جھوٹ اِس وقت انسان کا ساری دنیا میں سب سے بڑا دشمن ہے۔ اپنے اندر صداقت کی طاقت کی طاقت پیدا کریں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ کینیڈا اور گوئٹے مالا کا ذکر کرتے ہوئے نفس کے اندرونی شیطان کو پہچاننے اور اس کے شر سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے بیان فرمایا کہ جھوٹ انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے اور اس کے منفی اثرات ایک مستقل زہر کی طرح انسان اور اس کی آئندہ نسلوں کو برباد کر دیتے ہیں۔ حضور نے تبلیغ کے میدان میں سچائی قائم رکھنے، رپورٹوں میں مبالغہ آرائی سے بچنے اور نئے احمدیوں کے سامنے حقیقت اور قربانیوں کا واضح نقشہ پیش کرنے کی ہدایت فرمائی۔ آخر میں آپ نے زندگی کا سورج غروب ہونے سے قبل توبہ کرنے، خدا کی طرف رجوع لانے اور دین کی اشاعت کے لیے تیز رفتار کوششیں کرنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: جلسہ سالانہ کینیڈا، جھوٹ کی ہلاکت خیزی، اندرونی شیطان کی پہچان، تبلیغ میں صداقت، توبہ اور رجوع الی اللہ

خطبات طاہر جلد 16
467
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
جھوٹ اس وقت انسان کا ساری دنیا میں سب سے بڑا
دشمن ہے۔ اپنے اندر صداقت کی طاقت پیدا کریں۔
( خطبه جمعه فرموده 27 جون 1997 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کینیڈا کا اکیسواں جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے۔ ٹیلی ویژن
پر سب دنیا کو اس وقت یہ جلسہ اور یہ خطبہ جس سے جلسے کا آغاز ہو رہا ہے، دکھایا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ دنیا میں ایسی جماعتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جن میں پہلے انٹیناز موجود نہیں تھے
اب خدا تعالیٰ کے فضل سے لگوائے جاچکے ہیں اور ایسے احمدی گھروں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جہاں
پہلے انٹیناز موجود نہیں تھے مگر اب لگوائے جاچکے ہیں۔ اس کے باوجود یہ انتظام بہت محدود ہے اور
جماعتی تقاضے بہت وسیع ہیں۔ اس سلسلے میں آپ سے مزید گفتگو کروں گا لیکن پہلے ایک اور اعلان بھی
کرنا رنا ہے کہ آج ہی جماعت احمد یہ گوئٹے مالا کا آٹھواں جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے جو تین دن 27،
28 اور 29 جون تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بھی درخواست کی ہے کہ اپنے خطاب میں ہمیں بھی
شامل سمجھیں۔ در حقیقت میں تو جب بھی کسی جماعت سے خطاب کرتا ہوں تو سب دنیا کو شامل
سمجھتا ہوں اگر چہ بسا اوقات مقامی تقاضے پیش نظر رہتے ہیں مگر ویسے ہی یا ان سے ملتے جلتے تقاضے
سب دنیا میں ہیں اور چونکہ سب دنیا کی جماعتیں یا کم سے کم ان کا ایک بڑا حصہ میرے پیغامات کو یا
میرے خطابات کو براہ راست سن رہا ہوتا ہے اس لئے اب یہ ممکن ہی نہیں رہا کہ کسی ایک جماعت کے

خطبات طاہر جلد 16
468
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
مقامی تقاضوں ہی تک بات ختم کی جائے ۔ مقامی تقاضے وقتی طور پر ابھر کر سامنے آتے ہیں مگر ویسے ہی
تقاضے دنیا میں اور جگہ بھی ہیں۔ چنانچہ ابھی کل پرسوں کی ڈاک ہی میں ایک خط ملا تھا جو ایک غیر احمدی
دوست کا جو احمدی ہوئے ہیں وہ لکھتے ہیں کہ میں تو جب بھی خطاب کرتا ہوں تو وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے
مخاطب کر کے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر خطاب کر رہا ہوں یعنی جو مسائل دنیا کے احمدیوں کے
میں بیان کر رہا ہوتا ہوں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ گویا مجھے ان کے حال کی خبر ہے۔ دراصل کسی کے حال کی
خبر سوائے خدا کے کسی کو خبر نہیں اور میں چونکہ قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق انسانی نفسیات کو پیش نظر رکھتے
ہوئے بات کرتا ہوں اور یہ سب دنیا میں قدر مشترک ہے اس لئے بسا اوقات ہر سننے والا یہ سمجھ
رہا ہوتا ہے کہ گویا میں اسی سے مخاطب ہوں ۔ پس آج کے خطاب میں اگر چہ میں جماعت احمد یہ کینیڈا
کو بطور خاص مخاطب ہوں مگر گوئٹے مالا لازمی اس میں شامل ہے اور دیگر جماعتیں بھی ۔
سب سے پہلے میں آپ کو ایک ایسی بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو روزمرہ ہم کہتے
ہیں اور کرتے نہیں اور یہ عمل یعنی یہ فعل کہ انسان کہے اور کرے نہ یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت ہی
ناپسندیدہ باتوں میں سے ہے۔ ہم جب بھی نماز کا آغاز کرتے ہیں، جب بھی تلاوت کا آغاز کرتے
ہیں تو اعوذ بالله من الشیطن الرجیم پڑھتے ہیں جس کا سیدھا سادھا مطلب یہ ہے کہ میں پناہ
مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کی شیطان رجیم سے جو دھتکارا ہوا شیطان ہے لیکن بسا اوقات انسان یہ سوچتا نہیں
کہ میں کیا دعا کر رہا ہوں اور یہ شیطان ہے کون اور کہاں بستا ہے، یہ کیسے میرے پاس آئے گا کہ میں
اسے دھتکاروں گا۔ جو بات انسان بھول جاتا ہے وہ یہ ہے کہ اکثر وہ اس سے بیرونی شیطان مراد
لیتا ہے اور بیرونی شیطانوں کو ہمیشہ انسان دھتکارتا ہی ہے لیکن اندرونی شیطان کی بات نہیں کرتا
اور قرآن کریم نے نمایاں طور پر سب سے زیادہ اندرونی شیطان ہی کو پیش فرمایا ہے۔
فرماتا ہے کہ وہ ایسے لباس میں آتا ہے، ایسے بھیس بدل بدل کر آتا ہے، ایسی سمتوں سے آتا
ہے کہ تم اسے دیکھ نہیں رہے ہوتے اور وہ تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے۔ پھر انسان کا نفس اپنے نفس کے
وجود سے واقف ہے یہ پہلی مراد ہے ان آیات کی۔ شیطان نعوذ بالله من ذالک کوئی اللہ تعالیٰ تو
نہیں کہ ہر ایک چیز کو دیکھ رہا ہے اور خدا کی طرح اس دیکھنے میں اس کا شریک ہو گیا ہے مگر ہر نفس کا
الگ الگ شیطان ہے جو اس کے اندر واقع ہے اور وہ اندر سے اس کو دیکھ رہا ہوتا ہے کہ وہ شخص جس

خطبات طاہر جلد 16
469
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
کے اندر وہ شیطان بستا ہے اس کو پہچانتا نہیں ۔ نہیں جانتا کہ وہ کب اور کیسے کیسے اس پر حملہ کرے گا۔
پس یہ وہ حقیقت ہے جس کو نمایاں طور پر جماعت احمد یہ کینیڈا کو خصوصیت کے ساتھ کیونکہ میں آج
ان سے مخاطب ہوں اور سب دنیا کی جماعتوں کو پیش نظر رکھنی چاہئے ۔ بہت سی خرابیاں میں نے
دیکھی ہیں اسی حقیقت کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں ہیں اور یہ دیکھیں کہ حقیقت میں جو روز مرہ کی زندگی میں
دیکھنے والے کو دکھائی دے رہی ہوتی ہیں مگر جس کا شیطان کوئی حرکت کر رہا ہے اسے دکھائی نہیں
دیتیں۔ بعض دفعہ جماعتی جھگڑوں میں یہ دیکھنے میں آیا ہے ایک شخص نے نظام جماعت کی بے حرمتی
کی۔ کھڑے ہو کر صدر سے یا امیر سے سخت بد تمیزی سے پیش آیا اور جب اس سے پوچھا گیا تو اس نے
کہا بالکل غلط ہے ایسی تو کوئی بات ہی نہیں ہوئی میں تو بڑے آرام سے ان کی باتوں کا جواب دے رہا
تھا اور میرا اس میں کوئی قصور نہیں ہے اور جو دیکھنے والے تھے انہوں نے اس کا شیطان دیکھ لیا تھا۔ ان
سب نے یک زبان ہو کر اعلان کیا اور مجھے خطوط کے ذریعہ بتایا کہ یہ الزام بالکل درست ہے ۔ اس
شخص نے انتہائی بد تمیزی سے کام لیا یہاں تک کہ ہمارے لئے مشکل ہورہا تھا کہ ہم ضبط کریں اور
اسے اٹھا کر مسجد سے باہر نہ پھینک دیں اور وہ اصرار کر رہا ہے اور کہتا ہے اس جماعت میں تو پھر
انصاف ہی کوئی نہیں۔ بالکل غلط بات ہے مجھ پہ الزام لگایا جا رہا ہے، میں اپنے نفس کو جانتا ہوں میں
نے تو ایسی کوئی بات کی نہیں ۔ میں تو ایسی بات کر ہی نہیں سکتا۔ تو دیکھو قرآن کریم کی بات کتنی سچی ہے
کہ انسان شیطان کو جانتے ہوئے بھی نہیں جانتا۔ اس کے اندر بستا ہے پھر بھی نہیں پہچانتا اور جب وہ
اندر سے آواز دیتا ہے تو وہ نہیں سمجھتا کہ کسی اور کی آواز ہے۔ پس اعوذ بالله من الشيطن الرجيم
کو غور اور عقل سے پڑھا کریں اور سوچا کریں کہ کس شیطان رحیم سے آپ نے پناہ مانگی ہے۔ وہ لوگ
جو بیرونی طور پر آپ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں کیسے ممکن ہے کہ آپ انہیں دیکھ نہ سکیں ، آپ تو ہمیشہ
ان سے بچ بیچ کر چلتے ہیں۔ پس ان سے پناہ میں آنا کوئی خاص نیکی کی بات نہیں ، وہ تو ایک قطعی ، فوری
ایسی ضرورت ہے جو آپ کے طبعی تقاضوں سے پیدا ہوتی ہے اور کسی نیک اور بد کا سوال نہیں ہر شخص
خواہ دہر یہ بھی ہو ایسے شیطان سے جو بیرونی شیطان اس پر حملہ آور ہو اس سے پناہ مانگتا ہے۔ کبھی خدا
کے لئے مانگتا ہے تو انسان کی پناہ مانگتا ہے گویا پہچانتا ضرور ہے۔وہی شیطان ہے جو دل کا
شیطان، جو نفس کا شیطان ہے جسے انسان دیکھ نہیں سکتا اور اسی وجہ سے بعض دفعہ ایسی باتیں ہوتی ہیں

خطبات طاہر جلد 16
470
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
که انسان حیران رہ جاتا ہے۔ اب ایسے شخص کی مثال میں نے دی ہے نہ جماعت کا نام ی ہے نہ جماعت کا نام لیا ہے، نہ اس
شخص کا کہ اس مثال پر بہت سے لوگ اگر غور کریں تو شاید اپنے آپ ہی کو مخاطب سمجھیں کیونکہ بہت
سی جماعتوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود میری بات سننے والے خود
نصیحت نہیں پکڑیں گے کیونکہ ان کو دنیا کے شیطان تو صاف دکھائی دے دیتے ہیں۔ اگر گھر کا کوئی
جھگڑا ہوا ہے، بیوی نے کوئی زیادتی کی ہے تو وہ انہیں صاف دکھائی دے گی بلکہ نہ بھی کی ہو تو دکھائی
دے گی اور رشتے داروں نے کوئی زیادتی کی ہو، کسی شادی بیاہ کے موقع پر یاغمی کے موقع پر وہ حق ادا
نہ کیا ہو جو سمجھتے ہیں انہیں کرنا چاہئے تو بعض اس پر سالہا سال تک جھگڑا چلاتے ہیں اور بعض ایسے ہیں
جن کے متعلق اطلاع ملتی ہے اور آدمی حیران رہ جاتا ہے کہ بھائی نے بہن سے بات نہیں کی کیونکہ
کسی ایسے موقع پر اس نے سمجھا کہ بہن کو میری طرف داری کرنی چاہئے تھی اور سالوں اس سے بات
نہیں کی۔ ایسی ملاقات میں میں نے اس کو بتا دیا کہ آج کے بعد تمہاری یہ شکایت ملی تو پھر میں بھی تم
سے اسی طرح سالوں بات نہیں کروں گا ۔ تمہارا اگر بہن سے تعلق ٹوٹا ہے تو مجھ سے بھی ٹوٹ گیا کیونکہ
خدا سے ٹوٹ گیا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو رحمی رشتوں کا لحاظ نہیں کرتے وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو اتنا
الله
اچھالتے ہیں کہ وہ ان کے درمیان دیواریں حائل کر دیتی ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں بھی
رحمان ہوں۔ رحمی رشتوں سے ایک میرا بھی رحمانیت کا رشتہ ہے۔ جس طرح رحم سے بچے پیدا
ہوتے ہیں اسی طرح رحمانیت سے ساری تخلیق ہوئی ہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ یا درکھوا گر تم
چھوٹی چھوٹی باتوں پر رحمی رشتوں کا لحاظ نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارا بھی کوئی لحاظ نہیں کرے
گا۔ تو میں ایسے لوگوں کو سمجھاتا ہوں کہ اس میں میری طرف سے کوئی غیر معمولی زیادتی کا سوال ہی
نہیں ، میں تو وہی کروں گا جو اللہ کرتا ہے، جو اللہ ہم سے چاہتا ہے۔ پس تم رحمی تعلقات کو کاٹو گے تو
میں تم سے تعلقات کو کاٹ لوں گا اور عجیب ظلم کی بات ہے کہ یہ تو ان کو دکھائی دے دیتا ہے مگر روتی ،
بلکتی بہن دکھائی نہیں دیتی ۔ جب ان کو اس طرح بتایا جائے تو کچھ تھوڑی سی ہوش آتی ہے کیونکہ ماں
باپ کی نصیحتوں کو وہ بالکل نہیں سنتے ۔
تو دنیا میں جو بہت سے تعلقات بگڑنے کی وجہ ہے وہ بنیادی طور پر یہی ہے کہ اپنے نفس کا

خطبات طاہر جلد 16
471
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
شیطان انسان کو دکھائی نہیں دیتا۔ کوئی ان سے وہ سلوک کرے تو واویلا کریں گے، شور مچائیں گے،
کہیں گے کیسی جماعت ہے جہاں ایسے ایسے لوگ داخل ہیں جو اس طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے
بیان فرمودہ حقوق کو ادا نہیں کرتے اور عائد شدہ قدروں کی پرواہ نہیں کرتے اور جب ان سے پوچھا مدہ پرواہ کرتے اور سے پوچھا
جائے کہ تم کیا کرتے ہو تو بعض دفعہ معصومیت سے کہیں گے ہم تو بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں ۔ ہم تو کبھی
بھی خدا تعالیٰ کی جان بوجھ کر نافرمانی نہیں کرتے ۔ کوئی غلطی سے بات ہو جائے تو ہو جائے لیکن یہ
بات جھوٹ ہے اور واقعہ انسان جان بوجھ کر ہر فیصلے کے موقع پر نافرمانی کا قدم اٹھاتا ہے۔
اب جھوٹ کی بات چل رہی ہے تو یاد رکھیں کہ جھوٹ اس وقت انسان کا ، ساری دنیا کا
سب سے بڑا دشمن ہے۔ جھوٹ کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ محض دین کی تعلیم ہے، مسلمانوں کو جھوٹ
نہیں بولنا چاہئے یہ جھوٹ کی حقیقت کو نہ سمجھنے کا ایک اور انداز ہے۔ جھوٹ تو دنیا کے زہروں کی
طرح ہے۔ وہ زہر نیکی اور بدی کی تمیز نہیں کرتے ، وہ زہر ضرور ہلاک کرتے ہیں۔ اگر اتنی مقدار
میں استعمال ہوں کہ ہلاک کرنے والے ہوں۔ وہ زہر ضرور لمبا ، دائمی اثر چھوڑ جاتے ہیں۔ جب
ان کی سرشت میں لمبا عرصہ داخل کر دیا گیا ہو یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ، تو وہ تو اپنا کام دکھاتے
ہیں۔ اسی طرح جھوٹ بھی ایک تو گناہ ہے یعنی ہر مومن جو اللہ پر ایمان لاتا ہے ، محمد رسول اللہ ﷺ
کی پیروی فرض سمجھتا ہے اس کے لئے جھوٹ ایک گناہ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس گناہ کا حساب
کتاب زیادہ تو یوم آخرت میں ہو گا لیکن میں ایک بات آپ کو بتا رہا ہوں کہ جھوٹ ایک زہر بھی ہے ہوگا بتارہا
اور وہ زہر ایسا ہے جو روز مرہ ضرور اثر دکھاتا ہے اس کا منفی اثر ضرور جاری ہوتا ہے اور کوئی دنیا کی
طاقت اس کو روک نہیں سکتی ۔
ساری دنیا میں سب سے بڑا فساد جھوٹ ہے اور دراصل اس لئے کہ جھوٹ شیطان کی
عبادت کا ایک اور نام ہے میں جماعت کو پہلے بھی بارہا سمجھا چکا ہوں کہ تم کہتے ہو إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہ اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ، تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں تو چھوٹی
چھوٹی غفلتیں جو سرزد ہو جاتی ہیں ان کے متعلق تو آپ استغفار سے کام لے سکتے ہیں مگر اگر یہ اقرار
ہی جھوٹ ہوا اور سراسر جھوٹ ہوا اور انسان جانتا ہو کہ جب بھی مدد کی ضرورت پڑتی ہے ہم غیر اللہ کی
طرف منہ کرتے ہیں تو ایسے شخص کو دنیا کی سزا تو ملنی ہی ہے آخرت کی سزا بھی ملے گی اور اس کی ساری

خطبات طاہر جلد 16
472
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
نمازیں اکارت جائیں گی اور جھوٹ جو ہے کئی طرح کے بھیس بدلتا ہے۔
آج کل میراز در ہے تبلیغ کے اوپر، میں جماعتوں سے توقع رکھتا ہوں کہ خوب تبلیغ کریں اور ،
کثرت سے دنیا میں پھیلیں کیونکہ ہمارے پاس اب وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے یعنی اس صدی کے موڑ
تک پہنچتے پہنچتے ابھی ہم نے اتنے سفر کرنے ہیں کہ اگر ہم مہینوں کے سفر دنوں میں نہ کریں اور صدیوں
کے سالوں میں نہ کریں تو ہم اپنے فرض منصبی کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے کیونکہ ہم نے اب تک بہت
سے کام کر لینے تھے جو نہیں کر سکے ، بہت سا وقت ضائع کر چکے ہیں۔ ایک طالب علم جو سارا سال نہ
پڑھے کم سے کم آخری رات تو اٹھ جاتا ہے اور ساری رات لگا کر کوشش کرتا ہے کہ میں جو کچھ وقت
کھو چکا اس کا کچھ حاصل کر لوں لیکن ہم نظام جماعت کے طور پر نظام کو بھی جوابدہ ہیں اور افراد کے
طور پر اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دہ ہیں اور یہ دوسری جوابدہی بہت زیادہ سخت ہے۔ اس جواب دہی میں جو
جماعت کو ہے کئی لوگ جھوٹ سے کام لیتے ہیں اور بعض دفعہ جانتے نہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔
یہ وہ امر ہے جس کی طرف خصوصیت سے میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ رپورٹوں میں مبالغے
ہوتے ہیں لکھا جاتا ہے کہ جب ہم نے اتنا کام کر لیا اور خدا کے فضل سے اتنے نئے احمدی ہو گئے
اور جب ان کو دیکھنے کی کوشش کی جائے تو وہ دکھائی نہیں دیتے ۔ جب دیکھا جائے کہ جماعت کے
روزمرہ کے کاموں میں ان کے داخل ہونے سے کیا فرق پڑا ہے تو کوئی بھی فرق دکھائی نہیں دیتا۔
اب یہ ایک جھوٹ کی قسم ہے لیکن اس پر شیطان کئی قسم کے پردے ڈال لیتا ہے۔ مثلاً ایک آدمی کو اور
ایسے بہت سے واقعات میرے علم میں ہیں یہ کہا گیا کیوں جی ہم اچھی باتیں کہہ رہے ہیں نا،
جماعت احمد یہ ٹھیک ہے نا۔ وہ کہتے ہیں ہاں جی بالکل ٹھیک ہے۔ اچھا بھئی تمہارا نام لکھ لیتے ہیں اور
اس بیچارے کو کچھ بھی پتا نہیں کہ کس چیز میں نام لکھا گیا ہے اس نے تائید تو صرف اس بات کی کی
ہے کہ ہاں آپ اچھے لوگ ہیں ۔
لیکن اگر اس کے برعکس اس کو یہ بتایا جاتا ہے کہ ہمیں دنیا کیا کہتی ہے، ان کو بتایا جاتا کہ
دیکھو ہم وہ ہیں جن کو نعوذ باللہ من ذالک اسلام میں رخنہ ڈالنے والا شمار کیا جاتا ہے۔ ہمارے متعلق
کہا جاتا ہے کہ تم نے نیا دین بنالیا ہے۔ ہمارے متعلق کہا جاتا ہے کہ خاتم النبین کو بطور خاتم النبین
حقیقت میں تسلیم نہیں کرتے ، جھوٹ بولتے ہو کہ خاتم النبیین ہیں کیونکہ ان کو خاتم مانتے ہوئے بھی تم

خطبات طاہر جلد 16
473
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
نے ایک نیا نبی کھڑا کر لیا ہے۔ اب ایده یہ وہ
یہ وہ تلخ باتیں ہیں جو جماعت کے متعلق کہی جاتی ہیں۔ یہ سنائیں
اور پھر اقرار لیں کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے ان سب باتوں کے باوجود ہم قبول کرتے ہیں کہ
جماعت احمد یہ سچی ہے تو پھر اس کو سچائی کہتے ہیں۔ پس بظاہر ایک شخص نے جھوٹ نہیں بولا یعنی
بظاہر جھوٹ نہیں بولا اس نے یہ رپورٹ کی کہ جب میں نے ان سے پوچھا تو وہ کہتے ہیں جی ٹھیک ہے
سب کچھ۔ اس پر میں نے کہا اچھا دستخط کر دو اب۔ ان دستخطوں کا کیا فائدہ کیونکہ جب ایسے لوگوں تک
دوسرے پہنچتے ہیں اور ایسا با رہا ہوا ہے۔
بعض ایسے ابتلاء میں نے دیکھے ہیں جو بڑی بڑی جماعتوں پر آئے ہیں جو نئی بنائی ہوئی
جماعتیں تھیں۔ وہاں مربیان نے ان کو ہرگز نہیں بتایا کہ ہمارے متعلق دنیا کیا کہہ رہی ہے اور چونکہ
ان کے کردار ا چھے تھے، ان کے عمل اچھے تھے، وہ دیکھنے میں بڑے پکے مسلمان دکھائی دیتے تھے،
نمازیں پڑھتے تھے تو دیکھنے والوں نے کہا تم بہت اچھے لوگ ہو ہم تمہارے ساتھ ہیں ان کی بیعتیں
کروالی گئیں اور جب مخالف پہنچے وہاں ، جب پاکستان کو اطلاع ملی یا دوسرے دشمنوں کو انہوں نے
فتنہ پرداز مولوی بھیجے۔ انہوں نے کہا تم یہ ہو گئے ہو یہ تو ایسے ہیں اور یہ تو ویسے ہیں اور ان ایسی ویسی
باتوں کی ان کو کوئی بھی خبر نہیں تھی۔ چونکہ تبلیغ کرنے والے نے ان کو چھپا لیا تو یہ بھی تو ایک جھوٹ ہے
حق کو چھپانا تا کہ کوئی مقصد حاصل ہو جائے۔ یہ بھی ایک ظلم ہے تو ایسے لوگ اپنے آپ کو دیکھتے
ہوئے غالباً اسرار کریں گے کہ ہم نے کوئی جھوٹ نہیں بولا لیکن ان کا نفس اندر سے جانتا ہے اور ان کو
ملزم گردانتا ہے، جانتا ہے کہ انہوں نے حق سے اختفاء کیا ہے اور حق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
اب ایسی جماعتوں کا فائدہ کیا ہے جو جھوٹ سے بنائی جائیں۔ ہمیں تو ان میں کوئی دلچسپی
نہیں ہے۔ ایسے لوگ جب وہ بتاتے ہیں کہ اب ہمیں پتا چلا ہے تو میں ان کو لکھتا ہوں بڑی اچھی بات
ہے آپ جہاں سے آئے تھے وہاں واپس چلے جائیں ، جماعت احمدیہ کو تو ایسے آدمیوں کی ضرورت
ہی کوئی نہیں ہے جو جماعت میں داخل ہونے کو ایک آسان مزے کا کام سمجھیں اور آسان مزے کے
کاموں میں ایک یہ بات بھی داخل ہے کہ ان کو یہ بتایا جاتا ہے کہ ہم تمہارے لئے مسجد میں تعمیر
کریں گے ، تمہارے لئے مشن ہاؤس بنا ئیں گے، تمہاری یہ خدمت کریں گے اور تمہاری وہ خدمت
کریں گے اور اس کے علاوہ ہسپتال بنائیں گے اور پھر سکول جاری کریں گے تو یہ ساری باتیں وہ ہیں

خطبات طاہر جلد 16
474
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
جو اپنی ذات میں جھوٹ نہیں ہیں مگر ان میں ایک مخفی جھوٹ ہے۔ وہ یہ ہے کہ ہم ہر گز حرص دلا کر یا
بعض سکولوں ، کالجوں یا ہسپتالوں کا لالچ دے کر کسی کو احمدی بنا نا نہیں چاہتے نہ بناتے ہیں۔
پس وہ اس لحاظ سے جھوٹ سے کام لے رہا ہے کہ اس ذریعے کو اس نے استعمال کیا جس
کی اس کو اجازت نہیں تھی اور رپورٹوں میں لکھتے وقت یہ نہیں لکھا کہ ہم نے جو ان لوگوں کو مائل کیا ہے
تو یہ کہہ کہہ کے مائل کیا ہے۔ اگر اشارہ بھی پہلی کسی رپورٹ میں ذکر ہوتا تو میں فوری طور پر اس مربی
کو روک دیتا یا اس کو بدل دیتا یا اسے فارغ کر دیتا کیونکہ دین میں خدا کے سوا اور کسی چیز کا سودا نہیں ہونا
چاہئے اور قرآن کریم یہی فرماتا ہے کہ اللہ سے اللہ کا سودا کرو۔ اگر تم چاہتے ہو تو اللہ کی خاطر اپنا سب کچھ
اس کے حضور پیش کر دو پھر وہ تمہارا ہو جائے گا ۔ اِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ
وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبه : 111) فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے سودا کر لیا ہے
اور وہ سودا خدا کا مومنوں سے ایک سودا ہے۔
دنیا
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم یوں کرو کہ اپنی جان ، اپنے اموال سب کچھ میرے حضور پیش کر دو۔
کتنا بڑا کام ہے اگر یہ سمجھ کر کوئی انسان حق کو قبول کرتا ہے یا یہ سمجھا کر کسی کو حق کی طرف بلایا جاتا ہے تو
کتنے ہیں جو جواب دیں گے۔ مگر ساتھ ہی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس سودے کے نتیجے میں بِأَنَّ لَهُمْ
الجنة یہ میرا اقرار اور وعدہ ہے کہ ان کو ضرور جنت عطا کروں گا اور یہ جنت آخرت میں نہیں اس و
میں بھی ملنی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ ایک اہم بات ہے۔ اگر لالچ دینی ہے تو یہ لالچ دو کہ خدا کی خاطر
قربانی کرو اور پھر دیکھو کو خدا تعالیٰ تمہاری قربانیوں کو کیسے قبول فرماتا ہے، کیسے کیسے تمہاری پریشانیاں
دور کرنے کا انتظام کرتا ہے، تمہاری روزمرہ کی جہنم کو جنت میں تبدیل کرنے لگتا ہے۔ پس اگر دین
خدا کی خاطر ہے تو خدا سے وعدے ہونے چاہئیں اور لالچ جو دینی ہے وہ خدا کے حوالے سے دی جائے۔
اپنے آپ کو بیچ میں سے نکال لیں کیونکہ محض پہلی بات کہہ کر خوف دلانا حکمت کے بھی خلاف ہے اور
قرآن کریم کی تعلیم کے بھی خلاف ہے یعنی قرآن کریم نے نبیوں کو بَشِيرًا وَنَذِيرًا (البقرة: 120)
قرار دیا ہے۔ وہ بشارت بھی دیتے ہیں اور ڈراتے بھی ہیں تو بہت سی باتوں سے ڈراتے ہیں۔ ان
میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تم ہمارے ساتھ شامل ہو گے تو تمہارے ساتھ یہ سلوک کیا جائے گا جو
ہمارے ساتھ شامل لوگوں سے کیا جا رہا ہے اور اس پہلو سے بھی آنحضرت رت نذیر نذیر ۔ تھے جو غیروں کو
صلى الله

خطبات طاہر جلد 16
475
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
ڈرانے کے علاوہ اپنوں کے اپنوں کو بھی ڈراتے تھے۔ ایک موقع پر بعض صحابہ نے مکہ کے ظلموں سے تنگ آ کر
رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ اب تو حد ہوگئی ہے۔ ہم قوم کے
سردار تھے اور عزت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا، ہماری بات کو حکم سمجھا جاتا تھا ، آج یہ حال ہو گیا ہے کہ
گلیوں کے لونڈے بھی ہم پر پتھر اٹھاتے اور آوازیں کستے ہیں ۔ آنحضرت ﷺ خاموشی سے سنتے
رہے اور جب انہوں نے بات ختم کر لی تو فرمایا دیکھو تم سے پہلے ایسے نبی تھے جن کے ماننے
والوں کے سروں کو آروں سے چیرا گیا اور دو نیم کر دیا گیا اور انہوں نے اف تک نہیں کی تم جانتے ہو
تم کس پر ایمان لائے ہو۔ سب نبیوں کے سردار پر ایمان لائے ہو یعنی یہ باتیں Implied ہیں جس
کو کہتے ہیں نا آنحضور ﷺ کے بیان میں یہ سب باتیں شامل ہیں لیکن لفظوں میں بظاہر شاید کسی کو نہ
صلى الله
عليه۔
دکھائی دیں مگر اس کو غور سے پڑھیں اس جواب کو تو آپ لرز اٹھیں گے کہ اپنوں کو ڈرا رہے ہیں ، بتا
رہے ہیں کہ مجھے قبول کرنے کے نتیجے میں اس سے زیادہ ظلم ہوں گے جو ظلم پرانے نبیوں کے زمانے
میں نبیوں کے ماننے والوں پر کئے گئے ۔ تو ڈرانا تو برحق ہے مگر پھر بشارتیں بھی تو تھیں۔ ایسی
بشارتیں کہ جیسی کسی نبی نے کبھی کسی کو کوئی بشارت نہیں دی قیامت تک کے لئے اپنی امت کی سر بلندی
کی بشارتیں عطا فرمائیں۔ جنت میں اپنے آپ کو کوثر کے سردار کے طور پر پیش فرمایا اور فرمایا کہ
میرے ہاتھوں سے تمہیں وہ کوثر کی مے پلائی جائے گی جس جیسی اور کوئی چیز دنیا میں نہیں ، نہ
آئندہ دنیا میں ہو گی ۔ کوثر کا پلانا ایک ایسی سبیل ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی جس میں ہر قسم کی نعمتیں
موجود ہیں یہ آنحضرت ﷺ نے صرف اپنے ساتھ وابستہ فرمائی ہے۔ یہ بات کسی اور نبی کے
متعلق آپ نے بیان نہیں فرمائی۔
صلى الله
پس جہاں مصیبتیں زیادہ ہیں وہاں نعمتیں بھی تو بہت بڑی ہیں اور عظیم الشان نعمتیں ہیں ان کی
تفصیل میں جانے کا تو وقت نہیں ہے کیونکہ بڑے وسیع پیمانے پر حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنی وہ
فضیلتیں بیان فرمائی ہیں جن کو عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ ہی کی فضیلتیں ہیں لیکن ذرا غور کریں تو وہی
فضیلتیں آپ کی اُمت کی فضیلتیں بھی بن جاتی ہیں اور اس حصے پر لوگ غور نہیں کرتے۔ وہ فضیلتیں جو حضرت
اقدس محمد رسول الله ﷺ کو اللہ نے عطا فرمائیں وہ ساری ایسی ہیں جو آپ کی وساطت سے ساری امت تک
پہنچتی ہیں ساری امت تک ممتد ہوتی ہیں اور ہر انسان ان سب رستوں پر چل چل کے تھوڑا ان فضیلتوں سے

خطبات طاہر جلد 16
476
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
حصہ پاسکتا ہے اور عجیب بات ہے کہ تعریف کرنے والے ایسی باتوں پر سر دھنتے ہیں کہ آپ حاشر ہیں، آپ
اول ہیں، آپ آخر ہیں، آپ خاتم ہیں اور نہیں جانتے کہ ہر مومن کو وہ ہونا چاہئے ورنہ اسے آنحضرت ﷺ کی
ان فضیلتوں کی تعریف کرنے کا بھی کوئی حق نہیں۔
صلى الله
دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جن کو اللہ نے عرفان عطا فر مایا، فرماتے ہیں کہ:
ہم ہوئے خیر ا مم تجھ سے ہی اے خیر رسل
ه
الله
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھا یا ہم نے ( در ثمین اردو : 17)
صلى الله حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی نظر ان سب فضیلتوں پر تھی جو حضرت اقدس محمد مصطفی امی کو
خدا تعالیٰ کی طرف سے تمام نبیوں سے ممتاز طور پر عطا کی گئیں اور تقاضا اس کا یہ سمجھا کہ تیرے
بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے پس وہ جو آنحضرت ﷺ کی فضیلتوں پر قدم آگے نہیں بڑھاتا
وہ نہ انذار کے مضمون سے واقف ہے نہ تبشیر کے مضمون سے واقف ہے۔ واپس اس مضمون کی
طرف آتا ہوں جو میں اس وقت بیان کر رہا ہوں ۔ اپنے اندار میں بھی وضاحت کریں اور خوب
کھولیں کہ جو شخص رستے کے خطرے نہ بتائے اسے رستے کی طرف بلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ایک انسان کو آپ پہاڑ کی چوٹی سے دعوت دیں کہ آؤ میری طرف آؤ اور یہ نہ بتائیں کہ رستے میں
کتنی کھڑے ہیں، کتنے ایسے جانور مثلاً بعض دفعہ سانپ رستوں میں ہوتے ہیں، بعض دفعہ
بھیڑیئے یا اور کئی قسم کے جانور، زہریلے جانور رستے میں بیٹھے ہوتے ہیں مختلف جھاڑیوں میں چھپے
بیٹھے ہیں اس لئے آؤ تو اس رستے سے آؤ جس رستے سے میں آیا ہوں اور وہ رستہ محفوظ رستہ ہو اس
رستے پر چل کر خطرہ نہ ہو۔ اگر انسان اس طرح دعوت دے تو لازم ہے کہ جہاں وہ خوشخبری دے گا
کہ آؤ بلندی کی طرف آجاؤ وہاں انذار بھی کرے گا اور بتائے گا کہ اس رستے میں کیا کیا خطرات
در پیش ہیں ۔
تو خطرات کا بتانا لازم ہے اس کے بغیر دعوت کا حق نہیں ہے کیونکہ دنیا میں ایک بھی نبی نہیں
ہے جسے نذیر اور بشیر نہ کہا گیا ہو۔ یہ دونوں صفات ہیں جو نبیوں کے ساتھ چلتی ہیں اور یہ دونوں صفات
ہیں جو جماعت احمدیہ کو اپنانی ہوں گی ۔ پس آپ جب تبلیغ کرتے ہیں تو ہر قسم کے خطرات سے آگاہ
کریں بلکہ بعض مواقع پر منافقوں کے خطرے سے بھی آگاہ کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں بعض

خطبات طاہر جلد 16
477
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
دفعہ مجھے معین ہدایتیں دینی پڑتی ہیں مثلاً جلسہ سالانہ پر کچھ منافق لوگ آجاتے ہیں تو وہ احمدی جن
کے ساتھ کوئی نئے احمدی آ رہے ہوں ان کو سمجھانا پڑتا ہے کہ ان کو پہلے بتاؤ کہ یہ صاحب وہ ہیں
جنہوں نے تمہارے پاس آئے یہ یہ باتیں کرنی ہیں اور ان باتوں کا جواب پہلے ہم سے لے لو کیونکہ
اگر تم نے سن لیا اور اثر پڑ گیا تو تم خود پیچھے ہٹ جاؤ گے اور بظاہر تہذیب کے تقاضے پورے کرتے
ہوئے ہمارے سامنے باتیں اٹھاؤ گے نہیں لیکن تمہارا دل میلا ہو جائے گا۔
پس لازم ہے کہ سچائی کو اس طرح پہچانیں کہ اس کے باریک سے باریک تقاضے بھی آپ
پورے کرنے کی کوشش کریں اور تبلیغ کی سچائی میں یہ باتیں سب شامل ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں تعداد
بڑھانی ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم نے اگر بتا دیا کہ ہم نے پچاس کر لئے یا سو کر لئے تو ہمیں اس سے
فضیلت حاصل ہو جائے گی۔ بالکل غلط خیال ہے۔ یہ جھوٹ ہے۔ اس قسم کی بچگا نہ باتوں سے اگر وہ
مجھے خوش کرنا چاہتے ہیں تو میں کبھی بھی خوش نہیں ہوا اور اگر وہ خدا کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو ظلم ہے کہ
خدا کو ایک عام سمجھ والے انسان سے بھی کم تر سمجھ رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کیسے اس تعداد پر خوش ہو سکتا ہے
جو تعداد اپنے اندر تبدیلی پیدا نہ کرے اور اللہ کی خاطر تبدیلی نہ پیدا ہو۔
پس کینیڈا کی جماعتوں کو میرا پہلا پیغام تو یہ ہے کہ تبلیغ کی طرف توجہ کریں اور جس
حقیقت کی طرف میں نے آپ کو متوجہ کیا ہے اس کو پیش نظر رکھیں ۔ آپ کی تبلیغ ہرگز ہر گز کا میاب
نہیں ہو سکتی اگر آپ أعوذ بالله من الشیطن الرجیم کے معنی نہ سمجھیں اور اپنے نفس کو اور
اپنے نفس کے شیطان کو پہچاننے کی صلاحیت پیدا نہ کریں۔ اگر آپ نے یہ نہ کیا تو پھر آپ کی زندگی
ایک جھوٹ ہوگی اور کچھ بھی فیض آپ اللہ اور اللہ کے بھیجے ہوؤں سے نہیں پاسکتے اور یہ تو ایک
روزمرہ کی ایکسر سائز ہے یعنی ورزش ہے ایسی ورزش ہے جس کے بغیر آپ کا روحانی قدم بن ہی
نہیں سکتا ، اس میں جان نہیں پیدا ہو سکتی ۔
أعوذ باللہ کے تقاضے سمجھتے ہیں تو لا حول ولا قوۃ کے مضمون کے اوپر بھی غور کریں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کوئی بھی خوف کی جگہ نہیں ہے۔ حول ، خوف سے بچنے کی طاقت نہیں ہے اور کوئی
بھی نعمتیں عطا کرنے والی طاقت یعنی قوت نہیں ہے۔ الا باللہ مگر اللہ کے ذریعے اور جھوٹ میں خوف
اور حرص دونوں اپنے اپنے رنگ میں گہرا اثر دکھاتے ہیں۔ ایک طرف تو انبیاء کا پیغام ہے جس میں

خطبات طاہر جلد 16
478
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
بشارت بھی ہے اور انذار بھی ہے۔ انذار بھی ہے اور بشارت بھی ہے۔ دوسری طرف شیطان کا پیغام
ہے وہ بھی ایک انذار اپنے اندر رکھتا ہے، وہ بھی ایک بشارت اپنے اندر رکھتا ہے۔ اس کا انذار بھی
جھوٹا ، اس کی بشارت بھی جھوٹی ۔ وہ انذار یہ کرے گا کہ دیکھو اگر تم نے میری بات نہ مانی تو اپنی دنیا
اپنے ہاتھوں سے گنوا بیٹھتے ہو اور یہ مضمون جو ہے کینیڈا میں ! را میں اس لحاظ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت
سے Immigrants ہیں، بہت سے ایسے دوست ہیں جو پاکستان میں بعض دفعہ حقیقی مظالم سے
تنگ آ کر بعض دفعہ اسی خوف سے تنگ آکر کہ یہ حقیقی مظالم ہمارے سر پر لٹکے ہوئے تو ہیں اور بعض
ایسے بھی ہیں جو محض اقتصادی خرابی کے پیش نظر اس غربت سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب ان
کے لئے یہ تینوں وجوہات اپنی اپنی جگہ ان کے لئے رزق کا جواز پیدا کرنے والی تو ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے
وسعت رزق کو بھی ہجرت کا جواز قرار دیا ہے کیونکہ یہ نہیں فرمایا کہ رزق پیش نظر ہو اور جھوٹ بولو کہ
ہمیں فلاں مصیبت پڑی ہوئی تھی اس لئے نکلے ہیں ۔ اب یہاں پہنچ کر آپ دیکھیں کتنے ہیں جو
لاحول میں شیطان کی آواز سنتے ہیں اور خدا کی آواز نہیں سنتے ۔ شیطان ان کو ڈراتا ہے۔ وہ کہتا ہے
دیکھو تم نے اگر سچ بول دیا تو مارے گئے۔ سارے پیسے تم بر باد کر بیٹھے ہو۔ اپنی جائیدادیں بیچ آئے ہو
یہاں پہنچے ہو، چھوٹے چھوٹے تمہارے بچے ہیں اگر تم نے جھوٹ نہ بولا تو تمہیں ہرگز یہ حکومت
اجازت نہیں دے گی واپس جانا پڑے گا اور پہلے سے بدتر حال میں واپس لوٹو گے۔ یہ شیطان کا ڈراوا
ہے اور یہ ڈرا وا وقتی طور پر سچا بھی ہو سکتا ہے کیونکہ بعض دفعہ شیطان ایسے ڈراوے بھی دیتا ہے جو انسان
کو شیطان پر ایمان لانے میں مدد دیتے ہیں۔ چنانچہ واقعہ یہ اس کے ساتھ ہو بھی جاتا ہے اگر اس کے
دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ کاش میں شیطان کی بات مان لیتا اور اللہ کی بات رد کر کے جھوٹ کا سہارا
لے لیتا تو ایسا شخص ہمیشہ کے لئے ضائع ہو گیا پھر کبھی خدا اس کی نہیں سنے گا لیکن اگر وہ ابتلاء میں
ثابت قدم رہے اگر وہ کوڑی کی بھی پرواہ نہ کرے جو کچھ جاتا ہے خدا کی راہ میں جائے اور سوچے
کہ اس نے اللہ سے عہد کیا کیا تھا۔ عہد تو یہ کیا تھا کہ میری جان ، میرا مال، میرا سب کچھ تیرے سپرد
ہو گیا اب تو جانے اور جو بھی تو نے اپنے بندوں سے وعدے کئے ہیں ان وعدوں کا تو میرے حوالے
سے بھی خیال رکھے یہ اب تیرا کام ہے۔ جس نے یہ وعدہ کیا ہو اس کو اگر کینیڈا کی امیگریشن نہ مل رہی
ہو جھوٹ کے بغیر اور وہ سب خدا سے کئے ہوئے وعدوں کو چھوڑ کر پیٹھ کے پیچھے پھینک کر یہ فیصلہ

خطبات طاہر جلد 16
479
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
کرے کہ میں نے تو یہاں رہنا ہی رہنا ہے تو آپ بتائیں کہ یہ جھوٹ اس پر کیا اثر دکھائے گا۔
ایسے لوگوں کو میں متنبہ کرتا ہوں کہ زہر کی بھی قسمیں ہیں جیسا کہ میں نے شروع میں بیان
کیا تھا بعض زہر ایسے ہیں جو وقتی طور پر مشکل میں ڈالتے ہیں اور تھوڑی دیر کے بعد ان کی سزا ملی اور
معاملہ ختم ہوا۔ مثلاً پیٹ خراب ہوا، مرچیں کھا لیں ہیں اب یہ تو نہیں کہ ساری عمر مرچیں پیچھا نہ
چھوڑیں ۔ تھوڑی دیر سی سی کی مشکل میں پڑے، کچھ دوائیاں وغیرہ کھائیں اور چھٹی ہوئی اور پھر
دوبارہ جب تک آپ نہ کھائیں دوبارہ سزا نہیں ملے گی لیکن آرسنک Arsenic کھالیں تو خواہ وہ
تھوڑا ہو خواہ زیادہ ہو ساری عمر آپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ پرانے مردے جو فراعین مصر کے نکالے
گئے ہیں یا اس سے بھی پہلے کے مردے جو نکالے گئے ہیں سائنس دان ان کی ہڈیوں کا جائزہ لے کر بتا
سکتے ہیں کہ انہوں نے کتنا آرسنک کھایا ہوا ہے۔ یہ مرنے کے بعد بھی پیچھا نہیں چھوڑتی۔
تو وہ جھوٹ جو بظاہر دائمی فائدے پہنچاتا ہے اس کا نقصان بھی دائمی ہوتا ہے۔ ایسے لوگ
جو اس قسم کے جھوٹ کے بعد ٹھہر جاتے ہیں ان کو کوٹھیاں بھی مل جاتی ہیں، ان کو موٹر میں بھی نصیب
ہو جاتی ہیں۔ بظاہر دنیا کے سامان ہیں ، بچے پل رہے ہیں یاد رکھیں کہ یہ وہ جھوٹ ہے جو پیچھا
چھوڑنے والا نہیں ۔ جتنا فائدہ لمبا ہو گا جھوٹ کے نتیجے میں اتنا ہی آپ کی ساری زندگی آپ پر
لعنتیں ڈالے گی کہ تم نے غیر اللہ سے یہ سب کچھ حاصل کیا ہے اور اگر آپ کو فوراً اس کی ہوش نہیں
آئے گی تو تب ہوش آئے گی جب آپ کی اولادیں آپ کے سامنے ضائع ہو جائیں گی ۔ گھروں
سے برکت اٹھ جائے گی اور عملاً آپ سرکتے سرکتے نظام جماعت سے بالکل اکھاڑ کے باہر پھینک
دیئے جائیں گے۔
لوگ سمجھتے نہیں ہیں وہ وقتی فائدے کو دیکھتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ لاحول ولا قوة
قوت بھی اللہ ہی کی طرف سے ہے اور خوف بھی خدا ہی کا رکھنا ہے اور ہر وہ خوف جائز ہے جس کے
نتیجے میں خدا ہا تھ سے جاتا ہو۔ اسی خوف کو قبول کر لو یعنی ان معنوں میں کہ اس کا نقصان قبول کر لو اور
ہر قوت وہی قوت ہے جو اللہ کی طرف سے عطا ہوتی ہے، ہر رزق وہی رزق ہے جو اللہ کی طرف سے
عطا ہوتا ہے۔ تو ایسے ایسے موقعوں پر آکر بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بڑی ہم نے چالاکی کی ہے، ایسا
جھوٹ بولا ہے کہ دیکھو اب کتنے ٹھیک ٹھاک ہیں ہم ، کتنے اچھے حال میں ہو گئے ہیں اور وقتی طور پر

خطبات طاہر جلد 16
480
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
ہو بھی جاتا ہے مگر میرا تجربہ ہے کہ ایسا جھوٹ جو لمبا فائدہ پہنچانے والا ہے وہی لمبا نقصان بھی پہنچایا
کرتا ہے کیونکہ تاثیریں خدا تعالیٰ نے اسی طرح رکھی ہیں ۔
پس قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اللہ تعالیٰ تمہاری لغو قسموں کی پرواہ نہیں کرتا لیکن
وہ قسمیں جن میں تمہارا ارادہ داخل ہو جن میں وضاحت کے ساتھ تم جانتے ہو کہ یہ جھوٹ ہے اور پھر
جھوٹ بول رہے ہو ان پر اللہ تعالیٰ تمہاری پکڑ کرے گا ۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ دنیا کے زہر تو اپنے مزاج
کو سچا ثابت کر دکھا ئیں ، ان میں تو پکڑ کا مادہ ہو مگر وہ زہر جن کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ ان پر ضرور
تمہاری پکڑ ہوگی وہ اپنی پکڑ نہ دکھا ئیں، یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ بعض زہر گھل جاتے ہیں اور رفتہ رفتہ
نقصان پہنچاتے ہیں۔ بعض زہر پھر آگے نسلوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ ان
بچوں کا کیا قصور تھا لیکن قانون قدرت ۔ رتھا لیکن قانون قدرت ہے کہ بعض زہروں میں یہ تاثیر ہے وہ لمبا چلنے والے ہیں ، وہ
نسلوں میں بھی داخل ہو جاتے ہیں ۔
پس گناہ میں بھی لمبا چلنا اور نسلوں میں داخل ہونا اس کے مزاج میں شامل ہے اور جھوٹ
سب سے بڑا گناہ ہے۔ اگر آپ نے جھوٹ سے تو بہ نہ کی تو پھر آپ کی سوسائٹی میں پاک تبدیلی پیدا
نہیں ہو سکتی ۔ پس سب سے پہلے تو لوگوں کے جھوٹ آپ کو بتاتا ہوں وہ کیوں جھوٹ بولتے ہیں۔
اس لئے کہ وہ جھوٹ سے یہ فائدہ وابستہ سمجھتے ہیں کہ وہ اچھے سمجھے جائیں گے اور کوئی مقصد نہیں ہوتا۔
اگر کسی نے ایک بھی بیعت نہیں کروائی تو نہ کروائی ہو ہم اس کو برا تو نہیں سمجھتے ، اس کو کمزور سمجھتے ہیں،
اس پر رحم کرتے ہیں اس کو توجہ دلاتے ہیں مگر وہ شخص جس نے ہیں بیعتیں کروا کے خوشنودی حاصل کی
ہو دو طرح سے شرک کرتا ہے۔ ایک یہ کہ جھوٹ بولا اور جھوٹ اپنی ذات میں شرک ہے اور دوسرا یہ کہ
بندے کو خوش کرنے کی خاطر خدا کو ناراض کر لیا ہے۔ ایسے لوگوں کے جو بڑے ہیں یعنی بڑے سے
مراد نظام جماعت میں بڑے ہیں امیر ہو یا جو بھی ہو اس کو خوش کرنے کی خاطر آپ کہتے ہیں دیکھو جی
ہم نے یہ کام کیا ہے یا مجھے خط لکھ دیتے ہیں اور ساتھ دعا بھی لکھتے ہیں کہ دعا بھی کریں ہمارے لئے
ہم نے بڑا اچھا کام کیا ہے اور انہی میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے وہ کام نہیں کیا ہوتا یعنی حقیقت
میں نہیں کیا ہوتا تو نہ میری دعا ان کے کام آسکتی ہے نہ ان کی اپنی دعا ان کے کام آسکتی ہے کیونکہ وہ
بندے کو خوش کر رہے ہیں اصل میں ۔ پس جھوٹ میں یہ بات داخل ہے کہ جھوٹ کے نتیجے میں انسان

خطبات طاہر جلد 16
481
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
اپنا دنیا کا فائدہ اس طرح چاہتا ہے کہ اللہ کی نظر سے گویا بچ گیا ہے تو خدا اسے پکڑے گا نہیں ۔ اپنے
دلوں سے ،اپنے ضمیر سے ، اپنی عادات سے جھوٹ کو اس طرح صاف کر دیں جس میں کچھ بھی اس کا
آپ کی ذات میں کچھ بھی باقی نہ رہے۔
یہ جدو جہد بڑی لمبی ہے روزمرہ آپ کے گھروں میں جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔ آپ بول
رہے ہیں ، اپنی بیویوں سے بول رہے ہیں، بچے اپنے ماں باپ سے بول رہے ہیں اور ان چیزوں کو
پکڑا نہیں جا رہا۔ پس میں آپ سے متوجہ ہو کر یہ عرض کر رہا ہوں کہ آپ نے اگر کینیڈا کی جماعت میں
نئی زندگی پیدا کرنی ہے تو ان شیطانی زہروں سے بچیں جو زندگی کے دشمن ہیں ۔ ان کے ساتھ زندگی
پیدا نہیں ہو سکتی ۔ اپنے آپ کو پاک صاف کر لیں ۔ اللہ کے سوا کسی کا خوف نہ رکھیں ۔ اللہ کے سواکسی
سے اپنی کوئی حرص نہ باندھیں۔ جو کچھ مانگنا ہے خدا سے مانگیں اور اس مانگنے کے لئے وہ صبر دکھائیں
جس کے نتیجے میں آخر دعائیں قبول ہوا کرتی ہیں۔ دنیا کی محنتیں لازم ہیں وہ آپ کو کرنی ہوں گی مگر
جلدی دولت حاصل کرنے کے لئے اگر آپ خدا کو ناراض کرتے ہیں ،سوداٹھا لیتے ہیں سروں پر
بڑے بڑے قرضوں کا بوجھ ڈال لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آپ نے اس طرح ایک بڑا کارخانہ قائم کر
لیا، بڑی بزنس کر لی تو یہ سب جھوٹ ہی کے قصے ہیں ۔
اللہ نے ان باتوں میں سود کی کمائی سے اپنے آپ کو طاقت دینے سے منع فرمایا ہے اور سود
کی کمائی میں بھی پھر فرق ہیں۔ بعض جگہ سود نام ہے لیکن حقیقت میں وہ سود نہیں ہوتا۔ بعض دفعہ
فنانشل نظام کے تابع آپ کو کچھ کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اس میں ایک ایسی پہچان آپ کے سامنے
کھولی ہے پہلے بھی ، اب میں پھر کھولتا ہوں جس کے نتیجہ میں آپ بالکل واضح سمجھ لیں گے کہ آپ
نے کیا حرکت کی ۔ اب آج کل جو سودی نظام ہے وہ اس طرح دنیا پر چھایا ہوا ہے کہ کوئی تاجر اس سے
بیچ کر نکل ہی نہیں سکتا لیکن جب وہ ضمانت لکھواتا ہے کوئی یعنی اس بینک کے پاس جس سے اس نے
قرضہ لیا ہے اگر وہ اس میں سچ بولتا ہے اور جتنا ہے اتنا ہی دکھاتا ہے تو پھر یہ سود تو ہے مگر اس قسم کا مکروہ
سود نہیں جو انسانی نفس کو ہلاک کر دیتا ہے۔
بعض لوگ کا غذات کی تیاری کرتے ہیں لوگوں کے پیچھے بھاگے پھرتے ہیں، ان سے
سٹر یفکیٹ لیتے ہیں اور ان کا سب کچھ گھر کا بیچ بھی دیا جائے تو اگر ان کو دس ہزار ڈالر سے زیادہ نہیں مل

خطبات طاہر جلد 16
482
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
سکتا تو کاغذات میں وہ اتنی قیمت مقرر کر لیتے ہیں اور بینک کے مینیجر سے اتنی دوستیاں بنا لیتے ہیں کہ
وہ یہ کہتے ہیں جی ان کی ایک لاکھ کی جائیداد بینک کے نام ہوگئی اور جو کچھ بھی ان کا حق تھا اس سے
نوے فیصد زیادہ وصول کر لیا اور جب یہ لوگ پھر گرتے ہیں جب ان سے ناکامیاں ہوتی ہیں تو
تجارت میں تو اونچ نیچ دونوں چلتے ہیں ضرور ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ایک تاجر سو فیصدی اپنے نفع پر یقین
رکھتا ہو۔ پس جب وہ گرتے ہیں تو بیوی بچے سارے برباد، کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ قرضے مانگتے ہیں
لوگوں سے کہ ہم بہت مضبوط ہیں ، ہم آپکے قرضے واپس کر دیں گے اور ان قرضوں میں آپ کا حصہ
بھی ڈالیں گے یعنی اس فائدے میں آپ کا حصہ ڈالیں گے جو ان قرضوں سے ہمیں نصیب ہوگا۔
سب جھوٹ بولے رہے ہوتے ہیں یا کم سے کم اکثر جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں
گھر گھر میں فساد اور جماعت میں اختلافات ۔
یا درکھو شیطان آپ کا دشمن ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں کھول کر بیان فرمایا ہے
کہ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ شیطان تمہارا دشمن ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ شیطان بات کرے اور تمہارے
حق میں بات کرے اس کے باوجود تم اس کی بات سنتے ہو۔ دشمن کی باتیں مانتے کیوں ہو یا تو دل میں
یقین ہی نہیں ہے کہ اللہ سچ بولتا ہے۔ اللہ کہتا ہے شیطان تمہارا دشمن ہے، آپ دل میں کہتے ہیں نہیں
ہر دفعہ نہیں بعض دفعہ بڑا دوست بھی ہوتا ہے، فلاں جگہ ہمیں شیطان سے فائدہ پہنچا ہے لیکن امر واقعہ
یہ ہے کہ شیطان کی دوستی بالآخر ضرور نقصان پہنچاتی ہے اور یہ تو ایسا مضمون ہے جس پر مسلمانوں کے
علاوہ بھی دنیا میں لکھنے والوں نے لکھا ہے اور وہ شیطان کو اس طرح پیش کرتے ہیں کہ شروع میں وہ
سبز باغ دکھاتا اور انسان سے بڑے بڑے وعدے کرتا ہے مگر ایک وعدہ لے لیتا ہے اس سے کہ اپنی
روح میرے پاس فروخت کر دو۔
پھر جب اس کو دنیا نصیب ہوتی ہے تو اس روح کو فروخت کرنے کے نتیجے میں پھر جو اس کو
دنیا میں جہنم ملتی ہے اس کے نقشہ کھینچنے والوں نے کھینچے ہیں بڑے بڑے دنیا میں اچھے لکھنے والے
ہیں جنہوں نے اس مضمون کو اپنے اپنے رنگ میں بیان کیا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے ایک آیت میں اس
بات کو ہمیشہ کے لئے خوب کھول دیا کہ یا درکھو شیطان تمہارا دشمن ہے اور اللہ ولی ہے۔ اللہ ولی
الَّذِينَ آمَنُوا (البقرة : 258) وہ جو ایمان لاتے ہیں ان کا دوست ہو جاتا ہے۔ یہ چھوٹی سی حقیقت

خطبات طاہر جلد 16
483
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
ہے جس کو آپ نظر انداز کر دیتے ہیں اور پھر نقصان اٹھاتے ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب مغربی دنیا میں کثرت سے پھیلنے کے لئے جہاں اور باتوں کی
ضرورت ہے وہاں سچائی پر قائم ہونے کی ضرورت ہے۔ کئی لوگ شکایتیں کرتے ہیں کہ ہم تو بہت
کوشش کر چکے مگر پھل نہیں لگتا اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جیسا فرمایا بچوں کے منہ
اور ہوتے ہیں اور جھوٹوں کے منہ اور ہوتے ہیں۔ وہ تبلیغ میں سچے بھی ہوں اور اپنی زندگی میں جھوٹے
ہوں تو ان کو پھل نہیں لگیں گے۔ اس لئے دل کی سچائی ضروری ہے۔ ہر وہ چیز جو خدا کی راہ میں آپ
نے حاصل کرنی ہے وہ دل کی سچائی کے بغیر آپ کو نصیب نہیں ہو سکتی۔
پس بجائے اس کے کہ میں زیادہ تفاصیل میں جاکے آپ کو بتاؤں کہ یہ کرو اور وہ کرو اور میں
بتا بھی چکا ہوں مختلف مواقع پر اس مضمون پر تفصیل سے روشنی ڈال چکا ہوں مگر آج کے خطاب کے
ذریعہ میں آپ کو اور آپ کے حوالے سے ساری دنیا کو جھوٹ کے خلاف جہاد کے لئے آواز دیتا ہوں
لیکن یہ آواز ہر سننے والے کے دل پر اثر کرے تو اس کا فائدہ ہے۔ اگر آپ کے دل میں حرکت نہیں پیدا
کرتی تو پھر اس آواز کا کوئی بھی فائدہ حاصل نہیں۔ اپنے نفس پر غور کیا کرو اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
ایک غور کا عذر ہمارے پاس روزانہ آتا جاتا ہے۔ ہم کہتے ہیں اعوذ بالله من الشيطن الرجيم -
اے اللہ ! ہم تجھ سے پناہ مانگ رہے ہیں روندے ہوئے ، دھتکارے ہوئے شیطان کی شرارتوں سے
اور روزانہ دھتکارے ہوئے ، روندے ہوئے شیطان کی آوازیں آپ سنتے ہیں ان پر لبیک کہہ رہے
ہوتے ہیں تو اس اعوذ باللہ کا کیا فائدہ اور اگر اس قسم کی اعوذ باللہ پڑھ کر آپ قرآن کریم پڑھیں
گے تو قرآن بھی آپ کو فائدہ نہیں دے گا اور اگر اس اعوذ باللہ میں کوئی شرارت داخل ہوگی عمداً
آپ خدا کی باتوں کو جھٹلانے والے اور شیطان کی پناہ مانگنے والے ہوں تو پھر قرآن کریم سے پتا چلتا
ہے کہ یہی وہ قرآن ہے جو نیکوں کو تو نیکی میں ترقی دیتا ہے اور بدوں کو ان کی بدی میں بڑھاتا ہے اور ان
کے دل کے زنگ کھل کر باہر آجاتے ہیں ان کی بیماریاں پہلے سے بڑھ جایا کرتی ہیں۔ تو اعوذ باللہ ہی
وہ کنجی ہے جس کے ذریعے قرآن میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ اپنے نفس کے شیطان سے پناہ مانگیں،
دوسرے شیطانوں سے پناہ مانگیں اور پھر قرآن کریم پڑھیں تو اللہ تعالیٰ جیسا کہ وعدہ فرماتا ہے آپ کو
ضرور شفا بخشے گا۔

خطبات طاہر جلد 16
484
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
پس اپنے گردو پیش نظر ڈالتے ہوئے اپنے اندر صداقت کی طاقت پیدا کریں اور صداقت
ایک بہت ہی عظیم الشان چیز ہے اس کے ذریعہ کمزوروں میں طاقت آ جاتی ہے۔ وہ لوگ جن کی
باتیں عام اثر نہیں دکھاتیں جب وہ سچے ہو جائیں تو علم سے بہت بڑھ کر ان کی سادہ باتیں دنیا پر اثر
انداز ہوں گی۔ پس آپ سچے ہو کر ایک ایسی سوسائٹی اس ملک میں بن جائیں جو ہر لحاظ سے دنیا سے
ممتاز ہو۔ آپ کے اندر صداقت کی روشنی ہو اور صداقت اپنی ذات میں قناعت بھی عطا کرتی ہے۔ یہ
بات ہے جو لوگ بھول جاتے ہیں کہ حقیقت میں انسانی ضرورتیں پورا ہونے کا جو تصور ہے وہ ایک
نسبتی چیز ہے۔ آپ کو جھوٹ بول کر ، شیطان کی عبادت کر کے دنیا مل بھی جائے تو دل کی آگ تو
نہیں بجھے گی ، اس سے وہ اور زیادہ بھڑ کے گی۔ آپ کی خواہشات کو دل کی آگ اور بھی زیادہ
بھڑکائے گی یا خواہشیں دل کی آگ بھڑکائیں گی اور ایسے لوگ بدکتے چلے جاتے ہیں ، دور ہٹتے چلے
جاتے ہیں اور بے چین رہتے ہیں لیکن جب موت آتی ہے تو پھر ان کو محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے
اپنی زندگی ضائع کر دی۔
سچائی ایک طمانیت بخش چیز ہے۔ سچائی سلامتی ہے۔ وہ جو سچے ہیں وہ غریب ہو کے بھی
خوش رہتے ہیں۔ ان کی سادگی میں بھی بڑی نعمتیں ہیں اور یہ تجربے کی بات ہے تجربہ کر کے دیکھیں تو
آپ کو سمجھ آئے گی۔ جو کچھ ہے وہ ہو جائیں جو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اسے خوشی سے قبول کر لیں جو مزید
لینا ہے اس کی خاطر محنت کریں ، حکمت سے کام لیں ضرور توجہ دیں مگر بھروسہ خدا پر رکھیں اور پھر اگر وہ
دعا قبول نہیں کرتا تو ہرگز دل میں کسی قسم کی سرکشی کو داخل نہ ہونے دیں کیونکہ اکثر لوگ ، اکثر لوگ نہیں
تو کم سے کم کچھ ایسے ضرور ہیں جو سوال کرتے ہیں جی آپ کہتے ہیں دعائیں قبول ہوتی ہیں ہم نے تو
دعا کی کوئی نہیں قبول ہوئی ۔ ہم نے تو دعا کی کہ ہمیں وہ رو پیدل جائے ، وہ رو پیدل جائے ، وہ جائیداد
مل جائے ، وہ مکان مل جائے ، وہ کارمل جائے ، کچھ بھی نہیں ہوا۔
تو جن کی دعائیں اپنی غرض سے وابستہ ہیں جو اپنی انانیت کے لئے دعا کرتے ہیں اور اللہ
کی محبت سے خالی دعائیں کرتے ہیں ان کو کچھ بھی نہیں ملے گا کیونکہ وہ دھوکے میں ہیں کہ خدا کو دھو کہ
دیا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ
إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (البقرة : (10) ۔ ایسے بڑے بے وقوف ہیں دنیا میں وہ سمجھتے ہیں

خطبات طاہر جلد 16
485
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
وہ اللہ کو دھوکہ دے سکتے ہیں وہ دھوکہ دے رہے ہیں اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں لیکن بھول جاتے ہیں
کہ خدا ان کو دھوکہ دیتا ہے یعنی خدا کا دھو کہ یہ ہے کہ ان کا دھو کہ محض فرضی ہے وہ اللہ کو دھوکہ دینے میں
کامیاب نہیں ہو سکتے وہ ان کو الٹ پڑتا ہے کیونکہ دنیا واقعی ہی بجھتی ہے اور بجھتی ہے کہ ہم خدا کے نظام کو
کلیۂ نظر انداز کر کے وہ حاصل کر سکتے ہیں جو خدا کی تعلیم بتاتی ہے کہ نہیں کرنا اور یہ خدا کو دھوکہ دینا ہے۔
خدا کا ایک رزق کا نظام ہے۔ وہ کہتے ہیں دیکھو ہم نے نہیں مانا اور ہم دوسرے رستے سے
وہ حاصل کر چکے ہیں جو تو ہمیں منع کرتا ہے کہ حاصل نہیں کرنا اور نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ ایسے لوگوں
کی زندگی اگر اس دنیا میں برباد نہیں کرتا تو آخرت میں وہ اس سے بہت بڑی سزا کے مستحق ہو جاتے
ہیں اور یہ بھی ایک دھوکہ ہے کہ انسان سمجھتا ہے کہ دیکھو مجھے کچھ بھی نہیں ہوا، کچھ بھی نہیں ہوا، ہو سکتا
ہے یعنی اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایک انسان شیطان سے مانگے اس کے دیئے پر پلے اور اپنی دنیا
بنالے اور پھر ہنس ہنس کے مومنوں کو دیکھے میں تو کامیاب ہوں، مجھے تو کچھ بھی فرق نہیں ہوا۔ مگر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ایسے لوگ جن کو دنیا میں خدا دے دیتا ہے وہ یا د رکھو کہ آخرت میں اسے کچھ بھی نہیں ملے گا
اور ان کی سزا آخرت کے لئے مقرر ہوتی ہے اور یہ بات قرآن کریم نے کھول دی ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ جب کسی ایسے شخص کو یعنی جس کو میں جانتا ہوں دنیا میں سزا ملتی ہے تو
مجھے تکلیف تو ہوتی ہے مگر ایک خوشی بھی ہو رہی ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو اتنا غیر نہیں سمجھا کہ دنیا
میں کھلا چھوڑ دے۔ مرنے سے پہلے پہلے اس کو کچھ سزا دے دیتا ہے جس سے میں اللہ تعالیٰ کی رحمت
سے امید رکھتا ہوں کہ اس نے آخرت میں اس سے مغفرت کا سلوک فرمانے کا فیصلہ فرمالیا ہے اور وہ
لوگ جن کو کوئی سزا نہیں ملتی ان کے متعلق میں ڈرتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ بدکتے بدکتے بہت
دور چلے جائیں گے اور بعید نہیں کہ پھر آخرت میں وہ نا مقبول ٹھہریں۔
پس اپنے اندر سچائی کی باریک راہیں تلاش کریں اور یہ سچائی کی باریک راہیں آپ کے اندر
موجود ہیں آپ کی نیتوں نے ان راہوں کو تراشنا ہے۔ جتنے باریک نظر سے آپ نفس پر غور کریں گے
آپ کو سچائی کی باریک راہیں نظر آئیں گی مگر دونوں طرف جھوٹ سے بچ کر چلنے والی ہوں گی اور اگر
آپ ان باریک راہوں کی تلاش نہیں کریں گے تو ہر طرف جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔ آپ نے لازماً
جھوٹ میں ٹھو کر کھانی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی