے ان کے سردار کی بات اب ہو رہی ہے اور اس کا
حین ہونا اتنا قطعی ہے کہ کوئی ادنی سا بھی شعور رکھنے والایہ نہیں کہ سکتا کہ اس کی Identity نہیں
ہے۔ لوگ جانتے نہیں تھے کہ یہ کون ہے۔ فرمایا يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ
وہ منافقین یہ اعلان کر رہے تھے کہ جب ہم مدینے واپس لوٹیں گے تو وہاں کا سب سے معزز انسان
یعنی عبداللہ بن ابی بن سلول مدینے سے وہاں کے سب سے ذلیل انسان کو نکال باہر کرے گا ۔
اس سے بڑی گستاخی رسول کا تصور بھی ممکن نہیں ، ایسے خبیث الفاظ میں ایک انسان صحابہؓ کے
سامنے کھلم کھلا یہ اعلان کرتا پھرے اور اس کے ساتھی اس بات کو شہرت دے رہے ہوں۔
وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِہ اور حال یہ ہے کہ تمام عزت اللہ کی اور اس کے رسول کی ہے اور انہی کے واسطے
سے مومنین کو نصیب ہے وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ لیکن منافقین جو ہیں وہ نہیں جانتے۔
خطبات طاہر جلد 13
567
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
یہ واقعہ غزوہ بنی مطلق سے واپسی پر ہوا تھا، ایک چشمے پر پانی کی باری کے انتظار میں انصار
اور مہاجرین کا ایک جھگڑا ہو گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں عبداللہ بن ابی بن سلول نے فائدہ اٹھاتے
ہوئے انصار کو جو مدینے کے رہنے والے تھے مہاجرین کے خلاف کرنے کے لئے اور یہ سمجھ کر کہ آج
میرا موقع ہے آج میں اپنی ساری گزشتہ رسوائیوں کا بدلہ اتار لوں گا ، یہ بد بخت اعلان کیا تھا۔ اس کے
نتیجے میں کیا ہوا۔؟ سیرت ابن ہشام میں اس کا تذکرہ ملتا ہے۔ اسی طرح در منشور للسیوطی، میں بھی
اس بات کا حوالہ ہے کہ قرآن کریم نے جس واقعہ کا حوالہ دیا ہے اس کی تفصیل کیا ہے میں اس کی بات
کر رہا ہوں۔ ان سیرت کی کتب میں اس کی تفصیل یہ ملتی ہے کہ عبداللہ بن ابی بن سلول نے جب یہ
حرکت کی تو صحابہ کو بہت طیش آیا مگر کسی صحابی نے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا بظاہر ان اہر ان کو یہ یقین تھا
کہ یہ شخص واجب القتل ہو چکا ہے۔ آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ایک کے بعد دوسرا
گیا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ ﷺ اللہ ہمیں اجازت دیں ہم اس بد بخت شخص کا سرتن سے جدا کر دیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے کسی کو اجازت نہیں دی یہاں تک کہ اس کا اپنا بیٹا جو منافق نہیں
تھا بلکہ مخلص مسلمان تھا وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض
کیا کہ یا رسول اللہ ہوسکتا ہے۔ آپ اس لئے اجازت نہ دیتے ہوں کہ آپ کو خیال ہو کہ میرا باپ ہے
!
صلى الله
بعد میں کسی وقت قتل کرنے والے کے خلاف میرے دل میں غصہ نہ پیدا ہو جائے تو یا رسول اللہ ارسول الله
الله
اس کا حل تو یہ ہے کہ میں بھی تو مسلمان ہوں میری بھی تو غیرت کھول رہی ہے۔ مجھے اجازت دیں کہ میری د
میں اپنے ہاتھ سے اپنے باپ کا سرتن سے جدا کروں، اپنے ہاتھ سے اپنے باپ کو قتل کروں ۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا اس کی تمہیں کوئی اجازت نہیں ۔
یہ ہتک رسول کا واقعہ قرآن میں درج ہے اس سے زیادہ قوی کوئی حدیث ایسی پیش کر سکتا
ہے کوئی ملاں؟ جس میں ہتک رسول کا مضمون اس طرح بیان ہوا ہو اور پھر قرآن کے معانی کے
خلاف مضمون ہو؟ اگر ہو گا تو وہ قوی ہو ہی نہیں سکتا۔ ہر وہ حدیث جو قرآن کریم کے واضح بیانات سے
ٹکراتی ہے وہ ٹکرا کر پارہ پارہ ہو جائے گی کیونکہ وہ حدیث ہی نہیں ہے۔ اس لئے مولوی جب ان
آیات کو پڑھتے ہیں اور پھر حدیثوں میں پناہ ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں یہ دو گستاخیاں کرتے
ہیں۔ اول یہ کہ قرآن سے اعتبار اٹھاتے ہیں اور حدیث کی طرف دوڑاتے ہیں اور پھر حدیث سے
خطبات طاہر جلد 13
568
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
الله
صلى الله
اعتبار اٹھا دیتے ہیں اور آنحضرت ﷺ کی ذات سے اعتبار اٹھاتے ہیں کیونکہ جیسے قرآن میں کوئی
تضاد نہیں محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات میں بھی کوئی تضاد نہیں ۔ یہ ناممکن ہے کہ قرآن کریم کے کھلے کھلے
اعلان کے خلاف محمد رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث ، ادنی سا بھی مضمون پیش کرے اور اس کو حدیث
کہنا ہی گستاخی ہے یا کچھ اس کی باتیں ایسی ہیں جو تمہاری فہم سے بالا ہیں مگر قرآن کریم کے کھلے کھلے
اعلان کے بعد کسی حدیث کی طرف اس اعلان سے متضاد مضمون بیان کرنا قرآن کی بھی گستاخی ہے
حدیث کی بھی گستاخی ہے، محمد رسول اللہ کی گستاخی ہے۔
اب اس واقعہ کے بعد کیا ہوا وہ عجیب داستان ہے احادیث میں اس کا ذکر محفوظ ہے کہ جب
ی شخص اپنی طبعی موت مرا، محمد رسول اللہ ﷺ نے کسی کو اس کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دی لہذا طبعی
موت مرا تو آنحضور ﷺ اس کے جنازے کے لئے روانہ ہوئے ۔ صحابہ بہت بے چین تھے مگر
حضرت عمرؓ کے سوا کسی نے جرات نہیں کی حضرت عمرؓ آگے راستہ روک کے کھڑے ہوئے اور عرض کیا
یا رسول اللہ یہ منافق ہے کیا آپ اس کا جنازہ پڑھیں گے؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ حضرت عمر نے عرض
کیا یا رسول اللہ آپ پر وہ آیات نازل ہوئی ہیں جن میں یہ ذکر ہے کہ اگر تو ستر دفعہ بھی ان کے لئے
استغفار کرے گا تو میں نہیں بخشوں گا اللہ یہ اعلان کر رہا ہے اور حضرت عمرؓ کی نا سمجھی دیکھیں، اپنی ذات
میں تو بہت عقل والے تھے رسول اللہ ﷺ کے مقابل پر کسی صحابی کی کوئی فہم کام نہیں کر سکتی ، یہ نہیں سوچا
کہ جس پر آیت نازل ہوئی ہے وہ اس کا مضمون اس سے بہت زیادہ بہتر سمجھتا ہے جو اس آیت کا
حوالہ دے رہا ہے تو حضرت رسول اللہ ﷺ نے جب یہ بات سنی تو فرمایا عمر میرا رستہ چھوڑ دو خدا یہ کہتا
ہے نا کہ اگر تو ستر دفعہ بھی استغفار کرے گا تو میں نہیں بخشوں گا، میں ستر سے زیادہ دفعہ استغفار کرلوں
گا۔ اللهم صلى على محمد وعلى آل محمد وبارک وسلم۔
الله
یہ محمد رسول اللہ ہیں۔ یہ قرآن ہے، ہر ایسے الزام سے یہ پاک ہیں اور بلند تر ہیں جو آج کا
مولوی اسلام اور محمد رسول اللہ ﷺ اور قرآن پر لگا رہا ہے۔ اس عظیم کردار کے خلاف جس کے حق میں اور
تمام قرآن گواہ کھڑا ہے اور تمام تاریخ انبیاء گواہ کھڑی ہے، کسی بھی مصنوعی، وضعی کسی حدیث کا ، کسی
عالم کے فتوے کا حوالہ لے کر جو بات کرتا ہے وہ گستاخ رسول ہے، وہ گستاخ کتاب اللہ ہے۔ وہ اللہ
کا گستاخ ہے۔ تمام انبیاء کی اہانت کرنے والا ہے۔ اس کھلی کھلی دن کی طرح روشن گواہی کے خلاف
خطبات طاہر جلد 13
569
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جولائی 1994ء
کون ہے جو کوئی عذر بھی اس کے خلاف پیش کر سکے۔ لیکن اب مضمون چونکہ لمبا ہے اور خطبہ پہلے ہی
وقت سے کافی آگے بڑھ چکا ہے اس لئے انشاء اللہ تعالیٰ میں افتتاحی تقریر میں بقیہ حصہ بیان کرنے
کی کوشش کروں گا اور وہ سارے پہلو بیان کروں گا جس کا اس مضمون سے تعلق ہے بعض سمیٹنے پڑیں
گے مجبوری ہے وقت کی لیکن انشاء اللہ اس کے تمام پہلوؤں پر مزید روشنی ڈالی جائے گی۔
اب خطبہ ختم ہوتا ہے۔ ساڑھے چار بجے انشاء اللہ دوبارہ یہاں جلسے کی کارروائی کا آغاز ہو
گا۔ تو آپ سب دوست ساڑھے چار بجے واپس تشریف لے آئیں ۔
خطبات طاہر جلد 13
570
خطبه جمعه فرموده 4 فروری 1994ء