پیار، محبت اور دعاؤں کے ساتھ کی ہوئی نصیحت اثر کرتی ہے۔ رسول کریمﷺ کی پر اثر نصائح
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے قرآنی فریضے اور اصلاح نفس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے حوالے سے بیان فرمایا کہ نصیحت ہمیشہ عاجزی، محبت، دلسوزی اور حکمت سے کرنی چاہیے نہ کہ طعن و تشنیع یا تکبر سے، اور نصیحت سننے والے کو بھی انکسار سے کام لینا چاہیے۔ آخر میں آپ نے حقوق العباد اور باہمی معاشرتی آداب، خصوصاً غریبوں کی عیادت، جنازوں میں شمولیت اور سلام کے جواب کی اہمیت بیان فرمائی۔
موضوعات: امر بالمعروف و نہی عن المنکر، اصلاح نفس، اسوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، آداب نصیحت، حقوق العباد
خطبات طاہر جلد 13
627
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
پیار، محبت اور دعاؤں کے ساتھ کی ہوئی نصیحت اثر کرتی ہے۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی پر اثر نصائح
( خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء بمقام ناصر باغ، گروس گیرا ؤ جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔
وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران : 105)
پھر فرمایا :۔
آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کے سالانہ جلسہ کا افتتاح ہو رہا ہے
اور گزشتہ کچھ عرصہ سے میرا یہی طریق ہے کہ جمعہ ہی پر افتتاح کا اعلان کر دیا جاتا ہے اور جمعہ کے
مضمون ہی میں افتتاح کے لئے نصائح شامل ہو جاتی ہیں۔ اس جلسے کے ساتھ دنیا بھر میں اور بھی کچھ
جلسے، کچھ اجتماعات، کچھ تربیتی کلاسز منعقد ہو رہی ہیں سب کی خواہش ہے کہ ان کا ذکر کر دیا جائے۔
مجلس خدام الاحمد یہ ضلع چکوال کا چوتھا سالانہ اجتماع کل جمعرات سے جاری ہے اور آج جمعہ کے ساتھ
اختتام پذیر ہوگا۔ اسی طرح ضلع خوشاب کی مجلس انصار اللہ کا اجتماع بھی کل سے جاری ہے اور آج ختم
ہوگا۔ ضلع سرگودھا کا سالانہ اجتماع آج منعقد ہو رہا ہے اور ایک ہی دن کا اجتماع ہے۔ مجلس خدام الاحمدیہ
ماریشس کا ریجنل اجتماع آج 26 اگست سے شروع ہو رہا ہے، جماعت احمد یہ بیروت کا تیسرا جلسہ
سالانہ کل دو دن جاری رہے گا اور 28 راگست بروز اتوار اختتام پذیر ہوگا۔ جماعت احمد یہ چار کوٹ
خطبات طاہر جلد 13
628
خطبه جمعه فرمودہ 26 اگست 1994ء
جموں 27 راگست سے شروع ہو رہا ہے۔ کشمیر کی تمام مجالس کا مشتر کہ سالانہ اجتماع بھی کل 27 اگست
بروز ہفتہ سے شروع ہے اور 28 راگست تک جاری رہے گا ۔ اسی طرح جماعت احمد یہ دوبئی ایک جلسہ
سیرت النبی منعقد کر رہی ہے اور اس ، اور اس جلسے کی کامیابی کے کے لئے دعا کی درخواست کرتی ہے۔ یہ تمام
جماعتیں جن کا اعلان کیا گیا ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ٹیلیویژن کے رابطے کے
ذریعے ہمارے اس اجتماع میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ہر پہلو سے ان کے اجتماعات میں
برکت دے اور تمام نیک امنگوں اور تمناؤں کو پورا فرمائے اور اجتماعات کی برکتیں خواہ وہ ایک روزہ
ہوں یا دو روزہ یا تین روزہ لمبے عرصے تک ان میں جاری وساری رہیں ۔
جس آیت کریمہ کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ یہ ہے۔ وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً
يَدْعُوْنَ إِلَى الْخَيْرِ چاہئے کہ تم میں سے ایک قوم ایسی ہو جو اس بات پر وقف رہے کہ لوگوں کو
بھلائی کی طرف بلاتی رہے۔ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ اور اچھے کاموں کی ہدایت دیتی رہے۔
وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور بری باتوں سے روکتی رہے۔ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ايا
کرنے والے ہی ہیں جو ضرور کامیاب ہوں گے۔ پس جماعت احمد یہ کے نصب العین میں یہ بات
داخل ہے کہ ہم نیکیوں کی طرف بلائیں، اچھی باتوں کی طرف بلائیں، نیک کاموں کا حکم دیں اور
بُرے کاموں سے روکیں ۔ یہی وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے ہم نے اسلام کے لئے عالمی جنگ جیتنی
ہے اور ان ہتھیاروں کو روزمرہ استعمال کرنا اور عادت بنالینا ہی ایک ایسا اہم فریضہ ہے جو جماعت کو
توجہ کے ساتھ ادا کرنا چاہئے ۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ محض ہتھیار سجا لینا ہی کافی ہوتا ہے۔ یہ بعض لوگ
پستول لگائے پھرتے ہیں۔ بعض دوسرے ہتھیا رہا تھوں میں لئے پھرتے ہیں مگر جب وقت آتا ہے تو
ان کے ہتھیار ان کو بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ ہتھیار کے لئے ایک روز مرہ کی واقفیت،
روزمرہ کا انس ان ہتھیاروں سے، ایسی واقفیت کہ جس کے نتیجہ میں از خود وہ ہاتھوں میں بروقت پہنچیں
اور صحیح ، ٹھیک نشانہ لگا سکیں۔ یہ کام ایسا نہیں جو محض ہتھیا رسجانے سے خود بخود آ جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا
کام ہے جس کے لئے وہ لوگ جو ہتھیاروں کو سمجھتے ہیں اور ان سے واقعہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان
ہتھیاروں کو روز مرہ کی زندگی کا ایسا حصہ بنا لیتے ہیں کہ ہر وقت ان سے کھیلتے رہتے ہیں بسا اوقات
ایسے نشانہ باز میں نے دیکھے ہیں کہ ہاتھ میں پستول ہے تو بار بار ہاتھوں میں اٹھاتے ہیں اور بار بار
خطبات طاہر جلد 13
629
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
اس کو اچھالتے ، اچانک نشانہ لیتے ، اسی طرح شکاری جو ہوائی نشانہ لینے کی مشق کرتے ہیں وہ کم و بیش
روزانہ ہی خالی بندوق سے کھیلتے رہتے ہیں خواہ سامنے کوئی شکار نہ ہو۔
تو نیک بات کی طرف بلانا اور نیک نصیحت کرنا دو مقاصد رکھتی ہے۔ ایک یہ کہ اپنی آپس
میں تربیت کی جائے دوسرے یہ کہ تمام دنیا کو بھلائی کی طرف بلایا جائے جن لوگوں کو روزمرہ ان
ہتھیاروں کے استعمال کی عادت نہ ہو وہ دوسری قوموں کو بھی اس طرف بلانے کا سلیقہ نہیں جانتے ۔
وہ لوگ جو روز مرہ گھروں میں اس خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے ہتھیار کو صحیح طریق پر استعمال کرنے کی
پریکٹس نہیں کرتے ان لوگوں کو باقی دنیا میں بھی ان کو استعمال کرنے کی توفیق نہیں ملتی ۔
پس یہ جو قرآن کریم نے نصیحت فرمائی ہے بہت ہی اہم ہے۔ اتنی اہم ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لوگ جو نیکیوں کی طرف نہیں بلاتے ، جو بدیوں سے روکتے
نہیں ہیں ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کشتی میں سوار کچھ لوگ ہوں جس کی ایک اوپر کی منزل ہو اور
ایک نیچے کی منزل ہو۔ نیچے کی منزل والے اس کشتی کی تہہ میں سوراخ کر رہے ہوں اور اس پر اوپر کی
منزل والے روکیں نہیں کہ ہمیں کیا یہ تو نیچے کی منزل میں ہونے والا واقعہ ہے۔ نتیجہ جب وہ سوراخ ہو
جائے تو ان سب نے بہر حال غرق ہونا ہے۔ قوموں کی زندگی ، قوموں کی بقاء کا مسئلہ ہے جو قرآن کریم
نے بیان فرمایا اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اس طرح اس کو سمجھا اور سمجھایا۔ پس جماعت
احمد یہ کو اس بات کو روزمرہ کا شیوہ بنا لینا چاہئے کہ اچھی باتوں کی طرف بلانا شروع کرے اور اچھی
باتوں کا حکم دیا کرے اور بُرے کاموں سے روکا کرے۔ اس سلسلے میں کچھ احتیاطیں ہیں ، اس خدا
تعالیٰ کی ہدایت پر عمل کرنے کے کچھ اسلوب ہیں، کچھ تقاضے ہیں، جن کو نظر انداز کر کے ہم اپنے
مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے ۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں يَأْمُرُونَ کا جو لفظ فرمایا گیا ہے اگر چہ اس میں حکم کا
مضمون پایا جاتا ہے مگر آنحضرت ما نیک کاموں کی طرف حکما نہیں بلایا کرتے تھے بلکہ ساتھ دل
پر اثر کرنے والی نصیحت کے ذریعے لوگوں کو نیکی کی تلقین فرماتے تھے اور اگر کوئی اس پر عمل نہ کرے تو
اس کو سزا دینے کا کبھی آپ نے ارادہ نہیں فرمایا بلکہ آپ کا دل اس کی حالت پر مغموم ہو جایا کرتا تھا جو
نیک بات سن کر بھی اس پر عمل نہیں کرتا۔ پس عمل سے مراد یہاں نصیحت کرنا ہے نہ کہ محکم کے ساتھ
خطبات طاہر جلد 13
630
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
نصیحت کرنا عجز کے ساتھ نصیحت کرنا ہے، نہ کہ تحکم کے ساتھ کسی اچھی بات کی طرف بلانا ہے اور اسی
سنت نبوی میں اس طریق کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔ وہ لوگ جو نصیحت کرتے تو ہیں مگر سنت کے
مطابق عجز اور انکساری اور محبت اور پیار اور دل کے گہرے جذبے سے نصیحت نہیں کرتے بلکہ ان کے اور
اندر تحکم پایا جاتا ہے ان کی نصیحت کبھی کامیاب نہیں ہوتی بلکہ بسا اوقات برعکس نتیجہ نکالتی ہے بسا
اوقات ایسی نصیحت کرنے والے سوسائٹی میں نفرتوں کے بیج بو دیتے ہیں اور لوگ ایسے نصیحت کرنے
والے سے دور بھاگنے لگتے ہیں اسی طرح یہ دیکھا گیا ہے کہ نصیحت کرنے والے بسا اوقات طعن و تشنیع
سے کام لیتے ہیں اور نصیحت اس رنگ میں کرتے ہیں گویا جس شخص کو نصیحت کی جارہی ہے وہ تو ہر نیکی
سے عاری ہے اور جو نصیحت کرنے والا ہے وہ بڑا متقی ہے اور بہت ہی خدا تعالیٰ کے ہاں معزز مقام
رکھنے والا ہے تو اس طرح نصیحت کرتے ہیں جیسے نیچے جھک کر کسی ذلیل آدمی کی طرف انسان نگاہ
کرے اور اسے روکے، بسا اوقات کتے کو دھتکارا جاتا ہے کہ یہ کام نہ کرو اس میں ایک امر کا مضمون
ہے۔ کتا جب برتن میں منہ ڈالنے لگتا ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا کس طرح لوگ سختی سے اس کتے کو
دھتکار دیتے ہیں۔ لوگ بسا اوقات اپنی نادانی اور نا سمجھی میں انسانوں سے بھی یہی سلوک کرتے ہیں۔
کوئی بری بات ان سے صادر ہوتے دیکھتے ہیں تو حقارت کے ساتھ اور ڈانٹ ڈپٹ کر اسے اس بات
سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں ہم نے نصیحت کا حق ادا کر دیا حالانکہ یہ نصیحت کا حق ادا
کرنا نہیں، یہ نصیحت کے برعکس مضمون ہے جو نصیحت کا الٹ اثر پیدا کرتا ہے۔
کئی دفعہ میں نے دیکھا ہے بعض لوگوں کو طعن و تشنیع کی ایسی عادت پڑ جاتی ہے کہ وہ اپنے
لمبے لمبے خطوط میں مجھے بھی ایسی ہی نصیحتیں کرتے ہیں کہ فلاں جگہ یہ ہو رہا ہے، فلاں جگہ وہ ہورہا ہے،
آپ سختی سے ان کو روکتے کیوں نہیں ، آپ ان کو ڈانٹتے کیوں نہیں، آپ ان کو سزائیں کیوں نہیں
دیتے۔ فلاں جگہ ہم نے دیکھا کہ ایسی حرکت ہو رہی تھی۔ وہ اپنے مزاج کو میرے مزاج پر ٹھونسنے کی
کوشش کرتے ہیں اور اس میں تحدی پائی جاتی ہے اور یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ اگر مجھ سے ان کا یہ
سلوک ہے کہ گویا مجھے حکماً یہ فرمایا جا رہا ہے کہ فلاں بات یوں ہو رہی ہے، فلاں نے پردہ نہیں کیا ہوا
تھا، آپ نے کیوں اس کو پروگرام میں آنے دیا۔ فلاں نے فلاں بے احتیاطی کی تھی، کیوں ڈانٹ ڈپٹ
کر اس کو ٹھیک نہیں کیا گیا ؟ اگر مجھ سے یہ طریق ہے تو پھر اپنے ساتھیوں اور عامۃ الناس سے ان کا کیا
خطبات طاہر جلد 13
631
خطبه جمعه فرمودہ 26 اگست 1994ء
صلى الله
طریق ہوگا۔ ایسے لوگ سوسائٹی میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے نفرتوں کے بیج بو دیتے ہیں اور
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے طریق سے ہٹ کر ایک غیر طریق اختیار کرتے
ہیں جس میں کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ قرآن کریم نے جو وعدہ فرمایا ہے وہ یہ ہے وَأُولَئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ یہ لوگ جو اس نصیحت پر عمل کرنے والے ہوں گے خدا وعدہ کرتا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں
جو کامیاب ہونے والے ہوں گے۔ پس نصیحت کے بھی انداز ہیں، اسلوب ہیں ، سلیقے ہیں۔ جو
حضرت اقدس محمد مصطفی علی ہی سے سیکھنے ہوں گے اور اسی کردار کے مطابق اپنے کردار کو ڈھالنا ہو
گا۔ پس نصیحت کے ساتھ طعن و تشنیع کو ملانا نصیحت کو برباد کر دینا ہے اور ایسا شخص خود آپ بھی نقصان
اٹھاتا ہے۔ وہ جانتا ہی نہیں کہ عمر بھر وہ ایک اندرونی تکبر کا شکار رہا ہے۔ وہ جانتا ہی نہیں کہ اس کا
نصیحت کرنا دوسرے کی بھلائی کے لئے نہیں تھا بلکہ اپنی بڑائی کے اظہار کے لئے تھا۔ یہ بتانا" تھا۔ یہ بتانا مقصود تھا
کہ میں تم سے بہتر ہوں اور اگر یہی طریق ہو نصیحت کا تو ایسی نصیحت کبھی بار آور ثابت نہیں ہو سکتی ۔
پس نصیحت کریں لیکن خلق محمدی کو اپناتے ہوئے، پیار اور محبت کے ساتھ، دلسوزی کے ساتھ، جان
گداز کرتے ہوئے ، اس طریق پر کلام کریں جو دل پر اثر کرنے والا ہو اور اس کے نتیجے میں واقعہ
پاک تبدیلی پیدا ہو۔
دوسری بات یہ ہے کہ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ میں نیکی کی طرف بلانے والے کا کچھ اپنا بھی
تو کردار ایسا ہونا چاہئے کہ اس کی نیکی اس کی ذات سے اس طرح چھلکے جیسے لبالب پیالہ بھرا ہو تو اس
سے کوئی شربت چھلکتا ہو۔ اگر انسان خیر کی طرف بلاتا ہے اور خود مجسم خیر نہیں ہے یا کم سے کم اس خیر کی
طرف بلاتا ہے جو خیر اس میں نہیں پائی جاتی تو یہ نصیحت بھی خواہ عاجزی کے ساتھ کی جائے بالکل
بے اثر ثابت ہوتی ہے۔ پس يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ میں ایک دوہرے فائدے کا مضمون ہے۔ جو
لوگ بھلائیوں کی طرف بلانے والے ہیں ان کا ضمیر ان کو ہمیشہ ان کی اپنی اصلاح کی طرف توجہ دلاتا
رہتا ہے اور بعض دفعہ اگر ایک انسان مجبورا ایک منصب پر فائز ہے جہاں اس نے ضرور بھلائی کی
طرف بلانا ہے تو اس کی اپنی کمزوریاں بار بار اس کے سامنے آتی ہیں اور اس کے حضور فریادی ہو جاتی
ہیں کہ تم دوسروں کو جن نیکیوں کی طرف بلا رہے ہوا اپنی ذات کی طرف بھی توجہ کرو۔ اس کا ایک دوسرا
پہلو بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ جو سننے والے ہیں وہ ایسے شخص سے کیا سلوک کریں۔ بعض دفعہ ایک شخص
خطبات طاہر جلد 13
632
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
صلى الله
علی
کسی بھلائی کی طرف بلاتا ہے اس کی اپنی ذات میں اگر وہ نیکی ہو بھی تو بعض دفعہ اس کے بچوں میں
نہیں ہوتی ؟ اس کے حلقہ احباب میں کسی میں نہیں ہوتی، اس کی بیوی میں نہیں ہوتی۔ اس کے اب میں کسی میں نہیں ہوتی، اس کی بیوی میں نہیں ہوتی۔ اس کے
عزیزوں میں نہیں ہوتی ۔ ایسی صورت میں اسلامی طریق کیا ہے؟ آنحضرت ﷺ کا طریق کیا تھا ؟ ۔ میں
آنحضور ﷺ نے کبھی بھی کسی نصیحت کرنے والے کو تحقیر سے نہیں دیکھا اور تحقیر سے اس کے ساتھ
سلوک نہیں فرمایا۔ بعض ایسے بھی تھے جنہوں نے آنحضور کو نصیحت کی اور ایک دفعہ نہیں کئی دفعہ ایسا
صلى الله واقعہ ہوا اور جس بات کی نصیحت کی وہ حضرت اقدس محمد مصطفی مال میں اس سے بہت زیادہ پائی جاتی
تھی یہاں تک کہ کوئی نسبت ہی نہیں تھی۔ ایک دفعہ ایک یہودی نے آنحضرت ﷺ کو تلقین کی کہ لین
صلى
صلى الله
دین کے معاملے درست رکھو اور مالی معاملات اپنے صاف کرو ۔ اب آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر اور
کون ایسا ہو سکتا تھا بلکہ یہاں تک طعنہ دیا کہ آپ کے خاندان کا یہی طریقہ ہے کہ لوگوں کے پیسے لے
لیتے ہیں اور پھر واپسی کا نام نہیں لیتے۔ صحابہ بہت مشتعل ہوئے۔ بعض اس یہودی کی طرف لپکے کہ
اسے سزا دیں مگر آنحضرت ﷺ نے انہیں روک دیا اور صبر کی تلقین فرمائی۔ صرف اتنا کہا کہ ہاں اس
کا میں نے کچھ دینا ہے ابھی اس کی ادائیگی کر کے مجھے بری الذمہ کیا جائے ۔ چنانچہ آنحضور ﷺ نے
نہ صرف اس مطلوبہ مال کی ادائیگی فرمائی بلکہ اس سے بڑھ کر دے دیا۔
صلا
علي
پس آنحضرت ﷺ کی زندگی میں بھی بسا اوقات ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جب آپ
کو نصیحت کرنے والا خود آپ کے مقابل پر ان باتوں میں بہت کمزور اور کچا ہوتا تھا جیسا کہ آنحضرت
نے کسی کو صبر کی نصیحت فرمائی کسی کو اور باتوں کی نصیحت فرمائی۔ اس نے الٹ کر آنحضور کے
اوپر یہ حملہ کیا آپ کو کیا پتا صبر کیا ہوتا ہے؟ جس پہ غم پڑے وہی جانتا ہے کہ صبر کیا ہوتا ہے۔ مگر
آنحضرت ﷺ نے کبھی ایسے شخص کو ڈانٹا نہیں ، کبھی ایسے شخص کو جواب میں طعنہ نہیں دیا کہ تم اپنی
حیثیت تو دیکھو اور دیکھو کہ مجھ سے باتیں کر رہے ہو جو ان تمام خوبیوں میں مکارم اخلاق پر فائز کیا گیا
ہے، جو اخلاق کی بلند ترین چوٹیوں پر قدم رکھتا ہے۔ کبھی ایک دفعہ بھی آپ نے جوابا نہیں فرمایا بلکہ
خاموشی اور صبر کے ساتھ اس نصیحت کرنے والے کی دل آزاری کو بھی برداشت کیا۔
پس یہ بھی ایک پہلو ہے جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں اور جرمنی کی
جماعت میں اس کی خصوصیت سے ضرورت ہے اگر ایک عہدیدار اپنے عہدے کی مجبوری سے ایک
خطبات طاہر جلد 13
633
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
نصیحت کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ان بعض خوبیوں سے عاری ہوں یا اس کے قرب وجوار میں اس کے
دوست، عزیز ان خوبیوں سے عاری ہوں جواباً اس پر یہ حملہ کرنا کہ تم اپنی شکل تو دیکھو، اپنا حال تو دیکھو
ہمیں جس طرف بلاتے ہو اپنے بچوں کو کیوں ٹھیک نہیں کرتے یہ بھی درست اسلامی طریق نہیں ہے
بلکہ ایک نہایت ہی نا پاک رد عمل ہے، ایک نا پاک رویہ ہے جس کے نتیجے میں سوسائٹی میں نفرتوں کے
زہر گھولے جاتے ہیں اور نصیحتیں بیکار جاتی ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ نصیحت کا ایک بہت ہی نازک
مرحلہ ہے جبکہ نصیحت کرنے والا اپنے فرض کی وجہ سے مجبور ہو، ایسے مقام پر مامور ہو کہ اس کا کام ہے
کہ وہ نصیحت کرے۔ ایسے موقع پر دیکھنے والا شاید یہ خیال کرتا ہو کہ اس نے اپنے نفس کو بھلا دیا ہے
اور دوسرے کو نصیحت کر رہا ہے مگر میں جہاں تک انسانی نفسیات کو سمجھتا ہوں اس کا یہ خیال درست نہیں
ہے کیونکہ بسا اوقات ایسے نصیحت کرنے والے اپنے دل میں خود ہی گھلتے ہیں اور غم کھاتے ہیں اور
دعائیں کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ خدا ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے تا کہ ہم لوگوں کی جن
کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کمزوریاں ہماری ذات سے بھی بالکل کلیہ الگ ہو کر
ہمارے وجود کو پاک اور صاف چھوڑ جائیں۔ ایسے ماں باپ ہیں جو اپنے بچوں کو نصیحت کرتے ہیں
ان میں بھی کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔ بچوں میں بعض دفعہ وہ وہ خوبیاں دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کی
ذات میں نہیں ہیں۔ بچوں میں سے وہ کمزوریاں دور کرنا چاہتے ہیں جو بعض دفعہ ان کے اندر بھی پائی
جاتی ہیں تو اگر اس طریق کو بچے اپنا لیں اور بات بات پر ماں باپ کے سامنے زبانیں کھولیں اور کہیں
کہ تم میں بھی یہ فلاں بات ہے تم میں بھی یہ فلاں بات ہے تو ساری دنیا کا نظام درہم برہم ہو جائے اور
کسی کو اپنے گھر میں بھی تربیت کی توفیق نہ ملے۔ پس تربیت کے ساتھ کچھ شرافت کے تقاضے وابستہ
ہیں اور وہ شرافت ہے جو تربیت کو فائدہ پہنچاتی ہے اور تربیت کو تقویت دیتی ہے۔ جس کو نصیحت کی جا
رہی ہے اس کی شرافت کا تقاضا ہے کہ نصیحت کرنے والے کی کمزوریوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے یہ
دیکھے کہ بات سچی ہے یا نہیں ہے اگر بات سچی ہے تو وہ موقع طعنہ دینے کا نہیں ۔ بات سچی ہے تو کسی اور
وقت اس کو اور رنگ میں سمجھایا جائے کہ تم میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے تم اسے دور کرنے کی کوشش کرو۔
پس آنحضرت ﷺ نے نصیحت کے مضمون میں ایک بنیادی بات ایسی فرمادی ہے جس کے
نتیجے میں ہم اپنے نصیحت کے کردار کو مزید صیقل کر سکتے ہیں اور چھکا سکتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا حکمت کی
خطبات طاہر جلد 13
634
خطبه جمعه فرموده 26 را گست 1994ء
بات مومن کی گم شدہ اونٹنی کی طرح ہے۔ (ترمذی کتاب العلم حدیث نمبر: 2611) گمشدہ اونٹنی کہاں سے
ہاتھ آتی ہے، کون اسے پہنچاتا ہے، یہ نہیں دیکھا جاتا بلکہ وہ حکمت کی بات کو اپنی بات سمجھتا ہے۔ پس
جن لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے ان کو نصیحت کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنا چاہئے ۔ یہ دیکھنا چاہئے کہ
نصیحت اچھی ہے یا بری ہے اگر بُری ہے تو اس سے کنارہ کشی ضروری ہے اگر اچھی ہے تو جواباً طعنہ دینا
حسن خلق نہیں ہے بلکہ سوسائٹی سے رفتہ رفتہ نصیحت کی قدروں کو اڑا دینے اور باطل کر دینے کے
مترادف ہو جاتا ہے۔ جن سوسائٹیوں میں ناصحین کو طعنے ملتے ہیں ان سوسائٹیوں سے رفتہ رفتہ
امر بالخیر اور نہی عن المنکر کا رواج ہی اٹھ جاتا ہے۔ پس سننے والے کے بھی کچھ تقاضے ہیں اور ان کو
یا د رکھنا چاہئے کہ نصیحت اگر اچھی بات پر مشتمل ہے تو اس نصیحت کو طعن و تشنیع میں اڑانے سے نہ ان کو
فائدہ پہنچے گا نہ سوسائٹی کو کچھ فائدہ پہنچے گا بلکہ ان کی ایک نفسانیت ہے جو اور زیادہ موٹی ہو جائے گی ، ان
کی انانیت ہے جو اور بھی زیادہ پہلے سے بڑھ کر سرکشی کرنے لگے گی۔ پس عجز کا مقام سب سے اچھا
مقام ہے۔ عجز کی راہیں سب سے اچھی راہیں ہیں۔ پس نصیحت کرنے والا اگر آپ کی نظر میں بعض ان
خوبیوں سے عاری ہو جو وہ آپ میں دیکھنی چاہتا ہے تب بھی شکریہ کے ساتھ ان باتوں کو قبول کریں
کیونکہ اس نے باتیں اچھی کہی ہیں جو آپ کے فائدے کی ہیں اور اس وہم کو دل سے نکال دیں کہ
نصیحت کرنے والا خود اپنے آپ کو نصیحت نہیں کرتا۔
میں اس بات کا گواہ ہوں ہزار ہا احمدی مجھے خطوں میں یہ بات لکھتے ہیں کہ ہم فلاں نیکی کی
بات کہنے پر مجبور ہیں۔ اپنے بچوں میں بھی اچھی بات دیکھنا چاہتے ہیں مگر خود کمزوریوں میں ملوث
ہیں خدا کے حضور گریہ وزاری کرتے ہیں، روتے ہیں اور شرمندہ ہوتے ہیں لیکن اپنی ذات میں ہم
میں یہ طاقت نہیں کہ ان کمزوریوں سے الگ ہو سکیں۔ پس آپ بھی دعاؤں کے ذریعہ ہماری مدد
کریں۔ پس ناصح کا ایک چہرہ ایسا ہے جو دنیا کو دکھائی دے رہا ہے۔ ایک چہرہ ایسا ہے جو وہ خود اپنی
ذات میں دیکھ رہا ہے اور وہ چہرہ جو ہے بسا اوقات عرق ندامت میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے، بسا اوقات اپنی
ذات میں شرمندگی محسوس کر رہا ہوتا ہے۔ پس اس کا معاملہ خدا پر چھوڑ دیں اور حق یہ ہے کہ اس کو
اچھا جواب دیں اور اس کے لئے دعا کریں۔ یہی وہ حسن محمدی ہے جس نے دنیا کو فتح کرنا ہے۔
یہی خلق محمدی ﷺ ہے جس کی آج جماعت احمد یہ علمبردار بنائی گئی ہے۔ پس نصیحت کے اسلوب اور
صلى الله
عروسة
خطبات طاہر جلد 13
635
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
سلیقے خوب باریکی سے سمجھیں اور پہچانیں پھر دیکھیں کہ انشاء اللہ سوسائٹی میں سے کس طرح جلد جلد
بدیاں دور ہونی شروع ہوں گی اور خوبیاں ان کی جگہ لینے لگیں گی ۔
قرآن کریم نے ہمیں یہ اسلوب سکھایا ہے کہ اگر کوئی تمہیں اچھی بات کہے تو اس سے بہتر
صلى الله
بات میں اس کا جواب دو۔ اگر کوئی تحفہ دیتا۔ تحفہ دیتا ہے تو اس اس سے بہتر تحفہ اس کو دو۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا
کہ اگر تم میں توفیق نہیں کہ ہر تحفہ دینے والے کو اسی طرح جنس کے لحاظ سے بہتر تحفہ دے سکو تو پھر دعا
کرو اور اتنی دعا کرو کہ تمہارا دل مطمئن ہو جائے کہ تم نے اس تحفے کا حق زیادہ بہتر رنگ میں ادا کر دیا
ہے۔ ( ابودا و دکتاب الزکاۃ ) پس نیک نصیحت کرنے والا بھی تو نیک بات کہہ رہا ہے اس کو الٹ کر دل کو
چر کا لگانے والی باتیں کرنا حسن خلق کے خلاف ہے، اسلامی تعلیم و تربیت کے منافی ہے۔ پس یہ
دیکھیں کہ کسی نے آپ کو اچھی بات کہی ہے یا بُری کہی ہے اگر اچھی کہی ہے تو آپ کا فرض ہے کہ آپ
اس اچھی بات کو بہتر رنگ میں اسے واپس کریں نہ کہ بُرے رنگ میں اور تکلیف دہ رنگ میں واپس
کریں۔ اور اگر بُری بات کہی ہے تو بُری بات کے نتیجے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا اسوہ
یہ تھا کہ صبر اختیار فرماتے تھے اور صبر کے ساتھ بُری باتوں کو برداشت کرنے کی کوشش کرتے تھے
یہاں تک کہ بعض اوقات دینی غیرت کے تقاضے جواب دینے پر آپ کو مجبور کر دیا کرتے تھے جو ایک
الگ مضمون ہے لیکن ہر تلخی کو آپ نے حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت فرمایا۔ پس یہ وہ سوسائٹی کا
Soil ہے یعنی یہ وہ سرزمین ہے جو نیک باتوں کی نشو و نما کے لئے تیار کی جاتی ہے اگر نیک باتیں،
نیک نصیحتیں سننے والے اچھار و عمل دکھائیں گے تو یہ ایک زرخیز زمین بن جائے گی جہاں ہر بیج جو گرتا
ہے وہ اُگے گا اور نشو و نما پائے گا اور اگر اس زمین میں صلاحیتیں ہوں تو بُرے پیج کو قبول کرنے کی
بجائے اسے رد کر دے گی اور محض نیکی کا بیج ہے جو قبول کرے گی اور وہ اس کی نشو ونما کا موجب بنے
گی۔ پس میں اس وقت جماعت کی عمومی سرزمین کی فکر میں ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ جماعت کی
زمین ایک ایسے زرخیز Soil یعنی وہ زمین یا کھیت جن میں چیزیں اُگتی ہیں ایسے زرخیز کھیتوں میں
تبدیل ہو جائے کہ جس کے نتیجے میں امر بالمعروف ایک عام رواج پا جائے اور نہی عن المنکر کہنے والا
یہ خوف نہ کرے کہ اس کے ساتھ جوابا سختی کا سلوک کیا جائے گا۔ بعض لوگ تو ایسی سختی کا سلوک کرتے
ہیں کہ قطع نظر اس کے کہ نیک نصیحت کرنے والا واقعہ عمل پیرا ہے یا نہیں ان کو نصیحت کی بات پتھر کی
خطبات طاہر جلد 13
636
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
طرح معلوم ہوتی ہے اور جب تک وہ جوابی پتھر نہ مار لیں اس وقت تک ان کو چین نہیں آتا حالانکہ
نصیحت کرنے والا عاجز عاجز ، منکسر المزاج، صاف بات کرنے والا ہوتا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں
خاندانی جھگڑے چل پڑتے ہیں۔
ایک آدمی نے کسی سے کہا یا کسی عورت نے کسی دوسری عورت سے کہا کہ بی بی تمہارا بچہ یہ
حرکت کر رہا تھا اسے سمجھاؤ اسے بُری باتوں سے باز رکھو تو نتیجہ یہ نکلا اور جو میں باتیں کہہ رہا ہوں یہ
فرضی باتیں نہیں عملاً مجھ تک پہنچنے والے قصے ہیں مجھ تک پہنچنے والے واقعات ہیں ۔ نتیجہ نکلا کہ اس نے مجھ ہیں مجھ ہیں۔
جوابا اس کو بڑی سخت گالیاں دیں۔ اس نے کہا تمہارے اپنے بچوں میں ہزار عیب ہیں اور یہ ہیں اور وہ
ہیں اور جو عیب نہیں تھے وہ بھی گنوائے خبردار رہو جو تو نے میرے بچوں کی طرف اس آنکھ سے دیکھا ! تو
ہوتی کون ہے کہ میرے بچوں میں کیڑے ڈالے؟ یہ اس قدر جہالت ہے کہ اس خوفناک جہالت میں
کڑوے اور تھوہر کے پھل تو نشو و نما پاسکتے ہیں لیکن کوئی اچھا شریف پودا ایسے Soil پر نشو و نما نہیں پا
سکتا۔ ہر Soil کا ایک مزاج ہوتا ہے ہر زمین کا ایک مزاج ہوتا ہے اور جس زمین کو Cultivate کر
