جلسہ پر آنے والے مہمانوں کو نصائح قرآن و سنت کے مطابق مہمان اور میزبان بنیں

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 14
538
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
سکتے ہیں۔ عقل سے کام لینا چاہئیے ، حکمت کی باتیں حکمت سے عمل میں لانی چاہئیں ۔ مراد یہ ہے کہ جو
عام مہمان ہیں جن کے ساتھ پرانے رابطے نہیں ہیں لمبے قیام کے ، ان کا فرض ہے کہ تین دن سے
زیادہ بوجھ نہ ڈالیں حق ادا ہو گیا اجازت چاہیں اور اگر پھر وہ خوشی سے رو کے یا آپ اجازت چاہتے
ہیں اور آپ جانتے ہیں اس کا چہرہ دیکھ کر کہ کوئی انقباض نہیں ہے تو پھر بے شک کچھ دن اور ٹھہر جائیں
مگر ایسے مہمان نہ بنیں کہ میزبان آئندہ ہمیشہ کے لئے مہمانی سے ہی توبہ کرلے۔ ایسے مہمان نہ بنیں
جیسا ایک عرب بدو کے تجربے میں آیا تھا۔ ایک ایسا مہمان آیا جو اتنا کھاتا تھا کہ جب وہ میزبان
سالن پہنچاتا تھا اور روٹی لینے جاتا تھا تو سالن ختم ہو چکا ہوتا تھا اور روٹی رہ جاتی تھی۔ پھر وہ دوڑتا تھا
کہ روٹی کے لئے سالن لاؤں تو واپس آتا تھا تو روٹی ختم اور سالن باقی ہے۔ اس کا گھر اجڑ گیا چند دن
میں ، جتنی بکریاں تھیں ذبح ہو گئیں ۔ بالآخر اس نے بڑے ادب سے اور احترام سے پوچھا اور عرب
بدوؤں میں بہت مہمان نوازی کی روایات تھیں گھر تک قریباً لٹا بیٹھا اس نے بڑے ادب اور احترام
سے پوچھا یا حضرت! کدھر کا ارادہ ہے خیال آیا کہ تھوڑا سفر آگے بھی چلوں۔ اس نے کہا بات یہ ہے کہ
مجھے معدے کی تکلیف ہے بھوک نہیں لگتی اور ایک حکیم کا سنا ہے اس علاقے میں کہیں ایک حکیم ہے جو
بھوک تیز کرنے کی دوائیں دیتا ہے میں اس کی خدمت میں جا رہا ہوں۔ تو اس نے ہاتھ باندھ کر عرض کی،
عربی شعر ہے۔
يا ضيفنا ان زرتنا لوجدتنا
لمن الضيوف وانت رب المنزل
اے میرے معزز مہمان اگر پھر تجھے توفیق ملی ہماری زیارت کرنے کی تو تو یہ دیکھے گا کہ ہم
مہمان ہوں گے اور تو میزبان ہمیں مہمان رکھ لینا ہمارا سب کچھ قبضہ کر لینا اور میزبان به ان بن جانا۔
تو ایسے مہمان نہ بن کر آئیں کہ میزبان تو بہ توبہ کر اٹھے اور کہے کہ بس کافی ہوگئی ، آگے
کہاں کا ارادہ ہے۔ خود ہی اپنی حیا اور شرافت کے ساتھ وقت کے اندر ا جازت چاہیں اور جہاں تک
روز مرہ کی تکلیفیں جو اس بات سے وابستہ ہی ہیں ان کا تعلق ہے، اللہ ہر میز بان کو جزا دے گا جو اس کی
خاطر قربانیاں کرتا ہے۔ اللہ آنے والوں کو بھی سچے معنوں میں مسلمان مہمان بننے کی توفیق عطا
فرمائے اور یہاں رہنے والوں کو بھی سچے معنوں میں مسلمان میزبان بنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ایسے

خطبات طاہر جلد 14
539
خطبہ جمعہ 21 جولائی 1995ء
صلى الله
میزبان جن کی میزبانی پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ رات ایک میرے بندے نے ایسی مہمان
صلى الله
نوازی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کو مطلع کیا کہ جب وہ مہمان اوہ مہمان نوازی کر رہا تھا تو میں بھی
ہنستا تھا ، میں بھی خوش ہو رہا تھا، میں بھی لذت پا رہا تھا۔ تو خدا کرے انہی لوگوں میں سے جو یہاں
مختلف بھیسوں میں پڑے ہیں، بڑے بڑے معزز لوگ ان میں شامل ہیں ان کی مہمان نوازی کے
ایسے انداز ہوں کہ آسمان سے ان کی مہمان نوازی کو دیکھ کر عرش کا خدا بھی چٹخارے لینے لگے۔ اللہ
کرے کہ ہمیں ایسی توفیق عطا ہو۔ آمین

540
خطبات طاہر جلد 14

آج 10 میں سے 10 باقی