آج اگر قومیتوں کو مٹانے والی کوئی طاقت ہے تو وہ توحید کی طاقت ہے۔ اس کے سوا اور کوئی طاقت نہیں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 16
376
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ دوسری بات انہوں نے یہ کہی کہ میری طرف سے آپ کو اختیار ہے کہ
اپنی ضرورت پڑے اور کوئی قرض لینا ہو میرے حساب میں سے تو مجھے لکھنے کی ، اجازت لینے کی بھی کوئی
ضرورت نہیں ، آپ پر مجھے کامل اعتماد ہے جو چاہیں لیں جب چاہیں واپس کریں۔ اس حیثیت سے
میں نے ان کی جائیداد کا انتظام سنبھال لیا اور وفات کے وقت تک جو بھی ان کی وصیت کا حساب تھا
یعنی اس کے علاوہ جو وصیت تھی صدر انجمن کے حق میں وہ دیدی گئی ہے۔ اب جو بقیہ جائیداد ہے وہ
انہی شرطوں کے ساتھ میرے قبضہ میں یعنی اللہ تعالیٰ نے مجھے امین بنایا ہے، میرے سپرد ہے۔ چونکہ
انہوں نے مجھے اجازت دی تھی کہ اپنی ضرورتوں کے لئے قرض لے لیا کروں، میں نے اس میں سے
کبھی قرض لئے ، واپس کر دیئے، پھر لئے ۔ آج صبح فون کے ذریعہ، یعنی کل میں نے پیغام دیا تھا، آج
صبح فون کے ذریعہ اب مجھے یہ تسلی بخش پیغام مل گیا ہے کہ جو بھی قرضہ میں نے ان سے لیا تھا وہ پائی
پائی ادا ہو چکا ہے اس میں سے کچھ باقی نہیں رہا۔ اس لئے جو کچھ ان کے پاس باقی ہے اس کی دو شکلیں
ہیں۔ ایک میں وقتا فوقتاً کچھ یورپ منتقل کرواتا رہا اور کچھ جائیداد کی صورت میں پاکستان میں ہی ہے
جس میں سے آمد ہوگی ۔
چونکہ یہ تو حید کا اعلان جس کا میں ذکر کر رہا ہوں اس کا مساجد کی تعمیر سے بھی تعلق ہے۔ اس
لئے سیدہ مہر آپا کی وفات کی اطلاع چونکہ مجھے جرمنی میں ملی ہے اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ
آپ کی طرف سے جو روپیہ یہاں موجود ہے اس میں سے اور کچھ باہر سے منگوا کر تین لاکھ جرمن
مارک جماعت احمد یہ جرمنی کے سپرد کر دوں گا جس کا مطلب یہ ہے کہ سو مساجد کی جو تحریک ہے اس
میں سے ہر سو میں سے تین ہزار ان کی طرف سے ہوگا اور سر دست اپنی طرف سے پچاس ہزار مارک
پیش کرتا ہوں اور اللہ توفیق دے گا تو انشاء اللہ اس کو بڑھا بھی دوں گا تو آئندہ تین سال میں یہ پورا
ہو جائے گا۔ اس لئے جماعت جرمنی کو جو توحید کے نشان کے طور پر مسجدیں بنانا ہے اس کی آج میں
سیدہ مہر آپا کی وفات کے ساتھ تحریک کرتا ہوں ۔ اس کے لئے الگ انتظام کریں چندوں کا ۔ جس کو
جتنی توفیق ہے وہ دے اور کوشش کریں کہ اس صدی کے آخر تک، یعنی آخری سال تک جماعت احمد یہ
کی طرف سے ایک سو مساجد جرمنی میں یا بنائی جا چکی ہوں یا ان کے لئے زمینیں لے لی گئی ہوں اور
اس پر خواہ جھونپڑا ہی بنانا پڑے ایک جھونپڑا بنا کر اور مینار کا Symbol بنادیں تا کہ ہم یہ کہہ سکتے
خطبات طاہر جلد 16
377
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
ہوں کہ یہاں اللہ کی عبادت ہوتی ہے اور واقعہ وہاں عبادت ہو۔ جھونپڑے سے مراد یہ ہے کہ چھت
تو ہونی چاہئے جس سے بارش اندر نہ آئے یا برف نہ پڑے اندر۔ مگر یاد رکھیں کہ آنحضرت ﷺ کی جو
صلى الله
مسجد تھی اس مسجد کا یہ حال تھا کہ بعض دفعہ بارش ہوتی تھی تو چھت میں سے پانی ہی نہیں بلکہ کیچڑ بھی ی حال تھا کہ تو میں سے پانی ہی نہیں بلکہ سے پانی بھی
اترا کرتا تھا اور نیچے مسجد کچی ہونے کی وجہ سے سجدہ کرتے وقت لوگوں کی پیشانیوں پر کیچڑ لگ جایا کرتا
تھا۔ مگر اسی حالت میں وہ مسجد تھی جو دنیا کی سب مساجد میں سب سے اوپر کی ہے محمد رسول اللہ ﷺ کی
صلى الله
مسجد۔ تو اس طرح آغاز کریں یعنی اس رسول کی سنت پر چلتے ہوئے آغاز کریں جس رسول کی سنت پر
آپ نے دنیا کو اکٹھے کرنا ہے اور جس کی سنت پر چلتے ہوئے آپ نے اللہ کے گھر بنانے ہیں صرف
اللہ کی خاطر۔
پس خدا کرے کہ آپ کو یہ توفیق ملے کہ صدی کے آخر پر ہم یہ اعلان کر سکیں کہ جماعت جرمنی
کو توحید کے دو تقاضے پورے کرنے کی توفیق ملی ہے۔ ایک یہ کہ ایک لاکھ احمدی یورپ میں توحید کے
علمبردار اس آخری سال میں ہم نے بنائے ہیں اور ایک یہ کہ خدا تعالیٰ کے نام پر اسی کی خاطر سو مساجد
کی ہم نے تعمیر کر دی ہے اور اس میں جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے سیدہ بشری بیگم مہر آپا کا ایک مستقل
حصہ ہوگا۔ گویا ہر مسجد میں ان کی طرف سے کچھ نہ کچھ ہوگا اور میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کے
ساتھ شامل ہو جاؤں گا۔ تو اللہ کرے کہ ہمیں یہ توفیق عطا ہو۔
آپ میں سے بہت سے ہیں میں جانتا ہوں جن میں غریب بھی ہیں ، امیر بھی ہیں مگر
جماعت جرمنی میں جو مالی قربانی کی روح پیدا ہو چکی ہے وہ عظیم الشان ہے اور اس قربانی کی روح کے
ساتھ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ اپنی توفیق سے بڑھ کر وعدے نہ کریں۔
یاد رکھیں کہ توفیق سے بڑھ کر وعدہ کرنا مومن کو زیب نہیں دیتا لیکن توفیق بڑھنے کی دعائیں کرتے
رہیں ۔ اتنا وعدہ کریں جس کی توفیق ہو اس کو پورا کریں اور پھر اور توفیق بڑھنے کی دعا کریں۔ پھر اللہ
اور عطا کرے گا اور یہ میرا تجربہ ہے زندگی کا کہ ہمیشہ اسی طرح ہوتا ہے۔ اپنی توفیق کے مطابق
دیانتداری سے، اخلاص کے ساتھ اپنا حساب کرتے ہوئے ، یہ دیکھتے ہوئے کہ کہاں سے رقم لینی ہے
پھر وعدہ کریں تا کہ وعدہ جو ہے محض فرضی وعدہ نہ ہو۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اخلاص کا مطلب یہ ہے
کہ فرضی وعدہ کر لو اور ہاتھ پلے کچھ ہوتا نہیں لاکھ لاکھ، دس دس لاکھ کے وعدے کر بیٹھتے ہیں اور پہلے
خطبات طاہر جلد 16
378
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997 ء
پورے نہیں ہوتے تو اگلے پھر کر بیٹھتے ہیں۔ چنانچہ میں نے جماعت کو ، یعنی نظام جماعت کو یہ نصیحت
کی ہے کہ آئندہ سے ایسے لوگوں کا کوئی وعدہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ سے کھیل نہیں کی
جا سکتی۔ اخلاص کی بھی کھیل نہیں کی جاسکتی ۔ جو کچھ خدا کے حضور پیش کرنا ہے وہ کریں جو کرنا ہے اور
اگر زیادہ ہے تو جب توفیق ہوگی اس وقت زیادہ بھی دیدیں مگر جو وعدہ کیا ہے اس سے کم نہیں ہونے
دینا ۔ سوائے ایسے اتفاقی حادثات کے جس میں انسان مجبور ہو جاتا ہے اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ ایسے
لوگوں کے کیا حالات ہیں۔
پس آپ سب کو میری عمومی نصیحت یہی ہے اور باقی دنیا کو بھی میں آپ کے حوالے سے یہ
نصیحت کر رہا ہوں کہ ہم اللہ کی قوم ہیں۔ توحید کے غلام ہیں ۔ ہم نے جو سو سالہ جشن منانا ہے وہ دنیا کی
طرح تو نہیں منانا کہ بینڈ باجوں کے ساتھ اور آتش بازیوں کے ساتھ ایک صدی کے ختم ہونے اور دوسری
کے شروع ہونے کا اعلان کر رہے ہوں ۔ ہم تو توحید کے پجاری ہیں۔ ایک صدی سے سر جھکاتے ہوئے
خدا کے حضور گریہ وزاری کرتے ہوئے اگلی صدی میں داخل ہوں گے۔ ان سب کامیابیوں پر سر جھکاتے
ہوئے جو بظاہر ہمیں نصیب ہوں گی مگر اللہ کے فضل سے ہمیں عطا ہوں گی ، ہماری کوشش کا کوئی اس میں
فی الحقیقت معنی نہیں ہوگا کیونکہ ہماری کوششیں بھی اللہ ہی کی توفیق سے ہیں۔
پس جس طرح حضرت محمد رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے وقت مکہ میں داخل ہوئے تھے۔اے
عالمگیر جماعت غور سے سن لو کہ ہم نے اس طرح یہ صدی منانی ہے، اس طرح اس صدی میں داخل
ہونا ہے ۔ فتح مکہ جو تمام فتوحات کی ماں تھی آنحضرت وہ اس حال میں داخل ہوئے کہ روتے روتے
آپ کا سر کجاوے سے لگ گیا۔ کجاوے پر سجدہ کر کے آنسو بہا رہے ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا فاتح
اس طرح سب سے عظیم فتح منا رہا تھا کہ خدا کے حضور اس کی روح بھی سجدہ ریز تھی ، آپ کی جان،
آپ کی زبان ، آپ کا کلام ، آپ کا سر سب کچھ خدا کے حضور سجدہ کر رہا تھا۔ ایسے آنسوؤں کے ساتھ
اس طرح سر جھکاتے ہوئے آپ نے داخل ہونا ہے کہ ساری دنیا کو عظیم فتوحات دکھائی دے رہی
ہوں۔ جماعت احمدیہ نے بار ہا جگہ جگہ جس طرح خدا تعالیٰ کے حضور مؤحدوں کی جماعتیں پیدا
کر دیں، کثرت کے ساتھ دنیا کی ہر قوم میں سے، دنیا کے ہر رنگ میں سے اور ہر زبان میں سے ہمیں
اگلی صدی سے پہلے ایسی قو میں تیار کرنی ہیں جو موحدین کی قومیں ہوں گی ، جو توحید باری تعالیٰ کے سوا
خطبات طاہر جلد 16
379
خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء
کسی اور کے سامنے سر نہ جھکائیں گی ، دنیا کی نظر میں ایک عظیم الشان کارنامہ ہوگا۔ اتنی مساجد بنائیں
گے کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو مل کر بھی اس دور میں اتنی مساجد کی توفیق نہ ملی ہو اور داخل اس طرح ہوں
گے جس طرح ہمارے آقا و مولا محمد رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے وقت داخل ہوئے تھے اور یہی تو حید کا سب
سے اعلیٰ اور خوبصورت منظر ہے کہ سر جھکاتے ہوئے ، روتے ہوئے، خدا کے حضور یہ اقرار کرتے ہوئے
کہ اے ہمارے رب ! ہم میں تو کچھ بھی نہیں ہے، جو کچھ ہے تیری توفیق ہی سے عطا ہوا ہے۔ یہ ہماری
صدی کا جشن ہے جو ہم نے منانا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
**
پس سیدہ مہر آپا کے وصال نے ایک نئی بات بھی آپ کے اندر پیدا کر دی ہے جماعت
جرمنی میں ۔ یہ سارے خیالات میرے دل میں اس میں اس وصال کے ساتھ ہی اٹھنے شروع ہوئے اور اس
طرح پایہ تکمیل کو پہنچے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر وفات کو زندہ کرنے کی توفیق بخشے ۔ جو بھی ہم میں ۔ ما سے مرے
صفات باری تعالیٰ کو پیچھے روایات کی صورت میں زندہ چھوڑتا چلا جائے ۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔
اب میں اس کے ساتھ آپ سے اجازت چاہتا ہوں اور خدام الاحمدیہ کے جو باقی پروگرام اور
انتظامات ہیں اب وہ خطبہ کے بعد شروع ہو جائیں گے اور آپ کو علم ہے کہ وہ کیا ہیں ۔