پیار، محبت اور دعاؤں کے ساتھ کی ہوئی نصیحت اثر کرتی ہے۔ رسول کریمﷺ کی پر اثر نصائح

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 13
646
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
تجربے سے سیکھی ہے جب ایک کمزور اور غریب کی عیادت کو آپ جاتے ہیں تو اور بھی بہت ساری باتیں
صلى الله
آپ کے سامنے آجاتی ہیں۔ آنحضرت ﷺ کی نصیحتیں حکمتوں کا خزانہ تھیں اور ہیں اور رہیں گی۔
کئی دفعہ یہ واقعہ ہوا کہ مجھے بحیثیت ہو میو پیتھ کے کسی نے بلا بھیجا کہ فلاں بیمار ہے گھر میں
کوئی ڈاکٹر اور میسر نہیں آرہا یا ہم میں طاقت نہیں ہے کہ ہم علاج کرواسکیں اور مریض آپ کے پاس
نہیں آ سکتا اس لئے آپ خود آ کر اسے دیکھیں اور اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی، میں نے جا کر دیکھا
تو اس وقت مجھے سمجھ آئی کہ عیادت کیا ہوتی ہے۔ صرف بیماری کا مسئلہ نہیں تھا خوراک کا بھی مسئلہ تھا۔
صرف بیماری کا مسئلہ نہیں تھا اس کے عمومی گھر کے حالات اور رہن سہن کا بھی مسئلہ تھا جو مکھیوں اور
مچھروں میں گھرا ہوا مریض جس کے گھر میں بچے بھوک سے بلبلاتے اور شور کرتے ہوں اس کی
عیادت کا یہ مطلب کہاں سے ہو گیا کہ آپ کا کیا حال ہے۔ اس کی عیادت کا تو یہ مطلب ہے کہ جب
آپ اس کی عیادت کو جائیں تو آپ کے دل سے ایک ہمدرد، ایک سچا عیادت کرنے والا مسلمان
بیدار ہو کر اٹھ کھڑا ہوا اور آپ اس کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھیں اس کی دوسری چیز میں بھی ساتھ پوری
کریں جن کی ان کو ضرورت ہے۔ یہ مفہوم ہے آنحضور ﷺ کا کہ اپنے بھائیوں کو بغیر عیادت کے نہ
چھوڑنا کیونکہ ایک مریض جب لاچار اور بے سہارا سوسائٹی میں اس طرح چھوڑ دیا جاتا ہے کہ گویا وہ
اپنی موت کے انتظار کے لئے بنایا گیا تھا جب ایک سچا مسلمان اس کی عیادت کو جاتا ہے تو اس کی اور
بھی بہت سی ضرورتیں پوری کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ
میں یہ بہت خوبی پائی جاتی تھی۔ میں کثرت سے ایسے صحابہؓ کو جانتا ہوں کہ جب وہ عیادت کو جایا
کرتے تھے تو دوسری ضرورتیں بھی ساتھ پوری کیا کرتے تھے اور واپس آ کر بعض دفعہ نظام کو بھی متوجہ
کرتے تھے کہ فلاں ایک مریض ایسا ہے جس کو اس اس چیز کی ضرورت ہے۔ پس عیادت کا جو مضمون
آنحضرت ﷺ نے بیان فرمایا ہے اس میں سوسائٹی پر سوسائٹی کے ہر ممبر کا ایک حق ہے جس کی طرف
صلى الله
توجہ دلائی گئی ہے۔
پھر فرمایا فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شامل ہو۔ اب جنازہ تو پڑھا ہی جاتا ہے
اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ کوئی نہ کوئی دو دو چار چار آدمی تو مل ہی جاتے ہیں لیکن یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ
کوئی بڑا آدمی فوت ہو تو ہجوم در ہجوم لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں اور کوئی غیر معروف شخص کوئی غریب

خطبات طاہر جلد 13
647
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
صلى الله
