جس خدا نے دنیاوی ہجرت کے نتیجہ میں اپنے وعدے پورے فرمائے وہ تمہاری روحانی ہجرت کو کبھی ضائع نہیں کرے گا
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں ظاہری و روحانی ہجرت، سچی توبہ اور بیعت کی حقیقی قدر و قیمت بیان فرمائی۔ آپ نے واضح کیا کہ گناہ سے بچنے اور روحانی پاکیزگی پانے کا اصل ذریعہ دعا ہے اور استغفار انسان کو تکبر سے محفوظ رکھتا ہے۔ خطبہ کے اختتام پر آپ نے بیعت اور خلافت سے کامل اخلاص کے ساتھ وابستہ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے ہجرت کرنے والوں کو مکمل روحانی ہجرت اختیار کرنے کی نصیحت فرمائی۔
موضوعات: روحانی ہجرت، حقیقت توبہ، عہد بیعت کی اہمیت، خلافت سے وابستگی، دعا اور استغفار
خطبات طاہر جلد 15
651
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
جس خدا نے دنیاوی ہجرت کے نتیجہ میں اپنے وعدے پورے
فرمائے وہ تمہاری روحانی ہجرت کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔
( خطبه جمعه فرموده 23 اگست 1996ء بمقام مئی مارکیٹ من ہائم ۔ جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی:
إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ
الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا
عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ وَمَنْ أَوْ فِي بِعَهْدِهِ
مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمْ بِهِ وَذَلِكَ
هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (التوبة: (111)
پھر فرمایا :
یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں تو بہ کا بھی مضمون ہے اور ہجرت کا بھی
اور جہاد فی سبیل اللہ کا بھی ۔ ان تین پہلوؤں سے اس کا اطلاق آج دنیا کی ان تمام جماعتوں پر
خصوصیت سے ہو رہا ہے جو اللہ کی خاطر ہجرت اختیار کرنے کے بعد پھر اللہ ہی کی خاطر ایک دوسری
ہجرت بھی کر رہی ہیں اور اس دور میں ہیں۔ یہ وہ مضمون ہے جس کا تعلق بدنی ہجرت سے نہیں بلکہ
روحانی ہجرت سے ہے اور اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت
کریمہ کو جسے میں نے آپ کے سامنے پیش کیا ، آیت تو بہ بھی سمجھا ہے اور آیت ہجرت بھی اور اس کی
خطبات طاہر جلد 15
652
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
ایک ایسی تشریح فرمائی ہے کہ اس کی کوئی نظیر کہیں آپ کو اسلامی لٹریچر میں نہیں ملے گی مگر یہ تمام تشریح
قرآن اور حدیث پر مبنی ہے اس سے باہر نہیں۔ پس آج جماعت جرمنی ہی کے حالات کے پیش نظر
میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس اقتباس کو چنا ہے ۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا یہ
نصیحت اس آیت کریمہ پر مبنی اور ان احادیث کے مضامین پر مبنی ہے جن کا تعلق ہجرت سے ہے۔
آنحضرت ﷺ نے ہجرت کا جو مضمون بیان فرمایا ہے اس پر میں تفصیلی روشنی پہلے ڈال چکا ہوں
الله
اور وہ حدیث جس کا ہجرت سے تعلق ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر شخص جب ہجرت کرتا ہے تو اس کی ہجرت
بدنی ہوتی ہے اور ایک نیت اور روح کی ہجرت ہوتی ہے۔ جو بدنی ہجرت ہے وہ خواہ کوئی بھی رخ اختیار
کرے اللہ کے ہاں وہی ہجرت مقبول ہوتی ہے اور وہی ہجرت کا رخ معین ہوتا ہے جو نیت کا رخ ہو جس
طرف نیت نے ہجرت کی ہو۔ اس تعلق میں آنحضرت ﷺ نے اور بھی نصائح فرمائیں۔
صلى الله
آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں اور یہ مسلم کتاب البر والصلة سے حدیث لی گئی ہے۔ حضرت
ابوھریرہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت علی کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہارے جسموں کو نہیں دیکھتا اور نہ
تمہاری صورتوں کو کہ خوب صورت ہو یا بد ہو بلکہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے کہ ان میں کتنا خلوص اور
حسن نیت ہے ۔ (مسلم کتاب البر والصلة والأدب باب تحريم ظلم المسلم و خذله واحتقاره و دمه و عرضه و ماله )
پس ہر وہ عمل جو مومن سے صادر ہوتا ہے اس کا مرکزی نقطہ اس کا دل اور اس کی نیت ہے
اور اللہ تعالیٰ بدنوں اور جسمانی حسن یا بد زیبی سے قطع نظر دل کے اس حسن پر نظر ڈالتا ہے جس کا نیت
سے تعلق ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر جو نصیحت فرمائی ہے وہ میں اب
آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ میرے تمام خطبے کا مضمون اور اس افتتاحی خطاب کا جو جرمنی کے
اس سالانہ اجتماع کے موقع پر دے رہا ہوں اور یہاں خطبہ اور افتتاح دونوں اکٹھے ہو گئے ہیں اسی
اقتباس سے ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس میں آپ کے سامنے رکھوں گا
۔ میرے ذہن میں پہلے بھی اسی قسم کا مضمون تھا لیکن جب تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
یہ اقتباس سامنے نہ آیا اس کے تمام پہلو ذہن پر روشن نہیں ہو سکے تھے۔ اب جب اقتباس کا جو میں
آپ کے سامنے رکھوں گا گہری نظر سے مطالعہ کیا تو میں حیران و ششدر رہ گیا کہ ہجرت اور توبہ کے
خطبات طاہر جلد 15
653
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
مضمون پر کبھی اسلامی لٹریچر میں اس سے زیادہ مفصل سیر حاصل اور گہری گفتگو نہیں فرمائی گئی یا قلم نہیں
اٹھایا گیا جیسے حضرت مسیح موعود نے یہ قلم اٹھایا ہے۔
وہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی تھی اس کا بنیادی تعلق بیعت سے ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے إِنَّ اللهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ لَه
اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانیں بھی خرید لی ہیں وَأَمْوَالَهُمْ اور ان کے اموال بھی خرید لئے ہیں
اور یہ سودا اس بات پر ہے کہ ان کو جنت عطا کی جائے گی ۔ اب یہ جانوں اور اموال کا سودا کیا چیز
ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسے حقیقی تو بہ قرار دیتے ہیں ۔ فرماتے ہیں تو بہ کا اصل مضمون
وہی ہے جو اس آیت میں بیان فرمایا گیا ہے تو بہ کے نتیجہ میں جو سچی توبہ ہو انسان اپنا سب کچھ خدا کے حضور
پیش کر دیتا ہے اور اس کے بدلے اپنی جان بخشوا تا ہے ۔ جو اس کے اعمال گزشتہ میں سرزد ہوئے جو کچھ وہ
کارروائیاں کرتا رہا جب تو بہ کرتا ہے اور خدا سے عہد بیعت کرتا ہے تو گویا اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر
کے اپنی جان کی بخشش چاہتا ہے اور یہ وہ مضمون ہے جو اس دنیا میں تو ممکن ہے مگر مرنے کے بعد پھر یہ ممکن
نہیں ہوگا کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ مرنے کے بعد وہ لوگ جو پکڑے جائیں گے وہ چاہیں گے کہ اپنا
سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دیں ۔ یہاں تک کہ مائیں اپنی بیٹیاں، اپنی اولاد بھی پیش کریں گی لیکن کچھ بھی
مقبول نہیں ہوگا کیونکہ وہ وقت گزر چکا ہے ۔ پس وہ وقت جو مرنے کے بعد آنا ہے جب ہم سے ہماری
ملکیت واپس لے لی جائے گی یا خدا اپنی ملکیت ہم سے واپس لے لے گا اس وقت کوئی تو بہ نہیں ہے۔ زمین
و آسمان تمام کائنات کا سب کچھ بھی دے کر ہم اپنی جانوں کو چھڑا نہیں سکیں گے۔ آج اس دنیا میں ، اس
زندگی میں یہ وقت ہے کہ ہم ایسا کریں اور اس کے متعلق خدا تعالیٰ کا قطعی وعدہ ہے فرماتا ہے تم یہ کرو اور
تمہاری تو بہ قبول کرنا تمہیں بخشا میرا ذمہ ہے۔ یہ قطعیت کے ساتھ وعدہ اس آیت میں دیا گیا ہے ۔اس
سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام فرماتے ہیں
” بیعت میں جاننا چاہئے کہ کیا فائدہ ہے اور کیوں اس کی ضرورت
ہے؟ جب تک کسی شئے کا فائدہ اور قیمت معلوم نہ ہو۔ تو اس کی قدر آنکھوں کے
اندر نہیں سماتی ۔۔۔“
فرمایا تم بیعت تو کرتے ہو اور قرآن کریم کی یہ آیت کریمہ اسی بیعت کی طرف بلا رہی ہے
خطبات طاہر جلد 15
654
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
جو حقیقی اور اصلی اور آخری بیعت ہے لیکن اگر تمہیں اس کی قدر و قیمت معلوم نہ ہو تو تمہاری یہ بیعت
تمہیں فائدہ نہیں دے گی اور اس بیعت کی تم حفاظت نہیں کر سکتے ۔ فرماتے ہیں جس چیز کی
قدر و قیمت معلوم ہو انسان اسی نسبت سے اس کی حفاظت کرتا ہے پس بیعت کی قدر و قیمت معلوم
ہونی چاہئے ۔ فرماتے ہیں آؤ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ وہ کیا ہے۔ فرماتے ہیں:
وو
جیسے گھر میں انسان کے کئی قسم کے مال و اسباب ہوتے ہیں مثلاً
روپیہ، پیسہ ، کوڑی لکڑی وغیرہ تو جس قسم کی جو شئے ہے اسی درجے کی اس کی
حفاظت کی جاوے گی ۔ ایک کوڑی کی حفاظت کے لئے وہ سامان نہ کرے گا جو
پیسہ اور روپیہ کے لئے اسے کرنا پڑے گا اور لکڑی وغیرہ کو تو یونہی ایک کو نہ میں
ڈال دے گا ۔ على هذا القياس جس کے تلف ہونے سے اس کا زیادہ نقصان
ہے اس کی زیادہ حفاظت کرے گا۔۔۔“
پس تم معلوم کرو کہ تمہاری جتنی بھی قیمتی اشیاء ہیں جو سب سے زیادہ تمہیں عزیز ہیں ان میں
سب سے بیش قیمت سب سے بالا قیمت وہ کیا چیز ہے۔ فرمایا وہ عہد بیعت ہی ہے پس اگر تمہیں معلوم
ہو کہ اس کی قدر و قیمت کیا ہے تو تم اس کی سب سے زیادہ حفاظت کرو گے اور قدر و قیمت کے نہ معلوم
ہونے کے نتیجے میں انسان اپنے عہد بیعت کی سب سے کم حفاظت کرتا ہے اور بسا اوقات انسانوں کی
اکثریت ایسی ہے جو بیعت کرنے کے باوجود اس کی حفاظت پر نگاہ ہی نہیں رکھتے اور بنیادی مرکزی وجہ جو
انسانی فطرت پہ گویا مرتسم ہے لکھی ہوئی ہے وہ اس کی قدر و قیمت کا نہ جاننا یا اس کی قدرو قیمت کے
احساس کی کمی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
”۔۔۔ اسی طرح بیعت میں عظیم الشان بات تو بہ ہے جس کے معنی
رجوع کے ہیں تو یہ اس حالت کا نام ہے کہ انسان اپنے معاصی سے جن سے
اس کے تعلقات بڑھے ہوئے ہیں اور اس نے اپنا وطن انہیں مقرر کر لیا ہوا ہے
گویا کہ گناہ میں اس نے بود و باش مقرر کر لی ہوئی ہے ( تو تو بہ کے معنے یہ ہیں
کہ ) اس وطن کو چھوڑنا اور رجوع کے معنے پاکیزگی کو اختیار کرنا۔۔۔“
پس ایک انسان ظاہری طور پر بھی اپنے وطن کو چھوڑتا ہے۔ فرمایا ہے جب تم بیعت کرتے ہو تو
خطبات طاہر جلد 15
655
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
یا در کھوا ایک وطن کو چھوڑتے ہو اور اسی کا حقیقی نام تو بہ ہے اور رجوع اس وطن کو چھوڑ کر دوسرے وطن کی طرف
ہجرت کا نام ہے۔ پس چونکہ جماعت جرمنی دنیا کی سب ہجرت کرنے والی جماعتوں سے تعداد میں زیادہ
ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں ہجرت کی پاک علامتیں بھی ظاہر ہورہی ہیں اس لئے آپ کے اس
اجتماع کے لئے اور اس خطبہ کے لئے بھی میں نے اسی مضمون کو اختیار کیا ہے۔ فرماتے ہیں:
”۔۔۔ اب وطن کو چھوڑ نا بڑا گراں گزرتا ہے اور ہزاروں تکلیفیں
ہوتی ہیں۔ ایک گھر جب انسان چھوڑتا ہے تو کس قدرا سے تکلیف ہوتی ہے اور
وطن کو چھوڑنے میں تو اُس کو سب یار دوستوں سے قطع تعلق کرنا پڑتا ہے۔۔۔“
66
اب دیکھیں آپ میں سے کتنے ہیں جن کے عزیز پیارے رشتہ دار سال ہا سال سے ان سے
جدا ہیں ، بعضوں کی مائیں وفات پاگئیں۔ ان کی جدائی میں ، بعضوں کے باپ فوت ہو گئے تو ہجرت
کا جو ظاہری مضمون ہے اس کو آپ سے زیادہ اور کون بہتر جانتا ہے۔ بہت بڑی بڑی تکلیفیں جذباتی
تکلیفیں ایسی کہ بعض خاندان مجھے ملتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ آٹھ سال ہو گئے ہیں نہ ماں باپ کا منہ
دیکھ سکے، نہ بیوی بچوں کا اور یہ کہتے کہتے ان کی آنکھیں بھرا جاتی ہیں، بہت لمبا تکلیف کا زمانہ ہے جو
انہوں نے دیکھا ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ظاہری ہجرت کے حوالے سے
آپ کو روحانی ہجرت کے راز سکھا رہے ہیں:
وو
۔۔۔ ایک گھر جب انسان چھوڑتا ہے تو کس قدرا سے تکلیف ہوتی
ہے اور وطن کو چھوڑنے میں تو اُس کو سب یار دوستوں سے قطع تعلق کرنا پڑتا ہے
اور سب چیزوں کو مثل چار پائی ، فرش و ہمسائے، وہ گلیاں کوچے ، بازار سب
چھوڑ چھاڑ کر ایک نئے ملک میں جانا پڑتا ہے۔۔۔“
66
دیکھیں کتنی تفصیل سے آپ نے ہجرت کے مضمون پر روشنی ڈالی ہے۔ گلیاں، کوچے، چار پائیاں
تک بیان فرمادیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ وہ جن کو ہجرت کا تجربہ ہے وہ جانتے ہیں کہ گھر کی چار پائیاں خواہ
کیسی بوسیدہ ہی کیوں نہ ہوں وہ گلیاں بازار خواہ کیسے ہی غریبانہ کیوں نہ ہوں جن میں ان کا بچپن کھیلتے
ہوئے گزرا وہ پیاری رہتی ہیں اور ہمیشہ پیاری رہتی ہیں ، کبھی بھول نہیں سکتے ۔ یہ وہ تعلقات ہیں جن کا ذکر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہوئے پھر آپ کا رخ روحانی ہجرت کی طرف موڑیں گے۔
خطبات طاہر جلد 15
656
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
وو
۔۔۔ یعنی اس سابقہ وطن میں کبھی نہیں آتا ۔۔۔
فرمایا یہ وہ مضمون ہے۔ پھر جب اس کو چھوڑتا ہے تو اس سابقہ وطن میں پھر کبھی نہیں آتا۔ یہ
جو دوسرا پہلو ہے یہ صرف روحانی پہلو ہے۔ دنیا کے وطن میں تو یہ امید لگی رہتی ہے کہ ہم کبھی کسی دن ملکی میں
قوانین اجازت دیں گے یا اقتصادی حالات اجازت دیں گے تو پھر اپنے وطن میں جائیں گے ،ان
گلیوں میں گھوم پھر کر دیکھیں گے، ان گھروں میں جائیں گے جہاں ہم رہا کرتے تھے لیکن روحانی
ہجرت کا اور اس میں ایک فرق ہے۔ روحانی ہجرت اور دنیاوی ہجرت کا فرق زندگی اور موت کا فرق
ہے۔ موت کے وقت جو ہجرت ہوتی ہے اس سے واپسی نہیں ہوا کرتی ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام یہ سمجھا رہے ہیں کہ جب تم روحانی ہجرت کرتے ہو تو وہ موت ہی کی طرح ہے اور اس
ہجرت میں پھر کبھی واپسی ممکن نہیں ہے۔ یہ ہجرت کرو گے تو تمہاری تو بہ تو سمجھی جائے گی ۔ یہ ہجرت
کرو گے تو تو بہ قبول ہو گی جس کی قبولیت پر تمہاری آئندہ زندگی کا دارو مدار ہے۔ فرماتے ہیں:
۔۔۔ جو توبہ کرتا ہے اسے بڑا حرج اٹھانا پڑتا ہے اور سچی توبہ کے
وقت بڑے بڑے حرج اس کے سامنے آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ہے وہ
جب تک اس کل کا نعم البدل عطا نہ فرمادے نہیں مارتا ۔۔۔“
کتنا عظیم الشان کلام ہے، کتنا گہرا عارفانہ کلام ہے۔ فرماتے ہیں تم نے خدا کی خاطر سب
کچھ چھوڑ دیا لیکن یاد رکھو ہجرت کے ساتھ ایک وسعت کا بھی وعدہ ہے اور وہ وسعت ہم نے دنیا کی
ہجرتوں میں دیکھی ہے۔ ہم جانتے ہیں ، آپ سب جانتے ہیں کہ جب خدا کی خاطر کچھ چھوڑ کر وطن
سے نکلے تو اللہ نے اس سے بہت بہتر اس سے زیادہ دیا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں وہ تو بہ جس کا میں ذکر کر رہا ہوں ، (یعنی) مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ، جو اس زندگی میں
تم کرتے ہو اور اپنے گناہوں کے وطن کو چھوڑ کر خدا کی طرف ہجرت کرتے ہو یہ سچی تو بہ تب ہوگی
جب دوبارہ پھر اس پرانے وطن کی طرف جانے کا خیال دل سے نکال دو گے جسے چھوڑ کر خدا کی خاطر
تم ایک نئی روحانی دنیا میں آئے ہو تو خدا تمہیں نہیں مارے گا جب تک ہر تکلیف کی جزا نہ دے دے
گا۔ جو کچھ تم نے چھوڑا ہے جب تک اس سے بہتر تمہیں عطا نہ کر دے گا تم پر موت وارد نہیں ہوگی ۔ یہ
ایک حیرت انگیز مضمون ہے جو اس سے پہلے آپ نے کبھی کہیں نہیں سنا ہوگا کہ خدا تعالیٰ سچی توبہ کرنے
خطبات طاہر جلد 15
657
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
والے کو صرف آخرت کا وعدہ نہیں کرتا اس دنیا میں بھی وعدہ پورا فرما دیتا ہے اور سچی توبہ کی قبولیت کی
نشانی یہ ہے کہ اس دنیا میں جن جن لذتوں سے اس نے روگردانی کی ہوتی ۔ ہے جن چیزوں کو خدا کی
خاطر چھوڑ دیتا ہے اس سے بہتر لذتیں اس دنیا میں اللہ تعالیٰ اس کو عطا فرماتا ہے اس سے بہتر تسکین
کی چیزیں اس دنیا میں اس کو عطا کرتا ہے اور یہ روحانی لذتیں جو جزا کے طور پر آتی ہیں یہ دائمی ہوتی
ہیں۔ یہی وہ جنت ہے جس کو وہ سمیٹ کر اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے اور اگلی دنیا میں اس سے بڑھ
چڑھ کر اسی جنت کو پاتا ہے۔ پس فرماتے ہیں:
وو
۔۔۔ وہ جب تک اس کل کا نعم البدل عطا نہ فرمادے نہیں مارتا ،
إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ (البقره: 223) میں یہی اشارہ ہے (اللہ تعالیٰ
جو فرماتا ہے کہ یقینا اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ) یہی اشارہ
ہے کہ وہ تو بہ کر کے غریب بے کس ہو جاتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس سے محبت
اور پیار کرتا ہے اور اسے نیکوں کی جماعت میں داخل کرتا ہے۔ دوسری قو میں خدا
کو رحیم کریم خیال نہیں کرتیں ( یعنی یہ جو مضمون ہے خدا رحیم و کریم ہے یہ حقیقی
طور پر مسلمانوں پر ہی روشن ہوا) عیسائیوں نے خدا کو تو ظالم جانا اور بیٹے کو رحیم
کہ باپ تو گناہ نہ بخشے اور بیٹا جان دے کر بخشوائے ۔۔۔“
66
فرماتے ہیں عیسائیوں کے مذہب میں بھی ایک رحیم و کریم کا تصور ہے مگر خدا کو رحیم نہیں جانتے
بیٹے کو رحیم جانتے ہیں۔ باپ تو بغیر سزا دیئے بخشے نہ اور بیٹا اپنی جان دے کر بخشوائے۔ فرمایا دیکھو کون
زیادہ رحیم و کریم ہوا؟ باپ کہ بیٹا ؟ ۔ والد مولود میں مناسبت اخلاق عادات کی ہوا کرتی ہے۔ فرمانے ۔ ہیں:
۔۔۔ بڑی بے قوفی ہے کہ باپ بیٹے میں اتنا فرق ہو والد مولود میں
وو
مناسبت اخلاق ، عادات کی ہوا کرتی ہے مگر یہاں تو بالکل ندارد۔ اگر اللہ رحیم نہ
ہوتا تو انسان کا ایک دم گزراہ نہ ہوتا ۔ جس نے انسان کے عمل سے پیشتر
ہزاروں اشیاء اس کے لئے مفید بنائیں تو کیا یہ گمان ہو سکتا ہے کہ تو بہ اور عمل کو
قبول نہ کرے۔۔۔“
پھر فرماتے ہیں تو بہ کی حقیقت کو سمجھنے کے لئے گناہ کی حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے۔ فرماتے ہیں:
خطبات طاہر جلد 15
658
نطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
”۔۔۔ گناہ کی یہ حقیقت نہیں ہے کہ اللہ گناہ کو پیدا کرے اور پھر
ہزاروں برس کے بعد گناہ کی معافی سوجھے جیسے مکھی کے دو پر ہیں ایک میں شفا
اور دوسرے میں زہر ۔۔۔“
فرمایا اللہ تعالیٰ کے متعلق اس قسم کا جاہلانہ تصور نہ باندھو کہ گویا خدا تعالیٰ نے گناہ پیدا کر کے
تمہیں پہلے ملوث کر دیا اور پھر ہزاروں سال کے بعد خیال آیا او ہو یہ تو غلطی ہوگئی چلو اب ان کی معافی
کا بھی کوئی سامان کیا جائے۔ فرمایا یہ تو مکھی کے پروں کا کھیل ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ مکھی کے دائیں پر
میں شفا ہے اور بائیں پر میں بیماری ہے۔ جب وہ دودھ پر بیٹھتی ہے تو بایاں پر یعنی بیماری کا پر جھکا دیتی
ہے اور دودھ گندا ہو جاتا ہے۔ اگر اسے ڈبو دیں اور دایاں پر بھی ڈوب جائے تو اسی پر میں اس بیماری
والے پر کے خلاف شفا کی طاقت ہوتی ہے اور وہ اس کا دایاں پر اس کی شفا کا موجب بن جاتا
ہے۔ فرماتے ہیں کہ اپنے خدا کو وہ لکھی تو نہ سمجھو جس کے دو پر ہیں ایک پر میں بیماری یعنی گناہ اور
دوسرے میں شفا، پہلے وہ عادتا گویا اپنا دایاں پر ہی دودھ میں ڈالے گا تو تمہاری زندگی کو بائیں پر کے
جھکنے سے گندا کر دے گا اور جب تم گناہ میں ملوث ہو جاؤ گے تو پھر اگر اس مکھی کو خیال آگیا تو آ گیا
ور نہ کوئی اور اسے غوطہ دے دے تو اس کا بایاں پر بھی اندر ڈوب جائے گا۔ فرمایا یہ تو جاہلانہ تصور ہے
اس کو خدا کی طرف منسوب نہ کرو۔ فرماتے ہیں:
وو
۔۔۔ اسی طرح انسان کے دو پر ہیں ایک معاصی کا دوسرا خجالت،
تو بہ، پریشانی کا۔ یہ ایک قاعدہ کی بات ہے جیسے ایک شخص جب غلام کو سخت مارتا
ہے تو پھر اس کے بعد پچھتاتا ہے گویا کہ دونوں پر اکٹھے حرکت کرتے ہیں۔۔۔“
یہ جو مضمون ہے اس کا پہلے مضمون سے تعلق ہے مگر اب انسان کے حوالے سے پیش کیا جا رہا
ہے۔ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کو تو نعوذ باللہ من ذالک مکھی کی طرح سمجھنا اس کی گستاخی ہے لیکن
انسان میں اس کی فطرت میں یہ بات ضرور داخل ہے کہ اس میں یہ دونوں رجحانات پائے جاتے ہیں
وہ غلطی بھی کرتا ہے اور بائیں پر کو پہلے جھکاتا ہے اور پھر معا تو بہ کی طرف رجوع کرتا ہے اور دائیں
پر کو جھکاتا ہے۔ پس یہ جو تمثیل ہے یہ خدا پر نہیں ، بندوں پر عائد ہوتی ہے اور اگر بندوں میں یہ صفت
موجود ہے کہ گناہ کر کے غلطی کر کے پشیمان ہوتے ہیں اور پھر خود اپنی غلطیوں کے ازالے کی کوشش
۔
خطبات طاہر جلد 15
659
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
کرتے ہیں تو اگر خدا تعالیٰ کو تم اس سے بھی عاری سمجھو تو خدا تعالیٰ کی مثال تو بدتر ہوگی یعنی ایسا خدا ہے
جو گناہوں کی بخشش کے ۔ کے لئے کوئی طاقت ہی اپنے اندر نہیں رکھتا ، صلاحیت ہی نہیں پاتا۔ انسان تو گناہ ا
کے ساتھ پشیمانی کے ذریعے گناہ کے ازالہ کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن خدا ایسا ہے کہ نعوذ
بالله من ذالک جس میں یہ صفت بھی نہیں ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے تریاق زیاق ۔ کے
ساتھ زہر بنایا کیوں؟ ۔ اگر یہ بات درست ہے اور روز مرہ کے تجربے میں آتی ہے کہ جہاں زہر
ہیں ، جہاں گندگی ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے شفا کا نظام بھی جاری فرمایا ہے۔ اس سے ایک چیز جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اخذ فرمائی اور جس کی طرف ہمیں متوجہ فرمایا وہ سمجھنے والا نکتہ ہے۔ وہ متوجہ
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے بندوں میں جہاں کمزوری کا مادہ رکھ دیا ہے کہ اگر چاہیں تو کمزوری اختیار کریں
وہاں ہر کمزوری کے لئے نجات کی راہ بھی خود ہی خدا نے کھولی ہے اور ہر زہر جو پیدا فرمایا ہے اس کا
ایک تریاق بھی پیدا فرما دیا ہے۔
پس اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کو مغفرت سے عاری سمجھنا اس کی کائنات کی سکیم کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں
ہے۔ خدا تعالیٰ نے جس نہج پر ، جس فلسفے پر اس تمام کائنات کی تخلیق کی ہے اس پر غور کرو تو تمہیں سمجھ آجائے
گی کہ ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں گناہ کا اختیار تو دیا ہو لیکن گناہ سے بچنے کے سامان پیدا نہ کئے ہوں
اور گناہ کرنے کے باوجود ان گناہوں کے بداثرات کو دھونے کے سامان نہ کئے ہوں ۔ یہ وہ مضمون ہے
جو چل رہا ہے، ٹھہر ٹھہر کر آپ کو سمجھانا پڑتا ہے کیونکہ بہت سے یہاں ایسے ہیں جن کو دینی امور کا زیادہ علم نہیں
اور ذہنی اور تعلیمی لحاظ سے بھی ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو بار بار بات سمجھانے کے محتاج ہیں اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات چونکہ بہت ہی گہری اور عارفانہ ہیں اس لئے عام تعلیم یافتہ آدمی کو بھی
سمجھانے کے لئے انہیں ٹھہر ٹھہر کر دہرانا پڑتا ہے۔ فرماتے ہیں:
وو
۔۔۔ اب سوال یہ ہے کہ زہر کیوں بنایا گیا ؟ (اللہ تعالیٰ نے آخر
زہر بنایا ہی کیوں تھا اگر تریاق بنا کر اس کو شفاد دینی تھی ) تو جواب یہ ہے کہ گو یہ
زہر ہے مگر گشتہ کرنے سے حکم اکیسر کا رکھتا ہے۔۔۔“
اب یہ بھی ایک عظیم نکتہ ہے اور حیرت انگیز ہے اس لحاظ سے، میرے لئے تو دوہرے معنوں
میں حیرت انگیز ہے کیونکہ ہومیو پیتھی کا تو بنیادی فلسفہ ہی یہی ہے کہ ہر زہر اگر گشتہ کر دیا جائے یعنی
خطبات طاہر جلد 15
660
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
اس کا زہریلا مادہ ختم کر دیا جائے اور خفیف کر دیا جائے تو اسی زہر میں شفا ہو جاتی ہے۔ تو فرمایا تم اللہ
تعالیٰ کی تخلیق کا ئنات کے فلسفے پر غور کرو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ کوئی زہر بھی ایسا نہیں جو اپنی ذات میں
شفا کا مادہ نہ رکھتا ہو مگر اس میں شفا کا مادہ تب پیدا ہوتا ہے اگر اسے کچل کر خاکستر کر دیا جائے اور یہ پیدا اسے
صفت بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر رکھی ہے کہ اپنے گناہوں سے وہ نیکی پالے، اپنی بدیوں میں
سے نجات تلاش کر لے لیکن شرط یہ ہے کہ جیسے حکیم زہر کا کچلہ بناتا ہے اور اس کے زہر یلے مادے کو
بے اثر کر دیتا ہے تب اس میں شفا کا ایک مادہ پھوٹتا ہے۔ اسی طرح انسان کے اندر جو گناہ کے
میلانات ہیں یہ محض ہلاکت کے لئے نہیں بلکہ انہی میلانات پر اگر انسان قابو پالے، ان کے خلاف
ایک جہاد کرتا ہوا اٹھ کھڑا ہو تو حیران ہو جائے گا کہ انہی گناہوں میں دراصل اس کی نجات پنہاں
تھی ، اس کی نجات چھپی ہوئی تھی۔ فرماتے ہیں:
”۔۔۔ اگر گناہ نہ ہوتا تو رعونت کا زہر انسان میں بڑھ جاتا اور وہ
ہلاک ہو جاتا۔۔۔“
ایک اور لطیف پہلو یہ ہے کہ گناہ کے نتیجے میں انسان کے اندر ایک انکساری پیدا ہوتی ہے
اور اگر گناہ نہ کرتا یعنی تمام انسان اس بات کی طاقت پاتے کہ گناہ نہ کریں تو انسان جیسا کہ خود سر ہے
وہ خدا بن بیٹھتا اور گناہ ہی ہے دراصل جو اگر قابو میں رکھا جائے اور اس سے تو بہ کی جائے اور اسے کچل
کر بالآخر خاک بنا دیا جائے تو گناہ ہی میں انسان کی نجات ہے کیونکہ اس سے انکسار پیدا ہوتا ہے اور
اگر گناہ نہ ہو تو رعونت پیدا ہو جاتی ہے۔ چنانچہ آنحضرت علی نے بھی اس مضمون کو بعض حکایات کی
صورت میں پیش فرمایا ہے کہ وہ نیکی جو انسان کے علم میں محض نیکی ہی ہو اور اس کی اپنی کمزوریوں کی
طرف اس کی نظر نہ ہو وہی نیکی اس کو ہلاک کرنے کا موجب بن جاتی ہے کیونکہ اس کے نتیجہ میں وہ
رعونت اختیار کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں پاک ہوں اور باقی سب بد ہیں اور گویا ایک قسم کی خدائی کا بد ہیں اور کا
دعویدار بن بیٹھتا ہے۔ فرماتے ہیں:
۔۔۔ کبر اور تعجب کی آفت سے گناہ انسان کو بچائے رکھتا ہے
کبر اور مجب۔ کبر کا مطلب ہے اپنی بڑائی معجب پسند کو کہتے ہیں اور پسند کے
نتیجہ میں ایک فخر کا اظہار اس کو عجب کہتے ہیں ) جب نبی معصوم ستر بار استغفار
خطبات طاہر جلد 15
661
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
ہیں
صلى الله
66
کرے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے ۔۔۔ ( ملفوظات جلد اول صفحہ: 2 ،3)
فرمایا یہ بھی یاد رکھو کہ جن کو تم معصوم جانتے ہو اور واقعہ معصوم بھی ہوتے ہیں ان کے اندر کبر
اس لئے پیدا نہیں ہوتا کہ وہ اپنی باریک درباریک غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں اور ہلکے سے داغ کو بھی گناہ سمجھتے
ہیں ۔ وہ بشری کمزوریاں جو ان سے سرزد ہوتی ہیں وہ بھی ان کو تمہارے گناہ کبائر کی طرح دکھائی دیتی
پس حضرت محمد مصطفی علی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر نبی ستر بار استغفار کرتا
ہے تو اپنا حال سوچو کہ تمہیں کیا کرنا چاہئے۔ تمہاری تو ساری زندگی استغفار میں ڈھل جانی چاہئے اور وہ
استغفار ایک فرضی استغفار نہیں ہے بلکہ عارفانہ استغفار ہے اور اس پہلو پر میں پہلے بھی آپ کو متوجہ کر چکا
ہوں ۔ انبیاء کے متعلق یہ خیال غلط اور جھوٹا ہے کہ وہ تصنع سے استغفار کرتے ہیں، جانتے ہیں کہ وہ معصوم
ہیں اور پھر بھی استغفار کرتے ہیں۔ انبیاء کا کوئی زندگی کا ایک لمحہ بھی جھوٹا نہیں ہوا کرتا ، ان کی ہر حالت سچی
ہوتی ہے۔ پس انبیاء جب اپنے حال پر نظر کرتے ہیں تو جس بلندی سے وہ اپنے حال کو دیکھتے ہیں انہیں
اپنے حال کی ہر پستی اور ہر گہرائی جو بشریت کی پستی اور بشریت کی گہرائی ہوا کرتی ہے وہ دکھائی دیتی ہے
اور وہ اپنے آپ کو گناہگار سمجھتے ہیں۔ بسا اوقات جو نیکیاں کرنا چاہتے ہیں جتنی چاہتے ہیں، ہمیں تو علم نہیں
کہ وہ کتنی چاہتے ہیں، مگر اتنی زیادہ چاہتے ہیں کہ ان کے بس میں نہیں ہوتی ۔ اگر ان کا دل چاہے جیسا کہ
دل چاہتا ہے تو آناً فاناً ساری دنیا کو سچا مسلمان بنادیں اس کے لئے تڑپتے ہیں ، بے قرار ہوتے ہیں اور وہ
مواقع جو ان کے ہاتھ سے جاتے رہے ان پر نظر ڈالتے ہیں گویا کہ ہر کام جو نیکی کا کام ہے جس کو کرنے سے وہ
عاجز آگئے وہ اپنی فہرست میں گناہوں میں داخل سمجھتے ہیں ۔
پس انبیاء کا ستر بار استغفار ایک بہت گہرا اور بہت اعلیٰ مضمون ہے ۔ بلند مضمون بھی ہے اور
گہرا مضمون بھی ہے۔ اس کو سمجھانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ رنگ اختیار
فرمایا۔ پہلے کہا کہ گناہ نہ ہوتا تو انسان متکبر ہو جاتا۔ پھر فرمایا کہ نبی تو معصوم ہوتا ہے اس کے متعلق غور
کرو کہ وہ اس لئے معصوم ہے کہ متکبر نہیں ہوتا اور اس کا انکسار ، اس کا اپنی کمزوریوں پر نگاہ رکھنا جب
اس کو ستر بار تک استغفار پر آمادہ کرتا ہے تو یہ استغفار ہے جو اس کے لئے متکبر ہونے کا کوئی دور کا
امکان بھی باقی نہیں رہنے دیتا ۔ پس عام انسان جب گناہ کو اس طرح دیکھے اور اس سے بچنے کے لئے
ویسی کوشش کرے جیسے انبیاء کرتے ہیں تو یہی وہ سچی توبہ ہے جو انسان کو انکسار سکھاتی ہے اور بلندیاں
خطبات طاہر جلد 15
بھی عطا کرتی ہے۔
662
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ایک اور مضمون پر حیرت انگیز روشنی ڈالتے ہیں جو حدیث
میں آیا ہے اور جس سے عموماً لوگ ناواقفیت کی وجہ سے غلط نتیجہ نکالتے اور نیکی اختیار کرنے کی بجائے
صلى الله بدیوں پر جرات کرتے ہیں ۔ آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا کہ خدا کے بعض بندے س بندے ایسے ہیں جن
کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اعمل ماشئت فقد غفرت لک کہ اے میرے بندے جو چاہے کرتا پھر، میں
نے تجھے بخش دیا ہے۔ (صحیح مسلم ، كتاب التوبة ، باب قبول التوبة من الذنوب و أن تكررت الذنوب و التوبة )
کئی ایسے علماء بھی جو اپنی دانست میں بڑے بڑے عالم ہوتے ہیں اس حدیث سے یہ نتیجہ
نکال لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بعض بندوں کو ہر گناہ کی چھٹی دے بیٹھتا ہے اور فرماتا ہے کہ اب تم
آزاد ہو میں نے تمہیں بخش دیا ہے اب ساری زندگی گناہوں میں ملوث رہو ، ڈوبے رہو،غرق
ہو جاؤ، مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں اور تمہیں بھی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے کیونکہ میں تمہیں بخش
چکا ہوں ۔ یہ مضمون بالکل غلط اور جھوٹا ہے جو اس طرف منسوب کیا جاتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
”۔۔۔ جب انسان بار بار رورو کر اللہ سے بخشش چاہتا ہے تو آخر کار خدا
کہہ دیتا ہے کہ ہم نے تجھے بخش دیا اب تیرا جو جی چاہے سو کر ۔ اس کے یہ معنی
ہیں کہ اس کے دل کو بدل دیا اور اب گناہ اسے بالطبع برا معلوم ہوگا ۔۔۔“
فرمایا جب اللہ کہتا ہے کہ میں نے بخش دیا ہے تو اسے بخشا ہے جسے بخشنے کی پہلے اسے اہلیت عطا
کر دیتا ہے۔ بخشا اس کو ہے جو گناہوں سے پاک ہو چکا ہو، جسے وہ خود گنا ہوں سے پاک کر دیتا ہے ۔ اس
لئے بخشش کا یہ مطلب نہیں کہ گناہوں میں ملوث رکھتے ہوئے کہتا ہے میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ پہلے اس
کا دل گنا ہوں سے دھو دیتا ہے اور پھر فرماتا ہے کہ میں نے تجھے بخش دیا ہے ۔ اب جو چاہے کر یعنی سوائے
اس کے اب تو کچھ نہیں کرے گا جو میری رضا ہو گی ۔ اب میں نے تیرے دل کی کایا پلٹ دی ہے۔ یہ بخشش
کا مضمون ہے جو ایک عارف باللہ کے سوا کسی دوسرے کے دل پر روشن نہیں ہو سکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا نشان مانگنے والوں کو میں یہ کہتا ہوں کہ
اگر وہ اپنی آنکھوں سے تعصب کی پٹیاں اتار کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام پڑھیں تو
خطبات طاہر جلد 15
663
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
الله
بعض دفعہ ایک فقرے کا ایک حصہ ہی بلا شبہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کو روز
روشن کی طرح ثابت کرنے کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔ اب یہ مضمون جو ہے وہ کسی گنہگار کے دل پر
نہیں اتر سکتا۔ نا ممکن ہے ایک ایسا شخص جو خدا سے دور ہو وہ آنحضور ﷺ کے اس ارشاد کے یہ معنی
پالے۔ کوئی بہت ہی جاہل اور فطرتی طور پر پیدائشی اندھا ہوگا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اس کلام کو پڑھ کر یہ نتیجہ نکالے کہ اتنا عارفانہ مضمون ایک خدا اور نبی سے دور انسان کے دل پر روشن
ہو گیا۔ فرماتے ہیں:
”۔۔۔ اب گناہ اسے بالطبع برا معلوم ہوگا جیسے بھیڑ کو میلا کھاتے
دیکھ کر کوئی دوسرا حرص نہیں کرتا کہ وہ بھی کھاوے۔۔۔“ وہ
فرمایا بھیٹر جب گندگی پر منہ مارتی ہے تو وہ شخص جس کے دل کو خدا تعالیٰ نے پاک کیا ہو یعنی
انسانی صفات حسنہ اس کو عطا کی گئی ہوں کیا تم سوچ سکتے ہو کہ بھیڑ گند پر منہ مارے اور کسی انسان کا
سخت دل چاہے کہ میں بھی کھاؤں اسی طرح جو گند بھیڑ کھا رہی ہے میں بھی اسی پر منہ ماروں ۔
۔۔۔ مسلمانوں کو خنزیر کے گوشت سے بالطبع کراہت ہے حالانکہ
وو
اور دوسرے ہزاروں کام کرتے ہیں جو حرام اور منع ہیں تو اس میں حکمت یہی
ہے کہ ایک نمونہ کراہت کا رکھ دیا ہے اور سمجھا دیا ہے کہ اسی طرح انسان کو گناہ
سے نفرت ہو جاوے۔۔۔“
پس وہ شخص جسے خدا فرماتا ہے کہ میں نے تجھے بخش دیا اب جو چاہے کرتا پھر ، مراد یہ ہے کہ
اب مجھے تجھ پر کامل یقین ہے اب میں تیری ڈور ڈھیلی چھوڑتا ہوں ، میں جانتا ہوں کہ جسے میں نے
بخش دیا ہو وہ بھی گناہ کی طرف کسی غفلت کی نظر سے بھی نہیں دیکھے گا، معمولی نگاہ سے بھی گناہ کو
چاہت اور پیار سے نہیں دیکھے گا بلکہ جب دیکھے گا نفرت سے دیکھے گا ، جب دیکھے گا کراہت کے
ساتھ دیکھے گا ۔ پس و گا۔ پس وہ کھلی چھٹی یہ ظاہر کر رہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ان لوگوں پر جو بخش دئے
گئے ہوں کامل اعتماد کا اظہار کیا جاتا ہے اور مرتے دم تک وہ اس اعتماد کو ٹھیس نہیں لگاتے اور یہی بقاء کا
مضمون ہے۔ اس دنیا میں رہتے ہوئے وہ عالم بقاء میں چلے جاتے ہیں ۔اس دنیا میں رہتے ہوئے وہ
جنت کی زندگی پا لیتے ہیں ۔ جس طرح جنت میں گناہ کا کوئی تصور نہیں جب یہ کیفیت انسان کو اس دنیا
۔
خطبات طاہر جلد 15
664
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
میں نصیب ہو جائے تو یقیناً اور بلاشبہ اس دنیا ہی میں جنت میں داخل ہو جاتا ہے اور یہ حدیث اس
مضمون کا ذکر فرمارہی ہے۔ اعمل ماشئت فقد غفرت لک کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اے میرے
بندے میں تجھے بخش چکا ہوں اب تو جو چاہے کرے تو ہمیشہ میری رضا کی باتیں کرے گا ، میرے
پیارے کو جیتنے والی باتیں کرے گا اور گناہ کی طرف تیرا میلان اختیار کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کثرت گناہ کی وجہ سے دعا میں کوتاہی نہ
ہو۔ فرماتے ہیں بعض دفعہ انسان اس خیال سے کہ میرے گناہ بہت بڑھ گئے ہیں دعا میں بھی کوتاہی کرتا
ہے ۔سمجھتا ہے کہ اب کہاں بخشا جاؤں گا ۔ اب تو معاملہ حد اختیار سے آگے نکل ہو چکا ہے۔اتنے
گناہوں کو اب کون بخشے گا تو فرمایا یہ بھی جرم ہے۔ کثرت گناہ کی وجہ سے دعا میں کوتاہی نہ ہو، گاتو دعامیں
”۔۔۔ گناہ کرنے والا اپنے گناہوں کی کثرت وغیرہ کا خیال کر کے
دعا سے ہرگز باز نہ رہے۔ دعا تریاق ہے۔ آخر دعاؤں سے دیکھ لے گا کہ گناہ
اسے کیسا برا لگنے لگا۔۔۔“
پس گناہ سے بچنے کا طریق بھی دعائیں ہی ہیں جو فضل الہی کوکھینچتی ہیں اور بخشش کا مضمون صرف
خدا سے تعلق رکھتا ہے۔ پس وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ گناہ چھوڑ دیں اور گناہوں کی دنیا سے
ہجرت کر کے روحانی دنیا کی طرف چلے جائیں ان کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ پیغام
ہے کہ تمہارے گناہ کتنے بھی بڑھ چکے ہوں ایک ہی راہ ہے تمہاری ہجرت کی کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرو وہ
تمہیں بدی کی دنیا سے نیکی کی دنیا کی طرف ہجرت کی توفیق عطا فرمائے۔ فرماتے ہیں:
۔۔۔ جو لوگ معاصی میں ڈوب کر ( یعنی گناہوں میں غرق ہونے
کے بعد ) دعا کی قبولیت سے مایوس رہتے ہیں اور توبہ کی طرف رجوع نہیں
وو
کرتے ، آخر وہ انبیاء اور ان کی تاثیرات کے منکر ہو جاتے ہیں۔۔۔
فرماتے ہیں یہ جو مایوسی ہے ایک بہت بڑا گناہ ہے جو دراصل انسان سے اس کا سارا دین
چھین لیتا ہے۔ وہ لوگ جو گناہوں میں پڑ کر سمجھتے ہیں کہ اب تو ہم ڈوب گئے اور اب تو دعا بھی ہمیں
نہیں بچا سکتی بالآخر وہ انبیاء کے بھی منکر ہو جاتے ہیں اور ایمان کے ہر پہلو سے وہ منہ پھیر کر کفر کی
طرف مائل ہو جاتے ہیں۔
خطبات طاہر جلد 15
665
طبہ جمعہ 23 را اگست 1996ء
”۔۔۔ یہ تو بہ کی حقیقت ہے جو اوپر بیان ہوئی اور یہ بیعت کی جز
کیوں ہے؟ فرمایا) تو بات یہ ہے کہ انسان غفلت میں پڑا ہوا ہے ۔ جب وہ
بیعت کرتا ہے اور ایسے کے ہاتھ پر جسے اللہ تعالیٰ نے وہ تبدیلی بخشی ہو تو جیسے
درخت میں پیوند لگانے سے خاصیت بدل جاتی ہے اسی طرح سے اس پیوند
سے بھی اس میں فیوض اور انوار آنے لگتے ہیں جو اس تبدیلی یافتہ انسان میں
ہوتے ہیں ۔۔۔“
66
اب دیکھیں بیعت کا مضمون اپنی ذات میں خوب کھول کر یہ بیان کر کے کہ یہ بیعت جس کا
قرآن کریم میں ذکر ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان وہی خدا کے ہاتھ مقبول ہوتا ہے جو اپنی
جان بھی بیچ دے، اپنے مال بھی بیچ دے، اپنا سب کچھ خدا کے ہاتھ پر بیچ دے اس بات کا اقرار پھر وہ
بیعت کے ذریعے کرتا ہے اور بیعت انسان کے ہاتھ پر کی جاتی ہے اور یہ بیعت جو ہے اس کا بہت ہی
باریک اور لطیف مضمون حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ بیان فرماتے ہیں کہ جس کے ہاتھ پر تم
بیعت کرتے ہو اس کی اپنی تاثیرات کا بھی تمہاری بیعت سے ایک گہرا تعلق ہوتا ہے۔ آنحضرت ما
کے ہاتھ پر بیعت کرنا ایک اور بات تھی اور باوجود اس کے کہ حضرت ابو بکر آپ کے سچے برحق
اور صدیق خلیفہ تھے پھر بھی وہ بیعت جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر کی گئی وہ اور بیعت تھی اور
جو حضرت ابو بکر صدیق کے ہاتھ پر کی گئی وہ اور بیعت تھی ۔
پس خلافت کی بیعت کو جو حضرت رسول اللہ ﷺ کی اپنی خلافت تھی وہ بیعت نہیں قرار دیا
جس بیعت کو بیعت رضوان کہا جاتا ہے ، جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر کی جانے والی بیعت
تھی اور یہ فرق کیوں ہے جبکہ عہد بیعت ایک ہے۔ عہد بیعت دونوں جگہ برابر ہے۔ دونوں جگہ یہ عہد
باندھا جا رہا ہے خدا سے کہ اے ہمارے آقا ہم نے وہ سب جانیں جو تو نے عطا فرمائیں اپنی، اپنے
عزیز واقارب کی تیرے حضور پیش کر دی ہیں ، اب یہ ہماری نہیں رہیں ۔ وہ تمام اموال ، وہ تمام نعمتیں
جو تو نے ہمیں عطا فرمائیں اب ہم یہ تیرے حضور پیش کرتے ہیں تا کہ ہماری جان بخشی جائے ۔ اس
عہد بیعت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یہی وہ عہد بیعت ہے جو نبیوں کے ہاتھ پر لیا جاتا ہے، یہی وہ عہد
بیعت ہے جو خلفاء کے ہاتھ پر لیا جاتا ہے لیکن فرق ایک ہے ۔ وہ فرق کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود
خطبات طاہر جلد 15
علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
666
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
”۔۔۔ جب وہ بیعت کرتا ہے اور ایسے کے ہاتھ پر جسے اللہ تعالیٰ
نے وہ تبدیلی بخشی ہو تو جیسے درخت میں پیوند لگانے سے خاصیت بدل جاتی ہے
اسی طرح سے اس پیوند سے بھی اس میں وہ فیوض اور انوار آنے لگتے ہیں جو اس
تبدیلی یافتہ انسان میں ہوتے ہیں بشرطیکہ اس کے ساتھ سا تعلق ہو، خشک شاخ
کی طرح نہ ہو۔۔۔“
66
اب ایک اور عظیم الشان مضمون ہے جو آپ نے ہم پر کھول دیا ۔ اب آپ دیکھیں درختوں
کے ساتھ بھی تو پیوند کیا جاتا ہے۔ آموں کے ساتھ آموں کا پیوند کیا جاتا ہے۔ مگر اس پیوند میں مماثلت
ضروری ہے اور طبیعت کا میلان ایک جیسا ہونا ضروری ہے۔ ورنہ پھل دار درختوں میں سے ہر درخت
کا ہر دوسرے درخت سے پیوند ہو ہی نہیں سکتا۔ بعض پھل دار درختوں کا بعض پھل دار درختوں سے
پیوند ہوتا ہے اور اکثر سے نہیں ہوتا۔ تو اس لئے پہلی بات جو سمجھنے کے لائق ہے وہ یہ ہے کہ جب تم
بیعت کا ارادہ کرتے ہو تو خدا تعالیٰ نے ایک انسان کو تمہاری بیعت لینے کا ذریعہ بنایا ہے اس سے
تمہاری فطرت کو پیوند ہونا چاہئے ۔ وہ اگر فطرت کا پیوند ہوگا تو پھر اس شخص سے جس کے ہاتھ پر
بیعت کرتے ہو تمہاری طرف فیوض جاری ہوں گے اور جتنا خالص پیوند ہوگا اتنا ہی تمہارا وجود اس
شخص کے رنگ اختیار کرلے گا جس کے ہاتھ پر تم بیعت کرتے ہو اور اس بیعت میں خشکی نہیں ہونی
چاہئے کیونکہ خشک لکڑی کا پیوند ایک سرسبز درخت سے نہیں ہو سکتا یا ایک سرسبز درخت کی خشک شاخ
سے اگر کوئی تر و تازہ شاخ بھی باندھ دی جائے تو وہ پیوند نہیں ہو سکے گا تو دونوں طرف زندگی کی
علامتیں ہونا ضروری ہیں ۔ جس کی بیعت کی جاتی ہے وہ بھی ایک زندہ شعور کے ساتھ اور دعاؤں کے
ساتھ تمہاری بیعت لے رہا ہو اور تم بھی ایک زندہ شعور اور دعاؤں کے ساتھ اس کی بیعت کر رہے ہو
اور جانتے ہو کہ اب ایک نیا پیوند ہے جس کی بناء پر ہماری صفات میں تبدیلی پیدا کی جائے
گی۔ فرماتے ہیں یہ تبدیلی ضروری ہوتی ہے بشرطیکہ اس کے ساتھ سچا تعلق ہو یعنی بیعت میں صرف
ایک خشک رسمی الفاظ کا دہرانا نہیں ہے اگر خشک لفظی الفاظ دوہرا کر تم بیعت کرو گے تو ایسا ہی ہوگا جیسے
خشک شاخ کو ایک سرسبز شاخ سے باندھ دیا گیا ہو وہ ہزاروں سال بھی بندھی رہے تو سر سبز شاخوں کی
خطبات طاہر جلد 15
667
طبہ جمعہ 23 را اگست 1996ء
تر و تاز گی تو حاصل نہیں کر سکے گی۔ پس ذاتی خلوص کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں بیعت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
وو
۔۔۔ جس قدر یہ نسبت ہو گی اسی قدر فائدہ ہوگا۔۔۔
( ملفوظات جلد اول صفحه : 2 تا 3)
اب دیکھیں یہ مضمون کتنا وسیع ہو گیا ہے اور کتنی اس میں عظمت آگئی ہے۔ ایک چھوٹی سی
بات جو عام انسان کے لئے مسئلہ بنی رہتی ہے اور بعض دفعہ عمر بھر کی دانشوری بھی اس بات کا حل نہیں
دے سکتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس بات کو دیکھیں کیسی وضاحت کے ساتھ کھول
دیا ہے روز روشن کی طرح روشن کر دیا ہے بیعت کے الفاظ وہی ہیں جو قرآن نے بیان فرمائے ، عہد
بیعت کا مضمون وہی ہے جو قرآن نے بیان فرمایا لیکن کس کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہو یہ مضمون ہے
جو بیعت کے الفاظ میں ایک نئی زندگی اور ایک نئی عظمت پیدا کر دیتا ہے۔
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے ہاتھ پر جو بیعت کی گئی پھر ویسی بیعت کبھی نہیں ہوئی ہاں
الله
اس دور میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کی گئی تو چونکہ آپ نے اپنی
ذات کو کامل طور پر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات میں کھو دیا تھا اور اپنا کچھ بھی باقی نہیں رکھا تھا اس
لئے آپ کی بیعت اگر محمد رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پر بیعت قرار دی جاسکتی ہے تو یہی وہ بیعت ہے
جس کو اس دور میں پھر دہرایا گیا ہے مگر ذاتی طور پر نہیں آنحضرت ﷺ کے عشق کامل کے لحاظ سے
اپنے سارے وجود کو کھو دینے کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ فیض عطا کیا
گیا۔ آگے جتنی بھی بیعتیں ہیں ، ہوئی ہیں یا ہوں گی ان میں عہد بیعت وہی رہے گا مگر درجہ بدرجہ اس کا
تعلق اس کی ذات سے ضرور رہے گا جس نے بیعت لی ہے۔ اگر خدا کے حضور اس کا ایک خلوص اور
تقویٰ کا مقام مسلم ہے تو ہر بیعت کرنے والے کے اندر اسی قدر خلوص اور تقویٰ سرایت کرے گا اور
بیعت کرنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حال کو درست کرتا رہے اور درست رکھے جہاں تک
اس کا بس چلے جہاں تک زور لگ سکتا ہے دعاؤں کے ذریعے اور مسلسل کوشش کے ذریعے اپنا حال
بہتر بنا تا رہے کیونکہ اس کے ساتھ بہت سی زندگیوں کا انحصار ہے۔ بہت سے اور وجود ہیں جنہوں نے
اس سے مل کر زندہ ہونا ہے۔ اگر وہ اپنی زندگی سے ہی غافل ہو گیا تو دوسروں کی زندگی کے کیا سامان
خطبات طاہر جلد 15
668
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
کرے گا۔ یہ ایک اور پہلو اس مضمون سے نکلتا ہے جو بہت ہی گہرا اور بہت ہی دل دہلا دینے والا پہلو
ہے۔ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے متعلق آتا ہے کہ ایک دفعہ بازار سے گزر رہے تھے کہ ایک
لڑکا جو بارش ہو رہی تھی پھسلن تھی بے دھڑک اس میں دوڑا چلا جا رہا تھا۔ آپ نے اس بچے کو آواز دی
اور فرمایا میاں احتیاط سے پھسلن ہے، کہیں گر نہ جانا۔ وہ بچہ حیرت انگیز طور پر ذہین تھا اس نے
حضرت امام ابو حنیفہ کی طرف دیکھا ، اس نے کہا امام صاحب ! میں گرا تو میں ہی گروں گا آپ احتیاط
سے قدم رکھیں کیونکہ آپ گرے تو ایک زمانہ گر جائے گا، آپ کے ساتھ بہت سی زندگیاں وابستہ
ہیں ۔ کتنا حیرت انگیز مضمون ہے جو اس لڑکے نے اپنی حاضر جوابی کے نتیجہ میں حضرت امام ابو حنیفہ
کے سامنے رکھ دیا اور ہمیشہ وہ اس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو مضمون بیان فرمایا ہے یہ بہت ہی وسیع ہے اس
کا ایک پہلو یہ ہے۔ مگر جیسا کہ میں نے آپ کے سامنے کھولا ہے بہت ہی وسعت رکھنے والا مضمون
ہے۔ جو مسائل بڑے بڑے دانشوروں سے حل نہیں ہو سکے کہ بیعت اگر ایک ہی ہے تو پھر فرق کیوں
پڑتے ہیں۔ بیعت اگر ایک ہی ہے تو نبی کی بیعت اور کیوں ہے ، خلیفہ کی بیعت اور کیوں ہے، ایک
خلیفہ کی بیعت کیوں اور ہے دوسرے کی کیوں اور ہے مجدد کی بیعت ایک اور رنگ کیوں رکھتی رہے
ہے۔ یہ سارے مسائل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مختصر تحریر میں کھول دئے اور ایک
اور مضمون ہم پر یہ روشن کر دیا ہے کہ تم اگر بیعت سے استفادہ نہیں کرتے لازم نہیں کہ قصور اس کا ہے
جس کے ہاتھ پر تم نے بیعت کی ہے کیونکہ اگر تم نے اپنا پیوند صیح نہ باندھا ، اگر سچائی اور خلوص کے
ساتھ بیعت نہ کی اگر تم اس عہد بیعت پر کامل خلوص اور وفا سے قائم نہ رہے اور جس کی بیعت کر رہے
ہو اس سے پیار اور محبت کا سچا گہرا تعلق نہ رکھا تو پھر وہ بیعت تمہیں فائدہ نہ دے گی بلکہ پیوند ہونے
کے باوجود وہ صفات تم میں سرایت نہیں کریں گی۔
جہاں تک درجہ بدرجہ صلاحیتوں کا مضمون ہے یہ تو ایک ایسا مضمون ہے جس میں کوئی بھی
ایسی لکیر نہیں کھینچی جاسکتی کہ جس سے یہ کہا جائے کہ اس مقام پر آکر کوئی بیعت لینے والا بیعت لینا
چھوڑ دے کیونکہ اس کا وہ مرتبہ نہیں جو پہلوں کا مرتبہ تھا۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص
نے ایک منافقانہ حالت میں کہا کہ لوگ جو محمد رسول اللہ ﷺ کی بیعت کرتے تھے ان کے اندر تو یہ یہ
خطبات طاہر جلد 15
669
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
باتیں تھیں جو آپ کی بیعت کر رہے ہیں ان میں وہ باتیں نہیں ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ جو وہ بیعت
کرنے والے تھے وہ اور تھے اور جو میری بیعت کرنے والے ہیں وہ اور ہیں اس پر تو غور کرو۔ تو ہر
بیعت کرنے والے کا اپنا مقام اور مرتبہ بھی ایک ہے، اس کا اپنا اخلاص بھی ہے۔ پس لازم نہیں کہ جس
کی بیعت کی جائے اسی کا قصور ہو کہ تم بیعت تو کرتے ہو مگر فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ تمہارا بھی قصور ممکن
ہے۔ ممکن ہے تم نے پورے خلوص کے ساتھ اپنی سرسبز شاخوں کو اس کے ساتھ پیوند کے لئے آگے نہیں
بڑھایا بلکہ ایک خشک ہاتھ بڑھایا ہے گویا خشک ٹہنی کا پیوند اس سے کر دیا۔ ر
پس یہ بہت ہی وسعت والا مضمون ہے اور یہی حقیقی ہجرت ہے۔ روحانی ہجرت کی اس
سے بہتر تمثیل ممکن نہیں کیونکہ جب آپ آم کے ایک پودے کو اکھیڑتے ہیں ایک جگہ سے خواہ اس کی
کیسی ہی بد صفات کیوں نہ ہوں جب اس کو زمین سے اکھیڑتے ہیں اور اس کی شاخ کو کسی ایسے سرسبز
آم کی شاخ سے پیوند کر دیتے ہیں جو آم تو ہے لیکن مختلف صفات کا آم ہے ، اعلیٰ درجے کی صفات کا
آم ہے تو اس سے جو آم پیدا ہوتے ہیں وہ وہی مزہ رکھتے ہیں، وہی رنگ و بور کھتے ہیں جو اس آم کے
ہیں جس کے ساتھ پیوند کیا گیا بشرطیکہ وہ شاخ جو کائی گئی تھی یا جو پودا اکھیڑ کر دوسری جگہ لے جایا گیا تھا
اس کے اندر خلوص نیت ہو یعنی مالی نے خلوص نیت کے ساتھ ، احتیاط کے تقاضے پورے کرتے ہوئے
یہ پیوند کیا ہو۔ اگر ایسا ہو تو پھر لازما وہ صفات تبدیل ہو جاتی ہیں اور نئی صفات پیدا ہو جاتی ہیں ۔ اب
آموں کی بھی کئی قسمیں ہیں ۔ ہمارے قادیان کے باغ میں جو حضرت مصلح موعودؓ نے اور حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بڑے شوق سے لگوایا تھا اس میں ایک سوسترہ یا اس سے کچھ
زائد قسمیں تھیں اور ساری پیوند تھی ۔ اگر کوئی یہ کہے کہ میرا پیوند جب تک خاص الخاص “ یا
شمر بہشت سے نہ ہو ویسے ہی ٹھیک ہوں تو اس کی بڑی جہالت ہوگی ۔ اس لئے اگر آج کوئی یہ کہے
کہ پہلے خلفاء نہیں رہے جن کے تقدس اور علو مرتبت کا یہ حال تھا اس لئے ہمیں اس خلیفہ کی بیعت کی
کیا ضرورت ہے تو ویسا ہی جاہل ہوگا کیونکہ خلفاء آپس میں ، مرتبہ میں ویسی ہی کمی بیشی رکھتے ہیں
جیسے انبیاء خدا کے نزدیک کمی بیشی رکھتے ہیں ۔ فرمایا تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى
بَعْضٍ (البقرہ:254) یہ وہ رسول ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض دوسروں پر فضیلت بخشی
ہے۔ پس کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ پہلے رسول ابراہیم کو تو یہ عظمت تھی اس لئے اس کی بیعت کی گئی ، اب