آج اگر قومیتوں کو مٹانے والی کوئی طاقت ہے تو وہ توحید کی طاقت ہے۔ اس کے سوا اور کوئی طاقت نہیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے توحید باری تعالیٰ کی عالمگیر اہمیت بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ دنیا کے تمام رنگ، نسل اور زبانوں کے اختلافات صرف خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی صفات اپنانے سے مٹ سکتے ہیں۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عالمگیر رسالت کی حقیقت اور صفاتِ الٰہیہ کے کامل مظہر ہونے کو تفصیل سے بیان فرمایا۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے جرمنی میں سو مساجد کی تعمیر کی تحریک پر زور دیا اور سیدہ مہر آپا کی وفات اور ان کے ترکے سے مساجد کے لیے مالی قربانی کا اعلان فرمایا۔
موضوعات: توحید باری تعالیٰ، عالمگیر رسالتِ محمدیہ، قومی و لسانی تعصبات کا خاتمہ، جرمنی میں سو مساجد کا منصوبہ، ذکر خیر سیدہ مہر آپا
خطبات طاہر جلد 16
357
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
آج اگر قومیتوں کو مٹانے والی کوئی طاقت ہے تو وہ
توحید کی طاقت ہے۔ اس کے سوا اور کوئی طاقت نہیں
( خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 1997 ء بمقام بیت باد کر وکس ناخ- جرمنی )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلْكُ
السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيْتُ فَآمِنُوا بِاللَّهِ
وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ
لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
پھر فرمایا:
اف:
آج اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کی مجلس خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع
شروع ہو رہا ہے اور اس اجتماع میں بعض ایسی نصیحتیں میں کرنی چاہتا ہوں جن کا درحقیقت تو گل عالم
کی جماعتوں سے تعلق ہے لیکن اس اجتماع کے حوالے سے وقت ایسا آ رہا ہے جس کے نتیجے میں مجھے
بہر حال یہ اعلان کرنا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ آج اگر یہ اعلان ہو تو بہتر ہے۔ اس اعلان کا تعلق توحید
باری تعالی سے ہے اور توحید کے دو مظاہر ہیں جو اس وقت میرے پیش نظر ہیں یعنی دونوں حوالوں
سے میں آج کے خطبہ میں جماعت کو چند نصیحتیں کروں گا۔
پہلے تو اس ایک آیت کا جو بڑی آیت ہے اور ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے اس لئے معلوم ہوتا ہے
خطبات طاہر جلد 16
358
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
صلى الله
ایک سے زیادہ آیات ہیں مگر سورۃ اعراف کی ایک 159 ویں آیت ہے یہ، اس میں آنحضرت کی کو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ارشاد ہے کہ یہ اعلان عام کر دے قُلْ کہہ دے يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي
رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا اے بنی نوع انسان میں تم سب کی طرف، تمام تر کی طرف اللہ کا
رسول بنا کے بھیجا گیا ہوں ۔ اس خدا کا رسول ، اس اللہ کا رسول جس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی
بادشاہت ہے۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں ۔ وہی ہے جو زندہ
کرتا ہے اور وہی ہے جو مارتا ہے۔ فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي ۔ پس اس
اللہ پر ایمان لے آؤ۔ وَرَسُوْلِهِ اور اس کے رسول پر جو النبي الأمي ہے ایسا نبی ہے جس کو
دنیا میں کسی نے دین اور سیادت کے معاملات نہیں پڑھائے۔ تمام دنیا کو تعلیم دینے کے لئے اللہ نے
ایک ایسے انسان کو منتخب فرمایا ہے جس نے دنیا سے کچھ نہیں سیکھا ۔ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِه وه
صرف اللہ پر ایمان لاتا اور اس کے کلمات پر ایمان لاتا ہے۔ و لاتا ہے۔ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اور
تم اس کی پیروی کرو تا کہ تم ہدایت پا جاؤ۔
صلى الله
یہ توحید باری تعالیٰ کا اعلان ہے جو عالمی اعلان ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی توحید آنحضرت می
کی وساطت سے تمام دنیا پر چھاتی ہے اور سب دنیا کو ایک ہاتھ پہ جمع کرتی ہے۔ یہ وہ اعلان ہے جس
کی روشنی میں میں آج کے مضمون کو آگے بڑھاؤں گا ۔ سب سے پہلے تو میں یہ بیان کرنا ضروری سمجھتا
ہوں کہ آج تمام دنیا میں توحید سے بڑھ کر اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایک توحید ہے جو تمام عالم کے
اختلافات کو مٹا سکتی ہے۔ ایک تو حید ہی ہے جو تمام عالم کے رنگ ونسل اور قوموں اور جغرافیاؤں کے
اختلافات کو دور کر سکتی ہے اس کے سوا اور کوئی نظریہ نہیں جو انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرے۔
تو حید کو آپ عالمی مسائل سے الگ کر لیں تو تمام قو میں اپنے اپنے دائرے میں بکھر جائیں
گی۔ ہر رنگ الگ الگ اور جدا جدا ہو جائے گا۔ ہر زبان تفریق کے لئے استعمال ہوگی اور ہر قوم کا اپنا
ایک تشخص ہو گا جو اپنے تشخص کے گرد گھومے گی اور اپنے تشخص کی ہی وفا کرے گی۔ تمام عالم کے
پر جمع ہونے کا کوئی تصور ممکن ہی نہیں ہے جب تک اس عالی تو حید کا اعلان نہ کیا جائے ؟
کا اس آیت کریمہ میں اعلان فرمایا گیا ہے اور اسی توحید کے ذریعے آنحضرت ﷺ کو یہ ارشاد ہے کہ
سارے عالم میں یہ اعلان کرو کہ میرے ہاتھ پر اب تمہیں اکٹھا کیا جاتا ہے۔ تمام عالم میں سے مجھے
خطبات طاہر جلد 16
359
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
منتخب فرمایا گیا ہے کہ میں دنیا کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کروں اور ایک ایسے شخص کو منتخب فرمایا گیا ہے جس پر
مقامی تعلیمات کا کوئی بھی اثر نہیں۔
صلى الله
عليسة
یہاں لفظ الأمي اس بات کی وضاحت کر رہا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی یا کسی
ملک اور کسی قوم کی تعلیمات سے ہرگز متاثر نہیں تھے اور اگر آپ کسی ایک قوم کی گود میں پرورش پانے تھے اور قوم
والے اس رنگ میں ہوتے کہ اس قوم کے اعلیٰ تصورات یا اخلاق یا ان کے شخصی تشخص کے تابع ہو کر
آپ نے بچپن گزارا ہوتا تو آپ کے لئے ممکن نہیں تھا کہ آپ گل عالم کو ایک نبی کے طور پر مخاطب
فرماتے۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام فرمایا کہ شروع ہی سے آپ کو بغیر تعلیم کے چھوڑا یہاں تک کہ
الف ب لکھنا آپ کو نہیں آتا تھا اور اس پہلو سے جو بھی تعلیم دی ، خود دی اور جب خود تعلیم دی تو
سارے عالم کو مخاطب کر کے یہ اعلان فرمایا کہ میں وہ الأمي شخص ہوں جس کو دنیا کی کسی قوم نے
تعلیم نہیں دی اور تم سب قوموں کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں ۔
اس میں ایک اور خوشخبری کا پیغام بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ دنیا کی اکثر قو میں آتی ہیں۔ مغرب
البا یہ تصوربھی نہیں کر سکتیں کہ دنیا کی بھاری تعداد ایسی ہے جس کو لکھنا پڑھنا بھی نہیں آتا
افریقہ کی آبادی ہے بہت بھاری جس کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا ، ہندوستان کی بہت بھاری آبادی ہے جسے
لکھنا پڑھنا نہیں آتا۔ پاکستان کی بہت بھاری آبادی ہے۔ اسی طرح جزائر کے رہنے والے ہیں کسی کو
کچھ لکھنا پڑھنا نہیں آتا اور ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ اگر کسی بہت بڑے عالم کو رسول بنا کے بھیجتا تو وہ
کہہ سکتے تھے کہ اسے تو علم کی فضیلت حاصل ہے یہ وہ باتیں کرتا ہے جو ایک عالم کو زیب دیتی ہیں ہم
جاہلوں کا کیا کام کہ اس کے پیچھے چل سکیں ، ہمیں توفیق کیا ہے کہ ہم ایک بڑے عالم کی پیروی کر
سکیں ۔ پس اللہ تعالیٰ نے انسان کے بنیادی مقام سے محمد رسول اللہ ﷺ کو اٹھایا ہے جو انسانیت کے
تقاضوں کے لحاظ سے سب میں برابر ہے اور تعلیم کے لحاظ سے بھی ان میں سے کم سے کم کے ساتھ ہے
یعنی جو نچلے سے نچلا درجہ انسان کا تعلیم کے لحاظ سے ہو سکتا ہے وہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو
الله
حاصل تھا۔ پس اس پہلو سے دنیا کی کوئی قوم اور دنیا کا کوئی انسان یہ نہیں کہہ سکتا کہ تم ہمارے لئے نہیں ہو
تم ہم سے اونچے آدمیوں کے لئے ہو اور سب سے نیچے سے سفر شروع فرمایا اور سب سے اوپر تک پہنچے۔
یہ وہ کمال ہے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کا جس نے آپ کو گل عالم کا نبی بنانے میں
صلى الله
خطبات طاہر جلد 16
360
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
صلى
ایک فوقیت عطا فرمائی ہے۔ وہ ہے۔ وہ فوقیت کیا ہے۔ میں اس کے متعلق چند باتیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا
ہوں۔ آنحضرت ﷺ کو تمام بنی نوع انسان پر ایک ہی فوقیت ہے اور وہی فوقیت آپ کی قدر مشترک
ہے، اللہ تعالیٰ کی صفار کی صفات میں رنگین ہونا۔ آنحضرت ا چونکہ امی تھے اس لئے کسی قوم کی صفات
نے آپ پر اثر نہ کیا۔ چونکہ اللہ سے محبت رکھتے تھے اور اللہ آپ سے محبت رکھتا تھا اس لئے آپ نے
اللہ کے رنگ سیکھے اور اللہ نے اپنے رنگ آپ کو سکھائے اور یہی وہ مرکزی نکتہ ہے جسے یا د رکھنا عالمی
وحدت پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے۔
خدا تعالیٰ کی صفات ہی ہیں جو درحقیقت اللہ کو اس کی مخلوق سے باندھتی ہیں اور ان صفات کا
صلى الله
رشتہ نہ ہو تو کوئی اور رشتہ انسان کو دوسرے انسان کے ساتھ اکٹھا نہیں کر سکتا۔ پس آنحضرت ﷺ کو امی
ہونے کے باوجود جو غیر معمولی فوقیت عطا ہوئی وہ یہ تھی کہ آپ نے اللہ کی صفات سیکھیں اور اللہ کی
صفات کا رنگ اپنے آپ کو پہنایا اور اس رنگ کے نتیجے میں آپ ایسے وجود کے طور پر ابھرے جیسے خدا
اپنی مخلوق سے ہے۔ اللہ کو اپنی ہر مخلوق سے تعلق ہے اور مخلوق میں سے کوئی نہیں جو یہ کہہ سکے کہ اے خدا
تو تو بہت بلند ہے، بہت مرتبوں والا ہے، بہت عظیم الشان ہے، ہمارا تجھ سے کیا جوڑ ہے۔ ناممکن ہے
کہ ادنیٰ سے ادنی مخلوق بھی اللہ تعالیٰ سے یہ سوال کر سکے کہ ہمارا تجھ سے کوئی تعلق نہیں ، ہم تو ذلیل اور
حقیر مخلوق ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا جواب یہ ہوگا کہ یہ ناممکن ہے کہ خالق کا مخلوق سے کلیہ تعلق توڑا
جاسکے اور مخلوق جتنا چاہے دور ہٹے لیکن وہ خالق سے اپنا تعلق کسی صورت تو ڑ نہیں سکتی ۔ اگر وہ بگڑ گئی
ہے تو اس کو صحیح کرنے کا ایک طبعی تقاضا ہے جو خالق کی صفت خالقیت سے اٹھے گا۔
پس اللہ تعالیٰ کا تمام بنی نوع انسان ہی سے نہیں کا ئنات کی ہر مخلوق سے ایک ایسا تعلق ہے
کہ اس مخلوق کے لئے شعور کا ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ مادے کی ہر قسم خواہ وہ تخلیق کی بہت ہی
ابتدائی حالت پر ہو اور قانون قدرت کے تابع اس کے لئے ترقی کرنا ابھی باقی ہو اس کی شاکلت میں
ہی اللہ تعالی آئندہ ترقیات کے نقوش درج کر دیتا ہے اس لئے بظاہر انسان اس کو چھوٹا دیکھتا ہے مگر
اس میں بڑھنے، ترقی کر کے عظیم الشان انسان بننے کی صلاحیتیں موجود رہتی ہیں۔ اس لئے انسان
جب تک خدا کی کسی صفت کا مظہر نہ ہو اس میں صفات پیدا ہی نہیں ہوسکتیں اور صفات کا نہ ہونا عدم کا
نام ہے۔ پس سب سے اہم نکتہ توحید باری تعالیٰ کے معاملے میں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ توحید کے سوا
خطبات طاہر جلد 16
361
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو کائنات کو ایک دوسرے سے باندھ سکے، جو زندگی کو ایک دوسرے کے ساتھ
باندھ سکے اور پھر انسانوں کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کر سکے۔
خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر ہر چیز الگ الگ ہے، ہر ذرہ الگ الگ ہے اس میں کوئی بھی یکسانیت کا
پایا جانا ممکن نہیں رہتا۔ اسی منظر کو اللہ تعالیٰ سائنسی دنیا میں ایک ایسے منظر کے طور پر پیش فرماتا ہے جسے
سائنسدان آخری اکائی کہتے ہیں اور جسے وجود کے افق کے پر لی طرف بتایا جاتا ہے۔ سائنس دانوں
کے نزدیک اس وحدت کا نام Singularity ہے اور وہ وجود کے افق پر جس کے بعد ہمیں کچھ
دکھائی نہیں دیتا کہ اس وحدت کو کیا ہوا ، اس نے کیا شکل اختیار کی اسے وہ Event Horizon کا
نام دیتے ہیں یعنی سائنس دانوں کے نزدیک ایک Event Horizon ہے جس کے بعد تمام مادہ
اپنی تمام تر صفات کے ساتھ ایک ایسی وحدت میں ڈوب جاتا ہے جس وحدت کی باہر والوں کو کوئی بھی
خبر نہیں۔ حساب دان ہیں جو حساب لگاتے پھرتے ہیں اور ان میں بھی بڑے اختلافات ہیں۔ بعض
حساب دان اس وحدت کا ایک تصور رکھتے ہیں ۔ بعض حساب دان اسی طرح بہت بڑے بڑے دنیا
کے علماء ایک وحدت کا دوسرا تصور رکھتے ہیں مگر فی الحقیقت کوئی نہیں ہے جو Event Horizon
سے پرلی طرف گزر سکے، جو اس افق پر جو وجود کا افق ہے اس پر نگاہ ڈال کر اس سے پار دیکھ سکتا ہو اور
پار وہ Singularity ہے یعنی توحید ۔ پس سائنس دان اپنی زبان میں بھی ایک توحید ہی کا اقرار کر
رہے ہیں اور توحید کے اقرار کے بغیر وجود ہی ممکن نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں یہ تو حید Singularity جب
بھی ابھرے گی صفات کی صورت میں ابھرے گی اور جب ڈوبے گی تو ہمارے نقطہ نگاہ سے صفات
ہماری نظر سے غائب ہو جائیں گی اور اسی کا نام عدم ہے۔ پس ساری کائنات میں اگر عدم ہے تو خدا تعالیٰ
کی طرف لوٹ جانے کا نام عدم ہے اور چونکہ یہ عدم نسبتی ہے، ایک وجود کی طرف لوٹ جانے کا نام ہے جو
خالق ہے اسی سے پھر یہ عدم دوبارہ تخلیق کی شکلیں اختیار کرتا ہے۔
توحید عالم اور توحید باری تعالیٰ یہ ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں مگر جو بات میں آپ
کو سمجھا رہا ہوں وہ صرف اتنی ہے کہ صفات ہی کا نام زندگی یا وجود ہے۔ صفات باری تعالیٰ کو نکال دیں
تو کوئی وجود باقی نہیں رہتا۔ اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کی دو طرح کی صفات ہیں ایک وہ صفات جو کسی
خاص مخلوق سے ایک تعلق رکھتی ہیں۔ کچھ وہ صفات جو زیادہ تر مخلوق سے تعلق رکھتی ہیں۔ جہاں تک
خطبات طاہر جلد 16
362
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
آنحضرت ﷺ کا تعلق ہے آپ نے توحید کے سارے مناظر بنی نوع انسان کے سامنے کھول دیئے
اور اس پہلو سے قرآن کریم خود ایک بے مثل کتاب ہے جس کی کوئی اور مثال دنیا کی الہی کتب میں
دکھائی نہیں دیتی یعنی صفات باری تعالیٰ کو قرآن کریم اسی طرح درجہ بدرجہ پیش فرماتا ہے وہ صفات
جن کا مخلوق سے تعلق ہے اور ہر مخلوق سے تعلق ہے اس کے بغیر مخلوق ہے ہی کوئی نہیں ۔ سے ہے اور بغیر ۔
اب یہ بہت تفصیلی مضمون ہے جس کی بحث کی تفصیل کی گنجائش نہیں ہے مگر اتنا آپ یاد
رکھیں کہ کوئی بھی چیز اٹھا کے دیکھ لیں مادی چیز ہو معمولی سے معمولی ہو، ہمٹی اس کو کہہ دیں مگر مٹی کی بھی
کچھ صفات ہیں اور وہ صفات ہر دوسری مخلوق میں موجود نہیں ہیں کچھ مٹی کی ہیں کچھ دوسری مخلوقات کی
بھی ہیں۔ لوہا دیکھ لیجئے لوہے کی اپنی کچھ صفات ہیں اگر ان صفات کو لوہے سے جدا کریں تو لوہا ختم
ہے اس کا کوئی وجود باقی نہیں رہتا۔ تو مٹی اٹھالیں، پانی دیکھ لیں، دنیا کی کوئی مادی چیز جس تک
روز مرہ آپ کی رسائی ہے اس کو پکڑ کر اس پر غور کر کے دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے یہ دیکھ کر کہ وہ
وجود صرف صفات سے تعلق رکھتا ہے صفات کو مٹا دو تو وجود غائب۔ پس صفات کے مٹنے کا نام ہی عدم
ہے لیکن عدم ہمیشہ خدا کی ذات میں ختم ہوتا ہے، الگ اپنی ذات میں نہیں مٹتا۔اس کا نام
Singularity ہے یعنی سائنسدان جس کو وحدانیت کہتے ہیں وہ یہ مراد ہے ان کی کہ کوئی عدم ایسا
انہیں جو حقیقہ کا لعدم ہو جائے۔ جہاں تک بیرونی سوچوں کا تعلق ہے، جہاں تک بیرونی آنکھوں کا
تعلق ہے، بیرونی کانوں کا تعلق ہے، حواس خمسہ کا تعلق ہے، کوئی چیز ایسی ہے جو عدم ہو چکی ہے ہمیں
کچھ علم نہیں مگر اس عدم کے اندر اس کی صفات غرق ہو جانے میں ایک ایسی طاقت موجود ہے جو پھر
اسے اچھال کر وجود بخش سکتی ہے اور یہی Singularity ہے جو ساری کائنات پر حاوی ہے اس میں
کوئی بھی استثناء نہیں ہے۔
پس آج کے زمانے میں جب لوگ یہ باتیں کرتے ہیں کہ دنیا کو کیسے اکٹھا کیا جائے گا ۔ دنیا
تو مختلف شکلوں میں بٹی ہوئی ہے چینیوں کی اور شکل، جاپانیوں کی اور شکل، جرمنوں کی اور شکل،
انگریزوں کی ان سے کچھ مختلف اور پھر افریقوں کی شکلیں ہیں اپنے اپنے ملک، اپنی اپنی قوم سے تعلق
رکھنے والی شکلیں، الگ الگ شکلیں ہیں اور عربوں کی ایک شکل ہے، یہودیوں کی ایک شکل ہے۔ پھر
ان کی زبانیں الگ الگ ہیں پھر ان کی تہذیبیں الگ الگ ہیں ۔ تو ان سب کو کیسے ایک ہاتھ پر اکٹھا
خطبات طاہر جلد 16
363
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
کیا جائے گا۔ وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ توحید تو ساری کائنات کو اکٹھا کرتی ہے انسانوں کی کیا
حیثیت ہے انسانوں کے وجود کی اپنی الگ توحید کے علاوہ کوئی بھی حیثیت نہیں ہے۔
الله آنحضرت ﷺ کا یہ پیغام کہ میں تم سب کے لئے رسول بنایا گیا ہوں اس پیغام سے متعلق
ہے، اس سے جڑا ہوا ہے جس میں آپ فرماتے ہیں لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ اس کے سوا
معبود کوئی نہیں ہے۔ اگر اس کے سوا معبود کوئی نہیں ہے تو تم سب کو اکٹھا کرنے کا اس کا حق ہے اور
ایک ایسے شخص کے ذریعے اکٹھا کیا جا سکتا ہے جس میں اس کی وہ صفات مجتمع ہو جائیں جو بنی نوع
انسان کی صفات ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی وہ صفات جو بنی نوع انسان سے تعلق رکھتی ہیں اگر ایک وجود
میں اکٹھی ہو جائیں تو صرف اس کا کام ہے اور اس کا کام ہے کہ تمام بنی نوع انسان کو اپنے لئے ، اپنی
طرف اکٹھا کرے اور تمام بنی نوع انسان کو اکٹھا کر کے اللہ کے حضور پیش کر دے کیونکہ بالآخر وہی
مالک ہے۔
هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ پس اللہ کے سوا کوئی زندہ نہیں کرتا اور کوئی مارتا نہیں۔ یہ وہ بات ہے
جس کا میں نے ابھی آپ سے ذکر کیا تھا کہ Singularity جس کو سائنس دان کہتے ہیں وہ دراصل
ہمارے نقطہ نگاہ سے موت کا دوسر اہ سے موت کا دوسرا نام ہے لیکن ایک ایسے وجود کا دوسرا نام ہے جو دوبارہ زندہ ہو سکتا
ہے یعنی زندگی کی طرف متحرک ہو سکتا ہے اور بالآخر صرف اللہ ہے جو موت سے زندگی نکالتا ہے۔ اب
یہ وہ مسئلہ ہے جس کے متعلق دو دن پہلے جرمنوں کے ساتھ ایک سوال و جواب کی مجلس میں سوال اٹھایا
گیا تھا۔ میں نے سوال کرنے والے کو جو بہت ذہین اور سائنسی امور سے اور فلسفیوں سے واقف لگتا
تھا اس کو میں نے جب یہ جواب دیا کہ خدا تعالی موت سے زندگی نکالتا ہے اور اس کی تفصیل اس کو
سمجھائی کسی حد تک ، یعنی ایک دائرے میں اس کو سمجھایا کہ موت اور زندگی کا فرق کیا ہے اور خدا تعالیٰ
جب زندگی نکالتا ہے تو لازماً ایک وجود ہے جو اس سے پہلے موجود ہے۔ اس پر اس نوجوان نے ایک
سوال اٹھایا اس نے کہا کہ سائنس کے تو نظریات بدلتے رہتے ہیں آج کچھ اور کل کچھ اور خدا کی توحید
کے متعلق ، اس کے وجود کے متعلق ایک سائنس کا حوالہ دے رہے ہیں ہمیں کیا پتا کہ کل کو یہ نظریہ کیا ہو
جائے گا۔ اس نوجوان سے میں نے کہا کہ جو بات میں کہہ رہا ہوں اس کے متعلق تمام دنیا کے سائنس دان
سو فیصد متفق ہیں اور اس بات میں آج تک کبھی سائنس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی نہ کل آسکتی ہے اور وہ
خطبات طاہر جلد 16
364
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
یہ اصول ہے کہ جو چیز کسی تخلیق کے عمل میں داخل کی جاتی ہے دوسری طرف سے جتنی داخل کی گئی تھی
اس سے زیادہ نہیں نکل سکتی ، یہ ناممکن ہے۔ پنجابی میں بھی محاورہ ہے جتا گڑ پاؤ گے انا اسی مٹھا ہوئے
گا اب یہ ہے سادہ سی بات جتنا گڑ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا ہوگا لیکن یہ اسی سائنسی حقیقت کی طرف
اشارہ کر رہی ہے جس کا میں نے آپ سے بیان کیا ہے جو کچھ آپ ڈالیں گے نا ممکن ہے کہ اس سے
زیادہ نکل آئے۔ پس اگر موت کے متعلق سائنس دان یقین رکھتے ہیں کہ موت واقع ہو جاتی ہے تو پھر
اس سے زندگی پیدا کرنا زندہ کا کام ہے۔ جب تک وہ زندہ وجود کسی موت کو زندگی کی طرف متحرک نہ
کرے اس وقت تک موت از خود زندہ نہیں ہو سکتی اس لئے تخلیق میں زندگی کا ڈالا جانا ضروری تھا اور
تخلیق میں زندگی زندہ وجود کی طرف سے ڈالی جاسکتی ہے مردہ وجود کی طرف سے نہیں ڈالی
جاسکتی ۔ اب اس نوجوان کو میں یہ داد دوں گا کہ باوجود اس کے کہ شروع میں بڑے زور سے مخالفانہ
انداز میں اٹھا تھا یہ بات سنتے ہی وہیں بیٹھ گیا۔ اس نے کہا ٹھیک ہے مجھے بات سمجھ آگئی ہے۔ ایک
قانون ہے جس کے متعلق قطعیت کے ساتھ تمام دنیا میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ کبھی اس میں کوئی تبدیلی
نہیں ۔ جتنا ڈالو گے اس سے زیادہ نکل نہیں سکتا۔ کچھ بیچ میں ڈوب جائے گا، کم نکلے گا، زیادہ سے
زیادہ اتنا ہی نکلے گا مگر اس سے زیادہ نہیں نکل سکتا جو ڈالا جائے گا۔
صلى
پس کا ئنات اگر مردہ ہو چکی تھی اور Singularity کا یہی مطلب ہے کہ تمام صفات سے
عاری ہو گئی تھی تو پھر اس میں زندگی جب تک کوئی زندہ وجود نہ ڈالے اس وقت تک وہ زندہ ہو نہیں سکتی
یہ ناممکن ہے۔ پس آنحضرت ﷺ کو جس اعلان عام کا ارشاد فرمایا گیا ہے اس میں یہی مرکزی نقطہ ہے
هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ وہ ایک ہی ذات ہے جو زندہ کرتی ہے اس لئے کہ وہ زندہ ہے وَيُمِيتُ اور
زندہ وجود جب اپنی زندگی کی علامتیں واپس لیتا ہے تو جو باقی چیز ہے وہ مردہ کہلاتی ہے۔ تو وہ ذات
زندہ بھی کرتی ہے اور مردہ بھی کرتی ہے۔ فرمایا کہ تم دنیا کو اعلان کر کے بتاؤ کہ اس کی طرف میں تمہیں
بلانے آیا ہوں اور مجھ میں وہ صفات موجود ہیں جو زندگی کی صفات ہیں۔
یہ جو اعلان ہے یہ قرآن کریم میں دوسری جگہ بھی بیان ہوا ہے جہاں آنحضرت کے
متعلق فرمایا گیا کہ جب کوئی ایمان لے آئے تو ان کو بلاؤ تا کہ تم ان کو زندہ کرو۔ پس زندہ کرنا کیا ہے؟
یہ مضمون ہے جو میں آپ کو سکھانا چاہتا ہوں، آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں۔ زندہ کرنا صفات باری تعالیٰ کا کو
خطبات طاہر جلد 16
365
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
اختیار کرنا ہے اس کے سوا اس کے کوئی معنی نہیں۔ پس سائنسی نقطہ نگاہ سے، فلسفیانہ نقطہ نگاہ سے یہ
بات آپ کو سادہ لفظوں میں میں نے سمجھائی ہے اور اس کے سوا کوئی بات ممکن ہے ہی نہیں۔ صفات
باری تعالیٰ کا نام زندگی ہے اس کے سوا کوئی اور نہیں اور آنحضرت جب فرماتے ہیں کہ میں تم سب کو
زندگی کی طرف بلا رہا ہوں تو مراد ہے آپ نے لازما اللہ تعالیٰ کی وہ تمام صفات اختیار کیں جو بندوں
کے لئے اختیار کرناممکن تھا اور جب خدا کی صفات لے کر دنیا میں نکلیں تو قوموں کا کیا حق رہ جاتا ہے
کہ وہ آواز اٹھائیں کہ ہم فلاں قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ رنگ ونسل کا کیا حق رہ جاتا ہے کہ وہ آواز
اٹھائیں کہ اے صفات باری تعالیٰ کی طرف بلانے والے ہم تو ایک اور قوم اور ایک اور نسل سے تعلق
رکھتے ہیں کیونکہ صفات باری تعالیٰ ان سب میں برابر پھیلی پڑی ہے۔ کوئی بھی قوم نہیں ہے جو اپنے
ایسے وجود کا اعلان کر سکے جو صفات سے الگ وجود ہے۔
پس جو وجود اللہ کی صفات سے متصف ہو کر ان قوموں کو اکٹھا کرنے کا اعلان کرتا ہے دنیا
کی کسی قوم کے پاس کوئی عذر کوئی بہانہ نہیں ہے کہ وہ اس کا انکار کر سکے۔ پس آج اگر قومیتوں کو
مٹانے والی کوئی طاقت ہے تو وہ توحید ہی کی طاقت ہے اس کے سوا اور کوئی طاقت نہیں ہے۔ پس ہم
جو ساری دنیا کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے لئے اٹھے ہیں ہمارے پاس تو حید کے سوا اور کوئی رنگ ہی نہیں
اور کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔ پس آنحضرت ﷺ نے جس تو حید کی طرف بلایا ہے وہ صفات باری تعالیٰ کا
ایک دوسرا نام ہے۔ ان صفات کا نام ہے جو اس کی ساری مخلوق میں اور تمام انسانوں میں
پر پائی جاتی ہیں۔ ان صفات کے نام پر آپ دنیا کو اکٹھا کر سکتے ہیں ۔ ان صفات سے ہٹ کر آپ دنیا
کو اکٹھا نہیں کر سکتے اور ان صفات کو اپنانا ہی درحقیقت ایک طاقت کا حصول ہے، آپ کے اندر اس
کے سوا کوئی طاقت نہیں۔
صلى الله
پس آنحضرت ﷺ کو عرب قوم سے اٹھانا اور ساری دنیا پر منطقی طور پر یہ ثابت کر دینا کہ اس
کی آواز پر لبیک کہنا تمہارا فرض ہی نہیں تمہارے اپنے وجود کے لئے ضروری ہے، تمہاری بقاء کے لئے
ضروری ہے کیونکہ اس خدا کی طرف سے آیا ہے هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ جو زندہ بھی کرتا ہے اور مارنا
بھی جانتا ہے۔ اگر رسول اللہ ﷺ سے تم نے خدا کی صفات جو زندگی کی طرف بلانے والی ہیں وہ
حاصل نہ کیں تو تم مر جاؤ گے اور اس کے سوا تمہارے لئے اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ یہ اعلان کرنے والا
خطبات طاہر جلد 16
366
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
رسول جب دنیا کو بلاتا ہے تو رسالت کا عالمی ہونا ایک طبعی نتیجہ بن جاتا ہے۔ جب رسالت عالمی ہو
جائے جو صفات باری تعالیٰ کے اظہار سے ہوتی ہے تو پھر یہ فرق کیسے رہ جائے گا کہ فلاں یورپین ہے،
فلاں افریقن ہے، فلاں چینی ہے، فلاں عرب ہے، فلاں ہندوستانی ہے یہ سارے فرق از خود توحید
سے مٹ جاتے ہیں کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔
پس جس کو بھی آپ نے جماعت احمد یہ اسلامیہ میں داخل کرنا ہے اس کو صفات کے حوالے
سے داخل کرنا ہوگا، اسے نیشنیلٹی کے حوالے سے داخل نہیں کیا جاسکتا۔ جہاں بھی آپ نے نیشنیلٹی کے
حوالے سے داخل کیا وہاں اچانک توحید ٹوٹے گی اور تمام وجود منتشر ہو کر بکھر جائیں گے۔ پھر ہر
رنگ، نسل، قوم کا اپنا اپنا ہی حق رہ جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بڑا سمجھے اور اپنے آپ کو الگ سمجھے۔ پس
آنحضرت ﷺ کے عالمی ہونے کا توحید باری تعالیٰ سے ایک گہرا اٹوٹ تعلق ہے اور کل عالم کا آپ
کی طرف رجوع کرنا اس کے سوا ممکن نہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ میں وہ صفات ہوں جو انسانوں کے
صلى
رنگوں اور قوموں میں فرق نہ کرتی ہوں اور وہ صفات خدا کے سوا اور کوئی صفات نہیں ہیں۔
پس آنحضرت ﷺ کے متعلق جب خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ
(النور: (36) یہ ایک ایسا نور ہے جو نہ مشرق کا ہے نہ مغرب کا ہے تو سوائے خدا کے نور کے اس کا کوئی
اور معنی بنتا ہی نہیں ۔ ایک خدا کی ذات ہے جو نہ مشرق کی ہے نہ مغرب کی ہے سب کی برابر ہے۔ پس
آپ کو ہر ایک کے لئے برابر بنا ہوگا اور اس کے بغیر نہ نبوت کی وحدت ہو سکتی ہے نہ خلافت کی وحدت
ہو سکتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ایک خلیفہ کو مختلف قو میں کیوں قبول کریں۔ ان کا سر پھر گیا ہے کہ ایک
پاکستانی کو خلیفہ مان لیں؟ یا اگر خلافت کہیں خدا اور بھیجنا چاہے تو اس کے سامنے سرتسلیم خم کر دیں۔
پہلی بات ان کو یہ سوچنی ہوگی کہ کیا ایک عرب کو مانا تھا کہ نہیں مانا تھا ؟ کیا عرب کی حیثیت
سے مانا تھا؟ ہرگز نہیں کیونکہ یہ ساری قو میں وہ ہیں جو عربوں کو مختلف پہلوؤں سے حقیر جانتی ہیں۔
آپس میں لڑ رہے ہیں، فساد برپا ہے، قومی مقاصد کا کوئی خیال نہیں ہے یہ ساری باتیں ان کو پھاڑ رہی
ہیں اور دنیا میں بظاہر طاقتور ہونے کے باوجود بالکل حقیر اور کمزور دکھا رہی ہیں تو آنحضرت ﷺ کوکسی
امریکن کسی جرمن کسی انگریز کسی یہودی کسی چینی جاپانی نے عرب کے رسول کے طور پر نہیں پکڑا۔
سوائے اللہ کی نمائندگی کے آپؐ کے وجود میں دوسری قوموں کو اور کچھ دکھائی نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ
خطبات طاہر جلد 16
367
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
قومی تشخص غائب ہو گیا اور ایک ایسا رسول ابھرا ہے جو کل عالم کے لئے برابر ہو گیا اور یہ چیز رسالت
کے ساتھ لازمی ہے اور بہت سے لوگ نہیں سمجھتے۔
اب دیکھو حضرت عیسی علیہ السلام کو ان مغربی قوموں نے کیوں قبول کیا اور کیوں اپنا لیا وہ تو
فلسطین کے باشندے تھے، وہ تو سمیٹک ( Semitic ) قوم کے ایک شخص تھے۔ یورپ والوں کو کیا
سوجھی کہ ان کو ایسا اپنا لیا کہ خدا کا بیٹا تک بنا بیٹھے۔ امریکہ اور دور دراز کے ممالک، مشرق و مغرب
میں کیوں ایسے پیدا ہوئے جن کے رنگ نسل ، قومیت سب الگ الگ تھے مگر فلسطین کے پیدا ہونے
والے ایک شخص کو انہوں نے اپنا لیا۔ اس لئے کہ اس کی صفات میں انہوں نے الوہیت کے رنگ
دیکھے تھے اس لئے کہ اس الوہیت کے رنگ کو انہوں نے پھر بڑھا کر خدا میں تبدیل کر دیا مگر عالمیت
خدا سے تعلق رکھتی ہے یہ مضمون ہے جو انہوں نے عملاً ثابت کر دیا اور اس کے نتیجے میں بڑے بڑے
تعصبات پیدا ہوئے مگر وہ تعصبات کی کہانی بھی ایک دردناک اور الگ کہانی ہے میں اس کی تفصیل
میں نہیں جاتا۔ میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ عیسائیت کی مثال آپ کے سامنے ہے کتنی مختلف قوموں،
کتنے مختلف ممالک سے تعلق رکھتی ہے مگر ایک ایسے انسان پر اکٹھی ہو گئی جو اپنی ذات میں ایک سمیٹک
قوم کا باشندہ تھا اور عربوں میں سے تھا فلسطینی ہونے کے لحاظ سے اور ان کو یہ بات سمجھ نہ آئی کہ بعینہ
اسی دلیل پر عرب ہی سے وہ ایک وجود اٹھے گا جو خدائی صفات ہونے کے لحاظ سے عالمی وجود بن
جائے گا اور اس کو خدائی صفات کا مظہر ہونے کے اعتبار سے ہمیں لازماً قبول کرنا ہوگا۔ پس جیسے عیسی
علیہ
الله
سلام نے قومیتوں کے فرق مٹادیئے تھے وہی عیسی ہیں جن کی قوموں نے لاز ما محمدرسول اللہ ﷺ کی
طرف جھکنا ہے کیونکہ آپ نے بھی قوموں کے فرق محض ایک چھوٹے دائرے میں نہیں مٹائے بلکہ
عالمی دائرے میں مٹائے ہیں ۔ کل عالم سے خدا تعالیٰ کی ان صفات کی جلوہ گری کے ذریعے جو عالمی
صلى الله
صفات ہیں، آنحضرت ﷺ نے قومیتوں کے رنگ مٹا دیئے۔
پس قوموں کا تفرقہ مٹانا لازم ہے مگر توحید کے ذریعے، وحدت الہی کے ذریعے ۔ اس کو
چھوڑ کر آپ قومی تفرقہ مٹانے کی کوشش کریں ، آپ سر ٹکرالیں گے، اپنے وجود کو پارہ پارہ کر لیں گے مگر
یہ قومی تعصب کبھی مٹائے نہیں جاسکیں گے۔ ایک زبان ہی کو دیکھ لیجئے جب پاکستان کا وجود ابھی بننے
والا تھا حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ اعلان کیا اور بعد میں پاکستانی سربراہوں کو بات
خطبات طاہر جلد 16
368
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
سمجھائی۔ آپ نے فرمایا کہ تم ایک قوم تو بن سکتے ہو یعنی ایک توحید کے نام پر اکٹھے ہو رہے ہو مگر
زبانوں کو نہ مٹانا ۔ یا د رکھو اگر تم نے بنگالی زبان پر ہاتھ ڈالا تو وہ تمہارا ہا تھ کاٹ دیں گے مگر اپنی زبان کو زبان پر ڈالاتو
نہیں مٹنے دیں گے۔ تو توحید میں بھی ایک تفریق ہے اور وہ تفریق ایسی ہے کہ اگر اس پر آپ ہاتھ
ڈالیں تو تو میں ردعمل دکھاتی ہیں مگر خدا کی وحدانیت میں جو عالمی صفات کی جلوہ گری ہے اس پر کوئی
ہاتھ نہیں ڈال سکتا ، وہ سب کے لئے برابر ہے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ بنگال میں جو علیحدگی کی تحریک چلی
ہے وہ اس لئے چلی کہ بعد میں لیاقت علی خاں وغیرہ نے زبان کو کچلنے کے لئے کوشش شروع کر دی ۔
ان کا یہ خیال تھا کہ مغربی پاکستان اور مشرقی پاکستان جو اس وقت مشرقی پاکستان کہلاتا تھا ان کو اکٹھا
کرنے کا اس کے سوا کوئی ذریعہ نہیں ہے کہ زبان ختم کردوان کی اور اردو پھیلا دو اور اردو زبان دونوں
کو باندھ دے گی مگر جیسا کہ حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی فراست سے سمجھا وہی بات درست ثابت
ہوئی۔ زبان پر ہاتھ ڈالنے کے نتیجے میں وحدت بنی نہیں ، ٹوٹ گئی اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ توحید
کے اعلان کے باوجود یہ بھی فرماتا ہے:
وَمِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ
وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِلْعَلِمِينَ (الروم : 23)
کہ اللہ تعالیٰ کے نشانات میں سے یہ ہے کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ وہ ایک
ہی ہے پیدا کرنے والا مگر تمہاری زبانوں اور رنگوں کے اختلاف بھی اسی نے پیدا کئے ہیں۔ پس توحید
میں ایک رنگ ونسل اور زبانوں کے اختلاف کا جلوہ بھی ہے جو تو حید کو باطل نہیں کرتا : حید کو باطل نہیں کرتا جو یہ پیغام دیتا
ہے کہ اے عالمی تو حید کے علم بردار و رنگ ونسل اور زبانوں کو مٹانے کی کوشش نہ کرنا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ
نے پیدا کی ہیں یہ رنگ اللہ تعالیٰ نے الگ الگ بنائے ہیں ان کے الگ الگ ہوتے ہوئے بھی
وحید کے بندھن سے ان کا ایک گلدستہ بناؤ۔ یہ ساری قو میں ایک خوبصورت گلدستے کی صورت میں
۔
توحید کے دھاگے سے باندھی جائیں تو یہ وہ عالمی منظر ہے تو حید کا جو جگہ جگہ دکھائی دے گا۔
جرمن قوم کی جرمن زبان کی صورت میں توحید جلوہ گر ہو گی ، ان کے خوبصورت سرخ و سفید
رنگ کی صورت میں توحید جلوہ گر ہوگی ۔ افریقنوں کی زبان کی صورت میں وہاں تو حید جلوہ گر ہوگی ۔
ان کے سیاہ رنگ میں بھی ایک شان ہے۔ آج چونکہ سفید قوموں کی بادشاہی ہے اس لئے لوگ یہ سمجھ
خطبات طاہر جلد 16
369
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
نہیں سکتے مگر رفتہ رفتہ یہ سمجھنے لگیں گے اور کچھ کچھ ان کو سیاہ رنگ کا بھی حسن دکھائی دینے لگا ہے۔ مگر
جانوروں میں دیکھو ان کو دکھائی دیتا ہے بالکل سیاہ مرغی یا بالکل سیاہ پرندہ اور بالکل سفید مرغی اور
بالکل سفید پرندہ یہ اپنے اپنے حسن رکھتے ہیں اور کوئی سفید مرغی کسی کالی مرغی کو یہ نہیں کہہ سکتی کہ جاؤ کو یہ کہ
جاؤ تمہارا تو رنگ کالا ہے ، وہ آگے سے برابر طور پر یہ کہہ سکتی ہے جاؤ جاؤ تمہارا تو رنگ ہی کوئی نہیں،
چٹی سفید ، کچھ بھی نہیں تمہارے اندر۔
پس اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاں توحید باری کا اعلان کے
صلى الله
صلى الله
کا اعلان کروایا محمد رسول اللہ ﷺ سے،
وہاں یہ اعلان بھی ساتھ کروایا کہ تو کہہ دے کہ رنگ اور زبانوں کے فرق یہ میرے اللہ نے پیدا کئے
ہیں خبردار رہو جو تم نے ان پر ہاتھ ڈالا۔ سفید فاموں کو سفید فام رہنے دو۔ خوشی سے تم سے تعلق
زوجیت قائم کرتے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔ ان کی زبانوں کو بھی نہیں چھیڑنا۔ ہر ایک کی زبان کا
احترام کرو اس کی عزت کرو لیکن اس کے باوجود ان کو بتاؤ کہ یہ خدا ہی کی شان ہے توحید باری تعالیٰ کی
کہ وہ اس طرح مختلف رنگوں میں جلوہ گر ہوئی ہے اور مختلف رنگ صفات کے جب ایک جگہ اکٹھے
ہوتے ہیں تو پھر وہ صفات ابھرتی ہیں جو الہی صفات لا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ کی صفات ہیں ۔
پس آنحضرت ﷺ کی ذات میں ایک نبی ہونا اور کل عالم کا اکٹھا ہونا دیکھو قرآن کریم نے
کس کس طریق سے سمجھایا۔ اس کے سارے پہلو آپ پر روشن کر دیئے لیکن یاد رکھیں صفات کے سوا
یعنی خدا کی صفات کے سوا جن کا رنگ الگ الگ نہیں ہے خدا کی صفات کے سوا جن کی زبان الگ
الگ نہیں ہے وہ ایک ہی رنگ اور ایک ہی زبان رکھتی ہیں ساری دنیا کو آپ مختلف زبانیں بولنے
والوں کو مختلف رنگوں کے لوگوں کو آپ ایک ہاتھ پہ اکٹھا نہیں کر سکتے ۔ پس یہ صفات ہیں کیا ؟ جیسا
کہ میں نے بیان کیا تھا کہ خلافت کو آپ دیکھیں کہ سب دنیا کی خلافت ہو ہی نہیں سکتی اگر کسی ایک قوم
سے تعلق رکھتی ہو لیکن جو حضرت محمد مصطفی ماہ کا خلیفہ یا آپ کے خلیفہ کا خلیفہ ہو اس کے اندر خدا تعالیٰ
کی وہ صفات ضرور جلوہ گر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں رنگ ونسل کو اپنی جگہ دیکھتا ہے مگر بری، غیر کی نظر
سے نہیں دیکھتا اپنی نظر سے دیکھتا ہے۔ جیسے خدا کالے کو اپنا سمجھ کے دیکھتا ہے، جیسے خدا جرمن بولنے
والے کو اور انگریزی بولنے والے کو اور سپینش بولنے والوں کو اپنا سمجھ کے دیکھ اور سن رہا ہوتا ہے اسی
طرح خلیفہ وقت کو خدا تعالیٰ وہ الہی صفات عطا فرماتا ہے جو کل عالم کو ایک ہی رنگ میں دیکھنے لگتی
صلى الله ۔
خطبات طاہر جلد 16
370
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
ہیں۔ اگر یہ نہ ہو تو خلافت کا وجود مٹ جائے گا اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہے گی۔
یہی وجہ ہے کہ جب میں افریقہ گیا تھا ان لوگوں کو میں نے یہ بات سمجھائی۔ میں نے کہا
دیکھو میں جب تم لوگوں سے ملتا ہوں تو خدا گواہ ہے ایک ذرہ بھر بھی مجھے تمہارے رنگ اور اپنے رنگ
کا کوئی فرق دکھائی نہیں دیتا ۔ تمہاری زبان اور اپنی زبان کا کوئی فرق سمجھائی ہی نہیں دیتا۔ میرے ذہن
میں تو اس کا تصور بھی نہیں آتا کہ ہم الگ الگ ہیں ۔ آنحضرت ﷺ کے ذریعے صفات باری تعالیٰ
میں ہم اکٹھے ہوئے ہیں۔ پس اس پہلو سے تمہارا وطن بھی میرا وطن ہے لیکن میں تم سے اس وطن کا حق
کوئی نہیں مانگتا۔ یہ ویسا ہی مضمون ہے جیسے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ دیکھو میں تم سب کی خدمت
کرتا ہوں مگر تم سے اجرت کوئی نہیں چاہتا۔ پس میں نے کہا جہاں تک تمہارے حقوق کا تعلق ہے میں
صلى الله
ان حقوق کو اسی طرح ادا کروں گا جیسے میں آپ کے ملک کا ، آپ کی قوم کا باشندہ ہوں ۔
جہاں تک آپ کی قوم سے میری توقعات کا تعلق ہے اس کے سوا میری کوئی توقع نہیں کہ
آپ ان صفات میں مجھ سے تعاون کریں جو الہی صفات ہیں، جو عالمی صفات ہیں ان میں قوم کی اور
جغرافیہ کی کوئی تفریق نہیں ہے اور اس پیغام کو افریقہ نے سمجھا اور بڑے جوش کے ساتھ اور بڑے
بڑے ولولوں کے ساتھ انہوں نے جوابا کہا ہاں ہم یقین کرتے ہیں آپ ہمیں میں سے ایک ہیں،
آپ ہم سے جدا الگ وجود نہیں ہیں اور یہ وہ ایک شخصیت ہے جو بنانے سے نہیں بنا کرتی۔ یہ اندر
سے اٹھتی ہے اس کا تعلق اللہ تعالیٰ کی ذات سے ہے اگر آپ اللہ کے وفادار بنیں گے تو لازم ہے کہ
آپ کے اندر یہ شخصیت پیدا ہو۔
پس آنحضرت ﷺ کی عالمیت آپ کی کامل غلامی کے نتیجے میں خلفاء کو بھی عطا ہوتی ہے اور
صلى الله
عليه
اسی حد تک جب وہ اپنی صفات کو محمد رسول اللہ ﷺ کے رنگ عطا کرتے ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے اعلان کر دے وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اے خدا کے بند واس کی یعنی محمد رسول اللہ ﷺ
کی اطاعت کرو وہی ہے جو تمہیں خدائے واحد و یگانہ کی طرف لے جائے گا۔ وہی ہے جس کی صفات
تمہیں خدا کی صفات سے ملا دیں گی اگر تم اس کی اطاعت کرو گے تو جیسے آپ فرماتے ہیں یہ رسول
عالمی ہے اسے اس کے غلامو ! تم بھی عالمی بن جاؤ گے۔ یہ وہ عالمی صفات ہیں جن کو اپنائے بغیر دنیا کو
کوئی عالمی پیغام نہیں دیا جا سکتا۔ اسی لئے میں مسلسل زور لگا رہا ہوں، بار بار آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ
خطبات طاہر جلد 16
371
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
کے لئے ، خدا کی خاطر اور اپنے وجود کی خاطر، بنی نوع انسان کی خاطر اپنے آپ کو کسی قومی شخصیت
کے ساتھ نہ ابھاریں بلکہ توحید کی شخصیت کے ساتھ ابھاریں۔
آپ کی ذات میں دنیا کو خدا دکھائی دینے لگے ۔ دنیا دیکھے کہ آپ رحمن ہیں ، رحیم ہیں، کریم
ہیں، حوصلہ رکھتے ہیں، نیچے اترنے کا ، غریبوں کی بات کا، کمزور کی بات سننے کا حوصلہ رکھتے ہیں
گنہگاروں سے بھی تعلق رکھتے ہیں صرف اپنی بڑائی اور نیکی میں مگن نہیں ہیں اور سب کی خیر چاہتے
ہیں۔ جب آپ رحمن بن کے برستے ہیں تو ہر چیز پر برابر اپنا فیض جاری کرتے ہیں، گردو پیش سب آپ
سے فیض اٹھاتے ہیں۔ اس وجود کے طور پر آپ ابھریں گے تو ناممکن ہے کہ دنیا کی کوئی قوم بھی آپ کو ٹھکرا
سکے کیونکہ آپ کے اندر آنحضرت ﷺ کے حوالے سے رحمانیت کی صفات جلوہ گر ہوں گی۔
اس پہلو سے میں نے دو تحریکیں آپ کے سامنے خصوصیت سے رکھی تھیں ایک یہ کہ کل عالم
کو ایک کرنے کے لئے اپنے اپنے ملک میں وحدانیت کے مناظر پیش کریں۔ اب جرمنی اس - کے لئے
ایک بہترین سرزمین ہے۔ جرمن قوم کو وحدانیت میں اکٹھا کرنا اور ایک وحدانیت میں پرونا یہ ایک
بہت بڑا کام ہے کیونکہ جرمن قوم کے ذریعے پھر آگے دنیا میں وحدانیت کے نظام کو عام کرنا نسبتاً
آسان ہو جائے گا لیکن ہو گا یہ بھی اگر آپ اپنے آپ کو رحمن خدا کے نمائندے کے طور پر پیش کریں۔
محمد رسول اللہ ﷺ کی عالمی صفات کے حوالے سے پیش کریں آپ میں وہ پاکستانی نہ دیکھیں، آپ
میں وہ بنگالی نہ دیکھیں، آپ میں عرب نہ دیکھیں ، آپ میں کوئی افریقن نہ دیکھیں۔ ایک ایسا انسانی
وجود دیکھیں جس میں اللہ تعالیٰ کی صفات جلوہ گر ہیں تو پھر وہ پاگل تو نہیں کہ اپنے وجود کو الگ سمجھیں
کیونکہ خدا سے ملے بغیر وہ زندہ رہ ہی نہیں سکتے۔ خدا کے ہوئے بغیر ان کو وجود کا تشخص ہی کوئی نہیں
ملتا وہ مردہ چیزیں ہیں ۔
صلى الله
پس یہی وہ وجہ ہے جو میں نے اس آیت کے حوالے سے آپ کو، سائنس دانوں کی زبان
میں بعض ایسی باتیں سمجھائیں جن کا تعلق صفات باری تعالیٰ اور وجود سے ہے۔ آپ اگر صفات باری
تعالیٰ کو اپنا لیں گے تو لازماً ان کو اپنی زندگی کی خاطر آپ سے جڑ نا ضروری محسوس ہوگا ۔ لا ز ما یہ آپ
سے ملیں گے اور آپ سے ایک ہو جائیں گے اس کے بغیر ان کی زندگی کا معنی ہی سمجھ میں نہیں آسکتا ۔
اس کے بغیر ان کو اپنی زندگی بے کار دکھائی دے گی اور حقیقت میں وہ زندگی ہے بھی نہیں جو صفات
خطبات طاہر جلد 16
372
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
سے دوری کا نام ہے۔ پس وہ ہو جائیں کہ آپ کا نام صفار پ کا نام صفات الہی ہی ہو جائے یعنی صفات الہی کا ایک
دوسرا نام آپ ہو جائیں ۔ آپ سے جڑ نا صفات الہی سے جڑنا بن جائے۔ آپ سے دوری صفات الہی
سے دوری ہو جائے ۔ یہ اگر آپ میں طاقت ہے، یہ کر سکتے ہیں اور ہر انسان میں یہ طاقت ہے کہ اپنی
اپنی توفیق ، اپنے اپنے دائرے میں ایسا کر دکھائے تو پھر لا ز ما دنیا کی ہر قوم آپ سے تعلق جوڑے گی۔
لازماً آپ ہی کے حوالے سے پھر تو حید کل عالم میں پھیلے گی اور اس کے پھیلنے کے باوجود قومیتیں از خود
مٹتی چلی جائیں گی مگر اپنے اپنے دائرے میں بھی جلوہ دکھا ئیں گی کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے رنگ اور زبانوں کو خود پیدا کیا ہے۔
پس اسلام ایک گلدستے کی شکل اختیار کر جائے گا، ہر پھول تو حید کی جلوہ گری کرے گا ، ہر
زبان میں خدا کے رنگ دکھائی دیں گے اور پھر ایک ہوں گے سب کے سب اور ایک دوسرے کو الگ
الگ نظروں سے نہیں دیکھیں گے بلکہ محبت اور پیار کی ایسی نظروں سے دیکھیں گے کہ ہر ایک کو
دوسرے میں صفات الہی جلوہ گر دکھائی دیں گی اور اس کی اپنائیت ان کو آپس میں باندھے گی۔ یہ ایک
ہی طریق ہے آج اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا اور غالب رکھنے کا۔
اگر اس طریق کو چھوڑیں گے تو اسلام نے جو کچھ بھی کمایا ہے وہ سب کھویا جائے گا اور قو میں
پھر الگ الگ حالتوں میں بٹ جائیں گی پھر وہ اپنے رنگوں میں ایسا ڈوبیں گی کہ خدا کے متحد کرنے
والے رنگ ان میں نہیں رہیں گے۔ اپنی زبانوں میں ایسا غرق ہوں گی کہ خدا تعالیٰ کی زبان ان کو
ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے لئے نہیں بلائے گی اور اسی کا نام پھر وہ زندگی سے موت کی طرف حرکت
ہے جو رفتہ رفتہ قوموں کو مشرک بنادیتی ہے ان کو ایک دوسرے سے جدا کر دیتی ہے۔ پہلی قو میں قوموں
سے الگ ہوتی ہیں۔ پھر قوموں کے اندر گروہ ہیں جو ایک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں یہاں تک
کہ شہر شہر سے الگ ہونے لگتے ہیں شمال جنوب سے الگ ہو جاتے ہیں ۔ ایک ہمبرگ کے لوگ ہیں
ایک میونخ کے لوگ ہیں ہر ایک کا اپنا اپنا تشخص بن جاتا ہے۔ مشرقی جرمنی اور ہو جائے گا، مغربی
جرمنی اور ہو جائے گا۔ تو توحید کے سوانا ممکن ہے کہ بنی نوع انسان کو بلکہ قوموں کو بھی ایک ہاتھ پر اکٹھا
رکھا جائے۔ پس توحید باری تعالیٰ کی غلامی کریں اور اس میں اپنے وجود کو کھو دیں اسی کے نتیجے میں
اسلام کو تحفظ ہے ، اسی کے نتیجے میں محمد رسول اللہ ﷺ کی عالمیت ظاہر ہوگی ، اسی کے نتیجے میں خلافت
خطبات طاہر جلد 16
373
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
احمدیہ کی عالمیت قائم رہے گی۔ یہ مٹادیں تو کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔
اس پہلو سے جب میں نے آپ کو پیغام دیا کہ آپ کثرت سے یہاں لوگوں کو احمدی
بنائیں تو یہ مراد تھی کہ ان معنوں میں احمدی بنائیں کہ آئندہ جو صدی پوری ہونے والی ہے اس میں
میری خواہش ہے کہ جرمن جماعت احمد یہ جس میں ہر قسم کے مسلمان یعنی ہر قسم کے انسان مگر ایک قسم
کے مسلمان موجود ہوں گے جرمن بھی ہوں گے افریقن بھی ہوں گے امریکن بھی یہاں بستے ہیں،
بعید کے
یہاں یورپ کے مختلف لوگ ہیں ، مسلمان ممالک سے آئے ہوئے مختلف لوگ ہیں ، مشرق بعید ۔
مختلف لوگ ہیں، سیلونی ہیں اور بنگلہ دیشی ہیں، چینی، جاپانی سب قسم کے لوگ آج آپ کو جرمنی میں
دکھائی دیتے ہیں توحید میں ان کو پرودیں ، ایک بنادیں اور پھر یہ سارے اپنے اپنے دائرے میں توحید
کے علم بردار بن کر لوگوں کو آواز دیں اور اس طرف بلائیں جس طرف آنحضرت ﷺ نے بنی نوع
انسان کو بلایا تھا۔
صلى الله
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا اے محمد ! تجھے اب یہ حق ہے تو
میرا ہو چکا ہے تو ایک ہو گیا ہے میری ذات میں کھویا گیا ہے اس لئے تجھے میں مقرر کرتا ہوں کہ تمام
دنیا میں اعلان کر کہ آؤ کیونکہ میری طرف آنا اس خدا کی طرف آتا ہے ۔ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ جس کے پاس آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔
پس کوشش یہ کریں کہ جو صدی کا سال ہے اس سال میں آپ سب مل کر کم سے کم ایک لاکھ
احمدی پورا کریں اور یورپ میں اس پہلو سے آپ پہلا ملک ہوں گے جس نے ایک سال میں خدا تعالیٰ
کے مختلف قوموں سے، زبانوں سے تعلق رکھنے والوں کو ایک ہاتھ پر باندھا ہے اور آپ کے لئے ممکن
ہے یہ۔ جو آثار مجھے دکھائی دے رہے ہیں ہر گز نا ممکن نہیں بلکہ بعید نہیں کہ اس سے بھی بہت زیادہ اللہ
آپ کو عطا فرمائے۔ پس ایک تو توحید کا یہ جلوہ دکھا ئیں دوسرا مسجدوں کی تعمیر کی طرف توجہ دیں کیونکہ
مسجدوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
(الجن : 19) کہ مسجدیں بناؤ گے تو یہ پیغام بھی عام ہو گا یہ وہ گھر ہے جہاں خدا کے سوا کسی کو نہیں بلایا
جا رہا اس کے سوا اور کوئی وجود نہیں ہے جس کی عبادت کی طرف بلایا جاتا ہو۔
پس اس پہلو سے میں نے سو مساجد کا اعلان کیا تھا کہ آپ کوشش کریں آپ کو اس صدی
خطبات طاہر جلد 16
374
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
کے آخر تک سومساجد بنانے کی توفیق عطا ہو۔ اس ضمن میں میں ابھی پھر واپس اس بات کی طرف آتا
ہوں کہ اس سے پہلے میں آپ کو ایک غم کی خبر بھی سنانا چاہتا ہوں اور اس میں ایک خوشی کی یعنی بشری
کی خبر بھی موجود ہے۔ ہماری وہ والدہ جو اس وقت حضرت مصلح موعود کی بیگمات میں سے دو زندہ تھیں
جن میں سے ایک وہ آپا بشری یا سیدہ مہر آیا ہیں کل ان کے وصال کی خبر آئی ہے۔ وہ میرے ماموں
عزیز اللہ شاہ صاحب کی صاحبزادی تھیں اور غالباً جہلم میں یا مجھے اب یاد نہیں مگر اتنا مجھے پتا ہے کہ
1919 ء اپریل میں آپ پیدا ہوئیں اور میری والدہ کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا
ہونے والی بعض خوش خبریوں کے نتیجے میں حضرت مصلح موعودؓ نے ہم بچوں کی خاطر ان سے شادی کی
یعنی میں اور میری تین بہنیں تھیں اور حضرت مصلح موعود کی خواہش تھی کہ اپنے خاندان کا ہی یعنی میری
امی کے خاندان کا ہی کوئی شخص ہماری نگہداشت کرے۔ شخص
ا
پ مہر آپا
چونکہ ان کے متعلق ڈاکٹروں کا یہ فیصلہ تھا کہ ایک بیماری کی وجہ سے ان کے بچہ نہیں ہو سکتا
اس لئے حضرت مصلح موعودؓ نے یہ بھی سوچا کہ ایک ایسی ماں ان کو ملے گی جس کے پاس اپنے الگ
بچے نہیں ہوں گے مجبور اوہ انہی سے پیار کرے گی اور اسی وجہ سے آپ کا نام مہر آپ رکھا گیا جس کا آپ
کی ایک رویا یا الہام سے تعلق تھا کہ ایسی آیا جو مہر بن جائے ۔ اب مہرامی نہیں فرمایا، مہر آیا اور واقعہ ہم
سب کا تعلق آپ سے آپا ہی کی ایک قسم کا تھا مگر مہر والا تعلق کم سے کم میں اپنی ذات میں ضرور کہہ سکتا
ہوں کہ میرا ان سے تعلق ہمیشہ مہر کا رہا یعنی محبت اور پیار کا تعلق ۔ بہر حال آخری عمر میں ان کو بعض
ایسی تکلیفیں لاحق تھیں جن کے نتیجے میں یہ زندگی اجیرن ہو گئی تھی اس لئے ان کا جانا ان کے لئے
رحمت تھا اور ان کے لئے بھی جو اس تکلیف کو دیکھتے اور تکلیف کو محسوس کرتے تھے بہر حال آپ نے
جانا تھا 78 سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو واپس بلایا۔
ان کے متعلق آج جو میں اعلان کر رہا ہوں اس کا اس مضمون سے تعلق ہے جو میں ابھی آپ
کے سامنے بیان کر چکا ہوں ۔ سیدہ مہر آیا مختلف وقتوں میں مختلف وصیتیں کرتی رہیں کیونکہ اپنی کوئی
اولاد نہیں تھی پر پر اس لئے ان کی نظر اپنے بھائیوں پر ، بہنوں پر اور ان بچوں پر پڑتی رہی جو ان کے گھر میں
پلتے تھے۔ اپنی جائیداد کا سارا انتظام انہوں نے میرے سپرد کر دیا تھا اور اس بارے میں کامل یقین تھا
یعنی خلافت سے بہت پہلے کی بات کر رہا ہوں۔ مجھ پر، میری ذات پر کامل یقین تھا اور یہ شرط تھی کہ
خطبات طاہر جلد 16
375
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
پیر
میں ان کو حساب پیش کرنے کا پابند نہیں ہوں گا۔ ان کو یقین تھا ، رہے گا کہ میں جو بھی کروں گا درست
کروں گا اور ان کی جائیداد کو ایسے سنبھالوں گا کہ بفضلہ تعالیٰ باقیوں سے بہتر ہوگی ، کم تر نہیں ہوگی ۔
چنانچہ اللہ تعالی نے مجھے اس کی توفیق عطا فرمائی اور انہوں نے ایک وصیت لکھی جو بہت پہلے کی بات
ہے، ملک سیف الرحمن صاحب اس وقت زندہ تھے، اس وصیت میں انہوں نے یہ لکھا کہ میں اپنی
جائیداد کو پانچ حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہوں۔ ایک حصہ جماعت احمد یہ کے لئے ہوگا، ایک حصہ
مرزا طاہر احمد کے لئے ہوگا، تین حصے میرے تین بھائیوں کے لئے ہوں گے اور بہن آپا ناصرہ جو تھیں
ان سے وہ اجازت لے چکی تھیں کہ وہ از خود خوشی کے ساتھ اس وصیت کو قبول کرتی ہیں۔ میں نے ان
کو سمجھایا اور مختلف حوالے دے کر آخر رضا مند کر لیا کہ آپ میرا حصہ بیچ میں سے نکال دیں جہاں تک
بھائیوں کا تعلق ہے آپ کی مرضی ہے رکھیں ، مرضی ہے نہ رکھیں۔ چنانچہ انہوں نے میری یہ بات منظور
فرمالی اور میرا پانچواں حصہ نکال لیا لیکن کچھ عرصہ کے بعد دو بڑے بھائی ان کے، یعنی اپنے سے
چھوٹے تھے مگر ایک بڑا بھائی اور ایک سب سے چھوٹا بھائی یہ دونوں فوت ہو گئے ۔ اس وقت پھر ان
کے دل میں از خود خیال آیا کہ کیوں نہ میں سب کچھ جماعت کے لئے چھوڑ دوں اور بھائیوں کے لئے
یا بہنوں کے لئے کچھ نہ رکھوں ۔ انہوں نے مجھے پھر خط لکھا کہ میری اب یہ خواہش ہو رہی ہے۔ میں
نے کہا دیکھیں شریعت کو آپ نظر انداز نہیں کر سکتیں ۔ جو چاہیں کریں، جو اللہ تعالیٰ نے شریعت کا حق
عطا فرمایا ہے اس کو آپ نہیں لے سکتیں۔ اس لئے میں تب آپ کی بات مانوں گا اگر آپ اپنے بھائی
سے لکھوائیں اور اپنی بہن سے لکھوائیں کہ ہم بقائمی ہوش و حواس پوری طرح اپنے حقوق کو سامنے
رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم حضرت مہر آپا کی جائیداد میں سے نہ اب نہ آئندہ کسی چیز کے بھی
نہ خواہشمند ہیں، نہ دعویدار ہیں اور ان کو ہماری طرف سے بخوشی اجازت ہے کہ وہ سب کچھ خدا کے
حضور پیش کر دیں۔ چنانچہ اس پر انہوں نے پھر مجھے خوشی سے زبانی بھی بتایا اور لکھا بھی کہ اب میں یہ
ساری جائیداد آپ کے سپرد کرتی ہوں ان شرطوں کے ساتھ۔ نمبر ایک، جب تک آپ کو توفیق ہے
آپ ہی انتظام رکھیں ۔ ما۔ میرے بھائیوں میں سے یا بہنوں میں سے، خاص طور پر بھائی کے متعلق فرمایا
کہ اگر اس کی کوئی ضرورت ہو تو آپ کو حق ہے کہ اس جائیداد میں سے جو میں جماعت کے سپرد کر رہی
ہوں ان کو دیدیں اور میری ضرورتیں جب تک میں زندہ ہوں اسے پوری کر دیں۔ اس کے سوا مجھے