انسان فوت ہو تو بعض دفعہ مسجدوں میں اعلان کرنے پڑتے ہیں اور یہ بھی ایک ایسی حقیقت ہے کہ
جس پر میں خود گواہ ہوں ۔ مجھے یاد ہے ربوہ میں بعض دفعہ سخت گرمی میں ظہر کے وقت ایک جنازہ آتا
تھا اور لوگ سلام پھیر کر چونکہ وہ شخص معروف نہیں ہوتا تھا اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے تھے اور
اعلان کرنے والا بے چارہ اعلان کرتا رہ جاتا تھا کہ جنازے کے لئے آدمی نہیں مل رہے آپ آئیں
اس شخص کا جنازہ پڑھیں اور جنازہ پڑھتے بھی تھے تو رخصت ہو جاتے تھے۔ پڑھ کر ساتھ دفنانے کے
لئے نہیں جاتے تھے۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کتنے شفیق اور مہربان تھے کہ مسلمانوں کی
سوسائٹی کی تفصیلی ضروریات پر نظر تھی زندوں کی ضروریات پر بھی نظر تھی بیماروں کی ضروریات پر بھی نظر
تھی اور ان کی ضروریات پر بھی جو شیطان بن جایا کرتے تھے اور زندوں سے مردوں میں چلے جایا
کرتے تھے۔ پس مرنے کے بعد کے حقوق بھی آپ نے کھول کھول کر ہمارے سامنے رکھے اور میں
جانتا ہوں اس زمانے میں جس کی میں بات کر رہا ہوں بہت سے ایسے مخلصین تھے نو جوان بھی اور
بوڑھے بھی کہ ایسے جنازوں کے ساتھ ضرور جاتے تھے اور وہی ہیں در حقیقت جو آنحضرت ﷺ کی
اس نصیحت کو سمجھتے اور اس کا حق ادا کرنے والے تھے اور وہی چند لوگ ہیں جو ساری امت کے لئے
کفایہ ہو جایا کرتے تھے۔ پس آپ اس بات کو بھی خوب اچھی طرح ذہن نشین کر لیں اور د ر لیں اور دل میں
جاگزیں کر لیں کہ جب غریب مرتا ہے تو اس کا بھی یہی تقاضا ہے، جب بے سہارا مرتا ہے تو اس کے
بھی کچھ حقوق ہیں آپ پر ۔ ان حقوق کو ادا کرنا امت مسلمہ کا فرض قرار دیا گیا ہے اور اپنے غریب سے
غریب بھائی کا بھی اتنا حق تو ضرور ادا ہونا چاہئے کہ جب کوئی مر جائے تو کم از کم اس وقت بھی اس کی
مصاحبت کریں۔ اگر زندگی میں آپ کو مصاحبت کی توفیق نہیں ملی تو مرنے کے بعد ہی سہی۔ مگر حقیقت
یہ ہے کہ ایک ہی شخصیت کے یہ دو پہلو ہیں جو ایک ہی شخصیت میں ابھرتے ہیں۔ جو شخص غریبوں کی
عیادت کرنے کا سلیقہ رکھتا ہے وہ مردے کے حقوق ادا کرنے کا بھی سلیقہ رکھتا ہے۔ جو زندوں کو چھوڑ
دیا کرتا ہے وہ مردوں کو بھی چھوڑ دیا کرتا ہے۔ پس اس بات کو بھی رواج دینا بہت اہم ہے کہ اپنے
غریب بے سہارا لوگوں کے جنازوں میں بھی شامل ہوں اور یہ ساری نصیحت در حقیقت بالآخران
لوگوں کے حقوق کی طرف توجہ دلا رہی ہے جو سوسائٹی کا سب سے کمزور حصہ ہیں ۔
چنانچہ فرمایا کہ یہ بھی اس کا حق ہے اس پر فرض ہے کہ اس کی دعوت کو قبول کرے۔ اب امیر

خطبات طاہر جلد 13
648
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
آدمی کی دعوت قبول کرنا کون سی نیکی ہے۔ اچھے کھانوں کی طرف بلایا جائے تو ان کھانوں کی طرف
جانے پر لبیک کہنا بھلا کون سی نیکی ہے۔ آنحضرت یہ جو فرما رہے ہیں یہ اور بات ہے۔ فرماتے
ہیں کہ اگر تمہارا غریب بھائی تمہیں اپنے گھر دعوت پر بلاتا ہے تو اس کی غربت کی وجہ سے اس کا انکار نہ
کر دینا خواہ اس کے گھر سے کچھ بھی ملنے کی توقع نہ ہو۔ پس آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر جیسا کہ
میں پچھلے خطبہ میں بھی بیان کر چکا ہوں فرمایا کہ اگر ایک پائے کی دعوت بھی ہو۔ یعنی ایک بکری کے
پاؤں کی دعوت بھی ہو اس کو بھی حقیر نہ سمجھو۔ یہاں سارا دلداری کا مضمون ہے، بے سہارا لوگوں کے
سہارا بننے کا مضمون ہے۔ پس ایسی دعوت جو اپنے روز مرہ کے کھانے کے معیار سے بہت گری ہوئی
ہوتی ہے اس کو دعوت کی خاطر قبول نہیں کیا جاتا یعنی کھانے کی خاطر تو قبول نہیں کیا جاتا بلکہ دلداری کی
خاطر قبول کیا جاتا ہے۔ پس آپ نے جہاں فرمایا کہ دعوت قبول کرو مراد یہ ہے کہ تکبر کی راہ سے کسی
غریب سے غریب آدمی کی دعوت کا رد نہیں کرنا ہاں اگر ایسی مجبوری ہے کہ بڑے آدمی کی دعوت بھی تم رد
کرتے ہو ان مجبوریوں میں تو پھر یہ کوئی گناہ نہیں یہ جائز ضرورت ہے لیکن محض اس لئے کہ کوئی شخص
غریب ہے اس کی دعوت رد کرنا یہ مسلمان کا دوسرے مسلمان کی حق تلفی کے مترادف ہے۔
پھر فرمایا اگر وہ چھینک مارے تو الحمد للہ کہے اب دیکھیں بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ اسلام نے
اتنی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی بیان فرمائیں۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں ہی میں زندگی
ہے اول تو یہ چھینک کا کیوں خیال آیا ، سوچنے والے سوچتے ہوں گے کہ روز مرہ کی باتیں ہوتی ہیں
اباسیاں بھی تو انسان لیتا ہے انگڑائیاں بھی تو لیتا ہے اس موقع پر کوئی دعا نہیں سکھائی گئی چھینک کے
موقع پر کیوں دعا سکھائی گئی ۔ آج جبکہ سائنس ترقی کر چکی ہے۔ جبکہ علم طب نے غیر معمولی تحقیق کے
ذریعے بڑے بڑے راز دریافت کر لئے ہیں انسانی زندگی کے، تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھینک
عموما اس وقت آتی ہے، جب کہ کوئی ایسا ذرہ دماغ کی طرف حرکت کر رہا ہے، ناک کی نالیوں میں
کہ اگر وہ دماغ تک پہنچے تو اس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ پس غیر معمولی طاقت کے ساتھ وہ چھینک
آتی ہے اور ایک سائنسی رسالے میں میں نے یہ پڑھا اور میں حیران رہ گیا کہ چھینک کی رفتا ر اتنی تیز
ہوتی ہے کہ سینکڑوں میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چھینک آتی ہے تا کہ کوئی ذرہ جو دماغ کی طرف جا رہا
ہے۔ جس سے نقصان کا خطرہ ہے وہ آنا فانا اس غیر معمولی دھکے سے باہر نکل جائے ۔ پس آپ نے

خطبات طاہر جلد 13
649
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
صلى الله
دیکھا ہوگا، جو مرضی کر لیں ، چھینک رکتی نہیں، کئی لوگوں کو میں نے دیکھا ہے، ناک کو دباتے ہیں،
ادھر سے ادھر سے ہاتھ رکھتے ہیں ، رومال رکھ لیتے ہیں، جو مرضی کریں آئی ہوئی چھینک نہیں رکتی،
کیونکہ اس کی طاقت بڑی ہے۔ پیچھے دباؤ بہت غیر معمولی ہے۔ اس راز کو خدا تعالیٰ نے آنحضرت
کو سمجھا دیا کہ غیر معمولی موقع ہے اور دعا کا وقت ہے، کیونکہ ایک بہت بڑا خطرہ ایک شخص کے
لئے پیدا ہوا تھا، جو ٹال دیا گیا ہے تو فرمایا کہ جب تمہیں چھینک آئے تو کہا کرو الْحَمْدُ لِلَّهِ سب
حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے مجھے اس سے نجات بخشی اور جب کوئی سنے تو یہ کہے یرحمک الله
اللہ تجھ پر رحم فرماتا رہے جس طرح اس دفعہ تجھ پر خدا نے رحم فرمایا ہے اس طرح آئندہ بھی رحم فرماتا
رہے۔ تو بظاہر ایک چھوٹی سی بات تھی لیکن اس کی کنہ تک جائیں اس کی تہہ تک اتر کر دیکھیں تو کتنا بڑا
حکمت کا اس میں خزانہ ہے۔ ہزار ہا ایسے مواقع ہوتے ہیں جب انسان کو خدا تعالیٰ خطرات سے بچا
لیتا ہے لیکن انسان کو علم بھی نہیں ہوتا۔ مگر کم سے کم ان موقعوں پر جہاں انسان یقینی طور پر جانتا ہے کہ
مجھے خدا نے اپنے فضل کے ساتھ ایک بڑے خطرے سے بچالیا ہے ضروری ہے کہ انسان کا دل حمد کی
طرف مائل ہو اور بھائیوں کا جو دیکھ رہے ہیں یہ فرض ہے کہ اس میں اس کی مدد کریں اور کہیں آئندہ
بھی اللہ تجھ پر رحم فرما تا ر ہے، آئندہ بھی اللہ تعالیٰ تجھے اس قسم کے خطرات سے بچاتا رہے۔
تو آج کے لئے میں نے نمونہ یہ ایک حدیث آپ کو سمجھانے کے لئے چینی تھی۔ خیر کی طرف
بلانے کا مطلب یہ بھی ہے کہ جو بات آپ اچھی سنیں وہ دوسروں تک پہنچائیں اور آنحضرت ﷺ کی
محبت بھری ، پیار بھری حکمت سے پُر نصیحتوں کو اپنے معاشرے میں عام کریں اپنے بچوں کو سکھائیں،
اپنے بڑوں کو بتائیں اور اپنے غیروں کو بھی سمجھائیں ۔ اللہ کرے کہ ہمیں اس کی توفیق ملے اور آپ کو
میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر اس بات کو آپ شیوہ بنالیں گے جیسا کہ میں نے آپ کو سمجھایا ہے کہ اپنی
ذات سے نصیحت کا سفر شروع کریں گے اپنے گھر، اپنے ماحول میں نصیحت کرنے کی عادت ڈالیں
گے، پیار اور محبت اور دعاؤں کے ساتھ نصیحت کریں گے تو پھر اللہ تعالیٰ آپ کی ذمہ داریاں آسان
فرمادے گا جو غیروں کی تربیت کی ذمہ داریاں آپ پر ڈالی گئی ہیں اور جو دن بدن بڑھتی چلی جا رہی
ہیں۔ بعض جگہ اس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہیں کہ انسان فکروں میں ڈوب جاتا ہے کہ ہم کیسے ان
ذمہ داریوں کا حق ادا کر سکیں گے مگر آنحضور کا طریق نصیحت یہ تھا کہ چھوٹی چھوٹی پیاری پیاری باتوں

خطبات طاہر جلد 13
650
خطبه جمعه فرموده 26 اگست 1994ء
سے عظیم پاک تبدیلیاں پیدا فرما دیتے تھے اور آج بھی فرما رہے ہیں۔ آج بھی یہی باتیں ہیں جو
آپ کے اور میرے دل پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ تو انہی باتوں کو اپنائیں اور اسی طرح کی نصیحت کے
طریق اختیار کرتے ہوئے اپنی سوسائٹی کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ
آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی توفیقات کو بڑھائے اور آپ کی باتوں میں اثر پیدا کرے۔ خدا کرے
آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نصیحتوں کی طرح ہماری نصیحتیں بھی ہمارے دل کی گہرائیوں سے
اٹھنے والی ہوں اور ہمارے کردار کی گہرائیوں سے اٹھنے والی ہوں تا کہ وہ دنیا کے دلوں اور کردار پر
یکساں غالب آجائیں۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی