جلسہ پر آنے والے مہمانوں کو نصائح قرآن و سنت کے مطابق مہمان اور میزبان بنیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ کے موقع پر میزبانوں اور مہمانوں کی ذمہ داریوں اور قرآنی تعلیمات کے مطابق مہمان نوازی کے آداب بیان فرمائے۔ آپ نے قرآنی آیات کی روشنی میں صفات باری تعالیٰ الغفور اور الکریم کی وضاحت کرتے ہوئے درگزر، باہمی محبت اور رزق کریم کے مفہوم کو واضح کیا۔ نیز آپ نے مہمانوں اور میزبانوں کو صبر و حوصلہ، توکل علی اللہ، اقامتِ نماز اور جلسہ کی مجالس اور تقاریر میں باقاعدگی سے شرکت کی پرزور نصیحت فرمائی۔

موضوعات: جلسہ سالانہ، مہمان نوازی، الغفور، الکریم، توکل علی اللہ، اقامت نماز

خطبات طاہر جلد 14
519
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
جلسہ پر آنے والے مہمانوں کو نصائح
قرآن وسنت کے مطابق مہمان اور میزبان بنیں۔
( خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جولائی 1995ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔
وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ
نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ ( حم السجدة : 33،32)
آجکل چونکہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی آمد آمد ہے اور جیسے بہار کے موسم میں کچھ پرندے
پہلے پہنچ جاتے ہیں اور کہیں کہیں ان کے نغموں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، کہیں درختوں کے جھنڈ میں
ان کے رنگ دکھائی دیتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ اب بہار بہت پیچھے نہیں رہے گی۔ اس وقت ہم اس
کیفیت میں داخل ہو چکے ہیں۔ اللہ کے فضل کے ساتھ سلسلے کے عشاق محبت کرنے والے، دنیا کے
کونے کونے سے یہاں نمونی جمع ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ ان کے پیچھے جھنڈ کے جھنڈ ان روحانی
پرندوں کے آنے والے ہیں۔ اس پہلو سے مقامی لوگوں پر جو مہمان نوازی کی ذمہ داری عائد ہوتی
ہے اس کے تعلق سے میں نے اس آیت کریمہ کی تلاوت کی تھی جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے
بندوں کی مہمان نوازی کا ذکر ہے اور چونکہ سلسلہ مضمون صفات باری تعالیٰ پر جاری ہے اس لئے اسی
تعلق سے میں نے وہ آیت چنی جس میں بظاہر ایسی صفات کا ذکر ہے جن کا مہمان نوازی سے تعلق
نہیں ہے۔ مگر جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا قرآن کریم میں جتنی بھی اللہ کی صفات بیان ہوئی

خطبات طاہر جلد 14
520
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
ہیں یا اسماء بیان ہوئے ہیں ان کا سورہ فاتحہ کی بنیادی صفات سے بھی تعلق ہے اور آپس میں بھی
گہرے رابطے ہیں اور جب تک ٹھہر کر نظر غائر سے نہ دیکھا جائے اس وقت تک بعض دفعہ اس مضمون
کا تعلق جو بیان ہو رہا ہے صفات سے ظاہری طور پر دکھائی نہیں دیتا مگر بہت گہرا تعلق ہوتا ہے۔
جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جنت میں جب یہ
میرے بندے پیش ہوں گے تو ان کے لئے کیا ہوگا۔ مخاطب کرتے ہوئے فرمایا وَلَكُمْ
فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ تمہارے لئے جنت میں وہ کچھ
ہوگا جو تم چاہتے ہو، جس کی تمہیں تمنا ہے ۔ تَشْتَهِي اَنْفُسَكُمْ میں جس کی تمنا رکھتے ہو طبعی
حاجت ہے دل چاہتا ہے ۔ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُوْنَ اور جو کچھ تم مانگو گے حاضر کر دیا جائے
گا۔ جب بھی کسی چیز کا شوق پیدا ہو، کوئی خواہش پیدا ہو تو تمہیں پیش کی جائے گی۔
نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِیْمٍ یہ مہمان نوازی بخشنے والے کی طرف سے ہے اور بار بار رحم کرنے
والے کی طرف سے ہے۔
اب سب سے پہلے صفت غفور کا ذکر فرمایا اور بظاہر مہمان نوازی کا اس صفت سے کوئی تعلق
دکھائی نہیں دیتا مگر جہاں بھی آپ قرآن کریم میں مہمان نوازی کا ذکر پڑھیں گے وہاں رحیم کی تکرار تو
نہیں مگر غفور یا مغفرت کی تکرار ضرور ہے اور حیرت انگیز طور پر اس مضمون میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔
اس پہلو پر روشنی ڈالنے سے پہلے جو حصہ ہے اس کے متعلق میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ اللہ جب
اپنے بندوں کی مہمان نوازی فرمائے گا تو جو انداز اختیار کرے گا وہ سب سے پیارے انداز ہیں۔ اللہ
ہی سے اس کی صفت کے مطابق ہمیں رنگ پکڑنے چاہئیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَكُمْ فِيهَا
مَا تَشْتَهِيَ أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ تمہارے لئے اس میں ہوگا جو تم چاہتے
ہو اور اگر یہ ہے تو پھر تَدَعُونَ کی کیا ضرورت ہے یہ بھی ایک سوال اٹھتا ہے۔اصل میں
مَا تَشْتَهِي اَنْفُسَكُمْ سے مراد یہ ہے کہ دائمی طبعی عادات ہیں جو ایک شخص کی شخصیت کا حصہ
ہوتی ہیں اور میزبان کا فرض ہے کہ اگر وہ مہمان کو جانتا ہے تو اس کے مزاج کے مطابق وہ چیزیں مہیا کرے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مهمان نوازی کے اس پہلو پر بڑی گہری نظر
رکھتے تھے یہاں تک کہ اگر کوئی تمباکو نوش مہمان بھی آتا تھا، خود پسند نہ کرتے ہوئے بھی ہدایت فرمایا

خطبات طاہر جلد 14
521
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
کرتے تھے کہ اس کا انتظام ہونا چاہئے اور باقی سب امور میں مزاج شناسی کے ساتھ مہمان کا جو مزاج
معروف تھا اس کے مطابق چیزیں پہلے ہی مہیا کر دی جاتی تھیں کہ اسے مانگنا نہ پڑے۔ اس کے بعد پھر
بھی گنجائش رہتی ہے۔ کبھی مہمان کے دل میں کوئی اور طلب پیدا ہو جاتی ہے جو اس کے عام مزاج سے
ظاہر نہیں ہوتی اور کبھی کسی اور چیز کی طلب پیدا ہو جاتی ہے۔ تو وقت بدلتے ہیں خواہشیں بدلتی رہتی ہیں تو
اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کو کامل فرما دیا یہ کہہ کر وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِنَّ أَنْفُسُكُمْ
تمہارے لئے اس میں ہوگا جو کچھ تمہارے دل چاہیں گے وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُوْنَ اور تمہارے
لئے اس میں ہوگا جو تم طلب کرو گے۔ لیکن ایک صرف الجھن باقی رہ جاتی ہے کہ انسان کو تو پتا نہیں ہوتا
کہ کیا طلب کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے طلب کا انتظار کیوں فرمایا تَشْتَهِی کے تابع ہی وہ ساری
ضرورتیں کیوں نہ مہیا فرما دیں جنت میں جو انسان کبھی طلب کر سکتا تھا۔ تو اس میں بھی ایک گہری
حکمت ہے اور بہت لطیف انداز میں ہماری تربیت فرمائی گئی ہے۔ طلب وہی کرتا ہے جس کو پورا اعتماد
ہو، جو بے تکلف ہو، کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد اسے یقین ہو کہ میں کچھ مانگوں گا تو میرا میزبان خوش ہوگا
اس سے ہماری اپنائیت بڑھے گی۔ تو اللہ تعالیٰ اس اپنائیت کے مضمون کو جنت کے تعلق میں ایک جگہ
نہیں کئی جگہ بیان فرماتا ہے یہاں تک کہ فرمایا کہ وہ ایک دوسرے سے چھین چھین کے کھائیں گے۔
جہاں سب کچھ موجود ہو، با فراغت موجود ہو کسی چیز کی کمی نہ ہو، وہاں چھیننے کی کیا حاجت ہے یہ ایک
اظہار محبت ہے، ایک تعلق کا اظہار ہے۔ تو اصل مہمان نوازی وہ ہے جہاں محبت کا مضمون جاری ہو
جائے، جہاں بے تکلفی اور اعتماد قائم ہو جائیں، جہاں مہمان اور میزبان میں فرق باقی نہ رہیں اور
اس قدر اس کو اعتماد ہو اپنے میزبان پر کہ کہے اچھا آج تو میرا یہ دل چاہ رہا ہے اور میزبان شوق سے
کہے جزاکم اللہ تم نے بہت مجھے خوش کیا ہے جو خود منہ سے مانگا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ بھی یہ لطف دے گا اور
اٹھائے گا بھی اور جب میں کہتا ہوں لطف اٹھائے گا تو خدا تعالیٰ کی عظمت شان کے پیش نظر جو بھی
لطف اٹھانے کے معنے ہیں انہیں میں بیان کر رہا ہوں ۔ مہمان نوازی ہی کے تعلق میں حضرت اقدس
محمدمصطفی ﷺ نے بھی اللہ کے لطف اٹھانے کا ذکر فرمایا ہے۔ پس جن معنوں میں اللہ وہ لطف اٹھاتا
ہے انہی معنوں میں میں بھی کہہ رہا ہوں کہ اللہ بھی اس کے لطف اٹھائے گا جب جنتی مانگیں گے۔
صلى الله
عليه
تو سب سے پہلے تو کوشش کرنی چاہئے کہ آنے والے مہمانوں کو اگر آپ جانتے ہیں ان کی

خطبات طاہر جلد 14
522
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
عادات کا علم ہے تو جس حد تک بھی ان کی خواہشات کا آپ کو علم ہو ان خواہشات کو پورا کرنے کے
لئے سامان مہیا کرنے کی کوشش کریں اور اگر مہمانوں کے مختلف کمرے ہیں تو ہر کمرے میں ان کے
مزاج کی چیزیں ہونی چاہئیں لیکن ان کا تعلق توفیق سے بھی ہے۔ توفیق سے بڑھ کر مہمان نوازی کا حکم
نہیں ہے۔ ہاں اگر تمنا ہو کہ جس طرح اللہ مہمان نوازی کرتا ہے میں بھی کروں اور اس جذبے کے
ساتھ انسان کوشش کرتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ اس کی یہ تمنا ہی اس کی توفیق بڑھا دے گی اور اس کے
رزق میں برکت پڑے گی اور اللہ تعالیٰ اس کو واقعہ یہ توفیق بخشے گا کہ اپنے آنے والے پیاروں کی
خواہش کے مطابق اپنی خواہشوں کو پورا کرے یعنی ان کی خواہش اس لئے پورا کرے کہ اس کی اپنی
خواہش اس سے پوری ہوتی ہو اور پھر تدَّعُونَ کا مضمون تو واضح ہی ہے۔ یہ ماحول پیدا کرنا اخلاق ا
حسنہ کا محتاج ہے۔ اس قدر اپنائیت پیدا کرنی چاہئے کہ بیچ سے تکلف کے پردے اٹھ جائیں اور پھر صحیح
مہمان نوازی ہوتی ہے۔ آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ کہ یہ غفور رحیم کی
طرف سے مہمان نوازی ہے۔ تو میں نے ابھی ذکر کیا تھا کہ مغفرت کا اس سے کیا تعلق ہے۔ جہاں
تک اللہ کی ذات کا تعلق ہے اس کا مغفرت سے بہت گہرا تعلق ہے۔ جہاں تک انسانی ذات کا تعلق
ہے اس کا بھی ایک حد تک مغفرت سے تعلق ہے مگر خدا تعالیٰ کا خصوصیت کے ساتھ کیونکہ وہ مہمان جو
سابق میں دشمن رہ چکا ہو، وہ مہمان جس نے اپنی طرف سے پہلے بہت کوشش کی ہو کہ دکھ پہنچائے ، دل
آزاری کرے، مخالفانہ رویہ اختیار کرے، اس کے سابقہ طرز عمل کو یا بسا اوقات مہمان نوازی کو میلا کر
دیتی ہے اور عملاً انسان کے لئے بہت مشکل ہے کہ ایک ایسے مہمان سے بھی اس طرح خوش اخلاقی کا
سلوک کرے جس طرح ایک ایسے مہمان سے کرے جو پہلے ہی اس سے محبت کے رشتے بڑھا چکا ہو،
اس کے لئے قربانیاں کرتا رہا ہو۔
تو اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونے والے جتنے بندے ہیں وہ ہیں بنیادی طور پر گناہ گار اور
اگر محض عدل سے دیکھا جائے تو کوئی بھی بخشا نہیں جائے گا یہاں تک کہ اولوا العزم انبیاء بھی یہی سمجھتے
ہیں کہ بخشش تو محض اللہ کے کرم سے ہوگی، اللہ کے فضل اور رحم کے ساتھ ہوگی ورنہ حقیقت میں کوئی
انسان استحقاق کے طور پر بخشش طلب نہیں کر سکتا اور بخشش نہ ہو تو پھر مہمان نوازی جس قسم کی بھی ہوگی
وہ سب میلی اور کجلائی ہوئی مہمان نوازی ہوگی اس میں وہ بے اختیار لذت، بے ساختہ لطف پیدا ہو ہی

خطبات طاہر جلد 14
523
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
نہیں سکتا۔ تو اللہ تعالیٰ نے غفور کی صفت پہلے رکھ دی ہے۔ فرمایا کہ اس بات کی فکر نہ کرنا کہ تم کیا
کرتے رہے ہو، یہ دیکھنا کہ کس کے مہمان بن رہے ہو اور وہ غفور ہے، بہت بخشنے والا ہے اور اس لئے
تمہارے گناہوں کا کوئی خیال تک بھی تمہارے اپنے دل میں نہیں آنے دے گا۔ اس مغفرت کا سلوک
فرمائے گا کہ تم اس کی مہمان نوازی قبول کرنے کے لئے ، اس سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنے دل
کو صاف اور ستھرا پاؤ گے اس میں کوئی ایسے ضمیر کے کچھ کے باقی نہیں رہیں گے جو ہر وقت مہمان نوازی
کی شان کو گدلاتے رہیں۔ میزبان تو خدمت کرتا جا رہا ہے مگر مہمان اس بات میں دکھ محسوس کرتا ہے کہ
میں کیا تھا ، میں نے اس سے کیا کیا اور یہ ایک طبعی امر ہے۔
صلى
آنحضرت ﷺ کے تعلق میں بھی صحابہ میں یہ مثال ملتی ہے کہ اسلام لانے سے پہلے جو
آنحضرت ﷺ کو دکھ دئے گئے یا جن لوگوں نے دکھ دیئے اسلام کے بعد حیا سے ان کی نظر نہیں اٹھتی
تھی۔ رسول اللہ ﷺ کا چہرہ دیکھ نہیں سکے کیونکہ یہ حیا ہمیشہ مانع تھی، یہ تصور چر کے لگاتا تھا کہ اس وجود
کے ساتھ تم یہ یہ کرتے رہے ہو اب کس نظر سے تم اسے دیکھنے کا حق رکھتے ہو ۔ چنانچہ ایسے صحابہ کا ذکر سے ہوں۔
ملتا ہے جو وصال کے بعد یہ نہیں بتا سکتے تھے کہ آنحضرت صلى الله کا حلیہ کیا ا تھا وہ وجہ یہ تھی ۔ تو غفور کا بہت
گہرا تعلق ہے خصوصاً اللہ کے تعلق میں غفور کا مہمان نوازی سے بہت گہرا تعلق ہے کیونکہ گناہ گار
بندے حاضر ہو رہے ہیں اگر اللہ ان کو یاد نہ بھی دلائے تو اپنا ضمیر تو ضرور یاد دلائے گا کہ کس پاک
وجود کے سامنے تم حاضر ہو، کس طرح تمہاری خدمت کی جارہی ہے، تم کیا تھے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وہ غفور ہے وہ بخش دے گا اور یہ مضمون مسلسل آگے جاری رکھا ہے۔ چنانچہ دیکھئے فرماتا ہے:
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ
أَوَوْا وَنَصَرُوا أُولَئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ
وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (الانفال :(75)
پہلے مغفرت فرمایا پھر رزق کریم بتایا۔ رزق کریم سے مراد ہے کریم کی طرف سے پیش کردہ
رزق ۔ یہاں رزق کا تعلق ربوبیت سے یا صفت رزاقیت سے نہیں باندھا بلکہ کریم لفظ سے باندھا ہے
جس میں مہمان نوازی کا مضمون پایا جاتا ہے۔ چنانچہ عربی میں مہمان نوازی کا محاورہ اکرام الضيف
ہے یعنی مہمان ۔ مان سے ایسا سلوک کہ وہ ا کہ وہ اپنی عزت محسوس کرے اور یہ لفظ کریم دونوں ط دونوں طرف برابر اطلاق

خطبات طاہر جلد 14
524
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
پاتا ہے جب تک خود انسان کریم نہ ہو دوسرے کو کریم نہیں بنا سکتا۔ تو جب مہمان نوازی کریم ہوئی تو
ظاہر ہے، بلکہ لازم ہے کہ مہمان نوازی کرنے والا جو کریم مہمان نوازی کرتا ہے وہ خود معزز ہے ورنہ
کسی کمینے کو یہ توفیق نہیں مل سکتی ۔
پس اللہ تعالیٰ نے جہاں جہاں مہمان نوازی کے ساتھ کریم کا لفظ باندھا ہے، کریم کی صفت
بیان فرمائی ہے وہاں یہی مضمون ہے کہ میں کریم ہوں اس لئے میری مہمان نوازی بھی کریم ہوگی ۔ جو
رزق میں تمہیں عطا کروں گا وہ بھی عزت بخشنے والا اور باعزت رزق ہوگا لیکن مغفرت پہلے ضرور رکھی
ہے کہ جب تک مغفرت کے دروازے سے نہ گز رو تم حقیقت میں میری مہمان نوازی کے قبول کرنے
کی یا اس سے لطف اندوز ہونے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے ۔ اس تعلق میں اور چند آیتوں کی مثالیں میں
آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ أُولَئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ دَرَجَةً عِنْدَ
رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (الانفال: (5) پھر دروازہ مغفرت کا قائم فرمایا کہ مغفرت کے
باب سے گز رو گے تو رزق کریم تک پہنچو گے ورنہ تم رزق کریم تک رسائی ہی نہیں رکھ سکتے ۔ تو وہ لوگ
جو جنت میں جائیں گے انہیں کا ذکر فرمایا جا رہا ہے۔ فرماتا ہے اس سے پہلے جو ان کی صفات ہیں وہ
پوری بیان فرمائی گئی ہیں اور یہ صفات بھی میں جلسے کی مہمان نوازی کی نصائح کے تعلق میں آپ کے
سامنے کھول کر رکھنا چاہتا ہوں مگر پہلے میں پہلی آیت کی طرف واپس جاتا ہوں ۔ آگے اور بھی آیات
میں نے رکھی ہیں اگر وقت ملا ، تو ہر آیت جس میں رزق کریم کا ذکر ہے یا معزز مہمان نوازی کا ذکر
ہے اس سے پہلے بلا استثناء مغفرت کا ذکر ہے۔
تو اول تو یہ کہ بسا اوقات ایسے مہمان آتے ہیں جو آپ سے تعلق والے ہیں اور آپ ان کو
جانتے ہیں اور وہ آپ کو جانتے ہیں ایک دوسرے کا احسان سے تعلق ہے۔ مگر بعض دفعہ جلسے کے
انتظام کی طرف سے مہمان تقسیم کئے جاتے ہیں اور ربوہ اور قادیان میں تو یہ بکثرت ہوتا تھا کہ ایک
شخص سے پوچھا جاتا تھا کہ تمہارے گھر میں کتنے مہمانوں کی گنجائش ہے۔ وہ بتا دیتا تھا کہ میں ہیں رکھ
سکوں گا، پچھیں رکھ سکوں گا، تمہیں رکھوں گا اور پھر وہ جن لوگوں کو نہیں جانتا تھا کبھی دیکھا تک نہیں تھا وہ
بھی مہمان آجاتے تھے اور بعض دفعہ ایسے مہمان آجاتے تھے جن سے پہلے دل میں کدورت موجود تھی
لوگ سمجھتے تھے کہ واقف ہیں یا رشتے دار ہیں بھیج دیتے تھے اور وہاں پہنچنے کے بعد پتا چلتا تھا کہ اوہوان

خطبات طاہر جلد 14
525
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
کی تو ان بن تھی یا پہلے دلوں میں کچھ آپس میں کدورت پائی جاتی تھی۔ تو ایسی صورت میں جب تک
مغفرت نہیں ہو گی آپ مہمان نوازی کا حق ادا نہیں کر سکیں گے اور اللہ کے مہمان ہیں اللہ پہلے مغفرت
رماتا ہے۔ پھر مہمان نوازی کرتا ہے جب آپ کے مہمان بن کر آ گئے تو آپ بھی پچھلی باتوں کو بھول
جائیں ۔ ہاں اگر جرم نظام جماعت کا ہو، خدا تعالیٰ کا ہو تو اس پر آپ مغفرت کی قدرت نہیں رکھتے ۔
اس صورت میں ایک اور صورت حال پیدا ہوتی ہے جو پیچیدہ ہو جاتی ہے مگر میں روزمرہ کی بات کر رہا
صلى الله
ہوں جن باتوں میں آپ کو مغفرت کا اختیار ہے اپنے مہمانوں سے مغفرت کا سلوک کریں۔
دوسرا اس لئے بھی مغفرت کا لفظ ضروری ہے یعنی انسانی تعلق میں بھی مغفرت کا اطلاق
ضروری ہے کہ مہمان اپنے قیام کے دوران بعض دفعہ عجیب و غریب حرکتیں کر دیتے ہیں۔ عجیب و غریب
مزاج کے لوگ ہیں وہ اپنی عادات سے نہ کہ جان بوجھ کر ہر وقت تنگ کرتے ہیں اور جس کو مغفرت کا
حوصلہ نہ وہ اس سے نپٹ نہیں سکتا۔ آنحضرت ﷺ کے زمانے میں ایک مہمان آیا، مسجد میں ٹھہرا، اس
کی خاطر مدارت کی گئی اور صبح مسجد کو گندہ کر کے بھاگ گیا۔ اب وہاں صحابہ اور حضرت محمد ﷺ کا فرق
نمایاں ہوتا ہے۔ صحابہ تو ناراض تھے کہ کیسا انسان تھا ، کیسا پلید آدمی تھا جو آیا ہے اور پھر مسجد کو بھی گندہ
کر گیا اور صبح جا کے دیکھا تو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ خود اپنے ہاتھ سے اس کے گند دھو ر ہے تھے۔
صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا کرتے ہیں، ہمیں موقع دیں، آپ نے فرمایا میرا مہمان تھا۔ تو
یہ مغفرت کی انتہا ہے جیسا رب غفور رحیم ، ویسے محمد مصطفی علی غفور رحیم تھے اور مہمان نوازی میں
مغفرت کی ضرورت بارہا پیش آتی ہے۔ ضروری نہیں کہ پرانے تعلقات میں کوئی خرابی ہو۔ گہرے
دوستوں سے ، ان ۔ ، ان کے بچوں سے ایسی حرکتیں سرزد ہو جاتی ہیں ۔ کسی معصوم بچے سے آپ کا قیمتی واچ
گر کر ٹوٹ جائے گا، کوئی بچے گندی عادات کے ہیں وہ دیواروں پر لکیریں مارنے لگ جاتے
ہیں۔ جہاں تک آنے والوں کا تعلق ہے ان کو نصیحت میں الگ کروں گا لیکن میں حوصلہ رکھنے والوں
کے حوصلے کی بات کر رہا ہوں اس وقت ۔ ان کو جہاں تک ممکن ہو مغفرت کا سلوک کرنا چاہئے اور اپنا
حوصلہ بڑھانا چاہئے۔ نصیحت کرنی ہے تو کریمانہ نصیحت کریں کیونکہ نصیحت بھی کریمانہ اور غیر کریمانہ
ہو سکتی ہے۔ مہمان نوازی کے تعلق میں کریمی کے سوا اور کوئی ذکر نہیں ملتا۔ مہمان نوازی کرنی ہے تو
کریم ہونا پڑے گا ۔ رزق پیش کرنا ہے تو رزق کریم پیش کرنا ہوگا۔
صلى الله
عليسة

خطبات طاہر جلد 14
526
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
اب رزق کریم کے تعلق میں یاد رکھنا چاہئے کہ یہاں رزق کی نوعیت کا ذکر نہیں ہے۔ ایک
معمولی رزق بھی ، بہت ہی غریبانہ رزق بھی رزق کریم بن جاتا ہے اگر اس کا مالک کریم ہو اور ایک
کریمی کے جذبے کے ساتھ ، عزت افزائی کی خاطر ، مہمان کے سامنے اس طرح پیش کرے کہ
تھوڑے کو بھی بہت سمجھے اور اپنی عزت افزائی سمجھے۔ تو کریمی کا تعلق نعمت کی قسم سے نہیں ہے، رزق کی
نوعیت سے نہیں ہے۔ کریمی کا تعلق اس رجحان سے ہے جو مہمان نواز کے دل کا رجحان ہے، جو
مہمان نوازی میں ڈھلتا ہے اور مہمان کو دکھائی دیتا ہے اس کو بتانا نہیں پڑتا۔ وہ جانتا ہے کہ اسی میں
عزت ہے۔ اب اگر کسی کے پاس صرف پانی ہے تو وہ پانی ہی پیش کرے گا مگر اگر شرم ہو طبیعت میں،
انکساری ہو، خجالت ہو کہ میں کچھ نہیں کر سکتا اس کا درد اس کی آنکھوں میں نمایاں ہو تو وہ پانی رزق کریم
ہے اور جس مہمان کو یہ رزق کریم پیش کیا جائے گا ان جذبوں کے ساتھ ، وہ اپنی عزت سمجھے گا وہ اس
کے لئے دل میں جذبہ درد محسوس کرے گا اس کی مزید عزت اپنے دل میں پائے گا۔
پس اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ مغفرت کے ساتھ رزق کریم کو باندھا ہے۔ پس آپ کی غربت
آپ کے رزق کریم پیش کرنے کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی اور یہ بات کہ آپ مہمان کی سب تمناؤں
اور خواہشات کو پورا نہیں کر سکتے یہ بھی رزق کریم پیش کرنے کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی کیونکہ رزق
کریم آپ کی طبیعت کے کرم کے نتیجے میں بنتا ہے۔ آپ معزز ہیں، آپ کے دل میں شرافت کی اعلیٰ
قدریں ہیں تو جو رزق بھی آپ مہمان کو پیش کریں گے وہ لا ز ما رزق کریم ہوگا۔
اس تعلق میں ایک اور مضمون جو اس آیت سے ابھرتا ہے جو میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے
وہ یہ ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ أَوَوْا
وَنَصَرُوا أُولَئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ( البقرہ:219) کہ وہ لوگ جو ہجرت کر کے
آئے ہیں خدا کی خاطر تکلیفیں اٹھا کے پہنچے ہیں یعنی ایمان لانے والے جن الے جنہوں نے ہجرت کی اور خدا
کی خاطر جہاد کئے وہ بھی اور وہ لوگ بھی جنہوں نے ان کے لئے جگہ بنائی اور ان کی نصرت فرمائی یہ
دونوں اللہ کے مہمان ہوں گے۔ یعنی مہمان اور میزبان دونوں ہی اللہ کے حضور برابراجر پانے والے
ہوں گے۔ پس ہمارے جلسوں میں جو لوگ آتے ہیں ان کو ایک گونہ مشابہت ان لوگوں سے ہے جو
اللہ کی خاطر سفر اختیار کرتے ہیں ، خواہ ہجرت دائمی نہ بھی ہو۔ ہجرت کے بہت سے مضامین ہیں، بہت

خطبات طاہر جلد 14
527
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
وسیع مضمون ہے جس کا ہجرت سے تعلق ہے تو اللہ کی خاطر سفر کرنے والا مہاجر ہوتا ہے۔ اللہ کی خاطر
ایک بدی ترک کر کے ایک نیکی کی طرف حرکت کرنے والا مہاجر ہوتا ہے۔ پس ان معنوں میں جلسے
کے دنوں میں آنے والے مہمانوں پر اس آیت کا خصوصیت سے اطلاق ہوتا ہے۔ اگر آپ اس خیال
سے ان کی مہمان نوازی کریں کہ ان کا سفر اللہ کی خاطر ہے، کوئی دنیاوی غرض نہیں ہے۔ کوئی دنیاوی
غرض ہوتی تو عام دنوں میں آتے اور اپنی موجیں کر کے واپس چلے جاتے۔ یہاں تو آنے والے بعض
ایسے ہیں جن کی کوئی تمنا نہیں ہے لندن دیکھنے کی یا انگلستان آنے کی یا یورپ آنے کی۔ پیسے جوڑتے
ہیں بڑے اخلاص کے ساتھ اور بعض قرض بھی اٹھا لیتے ہیں بعض چیزیں بیچتے ہیں ۔ صرف یہ تمنا ہے کہ
ہم خدا کی خاطر اس جلسے میں شامل ہوں جہاں خلیفہ وقت موجود ہوگا اور وہ جماعت کا ایک نوع کا
مرکزی جلسہ ہوگا۔ ایسے واقعات کثرت سے سامنے آتے ہیں کہ جب ایمبیسی والے بعض دفعہ لوگوں
کو ویزہ نہیں دیتے اس خوف سے کہ کوئی اور وجہ ہو گی تو ان کا جو رد عمل ہے وہ ایسا بعض دفعہ نمایاں ہوتا
ہے کہ وہ اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں حالانکہ کوئی گواہی نہیں ملتی طبعی رد عمل ان کے دل سے جو
اٹھتا ہے وہ پہچان لیتے ہیں کہ ہاں یہ سچا آدمی ہے۔
ایک عورت کا ذکر میں نے ایک دفعہ پہلے جلسے میں کیا تھا بوڑھی خاتون ، وہ جب ایمبیسی
میں انٹرویو کے لئے گئیں تو چونکہ ان پڑھ تھیں اس لئے ان کو Interpret کرنے والی عورت ساتھ
تھیں۔ جب اس سے سوال کرنے والے نے پوچھا کہ تم کیوں جا رہی ہو۔ اس نے کہا ہمارا امام وہاں
ہے، بڑی دیر ہوئی دیکھے ہوئے اس لئے میں نے ضرور جانا ہے وہاں اور جلسہ کا موقع ہے، دوسرے
بھی آئے ہوں گے اس روحانی ماحول میں میری برسوں کی پیاس بجھے گی اور کوئی مقصد نہیں ہے۔ تو
ضمناً اس نے کچھ سوال کرنے کے بعد پوچھا تمہارا کوئی رشتے دار بھی ہے وہاں اس علاقے میں۔ اس
نے کہا ہاں میری بیٹی ہے۔ اس نے کہا کب سے ہے۔ اس نے کہا بارہ سال سے وہاں ہے۔ تو اس
نے کہا پھر یہ کیوں نہیں کہتی کہ بیٹی سے ملنے جا رہی ہوں۔ بے اختیار جو اس عورت کے منہ سے بات
نکلی اس نے کہا ” در فٹے منہ یہ ایک اظہار ہے بے اختیار غصے کا ” میری بیٹی بارہ سال توں ہے۔ میں
تے کدی ویکھیا ای نئیں اس پاسے میں نے تو کبھی اس طرف جانے کا سوچا بھی نہیں تھا، آج مجھے کیا
خیال آیا ہے۔ اتنا بے اختیار تھا اس کا اظہار، اس کا ترجمہ صحیح ہوا یا نہیں اسی وقت اس افسر نے اس کو
وو

خطبات طاہر جلد 14
ویز ا دینے کا فیصلہ کر لیا۔
528
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
تو آنے والے اگر الہ آتے ہیں تو وہ آپ کے مہمان ان معنوں میں بنتے ہیں کہ وہ اللہ کے
مہمان ہیں جن کی آپ نے مہمان نوازی کرنی ہے۔ اس لئے پہلے سے زیادہ لازم ہے کہ وہ مہمان
نوازی کریں جو اللہ اپنے بندوں کی کرتا ہے اور دوسری ضرورت اس لئے بھی پیش آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے آپ کو بھی ان مہمانوں کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے جو خدا کی خاطر اپنے گھروں میں خدا کی خاطر
آنے والوں کے لئے جگہ بناتے ہیں ، ان کے ساتھ عزت سے پیش آتے ہیں اور ان کی نصرت
فرماتے ہیں۔ فرمایا میں جن کو ایک مہمان رکھوں گا اس میں یہ سارے شامل ہیں ۔ آنے والے بھی اور
میزبان بھی اور ان سب کے لئے ایک مغفرت کا باب قائم کیا جائے گا۔ جو اس دروازے سے گزرے
گا وہ بخشا ہوا ہوگا اور اس کے لئے پھر رزق کریم ہی ہے یعنی عزت والی مہمان نوازی جو خدا کی طرف
سے اس کے اکرام کا موجب ہوگی ۔
اب لفظ کریم میں بہت ہی گہرا مضمون ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کو کریم کہہ دیا جاتا تو وہ بات نہ
بنتی ۔ رزق کریم نے بتایا کہ خدا کا کرم اس مہمان نوازی کی معرفت اس مہمان کی طرف منتقل ہو رہا ہے
اور وہ کریم بن رہا ہے اس لئے بہت ہی بڑا Tribute جس کو کہتے ہیں یا بہت ہی بڑا ایک احسان
کرنے کا انداز ہے اللہ تعالیٰ کا جسے ، اس محاورے میں ظاہر فرمایا گیا کہ اس کے سامنے رزق کریم پیش
ہوگا یعنی جس کو وہ رزق پہنچے گا وہ معزز ہے۔ اس کی شان اس میں پائی جائے گی اور جس کی مہمان
نوازی اس رنگ میں ہو رہی ہو گی اس کے تو بلے بلے ۔ کیا شان ہے اس کی کہ اللہ کا مہمان بنا ہوا ہے
اور رزق کریم پیش کیا جا رہا ہے۔ تو آپ اگر ایسا کریں گے تو اللہ وعدہ فرماتا ہے کہ میں تمہیں بھی اس
فہرست میں داخل کروں گا جو میری خاطر مہاجر ہجرت کرتے ہیں یا میری خاطر ان کی عزت افزائی
کرتے ہیں وہ سب میرے مہمان ہوں گے اور مغفرت اور رزق کریم کا میں ان سے وعدہ کرتا ہوں ۔
دوسری آیت جس کا میں نے ذکر کیا تھا جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولَئِكَ هُمُ
الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ دَرَجَتْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ي
وہ لوگ ہیں جو سچے مومن ہیں لَهُمْ دَرَجَتُ عِنْدَ رَبِّهِمُ ان کے لئے ان کے رب کے
حضور بڑے بڑے درجات ہیں۔ ایک درجہ نہیں ہے صرف بہت سے درجات ہیں۔ وَمَغْفِرَةٌ

خطبات طاہر جلد 14
529
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
وَرِزْقٌ كَرِيم اور مغفرت ہے اور پھر رزق کریم ہے۔ جن لوگوں کی صفات بیان ہوئی ہیں ان
صفات پر بھی تو نظر ڈالئے۔ اس لئے آنے والے مہمانوں کو بھی وہ صفات اختیار کرنی چاہئیں جو ان کو
خدا کی مہمان نوازی کا مستحق بنائیں گی اور جوان کو مہمان ٹھہراتے ہیں ان کی بھی اس بات پر نظر رہنی
چاہئے کہ اگر انہوں نے اللہ کا مہمان بننا ہے اور آخر ضرور بننا ہے ، ان بندوں نے جن سے خدا
مغفرت کا سلوک فرمائے گا تو اپنے مہمانوں میں بھی ان صفات کو بڑھانے کی کوشش کریں اور خود
اپنے اندر بھی وہ صفات جاری کریں کیونکہ ایک آنے والا مہمان ہر معزز شخص کے گھر ٹھہرنے کا اس کی
مہمانی قبول کرنے کا خود بخود مستحق نہیں ہوتا۔
یہ درست ہے کہ میزبان خواہ کیسا ہی معزز ہو وہ اپنے مہمان کی خاطر جھکتا ضرور ہے اور ایک
حد تک اپنے اعلیٰ مقام سے تنزل کر کے، نیچے اتر کر اپنے مہمان کی خدمت کرتا ہے، ایک طبعی امر ہے
لیکن اس کے باوجود بعض لوگ شایان شان نہیں ہوتے ، اس لائق نہیں ہوتے کہ اس مہمان نوازی
کے قابل ہوں ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے وہ صفات بیان فرما دیں کہ اگر تم میری مہمان نوازی کے قابل
بننا چاہتے ہو تو ان باتوں کا تمہیں خیال رکھنا ہوگا ۔ اِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ
وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ (الانفال :(3) میرے مہمان وہ لوگ ہوں گے، ایسے مومن کہ جب اللہ کا ذکر کرتے
ہیں تو ان کے دلوں پر زلزلہ طاری ہو جاتا ہے۔ اس قدر ان کے دلوں پر خدا کا رعب چھاتا ہے، ایسی
ہیبت طاری ہوتی ہے یا جوش محبت سے وہ تھر تھری لینے لگتے ہیں اور وَجِلَتْ کا لفظی ترجمہ تو خوف
ہے لیکن خوف کے نتیجے میں جو چیزیں ظاہر ہوتی ہیں ان کا ذکر کر رہا ہوں ۔ پس وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ کا
مطلب یہ نہیں کہ ڈر گئے ہیں جیسے نعوذ باللہ کسی جانور سے ڈر گئے ہوں۔ اللہ کے خوف میں محبت بھی
داخل ہے اور رعب بھی داخل ہے۔ پس اللہ کے خوف سے یعنی اس کے رعب سے اس کی عظمت کے
تصور سے ان کے دل لرزنے لگتے ہیں اور اللہ کی محبت میں ان کے دلوں پر جھر جھری طاری ہو جاتی
ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق فرمایا وَ إِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ أَيْتُهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَ عَلَى
رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (الانفال (۳) جب اللہ کی آیات ان پر پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کے ایمان
بڑھتے ہیں اور پہلے سے بہتر حالت میں وہ واپس لوٹتے ہیں اور تو کل اللہ پر کرتے ہیں، کسی اور پر
تو کل نہیں کرتے۔ وہ جو پہلی آیت میں نے پڑھی تھی جس میں نُزُلًا مِنْ غَفُوْرٍ رَّحِيمٍ کا ذکر

خطبات طاہر جلد 14
530
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
تھا۔ اس کے آغاز میں بھی درحقیقت تو کل ہی کا مضمون ہے۔ پس مہمان نوازی اس کی ہوگی جو غیر اللہ
کے رزق کی طرف آنکھ اٹھا کے بھی نہیں دیکھتا۔ وہ اس رزق کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو اللہ کی رضا سے باہر
حاصل کیا جائے اور خالصہ اللہ کو اپنا رب بناتا ہے اور اسی پر توکل کرتا ہے۔ پس جو مضمون بہت آسان لگ
رہا تھا اب جب آگے بڑھتے ہیں تو کچھ مشکل لگنے لگتا ہے مگر اس مشکل کو بھی اللہ ہی حل فرمائے گا۔
پہلی آیت کا آغاز اس طرح ہوا ہے اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا
( حم سجدہ: 31) وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے یعنی وہی ہمارا رازق ہے وہی ہمارا پروردگار
ہے ، ہماری زندگی کا ہر سہارا اسی سے حاصل ہوگا اور یہ کہہ کر انہوں نے استقامت اختیار کی ۔
استقامت کے بہت سے مضمون ہیں ان میں ایک مضمون جو اس آیت کے تعلق میں تو کل کے تعلق
میں ہے وہ یہ ہے کہ یہ دعویٰ کرنے کے بعد جب روز مرہ مصیبت پڑے گی ، بھوک ابتلاء لائے گی یا
بچوں یا بیویوں کی ضرورت مشکلات پیش کرے گی یا ارد گرد کے معاشرے کا رہن سہن طبیعت میں تمنا
پیدا کرے گا کہ ہم بھی ایسے ہی ہوں ، ہمارے بچے بھی اسی طرح زندگی بسر کریں اور اس کے باوجود یہ
وعدہ یاد آئے گا کہ ہم نے تو یہ عہد کیا تھا کہ رَبُّنَا الله صرف اللہ ہمارا رب ہے۔ پھر وہ تمام رزق کی
لالچوں اور حرصوں کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں ٹھکرا دیتے ہیں۔ کہتے ہیں ربنا الله الله ہمارا رب
ہے یہی تو کل ہے جس کا اس آیت میں بھی ذکر ہے کہ وہ میری ذات پر تو کل کرتے ہیں۔ ان کی
مہمان نوازی میرا فرض ہے اور وہ مہمان نوازی صرف آخرت میں نہیں ہوتی بلکہ اس دنیا ہی میں
شروع ہو جاتی ہے۔ رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا کہنے والوں کے متعلق فرمایا ایسے فرشتے اترتے
ہیں جو کہتے ہیں نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ " وہ کہتے ہیں ہم
اس دنیا میں بھی تمہارے ساتھ ہوں گے اور آخرت میں بھی ۔ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي
أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ ( حم سجدہ: 32) تو تو کل کے نتیجے میں اللہ مددگار بھیجتا ہے
اور توکل کی جزاء آخرت ہی میں نہیں بلکہ اس دنیا ہی میں ملنی شروع ہو جاتی ہے۔
اور تاریخ اسلام کا مطالعہ کر کے دیکھیں، تاریخ اسلام کے دوسرے دور یعنی احمدیت کا
مطالعہ کر کے دیکھیں اتنے نمایاں اور قطعی شواہد ہمیں ملتے ہیں کہ جنہوں نے خدا کی خاطر غیر اللہ کی
طرف سے آنے والے رزق سے آنکھیں بند کر لیں بلکہ دیکھا اور ٹھکرا دیا اور ذرہ بھر بھی پروانہیں کی

خطبات طاہر جلد 14
531
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
اللہ نے ان کے رزق میں اتنی برکت دی کہ ان کی اولادوں، اولاد کی اولاد اور اولاد کی اولاد کو نسلاً بعد
نسل مالا مال کر دیا اور آنے والے بھول بھی گئے کہ ہمیں کیوں رزق عطا ہو رہا ہے لیکن در حقیقت خدا کا
یہی وعدہ پورا ہو رہا تھا کہ تم نے مجھے رب کہا تھا، میرے ہو رہے تھے، مجھ پر تو کل کیا تھا، اس لئے اب
میں تمہارے رزق کا ضامن ہوں اور میں اسے بڑھاتا چلا جاؤں گا۔ دنیا میں بھی عطا کروں گا اور
آخرت میں بھی عطا کروں گا تو یہ دوسری صفت ہے جو معین ہو گئی۔
اب آنے والے اگر ضرورت کے ابتلاء میں پڑ کر قرض مانگتے ہیں، نیت یہ ہوتی ہے کہ
واپس ہی نہیں کریں گے یا گر جاتے ہیں اخلاق سے اور ہر کس و ناکس کے سامنے جھولی پھیلانے لگتے کی
ہیں یا یہ نہ بھی کرتے ہوں تو اپنی غربت کے قصے پیش کرنے لگ جاتے ہیں، اپنے حالات دردناک
طریق پر بتاتے ہیں، یہ سارے دراصل غیر اللہ سے رزق طلب کرنے کے بہانے ہیں ۔ بعض لوگ جو
اپنے حالات بیان کرتے ہیں حقیقت میں وہ جس کے سامنے بیان کرتے ہیں اس سے دعا مانگ
رہے ہوتے ہیں۔ یہ انبیاء کی سنت اختیار نہیں کرتے کہ إِنَّمَا أَشْكُوا بَنِي وَحُزْنِي
إلى الله (یوسف: 87) کہ غم تو مجھے بھی ہے تکلیفیں تو مجھے بھی پہنچتی ہیں مگر میں اللہ کے سوا کسی کے
سامنے اپنا غم پیش نہیں کرتا، اللہ ہی کے حضور پیش کرتا ہوں ۔ تو جو تو کل کرنے والے ہیں ان کی ایک
یہ یہ بھی صفت ہے جو لازماً ان کے کردار کو عظمت عطا کرتی ہے کہ وہ اپنی غربت کی پردہ پوشی کرتے
ہیں ، اپنے داغ دکھاتے نہیں ہیں۔ ہاں غربت جو خود دکھائی دینے لگتی ہے۔ جہاں جگہ جگہ لگے ہوئے
پیوند اپنی کہانی خود بیان کرتے ہیں وہ ایک الگ قصہ ہے مَا ظَهَرَ مِنْهَا (الانعام: 152) جو ہے
اس میں بندے کا اختیار نہیں ہے۔ مگر رزق حاصل کرنے کی خاطر ، رحم کی توجہ اپنی طرف کھینچنے کے لئے
انسان بندوں کے سامنے کوئی عجز اختیار کرے مانگے یا مانگے بغیر اپنے حالات پیش کر دے یہ جائز
نہیں ہے۔ اس لئے اللہ کرے کہ ان میں کوئی ایک بھی ایسا نہ ہو جس کی نیت میں یہ فتور داخل ہو مگر ہو
بعض دفعہ آنے والے ایسا کرتے رہے ہیں۔ اس لئے میں فرض سمجھتا ہوں کہ سب کو عموماً متنبہ کر
دوں ۔ بعض میرے سامنے آجاتے ہیں تو وہ ان کو کھلنا اور بات ہے۔ امام وقت کے سامنے ضرورتیں
پیش کرنا یہ اور مضمون ہے میں ان کو کسی قسم کا متہم نہیں کر رہا، ان پر کوئی اتہام نہیں ۔ مگر لوگوں کے سامنے
مجلسوں میں بیٹھ کر ایسی باتیں کرنے والے جو ہیں ان کی اطلاعیں مجھے پہنچتی رہتی ہیں اور لوگ بتاتے

خطبات طاہر جلد 14
532
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
ہیں کہ فلاں شخص کا یہ حال تھا اس لئے ہم نے یہ کام کیا۔ میں نے کہا آپ کو کیسے پتا چلا ؟ اس نے خود
بتایا پتا کیوں نہ چلے اور پھر یہ لوگ بعض دفعہ بلآخر پیشہ ور ہو جاتے ہیں اور خدا سے تو کل کا تعلق کاٹ
لیتے ہیں۔ ایسی صورت میں آنحضرت ﷺ نے جو انذار پیش کیا ہے وہ یہ ہے کہ قیامت کے دن ان
لوگوں کے چہرے ایسے ہوں گے کہ چمڑے ہڈیوں سے لگے ہوں گے اور ان کے درمیان کوئی گوشت
نہیں ہوگا۔ جب پوچھا جائے گا یہ کیا بات ہے۔ تو پتا چلے گا کہ وہ اپنی غربت لوگوں کے سامنے پیش کیا
کرتے تھے اور خدا کی بجائے لوگوں سے امداد کے طالب رہتے تھے۔ سوالی ہیں یہ لوگ ۔ تو ایک
طرف یہ حکم ہے کہ سوالی سے غصے سے پیش نہ آؤ، اس سے زیادتی نہ کرو، اسے دباؤ نہیں ۔ دوسری
طرف یہ ارشاد ہے کہ دیکھو خود سوالی نہ بنا یعنی اللہ کے سوالی بنو، غیر اللہ کے سوالی نہ بنو۔ تو جن لوگوں
کی مہمان نوازی کا ذکر آپ نے سنا کہ اللہ مہمان نوازی فرمائے گا اب ان کے حالات بھی سنیں کہ وہ
کیسے لوگ ہیں جن کی اللہ تعالیٰ مہمان نوازی فرمائے گا اور خود اللہ تعالیٰ کے الفاظ میں میں یہ ذکر کر رہا
ہوں وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ أَيْتُهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ جب اللہ کے
نشان ان کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں تو وہ بہرے کانوں سے نہیں سنتے ۔ ان نشانات کو سن کر ان
کے ایمان تازہ ہوتے ہیں اور پہلے سے بڑھ جاتے ہیں۔ وَ عَلى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ اور اپنے رب
پر تو کل میں پہلے سے بھی بڑھ جاتے ہیں۔ تو کل تو شروع سے ہی تھا۔ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ کو آخر پر
رکھنے سے مراد یہ ہے کہ جب ایمان بڑھتا ہے تو تو کل بڑھتا ہے اور پہلے سے بڑھ کر اپنے رب پر
تو کل کرنے لگتے ہیں۔
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (الانفال: (4) یہ وہ لوگ
ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں۔ پس آنے والے مہمان ہوں یا ان کے میزبان ہوں اگر وہ نماز کو قائم
کرنے والے نہیں تو اسی حد تک خدا تعالیٰ کی مہمانی کے وعدے سے اپنے آپ کو محروم کرنے والے
ہیں۔ یہ صفات ہیں جو خدا کے مہمانوں کی ہیں اللہ نے خود بیان فرمائی ہیں۔ پس آنے والے بھی نماز
قائم کریں۔ بسا اوقات میں نے دیکھا ہے کہ لگتا تو یہ ہے کہ جلسے کے شوق میں آئے ہیں مگر بات بعد
میں یہ کھلتی ہے کہ مجالس کے شوق میں آئے ہیں۔ مل بیٹھنے، ایک دوسرے سے دوسرے سے گپ شپ مار ۔
جلسے کے ماحول کا لطف ہے ایک قسم کے میلے والا ، دلچسپی اس میں تھی نہ کہ اللہ کی آیات کی تلاوت میں
مارنے ، جو

خطبات طاہر جلد 14
533
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
تھی ، دلچسپی گپ شپ میں تھی نہ کہ ذکر الہی میں تھی۔ چنانچہ جہاں ذکر الہی کی مجالس ہوں، جہاں جلسے
ہو رہے ہوں ، سنجیدہ تقاریر ہوں وہاں سے جس حد تک ممکن ہے کھسکنے کی کوشش کرتے ہیں اور اور پھر الگ
اڈے بناتے ہیں۔ یا یہ بازاروں میں جا کر دوکانوں کے سامنے، کافی ہاؤس یا کبابوں کی دکانوں کے میں سامنے، کافی یا
سامنے یا جہاں پکوڑے بک رہے ہیں وہاں دکھائی دیں گے اور خوب مجلس لگی ہوگی اور قہقہے ہور ہے
ہوں گے اور جبکہ تقریر جلسے کی چل رہی ہے آوازیں پہنچ رہی ہیں ۔
پس میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ یہ اللہ کے مہمان نہیں ہیں ۔ اگر چہ ان کی مہمان نوازی بھی
فرض ہے اور اخلاق حسنہ کا تقاضا ہے کہ جس حد تک ممکن ہے ان سے کرم کا سلوک کرو۔ مگر وہ فہرست
جس میں خدا کے مہمان داخل ہیں اس سے یہ نکل جاتے ہیں اس لئے ان سے کیا سلوک کرنا چاہئے ۔
کیونکہ اگر آپ مغفرت کے طالب ہیں تو مغفرت کریں گے تو مغفرت کے طالب ہوں گے۔ پس
ایسے لوگوں کو طعنے نہیں دینے چاہئیں اور رزق کریم یہاں یہ معنی اختیار کر لے گا کہ کریمانہ نصیحت
کریں۔ ان کو ایسی پاک نصیحت کریں جو ایک معزز انسان کیا کرتا ہے جو ایک معزز انسان کے شایان
شان ہے۔ اس سے نصیحت کے انداز سیکھتے ہوئے اس طرز پران کو نصیحت کریں کہ بھائی اتنی دور سے
آئے ہو کیا پاکستان میں یا ہندوستان میں یا بنگلہ دیش میں یا جرمنی میں پکوڑے نہیں ملتے تھے، وہاں
کباب نہیں کھائے جا سکتے تھے، خدا کا ذکر سننے آئے ہو چند دن برداشت کر وضبط کروا گر سنو گے تو کم
سے کم ایک وعدہ تمہارے حق میں پورا ہوگا کہ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا یہ آیات جو ہیں تمہارے ایمان
بڑھائیں گی اور ایک اور ذوق تمہارے دل میں پیدا کر دیں گی جو اس ذوق کے علاوہ ہے۔
اور یہ اس لئے ضروری ہے کہ قیامت کی مہمان نوازی کے لئے یہ ذوق ہونا ضروری ہے۔
اگر دنیا کا ذوق اسی طرح رہے اور اللہ کی محبت اور پیار کا ذوق نہ ہو تو مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ کا
مضمون جاری ہی نہیں ہوتا پھر کیونکہ وہاں وہ اشتہا پوری کی جائے گی جو پاکیزہ ہے، جو اللہ کی ذات
سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے یا صلاحیت کا تقاضا کرتی ہے۔ پس خدا کا مہمان بننا
ہے تو اس دنیا میں اس کی آیات سے لطف اٹھانا تو سیکھ لو۔ اگر خدا کے مہمان بننا ہے تو جب اس کا نام
آئے تو اس کے رعب اور اس کی تمکنت سے پھر اس کی محبت سے تمہارے دلوں پر ایک لرزہ طاری ہو
جائے۔ جو لذت تم یہاں پاتے ہو اس کے ذکر سے ، وہی لذت آگے تمہاری مہمان نوازی کرنے والی

خطبات طاہر جلد 14
534
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
ہے۔ پس دنیا کی زندگی میں ضروری چیزیں انسان کو لذت پہنچاتی ہیں جو عام دنیا کی چیزیں ہیں مگر
مراد یہ ہے کہ انہی کا نہ ہو رہنا۔ ذکر الہی سے بھی لذت حاصل کرنے کی صلاحیت پیدا کرو کیونکہ آخر پر
پھر ذکر الہی رہ جائے گا ، یہ مادی لذتیں یہیں رہ جائیں گی ، یہ وہاں نہیں پہنچیں گی ۔ پس اس پہلو سے
اپنی بھی تربیت کریں، اپنی اولادوں کی بھی تربیت کریں اور جلسے کے دنوں میں کوشش کریں کہ آپ
کے مہمان زیادہ سے زیادہ وقت جلسے کے دوران جلسے ہی میں رہیں۔ یہ نہ دیکھیں کہ تقریر کس کی ہے
کیونکہ تقریر کسی کی بھی خدا کی خاطر ایک تیار کرنے والے نے آپ کی مہمانی کے لئے تیار کی ہے اور
اس کو آپ کو قبول کرنا چاہئے اور ابتداء میں اگر طبیعت ، مزاج اس کے مطابق نہ بھی ہو طبیعت اس کے
خلاف ہو یا نہ ہو مزاج کا پوری طرح تطابق نہ بھی دیکھیں آپ ، تب بھی رفتہ رفتہ اللہ تعالیٰ وہ مزاج
پیدا کر دیتا ہے اور یہ بہت پرانا بچپن سے میرا تجربہ ہے کہ بسا اوقات ایک جگہ بیٹھے ہیں، کوئی خاص
شوق نہیں تھا اس تقریر کو سننے کا محض اس لئے کہ ہوتی ہے ، ہو رہی ہے، اللہ تعالیٰ کی خاطر ہے چلو بیٹھ
جاتے ہیں۔ کئی ایسے مقرر ہوتے ہیں جو انسان کو پسند نہیں ہوتے مگر بیٹھنے کے بعد ہمیشہ یہ احساس ہوا
کہ نہ بیٹھتے تو محروم رہتے ۔ تیار کرنے والے بڑی محنت سے اللہ کی خاطر کچھ چیزیں تیار کرتے ہیں اور
بڑے سے بڑا عالم بھی ان کو سن کر ضرور کچھ نہ کچھ فیض پاتا ہے۔ ہر ایک کا ایک اپنا رنگ ہے، ہر ایک کا
اپنا ایک ذوق ہے جس کے مطابق وہ چیزیں تلاش کر کے پیش کرتا ہے۔
پس ایسی تقریروں کو جو آپ کے مزاج کے مقرروں کی طرف سے نہ ہوں حقارت سے
دیکھنا ، نظر انداز کر دینا ایک تکبر کی روح ہے جو اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں اور فائدہ ضرور ہو گا آپ کو، یہ ہو
نہیں سکتا کہ خدا کی خاطر آپ بیٹھے ہوں اور فائدہ نہ ہو اور اگر کچھ بھی سمجھ نہ آئے کچھ بھی پتا نہ چلے کہ
کیا ہو رہا ہے تب بھی بیٹھنا ہی بیٹھنا ہے کیونکہ محبوب کا ذکر ہے اور ایسے غیر ملکی ہم نے دیکھے ہیں
امریکہ سے جو مہمان آیا کرتے تھے قادیان میں بھی اور ربوہ میں بھی یا باہر کے دوسرے ملکوں سے بھی
پوری تقریر میں خواہ وہ نظام Translation کا ہو یا نہ ہو ، پوری تقریریں پورا وقت بیٹھ کر سنتے
تھے۔ آواز آتی تھی سمجھ کچھ نہیں آتی تھی مگر خدا کی خاطر بیٹھے رہتے تھے۔ تو اگر باہر سے آنے والے وہ
جو خالصہ خلوص سے اللہ کی خاطر سفر کرتے ہیں یہ نمونے دکھا سکتے ہیں کہ جو زبان نہ بھی سمجھ آتی ہو اس
میں بیٹھے رہیں۔ تو وہ لوگ جنہیں کچھ نہ کچھ وہ زبان سمجھ آتی ہے ان پر تو بدرجہ اولی فرض ۔ ہے، ان پر تو

خطبات طاہر جلد 14
535
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
لازم ہے کہ وہ خدا کی خاطر اس مجلس میں بیٹھیں ۔ اگر کچھ نہ بھی پلے پڑے تو آپ نے کچھ ضائع نہیں
صلى الله
کیا، یہ وقت آپ کے کام آگیا کیونکہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ خدا کی خاطر بیٹھنے والوں کی
صحبت ایسی بابرکت ہے کہ جو شخص محض پاس کسی اور غرض سے بھی بیٹھ جاتا ہے مگر شامل رہتا ہے اس پر
بھی اللہ تعالی برکت نازل فرماتا ہے اور فرشتوں کو کہتا ہے کہ ان کو بھی ان لوگوں میں لکھ لو جو میرے ذکر
کرنے والوں کے پاس بیٹھے تھے اور ثواب کے مستحق ہیں کیونکہ جو میری خاطر بیٹھنے والے لوگ ہیں
مجھے اتنے پیارے ہیں، ایسے معزز ہیں کہ ان کے ساتھی بھی ان سے عزت پاتے ہیں۔ تو آپ اس
خاطر جلسے کی تقریروں میں بیٹھیں ۔ اگر کچھ سمجھ نہیں آتی یا ذوق نہ بھی ہے ، کم از کم اس وجہ سے ہی ں۔ یا -
اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظر پڑے گی اور ہو سکتا ہے۔ یہی آپ کی بخشش کا سامان ہو جائے ۔ تو وہ رونقیں جو
جلسے سے باہر ہو جاتی ہیں وہ جلسوں کے اندر رہیں گی اور باہر کامل سکون اور امن ہوگا اور کوئی شخص بے
ضرورت پھر تا دکھائی نہیں دے گا اور پنڈال ہمیشہ بھرے رہیں گے اور یہ بات فی ذاتہ ایمان بڑھانے
کا موجب بنتی ہے بہت اعلیٰ تربیت کا موجب بنتی ہے۔
۔
پھر فرمایا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ یہ لوگ نماز قائم کرتے ہیں ۔ اب جلسے کے دوران
مہمانوں کو بھی اور میز بانوں کو بھی دونوں کو نماز کو بہر حال قائم کرنا ہے کیونکہ یہ سب تعریفیں ان لوگوں
کی جارہی ہیں جنہوں نے آخر مغفرت کے دروازے سے گزرنا ہے، جن کے خدا تعالیٰ کے نزدیک
بڑے درجات ہیں۔ تو آپ کو اس کا مستحق یوں بننا ہوگا کہ نمازوں کو قائم کرنا ہوگا۔ جلسے کے دنوں میں
با قاعدگی سے ہر شخص جو وہاں موجود ہو اس دائرے میں اسے نماز پڑھنی چاہئے ۔ سوائے اس کے کہ
کوئی فریضہ ایسا سپر د کیا گیا ہو ایسا نظام جماعت کی طرف سے کام ہو کہ اس وقت با جماعت نماز میں
شامل نہیں ہو سکتا۔ اس کو پھر الگ باجماعت نماز پڑھنی چاہئے یعنی با جماعت نمازیں کئی ہو سکتی ہیں
ایسی صورت میں ۔ پس نماز کو قائم کریں اور نماز کو قائم کرنے کا یہ مطلب صرف نہیں ہے کہ آپ نماز
با جماعت پڑھیں لوگوں کو بھی پڑھا ئیں یہ اقام الصلواۃ ہے۔ سمجھائیں، پیار سے نصیحت کر کے،
ہمدردی کے جذبے کے ساتھ کہ بھئی دیکھا سنا نہیں ہے کہ اللہ کی طرف سے کیا آواز آئی ہے۔ حسی
على الصلوة “نماز کی طرف دوڑے چلے آؤ ۔ نماز کی طرف دوڑے چلے آؤ۔ اس خدا کی طرف
سے آواز آئی ہے جو کہتا ہے اللہ اکبر اللہ اکبر “خدا سب سے بڑا ہے،خدا سب سے بڑا ہے

خطبات طاہر جلد 14
536
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
اور پھر تکرار سے تمہیں بتاتا ہے تمہیں دعوت دینے والا ہر دوسری چیز سے بڑا ہے۔ اللہ اکبر، الله
وو
66
اکبر “ پھر کہتا ہے حی علی الصلوة “ جب یہاں تک پہنچتا ہے مگر اس سے پہلے اشھدان لا
66
اله الله، اشهد ان محمد رسول اللہ “ یہ دو اعلان ہونے کے بعد پھر بلایا جا رہا ہے پوری تمہید
قائم کر دی گئی ہے "حی على الصلواة، حى على الصلوة
اور جن کو سمجھ نہیں آتی کہ نماز کی طرف کیوں آئیں ساتھ ہی بیان فرما دیتا ہے حسی علی
الفلاح ، حی علی الفلاح تمہیں کامیابی کی طرف بلا رہے ہیں تمہیں ہم نجات کی طرف بلا
رہے ہیں ۔ اس لئے اس آواز کو سننے کے بعد دور کھڑے رہ جانا یا پرے ہٹ کر بیٹھ رہنا بڑی سخت
محرومی ہے، ایسی محرومی جو انسان کو مجرم بنا دیتی ہے۔ پس نماز کو قائم کریں۔ دوسروں کو بھی بلائیں خود
بھی حاضر ہوں اپنے بچوں کی بھی تربیت کریں۔ جو مہمان آپ کے گھروں میں بیٹھے ہیں وہ بسا
اوقات مجلس کے شوق میں بعض دفعہ دو دو بجے تک رات جاگتے ہی رہتے ہیں اور اس کے بعد سارے
آرام سے سو جاتے ہیں کہ اب تو تھکے ہوئے ہیں۔ پھر میزبان یہ سمجھتا ہے کہ اونچی آواز نہ آئے ،
آنکھ نہ کھل جائے اگر وہ نمازی بھی ہو تو آہستہ آہستہ اٹھتا ہے۔ یہ مہمان نوازی نہیں ہے، رزق کریم
نہیں ہے جو پیش کر رہا ہے۔ اگر وہ معزز مہمان نواز ، وہ مہمان نواز ہے جو خدا کی نمائندگی کر رہا ہے
توحی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کو بھول کر وہ خدا کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ اس کا
فرض ہے کہ اگر وہ یہ نہیں کہہ سکتا مہمانوں کو کہ سو جاؤ، وہ سمجھتا ہے کہ ان کی دل آزاری ہوگی تو اٹھنے کا تو
کہہ سکتا ہے اٹھانے میں کوئی دل آزاری نہیں اگر وہ نماز کے وقت کا اٹھانا ہے بلکہ سنت رسول کے
مطابق ہے۔ قطع نظر اس کے کہ کوئی تھکا ہوا ہے ، کتنے دنوں کا جاگا ہوا ہے، جب نماز کا وقت آتا ہے تو
جگانا سنت انبیاء ہے اور قرآن کریم جگانے ہی کی ہدایت کرتا ہے اور صبح کی نماز میں یہ اعلان بھی داخل
فرمالیا ہے کہ الصلواۃ خير من النوم، الصلواة خير من النوم دیکھ دیکھو نماز نیند سے بہت بہتر
ہے۔ یہاں نیند کا فرق نہیں کیا کہ تھوڑی نیند سے بہتر ہے یا زیادہ نیند سے بہتر ہے۔ ہر نیند سے بہتر
ہے۔ خواہ کیسے ہی تھکے ہوئے کی نیند کیوں نہ ہو۔ تو کم سے کم یہ تو کریں کہ نماز کے وقت دروازے
کھٹکھٹائیں اپنے مہمانوں کے کہ میاں پہلے تم اپنے شوق سے جاگے تھے اب خدا کی خاطر جا گو۔جس
کی خاطر یہ سفر اختیار کیا تھا اس سے ملنے کے لئے اٹھو اور نمازوں کو اپنے گھروں میں قائم کریں تو پھر

خطبات طاہر جلد 14
537
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
ہیں
باقی عادات نمازیں درست کر لیں گی ۔ کئی دفعہ آپ نے دیکھا ہوگا بعض لوگ جو تہجد کے لئے اٹھتے
وہ کچھ دیر مجلس میں بیٹھتے ہیں پھر معذرت کر لیتے ہیں کہ میاں ہم نے تو صبح اٹھنا ہے معاف کر دو
ہمیں تو جانا ہی جانا ہے۔ تو جس کی نمازیں درست ہوں اس کے باقی کام بھی درست ہو جاتے ہیں،
اس کی عادتیں بھی درست ہو جاتی ہیں اس کے اوقات مناسب وقتوں میں بانٹے جاتے ہیں اور ہر
وقت کا جو اپنا حق ہے وہ اسے ادا کرتا ہے، نماز کی مجبوری کی وجہ سے پس نماز کو قائم کریں۔ وَ مِمَّا
رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ غیر اللہ کی طرف نہیں دیکھا ۔ تو کل کیا اللہ سے رزق پایا مگر جو پایا اسے صرف
اپنے تک نہ رکھیں ۔ آگے پھر جتنا خدا نے دیا ہے توفیق ہو تو دوسروں کو بھی پیش کریں ان کو بھی اپنے
رزق میں شامل کریں ۔ اب دیکھیں کتنا ز بر دست مہمان بن رہا ہے اللہ کے لئے ۔ ایسا مہمان ہے کہ
اس کی ایک ایک ادا خدا کو پیاری ہے۔ اسی لئے اس موقع پر فرماتا ہے أُولئِكَ هُمُ
الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا یہ سچے مومن ہیں ۔ لَهُمْ دَرَجَتُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ان کی ایک ایک ادا
خدا کے حضور ان کے درجے بنا رہی ہے، ہر جو بات بیان کی گئی ہے اللہ کی خاطر وہ اختیار کرتے ہیں وہ
اللہ کو اتنی پیاری ہے کہ ہر بات ان کا ایک درجہ بنا دیتی ہے۔ لَهُمْ دَرَجْتُ عِنْدَ رَبِّهِمْ
وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِیم ان کے لئے مغفرت ہے اور مغفرت کے بعد پھر رزق کریم ہے جس کا
پہلے ذکر کر چکا ہوں ۔
پس اللہ تعالی تمام ان میزبانوں کو جو UK جماعت سے تعلق رکھتے ہیں خدا کی خاطر آنے
والے مہمانوں کی مہمان نوازی کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جس طرح میں نے بیان کیا
ہے صبر اور حوصلے کے ساتھ مغفرت کا سلوک کرتے ہوئے جہاں تک ممکن ہے ان کی دلداری کرے
اور دل آزاری کو معاف کر دیں اور آنے والوں کو میں اس ضمن میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ
آنحضرت ﷺ نے تین دن کی مہمانی رکھی ہے اس کے بعد فرمایا " صدقة‘ صدقہ ہے اور مہمان کا
فرض ہے کہ خصوصی اجازت لے کہ کیا چند دن اور آپ مجھے خوشی سے رکھ سکتے ہیں یہ مضمون ہے عام
مہمانوں کا۔ بعض رشتے دار ہیں ، اپنی بچیاں ہیں اپنے گھر والے اور ہیں جو آپس میں ہمیشہ سے بعض
روایتی تعلق رکھتے ہیں ایک دوسرے کے پاس جاتے ہیں، مہینوں بھی ٹھہر جاتے ہیں دونوں کی خوشی کا
موجب بنتا ہے۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ سن کر رسمی طور پر جائیں اور تین دن کے بعد کہیں کیا ہم ٹھہر
سے

10 von 10 heute frei