کے تیار کیا جاتا ہے اس زمین میں اچھے پودے نشو و نما پاتے ہیں۔ پس جس طرح باغوں کی دیکھ بھال
کے لئے ضروری ہے کہ زمین کو خوب تیار کیا جائے کہ اچھے درختوں اور پھل دار درختوں کی نشو و نما میں وہ
زمین خوب مددگار ثابت ہو۔ ایسی ہی زمینیں ہیں جو اچھے پھل لاتی ہیں جہاں خدا تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ بہترین فصلیں اُگتی اور بنی نوع انسان کے لئے بھلائی کا موجب بنتی ہیں۔ پس جماعت احمد یہ کی
مثال بھی ایسی ہی ہے اور قرآن نے یہی مثال ہے جو جماعت احمدیہ کی دی ہے۔
كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْعَهُ فَازَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ
يُعْجِبُ الزَّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ (التح: 30) آپ کی مثال ہی خدا تعالی نے قرآن
کریم میں ایک کھیتی کی سی دی ہے۔ پس کھیتی کی مثالیں دے کر آپ کو سمجھانا کچھ تعجب کی بات نہیں
ہے۔ پس مہربانی فرما کر اپنے اندر نصیحت کو پنپنے کے لئے ماحول تیار کریں۔ ہر اچھی بات کے نتیجے
میں جھک کر بات کریں، شکریہ ادا کریں اور یہ نہ دیکھیں کہ وہ شخص کون ہے اور کیسے بات کر رہا ہے
اور ہر نصیحت کرنے والے کا فرض ہے کہ نصیحت کے وقت طعن و تشنیع سے کلیہ پاک ہو اور ایسی بات
کرے جس میں اس کی ذات کے تکبر کا ، انا کا شائبہ تک بھی نہ رہے، جھک کر بات کرے، پیار سے
خطبات طاہر جلد 13
637
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
بات کرے، ادب سے گفتگو کرے اور کوشش کرے کہ قرآن کریم نے جن خوش نصیبوں کا ذکر فرمایا
ہے کہ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ وہ بھی انہیں میں داخل ہو جائے اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ اس
کے حق میں پورا ہو کہ وہ کامیاب ہونے والا ہے۔ پس جماعت کو کامیابی کے لئے ان تمام نصائح پر عمل
کرنا ضروری ہے جو قرآن کریم نے کامیابی کے لئے شرط قرار دی ہیں۔
آج کل خصوصیت سے اس لئے اس کی ضرورت ہے کہ جماعت جرمنی اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بہتر تیزی سے نشود ے نشو و نما پا رہی ہے اور بڑی کثرت سے غیر قو میں جماعت میں داخل ہو رہی ہیں ان
کو نصیحت کرنا ہے، ان کو نیک کاموں کی طرف بلانا ہے، ان کو پیار اور محبت کے ساتھ اسلامی آداب
سکھانے ہیں۔ پس نصیحت کے انداز اگر آپ آنحضرت مال سے نہیں سیکھیں گے تو پھر آپ نصیحت کا
حق ادا کرنے کے اہل نہیں ہیں اور جیسا کہ میں نے ہتھیاروں کی مثال دی تھی جب تک اپنے گھر میں
اپنے ماحول میں ان ہتھیاروں کو استعمال نہ کرنا سیکھیں گے اس وقت تک عادتا آپ میں نصیحت
کرنے کا ملکہ پیدا نہیں ہو سکتا ۔ آنحضور ﷺ اپنے قرب و جوار میں ہی نہیں ، اپنے گھر میں نصیحت کا
آغاز فرمایا کرتے تھے، اپنے بچوں سے نصیحت کا آغاز فرماتے تھے، اپنے اقرباء سے نصیحت کا آغاز
فرماتے تھے اور اس طرح آپ کی فطرت ثانیہ نصیحت کرنا تھا اور وہ نصیحت جو اللہ ہوتی تھی وہ گہرا اثر
کرتی تھی۔ پس آپ نے بھی آنحضرت ﷺ کے اسلوب اپنا کر دنیا میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنی
ہیں اس لئے نصیحت کو ضرور اپنا ئیں۔
جماعت جرمنی میں خصوصیت سے اس لئے بھی ضرورت ہے کہ بہت سے ایسے احباب اور
خواتین اور بچے مختلف ملکوں سے یہاں آئے ہیں جن کا وہاں اخلاقی معیار بہت بلند نہیں تھا، جن کا روزمرہ
گفتگو کا طریقہ بھی کرخت تھا اور ان کی گفتگو میں ملائمت نہیں پائی جاتی تھی۔ یہ ان کے معاشرے کا
حصہ تھا یہاں آنے کے بعد یہی عادتیں اگر ان کے اندر جاری رہیں تو وہ نقصان پہنچانے والی ہیں۔ ان
کے لئے بھی نقصان کا موجب ہیں اور جماعت کے لئے بھی نقصان کا موجب ہیں۔ آنے والے آپ
کی طرف توقعات کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں ایسی توقعات جو بہت بلند ہیں۔ پس آپ اپنے اندر،
اپنے ماحول میں ، اپنے گھر میں نصیحت کو رواج دیں اس کثرت کے ساتھ نیک باتوں کی طرف بلائیں
اس کثرت کے ساتھ بُری باتوں سے روکیں کہ آپ کا اپنا معاشرہ پہلے سے بڑھ کر با اخلاق اور با ادب
خطبات طاہر جلد 13
638
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
ہونا شروع ہو جائے۔ با ادب جو میں نے کہا ہے اس لفظ ادب میں محض اردو کا مضمون داخل نہیں بلکہ
عربی کا مضمون میرے ذہن میں ہے۔ آنحضرت ﷺ کی وہ احادیث جن میں اعلیٰ اخلاق سکھائے
گئے ہیں اور محض اخلاق سے تعلق رکھنے والی احادیث ہیں ایسی کتابوں میں جن میں وہ احادیث ہوں
کتاب الآداب کہا جاتا ہے اور ادب سے مراد روزمرہ زندگی کا طریقہ ہے۔ خوش اسلوبی کے ساتھ زندگی
گزارنا اور خوش اسلوبی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ معاملہ کرنا یہ سارا لفظ ادب کے اندر داخل ہے۔
پس جماعت جرمنی میں ادب کے معیار کو بلند کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ چند دن پہلے
جب میں ابھی انگلستان ہی میں تھا کسی صاحب نے مجھے جماعت جرمنی کی اسی کمزوری کا طعنہ دیا اور کہا
کہ آپ تو باتیں کرتے ہیں بڑی اچھی جماعت ہے، بڑی مخلص جماعت ہے، فدائی ہے، خدمت دین
میں ہر معاملے میں آگے قدم بڑھانے والی ہے مگر میرے علم کے مطابق تو ان میں بہت سی اخلاق سے
گری ہوئی باتیں ہیں ان کے گھروں میں بھی کوئی ادب کا سلیقہ نہیں ہے اور اپنے ماحول کے لئے کوئی
اچھا نمونہ پیش نہیں کرتیں۔ میں نے صبر کے ساتھ اس طعن کو برداشت کیا اور دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ
توفیق عطا فرمائے کہ میں جماعت جرمنی کو یہ باتیں سمجھاؤں کہ ان کی روزمرہ کی کمزوریاں بعض لوگوں کو
کے لئے طعن و تشنیع کا سامان مہیا کرتی ہیں اور اگر یہ بات درست ہے جیسا کہ بیان کی گئی تو پھر میں
نے ضروری سمجھا کہ جماعت کو توجہ دلاؤں کہ میری نظر میں آپ کا جو بھی مرتبہ اور مقام ہوگا میں امید
رکھتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا کی نظر میں بھی آپ کا وہی مرتبہ اور مقام ہو مگر جو باتیں، جو کمزوریاں
میری نظر سے پوشیدہ ہیں اور آپ کو بُری نظر سے دیکھنے والے کی نظر میں نمایاں ہیں ہم دعا کریں کہ
اللہ کرے کہ وہ باتیں آپ کے اندر سے غائب ہو جائیں جیسے کبھی ان کا کوئی وجود ہی آپ میں نہیں تھا
اور آپ کا ظاہر و باطن پاک اور صاف ہو جائے ۔ آپ میں جو خوبیاں ہیں وہ بدیوں کو کھا جائیں یہ
یہ
بات جو میں نے کہی ہے کہ آپ کی خوبیاں بدیوں کو کھا جائیں یہ اپنی طرف سے نہیں کہی قرآن نے
یہی اعلان فرمایا ہے۔ اِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ (هود: 115) کہ یا درکھو سچی نیکیاں،
حقیقی نیکیاں بری باتوں کو کھا جاتی ہیں۔ پس اگر میری توقعات آپ سے درست ہیں اور میں یقین
رکھتا ہوں کہ درست ہیں تو میں یہ بھی امید رکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے توقع رکھتا ہوں کہ قرآن کی اس
خوش خبری کے مطابق رفتہ رفتہ آپ کی بدیوں کو آپ کی نیکیاں کھا جائیں گی اور آپ کے اندر سے
خطبات طاہر جلد 13
639
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
بدیوں کی بیخ کنی کا ایک نظام جاگ اٹھے گا اور وہ نظام اندر ہی سے جاگا کرتا ہے۔ باہر کی نصیحت ایسا
اثر نہیں دکھاتی جیسا کہ اندر سے جب بدیاں دور کرنے کا نظام جاگتا ہے تو اثر دکھاتا ہے۔ آپ کی
ذات میں ایک شعور بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ آپ کی ذات میں اس احساس کے جاگ اٹھنے کی
ضرورت ہے کہ ہم نے اپنی کمزوریوں کو کم کرنا ہے اور اپنی خوبیوں کو بڑھانا ہے۔ اگر یہ سلسلہ آپ
شروع کر دیں تو آپ پہلی نصیحت اپنی ذات کو کریں گے اور یہیں سے اس ہتھیار کو چلانے کا سلیقہ
سیکھیں گے۔ اپنی ذات میں ڈوب کر، اپنے اندرونے میں خوب پھر کر جائزہ لیں کہ آپ میں کیا
کمزوریاں پائی جاتی ہیں اور کسی نہ کسی کمزوری کو دور کرنے کا فیصلہ کریں اور بار بار اپنے آپ کو یاد
کرائیں کہ یہ کمزوری اب پھر سر اٹھا رہی ہے، اور پھر سر اٹھا رہی ہے، اور پھر سر اٹھا رہی ہے اور ہر دفعہ
اس اٹھتے ہوئے سر کو دبانے کی کوشش کریں۔ دعاؤں کے ساتھ، انکسار اور محنت اور کوشش اور صبر کے
ساتھ تو میں یقین رکھتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کے اندر بہت ہی پاک تبدیلیاں پیدا فرمادے گا۔
ایسا نصیحت کرنے والا جو اپنی ذات کو نصیحت کرتا ہے۔ ایسا نصیحت کرنے والا جو اپنی ذات
کو نصیحت کرتے ہوئے نصیحت کے آداب سیکھتا ہے وہ دوسروں کو نصیحت کرنے کا بہترین اہل بن جاتا
ہے اور یہ وہ مضمون ہے جس کی طرف میں خصوصیت سے آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔ آپ جب اپنی
ذات کو نصیحت کرتے ہیں تو کبھی آپ کی نصیحت آپ کی ذات کو بری نہیں لگتی کیا وجہ ہے؟ اس لئے کہ
ایسی اپنائیت ہے کہ گویا ایک ہی وجود ہے جو نصیحت کرنے والا ہے اور ایک ہی وجود ہے جس کو نصیحت کی
جارہی ہے۔ ان کے درمیان دوئی کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ پس جب اس بات کو آپ سمجھیں کہ آپ جب
اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہیں تو کیوں وہ نصیحت آپ کو بری نہیں لگتی آپ کو اس غور کے نتیجہ میں
دوسروں کو نصیحت کرنا آ جائے گا۔ آپ جب اپنی کسی برائی کو دیکھتے ہیں تو اپنی ذات میں اپنے وجود کو بار
بار جھنجھوڑتے ہیں اور سمجھاتے ہیں مگر گالیاں دے کر نہیں بلکہ بے قراری کے ساتھ، بے چینی کے ساتھ،
شرمندگی محسوس کرتے ہوئے اور اپنائیت کے ساتھ یہاں تک کہ آپ کا نفس خود آپ کے خلاف کبھی
بغاوت نہیں کرتا اور پھر دعا کرتے بھی ہیں اور دعا کرواتے بھی ہیں اور مسلسل اس بات کی کوشش کرتے
چلے جاتے ہیں کہ وہ بدی دور ہو۔ جب تک دور نہ ہو آپ نصیحت سے باز نہیں آتے۔ یہی وہ کامیاب
طریق ہے۔ یہی وہ صحیح طریق ہے جس سے آپ دوسروں کی بدیاں دور کر سکتے ہیں۔
خطبات طاہر جلد 13
640
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
جب دوسروں کو نصیحت کریں تو اپنے تجربوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ذات میں
ڈوب کر جو سبق آپ نے سیکھے ہیں ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسی نصیحت کریں کہ دوسرا یہ سمجھے کہ
آپ اس سے بالا کوئی الگ ذات نہیں ہیں بلکہ اس کے وجود کا ایک حصہ ہیں اور گہری ہمدردی اور اپنائیت ذات
کے ساتھ آپ اسے نصیحت کر رہے ہیں اور پھر اگر وہ نہ مانے تو چھوڑ نا نہیں مگر غصے کا اظہار نہیں کرنا۔ جس
طرح آپ کا نفس جب آپ کی بات نہیں مانتا تو آپ اسے چھوڑ تے نہیں مگر غصے کا اظہار بھی نہیں
کرتے ، مسلسل محنت کرتے چلے جاتے ہیں۔ فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرَى (الاعلیٰ : 10) میں
یہی مضمون ہے جو میں بار بار آپ کے سامنے کھول چکا ہوں کہ نصیحت کریں اور کرتے چلے جائیں،
نصیحت سے چمٹ جائیں ۔ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (العصر :(5) ایسے لوگ بن جائیں جن کے متعلق
قرآن فرماتا ہے کہ وہ صبر کے ساتھ اچھی باتیں کہتے چلے جاتے ہیں تو جیسے اپنی ذات میں آپ صبر ،
کرتے ہیں ویسے ہی دوسروں کی ذات میں بھی صبر سے کام لیں اور پیار اور محبت کے ساتھ مسلسل
سمجھاتے چلے جائیں اور ان وقتوں کا انتظار کریں جب انسان کا وقت، انسان کی روح ، انسان کا دل
نصیحت کو قبول کرنے کے لئے خاص طور پر آمادہ ہوتا ہے اور ہر حال میں انسان جس کو نصیحت کی جاتی
ہے جب غم زدہ ہوتو وہ نصیحت کام آ جاتی ہے، اگر خوف زدہ ہو تو وہ نصیحت کام آ جاتی ہے۔ انسان کی
کیفیتیں بدلتی رہتی ہیں اور ان بدلتی کیفیتوں میں نصیحت کا اثر پذیر ہونا بھی ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے۔
اگر اپنی ذات پر آپ غور کریں تو آپ کو بھی معلوم ہوگا کہ بعض دفعہ بعض بدیاں آپ اپنی جان سے چھڑا
نہیں سکے مگر کسی صدمے کی حالت میں کسی خوف کی حالت میں آپ نے خصوصیت کے ساتھ اس بدی
کو دور کرنے کی کوشش کی ہے اور آپ کو کامیابی نصیب ہو جاتی ہے۔ بعض دفعہ ایک انسان ایک مشکل
میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اس خوف کی حالت میں اللہ تعالیٰ سے بھی عہد کرتا ہے کہ اے خدا مجھے اس مشکل
سے بچالے تو میں اس بدی کو ہمیشہ کے لئے ترک کر دوں گا یا اس بد خیال سے باز آ جاؤں گا اگر تو مجھے
اس سے بچالے گا۔ ایسے بھی بہت سے واقعات ہیں جو احادیث میں ہمیں ملتے ہیں۔
آنحضرت ﷺ نے نصیحت آموز باتیں جو بیان فرمائیں ان میں اس قسم کی بھی کئی باتیں
ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ بعض خاص وقت ہوتے ہیں جن میں بعض نصیحتیں زیادہ گہرا اثر کرتی ہیں ۔
پس وقتوں کے لحاظ سے، مناسبتوں کے لحاظ سے نصیحت کرنا یہ بھی ایک فن ہے اور اس کے مطابق کسی
الله
خطبات طاہر جلد 13
641
خطبه جمعه فرمودہ 26 اگست 1994ء
انسان کی ذہنی اور قلبی کیفیت کے مطابق نصیحت کرنا یہ بھی ایک اہم فن ہے۔ جو نصیحت کے کارآمد
ہونے میں ایک بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک انسان کبھی کسی موڈ میں ہوتا ہے، کبھی کسی موڈ میں
ہوتا ہے۔ اس کے مزاج بدلتے رہتے ہیں اس کی حالتیں بدلتی رہتی ہیں اگر غلط حالت کے وقت آپ کر غلط حالت وقت
کوئی بات کریں تو وہ اثر انداز نہیں ہوگی اس لئے موقع اور محل اور موسم کے مطابق بات کرنا بھی صحیح
نصیحت کا ایک لازمی جز ہے جس کے بغیر نصیحت صحیح معنوں میں فائدہ نہیں دیتی یا پھل نہیں لاسکتی ۔
دیکھیں اگر آپ گندم کے بونے کے موسم میں خریف کی فصلیں ہونے کی کوشش کریں تو اس کا کچھ بھی
فائدہ نہیں ہوگا۔ جو ربیع کی فصلوں کا وقت ہے اس میں ربیع کی فصلیں ہی کام آتی ہیں جو خریف کی فصل
کی کاشت کا وقت ہے اس میں خریف کی فصلیں ہی کاشت کی جاتی ہیں حالانکہ زمین وہی ہے اور
بظاہر موسم بھی ویسا ہی معلوم ہوتا ہے اب دیکھیں سردیوں سے جب آپ گرمیوں میں داخل ہوتے
ہیں تو بظاہر موسم تو ویسا ہی ہے جیسا جب گرمیوں سے سردیوں میں داخل ہوتے ہیں۔ فضا ویسی ہی
درمیانہ درجے کی خنک یا گرم ویسے ہی اس کے اندر خاص قسم کی اثر انداز باتیں پائی جاتی ہیں۔ وہ کیا
ہیں ؟ ہم ان کی تفصیل نہیں بیان کر سکتے ۔ مگر گرمی سے سردی میں داخل ہو رہے ہوں یا سردی سے گرمی
میں داخل ہو رہے ہوں فضا کی لہریں تقریبا ویسے ہی دل پر اثر انداز ہو رہی ہوتی ہیں اور ٹمپریچر اگر
دیکھا جائے تھرما میٹر کے ذریعے تو اس میں بھی کم و بیش ویسے ہی ٹمپر پچر یا درجہ حرارت نظر آئیں گے
جیسے چھ مہینے پہلے کے موسم میں تھے غرضیکہ انسان اپنے معائنے کے ذریعے کوئی فرق محسوس نہیں کرتا۔
لیکن اس کے باوجود کچھ فرق ہیں اور بیج ان کو پہچانتے ہیں اور زمین ان کو پہچانتی ہے اور وہ لوگ جو
تجربے سے جانتے ہیں وہ اس بحث میں نہیں پڑتے کہ یہ فرق کیا ہے ان کو یہ پتا ہے کہ ربیع کے موسم
میں ربیع کی فصلیں کاشت کرنی ہیں۔ ان کو پتا ہے کہ خریف کے موسم میں خریف کی فصلیں کاشت کرنی
ہیں ۔ پس اسی طرح انسانی طبیعتوں کا حال ہے۔
بعض خاص اوقات قوموں پر آتے ہیں جب خاص قسم کی نصیحتیں ان پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
بعض خاص حالات افراد پر آتے ہیں جب خاص قسم کی نصیحتیں ان پر اثر انداز ہوتی ہیں اور یہ گہرے
مطالعہ کا مضمون ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انسانی فطرت میں خدا تعالیٰ نے یہ ملکہ بھی ودیعت کر دیا ہے
کہ فلسفیاتی لحاظ سے آپ اس مضمون کی باریکی کو سمجھیں یا نہ سمجھیں مگر یہ جان لیتے ہیں کہ کوئی کس موڈ
خطبات طاہر جلد 13
642
خطبه جمعه فرموده 26 را گست 1994ء
میں ہے؟ اس سے کیسے بات کرنی چاہئے؟ ایک چہرے پر غم کے آثار ہیں تو کسی بہت بڑے فلاسفر کی
ضرورت تو نہیں کہ ان غم کے آثار کا باریکی سے مطالعہ کرے اور پھر یہ فیصلہ کرے کہ لطیفے کی بات
مناسب ہے کہ نہیں غم کی کئی قسمیں ہیں، کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، کئی دفعہ فکر سے بھی ویسے اثرات
ظاہر ہو جاتے ہیں جیسے غم سے ہوتے ہیں لیکن چہرے کا مزاج بتا دیتا ہے کہ اس وقت کیسی بات کرنی
ہے اور کیسی نہیں کرنی۔ پس نصیحت میں یہ ساری باتیں دیکھی جاتی ہیں کئی دفعہ کسی کی موجودگی یا عدم
موجودگی کا بھی نصیحت پر بہت اثر پڑتا ہے۔ بھری مجلس میں آپ ایک بات کہیں تو اس کا اور رد عمل ہوتا تو اور دما
ہے الگ بات کریں تو اور رد عمل ہوتا ہے۔ جرمنی ہی سے مجھے کسی نے ایک ٹرکش میٹنگ کے متعلق لکھا
تھا کہ ہم نے بہت سے ٹرکش احباب بلائے اور جیسا کہ آپ نے کہا تھا ٹرکش علماء کو بھی بلاؤ اور جب
ہم نے تبلیغی گفتگو شروع کی تو ٹرکش عالم صاحب چونکہ ان کو جواب نہیں آتا تھا اپنے سارے ساتھیوں
کو لے کر وہاں سے رخصت ہو گئے ۔ اب یہ ایک مثال ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ نصیحت کا مضمون
کتنے گہرے بار یک مطالعہ کو چاہتا ہے۔ میں نے ان کو یہ نہیں کہا تھا کہ آپ ٹرکش علماء کو ان کے
مریدوں کی موجودگی میں بلا کر ان سے بخشیں کریں۔ میں یہ بات سوچ بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ میں
جانتا ہوں کہ ان لوگوں میں ایک انانیت پائی جاتی ہے۔ تقویٰ کا وہ اعلیٰ معیار نہیں ہے اگر یہ دیکھیں
گے کہ ہمارے مریدوں کے سامنے ہماری سبکی ہو رہی ہے تو سب کو ساتھ لے کر اٹھ کھڑے ہوں گے
رتا ہے۔
اور چاہے قرآن کی دلیل سے ہار کھا رہے ہوں، ان کا نفس اپنے آپ کو ذلیل ہوتا ہوا محسوس کرتا ۔
پس حکمت کے تقاضے بہر حال پورے کرنے ہیں اور نصیحت کرتے وقت حکمت کے تقاضوں کو پیش نظر
رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ نصیحت میں اپنی ذات میں ایک ایسی بات پائی جاتی ہے کہ سننے
والا طبعا اس کے خلاف رد عمل دکھائے گا ۔ پس ایسی طرز سے نصیحت کرنا کہ اس کے رد عمل کا کوئی
امکان باقی نہ رہے اور طبعی منافرت کے باوجود وہ شخص نصیحت کو قبول کرے یہ وہ فن ہے جو حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی پیروی ہی سے حاصل ہو سکتا ہے اس کے بغیر نصیب نہیں ہو
سکتا۔ غیر معمولی اثر کرنے والی نصیحت ہوتی تھی آنحضور کی اور بظاہر اس نصیحت کو کسی فصیح و بلیغ کلام
سے سجایا نہیں گیا مگر عام سادہ جملے بھی دلوں میں ڈوب جاتے تھے اور حیرت انگیز پاک تبدیلیاں پیدا
کرتے تھے۔ کوئی دیکھنے والا یہ سوچ سکتا ہے کہ یہ کلام مرصع نہیں ، یہ خاص سجایا نہیں گیا لیکن امر واقعہ
خطبات طاہر جلد 13
643
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
یہ ہے کہ فصاحت و بلاغت کی تعریف سے ایسا شخص نا واقف ہوتا ہے۔ فصیح و بلیغ کلام کی تعریف یہ ہے
کہ موقع اور محل کے مطابق ہو۔ پس وہی نصیحت فصیح و بلیغ ہے جو بظاہر الفاظ سے مرصع نہ ہو اور ظاہری
الفاظ کی سجاوٹ اس میں نہ پائی جائے مگر اس کے اندر Penetrate ہونے کی ،سرایت کرنے کی
صلاحیت پائی جائے ۔ وہ چند سادہ الفاظ بڑے بڑے فصیح و بلیغ کلام پر بھی فوقیت لے جاتے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا یہی انداز تھا چھوٹی چھوٹی باتوں میں اتنا گہرا اثر ہوتا تھا کہ وہ دل
سے نکلتی تھیں ! میں اور دلوں میں ڈوب جاتی تھیں۔ یہ جو میں نے کہا ہے دل سے نکلتی تھیں اور دلوں میں
ڈوب جاتی تھیں یہ اس کا سب سے اہم پہلو ہے کیونکہ وہ نصیحت جو دل سے نہ نکلے وہ دلوں میں
ڈوبنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ہر نصیحت دل سے اٹھتی تھی
اور لا ز ما دل تک پہنچتی تھی۔
دوسری اہم بات آپ کی نصیحتوں میں یہ ملتی ہے کہ آپ کی ہر نصیحت آپ کے کردار سے
اٹھتی تھی۔ صرف دل سے نہیں اٹھتی تھی آپ کے کردار سے اٹھتی تھی اور کردار پر اثر انداز ہو جایا کرتی
تھی۔ زندگی بھر آپ نے کبھی ایک ادنی سی بات بھی ایسی نہیں فرمائی جو آپ کے کردار کا ایک لازمی
حصہ نہ ہو اور کسی ایسی بدی سے نہیں روکا جس سے آپ کا نفس پاک نہ ہو۔ پس نصیحت کے لئے جو
سب سے زیادہ مؤثر دو محرکات ہیں وہ آپ کی نصیحتوں میں ملتے تھے اول یہ کہ دل سے اٹھتی تھی اور
لازما دل پر اثر انداز ہوتی تھی ۔ دوسرے کردار سے اٹھتی تھی اور لازما کردار پر قبضہ کر لیتی تھی ۔ پس ان
دو پہلوؤں سے اپنی نصیحتوں کو طاقت عطا کریں ۔ آنحضرت ﷺ کی چند پاک نصیحتوں پر میں اس
خطبے کو ختم کرتا ہوں ۔ یہ وہی سلسلہ ہے جو میں نے پہلے سے شروع کر رکھا ہے۔
صلى الله
آنحضور نے ایک موقع پر فرمایا کہ ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے پانچ حق ہیں ۔ سلام
کا جواب دینا ، بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرنا ، فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شامل ہونا،
اس کی دعوت قبول کرنا اور اگر وہ چھینک مارے اور الحمد للہ کہے تو اس کی چھینک کا جواب مرحمک اللہ کی
دعا کے ساتھ دینا۔ ایک روایت میں ہے کہ جب تو اس سے ملے تو اسے سلام کہے اور جب وہ تجھ سے
خیر خواہانہ مشورہ مانگے تو خیر خواہی اور بھلائی کا مشورہ دے۔ ( بخاری کتاب الاستیذان : 5766)
اب آپ نے یہ جو نصیحتیں سنی ہیں اکثر آپ میں سے یہ سمجھتے ہوں گے کہ عام چھوٹی چھوٹی
خطبات طاہر جلد 13
644
خطبه جمعه فرمودہ 26 اگست 1994ء
صلى الله
سی باتیں ہیں کیا فرق پڑتا ہے ان کے کرنے سے اور ان سے کیا نمایاں تبدیلی سوسائٹی میں ہو سکتی
ہے، مگر ایک ایک کر کے اس پر غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ ایسی نصیحتیں ہیں سوسائٹی کی کایا پلٹ
سکتی ہیں۔ سب سے پہلے فرمایا کہ سلام کا جواب دینا ۔ اب آپ کو کوئی السلام علیکم کہتا ہے تو وعلیکم السلام
کہہ ہی دیتے ہیں مگر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ سلام کا جواب دینا تو
آپ جس رنگ میں سلام کا جواب دیا کرتے تھے وہ مجسم دعا ہوا کرتی تھی محض منہ سے وعلیکم السلام نہیں
کرتے تھے۔ پس حضور اکرم سے جو باتیں سنتے ہیں یہ یاد رکھیں کہ آنحضور ان باتوں کو خود کس رنگ
میں بجالاتے تھے اور کس رنگ میں وہ بات خود کیا کرتے تھے۔ ایک ایسا شخص جس کو سلام کہا جائے وہ
بعض دفعہ خود بخود بغیر سوچے سمجھے علیکم السلام کہہ دیتا ہے اور پورا لفظ بھی ٹھیک نہیں بولتا و علیک سلام اور
بعض دفعہ سر ہلا دیتا ہے کہ ہاں ٹھیک ہے مجھے سلام پہنچ گیا ہے۔ گویا وہ بڑا مرتبہ رکھتا ہے اور سلام کہنے
والا چھوٹا مرتبہ رکھتا ہے مگر آنحضور ﷺ ہمیشہ سلام کو دعا کے طور پر لیتے تھے اور دعا کے رنگ میں اس کا
جواب دیتے تھے۔ پس ہر دفعہ جب آپ وعلیکم السلام کہتے ہیں یا السلام علیکم کہتے ہیں تو آپ کے دل
سے اگر یہ تمنا واقعہ اٹھتی ہے کہ اس شخص کو سلامتی نصیب ہو اس شخص پر اللہ کی سلامتی کا سایہ رہے تو ایسا
شخص آپ کے شر سے بھی خود بخود محفوظ ہو جاتا ہے کیونکہ سچے دل سے دعا کرنے والا اس کے برعکس
نہیں چاہ سکتا۔ پس اگر غور کر کے آپ سلام کو رواج دیں اور سلام کا جواب سلام میں دل کی گہرائی سے
دیں تو یہ قطعی بات ہے کہ سچے دل سے وعلیکم السلام کہنے والا کبھی اس شخص کے حق میں شر کی بات
نہیں سوچ سکتا جس کو وہ سلام کی دعا دیتا ہے ورنہ وہ اول درجے کا منافق ہوگا، ورنہ اس کا جواب حقیقت
میں جواب نہیں بلکہ ایک منافقت کا اظہار بن جاتا ہے تو آپ نے فرمایا حق ہے مسلمان کا تم اس کے
سلام کا جواب دو یعنی اس کو دعا دو اور اسے سلامتی کا یقین دلا ؤ اور اس کے لئے سلامتی کی دعا مانگو۔
پھر فرمایا کہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرو ہمارے ہاں عیادت کا رواج ہے مگر مسلمان
کے حق کے طور پر نہیں بلکہ بڑے آدمی کی عیادت کی جاتی ہے، دوست کی عیادت کی جاتی ہے اور کسی کا
سوسائٹی میں کوئی مرتبہ ہو یا کوئی اپنا قریبی ہو تو اس کی عیادت کی جاتی ہے۔ آنحضرت ا یہ نہیں فرما
رہے کہ اپنے دوستوں کی عیادت کرو اپنے سے بڑے لوگوں کی عیادت کرو۔ آپ فرماتے ہیں
مسلمان کا حق ہے کہ اس کی عیادت کی جائے ۔ پس اگر کوئی ایسا غریب انسان ہے، بے سہارا ہے،
خطبات طاہر جلد 13
645
خطبه جمعه فرمودہ 26 اگست 1994ء
صلى الله
لاچار ہے، اس کی عیادت نہیں ہو رہی اور صاحب اثر لوگوں کی عیادت ہوتی ہے تو آنحضرت
کی نصیحت پر عمل نہیں ہوا۔ پس عیادت کے مضمون سے پتا چلتا ہے کہ مسلمان کا بحیثیت سوسائٹی یہ فرض
ہے کہ اپنے میں سے کسی کو بغیر عیادت کے نہ رہنے دے اور بے سہارا نہ رہنے دے اگر اس بات کو
آپ رواج دیں گے تو کتنے ہی ایسے ہیں جن کی بیماری کی تلخیاں دور ہونی شروع ہو جائیں گی ، ان کو
سکون نصیب ہو جائے گا جبکہ اس وقت اس میں کمی پائی جاتی ہے۔ چنانچہ آئے دن مجھے کبھی
ہندوستان سے کبھی ، بنگلہ دیش سے کبھی پاکستان سے کبھی افریقہ سے ایسے خطوط ملتے ہیں کہ میں ایک
کمزور، ناچار، بیمار ہوں ۔ کوئی مجھے نہیں پوچھتا اور بعض لوگ لکھتے ہیں خدا کے سوا میرا کوئی نہیں رہا۔
میں ان کو کہتا ہوں کہ اگر واقعہ آپ نے یہ بات سچی کہی ہے کہ خدا کے سوا آپ کا کوئی نہیں تو مبارک
ہو کہ آپ کا سب کچھ ہے لیکن اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ خدا کا کیا فرق پڑتا ہے دنیا نے مجھے چھوڑ دیا
ہے اور خدا میرے ساتھ کا مطلب ہے کہ کوئی بھی میرے ساتھ نہیں رہا تو آپ نے خود اپنا ہمیشہ کے
لئے نقصان کر دیا ہے۔ لیکن بات سمجھانے کے بعد میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں اگر میرے علم میں کوئی
ایسے ذی اثر صاحب ثروت ہوں جو اس کے قریب رہتے ہوں ان کو توجہ دلاتا ہوں اور بعض دفعہ ایک
شہر سے دوسرے شہر میں خصوصیت سے ایسے شخص کی عیادت کے لئے احمدیوں کو بھجواتا ہوں یا نظام
جماعت کو کہتا ہوں کہ وہ کسی کو بھیجیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمیشہ اس کا بہت ہی نیک نتیجہ
نکلتا ہے۔ ایک ایسا شخص جو اپنے آپ کو بے سہارا سمجھ رہا ہوتا ہے جو سمجھتا ہے کہ کوئی میری عیادت کی
فکر اس لئے نہیں کر رہا کہ میں بے حقیقت چیز ہوں ۔ اچانک اس کے اندر ایک نیا اعتماد اٹھ کھڑا ہوتا
ہے اس کے اندر ایک حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے وہ جانتا ہے کہ جماعت احمد یہ کا ہر فرد سہارے والا ہے اور
جو اس جماعت کا فرد ہے اس کو ایک ضمانت ہے کہ وہ اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
پس آنحضرت ﷺ نے جو نصیحت مسلمان کو بحیثیت مسلمان کی ہے اس کی حقیقت کو سمجھیں
اور اپنی سوسائٹی میں جہاں بھی آپ ہیں یہ رواج قائم کر دیں کہ کوئی غریب سے غریب انسان بھی بیماری
کے وقت بے سہارا نہیں چھوڑا جائے گا۔ جب آپ اس کی عیادت کو جائیں گے تو اس کے ساتھ بہت
سے اور فائدے بھی مضمر ہیں عیادت کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ پوچھ آئے کیوں جی کیا حال ہے
اس نے کہا بہت برا حال ہے اور آپ گھر کو واپس آ گئے ۔ یہ میں ایسی بات کہہ رہا ہوں جو میں نے