جس خدا نے دنیاوی ہجرت کے نتیجہ میں اپنے وعدے پورے فرمائے وہ تمہاری روحانی ہجرت کو کبھی ضائع نہیں کرے گا

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 15
670
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
میں داؤد کے ہاتھ پر بیعت نہیں کروں گا ، اب میں اسماعیل کے ہاتھ بیعت نہیں کروں گا ، اب میں
سلیمان کے ہاتھ پر بیعت نہیں کروں گا ، یہ سب جہالت کی باتیں ہیں ۔ وقت کے لحاظ سے جو تمہیں
نصیب ہے وہ خلافت ہے اور خلافت اگر اپنے آپ کو سنوارنے میں پوری طرح کامیاب نہ بھی ہو سکی
ہو اور دعاؤں میں کمی کی وجہ سے یا اپنے نفس کی نگرانی کی وجہ سے اس میں رخنے بھی ہوں تب بھی
تمہارے لئے وہی سب سے پاک نمونہ ہے اور اس سے پیوند کے سوا تمہارے لئے چارہ کوئی نہیں
ہے۔ اگر اس کے پیوند سے منہ موڑو گے تو دنیا میں کہیں کے بھی نہیں رہو گے۔ ایک نا پاک اکھڑے
ہوئے پودے کی طرح تمہاری مثال ہو جائے گی جس کی جڑیں ایک دفعہ اکھڑ جائیں تو نہ وہ مشرق
کا رہتا ہے نہ مغرب کا۔ ہوائیں جس طرف چاہیں اسے اکھاڑ کر لے جاتی ہیں ۔ پس پیوند لازم ہے
اور پیوند بیعت لازم ہے ہاں تمہارا بھی فرض ہے کہ دعائیں کرو کہ جس کے ساتھ پیوند بیعت کرتے ہو
اللہ تمہیں پورے اخلاص اور محبت کے ساتھ اس پیوند کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق بخشے اور تمہارا
بھی فرض ہے کہ دعا ئیں کرو اللہ اس کو بھی توفیق بخشے کہ وہ خدا کی نظر میں جو اس سے تقاضے کئے جاتے
ہیں وہ ان کو پورا کرنے کی توفیق پائے اور اللہ تعالیٰ دن بدن اس کی حالت بہتر کرتا چلا جائے کیونکہ جب
اس کی حالت بہتر ہوگی تو تمہاری بھی حالت بہتر ہوگی ۔
ہے۔ بیعت ۔
پس بیعت کر کے عناد اور دشمنی اور طعن وتشنیع کا تعلق جو ہے اس عہد بیعت کو فسخ کر دیتا
بیعت کے بعد تمہارا بھی فرض ہے اور اس شخص کا بھی فرض ہے جس کی تم بیعت کرتے ہو کہ مسلسل
دعاؤں کے ذریعے یہ توفیق مانگتار ہے کہ اللہ تعالیٰ سچی توبہ کی توفیق عطا کرے، ایسی مغفرت کی توفیق عطا
فرمائے جس کا دوسرا نام ہجرت ہے، جس کے بعد گناہوں کی ادنی زندگی کی طرف لوٹنے کا دھیان تک دل
میں کبھی نہ آئے ۔ ہمیشہ کے لئے وہ دھیان وہ تعلق دلوں سے لوٹ کر ایسا نابود ہو جائے جیسا کبھی تھا ہی
نہیں۔ حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جو ہم یقین کرتے ہیں کہ آپ کو ایک صدیقیت کا مقام
حاصل تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت کے ساتھ اس پر روشنی ڈالی ہے اس
میں یہی ہجرت کا مضمون ہے جو ظاہری طور پر بھی ہوئی اور روحانی لحاظ سے بھی ایسی کامل ہوئی کہ جس کی
مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تحریر میں ہمیں ملتی ہے۔
حضرت خلیفة المسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ جب بیعت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ

خطبات طاہر جلد 15
671
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو خیال یہ تھا کہ چند دن ٹھہریں گے ، استفادہ کریں گے اور پھر
واپس چلے جائیں گے۔ اس نیت سے آئے کہ گھر بنا رہے تھے وہ ابھی تکمیل کے مراحل کو نہیں پہنچا
تھا، دیواریں کچھ کھڑی تھیں، کچھ ابھی بنی نہیں تھیں، کچھ چھتیں پڑ گئیں، کچھ نہیں پڑی تھیں اور ابھی بہت سے
کام تھے جو ادھورے چھوڑ آئے تھے۔ اس نیت سے آئے کہ میں امام سے فیض حاصل کر کے واپس جاؤں گا
اور پھر آؤں گا اور پھر جاؤں گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے جب اجازت مانگتے تھے تو حضور
فرماتے تھے کچھ دیرا بھی اور ٹھہریں ، پھر کچھ عرصے کے بعد اجازت مانگتے تھے تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے ابھی کچھ دیر اور ٹھہریں۔ یہاں تک کہ ایک دن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اپنے گھر پیغام بھجوادیں کہ آپ نے اپنا یہ وطن بنالیا ہے آپ یہیں کے
ہو گئے ہیں ۔ حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کسی کے سوال کے جواب میں یہ بیان
فرمایا وہ دن اور آج کا دن یعنی موت تک ، آخری وقت تک مجھے اس گھر ، اس وطن کا خیال تک دل میں
نہیں آیا۔ کوئی دل میں اشارہ بھی یہ حسرت پیدا نہیں ہوئی کہ وہ مکان جس کو میں بنا رہا تھا میں اسے
مکمل تو کر والوں ، کبھی دل میں یہ واہمہ تک نہیں گزرا کہ کاش میں دیکھ تو لوں کہ وہ کیا چیز تھی اور اب
بن کے کیسا لگتا ہے۔ فرماتے ہیں وہ تو مٹ گئیں چیزیں، وہ ساری یا دیں محو ہو گئیں گویا موت کے بعد
انسان ایک نئی دنیا میں آپہنچا ہے۔ یہ وہ ہجرت ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مقبول
تو بہ قرار دیتے ہیں ، یہی وہ عہد بیعت ہے جس کی طرف قرآن ہمیں بلاتا ہے۔
پس جب آپ کو خدا تعالیٰ نے خلافت کی نعمت عطا فرمائی تو اپنے عہد بیعت کو پورے خلوص
اور سچائی کے ساتھ قائم رکھیں اور محبت اور دل کی گہرائی کے تعلق سے یہ تعلق باندھیں اور اس کی حفاظت
پر مامور ہو جائیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اگر تمہیں اپنی کسی چیز کی قدر
نہ ہو تو تم اٹھا کے گھر کے ایک کونے میں پھینک دیتے ہو مگر جو سب سے زیادہ قیمتی چیز ہو دیکھو کتنی کتنی
حفاظت کے سامان تم نہیں کرتے ، کیسا کیسا خیال کرتے ہو کہ اس طرف سے بھی خطرہ ہے، اس طرف
سے بھی خطرہ ہے۔ ہر خطرے کی راہ بند کرنے کی کوشش کرتے ہو۔ پس یہ عہد بیعت ہے جو سب عزیز
چیزوں سے عزیز تر ہے یہ اگر مقبول ہو جائے تو تمہاری اس دنیا کی زندگی بھی مقبول ہے اور تمہاری
زندگی یعنی اس دنیا کی زندگی بھی مقبول الہی ہو گی اور اس سے بہتر اور کوئی سودا نہیں ہے۔

خطبات طاہر جلد 15
672
خطبہ جمعہ 23 اگست 1996ء
پس اے پاکستان سے ہجرت کرنے والو! تم جہاں کہیں بھی ہو خواہ جرمنی میں ہو یا فرانس
میں یا ہالینڈ یا پولینڈ یا امریکہ یا افریقہ یا دوسرے ممالک میں ہو یاد رکھو ایک ہجرت تو ہوگئی اور اس
ہجرت سے جو خدا نے وعدے فرمائے تھے پورے کر دئے ۔ تم نے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا کہ
اس ہجرت کے نتیجے میں تمہیں تنگیاں نہیں بلکہ وسعتیں عطا کی گئی ہیں اور خدا نے ایک بھی وعدہ نہیں جو
ٹال دیا ہو ، ہر وعدہ ہجرت کی برکتوں کا تمہارے ساتھ پورا کر دیا۔ پس اب پوری مستعدی کے
ساتھ ، کامل خلوص کے ساتھ وہ ہجرت کرو جو ہجرت بدیوں کے ملک سے نیکیوں کے ملک کی طرف
ہجرت ہوا کرتی ہے لیکن یہ وہ ہجرت ہے جس کے بعد لوٹ کر جانا نہیں ہے، جس کے بعد مڑ کر دیکھنا ہوا یہ کے مڑ
نہیں ہے کہ کن لوگوں ، کن بدلوگوں سے ہم نے نجات پائی ہے ، کن دوستوں کو چھوڑا ہے، کہ را ہے، کن تعلقات
سے روگردانی کی ہے، کن عزیز آرام گاہوں کو ہم ترک کر کے آئے ہیں ۔ حضرت خلیفہ مسیح الاول کی
مثال میں نے اسی لئے پیش کی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تحریر کے عین مطابق
یہ مثال ہے کہ جب چھوڑتے ہو تو بالکل چھوڑ جاؤ اور بھول جاؤ کہ تم کہاں رہا کرتے تھے، کس دنیا میں
بستے تھے۔ وہ سب آرام حج کر دو اور ایک نئی زندگی میں داخل ہو جاؤ اور یا درکھو کہ جس خدا نے دنیوی
ہجرت کے نتیجہ میں اپنے کئے گئے وعدے تمہاری توقعات سے بھی بڑھ کر پورے فرمائے وہ تمہاری
روحانی ہجرت کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ تم پر موت نہیں آئے گی جب تک تمہارا دل تسکین سے نہ بھر
جائے جب تک وہ سب لذتیں سینکڑوں گنا زیادہ تمہیں عطا نہ کی جائیں جن لذتوں کو خدا کی خاطر تم
نے چھوڑا ہے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ یہ ہجرت آپ کریں تو سب دنیا آپ کے ساتھ
ہجرت پر تیار ہو گی ۔ یہی وہ ہجرت ہے جو انسانی زندگی کا آخری مقصد ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی